2025-06-10@20:56:34 GMT
تلاش کی گنتی: 121
«آئی وی ایف کی»:
(نئی خبر)
اویس کیانی : منشیات کیس میں سعودی عرب میں گرفتاربے گناہ خاندان کو محسن نقوی چھڑا لائے ، انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے 9 ملزم گرفتار ہوگئے ائرپورٹ پر بیگ ٹیگ تبدیل کرکے بے گناہ خاندان کو پھنسانے والے انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان گرفتار ہوگئے ، سعودیہ میں گرفتار بے گناہ خاندان کو رہائی مل گئی ،محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر اے این ایف ٹیم کی کاوشوں سے خاندان کے 5 افراد واپس وطن آگئے ،وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی منشیات کیس سے رہائی پانے والے بے گناہ خاندان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ، خاندان کے افراد سے ملاقات کی ، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید بھی ہمراہ تھے مراکش کشتی حادثہ...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی: فوٹو فائل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے بےگناہ خاندان کو منشیات کیس سے کلیئر کردیا، عوام مفت میں عمرہ کروانے والوں سے ہوشیار رہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو منشیات کیس میں پھنسا دیا گیا تھا، اے این ایف نے زبردست کام کیا ورنہ یہ لوگ ساری زندگی واپس نہیں آسکتے تھے۔انکا کہنا تھا کہ اس گینگ میں 9 لوگ شامل تھے جس میں ایئرپورٹ عملے کے لوگ بھی ملوث ہیں۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ اے این ایف اسمگلنگ کے خلاف بہترین کام کر رہا ہے، منشیات فروشوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جا رہا...
٭پاکستان ریزز ریونیو پروگرام کیلئے 17ارب 83کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ٭علاقائی بارڈر سروس میں بہتری کیلئے 9ارب 20کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے (جرأت نیوز)ایف بی آر نے آئندہ مالی سال2025-26ء میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کیلئے حکومت سے 30؍ ارب روپے مانگ لئے ہیں یہ رقم 10مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کے مطابق پاکستان ریزز ریونیو پروگرام کیلئے 17ارب 83کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ 21ارب 51کروڑ لاگت کے منصوبے پر اب تک 3ارب 36کروڑ خرچ ہوچکے ہیں۔ایف بی آر حکام کے مطابق عالمی بینک کی فنڈنگ سے جاری منصوبے کا مقصد استعداد کار اور ریونیو میں اضافہ ہے ، اے ڈی بی کی فنڈنگ سے...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے آئندہ مالی سال2025-26 میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے حکومت سے 30 ارب روپے مانگ لیے ہیں یہ رقم 10 مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ریزز ریونیو پروگرام کے لیے 17 ارب 83 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ 21 ارب 51 کروڑ لاگت کے منصوبے پر اب تک 3 ارب 36 کروڑ خرچ ہوچکے ہیں۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی فنڈنگ سے جاری منصوبے کا مقصد استعداد کار اور ریونیو میں اضافہ ہے، اے ڈی بی کی فنڈنگ سے علاقائی بارڈر سروس میں بہتری کے لیے 9 ارب 20...
سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ ہے کہ گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر ایف بی آر حکام نے براہ راست مارنے کی دھمکی دی تھی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں ایف بی آر کی 10، 10 گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ زیر غور آیا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ایف بی آر کے افسران نے براہ راست مارنے کی دھمکی دی، ایف بی آر کے علی صالح، شاہد سومرو اور ڈاکٹر سجاد صدیقی نے براہ راست دھمکی دی، انہوں نے کاروبار ختم کرنے کی بھی دھمکی دی۔ سینیٹر نے کہا کہ کراچی میں رہتا ہوں اور دھمکیوں کا جواب دینا جانتا ہوں، کمیٹی کے 22 جنوری کے اجلاس کے بعد ٹیکس حکام گھٹیا حرکتوں...
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے تین افسران نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 1010 گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ زیر بحث آیا۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ایف بی آر کے تین افسران نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، اس معاملے پر تو کریمنل کارروائی بنتی ہے۔ چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ مجھے بھی کچھ پیغامات ملے ہیں۔ اجلاس میں فیصل واوڈا نے کہا کہ 10 جنوری کو آپ کا لیٹر موصول ہوا اور اسی دن لیٹر آف انٹینٹ جاری ہو...
عمرے کیلئے سعودی عرب جاتے ہوئے 28، آذربائیجان، سعودی عرب، ترکیہ، قبرص، بحرین، ملائیشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا، سنگاپور، مالوی، برونڈی، کانگو، عمان، بوٹسوانا انڈونیشیا، البانیہ اور مڈغاسکر جاتے ہوئے ورک ویزا پر 18، وزٹ ویزا پر 47، اسٹڈی ویزا پر 2 اور بزنس ویزا پر جانے والے 5 افراد کو آف لوڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن سیل کے عملے نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کراچی ایئرپورٹ سے مختلف ممالک جانے والے 103 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں 28 عمرہ زائرین اور ورک ویزا کے 18 مسافر بھی شامل ہیں۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق عمرے کیلئے سعودی عرب جاتے ہوئے 28، آذربائیجان، سعودی عرب، ترکیہ، قبرص، بحرین،...
اسلام آباد: آئی ایم ایف نے کراس سبسڈی کو مکمل ختم کرکے صنعتی شعبے کو 2.70 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کی تجویز مسترد کردی. اس وقت صنعتی شعبہ کراس سسبڈی کے ذریعے 300 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے خاندانوں کو سبسڈی فراہم کر رہا ہے، حکومت کراس سبسڈی کو مکمل ختم کرنا چاہتی ہے، جس سے صنعتی شعبے کیلیے بجلی کی قیمت میں 2.70 روپے فی یونٹ کی کمی ہوگی۔ وزارت توانائی میں موجود ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ وزارت نے صنعتی شعبے کیلیے بجلی کی قیمت میں 2.70 روپے فی یونٹ کمی کی تجویز آئی ایم ایف کو ارسال کی ہے، اس سے صنعتی شعبے کو فروری سے جون تک 37 ارب روپے...
رکن گلگت بلتستان کونسل نے کہا کہ ایف آئی آرز اور دہشتگردی کے دفعات سندھ حکومت کے ظالمانہ، جبر و استبداد اور سفاکیت کا مظہر اور بُزدلی و بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رکن جی بی کونسل و سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملت کے حقوق کی توانا آواز اور ظلم و زیادتیوں کے خلاف برسرِ پیکار آغا سید علی رضوی صدر مجلس وحدت مسلمین جی بی پر پاراچنار کے محب وطن شہریوں پر کئی مہینوں سے راستے کی بندش، سینکڑوں افراد کی شہادت اور ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی کے باعث چھوٹے چھوٹے بچوں کے جاں بحق ہونے پر ان مظلوموں کی توانا آواز...
پی ٹی آئی کے رکن گلگت بلتستان اسمبل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت کرنے پر آغا علی رضوی کے اوپر مقدمہ درج کر کے مصنوعی جمہوریت میں لپٹی فسطائی حکومت کی لیڈنگ پارٹنر پیپلز پارٹی سندھ گورنمنٹ کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی وزیر محمد سلیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت کرنے پر آغا علی رضوی کے اوپر مقدمہ درج کر کے مصنوعی جمہوریت میں لپٹی فسطائی حکومت کی لیڈنگ پارٹنر پیپلز پارٹی سندھ گورنمنٹ کی اصل حقیقت کھل کر سامنے...

آصف زرداری، نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ کیس،ایف آئی اے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے تحقیقات شروع کر دیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے آصف زرداری، نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کردیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے نیب کو خط لکھ کر شواہد اور توشہ خانہ کا ریکارڈ طلب کرلیا،ایف آئی اے نے نیب سے آصف زداری، نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کا ریکارڈ طلب کرلیا، جے آئی ٹی شواہد کی روشنی میں نیا سپلیمنٹری چالان تیار کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ریکارڈ کے بعد تمام ملزمان کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔ پاکستان میں صرف 7 فیصد شادیوں میں پروفیشنل خدمات لی جاتی ہیں: سروے مزید :
اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلاول کی حکومت میزبانی کے آداب سے بھی نابلد ہو کر گلگت بلتستان کے عوام کی آواز پر اپنی راجدھانی میں دہشتگردی کا مقدمہ درج کر کے ثابت کر دیا کہ پورے ملک میں انکی حکومت آجائے تو کیا ارادے رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی آواز آغا علی رضوی پر پیپلز پارٹی سندھ کی حکومت کی طرف سے ایف آئی آرز انکی بدترین بوکھلاہٹ اور فیوڈلسٹ طبقے کا جمہوری لبادہ اوڑھنے کا نتیجہ ہے۔ بلاول کی حکومت میزبانی کے آداب سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 جنوری 2025ء) پاکستان میں عالمی ادارہ خوراک و زراعت کی نمائندہ فلورنس رول نے صوبہ بلوچستان میں بعد از سیلاب مویشی بانی کی مستحکم بحالی اور مضبوطی کے منصوبے کا جائزہ لیا اور اس کے لیے مقامی حکام کے ساتھ تعاون بڑھانے کے اقدامات پر بات چیت کی ہے۔اس ضمن میں انہوں نےصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکام سے 'ایف اے او' کے اشتراک سے زراعت، مویشی بانی، آبپاشی اور جنگلات کے شعبوں کی ترقی کے لیے پائیدار طریقوں سے کام لینے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے منصوبے کے تعارفی اجلاس میں بھی شرکت کی جس میں اس کی سٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل اور ضلعی سطح پر ارکان کے انتخاب کے طریقہ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ قذاقوں کے خلاف سرگرم ٹاسک فورس 151 کی قیادت 11 ویں بار سنبھالے گی۔ پاک بحریہ 22 جنوری کو ترکیہ سے سی ٹی ایف 151 کا چارج لے گی، سی ٹی ایف 151 کی کمان کی تبدیلی کی تقریب بحرین میں ہوگی۔ ٹاسک فورس بنیادی طور پر بحری قذاقوں کے خلاف سرگرمی سے کام کرتی ہے۔ سی ٹی ایف151 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی 5 ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے۔ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق قائم کی گئی ہیں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن سرکل نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی سمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ ایف آئی اے نے وفاقی دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ لڑکے سمیت 5 مسافر آف لوڈ کر دیئے۔ایف آئی اے اسلام آباد زون نے راولپنڈی اور لاہور ایئرپورٹس سے انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان بھی گرفتار کر لئے ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے سعودی عرب سے لیبیا اور بعد میں اٹلی جانے کا منصوبہ بنایا تھا، ملزمان نے واجد اور فیصل نامی ایجنٹس سے معاہدے کیے تھے، ملزمان نے ایجنٹوں کو فی کس 39 لاکھ روپے ادا کئے ، تلاشی کے دوران...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سویلینز کے ملٹری کورٹس میں ٹرائلز کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کیا21ویں ترمیم کیس میں کسی جج نے ایف بی علی کیس پر جوڈیشل نظرثانی کی رائے دی،خواجہ حارث نے کہاکہ کسی جج نے نہیں کہا کہ ایف بی علی فیصلے پر جوڈیشل ریویو ہونا چاہئے،جسٹس یحییٰ آفریدی نے رائے دی آرمی ایکٹ کی شقوں پر فیڈریشن کو مکمل سنا ہی نہیں گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سویلینز کے ملٹری کورٹس میں ٹرائلز کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی لارجر بنچ سماعت کررہا ہے،جسٹس جمال...
فائل فوٹو۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کے حوالے سے ایف آئی اے نے عدالتی معاونت کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اسلام آباد زون کی ہدایت پر ٹیم تشکیل دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں 2 افسران اینٹی کرپشن سرکل سے شامل کیے گئے ہیں، جے آئی ٹی کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی بی سی واجد حسین کریں گے، جبکہ سب انسپکٹر کاشف ریاض اعوان اور شمس خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی عدالت کی کیس سے متعلق حقائق پر معاونت کرے گی۔
کروڑوں کی آدائیگی :ہسپانوی شکاری نے چترال میں سیزن کیدوسریکشمیری مارخورکا شکار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز چترال(آئی پی ایس ) ہسپانوی شکاری نے چترال میں سیزن کے دوسرے کشمیری مارخور کا شکار کر لیا۔ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (ڈی ایف او ) وائلڈلائف فاروق نبی کے مطابق ہسپانوی شکاری نے چترال کے علاقے گہریت گول کنزر وینسی میں مارخور کا شکار کیا۔ ڈی ایف او وائلڈ لائف کے مطابق شکاری نے پانچ منٹ میں 160میٹر کے فاصلے سے مارخور کا شکار کیا۔ڈی ایف او وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ ہسپانوی شکاری کرسٹین ابیلو نے ٹیکس کے ساتھ 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر ادا کر کے شکار کیا، اس سے قبل گزشتہ ماہ دسمبر میں امریکی شکاری...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ نے محمود غزنوی سے متعلق بیان پر خواجہ آصف کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق خواجہ آصف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی،خواجہ آصف کے محمود غزنوی سے متعلق بیان پر درخواست دائر کی گئی،عدالت نے ایف آئی اے سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے درخواست پر سماعت 22جنوری تک ملتوی کردی۔ مزید :
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیک اور ایڈٹ شدہ تصویریں وائرل کرنے والے ملزم کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق بلال ملک نامی ملزم کو ادارے کے سائبر کرائم ونگ نے لاہور سے حراست میں لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے مصافحے کی فیک اور ایڈٹ شدہ تصویریں وائرل ہونے کے بعد حکومت پنجاب کی درخواست پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے:فیک نیوز کا مقابلہ: وفاقی حکومت نے 2 ارب روپے کے فنڈ کی منظوری دیدی اطلاعات کے مطابق یہ تصویر مصنوعی ذہانت کے ذریعے ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی...
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبد المعید نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر کو اے این ایف کی طرف سے سال 2024ء کے دوران منشیات کی سمگلنگ کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے منشیات سمگلنگ کے انسداد کے لئے اے این ایف کی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے منشیات کے مسئلے سے موثر طریقے سے نمٹنے کی غرض سے محکمے کی پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کیلئے ڈی جی اے این...