2025-09-18@19:43:30 GMT
تلاش کی گنتی: 2629
«افغانستان کا»:
(نئی خبر)
بھارتی فوج نے پہلی بار مئی میں پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں غیر متعین تعداد میں لڑاکا طیاروں کو کھونے کی تصدیق کردی۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی فوج نے پہلی بار اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے مئی میں پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں غیر متعینہ تعداد میں اپنے لڑاکا طیارے کھو دیے۔ ہندوستانی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے نقصان کا اعتراف ہفتے کے روز سنگاپور میں شنگری لا ڈائیلاگ میں شرکت کے دوران امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ بھارتی چیف آف ڈیفینس اسٹاف انیل چوہان نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے ہمارے کئی طیارے مار گرائے۔ بھارتی مسلح افواج کے...
اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کر سکتا ہے، برطانیہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے میں کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کر سکتا ہے۔ ملاقات میں امیرِ جماعتِ اسلامی نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ بھی...
اسلام آباد: پاکستانی شہری حکومتی کارکردگی اور معاشی سمت پر کس حد تک اعتماد کرتے ہیں، اس حوالے سے اعداد و شمار سامنے آ گئے۔ پاکستان میں حکومتی پالیسیوں پر عوامی اعتماد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو گزشتہ 6 برس کے دوران اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ بین الاقوامی سروے ادارے ’’اپسوس پاکستان‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد اب نہ صرف ملک کی مجموعی سمت کو درست سمجھتی ہے بلکہ معاشی صورتحال میں بہتری کی بھی اُمید ظاہر کر رہی ہے۔ سروے نتائج کے مطابق 42 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ ملک صحیح سمت میں جا رہا ہے، جو کہ گزشتہ برسوں کی نسبت ایک بڑا اضافہ ہے۔...
مودی کے ہوتے ہوئے طیارے گرنے کی تحقیقات ممکن نہیں، سبرامنین سوامی چینی طیارے بہترین، فرانسیسی طیارے اچھے نہیں تھے، سابق وزیر کا انٹرویو بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرانے کا اعتراف کرلیا اور کہا ہے کہ مودی کے ہوتے ہوئے طیارے گرنے کی تحقیقات ممکن نہیں۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں ںے اعتراف کیا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے۔ سبرامنیئن سوامی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ "چائنہ کے طیارے بہترین جبکہ فرانس کے طیارے اچھے نہیں تھے، مودی کے ہوتے ہوئے طیارے گرنے کے معاملے پر تحقیقات اور بات چیت ممکن نہیں۔میزبان...

عالمی ثالثی تنظیم قائم، پاکستان رکن: افغانستان میں ناظم الامور کی جگہ سفیر مقرر ہو گا: اسحاق ڈار کی ہانگ کانگ میں چینی وزیر خارجہ، چیف ایگزیکٹو سے ملاقات
ہانگ کانگ‘ کابل‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) پاکستان نے ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کی کنونشن پر دستخط کر دیئے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاکستان کی جانب سے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی ثالثی تنظیم کے کنونشن پر دستخط کئے۔ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب میں چین کے وژن کو سراہا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین عالمی ثالثی تنظیم کو اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف کے ہم پلہ ادارہ بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ہانگ کانگ کی بین الاقوامی ساکھ کو مضبوط کرنا اور اسے عالمی تنازعات کے حل کے لیے ایک مرکز کے...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی کے اسلام آباد دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں امیر جماعت نے غزہ میں فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی، مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل، پاک افغان تعلقات کی اہمیت، پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی مسائل کے بارے میں جماعت کی پالیسیوں سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔ ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں حافظ نعیم نے کہا بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کرسکتا ہے۔ ملاقات کے موقع پر ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف...
فتنہ الہندوستان کا سرکاری افسر کے گھر پر حملہ، اے ڈی سی آر سوراب ہدایت بلیدی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے سرکاری افسر کے گھر پر حملہ کر دیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی)ریونیو ہدایت بلیدی دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے اے ڈی سی کی شہادت کی تصدیق کر دی۔ وزیرِاعظم نے دہشتگردی کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور صبر کی دعا کی۔ سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کے آج بھی اپنے سابق شوہر کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ گزشتہ دنوں اداکارہ نے احمد علی بٹ کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے سابق شوہر علی عسکری اور ان کی موجودہ اہلیہ زارا کے ساتھ انتہائی دوستانہ تعلقات رکھتی ہیں۔ ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے کی گئی اپنی پہلی شادی کو ایک قیمتی تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا، ’’اگر میں یہ رشتہ نہ نبھاتی تو مجھے اذلان جیسا انمول تحفہ کبھی نصیب نہ ہوتا۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی پہلی شادی کے...
بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بینک اورسرکاری افسر کے گھر پر حملہ کردیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) ریونیو ہدایت بلیدی دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق سوراب میں بینک اورانتظامی آفیسرکی رہائشگاہ پرحملہ ریاستی رٹ چیلنج کرنے کی مذموم کوشش ہے، سوراب بازارمیں بینک لوٹا گیا اوت سرکاری افسران کے گھر جلائے گئے۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ حملے میں اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، وطن کے سپاہی نے جان کا نذرانہ دے کربہادری کی نئی مثال قائم کی، اے ڈی سی رہائش گاہ پرخواتین اور بچے موجود تھے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق بھارت کی...
کوئٹہ: فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے شہر سوراب میں بینک کو لوٹ لیا اور مختلف سرکاری افسران کے گھر جلادیے، دفاع کرتے ہوئے اے ڈی سی ریونیو شہید ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فتنۃ الہندوستان نے ایک دفعہ پھر عام بلوچوں پر حملہ کیا ہے، آج شام کو فتنۃ الہندوستان کے بیس سے تیس دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر سوراب شہر کے بازار میں داخل ہوئے، سافٹ ٹارگٹ جیسا کہ بینک اور مارکیٹوں کو نشانہ بنایا بازار میں عام بلوچ خواتین اور بچوں کر بھی تشدد کیا۔ بلوچ بچوں اور عورتوں کو بچانے کے دوران اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے بلیدہ سے تعلق رکھنے والے اور سوراب کے اے ڈی سی آر ہدایت اللہ...
ترجمان وزرات خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ کے دورہ کابل کے بعد پاک افغان تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، پاک افغان تعلقات کے بڑھتے ہوئے رفتار کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ترجمان وزرات خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، افغانستان میں اس وقت ناظم الامور فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان وزرات خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ کابل کے بعد پاک افغان تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، پاک افغان تعلقات کے بڑھتے ہوئے رفتار کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ ان کا...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کو سفیر کی سطح پر اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ امید ہے اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید گہرا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام پاک افغان اقتصادی ،سیکیورٹی تعاون اور باہمی تجارتی شعبے میں تعلقات کو مزید گہرا کرے گا۔نائب وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔اس سے پہلے پاکستان کا افغانستان میں سفارت خانہ ناظم الامور کی سطح پر تھا، جسے اب سفیر کی سطح پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑا بریک تھرو ہوا ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان میں سفیر کی تعیناتی کا اعلان کردیا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 19 اپریل کو ان کے کابل دورے کے بعد سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی مثبت پیش رفت جاری ہے۔اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں کہا کہ مثبت تعلقات کے اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے. مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کابل میں ناظم الامور کی بجائے سفیر تعینات کیا جائے گا۔نائب وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ انہیں اعتماد...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمداسحاق ڈار نے کابل میں اپنے سفارتخانے کو سفیرکی سطح پراپ گریڈکرنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ امید ہے یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان تعاون، اقتصادی اور سکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاک افغان تجارتی شعبے میں تعلقات کو مزید گہرا کرے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کا افغانستان میں سفارتخانہ ناظم الامور کی سطح پر تھا۔ Post Views: 5

بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر سبرامنیم سوامی کا پاکستان کے ہاتھوں بھارت کے 5 طیارے گرائے جانے کا اعتراف
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )بھارت حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر سبرامنیم سوامی نے مودی سرکاری کے جھوٹ کا پول کھولتے ہوئے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کے 5 طیارے گرائے جانے کا اعتراف کیا ہے بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیم سوامی نے انٹرویو کے دوران ایک سوال پر کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے، کارروائی میں چین کے کردار سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ طیارے تو چین کے ہی تھے لیکن چین کے لوگوں نے نہیں کیا.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ چین کی جانب سے دیے گئے طیارے عمدہ تھے مگر فرانس کے طیارے اتنے عمدہ نہیں...

پاک، افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان میں سفیر کی تعیناتی کا اعلان
پاک، افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان میں سفیر کی تعیناتی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑا بریک تھرو ہوا ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان میں سفیر کی تعیناتی کا اعلان کردیا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 19 اپریل کو ان کے کابل دورے کے بعد سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی مثبت پیش رفت جاری ہے۔اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں کہا کہ مثبت تعلقات کے اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو...
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک افغان تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ترجمان وزرات خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان نے افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، افغانستان میں اس وقت ناظم الامور فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔دوسری جانب ترجمان وزارت خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ کابل کے بعد پاک افغان تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، پاک افغان تعلقات کے بڑھتے ہوئے رفتار کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ قدم باہمی روابط میں مزید اضافہ کرے گا، اقتصادی، سکیورٹی، تجارتی شعبوں میں پاک افغان تعاون کو...
— فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے دنیا بھر کے دورے کیے لیکن افغانستان کا دورہ نہیں کیا۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ سرکاری وسائل کو ترقی کے لیے استعمال کریں، وفاقی حکومت کو کئی بار درخواست دی کہ موقع دیں کہ ہم اپنا وفد افغانستان لے کر جائیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ افغانوں کو ہیلتھ کے بہت بڑے مسائل ہیں، کینسر کی شرح بہت بڑھ رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ افغانوں کےلیے صحت سے متعلق کچھ کریں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی طرف سے ہمیں ویلکم کیا جارہا ہے، افغان شہریوں کی مشکلات دیکھ کر ہمارا دل دکھتا...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا وفد اب تک 4 بار افغانستان جا چکا ہے لیکن اب تک کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے پشاور پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے وفاق کے ساتھ کئی بار رابطے کئے گئے. بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش تھی کہ افغانستان حکومت کے ساتھ مذاکرات کریں لیکن سیاسی اختلاف کے باعث وفاقی حکومت نے مذاکرات کے لیے اب تک نہ اجازت دی اور نہ ہی انکار کیا ہے, حالانکہ ہم بین الاقوامی تعلقات بنانے کے لیے نہیں بلکہ صوبے کے مسائل پر بات کرنے کے...
بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیم سوامی نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔ یہ اعتراف ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب بھارتی حکومت مسلسل ان دعوؤں سے گریز کرتی آئی ہے۔ سوامی نے واضح طور پر کہا کہ پاک فضائیہ نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے طیارے بہترین جبکہ فرانس کے طیارے اتنے مؤثر نہیں تھے، یہ ممکنہ طور پر رافیل طیاروں کی جانب اشارہ تھا جنہیں مودی حکومت نے فرانس سے خریدا تھا۔ انٹرویو کے دوران میزبان نے جب پوچھا کہ اپوزیشن نے بھی سوال اٹھایا ہے کہ آخر...
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی آج صبح حج پر روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی عید کے چوتھے روز واپس آئیں گے، جسٹس منیب اختر آج قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔ جسٹس منیب اختر سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں، حلف برادری کی تقریب ججز بلاک کے کمیٹی روم میں آج دن اڑھائی بجے ہوگی۔ سینیئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ بھی بیرون ملک ہیں، جسٹس جمال مندوخیل جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیں گے۔
خانیوال ریلوے اسٹیشن پر مسافر پل کا حصہ گرنے سے ایک ریلوے ملازم جان بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ہیں، تاہم اس جان لیوا حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی۔ خانیوال جنکشن ریلوے اسٹیشن پر مسافر پُل کا ایک حصہ منہدم ہونے کے باعث 2 افراد زخمی ہوئے تاہم ایک ریلوے ملازم کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گزشتہ 14سال میں پاکستان ریلوے کے مسافروں کی تعداد میں کتنی کمی واقع ہوئی؟ ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے، پل کی تعمیر کا کام آج سے شروع کردیا جائے گا،...
لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے تین روزہ 20 ویں پلاسٹک اینڈ پیکنگ انڈسٹری کی نمائش کا افتتاح کیا۔ ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں تین روزہ نمائش 31 مئی تک جاری رہے گی۔ صوبائی وزیر نے سٹالز کا معائنہ کیا۔ نمائش میں 30 ممالک سے پلاسٹک اینڈ پیکنگ انڈسٹری سے وابستہ 200 سے زائد کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کے حوالے سے نئی پالیسی لائی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد پالیسی نافذ العمل ہوگی۔ نئی پالیسی کے مطابق صنعتکاری کے فروغ کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹوں کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک نے ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی جس کی قیادت کلائمٹ چینج اینڈ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ کے سینئر ڈائریکٹر تورو کوبوکر رہے تھے۔ ملاقات کا مقصد کاربن مارکیٹس میں شراکتی امکانات کا جائزہ لینا اور ایک نئی ماحولیاتی حکمتِ عملی کی تشکیل کے لیے مشترکہ اقدامات کو فروغ دینا تھا، جو اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان ہم آہنگی کو ممکن بنائے۔ یہ ملاقات پاکستان کی قومی ماحولیاتی حکمتِ عملی کو بین الاقوامی معیارات اور مارکیٹ پر مبنی موسمیاتی مالیاتی حلوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوئی۔دونوں فریقین...
افغان طالبان کے ایک کمانڈر کا بیان آیا ہے کہ امیر کے حکم کے خلاف پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، اس کو فساد تصور کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاد کے نام پر حملے کرنے والے گروہ شریعت اور افغان امارات کے نافرمان ہیں۔ افغان قیادت پاکستان نہ جانے کا حکم دے چکی ہے۔ افغان طالبان کے ایک کمانڈر کی جانب سے یہ پیغام یقیناً افغان طالبان کی پالیسی میں ایک بڑا شفٹ ہے تاہم یہ بیان ابھی افغان طالبان کے ایک جونئیر کمانڈر کی طرف سے آیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ افغان سربراہ کی جانب سے نہ صرف یہ بیان آئے گا بلکہ فتویٰ بھی آئے گا۔ افغان طالبان کی شوریٰ بھی ایسا...
سپریم کورٹ میں قانون و انصاف کمیشن پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے قانونی اصلاحاتی تجاویز طلب کرنے، تحقیقی صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت، مرحلہ وار اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا، چیف جسٹس نے تحقیقی ٹیم کے ساتھ ریسرچ ایسوسی ایٹس کی شمولیت کی تجویز بھی دی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں قانون و انصاف کمیشن پاکستان کے 44ویں اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطاب لا اینڈ جسٹس کمیشن پاکستان کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ افریدی کی زیر صدارت ہوا، چیف جسٹس نے کمیشن کی تشکیل میں اہم تبدیلیوں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ماضی میں کمیشن کے غیر سرکاری ارکان اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائرڈ...
ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع پشین میں کار سوار افراد پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو گروہوں کے درمیان پرانی اور ذاتی دشمنی پر پیش آیا۔ مخالف گروہ کی کار پر فائرنگ سے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی
---فائل فوٹو بلوچستان کے محکمۂ تعلیم کے ڈائریکٹر اسکولز کے اکاؤنٹس میں 2017ء سے 2022ء کے دوران 6 ارب 40 کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں پیش ہونے والی آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سال 22-2017ء کے دوران 36 کروڑ 20 لاکھ روپے کا فنڈ استعمال ہی نہیں کیا گیا جبکہ 30 کروڑ 14 لاکھ روپے کی رقم بےقاعدہ طور پر رکھی گئی۔رپورٹ کے مطابق 5 برسوں میں 90 لاکھ کُتب طلبہ میں تقسیم ہی نہیں کی گئیں، بغیر منظوری کے کتابوں کی چھپائی کی مد میں 2 ارب 59 کروڑ 61 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ ایک ارب 11 کروڑ 48 لاکھ روپے کا ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو مہیا ہی نہیں کیا...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کو گزشتہ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں اور اسمبلرز 200 بین الاقوامی حفاظتی معیارات میں سے صرف 18 کی تعمیل کر رہے ہیں۔ باقی 182 معیارات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے، اس حقیقت کے باوجود کہ پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں عالمی معیارات سے کافی زیادہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی فروخت میں رواں برس اب تک 18 فیصد کا اضافہ؛ وجہ کیا ہے؟ کمیٹی کے ارکان نے ملک میں غیر محفوظ گاڑیوں کی پیداوار پر سنگین خطرے کا اظہار کیا اور عالمی حفاظتی پروٹوکول پر پورا اترنے میں ناکام کار ساز اداروں کے خلاف فوری اور سخت عمل درآمد...
اپنے خصوصی انٹرویو میں تحریکِ انصاف کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ظلم نے ایک دن مٹ جانا ہے۔ جتنی زیادتی پاکستان پی ٹی آئی کے ساتھ کی گئی ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔ ظالموں کو حساب دینا پڑے گا۔ اگر عدالتیں سرنڈر نہ کریں تو عمران خان سمیت تحریکِ انصاف کا کوئی بھی رہنماء جیل میں قید نہ ہو۔ نون لیگ چوروں کا ٹبر ہے۔ متعلقہ فائیلیںشوکت محمود بسرا سیاستدان اور وکیل ہیں، جو اسوقت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنماء کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے کیا اور 2008ء سے 2013ء تک پنجاب اسمبلی کے رکن رہے۔ شوکت...
نامزد ضلعی کابینہ میں مولانا محمد تقی گردیزی کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے جبکہ باقی کابینہ میں مولانا مظہر ساجد، بشارت عباس قریشی، صابر خان بلوچ، چوہدری کامران علی، محمد علی رضوی، مشتاق حسین، وقار نقوی، قائم علی، الطاف حسین جعفری، مجاہد حسین صدیقی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل ملتان کے ضلعی صدر علامہ غضنفر علی حیدری نے گیارہ رکنی ضلعی کابینہ کا اعلان کردیا، نامزد ضلعی کابینہ کا اجلاس امام بارگاہ سوتری وٹ ملتان میں منعقد ہوا، نامزد ضلعی کابینہ سے ضلعی صدر علامہ غضنفر علی حیدری نے حلف لیا، ضلعی کابینہ میں مولانا محمد تقی گردیزی کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے جبکہ باقی کابینہ میں مولانا مظہر ساجد، بشارت عباس قریشی، صابر...
اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ نے کہا کہ افغان باشندوں کو جیکب آباد کے راستے افغانستان روانہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سے بے دخل کیے گئے غیر قانونی طور پر مقیم 52 افغان باشندوں کا قافلہ اندرون سندھ کے علاقے سکرنڈ پہنچ گیا۔ نواب شاہ میں اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ رمیز راجہ نے مٹیاری پولیس سے افغانی قافلہ کو وصول کیا۔ سکھیو منائیو کیمپ پر سکرنڈ پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق افغان باشندوں کو کیمپ پر کھانا مہیا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان باشندوں کو جیکب آباد کے راستے افغانستان روانہ کیا جائے گا۔
اپنے پیغام میں اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ یومِ تکبیر صرف دفاعی قوت کا دن نہیں بلکہ ایک اجتماعی شعور، خودداری اور قومی وقار کے عہد کی تجدید کا دن ہے، ہمیں اپنے ایٹمی دفاع کو شہدا اور محنت کشوں کی امانت سمجھ کر محفوظ رکھنا ہے اور آئندہ نسلوں کے لیے ایک مضبوط و پرامن پاکستان کی بنیاد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ یومِ تکبیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب قوم متحد ہو، قیادت دور اندیش ہو اور دفاعی ادارے پرعزم ہوں، تو کوئی طاقت ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی۔ یومِ تکبیر کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں سید اویس...

پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان اعلیٰ اقدار، امن و انصاف کیلئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بھارت پاکستان کا پانی روکنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو پائے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سہ افریقی اجلاس سے خطاب
لاچین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان اعلیٰ اقدار، امن و انصاف کیلئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سہ فریقی اجلاس ہمیں یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتا ہے، ہم امن کے خواہاں ہیں اور بھارت کے ساتھ تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، بھارت پاکستان کا پانی روکنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو پائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور آذری عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، آذری قوم نے...
کابل (اوصاف نیوز)افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید کا پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں” کمانڈر سعیداللہ سعید نے اپنے خطاب میں فتنتہ الخوارج کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ؛” مختلف گروہوں میں شامل ہو کر بیرون ملک جہاد کرنے والے حقیقی مجاہد نہیں،ایک جگہ سے دوسرے جگہ حملے کرنے والے افراد کو مجاہد کہنا غلط ہے جہاد کا اعلان یا اجازت دینا صرف ریاستی امیر کا اختیار ہے کسی گروہ یا فرد کا نہیں،اگر ریاستی قیادت پاکستان نہ جانے کا حکم دے چکی ہے تو اس کے باوجود جانا دینی نافرمانی ہے، اپنی انا یا گروہ کی وابستگی کی...
افغان طالبان نے فتنتہ الخوارج کو واضح انتباہ جاری کر دیا ہے اور پاکستان میں ان کی کارروائیوں ناجائز قرار دے دیا۔ افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب میں فتنتہ الخوارج کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف گروہوں میں شامل ہو کر بیرون ملک جہاد کرنے والے حقیقی مجاہد نہیں، ایک جگہ سے دوسرے جگہ حملے کرنے والے افراد کو مجاہد کہنا غلط ہے۔ یہ بھی پڑھیے: افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑے گئے 5 لاکھ ہتھیار دہشتگرد گروپوں کو فروخت کر دیے، برطانوی میڈیا کا دعویٰ کمانڈر سعیداللہ سعید...
افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فتنتہ الخوارج کو انتباہ جاری کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق کمانڈر سعیداللہ سعید نے اپنے خطاب میں فتنتہ الخوارج کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، مختلف گروہوں میں شامل ہو کر بیرون ملک جہاد کرنے والے حقیقی مجاہد نہیں۔ کمانڈر سعیداللہ سعید نے کہا کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ حملے کرنے والے افراد کو مجاہد کہنا غلط ہے، جہاد کا اعلان یا اجازت دینا صرف ریاستی امیر کا اختیار ہے، کسی گروہ یا فرد کا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ریاستی قیادت پاکستان نہ جانے کا...
امیر کے حکم کیخلاف پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، افغان طالبان کا فتنۃ الخوارج کو انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز افغان طالبان نے فتنتہ الخوارج کو متنبہ کیا ہے کہ امیر کے حکم کیخلاف پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، بیرون ملک جہاد کرنےوالے حقیقی مجاہد نہیں، جہادکی اجازت دیناکسی فرد یا گروہ نہیں صرف ریاستی امیرکا اختیار ہے، اگر ریاستی قیادت کے حکم کے باوجود پاکستان جانادینی نافرمانی ہے۔پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث فتنتہ الخوارج کو متنبہ کیا کہ امیر کے حکم کیخلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، مختلف گروہوں میں شامل ہوکر بیرون...
حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 28مئی یوم تکبیر پاکستان کا فخریہ دن ہے۔یوم تکبیر کے موقع پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ دشمنان پاکستان ہماری ایٹمی صلاحیت سے خوفزدہ ہیں۔ پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا ملت اسلامیہ کے لیے بھی فخر کا مقام ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کو ایٹمی قوت بنانے پر ڈاکٹر عبد القدیر خان کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

صنعتوں کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کو تربیت دینے کی ضرورت ہے، اقتصادی سرگرمیوں اور پیشہ وارانہ تربیت کے درمیان قریبی ربط کی ضرورت ہے،وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب کا اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے موجودہ صنعتوں کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کو تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اقتصادی سرگرمیوں اور پیشہ وارانہ تربیت کے درمیان قریبی ربط کی تجویز دی ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کویہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کردہ ''سوشل امپیکٹ فنانس کمیٹی'' کی سفارشات اور نتائج پر مبنی مالیاتی اقدامات کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کے مالیاتی شعبے کے سینئر نمائندگان، کمرشل بینکوں، ڈی ایف آئیز، ریگولیٹرز اور سرمایہ کاری کے ماہرین نے شرکت کی جو وزارتِ خزانہ کی قیادت میں قائم...
ایف آئی اے نے جعلی اور مشکوک سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایران اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے 3 مسافر آف لوڈ کر دیے۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کی، مسافروں کی شناخت خالد بلوچ، محمد عارف اور امین کے نام سے ہوئی۔ خالد بلوچ اور محمد عارف نامی مسافر پاکستانی پاسپورٹ پر قطر جا رہے تھے۔ مسافروں کے پاسپورٹ پر ورک ویزے لگے ہوئے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کا تعلق ایران سے ہے، ملزمان نے جعلی سازی اور دھوکا دہی سے پاکسانی پاسپورٹ حاصل کیے۔ ملزمان نے فی کس ایک لاکھ 10ہزار روپے میں ایجنٹ سے پاسپورٹ حاصل کیے۔ ایک اور کارروائی میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کی جانب سے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف سکیورٹی کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ نجی چینل کے مطابق عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج احتجاج کی کال دی گئی تھی، اس تناظر میں آج اسلام آباد ہائی کورٹ اور دیگر مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ ہائی کورٹ کے اطراف میں پولیس ، ایف سی کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اعلان کے مطابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی و کارکنان عدلیہ سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی اور...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کی جانب سے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف سکیورٹی کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج احتجاج کی کال دی گئی تھی، اس تناظر میں آج اسلام آباد ہائی کورٹ اور دیگر مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان کے کیسز کی سماعت پر پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا فیصلہ ہائی کورٹ کے اطراف میں پولیس ، ایف سی کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اعلان کے مطابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی و کارکنان...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+خبر نگار خصوصی) سابق گورنر سندھ کمال الدین اظفر کراچی کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ سینٹر وقار مہدی کے مطابق 95 سالہ کمال اظفر کافی عرصہ سے علیل تھے۔ نمازہ جنازہ کل بدھ بعد نماز عصر احاطہ مزار حضرت عبداللہ شاہ غازی میں ادا کی جائیگی ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق گورنر سندھ کمال الدین اظفر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے کمال الدین اظفر کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے کمال الدین اظفر کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ کمال الدین اظفر جیسے سیاستدان پاکستان پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ مرحوم نے...
پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے گجرات میں دیے گئے حالیہ بیان کا نوٹس لے کر اسے تشویشناک قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے ایک ایٹمی طاقت کے سربراہ کے شایانِ شان سنجیدگی کی بجائے انتخابی مہم کے انداز میں بیان دیا اور ان کے بیان میں نفرت اور تشدد انگیز لب و لہجہ نہایت تشویشناک ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا بیان پہلے سے غیر مستحکم خطے میں خطرناک نظیر قائم کرنے کی کوشش ہے، ہم بھارتی قیادت میں سیاسی بلوغت اور شائستگی کے زوال پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: جوہری بلیک مارکیٹ بھارت کی جوہری سلامتی پر سنگین سوالیہ نشان ہے،...
افغانستان میں طالبان حکومت نے پہلی مرتبہ پاکستانیوں کو نشانہ بنانے والے افغانوں کیخلاف کریک ڈاون کیا ہے۔ اس اہم اہم پیشرفت کی وجہ سے اسلام آباد اور کابل کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران زیادہ تر توجہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر مرکوز رہی لیکن اسی عرصے کے دوران اسلام آباد اور کابل نے خاموشی سے کام کیا تاکہ کشیدگی کا شکار تعلقات کو بحال کیا جا سکے۔پہلی بار پاکستان نے کابل کے نقطہ نظر میں تبدیلی اس وقت محسوس کی جب مارچ کے تیسرے ہفتے میں خصوصی ایلچی برائے افغانستان محمد صادق خان کی قیادت میں پاکستانی وفد نے کابل کا دورہ کیا اور اس وفد کو کابل...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کر رہی ہے، دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کی رفتار پر حیران ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور لندن میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں میں معیشت پر مثبت رد عمل آیا، دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے ریلیف کے لیے کام کر رہے ہیں، حکومت تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس جمع کروانے کا عمل آسان بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے، محمد اورنگزیب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...
فرانس میں موجود پاکستانی ایمبیسی کےسابق اکاؤنٹس افسر کے پاسپورٹ کی ضبطگی سے متعلق کیس میں عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر لاہور ہائی کورٹ نے اظہار برہمی کیا ہے۔ عدالت نے ڈی جی یورپ وزارت خارجہ شہباز حسین کا بیان حلفی طلب کرلیا، اس کے علاوہ عدالت نے تفصیلی رپورٹ بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ نے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ سیکریٹری خارجہ اور سیکرہٹری دفاع کےبیان حلفی بھی طلب کئے جائیں، کسی کو عدالتوں کو مذاق بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ عدالت نے پاسپورٹ واپس نہ کرنے پر سیکرٹری خارجہ کوعدالت بلانے کا عندیہ دے رکھاہے، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شکیل ہاشا عدالت پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ نوید نامی اکاونٹ افسر نے پاسپورٹ وزارت خارجہ کے...
پاکستانیوں کا عالمی کارنامہ! یو اے ای کا سب سے بڑا جھنڈا بنا کر ریکارڈ قائم کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کر لی — پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (PAD) نے ہاتھوں کے نشانات سے دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔یہ کارنامہ “ہینڈز آف یونٹی” مہم کے تحت سرانجام دیا گیا، جس میں 100 سے زائد قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 24,514 افراد نے شرکت کی۔ اس منفرد جھنڈے میں شامل ہر ہاتھ کا نشان اتحاد، ہم آہنگی اور محبت کا پیغام دے رہا ہے۔یہ مہم ایک ماہ پر محیط رہی جس میں 23 اسکولوں اور...
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں موجود تقریباً ایک لاکھ 10ہزار پناہ گزین اور پناہ کے متلاشی افراد کو بین الاقوامی تحفظ کی اشد ضرورت ہے۔ پناہ گزینوں میں کم از کم 8 فیصد پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے بھی شامل ہیں جو کہ خطرات سے دوچار ہیں اور مخصوص یا مجموعی کمزوریوں کی بنا پر تیسرے ملک میں آبادکاری (ری سیٹلمنٹ) کے اہل ہو سکتے ہیں۔ یو این ایچ سی آر کے تازہ ترین حقائق نامے کے مطابق، پاکستان میں ری سیٹلمنٹ پروگرام 1980 کی دہائی سے فعال ہے اور اب تک 20ہزار سے زائد کمزور پناہ گزین محفوظ ممالک میں منتقل...
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے دفتر نے کہا ہے کہ پاکستان میں تقریباً ایک لاکھ 10 ہزار پناہ گزین اور پناہ کے متلاشی افراد کی پروفائلز خطرے سے بھرپور ہیں اور انہیں بین الاقوامی تحفظ کی زیادہ ضرورت ہے، ان میں کم از کم 8 فیصد پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یو این ایچ سی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان میں مخصوص یا مجموعی طور پر ایسی کمزوریاں بھی موجود ہیں جو انہیں دوبارہ آبادکاری کے لیے اہل بنا سکتی ہیں۔ پاکستان میں دوبارہ آبادکاری کا پروگرام 1980 کی دہائی سے فعال ہے...

قوم متحد، افغان بھائی بھارت کے آلہ کار نہ بنیں، وقت آ گیا کشمیر بنے گا پاکستان: ڈی جی آئی ایس پی آر
پشاور+ اسلام آباد (آئی این پی+ خبر نگار خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل اور لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہم امن پسند لوگ ہیں اور امن ہمارا پہلا انتخاب ہے، لیکن بھارت نے دوبارہ حماقت کی ہمارا جواب پہلے سے زیادہ شدید ہو گا۔ خیبر پی کے کی مختلف جامعات کے ڈھائی ہزار طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ترجمان پاک فوج نے کہا بھارت نے سوچا تھا ہم حملہ کریں گے اور پاکستان جواب نہیں دے گا، آپ نے دیکھا آپ سب کس طرح اپنے ملک کے پیچھے کھڑے ہوئے، پورا پاکستان کھڑا ہوا، اللہ...
اسلام آباد: افغانستان میں طالبان حکومت نے پہلی مرتبہ پاکستانیوں کو نشانہ بنانے والے افغانوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔ اس اہم اہم پیشرفت کی وجہ سے اسلام آباد اور کابل کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران زیادہ تر توجہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر مرکوز رہی لیکن اسی عرصے کے دوران اسلام آباد اور کابل نے خاموشی سے کام کیا تاکہ کشیدگی کا شکار تعلقات کو بحال کیا جا سکے۔ پہلی بار پاکستان نے کابل کے نقطہ نظر میں تبدیلی اس وقت محسوس کی جب مارچ کے تیسرے ہفتے میں خصوصی ایلچی برائے افغانستان محمد صادق خان کی قیادت میں پاکستانی وفد نے کابل کا دورہ کیا اور...
لا اینڈ جسٹس کمیشن کی جانب سے 26 مئی کو سپریم کورٹ میں سمپوزیم کو منعقد کیا جارہا ہے جس میں سپریم کورٹ پاکستان، آزاد جموں و کشمیر کی سپریم کورٹ کے ججز و افسران جبکہ گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ، فیڈرل شریعت کورٹ کے ججز و افسران شریک ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر کل سمپوزیم کا انعقاد ہوگا۔ سمپوزیم کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے، سمپوزیم کا عنوان "پاکستان میں عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال، امکانات اور وعدے" ہے۔ لا اینڈ جسٹس کمیشن کی جانب سے 26 مئی کو سمپوزیم کو منعقد کیا جارہا ہے جس میں سپریم کورٹ پاکستان، آزاد جموں و کشمیر...
بلوچستان کے ضلع کاریزات کے اسسٹنٹ کمشنر نے بوستان کے علاقے مسافر بس کے اغوا کو لین دین کا تنازع قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کاریزات امیر حمزہ نے کہا کہ بس اغواء کا واقعہ نہیں بلکہ لین دین کا تنازع ہے، یہ واقعہ کاریزات کی حدود بوستان کے علاقے میں پیش آیا۔ امیر حمزہ نے وضاحت کی کہ بوستان کے علاقے میں مسافروں کو اغواء نہیں کیا گیا، 2 ڈرائیوروں اور مسافر بس کو لین دین کے تنازع پر مسلح افراد لے کر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ مسافر بس اور ڈرائیوروں کی بازیابی کے لئے کوشش کر رہی ہے اور جلد ہی ڈرائیوروں کو بازیاب کرالیاجائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ بس میں سوار مسافروں کو مسلح افراد چھوڑ...
پاکستان نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ سیدوف بختیور اودیلووچ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ دوطرفہ تعلقات بالخصوص ازبکستان-افغانستان-پاکستان (یو اے پی) ریلوے لائن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں:وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ازبکستان کے سفیر کی ملاقات اس دوران موجودہ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ازبک وزیرخارجہ ازبکستان اسحاق ڈار افغانستان پاکستان ریلوے لائن وزیرخارجہ
پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے مختلف اوقات میں 2 بار مطالعہ پاکستان کے امتحان میں نقل کی اور پکڑی بھی گئیں۔ حال ہی میں میزبان نے نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے پروگرام میں اس حوالے سے دلچسپ قصہ ناظرین کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول کے زمانے میں مطالعہ پاکستان کا سبق یاد کرنا مشکل لگتا تھا کیونکہ اس کے جوابات بہت طویل ہوا کرتے تھے۔ فیل ہونے کے خوف سے میں نے چیٹنگ نوٹ بنالیا اور ٹیسٹ کے دوران اپنی کاپی میں رکھ کر اس سے نقل کی لیکن ٹیسٹ ختم ہونے سے پہلے ٹیچر میرے سر پر آکر کھڑی ہوگئیں اور...
نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان، آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل،مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن میں اضافے اور اصلاحات جاری رکھنے پر زور پاکستان کے ساتھ حالیہ معاشی صورتحال، قرض پروگرام پر عمل درآمد اور آئندہ بجٹ پر مذاکرات ہوئے، زرمبادلہ ذخائر کی بحالی اور شرح مبادلہ میں لچک لانا ہو گی، اعلامیہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا، جس کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہوچکا ہے جس میں مہنگائی میں...
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے پاکستان میں قازقستان کے سفیر مسٹر پرڑان کیستافین نے ملاقات کی۔ پیسک ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں سپورٹس،زراعت، صحت،انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی، ٹیکسٹائل سیکٹر اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ چودھری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے مائننگ سیکٹر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ قازقستان کے سرمایہ کار پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کریں، ہرممکن سہولت دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر خصوصی مراعات دی جارہی ہیں۔...
اسلام آباد: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افریقہ کے ساتھ پاکستان کی دوستی کو "دیرپا اور خلوص پر مبنی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ تجارت، تعلیم، ثقافتی تبادلے اور مشترکہ ترقی کے منصوبوں میں وسعت کا خواہاں ہے۔ اسلام آباد میں افریقہ ڈے کے موقع پر منعقدہ ایک پروقار تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افریقی عوام اور افریقی ممالک کو یوم افریقہ پر دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کا موضوع "ہماری تاریخ پر نظر ثانی، ہمارے مستقبل کی تشکیل” نہ صرف افریقہ بلکہ پاکستان کے لیے بھی گہری اہمیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا...
ستگھرہ کے نواحی گاؤں 24 ٹو آر کے رہائشی محمد ندیم، اس کے 2 بیٹوں اور ایک بیٹی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سسکیوں اور آہوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ افسوسناک ٹریفک حادثہ کا شکار چاروں افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ ستگھرہ کے نواحی گاؤں 24 ٹو آر کے رہائشی محمد ندیم، اس کے 2 بیٹوں اور ایک بیٹی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سسکیوں اور آہوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ضلع بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ صافتی کمیونٹی کے ممبران کی کثیر تعداد بھی شریک...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف مشن کا دورۂ پاکستان مکمل ہوگیا، آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا تاہم آئی ایم ایف نے نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کر دیا گیا، آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتفاق رائے کے لیے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رہیں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان 19 مئی کو شروع ہوا، آئی ایم ایف وفد کی قیادت...
بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کے خلاف جنگ بندی میں امریکی کردار کا اعتراف کرلیا جب کہ اس سے قبل پاکستان سے ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت مسلسل جنگ بندی میں امریکی کردار سے انکار کرتارہا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت اور سیکریٹری خارجہ کی جانب سے بارہا جنگ بندی میں امریکی کردار کی تردید کی جاتی رہی، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے انکشاف کیا کہ امریکی نائب صدر اور سیکرٹری آف اسٹیٹ روبیو بھارتی حکومت سے براہِ راست رابطے میں تھے۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ روبیو کا مجھ سے رابطہ ہوا، کشیدگی کے دوران امریکی نائب صدر وینس نے وزیراعظم مودی سے رابطہ کیا۔ دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھارتی حکومت نے ذلت...
لندن (اوصاف نیوز) برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 21 مئی کی شام دلی سے سرینگر جانیوالی بھارتی پرواز اچانک ڈاواں ڈھول ہوگئی ، فضا میں ہچکولے کھانے لگی ، کیونکہ خرابی موسم کے باعث مسافروں سے بھرا طیارہ شدید جھٹکوں اور ٹربیولنس کا شکار ہوگیا جس کی وجہ سے اگلہ حصہ بھی ٹوٹ گیا تاہم تمام مسافر محفوظ رہے ۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے مزید کہا کہ عملے نے موسم کی خرابی کی وجہ سے ناردرن کنٹرول (انڈین ایئر فورس) سے بین الاقوامی سرحد کی طرف بائیں جانب جانے کی اجازت مانگی لیکن اسے منظوری نہیں ملی۔ 220 سے زیادہ مسافروں سے بھری انڈین ایئرلائن انڈیگو کی یہ پرواز...

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ کے اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا، مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 مئی 2025)پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا ،آئی ایم ایف کا نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان ،آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہوگیا جس میں مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن میں اضافے اور اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتفاق رائے کیلئے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رہیں گے۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان...
آئی ایم ایف کیساتھ بجٹ اہداف پر اتفاق رائے نہ ہو سکا، مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا تاہم آئی ایم ایف نے نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کر دیا گیا، آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتفاق رائے کے لیے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رہیں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے...
پاکستان High level of food insecurity خوراک کی کمی کی بدترین صورتحال کا شکار ہے۔ اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم Food and Agriculture Organization کی Global Report 2025 میں تحریر کیا گیا ہے کہ ایک کروڑ 10 لاکھ افراد خوراک کی بدترین عدم دستیابی کا شکار ہوئے۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان، سندھ اور خیبر پختون خوا صوبوں کے سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کی 22 فیصد آبادی کے لیے تین وقت کا کھانا ملنا بہت مشکل رہا۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان اعداد و شمار میں وہ 1.7 ملین افراد بھی شامل ہیں جو شدید ایمرجنسی کی صورتحال میں خوراک سے محروم رہے۔ اس رپورٹ میں یہ...
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نیوی وار کالج کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد ہوا ۔چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں 118 افسران کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ فارغ التحصیل افسران میں دوست ممالک کے 44 افسران بھی شامل ہیں۔نیول چیف نے جنگی نوعیت میں تبدیلی اور سمندری سلامتی کو درپیش نئے خطرات کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایک ہزار دیہاتیوں کے ہجوم نے رائل بنگال ٹائیگر کو مار ڈالا تقریب سے خطاب میں نیول چیف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کا واضح ثبوت ہے۔ غیر ریاستی عناصر کے کردار...
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی وار کالج لاہور کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب سے اپنے خطاب میں نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کا واضح ثبوت ہے۔ نیول چیف کا کہنا تھا کہ غیر ریاستی عناصر کے کردار اور غیر روایتی جنگی طریقہ کار کے تناظر میں روایتی عسکری حکمت عملیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان نیوی وار کالج کے 54 ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں 118 افسروں کو...
پاکستان نے معاشی اہداف مکمل اور اصلاحات میں مثبت پیش رفت کی، آئی ایم ایف کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آئی ایم ایف نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے معاشی اہداف مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اصلاحات میں بھی مثبت پیش رفت کی ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم یف)نے اعتراف کیا ہے کہ ای ایف ایف پروگرام کے لیے پاکستان نے اپنے تمام اہداف مکمل کیے اور ایگزیکٹیو بورڈ نے ریویو کے بعد 9 مئی کو پاکستان کے ای ایف ایف پروگرام کی منظوری دی ، جس کے بعد فنڈ پاکستان کے مرکزی بینک کو منتقل کیا گیا ہے، تاہم حکومت بجٹ سپورٹ کے لیے اس فنڈ سے استفادہ نہیں کرسکتی۔آئی...
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بیان دیا کہ انڈیا نے حملہ کرکے جو نقصان پہنچایا اس سے زیادہ نقصان ایک سیاسی جماعت نے 9 مئی کو پہنچایا، وزیر اعلی کا یہ بیان پاکستان کی سلامتی کیخلاف ہے، کیا ہمارے معصوم بچے، عورتیں اور عام شہری جو شہید ہوئے ان کی جانوں کی وزیراعلی کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں، وزیراعلیٰ نے پاکستان تحریک انصاف کے بغض میں بھی پاکستان کی سلامتی کیخلاف بیان دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیان کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی۔ قرارداد اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ فرخ جاوید مون، احمر بھٹی، علی امتیاز، معین...
نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں امریکا نے کردار ادا کیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں جے شنکر نے انکشاف کیا کہ امریکا نے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک سے رابطے کیے، جبکہ دیگر ممالک نے بھی حالات بہتر بنانے کے لیے کوششیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معمول کی بات ہے کہ جب دو ممالک کشیدگی میں مبتلا ہوں تو دوسرے ممالک فکرمندی کا اظہار کرتے ہیں اور مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ تاہم جے شنکر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا اصل فیصلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست ہوا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھارتی...
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ اسلام آباد نے خفیہ اطلاعات پر انسانی اسمگلنگ اور جعلی پاسپورٹ نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران منظم گینگ کے 3 مزید ارکان کو گرفتار کرلیا۔ اسلام ٹائمز۔ افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی ویزے دلوانے والے گینگ کے ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ اسلام آباد نے خفیہ اطلاعات پر انسانی اسمگلنگ اور جعلی پاسپورٹ نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران منظم گینگ کے 3 مزید ارکان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عالم زیب، آصف خان اور ہارون الرشید کے نام سے ہوئی، جو بین الاقوامی منظم گینگ کا حصہ ہیں۔ یہ منظم گینگ...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں وی ٹاک
عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ تفتیشی ٹیم کو بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گراف ٹیسٹ کرنا تھا تاہم عمران خان نے ایک بار پھر پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا جس کے بعد لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔ واضح رہے کہ لاہور پولیس 3 روز سے بانی پی ٹی آئی...
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ خضدار کا واقعہ ناقابل برداشت ہے لہٰذا بھارت کی پراکسیسز باز آجائیں۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصوں پر عمل درآمد رہ گیا ہے، مستقبل کے لیے ایک کمیٹی ہو جس کے لائحہ عمل طے کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بارڈرز کھول کر 35 سے 40 ہزار لوگوں کو آنے دیا جس وجہ سے آج صورتحال کا سامنا ہے لیکن اس فتنہ کو ختم کرنا ہوگا، جو خطے کے لیے ناگزیر ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ کل جو خضدار میں بچوں پر حمل ہوا اس کی مذمت کرتے...

بھارت کو سفارتی محاز پر بھی عبرتناک شکست،پاکستان، افغانستان اور چین کا سہ فریقی اتحاد کلیدی حیثیت اختیار کر گیا ۔
بھارت کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے مابین اختلافات پیدا کرنے کی مسلسل کوششیں ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہو گئی ہیں۔ خطے میں استحکام، ترقی اور باہمی تعاون کی نئی فضا قائم ہو چکی ہے، جس میں پاکستان، افغانستان اور چین کا سہ فریقی اتحاد کلیدی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ علاقائی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی اور حالیہ اعلیٰ سطحی روابط نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔ ان تعلقات کی مضبوطی میں چین نے نہ صرف ثالث بلکہ ایک قابلِ اعتماد شراکت دار کا کردار ادا کیا ہے۔ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) میں افغانستان کی باضابطہ شمولیت اس سہ فریقی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہے، جو بھارت کے تخریبی...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)بھارت کو ایک بار پھر پاکستان ، چین اور افغانستان کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوششوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ حالیہ سفارتی روابط نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔ چین، جو ایک قابلِ اعتماد علاقائی شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے، نے اس سہ فریقی اتحاد کو اقتصادی تعاون اور باہمی سلامتی کے عزم سے مزید تقویت دی ہے۔ افغانستان کا باضابطہ طور پر سی پیک میں شمولیت اختیار کرنا ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو بھارت کے تخریبی عزائم کو شکست دے چکا ہے۔ بھارت کے من گھڑت بیانیے پاکستان کو تنہا کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں، جبکہ افغانستان علاقائی انضمام کو گلے لگا رہا ہے،...
بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی سہ فریقی ملاقات کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ میں پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ میں سہ فریقی ملاقات ہوئی، جس میں چین نے دونوں ممالک کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ تینوں رہنماؤں نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور خطے میں استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے اپنے مشترکہ عزم پر زور دیا۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سہ فریقی وزرائے خارجہ کا 6 واں اجلاس جلد، باہمی...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر رکن قومی اسمبلی صبحین غوری نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینا ملکی تاریخ کا ایک اہم اور تاریخی فیصلہ ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی صبحین غوری نے کہا کہ معرکۂ حق "بنیان المرصوص" میں کامیابی شہداء کے خون کو خراجِ عقیدت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے طور پر ترقی حق و باطل کے معرکے میں ان کی اعلیٰ اور ماہرانہ قیادت کا اعتراف ہے۔ صبحین غوری نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی یہ ترقی استقامت، قربانی سے جُڑی جدوجہد کا تسلسل ہے۔ اُن کی...
چین اور پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک توسیع دینے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بیجنگ میں سہ فریقی اجلاس منعقد کیا۔ یہ بھی پڑھیں دہشتگردی کے مقابلے کے لیے بیرونی ہاتھوں سے ہوشیار رہیں گے، پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان اتفاق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تینوں وزرائے خارجہ نے بہتر رابطے اور باہمی اعتماد کے ذریعے تعاون کو گہرا کرنے کے لیے وسیع تر...
اسلام آباد:وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے روزنامہ ممتاز کے سینئرصحافی ایڈیٹر طارق محمود سمیر کے برادر نسبتی محمداسلم کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراطلاعات نے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، للہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔ Post Views: 4
اسلام آباد: ٹیکسز کی بلند ترین شرح کے سبب کاروبار پاکستان سے دبئی منتقل ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کی ایف بی آر نے تصدیق کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعدد معاملات زیر بحث آئے۔ ارکان نے انکشاف کیا کہ زیادہ ٹیکسز کے سبب کاروبار پاکستان سے دبئی منتقل ہورہا ہے اس پر ایف بی آر حکام نے اسے تسلیم کیا۔ ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ پراپرٹی پر ٹیکسز کی شرح نان فائلرز کے لیے 5 سے 35 فیصد تک عائد ہے اس پر قائمہ کمیٹی خزانہ نے کہا کہ دبئی کاروبار منتقل کروانے کے...
امریکی وزیر دفاع پيٹ ہيگسيتھ نے 2021 میں افغانستان سے ہونے والے امریکی فوجی انخلا اور کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے خودکش دھماکے کی نئی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، جس میں امریکی فوجیوں اور افغان شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہيگسيتھ نے بارہا بائیڈن انتظامیہ پر اس انخلا کی شدید تنقید کی ہے، جسے ہيگسيتھ نے منگل کو ’’تباہ کن اور شرمناک‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی تحقیق میں گواہوں کے انٹرویوز کیے جائیں گے، فیصلہ سازی کا جائزہ لیا جائے گا اور ’’سچائی سامنے لائی جائے گی‘‘۔ پینٹاگون، یو ایس سینٹرل کمانڈ، محکمہ خارجہ اور کانگریس کی جانب سے اس انخلا کے متعدد جائزے پہلے ہی کیے جاچکے ہیں، جن میں...
خضدار: بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کا اسکول بس پر حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز خضدار(آئی پی ایس) خضدار میں معصوم طلبہ کو لے جانے والی اسکول بس پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں تین طالبات شہید اور متعدد بچے زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملہ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کی جانب سے کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ میدان جنگ میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت نے بزدلانہ کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ اس حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی، جسے بلوچستان میں موجود بھارتی پراکسی نیٹ ورکس نے منطقی انجام تک پہنچایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہید ہونے...