سندھ حکومت کی کھلی کچہریوں میں عوام کی تذلیل ، جماعت اسلامی کی شدیدمذمت
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے سندھ حکومت کی جانب سے منعقد کی جانے والی کھلی کچہریوں میں عوام کے مسائل سننے کے بجائے ان کی تذلیل کے عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی گزشتہ 17 سال سے مسلسل سندھ میں اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہے، لیکن عوام آج بھی صاف پانی، صحت، تعلیم اور روزگار جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ سندھ صوبہ تیل، گیس، بجلی، کوئلہ اور زراعت جیسی دولت سے مالا مال ہونے کے باوجود نااہل قیادت کی وجہ سے سندھ کے عوام کوبھوک، بدحالی کا شکار اور بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم کردیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ عوام نے حکومتی کھلی کچہریوں میں وزیروں اورمشیروں کو دن کے تارے دکھا دیئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کو اس صورتحال سے عوام کے
مزاج کا اندازہ کر لینا چاہیے۔کاشف سعید شیخ نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ خود کو آٹھ قوموں کا سردار کہلوانے والے جو صوبائی مشیر بھی ہیںاپنے گھر سمیت پورے ضلع کو بدامنی اور ڈاکو راج کا مرکز بنا چکے ہیں، جس کے باعث پورے ضلع کا عوام رات ہو یا دن مکمل طور پر غیر محفوظ ہیں۔گو کہ حکومت کی جانب سے عوامی مسائل سننے اور حل کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد اچھا عمل ہے مگر دوسری طرف یہ حکومتی اور انتظامی ناکامی کی واضح مثال بھی ہیں۔اگر مقامی سطح پر عوام کے مسائل حل کیے جائیں تو پھر کھلی کچہریوں پر وقت اور پیسے کا ضیاع کیوں ہو؟ لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ اور زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی جیسی اپنی بنیادی ذمہ داریاں ادا کرے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کھلی کچہریوں
پڑھیں:
سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
(سٹی42)سندھ حکومت نے مہنگے داموں پاسکو سے گندم خرید کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
2024 کی پرانی گندم پاسکو سے خرید ی جائے گی،پاسکو نے فی 40 کلو گرام کا 4150 روپے نرخ مقرر کیا ہے۔
پاسکو نے 2 لاکھ 20 ہزار 665 میٹرک ٹن گندم سندھ کو دینے کی پیشکش کی ہے،سندھ نے کاشت کاروں کیلئے 3500 روپے گندم خریداری کا نرخ مقرر کیا تھا لیکن کاشت کاروں نے کم نرخ کی وجہ سے گندم حکومت کو نہیں دی اورسندھ حکومت ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم نہیں خرید سکی۔
سندھ حکومت نےرواں سال 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا،اب سندھ حکومت 650 روپے فی 40 کلو گرام 650 روپے مہنگی گندم خرید رہی ہے،سندھ حکومت نے بیرون ممالک سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
محکمہ خوراک سندھ کے مطابق صوبے کو 16 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کی قلت کا سامنا ہے، سندھ میں گندم کی ضرورت 65 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن ہے،سندھ میں گندم کی پیداوار 47 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ ہوئی ، جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن پرانی گندم کے ذخائر موجود ہیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محکمہ خوراک کے مطابق اوپن مارکیٹ میں زیادہ نرخ کی وجہ کاشت کاروں سے گندم خرید نہیںسکے،گندم کی قلت کا سامنا کرنے کی وجہ سے گندم درآمد کرنی پڑے گی،سندھ کابینہ نے گزشتہ روز گندم در آمد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔