ایران کے بھرپور جواب سے اسرائیل بھوکھلا گیا ہے، ثروت اعجاز قادری
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
چیئرمین سنی تحریک نے کہا کہ اسرائیل نے دنیا کے امن کو تباہ کیا ہے اور یہ تباہی اس کی بربادی لے کر آئے گی، اسرائیل ایک ایک کر کے اسلامی ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے اس وقت پوری امت مسلمہ کو ایک ہونا پڑے گا، پوری امت مسلمہ کو اتحاد یکجہتی کی ضرورت ہے تاکہ مل کر یہود و نصاری کا مقابلہ کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے اسرائیل کے ایران حملے کے بعد ایران کی جانب سے دیئے جانے والے جواب پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت اب برداشت سے باہر ہو چکی ہے، مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کے بعد اب اسرائیل مسلم ممالک کی جانب دیکھ رہا ہے۔اسرائیل یہ بات اچھی طرح سمجھ لے اس کا انجام بھارت سے بھی برا ہوگا، اسرائیل مسلم ممالک کو کمزور سمجھ کر دبانے کی کوشش کر رہا ہے، مسلمانوں کو کمزور سمجھنے والے نے ہمیشہ اپنے منہ کی کھائی ہے، اسرائیل کی پشت پناہی کرنے والے ممالک بھی اب چوکنا ہو جائیں کیونکہ ان کی بھی باری آ چکی ہے، بھارت کی طرح اسرائیل کا بھی بخار اتارنے کا وقت آگیا ہے۔ ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کو دیے جانے والا ایران کے جواب سے اسرائیل بھوکھلا گیا ہے، وہ بھی بھارت کی طرح امریکہ کو بیچ میں ڈال کر بچنا چاہ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جواب کے بعد جوہری طاقتیں بھی ایران سے مذاکرات کرنے پر آمادہ ہو چکی ہیں، کفار کو معلوم ہو چکا ہے کہ امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو گئی ہے، اسرائیل امت مسلمہ کی بقا و سلامتی سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے جو اسے بہت مہنگی پڑے گی، اقوام متحدہ ہو یا او آئی سی سب کا کردار واضح نظر آرہا ہے، اسرائیلی حملوں میں کل 224 افراد جانبحق ہو چکے تھے، جب کہ 1200 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں، انسانی حقوق کی تنظیمیں آج کہاں ہیں، اسرائیل نے دنیا کے امن کو تباہ کیا ہے اور یہ تباہی اس کی بربادی لے کر آئے گی، اسرائیل ایک ایک کرکے اسلامی ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے اس وقت پوری امت مسلمہ کو ایک ہونا پڑے گا، پوری امت مسلمہ کو اتحاد یکجہتی کی ضرورت ہے تاکہ مل کر یہود و نصاری کا مقابلہ کیا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پوری امت مسلمہ کو رہا ہے
پڑھیں:
بی ایم ڈبلیو سے 5 لاکھ جرمانہ وصولی، ڈی ایچ اے ویجیلینس سے جواب طلب
کراچی:ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے بی ایم ڈبلیو تحویل میں لے کر پانچ لاکھ روپے جرمانہ وصولی پر ڈی ایچ اے ویجلنس، ایس ایس پی جنوبی اور ایس ایچ او ساحل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست گزار نے ڈی ایچ اے ویجلنس پر گاڑی غیر قانونی طور پر قبضے میں لینے کا الزام عائد کیا ہے۔
درخواست گزار ارسلان خواجہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈی ایچ اے ویجلنس اہلکاروں نے اختیارات سے تجاوز کیا، بغیر شواہد درخواست گزار پر ڈرفٹنگ اور ڈونٹس کا الزام لگایا گیا، 25 سے 30 اہلکاروں نے گاڑی کو گھیر کر تحویل میں لیا، بی ایم ڈبلیو گاڑی ضبط کرکے ڈی ایچ اے ویجلنس دفتر منتقل کی گئی اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
درخواست گزار نے وکیل کے توسط سے کہا کہ گاڑی کی رہائی کے لیے 5 لاکھ روپے طلب کیے گئے، ڈی ایچ اے ویجلنس کو گاڑیاں ضبط کرنے کا اختیار حاصل نہیں، شہریوں کو روکنے اور جرمانہ عائد کرنے کا اختیار صرف پولیس کے پاس ہے، ڈی ایچ اے ویجلنس پولیس فورس نہیں، ویجلنس حکام کے اقدامات اختیارات کے ناجائز استعمال کے مترادف ہیں، درخواست میں بھتہ خوری، غیر قانونی حراست اور دھمکیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
درخواست پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 جون کو جواب طلب کرلیا۔