2025-09-19@19:21:00 GMT
تلاش کی گنتی: 5996
«کے عزم کا اعادہ کیا»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ 30 جون 2025 تک بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 1.6 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے جس میں ریکوری میں کمی اور ترسیلی نقصانات کے مالی اثرات شامل نہیں ہیں. یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب ایک روز قبل ہی پاور ڈویژن نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا تھا کہ گردشی قرضہ 780 ارب روپے ہے تاہم سی پی پی اے کے چیف ایگزیکٹو ریحان اختر نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین وسیم مختار کے سوال پر واضح کیا کہ 1.6 کھرب روپے کے تخمینے میں مالی نقصانات شامل نہیں...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا کی جانب سے فلسطینی ریاست کی حمایت کے اعلان کے بعد اس کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنا مشکل ہو جائے گا کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کی جانب سے اس معاملے پر فوری ردعمل جاری نہیں کیا گیا . امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈین وزیراعظم کے دفتر سے ردعمل جاننے کے لیے درخواست کی گئی ہے وزیراعظم کارنی نے اعلان کیا تھاکہ کینیڈا ستمبر میں اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے فرانس اور برطانیہ کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے بعد کینیڈا کا یہ اعلان سامنے آیا ہے.(جاری ہے) اسرائیل...
سعودی وزارتِ خارجہ نے کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو اور مالٹا کے وزیرِ اعظم رابرٹ ایبیلا کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں دونوں ممالک نے آئندہ ستمبر میں ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ وزارت نے اس فیصلے کو ایک مثبت اور اہم پیش رفت قرار دیا جو فلسطینی مسئلے کے پرامن حل کے راستے کو تقویت دیتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی برادری کے اُس متفقہ موقف کی عکاسی کرتا ہے، جس کے مطابق فلسطینی عوام کو ان کی دیرینہ تکالیف سے نجات دلانا اور ایک آزاد ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ مزید پڑھیں: فلسطینی عوام کی آزاد ریاست کے...
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق یہ اقدام صوبے میں دہشتگردی کے خلاف موثر کارروائیوں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پہلی بار اینٹی ڈرون گن کو استعمال کیا گیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ یہ گن پشاور سے بنوں پولیس کو فراہم کی گئی ہے، جسے دہشتگردوں کی نقل و حرکت اور ممکنہ ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پشاور سینٹرل پولیس آفس نے مزید بتایا کہ اینٹی ڈرون سسٹم خیبرپختونخوا...
بیجنگ : چین اور امریکہ نے اسٹاک ہوم میں اقتصادی و تجارتی مذاکرات کا ایک نیا دور منعقد کیا۔ فریقین نے امریکی 24 فیصد ریسپروکل محصولات اور چین کے جوابی اقدامات میں 90 دن تک توسیع پر اتفاق کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ فریقین تبادلوں میں بہت زیادہ اتفاق رائے پر پہنچ چکے ہیں، مثلاً فریقین نے دونوں ممالک اور عالمی معیشت کے لئے مستحکم چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کیا اور چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کے کردار پر زور دیا. امریکہ نے مذاکرات کو ‘تعمیری قرار دیا ۔موجودہ مذاکرات میں’’طے شدہ شیڈول کے مطابق 90 دن تک توسیع‘‘ کے اعلان کا مطلب کیا ہے؟ کچھ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی 2025ء ) صوبائی محتسب نے سی ای او کے الیکٹرک کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے پر 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی محتسب جسٹس ریٹائرڈ شاہ نواز طارق کی جانب سے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کو ایک خاتون کو دفتر میں ہراساں کرنے کے کیس میں عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا ہے، محتسب نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مونس علوی پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جو متاثرہ خاتون کو بطور ازالہ ادا کیا جائے گا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر مونس علوی نے جرمانہ ادا...
مودی سرکار کی جنگی جنونیت خطے کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہے، ’’نیا بھارت‘‘ امن نہیں بارود کا راگ الاپنے میں مصروف ہے۔ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی حکومت کے زیرِ سایہ اسپیتی ویلی، ہماچل پردیش میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک وسیع پیمانے پر ڈرون مقابلے کا انعقاد اگست میں کیا جارہا ہے۔ اس ڈرون مقابلے کو ’’آتم نربھر بھارت‘‘ یعنی خود انحصاری کے نعرے کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے، مگر درحقیقت یہ قوم پرستی کی مہم کو جنگی جنون میں تبدیل کرنے کی ایک تازہ مثال بن چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون مقابلہ دو مراحل پر مشتمل ہوگا، جس کا پہلا مرحلہ 10 سے 15 اگست جبکہ دوسرا مرحلہ 20 سے 24...
پاکستان کے حوالے سے مثبت خبر یہ ہے امریکا نے پاکستان کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ واشنگٹن کا اسلام آباد کے ساتھ ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت دونوں ممالک مل کر پاکستان کے تیل کے وسیع ذخائر کو قابل بازیافت ذخائر میں تبدیل کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ اس ڈیل کے بعد نہ صرف پاکستان مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر خبروں کا مرکز بن گیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان میں واقعی تیل کے اتنے ذخائر موجود ہیں کہ بقول امریکی صدر، مستقبل میں بھارت پاکستان سے تیل خریدے گا؟...

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت، عہدے سے ہٹانے کا حکم اور جرمانہ
فائل فوٹو محتسب اعلیٰ سندھ نے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔محتسب اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) شاہ نواز طارق نے مونس علوی پر25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔محتسب اعلیٰ سندھ کے مطابق کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوتا ہے، وہ ایک ماہ میں جرمانے کی رقم ادا کریں۔ان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے سی ای او نے شکایت کنندہ کو ہراساں کیا اور ذہنی اذیت دی۔ مونس علوی جرمانے ادا نہ کریں تو منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائے۔محتسب اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ مونس علوی جرمانہ ادا نہ کریں تو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی...
ٹرمپ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پانے کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن:پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بڑی پیش رفت، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ مکمل ہو چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ٹریڈ ڈیل حتمی شکل اختیار کر چکی ہے اور اب دونوں ممالک توانائی کے شعبے، خصوصاً تیل کی تنصیبات کی ترقی کے لیے باہمی اشتراک سے کام کریں گے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت ایک آئل کمپنی کے انتخاب کے مرحلے میں ہیں جو اس پارٹنرشپ...
روس نے ایک بار پھر دنیا کو اپنی عسکری طاقت کا احساس دلاتے ہوئے جدید ترین کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ تجربہ شمالی سمندری حدود میں واقع بحیرہ برینٹس میں اس وقت کیا گیا جب روسی نیوی کی نیوکلیئر آبدوز ’’اوریل‘‘ کو میدان میں اتارا گیا۔ یہ آبدوز نائن فورنائن اے اینتے کلاس سے تعلق رکھتی ہے، جو روس کے جدید ترین جنگی بحری بیڑے کا حصہ ہے اور اپنے اندر تباہ کن صلاحیتیں سمیٹے ہوئے ہے۔ اوریل آبدوز کو گرانیٹ کروز میزائلوں سے لیس کیا گیا ہے، جن کے بارے میں دفاعی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ روایتی بحری کروز میزائلوں سے چار گنا بڑے اور کہیں زیادہ طاقتور ہیں۔ ہر اینتے کلاس آبدوز میں...
جنوبی کوریا کی معروف کمپنی ایل جی انرجی سلوشن (LGES) نے امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے ساتھ 4.3 ارب ڈالر مالیت کا بڑا معاہدہ طے کیا ہے، جس کے تحت وہ انرجی اسٹوریج سسٹمز کے لیے بیٹریاں فراہم کرے گی۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ معاہدہ امریکا کی جانب سے چینی درآمدات پر انحصار کم کرنے کی کوششوں کے تحت کیا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت لیتھیم آئرن فاسفیٹ (LFP) بیٹریاں ایل جی ای ایس کی مشی گن میں واقع فیکٹری سے فراہم کی جائیں گی۔ کمپنی نے بدھ کے روز عالمی سطح پر ایل ایف پی بیٹریوں کی 3 سالہ فراہمی کے معاہدے کا اعلان کیا، تاہم معاہدہ کے تحت بیٹریوں کے استعمال کی...
غازی ملت کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں انھوں نے کہا کہ سردار ابراہیم خان نے 1915ء سے 2003ء تک نشیب و فراز سے بھرپور اور اصولوں پر استوار زندگی گزاری، اُنہوں نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کا مشن کشمیری مسلمانوں کو ڈوگرہ راج کی غلامی سے نجات دلانا اور ان کی امنگوں کے مطابق ریاست جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانا تھا، ان کا یہ مشن آج بھی زندہ ہے اور کشمیر کی آزادی اور تکمیلِ پاکستان تک ہم اسے جاری رکھیں گے، کشمیری عوام آزادی کی اس جدوجہد کو خون...
کراچی: پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 سے 8 بجے کے درمیان چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں روانہ کیا جائے گا۔ اس اہم مشن کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو کے ماہرین اور سائنسدان چینی لانچ سینٹر میں موجود ہیں تاکہ مشن کو کامیابی سے مکمل کیا جا سکے۔ سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم پیش رفت اور تکنیکی خود انحصاری کی جانب بڑا قدم ہے۔ لانچ کی خصوصی تقریب سپارکو ہیڈکوارٹر کراچی میں براہ راست دکھائی جائے گی، جب کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد یاسر کا ویڈیو پیغام بھی چین سے...
چین نے پاکستان کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے خاص طور پر بیجوں کی ترقی، سمارٹ آبپاشی کے نظام اور زرعی پروسیسنگ میں۔اس دلچسپی کا اظہار زرعی سائنسدانوں اور نجی شعبے کے نمائندوں پر مشتمل چینی وفد نے منگل کو اسلام آباد میں وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین سے ملاقات میں کیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے اور پاکستان کے زرعی شعبے کو جدید بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ وفد نے زراعت میں چین کی تکنیکی ترقی پر روشنی ڈالی اور ادارہ جاتی شراکت داری کے ذریعے پاکستان کو مہارت منتقل کرنے...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق برازیلی صدر جائر بولسونارو کے خلاف عدالتی کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے برازیل سے درآمد ہونے والی بیشتر اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ تاہم ہوائی جہاز، توانائی اور اورنج جوس کے شعبے کو اس اقدام سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی حکم نامے کے بعد بدھ کے روز جاری کردہ ایک فیکٹ شیٹ میں وائٹ ہاؤس نے واضح کیا کہ یہ اقدام برازیل کی جانب سے سابق صدر بولسونارو کے خلاف جاری قانونی کارروائی کے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے، جن پر 2022ء کے انتخابات کے نتائج پلٹنے کے لیے مبینہ بغاوت کی سازش کا الزام ہے۔...
کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی پوپ سنگر کیٹی پیری کی ڈنر پر ایک خاص ملاقات نے سوشل میڈیا پر ہلچ مچادی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے سابق وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی پوپ اسٹار کیٹی پیری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں دونوں کو مونٹریال کے ایک لگژری ریسٹورنٹ Le Violon میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ملاقات نے گلوکارہ کے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر چہ مہ گوئیاں شروع ہوگئیں کسی نے کہا کہ یہ "اتفاقیہ" ملاقات تھی جب کہ کسی نے تکا لگایا کہ دونوں کی قربتیں رومانوی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دونوں ریسٹورینٹ میں خوشگوار موڈ میں پرجوش گفتگو کرتے اور...
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے کامن ویلتھ سیکرٹیریٹ اور برٹش اسپورٹس فیڈریشن کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد پاکستان میں قومی سطح پر اسپورٹس فیڈریشن اور ای ایسپورٹس (الیکٹرانک اسپورٹس) ایکو سسٹم کے قیام کا فیصلہ کرنا تھا۔اس موقع پر ای ایسپورٹس پر برطانیہ میں تربیتی ماڈیولز اور بہترین عالمی تجربات پر بریفنگ دی گئی، وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ پاکستان میں قومی سطح پر ای اسپورٹس فیڈریشن اور ایکو سسٹم کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔ تعلیم و تربیت میں ای ایسپورٹس کی شمولیت نوجوانوں کے لیے انقلابی قدم ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ والدین کی شمولیت اور رہنمائی سے ای کھیلوں کو مثبت رخ دینا ممکن ہے، ای اسپورٹس کو...
لاہور میں سرکاری یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر طیب چوہدری کی جانب طالب علم کو بےعزت کرنے کی وائرل ویڈیو پر اداکارہ و میزبان مشی خان نے شدید درعمل دیا ہے۔ کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر طیب چوہدری پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک طالب علم کو پوری کلاس کے سامنے لیپ ٹاپ نہ ہونے پر مبینہ طور پر تضحیک اور بےعزتی کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ گزشتہ دنوں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے استاد کے رویے کو غیر اخلاقی اور تعلیم کے ماحول کے منافی قرار دیا جبکہ طالب علم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ A post common by Fazil. (@wydfaxil)...
اپنے ایک بیان میں ٹام باراک کا کہنا تھا کہ امریکہ، حزب الله کے مستقبل کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے لبنان پر شرط عائد کی کہ وہ تل ابیب کی بیروت پر جارحیت کے خاتمے اور جنوبی علاقوں سے صیہونی فورسز کی واپسی کے لئے، مقاومتی تحریک "حزب الله" کو غیرمسلح کرنے کا باقاعدہ عہد کرے۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اگر لبنانی حکومت، حزب الله کو غیر مسلح کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کرتی تو امریکہ اپنے نمائندہ خصوصی ٹام باراک کو مشرق وسطیٰ نہیں بھیجے گا اور نہ ہی اسرائیل پر دباؤ ڈالے گا کہ وہ فضائی حملے بند کرے یا اپنے فوجیوں کو جنوبی لبنان سے نکالے۔ العربیہ...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر کھوکھرا پار میں 16 سالہ پڑوسی لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے زیادتی کے بعد قتل کرنے والے پڑوسی کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر کھوکھراپار میں گھر کے باہر سے لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ بیس دن میں حل ہوگیا۔ سولہ سالہ اریبہ کے قتل میں ملوث پڑوسی ملزم محمد حذیفہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ دس جولائی کو اریبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا، شور مچانے پر اُس کے منہ پر ہاتھ رکھا جس پر وہ دم گھٹنے سے مر گئی تھی۔ ملزم نے کہا کہ اریبہ میری پڑوسن تھی جو میرے گھر اپنی دوست کا پوچھنے آئی تھی، گھر خالی ہونے...
احادیث و روایات میں زیارت اربعین حسینیؑ کی اہمیت و پس منظر؟ ماضی میں زیارت اربعین حسینیؑ کیخلاف لگائی گئی پابندیاں و بندشیں؟ زیارت اربعین حسینیؑ سے ملوکیت و باطل حکمرانوں کو کیا خطرہ رہا ہے؟ موجودہ پاکستانی حکومت کی جانب سے زائرین کیلئے اربعین حسینیؑ کے زمینی سفر پر اچانک پابندی کیوں؟ کیا زائرین پر پابندی دہشتگردوں کے آگے گھٹنے ٹیکنے کے مترادف ہے؟ مسئلے کا حل کیا ہے، زائرین پر پابندی یا فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی؟ شیطانی قوتیں عالمی تحریک بیداری اربعین حسینیؑ سے خوفزدہ کیوں؟ سمیت دیگر متعلقہ و ایم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ...
نیویارک میں سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں ہونے والی اقوام متحدہ کی دو ریاستی حل کانفرنس میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے 15 ماہ کا وقت طے کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے تحت دو ریاستی حل کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ دنیا بھر کے 125 سے زائد ممالک نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے اور دو ریاستی حل کی طرف پیش قدمی کرے۔ سات صفحات پر مشتمل اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شرکاء نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کو دو ریاستی حل کی بنیاد پر ختم کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ مسودے میں دو ریاستی حل کے قیام پر زور دیتے ہوئے...
نیشنل پریس کلب اور سی ڈی اے کی ملکر سرسبز اسلام آباد مہم کے تحت ون ملین درخت لگانے کی مہم کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نیشنل پریس کلب اور سی ڈی اے نے ملکر سرسبز اسلام آباد مہم کے تحت ون ملین درخت لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے،چیئرمین سی ڈی اے نے این پی سی کے لان میں پودا لگا کر اس شجر کاری مہم کا افتتاح کیا، اس مہم کا مقصددنیا کیدوسرے سب سے زیادہ خوبصورت دارالحکومت اسلام آبادکو گلوبل وارمنگ کی تباہی سے بچانیاورموسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کے مقابلہ کرنا ہے،سرسبز اسلام آباد مہم کے تحت ایک ملین درخت لگانے کے حوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام...
گزشتہ 3ماہ کے دوران ایران سے تقریبا 18لاکھ مہاجرین کو بے دخل کیا گیا، افغان حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز کابل (سب نیوز)افغانستان میں طالبان حکومت نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایران سے تقریبا 18لاکھ مہاجرین کو زبردستی بے دخل کیا گیا۔افغان وزارت برائے امور مہاجرین نے میڈیا کے سامنے سالانہ کارکردگی پیش کی۔ وزارت کے حکام کا کہنا تھاکہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ایران سے تقریبا 18لاکھ مہاجرین کو زبردستی بے دخل کیا گیا۔ حکام کے مطابق رواں سال پاکستان سے ایک لاکھ 84 ہزار 459 اور ترکی سے 5134 مہاجرین کو بے دخل کیا گیا۔وزارت برائے امور مہاجرین کے حکام نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران افغان...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہدایت جاری کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کرفیو اور دفعہ 144 کا نفاذ نہ کرے ۔۔۔۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور نے بیورو کریسی کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے بیوروکریسی سے دفعہ 144 کے نفاذ اور کرفیو نافذ کرنے کے اختیارات واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہدایت جاری کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کرفیو اور دفعہ 144 کا نفاذ نہ کرے، دفعہ 144 اور کرفیو کانفاذ صوبائی محکمہ داخلہ کی اجازت سے مشروط ہوگا۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ایکشن اینڈ ایڈ آف سول پاور قانون بھی اسمبلی میں پیش کریں گے۔ واضح رہے...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں قائد اعظم یونیورسٹی کے ہاسٹل سے گرفتار طلبہ کے کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کی جب کہ وکال نے کچہری میں وکلا نے یونیورسٹی کے سیکورٹی انچارج کرنل ریٹائرڈ ندیم پر تشدد کیا۔ طالب علموں کے وکیل ریاست علی آزاد کیجانب سے ایف آئی آر کا متن پڑھا گیا، 29 طالب علم اسوقت پولیس کی حراست میں ہیں، جو جو دفعات لگائی گئی ان میں سے بس ایک دفعہ ناقابلضمانت ہے۔ ریاست علی آزاد کے دلائل مکمل ہونے کے بعد صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نعیم گجر نے دلائل دیے اور مؤقف اپنایا کہ کیا یونیورسٹی پر بھی کوئی قانون لاگو ہوتا ہے؟ پہلےایڈمیشن دیا گیا کمرے الارٹ کئے گئے، کرائے دار کو...
اوٹاوا: فرانس اور برطانیہ کے بعد اب کینیڈا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ کینیڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ اعظم مارک کارنی مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر کابینہ کا ورچوئل اجلاس بلائیں گے جس میں فلسطین کی ممکنہ ریاستی حیثیت پر غور کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر سے مارک کارنی کی حالیہ گفتگو کے بعد اس حوالے سے سنجیدگی بڑھی ہے۔ کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے پیر کے روز دو ریاستی حل کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا حق خود ارادیت اور اسرائیل کی سلامتی دونوں کو یقینی...

تائیوان کی علیحدگی پر مبنی نصابی کتابوں کو آبنائے کے دونوں اطراف کے چینیوں کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کا دفتر
تائیوان کی علیحدگی پر مبنی نصابی کتابوں کو آبنائے کے دونوں اطراف کے چینیوں کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کا دفتر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام نے ستمبر کے نئے سمسٹر سے “چین کے خطرے کو سمجھنا’’ کے عنوان سے 13 ضمنی نصابی کتب متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تائیوان کے علاقے کی رائے عامہ نے اس اقدام کو ’’تائیوان کی علیحدگی‘‘ کی ایک منظم برین واشنگ مہم کے طور پر تنقید...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس سال جشنِ آزادی کا آغاز یکم اگست سے کیا جائے گا، جس کی تھیم ’معرکہ حق‘ سے ہم آہنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار یومِ آزادی کو صرف قومی دن کے طور پر نہیں بلکہ معرکہ حق کی فتح کے طور پر منایا جائے گا تاکہ عوام کو آزادی کی اصل قیمت اور غلامی کا احساس دلایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ’اڑان پاکستان‘ جیسے معاشی بہتری کے پروگرام کو بھی جشنِ آزادی تقریبات کا حصہ بنانے کا اعلان کیا اور بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران سندھ نے معاشی میدان میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔ جشنِ آزادی کی...
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دہشتگردی کے خلاف عسکری آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، تاہم وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آپریشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز سے کرفیو نافذ کرنے کا اختیار واپس لے لیا ہے۔ تحصیل لوئی ماموند کے 16 دیہات میں ڈپٹی کمشنر نے 31 جولائی تک کرفیو نافذ کیا تھا، جس کے دوران آپریشن جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مؤقف اختیار کیا کہ ایسے اقدامات عوامی اعتماد کو مجروح کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: باجوڑ میں دہشتگردی کیخلاف ہزاروں شہری سڑکوں پر آگئے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ آئندہ کسی علاقے میں کرفیو یا دفعہ 144 محکمہ داخلہ کی منظوری کے بغیر نافذ...
کراچی میں شاہراہِ فیصل پر واقع منہدم نسلہ ٹاور کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے پلاٹ کی نیلامی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے آفیشل اسائنی نے نیلامی کا اشتہار شائع کردیا ہے، جس میں پلاٹ خریدنے کے خواہشمند افراد سے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ نسلہ ٹاور کو نومبر 2021 میں سپریم کورٹ کے حکم پر مسمار کیا گیا تھا، اور عدالت عظمیٰ نے زمین فروخت کرکے متاثرہ الاٹیوں کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیلامی کے لیے پیش کیا گیا پلاٹ 780 گز پر مشتمل ہے، جس کی ریزرو پرائس 81 کروڑ 12 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے متاثرین کو رقم...
سرکاری ذرائع کے مطابق صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو لاہور پہنچیں گے جہاں وہ اپنے دورے کا باضابطہ آغاز کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی صدر لاہور پہنچ کر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے جس کے بعد وہ اسی روز شام کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے سرکاری دورہ پاکستان کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو لاہور پہنچیں گے جہاں وہ اپنے دورے کا باضابطہ آغاز کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی صدر لاہور پہنچ کر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے جس کے بعد وہ اسی روز...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وال اسٹریٹ جرنل اور اس کے ارب پتی مالک روپرٹ مرڈوک ان کے خلاف دائر ہتکِ عزت کے مقدمے کو طے کرنے کے لیے رابطے میں ہیں۔ ٹرمپ نے 18 جولائی کو وال اسٹریٹ جرنل اور اس کے مالکان کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ مقدمے کی بنیاد ایک متنازع رپورٹ ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کو سالگرہ کی مبارکباد دی، جس میں ایک جنسی نوعیت کی تصویر اور کچھ خفیہ اشارات بھی شامل تھے۔ ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’وال اسٹریٹ جرنل نے میرے ساتھ بہت برا سلوک کیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعاون میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین عزت مآب عادل بیسالوف کی قیادت میں کرغزستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد پاکستان کرغزستان مشترکہ بین الحکومتی کمیشن (IGC) کے پانچویں اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، جس کا مقصد متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے وفد کا خیر مقدم کیا اور آئی جی سی کے پانچویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں باجوڑ واقعے کے تناظر میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: باجوڑ بم دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی متعلقہ اداروں نے وزیراعلیٰ کو امن و امان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی، خصوصاً باجوڑ میں حالیہ دہشتگردی واقعے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے باجوڑ سانحے میں شہید ہونے والے سویلینز اور سکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے شہید سویلینز کے لواحقین کے لیے...
ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حکومت سے رابطے ہوئے ہیں اور زائرین کے مطالبات حکام تک پہنچا دئیے گئے ہیں۔ جبکہ مسائل کے حل کی قابل عمل تجاویز بھی ان کو فراہم کردی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ زائرین کیلئے زمینی راستے کی بندش کے حوالے سے حکومت سے رابطے ہوئے ہیں اور زائرین کے مطالبات حکام تک پہنچا دئیے گئے ہیں۔ جبکہ مسائل کے حل کی قابل عمل تجاویز بھی ان کو فراہم کردی گئی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اس بڑے اور اہم مسئلے پر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے تجاویز پر...
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کے خلاف بنائے گئے بے بنیاد مقدمات کے خلاف مکمل قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے بائی روڈ زائرین کے ایران عراق داخلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کا صوبائی سطح پر اجلاس ملتان میں منعقد ہوا، جس میں تمام ونگز کے مسئولین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ ونگز کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں شریک رہنمائوں نے اس طرح کے اجلاس اور ملاقاتوں کو خوش آئند قرار دیا، اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں اس کی کمی محسوس کی گئی، صوبائی...
اسلام آباد کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی گدھے کے گوشت کی برآمدگی نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ صوبے کے پسماندہ ضلع بٹگرام میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے گدھے کا گوشت برآمد کیا، جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے مقامی مارکیٹوں میں فروخت کے لیے سپلائی کیا جانا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گدھے کا گوشت ، فوڈ اتھارٹی کی کارروائی پر اہم تفصیلات سامنے آگئیں انتظامیہ کے مطابق ایک شہری کی خفیہ اطلاع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اختر رسول کو فوری ایکشن کی ہدایت کی۔ اختر رسول نے کوزہ بانڈہ کے علاقے میں چھاپہ مارا، جہاں سے ذبح کیا گیا گدھا اور اس...
—فائل فوٹو میانوالی کے علاقے دلیوالی میں خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں اس کے 3 دیوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔میانوالی پولیس کے مطابق 2 ہفتے قبل تنیوں دیوروں نے اپنی بھابی کو گلا دبا کر قتل کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دیوروں نے خاتون سے شوہر کی وفات پر ملنے والی رقم کا تقاضہ کیا تھا۔
اسلام آباد: نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال پاک فوج کے افسران نے کیا۔ دورے کے دوران شرکاء کو پاک فوج کی جانب سے ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ اس بریفنگ میں چکوٹھی سیکٹر میں پاک فوج کی جانب سے دی گئی قربانیوں، دفاعی حکمتِ عملی اور حاصل کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ شرکاء نے اس بریفنگ اور دورے کو نہایت معلوماتی اور مؤثر قرار دیتے ہوئے پاک فوج کے جذبہ قربانی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔ Tagsپاکستان

ایتھوپیا کے سفیر کی چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات،شجرکاری مہم سمیت دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
ایتھوپیا کے سفیر کی چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات،شجرکاری مہم سمیت دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) ریپبلک آف اتھوپیا کے پاکستان میں سفیر جمل بیکر عبداللہ نے آج سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی۔ ملاقات انتہائی دوستانہ ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور خاص طور پر شہری ترقی، ماحول دوست شجرکاری مہم اور پائیدار اربن پلاننگ کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے جمل بیکر عبداللہ کو سی ڈی اے کی کارکردگی سے...
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا شیڈول فائنل، 2اگست کو لاہور آمد متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے سرکاری دورہ پاکستان کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ اپنے دورے کا باضابطہ آغاز کریں گے۔ذرائع کے مطابق ایرانی صدر لاہور پہنچ کر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے، جس کے بعد وہ اسی روز شام کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ 3 اگست کو ایرانی صدر کی مصروفیات کا محور پاکستان کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔اسلام آباد میں قیام کے دوران مسعود پزشکیان...
اطالوی سیاسی مشیر سرگائیو ریسٹیلی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل بلوچستان میں اسٹریٹجک مفادات کے تحت سرگرم ہے، اور اس مقصد کیلئے اسرائیلی ادارہ میمری (MEMRI) بلوچستان اسٹڈیز پروجیکٹ کے نام سے کام کر رہا ہے اسلام ٹائمز۔ ایران جنگ کے بعد اسرائیل نے اپنی توجہ ایرانی سرحد سے متصل پاکستان کے صوبے بلوچستان پر مرکوز کر دی ہے۔ صیہونی رجیم سے منسلک خبر رساں ادارے "ٹائمز آف اسرائیل" میں شائع ایک آرٹیکل میں اطالوی سیاسی مشیر سرگائیو ریسٹیلی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل بلوچستان میں اسٹریٹجک مفادات کے تحت سرگرم ہے، اور اس مقصد کے لئے اسرائیلی ادارہ میمری (MEMRI) بلوچستان اسٹڈیز پروجیکٹ کے نام سے کام کر رہا ہے۔ میمری، جو بظاہر مشرق وسطیٰ کے میڈیا...
چیئرمین اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے مدت ملازمت میں توسیع کے تمام دروازے بند ہونے کے بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان انھوں نے ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز/ریکٹرز کو لکھے گئے خط میں کیا ہے، واضح رہے کہ منگل 29 جولائی کو ڈاکٹر مختار احمد کی 1 سالہ توسیع شدہ مدت پوری ہوگئی۔ اس سے قبل وہ دو سال کی مدت اور قبل 4 سالہ مدت بھی گزار چکے تھے۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ بحیثیت رکن ایچ ای سی کمیشن وفاقی سیکریٹری تعلیم کو چیئرمین کا عارضی چارج ملنے کے امکان ہے تاہم اب تک نئے چیئرمین کی تقرری کے سلسلے میں اشتہار جاری نہیں ہوسکا ہے۔ ادھر اپنی مدت ملازمت...
خیبرپختونخوا کے معروف سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے افراد کے لیے اہم اطلاع سامنے آئی ہے، حکومت نے ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک سمیت دیگر علاقوں میں داخلے سے پہلے انٹری فیس کی ادائیگی کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق اب کاغان ویلی سمیت متعلقہ مقامات پر جانے سے پہلے انٹری فیس ادا کرنا ضروری ہوگا۔ اس سلسلے میں حسام آباد کے مقام پر ایک انٹری فیس وصولی پوائنٹ قائم کیا جائے گا، جہاں بڑی گاڑیوں سے 200 روپے، چھوٹی گاڑیوں سے 100 روپے اور موٹر سائیکلوں سے 20 روپے فیس وصول کی جائے گی۔ View this post on Instagram A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) حکومت کے اس فیصلے...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے ضمانت کے لیے دراخوست پشاور ہائیکورٹ میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری وسیئنر قانون دان سلمان اکرم راجہ سے حماد اظہر نے مشاورت کی، ایڈووکیٹ ابوذر نیازی سمیت دیگر وکلاء کی حماد اظہر کی درخواست ضمانت کے لئے پٹیشن کی تیاری شروع کر دی۔ ذرائع نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سے تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کی جائے گی، ضمانت کے بعد تمام مقدمات کے خلاف متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود ہمیں عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔
ویب ڈیسک :محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کے رجسٹریشن نظام کو جدید بنانے کی جانب ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے رجسٹرڈ گاڑی مالکان کے لیے ڈیجیٹل کارڈز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے. ماضی میں گاڑی کی بک (کتاب) ہوا کرتی تھی پھر سمارٹ کارڈ متعارف کروائے گئے اور اب ڈیجیٹل کارڈز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے محکمہ ایکسائز نے ابھی ابتدائی طور پر گاڑی کا ڈیجیٹل کارڈز لانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ڈیجیٹل ریکارڈ گاڑی مالک کے موبائل والٹ میں ڈیجیٹل کارڈز کی صورت میں محفوظ ہو گا اور ایسے میں کار مالک کو اپنے ساتھ گاڑی کے کاغذات یا کارڈ رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ جنوبی ایشیائی ملک...
کراچی: ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے اعلان کے بعد بھارت میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ بھارتی ایوانوں سے لے کر میڈیا تک ہر جانب مودی سرکار سے ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ بی سی سی آئی کی بزدلی اور بے شرمی ہے۔ بھارتی میڈیا نے بی سی سی آئی پر قومی جذبات پر کاروباری مفادات کو ترجیح دینے کا الزام لگایا اور سوال کیا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کے خلاف میچ پر غور کیوں کیا گیا؟۔ بھارتی میڈیا نے مؤقف اپنایا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے اور...
کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب مرد اورخاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعہ کا مقدمہ سرکار مدعیت میں نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ پیرکو بوٹ بیسن تھانے کے علاقے کلفٹن بلاک 2 چائنہ پورٹ کے قریب سے مرد اورخاتون کی لاشیں ملی تھی جنہیں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ فنگرپرنٹس کی مدد سے مرد کی شناخت28 سالہ ساجد مسیح اورخاتون کی 25 سالہ شناخت ثنا آصف کے نام سے کی گئی تھی۔ مقتولین گجراں والہ کے رہائشی تھے، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد مقتولین کی لاش سردخانے منتقل کردی تھیں۔ بوٹ بیسن پولیس نے واقعے کامقدمہ سرکارمدعیت میں قتل کی دفعہ کے تحت نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔ مقدمے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے مکس مارشل آرٹس فائٹر شاہزیب رند کے والد خیرمحمد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومت کی جانب سے شاہزیب رند کےلئے 50 لاکھ روپے کا چیک دیا اور ان کی کامیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے) فائٹر شاہ زیب رند نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں حکومت کی جانب سے انعامی رقم نہ ملنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔ شاہزیب کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے سیاستدان کرپٹ ہیں، ماضی میں...
محکمہ ایکسائز اسلام آباد نے نظام کو جدید طرز پر لاتے ہوئے اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑیوں کو ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ماضی میں گاڑی کی بک(کتاب) ہوا کرتی تھی پھر سمارٹ کارڈ متعارف کروائے گئے اور اب ڈیجیٹل کارڈز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے محکمہ ایکسائز نے ابھی ابتدائی طور پر گاڑی کی ڈیجیٹل کارڈز لانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ڈیجیٹل ریکارڈ گاڑی مالک کے موبائل والٹ میں ڈیجیٹل کارڈز محفوظ ہوگی اور ایسے کار مالک کو اپنے ساتھ گاڑی کے کاغذات یا کارڈ رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ مزید پڑھیں: محکمہ ایکسائز اسلام آباد کا فینسی نمبر پلیٹس اور ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن...
قلات آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والا دہشتگرد صہیب لانگو، جسے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی نام نہاد لاپتا افراد کی فہرست میں شامل ظاہر کیا گیا تھا، دراصل فتنہ الہندوستان کا سرگرم رکن تھا۔ یہ بھی پڑھیں:فتنہ الخوارج کے ڈرون حملے: بھارتی فنڈنگ اور افغان سرپرستی کا مکروہ گٹھ جوڑ بے نقاب سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نام نہاد لاپتا افراد کی آڑ میں دہشتگردی میں ملوث عناصر کے ناقابل تردید شواہد منظرِ عام پر آ چکے ہیں، جن سے ثابت ہوتا ہے کہ کئی دہشتگردوں کو جان بوجھ کر لاپتا افراد ظاہر کر کے ریاست کو بدنام کرنے کی منظم کوشش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق مارچ 2024 میں گوادر حملے میں مارے جانے والا دہشتگرد کریم جان،...
کراچی میں گزشتہ روز گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کے قتل کی پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات میں مصروف ہے۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی کا بھائی حراست میں ہے، بھائی نے کراچی کا سفر نہیں کیا جبکہ مقتول ساجد کے اہلخانہ کا اب تک پتا نہیں چل سکا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کے اہلخانہ نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا، کراچی پولیس کے ساتھ مل کر کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سے جھاڑیوں کے پیچھے سے مرد اور خاتون کی لاشیں ملی تھیں جنہیں سروں پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔
حریت ترجمان نے فورسز کے ہاتھوں سرینگر کے بالائی علاقے میں تین نوجوانوں کے دوران حراست قتل اور گجر بکروال برادری کے متعدد ارکان کو زخمی کرنے سمیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں ایک جعلی مقابلے میں تین نوجوانوں کی شہادت اور نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی روایتی ضد اور ہٹ دھرمی تنازعہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں سرینگر کے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مکس مارشل آرٹس فائٹر شاہزیب رند کے والد خیر محمد نے ملاقات کی، جہاں حکومت کی جانب سے شاہزیب رند کے نام 50 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے شاہزیب کی بین الاقوامی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے ان کے آئندہ مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ Dear Shahzeb, @RindhShahzaib There seems to be some miscommunication. We sincerely apologise for this unjustified delay, sportsmen like you are our real heroes and we value your achievements. You have brought great honour to the country and made us all proud. The Prime Minister… — Attaullah Tarar (@TararAttaullah) July 26, 2025 واضح رہے کہ چند دن قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات...

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کر غزستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین عزت مآب عادل بیسالوف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفدکی ملاقات
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین عزت مآب عادل بیسالوف (Edil Baisalov) کی قیادت میں کرغزستان کے ایک اعلیٰ سطحی نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد پاکستان کرغزستان مشترکہ بین الحکومتی کمیشن (IGC) کے پانچویں اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، جس کا مقصد متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے وفد کا خیر مقدم کیا اور آئی جی سی کے پانچویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان پروٹوکول اور مفاہمت کی متعدد یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کو سراہا اور انہیں تجارت، توانائی، تعاون، روابط اور عوامی تبادلوں کے فروغ...
صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں اغوا ہونے والی لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا، اور لاش مبینہ طور پر گھر کے باہر پھینک دی گئی۔ لڑکی کے والد کے مطابق، ملزم مقتولہ کی لاش گھر کے قریب پھینک کر فرار ہو گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بیٹی سے رشتہ داروں نے اجتماعی زیادتی کی۔ جرگے کا فیصلہ آنے تک بیٹی کو وڈیرے کے پاس رکھا گیا تھا۔ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزم لعل ڈنو اور عبدالجبار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل میں ملوث والد، بھائی اور سابق شوہر نے اعتراف جرم کرلیا...
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں پہلی بار 5-0 سے کلین سوئپ کرتے ہوئے ایک تاریخی کامیابی حاصل کی۔ نوجوان کھلاڑیوں کی دھواں دار کارکردگی نے آسٹریلیا کو سیریز کے آخری میچ میں 3 وکٹوں سے فتح دلوائی، جو 3 اوورز قبل ہی مکمل ہو گئی۔ مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کی عدم موجودگی میں بین ڈورشیئس اور نیتھن ایلس نے 5 وکٹیں حاصل کرکے میزبان ٹیم کو صرف 170 رنز تک محدود کیا۔ اگرچہ آغاز میں آسٹریلیا کی بیٹنگ مشکلات کا شکار رہی اور گلین میکسویل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، تاہم ٹم ڈیوڈ، مچ اووَن اور کیمرون گرین کی برق رفتار بیٹنگ نے میچ کا رخ پلٹ دیا۔ مزید پڑھیں: آسٹریلوی وزیراعظم کی...
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پختونخوا حکومت نے ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک سمیت مشہور سیاحتی مقامات کے لئے انٹری فیس لازمی قرار دے دی۔ اب کسی بھی سیاح کو ان مقامات میں بغیر فیس داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سرکاری دستاویزا ت کے مطابق کاغان ویلی میں باقاعدہ طور پر انٹری فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حسام آباد کے مقام پر انٹری فیس حاصل کرنے کے لیے پوائنٹ قائم کیا جائے گا جہاں بڑی گاڑیوں سے 200 روپے‘ چھوٹی گاڑیوں سے 100 روپے اور موٹر سائیکلوں سے 20 روپے بطور انٹری فیس حاصل کی جائے گی۔ مقامی افراد اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔
مظفرآباد(این این آئی)نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا ،جہاں ان کا استقبال پاک فوج کے افسران نے کیا۔ دورے کے دوران شرکاء کو پاک فوج کی جانب سے ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔اس بریفنگ میں چکوٹھی سیکٹر میں پاک فوج کی جانب سے دی گئی قربانیوں، دفاعی حکمتِ عملی اور حاصل کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ شرکاء نے اس بریفنگ اور دورے کو نہایت معلوماتی اور مؤثر قرار دیتے ہوئے پاک فوج کے جذبہ قربانی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔

نیویارک میں 2 ریاستی حل پر عالمی کانفرنس: سعودی عرب اور فرانس کی قیادت میں فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ
اقوام متحدہ کے صدر دفتر، نیویارک میں سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوا جس کا محور (2 ریاستی حل) اور فلسطینی ریاست کا قیام تھا۔ اس سفارتی پیش قدمی کو مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی طرف ایک نقطۂ آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کانفرنس کو اہم موڑ قرار دیتے ہوے کہا کہ علاقائی سلامتی کا آغاز فلسطینی عوام کو انصاف دینے سے ہوتا ہے، اور 1967 کی سرحدوں پر ایک خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہی مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی کنجی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر ممکن...
فائل فوٹو نوشہرو فیروز میں گزشتہ روز گھر کے سامنے سے ملنے والی 15 سالہ لڑکی کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو رشتے داروں نے قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوشہرو فیروز کے علاقے محبت دیرو میں لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے پر مقتولہ کے والد کی مدعیت میں زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ 4 ماہ قبل ملزم نے میری بیٹی سے زیادتی کی تھی، وڈیرے نے فیصلہ کرکے فریقین پر چار لاکھ جرمانہ عائد کیا تھا، وڈیرے نے میری بیٹی کی ملزم سے شادی کروانے کافیصلہ کیا تھا، ملزم لال ڈنو اور اس کے بھائی نے کل میری بیٹی کو زہریلی گولیاں...
وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کرغزستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اسلام آباد میں پاک-کرغزستان بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کو 100 ملین ڈالر تک بڑھانے کے لیے مختلف شعبوں میں مستقل اور مشترکہ کوششیں درکار ہیں۔انہوں نے پاک-کرغزستان بزنس کونسل کی بحالی، B2B رابطوں اور کسٹمز حکام کے درمیان الیکٹرانک ڈیٹا کے تبادلے پر مفاہمتی یادداشت کو جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کے کان کنی کے شعبے، خاص طور پر تانبا اور سونے کی تلاش میں کرغزستان کی دلچسپی کا خیر مقدم کیا۔ اشتہار
نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے)نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اقوامِ متحدہ میں دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ توحید حسین سے ملاقات کی۔ اکتوبر 2024 سے اب تک یہ دونوں رہنماؤں کی چوتھی ملاقات تھی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور سیاسی، معاشی، اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں فریقین نے روابط بڑھانے اور عوامی سطح پر تبادلوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا، اور مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے دوروں پر اتفاق کیا۔ کرسی پر بیٹھنے کے لیے بھی’’ اجازت نامہ‘‘ لینا پڑتا تھا ۔۔۔آزادی کی نعمت کی...
دورانِ پروگرام وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے صدر علی حیدر کاظمی نے شرکاء کے ہمراہ رہبرِ مسلمینِ جہاں آیت ﷲ سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے یومِ علی اکبر علیہ السلام بعنوان ’’السنا علی الحق (کیا ہم حق پر نہیں ہیں)‘‘ کا انعقاد اسلامک ریسرچ سینٹر (آئی آر سی) میں کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز علی حمزہ نے تلاوتِ قرآن پاک سے کیا، جبکہ معروف نوحہ خواں احمد رضا ناصری و تراب جعفری نے بارگاہ امامت میں ہدیہ سلام پیش کیا۔ شرکاء یومِ علی اکبرؑ سے جواں فکر خطیب مولانا ہادی ولایتی اور سیکرٹری تبلیغات ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن علامہ حیات عباس نجفی نے خطاب کیا۔ دورانِ پروگرام وحدت...
بھارت کے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ نئی دہلی نے پاکستان کے ساتھ فوجی تنازع سیاسی و عسکری مقاصد کے حصول کے بعد ختم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے امریکا نے بھارتی بیانیہ مسترد کردیا راج ناتھ سنگھ کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب بھارتی فوج نے پیر کے روز بتایا کہ اس نے بھارتی زیرِ انتظام کشمیر میں ایک شدید جھڑپ کے بعد 3 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ اس جھڑپ کی اطلاع فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد پر شبہ ہے کہ وہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہندو سیاحوں پر ہونے والے حملے میں ملوث...
اسلام ٹائمز: علمدار روڈ پر شہداء چوک کے مقام پر گذشتہ روز سے شروع ہونیوالے دھرنے کے دوسرے روز بھی علمائے کرام، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے عہدیداران اور زائرین کرام شریک ہوئے۔ جنہوں نے مختلف پلے کارڈز اٹھا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی بلوچستان شیعہ کانفرنس اور زائرین کرام کی جانب سے وفاقی حکومت کے ایران اور عراق جانے والے زائرین پر زمینی سفر پر پابندی کے فیصلے کے خلاف بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا آج بھی جاری رہا۔ علمدار روڈ پر شہداء چوک کے مقام پر گذشتہ روز سے شروع ہونے والے دھرنے کے دوسرے روز بھی علمائے کرام، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے عہدیداران اور زائرین کرام شریک ہوئے۔ جنہوں نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)وفاقی حکومت نے تمام شوگر ملز کے سٹاکس کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کرلیا جبکہ وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے مل مالکان کو جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرا تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت چینی کی قیمتوں میں استحکام اور وافر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، معاہدوں کی خلاف ورزی یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔وزارت غذائی تحفظ کی جانب سے جاری اعلامئے میں بتایا گیا کہ پیر کو وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور چاروں صوبوں کے اہم سٹیک ہولڈرز کے ساتھ...
اسلام آباد کے ملحقہ علاقے ترنول کے ایک فارم ہاؤس میں قائم غیر قانونی ذبح خانے سے گدھوں کا گوشت برآمد ہوا ہے، فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کی کارروائی میں ایک غیر ملکی باشندے کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ سینکڑوں کھالیں، درجنوں زندہ گدھے اور 25 من کے قریب گوشت برآمد کیا گیا ہے۔ تفتیشی ٹیموں کو کوئی قانونی دستاویز، اجازت نامہ یا گوشت کی ترسیل کا ریکارڈ نہیں ملا۔ پولیس کے مطابق موقع پر موجود پاکستانی افراد فرار ہوگئے تھے۔ اس کارروائی نے عوام کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے کہ کیا گدھے کا گوشت مختلف کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گدھے کا گوشت ، فوڈ اتھارٹی کی کارروائی پر...
کراچی: انجری کا شکار پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کے ایشیا کپ 2025 میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق 26 سالہ آل راؤنڈر تاحال کندھے کی انجری سے مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو سکے ہیں، انہوں نے رواں ماہ کے آغاز میں برطانیہ میں سرجری کروائی تھی۔ یہ وہی انجری ہے جس کے باعث وہ بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ ٹی20 سیریز اور دورہ ویسٹ انڈیز سے بھی باہر رہے تھے۔ میڈیکل ماہرین کے مطابق شاداب کو مکمل صحتیابی کے لیے کم از کم تین ماہ درکار ہیں جس کے پیشِ نظر ان کی اکتوبر سے قبل واپسی ممکن نظر نہیں آتی۔ ایشیا کپ کا انعقاد 9 سے 28...
قصور میں گزشتہ سے پیوستہ روز ایک بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرکے بھاگ کھڑا ہوجانے والا شخص پیر کو ایک اور جرم میں پکڑا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: خواتین سے متعلق غیراخلاقی زبان: ’عمر عادل کو انجام بھگتنا پڑے گا‘ یاد رہے کہ پہلا واقعہ تھانہ اے ڈویژن قصور کی حدود میں پیش آیا تھا۔ اس حوالے سے ایف آئی آر اتوار کو درج کروائی گئی جس میں بچی کے چچا کا مؤقف تھا کہ ان کی 7 سالہ بھتجی اور اس کا چھوٹا بھائی گلی میں کھیل رہے تھے کہ اچانک بچوں کے شور کی آواز سن کر وہ گیراج میں باہر نکلے تو معصوم بچی نے بتایا کہ ایک لڑکا اس کو نازیبا انداز میں چھو کر بھاگ...

سپریم کورٹ: جسٹس طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم کے اعزاز میں الوداعی تقریب، چیف جسٹس کا زبردست خراجِ تحسین
سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہرعالم خان میاں خیل کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس یحییٰ آفریدی نے سبکدوش ہونے والے دونوں جج صاحبان کی عدالتی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام معزز ججز نے شرکت کی۔ چیف جسٹس نے اپنے خطاب میں کہا کہ جسٹس طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم نے بالخصوص فوجداری مقدمات کے فیصلوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور عدالت کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے 2 ایڈہاک ججز مدت مکمل ہونے پر سبکدوش چیف جسٹس کے مطابق گزشتہ ایک...
---فائل فوٹو نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور ترکیے کے وزیرِ خارجہ ہاقان فیدان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کی جانب سے اسرائیل کے غزہ میں جاری مظالم، انسانی المیے، بھوک، جبری بےدخلی اور معصوم جانوں کے ضیاع پر اظہار تشویش کیا گیا۔دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی، فوری جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیے عالمی کوششوں پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام اور ان کے جائز مؤقف کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں آج 2 ریاستی حل پر عملدرآمد سے متعلق عالمی کانفرنس سے مثبت نتائج آنے...
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں تائیوان کے خارجہ امور کے شعبے کے سربراہ کے حالیہ دورہ جاپان اور متعدد جاپانی سیاستدانوں سے ملاقاتوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ جاپان نے لین جیالونگ کو دورہ جاپان کی اجازت دے کر’’تائیوان کی علیحدگی‘‘ کی حامی قوتوں کو چین مخالف علیحدگی پسند سرگرمیوں کا موقع فراہم کیا، جس نے بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں اور چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی دستاویزات کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی اور ایک سنگین غلط پیغام دیا ہے ۔ چین نے اس پر سخت عدم اطمینان کا اظہار کیا اور سختی سے اس کی مخالفت کی ہے،...

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کا صوبائی سطح پر اجلاس، تمام ونگز کے مسئولین کی شرکت، عزاداری کے خلاف مقدمات کی مذمت
اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کے خلاف بنائے گئے بے بنیاد مقدمات کے خلاف مکمل قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے بائی روڈ زائرین کے ایران عراق داخلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور زائرین کے لیے محفوظ راستے کا مطالبہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کا اجلاس صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی کی زیرصدارت ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں مجلس علمائے مکتب اہلیبیت، عزاداری ونگ اور یوتھ ونگ کے صوبائی اور ڈویژنل مسئولین نے شرکت کی، اجلاس میں صوبائی ورکنگ کمیٹی کے اراکین علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا سید فرخ مہدی، صفدر حسین خان، سید علی رضا زیدی،...

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر عائد تجارتی پابندیوں کے خاتمے پر بڑی پیش رفت، دونوں ممالک کا ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندیوں کے خاتمے پر اتفاق
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر عائد تجارتی پابندیوں کے خاتمے کے سلسلے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، دونوں ممالک کا ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندیوں کے خاتمے پر اتفاق کر لیا ہے۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق افغانستان نے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں اضافے کے لیے پاکستان سے سہولیات مانگ لی ہیں، پاکستان کی جانب سے جائزے کے بعد پابندیاں ہٹانے پر اتفاق کیا گیا۔افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندیاں ختم کرنے کا معاملہ حالیہ مذاکرات میں آیا تھا، جس میں افغان وفد کی قیادت نائب وزیر صنعت و تجارت اور پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری تجارت نے کی تھی، مذاکرات میں افغانستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ پر تمام پابندیاں ختم کرنے کی تجویز...
راولپنڈی کے علاقے چھتی قبرستان میں عدالتی حکم پر جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی سدرہ کی قبر کشائی کا عمل پیر کی صبح مکمل کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی جانے والی لڑکی کی قبر کشائی کا حکم قبر کشائی کے دوران علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق مجسٹریٹ موقع پر چھتی قبرستان پہنچے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا، جس کے بعد قبر کشائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ٹی ایم اے کے ملازمین نے قبر کھودنے کا عمل مکمل کیا، جب کہ ہولی فیملی اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر مصباح اور میڈیکل بورڈ کے دیگر ارکان بھی موقع پر موجود رہے۔ ذرائع کے...
ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہیپاٹائٹس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ 2030 تک ایک کروڑ 65 لاکھ افراد کی سکریننگ ہوگی، مثبت کیسز کا حکومت کی جانب سے مفت علاج کیا جائے گا۔ تفصلات کے مطابق ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس صحت عامہ کا ایک سنگین مسئلہ ہے، ہیپاٹائٹس جیسے خطرناک مرض سے متعلق شعور اجاگر کیا جائے۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے اپنے پیغام میں آصف زرداری نے کہا ہے کہ لاکھوں افراد بروقت تشخیص نہ...
اسلام آباد:پاکستان آج اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں فرانس اور سعودی عرب کے ساتھ شرکت کرے گا، جس کا مقصد فلسطین کے مسئلے کے پرامن اور دو ریاستی حل کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے نئی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کانفرنس سے قبل ’عرب نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی دہائیوں سے بالکل واضح ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا واحد حل دو ریاستی حل ہے۔ انہوں نے فرانس اور سعودی عرب کی اس پہل کو قابلِ ستائش...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی کمیشن کی صدر اُرسولا وان ڈیر لاین کے ساتھ اہم تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت یورپی برآمدات پر 15 فیصد بنیادی محصولات عائد ہوں گے، جبکہ چند اہم شعبوں میں رعایت بھی دی جائے گی۔ یہ ملاقات اسکاٹ لینڈ کے شہر ٹرن بیری میں صدر ٹرمپ کے ذاتی گالف ریزورٹ میں ہوئی۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر کہا کہ یہ معاہدہ دونوں فریقین کے لیے ’’اچھا اور متوازن‘‘ ہے۔ ٹرمپ نے اس سے قبل دھمکی دی تھی کہ اگر یکم اگست تک معاہدہ نہ ہوا تو یورپی اشیاء پر 30 فیصد امریکی ٹیکس عائد کر دیا جائے گا۔ تاہم اب اس...
اپنے ایک بیان میں عزت الرشق کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرامپ کا یہ بیان اقوام متحدہ کی رپورٹس اور بھوک سے درجنوں بچوں کی موت کی خبروں کے منافی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے اہم رہنماء "عزت الرشق" نے امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کے بیان کی مذمت کی جس میں امریکی صدر نے غزہ میں قحط کے وجود کا انکار کیا۔ جس پر عزت الرشق نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ کا یہ بیان اقوام متحدہ کی رپورٹس اور بھوک سے درجنوں بچوں کی موت کی خبروں کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سٹیٹمنٹ، صیہونی وزیراعظم "نیتن یاہو" کے جھوٹے بیانات کی صریح تکرار ہے۔ ڈونلڈ ٹرامپ کا یہ بیان، غاصب صیہونی رژیم کو...
سندھ میں علمائے کرام کا اغوا، سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہے تجارت اور زراعت تباہ ہیں، مولانا عبدالقیوم علماء کو بازیاب نہ کروایا گیا تو وزیر اعلیٰ ہاوس کا گھیراؤ کریں گے ،عوام، کارکنان، کاروباری حضرات، سے اپیل سندھ میں علمائے کرام کے اغوا، بڑھتی ہوئی بدامنی اور ڈاکو راج کے خلاف جے یو آئی سندھ کی جانب سے 31 جولائی سے جیکب آباد سے بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا اور وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی نے کہا ہے کہ سندھ میں لاقانونیت، ڈاکو راج، اسٹریٹ کرائم اور علمائے کرام کے اغوا نے صوبے کو مکمل طور پر...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2025ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے یورپی یونین کی صدر اُرسولا وان ڈیر لاین کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ نے سکاٹ لینڈ کے شہر ٹرن بیری میں اپنے گالف ریزورٹ پر وان ڈیر لاین کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ہم ایک معاہدے پر پہنچ چکے ہیں اور یہ سب کے لیے اچھا معاہدہ ہے‘، اس موقع پر یورپی یونین کی صدر نے بھی اسے ایک اچھا معاہدہ قرار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت یورپی برآمدات پر بنیادی سطح پر 15 فیصد ٹیکس لگایا جائے گا جو جاپان...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس کے اس عالمی دن پر، ہم ہیپاٹائٹس کے خاتمے اور اپنی عوام کی صحت کے تحفظ کے اپنے عزم کا اعادہ کرنے میں عالمی برادری کے ساتھ شامل ہیں۔ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو عالمی ہیپاٹائٹس سی کے مرض میں نمایاں ہیں۔ وائرل ہیپاٹائٹس صحت عامہ کے عالمی چیلنجوں میں سے ایک ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا، کہا کہ ہیپاٹائٹس بی یا سی سے متاثر ہونے والے افراد کی ایک بڑی تعداد غیر تشخیص شدہ اور لا علاج رہتی ہے، جبکہ ہیپاٹائٹس معاشرے کے تمام طبقات کے لیے خطرہ ہے،...
گزشتہ شب اسلام آباد کے علاقے ترنول میں گدھوں کے گوشت کی غیرقانونی فروخت کے انکشاف نے عوام کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کی کارروائی میں ایک غیر ملکی باشندے کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ سینکڑوں کھالیں، درجنوں زندہ گدھے اور 25 من کے قریب گوشت برآمد کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کا معاملہ: غیر ملکی شہری کے خلاف مقدمہ درج ذرائع کے مطابق گرفتار غیر ملکی کا نام زونگ وی ہے، جو حال ہی میں 90 دن کے ویزے پر پاکستان آیا تھا۔ تفتیشی ٹیموں کو فارم ہاؤس سے کوئی قانونی دستاویز، اجازت نامہ یا گوشت کی ترسیل کا ریکارڈ نہیں ملا۔ پولیس کے مطابق...
خیبرپختونخوا حکومت نے وادی تیراہ میں پیش آنے والے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کی جاں بحق افراد کے لواحقین لیے ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کے لیے 25 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں پر مشتمل جرگہ پشاور طلب کیا ہے تاکہ مقامی جذبات و تحفظات کو سنا جا سکے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو عوامی رابطے مضبوط بنانے اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت پائیدار امن، عوامی تحفظ اور باہمی احترام...