2025-09-17@23:09:28 GMT
تلاش کی گنتی: 2816

«کرتار پور»:

(نئی خبر)
    افغانستان سے مذاکرات کے عمل میں خیبرپختونخوا کو شامل ،صوبے میں ڈرون حملے بند کیے جائیں، علی امین گنڈا پور کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے مذاکرات کے عمل میں خیبرپختونخوا کو شامل کیا جائے اور صوبے میں ڈرون حملے بند کیے جائیں۔منگل کے روز پشاور میں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعلی کے پی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے دشمن کے خلاف قوم کو متحد کر...
    پاکستان میں انتخابی عمل کا جائزہ لینے والے ادارے’ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک( فافن) نے گزشتہ روز  پی پی 52 سیالکوٹ میں ہونے والے ضمنی انتخاب سے متعلق اپنی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے۔ فافن کے مطابق پی پی 52 کے ضمنی انتخاب میں چند معمولی بے ضابطگیاں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ غلط ووٹوں کی تعداد میں کمی دیکھی گئی۔ فافن کی رپورٹ کے مطابق پہلی پوزیشن لینے والے امیدوار کا مدمقابل امیدوار سے جیت کا فرق 8 ہزار 535 ووٹوں سے بڑھ کر 39 ہزار 684 ووٹ ہو گیا۔ ادارے کے مبصرین نے گنتی کے وقت مختلف سیاسی گروہوں سے تعلق رکھنے والے 31 پولنگ ایجنٹس سے انٹرویو کیے، تمام نے انتخابی عمل پر اطمینان ظاہر کیا۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)گور نر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ بلوچستان اسمبلی میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے کی قرار داد کی منظوری کا اقدام قابل تحسین ہے ۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ اہم قرارداد کی منظوری پر وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور اراکین بلوچستان اسمبلی کا شکرگزار ہوں ۔(جاری ہے) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اراکین بلوچستان اسمبلی کو مبارکباددی اور کہاکہ سندھ اسمبلی کے بعد بلوچستان اسمبلی کی جانب سے متفقہ قرارداد کی منظوری قومی آواز ہے۔انہوںنے کہاکہ 2008 میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام بے نظیر...
    دبئی:انڈیکس ایکسچینج کی جانب سے قانونی ذرائع سے رقوم کی ترسیل کو فروغ دینے کے لیے جاری مہم “اب کی بار… چاند ستارے سے پیار!” یو اے ای میں مقیم پاکستانی برادری کے لیے حب الوطنی کا ایک خوبصورت پیغام بن کر ابھری ہے۔ اس قومی سطح کی مہم کو پاکستانی کمیونٹی نے غیرمعمولی پذیرائی بخشی ہے، جو نہ صرف وطن سے محبت کا مظہر ہے بلکہ قانونی مالی ذرائع کے فروغ میں بھی اہم سنگِ میل ثابت ہو رہی ہے۔ مہم کے تحت جو افراد انڈیکس ایکسچینج کے ذریعے قانونی ترسیلاتِ زر بھیجتے ہیں، انہیں پاکستانی پرچم بطور تحفہ دیا جا رہا ہے جو نہ صرف قومی محبت کی علامت ہے بلکہ اس مہم میں شرکت کرنے والے خوش...
    اسلام آباد : اوورسیز پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستانیوں کےویزے کم کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت کمیٹی کےچیئرمین سینیٹرذیشان خانزادہ نے کی۔ اوورسیزپاکستانی حکام نے بتایا کہ سعودی عرب نےپاکستانیوں کےویزےکم کردیےہیں کیونکہ بہت سےپاکستانی بھیک مانگتے پکڑے گئے ہیں، اس لئے ویزے کے حصول کیلئے کوائف سخت کردیے گئے ہیں۔ ممبر کمیٹی نے کہا یہ پاکستان کی بدنامی ہے، ایسے مسائل کو کیسے روکیں گے، جس پر حکام کا کہنا تھا کہ افسران کو شوکازکر دیا ہے، تو ممبرکمیٹی نے کہا کہ ایسے افسران کو شوکاز نہیں نوکری سے برخاست کردیں۔ حکام اوورسیز پاکستانی کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ...
    ---فائل فوٹو کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے 2024-25 کی پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ جاری کردی جس میں متنازع قوانین کی واپسی اور مشاورت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سال بھر صحافیوں پر حملے، گرفتاریاں، اغواء اور مقدمات رپورٹ ہوئے، پیکا ایکٹ 2025ء اور ہتک عزت قانون 2024ء آزادی اظہار پر حملہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور وفاقی حکومت نے میڈیا قوانین پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی، صحافت پر ریاستی و غیر ریاستی دباؤ سے آزادی رائے شدید خطرے میں ہے۔ سی پی این ای کا صحافی فرحان ملک اور وحید مراد کی گرفتاری پر اظہار تشویشسی پی این ای کے صدر ارشاد احمد عارف اور سیکریٹری جنرل...
    بیروت میں لبنانی اسپیکر پارلیمنٹ کیساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں کیساتھ گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ ہم ایران و لبنان کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ توسیع دینے کی کوششیں جاری رکھیں گے، اور زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم لبنان کی مکمل آزادی، خود مختاری و جغرافیائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج بیروت میں لبنانی وزیر خارجہ یوسف رجی، صدر جوزف عون اور اسپیکر پارلیمنٹ نبیہ بری سمیت متعدد اعلی حکام کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ خوش قسمتی سے مَیں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و...
    اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے طلبا میں 25 ہزار اسپورٹس کٹس تقسیم کردی گٸیں۔  پاکستان اسپورٹس بورڈ میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طلباء کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں میں مشغول رہنا بہت ضروری ہے، پہلے اسپورٹس کمپلیکس قومی ایتھلیٹس یا فیس ادا کرنے والے پرائیویٹ اداروں کو دیا جاتا تھا مگر اب سرکاری اسکولوں کو بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی سہولیات دے دی گئی ہیں۔   رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طلباء کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کی طرف راغب کرنا کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینا ہے، ہر سطح پر بچوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہئے، صحتمند رہنے کیلئے کھیل ضروری ہے۔ رانا ثناء اللہ نے طلبا کو ہدایت کی کہ آج سے...
    بی بی سی کیساتھ گفتگو میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اگر کوئی تنازع ہوا تو وہ مخصوص علاقوں تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ پورے بھارت اور پورے پاکستان کو متاثر کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے چھیانوے گھنٹوں کے دوران افواجِ پاکستان نے مکمل طور پر خود پر انحصار کیا اور کہیں سے کوئی مدد حاصل نہیں کی گئی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اگر کوئی تنازع ہوا تو وہ مخصوص علاقوں تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ پورے بھارت اور پورے پاکستان...
    بھارت کیساتھ حالیہ تنازع میں اپنے وسائل پر انحصار کیا، کہیں سے مدد نہیں لی: چیئرمین جوائنٹ چیفس WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) پاکستان کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہےکہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاکستان نے اپنے وسائل پر انحصار کیا اور کہیں سے کوئی مدد نہیں حاصل کی گئی ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تنازع میں96 گھنٹوں کے دوران جو کچھ ہوا، وہ مکمل طور پر پاکستان نے خود اپنے طور پر کیا۔ چین سے پاکستان کو مدد ملنے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے جنرل ساحر...
    رہنما تحریک انصاف نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ آپ نے ٹھیک کہا کہ پولیٹکل اسٹیبلٹی ملک میں چاہیے اور میرا خیال ہے کہ8 فروری کے بعد ہم بھی یہی کہہ رہے ہیں.  انھوں نے کہا کہ کیونکہ عمران خان کا جو ووٹ ہے ، عمران چاروں صوبوں کی یونٹی کا نشان ہے، لوگ باہر نکلتے ہیں لیکن لوگوں کے ساتھ جو ظلم، جبر اور تشدد ہو رہا ہے، اس سے لوگوں کو روکا جا رہا ہے، لوگوں کو باہر نکلنے سے روکا جا رہا ہے، لوگ باہر نکلیں گے تو پورا پاکستان نکل پڑے گا.رہنما مسلم لیگ (ن) طاہر خلیل سندھو نے کہا کہ سب سے پہلے آپ نے جو انڈیا کی بات کی مودی جو ہے وہ...
    پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ میری لاپرواہ اور دوستانہ فطرت کے باعث میری فیملی متعدد بار نظرِ بد کا شکار ہوئی ہے۔ ندا یاسر گذشتہ 16 برسوں سے نجی ٹی وی پر مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں، اُن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 26 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، وہ ایک کامیاب پروڈیوسر بھی ہیں، جس میں کئی مشہور پراجیکٹس شامل ہیں۔ ایک حالیہ گفتگو میں ندا یاسر نے کہا کہ نظرِ بد واقعی ایک حقیقت ہے یہ ہم سب پر اثر انداز ہوتی ہے، خصوصاً بچوں سے متعلق میں نے ذاتی طور پر یہ کئی بار محسوس کیا ہے، جب بھی میں اپنے بچوں...
    دیامر(این این آئی)گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے پولیو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ گلگت بلتستان کے حکام کے مطابق ضلع دیامر میں 23 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہے۔دوسری جانب این آئی ایچ اسلام آباد نے بھی دیامر کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں پہلی بار پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔گلگت بلتستان کے حکام کے مطابق اس سال 2025ء میں اب تک پولیو وائرس کے 11 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
    لاہور: ملتان ڈویژن میں مبارک پور کے قریب کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین کے حادثے کی ابتدائی جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق بوگی کی مینٹیننس نہ ہونے سے بوگی ہاٹ ایکسل ہوگئی۔ ہاٹ ایکسل ہونے سے پن ٹوٹ گئی جس سے بوگی کے نیچے سے پوری ٹرالی باہر نکل گئی۔ ٹرین حادثے سے ریلوے کی 2 بوگیوں اور ٹریک کو بھی نقصان پہنچا تاہم ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک بند ہوگئے جس کے سبب متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ریلوے حکام نے ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لیے گریڈ 19 کے 3 افسروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی...
    پاکستان میں مئی کے مہینے میں مہنگائی کی شرح وزارت خزانہ کے اندازے سے زیادہ ریکارڈ کی گئی، جس کی سالانہ شرح 3.46 فیصد رہی۔وزارت خزانہ نے مئی کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 1.5 فیصد سے 2 فیصد کے درمیان لگایا تھا لیکن مئی کے مہینے میں مہنگائی وزارت خزانہ کے تخمینے سے زیادہ رہی۔ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی، اپریل 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 0.28 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مئی میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 3.46 فیصد رہی جب کہ جولائی 2024 تا مئی 2025 میں اوسط مہنگائی کی شرح 4.61 فیصد رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ...
    سٹی 42: سابق وزیراعظم نواز شریف نے  لندن میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ  دوست ممالک نے  پاکستان کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے  سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ   موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے سیاست ، معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ،پنجاب میں مریم نواز کی حکومت عوام دوست اقدامات کر رہی ہے، میری دعا ہےپاکستان اسی طرح ترقی کرتا رہے،  2017 میں پاکستان درست سمت میں ترقی کر رہا تھا،سازشوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا، پاکستان کے جائز مسائل  کوسپورٹ کرنا  پوری دنیا کا حق ہے، جتنے بھی  ٹائم ہو سکتا جو ہے اس کی بات کی  اور  جو قراردادیں منظور کی وہ امن   کے لیے ضروری ہیں۔ ...
    اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اٹلی کے قومی دن کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ ایک پُروقار تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ اس خوشی کے موقع پر شرکت ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔وفاقی وزیر نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے اٹلی کے عوام اور حکومت کو ان کے قومی دن پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کی ایک بھرپور اور قابل فخر تاریخ ہے، جو باہمی اعتماد، تعاون، اور عالمی امن و ترقی کے عزم پر مبنی ہیں۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی ادارہ شماریات نے ماہ مئی کے حوالے سے مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق گزشتہ ماہ ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات ایک حکومتی ادارہ ہے جو ملک میں مہنگائی کی شرح کا تعین کرتا ہے۔ ماہانہ اور ہفتہ وار اس حوالے سے رپورٹ جاری کی جاتی ہے۔ ادارہ شماریات نے گزرے ماہ مئی 2025 سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق مئی 2025 میں مہنگائی کی شرح 3.5 فیصد تک بڑھ گئی جب کہ اس سے قبل اپریل 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.3 فیصد پر تھی۔ پاکستان کے شہری علاقوں میں مہنگائی...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ بھارت نے جھوٹے دہشتگردی کے الزامات کو جنگ کیلئے جواز بنانا شروع کیا، جھوٹے الزامات کو جنگ کا جواز بنانے کا سلسلہ معمول نہیں بننے دیا جا سکتا، ناصرف دو ممالک بلکہ پوری دنیا کو جنگ اور ہائپر نیشنل ازم سے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی پالیسی ناقابل قبول ہے۔نیویارک میں موجود پاکستانی سفارتی وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت میں پاکستانی وفد نے امریکی دورے کا آغاز کر دیا، وفد یو این ہیڈ کوارٹر کے گرد بین الاقوامی برادری کو سفارتی ایجنڈا دینے میں سرگرم ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ پاکستانی وفد...
    اسلام آباد (صغیر چودھری) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس جاوید علی میمن پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب ہو گئے  ۔ تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی نے جاوید میمن کی پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے نامزدگی کی تھی جو پی ایف ایف میں ایچ ای سی سےمنتخب ہونے والے پہلے رکن ہیں۔جن کا انتخاب کھیلوں کے فروغ کیلئے ان کی گراں قدر خدمات اور ملک بھر کی جامعات میں کھیلوں کے احیاء کے لیے ان کی انتھک کاوشوں کا اعتراف ہے۔جاوید میمن وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کی قیادت بھی کر رہے ہیں اور ملک بھر سے نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش اور تربیت کے قومی منصوبہ کے تحت انہوں...
    گلگت بلتستان میں وائلڈ پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا جس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کے کل کیسز کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد میں قائم پولیو کے خاتمے کے لیے ریفرنس لیبارٹری نے ضلع دیامر میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے، پاکستان پولیو ایریڈیکیشن پروگرام کے مطابق یہ گلگت بلتستان کا پہلا تصدیق شدہ کیس ہے۔تیسری قومی انسداد پولیو مہم 26 مئی سے شروع ہو کر کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی.جس کے دوران 5 سال سے کم عمر کے تقریباً ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، یہ مہم ملک کے 159 اضلاع میں چلائی گئی جن میں...
    گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد 2025 میں پاکستان بھر میں پولیو متاثرہ بچوں کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اطلاع نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) نے جاری کردہ بیان میں دی۔ نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو ایک لاعلاج مرض ہے، جس سے صرف ویکسین کے ذریعے ہی محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ ادارے نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو بار بار قطرے پلوانے کے مواقع ہرگز ضائع نہ کریں۔ مزید پڑھیں: ’خدا کے لیے بچوں کو پولیو سے بچائیں‘ 2025 کی تیسری انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح ترجمان نیشنل ای او سی نے...
    گلگت بلتستان میں 7 سال بعد پہلا پولیو کا کیس سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ کیس جے بی کے ضلع دیامر میں رپورٹ ہوا ہے۔ حکام کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں 23 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہے۔ دوسری جانب قومی ادارہ صحت اسلام آباد (این آئی ایچ) نے بھی بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔ واضح رہے کہ یہ کیس گلگت بلتستان میں 7 سال بعد پہلی بار پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہے۔ پاکستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ حکام نے بھی بتایا کہ رواں سال 2025 میں اب تک پولیو کے 11 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہوئے۔ صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف لندن میں اپنا چیک اپ کرائیں گے اور عید بھی وہیں گزاریں گے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ان کے صاحبزادے حسن نواز بھی ہمراہ تھے۔ علاوہ ازیں نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف جنگ جیتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی تعمیر کر رہی ہے۔ اس کی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا اس کو بتدریج بہتر بنا رہے ہیں۔ ہر چیز میں استحکام آ رہا ہے۔ ملکی حالات بہتر ہو...
    نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کیلئے بزنس اور مارکیٹنگ پلان تیار کیا جائے گا، جس کیلئے پی اے اے انتظامیہ نے ماہر کمپنیوں سے بڈز طلب کرلی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی انتظامیہ کا نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کیلئے بزنس اور مارکیٹنگ پلان تیار کیا جائے گا، جس کیلئے پی اے اے انتظامیہ نے ماہر کمپنیوں سے بڈز طلب کرلی ہیں۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کی جائے گی اور 5 سے 10 سال کا بہترین بزنس پلان بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیو...
    ممبئی(نیوز ڈیسک)انڈین نیشنل کانگریس کے چیئرمین برائے میڈیا اینڈ پبلسٹی ڈپارٹمنٹ پون کھیرا نے کہا ہے کہ چین اور روس پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور امریکا بھی بھارت کو دھمکا رہا ہے۔پون کھیرا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا ہے کہ آپ کی خارجہ پالیسی کہاں ہے؟ پاکستان تو عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ پون کھیرا نے اپنے بیان میں کہا کہ کویت نے پاکستان پر ویزا پابندیاں ختم کردیں، کولمبیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، بتائیں کون سا ملک آج بھارت کے ساتھ کھڑا ہے؟ انہوں نے کہا کہ بھارت کیلئے یہ افسوسناک لمحہ ہے کہ روس بھی اب پاکستان کے ساتھ معاہدے طے کر رہا ہے، بھارت کے قریبی دوست روس نے...
    فوٹو بشکریہ سی پیک ویب سائٹ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) انتظامیہ نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے  متعلق اہم اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی اے اے کا کہنا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کی جائے گی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق 5 سے 10 سال کا بہترین بزنس پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی اے اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیو گوادر ایئر پورٹ کی اسٹریٹیجک اہمیت کے پیشِ نظر عالمی سطح کا مارکیٹنگ اور بزنس پلان بنایا جائے گا۔
    اسلام آباد (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا  ہے کہ  مودی دبائو میں ہیں، پاکستان پر حملے کی پوزیشن میں نہیں، مودی کا آخری سال ہے، اپوزیشن اور اتحادی اس سے نالاں ہیں، گوادر کو وفاق کے زیر انتظام دیا جائے اور مقامی قیادت کو بااختیار بنایا جائے، دہشتگردی اب اندرونی حمایت کے بغیر ممکن نہیں، نظام کی اصلاح ناگزیر ہے۔ ایک انٹرویو میں   بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے  کہا   کہ بلوچستان کے اصل نظام کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائے، گوادر کو وفاق کے زیر انتظام لایا جائے اور مقامی قیادت کو بااختیار بنا کر وسائل میں شریک کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال...
    سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے ہر اہل ایمان کی کوشش ہوتی ہے کہ بہتر سے بہتر جانور اللہ کی راہ میں قربان کرے۔ اس مناسبت سے ملک کے دیگر علاقوں کی طرح میں بھی مویشی منڈیاں سج گئی ہیں جہاں مختلف اقسام کے جانور موجود ہیں لیکن کوئٹہ کے رہائشی آصف باکری سنت ابراہیم کو منفرد طریقے سے ادا کرتے ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے آصف باکری نے بتایا کہ ہر سال عید قرباں کے موقع پر سال بھر پالے ہوئے اپنے جانوروں کو راہ خدا میں قربان کر دیتا ہوں اس بار بھی میں نے کجلے نسل کے 2 دمبوں کی پورے سال خدمت کی اور اب عید کے موقع پر انہیں رائے حق میں قربان...
    ہیونڈائی نیشاط موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنی مختلف ماڈلز کے فریٹ چارجز میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چارجز میں یہ تبدیلی جس کا اعلان 19 مئی 2025 کو سرکاری سرکلر کے ذریعے کیا گیا 1 جون سے موثر ہوگی اور ان تمام گاڑیوں پر لاگو ہوگی جن کی انوائس اُس تاریخ یا اس سے بعد میں ہوں گی۔ فریٹ چارجز میں 15 ہزار روپے کا اضافہ اس تبدیلی کا اثر ہیونڈائی کی مشہور ترین گاڑیوں پر بھی پڑے گا جن میں ہیونڈائی پورٹر، ایلانٹرا ہائبرڈ، ٹوسان ہائبرڈ، سونٹا اور سانتا فی ہائبرڈ شامل ہیں۔ ان تمام ماڈلز پر اب مزید 15 ہزار روپے کا فریٹ چارج لاگو ہوگا۔ ذیل میں تازہ ترین فریٹ چارجز کی تفصیل دی...
    احمد پور شرقیہ: پاکستان ایکسپریس ٹرین کی 2 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز احمد پور شرقیہ: احمد پور شرقیہ میں پاکستان ایکسپریس ٹرین کی 2 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کی 2 بوگیاں مبارک پور سٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ایکسپریس ٹرین کی اے سی سٹینڈرڈ اور ڈائننگ کار کی بوگیاں پٹری سے اتریں، ڈائننگ کار بوگی وہیل الگ ہونے کی وجہ سے کچے میں گر گئی، بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل...
    لاہور‘ اسلام آباد (کامرس رپورٹر + نمائند خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہآئی ایم ایف پاکستان کی کارکردگی سے مطمئن ہے10 مئی کے بعد پاکستان کا عالمی امیج بہتر ہوا ہے دشمن خائف ہے اور بھارت کا غرور خاک میں ملا ہے۔انہوں نے اس امر کا اظہار فیشن انسٹیٹیوٹ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ 2035ء تک دنیا کی بہترین معیشت بنیں۔پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔فیشن اینڈ ڈیزائن کے شعبے میں ترقی دیکھ کر خوشی ہوئی۔ حکومت طلبہ کو سکالرشپس فراہم کر رہی ہے۔ معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہوگا۔ ٹیکس چوری کے خلاف...
     ورلڈ اکنامک فورم کی ’’ گلوبل رسک رپورٹ 2025‘‘ میں عالمی حکومتوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شدید موسمیاتی واقعات مسلسل چوتھے سال عالمی خطرات میں سرفہرست رہے اور اب یہ محض آفات نہیں بلکہ بار بار آنے والے بحران کی شکل اختیارکرچکے ہیں، تباہی کے بڑھتے ہوئے یہ پیمانے اس اہم حقیقت کو اجاگر کرتے ہیں کہ اب ماحولیاتی موافقت کی پالیسی کو بحث و مباحثوں سے نکال عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں سے نپٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ ورلڈ اکنامک فورم کی اسی رپورٹ میں اعداد و شمارکے ذریعے بتایا گیا ہے کہ 2024 میں دنیا نے ریکاڈ توڑ درجہ حرارت کا سامنا کیا، اس سال کو اب تک کا گرم ترین...
    مدینہ منورہ: سعودی عرب کے امیگریشن حکام نے مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر پہنچنے والے پاکستانی عازمینِ حج کا پرتپاک استقبال کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی امیگریشن اہلکار “پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگا رہے ہیں اور پاکستانی حاجیوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔یہ غیر معمولی مناظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زبردست ردِعمل سامنے آیا ہے، اور ویڈیو کو ہزاروں بار شیئر کیا جا چکا ہے۔ صارفین نے سعودی حکومت کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔ Post Views: 5
    پاکستان کے جیولن تھرو اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ 2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں جاری چیمپئین شپ میں ارشد ندیم نے آخری تھرو 86.40 میٹر کی تھی جس نے انہیں گولڈ میڈل کا حقدار بنوایا، اس سے قبل 85.57 میٹر لمبی تھرو کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ ارشد ندیم کی پہلی تھرو 75.64، دوسری تھرو میں 76.80 جبکہ تیسری تھرو 85.57 میٹر رہی تھی۔ دوسرے پاکستانی جیولن تھرو اسپیشلسٹ یاسر سلطان 70.53، 74.50 میٹر کی تھرو کرسکے تھے، وہ اسوقت 7ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ پہلے راؤنڈ میں سری لنکا کے جیولن پھینکنے والے کھلاڑی ٹاپ 2 پوزیشن پر قابض تھے تاہم ارشد ندیم نے انہیں دوسرے...
    یورپی یونین اور برٹش کونسل نے پاکستان میں خواتین کے ڈیجیٹل مہارتوں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم تجزیاتی رپورٹ جاری کردی ہے۔ یورپی یونین کے پاکستان کے لیے نمائندہ دفتر اور برٹش کونسل نے مشترکہ طور پر ایک اہم رپورٹ ‘مہارتوں کا خلا اور مارکیٹ کی ضروریات کا تجزیہ’ جاری کی ہے جسے یورپی یونین کے فنڈ سے چلنے والے ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ سیکٹر سپورٹ پروگرام (مرحلہ IV) کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان کی صحافی خواتین: ہمت، جدوجہد اور تبدیلی کی کہانی یہ تحقیقاتی رپورٹ اسپوس پاکستان نے ترتیب دی ہے۔ یہ مطالعہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اعلیٰ ٹیکنیکل اور ڈیجیٹل ہنر کے اہم...
    اسلام آباد: پاکستانی شہری حکومتی کارکردگی اور معاشی سمت پر کس حد تک اعتماد کرتے ہیں، اس حوالے سے اعداد و شمار سامنے آ گئے۔ پاکستان میں حکومتی پالیسیوں پر عوامی اعتماد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو گزشتہ 6 برس کے دوران اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ بین الاقوامی سروے ادارے ’’اپسوس پاکستان‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد اب نہ صرف ملک کی مجموعی سمت کو درست سمجھتی ہے بلکہ معاشی صورتحال میں بہتری کی بھی اُمید ظاہر کر رہی ہے۔ سروے نتائج کے مطابق 42 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ ملک صحیح سمت میں جا رہا ہے، جو کہ گزشتہ برسوں کی نسبت ایک بڑا اضافہ ہے۔...
    سنگاپور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنی سرحد پر تعینات فوج کی تعداد کو حالیہ کشیدگی سے پہلے کی صورتحال پر لانے کے قریب ہیں۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اس بحران نے مستقبل میں کشیدگی کے خطرے میں اضافہ کر دیا ہے۔ کسی بھی وقت سٹرٹیجک مس کیلکولیشن کو مسترد نہیں کر سکتے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برطانوی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ دونوں افواج نے اپنی فوج کی سطح میں کمی کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ ’ہم تقریباً 22 اپریل سے پہلے کی صورتحال...
    سٹی 42: آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر  نے  کمانڈ اینڈ سٹاف کالج، کوئٹہ کا دورہ کیا ، چیف آٖف آرمی سٹاف  فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا بھارت کی آبی دہشتگردی ناقابل قبول اور غیرقانونی ہے   آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اسٹوڈنٹس ، افسروں اور فیکلٹی ارکان سے خطاب کیا،شہدائے "بنیان مرصوص" کو خراج عقیدت اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا ،  فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا معرکۂ حق کی کامیابی قومی عزم اور یکجہتی کا ثبوت ہے،بھارت کی جارحیت پسندی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے،پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے،بھارت کی آبی دہشتگردی ناقابل قبول اور غیرقانونی ہے، مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل خطے کے...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 مئی 2025ء ) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے جمعہ کی صبح امیر جماعت کے اسلام آباد دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں امیر جماعت نے غزہ میں فوری جنگ بندی،انسانی امداد کی فراہمی، مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل، پاک افغان تعلقات کی اہمیت، پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی مسائل کے بارے میں جماعت کی پالیسیوں سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں حافظ نعیم الرحمن نے جین میریٹ سے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق...
    معاشی آؤٹ لک کے مطابق تعلیم اور صحت کے شعبوں میں قیمتوں میں اضافہ برقرار رہا۔ درآمدات میں 11.8 فیصد اضافہ، تجارتی خسارہ 21.3 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ بے نظیر انکم کے تحت 409.4 ارب روپے کی امداد تقسیم کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال افراط زر 2 فیصد کے اندر رہنے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق ملکی معیشت کو فچ ریٹنگ نے اپ گریڈ کر دیا۔ وزارت خزانہ کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ میں 1.9 ارب ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔ افراط زر اپریل میں کم ہو کر 0.3 فیصد پر آ گیا۔ گندم کی پیداوار کا تخمینہ 28.98 ملین...
    قونصلیٹ جنرل پاکستان مانچسٹرمیں پاسپورٹ اور نادرا کارڈ کی تجدید کے لیے اپوائنٹمنٹ لینا مشکل، شہری پریشان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز گریٹر مانچسٹر میں مقیم پاکستانی شہریوں کو قونصلیٹ جنرل پاکستان مانچسٹرسے پاسپورٹ، نادرا کارڈ اور دیگر دستاویزات کی تجدید کے لیے اپوائنٹمنٹ لینے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ مقامی پاکستانی برادری کا کہنا ہے کہ اپوائنٹمنٹ کے حصول کے لیے ہفتوں انتظار کرنا پڑتا ہے، جبکہ بعض کیسز میں پیسے دے کر جلدی اپوائنٹمنٹ لینے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔بولٹن کے رہائشی شہزاد وحید نے بتایا کہ وہ کئی دنوں سے آن لائن اپوائنٹمنٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن کامیاب نہیں ہو پا رہے۔ انہوں نے کہا، “یہ نظام انتہائی ناکام...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 مئی 2025)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کاکہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھرپور اور موثر جواب دینے کے بعد بھارت کو سرحد پر تعینات اپنی افواج کی تعداد کم کرنا پڑی، یہ ایک جارحانہ کشیدگی تھی جس کی شدت کو اب کم کردیا گیا ہے اور ہم اب 22 اپریل سے پہلے والی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں،برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ دونوں ممالک سرحد پر افواج کی تعداد میں کمی لا رہے ہیں۔ پہلے ہماری کشیدگی متنازعہ علاقے تک محدود رہتی تھی اس بار کشیدگی بین الاقوامی سرحد پر تک پہنچ گئی تھی۔اس تنازعے کے...
    بلوچستان میں صحافت سے وابستہ خواتین نہ صرف میدان میں کام کے چیلنجز کا سامنا کرتی ہیں بلکہ اداروں کے اندر صنفی امتیاز، معاشرتی دباؤ اور تحفظات کی کمی ان کے سفر کو مزید مشکل بنا دیتے ہیں۔ ہراسانی جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے مؤثر نظام کی عدم موجودگی اکثر خواتین کو خاموشی اختیار کرنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔ سعدیہ جہانگیر گزشتہ 15 برس سے کوئٹہ میں صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں اور اس وقت ’پبلک نیوز‘ میں بطور بیورو چیف خدمات انجام دے رہی ہیں، کہتی ہیں: ’میڈیا میں کام کرنے والی خواتین کو روز یہ ثابت کرنا پڑتا ہے کہ انہیں کام کرنا آتا ہے‘۔ تعلیمی چیلنجز اور پیشہ ورانہ سفر بلوچستان میں خواتین کے...
    لکی موٹر کارپوریشن نے سندھ بھر کی بڑی شاہراہوں پر جاری سڑکوں کی بندش اور احتجاج کی وجہ سے ملک کے بالائی علاقوں میں گاڑیوں کی ترسیل میں تاخیر کی تصدیق کی ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا کہ اس نے اپریل میں طے شدہ تمام گاڑیوں کی ترسیل مکمل کر لی ہے۔ پیداواری کارروائیاں بلاتعطل جاری ہیں، اور لکی موٹر کارپوریشن اپنے وعدوں کے مطابق مئی کے تمام زیر التوا آرڈرز کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کمپنی کے مطابق، موجودہ مظاہروں اور سڑکوں کی بندش سے گاڑیوں کی ٹرانسپورٹیشن متاثر ہو رہی ہے، خاص طور پر ان گاڑیوں کی ترسیل میں خلل پڑرہا ہے جن کے آرڈر شمالی اور وسطی علاقوں کی جانب...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی فاسٹ بولر حسن علی کی شاندار واپسی کی گئی دلچسپ پوسٹ وائرل ہوگئی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر فاسٹ بولر حسن علی کو قومی ٹیم میں موقع ملا تو انہوں نے بنگلادیش کیخلاف پہلے ہی ٹی20 میچ میں 5 وکٹیں لے لیں۔ اس میچ کے بعد سابق کپتان سرفراز احد نے حسن علی کی دھماکے دار واپسی پر انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "یہ جو اس دن ٹریننگ کروائی تھی میں نے یہ اس کا رزلٹ ہے سمجھے حسنو میاں"۔ مزید پڑھیں: پاکستان نے 2024 سے ابتک ٹی20 انٹرنیشنلز میں 10 اوپننگ پیئرز بدل ڈالے سرفراز احمد نے...
    اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی این آر او مانگ رہا ہے، فیلڈ مارشل کی تقریب میں اس جماعت نے شرکت نہیں کی ، پورا صوبہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے جبکہ کے پی کے کے کھیلوں کے ویران میدان دوبارہ آباد کرینگے۔ افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرنے کیلے منعقدہ نماشی ہاکی میچ کے موقع پر نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی نیشنز کپ کیلئے تیاریاں جاری ہیں، طارق بگٹی کی کوششوں کوسراہتا ہوںوفاقی اور صوبای حکومتیں قومی کھیل کو بھرپور سپورٹ کریں خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہونگے، پی ایس...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی  کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ جے یو آئی کو دی گئی وفاقی وزارت مواصلات میں 2022ء  اور 2023ء  میں 5 ہزار سے زائد غیرقانونی بھرتیاں کی گئی ہیں۔ چیئرمین پی اے سی جنید اکبر کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا۔  آڈٹ  اعتراض سے آگاہ کیا گیا کہ وزارت مواصلات میں بھرتیاں مولانا اسعد محمود کے دور میں گریڈ 1 سے گریڈ 15 میں کی گئیں۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ ایسے لوگوں کو بھی بھرتی کیا گیا جنہوں نے ان بھرتیوں کے لیے اپلائی بھی نہیں کیا تھا، جس پر جنید اکبر نے کہا کہ اکثریت کے دستاویزات بھی جعلی تھے اور 10 سے 15 لاکھ میں ایک اسامی...
    اسلام آباد: واٹر ایکسپرٹ ارشد ایچ عباسی کا کہنا ہے کہ آپ نے جو پہلے پری ایمبل کہا کہ پانی کا کیا اثرہوگا اگرانڈیا نے بند کیا کیونکہ تین دن پہلے بھی ان کے منسٹر جے شکتی نے کہا کہ ہم پاکستان میں پانی کا ایک قطرہ داخل نہیں ہونے دیں گے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارا 40 ،50 پرسنٹ پانی انڈیا سے آتا ہے، سب سے پہلا جو ہمیں نقصان ہوگا کہ ہماری جو سستی بجلی بن رہی ہے تربیلا، منگلا، غازی بروتھا اور چشمہ یہ کہاں چلی جائے گی پھر ہم آئی پی پی پہ آ جائیں گے ایک تو نقصان یہ ہوا. سابق انڈس واٹر...
    اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے پاکستان پوسٹ میں اشتہار سے زائد بھرتیوں اور چار ارب روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھجوا دیا ہے۔ کمیٹی نے وزارت مواصلات کی جانب سے فنانس ڈویژن کی منظوری کے بغیر اکاؤنٹس کھولنے کے معاملے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے میں اس کا حل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ جنید اکبر خان کی زیر صدارت پی اے سی کے اجلاس میں مواصلات ڈویژن کی 2023-24 کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین این ایچ اے کی عدم شرکت پر کمیٹی نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ سیکرٹری مواصلات نے وضاحت دی کہ چیئرمین...
    سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں پاکستان میں شر انگیزی پھیلانے والے فتنہ الہندوستان کے پانچ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ہے۔  لورالائی میں 4 دہشتگردوں (جو بلوچستان میں بد امنی پھیلانے کے مختلف واقعات بالخصوص N-70 میں 30 معصوم لوگوں کی شہادت کے ذمہ داران میں شامل تھے)کو جہنم رسید کرنے پر وزیرِ اعظم نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔ شہباز شریف  نے ضلع کیچ میں بھارتی سرپرستی میں پاکستان میں دھشتگردی پھیلانے والے مزید ایک دھشتگرد کو جہنم واصل کرنے پر افواج پاکستان کے افسران و جوانوں کی پزیرائی کی.  غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد...
    پاکستان پوسٹ میں اشتہار سے زائد بھرتیاں، پبلک اکاونٹس کمیٹی نے معاملہ نیب کو بھجوا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پبلک اکاونٹس کمیٹی نے پاکستان پوسٹ میں اشتہار سے زائد بھرتیوں اور چار ارب روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملہ قومی احتساب بیورو (نیب)کو بھجوا دیا ہے۔ کمیٹی نے وزارت مواصلات کی جانب سے فنانس ڈویژن کی منظوری کے بغیر اکاونٹس کھولنے کے معاملے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے میں اس کا حل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔جنید اکبر خان کی زیر صدارت پی اے سی کے اجلاس میں مواصلات ڈویژن کی 2023-24 کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران...
    نریندر مودی کو لکھے گئے خط میں راہل گاندھی نے کہا کہ میں نے حال ہی میں پونچھ کا دورہ کیا، جہاں پاکستانی گولی باری میں چار بچوں سمیت 14 لوگوں کی افسوسناک موت ہوگئی اور درجنوں لوگ شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے سینیئر لیڈر راہل گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھ کر جنگ سے متاثرہ جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے شہریوں کے لئے فوری راحت اور بازآبادکاری کا مطالبہ کیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ راہل گاندھی نے حال ہی میں پونچھ کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے متاثرین سے ملاقات کرکے ان کے حالات کا جائزہ لیا تھا۔ انہوں نے نریندر مودی کو لکھے گئے خط...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سٹیٹ لائف نے تمام ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے لئے تاحیات پنشن پراڈکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، رواں سال کارپوریشن اپنے پالیسی ہولڈرز کو تاریخ کا سب سے بڑا بونس دے گی۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ بات سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے سی ای او شعیب جاوید حسن نے نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزسے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرسٹیٹ لائف انشورنس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر آفتاب امام بھی موجود تھے۔شعیب جاوید حسن نے بتایا کہ مجوزہ پنشن سکیم کا خاکہ ایک ماہ میں تیار ہوجائے گا جس کی منظوری حاصل کرنے کے لئے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کردی جائے گی، ریٹائرڈ ملازمین کے لئے مجوزہ پنشن سکیم...
    کراچی: اسٹیٹ لائف نے تمام ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے لیے تاحیات پینشن پراڈکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، رواں سال کارپوریشن اپنے پالیسی ہولڈرز کو تاریخ کا سب سے بڑا بونس دے گی۔ یہ بات اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے سی ای او شعیب جاوید حسن نے جمعرات کو ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اسٹیٹ لائف انشورنس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر آفتاب امام بھی موجود تھے۔ شعیب جاوید حسن نے بتایا کہ مجوزہ پینشن اسکیم کا خاکہ ایک ماہ میں تیار ہوجائے گا جس کی منظوری حاصل کرنے کے لیے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کردی جائے گی، ریٹائرڈ ملازمین کے لیے مجوزہ پینشن اسکیم سے 70سال کی عمر سے زائد افراد...
    ملاقات میں وزیراعظم جنوبی ایشیائی خطے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران تاجکستان کی جانب سے پاکستان کی بھر پور حمایت پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ چکے ہیں۔ دوشنبے ایئرپورٹ پر تاجک وزیراعظم قوہر رسولزادہ، تاجک نائب وزیر خارجہ شریفزادہ فرخ حمدین، پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریفزادہ اور تاجکستان میں پاکستان کے سفیر محمد سعید سرور نے وزیراعظم کا پُرتپاک استقبال کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ 2 روزہ دورہ تاجکستان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف تاجک صدر امام علی رحمان...
    ایم کیو ایم اراکین سندھ اسمبلی نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ کراچی کی عوام کو اس مافیا کے چنگل سے آزاد کرانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور معاہدے کی خلاف ورزیوں پر کے الیکٹرک کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری سکون کا سانس لے سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے شہر میں ہونے والی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بہادرآباد مرکز سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پورا شہر اس وقت بجلی مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنا چکا ہے جہاں دن رات موسم اور تہوار کی تمیز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ترسیلی...
    سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے۔ ایئر پورٹ پر تاجک وزیرِ اعظم کوخر رسول زودہ، تاجک نائب وزیرِ خارجہ نے شہباز شریف کا پُرتپاک استقبال کیا۔ وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔ دو روزہ دورۂ تاجکستان میں وزیرِ اعظم شہباز رشریف تاجک صدر امام علی رحمٰن سے دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران تاجکستان کی حمایت پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ دوشنبے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کانفرنس...
    کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی 2025ء) کوالالمپور ، ملائشیا میں یوم تکبیر اور بنیان المرصوص کے حوالے سے ایک تقریب ہوئی ۔ جس میں PML (n) ملایشیا چیپٹر کے عہدیداران ، اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔ تقریب کا آغار تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا ۔ ۔PML (n) ۔ ملائشیا چیپٹر کے عہدیداران نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے پر میاں محمد نواز شریف ، ڈاکٹر عبد القدیر ، ذوالفقار علی بھٹو سمیت تمام مرکزی کرداروں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ، صدر (PML (n ملائشیا چیپٹر چوہدری نثار احمد نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کی دلیرانہ قیادت میں پاکستان نے ایٹمی طاقت کا مظاہرہ نہ کیا ہوتا...
    صنعاء : اسرائیلی فضائی حملے میں یمن کے حوثی کنٹرول شدہ ایئرپورٹ پر موجود آخری طیارہ تباہ کر دیا گیا۔ اسرائیل اور یمنی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ حملے میں یمنیہ ایئر ویز کا وہ طیارہ نشانہ بنا جو حاجیوں کو سعودی عرب لے جانے والا تھا۔ صنعاء ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر خالد الشائف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کا آخری فعال طیارہ تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر طیارے سے کالا دھواں بلند ہو رہا ہے۔ حوثیوں کے ٹی وی چینل "المسیرہ" کے مطابق یہ حملہ متعدد فضائی حملوں پر مشتمل تھا جس میں رن وے کو بھی نقصان پہنچا۔ یاد رہے کہ ایئرپورٹ نے 17 مئی کو محدود...
    سٹی42 : پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے قائم مقام ڈائریکٹرفنانس طاہرمحمود انتقال کرگئے۔  طاہرمحمود گزشتہ رات قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے،مرحوم طاہرمحمود کا جسدخاکی کراچی سے انکے آبائی گاؤں فیصل آباد منتقل کیا جائےگا۔ Ansa Awais Content Writer
    (گزشتہ سے پیوستہ) وفاقی وزارت داخلہ کو بھیجی گئی مذکورہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات کی تحقیقات میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے۔مذکورہ ملزمان کے خلاف مضبوط شواہد موجود ہیں اور تمام ملزمان کا ٹرائل ملک کی مختلف عدالتوں میں جاری ہے‘‘۔مذکورہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’مذکورہ فیکٹ فائنڈنگ انکوائری سے یہ واضح ہے کہ اسپیشل برانچ کی مذکورہ سورس انفارمیشن رپورٹ میں عائد کئے گئے ان الزامات کے متعلق کوئی ثبوت موجود نہیں ہے کہ جن میں یہ کہا گیا تھا کہ نوجوانوں کو ٹریپ کرکے بلاسفیمی کے مقدمات میں ملوث کیا...
    ---فائل فوٹو  بلوچستان کے محکمۂ تعلیم کے ڈائریکٹر اسکولز کے اکاؤنٹس میں 2017ء سے 2022ء کے دوران 6 ارب 40 کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں پیش ہونے والی آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سال 22-2017ء کے دوران 36 کروڑ 20 لاکھ روپے کا فنڈ استعمال ہی نہیں کیا گیا جبکہ 30 کروڑ 14 لاکھ روپے کی رقم بےقاعدہ طور پر رکھی گئی۔رپورٹ کے مطابق 5 برسوں میں 90 لاکھ کُتب طلبہ میں تقسیم ہی نہیں کی گئیں، بغیر منظوری کے کتابوں کی چھپائی کی مد میں 2 ارب 59 کروڑ 61 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ ایک ارب 11 کروڑ 48 لاکھ روپے کا ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو مہیا ہی نہیں کیا...
    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعرات کی شام اور رات سے لے کر جمعہ تک ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی، تیز ہوائیں، ژالہ باری، گرج چمک اور موسلادھار بارش کا امکان ہے، جس کے باعث بجلی کے کھمبے، درخت، سولر پینل اور دیگر کمزور ڈھانچے متاثر ہو سکتے ہیں۔ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم شام اور رات کے اوقات میں بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی و جنوبی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جزوی طور پر ابر آلود موسم اور آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بعض مقامات...
    بھارت(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے پوسٹرز آویزاں ان پوسٹرز پر لکھا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے منہ توڑ جواب پر کشمیریوں کے دل خوش ہیں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ایک مرتبہ پھر پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن میں پاکستانی پرچم، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور رافیل سمیت دیگر بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانے والے پاکستان کے J-10C لڑاکا طیارے کی تصاویر موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے پوسٹر ”آپریشن بنیان موصوس“ کے تناظر میں سری نگر اور مقبوضہ علاقے کے دیگر علاقوں میں دیواروں ، کھمبوں اور ستونوںوغیرہ پر چسپاں کیے گئے...
    کراچی: شہر قائد میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے جاری شکایات کے بعد واٹر کارپوریشن نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کی ترسیل معمول کے مطابق جاری ہے، تاہم شدید گرمی اور بجلی کے بار بار تعطل کے باعث پمپنگ اسٹیشنز کو مشکلات کا سامنا رہا۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق 27 اور 28 مئی کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت کے تھری اور فورتھ فیز میں بجلی کے مسلسل بریک ڈاؤنز کے باعث شہر کو مجموعی طور پر 90 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ 27 مئی کو رات 1:50 پر بجلی کی بندش ہوئی، جو صبح 7:20 پر بحال کی گئی۔ اس دوران کے تھری...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 27 سال گزر گئے مگر آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور سر بلند رہے گا۔ دشمن پاکستان کی سرزمین  کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔ پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کا فخر ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو پوری دنیا میں پہلی مسلمان ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہو۔ا دس مئی کی فتح کی بنیاد 28 مئی 1988ء کو رکھی گئی۔ 28 مئی کو چاغی کے پہاڑوں میں لگائے نعرہ...
    لاہور (سپیشل کارسپانڈنٹ) پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں نوائے وقت کا بھرپور کردار ہے جو آبروئے صحافت مجید نظامی کے صورت میں پوری قوم نے دیکھ رکھا ہے۔ 28 مئی1998ء اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لئے تاریخی دن ہے، جس دن پاکستان سائوتھ ایشیا میں طاقت کا توازن قائم رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے۔ ادارہ نوائے وقت پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہے۔ نوائے وقت گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری، تمغہ امتیاز نے ان خیالات کا اظہار مجید نظامی ہال میں 28 مئی یوم تکبیر کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریب سے کیا۔ سینئر ساتھیوں ڈائریکٹر مارکیٹنگ بلال محمود، ہیڈ آف ہیومین ریسورسز چودھری شفیق سلطان، آئی ٹی ہیڈ قیصر ندیم، سپیشل...
    یمن کی حوثی تحریک کے رہنماء عبدالمالک الحوثی نے صنعاء انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اسرائیلی حملے کو فلسطین کے لیے یمنی عوام کی حمایت کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے یمن کے صنعا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فضائی حملہ کر دیا۔ ڈائریکٹر صنعا انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے مطابق حملے میں یمنی ایئر لائن کا آخری طیارہ تباہ ہوگیا۔ یمن کی حوثی تحریک کے رہنماء عبدالمالک الحوثی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا یہ حملہ ممکنہ طور پر حج کے لیے یمنی عازمین کی روانگی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے، لیکن اللّٰہ کے فضل سے وہ اس میں ناکام ہوں گے۔ عبدالمالک الحوثی نے دارالحکومت صنعاء میں ایک خطاب کے دوران کہا کہ ہم...
    28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر جہاں ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا اور قومی پرچم لہرائے گئے وہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھی پاکستان کے ساتھ اپنے جذباتی لگاؤ کا اظہار کرتے ہوئے سبز ہلالی پرچم لہرا دیے۔ مقبوضہ کشمیر کے مختلف مقامات پر قومی پرچم لہرائے گئے، اس کے علاوہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی لڑاکا طیارے جے 10 سی کی تصاویر والے پوسٹرز بھی آویزاں کیے گئے۔ کشمیریوں نے پوسٹرز پر تحریر کیا ہے کہ پاکستان کی جانب بھارت کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیے جانے پر کشمیریوں کے دل خوش ہیں۔ پوسٹرز پر بھارت کی فوجی صلاحیت کا پول کھولنے پر افواج پاکستان کو مبارک باد کی تحریریں بھی درج...
    یوم تکبیر پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں پاکستان کے حق میں پوسٹر آویزاں WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز سرینگر(سب نیوز) مقبوضہ کشمیر میں 28 مئی یوم تکبیر پر ایک بار پھر پاکستانی پرچم آویزاں کردیئے گئے۔پاکستانی پرچم کے ساتھ ساتھ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور لڑاکا طیارے جے 10 سی کی تصاویر والے پوسٹر بھی آویزاں کیے گئے۔ ان پوسٹرز پر لکھا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے منہ توڑ جواب پر کشمیریوں کے دل خوش ہیں۔ پوسٹرز پر بھارت کی فوجی صلاحیت کا پول کھولنے پر افواج پاکستان کو مبارک باد کی تحریریں بھی درج ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوسٹرز میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کی سیاسی...
    خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج کا دن ایک اور وعدہ پورا کرنے کا دن ہے، پاکستان کو بنانے اور بچانے کی قسم کھائی تھی آج اس قسم کو نبھانے کا دن ہے۔ کراچی میں یومِ تکبیر کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی وہ شہر ہے جو منی پاکستان نہیں پورا برِصغیر ہے۔ڈاکٹر خال مقبول صدیقی نے کہا کراچی کا بیٹا پورا مستقبل چھوڑ کر ہالینڈ سے آیا کہ میں پاکستان کا بیٹا ہوں، آج پورے خطے میں توازن ہے تو اس شہر کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ایٹم بم بناتے وقت ملک کا مکمل دفاع کیا...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق یوم تکبیر پر اپنے  پیغام میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصاً فلسطین کے لیے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔قیامِ پاکستان کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں، پاکستان کا دفاع ایمانی فریضہ ہے۔ سینیٹ سے پنجاب کی خالی نشست کا  الیکشن کیوں ملتوی کیا گیا ؟ وجہ سامنے...
    کراچی: آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ پر ڈیوٹیز میں نمایاں کمی آئے گی اور تین سال کی ایج لیمٹ کو پانچ سال تک بڑھانے کا فیصلہ متوقع ہے جس کے بعد چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں 5 سے دس لاکھ روپے کمی کا امکان ہے اور چھوٹی گاڑی 20 لاکھ روپے سے کم میں دستیاب ہوگی۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایچ ایم شہزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ پانچ سال کے دوران استعمال شدہ گاڑیوں پر عائد بھاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کو بتدریج کم...
    پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 سال مکمل ہونے پر آج پاکستان بھرمیں ‘یوم تکبیر’ قومی جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کرکے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔ آج پوری قوم کا سر فخر سے بُلند ہے اور پہلی اسلامی ایٹمی طاقت پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ ایٹمی تجربات کے مقام پر پاکستانی سائنسدانوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے نعرہ تکبیر اللہ اکبر بلند کیا۔ ان ایٹمی تجربات نے ثابت کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ یوم تکبیر پاکستان کے دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ پاکستان کیخلاف...
    لاہور؍ اسلام آباد؍ گوجرانوالہ  (خبر نگار+ لیڈی رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+ ایجنسیاں ) ملک بھر میں آج 28مئی یوم تکبیر  بھرپور جوش وخروش سے منایا جائے گا۔ حکومت  کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان  کیا گیا ہے۔ یومِ تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات، سیمینارز اور ریلیاں بھی منعقد کی جائیں گی جن میں ایٹمی طاقت کے حصول میں کردار ادا کرنے والے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ یومِ تکبیر پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کے مظہر کے طور پر منایا جاتا ہے، جب پاکستان نے 1998 ء میں چاغی کے پہاڑوں میں کامیابی سے ایٹمی دھماکے کیے اور دنیا کی 7ویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔  پنجاب حکومت...
    ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایرانی شہریوں خالد بلوچ اور محمد عارف پاکستانی پاسپورٹس پر قطر روانہ ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ دونوں کے پاسپورٹس پر ورک ویزے بھی موجود تھے، تاہم تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ دونوں افراد نے جعلی دستاویزات کے ذریعے یہ پاسپورٹ حاصل کیے۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تین غیر ملکی شہریوں کو مشکوک سفری دستاویزات اور جعلی پاکستانی پاسپورٹس پر سفر کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کی جاری کردہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایرانی شہریوں خالد بلوچ اور محمد عارف پاکستانی پاسپورٹس پر قطر روانہ ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ دونوں کے پاسپورٹس...
    ایف آئی اے نے جعلی اور مشکوک سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایران اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے 3 مسافر آف لوڈ کر دیے۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کی، مسافروں کی شناخت خالد بلوچ، محمد عارف اور امین کے نام سے ہوئی۔ خالد بلوچ اور محمد عارف نامی مسافر پاکستانی پاسپورٹ پر قطر جا رہے تھے۔ مسافروں کے پاسپورٹ پر ورک ویزے لگے ہوئے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کا تعلق ایران سے ہے، ملزمان نے جعلی سازی اور دھوکا دہی سے پاکسانی پاسپورٹ حاصل کیے۔ ملزمان نے فی کس ایک لاکھ 10ہزار روپے میں ایجنٹ سے پاسپورٹ حاصل کیے۔ ایک اور کارروائی میں...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )رواں مالی سال میں پاکستان کے لیے 38 ارب ڈالر کی متوقع ترسیلات زر کی آمد کے باوجود پاکستان کی فی تارکین وطن ترسیلات خطے کے ہم مرتبہ ممالک کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے رپورٹ کے مطابق پالیسی ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل (پی آر اے سی) کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2013 سے 2023 کے درمیان ترسیلات زر میں سالانہ اوسط 6.1 فیصد کی کمپاﺅنڈ شرح سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا مگر فی فرد ترسیلات کا حجم اب بھی دیگر ممالک سے کم ہے.(جاری ہے) سال 2023 میں پاکستان کی فی تارکین وطن ترسیلات زر 2 ہزار 529 ڈالر رہیں، جو کہ...
    رواں مالی سال میں پاکستان کے لیے 38 ارب ڈالر کی متوقع ترسیلات زر کی آمد کے باوجود، پاکستان کی فی تارکین وطن ترسیلات خطے کے ہم مرتبہ ممالک کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پالیسی ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل (پی آر اے سی) کی جانب سے پیر کے روز جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2013 سے 2023 کے درمیان ترسیلات زر میں سالانہ اوسط 6.1 فیصد کی کمپاؤنڈ شرح سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مگر فی فرد ترسیلات کا حجم اب بھی دیگر ممالک سے کم ہے۔ 2023 میں پاکستان کی فی تارکین وطن ترسیلات زر 2 ہزار 529 ڈالر رہیں، جو کہ فلپائن (16 ہزار...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان مضبوط ریاست ہے، جس کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق یہ بات انہوں نے پیر کے روز لاہور میں گورنر ہاؤس پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی الیکشن سیل کے رکن بیرسٹر عامر حسن اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہی، صدر ان دنوں پنجاب کے دورے پر ہیں، اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی پروگرام دیا، جب کہ بینظیر بھٹو شہید نے میزائل ٹیکنالوجی دی، انہوں نے کہا کہ 2013 کی...
    امن کی راہداری کرتارپور بھارتی حکومت کی ضد اور انا کے سبب 20 روز سے بند ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سکھ برادری ہمارے سر آنکھوں پر ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا کرتارپور کا دورہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد سیز فائر کے باوجود 2 ہفتوں سے بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو ان کے مقدس ترین مقام دربار صاحب کرتار پور آنے کی اجازت نہیں مل رہی۔ کرتار پور گوردوارہ کے ہیڈ گرنتھی سردار گوبند سنگھ کہتے ہیں ہم اپنے سکھ بھائیوں کے لیے آنکھیں بچھائے بیٹھے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے راہداری کھلی ہے جبکہ پابندی بھارت نے لگائی ہوئی ہے۔ 70 سال کی دعاؤں کے بعد سکھوں کو کرتار پور راہداری سے دربار صاحب آکر درشن اور عبادت...
    بلوچستان اسمبلی ،اسلام آباد ائیرپورٹ کو شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)بلوچستان اسمبلی میں اسلام آباد ائیرپورٹ کو شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بلوچستان اسمبلی میں قرارداد صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یوسف گیلانی نے ائیرپورٹ بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنیکا اعلان کیا تھا ،ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر کے نیو اسلام آبادانٹرنیشنل ائیر پورٹ رکھا گیا، ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنا عظیم قائد سے ناانصافی کے مترادف ہے۔قرارداد کے مطابق وفاقی...
    سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے دو روزہ دورہ ایران کیلئے تہران پہنچ گئے.  مہرآباد ائیر پورٹ تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی، ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم، پاکستان کے ایران میں سفیر مدثر ٹیپو اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا. ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم کو ایرانی فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی.  آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر, وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی, وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڈ اور معاون خصوصی وزیر...
    نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)جنگ بندی کے 17روز بعد بھی بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری کی بندش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کو کھلا رکھا گیا ہے اور مقامی سکھ یاتریوں اور سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔(جاری ہے) گوردوارہ دربار صاحب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ سکھ یاتریوں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت حاضر ہیں اور انکی آمد کے منتظر ہیں اور انہوں نے سکھ یاتریوں کی میزبانی کے مکمل انتظامات کر رکھے ہیں۔
    —فائل فوٹو کرتارپور راہداری کے زیرو ٹرمینل گیٹ آج بھی بند ہیں۔ شکر گڑھ گوردوارہ دربار صاحب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری 16 روز سے بھارت کی جانب سے بند ہے۔ مقامی سکھ یاتریوں اور سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔  دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کرتارپو رہداری معمول کے مطابق کھلی ہے، وہ بھارتی یاتریوں کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر اور ان کی آمد کے منتظر ہیں۔ بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری 5ویں روز بھی بند بھارت نے آج پانچویں روز نہ یاتریوں کی لسٹ دی ہے اور نہ ہی کوئی پیغام دیا ہے۔ کرتار پور انتظامیہ نے سکھ یاتریوں کی میزبانی کے لیے مکمل انتظامات...
    فرانس  میں موجود پاکستانی ایمبیسی کےسابق اکاؤنٹس افسر کے پاسپورٹ کی ضبطگی سے متعلق کیس میں عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر لاہور ہائی کورٹ نے اظہار برہمی کیا ہے۔ عدالت نے ڈی جی یورپ وزارت خارجہ شہباز حسین کا بیان حلفی طلب کرلیا، اس کے علاوہ عدالت نے تفصیلی رپورٹ بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ نے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ سیکریٹری خارجہ اور سیکرہٹری دفاع کےبیان حلفی بھی طلب کئے جائیں، کسی کو عدالتوں کو مذاق بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ عدالت نے پاسپورٹ واپس نہ کرنے پر سیکرٹری خارجہ کوعدالت بلانے کا عندیہ دے رکھاہے، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شکیل ہاشا عدالت پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ نوید نامی اکاونٹ افسر نے پاسپورٹ وزارت خارجہ کے...
    لاہور: تیسرے اور آخری  مرحلے میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مزید  چار کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے اراکین لاہور پہنچ گئے۔ آٹھ رکنی دستے میں لٹن داس، شرف السلام،  نجم الحسین،  محمد توحید ہریدوئے سمیت سپورٹ اسٹاف کے اراکین شامل تھے۔  بنگلہ دیش اسکواڈ تین گروپس کی صورت میں پاکستان پہنچا جبکہ کچھ کھلاڑی پی ایس ایل کی وجہ سے پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔  
    وزیرِاعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت کا بھرپور اعادہ کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیرِاعظم شہباز شریف کے ہمراہ اس ملاقات میں شریک تھے۔ پاکستانی وفد میں نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللّٰہ تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور پاکستان کے سفیر برائے ترکی ڈاکٹر یوسف جُنید بھی شامل تھے۔ صدرِ ترکیہ رجب طیب ایردوان نے وزیرِاعظم شہباز شریف اور اُن کے ہمراہ آئے ہوئے وفد کے اعزاز میں ایک پُرتکلف عشائیے کا بھی اہتمام کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جنوبی ایشیا کی حالیہ پیش رفت کے...