یوم شہادت عثمان غنی ؓبھرپور طریقہ سے عقیدت واحترام سے منایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر )اہلسنّت والجماعت کے تحت یوم عثمانؓ بھرپور طریقہ سے منایا گیا۔اہلسنّت والجماعت کے ترجمان عمرمعاویہ کے مطابق ملک بھرمیں 18ذوالحجہ بمطابق15جون بروزاتوار کویوم شہادت سیدنا عثمان غنیؓبھرپور طریقہ سے عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ تمام صوبوں میں مدح صحابہ ؓمطالباتی جلوس نکالے گئے جن میں ہزاروں کارکنان وعوام اہلسنّت نے شرکت کرکے خلیفہ سوم ،صحابی رسول ؐسیدناحضرت عثمان غنی ؓ کی دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ انکے یوم شہادت پر حکومت سے عام تعطیل کا مطالبہ بھی کیا۔لسبیلہ چوک نکالے گئے عظیم الشان تحفظ ناموس رسالتؐو مدح صحابہؓ مطالباتی جلوس سے صدراہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی،صدراہلسنّت والجماعت کراچی علامہ رب نوازحنفی ،مولانا محی الدین شاہ، مولانا عادل عمر،،مولاناعمرمعاویہ ودیگر نے ایم اے جناح روڈمیں جلوس کے شرکا سے خطاب کیا۔علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاحضرت سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو 40 دن کے محاصرے کے بعد بالاآخر 18ذی الحجہ، 35 ہجری کو دورانِ تلاوت شہید کر دیے گئے جیسے سیدنا عثمان غنی ؓ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کردیا لیکن اپنے وطن مدینہ منورہ میں خون نہیں بہایا اسی طرح ہم بھی ہر طرح کا ظلم برداشت کر رہے ہیں لیکن پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی کی کبھی سپورٹ نہیں کی ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ت والجماعت
پڑھیں:
علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ اور اتحاد امت فورم کے رہنما علامہ سید جواد نقوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ علامہ سید جواد نقوی نے علامہ سید ساجد علی نقوی کیساتھ 13 جون کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔