2025-12-12@09:04:09 GMT
تلاش کی گنتی: 110267
«کی جائے»:
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ایم ڈی کیٹ کیخلاف طلبا کی درخواستوں پر پی ایم ڈی سی اور دیگر سے 22 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔ جسٹس عدنان اقبال چوہدری کی سربراہی میم دو رکنی آئینی بینچ کے روببرو ایم ڈی کیٹ کیخلاف طلبا کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نواز ڈاہری ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ 2024 کے طلبہ کو بغیرکسی فارمولے کے میرٹ پر پہلا نمبر دے دیا گیا ہے۔ ان طلبہ کو 2025 کے طلبہ کے ساتھ سیٹ الاٹ کی گئی ہے۔ 400 سے زائد طالبعلموں کو میرٹ سے ہٹ کر سیٹ الاٹ کی گئیں ہیں۔ میرٹ کی خلاف ورزی سے درخواستگزار طلبہ کا حق مارا جارہا ہے۔ پی ایم ڈی سی کے...
نامور ہدایتکارہ اور فلم ساز سنگیتا نے ڈرامہ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ صائمہ نور کو ہراساں کیے جانے کا واقعہ بیان کردیا۔ دو روز قبل سنگیتا نے شیرا کوٹ تھانے میں دی گئی درخواست میں الزام لگایا تھاکہ ان کے ڈرامے کی ریکارڈنگ کے دوران نامعلوم افراد نے سیٹ پر فنکاروں کو ہراساں کیا۔ جس کے بعد لاہور پریس کلب میں ہدایتکار ہ سنگیتا نے سید نور اور ڈرامے کی دیگر کاسٹ کے ہمراہ پریس کانفرس کی۔اس دوران سید نور نے کہا کہ ہم معاشرے میں لوگوں کو انٹرٹینمنٹ فراہم کرتے ہیں لیکن اس کے برعکس ہمیں تکلیفیں ملتی ہیں، صائمہ کو سیٹ پر ہراساں کیا گیا اس بار تو انہوں نے بہادرانہ انداز میں مقابلہ کرلیا لیکن اگر...
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے پروگرام’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلنا خارج از امکان نہیں۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ فیض حمید نو مئی کے خلاف گواہی اور ثبوت دیں گے اور یہ مقدمہ اب بانی پی ٹی آئی کی طرف جائے گا، شواہد آگئے تو بانی پی ٹی آئی کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چل سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی سینیٹر فیصل واوڈا نے فیض حمید...
سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایچ او پیر آباد کیخلاف جعلسازی، جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام سے متعلق درخواست پر ایس ایس پی ویسٹ، ایس ایچ او اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائیکورٹ میں ایس ایچ او پیر آباد کیخلاف جعلسازی، جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکلا قمبر عباس اور بشری عباس ایڈووکیٹس نے موقف دیا کہ ایس ایچ او نے ضیاء الرحمن سے 19 لاکھ سے زائد کپڑے کا سامان حاصل کیا۔ لیکن ایس ایچ او انیس شیخ نے جعلی پے آرڈر دیا۔ ایس ایچ او رقم مانگنے پر پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔ ایس ایچ او نے منشیات کا جعلی مقدمہ بھی بنادیا ہے۔ ایس...
پشاور میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے پولیس نے بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن کا فیصلہ کر لیا۔ سی سی پی او میاں سعید کے مطابق رجسٹریشن کے لیے محفوظ سفر (SafeRide) کے نام سے خصوصی ایپ متعارف کر دی گئی، سواریوں کو لے جانے والے تمام بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ بائیک رائیڈرز تھانے میں اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے، رجسٹرڈ بائیک رائیڈر کو کیو آر کوڈ کا اسٹیکر دیا جائے گا۔ سی سی پی او کے مطابق یہ عمل شہریوں کے اعتماد اور سیکیورٹی کو یقینی بنائے گا، متعدد واقعات میں بائیک رائیڈر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث رہے جبکہ رہزنوں نے کئی بار بائیک رائیڈرز...
بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ ایک اوور میں سات وائیڈ گیندیں کرنے کے باعث زیر بحث ہیں، گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئںٹی میچ میں ارشدیپ سنگھ 11واں اوور کرنے آئے تو جارح مزاج بلے باز ڈی کاک نے پہلی ہی گیند پر چھکا لگادیا۔ پہلی گیند پر چھکا لگتے ہی ارشدیپ گھبراگئے اور اگلی دو گیندیں وائیڈ کردیں۔ ایک گینڈ ڈاٹ ہونے کے بعد بھی ارشدیپ کی گھبراہٹ کم نہ ہوئی اور مزید چار مسلسل وائیڈ بالز کروادیں۔ پھر تین گیندوں پر سنگل ڈبل ہونے کے بعد انہوں نے ایک اور وائیڈ گیند کردی۔ This is just the hard work of Arshdeep Singh. Arshdeep Singh bowls 7 wides to deliver longest over of 13 balls...
چین کے دیوہیکل فضائی ڈرون کیریئر ‘جیو تیان’ (Jiu Tian) نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔ سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق یہ بڑا ڈرون شمال مغربی صوبے شانشی میں پہلی بار فضا میں بلند ہوا، تاہم پرواز کی درست تاریخ ظاہر نہیں کی گئی۔ یہ جدید ڈرون کیریئر ریاستی ایروسپیس ادارے AVIC کے ماتحت فرسٹ ائیرکرافٹ انسٹیٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جیو تیان کو خودکار، مربوط اور جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت، طویل پرواز، وسیع رینج اور مختصر فاصلے میں ٹیک آف اور لینڈنگ جیسے فیچرز شامل ہیں۔ جیو تیان کو 2024 میں چین کے ژوہائی ایئر شو میں پہلی بار...
فائل فوٹو سپریم کورٹ میں اپنے گھر سے متعلق کیس کی سماعت کے لیے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی 70 سالہ عابد حسین دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ کیس سپریم کورٹ میں زیرِ التوا تھا اور آج اس کی دوسری سماعت تھی، تاہم کارروائی ملتوی کر دی گئی۔عدالت سے واپسی پر عابد حسین کو اچانک دل کا دورہ پڑا، اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔عابد حسین کے گھر کی تعمیر سے متعلق کیس کی پہلی سماعت 11 نومبر 2025 کو ہوئی تھی جبکہ دوسری سماعت آج مقرر تھی۔
سری لنکن سیلاب متاثرین کیلئے این ڈی ایم اے کی تیسری امدادی کھیپ کولمبو پہنچ گئی۔حکومتِ پاکستان کی جانب سے سری لنکن سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، این ڈی ایم اے کی جانب سے 12 ٹن امدادی سامان پر مشتمل تیسری کھیپ جمعرات کے روز کولمبو پہنچا دی گئی۔کولمبو ایئرپورٹ پر سری لنکن حکام نے پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی اس امدادی کھیپ کو باضابطہ طور پر وصول کیا، امدادی سامان میں ببل میٹ، مچھر دانیاں، گدے، بیڈ شیٹس، ٹینٹ اور ترپالیں شامل ہیں جنہیں متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف کے طور پر تقسیم کیا جائے گا۔حکومتِ پاکستان این ڈی ایم اے کے تعاون سے اپنے برادر ملک سری لنکا میں امدادی سرگرمیاں جاری...
تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 21 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 7 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 7 ہزار900 کیوسک، خیرآباد پل آمد 15 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 800 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد 5 ہزار کیوسک اور اخراج 33 ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد 3 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 36 ہزار کیوسک اور اخراج 30 ہزار 500 کیوسک، چشمہ آمد 33 ہزار کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی طبی حالت مزید بگڑنے کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز ان کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ خالدہ ضیاء نہ صرف شدید سانس کی تکلیف کا شکار ہیں بلکہ انہیں متعدد اضافی طبی پیچیدگیوں کا بھی سامنا ہے، جنہوں نے ان کی مجموعی صحت کو انتہائی نازک بنا دیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق ان کے نظامِ تنفس کو مناسب طریقے سے چلانے کے لیے وینٹی لیٹر کی مدد ناگزیر ہوگئی تھی، جبکہ دیگر اہم اعضاء — جن میں دل، پھیپھڑے اور گردے شامل ہیں — کو بھی سہارے کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ میڈیکل ٹیم ان کے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی چل بسا، عابد حسین کو عدالت سے واپسی پر سپریم کورٹ استقبالیہ پر دل کا دورہ پڑا۔ تفصیلات کے مطابق 70 سالہ عابد حسین اسپتال منتقلی کے دوران ہی چل بسا۔ عابد حسین کے گھر کی تعمیر کا مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر التوا تھا جبکہ مقدمے کی سماعت آج ملتوی کی گئی تھی۔ جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس شہزاد ملک پر مشتمل دو رکنی بینچ کے سامنے کیس فکس تھا، کیس سیریل نمبر 8 پر محمد رمضان بنام عابد حسین کے نام سے فکس تھا۔ کیس 22 جولائی 2024 کو سپریم کورٹ میں دائر ہوا اور کیس کی پہلی سماعت 11 نومبر 2025...
کراچی: شہر قائد میں اگلے کئی روز کے دوران موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 تا 14 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ شہر کا مطلع آج جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے، ہفتہ و اتوار کو شہر کی فضاوں پر صبح کے وقت ہلکی دھند چھا سکتی ہے جبکہ صبح کے وقت دھند کے سبب حدنگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔ شہر میں بیشتر وقت شمال مغربی اور شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے تاہم شام کو کچھ وقت کے لیے سمندری ہوائیں بھی چلنے کی توقع ہے۔ دیہی سندھ کے اضلاع میں...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق قیدی کو سردیوں کا مناسب سامان بھی نہیں مل رہا اور عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور بے عزتی کرنا شرمناک اقدام ہے، جس کی صوبائی حکومت بھرپور مذمت کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں مالی بحران شدید، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے اعلانات غیر یقینی کا شکار سہیل آفریدی نے این ایف سی اجلاس میں صوبائی حقوق کے لیے سب کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا، جس کی سربراہی صوبائی مشیر خزانہ کریں گے اور واجبات کے حوالے...
اس اسکیم میں وہ طلبہ شامل ہوں گے جو پنجاب کی پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں داخل ہیں، کم از کم 70% نمبرز یا مساوی سی جی پی اے رکھتے ہیں، اور پچھلے اجراء میں لیپ ٹاپ حاصل نہیں کر سکے۔ پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے کہا کہ ہمارا مقصد پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹی طلبہ کے درمیان ڈیجیٹل فاصلے کو کم کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے اپنی لیپ ٹاپ سکیم کو پہلی بار پرائیویٹ یونیورسٹی طلبہ تک بڑھانے کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں 10,000 لیپ ٹاپس اہل امیدواروں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد صوبے میں پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹی طلبہ کے درمیان تعلیمی اور ڈیجیٹل فرق...
بالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم ’دھُرندھر‘ نے ریلیز کے صرف 7 دنوں میں باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ₹207.25 کروڑ کی کمائی کے ساتھ بڑی ہندی فلموں کی ڈومیسٹک لائف ٹائم کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فلم 5 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی اور ابتدائی دنوں سے ہی ناظرین کے مثبت ردعمل اور سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ میکرز کے مطابق جمعرات کو فلم نے ₹29.20 کروڑ کمائے جبکہ ساتویں دن یعنی جمعہ کو اس میں تقریباً ₹27 کروڑ کا اضافہ ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘ دھُرندھر نے...
عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے زور ڈالے، وزیراعظم شہباز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز اشک آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے زور ڈالے۔ ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری کی 30 سالہ سالگرہ پر منعقدہ عالمی فورم سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ قطر، ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ایران کے جنگ بندی کیلئے تعاون پر مشکور ہیں، تنازعات کا پر امن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبہ منظور...
سندھ پولیس کے شہید پولیس افسر چوہدری اسلم کی بیوہ نے بھارتی پروپیگنڈا فلم کیخلاف بڑا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں نورین اسلم کا کہنا تھا کہ لیاری پر بنائی گئی بھارتی فلم پاکستان کے خلاف سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت فلم کے ذریعے پاکستان مخالف مہم چلا رہا ہے جو ہمیشہ کی طرح ناکام ہوگی۔ نورین اسلم کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم چوہدری اسلم کی خدمات اور محبت کو لوگوں کے دلوں سے نہیں نکال سکتی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ فلم لیاری پر کیوں بنائی گئی، گینگ وار کے کارندے رحمان ڈکیت کو کیوں اجاگر کیا گیا؟ فلم پاکستان مخالف دہشتگردوں کی حمایت کے لیے بنائی...
افغانستان سے باہر دہشتگردانہ سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے سے متعلق افغان علما کے اعلامیے کا مولانا طاہر اشرفی کی جانب سے خیر مقدم
آل پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے افغانستان کے تقریباً ایک ہزار علما، مشائخ اور مفکرین کی جانب سے افغان شہری افغانستان سے باہر کسی بھی قسم کی دہشتگردی یا جنگ میں حصہ نہ لینے اور اپنے ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے سرگرم رہنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنے والے باغی تصور ہوں گے، افغان علما کا اعلان مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند اقدام ہے اور پاکستان علما کونسل کی طرف سے اس کو خوش آئند قرار دیا جاتا ہے، لیکن اس کو عملی شکل دینا ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ افغانستان کی عبوری حکومت اور...
انڈر 19 ایشیا کپ میں گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں ملائیشیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ پاکستان انڈر 19 نے 23 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنالیے ہیں۔ عثمان خان ایک اور علی حسن بلوچ 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سمیر منہاس 47 اور احمد حسین 30 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ گروپ اے کے دوسرے میچ میں میزبان یو اے ای نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ بھارت نے 23 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 184 رنز بنالیے ہیں۔
لاہور میں داتا دربار کے علاقے میں چوری کی بڑی واردات پیش آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چور منصور الحسن نامی ایک شہری کے گھر سے تالے توڑ کر 82 لاکھ مالیت کے نقدی طلائی زیورات لیپ ٹاپ لے کر فرار۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ چور گھر سے جاتے ہوئے موبائل فون اور دیگر سامان بھی لے اڑے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد تلاش کر لیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے زور ڈالے۔ ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری کی 30 سالہ سالگرہ پر منعقدہ عالمی فورم سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ قطر، ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ایران کے جنگ بندی کیلئے تعاون پر مشکور ہیں، تنازعات کا پر امن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبہ منظور ہوا، سلامتی کونسل کی قرارداد 2788 پاکستان کے وژن کی تائید ہے، آٹھ عرب اسلامی ممالک کے رکن کی حیثیت سے پاکستان کا امن مشن میں کردار ہے۔ مشرق وسطیٰ میں...
فائل فوٹو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے گورنر سردار سلیم کی پنحاب میں عوام اور پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے آنے سے پارٹی جیالے تازہ دم ہوگئے، میں اور پارٹی کارکن اب اور بہتر طریقے سے بلاول کا پیغام پہنچائیں گے۔ لاہور میں میڈیا ٹاک کے دوران بلاول بھٹو کا چھت پر کھڑی خاتون سے دلچسپ مکالمہ خاتون نے بلاول بھٹو سے کہا کہ آپ سیاست کی نہیں ہماری بات کریں، جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ میں سیاست کی بات نہیں کروں تو کیا کروں؟...
راولپنڈی:پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق ’’واریئر-IX‘‘ جاری ہے، مشق کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کے مابین انٹرآپریبلٹی میں اضافہ اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دو ہفتے پر مشتمل مشق 28 نومبر کو شروع ہوئی اور جو 14 دسمبر کو مکمل ہوگی ۔ چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ اور اعلیٰ چینی عسکری حکام نے مشق کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف بھی تقریب میں شریک تھے۔ شرکا کو مشق کے مقاصد، دائرہ کار اور مراحل پر بریفنگ دی گئی، جس کے بعد دونوں ممالک کی افواج کی جانب سے مختلف انسدادِ دہشت...
وزیراعظم نے ترکمانستان کو کراچی اور گوادر بندرگاہیں استعمال کرنے کی پیشکش کردی۔ ایکسپریس کے مطابق وزیرِاعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد ترکمانستان پہنچ گئے۔ اشک آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچنے پر ترکمانستان کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور ٹرانسپورٹ و مواصلات کے سربراہ محمد خان چیکیئف نے وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ بعدازاں وزیراعظم نے ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے دوطرفہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ترکمانستان کی مستقل غیر جانب داری کی 30 ویں سالگرہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے 2025 کو امن اور اعتماد کا بین الاقوامی سال قرار دینے پر ترکمان صدر کو مبارکباد دی۔...
اشک آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم نے ترکمانستان میں منعقدہ عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے عالمی برادری افغان حکومت کی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے دباؤ ڈالے۔ تنازعات کا پرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ منصوبہ منظور ہوا
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین سے ملاقات،بڑے بھائی کے انتقال پر اظہارتعزیت۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین سے ملاقات،بڑے بھائی کے انتقال پر اظہارتعزیت۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد( سب نیوز) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین سے ان کی آفس میں ملاقات کی اور ان کے بڑے بھائی چوہدری محمد حنیف کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے صدراورنگزیب خان،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد سرفرازملک،چوہدری زاہد احمد،کلیم عباسی،ملک اسلم و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں محمد حنیف عباسی نے چوہدری محمد یٰسین اوران کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے...
پاکستان نے بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں کو سخت وارننگ جاری کی ہے کہ وہ ملکی قوانین کی پابندی کریں اور دہشتگردنہ مواد کو روکنے کے لیے فعال اقدامات کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف برازیل کی طرح کارروائی کی جا سکتی ہے جو گزشتہ سال ’ایکس‘ کے خلاف کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا نابالغ بچوں پر سوشل میڈیا پابندی لگانے والا پہلا ملک بن گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وزیر مملکت برائے قانون و انصاف عقیل ملک نے کہا کہ حکومت نے ایکس، میٹا، فیس بک، واٹس ایپ، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور ٹیلیگرام سمیت تمام پلیٹ فارمز کے ساتھ اپنے تحفظات کا...
ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق 8 دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار66014بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں0.05فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار65975بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق 8دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2917ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 6فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2750ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق8دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل...
اسلام آباد: آئی ایف ایم کے بعد عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق صاف پانی اور صفائی پاکستان کے بچوں کے مستقبل کے لیے ضروری ہے، پنجاب کے شہروں کو سیلاب اور خشک سالی کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ اسی طرح، خواتین کی بھرتی اور فیصلہ سازی میں نمائندگی کو ترجیح دی جائے گی، خواتین کے لیے خصوصی شکایتی ڈیسک اور تربیتی پروگرام بھی پلان میں شامل ہے۔ عالمی بینک کے مطابق پروگرام مقامی حکومتوں کی مالی و انتظامی صلاحیت بہتر بنائے گا۔
سابق لیفٹننٹ جنرل اور ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو طویل قانونی کارروائی کے بعد گزشتہ روز 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔ سابق لیفٹننٹ جنرل کو سزا سنائے جانے کے بعد یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ فیض حمید اپنی سزا سے متعلق کس سے درخواست کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیض حمید آرمی چیف سے سزا معافی کی درخواست کر سکتے ہیں تاہم آرمی چیف نے سزا معاف نہ کی تو فیض حمید ہائیکورٹ میں سزا کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی ایس پی آر...
دبئی اسرائیلی شہریوں کے لیے تیزی سے سب سے پسندیدہ اور محفوظ سیاحتی مقام بنتا جارہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف نومبر 2025 میں ایک لاکھ سے زائد اسرائیلی شہریوں نے دبئی کا سفر کیا، جبکہ اکتوبر 2025 میں یہ تعداد 99 ہزار رہی جبکہ اسی دوران امریکا کا سفر کرنے والے اسرائیلیوں کی تعداد 72 ہزار تھی۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر بڑے عالمی سیاحتی شہروں کے مقابلے میں دبئی اسرائیلیوں کے لیے نسبتاً زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دبئی میں انہیں فلسطین حامی مظاہروں یا کسی خاص سیاسی ردعمل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، جس کے باعث یہ شہر ان کے لیے ترجیحی مقام بن چکا ہے۔
اسلام آباد: 1971 کی پاک بھارت جنگ میں بھارتی تربیتی یافتہ دہشتگرد گروہ مکتی باہنی نے مشرقی پاکستان میں بے رحمی سے قتل عام کیا۔ جنگ میں پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے جھوٹے، من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ دہشتگرد تنظیم مکتی باہنی نے بھارتی سرپرستی میں اپنے سنگین جرائم اور مظالم کا ملبہ پاک فوج پر ڈالنے کیلئے زہریلا پروپیگنڈا پھیلایا۔ پاک فوج کے بریگیڈئیر محمد سرفراز (ریٹائرڈ) نے جنگ 1971ء کی آپ بیتی سناتے ہوئے بتایا کہ جولائی 1971 میں مشرقی پاکستان میں حالات کے بگڑنے کے بعد نومبر میں ہم نے دفاعی پوزیشنز سنبھال لیں۔ 22 نومبر کو بھارت نے مشرقی پاکستان پر جارحانہ حملہ کردیا۔ بریگیڈئیر (ر) محمد سرفراز نے بتایا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق رقم صوبہ پنجاب میں شہروں میں صفائی اور پانی کی سہولیات کیلئے خرچ ہوگی، منصوبہ سے پنجاب کے 16 شہروں میں محفوظ پانی و صفائی کی سہولیات میسر آئیں گی، بارشوں کے نکاس، پانی، سیوریج اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ سسٹمز اپ گریڈ کئے جائیں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پروگرام سے 45 لاکھ افراد کو پانی سے صفائی جیسی بہتر سہولیات ملیں گی، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹمز میں بھی بہتری ہوگی، 20 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ عالمی بینک کے مطابق منصوبہ صحت اخراجات میں کمی اور پانی سے پیدا بیماریوں میں کمی لائے گا، مقامی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے اگلی قسط کے لیے آئی ایم ایف کی 23 شرائط مان لیں، کھاد، زرعی ادویات، شوگر اور سرجری آئٹمز پر ٹیکس لگانے ، ترقیاتی سکیموں میں کمی لانے کی یقین دہانی کرا دی۔ آئی ایم ایف کی کنٹری رپورٹ کے مطابق ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے مشن کے تحت اگلی قسط کیلئے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز میں درجنوں نئی شرائط سامنے آگئی ہیں اور حکومت آئی ایم ایف کی نئی شرائط پر عملدرآمد کے لیے تیار ہے۔ کھاد، زرعی ادویہ، شوگر و سرجری آئٹمز پر ٹیکس حکومت نے آئی ایم ایف کو کھاد، زرعی ادویات، شوگراور سرجری آئٹمز پر ٹیکس کی یقین دہانی کرا دی، ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے...
وقاص عظیم:ورلڈ بینک نے پنجاب کے لیے 400 ملین ڈالر کی منظوری دے دی,فنڈز سے پنجاب میں محفوظ پانی، صفائی اور حفظانِ صحت کی سہولیات بہتر ہوں گی۔ ورلڈ بینک کے مطابق پروگرام 16 شہروں میں پانی، سیوریج اور ڈرینیج سسٹم کی اپ گریڈیشن میں مدد کرے گا ۔منصوبہ ویسٹ مینجمنٹ اور ڈسپوزل کی کارکردگی بھی بہتر بنائے گا ۔ فنڈز سے پنجاب میں محفوظ پانی، صفائی اور حفظانِ صحت کی سہولیات بہتر ہوں گی, پروگرام 16 شہروں میں پانی، سیوریج اور ڈرینیج سسٹم کی اپ گریڈیشن میں مدد کرے گا۔ کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی منصوبہ ویسٹ مینجمنٹ اور ڈسپوزل کی کارکردگی بھی بہتر بنائے گا، بہتر...
آسٹریلوی حکام نے ایک خطرناک واقعے کی دل دہلا دینے والی فوٹیج جاری کی ہے جس میں ایک اسکائی ڈائیور ہزاروں فٹ کی بلندی پر ہوائی جہاز کے ونگ سے پچکنے کے بعد ہوا میں معلق رہ گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکائی ڈائیور نے اپنا پیراشوٹ کھولا لیکن اس کا ہینڈل جہاز کے ونگ فلیپ میں پچک گیا۔ اس کے بعد ڈائیور پیچھے کی طرف گرا اور اس کے پیر جہاز سے ٹکرائے جبکہ اس کا پیراشوٹ جہاز کے ونگ کے گرد لپٹ گیا۔ NEW: Skydiver's parachute gets caught on the tail of a plane, leaving him dangling 15,000 feet in the air over North Queensland, Australia. As the parachutist climbed out of the plane, his...
سندھ ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کے خلاف طلبہ نے درخواستیں دائر کی ہیں جس پر عدالت نے پی ایم ڈی سی اور دیگر فریقین سے 22 دسمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے کتنے لاکھ امیدوار رجسٹرڈ ہوئے؟ بسمہ سمیت 25 طلبہ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ نواز ڈاہری ایڈووکیٹ کے مطابق 2024 کے طلبہ کو بغیر کسی فارمولے کے میرٹ پر پہلا نمبر دے دیا گیا اور ان طلبہ کو 2025 کے طلبہ کے ساتھ سیٹ الاٹ کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 400 سے زائد طالبعلموں کو میرٹ سے ہٹ کر سیٹیں الاٹ کی گئی ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرٹ کی...
قومی ٹیم کے اسپن بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان کے کرکٹرز کی وجہ سے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کو شہرت مل رہی ہے۔ شاداب خان نے سڈنی سے ورچوئل میڈیا ٹاک کے دوران کہا کہ بگ بیش لیگ کے لیے اچھی تیاری ہے، گزشتہ سال کے رنرز اپ ہیں۔ کوشش ہوگی گزشتہ برس جو کمی رہ گئی تھی اس کو پورا کریں۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان کے بڑے نام اس مرتبہ بی بی ایل کھیل رہے ہیں، پاکستان کے بڑے ناموں کی وجہ سے لیگ کو بھی شہرت مل رہی ہے، پہلے بھی پاکستان کے کرکٹرز آسٹریلیا آکر کھیلتے رہے ہیں لیکن...
کراچی کے علاقے کورنگی 100 کوارٹر میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کورنگی 100 کوارٹر بنگالی پاڑہ میں پیش آیا، جہاں ٹینکر کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے 24 گھنٹے 5 اموات،کراچی میں دندناتے ٹمپرز نے شہریوں کو نشانے پر رکھ لیا پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا تاہم علاقہ مکینوں نے ٹینکر کو روک لیا۔ مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی، جسے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ناکام بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹینکر...
ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق رقم پانی، صفائی اور بنیادی حفظانِ صحت کے منصوبوں کے لیے استعمال ہوگی۔ عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق رقم صوبہ پنجاب میں شہروں میں صفائی اور پانی کی سہولیات کے لیے خرچ ہوگی۔پی آئی سی پی پروگرام پنجاب کے سولہ شہروں میں شروع کیا جائےگا۔ پروگرام سیوریج سسٹمز،پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹس کی بہتری اور بحالی میں مدد کرے گا۔ عالمی بینک کے مطابق منصوبہ صحت اخراجات میں کمی اور پانی سے پیدا بیماریوں میں کمی لائے گا، مقامی حکومتوں کی استعداد کار اور ریونیو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی، منصوبہ شہروں کو سیلاب و خشک سالی کے مقابلے...
معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے سال 2025 کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں لکس اسٹائل ایوارڈ 2025 کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شوبز ستاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔ ایوارڈ کی تقریب میں عابدہ پروین نے عارفانہ کلام پیش کر کے سماں باندھا۔ View this post on Instagram A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial) اداکار ہانیہ عامر کو ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں شاندار اداکاری پر سال کی بہترین اداکارہ ایوارڈ دیا گیا۔ دراصل انہیں عوام کی جانب سے زیادہ ووٹ ملنے کی وجہ سے فاتح قرار دیا گیا۔ حرا فیصل کو سال کی خوبصورت انفلوئنسر کے ایوارڈ...
ڈاکٹر وردا کیس میں سنسنی خیز انکشافات: قتل کا سودا ایک کروڑ میں کرنے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز ایبٹ آباد: (آئی پی ایس) ڈاکٹر وردا قتل کیس میں دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔ ملزمہ ردا نے ڈاکٹر کے قتل کا سودا ایک کروڑ روپے میں کیا، قتل کا سودا ملزم ندیم نے اہم ملزم شمریز سے 30 لاکھ میں طے کیا، ملزم شمریز نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈاکٹر وردا کا گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ پولیس نے ملزمہ کے شوہر کی 5 دکانیں سیل کر دیں، قتل میں استعمال دونوں گاڑیاں پولیس کی تحویل میں ہیں، مرکزی ملزم شمریز تاحال گرفتار نہ ہو سکا۔ ایڈیشنل آئی جی ایبٹ آباد...
اسلام آباد: حکومت پاکستان کی جانب سے سری لنکن سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات جاری ہیں۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے مزید 12 ٹن امدادی سامان پر مشتمل تیسری کھیپ سری لنکا پہنچ گئی، تیسری امدادی کھیپ کولمبو ایئرپورٹ پر سری لنکن حکام نے وصول کی۔ امدادی سامان میں بڑی تعداد میں ببل میٹ، مچھر دانیاں، گدے، بیڈ شیٹس، ٹینٹ اور ترپالیں شامل ہیں۔ حکومت پاکستان این ڈی ایم اے کی کاوشوں سے اپنے برادر ملک سری لنکا میں اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور پوری قوم اپنے سری لنکن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
غزہ پٹی میں شدید بارش نے سینکڑوں عارضی خیموں کو پانی میں ڈبو دیا جن میں دو سالہ مسلسل جنگ سے بے گھر ہونے والے خاندان رہائش پذیر تھے۔ مقامی صحت حکام کے مطابق بارش اور سرد موسم کے باعث خان یونس میں ایک آٹھ ماہ کی بچی، رہاف ابو جزر، جاں بحق ہوگئی۔ طبی عملے نے بتایا کہ بچی کی موت اس وقت ہوئی جب رات کے دوران بارش کا پانی اس کے خیمے میں بھر گیا۔ والدہ ہیجر ابو جزر نے روتے ہوئے بتایا کہ بچی بالکل ٹھیک تھی، لیکن خیمے میں داخل ہونے والے پانی اور ٹھنڈی ہوا نے اسے موت کی نیند سلا دیا۔ خان یونس کے مختلف خیمہ بستیوں میں لوگ اپنے خیموں سے پانی...
تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیدہ کائناتؑ کے یومِ ولادت کی مناسبت سے لاہور میں منعقدہ تقریب سے مقررین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیدہ فاطمۃ الزہراہؑ وہ خوش نصیب ہستی ہیں، جنہیں تاجدارِ کائنات کی والہانہ محبت نصیب ہوئی، سیدہ کائناتؑ علم و عمل اور پاسداری شریعت میں بھی منفرد مقام رکھتی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہراہ سلام اللہ علیہا کے یومِ ولادت کی مناسبت سے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ایک روح پرور تقریب کااہتمام کیا گیا۔جس میں حضور نبی اکرم ﷺ کی لخت جگر سیدہ فاطمۃ الزہراؑ کی سیرت پاک، کردار اور عظیم اوصاف پر روشنی ڈالی گئی۔ خواتین مقررین نے قرآن و حدیث کی روشنی میں سیدہ کائناتؑ کی عظمت،...
فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عراق کی وزاراتِ داخلہ میں تعاون پائیدار اور مؤثر بنیادوں پر فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ برسلز: محسن نقوی کی یورپی کمشنر برائے داخلہ سے ملاقات، غیر قانونی امیگریشن پر گفتگووفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ امور ومائیگریشن سے برسلز میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام سے متعلق گفت گو ہوئی۔ عراقی وزیر داخلہ نے زائرین گروپس کو منظم اور ریگولیٹ کرنے کے پاکستانی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزارت داخلہ کی فہرست والے زائرین کو عراق...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی 100 کوارٹر بنگالی پاڑہ میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سال کا بچہ جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق 12 سالہ بچے کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم علاقہ مکینوں نے ٹینکر کو روک لیا جبکہ مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی۔پولیس نے کہا کہ ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ رواں سال کراچی میں اب تک 807 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہو چکے ہیں جس میں سے ہیوی ٹریفک (بس، ٹینکر اور...
کراچی(نیوز ڈیسک) این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انجینئرز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے پاکستان کی پہلی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار کی ٹیسٹ ڈرائیو کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ ٹیسٹ ڈرائیو سے ڈرائیور لیس کار این ای ڈی کی سڑک پر رواں دواں ہے جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔ ڈرائیور لیس کار کی تیاری ایک سال قبل شروع ہوئی تھی اور اس پر کام این ای ڈی یونیورسٹی کے نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس شعبہ کمپیوٹر انفارمیشن سائنس میں شروع ہوا تھا۔ چین سے درآمد شدہ الیکٹرونک وہیکل میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ربوٹیکس، میپنگ اورسینسر/ویڑن اور اے آئی الگورتھم کی مدد سے اسے ڈرائیور لیس بنایا گیا ہے۔ ڈرائیور لیس کار تیار...
نو مئی کے واقعات فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی پلٹنےکا منصوبہ تھا، فیض حمید اس کا حصہ تھے: خواجہ آصف
نو مئی کے واقعات فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی پلٹنےکا منصوبہ تھا، فیض حمید اس کا حصہ تھے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعیناتی رکوانےکے لیے دباؤ ڈالا اور دھمکیاں دیں، جنرل باجوہ نے پہلے فیض حمید کو چیف بنوانے کی کوشش کی بعد میں دیگر نام لائے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ماضی میں کبھی آرمی چیف لگانے کے حکومتی اختیار کو چیلنج نہیں کیا گیا تھا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے فیلڈ مارشل...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری کی اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور زائرین کی سہولت کے لیے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کی وزاراتِ داخلہ کے درمیان تعاون کو پائیدار اور مؤثر بنیادوں پر فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ عراقی وزیر داخلہ نے پاکستان کی جانب سے زائرین گروپس کو باقاعدہ منظم اور ریگولیٹ کرنے کے اقدامات کو بھرپور سراہا۔ عراقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ کے دور میں پہلی بار زائرین گروپس کو منظم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں، جو قابلِ تحسین ہیں۔ پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے فراہم کردہ فہرست میں شامل تمام زائرین کو عراق...
سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف اور پرنس محمد بن سلمان رائل ریزرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مشترکہ طور پر 35 نایاب اور معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار جانوروں کی فطرت میں واپسی کا عمل مکمل کیا، جس کا مقصد حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینا، ماحولیاتی توازن کو بحال کرنا اور ای کو ٹورزم کو بڑھانا ہے۔ مركز الحياة الفطرية يطلق 35 كائنًا فطريًّا بمحمية الأمير محمد بن سلمان الملكية. – 10 من ظباء الإدمي.– 5 من النعام.– 20 من طائر الحبارى. pic.twitter.com/vzM1yx4KPp — مجتمعنا (@KSASociety) December 10, 2025 اس پروگرام کے تحت 10 عربین اوریکس، 5 شترمرغ، اور 20 ہوبارا بسٹارڈز کو دوبارہ فطری ماحول میں چھوڑا گیا۔ یہ اقدام نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف کی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کی شب ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ریاستوں کی مصنوعی ذہانت (AI) کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کی صلاحیت محدود ہو جائے گی۔ وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق اس حکم نامے کا مقصد ’کم سے کم بوجھ کے ساتھ قومی پالیسی فریم ورک کے ذریعے امریکا کی عالمی اے آئی برتری کو برقرار رکھنا اور بڑھانا‘ ہے۔ ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ’امریکی اے آئی کمپنیوں کو جیتنے کے لیے آزادانہ طور پر جدت لانے کی ضرورت ہے، اور ضرورت سے زیادہ ریاستی قوانین اس مقصد کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔‘ ٹرمپ نے دستخطی تقریب میں کہا کہ اے آئی کمپنیاں امریکا میں...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برسلز میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلی امور کے درمیان پیشرفت قابل غور ہے۔ ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان تارکین وطن سے متعلق نمایاں پیش رفت پر خوشی ہوئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ روکنے کی ہماری کوششوں کو برسلز اور لندن میں سراہا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے تعمیری ملاقاتیں کیں، وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ گزشتہ روز وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ امور و مائیگریشن سے برسلز...
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ امریکا نے ڈونباس میں آزاد اقتصادی زون بنانے کی تجویز دی ہے، روس کے ساتھ امن مذاکرات کے تحت یوکرین اس علاقے سے دست بردار ہوجائے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ روس ڈونباس پر مکمل کنٹرول چاہتا ہے لیکن ہم اسے قبول نہیں کریں گے۔ دوسری جانب نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے دفاعی اخراجات اور پیداوار میں اضافے پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ روس کا اگلا ہدف نیٹو اتحادی ممالک ہوسکتے ہیں جس کے لیے ہمیں تیار رہنا ہوگا اور اسے روکنا ہوگا۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین روس جنگ بندی کے روشن امکانات کی صورت میں اپنا نمائندہ...
پشاور میں بائیک سروس کی آڑ میں رہزنی کی وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزمان بائیک سروس فراہم کرنے والوں کا روپ اختیار کر کے شہریوں کا اعتماد حاصل کرتے اور پھر موقع ملتے ہی لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔ پولیس نے تمام بائیک سروس رائیڈرز کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔ جس کے لیے موبائل ایپ بھی تیار کی گئی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور فرحان خان نے اس حوالے سے کہا کہ اسٹریٹ کرائم روکنے کے لیے آن لائن بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے، آن لائن بائیک رائیڈرز تھانے میں رجسٹریشن کروا سکیں گے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کا اعتماد اور سیکیورٹی...
پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے سال 2025ء کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔کراچی میں لکس سٹائل ایوارڈ 2025ء کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شوبز ستاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے، ایوارڈ کی تقریب میں عابدہ پروین نے عارفانہ کلام پیش کر کے سماں باندھ دیا۔اداکار ہانیہ عامر کو ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں شاندار اداکاری پر سال کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا، ہانیہ عامر کو عوام کی جانب سے زیادہ ووٹ ملنے کی وجہ سے فاتح قرار دیا گیا۔حرا فیصل کو سال کی خوبصورت انفلوئنسر کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ سوشل میڈیا کی وائرل جوڑی ریحان اور رابعہ ’رون اینڈ کوکو‘ کو گھر میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر میں 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں واضح اضافہ متوقع ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آج دن کے وقت موسم خشک جبکہ رات میں خنکی رہے گی، تاہم چند روز بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئے گی۔ ماہرین کے مطابق 15 دسمبر سے شہر میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جو مجموعی طور پر موسم کو مزید ٹھنڈا اور خشک بنا دیں گی۔محکمہ کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ اس وقت شہر میں شمال مشرقی سمت سے تقریباً 9 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ...
پولینڈ کے ایوانِ زیریں کی راہداری میں سینیٹر کی ایک خاتون صحافی سے بدسلوکی اور مائیک ہٹانے کی کوشش پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ یہ واقعہ 11 دسمبر کو اُس وقت پیش آیا جب ٹی وی پی انفو کی صحافی جسٹینا ڈوبروش اوراش نے قانون و انصاف پارٹی کے سینیٹر ووئیچیخ اسکورکیویچ سے یوکرین جنگ کے ممکنہ امن مذاکرات میں پولینڈ کے کردار سے متعلق سوالات کیے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گفتگو کے دوران اسکورکیویچ اچانک صحافی کی گردن کے قریب ہاتھ بڑھاتے ہوئے ان کے مائیک کو بند کرنے یا ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں اور کہتے ہیں میں آپ کا مائیک بند کر رہا ہوں۔ View this post on Instagram A post...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کوریوگرافر زرمینہ یوسف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کبریٰ خان کے ہمراہ ڈانس کی ریہرسل کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ صرف ایک جھلک ہے‘۔ View this post on Instagram A post shared by Zarmeena Yusuf (@zarmeenayusuf___) اداکارہ کی اس وائرل ڈانس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت زبردست ہے، کبریٰ...
امریکا میں اوپن اے آئی اور مائیکروسافٹ کے خلاف دائر کیے گئے ایک مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی نے ایک شخص کے وہم اور شکوک کو بڑھاوا دیا، جس کے نتیجے میں اس نے اپنی 83 سالہ والدہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق 56 سالہ اسٹین ایرک سولبرگ نے اگست 2024ء میں اپنی والدہ سوزین ایڈمز کو تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا اور بعد میں خود کو چاقو مار کر اپنی جان لے لی۔ مقتولہ سوزین ایڈمز کے خاندان نے کیلیفورنیا کی عدالت میں دائر درخواست میں بتایا کہ سولبرگ کئی ماہ تک چیٹ جی پی ٹی سے...
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 011 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 877 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 574 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
بھارت میں شادیوں کا سیزن ایک بار پھر زوروں پر ہے، اس بار روایتی بالی ووڈ گانوں پر انٹری دینے کا رجحان پیچھے رہ گیا ہے، کیونکہ ایک دولہا کی پروفیشنل امریکی ریسلر جان سینا کے اسٹائل کی انٹری نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ممبئی کے ایک دولہا کو شیروانی پہن کر جان سینا کے مشہور اینٹرس میوزک دی ٹائم از ناؤ پر انٹری دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے روایتی انداز کی جھلک بھی نمایاں ہے، جہاں دولہا کے دوست اور گھر والے دونوں جانب کھڑے ہو کر اسے خوش آمدید کہتے ہیں، ڈبلیو ڈبلیو ای کے مداح اس ویڈیو کو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی۔ عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق رقم صوبہ پنجاب میں شہروں میں صفائی اور پانی کی سہولیات کیلئے خرچ ہوگی، منصوبہ سے پنجاب کے 16 شہروں میں محفوظ پانی و صفائی کی سہولیات میسر آئیں گی، بارشوں کے نکاس، پانی، سیوریج اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ سسٹمز اپ گریڈ کئے جائیں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پروگرام سے 45 لاکھ افراد کو پانی سے صفائی جیسی بہتر سہولیات ملیں گی، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹمز میں بھی بہتری ہوگی، 20 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ حکومت کی آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس بروقت مہنگی کرنے کی یقین دہانی عالمی...
راودلشاد:پاکستان کی پہلی ای رجسٹریشن سہولت کا آغاز, محکمہ بلدیات پنجاب نے نادرا کے اشتراک سے سی آر ایم ایس ایپ لانچ کر دی. وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ای رجسٹریشن ایپ کا باضابطہ افتتاح کیا, سیکرٹری بلدیات شکیل احمد، سی او او نادرا سید عبدالسلام، سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ, ڈی جی نادرا پنجاب فضہ شاہد، ڈی جی لوکل گورنمنٹ احمد کمال مان نے شرکت کی۔ ایپ کے ذریعے پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج ہوسکے گا، وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ شہریوں کو گھر بیٹھے اندراج کی ای رجسٹریشن کی سہولت میسر آ گئی ہے۔ کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی نادرا...
این آئی اے نے ان کے خلاف سینکڑوں صفحات پر مشتمل فرد جرم دائر کر رکھی ہے لیکن وہ سینئر حریت رہنما کےخلاف آج تک ایک بھی ثبوت فراہم نہیں کر سکی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی سپریم کورٹ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی ایک جھوٹے مقدمے میں درخواست ضماعت پر سماعت اگلے برس 7جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق شبیر احمد شاہ کو این آئی اے نے جھوٹے مقدمات میں گرفتار کر رکھا ہے۔ این آئی اے نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کی عدم دستیابی کا حوالہ دیتے ہوئے سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی۔ دہلی ہائی کورٹ پہلے ہی شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت مسترد...
قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی، وزیر دفاع۔ ساتھ دینے والے سیاستدانوں کا بھی فوجی عدالت میں ٹرائل ہونا چاہیے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی‘وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ فیض حمید کا ساتھ دینے والے سیاستدانوں کابھی فوجی عدالت میں ٹرائل ہونا چاہئے ‘وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ فیض حمید کی سیاسی انجینئرنگ کی وجہ سے سیاسی بحران پیدا ہوا، اس معاملہ میں جو اور لوگ بھی ملوث ہیں ان کے خلاف بھی قانون اپنا راستہ لے گا۔وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے فیض حمید کے خلاف فیصلے کو حق اور سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں‘ ریڈ...
راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے علاقے آزاد پتن کے قریب مسافر وین کے دریا میں گرگئی۔ ٹریفک حادثہ ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے نتیجے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور محمد ادریس کے خلاف غفلت لاپروائی و تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں اے ایس آئی وقاص اسلم کی مدعیت میں 322 ،379اور 337جی تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیاگیا۔ وقاص اسلم اے ایس آئی کا کہنا تھا کہ آزاد پتن پکٹ پر دیگر عملے کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود تھا۔ مسافر وین جسکو ادریس چلا رھا تھا، تیز رفتاری سے آزاد پتن کی جانب سے آئی۔ تیز رفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا میں جاگری ۔...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: اپنی ان چیزوں کی قدر کریں جو آپ کےلیے مقدس ہیں، انہیں ہر قسم کی مداخلت سے شدید طور پر محفوظ رکھیں، یہاں تک کہ اگر وہ نیک نیتی سے بھی ہو۔ اس کے علاوہ یہ بھی انتہائی اہم ہے کہ آپ ان چیزوں کے لیے بھی کھلے رہیں جو مختلف ہیں یا غیر مانوس محسوس ہوتی ہیں۔ آپ کی کامیابی جستجو اور چیزوں کے غیر معمولی نقطہ نظر کے دوسری طرف واقع ہے۔ آپ کے اندر موجود زخموں کو شفا دینے کی خواہش ہے، لیکن آپ کو پہلے انہیں داغ کے طور پر دیکھنا بند کر دینا چاہیے، اس کے بجائے انہیں ان تجربات کے طور پر دکھانا چاہیے جنہوں نے آپ...
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے ڈونباس میں ایک آزاد اقتصادی زون قائم کرنے کی تجویز دی ہے اور چاہتا ہے کہ یوکرین اس علاقے سے دستبردار ہوجائے۔ صحافیوں سے گفتگو میں زیلنسکی کا کہنا تھا کہ امریکی امن منصوبے سے متعلق صورتحال ابھی غیر یقینی ہے، اور جب تک اس بات کی واضح ضمانت نہ ہو کہ یوکرینی فوجی انخلا کے بعد روسی افواج اس علاقے پر قبضہ نہیں کریں گی، تب تک اس منصوبے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ زیلنسکی نے مزید کہا کہ مجوزہ امن مذاکرات کے تحت یوکرین کو ڈونباس سے دستبردار ہونا ہوگا، جبکہ روس بھی اس علاقے پر مکمل قبضہ چاہتا ہے، لیکن یوکرین ایسا نہیں...
یاد رہے کہ مودی حکومت نے اگست 2019ء میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی غیر قانونی منسوخی کے بعد کشمیریوں کے گھروں، زمینوں اور دیگر املاک کی ضبطگی اور مسماری کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ منوج سہنا کی سربراہی میں قائم انتظامیہ نے کشمیریوں کو ان کی املاک سے محروم کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید دو شہریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئی دلی کے زیر کنٹرول تحقیقاتی ادارے ”سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی“ (ایس آئی اے) نے لیفٹیننٹ گورنر کے حکم پر سرینگر کے مضافاتی علاقے شالہ ٹینگ میں فیاض احمد بٹ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی اورگیس بروقت مہنگی کرنےکی یقین دہانی کرادی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حکومت کو رواں مالی سال کے دوران ٹیکس ریونیوشارٹ فال کا سامنا ہے۔ کمی کو پورا کرنے کیلئے ٹیکس قوانین پرعملدرآمد سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق اضافی ٹیکس اقدامات کا روڈ میپ رواں ماہ ہی تیار ہوگا۔ کھاد وکیمیکلزپر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 5 فیصد اضافے، مہنگی شوگری اشیا پربھی نئی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانےکی تجویز ہے۔ سیمنٹ اور چینی سیکٹر میں پروڈکشن مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کیپٹو پاورپلانٹس لیوی میں 104 ارب شارٹ فال پورا کرنے کیلئے گیس سبسڈی میں کمی کاپلان ہے۔...
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعیناتی رکوانےکے لیے دباؤ ڈالا اور دھمکیاں دیں، جنرل باجوہ نے پہلے فیض حمید کو چیف بنوانے کی کوشش کی بعد میں دیگر نام لائے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ماضی میں کبھی آرمی چیف لگانے کے حکومتی اختیار کو چیلنج نہیں کیا گیا تھا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے فیلڈ مارشل کی تعیناتی رکوانے کے لیے دباؤ ڈالا اور دھمکیاں دیں، جنرل باجوہ نے پہلے فیض حمید کو چیف بنوانے کی کوشش کی بعد میں دیگرنام لائے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات فیض حمید اور پی ٹی آئی کا مشترکہ...
سکھیکی میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آگیا، بارات کی گاڑی بس سے ٹکرا گئی۔ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 8زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بارات نوشہرہ فیروزسے سکھیکی آرہی تھی، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹوں کی فروخت کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔آئی سی سی نے ٹکٹ سیل کے اعلان کے لیے سوشل میڈیا پر ایک تشہیری پوسٹر جاری کیا، جس میں بھارت، سری لنکا، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کپتانوں کی تصاویر شامل ہیں۔تاہم ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک دیکھنے میں آیا، اور پوسٹر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی تصویر شامل نہیں کی گئی، جس پر پاکستانی شائقین نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔ کرکٹ مداحوں نے آئی سی سی کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غیر مناسب اور حیران کن قرار دیا۔یاد رہے کہ ٹی...
آئی ایم ایف نے اگلی قسط کے لیے درجنوں نئی شرائط رکھ دی ہیں جن کے مطابق کھاد، زرعی ادویات، شوگر اور سرجری آئٹمز پر ٹیکس لگے گا، حکومت نے عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی۔آئی ایم ایف کی کنٹری رپورٹ کے مطابق ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے مشن کے تحت اگلی قسط کیلئے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز میں درجنوں نئی شرائط سامنے آگئی ہیں اور حکومت آئی ایم ایف کی نئی شرائط پر عملدرآمد کے لیے تیار ہے۔حکومت نے آئی ایم ایف کو کھاد، زرعی ادویات، شوگراور سرجری آئٹمز پر ٹیکس کی یقین دہانی کرا دی، ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے کھاد اور زرعی ادویات پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جائے گی،...
ویب ڈیسک:برسلز میں وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی اور عراقی وزیر داخلہ جنرل عبدالامیر الشمری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاک عراق دوطرفہ تعلقات، زائرین کی سہولت، سکیورٹی تعاون اور انسدادِ دہشت گردی سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں محسن نقوی نے واضح کیا کہ عراق جانے والے زائرین کے لیے مقررہ مدت سے زیادہ قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے ادارے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔ کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی عراقی وزیر داخلہ نے پاکستان کی جانب سے زائرین گروپس کو منظم اور ریگولیٹ کرنے کے حالیہ اقدامات کو بھرپور...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جیسے مسلح تنازعات دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی جانب دھکیل سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی کے امکانات روشن ہوئے تو یوکرین اپنا نمائندہ مذاکرات کے لیے بھیج سکتا ہے۔ ٹرمپ نے امریکی امن معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یوکرین کے عوام، صدر ولادیمیر زیلنسکی کے علاوہ، اس معاہدے کے تصور کو پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مجوزہ امن معاہدے میں چار سے پانچ اہم حصے شامل ہیں، جو زمین کی تقسیم کے باعث پیچیدہ بھی ہیں۔ دوسری جانب یوکرینی صدر نے انکشاف کیا کہ امریکہ نے...
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی صحت انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے اور وہ ڈھاکا کے ایور کیئر اسپتال میں سنگین پیچیدگیوں کے باعث وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج ہیں۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق ان کے گردے مکمل طور پر ناکارہ ہو چکے ہیں اور انہیں باقاعدہ ڈائیلاسز کی ضرورت ہے، جبکہ متعدد دیگر طبی مسائل بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں عام انتخابات سے قبل سیاسی تشدد میں خطرناک اضافہ میڈیکل بورڈ کے نمائندہ پروفیسر ڈاکٹر شہاب الدین تعلقدار نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ خالدہ ضیا کو سانس کی شدید قلت، خون میں آکسیجن کی کمی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑھتی...
لاہور میں موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم اور ٹریفک قوانین کے سخت نفاذ کے بعد صرف 12 روز میں مہلک حادثات کی شرح میں 47 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق زیرو ٹالرنس پالیسی نے شہر میں ٹریفک ڈسپلن کو بہتر بنانے اور حادثات کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور ٹریفک پولیس نے ایک دن میں 11 بچوں کو پیشہ ور بھکاریوں کے چنگل سے بچالیا زیرو ٹالرنس پالیسی کے ثمرات نمایاں چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے بتایا کہ 12 روز سے شہر میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں حادثات کے گراف میں نمایاں کمی آئی...
پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ سنہ 2022 میں آرمی چیف کی تعیناتی کے وقت ان کی جماعت میں کوئی بھی جنرل عاصم منیر کو ذاتی طور پر نہیں جانتا تھا۔ حکومت میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے فیصلہ سازی کر رہی تھی۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیا کہ فوج کے نئے سربراہ کی تعیناتی کے دوران اس وقت کے آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ نے 8 سے 9 روز تک مزاحمت کی اور یہاں تک دھمکی دی کہ اگر انہیں توسیع نہ دی گئی تو وہ ’ٹیک اوور‘ کر لیں گے۔ ان کے مطابق اس دوران جنرل باجوہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے ڈونباس میں ایک آزاد اقتصادی زون قائم کرنے کی تجویز دی ہے اور واشنگٹن چاہتا ہے کہ یوکرین اس علاقے سے دستبردار ہو جائے۔صحافیوں سے گفتگو میں زیلنسکی نے امریکی امن منصوبے کے حوالے سے غیر یقینی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک یہ ضمانت نہ مل جائے کہ یوکرینی انخلا کے بعد روسی فوج اس علاقے پر قبضہ نہیں کرے گی، اس منصوبے پر کوئی فیصلہ کرنا ممکن نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجوزہ امن مذاکرات کے تحت یوکرین کو ڈونباس سے دستبردار ہونا پڑے گا، جبکہ روس بھی اسی خطے پر مکمل کنٹرول چاہتا ہے— تاہم یوکرین اس کی اجازت نہیں دے...
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ وینزویلا میں اب صورتحال جلد ہی زمینی کارروائی تک پہنچنے والی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف زمینی کارروائی کا عندیہ دیدیا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وینزویلا میں اب صورت حال جلد ہی زمینی کارروائی تک پہنچنے والی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ وینزویلا سے ہونے والی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری...
برسلز میں وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی اور عراقی وزیر داخلہ جنرل عبدالامیر الشمری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاک عراق دوطرفہ تعلقات، زائرین کی سہولت، سیکیورٹی تعاون اور انسدادِ دہشت گردی سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں وزرائے داخلہ نے اس تعاون کو پائیدار اور مؤثر بنیادوں پر آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں محسن نقوی نے واضح کیا کہ عراق جانے والے زائرین کے لیے مقررہ مدت سے زیادہ قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے ادارے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔ عراقی وزیر داخلہ نے پاکستان کی جانب سے زائرین گروپس کو منظم اور ریگولیٹ کرنے کے حالیہ اقدامات کو بھرپور سراہا...
طاہر جمیل: ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری، وزیر ٹرانسپورٹ کے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ 4 گھنٹے طویل مذاکرات جاری رہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مذاکرات کے بعد مسائل کے حل کے لئے مختلف کمیٹیاں قائم کردی گئیں، گڈز ٹرانسپورٹ، پبلک ٹرانسپورٹ ،منی مزدا کی علیحدہ علیحدہ کمیٹیاں قائم کی گئیں ہیں۔ کمیٹیوں میں ٹریفک پولیس، محکمہ ماحولیات و آر ٹی اے افسران شامل ہیں، کمیٹیوں میں ٹرانسپورٹ تنظیموں کے نمائندگان بھی شامل ہیں۔ کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی کمیٹیوں کے قیام کانوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جو 7روز میں رپورٹ پیش کریں گی، پبلک ٹرانسپورٹرز نے مذاکرات کے پہلے دور میں ہی ہڑتال ختم کر دی تھی،...
افغان سرزمین بیرونی عسکری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں، طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی
کابل میں علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے واضح کیا ہے کہ افغان شہریوں کو افغانستان سے باہر کسی بھی قسم کی عسکری سرگرمی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں، اور اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نظام کا تحفظ صرف سکیورٹی اداروں نہیں بلکہ تمام افغانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بیرونِ ملک عسکری سرگرمیوں کی واضح ممانعت یاد رہے کہ کابل میں بدھ کے روز ہونے والے علما کے اجتماع میں جاری کردہ فیصلوں اور فتوؤں کی بنیاد پر امیر خان متقی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں...
وقاص عظیم: ٹیکس وصولی کم ہونے پرپاکستان کا اضافی ٹیکس اقدامات کا منصوبہ،منی بجٹ کے خطرات پرپاکستان نے آئی ایم ایف کو اہم پلان پیش کردیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان ٹیکس ہدف پوراکرنے کیلئے اضافی ٹیکس اقدامات اور اخراجات کم کرنے پر تیار ہوگیا، ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کیلئے اضافی ٹیکس اقدامات کا پلان بنایا گیا ہے۔ فرٹیلائزرزاور پیسٹی سائیڈز پرایکسائز ڈیوٹی 5فیصد بڑھانے کےاضافی ٹیکس اقدامات شامل، ہائی ویلیوشوگر آئٹمز پر ٹیکس متعارف کرنے کے اقدامات بھی شامل۔ کئی مخصوص اشیاپر18 فیصد سیلز ٹیکس لگانےکے اضافی اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔ پاکستان کامحصولات کم ہونےپر اخراجات میں کمی کا بھی پلان ہے، پاکستان کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی 15 فیصد تک بڑھانےکا منصوبہ ہے۔...
صحافیوں سے گفتگو میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی امن منصوبے سے متعلق غیر یقینی کی صورتحال ہے۔ جب تک اس بات کی ضمانت نہ دی جائے کہ روسی فوجی یوکرینی انخلا کے بعد اس علاقے پر قبضہ نہیں کریں گے، تب تک ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکا نے ڈونباس میں آزاد اقتصادی زون بنانے کی تجویز دی ہے اور امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین اس علاقے سے دستبردار ہو جائے۔ زیلنسکی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکی امن منصوبے سے متعلق غیر یقینی کی صورتحال ہے۔ جب تک اس بات کی ضمانت نہ دی جائے کہ روسی فوجی یوکرینی انخلا کے بعد اس...
’جدہ پڑھتا ہے‘ کے عنوان کے ساتھ جدہ سپر ڈوم میں جدہ بک فیئر 2025 کا افتتاح ہو گیا۔ امسال 24 ممالک سے ایک ہزار سے زائد پبلشنگ ہاؤسز کی شرکت نے اسے شہر کا سب سے بڑا ثقافتی اجتماع بنا دیا ہے۔ جدہ میں گزشتہ روز کو ادب، اشاعت اور ترجمہ کمیشن نے ’جدہ پڑھتا ہے‘ کے عنوان کے ساتھ جدہ بک فیئر 2025 کا افتتاح کیا، جو شہر کے نمایاں سالانہ ثقافتی میلوں میں سے ایک ہے۔ میلے میں 24 ممالک سے ایک ہزار سے زائد مقامی و بین الاقوامی پبلشنگ ہاؤسز اور ایجنسیاں 400 سے زیادہ اسٹالز کے ساتھ شریک ہیں، جس سے یہ علاقائی سطح پر تخلیقی تبادلے اور علمی سرگرمیوں کا بڑا مرکز ثابت ہو...
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔سینیٹر فیصل واوڈا نےایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلنا خارج از امکان نہیں۔فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ فیض حمید نو مئی کے خلاف گواہی اور ثبوت دیں گے اور یہ مقدمہ اب بانی پی ٹی آئی کی طرف جائے گا، شواہد آگئے تو بانی پی ٹی آئی کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چل سکتا ہے۔سینیٹر فیصل واوڈا نے فیض حمید کی سزا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ 9 مئی سے ایک سال پہلے مجھے پارٹی سے نکال دیا گیا تھا اور میں اسی چیز...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جیسے جاری تنازعات دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی کی حقیقی امید پیدا ہو تو کیف اپنی نمائندگی مذاکرات کی میز پر بھیج سکتا ہے۔ ٹرمپ نے امریکی امن معاہدے سے متعلق بتایا کہ اس میں 4 سے 5 اہم حصے شامل ہیں، جنہیں زمین کی تقسیم کے حساس معاملے کی وجہ سے کافی پیچیدہ بنایا گیا ہے۔ ان کے مطابق یوکرین کے عوام اس معاہدے کے تصور کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں، تاہم صدر ولادیمیر زیلنسکی اس بارے میں محتاط ہیں۔ ڈونباس میں آزاد...
آسٹریا نے 14 سال سے کم عمر اسکول جانے والی بچیوں کے لیے اسکارف پہننے پر پابندی کی منظوری دے دی ہے، حالانکہ ماہرین اور مذہبی تنظیموں نے اسے آئین سے متصادم اور مسلمانوں کے خلاف تعصب کو بڑھانے والا قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران: بے حجاب خواتین کی شرکت کا الزام، میراتھن ایونٹ کے 2 منتظمین گرفتار آسٹریا کی پارلیمنٹ نے ایک متنازع قانون منظور کر لیا ہے جس کے تحت 14 سال سے کم عمر بچیوں پر سرکاری اور نجی دونوں طرح کے اسکولوں میں روایتی اسلامی اسکارف (حجاب اور برقع وغیرہ)و پہننے پر پابندی ہوگی۔ یہ قانون قدامت پسندوں کی قیادت میں قائم 3 اعتدال پسند جماعتو کے اتحاد نے پیش کیا، جسے وہ صنفی مساوات...
اسلام آباد‘ پشاور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) فیض حمید کی سزا کے متعلق مختلف وفاقی وزراء نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعیناتی رکوانے کے لیے دباؤ ڈالا اور ٹیک اوور کی دھمکیاں دیں۔ جنرل باجوہ نے پہلے فیض حمید کو چیف بنوانے کی کوشش کی بعد میں دیگر نام لائے۔ توسیع بھی مانگی تھی، نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ماضی میں کبھی آرمی چیف لگانے کے حکومتی اختیار کو چیلنج نہیں کیا گیا تھا۔ 9 مئی کے واقعات جنرل فیض حمید اور پی ٹی آئی کا مشترکہ منصوبہ...