2025-06-15@10:35:23 GMT
تلاش کی گنتی: 1153
«رپورٹ میں بتایا گیا»:
(نئی خبر)
نیو دہلی: بھارت کی حکومت نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے آگاہ کیا ہے کہ مزید 487 بھارتی شہریوں کو واپس بھیج دیا جائے جبکہ اس سے پہلے ہتھکڑیوں اور بیڑیوں میں جھکڑے 104 بھارتیوں کو واپس بھیجا جاچکا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ 487 بھارتی شہریوں کی حتمی بے دخلی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی نظام انصاف کے تحت ان کی قانونی پوزیشن اور اسٹیٹس تشویش ناک ہے، ہمیں قابل تشویش پناہ گزینوں کی تعداد کے حوالے سے کچھ معلومات ہیں اور ہم دستیاب تعداد کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ نے کہا...
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کے لیے کنسورشیم کی جانب سے دی گئی حصص کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کنسورشیم نے 46 فیصد شیئرز کی پیشکش کی تھی جب کہ ریزرو قیمت 56 فیصد مقرر تھی تاہم کنسورشیم مطلوبہ قیمت کے مطابق پیشکش کرنے میں ناکام رہا جس کے باعث حکومت نے یہ معاہدہ ختم کر دیا۔ مزید تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ بولی میں ترکیہ اور برطانیہ کی کمپنیوں پر مشتمل کنسورشیم نے حصہ لیا تھا لیکن پاکستان ائرپورٹ اتھارٹی کی شرائط پوری نہ ہونے کی وجہ سے یہ پیشکش ناقابل قبول قرار دے دی گئی۔
لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے 8 فروری کو ہر قسم کے جلسے، جلوس، دھرنے اور احتجاج پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ پنجاب کی وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے باعث عوامی اجتماعات دہشت گردوں کے لیے آسان ہدف بن سکتے ہیں جب کہ شرپسند عناصر احتجاج کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے...
یورپی موسمیاتی ادارے کوپر نیکس کی کلائمیٹ چینج سروس کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال کا پہلا مہینہ انسانی تاریخ کا گرم ترین جنوری ثابت ہوا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2025 کے دوران عالمی اوسط درجہ حرارت 1.75 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو صنعتی دور سے قبل کے تمام ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ گیا۔ سائنس دانوں کا ماننا تھا کہ موسمیاتی رجحان لانینا کی وجہ سے بحرالکاہل کے پانیوں کا درجہ حرارت کم ہونے سے دنیا بھر میں درجہ حرارت میں کمی دیکھنے میں آئے گی لیکن ایسا نہیں ہوا اور عالمی درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ جاری رہا۔ رپورٹ میں یہ بھی...
اسلام آباد:فچ ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے پاکستان کی معیشت پر جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں استحکام آ رہا ہے اور 2024-25 کے دوران اس کی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا ہے اور آئی ایم ایف کے اہداف کو بہتر طریقے سے پورا کیا ہے، تاہم عالمی ادارے سے فنڈز حاصل کرنے کے عمل میں مشکلات ابھی باقی ہیں۔ پاکستان کی حکومت کو آئی ایم ایف سے تقریباً 6 بلین ڈالر کی امداد کی توقع ہے، مگر اس میں سے زیادہ تر رقم قرضوں کی ادائیگی کے لیے مختص کی جائے گی۔
یورپی موسمیاتی ادارے کوپر نیکس کی کلائیمٹ چینج سروس نے ایک رپورٹ میں نئے انکشافات کیے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنوری 2025 میں اوسط عالمی درجہ حرارت 1.75 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس جنوری ایک حیران کن مہینہ ثابت ہوا ہے جب اوسط عالمی درجہ حرارت نے صنعتی عہد سے قبل ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ قبل ازیں خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ موسمیاتی رجحان لانینا کی بدولت بحر الکاہل کے پانیوں کا درجہ حرارت کم ہوا ہے لیکن عالمی درجہ حرارت میں کوئی کمی واقع نہیں پوئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ پہلی بار کسی سال کے پہلے مہینے میں عالمی اوسط درجہ...
ویب ڈیسک:عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی بحالی پر پیشرفت کر رہا ہے۔ فچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ساختی اصلاحات میں پیشرفت اس کے قرض پروفائل کے لیے اہم ہے، مشکل اصلاحات پر پیشرفت آئی ایم ایف جائزے، دوطرفہ اور کثیر جہتی فنانسنگ کے لیے کلیدی ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 12 فیصد کرنا، صارف کے لیے مہنگائی کم ہونے کی دلیل ہے، اوسط مہنگائی جون تک 24 فیصد تھی، جو جنوری میں 2 فیصد سے کچھ زائد رہی۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری فچ کا کہنا ہے...
عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا کہ پاکستان میں معاشی استحکام بحال ہوئے اور بیرونی ذخائر کی بہتری میں پیشرفت ہوئی۔ اپنی رپورٹ میں فچ ایجنسی کا کہنا ہے کہ معاشی اصلاحات پر پیشرفت کریڈٹ پروفائل کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کا پرائمری سرپلس آئی ایم ایف ہدف سے زیادہ رہا اور صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس پر قانون سازی کرلی ہے جو خوش آئند ہے۔ مزید پڑھیں: معیشت درست سمت میں گامزن، پائیدار معاشی استحکام کے لیے پرعزم ہیں، وزیر خزانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکس آمدنی آئی ایم ایف ہدف سے کم رہی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فچ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان معاشی استحکام بحالی پر پیشرفت کررہا ہے،پاکستان کی ساختی اصلاحات میں پیشرفت اس کے قرض پروفائل کیلئے اہم ہے،مشکل اصلاحات پر پیشرفت آئی ایم ایف جائزے، دوطرفہ ، کثیرجہتی فنانسنگ کیلئے کلیدی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک کا شرح سود 12فیصد کرنا صارف مہنگائی کم ہونے کی دلیل ہے، اوسط مہنگائی جون تک 24فیصد تھی، جو جنوری میں 2فیصد سے کچھ زائد رہی،معاشی سرگرمیاں استحکام اور شرح سود میں کمی سے بہتر ہو رہی ہیں،معاشی نمو3فیصد رہنے کے اندازے ہیں۔ وفاقی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)غیرسرکاری تنظیم پتن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں ہیرا پھیری، جبر اور دھاندلی کے 64 نئے ذرائع کا استعمال کیا گیا۔ 8فروری 2024 کے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر غیرسرکاری تنظیم پتن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے رپورٹ جاری کردی، این جی او نے ووٹروں کےخلاف جنگ کے عنوان سے پہلا حصہ جاری کیا۔ پتن نے رپورٹ میں کہا کہ عوامی مینڈیٹ کی چوری سے متعلق تجزیہ اور وضاحت کی گئی ہے، ملک میں آمریت مزید زور پکڑ رہی ہے، عام انتخابات میں بے مثال دھاندلی کے بعد آئین کے ڈھانچے اور روح کو مسخ کرنے کے اقدامات ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق عدلیہ کو محکوم ، میڈیا، آزاد صحافیوں اور سوشل میڈیا...
نیویارک (نیوزڈیسک)ٹیکسنگ دوران جاپان ایئرلائنز کا طیارہ ڈیلٹا ایئرلائنز کے طیارے سے ٹکرا گیا،امریکا میں ایئر پورٹ پر ٹیکسنگ کے دوران دو طیارے ٹکرا گئے۔بدھ کے روز سیئیٹل-ٹاکوما انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسنگ کے دوران جاپان ایئرلائنز کا طیارہ ڈیلٹا ایئرلائنز کے طیارے سے ٹکرا گیا جس کے بعد فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ایک ایسی جگہ پیش آیا جو ایئر ٹریفک کنٹرول کے زیر نگرانی نہیں آتا۔جاپان ایئرلائنز کے طیارے کا پر ڈیلٹا ایئرلائنز کے جہاز کی دم سے ٹکرایا۔ تصادم کے وقت ڈیلٹا کا طیارہ 142 مسافروں کے ساتھ میکسیکو کے لیے پرواز بھرنے کی...
غیر سرکاری ترقیاتی تنظیم ’پتن‘ نے 8 فروری 2024 کے انتخابات کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کرتے ہوئے انتخابات میں دھاندلی، ہیرا پھیری اور جبراً ووٹنگ کے 64 نئے ذرائع کے استعمال کا انکشاف کیا ہے۔ جمعرات کو الیکشن 2024 کے ایک سال مکمل ہونے پر پتن ترقیاتی تنظیم نے رائے دہندگان کےخلاف جنگ کے عنوان سے اپنی رپورٹ کا پہلا حصہ جاری کیا ہے۔ ’پتن رپورٹ‘ میں بتایا گیا ہے کہ انتخابات سے پہلے اور پولنگ کے دن ووٹنگ میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے دھاندلی کا استعمال کیا گیا، جس کے بعد ارباب اختیار اپنے اور مملکت کے سارے وسائل عوام کے چوری شدہ مینڈیٹ کو بچانے میں صرف ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا...

گزشتہ انتخابات میں ہیرا پھیری، جبر و دھاندلی کے 64 نئے ذرائع کا استعمال کیا گیا، پتن رپورٹ میں انکشاف
8 فروری 2024 کے انتخابات میں ہیرا پھیری، جبر اور دھاندلی کے 64 نئے ذرائع کا استعمال کیا گیا، 2024 کے الیکشن کا ایک سال مکمل ہونے پر غیر سرکاری تنظیم پتن نے رپورٹ جاری کردی۔پتن ترقیاتی تنظیم نے ووٹروں کےخلاف جنگ کے عنوان سے رپورٹ کا پہلا حصہ جاری کردیا، رپورٹ میں عوامی مینڈیٹ کی چوری سے متعلق تجزیہ اور وضاحت کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ انتخابات میں ہیرا پھیری، جبر اور دھاندلی کے 64 نئے ذرائع کا استعمال کیا گیا، انتخابات سے پہلے اور پولنگ کے دن کے ذرائع اور ووٹوں میں دھاندلی کا مقصد "مثبت" نتائج حاصل کرنا تھا، ارباب اختیار اور مملکت کے سارے وسائل چوری شدہ عوام کے مینڈیٹ کو بچانے میں...
امریکا میں ایئر پورٹ پر ٹیکسنگ کے دوران دو طیارے ٹکرا گئے۔ بدھ کے روز سیئیٹل-ٹاکوما انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسنگ کے دوران جاپان ایئرلائنز کا طیارہ ڈیلٹا ایئرلائنز کے طیارے سے ٹکرا گیا جس کے بعد فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ایک ایسی جگہ پیش آیا جو ایئر ٹریفک کنٹرول کے زیر نگرانی نہیں آتا۔ جاپان ایئرلائنز کے طیارے کا پر ڈیلٹا ایئرلائنز کے جہاز کی دم سے ٹکرایا۔ تصادم کے وقت ڈیلٹا کا طیارہ 142 مسافروں کے ساتھ میکسیکو کے لیے پرواز بھرنے کی تیاری کر رہا تھا۔ بعد ازاں مسافروں کو دوسرے طیارے میں منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔...
بیرون ممالک میں قائم پاکستان کے سفارت خانوں میں یو م یکجہتی کشمیر بھرپورانداز میں منایا گیا اور کشمیر کے دیرینہ تنازع سمیت عالمی مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیاگیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے نے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس کا عنوان ' دیرینہ، حل طلب اور نامکمل ایجنڈا،مسئلہ کشمیر کے اہم پہلو' تھا۔ اس تقریب کا مقصد اس دیرینہ تنازعہ کے کلیدی قانونی، سیاسی اور سیکورٹی پہلووٴں کو اجاگر کرنا، بین الاقوامی برادری کی توجہ اس کے اثرات کی طرف مبذول کرانا تھا۔ سیمینار میں حل طلب مسئلے کو حل کرنے...
وائرل ہونے والی تصویر میں مردوں کے ہاتھ پاؤں کو زنجیروں میں جکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کئی لوگوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ تصویر میں موجود افراد بھارتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر امریکہ پہنچنے والے بھارتیوں کے ڈی پورٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں سوشل میڈیا پر ایک تصویر زیر گردش ہے جو اس دعوے کیساتھ پوسٹ کی گئی ہے کہ غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کے ہاتھوں اور پیروں میں ہتھکڑیاں باندھ کر ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔ بھارتی اخبار ”انڈیا ٹوڈے“ کی جانب سے بھارتی شہریوں کی اس تذلیل کو چھپانے کیلئے ایک فیکٹ چیک پیش کیا گیا جو جھوٹا ثابت ہوگیا۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت...
موریطانیہ، سینیگال، ملائیشیا، عمان، سعودی عرب، قطر سمیت 10 ممالک سے 48 گھنٹے میں مزید 139 پاکستانی شہریوں کو بے دخل کردیا گیا، جن میں سے 15 کو کراچی میں گرفتار کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق عراق میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے اور زائد المیعاد قیام پر 34 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا جن میں سے 2 کو گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ عمان سے 24 شہریوں کو غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہونے پر بے دخل کیا گیا۔ جن میں سے ایک شہری کا نام آئی بی ایم ایس بلیک لسٹ میں تھا جسے اے ایچ ٹی سی منتقل کیا گیا جبکہ دیگر 2 میں سے ایک کو...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی اور اسلام آباد کو خانپور ڈیم سے 10 دن تک پانی کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سی ڈی اے کے مطابق 10 سے 19 فروری تک خان پور ڈیم کی بھل صفائی ہو گی جس کی وجہ سے جڑوں شہروں کو پانی کی سپلائی معطل رہے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ،ایف ٹین ،ڈی بارہ ، جی ٹین، جی الیون اور جی نائن جبکہ اس کے علاوہ راولپنڈی کے ڈھوک حسو، رتہ امرال ، پیرودھائی اور فوجی کالونی سمیت کئی علاقوں کیلئے پانی کی فراہمی بند رہے گی۔سی ڈی اے کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کو ساڑھے پانچ ملین گیلن اور راولپنڈی...
لاہور (وقائع نگارخصوصی )5 فروری یوم یکجہتی کشمیر لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، سیالکوٹ، نارووال،ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چنیوٹ،حافظ آباد،وزیر آباد،ننکانہ، شیخوپورہ سمیت پورے پنجاب میں بھر پور طریقے سے منایا گیا۔لوگوں کی بڑی تعداد نے ان مظاہروں میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے اپنے ہاتھوں میں مختلف بینرز، پینا فلیکس،کتبے اٹھا رکھے تھے جن میں بھارت کے مظالم اور انسانیت سوز سلوک کے خلاف نعرے درج تھے۔ بچوں، بوڑھوں اور خواتین کا جوش قابل دید تھا۔شرکا نے اپنے نہتے اور مظلوم کشمیر ی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا،ان مظاہروں میں جماعت اسلامی کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں مال روڑ پر عظیم الشان مظاہرہ کیا...
گوادر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی حلقہ خواتین گوادر کے زہر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا ۔اس موقع پر خواتین کی ایک بڑے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جلسے سے حلقہ خواتین کی ناظمہ و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں جبر و بربریت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس وقت پوری دنیا بھارت کی کشمیریوں پر ہونے والی ظلم و زیادتیوں سے واقف ہے۔ ہندو سیکولر ازم کی آڑ میں اسلام کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں جبکہ معصوم و بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی پالیسیوں کے مطابق حق خودارادیت کشمیریوں کا...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)یونائیٹڈ سندھ گڈز ایسوسی ایشن حیدرآباد کا ایک ہنگامی اجلاس جنرل سیکرٹری خالد بندھانی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں انتظامیہ کے رویہ اور گڈز ٹرانسپورٹرز کو نظر انداز کرنے پر غور کیا گیا اور کہا گیا کہ ہم نے تقریبا ایک ماہ پہلے ڈپٹی کمشنر کو درخواست جمع کرائی تھی لیکن ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہیوی گاڑیوں کا شہر میں داخل ہونے کا وقت رات دس بجے تھا انتظامیہ نے ایک حادثے کو جواز بنا کر گیارہ بجے کا وقت کردیا جائے پر ہم سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا ہم نے انتظامیہ سے کہا کہ سخی پیر لیاقت کالونی سے حاجی دوسا پلاٹ تک ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی...
موریطانیہ، سینیگال، ملائشیا، عمان، سعودی عرب، قطر سمیت 10 ممالک سے 48 گھنٹے میں مزید 139 پاکستانی شہریوں کو بے دخل کردیا گیا جن میں سے 15 کو کراچی میں گرفتار کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق عراق میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے اور زائد المعیاد قیام پر 34 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا جن میں سے 2 کو گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کیا گیا۔ عمان سے 24 شہریوں کو غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہونے پر بے دخل کیا گیا جن میں سے ایک شہری کا نام آئی بی ایم ایس بلیک لسٹ میں تھا جسے اے ایچ ٹی سی منتقل کیا گیا جبکہ دیگر 2 میں سے ایک کو لاڑکانہ اور دوسرے کو لاہور انتظامیہ کے حوالے...
کراچی سے جرمنی، سعودیہ کے ورک ویزوں کے 7 مسافروں سمیت گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران 60 افراد کو سفر سے روک کر آف لوڈ کر دیا گیا جن میں قبرص کے تعلیمی ویزہ کے 10 افراد بھی شامل ہیں۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق بحرین، آذربائیجان، ترکی، ساؤتھ افریقہ، بحرین، ملائشیا، نیپال، سری لنکا، امارات، کمبوڈیا، سعودیہ اور ماریش جاتے ہوئے وزٹ ویزا کے 21 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ جرمنی میں ورک ویزا کے ایک اور سعودیہ میں ورک ویزا اور بزنس کے 6 مسافر بھی آف لوڈ کیے گئے جبکہ 21 مسافر عمرہ کے لیے سعودی عرب جاتے ہوئے پروازوں سے اتارے گئے۔
یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون علی کا تعلق لاہور سے ہے‘ یہ لوگ لاہور ائیرپورٹ کے ذریعے 30 دسمبر 2024کو عمرے کے لیے سعودی عرب گئے‘ ان کے ساتھ خاندان کے لوگ بھی تھے‘ یہ لوگ جدہ ائیرپورٹ پر اترے‘ سامان اٹھایا‘ ائیرپورٹ سے باہر آئے اور مکہ مکرمہ روانہ ہو گئے‘ عمرہ کیا اور درمیانے سے ہوٹل میں رہائش پذیر ہو گئے‘ ان کا زیادہ وقت حرم شریف میں گزرتا تھا‘ فرحانہ خاتون تیسرے دن حرم سے واپس آئی تو ہوٹل میں پولیس اس کا انتظار کر رہی تھی‘ پولیس نے اسے دیکھتے ہی گرفتار کر لیا‘ اسے بتایا گیا ائیرپورٹ پر آپ کا بیگ رہ گیا تھا‘ اس میں سے منشیات نکل آئی...
سماج وادی پارٹی کی رکن اور بالی وڈ کی مشہور اداکارہ جیا بچن نے کمبھ میلے کا پانی غلیظ ترین قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اور بالی وڈ کی مشہور کی اداکارہ جیا بچن کے متنازع بیان نے بھارت میں ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ حال ہی میں رکن پارلینٹ جیا بچن نے میڈیا کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دریائے گنگا کا پانی، جہاں مہا کمبھ میلے کے دوران ہزاروں افراد ڈبکی لگا رہے ہیں، انتہائی آلودہ ہے کیونکہ حالیہ بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں وہیں دریا میں پھینک دی گئی تھیں۔ پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جیا بچن نے کہا کہ ’اس وقت...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے سید کسراں میں غیرت کے نام پر17 سالہ فرسٹ ایئر کی طالبہ کو مبینہ قتل کرکے نعش دفنانے کی اطلاعات پر پولیس نے رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس کے مطابق تھانہ جاتلی میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ڈی ایف سی کی جانب سے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیوٹی کے دوران سید اڈہ پہنچا تو ذرائع سے اطلاع ملی کہ 17 سالہ فرسٹ ائیر کی طالبہ مسماتہ (ن ) 3 فروری کو شب 8 بجے گھر سے اچانک غائب ہوئی ، جس کا گھر میں پتہ چلا تو والد اور چچا طالبہ کی تلاش میں نکلے۔ سید اڈہ پہنچے توانھیں طالبہ مل گئی جس کو وہ گھر...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے دارالحکومت میں مقیم غیرقانونی افغان شہریوں سمیت دیگر غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں مقیم افغانوں سمیت تمام غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تاحال 781 افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے، ان افغانوں کو طورخم بارڈر کے ذریعے ڈی پورٹ کیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ وہ افغان جن کو یورپی ممالک اسپانسر کر رہے ہیں انہیں نہیں نکالا جائے گا اور یورپی ممالک کو پاکستان میں مقیم افغانوں کا ویزا پراسیس تیز کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔

سیالکوٹ سے انسانی سمگلر، کراچی سے گداگری نیٹ ورک کا مسافر دھر لیا گیا،پشاور میں شہری سے دو کلو آئس ہیروئن برآمد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایف آئی اے کے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے انسانی سمگلر اور کراچی ایئرپورٹ سے گداگری کےلئے بیرون ملک جانے والا مسافر گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق مسافر غلام حیدر سیالکوٹ سے براستہ شارجہ لیبیا کی پرواز پر سفر کر نے جارہا تھا، امیگریشن کے دوران ملزم کا نام اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے ایک مقدمے میں شامل تھا۔درج مقدمہ کے مطابق ملزم نے بیرون ملک بھجوانے کے لئے شہری سے بھاری رقم بٹوری تھی جبکہ ملزم گزشتہ دو سال سے ایف آئی اے کو...
بیان میں کہا گیا کہ پرنس کریم آغا خان نے اپنی زندگی میں تعلیمی، ثقافتی اور معاشی ترقی کے مختلف منصوبوں کی سرپرستی کی، جنہوں نے لاکھوں افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے کا کام کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہیں، پرنس کریم آغا خان نے گلگت بلتستان سمیت پوری دنیا میں فلاحی منصوبوں میں ایک نمایاں کردار ادا کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پرنس کریم آغا خان نے اپنی زندگی میں تعلیمی، ثقافتی اور معاشی ترقی کے مختلف منصوبوں کی سرپرستی کی، جنہوں نے لاکھوں...
کراچی: سعودی عرب سے گداگری میں ملوث ہونے کی وجہ سے ڈی پورٹ کیا گیا شخص دوبارہ روانگی کی کوشش میں گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری ہے، اس دوران گداگری کے غرض مسافر کی سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گداگری کے غرض سے مسافر کی سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم کی شناخت محمد عثمان کے نام سے ہوئی ، جس کا تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ ملزم کو اس سے قبل بھی گداگری...
گرفتار ملزم عثمان کا تعلق سندھ کے شہر کندھکوٹ سے ہے اور ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز بھیک مانگنے کراچی سے سعودی عرب جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کے مطابق گرفتار ملزم عثمان کا تعلق سندھ کے شہر کندھکوٹ سے ہے اور ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کو اس سے قبل گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا، مزید قانونی کارروائی کیلئے ملزم کو انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے،...
جنگ فوٹو امیگریشن کی جانب سے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم غلام حیدر فلائٹ نمبر G9-552 کے ذریعے لیبیا سے پاکستان پہنچا تھا۔ملزم گزشتہ 2 سال سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کو مطلوب تھا۔ FIA اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے جعلی دستاویزات تیار کرنیوالے 6 افراد گرفتار کر لئے کراچی ایف آئی اے انٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے... ملزم نے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر شہری سے لاکھوں روپے بٹورے تھے، ملزم کے خلاف 2023ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
— فائل فوٹو گداگری کے لیے کراچی سے سعودیہ جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کے مطابق گرفتار ملزم عثمان کا تعلق سندھ کے شہر کندھ کوٹ سے ہے اور ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کو اس سے قبل گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزم کو انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔انہوں...
لاہور (نیوزڈیسک) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہزاروں مزید خالی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ۔ سکول ایجوکیشن نے دو سال سے خالی ٹیچنگ و نان ٹیچنگ پوسٹوں کا ڈیٹا مانگ لیا،تمام سکولوں میں گریڈ 5سے 16کی پوسٹیں ختم کی جائینگی۔ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو ڈیٹا فراہم کرنے کیلئے مراسلہ بھجوا دیا گیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خالی پوسٹوں کے حوالے سے ریکارڈ ارسال کیا جائے۔ اس قبل محکمہ سکول ایجوکیشن نے پچاس ہزار سے زائد اساتذہ کی پوسٹیں ختم کردی گئی ہیں۔صوبہ بھر میں اس وقت سکولوں میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ کی ہزاروں پوسٹیں خالی ہیں۔ وفاقی حکومت کا غیر اعلانیہ طور پر افغان شہریوں کو راولپنڈی اسلام آباد سے واپس بھیجنے کا فیصلہ
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر اٹلی سے آنے والا مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت محمد ارشد کے نام سے ہوئی، ملزم بین الاقوامی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچا تھا، ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پاسپورٹ جعلی نکلا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم 2 سال قبل غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ گیا تھا۔ بیان کے مطابق ملزم نے یورپ سے پاکستان واپس آنے کے لئے ایجنٹوں سے مذکورہ پاسپورٹ حاصل کیا، جعلی پاسپورٹ کی بنیاد پر...
پوسٹروں میں لکھا ہے ”پاکستان کا شکریہ جو کشمیریوں کے حق میں بھرپور آواز بلند کر رہا ہے اور تنازعہ کشمیر کو عالمی فورموں پر موثر طریقے سے اٹھا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں ایک مرتبہ پھر پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے ”یوم یکجہتی کشمیر“ حسب روایت جوش و خروش سے منانے پر مملکت خداداد پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ مختلف مقامات پر پاکستان کا پرچم بھی لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرینگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور بجلی کے کھمبوں پر چسپاں پوسٹروں میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا بھرپور شکریہ...

پاسکو، پنجاب فوڈ اتھارٹی ، یوٹیلٹی سٹورز آف پاکستان سمیت متعدد سرکاری ادارے اربوں روپے کے مقروض نکلے
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پر قرض کی اصل رقم 24 ارب 23 کروڑ روپے ہے،یوٹیلیٹی سٹورز کے 24 ارب قرض پر 76 ارب 98 کروڑ روپے کا سود چڑھ گیا،نیشنل فرٹیلائزر پر ٹریڈ کارپوریشن کا 121 ارب 51 کروڑ روپے قرض واجب الادا ہے،53 ارب 81 کروڑ کے قرض پر نیشنل فرٹیلائزر پر 67 ارب 70 کروڑ کا سود بڑھ گیا ، سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے محض 54 کروڑ قرض پر 8 ارب 28 کروڑ روپے کا سود بڑھ گیا ،سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ ٹریڈ کارپوریشن کی 8 ارب 82 کروڑ روپے کا مقروض ہوگیا،پاسکو کے ایک ارب 15 کروڑ روپے قرض پر 4 ارب 88 کروڑ روپے کا سود بڑھ گیا ،سود بڑھنے سے پاسکو پر ٹریڈ کارپوریشن کا قرض 6...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سال کے پہلے مہینے میں 89 لاپتا افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے، لاپتا افراد کمیشن نے جنوری 2025 ء کی رپورٹ جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاپتا افراد کمیشن نے جنوری 2025ء کی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ ماہ 94 لاپتا افراد کا سراغ لگا لیا گیا، جن میں 89 لاپتا افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے، 2 افراد جیلوں میں جبکہ 2 حراستی مراکز میں قید پائے گئے اور ایک لاپتا فرد کی لاش برآمد ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سال کے پہلے مہینے میں لاپتا افراد کے 26 مزید کیسز کمیشن کو رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کمیشن نے 115 غیر ضروری کیسز کو خارج کردیا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ نے ایکسپورٹ فیسی لیٹیشن اسکیم کا غلط استعمال کرکے 97 کرورڑ سے زاید مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز کی چوری میں ملوث 2 یونٹ میں شامل میسرز ایم ڈی انڈسٹریز کے مالک عبدالقادر میمن اور میسرز دینار انڈسٹریز کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ نے پاکستان کے تمام ایکسپورٹ کلکٹریٹس کو میسرز دینار انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر دائر کسی بھی آمدات سے ہوشیار رہنے کے لیے الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرپوسٹ کلیئرنس آڈٹ شیراز احمدکو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ مذکورہ کمپنی کی جانب سے ایکسپورٹ فیسی لیٹیشن اسکیم کا غلط استعمال کیا جارہا ہے جس...
پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی کے) کا میگا بی آر ٹی منصوبہ حکومت کے لیے سفید ہاتھی بن چکا ہے، یہ نہ صرف حکومتی خزانے بلکہ عوام کی جیبوں پر بھی بھاری ثابت ہو رہا ہےجبکہ اس کے کئی ذیلی منصوبے حکومت کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی آر ٹی کے حیات آباد، ڈبگری اور چمکنی ڈپو پر تعمیراتی کام تاحال سست روی کا شکار ہے، اگست 2022 میں بسیں تو چلنا شروع ہو گئی تھیں مگر منصوبے میں شامل تجارتی پلازے 7 سال بعد بھی مکمل نہیں ہو سکے، حکام متعدد بار تکمیل کی تاریخیں دیتے رہے، لیکن ہر بار ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود منصوبہ ادھورا ہے۔ بی آر ٹی ایک منافع بخش...
اسلام آباد : سال کے پہلے مہینے میں 89 لاپتا افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے، لاپتا افراد کمیشن نے جنوری 2025 کی رپورٹ جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاپتا افراد نے جنوری 2025 رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ ماہ 94 لاپتا افراد کا سراغ لگا لیا گیا، جن میں 89 لاپتا افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے، 2 افراد جیلوں میں جبکہ 2 حراستی مراکز میں قید پائے گئے اور ایک لاپتا فرد کی لاش برآمد ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سال کے پہلے مہینے میں لاپتا افراد کے 26 مزید کیسز کمیشن کو رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کمیشن نے 115 غیر ضروری کیسز کو خارج کردیا جبکہ کمیشن کے پاس...
فوٹو فائل ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے کہا ہے کہ بہاولپور چڑیا گھر میں بنگال ٹائیگر اپنی طبعی عمر پوری کرکے مرگیا۔ لاہور سے ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کا کہنا تھا کہ مرنے والے چیتے کی عمر 20 سال تھی، وہ 2010 میں بہاولپور چڑیا گھر منتقل کیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا بنگال ٹائیگر کی اوسط عمر 16 سے 20 سال ہوتی ہے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گوادر پورٹ کو کمرشل بنیادوں پر آپریشنلائز کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت کی جو گوادر پورٹ کو ایک جدید اور مکمل فعال بندرگاہ بنانے کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرےگی۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے گوادر پورٹ کی افادیت سے آگاہی کے حوالے سے انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کرنے کے احکامات جاری کیے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ گودار پورٹ کے حوالے سے بہترین مارکیٹنگ اور آگاہی کی حکمت عملی بنائی جائے اور گوادر پورٹ کے حوالے سے سفارتی کوششیں تیز کی جائیں۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم...
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں سائبر حملوں کے خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ نشاندہی 2024 ء کے سلسلے میں ہونے والے ایک سروے رپورٹ میں کی گئی ہے۔ سروے رپورٹ برطانیہ کے سیکیورٹی سافٹ ویئر کمپنی سوپوش نے جاری کی ،جس میں بتایا گیا کہ یہ سروے سعودی عرب میں سائبر سیکورٹی حملوں کے بارے میں آگاہی کے لیے کیا گیا تھا۔ اس سروے کے لیے 300 آئی ٹی ماہرین کو 2024 ء اور جنوری 2025 ء میں حصہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 74 فیصد جواب دینے والے افراد نے مختلف مواقع پر فشنگ حملوں کا تجربہ کیا تھا۔ جس کی بنیاد پر انہوں نے ای میل کی سیکورٹی کے معیار کو بڑھانے اور عملے...
پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے 26 نومبر 2024 کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج سے متعلق اپنی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں وفاقی حکومت کے اس دعوے کو مسترد کیا گیا ہے کہ احتجاج کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، احتجاج کے دوران مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں دونوں کی اموات ہوئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی فیکٹ فائنڈنگ مشن نے اس واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ ٹیم نے ریاستی نمائندوں، پی ٹی آئی قیادت، موقع پر موجود صحافیوں، اور احتجاج کے دوران مبینہ طور پر ہلاک ہونے والے سات افراد کے اہل خانہ کے...
اقوام متحدہ نے ورلڈ فرٹیلیٹی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 2024ء میں پاکستان میں شرحِ پیدائش میں کمی دیکھی گئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ورلڈ فرٹیلیٹی رپورٹ 2024ء میں 1994ء سے 2024ء تک کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 1994ء میں پاکستان کی شرحِ پیدائش 6 فیصد تھی جو کہ 2024ء میں کم ہو کر 3.6 فیصد ہو گئی ہے۔اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023ء میں شرح 3.238 تھی، جو 2022ء کے مقابلے میں 1.88 فیصد کم تھی۔ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 2024ء میں 63 ممالک میں رہنے والے 1.8 ارب افراد آبادی میں کمی کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔توقع ہے کہ...
اقوام متحدہ نے ورلڈ فرٹیلیٹی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 2024ء میں پاکستان میں شرحِ پیدائش میں کمی دیکھی گئی۔ ورلڈ فرٹیلیٹی رپورٹ 2024ء میں 1994ء سے 2024ء تک کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 1994ء میں پاکستان کی شرحِ پیدائش 6 فیصد تھی جو کہ 2024ء میں کم ہو کر 3.6 فیصد ہو گئی ہے۔اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023ء میں شرح 3.238 تھی، جو 2022ء کے مقابلے میں 1.88 فیصد کم تھی۔ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 2024ء میں 63 ممالک میں رہنے والے 1.8 ارب افراد آبادی میں کمی کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ توقع ہے کہ 2054ء کے بعد...
اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران برآمدات میں 1ارب 77 کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ گیا، اس عرصے کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 25-2024 کے ابتدائی 7 ماہ ( جولائی تا جنوری ) کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، اس طرح زیرتبصرہ مدت کے دوران گذشتہ مالی کے اسی عرصے کی نسبت 1ارب 77 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس طرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی تا جنوری کی مدت میں ملکی درآمدات میں بھی 6.95 فیصد اضافہ ہوا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 فروری 2025ء) شرح پیدائش سے متعلق اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ ابھی منظر عام پر نہیں آئی ہے، تاہم میڈیا ادارے ڈان نے اس کے شائع ہونے سے قبل ہی، غیر ترمیم شدہ رپورٹ، کے حوالے سے یہ معلومات جاری کی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شرح پیدائش میں پہلے سے کافی کمی آئی ہے اور اب یہ صرف 3.6 فی خاتون رہ گئی ہے۔ اس کے مقابلے میں سن 1994 میں پاکستان کے اندر فرٹیلٹی کی شرح فی خاتون چھ بچوں کی پیدائش تک تھی۔ نومولود پاکستانی بچوں میں شرح اموات: مناسب نگہداشت ہر بچے کا بنیادی حق اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کے مطابق منصوبہ بند مداخلتوں کے...
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں پاکستان میں شرح پیدائش میں کمی دیکھی گئی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے اقوام متحدہ کی ورلڈ فرٹیلیٹی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ سال 2024 میں پاکستان میں شرح پیدائش کم ہوکر 3.6 فیصد رہ گئی ہے جو 1994 میں 6 فیصد تک تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023 میں شرح پیدائش 3.2 تھی جو 2022 کے مقابلے میں 1.88 فیصد کم تھی۔رپورٹ کے مطابق 2024 میں 63 ممالک میں رہنے والے 1.8 ارب افراد آبادی میں کمی کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں حکومتوں پر کم عمری کی شادی پر پابندی، خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے تحفظ اور تولیدی...
امریکا میں ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ہیوسٹن سے نیویارک جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز کو اس کے انجن میں آگ لگنے کے بعد ہنگامی طور پر خالی کروا لیا گیا۔ طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے، تاہم تمام افراد محفوظ رہے۔ فلائٹ 1382 اتوار کی صبح 8:30 بجے کے بعد جارج بش انٹرکانٹی نینٹل ایئرپورٹ سے لاگارڈیا ایئرپورٹ روانہ ہونے والی تھی کہ عملے کو ایک انجن میں خرابی کا اشارہ ملا، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر پرواز منسوخ کر دی۔ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق، انجن میں خرابی کی اطلاع ملنے پر ٹیک آف کو محفوظ طریقے سے روک دیا گیا، اور مسافروں کو رن وے پر...
اسلام آباد (رپورٹ: عبدالستار چودھری) امریکی انخلا کے بعد سے افغانستان میں پونے 4 ارب ڈالر کی امداد خرچ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے جبری دور حکومت اور سنگین ترین عوامی صورتحال پر سپیشل انسپکٹر جنرل فار افغان ری کنسٹرکشن (SIGAR) کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگست 2021ء میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد سے تقریباً 3 ارب 71 کروڑ ڈالر کی امداد خرچ کی جا چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خرچ کی گئی امداد کا 64.2 فیصد اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، UNAMA اور ورلڈ بنک کے زیر انتظام افغانستان ریزیلینس ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے تقسیم کیا گیا ہے۔ تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا...
لاہور کے قریبی شہر مریدکے میں چھوٹے طیاروں کےلیے نیو والٹن ایئرپورٹ تیار ہوگیا۔مریدکے ایئرپورٹ کو یکم فروری سے کھول دیا گیا ہے، اس بارے میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے چھوٹے طیاروں کےلیے ایئرپورٹ طیار کیا گیا ہے، جو فلائنگ اسکولز اور جنرل ایوی ایشن کے طیاروں کےلیے استعمال ہوگا۔نجی طیارے رکھنے والے افراد بھی نیو والٹن ایئرپورٹ مریدکے کی سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔نوٹم کے مطابق پرانے والٹن ایئرپورٹ کو ختم کر کے 3 سال قبل فلائنگ اسکولز کو مریدکے شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
فوٹو فائل سندھ کے شہر خیرپور کے گمبٹ تھانے میں پولیس حراست میں نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او ذوالفقار چاچڑ، ہیڈ محرر نذر جسکانی سمیت 4 اہلکاروں پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق اہلکاروں کی غفلت کے باعث نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کی، نوجوان کو گھر میں جھگڑا کرنے پر والد کی شکایت پر حراست میں لیا گیا تھا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شاہنواز ، افسر علی، مجتہد حسین ، محمد عادل، راحب علی، ضمیر حسین کے نام سے ہوئی. گرفتار ملزمان میں وصید، شیراز خان، مبین علی سولنگی اور خدا بخش بھی شامل ہیں۔بیان کے مطابق گرفتار ملزمان فلائٹ نمبر SV-704 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچے، ملزمان کو گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈیپورٹ کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق راجن پور ، کشمور، نوشیرو فیروز، لاہور پشاور، مہمند اور لاڑکانہ کے مختلف علاقوں...
افغانستان میں امریکا کی امدادی کارروائیوں کے حوالے سے اسپیشل انسپیکٹر جنرل فار افغان ری کنسٹرکشن (SIGAR) کی تازہ ترین رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق "اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد سے تقریباً 3.71 بلین ڈالر کی امداد خرچ کی گئی جس میں سے 64.2 فیصد اقوام متحدہ کی ایجنسیوں UNAMA اور ورلڈ بینک کے زیر انتظام افغانستان ریزیلینس ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے تقسیم کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1.2 بلین ڈالر اضافی امدادی فنڈنگ بھی جاری کرنے کے لیے دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ امریکا میں منجمد کیے گئے افغان مرکزی بینک کے 3.5 ارب ڈالر کے اثاثے سوئٹزرلینڈ میں قائم افغان فنڈ میں منتقل کیے گئے جو اب سود سمیت 4 ارب ڈالر ہو چکے ہیں۔...
افغان طالبان کے جبری دور حکومت اور سنگین ترین عوامی صورتحال پر اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغان ری کنسٹرکشن(SIGAR) کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ افغانستان میں SIGAR کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد سے تقریباً 3 ارب 71 کروڑ ڈالر کی امداد خرچ کی جاچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خرچ کی گئی امداد کا 64.2 فیصد اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، UNAMA اور ورلڈ بینک کے زیر انتظام افغانستان ریزیلینس ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے تقسیم کیا گیا ہے۔ تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر اضافی امدادی فنڈنگ بھی جاری کرنے کے لیے دستیاب ہے، امریکا میں منجمد کیے گئے افغان مرکزی...
کراچی: ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹورنامنٹ رنجی ٹرافی میں ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے والا نوجوان بولر ہمانشو سنگوان اسٹار بیٹر سے گیند پر دستخط کروانے بھی پہنچ گیا۔ تقریباً ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد ڈومیسٹک میں واپسی کرنے والے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی رنجی ٹرافی کے ایک میچ میں محض 15 گیندوں پر صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔ کوہلی کو ریلوے کے تیز گیند باز ہمانشو سنگوان نے کلین بولڈ کیا تھا۔ نوجوان کرکٹر نے وکٹ لینے پر جشن بھی منایا جس کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہوئیں تاہم کوہلی کے مداح آپے سے باہر ہوگئے اور بولر کو برا بھلا کہنے لگے۔ مزید پڑھیں؛ کوہلی کو آؤٹ کرنا جرم بن گیا، نوجوان...
افغانستان میں طالبان کے جبری دور حکومت اور سنگین ترین عوامی صورتحال پر امریکا کی امدادی کارروائیوں کے حوالے سے اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغان ری کنسٹرکشن (SIGAR) نے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے۔ جاری رپورٹ کے مطابق، اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد سے تقریباً 3.71 ارب ڈالر کی امداد خرچ کی گئی، جس کا 64.2 فیصد اقوام متحدہ کی ایجنسیوںUNAMA اور ورلڈ بینک کے زیرانتظام افغانستان ریزیلینس ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے تقسیم کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کا پاکستان کے خلاف ہونا ہماری غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1.2 ارب ڈالر اضافی امدادی فنڈنگ بھی جاری کرنے کے لیے دستیاب ہے۔ رپورٹ کے...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے علاقے نتھہ چھتر میں 22 سال کی لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردی گئی۔پولیس کے مطابق لڑکی کو اس کے بہنوئی نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، لڑکی کو زہر دے کر قتل کیا گیا اور طبعی موت بتا کر تدفین کی گئی۔پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کی طبی معائنے کے بغیر تدفین کی گئی تھی، سوشل میڈیا پر معاملہ سامنے آنے کے بعد مقتولہ کی قبرکشائی کی گئی۔ پولیس نے عدالتی احکامات پر مقتولہ کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولہ سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔پولیس کا کہنا ہےکہ زیادتی اور قتل کا مقدمہ تھانہ جاتلی میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ملزم گلفراز اور اس...
اداکارہ سوارا بھاسکر کا ایکس اکاؤنٹ ‘معطل’ اور ‘ہیک’ ہونے کے بعد دوبارہ حاصل کر لیا گیا ہے۔ سوارا نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر ایک پوسٹ شیئر کی تاکہ اس اپڈیٹ کو شیئر کیا جا سکے۔ مزید برآں، انہوں نے ان لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے اس عمل کے دوران ان کے ساتھ تعاون کیا۔ خیال رہے کہ 26 جنوری کو بھارت کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر اداکارہ نے جو پوسٹ کی تھی اسے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کا ایکس اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں ایکس کے اس اقدام کو ‘مضحکہ خیز اور ناقابل برداشت’...
محراب پور(جسارت نیوز) ٹریفک حادثہ، دو بھائی ٹریکٹر ٹرالی سے کچل کر جاں بحق، حادثہ اکری پولیس تھانہ کی حدود میں اکری حسین پاتو رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر ہوا جہاں مسافر رکشہ سے ٹکراکر سڑک پر گرنے والے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان پیچھے سےآنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے کچل کر جاں بحق ہوگئے، اکری پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان شناخت 21 سالہ دادن لاشاری اور 7 سالہ جاگن لاشاری کے نام سے ہوئی ہے جو سگے بھائی اور بصیرو کے نواحی گاؤں کرم خان لاشاری کے رہائشی تھے، نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے، نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
محراب پور(جسارت نیوز)نوشہرو فیروز جیل کا قیدی پراسرار طور انتقال کر گیا، جیل ذرائع کے مطابق دوہرے قتل کے الزام میں قید ملزم محراب سولنگی کو طبعیت کی نازسانی کے باعث سول اسپتال نوشہرو فیروز داخل کرایا گیا جہاں وہ دوران علاج انتقال کر گیا، ذرائع کے مطابق ملزم محراب سولنگی نے 2020 میں اپنے باپ غلام علی سولنگی کو قتل کیا تھا، ملزم نے دربیلو میں بھی اظہر میمن نامی شخص کو قتل کیا تھا جس کا مقدمہ نمبر 154 سال 2020 ٹھارو شاہ پولیس تھانہ میں درج ہوا تھا، ملزم گذشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج درجہ سوئم نوشہرو فیروز کی عدالت میں شنوائی کے بعد واپس جیل آیا اور رات طبیعت خراب ہونے پرسول اسپتال منتقل کیا گیا...
فری عمرے پر جانے والی ہری پور کی خاتون کو سعودی عرب کے ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فری عمرے پر جانے والی غازی صوبژا سٹی کی رہائشی خاتون کو خشک فروٹ کے پارسل میں 6 کلو منشیات دھوکے سے تھما دی گئی تھیں۔ خاتون کو مفت عمرے کے نام پر ایک مقامی شخص نے بھیجا تھا۔ خاتون کو سعودی ائیرپورٹ پر ریسیو کرنے والے ان کے بھائی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ سماعت اڈیالہ جیل میں جج امجد علی شاہ نے کی، جہاں بانی پی ٹی آئی کو بھی پیش کیا گیا۔کارروائی کے دوران استغاثہ کے مزید دو گواہان کے بیانات قلم بند کیے گئے۔ پولیس کانسٹیبل عمران، جس نے 9 مئی کے روز نقصانات کی تصاویر بنائی تھیں، نے عدالت میں اپنی شہادت ریکارڈ کروائی اور 15 تصاویر بطور ثبوت پیش کیں۔اسی دوران، جی ایچ کیو حملے میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے والے ایس ڈی او بلڈنگ اویس شاہ کا بیان بھی قلم بند کیا گیا۔ انہوں نے تخمینہ رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نقصانات کا مجموعی...
گجرانوالہ: کشتی حادثات کے بعد ایف آئی اے نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر چیکنگ سخت کر دی۔ وزیر آباد کے رہائشی فیصل الیاس کو جعلی ویزے پر ہنگری جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا، امیگریشن حکام کے مطابق شفٹ انچارج محمد علی باجوہ نے کاغذات کی جانچ کے دوران شبہ ہونے پر مسافر کو روکا۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ فیصل الیاس نے انڈین ایجنٹ بنیتا سے 15 ہزار یو اے ای درہم کے عوض جعلی ایمپلائمنٹ ویزہ حاصل کیا تھا۔ گرفتار مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھانہ وہواکی جھنگی چیک پوسٹ پر 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں مختلف اطراف سے حملہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پرحملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھانہ وہواکی جھنگی چیک پوسٹ پر 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں مختلف اطراف سے حملہ کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کی جانب سے راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا گیا۔ تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ دہشت گرد فرار ہوگئے، پولیس ٹیموں کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر...
ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا جھنگی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 15 سے 20 دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں مختلف اطراف سے حملہ کیا، راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد فرار ہوگئے، پولیس ٹیموں کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ جھنگی چیک پوسٹ تونسہ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں واقع ہے۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے 10 خوارج کو ہلاک کردیا۔
ڈی جی خان میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پرحملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھانہ وہواکی جھنگی چیک پوسٹ پر 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں مختلف اطراف سے حملہ کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کی جانب سے راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا گیا۔ تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ دہشت گرد فرار ہوگئے، پولیس ٹیموں کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی او ڈی...
سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا چین کے ثقافتی رنگوں کا عمدہ عکاس ہے، میڈیا رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز بیجنگ :فن لینڈ کی ویب سائٹ “ہیلسنکی ٹائمز” نے رپورٹ کیا کہ چائنا میڈیا گروپ کا 2025 کا اسپرنگ فیسٹیول گالا 28 جنوری کو نیو ایئر ایو پر نشر کیا گیا۔ اسپرنگ فیسٹیول گالا چینی ثقافت اور روایات کو فروغ دینے کی ایک سالانہ تقریب ہے۔ 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول گالا سے تاریخی ورثے، علاقائی تنوع، اور تکنیکی نئے کارناموں کو یکجا کرتے ہوئے سانپ کے سال میں داخل ہونے کا جشن منایا گیا۔ یوراگوئے کی میگزین ویب سائٹ “چہرے اور نقاب” نے 28 جنوری کو رپورٹ کیا کہ نیو ایئر ایو کے موقع پر،...
سٹی42: شالیمار ایکسپریس ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں ڈرائیور کی غفلت کو حادثے کا سبب قرار دیا گیا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ڈرائیور نے ٹرین کو اوور سپیڈ کیا تھا، جس کے باعث ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس او پیز کے مطابق ٹرین کی سپیڈ 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ہونی چاہیے تھی لیکن ڈرائیور نے اس سے زیادہ رفتار رکھی جس کی وجہ سے کوچز ڈی ریل ہوئیں۔ تحقیقات کے مطابق اگر ڈرائیور بروقت بریک لگاتا تو حادثہ کم نقصان دہ ہوتا۔ لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک بوگی...
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) صدر مملکت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کی منظوری کے بعد فیک نیوز واچ ڈاگ کی جانب سے 45 صفحات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ جاری کر دی گئی۔فیک نیوز واچ ڈاگ کی جانب سے قانون کو جمہوری روایات پر حملہ قرار دے دیا گیا ہے جبکہ قانون میں فیک نیوز کی متنازع اور مبہم تعریف پر اظہار تشویش بھی کیا گیا ہے۔فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متنازع قانون کی منظوری پاکستان میں آزادی اظہار رائے پر قدغن کے مترادف ہے، سخت سزاؤں اور بھاری جرمانے کے ذریعے عام آدمی کی رائے کو دبایا جا سکتا ہے، حکومت سخت قانون سازی سے قبل جعلی...
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں شمس آباد ائرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو نامعلوم فون کال موصول ہوئی، جس میں ائرپورٹ پر بم رکھنے کی اطلاع دی گئی تھی۔ اس اطلاع کے فوراً بعد ائرپورٹ کی فورسز نے سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا۔ ائرپورٹ کے اطراف میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا، تاہم تحقیقات کے بعد اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فون تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی سے کیا گیا تھا اور فون کرنے والے کی ذہنی حالت معمول پر نہیں ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت میں واقع علی گڑھ مسلم...
ملبے سے 28 لاشیں نکال لی گئیں امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کی شب ایک مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان ہونے والے تصادم میں کسی شخص کے زندہ بچنے کا امکان نہیں رہا۔ جمعرات کی صبح ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر پریس کانفرنس میں واشنگٹن ڈی سی کے ایمرجنسی سروسز کے سربراہ جان ڈونیلی نے بتایا کہ حکام کو ہیلی کاپٹر اور جہاز کا ملبہ مل گیا ہے اور جہاز کے ملبے سے اب تک 27 لاشیں جب کہ ہیلی کاپٹر سے ایک شخص کی لاش نکالی جا چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی شخص کے زندہ بچنے کے امکانات ختم ہونے کے بعد ریسکیو آپریشن، ریکوری آپریشن میں تبدیل ہو...
غیر قانونی طریقے سے اسپین جانے کی کوشش کرنے اور بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کو ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر روک لیا۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے7 مسافروں کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لے لیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کا تعلق گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، منڈی بہاء الدین اور گوجرانوالہ سے ہے، مسافروں نے غیر قانونی طریقے سے سینیگال سے اسپین جانے کی کوشش کی۔ موریطانیہ کشتی حادثے میں جاں بحق گجرات کے 9 افراد کی شناخت ہوگئی سنہرے مسقبل کیلئے بیرون ملک جانے والے سفیان کے سر پر انسانی اسمگلرز نے ہتھوڑے مارے، چاقو...
پیکا ایکٹ کی منظوری آزادی اظہار رائے پر قدغن کے مترادف ہے، فیک نیوز واچ ڈاگ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر مملکت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کی منظوری کے بعد فیک نیوز واچ ڈاگ کی جانب سے 45 صفحات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ جاری کر دی گئی۔فیک نیوز واچ ڈاگ کی جانب سے قانون کو جمہوری روایات پر حملہ قرار دے دیا گیا ہے جبکہ قانون میں فیک نیوز کی متنازع اور مبہم تعریف پر اظہار تشویش بھی کیا گیا ہے۔فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متنازع قانون کی منظوری پاکستان میں آزادی اظہار رائے پر قدغن کے مترادف ہے، سخت سزاں اور...
زیادہ تر اپوزیشن جماعتوں نے بل کی کئی تجاویز پر اعتراضات درج کرائے ہیں لیکن کمیٹی کی رپورٹ کو اکثریت کی بنیاد پر منظور کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وقف ترمیمی بل 2024 پر پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی (جے پی سی ) کے چیئرپرسن جگدمبیکا پال نے بجٹ اجلاس سے عین قبل آج کمیٹی کی رپورٹ کا مسودہ پارلیمنٹ کے اسپیکر اوم برلا کو پیش کیا۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب کے ساتھ کل سے بجٹ اجلاس شروع ہوگا اور دو مرحلوں میں 4 اپریل تک جاری رہے گا۔ وقف ایکٹ میں ترمیم سے متعلق بل کو نظرثانی کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پارلیمانی رکن جگدمبیکا...
صوبے خیبرپختونخوا میں رواں برس ایم پاکس کا دوسرا کیس سامنے آگیا. قطر سے پشاور ایئرپورٹ پر آنے والی 5 ماہ کی بچی میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مشیر احتشام علی نے تصدیق کی کہ پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر وائرس کی تصدیق ہوئی .جس کے بعد 2022 سے اب تک صوبے میں ایم پاکس کے کیسز کی تعداد 11 ہو چکی۔مشیر صحت نے کیس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے 5 ماہ کے بچی میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق کی ہے، جو حال ہی میں قطر سے اپنے والدین کے ساتھ پشاور ایئرپورٹ پر پاکستان پہنچی تھی۔محکمہ صحت نے...
پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2025ء) پنجگور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اقساط کی حصول مستحقین کیلئے چیلنج بن گیا پورے ڈسٹرکٹ میں صرف ایک اسٹیشن ہونے کی وجہ سے اور انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے اس شدید سردی میں دور دراز کے مستحق افراد اپنے ایک قسط کی حصول کیلئے دو دو ہفتے صبح وشام خوار و زلیل ہیں انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اسٹیشن کو بڑھایا جائے ہر تحصیل یونین کونسل میں ایک ایک اسٹیشن قائم کرکے اس عذاب سے نجات دلایا جائی
مودی کے ہندوتوا نطریات اور اسکے اثرات بین الاقوامی سطح پر بھی بے نقاب ہو چکے ہیں جب کہ اب اس حوالے سے برطانیہ کے ہوم آفس کی جانب سے اہم رپورٹ منظر عام پرآگئی ہے۔ مڈل ایسٹ آئی کے مطابق برطانوی حکومت کی رپورٹ میں کہا گیا کہ انتہا پسند ہندوؤں نے 2022 کے لیسسٹر فسادات میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، یہ فسادات اس وقت شروع ہوئے جب 200 ہندو، چہرے ڈھانپے ہوئے، “جے شری رام” کے نعرے لگاتے ہوئے ہائی فیلڈ کے علاقے میں مارچ کرتے دکھائی دیے، برطانوی سرکاری رپورٹ میں لیسسٹر فسادات میں ہندوتوا انتہاپسندی کو اہم وجہ قرار دیا گیا ہے۔ ڈیلی میل کی مئی 2023 کی رپورٹ کے مطابق لیسٹر فسادات کو بھارت کی حکمران جماعت...
آڈٹ رپورٹ کے مطابق غیر ضروری ڈیلی ویجرز کو پندرہ کروڑ سے ذائد ادائیگیاں کی گئیں، انکو بھی کسی اسسمنٹ کی بنیاد کے بغیر رکھا گیا تھا، اسکے لئے کوئی آفیشل آرڈر بھی نہیں کیا گیا تھا۔ کیڈرز کے غیر ضروری بھرتیوں پر بھی خزانہ کوچار کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی میں چالیس کروڑ کی بے قاعدگیاں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل پاکستان نے سال 22-2021 آڈٹ رپورٹ خیبر پختونخوا اسمبلی میں جمع کرادی ہے، جس میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق غیر ضروری ڈیلی ویجرز کو پندرہ کروڑ سے ذائد ادائیگیاں کی گئیں، انکو بھی کسی اسسمنٹ کی بنیاد کے بغیر رکھا گیا تھا،...
لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں موٹرویز کے گرد حفاظتی باڑ کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو 10دن میں انکوائری رپورٹ پیش کرے گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سکھر سے حیدر آباد موٹروے ایم6 کی تعمیر ان کی اولین ترجیح ہے جسے کراچی تک بنایا جائے گا۔ 6ماہ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ریونیو میں ہونے والا 50ارب روپے کا اضافہ "ڈیپازٹ اکاؤنٹ "ہوگا، یہ فنڈز ضائع نہیں کرنے دیں گے اور یہ پیسہ ان منصوبوں پر استعمال ہو گا جہاں سے مزید ریونیو حاصل ہو سکے۔...
لاہور: وزارت داخلہ برطانیہ کی خفیہ رپورٹ ’’Rapid Analytical Sprint‘‘لیک۔ بھارت سے درآمد شدہ انتہا پسندانہ نظریے ’’ہندوتوا‘‘برطانوی شہریوں کی جان ومال کے لیے خطرہ قرار دیدیا ہے۔ یہ رپورٹ برطانیہ میں مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں کے بڑھتے حملوں کے بعد وزیر داخلہ ایوٹ کوپر کی ہدایت پر وزارت کے اعلی ماہرین نے تیار کی، اْدھر کینیڈا میں حکومت کے بنائے خصوصی کمیشن (Foreign Interference Commission) کی سربراہ جسٹس ہوگے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا۔ بھارتی حکومت اگلے کینیڈین الیکشن میں اپنے پسندیدہ امیدواروں کو رشوت اور بھاری چندے دیکر میں جتوانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ مخالفین کو دھمکیاں دی گئیں، ان پر سائبر حملے کیے گئے اور بدنام کرنے کی آن لائن مہمیں...
جے پی سی کے چیئرمین نے کہا کہ بات چیت میں جمہوری عمل کی پیروی کی گئی، جبکہ حزب اختلاف کے ارکان نے کہا کہ انہیں بھاری بھرکم مسودہ رپورٹ دیکھنے اور اپنی رائے رکھنے کیلئے بہت کم وقت دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وقف ترمیمی بل کی جانچ کرنے والی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے کہا کہ آج 29 تاریخ کو ہونے والی میٹنگ میں کمیٹی کی مسودہ رپورٹ اور مجوزہ قانون کے ترمیم شدہ ورژن کو اپنایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے کمیٹی کے ممکنہ حتمی اجلاس کی صدارت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ میٹنگ سے پہلے اپوزیشن کے کئی اراکین پارلیمنٹ نے اپنے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک...
خیبرپختونخوا پولیس کے سربراہ اختر حیات گنڈا پور کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ان کی جگہ ذوالفقار حمید کو نیا انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ذوالفقار حمید اس سے قبل پنجاب حکومت میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے مذکورہ تقرر و تبادلوں کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔یہ تبدیلی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر سوالات اٹھ رہے ہیں اور صوبے میں مختلف سیکیورٹی چیلنجز درپیش ہیں۔
برطانیہ کے ہوم آفس کمیش نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہندو قوم پرستی اور خالصتان نواز انتہا پسندی برطانوی معاشرے اور ریاست کے لیے دو بڑے خطرات کے روپ میں ابھرے ہیں۔ ہوم آفس کمیشن اگست 2024 میں قائم کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتہائی دائیں بازو کی ہندو قوم پرستی اور خالصتان نواز انتہا پسندی سے برطانیہ کی سلامتی کو غیر معمولی سطح پر خطرات لاحق ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ برطانیہ میں ہندو انتہا پسندی یعنی ہندُتوا کو ایک بڑا، خطرناک اور پریشان کن نظریہ تسلیم کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 2022 میں لیسٹر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ کے بعد ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تصادم...
اگر آپ کبھی بھی امریکی ریاست جیورجیا کے سوانا/ہلٹن ہیڈ ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈ کریں یا وہاں سے پرواز کریں، تو آپ کو رن وے پر دو قبریں دکھائی دیں گی جو کہ ایک شادی شدہ جوڑے کی قبریں ہیں۔ امریکی ریاست جیورجیا میں رن وے کے نیچے کیتھرین اور رچرڈ ڈاٹسن مدفون ہیں۔جوڑے کو ہوائی اڈے کے مغربی حصے پر، رن وے 10 اور 28 کے کنارے پر دفن کیا گیا ہے اور یہ جوڑا سوانا/ہلٹن ہیڈ ایئرپورٹ کے 1960 میں بننے سے بھی پہلے 140 سال سے زیادہ عرصے سے دفن ہے۔ ڈاٹسنز اس زمین کے مالک ہوتے تھے جہاں سے اب ہوائی جہاز آتے جاتے ہیں۔ دونوں میاں بیوی 1797 میں پیدا ہوئے تھے...
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی وجوہات سامنے آگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے کشتی حادثات پر سست تحقیقات کی وجہ سے احمد اسحاق کو عہدے سے ہٹایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے احکامات کے باوجود ایف آئی اے نے کشتی حادثات پر تحقیقات تندہی سے نہیں کیں، اور یہی وجہ ہے کہ انہیں عہدے سے ہٹایا گیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی۔ اب وزارت داخلہ کی جانب سے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے لیے سمری کابینہ کو ارسال کی...
اگر آپ کبھی بھی امریکی ریاست جیورجیا کے سوانا/ہلٹن ہیڈ ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈ کریں یا وہاں سے پرواز کریں، تو آپ کو رن وے پر دو قبریں دکھائی دیں گی جو کہ ایک شادی شدہ جوڑے کی قبریں ہیں۔ امریکی ریاست جیورجیا میں رن وے کے نیچے کیتھرین اور رچرڈ ڈاٹسن مدفون ہیں۔ جوڑے کو ہوائی اڈے کے مغربی حصے پر، رن وے 10 اور 28 کے کنارے پر دفن کیا گیا ہے اور یہ جوڑا سوانا/ہلٹن ہیڈ ایئرپورٹ کے 1960 میں بننے سے بھی پہلے 140 سال سے زیادہ عرصے سے دفن ہے۔ ڈاٹسنز اس زمین کے مالک ہوتے تھے جہاں سے اب ہوائی جہاز آتے جاتے ہیں۔ دونوں میاں بیوی 1797 میں پیدا ہوئے...
انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈاپور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اختر حیات گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کی جگہ پولیس سروس گریڈ 21 کے ذوالفقار حمید کو نیا آئی جی خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا۔ ذولفقار حمید اس سے قبل پنجاب حکومت میں خدمات سر انجام دے رہے تھے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔
یونان کشتی حادثات کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی خراب کارکردگی کے تناظر میں اس کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈیویژن نے ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق احمد اسحاق جہانگیر کو او ایس ڈی کیا گیا ہے اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی تعیناتی کے دوران پاکستانی تارکین وطن کے کشتی حادثات کے بڑے واقعات پیش آئے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں انسانی اسمگلنگ کے کئی واقعات میں ایف آئی اے افسران کے...
پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا پولیس کے سربراہ اختر حیات گنڈا پور کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ان کی جگہ ذوالفقار حمید کو نیا انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ذوالفقار حمید اس سے قبل پنجاب حکومت میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے مذکورہ تقرر و تبادلوں کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ تبدیلی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر سوالات اٹھ رہے ہیں اور صوبے میں مختلف سیکیورٹی چیلنجز درپیش ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق کو عہدے سے ہٹا دیاگیا،نوٹیفکیشن جاری
بھارتی کامیڈین اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ان کے ہاتھ میں فریکچر ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارچنا نے اپنے یوٹیوب وی لاگ میں اس واقعے کی تفصیلات شیئر کیں اور اسپتال سے اپنی چند تصاویراور ویڈیوز بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں جس کے نتیجے میں ان کی کلائی ٹوٹ گئی۔ انہیں فوری طور پر ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ View this post on Instagram A post...
بھارتی کامیڈین اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ان کے ہاتھ میں فریکچر ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارچنا نے اپنے یوٹیوب وی لاگ میں اس واقعے کی تفصیلات شیئر کیں اور اسپتال سے اپنی چند تصاویراور ویڈیوز بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں جس کے نتیجے میں ان کی کلائی ٹوٹ گئی۔ انہیں فوری طور پر ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ View this post on Instagram ...
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں۔ دوسری جانب شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ انہیں آٹا اور گھی نہیں مل رہا، پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کا بھی شدید بحران ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہنگو کی تحصیل ٹل سے اشیائے خورونوش لے کر 120 چھوٹی گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مال بردار گاڑیوں میں اشیائے خورونوش، پھل، سبزیاں، ادویات اور دیگر سامان موجود ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں۔ دوسری جانب شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ انہیں آٹا اور گھی نہیں مل رہا، پیٹرول، ڈیزل...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ائرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7کتوں کو پکڑ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایدھی فائونڈیشن نے کراچی ائرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7 کتوں کو پکڑ لیا۔ ائرپورٹ پر کتوں کے باعث طیاروں کے حادثات کا خدشہ ہوتا ہے۔ پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ لینڈ سائیڈ پر آوارہ کتوں کی وڈیو پر نوٹس لیا تھا۔اس سے قبل ترجمان پی اے اے نے بیان میں کہا تھا کہ مسئلے کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ائرپورٹ 3700 ایکڑ پر مشتمل ہے اور لینڈ سائیڈ گنجان آباد علاقوں سے گھرا ہوا ہے۔ پی اے اے نے لینڈ سائیڈ ایریا میں صفائی کے لیے خصوصی انتظامات کر رکھے...