2025-11-03@15:52:16 GMT
تلاش کی گنتی: 10595
«کی بےقاعدگیاں»:
(نئی خبر)
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت ملک کے تمام علاقوں میں بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بڑا ریلیف پیکج، سیلاب زدہ علاقوں کے 25 لاکھ سے زیادہ گھروں کے بجلی بل معاف رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اضافہ اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے، اور حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔ نیپرا کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اضافی وصولی اکتوبر کے بلوں میں کی جائے...
ٹی ایل پی احتجاج کے حوالے سے حکومت نے جعلی خبروں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے، اس سلسلے میں کئی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) واقعے کے تناظر میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جعلی خبروں، ویڈیوز اور آڈیوز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیک نیوز نیٹ ورک کا سراغ لگالیا گیا ہے اور اس میں ملوث مرکزی کرداروں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی معلومات پھیلانے والے عناصر کے خلاف PCCIA کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے، جبکہ ایف آئی اے کا سائبر کرائم وِنگ...
بی آئی ایس پی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا، آپس کی تقسیم کے بجائے دنیا سے مقابلہ کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے کہا ہے کہ بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا، آپس کی تقسیم کے بجائے دنیا سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ شاید کسی کو معلوم نہ ہو کہ خیرپور میں بھی ایک اسپیشل اکنامک زون ہے جو دنیا کے بہترین اکنامک زونز میں شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ تو سندھ حکومت کا ایک کارنامہ ہے جسے دنیا نے تسلیم کیا، آپ کا مقابلہ کسی اور صوبے یا شہر سے ہے ہی نہیں، ہم تو دنیا سے مقابلے کرنے والے ہیں۔ اس لیے آ پَس کی تقسیم نہیں ہونی چاہیے، دنیا سے مقابلہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت وزارتِ ریلوے میں پشاور ریلوے ڈویژن کے امور پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پشاور ڈویژن کی جانب سے وزیرِ ریلوے کو آن لائن بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں آپریشنز، مینٹیننس، اینٹی اِنکروچمنٹ مہم، صفائی ستھرائی اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ڈی ایس پشاور فرمان غنی نے بتایا کہ پشاور ڈویژن میں ٹرینوں کی پنکچوئیلٹی 99 فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ گزشتہ تین ماہ کے دوران کھٹمل، مچھر یا لال بیگ سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فومیگیشن...
—فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے استعفے اور نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے معاملے پر گورنر کے پی نے اپنا جواب پشاور ہائی کورٹ میں جمع کرانے کے لیے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھیج دیا۔گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے استعفے کی منظوری کا انتظار کیوں نہیں کیا گیا؟ جب وزیراعلیٰ کا عہدہ خالی ہی نہیں ہوا تو دوسرا وزیراعلیٰ کیسے منتخب ہو سکتا ہے؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے پشاور ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں گورنر کے پی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت استعفیٰ وصول کرنے والے کو دیکھنا ہوتا ہے کہ استعفیٰ اصلی ہے کہ نہیں۔ نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ دوران...
—فائل فوٹو تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیر سعد حسین رضوی سمیت مقامی قیادت پر راولپنڈی کے تھانہ روات میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمے میں حافظ سعد رضوی اور قاری بلال سمیت 21 رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ سب انسپکٹر نجیب اللّٰہ کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ٹی ایل پی کارکنان نے شاہراہ عام بلاک کی اور پولیس سے مزاحمت کر کے ایمونیشن چھیننے کی کوشش کی، ملزمان چک بیلی روڈ جھٹہ ہتھیال میں سڑک بلاک کر کے ٹائر جلا کر احتجاج کر رہے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سعد رضوی اور انس رضوی کو ٹریس کر لیاپولیس...
عدالت کے تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ درخواست صوبائی اسمبلی کے اسپیکر اور اراکین اسمبلی نے آئین کے آرٹیکل 255 کے تحت دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اگر گورنر حلف لینے سے قاصر ہیں تو اسپیکر یا کسی اور مناسب شخصیت کو یہ ذمہ داری تفویض کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے گورنر کی دستیابی جاننے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف نہ لیے جانے سے متعلق درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جس میں عدالت نے حکم دیا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل گورنر کی دستیابی...
سٹی42: لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم شہباز شریف سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی باضابطہ درخواست کر دی ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعظم کو ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آئی آر آئی ایس (IRIS) سسٹم میں موجود تکنیکی خامیاں اور سسٹم ایررز ٹیکس گوشوارے بروقت جمع کرانے میں بڑی رکاوٹ بن رہے ہیں۔ پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کیلئے ای پی اے کا بڑا اقدام خط کے مطابق سسٹم "ای او پی" (AOP) آمدنی پر غلط طور پر ٹیکس کریڈٹ یا سیشن 4AB کے تحت ٹیکس کا حساب لگا رہا ہےحالانکہ قانون کے مطابق اے او پی کی...
سٹی42: پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے (اسٹبل برننگ) کی روک تھام کے لیے ماحولیات تحفظ ایجنسی (ای پی اے) نے مؤثر اور منظم اقدامات کا آغاز, ڈی جی ای پی اے پنجاب ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر خصوصی سرویلنس اسکواڈز تشکیل دے دیے گئے ہیں جو فصلوں کی باقیات جلانے کی نگرانی کریں گے۔ اسٹبل برننگ سیزن کے دوران یہ اسکواڈز پنجاب کی موٹر ویز اور زرعی علاقوں میں مسلسل گشت کریں گے۔ اسکواڈز کو 24 گھنٹے، تین شفٹوں میں مانیٹرنگ کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے تاکہ کسی بھی خلاف ورزی کو فوری رپورٹ کیا جا سکے۔ایم-11، ایم-3، ایم-2، ایم-4 اور ضلع قصور میں ٹیموں کو تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر اضلاع میں...
تصویر: رپورٹر کراچی کے ضلع وسطی میں قائم ماڈرن انگلش گرامر لوئر سیکنڈری اسکول فیڈرل بی ایریا نمبر 9 بھی لینڈ مافیا کی نذر ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق سنگم گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا بلاک 9 میں سرکاری اسکول ’ماڈرن انگلش گرامر لوئر سیکنڈری اسکول‘ قائم تھا جسے سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کے دور میں راتوں رات قبضہ کر کے توڑنے کی کوشش کی گئی، معاملہ میڈیا میں آیا تو رک گیا، پولیس نے توڑنے والے کو گرفتار بھی کیا مگر اسکول کی مرمت نہیں کی گئی۔ اس وقت اسکول میں 200 بچے تھے پھر یہ دوبارہ تعمیر نہیں ہوا، اپریل 2021 میں اچانک لینڈ مافیا نے پورا اسکول خاموشی سے گرادیا تھا اور وہ خالی پلاٹ میں تبدیل ہوگیا تھا۔ یہ...
لاہور: تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں پنجاب کی بیوروکریسی ایک بار پھر تنازع کا شکار ہو گئی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کی تازہ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی منڈی بہاالدین میں 20 کروڑ روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ مالی سال 2021-22 کے دوران محکمہ صحت نے کئی منصوبوں میں خریداری کے عمل میں قانونی تقاضے پورے کیے بغیر بڑی رقوم خرچ کیں، جس کے باعث سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کمیٹی نے اس معاملے پر باضابطہ انکوائری کا حکم دیا تھا، جس کی...
پشاور: خیبر پختونخوا کی سیاست ایک بار پھر ہلچل کا شکار ہو گئی ہے، جہاں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے صوبے کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کو عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ میں یہ درخواست جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر لطف الرحمن کی جانب سے بیرسٹر یاسین رضا کے توسط سے جمع کرائی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفا تاحال منظور نہیں ہوا، لہٰذا نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب قانونی طور پر درست نہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا نے علی امین گنڈاپور کو 15 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے تاکہ استعفے کی تصدیق ہو سکے۔...
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سنجے دت کا نشے کی لت سے چھٹکارا پانے سے متعلق پرانا بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 1994 میں فلم آتش کے سیٹ سے لی گئی ایک ویڈیو میں سنجے دت نے اپنی زندگی کے مشکل ترین دور اور اس دوران اپنے گھر والوں کی سپورٹ کے بارے میں بتایا کہ کس طرح گھر والوں نے ان کی مدد کی۔ رپورٹس کے مطابق سنجے دت سن 1980 سے 1981 کے دوران نشے کی لت میں مبتلا ہوئے، جب ان کی والدہ اور معروف اداکارہ نرگس شدید بیماری کے باعث نیویارک میں زیرِ علاج تھیں۔ سنجے کی خواہش تھی کہ ان کی والدہ ان کی پہلی فلم...
طیب سیف: نیا سال نیا اسلام آباد ، کیش کا استعمال ختم ، صرف آن لائن پیمنٹ ہو گی،اسلام آباد کے بڑے سستے بازار میں کیو آر کوڈ کو ایکٹو کر دیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اےمحمد علی رندھاوا نے بتایا کہ شہر کے بڑے شاپنگ سٹور اور مال پر بھی کیو آر کوڈ کی تنصیب کا کام جاری ہے،سال کے آخر تک اسلام آباد کی ہر دکان پر کیو آر کوڈ نافذ العمل ہو گا ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ٹیکسی ڈرائیور ، بائیکیا اور لوڈر والا بھی کیو آر کوڈ کے ذریعے پیمنٹ وصول کرے گا ،کیو آر کوڈ کو سٹیٹ بینک کی راست آئی ڈی کے ساتھ منسلک کر کے ادائیگی سسٹم کو آسان...
ویب ڈیسک : پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی میں کمی کے بعد بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن میں بابِ دوستی کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے۔ سرحد کھولنے کا مقصد صرف افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال کرنا ہے جبکہ تجارتی اور عام آمدورفت تاحال معطل ہے۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی نے کہا کہ سرحد کو 3 روز قبل کشیدگی کے سبب بند کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز سے افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے, سرحد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور متعلقہ ادارے مہاجرین کی رجسٹریشن، سکریننگ اور سفری سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ شاہدرہ ٹاون، تیز رفتار کار...
پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی ٹیم، خاص طور پر ہمایوں سعید اور ان کی پروڈکشن ٹیم کے رویے پر کھل کر بات کرتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔ ثروت گیلانی متعدد مشہور ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کو متاثر کر چکی ہیں، انہوں نے فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ اور اس کے سیکوئل میں بھی یادگار کردار ادا کیا۔ ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل میں جوانی پھر نہیں آنی 3 سے بھاگ رہی ہوں، ندیم بیگ بہت پیارے انسان ہیں اور میں ہمایوں سعید اور احمد علی...
ویب ڈیسک :مریم نواز نے ملک میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام کو فوری طور پر نرخ کم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر میں سبزیوں کے لیے یکساں طرز کی ریڑھیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سبزیوں کے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ سیمنٹ سستاہوگیا وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر دکان پرنرخ نامےنمایاں طور پر آویزاں کرانے کا حکم دیا، ہر بازار کے داخلی راستے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبے میں سبزیوں اور روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قیمتوں میں فوری کمی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ صوبے بھر کی ہر دکان پر نرخ نامے نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں اور ہر بازار کے داخلی راستے پر ریٹ لسٹ بھی نمایاں طور پر لگائی جائے تاکہ صارفین کو شفاف معلومات حاصل ہوں۔ مزید پڑھیں:’جہاں ناانصافی ہو وہاں انتشار جنم لیتا ہے‘، مریم نواز کا عالمی یومِ انصاف پر پیغام اجلاس...
بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں مکیش کمار مہتا نامی ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرکے، واردات کو حادثے کا روپ دے کر 75 لاکھ روپے انشورنس حاصل کرنے کا سازش بھی رچائی لیکن جلد ہی اس کا پول کھل گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھارکھنڈ کے ضلع هزارہ باغ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کا قتل کیا اور پھر اسے موٹرسائیکل حادثے کا روپ دے کر 75 لاکھ روپے کی انشورنس رقم حاصل کرنے کی سازش کی۔ یہ بھی پڑھیے ٹک ٹاک انفلوئنسر پورے خاندان سمیت قتل قانون نافذ کرنے والوں کے مطابق مقتولہ سِوانتی کماری عمر 27 سال تھی، اور اس کی شادی مکیش کمار مہتا نامی شخص سے یکم جون کو ہوئی...
چمن (آئی این پی )پاکستان‘ افغان کشیدگی کے بعد چمن ‘طورخم ‘ قلعہ سیف اللہ اور چاغی کے مقام پر براہمچہ کے مقام پر بھی افغان سرحد پیر کو دوسرے روز بھی مکمل بند رہی ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث آمدورفت بند ہے‘سرحد پر سکیورٹی کے انتظامات بدستور سخت ہیں۔واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 11 اور 12اکتوبر کی رات پاک افغان سرحد کے قریب افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی جانب سے حملہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے پاک فوج کی جانب سے سرحد پر بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 21افغان پوزیشنز...
قصور + کھیوڑہ (نامہ نگار) افغان سرحد پر جھڑپوں میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے دو جوانوں کو آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قصور کے بہادر سپوت حوالدار محمد ارشد منظور کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔ تعلق قصور کے نواحی علاقے چاہ بلندے والا رکن پورہ قصور سے تھا۔ شہید کا جسدِ خاکی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ قصور پہنچایا گیا۔ نمازِجنازہ میں اعلیٰ عسکری افسروں، ضلعی انتظامیہ، ارکان اسمبلی، تاجران، صحافی، وکلاء، سول سوسائٹی اور علاقہ بھر کے مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پنڈ دادنخان کے بہادر سپوت شہید محمد طیب کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ شہید طیب کا تعلق پنڈ دادن خان کے علاقے جھگیاں سے...
پشاور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کل تک گورنر خیبرپختونخوا کی رائے مانگ لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے نومنتخب وزیراعلیٰ کی فوری حلف برداری کے لیے درخواست دائر کی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے درخواست پر دلائل دیے اور عدالت کو بتایا کہ سہیل آفریدی وزیراعلٰی منتخب ہوچکے ہیں، جس کے بعد اُن کی حلف برداری میں ایک منٹ کی تاخیر بھی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر صوبے سے باہر وزیراعلٰی کا حلف ضروری ہے، ہم عدالت کو وزیراعلٰی کے حلف کے لیے درخواست دے رہے ہیں کیونکہ دو...
امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات کی خبروں کی تصدیق ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کو حال ہی میں کیلیفورنیا کے ساحل سانتا باربرا کے قریب پیری کی یاٹ ’’کاراول‘‘ (Caravelle) پر ایک دوسرے کے ساتھ محبت بھرے لمحات گزارتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 40 سالہ کیٹی پیری اور 53 سالہ جسٹن ٹروڈو یاٹ کے بالائی حصے میں ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور بوسہ لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس سے مہینوں سے گردش کرتی افواہوں کی باضابطہ تصدیق ہوگئی۔ دونوں انتہائی پُرسکون نظر آئے اور اردگرد موجود سیاحوں کی موجودگی سے بالکل بے فکر دکھائی دیے۔ اس موقع پر کیٹی...
شہری سہولیات کا جنازہ، غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار سے بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو گیا ذوالفقار بلیدی کی سوئٹ ہوم سوسائٹی کے رہائشی پلاٹ نمبر 8پر دکانوں کی تعمیر ات ضلع کورنگی کی رگوں میں دوڑتا خون اب رک رہا ہے ۔ شہر کے اس حصے کی شہ رگ کہلانے والی سعود آباد ماڈل کالونی کی سڑکیں، جو کبھی منصوبہ بندی کی شاہکار تھیں، آج غیر قانونی تعمیرات کے بے رحم ہاتھوں سسکیاں لے رہی ہیں۔ یہ کوئی عام سی شکایت نہیں، بلکہ بنیادی ڈھانچے کا ایک استغاثہ ہے ، جسے سننے والا کوئی نہیں۔ سانس لینا مشکل ہو گیا ہے، سڑکیں، جو کسی علاقے کے پھیپھڑے ہوتی ہیں، آہستہ آہستہ اپنی سانس گھٹتی محسوس کر رہی ہیں۔ ہر گزرتے...
حکام کے مطابق باب دوستی کو فقط افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے کھولا گیا ہے، تاہم آمدورفت اور تجارت کی اجازت نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع چمن میں واقعہ پاک افغان بارڈر کو غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے باعث بارڈر کو بند کر دیا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق علاقے کے قبائلی عمائدین اور مشران نے ایف سی کے اعلیٰ حکام سے ملاقات میں افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے راستہ کھولنے کی درخواست کی تھی، جس پر پاکستانی حکام نے صرف افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے راستہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم پاک افغان بارڈر...
سمری میں وزیراعلیٰ کے امیدواروں کے نتائج کا ذکر بھی کیا گیا ہے، اسمبلی سیکریٹریٹ نے نتائج کے اعلان کے فوری بعد سمری گورنر کو بھجوائی۔ اسلام ٹائمز۔ نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی حلف برداری کے لیے سمری گورنر ہاؤس کو ارسال کردی گئی۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ارسال کردہ سمری میں گورنر کو نئے وزیراعلی سے حلف لینے کا کہا گیا ہے۔ سمری میں وزیراعلیٰ کے امیدواروں کے نتائج کا ذکر بھی کیا گیا ہے، اسمبلی سیکریٹریٹ نے نتائج کے اعلان کے فوری بعد سمری گورنر کو بھجوائی۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے نامزد رہنما محمد سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیراعلیٰ منتخب کرلیا گیا۔ نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں منعقد ہونے والے تین روزہ “آل انڈیا فارمرز فیئر” میں ایک ایسے بیل نے دھوم مچادی جس کی قیمت سن کر ہر شخص حیران رہ گیا۔ آٹھ کروڑ بھارتی روپے، یعنی تقریباً 25 کروڑ پاکستانی روپے مالیت کے اس نایاب بیل نے پورے میلے کا مرکزِ نگاہ بن کر رکھ دیا۔کالے رنگ اور غیر معمولی جسامت والے اس بیل کا نام ’ودھایک‘ ہے، جو نہ صرف اپنی طاقتور ساخت بلکہ شاہانہ انداز کے باعث دور دور سے آئے کسانوں اور جانور پالنے کے شوقین افراد کے لیے کشش کا باعث بنا ہوا تھا۔ جیسے ہی ودھایک میلے کے احاطے میں داخل ہوا، لوگوں کا ہجوم اس کے اردگرد جمع ہوگیا،...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) ملک بھر میں فی تولہ سونا ساڑھے پانچ ہزار روپے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔(جاری ہے) آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 500 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاو 4 ہزار 715 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 55 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4 ہزار 071 ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
نومنتخب وزیراعلی کی حلف برداری کا معاملہ لٹک گیا، پی ٹی آئی کو پشاور ہائیکورٹ سے ریلیف نہ مل سکا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخو ا کے نومنتخب وزیراعلی سہیل آفریدی کی حلف برداری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کو پشاور ہائی کورٹ سے ریلیف نہ مل سکا۔ عدالت نے حلف برداری کے لیے کی کسی کو نامزد کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کل تک گورنر خیبرپختونخوا کی رائے مانگ لی۔پیر کو پشاور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے نومنتخب وزیراعلی کی فوری حلف برداری کے لیے درخواست دائر کی گئی۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے وزیراعلی کے انتخاب کے بعد سہیل آفریدی سے بطور وزیر اعلی حلف لینے کے معاملے پر...
خیبرپختونخو ا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پشاور ہائی کورٹ سے ریلیف نہ مل سکا۔ عدالت نے حلف برداری کے لیے کی کسی کو نامزد کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کل تک گورنر خیبرپختونخوا کی رائے مانگ لی۔ پیر کو پشاور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے نومنتخب وزیراعلیٰ کی فوری حلف برداری کے لیے درخواست دائر کی گئی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد سہیل آفریدی سے بطور وزیر اعلیٰ حلف لینے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرام راجہ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے پشاور ہائی کورٹ سے آج ہی حلف لینے کی درخواست کرتے...
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ڈی جی پاک ای پی اے کی زیر صدارت سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے مشترکہ اجلاس
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ڈی جی پاک ای پی اے کی زیر صدارت سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے مشترکہ اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے)نازیہ زیب علی نے پیر کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اسلام آباد میں سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ڈی جی ریسورس، پاک ای پی...
عمران خان کی تصویر دکھانا ممنوع ہے، لیکن اسرائیلی پارلیمنٹ کے مناظر ہمارے ٹی وی چینلز پر نشر ہو رہے ہیں
تل ابیب ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2025ء ) پی ٹی آئی کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ عمران خان کی تصویر دکھانا ممنوع ہے، لیکن اسرائیلی پارلیمنٹ کے مناظر ہمارے ٹی وی چینلز پر نشر ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی کاروائی براہ راست نشر کیے جانے پر تھریک انصاف کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ جاری بیان میں تھریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ " اسرائیلی پارلیمنٹ کے مناظر ہمارے ٹی وی چینلز پر نشر ہو رہے ہیں، لیکن عمران خان کی تصویر دکھانا ممنوع ہے۔ قائداعظم نے واضح کہا تھا: "ہم اسرائیل کو تب تک تسلیم نہیں کریں گے جب تک...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور نے حکومت سے 2008ء سے اب تک آئی ایم ایف سمیت تمام عالمی مالیاتی اداروں سے لیے گئے قرضوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں قرضوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور اہم سوالات اٹھائے گئے۔اجلاس کی صدارت سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کی، جنہوں نے کھل کر کہا کہ ایسے قرضوں کا کیا فائدہ جن سے معیشت کو سہارا ملنے کے بجائے مزید مسائل میں دھکیل دیا جائے۔ یہاں تو حال یہ ہے کہ قرض اتارنے کے لیے بھی قرض لیا جاتا ہے،” انہوں نے طنزاً کہا۔صبح ٹی وی لگائیں تو یوں خوشی منائی جا رہی ہوتی ہے جیسے کسی...
پاکستان کی بحری تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہو گیا ہے.دنیا کے جدید ترین اور سب سے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں سے ایک ’ایم ایس سی مِکول‘ کراچی کے ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر لنگر انداز ہو گیا۔وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے جہاز کی آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے تاریخی لمحہ قرار دیا اور کہا کہ ایم ایس سی مِکول کی آمد پاکستان کی بندرگاہی صلاحیت پر بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے۔400 میٹر طویل اور 24 ہزار ٹی ای یو کی گنجائش رکھنے والا یہ جہاز اب تک پاکستان میں آنے والا سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز ہے۔ ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل نے اس جہاز کو کامیابی سے...
پشاور ہائی کورٹ میں نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کےلیے درخواست جمع کرادی گئی۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اور ممبران نے نئے وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے معاملے میں عدالت عالیہ پشاور کے رجسٹرار کے پاس درخواست جمع کرائی ہے۔ نئے وزیراعلیٰ سے حلف لینا ضروری، تاخیر نہیں کی جاسکتی، سلمان اکرم راجاپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سے حلف لینا ضروری ہے، جس میں تاخیر نہیں کی جاسکتی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد سہیل آفریدی نئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا منتخب ہوگئے ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ سہیل آفریدی 90 ووٹ حاصل کرکے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزور مذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ، انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ قرار دیا ہے۔منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے مارچ پر پولیس نے مریدکے میں فائرنگ کی جس سے ٹی ایل پی کارکنان کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اسی طرح کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، یہ ریاستی جبر اور تشدد کی بدترین مثال ہے، اطلاعات کے مطابق ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی مذاکرات کے لیے تیار تھے، حکمرانوں نے مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟حافظ نعیم...
اسلام آباد: دنیا میں آئی ٹی کے ذریعے آنے والے انقلاب کے آگے پرانی ایجادات صرف میوزیم اور نادر اشیا کے طور پر اپنی پہچان بنانے کیلئے رہ گئی ہیں، ان ہی میں سے ٹائپ رائٹر بھی ایک ماضی کی یاد بن گیا ہے۔ ٹائپ رائٹر کی ایجاد نے لکھنے کے کام میں انقلاب پیدا کردیا تھا، ہر دفتر اور چھوٹے بڑے اداروں میں ٹائپ رائٹر کا ہونا لازمی ہوتا تھا، اب تحریری کام صرف یہ رہ گیا ہے کہ دستخط کر دیے جائیں، ٹائپ رائٹر کا موجد کرسٹوفر لیتھم شوس 1819 میں امریکا کی ایک ریاست پنسلوینیا میں پیدا ہوا۔ چودہ برس کی عمر میں وہ ایک چھاپہ خانے میں کام کرنے لگا۔ تھوڑی ہی مدت میں اس نے طباعت میں...
تل ابیب ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2025ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے موقع پر پہلی بار اسرائیلی پارلیمنٹ کی کارروائی پاکستان میں براہِ راست دکھائی گئی، ٹرمپ کے خطاب کے دوران ایک رکن پارلیمنٹ نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا، اس دوران ایوان میں شور شرابا بھی کیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہا اور اسرائیل نے وہ سب کچھ جیت لیا جو طاقت کے بل پر جیتا جاسکتا تھا، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تاریخ ساز لمحہ ہے، یہ صرف جنگ کا اختتام نہیں بلکہ ایک نئی امید کا آغاز ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مشرقِ...
سٹی 42 : پنجاب کےتمام ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کےدفاترکی اپگریڈیشن کافیصلہ کیا گیا ہے،تمام اضلاع میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کے دفاتر کا سروے شروع کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق لاہور کے 22 ڈی ایس پیز کے دفاتر کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ آئی جی آفس نے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کےدفاترکا سروےجلدمکمل رپورٹ بھجوانے کی ہدایات کردی ہے۔ دفاتر کی اپ گریڈیشن کے لیے فنڈز آئندہ سماہی میں پولیس کو فراہم کیے جائیں گے۔ شہر میں آوارہ کتوں کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پیزکےدفاترکوسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائےگا۔
----فائل فوٹو کراچی کا کارپینٹر امن و امان سے متعلق سرکاری اجلاس میں شرکت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے اجازت لینے پہنچ گیا۔دورانِ سماعت عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کیا کام کرتے ہیں، درخواست گزار نے بتایا کہ میں کارپینٹر ہوں۔قائم مقام چیف جسٹس نے کہا پڑھیں آپ کی درخواست میں کیا لکھا ہے۔درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ بھارتی وزیر نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔اس پر قائم مقام چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شرم آتی ہے بھارتی وزیر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے؟ کس کے مفاد کو پورا کرنے کے لیے عدالت آئے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کی رینجرز...
پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے پس منظر میں پاک فوج نے افغانستان کی متعدد سرحدی پوسٹوں پر قبضہ کرتے ہوئے وہاں پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی انگور اڈہ سیکٹر میں رات گئے شروع کی گئی جو اب بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ مؤثر اور جارحانہ انداز میں کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں افغان فورسز کی متعدد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ کئی اہلکار پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پاک فوج نے افغانستان کی 19 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا جہاں سے پاکستان کے خلاف حملے کیے جاتے تھے۔ پاک فوج کی پیش قدمی دیکھتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: دنیا کے جدید ترین اور سب سے بڑے کنٹینربردار جہازوں میں سے ایک ایم ایس سی مِکول پہلی بار ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل (SAPT) پر لنگر انداز ہوگیا، جو پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ یہ جہاز 400 میٹر لمبا ہے اور اس میں 24 ہزار ٹی ای یو ایس کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ SAPT نے جدید مشینری اور تربیت یافتہ عملے کی مدد سے اس جہاز کو کامیابی سے ہینڈل کیا۔وزیر بحری امور کے مطابق، ایم ایس سی مِکول کی آمد پاکستان کی بندرگاہوں کی بڑھتی ہوئی صلاحیت اور عالمی شپنگ لائنز کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 اکتوبر 2025ء) پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا کہ شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم الشیخ کا دورہ کر رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ''وزیراعظم پاکستان، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن اور دیگر عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔‘‘ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفد میں شریک...
لاہور کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں نے جہاں شہری سہولیات میں بہتری کی امیدیں پیدا کی ہیں، وہیں سڑکوں کی کھدائی، سیوریج لائنوں کی تعمیر اور ناقص حفاظتی انتظامات کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان منصوبوں کے دوران اڑتی دھول، مٹی اور جمع سیوریج کا پانی نہ صرف شہری زندگی کو متاثر کر رہا ہے بلکہ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق یہ صورتحال اسموگ میں اضافے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ قائداعظم انٹرچینج سے واہگہ بارڈر تک جی ٹی روڈ کی دونوں اطراف سیوریج لائن کی تنصیب کا کام کئی مہینوں سے جاری ہے۔ مقامی آبادی اس منصوبے کو علاقے کے دیرینہ مسائل کے حل کے طور پر دیکھ رہی ہے، تاہم ان کا...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہردلعزیز آن اسکرین جوڑی اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو ہوجائے تیار، ایک بار پھر یہ جوڑی مداحوں سے ملنے آ رہی ہے۔ مداحوں کا طویل انتظار اب ختم ہونے کو ہے، ان کی نئی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ 4 برس بعد بلآخر سنیما گھروں کی زینب بننے والی ہے۔ فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی فلم کب ریلیز کی جائے گی، تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر 1 منٹ 38 سیکنڈ کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔ فلم میں محبت، جذبات اور ڈرامے کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے۔ ہدایتکار عمار رسول کی تحریر و ہدایت کردہ...
کراچی(نیوز ڈیسک)’بی بی‘ نامی ایک مادہ بن مانس، جو طویل عرصے سے چڑیا گھر میں تنہائی میں رہ رہی تھی، ہفتے کے روز انتقال کر گئی۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بن مانس گزشتہ کئی ماہ سے زیر علاج تھی۔ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے عہدیدار دانیال سیال نے ’بی بی‘ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس کی موت کی وجہ ’بڑھاپے‘ کو قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی بی کافی عرصے سے مختلف طبی پیچیدگیوں میں مبتلا تھی، جو زیادہ تر بڑھاپے کی وجہ سے پیدا ہوئیں، اس کی عمر تقریباً 40 سال تھی۔ کے ایم سی کے...
پشاور (نیوزڈیسک) گورنر فیصل کریم کنڈی کا خط وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو موصول ہو گیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے استعفوں پر دستخط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گورنر نے پہلے 8 اکتوبر کا استعفیٰ موصول ہونے کی بھی تصدیق کردی ہے، اپنے دونوں استعفوں پر ہونے والے دستخطوں کی تصدیق کرتا ہوں۔ وزیراعلیٰ علی امین نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھاکہ انہوں نے اپنے دونوں استعفے 8 اور 11 اکتوبر کو اپنے مستند دستخط کے ساتھ جمع کرائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کا استعفیٰ جسے پہلے مسترد کر دیا گیا تھا اب اسے تسلیم کر لیا گیا ہے، علی امین نے سوشل میڈیا پر گورنر کی پوسٹ پر جواب...
کیلیفورنیا کے ساحلی شہر سانتا باربرا میں مشہور گلوکارہ کیٹی پیری اور سابق کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کو ایک کشتی پر ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے اور بوس و کنار کرتے دیکھا گیا ہے جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات کی خبروں کو تقویت ملی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دونوں کو ایک خوشگوار دوپہر ایک ساتھ گزارتے دیکھا جا سکتا ہے جو ان افواہوں کی تصدیق کرتی نظر آتی ہیں جو کئی ماہ سے زیرِ گردش تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: جسٹن ٹروڈو کی کینیڈین پارلیمنٹ سے ’چنچل‘ اخراج کی تصویر وائرل یہ مناظر اس وقت سامنے آئے ہیں جب کچھ روز قبل رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں کے درمیان دوری...
پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سےزائدافغان طالبان اور خارجی ہلاک،قوم کے23سپوت شہید ہوئے:آئی ایس پی آر
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قوم کے بہادر سپوتوں نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر بلااشتعال حملوں کا مؤثر جواب دیا ہے، جوابی کارروائیوں میں 200 سے زائد افغان طالبان اور خارجی ہلاک کر دیے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 23 سپوت شہید اور 29 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال حملہ کیا گیا، پاک فوج نے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ پاک افغان سرحد کےساتھ پاکستان پر بلااشتعال حملے کے بعد پاک فوج کی طرف سے سرحدپر بزدلانہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی(صباح نیوز) راولپنڈی میں ڈینگی ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹے میں 16 نئے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ 49 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ رواں سال اب تک 14 ہزار 148 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مکمل کیا گیا جبکہ رواں سال مشتبہ 948 ڈینگی کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈینگی سرویلنس کے دوران 56 لاکھ 90 ہزار 88 گھروں کو چیک کیا گیا جس میں سے1 لاکھ 80 ہزار 266 گھر ڈینگی پازٹیو پائے گئے۔ 1 لاکھ 57 ہزار 1372 اسپاٹ چیک کیے گے جس میں 24 ہزار 292 اسپاٹ ڈینگی پازٹیو نکلے۔2 لاکھ 4 ہزار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بتایا ہے کہ کلکٹور یٹسآف کسٹمز اپریزمنٹ اور انفورسمنٹ نے بھارتی ساختہ ممنوعہ ٹیسکٹائل مشینری کی کلیئرنس کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ایف بی آر کے مطابق درآمد کنندہ نے اپنے گڈز ڈیکلریشن میں چینی ساختہ” ٹیکسٹائل ٹوسٹنگ مشین” ظاہر کی تھی، اصل ملک کے غلط اندراج کے شبہے کی اطلاع آزمائشی بنیادوں پر چلائے جانے والے نصب نئے رسک مینجمنٹ سسٹم (RMS 2.0) نے دی۔ایف بی آر نے بتایا کہ اطلاع موصول ہونے پر کلیئرنس کلکٹوریٹ نے متعلقہ کنسائنمنٹ کو فزیکل جانچ پڑتال کے لیے نشان زد کیا، درآمدی دستاویزات میں سامان کا ماخذ چین ظاہر کیا گیا تھا جبکہ فزیکل معائنے پر یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے کے مختلف اضلاع میں ایسے ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائیاں شروع کی ہیں جن پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ’غیر اخلاقی‘ اور ’غیر معیاری‘ مواد بنا رہے تھے۔پولیس کے مطابق صوابی، مردان، پشاور اور مانسہرہ میں متعدد ٹک ٹاکرز کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں عوامی شکایات پر کی گئیں۔صوابی پولیس کے ترجمان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ چھ ستمبر کو ایک نوجوان ٹک ٹاکر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ لڑکیوں کے کپڑے پہن کر ’غیر اخلاقی‘ ویڈیوز بنا رہا تھا۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ وہ ’فحش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اوورسیز فورم سعودی عرب کی جانب سے ایک اہم پریس بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میںبتایا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی امداد سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں کس طرح بڑے پیمانے پرریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ ضلع بھاولنگر، مظفرگڑھ اور دیگر متاثرہ تحصیلوں میں کھانے پینے کی اشیاء، خشک راشن، مویشیوں کا چارہ اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی تقسیم کی گئی ہیں۔ صرف ضلع بھاولنگر کی تحصیل منچن آباد میں 555 سے زائد خاندانوں میں 20 کلو راشن بیگز تقسیم کیے گئے۔ مزید بتایا گیا کہ مظفرگڑھ اور بھاولپور کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی ہزاروں خاندانوں کو امداد فراہم کی گئی ہے۔ تقریباً 800 بوری چوکر اور 84 ہزار 840 کلو جانوروں کا چارہ تقسیم کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ رشیدآباد میں قائم روئی کی فیکٹری کے گودام میں لگنے والی آگ پر ساڑھے 5گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، اس حوالے ترجمان ریسکیو 1122حسان علی کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوع روانہ کیا گیا، ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے ساڑھے 5 گھنٹے کی جد و جہد کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم آتشزدگی کے نتیجے میں جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ روئی کی فیکٹری کے گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت متعدد رول جل کر خاکستر ہوگئے تاہم کولنگ کا کام مکمل ہونے کے بعد آگ لگنے کی وجوہات سامنے آسکے گی۔ اسٹاف رپورٹر...
افغانستان کیساتھ بامقصد تعلقات چاہتے ہیں مگر قومی سلامتی اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے، پاکستان
ترجمان دفتر خارجہ نے افغان طالبان، فتنۂ خوارج اور فتنۂ ہندوستان کی جارحیت پر پاکستان کا سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ مؤثر جوابی کارروائی، دہشت گرد ٹھکانے تباہ کردیے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان، فتنۂ خوارج اور فتنۂ الہندوستان کی جانب سے 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب پاک۔افغان سرحد پر بلاجواز جارحیت پر گہری تشویش ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان پر کیے گئے بلا اشتعال حملے نہ صرف خطے میں امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ دو برادر ممالک کے مابین امن و تعاون کی روح کے منافی بھی ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے تحت بھرپور اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دشمن...
خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں پہلی بار ڈینگی وائرس کا کیس رپورٹ ہوا جبکہ متاثرہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع مرادن میں ڈینگی بخار کے باعث ایک 30 سالہ نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا۔ محکمہ صحت مرادن کے مطابق شریف آباد مرادن کے رہائشی عدنان ولد شاہ مراد کو 30 ستمبر 2025 کو تیز بخار، جسم میں درد اور آنکھوں کے پیچھے درد کی شکایت پر مردان میڈیکل کمپلیکس لایا گیا، جہاں لیبارٹری رپورٹ میں ان کا این ایس ون (NS1) ٹیسٹ مثبت اور پلیٹلیٹس کی تعداد 45 ہزار پائی گئی۔ ڈاکٹروں نے فوری طور پر عدنان کو اسپتال میں داخل کرلیا اور انہیں ڈینگی شاک سنڈروم کے خدشے کے پیش نظر آئی سی یو میں...
انتظامیہ کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب حساس علاقوں میں فوج، ایف سی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھاری نفری مسلسل گشت اور علاقے کی نگرانی کر رہی ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے باعث بارڈر بند ہونے کے بعد افغان مہاجرین کے انخلا کا عمل غیر معینہ مدت کے لئے روک لیا گیا ہے۔ پاک افغان سرحدی شہر چمن کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق بارڈر بندش کے بعد چمن اور اس کے مضافاتی علاقوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ مقامی رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارڈر کے قریبی علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت سے...
SOUTH CAROLINA: امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا میں ایک ریسٹورنٹ کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور دیگر 20 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بیوفورٹ کاؤنٹی کے شیرف کے دفتر سے جاری بیان میں بیایا گیا کہ فائرنگ کا واقعہ ساؤتھ کیرولینا کے ساحلی قصبے سینٹ ہیلینا جزیرے میں پیش آیا اور کئی افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے۔ بیان میں کہا گیا کہ زخمیوں میں مزید 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔ حکام نے بتایا کہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے لیکن مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور ہلاک ہونے والے افراد کے نام بھی جاری نہیں کیے۔ شیروف کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جس وقت فائرنگ...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 5 مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے یاستہ طورہ واڑی میں مزدور کوئلے کی کان میں کام میں مصروف تھے کہ اچانک کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا۔ ملبے تلے 6 کان کن دب گئے جن میں سے ایک کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 5 مزدوروں کی موت کی تصدیق ہو گئی۔ یہ بھی پڑھیں: مچھ: کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحق جاں بحق ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق شانگلہ سے بتایا گیا ہے، جن میں تاج اللہ، زیورالرحمن، شوکت، ناز اللہ اور جان محمد شامل ہیں۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں...
انتظامیہ کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب حساس علاقوں میں فوج، ایف سی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھاری نفری مسلسل گشت اور علاقے کی نگرانی کر رہی ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے باعث بارڈر بند ہونے کے بعد افغان مہاجرین کے انخلا کا عمل غیر معینہ مدت کے لئے روک لیا گیا ہے۔ پاک افغان سرحدی شہر چمن کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق بارڈر بندش کے بعد چمن اور اس کے مضافاتی علاقوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ مقامی رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارڈر کے قریبی علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قوم کے بہادر سپوتوں نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر بلااشتعال حملوں کا مؤثر جواب دیا ہے، جوابی کارروائیوں میں 200 سے زائد افغان طالبان اور خارجی ہلاک کر دیے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 23 سپوت شہید اور 29 زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال حملہ کیا گیا، پاک فوج نے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔پاک افغان سرحد کےساتھ پاکستان پر بلااشتعال حملے کے بعد پاک فوج کی طرف سے سرحدپر بزدلانہ...
پاک افغان حکام فورسز کے درمیان فائرنگ اور کشیدہ صورتحال کے پیش نظر چمن بارڈر اور طورخم بارڈر دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیوں اور مسافروں کی پیدل آمد ورفت کے لیے بند کر دیئے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق طورخم بارڈر کی بندش سے دونوں جانب ہر قسم کی آمد و رفت اور پیدل جانے والے مسافروں کی نقل و حرکت رک گئی ہے، تمام مال بردار گاڑیوں کو لنڈی کوتل منتقل کردیا گیا ۔ طورخم بارڈر دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کے لیے بند ہونے سے دونوں جانب کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا ہوگا، تاہم موجودہ صورت حال میں سرحد کو بند کر دیا گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی...
پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے پس منظر میں پاک فوج نے افغانستان کی متعدد سرحدی پوسٹوں پر قبضہ کرتے ہوئے وہاں پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر طالبان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور جارحیت کے بعد پاک فوج کی جانب سے مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ مؤثر اور جارحانہ انداز میں کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں افغان فورسز کی متعدد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ کئی اہلکار پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔پاک فوج نے افغانستان کی 19 چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا اور افغان درانی کیمپ- 2 مکمل تباہ کر دیا۔طالبان کے...
اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث طورخم بارڈر کو دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، سرحدی بندش کے نتیجے میں سینکڑوں مسافر اور درجنوں تجارتی گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ بارڈر کے قریب سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طورخم بارڈر کی بندش کے بعد ہر قسم کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے، پیدل سفر کرنے والے شہریوں اور تجارتی سامان لے جانے والی گاڑیوں کو واپس لنڈی کوتل منتقل کر دیا گیا ہے، فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور افغان فورسز کی حالیہ اشتعال انگیزی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ خیال رہےکہ گزشتہ روز...
افغان طالبان کی جانب سے جارحیت پر پاکستانی افواج نے بھاری ہتھیاروں سے مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا ہے، پاک فوج کی جانب سے افغان اشرف سر پوسٹ پر بھاری توپ خانے کی مدد سے گولہ باری کی گئی ہے۔پاک فوج کی گولہ باری سے افغان طالبان کی اشرف سر پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جبکہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔افغان طالبان اور بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے حملے کے بعد پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد طالبان اور ان کے حمایتی دہشت گرد ہلاک کر دیے، بڑی تعداد میں دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی...
پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان و وابستہ دہشتگرد ہلاک، 30 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا: آئی ایس پی آر
اسکرین گریب آئی ایس پی آر پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج نے پاک افغان سرحد کے لمبے حصے پر پاکستان پر حملہ کیا، فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال اور دشمنانہ کارروائی کے طور پر پاکستان پر حملہ کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انٹیلیجنس اور نقصان کے تخمینے کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان اور وابستہ دہشت گرد ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں زخمی ہوئے، جھڑپوں میں 23 بہادر جوانوں نے دفاعِ وطن میں جامِ شہادت نوش کیا، 29 سپاہی زخمی ہوئے۔ پاکستان پر حملوں کیلئے استعمال ہونے والی 19 افغان پوسٹیں تباہ، کئی افغان طالبان ہلاک، پاکستانی پرچم لہرا دیا...
پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زیادہ طالبان اور منسلک دہشت گردوں کو ہلاک اور کئی زیادہ کو زخمی کردیا جب کہ پاکستان کے 23 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج نے رات کو پاک افغان سرحد کے ساتھ پاکستان پر بلا اشتعال حملہ کیا، فائرنگ اور چھاپوں کا مقصد دہشت گردی کی سہولت کاری کے لیے سرحدی علاقوں کو غیر مستحکم کرنا تھا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق چوکس مسلح افواج نے پوری افغان سرحد پر حملے کو فیصلہ کن طور پر پسپا کیا، جوابی...
راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 نئے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال اب تک 14148 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مکمل کیا گیا جبکہ رواں سال مشتبہ 948 ڈینگی کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ 49 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں اور ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ ڈینگی سرویلنس کے دوران 5692088 گھروں کو چیک کیا گیا جس میں سے 1 لاکھ 80 ہزار 266 گھر ڈینگی پازٹیو پائے گئے۔ 1 لاکھ 57 ہزار 1372 اسپاٹ چیک کیے گے جس میں 24 ہزار 292 اسپاٹ ڈینگی پازٹیو نکلے۔ 2 لاکھ 4 ہزار 558 مقامات سے ڈینگی لاروا ملا جسے تلف کردیا گیا جبکہ انسدادِ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف...
سٹی42: :لاہورسےبند ایم 2 اور ایم 3 کی لاہور سے کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئےکھول دیاگیا، لاہورپولیس نےموٹروےکنٹینرزلگاکربند کی تھی۔ پولیس نے سکیورٹی کےپیش نظرموٹروےبابوصابواور ٹھوکرسےبندکی تھی، لاہور سے موٹروے ایم 2 اور ایم 3 ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھلی ہے۔ پولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو پر لاہور سے ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، موٹروے کے داخلی و خارجی راستوں پر لگے کنٹینرز ہٹادیئےگئے۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا
سٹی42:خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کی نمازِ جنازہ آج بعد از عصر ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق طیفی بٹ کی لاش کو رحیم یارخان کےہسپتال میں مکمل پوسٹ مارٹم کےبعد ورثاکےحوالےکردیاگیا ہے۔ نمازِ جنازہ 50 ایم، گلبرگ، نصیر آباد میں رکھی گئی ہے، جہاں ان کے مداح، رشتہ دار اور دوست شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنازے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی کے انتظامات کریں گے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جائے۔ مزید یہ کہ جنازہ کے بعد طے ہے کہ متعلقہ حکام مسئلے کی تفصیلات اور مکمل تفتیشی عمل کے ساتھ عوام کو آگاہ کریں گے۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے...
سٹی42ؒ: لاہور کے گلبرگ علاقے میں چینی بنانے والے ایک یونٹ پر چھاپہ مارا گیا، جہاں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ چوری ڈائریکٹ سپلائی لائن سے کی گئی تھی، اور اس سلسلے میں متعدد کیبل اور میٹر قبضے میں لیے گئے ہیں۔انسداد چوری آپریشن ایس ای ساؤتھ سرکل کے محمد حسین کی نگرانی میں کیا گیا، اور ایکسین گلبرگ محمد طاہر نے بتایا کہ وہ چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا اس کے علاوہ ایس ڈی او سب ڈویژن کا کہنا ہے کہ چوروں کو لاکھوں روپے کا ڈی ٹیکشن بل بھی لگایا جائے گا۔ اسی دوران...
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جہاں حذف شدہ غیر مسلم ووٹروں کی شرح صرف 4.18 فیصد تھی، وہیں مسلمان ووٹروں کی شرح 6.38 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ یہ فرق سب سے زیادہ بہار کے سیمانچل خطہ میں دیکھا گیا جہاں کشن گنج، اراریہ اور کٹیہار جیسے حلقوں میں سب سے زیادہ اخراج کی شرح ریکارڈ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار میں الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کے بعد نئے فہرستوں کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ووٹروں کے اخراج میں غیر مسلموں کی نسبت مسلمان ووٹروں کی شرح زیادہ ہے جس سے انتخابی عمل میں نظامی تعصب کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق...
پاک افغان حکام فورسز کے درمیان فائرنگ اور کشیدہ صورتحال کے پیش نظر طورخم بارڈر دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیوں اور مسافروں کی پیدل آمد ورفت کے لیے بند کر دیا گیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر کی بندش سے دونوں جانب ہر قسم کی آمد و رفت اور پیدل جانے والے مسافروں کی نقل و حرکت رک گئی ہے، تمام مال بردار گاڑیوں کو لنڈی کوتل منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کے لیے بند ہونے سے دونوں جانب کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا ہوگا، تاہم موجودہ صورت حال میں سرحد کو بند کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 21...
افغانستان کی جانب سے پاکستان پر بلا اشتعال فائرنگ پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کا ردِعمل، کہا پاکستان اپنی قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہیں۔ افغان سرزمین سے فتنۂ خوارج کے حملے اقوامِ متحدہ کی رپورٹوں سے بھی ثابت شدہ حقیقت ہیں۔ پاکستان بارہا واضح کر چکا ہے کہ فتنۂ خوارج اور فتنۂ ہندوستان کے گٹھ جوڑ سے پاکستان کے شہری اور سیکیورٹی اہلکار نشانہ بن رہے ہیں۔ صدرِ مملکت نے افغان قیادت پر زور دیا کہ وہ پاکستان مخالف دہشت گرد عناصر کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرے۔ فتنۂ خوارج اور فتنۂ ہندوستان...
بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی لاش کا پوسٹ مارٹم رحیم یار خان کے اسپتال میں ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد طیفی بٹ کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک پولیس کے مطابق لاش کو ورثا لاہور گلبرگ نصیر آباد لے آئے ہیں، یاد رہے کہ طیفی بٹ کو جمعہ اور ہفتہ کی شب مبیبہ پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا۔ ذرائع نے کہا تھا کہ طیفی بٹ کو دبئی سے کراچی لایا گیا تھا، کراچی سے لاہور منتقل کیا جا رہا تھا کہ تھانہ کوٹ سبزل صادق آباد کے علاقے میں طیفی بٹ کو...
افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد سعودی عرب کا ردعمل سامنے آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز ریاض(آئی پی ایس)پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور پاکستانی فورسز کے مؤثر جواب کے بعد سعودی عرب نے سرحدی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تنازع کے حل کے لیے تحمل اور مکالمے کا راستہ اپنائیں۔سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں حالیہ جھڑپوں اور کشیدگی پر سعودی عرب کو گہری تشویش ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے...
پاکستان نے بھارت و افغانستان کے مشترکہ اعلامیے اور بھارت میں افغان نگران وزیرِ خارجہ کے بیانات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری (ویسٹ ایشیا و افغانستان) نے آج افغانستان کے سفیر کو طلب کرکے پاکستان کے گہرے خدشات سے آگاہ کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ افغان سفیر کو بتایا گیا ہے کہ مشترکہ اعلامیے میں جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں اس اقدام کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی قربانیوں اور ان کے حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے خلاف شدید بے...
برطانیہ میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں عدالت نے ایک ایسا فیصلہ دیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔کتے کے حملے میں ہلاک ہونے والے 3 سالہ بچے کے والدین کو واقعے کےتین سال بعد جیل بھیج دیا گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ15 مئی 2022 کو’’روچڈیل‘‘ کے ایک فارم ہاؤس میں پیش آیا۔ تین سالہ ڈینیئل ٹوِگ فارم میں موجود ایک خطرناک نسل کے کتے ’’کین کورسو‘‘ کے حملے کا نشانہ بن گیا، جو اُسے ایک باڑے میں جا کر کاٹنے لگا۔ بچے کے سر اور گردن پر شدید زخم آئے، اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ حملہ آور کتا ’’سِڈ اُن‘‘11 کتوں میں شامل تھا جن کی...
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام سربراہ ایڈم موسیری نے انسٹاگرام پر ٹیبز کی مختلف ترتیب کے ساتھ نئے مینو بار کی آزمائش سے متعلق اعلان کیا ہے۔ نئے مینو بارمیں ایپ کے دو مقبول فیچرز ریلز اور ڈی ایمز کے لیے مخصوص ٹیبز رکھے گئے ہیں۔ جن صارفین کا آزمائش کے لیے انتخاب کیا گیا ہے ان کے انسٹاگرام کے موجود مینو بار کو نئے لے آؤٹ سے بدل دیا جائے گا۔ نئے لے آؤٹ میں سرچ ٹیب کی جگہ ریلز اور ریلز کی جگہ سرچ ٹیب کو کر دیا جائے گا۔ جبکہ نئے پوسٹ ڈالنے کے لیے مختص ٹیب کو نئے ڈی ایمز کے ٹیب سے بدل دیا جائے گا۔ میٹا کی اس آزمائش میں دونوں ٹیبز کے درمیان...
خیبر پختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے باقاعدہ شیڈول جاری کردیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق انتخابی عمل 3 مراحل پر مشتمل ہوگا جو 12 اور 13 اکتوبر کو مکمل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہو چکا، منظوری تک وہ وزیراعلیٰ رہیں گے، گورنر خیبرپختونخوا نوٹس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے امیدواروں کے نامزدگی فارم 12 اکتوبر بروز اتوار سہ پہر 3 بجے تک اسمبلی سیکرٹری کے دفتر میں جمع کرائے جا سکیں گے۔ امیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی پر ایک تجویز کنندہ، ایک تائید کنندہ اور خود امیدوار کے دستخط ہونا ضروری ہوں گے، اسی روز شام 4 بجے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی...
ملک بھر میں شادیوں کی تقریبات سے ٹیکس وصولیوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بتایا ہے کہ ملک میں شادیوں کی تقریبات سے ٹیکس وصولیوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے کیونکہ ملک گیر سطح پر شادیوں کی تقریبات سے ود ہولڈنگ ٹیکس وصولی کو یقینی بنانے پر زیادہ توجہ دیا گیا ہے۔ایف بی آر کی دستاویز کے مطابق مالی سال 25-2024 میں شادیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ایونٹ مینجمنٹ سیکٹر میں دستاویزی عمل بڑھ رہا ہے اور مالی سال 2025 میں شادیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس وصولی 2 ارب 2 کروڑ روپے رہی۔ دستاویز کے مطابق...
پشاور کے علاقے سفید ڈھیری کو چکن گونیا کی وبا نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی تصدیق محکمہ صحت نے بھی کردی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے سفید ڈھیری میں چکن گونیا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ محکمہ صحت نے 16 کیسز میں چکن گونیا کی تصدیق کردی۔ مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ڈی ایچ او پشاور میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا جبکہ وبا کو یونین کونسل کی سطح تک محدود رکھنے کے لیے متاثرہ افراد کی سخت مانیٹرنگ اور کنٹیکٹ ٹریسنگ کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ڈی ایچ او پشاور کو بھی روز کی بنیاد پر ہیلتھ ڈائرکٹوریٹ کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔...