2025-10-05@02:20:41 GMT
تلاش کی گنتی: 2575

«یہ قیادت»:

    اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حماس کو غیر مسلح کیا جائے گا، سفارتی حل ہو یا ہماری فوجی طاقت سے، حماس غیر مسلح ہوگی، امریکا کو بتا دیا ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنا ہے اور ہمیں یہ کام کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے عندیہ دیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں مزید شدت اختیار کرسکتی ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹیلی ویژن خطاب میں تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی وفد مصر کے دارالحکومت قاہرہ جائے گا، تاکہ جنگ بندی کے نفاذ سے متعلق کچھ تفصیلات طے کی جا سکیں اور اس کے لیے ایک ٹائم لائن تیار کی جا سکے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ...
    تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اشارہ دیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں مزید شدت اختیار کر سکتی ہیں۔ ٹیلی ویژن خطاب میں نیتن یاہو نے تصدیق کی کہ اسرائیلی وفد مصر کے دارالحکومت قاہرہ جائے گا، جہاں جنگ بندی کے نفاذ اور اس کے لیے ٹائم لائن سے متعلق تفصیلات طے کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حماس کے پاس معاہدہ قبول کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، اور اسے ہر صورت غیر مسلح کیا جائے گا — چاہے یہ سفارتی طریقے سے ہو یا فوجی طاقت کے ذریعے۔ نیتن یاہو کے مطابق، امریکا کو واضح طور پر بتا دیا گیا ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنا لازمی ہے اور یہ ذمہ داری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں چینی خاتون کو ساڑھے 5ارب پاؤنڈ مالیت کے بٹ کوائن کی ضبطی کے بعد سزا سنائی گئی، جسے پولیس نے دنیا کی واحد سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ضبطی قرار دیا ہے۔ 47 سالہ زیمین کیان نے ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں بٹ کوائن کی شکل میں غیر قانونی طور پر بڑی رقم حاصل کرنے اور رکھنے کے الزام میں جرم قبول کیا۔ میٹروپولیٹن پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ چینی شہری، جسے یادی زانگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، پر الزام تھا کہ انہوں نے 2014 ء اور 2017 ء کے درمیان چین میں ایک بڑے فراڈ کی قیادت کی جہاں اس نے ایک لاکھ 28 ہزار سے زیادہ...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر جمیعت علما اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اسے سراہا اور کہاکہ پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کی سعادت نصیب ہونا قابل مسرت ہے۔ دونوں رہنماؤں کی مشرق وسطیٰ اور غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگو کی، جبکہ غزہ میں مستقل امن اور اس میں پاکستان کی کوششوں میں اہم کردار پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان فلسطینیوں کے حقوق کے لیے نہ صرف ان...
    سعودی عرب کے شہر ریاض کی بلدیہ نے شہری سروسز کو عالمی معیار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ریاض کے بلدیاتی نظام کے سربراہ ڈاکٹر فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف نے (ریاض بلدیاتی تبدیلی پروگرام) کا افتتاح کیا، جس کا مقصد دارالحکومت کے تیز رفتار ترقیاتی عمل سے ہم آہنگ ہو کر شہری خدمات کو عالمی معیار تک پہنچانا اور ریاض کو ایک جدید، متحرک اور خوشحال شہر کے طور پر استوار کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا نجی ہیلتھ انشورنس میں 5 گنا اضافے کا اعلان پروگرام کے تحت شہر کی 16 ذیلی بلدیات کو 5 بڑے انتظامی شعبوں میں منظم کیا جائے گا تاکہ خدمات زیادہ مؤثر انداز میں اور ہر علاقے کی ضروریات...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے برطانوی آپریشن کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی پرواز 25 اکتوبر سے روانہ ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور سے پیرس کے لیے پی آئی اے پروازیں بند، اسلام آباد آپریشن جاری رہے گا ابتدائی مرحلے میں پی آئی اے اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرے گی۔ یہ پروازیں ہفتے اور منگل کے روز چلیں گی۔ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے پرواز دوپہر 12 بجے روانہ ہوگی اور شام 5 بجے مانچسٹر پہنچے گی، جبکہ مانچسٹر سے واپسی کی پرواز شام 7 بجے روانہ ہو کر اگلی صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔ ترجمان کے مطابق...
    اسلام ٹائمز: یہ فقط 76 برس کے عرصے میں تباہ شدہ معاشرے سے مادی ترقی کی امتیازی حیثیت تک پہنچنے کی ایک بے مثال داستان ہے، جو چینی قوم نے اپنی ہمت، محنت اور ذہانت سے رقم کی۔ ہانک کانگ، تائیوان چین کے حصے تھے، تاہم چین نے ان دونوں خطوں کے حصول کے معاملے کو سرد خانے کے سپرد کر دیا اور قوم ایک بڑے ہدف کے لیے سرگرم عمل رہی۔ برطانیہ سے معاہدے کے نتیجے میں ہانک کانگ از خود چین کی جانب لوٹ آیا۔ تائیوان کے معاملے پر چین کوئی فعال پیشرفت تو نہیں کرتا، تاہم اپنے اصولی موقف سے بھی پیچھے نہیں ہٹتا۔ اب چین اس حیثیت میں ہے کہ وہ ممالک جو تائیوان کو ایک...
    فلوٹیلا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ایک کشتی "میرینیٹ" ابھی بھی اپنی منزل کی طرف بڑھ رہی ہے جبکہ عرب صحافی حسن مسعود نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ کشتی "میکینو" غزہ کی سمندری حدود میں داخل ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے "گلوبل صمود فلوٹیلا" پر ایک بڑا فوجی آپریشن کرتے ہوئے 42 کشتیوں کو تحویل میں لے لیا اور ان میں سوار 450 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔ فلوٹیلا کے منتظمین کے مطابق، گرفتار ہونے والوں میں سابق سینیٹر مشتاق احمد، سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور نیلسن مینڈیلا کے پوتے نکوسی زویلیولیلی بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی بحریہ نے کشتیوں کا مواصلاتی نظام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ڈیموکریٹس کی اکثریت رکھنے والی ریاستوں کے لیے مختص 26 ارب ڈالر کے فنڈز منجمد کر دیے ہیں۔منجمد شدہ فنڈز میں سب سے بڑا حصہ نیویارک کے انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے مختص 18 ارب ڈالر کا ہے، جبکہ 8 ارب ڈالر کے گرین انرجی منصوبے بھی روک دیے گئے ہیں جو کیلیفورنیا، الینوائے اور دیگر 16 ڈیموکریٹک ریاستوں میں جاری تھے۔ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ اخراجات شٹ ڈاؤن کے دوران غیر ضروری تصور ہوتے ہیں۔ تاہم ڈیموکریٹس نے اس فیصلے کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اہم ماحولیاتی اور شہری ترقیاتی منصوبوں کو صرف مخالفت کی بنیاد پر نقصان پہنچا رہے ہیں۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق...
    واشنگٹن: امریکا میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ڈیموکریٹک اکثریتی ریاستوں کے لیے مختص 26 ارب ڈالر کے ترقیاتی فنڈز منجمد کر دیے ہیں، جس سے سیاسی ہلچل مزید بڑھ گئی ہے۔ منجمد کیے گئے فنڈز میں سب سے بڑا حصہ نیویارک کے انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے مختص 18 ارب ڈالر پر مشتمل ہے۔ جب کہ بقیہ 8 ارب ڈالر کے گرین انرجی منصوبے کیلیفورنیا، الینوائے اور دیگر 14 ڈیموکریٹک ریاستوں میں جاری تھے جنہیں اچانک روک دیا گیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ فنڈز غیر ضروری اخراجات کے زمرے میں آتے ہیں اور شٹ ڈاؤن کے دوران مالیاتی نظم و ضبط ضروری ہے۔ تاہم ڈیموکریٹک رہنماؤں نے...
    29ستمبر2025 کی شام امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نتن یاہو کے درمیان ایک ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ انھوں نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ روکنے کے لیے ایک پلان تجویز کیا ہے جس پر اسرائیل کے وزیرِ اعظم نے بھی ہاں کر دی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ ایک بیس نکاتی فارمولا ہے جسے اسلامی اور عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر حماس اس پلان پر راضی ہو جاتا ہے تو یہ جنگ بہت جلد بند ہو جائے گی۔ یاد رہے کہ اس جنگ میں دو فریق آپس میں...
    برطانیہ کے ’’گرومِنگ گینگ‘‘ کے عالمی شہرت یافتہ مقدمے میں سرغنہ پاکستانی نژاد 65 سالہ محمد زاہد کو 35 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت میں دونوں لڑکیوں کی شناخت خفیہ رکھی گئی اور انھیں ’’اے‘‘ اور ’’بی‘‘ کے ناموں سے پکارا گیا۔ یہ بچیاں اب 30 کی خواتین ہوچکی ہیں اور 20 سال قبل پیش آنے والے ان ہولناک واقعات پر عدالت پہنچی تھیں۔ گینگ سرغنہ کے ساتھ دیگر شامل جرم چھ ملزمان کو بھی مختلف عرصوں کی قید کی سزائی گئی ہے۔ یہ فیصلہ طویل عرصے تک مقدمہ چلنے کے بعد آج سامنے آیا ہے جس میں 2 نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جنسی استحصال، زیادتی اور دیگر سنگین جرائم ثابت ہوئے تھے۔ ان ملزمان پر الزام تھا کہ انھوں نے...
    سٹی 42 : وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ کی لندن میں صحافیوں سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران ہونے والی غیر رسمی گفتگو میں عطا تارڑ نے اوورسیز صحافیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔  وفاقی وزیر عطا تارڑ نے لندن میں سینئیر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ صحافی بیرون ملک میں پاکستان کا بیانیہ اور مثبت تشخص پیش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اوورسیز پاکستانی صحافیوں کے محمکہ اطلاعات سے متعلقہ مسائل اور مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے عطا تارڑ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ نوک جھونک زیادہ سنجیدہ معاملہ نہیں، آج نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی پیپلزپارٹی...
    ورلڈ ای ایس جی سمٹ کے چھٹے ایڈیشن کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے ماہرین، رہنماؤں اور تنظیموں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں فرینڈز آف ریاض کے زیر اہتمام ’کنیکٹڈ پاکستان‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد اجلاس میں ماحولیاتی، سماجی اور حکمرانی (ای ایس جی) کے اہداف پر گفتگو ہوئی، جس کا مقصد پائیدار ترقی، کاربن کے اخراج میں کمی اور جدت کے ذریعے معیشتوں کو مضبوط بنانا تھا۔ پاکستانی وفد کی شرکت پاکستانی کمپنی کی نمائندگی عدنان رفیق احمد اور انجینئر جویریہ اسد نے کی۔ پاکستانی وفد میں حنیق صاحب، عدنان رفیق احمد بطور موڈریٹر اور جویریہ اسد بطور اسپیکر شامل تھے۔ آئی ڈی ای سی ٹیکنالوجی پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی تحقیقی ویب سائٹ *ریسپانسبل اسٹیٹ کرافٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے امریکی کمپنی کلاک ٹاور کے ساتھ 60 لاکھ ڈالر (6 ملین) کا معاہدہ کیا ہے، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت کے ماڈلز، بشمول ChatGPT، پر اثرانداز ہونا اور اسرائیل کے حق میں تیار کردہ بیانیے کو عالمی سطح پر فروغ دینا ہے۔کوئنسی انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ کے مطابق اس معاہدے کے تحت تیار کیے جانے والے مواد کا کم از کم 80 فیصد حصہ ٹک ٹاک، انسٹاگرام، یوٹیوب اور پوڈکاسٹس سمیت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نوجوان نسل، خصوصاً جنریشن زیڈ، کو ہدف بنائے گا۔ منصوبے کا مقصد ہر ماہ کم از کم 5 کروڑ (50 ملین) تاثرات پیدا کرنا ہے۔رپورٹ کے...
    درخواست کی سماعت کے دوران عدالت عالیہ بلوچستان نے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کے صوبائی کابینہ کے فیصلے کو معطل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کے حکومتی حکم کو معطل کر دیا۔ مذکورہ فیصلہ بلوچستان کی صوبائی کابینہ نے کیا تھا۔ افتخار احمد لانگو کی آئینی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ایگزیکٹو افسران کو عدالتی اختیارات دینا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اس موقع پر عدالت عالیہ بلوچستان...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوامی جمہوریہ چین کے 76ویں قومی دن پر  چینی قیادت، کیمونسٹ پارٹی اور عوام کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ چینی قیادت  نے مختصر مدت میں معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے خواب  کو عملی تعبیر دی ہے۔ اپنے ایک جاری بیان میں محسن  نقوی نے کہا کہ  چین استقامت،اصولوں کی پاسداری اور اجتماعی فلاح کے جذبے سے اقوام عالم میں بلند مقام پر  پہنچا ہے، چین کی معاشی۔ سماجی اور عسکری میدان میں  غیر معمولی کامیابیاں خطے کے لیے ترقی و استحکام کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کی شاندار تاریخ، ثقافتی ورثے اور حیرت انگیز ترقی پر قومی  دن پر چینی قیادت اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاک چین تعلقات  تاریخی،...
    اسلام آباد‘ ریاض‘ نیویارک‘ برسلز  (آئی این پی+ این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو امن کیلئے نادر موقع قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ  اگرچہ غزہ میں امن کے امکانات تیزی سے معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں مگر اسی دوران نئی سفارتی راہیں بھی کھل رہی ہیں، پاکستان اس مشاورتی عمل میں فعال طور پر شریک رہے گا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مندوب نے خبردار کیا کہ اسرائیل کا ای ون بستی منصوبہ دو ریاستی حل پر براہ راست حملہ ہے۔ مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابراہم اکارڈ کی جانب جانے کا سوچیں بھی مت، یہ ہماری قوم کی ریڈ لائن ہے۔ اگر اسے کراس کیا گیا تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی تو قوم کے غیظ و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔سوشل ایپ پر لائیو خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ فلسطینیوں کو ایک طرف رکھ کر جو معاہدہ کیا جائے گا وہ پائیدار نہیں ہوگا، فلسطینی معاملے کے اصل فریق ہیں اور ان کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکمران ہمیشہ امریکی غلام ہی رہے ہیں، مگر عجیب...
    امریکی وفاقی جج نے قرار دیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے فلسطین کی حمایت میں سرگرم غیر ملکی طلبہ اور اساتذہ کے ویزے منسوخ کرنے، انہیں گرفتار کرنے، حراست میں لینے اور ملک بدر کرنے کی پالیسی اپنا کر امریکی آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ بوسٹن میں واقع یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج نے فیصلے میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی یہ پالیسی آزادی اظہار کے بنیادی حق کو متاثر کرتی ہے، جو کہ آئین کی پہلی ترمیم کے تحت تحفظ یافتہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی جج نے فلسطینی نژاد محمود خلیل کی ملک بدری کا حکم دے دیا یہ مقدمہ امریکا کی مختلف یونیورسٹیوں کی فیکلٹی کی نمائندگی کرنے والی تنظیموں، بشمول امریکن ایسوسی ایشن...
    کراچی میں بارش کے باعث جہاں موسم خوشگوار ہو گیا ہے، وہیں طوفان کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔ جبکہ ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ طوفان بادوباراں کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر متعدد پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس کی جانب موڑنا پڑا، جبکہ کچھ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور ایک منسوخ کردی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں بارش کا امکان ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ویتنام سے آنے والی ترکش ایئرلائن کی کارگو پرواز TK-6245 خراب موسم کے باعث کراچی میں لینڈ نہ کر سکی، جسے طویل انتظار کے بعد کسی متبادل ایئرپورٹ کی طرف بھیج دیا گیا۔ اسی طرح لاہور...
    کراچی: بلدیہ ٹاؤن پولیس نے کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں نامزد ملزم کو گرفتار کر کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے مطابق 12 ستمبر کو بلدیہ میر عالم روڈ کے علاقے میں 9 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں پولیس نے 16 سالہ عبدالحمید کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی جانب سے بلدیہ ٹاؤن تھانے میں درج کرایا گیا تھا جبکہ گرفتار عبدالحمید پر الزام ہے کہ اس نے کرایے دار کی 9 سالہ بیٹی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے متاثرہ بچی کو جسمانی معائنے...
    سماجی کارکن سونم وانگچک کی قیادت میں عوام نے مکمل ریاست اور چھٹے شیڈول کے تحت اضافی آئینی تحفظات کی مانگ کیلئے احتجاج کیا تھا، احتجاج اور تشدد کے بعد سونم وانگچک کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سرحدی ڈویژن لداخ میں گزشتہ ہفتے ہونے والی پرتشدد جھڑپوں کے بعد نافذ کرفیو جزوی طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک 4 گھنٹے کے لئے شہریوں کو اپنی سرگرمیاں محدود حد تک جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔ اس دوران دکان داروں کو اپنے کاروبار کھولنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پولیس اور انتظامیہ نے پہلے بھی کرفیو میں نرمی کی تھی۔ پیر کو...
    ٹرمپ سے فلسطینی ریاست پر اتفاق نہیں کیا، یہ بات معاہدے میں بھی نہیں لکھی: نیتن یاہو WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر سے فلسطینی ریاست پر اتفاق نہیں کیا ہے۔امریکی صدر کی جانب سے غزہ جنگ بندی سے متعلق مجوزہ منصوبے کے اعلان کے چند گھنٹوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کا بیان سامنے آیا ہے۔نیتن یاہو نے کہا ہےکہ امریکی صدر سے گفتگو میں فلسطینی ریاست پر اتفاق نہیں کیا ہے اور فلسطینی ریاست کی بات معاہدےمیں بھی نہیں لکھی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک بات واضح ہے ہم فلسطینی ریاست کی سختی سے مخالفت کریں گے جب کہ اسرائیلی فوج غزہ کے...
    ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)بابا گورونانک کا 556 واں جنم دن ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کی جانب سے تیاریاں عروج پر ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر رائو نے گوردوارہ جنم استھان کے اطراف کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رائے ذوالفقار علی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کھوکھر، سی ای او ضلع کونسل عامر اختر سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے گوردوارہ جنم استھان کے انٹری اور ایگزیٹ پوائنٹس سمیت رہائشی کمروں کا جائزہ لیا۔انہوں نے گوردوارہ جات کے اطراف میں تیزی سے جاری تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا ، ڈی سی نے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کے وزیرِاعظم اور لیبر پارٹی کے سربراہ کیئر اسٹارمر نے لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں کہا ہے کہ پارٹی کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی لڑائی درپیش ہے۔ انہیں دائیں بازو کی نئی سیاسی جماعت ریفارم یوکے کا مقابلہ ہر حال میں کرنا ہوگا۔ اسٹارمرکی لیبر پارٹی جولائی 2024 میں 14 سال بعد لیبر پارٹی اقتدار میں آئی تھی،جو اب اندرونی اختلافات، حکومتی اسکینڈلز اور گرتی ہوئی مقبولیت کے باعث شدید دباؤ میں ہے۔ تازہ سروے کے مطابق ریفارم پارٹی لیبر سے 12 پوائنٹس آگے ہے جبکہ اسٹارمر کی عوامی مقبولیت 1977 ء سے کسی بھی برطانوی وزیراعظم کے لیے سب سے کم سطح پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو...
    وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ عقل کل بننے کی کوشش مت کریں، ڈکٹیشن بھی آپ دے رہے دھمکیاں بھی آپ دے رہے ہیں، جہاں آپ کا مینڈیٹ نہیں ہے وہاں خوامخواہ ڈیڑھ گز کی مسجد بنانے کی کوشش نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا شازیہ مری کے بیان پر ردعمل آگیا۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عقل کل بننے کی کوشش مت کریں، ڈکٹیشن بھی آپ دے رہے دھمکیاں بھی آپ دے رہے ہیں، جہاں آپ کا مینڈیٹ نہیں ہے وہاں خوامخواہ ڈیڑھ گز کی مسجد بنانے کی کوشش نہ کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جو دودھ اور شہد کی نہریں بہانا چاہتے وہ سندھ میں بہالیں جہاں اُن کے...
    ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی تاہم شدید مجبوری کی صورت میں کمیٹی کی منظوری سے ٹیکس دہندگان زیادہ سے زیادہ 15 روز کی توسیع حاصل کر سکتے ہیں بشرطیکہ واجب الادا ٹیکس 30 ستمبر 2025ء تک جمع کرا دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ فیدرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی تاہم شدید مجبوری کی صورت میں کمیٹی کی منظوری سے ٹیکس دہندگان زیادہ سے زیادہ 15 روز...
    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا شازیہ مری کے بیان پر ردعمل آگیا۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عقل کل بننے کی کوشش مت کریں، ڈکٹیشن بھی آپ دے رہے دھمکیاں بھی آپ دے رہے ہیں، جہاں آپ کا مینڈیٹ نہیں ہے وہاں خوامخواہ ڈیڑھ گز کی مسجد بنانے کی کوشش نہ کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جو دودھ اور شہد کی نہریں بہانا چاہتے وہ سندھ میں بہالیں جہاں اُن کے پاس مینڈیٹ ہے، پنجاب نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو معلوم ہے اپنے لوگوں کے مسائل حل کیسے کرنے ہیں اور وہ حل کر بھی رہی ہیں، پنجاب حکومت بس آئی ایس پی...
    اداکارہ اور معروف اینکر فرح سعدیہ ڈائریکٹر اقبال حسین سے محبت اور پھر ناکام شادی کا زکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، نوجوان لڑکیوں کو مشور بھی دے ڈالا۔ اپنے شائستہ و باوقار اندازِ میزبانی سے شہرت حاصل کرنے والی باکمال اداکارہ فرح سعدیہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی نجی زندگی پر کھل کر گفتگو کی۔ فرح کی پہلی محبت اداکار اور ڈائریکٹر اقبال حسین تھے اور ان سے اداکارہ نے شادی بھی کی۔ جوڑے کے دو بچے بھی ہی لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔ نجی ٹی وی پر حالیہ انٹرویو میں اداکارہ فرح نے معروف شاعر امجد اسلام امجد کی نظم "میرے چارہ گر" پڑھی اور جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔  فرح سعدیہ نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ شادی کے فیصلے میں والدین کی رائے...
    انگلینڈ کے پہلے بادشاہ اَیتھل اسٹین اپنی زندگی میں ایک معروف اور بااثر حکمران تھے لیکن اب صدیوں بعد انہیں تاریخ کی کتابوں میں شاذ و نادر ہی یاد کیا جاتا ہے۔ حالانکہ انہوں نے برطانیہ کے مختلف علاقوں کو متحد کر کے انگلینڈ کی بنیاد رکھی مگر ان کی شخصیت اور کارنامے وقت کے گرد و غبار میں گم ہوتے چلے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: اسکاٹ لینڈ میں شاہ چارلس کے نئے پورٹریٹ کی نقاب کشائی، ہمشیرہ شہزادی این جذباتی ہو گئیں بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق 1،100 سال پہلے انگلینڈ کو ایک متحد مملکت بنانے والے اَیتھل اسٹین آج بہت کم یاد کیے جاتے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ وہ تاریخ کے صفحات میں کہیں...
    لیورپول: برطانیہ کے وزیرِاعظم اور لیبر پارٹی کے سربراہ کیئر اسٹارمر نے لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں کہا ہے کہ پارٹی کو "اپنی زندگی کی سب سے بڑی لڑائی" درپیش ہے، اور انہیں سخت دائیں بازو کی نئی سیاسی جماعت ریفارم یوکے کا مقابلہ ہر حال میں کرنا ہوگا۔ اسٹارمر، جنہوں نے جولائی 2024 میں 14 سال بعد لیبر پارٹی کو اقتدار میں واپس لایا تھا، اندرونی اختلافات، حکومتی اسکینڈلز اور گرتی ہوئی مقبولیت کے باعث شدید دباؤ میں ہیں۔ تازہ سرویز کے مطابق ریفارم پارٹی لیبر سے 12 پوائنٹس آگے ہے جبکہ اسٹارمر کی عوامی مقبولیت 1977 سے کسی بھی برطانوی وزیراعظم کے لیے سب سے کم سطح پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے بی بی سی کو...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اعلان کیا ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل کی میچ فیس بھارتی حملوں میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں اور بچوں کے لواحقین کو عطیہ کی جائے گی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی رویہ پورے ٹورنامنٹ میں انتہائی ’مایوس کن‘ رہا۔ سلمان آغا کے مطابق بھارت نے جو کچھ اس ٹورنامنٹ میں کیا وہ کرکٹ کی توہین ہے، ہاتھ نہ ملانا ہمیں نہیں بلکہ کھیل کے احترام کو نشانہ بنانا ہے۔   ’اچھی ٹیمیں ایسا نہیں کرتیں، ہم نے خود ہی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں تاکہ اپنی ذمہ داری پوری کریں۔‘ پاکستانی کپتان نے مزید کہا کہ انہیں بھارتی کپتان...
    ایشیا کپ 2025 کی فائنل تقریب اس وقت متنازعہ بن گئی جب بھارتی کرکٹ ٹیم اختتامی تقریب میں ٹرافی کے بغیر گراؤنڈ سے رخصت ہوئی۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اس رویے کو کھیل کے آداب کے منافی قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ معاملہ اس وقت مزید شدت اختیار کر گیا جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیم کی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں اس کامیابی کو بھارتی فوجی کارروائی ’آپریشن سندور‘ سے تشبیہ دے دی۔ نریندر مودی نےانڈین ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ کھیل کے میدان میں آپریشن سندور۔ یہاں بھی نتیجہ ویسا ہی رہا، انڈیا جیت گیا، ہمارے کرکٹرز کو مبارک ہو۔ #OperationSindoor on the games field. Outcome is...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ،نیویارک،جنیوا(آن لائن،صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک)حماس کے سینئر رہنما غازی حمد نے کہا کہ غزہ میں حماس کو منظر نامے سے ہٹانے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو میں کیا۔حماس رہنما نے اعتراف کیا کہ اسرائیل پر 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد سے ہمیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے لیکن یہ قیمت ہمیں ادا کرنی ہی تھی کیونکہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا۔غازی حمد نے کہا کہ اگر مستقبل میں ایک باضابطہ فلسطینی ریاست قائم ہوتی ہے تو حماس اپنے ہتھیار قومی فوج کے حوالے کرنے پر تیار ہوگی۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 )سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ 50 سال کے بعد پاکستان کی اہمیت دنیا کے سامنے اجاگر ہوئی ہے، پاکستان کی بات اس وقت دنیا سن رہی ہے، پاکستان کے لیے یہ بہترین وقت ہے لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران مشاہد حسین نے کہا کہ مغرب نے دوسری جنگ عظیم کے بعد جو نظام بنایا تھا اس کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے، طاقت کا توازن شفٹ ہو رہا ہے، نئے عالمی آرڈر میں کوئی ایک سپر پاور نہیں رہی.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے خط میں امریکا کو کہا تھا اسرائیل فتنہ ہے اس کو نہ بننے دے، دنیا اسرائیل کی مخالفت کر...
    ---فائل فوٹو  سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ 50 سال کے بعد پاکستان کی اہمیت دنیا کے سامنے اُجاگر ہوئی ہے، پاکستان کی بات اس وقت دنیا سن رہی ہے، پاکستان کے لیے یہ بہترین وقت ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران مشاہد حسین نے کہا کہ مغرب نے دوسری جنگ عظیم کے بعد جو نظام بنایا تھا اس کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے، طاقت کا توازن شفٹ ہو رہا ہے،  نئے عالمی آرڈر میں کوئی ایک سپر پاور نہیں رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم نے خط میں امریکا کو کہا تھا اسرائیل فتنہ ہے اس کو نہ بننے دے، دنیا اسرائیل کی مخالفت کر رہی ہے، اسرائیل کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں کہ فلسطین...
    اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کے مہنگائی کی شرح میں کمی کے دعوؤں کے باوجود گزشتہ ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں تیسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں کمی کا رجحان جاری ہے اور حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کی رفتار میں 0.16 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ اس سے پچھلے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں 1.34 فیصد کمی واقع ہوئی تھی اور حالیہ ہفتے سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی کی شرح 4.17 فیصد سے کم ہوکر 3.95 فیصد ہوگئی ہے۔ اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے ٹماٹر، انڈے، مٹن،...
    امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ طاقت کو پسند کرتے ہیں اور حالیہ پاک ،بھارت کشیدگی کے بعد انہیں اندازہ ہوا ہے کہ پاکستان کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا تاہم امریکہ کی ریاستی مشینری اب بھی بھارت کو طویل المدتی حلیف سمجھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سفیر برائے امریکہ حسین حقانی نے کہا ہے کہ یہ سمجھنا غلط فہمی ہوگی کہ امریکہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ فیاض رہے گا۔امریکی ریاستی مشینری اب بھی بھارت کو حلیف سمجھتی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر برائے امریکہ حسین حقانی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں 1954 سے اب تک اُتار چڑھاؤ آتے رہے ہیں اس بار بہتری ضرور...
    ریاض احمدچودھری آر ایس ایس کا ہندوتوا نظریہ پورے جنوبی ایشیا میں نفرت، انتہا پسندی اور عدم استحکام کا باعث ہے۔بھارت پاکستان اور کشمیریوں کے خلاف اپنے مذموم ایجنڈے کے حصول کیلئے گودی میڈیا، سائبر ٹیکنالوجی اور دہشت گردی کوبطور ریاستی پالیسی استعمال کر رہا ہے۔دنیا کو بھارت کو نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ملک بلکہ دہشت گردی کے ریاستی سرپرست کرنے والے ملک کے طورپر دیکھنا چاہیے کیونکہ مودی کی قیادت میں ہندوتوا دہشت گردی پرامن بقائے باہمی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ مودی کی بھارتی حکومت اندرون اور بیرون ملک دہشت گردی کو ایک ریاستی پالیسی کے طورپر استعمال کررہی ہے۔مودی کے بھارت نے اسرائیلی طرز پربیرون ملک اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بھی قتل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-19 کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان کھوکھلے بیانیے کا متحمل نہیں ہو سکتا، سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف مانگنا سیاست کرنا نہیں ہے۔شازیہ مری نے مریم نواز کے بیانات کو تنگ نظر اور تفرقہ پیدا کرنے والے قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین اب بھی پانی میں پھنسے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ جوس کے ڈبوں پر اپنی تصویریں لگا رہے ہیں، ٹک ٹاک بنا رہے ہیں اور اسے ریلیف ورک کہتے ہیں، اصل میں وہی سیاست کر رہے ہیں۔ مسلم لیگی حکومت کو دکھاوے کے بجائے خدمت پر توجہ دینی چاہیے۔ بے گھر سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف مانگنا کب سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-01-17 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ امن کے علم بردار ہیں، ان کی قیادت میں پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ وزیراعظم آفس کے جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیتے ہوئے عالمی سطح پر تنازعات کے خاتمے کے لیے ان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور پاک بھارت سیزفائر میں ان کی جرأت مندانہ قیادت اور فیصلہ کن کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے جنوبی ایشیا میں ایک...
    چندی گڑھ ایئر بیس پر الوداعی تقریب میں بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے آخری فلائی پاسٹ کیا۔ حادثات اور ناکامیوں کے باعث ’اڑتے تابوت‘ کہلائے جانے والے ان طیاروں نے 1965 اور 1971 کی جنگوں سمیت مختلف تنازعات میں حصہ لیا، مگر وقت کے ساتھ ساتھ ان کی شہرت حادثات اور فضائی شکستوں سے جڑ گئی۔ مزید پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ حادثے کا شکار، 3 افراد ہلاک 2019 اور 2025 میں پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں فضائی جھڑپوں میں بھی ان طیاروں کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی فضائیہ کو جنگی طیاروں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے...
    غزہ میں جنگ کے بعد عبوری انتظامیہ کی قیادت کیلئے ٹونی بلیئر کا نام گردش کرنے لگا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز غزة(آئی پی ایس )سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا نام غزہ میں جنگ کے بعد عبوری انتظامیہ کی قیادت کے لیے سامنے آرہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اس منصوبے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے بھی حمایت کی جا رہی ہے۔منصوبے کے تحت ٹونی بلیئر اقوام متحدہ اور خلیجی ممالک کی معاونت سے ایک گورننگ اتھارٹی کی سربراہی کریں گے، جو بعد میں اختیار فلسطینیوں کو واپس سونپ دے گی۔ ٹونی بلیئر کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی ایسے منصوبے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کے مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود عام آدمی کو ریلیف نہ مل سکا، کیونکہ گزشتہ ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی 17 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، جن میں آٹا، دودھ، دہی، مٹن اور ٹماٹر جیسی بنیادی غذائی اشیاء شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی رفتار میں 0.16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ پچھلے ہفتے یہ کمی 1.34 فیصد تھی،  سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح بھی 4.17 فیصد سے گھٹ کر 3.95 فیصد پر آ گئی ہے،  بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے سبب متوسط اور غریب طبقہ بدستور دباؤ کا شکار ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ اضافہ...
    وفاقی ادارہ شماریات کے مہنگائی کی شرح میں کمی کے دعوؤں کے باوجود گزشتہ ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں تیسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں کمی کا رجحان جاری ہے اور حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کی رفتار میں 0.16 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ اس سے پچھلے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں 1.34 فیصد کمی واقع ہوئی تھی اور حالیہ ہفتے سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی کی شرح 4.17 فیصد سے کم ہوکر 3.95 فیصد ہوگئی ہے۔ اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے ٹماٹر، انڈے، مٹن، دودھ، دہی، گھی اور آٹے سمیت...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ جیت چکے، جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے تیار ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ نے بروقت اور فیصلہ کن مداخلت نہ کی ہوتی تو ایک مکمل جنگ کے نتائج تباہ کن ہوتے، خطے میں امریکی صدر کی امن کی ترویج کیلئے غیرمعمولی کوششوں کے اعتراف میں پاکستان نے انہیں امن کے نوبیل انعام کے لیے نام زد کیاہے ،جنوبی ایشیا کو اشتعال انگیز کے بجائے فعال قیادت کی ضرورت ہے،سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر معطل کرنے کی کوشش بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے خلاف ہے،ہم اپنے 24 کروڑ عوام کے ان پانیوں پر حق کا ضرور اور پرجوش...
    بھارتی فضائیہ نے اڑتے تابوت کہلائے جانیوالے MiG-21 طیاروں سے بلآخر جان چھڑالی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی فضائیہ نے 62 سال سے زیر استعمال روسی ساختہ جنگی طیاروں مِگ 21 سے بلآخر جان چھڑالی۔گزشتہ 6 دہائیوں سے بھارتی فوج کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے ان طیاروں نے آج اپنی الوداعی تقریب میں آخری پرواز کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مِگ21 کو طاقتور مشین اور قومی فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مِگ21 صرف ایک طیارہ یا مشین نہیں بلکہ بھارت اور روس کے قریبی تعلقات کی علامت بھی ہے۔ تقریب میں بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ...
    ---فائل فوٹو  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات تنگ نظر اور تفرقہ پیدا کرنے والے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے شازیہ مری نے  کہا ہے کہ پاکستان کھوکھلے بیانیے کا متحمل نہیں ہو سکتا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خدمت پر توجہ دینی چاہیے، نہ کہ تفرقہ انگیز باتوں پر۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو ہمیشہ سیلاب متاثرین کی مدد پر فوکس کرتے ہیں، جو لوگ سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف مانگ رہے ہیں، وہ سیاست نہیں کر رہے، لوگ اب بھی پانی میں پھنسے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں، پیپلز...
    واشنگٹن: امریکی فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ سکستھ جنریشن کے جدید لڑاکا طیارے F-47 کی پیداوار شروع ہو گئی ہے اور اس کا ہدف پہلی پرواز 2028 تک کرنا ہے۔ فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ایلوِن نے کہا کہ بوئنگ نے F-47 کے پہلے یونٹ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یہ طیارہ NGAD (Next Generation Air Dominance) پروگرام کے تحت تیار کیا جا رہا ہے اور مستقبل میں F-22 کی جگہ لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق F-47 میں سپرسانک رفتار، جدید اسٹیلتھ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام اور ڈرونز کے ساتھ مربوط آپریشن کی صلاحیت شامل ہوگی۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ یہ قدم چین کی حالیہ عسکری نمائش کے بعد...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک) ہندوستانی ٹی ٹوینٹی کپتان سوریہ کمار یادو کے خلاف سماعت مکمل ہوگئی۔ میچ ریفری رچی رچرڈسن کے سامنے ان کی سماعت ہوئی۔ بی سی سی آئی کے سی او او ہیمنگ امین اور کرکٹ آپریشنز منیجر سمیت ملاپورکر بھی سوریہ کمار کے ساتھ موجود تھے۔ انہیں باضابطہ طور پر وارننگ دی گئی ہے۔ ہندوستانی کپتان کو جرمانے یا ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔14 ستمبر کو پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے ایک میچ میں ملی جیت کو ہندوستانی کپتان سوریہ کمار یادو نے آپریشن سندور میں شامل ہندوستانی مسلح افواج کو وقف کرتے ہوئے پہلگام دہشت گرد حملے کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔ پی سی بی نے الزام لگایا...
    بھارت کے خلاف 2 مسلسل اتوار کو کھیلے گئے میچز میں پاکستان کو زبردست شکست برداشت کرنا پڑی ہیں، لیکن ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ اصل اہمیت صرف اس میچ کی ہے جو آئندہ اتوار کو ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کے خلاف 41 سال بعد پہلی مرتبہ ہوگا۔ بھارت نے پاکستان کو گروپ لیگ کے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی اور پھر سپر 4 مرحلے میں 6 وکٹوں سے واضح فتح حاصل کی۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے جمعرات کو بنگلہ دیش کے خلاف 11 رنز کی...
    اسلام ٹائمز: چاروں فریقوں نے ان تمام سفارتی کوششوں کی حمایت کی جو افغان مسئلے کے سیاسی حل میں معاون ثابت ہوں گی اور اس سلسلے میں عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی حمایت کی۔ انہوں نے سیاسی حل کے حصول میں مثبت کردار ادا کرنے میں "ماسکو فریم ورک"، "افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ" اور "شنگھائی تعاون تنظیم" جیسے علاقائی فریم ورک کے اہم کردار پر زور دیا۔  خصوصی رپورٹ: نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر روسی فیڈریشن کی دعوت پر عوامی جمہوریہ چین، اسلامی جمہوریہ ایران، اسلامی جمہوریہ پاکستان اور روسی فیڈریشن کے وزرائے خارجہ کا افغانستان سے متعلق چوتھا چار فریقی اجلاس منعقد ہوا۔ جمعرات کو ہونے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) چنڈی گڑھ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، اعلیٰ فوجی قیادت، سابق فوجی اہلکار اور اہل خانہ کی موجودگی میں سوویت دور کے لڑاکا طیارے مگ-21 کی 62 سالہ شاندار سروس کے اختتام پر ایک شاندار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں مگ-21 کی جیگوار اور سوریہ کرن ایروبٹک ٹیم نے شاندار فضائی مظاہرہ پیش کیا، جن میں تاریخی"بادل" اور "پینتھر" فارمیشنز شامل تھیں۔ لڑاکا طیاروں کو لینڈنگ کے وقت واٹر کینن سلامی دی گئی، اور فضائیہ کے سربراہ نے مگ-21 کا فارم 700 لاگ بک وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو پیش کیا، جو ایک دور کے اختتام کی علامتی روایت ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے اس...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایچ-ون بی ویزا کے انتخابی عمل کو تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ زیادہ مہارت رکھنے والے اور زیادہ تنخواہ لینے والے غیر ملکی کارکنوں کو ترجیح دی جا سکے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، اگر ویزا درخواستوں کی تعداد قانونی حد 85 ہزار سے بڑھ گئی تو نئے قواعد کے تحت اعلیٰ اجرت والے اداروں کی درخواستوں کو ترجیح دی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد امریکی کارکنوں کو غیر منصفانہ اجرتی مقابلے سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ یہ تجویز اس وقت سامنے آئی ہے جب چند روز قبل وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ کمپنیوں کو ہر سال نئے ایچ-ون بی ویزے کے لیے ایک لاکھ...
    وزیراعظم نے ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیا، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا علمبردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششوں...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ وزیراعظم آفس نے جاری کردیا۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا علمبردار قرار دیا، یہ ملاقات گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ، دلیرانہ اور فیصلہ کُن قیادت کو سراہا اور کہا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں سہولت فراہم کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صدر...
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان جاری کیا ہے۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پہ فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے الحمدوللّٰہ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ ھائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل ہے۔ اللّٰہ اکبر۔
      ٹرمپ انتظامیہ نے عرب رہنماؤں کے سامنے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے رپورٹ کیا ہے کہ ایک سینئر انتظامی عہدیدار اور معاملے سے واقف علاقائی ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے منگل کو عرب رہنماؤں کے سامنے غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا، جس کے نتیجے میں رہنماؤں کے درمیان اس بات پر تبادلۂ خیال ہوا کہ حتمی تجاویز پر کس طرح اتفاق کیا جائے جو ممکنہ طور پر اس تنازع کو ختم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔ بدھ کے روز امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا تھا کہ آئندہ دنوں میں ’ کسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یقیناً آپ نے کبھی نہ کبھی سوچا ہوگا کہ جینز کی ہر پینٹ میں ایک چھوٹی سی جیب کیوں موجود ہوتی ہے۔یہ جیب بظاہر بےکار لگتی ہے کیونکہ اس میں زیادہ چیزیں نہیں آ سکتیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ 19ویں صدی میں یہ جیب خاص طور پر جیبی گھڑی رکھنے کے لیے شامل کی گئی تھی۔اس زمانے میں جیبی گھڑیاں عام طور پر کوٹ یا جیکٹ کی جیب میں رکھی جاتی تھیں، لیکن چونکہ جینز زیادہ تر کسانوں اور مزدوروں کے استعمال میں آتی تھی، جو کام کے دوران کوٹ نہیں پہنتے تھے، اس لیے جینز میں چھوٹی جیب متعارف کروائی گئی تاکہ وہ اپنی گھڑیاں محفوظ رکھ سکیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف جینز ہی نہیں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی و تجزیہ کار حسن ایوب نے پی ٹی آئی کے 27ستمبر کے جلسے کے حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا 27ستمبر کا جلسہ کامیاب نہیں ہونا، اس کو کامیاب کرنے کیلئے وادی تیراہ واقعہ پر سیاسی بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ معروف صحافی اور تجزیہ کار حسن ایوب سے یوٹیوب چینل کی اینکرپرسن نے سوال کیا کہ 27ستمبر کو عمران خان ریلیز جلسہ ہے، اس کی زمینی حقائق کی موجودگی میں کامیابی کے کتنے چانس ہیں،علی امین گنڈاپور اپنے ارکان اسمبلی کو ٹاسک بھی دیدیاہے ،لاکھوں لوگوں کو لانے کا کہا ہے۔ کیا بیوی پرانی ہو جائے تو نئی شادی کا جواز بن جاتا ہے؟لاہور...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو بری کردیا۔ جسٹس عبہر گل نیملزم امان اللہ کی اپیل کو منظور کرلیا،جسٹس عبہر گل نیامریکی سینئرقانون دانوں کیمحاوروں کو بھی حوالہ دیا،ٹرائل کورٹ نے ملزم امان اللہ کو عمرقید اورتین لاکھ روپیجرمانے کی سزا سنائی تھی۔(جاری ہے) تھانہ جلال پورجٹاں گجرات پولیس نے 2016 میں مقدمہ درج کیا تھا عدالت نے فیصلے میں تحریر کیا ہے کہ مدعی کے وکیل کے مطابق ملزم نے مدعیہ کے ساتھ تعلقات بنائے پراسکیوشن کیمطابق ملزم اکتوبر 2016 میں مدعیہ کے گھر داخل ہوا اور اسلحے کی بنیاد پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔گجرات کی ٹرائل کورٹ نے...
    لاہور ہائیکورٹ نے خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو بری کردیا۔ جسٹس عبہر گل نے  ملزم امان اللہ کی اپیل کو منظور کرلیا،جسٹس عبہر گل نے امریکی سینئرقانون دانوں کے محاوروں کو بھی حوالہ دیا،ٹرائل کورٹ نے ملزم امان اللہ کو عمرقید اورتین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔تھانہ جلال پورجٹاں گجرات پولیس نے 2016 میں مقدمہ درج کیا تھا عدالت نے فیصلے میں تحریر کیا ہے کہ مدعی کے وکیل کے مطابق ملزم نے مدعیہ کے ساتھ تعلقات بنائے پراسیکیوشن کے مطابق ملزم اکتوبر  2016 میں مدعیہ کے گھر داخل ہوا اور اسلحے کی بنیاد پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔گجرات کی ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 2018 میں عمر قید...
    مشترکہ اعلامیہ میں شرکاء نے صدر ٹرمپ کی قیادت میں دیرپا امن کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔ غزہ کے لیے عالمی امداد اور فلسطینی قیادت کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ صدر ٹرمپ سے ملاقات میں مسلم اور عرب رہنماؤں نے غزہ کی تعمیر نو کے جامع منصوبے کی حمایت کردی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسلامی ممالک کے سربراہان کی نیو یارک میں ہونے والی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں شرکاء نے صدر ٹرمپ کی قیادت میں دیرپا امن کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔ غزہ کے لیے عالمی امداد اور فلسطینی قیادت کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ صدر ٹرمپ سے ملاقات میں...
    نیویارک: سبکدوش ہونے والے جاپانی وزیراعظم شیگیرو ایشیبا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں زور دیا ہے کہ امن و سلامتی خودبخود قائم نہیں رہتی بلکہ انہیں فعال اقدامات کے ذریعے یقینی بنایا جاتا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق سبکدوش ہونے والے جاپانی وزیراعظم نے عالمی سلامتی کو درپیش نئے چیلنجز کے تناظر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بڑی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ شیگیرایشیبا نے کہا کہ سلامتی کونسل کے موجودہ ڈھانچے کی بنیاد دوسری جنگ عظیم کے بعد رکھی گئی تھی لیکن آج یہ ڈھانچہ بدلتی دنیا کی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام ثابت ہو رہا ہے۔  انہوں نے مزید کہاکہ  پانچ مستقل ارکان کو حاصل ویٹو پاور بارہا عالمی امن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر یونس خان نے کھلاڑیوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کو کھیل سے الگ رکھیں اور صرف ملک و قوم کے لیے میدان میں اتریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں مستقل مزاجی کا فقدان ہے اور یہ کمزوری جیت کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، میچز میں کامیابی صرف بہتر منصوبہ بندی اور کم سے کم تبدیلیوں سے ممکن ہے، جبکہ بار بار تبدیلیاں ٹیم کی کارکردگی پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔انہوں نے کھلاڑیوں کو تنبیہ کی کہ اپنے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے کھیلیں،  اگر شاہین شاہ آفریدی جیسا فاسٹ بولر بیٹنگ میں...
    ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین حالیہ دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے پر اسرائیلی حملے کی بھی مذمت کی۔ ایرانی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیل کے غزہ اور اس سے باہر دیگر ممالک پر حملے نہ صرف جارحیت ہیں بلکہ سفارتی عمل کے ساتھ دھوکہ دہی کے مترادف بھی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جون میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں کے دوران ان کے ملک کو...
    اوتھل میں لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز میں طلبا اور پولیس کے درمیان شدید کشیدگی کے دوران 2 طلبا زخمی ہوگئے جبکہ متعدد طلبا کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان اسمبلی میں مائینز اینڈ منرل ایکٹ دوبارہ پیش کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فارغ کیے گئے 4 طلبا کی بحالی کے حق میں احتجاج کیا جارہا تھا۔ پولیس نے طلبا سے مذاکرات کے لیے یونیورسٹی پہنچ کر حالات کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن طلبا کی جانب سے پتھراؤ شروع کردیا گیا جس کے جواب میں پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق...
    ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ اگر کراچی کا درد ہے تو کے-فور منصوبے کے لیے وفاق سے فنڈز لے کر آئیں، فاروق ستار سمیت بعض رہنما اپنی سیاست کے بجائے دوسروں کی محنت کو اپنا ظاہر کرنے پر اکتفا کر رہے ہیں، جو کراچی کے مسائل کا حل نہیں بلکہ رکاوٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی سیاسی حقیقت سب کے سامنے ہے، جھوٹے مینڈیٹ پر سیاست زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جن کا ماضی منفی سیاست اور دباؤ کی روایت سے جڑا ہو اور مستقبل بھی دوسروں پر انحصار کرتا...
    برطانیہ سے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے لئے بڑی خبر آ گئی۔برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ ڈی ایف نے پی آئی اے کو آڈٹ میں کامیابی پر کارگو آپریشن شروع کرنے کیلئے 5 سالہ لائسنس جاری کر دیا، جس کے بعد پی آئی اے اپنی پروازوں میں اب پاکستان سے برطانیہ کیلئے کارگو لے جا سکے گا۔پی آئی اے کو برطانیہ نے کارگو لائسنس ACC3 جاری کیا ہے، جس کے تحت 2030 تک پی آئی اے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے برطانوی شہریوں کیلئے کارگو لے جا سکے گا،یہ فیصلہ نہ صرف ایئرلائن کیلئے مالی طور پر مددگار ثابت ہو گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو بھی فروغ دے گا۔یاد رہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن...
    طیب سیف: قومی ایئرلائن پی آئی اے کو آڈٹ میں کامیابی پر برطانیہ نے کارگو لائسنس جاری کردیا۔برطانیہ  محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے  لائسنس  ملنے کے بعد پی آئی اے اپنی پروازوں میں پاکستان سے برطانیہ کے لیے کارگو لے جا سکے گی۔پی آئی اے کو برطانیہ نے کارگو لائسنس ACC3 جاری کیاہے،پاکستان سول ایوی ایشن اور برطانوی ٹیم نے پی آئی اے کا ان سائٹ آڈٹ کیا تھا،پی آئی اے کو کارگو لائسنس 5 سال کے لیے جاری کیا گیا ہے۔2030 تک پی آئی اے کراچی ،لاہور اور اسلام آباد سے برطانوی شہریوں کے لیے کارگو لے جاسکے گا،برطانوی سول ایوی ایشن جلد پی آئی اے کو TCO تھرڈ کنٹری اتھارائیزیشن جاری کردے گا۔ ٹیکس ریکوریاں کرنے کے...
    اسلام آباد+ نیویارک (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے  داعی ہیں۔ پاکستان بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کا اہم کردار ہے۔ نیویارک میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا بھر میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں بھی امن کے لیے کوششوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کا اہم کردار ہے، انہوں نے جنگ بند کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز...
     لاہور (نیوز رپورٹر) ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ریجنل ہیڈ نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات میں پاکستان میں مختلف شعبوں بالخصوص ذرائع آمدورفت میں مزید سرمایہ کاری کا عندیہ دیتے ہوئے رواں پروگرام کے لئے پاکستان کو اہم ملک قرار دیا ہے۔ وفد کے ہمراہ ہونے والی ملاقات و اجلاس میں اے ڈی بی کی ریجنل ہیڈ نے عبدالعلیم خان کو نومبر میں ہونے والی عالمی ’’بشکیک کانفرنس‘‘ میں شرکت کی دعوت دی۔ عبدالعلیم خان نے اے ڈی بی کی ریجنل ہیڈ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا  پاکستان کے لئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے پارٹنرشپ اہم ہے اور اس بینک کا پاکستان میں شاہراہوں کی تعمیر میں دلچسپی کا اظہار خوش آئند امر ہے۔  پاکستان میں کمیونیکیشن،...
    واشنگٹن: امریکا نے برازیلی حکام پر مزید پابندیاں عاید کر نے کی دھمکی دے دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے کہا ہے کہ ضرورت محسوس کرنے پر برازیلی حکام پر مزید پابندیاں عاید کی جائیں گی۔ مذکورہ حوالے سے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ اب اگر کوئی برازیلی مالیاتی ادارہ پابندیوں کا نشانہ بننے والے افراد سے لین دین کرے گا تو وہ خود بھی امریکی پابندیوں کی زد میں آجائے گا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی برازیلی مالیاتی ادارہ جو ان افراد کے ساتھ معاملات کرتا ہے، اسے اپنے اقدامات پر سنجیدگی سے غور کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب مذکورہ بیان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)چینی ،آٹا سمیت دیگر اشیا ضرورت کی قیمتوں ہوش رہا اضافہ انتظامیہ خواب خروش میں،غریب سفید پوش عوام کے لئے دو وقت کی روٹی بھی ناممکن ہوگئی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری ریٹ سے بھی زیادہ 50کلو کا بیگ 550روپے مہنگا ہولسیل مارکیٹ میں فروخت ہونے لگاجبکہ آٹے میں 36روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ضلعی انتظامیہ نے بھی چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے غریب بے سہارا عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنے کیلئے بے یارومددگار چھوڑ دیا بتایا جاتا ہے کہ چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی جانب سے 16 جولائی 2025 کو جاری نوٹیفکیشن محض ایک دکھاوا ثابت ہوا۔ کاغذوں پر تو مقررہ نرخ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-08-16 کراچی(مانیٹرنگ دیسک)عدالتی احکامات پر جامشورو میں بحریہ ٹاؤن کی غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل حیدرآباد نے قرار دیا تھا کہ جامشورو کے دیہہ مول میں 893 ایکڑ اراضی پر بحریہ ٹاؤن کا قبضہ غیرقانونی ہے، متعلقہ زمین نجی ملکیت ہے اور یہ پبلک پراپرٹی کے زمرے میں نہیں آتی۔عدالتی احکامات پر یہ انہدامی کارروائی 20 اور 21 ستمبر کی رات عمل میں لائی گئی تھی۔اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل حیدرآباد کے احکامات کے بعد ریونیو حکام کی ہدایت پر بحریہ ٹاؤن کے زیر قبضہ زمین پر انسدات تجاوزات کا آپریشن شروع کیا گیا تھا، آپریشن میں تمام غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔بحریہ ٹاؤن کراچی نے بھی مبینہ طور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن (پی آئی اے) ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ نجی ائرلائن کو لائسنس جاری کردیا گیا۔ پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے معاملہ پر برطانوی محکمے ڈی ایف ٹی نے نجی ائرلائن ائربلیو کو تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس جاری کر دیا ہے۔پی آئی اے کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ قومی ائرلائن پی آئی اے ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ قومی ائر لائن پی آئی اے کو جہازوں کی کمی کا سامنا ہے جبکہ ائربلیوکے ائربس 320 طیارے ترکیہ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فضائیہ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے سکستھ جنریشن ایف 47 لڑاکا طیارے کی پیداوار شروع ہو چکی ہے اور اس کی پہلی پرواز 2028 ء تک متوقع ہے۔یہ اعلان چین کی طرف سے حالیہ فوجی پریڈ میں اپنی نئی جنگی مشینری کی نمائش کے 3 ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔ واشنگٹن میں ہونے والے ائر، اسپیس اینڈ سائبر کانفرنس کے دوران امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ایلوِن نے کہا کہ بوئنگ کمپنی نے ایف 47 کے پہلے یونٹ کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ طیارہ نیکسٹ جنریشن ائیر ڈومیننسپروگرام کے تحت ایف 22 کی جگہ لے گا۔ انٹرنیشنل ڈیسک
    اسلام آباد:پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے معاملہ پر برطانیہ کا محکمہ ڈی ایف ٹی نے نجی ایئرلائن ایئربلیو کو تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس جاری کر دیا ہے۔ قومی ایئر لائن  کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ پی آئی اے ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کو طیاروں کی کمی کا سامنا ہے جبکہ ایئربلیوکے ایئربس 320 طیارے ترکیہ میں ری...
    پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی جب کہ نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے معاملے پر برطانیہ کے محکمہ ڈی ایف ٹی نے نجی ایئرلائن ایئر بلیو کو تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس جاری کر دیا ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے کو طیاروں کی کمی کا سامنا ہے جب کہ ایئر بلیو کے ایئربس 320 طیارے ترکیہ میں ری فیولنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انسانی جسم کا تقریباً 60 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور یہ ہر طرح کے جسمانی افعال کے لیے ناگزیر ہے۔نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) صرف جسمانی کمزوری کا باعث نہیں بنتی بلکہ یہ تناؤ سے متعلق مسائل کو بھی بڑھا دیتی ہے۔ برطانیہ کی لیورپول جان مورس یونیورسٹی کے ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ کم پانی پینے والے افراد میں کورٹیسول ہارمون زیادہ متحرک ہو جاتا ہے، جو امراضِ قلب، ذیابیطس اور ڈپریشن جیسے مسائل سے بھی منسلک ہے۔تحقیق کے مطابق جو لوگ روزانہ ڈیڑھ لیٹر سے کم پانی پیتے ہیں، ان کے جسم میں تناؤ بڑھانے والے ہارمون کا ردعمل 50 فیصد زیادہ...
    اسلام آباد: پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے معاملہ پر برطانیہ کا محکمہ ڈی ایف ٹی نے نجی ایئرلائن ایئربلیو کو تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس جاری کر دیا ہے۔ پی ائی اے کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کو طیاروں کی کمی کا سامنا ہے جبکہ ایئربلیوکے ایئربس...
    برطانیہ کے وزیراعظم کیر اسٹارمر نے عالمی ٹیلنٹ کو ملک میں لانے کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کے امکان پر غور شروع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اقدام کا مقصد دنیا کے بہترین سائنسدانوں، اکیڈمیشنز اور ڈیجیٹل ماہرین کو برطانیہ کی طرف راغب کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:برطانیہ کا چند ممالک پر ویزا پابندی لگانے پر غور، وجہ کیا ہے اور کون متاثر ہوگا؟ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ نے H-1B ویزا فیس 100,000 ڈالر تک بڑھا دی، جس کے بعد بین الاقوامی مہارت کی نقل و حرکت مہنگی ہو گئی ہے۔ اسٹارمر کی ’گلوبل ٹیلنٹ ٹاسک فورس‘ ایسے آئیڈیاز تیار کر رہی ہے تاکہ اعلیٰ ہنر رکھنے والے پیشہ ور افراد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کی جانب سے فلسطین کو بطورِ آزاد ریاست تسلیم کیے جانے کے اعلان کا پرجوش خیرمقدم کیا ہے اور اسے عالمی انصاف و اصولوں کی فتح قرار دیا ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مظلوم فلسطینی عوام کی دہائیوں پر محیط جدوجہد کو تسلیم کرنے اور ان کے جائز حقوق کے حصول کی راہ ہموار کرنے میں ایک تاریخی قدم ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عالمی برادری سے توقع ہے کہ وہ برطانوی، آسٹریلیائی اور کینیڈین اقدام کی پیروی کرتے ہوئے فلسطین کو سرکاری طور پر تسلیم کریں تاکہ خطے میں انصاف اور پائیدار امن کو...
    برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد فرانس کا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز برطانیہ، کینیڈا ،آسٹریلیا اور پرتگال کے بعد فرانس نے بھی فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرلیا۔ فرانس کے صدر میکرون نے اقوام متحدہ کانفرنس میں فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں امن قائم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور منصفانہ امن قائم نہ کرنے کی اجتماعی ذمہ داری پوری عالمی برادری پر عائد ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا وعدہ دہائیوں سے ادھورا ہے۔ انہوں نے عالمی...
    سینیگال کے صدر نے ہمنگل کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی درندگی اور نسلی تطہیر پر خاموشی اختیار کرنا جرائم میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیگال کے صدر نے منگل کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی درندگی اور نسلی تطہیر پر خاموشی اختیار کرنا جرائم میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، صدر بسیرو دیوما فائے نے کہا کہ غزہ کی صورتحال تمام حدوں کو عبور کر چکی ہے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ میں دو ریاستی حل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ہم غزہ میں ایک ناقابل بیان المیہ دیکھ رہے ہیں۔ اس علاقے میں نسلی صفائی...