حافظ نعیم الرحمٰن کا پاکستان میں حماس کا دفتر کھولنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
—فیس بک ویڈیو گریب
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پاکستان میں حماس کا دفتر کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔
کراچی کی شارعِ فیصل پر جماعتِ اسلامی کی جانب سے غزہ مارچ کیا گیا۔
مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ غزہ کے لوگ ہر روز قربانیاں دے رہے ہیں، حماس امت کے ماتھے کا جھومر ہے، حکمراں طبقہ حماس کا نام لیتے ہوئے پریشان ہونے لگتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ غزہ کے لوگ مزاحمت کی علامت ہیں، اب تک 67 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ اہلِ فلسطین قربانیاں دے رہے ہیں لیکن مسلم حکمراں امریکا کی غلامی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حماس اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق کام اور اپنا دفاع کر رہی ہے، حماس نے فلسطین کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی، حماس کے معاملے میں کسی کا دباؤ برداشت نہ کیا جائے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ امریکا نے اسرائیل کو موقع دیا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی جائے، اقوامِ متحدہ امریکا کی غلام ہے جو مسائل حل نہیں کر سکتی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم نے کہا کہ
پڑھیں:
پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی