2025-07-10@23:22:26 GMT
تلاش کی گنتی: 2797
«افراد زخمی ہو»:
(نئی خبر)
کراچی: لیاری کے علاقہ بغدادی میں جمعہ کی صبح پانچ منزلہ عمارت منہدم ہونے کے بعد ریسکیو کا عمل جاری ہے، واقعے میں اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 24 ہوگئی جس میں سے 23 لاشیں ملبے تلے نکالی گئیں جبکہ ایک زخمی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئیں۔ اب بھی متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیے: کراچی: لیاری میں 5 منزلہ عمارت زمیں بوس، 14 افراد جاں بحق لیاری بغدادی میں عمارت گرنے کے المناک واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے، جہاں کئی خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، اس دلخراش سانحے میں مسلم اور ہندو برادری ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 22 افراد جاں بحق ہو گئے۔جی ٹی وی نیوز کے مطابق مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیوں کے دوران 22 افراد کو ملبے سے نکالا، تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں۔حادثے کے باعث متاثرہ عمارت کے ساتھ جڑی دو منزلہ عمارت کو خالی کرا لیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملحقہ عمارتوں کو بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر غیر محفوظ قرار دیا جا رہا ہے۔سی ای او ٹراما سینٹر کے مطابق اب تک...
کراچی: لیاری کے علاقے بغداری میں منہدم ہونے والی عمارت کے واقعے میں 16 ہندو جاں بحق ہوئے جبکہ مزید پانچ افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بغدادی لیاری میں گرنے والی بلڈنگ میں جاں بحق ہونے والے 16 ہندووں کا تعلق کچھی مہیشوری میگھواڑ ہندوبرادری سے تھا۔ ہفتےکی شام 25سالہ مہیشوری، روہیت اوران کی اہلیہ گیتا کی لاش بھی ملبے سے نکل لی گئی۔ حکام کے مطابق منہدم ہونے عمارت میں 20 سے زائد ہندو افراد مقیم تھے، ممکنہ طورپر 5 مزید افراد ملبے میں موجود ہیں۔ ہلاک ہونے والے ہندوؤں کی آخری رسومات اور انتم سنسکارکمھار واڑہ کچھی ہال میں ادا کی جائیں گی جس کے بعد متیوں کواگنی سنسکارکے بجائےمواچھ گوٹھ کے...
بھارتی میڈیا کی جانب سے مائیکروسافٹ کے پاکستان میں دفتر بند کرنے کے جھوٹے دعوے کو حقائق نے مسترد کر دیا۔ وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے واضح کیا ہے کہ مائیکروسافٹ کا پاکستان میں کبھی مستقل دفتر موجود نہیں تھا بلکہ صرف ایک رابطہ دفتر کام کر رہا تھا۔ وزارت کے مطابق مائیکروسافٹ کی عالمی پالیسی کے تحت پاکستان میں اس کے لائسنسنگ اور کمرشل آپریشنز آئرلینڈ سے چلائے جا رہے ہیں اور یہ انتظام کئی سال سے جاری ہے۔ رابطہ دفتر میں ممکنہ تبدیلی مائیکروسافٹ کے “ورک فورس آپٹیمائزیشن پروگرام” کا حصہ ہے جو کمپنی کی عالمی حکمت عملی کا تسلسل ہے۔ وزارت آئی ٹی نے مزید کہا کہ مائیکروسافٹ کے ساتھ رابطہ جاری ہے اور...
سٹی 42 : نارووال میں لاثانی ایکسپریس ٹرین بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی ۔ لاثانی ایکسپریس رین لاہور سے نارووال آرہی تھی، اسی دوران بدومہلی کے قریب ٹرین پٹری سے نیچے اتر گئی۔ مسافر وں کا کہنا ہے کہ کم بوگیاں اور مسافر زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹرین پٹری سے نیچے اتری ہے ۔ پچھلے کئی روز سے لاثانی ایکسپریس پر مسافر بھیڑ بکریوں کی طرح سفر کرنے پر مجبور ہے، کیونکہ لاثانی ایکسپریس پر صرف تین بوگیاں لگائی جاتی ہے، لوگ چھت پر انجن پر سفر کرنے پر مجبور ہوتے ہیں ۔ محسن نقوی کی اے سی سی انڈر 16 ایسٹ زون کپ جیتنے پر نیپال کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
تہران کا موقف ہے کہ IAEA کے ڈائریکٹر جنرل "رافائل گروسی" کی تنقیدی رپورٹ کی بنیاد پر امریکہ کی حمایت سے تین یورپی ممالک نے گورننگ کونسل میں ایران مخالف قرارداد پیش کی، جو دراصل ایجنسی کی جانب سے ایران کی پُرامن جوہری تنصیبات پر حملوں کا جواز فراہم کرنے کی کوشش تھی۔ اسلام ٹائمز۔ جمعے کے روز امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے "نیو جرسی" کے سفر کے دوران اپنے طیارے میں صحافیوں سے بات چیت کی۔ جس میں انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کی انسپکشن یا یورینیم کی افزودگی روکنے پر اتفاق نہیں کیا۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنا دعویٰ دُہرایا کہ تین جوہری مقامات پر حملوں کے بعد ایران کا ایٹمی پروگرام ہمیشہ...
وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں رہائشی عمارت گرنے اور واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان کے دورے پر موجود وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی بلند ی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا اور انہیں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے...
27 گھنٹوں میں بمباری ، خیمہ بستیوں اور اسکولوں پر نشانہ ،امدادی قطاروں پربھی حملے رہائشی عمارتوں اور مکانات پر براہ راست نشانہ ،وسطی غزہ میں فضائی حملوں کا سلسلہ جاری اسرائیلی جارحیت نے غزہ کی پٹی کو ایک بار پھر انسانی لاشوں کا میدان بنا دیا ہے۔ گزشتہ 27گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائیہ اور توپ خانے کی بمباری نے کم از کم42فلسطینیوں کی جان لے لی، جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔یہ ہلاکتیں 3 جولائی کی دوپہر سے شروع ہوئیں اور 4جولائی شام 5بجے تک جاری رہیں۔ پہلا خونریز حملہ خان یونس کے جنوبی علاقے میں سہ پہر کے وقت کیا گیا، جہاں ایک رہائشی عمارت کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک...
—فائل فوٹو کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند ہونا شروع ہو گئی۔موبائل سگنل نہ ہونے کی وجہ سے لیاری میں حادثے کی جگہ رابطے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب کوئٹہ میں 9 محرم الحرام کو مختلف موبائل فونز نیٹ ورک کی سروس معطل کردی گئی۔ یہ بھی پڑھیے کوئٹہ: موبائل فونز نیٹ ورک کی سروس معطل کراچی: بغدادی میں عمارت گرنے کا واقعہ، کل سے ریسکیو آپریشن جاری، 16 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں 9 محرم الحرام کو کوئٹہ شہر میں مختلف موبائل فونز نیٹ ورک کی سروس صبح 9 بجے کے بعد سے معطل ہونا شروع ہوگئی تھی۔ موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے...
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی عمارت کے متاثرہ شخص نے عمارت گرنے کے واقعے کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا۔شہید محترمہ بےنظیر بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف ٹراما میں زخمی یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمارت خالی کرنے کے 2 نوٹس پہلے ہی دیے جا چکے تھے۔متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ حادثے سے پہلے عمارت میں دو بار لرزش محسوس ہوئی، حادثے کے وقت چوتھی منزل پر موجود تھا، خالہ کے ساتھ سیڑھیاں اتر رہا تھا کہ ملبہ سر پر گرا۔ کراچی: بغدادی میں عمارت گرنے کا واقعہ، کل سے ریسکیو آپریشن جاری، 16 افراد کی لاشیں نکال لی گئیںاسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے کے 3 زخمی زیرِ علاج ہیں۔...
پنجاب کے ضلع نارروال میں سیداں عرس سے واپسی جاتے ہوئے مسافر بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ علی پور میں درگ میانہ اسٹاپ کے قریب اس وقت پیش آیا جب کوسٹر کا ٹائی راڈ کھلنے کے باعث گاڑی الٹ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع نے کہا کہ زخمی افراد کا تعلق قصور سے ہے جو علی پور سیدان عرس پر آئے ہوئے تھے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، سرکاری افسران کے اثاثے اب پبلک ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک بڑی شرط پر عملدرآمد کرتے ہوئے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام وفاقی سرکاری افسران کو اپنے اور اہل خانہ کے ملکی و غیر ملکی اثاثے ڈیجیٹل طور پر فائل کرنا ہوں گے۔ یہ تفصیلات فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذریعے عوامی سطح پر دستیاب ہوں...
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر عاقب جاوید نے اعتراف کیا ہے کہ قومی ٹیم کی موجودہ کارکردگی کسی بھی فارمیٹ میں تسلی بخش نہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ مکمل ہو چکا ہے جس میں کھلاڑیوں کا ابتدائی تعارف کوچز سے ہوا۔ اب تیسرے مرحلے میں زیادہ تر شاہینز کے کھلاڑی شامل ہیں جنہیں انگلینڈ جانا ہے اور آئندہ مرحلوں میں آسٹریلیا ٹور اور ریڈ بال پلیئرز کی تیاری کی جائے گی۔ عاقب جاوید نے کہا کہ چھ سات دن میں کسی کی خامیاں مکمل دور نہیں کی جا سکتیں لیکن کھلاڑیوں کو ان کی کمزوریوں سے آگاہ ضرور کیا جا رہا ہے۔ آل راؤنڈرز اور فاسٹ بولرز کی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔یہ اعتراف وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 196 روپے کلو ہو چکی ہے۔ وزارت منصوبہ بندی نے ایک بیان میں کہاکہ اجلاس میں مہنگائی کے رجحانات اور پرائس میکانزم کا جائزکے دوران بتایا گیا کہ بیشتر شہروں میں چینی کی قیمت 190 کلو ہوچکی ہیں، جو 765000 چینی کی برآمد سے قبل 140 روپے کلو تھی، برآمد سے...
کراچی: لیاری سے منتخب رکن اسمبلی یوسف بلوچ نےکہا ہےکہ رہائشی عمارت گرنے کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد کو ہوٹلوں میں ٹھہرانے کا انتظام کیا جاچکا ہے۔ لیاری کے علاقے بغدادی میں گزشتہ روز 5 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہونے کا واقعہ پیش آیا جس میں اب تک 16 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف بلوچ نے کہا کہ بے گھر ہونے والے افراد کو فی الوقت علاقے میں قائم مختلف ہوٹلوں میں ٹھہرانے کا انتظام کیا جاچکا ہے۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری دوسری جانب متاثرہ عمارت کے اطراف دیگر عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا جب کہ پولیس کی...
سٹی 42:حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ دربارکے 982 ویں سالانہ غسل کی تقریب آج 9 محرم الحرام 1447 ہجری دن ایک بجے ہوگی،روح پرور ماحول میں دربار شریف کو عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیا جا ئے گا۔ محکمہ اوقاف ومذہبی امور کی جانب سے حضرت داتا گنج بخشؒ دربار کےغسل کی تقریب کااہتمام کیاگیاہے،غسل کی تقریب میں شرکت کیلئے عقیدت مندوں کی جوق درجوق آمد کا سلسلہ جا ری ہے،داتادربار،علماءو مشائخ اور اہم شخصیات غسل کی تقریب میں شریک ہونگے،نمازظہر کی ادائیگی کے بعد غسل کی تقریب کاباقاعدہ آغاز ہوگا،تلاوت،نعت اور منقبت کے بعدتلاوت سورت یسین،شجرہ،ختم ہوگا،دربارپرغسل کاباقاعدہ آغاز سہ پہر تین بجے ہوگاجس کے بعداختتامی دعاہوگی۔ شمالی علاقہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بلوچ علیحدگی پسند رہنما نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” نے کئی برسوں تک انہیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال کیا۔ ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ “سچ کا سامنا کرنا ہوگا، برسوں تک را نے ہمیں پیسہ، اسلحہ اور تربیت فراہم کی۔ ہمیں یہ یقین دلایا گیا کہ یہ جنگ بلوچ آزادی کے لیے ہے، لیکن اب احساس ہوتا ہے کہ ہم صرف بھارت کے مفادات کے لیے استعمال کیے گئے۔”انہوں نے مزید کہا کہ “ابتداء میں مودی اور را پر مکمل اعتماد تھا، انہوں نے ہمیں یقین دہانی کرائی کہ وہ ہمارے مقصد کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کریں گے اور مستقل مدد فراہم کریں...
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے 14 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 5 منزلہ عمارت کے ملبے میں 6 سے 7 افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔ 20 گھنٹے سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اس میں مزید 8 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے کے 3 زخمی زیرِ علاج ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی تھیں۔اس عمارت کے 5 فلور تھے اور چھت پر پینٹ ہاؤس قائم تھا۔
کراچی(نیوز ڈیسک) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں3 خواتین اور ایک بچے سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ نجی چینل کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں جمعہ کی صبح 5 منزلہ عمارت گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی۔ حادثے میں اب تک 3 خواتین اور بچے سمیت 14 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہیں، ملبے تلے تقریباً 25 سے 30 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کو نکالنے کیلئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کراچی کے علاقے بغدادی لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کے واقعے میں9 افراد کے جاںبحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں رہائشی عمارت گرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے کورنگی، گلبہار اور لیاری سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں کئی عمارتیں گرنے سے درجنوں افراد ہلاک اور قیمتی سامان تباہ ہوگیا لیکن ان واقعات کے اصل ذمے داران کو ابھی تک کیفرکردار تک نہیں پہنچایا گیا جس کی وجہ سے آج پھر ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سمیت وزیراعلیٰ سندھ سے عمارت گرنے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا...
فوٹو: پی پی آئی کراچی میں عمارتیں گرنے کے المناک واقعات کا تسلسل تھمتا نہیں دکھائی دے رہا، سال 2017 سے لیکر اب تک شہر میں عمارتیں گرنے کے واقعات میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔کراچی میں غیر قانونی اور خستہ حال عمارتوں کے گرنے کے واقعات مسلسل انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہے ہیں۔ ہر گزرتے سال کے ساتھ یہ واقعات شہر کی انتظامی کمزوریوں اور ناقص نگرانی کا آئینہ بنتے جا رہے ہیں۔20 جولائی 2017 لیاقت آباد کے علاقے میں 3 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوئے۔ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اپنی جان بچانے کےلیے دو مزید عمارتوں کو مخدوش قرار دے کر...
کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے سے زخمی ہونے والے مزید 3 افراد کو طبی امداد دے کر ڈسچارج کردیا گیا ہے ، تین افراد پہلے ہی ڈسچارج کیے جاچکے ہیں۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں تین زخمی زیرِ علاج ہیں، بلڈنگ گرنے کے واقعے میں 9 زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نوٹس دینے اور انتباہی بینر لگانے تک محدود ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ مخدوش عمارتیں خالی کرنے کیلئے متعدد نوٹسز جاری کیے، مون سون میں مخدوش عمارتوں سے حادثات کا خطرہ ہے۔ سول اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ سے اب تک 9 افراد کی لاشوں...
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘کی بڑی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ فتنۃ الخوارج کی افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس میں 30 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے لیاری میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران عمارتیں منہدم ہونے کے کم از کم 4 بڑے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 55 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق سال 2020 میں عمارتیں گرنے کے سب سے زیادہ واقعات پیش آئے۔ مارچ 2020 میں بارشوں کے باعث ایک منزلہ عمارت گر گئی جس میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے۔ اسی سال جون میں دو الگ الگ حادثات میں پانچ منزلہ عمارتیں زمین بوس ہوئیں۔ ایک حادثہ لیاری کے علاقے میں پیش آیا جس میں 22 افراد جاں بحق ہوئے، جب کہ خداداد مارکیٹ کے قریب ایک اور عمارت گرنے سے 25 افراد...
کراچی میں عمارتیں گرنے کے واقعات نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیے، شہر میں غیر قانونی تعمیرات کا ذمہ دار کون؟ جن علاقوں میں دو منزلہ عمارت سے زیادہ کی اجازت نہیں وہاں چار، پانچ منزلہ بلڈںگز کیسے کھڑی کردی جاتی ہیں؟ غیر قانونی عمارتوں کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اجازت نامے کیسے جاری ہوجاتے ہیں؟ لیاری میں گرنے والی 5 منزلہ عمارت کے ہر فلور پر 3 پورشن تھےعمارت کی مالکن کے بھتیجے نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خاندان کے افراد چوتھی منزل پر رہتے تھے، خاتون کو تشویش ناک حالت میں نکالا گیا ہے، بیٹا انتقال کر گیا، تین رشتہ دار اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ عمارتی نقشوں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) پنجاب کے سکولوں میں 46ہزار سے زائد اساتذہ سرپلس ہونے کے انکشاف پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خصوصی بریفنگ لی اور فوری طور پر ریشنلائزیشن کی ہدایت کر دی۔ بریفنگ میں وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ صوبے کے 27ہزار سے زائد سکولوں میں 46ہزار سے زائد سرپلس اساتذہ موجود ہیں جنہیں ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت اساتذہ کی کمی والے 33ہزار سکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم کو دی جانے والی بریفنگ کے مطابق 13ہزار پرائمری سکولوں میں 20948اضافی اساتذہ موجود ہیں جبکہ 13846پرائمری سکولوں میں سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو کے مطابق 23648اساتذہ درکار ہیں جنہیں ریشنلائزیشن کے ذریعے شفلنگ کر کے ایڈجسٹ...
ترکیہ کے علاقے اڈی میس کے جنگلوں میں لگی آگ بےقابو ہوگئی ہے اور آتشزدگی پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محکمہ جنگلات کا ایک کارکن اور ایک 81 سالہ رہائشی شامل ہے۔ ترکیہ کے بحیرہ ایجین کے ساحلی شہر چشمی کے قریب سے شروع ہونے والی آگ پر قابو پانے کے لیے سینکڑوں فائر فائٹرز ہیلی کاپٹروں کے ہمراہ تعینات کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ: ازمیر میں جنگلاتی آگ بے قابو، 50 ہزار سے زائد افراد کا انخلا بدھ کے روز شروع ہونے والی اس آگ کی وجہ سے 3 رہائشی علاقے خالی کرائے گئے ہیں اور سڑکوں کو بند کر دیا۔ حکام...
—فوٹو آن لائن کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ عمارت کے ملبے تلے پھنسے لوگوں کو نکالنے کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے سے 4 لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ 6 افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا جن میں 1 خاتون بھی شامل تھی جو بعدازاں علاج کے دوران انتقال کر گئی۔ہیوی مشینری کی مدد سے عمارت کے ملبے کو ہٹایا جا رہا ہے، متاثرہ عمارت کے ساتھ موجود 7 منزلہ عمارت کو خالی کروا لیا گیا جبکہ ملبے کے قریب جمع لوگوں کو ہٹانے کےلیے پولیس نے ہلکا لاٹھی چارج کیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس عمارت...
فوٹو: آن لائن لیاری میں گرنے والی 5 منزلہ عمارت کے ہر فلور پر 3 پورشن تھے، جب بھی یہاں آنا ہوا عمارت لوگوں سے بھری ہوئی ہوتی تھی۔یہ بات عمارت کی مالکن کے بھتیجے نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان کے افراد چوتھی منزل پر رہتے تھے، خاتون کو تشویشناک حالت میں نکالا گیا ہے، بیٹا انتقال کر گیا، تین رشتہ دار اب بھی ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں پانچ منزلہ عمارت گرگئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی ہوگئے، ملبے تلے 25 سے 30 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔ کراچی: لیاری میں 5 منزلہ عمارت گر...
نیلم(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04جولائی 2025)وادی نیلم میں گاڑی دریامیں جا گری،حادثے میں خواتین سمیت6افراد جاں بحق ہوگئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور پولیس کی بھاری کی نفری موقع پر پہنچ گئی،گاڑی میں سوار خاندان کا تعلق مظفرآباد سے تھا۔ بتایا گیا ہے کہ وادی نیلم میں کریم آباد کے مقام پرگاڑی کو موڑ کاٹتے ہوئے حادثہ پیش آیاجس کے نتیجے میں 5خواتین سمیت6جاں بحق ہوگئے۔ڈی ڈی ایم اے نیلم کے مطابق دریائے نیلم میں چلہانہ کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہوئے تمام چھ افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ڈی ڈی ایم اے نیلم کا کہنا ہے حادثے میں ایک بچہ لاپتہ ہے جس کی تلاش کیلئے پولیس اور...
اداکارہ میمونہ قدوس نے اپنے پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ہراسانی کا انکشاف کردیا۔ اداکارہ میمونہ قدوس نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی ابتدائی کیریئر کے ایک ناخوشگوار تجربے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے پہلے ڈرامہ سیٹ پر پیش آنے والے واقعے کو "ہولناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس پراجیکٹ کا نام بھی لینا نہیں چاہتیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرامے کے سیٹ پر ہدایتکار اور معاون ہدایتکار سمیت کئی افراد کا رویہ ان کیساتھ انتہائی غیر پیشہ ورانہ تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سب کی نظریں ان پر تھیں، تاہم انہوں نے اس بات پر اللہ کا شکر ادا کیا کہ کسی کی بھی نیت پوری نہ ہو سکی۔ انہوں نے...
ویب ڈیسک : کراچی کے علاقے لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرنےسے متعدد افراد زخمی ہو گئے، متعددلوگوں کے ملبے تلے دبے ہو نے کا خدشہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرگئی جو مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور 6 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے جن میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جب کہ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار ریسکیو کا بتانا ہےکہ عمارت میں...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل چلانے والے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا ہے، چاہے ان کی جنس کچھ بھی ہو۔ یہ فیصلہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ اور سڑکوں پر بڑھتے ہوئے حادثات پر قابو پانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق، موٹرسائیکل حادثات میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے یہ اقدام کیا گیا ہے، کیونکہ حادثے کی صورت میں پیچھے بیٹھنے والے افراد بھی برابر کے خطرے میں ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں موٹرسائیکل سوار طالب علموں کو یونیورسٹیز اور کالجز میں کس پابندی کا سامنا کرنا ہوگا؟ چیف ٹریفک آفیسر ذیشان حیدر کا کہنا تھا کہ اب مرد اور خواتین دونوں کے لیے موٹرسائیکل پر...
باجوڑ (اوصاف نیوز)بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس میں 30 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘کی بڑی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ یہ دہشتگرد گروہ، جسے بھارت کی مکمل سرپرستی حاصل تھی، پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، جسے مؤثر جوابی کارروائی کے دوران جہنم واصل کردیا گیا۔ترجمان پاک فوج...
احمد منصور:سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے ہونے والی دراندازی کی کوشش کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بناتے ہوئے 30 دہشتگرد ہلاک کر دیے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دراندازی بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد تنظیم "فتنہ خوارج" کی جانب سے کی جا رہی تھی جس میں 30 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مکمل پرعزم ہیں۔ساتھ ہی عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اپنی سرزمین بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سپرہائی وے نیو سبزی منڈی اور لانڈھی رزاق آباد میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سائیٹ سپرہائی وے کے علاقے سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی سوانی پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی شناخت 30 سالہ غلام حسین ولد غلام نبی اور فاروق ولد زر خان کے نام سے کی گئی ، فائرنگ کا واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ ہے ، علاقہ پولیس تحیقیقات کر رہی ہے۔ شاہ لطیف کے علاقے لانڈھی رزاق آباد لاشاری گوٹھ گھر میں جھگڑے کے دوران...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے 34 سال پرانے قتل کیس میں ملزم کی اپیل منظور کرلی، عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں عدالتی نظام میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثرافراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے 34 سالہ پرانے قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم کی اپیل پر 20 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وہ سزا جو کسی قیدی کو ایک کمزور، ناکام اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف کے باعث برداشت کرنا پڑے، نہ تو قانونی حیثیت رکھتی ہے اور نہ اس کی...
جاوید محمود ۔۔۔۔۔۔۔ امریکہ سے کون ہے کیپٹن ابراہیم تراورے، جس نے افریقہ میں خاموش انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے، جو 36سال کی عمر میں برکینا فاسو اور دنیاکے سب سے کم عمر صدر بنے ؟کیوں آج ہر نوجوان اسے جاننا چاہتا ہے؟ کون سے کارنامے ہیں جو اس نے کیے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر تیزی سے اُبھرا۔ 14مارچ 1988ء میں پیدا ہونے والے ابراہیم تراورے نے 2010 میں فوج میں داخلہ لیا اور تعلیم بھی جاری رکھی ۔فوج میں اس نے جارجس ناملولو ملٹری اکیڈمی میں ٹریننگ لی، اس نے یہاں رہتے ہوئے ہر قسم کی فوجی تربیت حاصل کی ۔2012 میں اس نے لیفٹیننٹ دوم کے طور پر گریجویشن کی۔ 2014میں ملٹری میں لیفٹیننٹ کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ضلعی نوشہروفیروز کی تحصیل مورو کے گوٹھ ڈیپارجہ کی رہائشی مسماۃ ماروی نے اپنے شوہر کے تشدد اور پانچوں بچوں کو زبردستی چھین کر گھر سے نکالنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ اس کی شادی اعجاز علی سولنگی سے 2009ء میں ہوئی تھی جس سے اس کے پانچ بچے پیدا ہوئے جبکہ اس کا شوہر چور، نشئی اور جرائم پیشہ شخص ہے جوکہ اس پر روزانہ شدید تشدد کرتا تھا، حتیٰ کہ دو بار قتل کرنے کی بھی کوشش کر چکا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس کے شوہر نے ہتھیاروں کے زور پر اس کے پانچوں بچے بھی چھین کر اسے گھر سے نکال دیا ہے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے 34 سال پرانے قتل کیس میں ملزم کی اپیل منظور کرلی، عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں عدالتی نظام میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثرافراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ کے جسٹس اطہر من اللہ نے 34 سالہ پرانے قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم کی اپیل پر 20 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وہ سزا جو کسی قیدی کو ایک کمزور، ناکام اور سمجھوتا شدہ نظام انصاف کے باعث برداشت کرنا پڑے، نہ تو قانونی حیثیت رکھتی ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکاگو: شکاگو کے علاقے ریور نارتھ کے ایک نائٹ کلب پر معروف ریپر میلو بکز (Mello Buckzz) کے میوزک البم کی تقریب رونمائی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ آرٹس ریسٹورنٹ اینڈ لاؤنج کے باہر رات 11 بجے پیش آیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت کلب بند ہو رہا تھا اور بڑی تعداد میں لوگ باہر نکل رہے تھے۔ حملہ آور مبینہ طور پر سیاہ رنگ کی ایک گاڑی میں آئے تھے اور ایک حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ حملے میں دو خواتین اور دو مرد ہلاک ہوگئے جب کہ 11 لڑکیاں اور 3 لڑکے زخمی ہیں 6 کی حالت نازک ہونے کے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے سے ایک دن پہلے کچھ لوگوں نے ملک چھوڑ کر باہر جانے کی پیشکش کی تھی۔ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ عمران خان کو جس دن گرفتار کیا گیا اس سے ایک دن پہلے عمران خان کے پاس کچھ لوگ بھیجے گئے تھے کہ آپ کو صبح گرفتار کر لیا جائےگا، اگر ملک سے جانا چاہتےہیں تو لاہور ایئرپورٹ پر جہاز کھڑا ہے مگر عمران خان نے بیرون ملک جانے سے انکار کیا۔ لوگوں کو خوراک میں ملاوٹ جیسی قبیح برائی کی اہمیت بتاتے ہوئے خطوط...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں سواریوں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور سواروں میں مرد ہو خواتین دونوں کو ہیلمٹ پہننا ہوگا۔ ترجمان اسلام آبادٹریفک پولیس کے مطابق موٹرسائیکل ڈرائیور کے پیچھے بیٹھا سوار بھی اتنا ہی خطرے میں ہوتا ہے جتنا ڈرائیور اور دونوں سواریوں کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر(سی ٹی او) ذیشان حیدر نے کہا کہ مرد ہوں یا عورت موٹر سائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا اور اس فیصلے کا اطلاق دو ہفتے آگاہی مہم کے بعد ہوگا۔ انہوں نے کہا...
شکاگو کے علاقے ریور نارتھ کے ایک نائٹ کلب پر معروف ریپر میلو بکز (Mello Buckzz) کے میوزک البم کی تقریب رونمائی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ آرٹس ریسٹورنٹ اینڈ لاؤنج کے باہر رات 11 بجے پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت کلب بند ہو رہا تھا اور بڑی تعداد میں لوگ باہر نکل رہے تھے۔ حملہ آور مبینہ طور پر سیاہ رنگ کی ایک گاڑی میں آئے تھے اور ایک حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ حملے میں دو خواتین اور دو مرد ہلاک ہوگئے جب کہ 11 لڑکیاں اور 3 لڑکے زخمی ہیں 6 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کا...
گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے 300 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کیا ہے جن میں سے اکثر افراد امدادی سامان اور خوراک حاصل کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 118 فلسطینی جاں بحق اور 581 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے کم از کم 73 افراد صبح سے جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 33 امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کا حملہ، اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی الجزیرہ کے مطابق یہ افراد اسرائیلی اور امریکا کی حمایت یافتہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) نامی متنازع تنظیم کے امدادی مراکز پر حملے میں...
کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ نشے کے عادی افراد کےلیے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں۔کراچی میں انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز ایسوسی ایشن کے عہدے داران نے حلف اٹھا لیا، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عہدے داروں سے حلف لیا۔حلف برداری کے بعد میئر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نشے کے وہ عادی افراد جو لاعلاج ہیں انہیں بھی رہنے کا حق ہے، کے ایم سی کے پاس منگھو پیر میں جگہ موجود ہے۔ یہ بھی پڑھیے وفاقی حکومت بار بار کراچی کو نظر انداز کر رہی ہے: مرتضیٰ وہاب انہوں نے کہا کہ نشے کے عادی افراد کو رہنے کے ساتھ ساتھ کھانے کی...
رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے سعودی سفارت خانے میں ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک مذہب، اخوت اور تاریخ کے لازوال...

ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثر افراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے، سپریم کورٹ
ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثر افراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے 34 سال پرانے قتل کیس میں ملزم کی اپیل منظور کرلی، عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں عدالتی نظام میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثرافراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے 34 سالہ پرانے قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم کی اپیل پر 20 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ...
پرتگال(نیوز ڈیسک)لیور پول اور پرتگال کے معروف فاورڈ فٹ بالر ڈیوگو جوٹا ایک کار حادثے میں انتقال کر گئے، وہ کرسٹیانو رونالڈو کے پرتگال ٹیم کے ساتھی بھی تھے۔ حادثہ آئس 52 موٹروے پر اسپین کے زامورا صوبے میں پیش آیا، جہاں وہ اپنے بھائی آندرے سلوا کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ گاڑی ٹائر پنکچر ہونے کی وجہ سے اپنا کنٹرول کھو بیٹھی اور آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ڈیوگو جوٹا کی عمر 28 سال تھی اور وہ جولائی 2020 میں وولز سے لیورپول منتقل ہوئے تھے۔ انہوں نے لیورپول کے لیے متعدد ٹائٹلز جیتے۔ انہوں نے 22 جون 2025 کو اپنی پارٹنر روٹ کارڈوسو سے شادی کی تھی اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جولائی 2025ء) غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت اور مقامی ہسپتالوں کے مطابق بدھ کے دن سے لے کر جمعرات کی صبح تک اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 82 فلسطینی ہلاک ہو گئے، جن میں سے 38 افراد اس وقت نشانہ بنے جب وہ شدید ضرورت کے تحت امدادی سامان حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ رپورٹس کے مطابق پانچ افراد ان مقامات کے قریب ہلاک ہوئے، جو حال ہی میں قائم کی گئی متنازعہ تنظیم ''غزہ ہیومینیٹیرین فنڈ‘‘سے منسلک بتائے جا رہے ہیں۔ یہ ایک خفیہ امریکی تنظیم ہے اور اسرائیل کی حمایت سے غزہ میں خوراک کی ترسیل کر رہی ہے۔...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03جولائی 2025)شہر قائد کراچی میں خاندانی جھگڑے کے دوران داماد نے فائرنگ کرکے سسر سمیت 3 افراد کو قتل کرڈالا، جاں بحق افراد کی شناخت غوث الدین ، گل بت خان اور امین کے نام سے ہوئی ہے،ویسٹ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے 3 افراد کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لے لیا، تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد چوک میں خاندانی جھگڑے کے دوران داماد نے اپنے والد اور رشتہ داروں سے مل کر فائرنگ کرکے اپنے سسر سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول غوث الدین عرف عمران اپنے رشتے داروں کے ہمراہ اپنی...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے 34 سال پرانے ایک قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ ملزم کی اپیل کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس میں ملک کے فوجداری نظامِ انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کمزور و ناکام عدالتی نظام کو انصاف کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ 20 صفحات پر مشتمل ہے جسے جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا۔ عدالت نے ملزم کی اپیل جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ سزا جو کسی قیدی کو ایک کمزور، ناکام اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف کے باعث برداشت کرنا پڑے، نہ تو قانونی حیثیت رکھتی ہے اور نہ ہی اس کی گنجائش ہے۔ نظامِ انصاف پر...
امریکا آنے والوں کے لیے نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ کر دیا گیا۔ امریکا میں امیگریشن پالیسیوں کے حوالے سے جولائی 2025ء میں ایک نیا اور سخت ترین موڑ سامنے آیا ہے۔ امریکا میں داخلے کے خواہشمند افراد، گرین کارڈ ہولڈرز اور ویزا رکھنے والوں کے لیے امیگریشن محکمے نے ایک انتباہی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا آنا اور یہاں رہنا ایک اعزاز ہے۔ نہ کہ حق، اگر آپ دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں، تشدد کی ترغیب دیتے ہیں یا کسی ایسی سرگرمی میں شریک ہوتے ہیں تو آپ امریکا میں رہنے کے اہل نہیں رہیں گے۔ یہ وارننگ ایسے وقت میں آئی جب صدر...
—فائل فوٹو خیبر پختونخوا (کے پی) میں دہشت گردی کے شہداء کی ششماہی رپورٹ جاری کر دی گئی۔پولیس رپورٹ کے مطابق صوبے میں رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں 860 افراد شہید و زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے 13 اضلاع میں 63 پولیس اہلکار شہید، 84 زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں 101 عام شہری شہید ہوئے ہیں جبکہ 292 زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے خیبر پختون خوا میں رواں سال دہشتگردی کے کتنے واقعات ہوئے؟ رپورٹ کے مطابق مختلف واقعات میں رواں سال ایف سی کے 46 اہلکار شہید، 82 زخمی ہوئے۔پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنوں میں سب سے زیادہ 181،...
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ—فائل فوٹو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر خاتون مسافر سے منشیات برآمد ہوئی ہے۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق تلاشی لینے پر پاکستانی نژاد برطانوی خاتون مسافر کی چپلوں سے ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے خاتون مسافر کے جوتوں سے 296 گرام ہیروئن برآمد خاتون مسافر غیر ملکی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے استنبول جا رہی تھی۔خاتون کو ایئر پورٹ پر ایف آئی اے اہلکار کی جانب سے پروٹوکول بھی دیا گیا تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے اہلکار کے ملزمہ کو پروٹوکول دینے کے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ہم آہنگی پر مبنی ہائبرڈ سسٹم کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ماڈل اتفاقِ رائے سے فیصلوں کی بنیاد پر چل رہا ہے، جو ماضی میں تحریک انصاف کے دور میں نظر نہیں آیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ انہوں نے خود اس ماڈل کو ہائبرڈ سسٹم قرار دیا ہے، جس میں سیاسی اور عسکری قیادت باہم مشاورت سے امور چلا رہی ہے، ان کے بقول تحریک انصاف کے دور میں یہی سسٹم اس لیے ناکام ہوا کیونکہ وہاں ایک دوسرے پر اعتماد کا فقدان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: ڈیزل کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد ریلوے کےکرایوں میں ایک بار پھر اضافہ متوقع ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ موجودہ صورتحال میں کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہے، تاہم کوشش ہے کہ مسافر ٹرینوں پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ریلوےکو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے، اضافی بوجھ مسافر اور مال بردار ٹرینوں پر ڈالنا پڑےگا، کمیٹی جلد فیصلہ کرے گی کہ کرایوں میں کتنا اضافہ ہوگا۔ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ 18جون کو مسافر ٹرینوں کےکرایوں میں 3 فیصد جب کہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزل مہنگا ہونے پر کرایوں میں اضافے پر غور کر رہے ہیں۔ لاہور سے ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ریلوے کو شدید مالی نقصان کاسامنا ہے، اضافی بوجھ مسافر اور مال بردار ٹرینوں پر ڈالنا پڑے گا۔ریلوے حکام کے مطابق کوشش ہے کہ مسافر ٹرینوں پر کم اور مال بردار ٹرینوں پر زیادہ بوجھ ڈالا جائے، ہماری کمیٹی جلد فیصلہ کرے گی کہ کرایوں میں کتنا اضافہ ہوگا۔ ریلوے حکام کے مطابق 18جون کو مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔
ژوب(نیوز ڈیسک) اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس قومی شاہراہ قلعہ شیرک کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی ۔ بس تیزی رفتاری کے باعث المصطفی بس کا ٹائر برسٹ ہونے سے بس روڈ کے کنارے اُلٹ گی۔ حادثے کے باعث بس میں سوار ایک مسافر جاں بحق ہوگیا، جبکہ متعدد مسافر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ جاں بحق ہونے والے مسافر کی شناخت، فیاض احمد ولد سکندر جان سکنہ ضلع چترال سے بتائی گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ضلعی اتظامیہ نے لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال ژوب منتقل کردیا۔ مزیدپڑھیں:الیکشن کمیشن فیصلہ؛ کس جماعت کی کتنی مخصوص نشستیں بحال ہوئیں؟
خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار سمیت چار افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔ بدھ کو دھماکہ اس وقت ہوا جب اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی فیصل اسماعیل کی گاڑی پھاٹک میلہ کے قریب سے گزر رہی تھی۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے اردو نیوز سے گفتگو میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاوہ دو پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ڈی پی او کے مطابق انتظامی حکام معمول کے مطابق پولیس کے ہمراہ بازاروں کو معائنہ کرنے نکلے تھے کہ اس دوران دھماکہ ہوا۔ ترجمان پولیس منصور خان کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں پانچ پولیس اہلکار...
---فائل فوٹوز سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کی بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ آپ انکوائری کا سامنا نہیں کریں گے تو اس طرح کی مشکلات ہوں گی، آپ اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے عدم پیشی پر تفتیشی افسر کو شوکاز جاری کیا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں پیش ہو کر شوکاز کا جواب جمع کروا دیا۔سرکاری وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان انکوائری کے لیے پیش ہی نہیں ہو رہے، درخواست گزاروں کو...
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عالمی سطح پر کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے کئی سنگین تنازعات کامیابی سے حل کیے ہیں۔ مسک کا یہ بیان ایکس (سابق ٹوئٹر) پر سامنے آیا، جسے سیاسی حلقے صدر ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں کے تناظر میں خاص اہمیت دے رہے ہیں۔ ایلون مسک نے اپنے پیغام میں کہا کہ جس کا کریڈٹ بنتا ہے، اُسے دینا چاہیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر میں کئی سنگین تنازعات کامیابی سے حل کیے۔ Credit where credit is due. @realDonaldTrump has successfully resolved several serious conflicts around the world. pic.twitter.com/0EyHHy5Gfo — Elon Musk (@elonmusk) July 2, 2025 یہ بیان...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل کواڈ گروپ نے بھارت کے زیرقبضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس دہشت گرد حملے کے ذمہ داروں کو بلا تاخیر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے.(جاری ہے) اس حملے کے بعد دو ایٹمی طاقتیں بھارت اور پاکستان ایک بار پھر کشیدگی کی لپیٹ میں آ گئے تھے، بھارت نے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا تاہم پاکستان نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کی جانب...
ورچوئل اجلاس سے خطاب میں فلسطینی عالم دین نے کہا کہ ایران نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے زمانے سے فلسطین کی مدد اور حمایت کی ہے اور آج بھی غزہ میں جاری قیام اور استقامت اسلامی جمہوریہ ایران کے مرہون منت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی علماء کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ محمد قدورہ نے امت واحدہ عزت اسلامی محاذ کے دوسرے ورچوئل اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ان دنوں جب شیطان بزرگ امریکہ اور نسل پرست صیہونی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران پر وحشیانہ حملہ کیا ہے لیکن کچھ لوگ ہیں جو ان حالات میں غیرجانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور کچھ تو ایسے ہیں جو خفیہ طور پر صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کر رہے...
برطانیہ میں انصاف کی تاریخ میں ایک غیرمعمولی فیصلہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک 92 سالہ شخص رائلنڈ ہیڈلی کو 58 سال پرانے ریپ اور قتل کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ یہ واقعہ جون 1967 میں پیش آیا تھا اور اسے سرد خانے میں ڈالا گیا کیس تصور کیا جا رہا تھا جو کئی دہائیوں تک حل نہ ہو سکا۔ واقعے کی تفصیل 75 سالہ لویسا ڈن کو برسٹل کے علاقے ایسٹن میں ان کے گھر میں ہلاک پایا گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ خاتون کو پہلے ریپ کا نشانہ بنایا گیا اور پھر گلا دبا کر ہلاک کیا گیا۔ اس وقت پولیس نے وسیع پیمانے پر تحقیقات کیں، جس میں 19,000 مردوں کے ہتھیلی...

افغان حکومت آنے کے بعد افغان سرزمین سے پاکستان پر ہونے والے حملوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا: بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کی طالبان حکومت سے دوحہ معاہدے پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل نے وعدوں کا احترام نہ کیا تو دنیا اسکا محاسبہ اسکے دوستوں کے کردار سے کرے گی۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف پاکستان پورے عزم کیساتھ برسر پیکار ہے، دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور پاکستان دہشتگردی کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 92 ہزار جانوں کی قربانی دی اور ہماری معیشت 150 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھایا مگر ہم اب بھی...
جاویدمیانداد کے چھکے سے عامر خان کی شادی کیسے خراب ہوئی؟ بھارتی سپر اسٹار کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز ممبئی (آئی پی ایس) بالی ووڈ کے معروف اداکار اور “مسٹر پرفیکشنسٹ” کہلائے جانے والے عامر خان نے اپنی شادی کے دن جاوید میانداد کے چھکے سے جڑی مایوسی کا انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی جوانی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے عام خان نے انکشاف کیا کہ جاوید میانداد کے تاریخی چھکے نے ان کی شادی کے دن کی خوشی کو مایوسی میں بدل دیا تھا۔ جاوید میانداد کے چھکے نے میری شادی برباد کردی، عامر خان کا انکشاف#Amirkhan @JavedMiandadpk pic.twitter.com/UdSNdAk8zo— Apnawatan (@Apnawatan249671) July 1, 2025 عامر خان نے بتایا کہ...
دہشتگردی پر کام کرنے والے تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق جون میں سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائیوں میں 71 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ 52 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں دہشتگردی کے 502 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 737 افراد جاں بحق اور 991 زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ جون 2025ء میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے دہشتگردی کی 78 کارروائیاں کی گئیں جن میں 100 افراد جاں بحق اور 189 زخمی ہوئے۔دہشتگردی پر کام کرنے والے تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق جون میں سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائیوں میں 71 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ 52 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار...
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ جاوید میانداد نے ان کی شادی برباد کردی تھی۔ عامر خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کی، انہوں نے اپنی شادی اور رینا دتہ سے پہلی ملاقات اور شادی کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی۔ اداکار نے بتایا کہ ان کی اپنی سابقہ بیوی رینا دتہ ان کے سامنے والی بلڈنگ میں رہتی تھیں اور جب بھی وہ انہیں دیکھتے تھے تو وہ انہیں بہت اچھی لگتی تھیں۔ عامر خان نے بتایا کہ اسی دوران انہیں شک ہوا کہ رینا بھی کھڑکی کے سامنے کھڑی رہتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اداکار عامر خان اپنی نئی گرل فرینڈ...
بالی ووڈ کے معروف اداکار اور "مسٹر پرفیکشنسٹ" کہلائے جانے والے عامر خان نے اپنی شادی کے دن جاوید میانداد کے چھکے سے جڑی مایوسی کا انکشاف کیا ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی جوانی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے عام خان نے انکشاف کیا کہ جاوید میانداد کے تاریخی چھکے نے ان کی شادی کے دن کی خوشی کو مایوسی میں بدل دیا تھا۔ عامر خان نے بتایا کہ انہوں نے اور رینا دتہ نے 21 سال کی عمر میں خاندان کی مخالفت کے باوجود خفیہ شادی کر لی تھی۔ جب وہ شادی کے بعد گھر واپس آئے تو دونوں کے خاندان پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کرکٹ میچ میں مصروف تھے، اس لیے کسی کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں جون میں دہشت گردی کے 78 حملے ہوئے جن میں سیکورٹی فورسز کے 53 جوانوں سمیت 94 افراد شہید ہوئے۔اسلام آباد کے نجی تھینک ٹینک ’پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز (پکس) نے ماہانہ سیکورٹی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق گزشتہ ماہ جون میں ملک میں دہشت گردی کے 78 حملے ہوئے جن میں 94 افراد لقمہ اجل بنے۔رپورٹ کے مطابق جون میں دہشت گردی کے حملوں میں سیکورٹی فورسز کے 53 جوان، 39 شہری جبکہ امن کمیٹی کے 2 ارکان شہید ہوئے جبکہ ان حملوں میں 189 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 126 اہلکار اور 26 شہری شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق جون میں دہشت گردی کے واقعات میں...
سٹی42: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر عائد مختلف چارجز اور ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آ گئیں. رپورٹ کے مطابق فی لیٹر قیمت میں اضافے کا بڑا حصہ مختلف اقسام کے چارجز اور لیویز پر مشتمل ہے۔ یکم جولائی 2025 سے ڈیزل 10 روپے 39 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے۔ ایک لیٹر ڈیزل 262.59 سے بڑھ کر 272.98روپے تک پہنچ گیا ہے۔ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 177 روپے 24 پیسے ہے، ایک لیٹر ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کی مد میں 74روپے 51پیسے کی وصولی جاری، ایک لیٹر ڈیزل پر نیا ٹیکس کاربن لیوی 2روپے 50پیسے عائد کیا گیا ہے، ڈیزل فی لیٹر پر آئل مارکیٹنگ مارجن...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے معاشی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے نہ صرف مہنگائی پر قابو پایا بلکہ معیشت کو استحکام کی راہ پر بھی گامزن کر دیا ہے۔ آئندہ مالی سال میں حکومت کا ہدف ایکسپورٹ لیڈ گروتھ اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہے تاکہ آئی ایم ایف پر انحصار ختم کیا جا سکے۔ چئیر مین ایف بی آر راشد محمور لنگڑیال کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ مملکت نے کہا کہ جب 2024ء میں موجودہ حکومت اقتدار میں آئی تو ملک میں مہنگائی کی شرح 28 فیصد تھی جبکہ حکومت نے 12 فیصد تک کمی کا ہدف مقرر کیا تھا...
لاہور: پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد شیئر کرنے پر بیس افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق محرم الحرام کے تناظر میں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قابل اعتراض و نفرت انگیز مواد اَپ لوڈ کرنے کے 33 واقعات رپورٹ ہوئے، سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر 18 مقدمات درج کرلیے گئے اور 20 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فیس بک پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے کے 21 واقعات رپورٹ ہوئے، وٹس ایپ پر 3 جبکہ 9 واقعات دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر...
پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے آزاد اراکین سے ایک بار پھر وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی جبکہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سے دوسری پارٹی میں شمولیت نہ کرنے کا حلف نامہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی کے 35 آزاد ارکان سے حلف نامہ لیا جائے گا۔ واضح رہے...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حمایت پرپاکستان کی حکومت،عوام اور بالخصوص جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیاہے۔ایرانی سفیر نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کے اعزاز میں سفارت خانہ میں اپنی جانب سے دئیے گے ظہرانہ میں اظہار خیال کیا اور امیر جماعت اسلامی کو شکریہ کا خط بھی دیا۔امیر جماعت اسلامی نے اسرائیل اور امریکہ کے مقابل استقامت دکھانے پر ایرانی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پارلیمان امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے،پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز ہماری قوم کی قربانیوں اور جدوجہد کی عکاس ہے، کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے ۔عالمی یوم پارلیمان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مضبوط اور خود مختار پارلیمان امن، انصاف اور پائیدار ترقی کے لیے ضروری ہے، پارلیمان صرف اینٹ پتھروں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی کرکٹ کے سابق اسٹار وریندر سہواگ کے ایک حالیہ انکشاف نے دنیائے کرکٹ کو حیرت میں ڈال دیا ہے، جس میں انہوں نے بین الاقوامی امپائروں کو رشوت دینے کا اعتراف کیا ہے۔سہواگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ کچھ امپائروں کو ذاتی تحائف دے کر اپنے حق میں فیصلے لیتے رہے، جس پر عالمی سطح پر امپائرنگ کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔سہواگ کے مطابق انہوں نے جنوبی افریقی امپائر روڈی کوٹزن کو اُن کے بیٹے کے لیے پیڈ دیے تھے، جس کے بعد امپائر نے انہیں دو تین بار آؤٹ نہیں دیا۔ اسی طرح انگلینڈ کے ڈیوڈ شیفرڈ کے بارے میں بھی انہوں نے بتایا کہ ایک میچ کے دوران شیفرڈ نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی کے علاقے رینج روڈ پر گیس لیک ہونے کے باعث ایک رہائشی مکان میں زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور خواتین و بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرین میں 4 بچے، 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے، جنہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہولی فیملی اسپتال کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا۔دھماکے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جہاں ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں گیس جمع ہونے کے باعث جیسے ہی کسی نے چولہا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر دیے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایلون مسک تاریخ میں شاید سب سے زیادہ سبسڈی حاصل کرنے والا شخص ہے۔ اگر یہ مالی امداد نہ ہو، تو وہ اپنا کاروبار بند کر کے جنوبی افریقہ واپس جا سکتا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں ٹھیک ہیں، لیکن حکومت کی طرف سے عوام پر ان کی خریداری لازم قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای وی مینڈیٹ ان کی انتخابی مہم کے ہمیشہ خلاف رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اگر اسپیس ایکس، ٹیسلا اور دیگر اداروں کو دی جانے والی سبسڈی روک دی جائے تو حکومت اربوں ڈالر بچا سکتی ہے۔...
معروف اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے حالیہ انٹرویو میں اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک حیران کن واقعے کا ذکر کیا جس میں ان کے گھر میں کام کرنے والی ایک غیر ملکی ملازمہ چوری میں ملوث نکلی ندا یاسر نے بتایا کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد انہوں نے بچے کی دیکھ بھال کے لیے ایک فلپائنی ملازمہ کو رکھا جو نہایت پیشہ ورانہ اور قابل اعتماد لگتی تھی غیر ملکی شہریت کی وجہ سے انہوں نے اس پر مکمل بھروسہ کیا تاہم کچھ ہی عرصے بعد ان کے گھر سے قیمتی اشیاء کے غائب ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا لیکن انہوں نے کبھی شک کا اظہار نہیں کیا ایک دن خریداری کے دوران ندا نے اپنا...
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی 2025ء ) صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں حالات کشیدہ ہوچکے ہین جہاں مسلح افراد نے سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں دو شدت پسندوں سمیت 3 افراد مارے گئے۔ بی بی سی اردو کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل کے دفتر اور بینکوں پر حملہ کیا، پولیس نے بتایا کہ ان حملوں میں اب تک کم از کم ایک بچہ جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوئے، مسلح حملہ آوروں نے پہلے مستونگ شہر میں تحصیل آفس پر حملہ کیا، اس حملے کے بعد پولیس اہلکار پہنچے اور حملہ آوروں کے ساتھ مقابلہ ہوا، اس مقابلے کے بعد حملہ آور تحصیل آفس سے نکل...
ایران کے عدالتی ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں میں 935 ایرانی شہری جاں بحق ہوئے، جن میں 38 بچے اور 132 خواتین شامل ہیں۔ یہ اعداد و شمار تازہ ترین فرانزک ڈیٹا کی بنیاد پر جاری کیے گئے، جو اس سے قبل وزارت صحت کے بتائے گئے 610 ہلاکتوں کے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہیں۔ ترجمان اصغر جہانگیر کے مطابق، تہران کی ایوین جیل پر اسرائیلی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھا کر 79 کر دی گئی ہے، جو پہلے 71 بتائی گئی تھی۔ اسرائیل نے 13 جون کو ایران پر فضائی حملے شروع کیے تھے، جن کا ہدف جوہری تنصیبات، اعلیٰ فوجی کمانڈر اور شہری علاقے تھے۔ اسے اسلامی جمہوریہ پر...
کوئٹہ: بلوچستان میں مون سون کے پہلے اسپیل میں ایک بچے و خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ ماہ مون سون میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق مون سون کے پہلے اسپیل میں ایک بچے اور 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بجق ہوئے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیوار گرنے اور سیلابی ریلے میں بہنے سے 3 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ۔ علاوہ ازیں خضدار اور زیارت میں بارشوں سے 11 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جب کہ ژوب میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہنے سے ایک بچہ اور 3 خواتین جاں بحق ہوئیں...
بھارتی ریاست تلنگانہ کے صنعتی ضلع سنگا ریڈی میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 34 ہو گئی ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے، جب کہ کچھ کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکہ فیکٹری کے ری ایکٹر یونٹ میں پیش آیا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور زہریلا دھواں پورے علاقے میں پھیل گیا۔ ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ فوری موقع پر پہنچیں، تاہم آگ پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی پیکج کا...
حیدر آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 34 ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع سنگا ریڈی کے صنعتی علاقے میں واقع کیمیکل فیکٹری میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے مزید کچھ زخمی بھی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد اب 34 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے مزید افراد کا علاج تاحال جاری ہے تاہم زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک افراد کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ جب کہ زخمی ہونے والے افراد کو 50 ہزار روپے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں جنگلاتی آگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے برادر ملک کو ہرممکن امداد کی پیش کش کی ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صوبے ازمیر میں پھیلتی جنگلاتی آگ پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس نازک مرحلے پر ترکی کے ساتھ مکمل طور پر کھڑا ہے اور ہر طرح کی امداد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ازمیر میں پھیلتی آگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تلنگانہ: بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں واقع فارماسیوٹیکل پلانٹ میں ہونے والے ہولناک دھماکے نے تباہی مچا دی، اب تک 34 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ درجنوں تاحال لاپتہ ہیں۔یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز سیگاچی کیمیکل انڈسٹریز نامی فیکٹری میں اس وقت پیش آیا جب فیکٹری کے ری ایکٹر میں اچانک زوردار دھماکہ ہوا، جس کے بعد آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے یونٹ کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیکٹری میں دھماکے کے وقت 108 کے قریب ملازمین ڈیوٹی پر موجود تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پلانٹ میں نصب ری ایکٹر پھٹنے سے ہوا، جس کے بعد فیکٹری کے کئی حصوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے...
راولپنڈی ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 05 روز قبل غیرت کے نام پر اپنی ہمشیرہ کو قتل کرنے والے شخص کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق زیر حراست شخص نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اپنی سگی بہن کو فائرنگ کرکے قتل اور بہنوئی کو زخمی کیا تھا۔ مدعی مقدمہ نے کہا کہ مقتولہ نے پسند کی شادی کی تھی جسکا ملزمان کو رنج تھا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ترجمان کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا،زیر حراست افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے، زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت...