2025-04-25@22:12:08 GMT
تلاش کی گنتی: 104

«افراد ہلاک ہوئے»:

(نئی خبر)
    جنوب مشرقی برازیل میں لینڈسلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق شدید بارشوں کے باعث لینڈسلائیڈنگ سے کئی مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ خبرایجنسی کے مطابق 9ہلاکتیں ایپاٹنگا شہر میں ہوئی ہیں جہاں80 ملی میٹر بارش رکارڈ ہوئی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے جبکہ بے گھر ہونے والوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔
    برازیل(نیوز ڈیسک)جنوب مشرقی برازیل میں لینڈسلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق شدید بارشوں کے باعث لینڈسلائیڈنگ سے پورا گاوں تباہ ہوگیا ،9ہلاکتیں ایپاٹنگا شہر میں ہوئی ۔ جہاں80 ملی میٹر بارش رکارڈ ہوئی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے جبکہ بے گھر ہونے والوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ آزادکشمیر کی کشیدہ صورتحال ، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سٹک ہولڈرز کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
    PRAGUE: جمہوریہ چیک کے شمال مغربی شہر میں سلینڈر دھماکے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے اور عمارت میں آگ لگ گئی۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ چیک کی فائر ریسکیو سروس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ چیک شہر میں ایک ریسٹورنٹ میں سلینڈر دھماکے سے ہلاکتوں کے علاوہ 8 افراد زخمی بھی ہوئے، اس کے ساتھ ساتھ ریسٹورنٹ اور اطراف کی عمارات سے 30 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ فائربریگیڈ نے بیان میں بتایا کہ عینی شاہدین کے بیانات کے روشنی میں  ابتدائی رپورٹس کے مطابق ایک ہیٹر کے پٹھنے سے آگ لگی۔ وزیرداخلہ ویٹ راکوسان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایل پی جی گیس کا ہیٹر ریسٹورنٹ کے سامنے...
    برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے صوبے ساو پاولو کے شہراوباتوبا کے کروزیرو ساحل پر چھوٹا طیارہ گرنے کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے ۔زخمی ہونے والے افراد میں 4بچے اور ایک خاتون شامل ہیں،جو حادثے کے وقت ساحل پر موجود تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ برازیل : ساحل پر تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ پڑا ہوا ہے