2025-08-03@14:31:54 GMT
تلاش کی گنتی: 28489

«اور زیادہ»:

(نئی خبر)
    وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی زبان اس کے منہ میں جاتی تھی اور پھر باہر آ جاتی تھی اور وہ ہوا کی دھن پر رقص کرتا ہوا کبھی پیچھے جاتا تھا اور کبھی آگے جھکتا تھا‘ میری ریڑھ کی ہڈی میں برف جم رہی تھی‘ ٹانگیں بے جان ہو رہی تھیں‘ دماغ میں آندھیاںچل رہی تھیں اور سانس سینے میں الجھتا‘ رکتا ہوا محسوس ہو رہا تھا‘ مجھے لگا میں چند لمحوں میں گر جائوں گا اور کوبرا رینگ کر میرے سینے پر بیٹھ جائے گا‘ میں نے خوف کے عالم میں ساتھی کی طرف دیکھا اور میں حیران رہ گیا‘ وہ کوبرے کو معصوم بچے کی طرح دیکھ رہا تھا۔  اس کی آنکھوں...
    بے شک ہم اللہ کے لیے ہیں اور اسی طرف لوٹ کرجانا ہے، رب العزت نے انسانی زندگی کی ایک میعاد (عمر) مقررکر رکھی ہے، کیونکہ ہر ذی روح کو موت کا مزہ چکھنا ہے۔ انسانی زندگی کا سفر مٹی سے بن کر مٹی ہونے تک کا ہے، جو آیا ہے اس سے جانا بھی ہے۔ اچھے لوگ اور ان کے اچھے کام ان کی دائمی منتقلی فانی دنیا سے ابدی دنیا کی طرف کے بعد بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں اور قلم کی طاقت رکھنے والے اپنی تحریروں میں ہمیشہ کے لیے جاوداں رہتے ہیں اور ان کی تحریروں میں موجود فلاح انسانی کے عناصر کو ان کی اچھائیوں کی طرح ابدی زندگی مل جاتی ہے...
    مسلمان اپنے کردارکی وجہ سے شکست و ریخت سے دوچار ہیں، ان کے رعب و دبدبے کی جگہ بزدلی اور خوشامد نے لے لی ہے، حالانکہ بعض مسلم ممالک تو دولت، پیسے کے اعتبار سے امیر ترین ہیں، سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہوئے ہیں اور بڑے ہو کر یہی چمچہ دوسرے کاموں کے لیے وقف کر دیا جاتا ہے۔ آج فلسطین کی آبادی اور عمارات، کاروبار، سکون و اطمینان ختم ہو چکا ہے، بے شمار فلسطینی بھوک کے خوفناک عمل سے گزر رہے ہیں، شاذ و نادر ہی خوراک پہنچ پاتی ہے جوکہ پوری بھی نہیں پڑتی ہے، فلسطینی بچے، خواتین اور مرد خالی برتن خوراک کے لیے مارے مارے پھر رہے ہوتے ہیں، اس پر طرہ یہ...
    تاریخ کا مطالعہ کرنے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ ہمیشہ بڑے بڑے سانحات پر ایک طبقہ مذمت کرتا ہے اور اپنی ذمے داری سے فراغت حاصل کر لیتا ہے۔ یعنی اس طبقہ نے یہ احساس پیدا کر لیا ہے کہ شاید کسی بھی انسانی المیہ یا کسی حادثے پر مذمت کردی جائے توکافی ہے۔ یہاں تک کہ آج کل ماڈرن دنیا میں جہاں نیشن اسٹیٹ کا تصور پیش کیا گیا ہے، ان ریاستوں کے سربراہان بھی بڑے بڑے قومی اور بین الاقوامی سانحات پر صرف مذمت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں جب کہ ایک نظریہ ہے کہ ان سربراہان مملکت کو عام آدمی سے الگ ہونا چاہیے، یعنی ان کو مذمت کرنے کی جگہ عملی اقدامات انجام دینے...
    فائل فوٹو  رحیم یار خان میں چولستان کے علاقے میں فصلوں میں گھسنے پر مبینہ طور پر مقامی زمیندار نے دو اونٹنیوں کو کلہاڑیوں کے وار کرکے مار دیا۔واقعہ 3 روز قبل پیش آیا، پولیس نے 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ یہ بھی پڑھیے سانگھڑ میں ٹانگ سے محروم کی جانے والی اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگادی گئی اونٹ کی ٹانگ کاٹنے پر پولیس نے سانگھڑ کے وڈیرے کو کلین چٹ دے دی ہیڈ فرید چولستان کے رہائشی عبد الخالق نےالزام لگایا کہ علاقہ کے با اثر افراد نے اس کی دو اونٹنیوں کو کلہاڑی کے وار کرکے مار ڈالا ہے، ملزمان نے فصل اجاڑنے پر اونٹنیوں کو مارا۔دوسری جانب ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تین...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم عمران خان نے نا اہل ہونے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ اڈیالہ جیل سے جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا  کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ہائیکورٹ کی اپیلوں کا انتظار کیے بغیر ہمارے ممبران اسمبلی کو نا اہل قرار دیا۔ تاریخ جب لکھی جائے گی سکندر سلطان راجہ کا نام سیاہ ترین حروف میں درج ہو گا۔ اس شخص نے ڈیڑھ سال میں 17 سیٹوں والی جماعت کو دو تہائی اکثریت دلوانے میں سب سے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ملک کا نظام ان کے ہاتھ میں دے دیا گیا ہے جنھوں نے عوام کا ووٹ...
    نواز شریف اور شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع نے شاہد شفیع کے انتقال کی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ شاہد شفیع کا انتقال مری میں ہوا، وہ کچھ عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔خاندانی ذرائع نے مزید یہ بھی بتایا ہے کہ مرحوم شاہد شفیع کی نمازِ جنازہ کل اتفاق مسجد ماڈل ٹاون لاہورمیں ادا کی جائے گی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو...
    خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فورسز کی کارروائیاں، 7 ماہ میں 892 دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کر کے 24 انتہائی مطلوب اور خطرناک کمانڈرز سمیت 892 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ خیبرپختونخوا بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع میں 7 ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران سات ماہ میں 892 دہشت گردہلاک کر دئیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اداروں کے جنوری میں مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس آپریشنز میں 142 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں میں 10 کمانڈرز بھی شامل تھے جو دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ فروری میں مختلف علاقوں میں آپریشن...
    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے واضح کیا ہے کہ جب تک ایک آزاد اور مکمل خودمختار فلسطینی ریاست قائم نہیں ہو جاتی ہتھیار نہیں ڈالے جائیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے ہونے والے بالواسطہ مذاکرات گزشتہ ہفتے کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگئے ہیں۔ منگل کے روز قطر اور مصر، جو جنگ بندی کے لیے ثالثی کررہے ہیں، نے فرانس اور سعودی عرب کے اس مشترکہ اعلامیے کی توثیق کی، جس میں اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کی جانب اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اس حل کا ایک جزو یہ ہے کہ...
    سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ حمیرا اصغر کی والدہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ حمیرا اصغر کی والدہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کراچی کے شہریوں کو بے حس قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیسا شہر ہے۔ لاش 10 ماہ پڑی رہی اور کسی کو پتا نہ چلا۔ اداکارہ کی والدہ نے کہا کہ فلیٹ میں حمیرا کے آس پڑوس والے کیسے تھے جنھیں ایک لاش تک کا پتا نہ چلا۔   جس پر معروف اداکارہ غزالہ جاوید نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو چھوڑیں۔ آپ یہ بتائیں، آپ کس قسم کی ماں تھیں۔ دو عیدیں گزر گئیں اور بیٹی کی خبر بھی نہ لی۔ اداکارہ نے کہا کہ حمیرا اصغر اگر میری...
    ایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان، دبئی اور ابوظہبی میں میدان سجے گا،پاک انڈیا ٹاکرا بھی فائنل، WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز )ایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق یہ ایونٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات (دبئی اور ابوظہبی) میں منعقد ہوگا۔ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے وینیوز کی تفصیل جاری کردی جس کے مطابق ٹورنامنٹ میں ایشیا کی 8 ٹیمیں 2 گروپس میں تقسیم کی گئی ہیں جبکہ فائنل 28 ستمبر کو شام 6 بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ گروپ اسٹیج مقابلے: گروپ A: بھارت، پاکستان، متحدہ عرب امارات، عمانگروپ B: بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان، ہانگ کانگ اہم میچز...
    سٹی 42 : پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سربراہ نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے کزن میاں شاہدشفیع انتقال کرگئے ۔  مرحوم شاہد شفیع فیملی کے ہمراہ مری میں قیام پذیر تھے، اُن کی میت مری سے لاہور منتقل کی جائے گی۔  مرحوم کی نماز جنازہ کل اتفاق مسجد میں ادا کی جائے گی۔  سربراہ مسلم لیگ(ن)نوازشریف نے شاہدشفیع کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔   محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
    ایشیا کپ 2025 کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق یہ ایونٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات (دبئی اور ابوظہبی) میں منعقد ہوگا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق ٹورنامنٹ میں ایشیا کی 8 ٹیمیں 2 گروپس میں تقسیم کی گئی ہیں جبکہ فائنل 28 ستمبر کو شام 6 بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان کی 2 وکٹوں کے نقصان پر جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری گروپ اسٹیج مقابلے: گروپ A: بھارت، پاکستان، متحدہ عرب امارات، عمان گروپ B: بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان، ہانگ کانگ اہم میچز کی تفصیل: 9 ستمبر: افغانستان بمقابلہ ہانگ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی سلمان غنی نے عمران خان کےبچوں کے پاکستان نہ آنے کے حوالے سے خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر آپ اپنے بچوں کو یہاں لانے کے لیے تیار نہیں  تو لوگوں کے بچوں کو پاکستان کی سیاسی آگ کا ایندھن نہ بنائیں، ایک سیاسی لیڈر کو یہ بات نہیں کرنی چاہیے کہ اسکے بچے احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے، جب آپ قوم کے بچوں کو احتجاج کے لیے اکسا رہے ہیں تو اپنے بچوں کو احتجاج سے دور کیو ں رکھ رہے ہیں۔ دنیا نیوز کے پروگرام 'تھنک ٹینک، میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماضی میں جب ذوالفقار علی بھٹو جیل میں گئے تو بے نظیربھٹو میدان میں آئیں، نواز...
    کانگریس کی چیئرپرسن نے بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا آئین اس وقت خطرے میں ہے اور حکمراں جماعت اسے ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا آئین اس وقت خطرے میں ہے اور حکمراں جماعت اسے ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بی جے پی ہندوستانی آئین کو کبھی بھی قبول نہیں کیا ہے۔ سونیا گاندھی کا یہ بیان "آئینی چیلنجز: نقطۂ نظر اور راستے" کے عنوان سے ایک روزہ قومی قانونی اجلاس کے موقع پر آیا ہے، جو ڈاکٹر ابھیشیک منو سنگھوی کی قیادت...
    راولپنڈی پولیس نے نوکری کا جھانسہ دے کر شہریوں کے گردے نکالنے اور انہیں فروخت کرنے والے 4 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔ تھانہ ایئرپورٹ پولیس کے مطابق کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی گئی کہ ایک گھر سے چیخ و پکار کی آوازیں آرہی ہیں۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر چھاپہ مارا اور ایک شخص کو اسٹریچر سے بندھا ہوا پایا، جسے فوری طور پر بازیاب کروایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب گردہ اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران سنسنی خیز انکشافات متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ اسے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا، جہاں اسے نشہ آور مشروب پلا کر...
    حماس نے ہتھیار ڈالنے کو فلسطین کی آزادی سے مشروط کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز غزة(آئی پی ایس )حماس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اپنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حماس نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہتھیار نہیں ڈالے گی۔ایک بیان میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ ہماری مسلح مزاحمت تب تک نہیں رک سکتی جب تک ہمارے تمام قومی حقوق کی مکمل بحالی نہ ہو، جن میں سب سے اہم ایک آزاد اور مکمل خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ چینی کی قیمتوں میں استحکام اور  عوام کو ریلیف فراہم کرنےکے لیےکیاگیا اور  اس کا مقصد مارکیٹ میں چینی کی دستیابی کویقینی بنانا اور  قیمتوں میں توازن برقرار  رکھنا ہے۔ ترجمان کے مطابق چینی کی امپورٹ ٹینڈر کھلنےکےبعد حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، درآمد شدہ چینی کی پہلی شپمنٹ ستمبر کے اوائل میں پاکستان پہنچےگی۔ترجمان کا کہنا تھاکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خریداری کے وقت کامیابی سے ڈسکاؤنٹ بھی حاصل کیاگیا ہے۔ادھر  وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی اور خفیہ اسٹاک کا پتا لگانے کی ہدایات جاری کردیں۔وفاقی حکومت نے  ذخیرہ اندوزی میں ملوث ڈیلروں کے خلاف ایف آئی...
    اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیٹے قاسم خان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ جیل میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی موجودگی سے متعلق دعوے بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں اس وقت کوئی قیدی ہیپاٹائٹس کا شکار نہیں، اور تمام قیدیوں کا طبی معائنہ باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ہر قیدی کے ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، اور حالیہ چیک اپس میں کسی قیدی میں مذکورہ امراض کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی قیدی میں وائرل بیماری کی تشخیص ہو بھی جائے تو...
    راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی، جس میں نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب احمد نے بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواست: عمران خان، بشریٰ بی بی نے ایڈیشنل جج پر اعتراض اٹھا دیا خصوصی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے مقدمے کی سماعت کی، جب کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے نیب گواہ پر جرح مکمل کرلی، جب کہ عمران خان کے وکیل قوسین...
    یوکرین امن مذاکرات پر ٹرمپ ضرورت سے زیادہ توقعات کے باعث مایوسی کے شکار ہیں؛ پوٹن WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز ماسکو (آئی پی ایس )روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین کے ساتھ مزید امن مذاکرات کی امید کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ جنگ کا پانسہ اس وقت بھی روس کے پاس ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر پوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر کہا کہ اگر کسی (ٹرمپ) کو مایوسی ہوئی ہے تو وہ صرف ضرورت سے زیادہ توقعات کا نتیجہ ہے۔ یہ ایک عمومی اصول ہے۔صدر پوٹن نے مزید کہا کہ ہمیں ایک ایسا پائیدار اور مکمل امن چاہیے جو نہ صرف روس اور یوکرین بلکہ پورے یورپ کی...
    7 مئی کو نصف شب کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی ایک غیرمعمولی فضائی جھڑپ میں بھارت کے جدید ترین لڑاکا طیارے رافیل کی تباہی نے دنیا بھر کے عسکری حلقوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں اس واقعے کی اصل وجوہات، تکنیکی پہلوؤں اور خفیہ معلومات کی ناکامیوں پر روشنی ڈالی ہے۔ پس منظر: کشیدگی اور حملے کی فضا ہاک بھارت کا آغاز پہلگام حملے کے بعد ہوا جس میں 26 بھارتی سیاح ہلاک ہوگئے تھے اور بھارت روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی ثبوت کے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا۔ جس پر پاکستان نے اس الزام کو یکسر مسترد کر دیا تھا تاہم بھارت نے اس...
    خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن کے لیے خار میں خیمہ بستی کی تیاریاں ایسے وقت میں شروع کردی گئی ہیں جب 50 رکنی قومی جرگے اور طالبان کے درمیان مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ جرگے نے طالبان کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ وہ یا تو ہتھیار ڈال دیں، افغانستان واپس چلے جائیں یا پھر ان کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ہوگا۔ باجوڑ میں قومی جرگے اور طالبان نمائندوں کے درمیان مذاکرات کا عمل گزشتہ تین روز سے جاری ہے۔ گزشتہ روز ایک نامعلوم مقام پر ہونے والی براہِ راست ملاقات میں طالبان کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اب علاقے میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں...
    اسلام آباد میں ایرانی صدر کی آمد کے باعث وفاقی دارالحکومت کے مختلف اہم مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس دوران شہریوں کو ممکنہ ٹریفک مسائل سے بچانے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ ٹریفک پولیس اسلام آباد کے مطابق کورال، فیض آباد، ایکسپریس ہائی وے، مری روڈ، کلب روڈ، سرینہ ہوٹل، زیرو پوائنٹ اور سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شام 5 بجے سے 7 بجے تک ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں سست روی اور عارضی تعطل...
    کوئٹہ میں غیرقانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز صوبے میں موجود پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کو فوری طور پر پاکستان چھوڑنے اور وطن واپس جانے کی ہدایت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نے ملک کے جنوب مغربی علاقوں میں مقیم افغان باشندوں کو ملک چھوڑنے کیلئے ایک نیا حکم جاری کیا ہے، جس کے بعد ہزاروں افغان شہری چمن سرحد کی جانب روانہ ہو گئے ۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ”اے ایف پی” نے سرکاری حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغان مہاجرین کے انخلا کی اس تازہ مہم کا مقصد غیر قانونی تارکینِ وطن کی واپسی کو ایک باوقار اور منظم طریقے سے یقینی بنانا ہے۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایات پر...
    منظم گٹھ جوڑ بے نقاب، ملی بھگت سے اربوں روپے مالیت کی زمین اپنے فرنٹ مینوں کے نام پر منتقل کرائی، نیب عدالت پہنچ گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قومی احتساب بیورو بلوچستان نے اربوں روپے کی 11 ہزار ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضے کا اسکینڈل بے نقاب کر دیا۔ نیب نے زمینوں کی بندر بانٹ منجمد کرنے کے لیے احتساب عدالت کوئٹہ سے رجوع کر لیا۔ ترجمان نیب کے مطابق اس سنگین سکینڈل میں بورڈ آف ریونیو کے اعلیٰ افسران، بااثر لینڈ مافیا اور بعض سیاسی شخصیات کے مابین منظم گٹھ جوڑ سامنے آیا ہے جنہوں نے ملی بھگت سے اربوں روپے مالیت کی زمین اپنے فرنٹ مینوں کے نام پر منتقل کرائی۔ نیب بلوچستان نے ضلع کوئٹہ کے علاقوں کرک، سام...
    ایک نئی سائنسی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ آلو کی ابتدا تقریباً 90 لاکھ سال قبل جنوبی امریکا میں جنگلی ٹماٹر اور ایک آلو جیسے پودے کے درمیان قدرتی امتزاج (انٹر بریڈنگ) سے ہوئی تھی۔ یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے ‘سیل’ میں شائع ہوئی ہے۔ چینی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے سائنسدان سان وین ہوانگ کے مطابق اس جینیاتی امتزاج کے نتیجے میں ایک ایسا نیا پودا سامنے آیا جس میں زمین کے اندر خوراک جمع کرنے والی ٹیوبر (گانٹھ) پیدا ہوئی جو بعد میں آلو بنی۔ یہ بھی پڑھیے: ڈائنوسار کے رشتے دار دیوہیکل پرندوں سے متعلق دلچسپ حقائق دریافت اس تحقیق میں 450 اقسام کے کاشت شدہ آلو اور 56 جنگلی آلو نما پودوں کے جینومز کا...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 2 اگست 2025ء) پاکستان حج رضا کار گروپ نے اپنی کارکردگی، خلوص اور نظم و ضبط کے ذریعے نہ صرف پاکستانی حجاج بلکہ دیگر ممالک کے حجاج کرام کی خدمت کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ سفارتخانہ پاکستان اس گروپ کے ساتھ آئندہ بھی مکمل تعاون جاری رکھے گا۔"یہ بات سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے ریاض میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام پاکستان حج رضا کار گروپ نے کیا تھا۔تقریب میں سفیرِ پاکستان احمد فاروق، سفارتخانے کے افسران، کمیونٹی رہنما اور بڑی تعداد میں رضاکار شریک ہوئے۔ یہ تقریب حج 2025 کے دوران خدمات انجام دینے والے 500 سے زائد رضاکاروں کو اعزازی...
    کمبوڈیا کے نائب وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ان کے بقول صدر ٹرمپ نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے مابین حالیہ سرحدی کشیدگی کو ختم کرانے میں براہِ راست کردار ادا کیا، جس کے باعث وہ اس اعزاز کے حق دار ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب وزیراعظم چنتھول نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبیل امن انعام 2026 کے لیے باضابطہ طور پر نامزد اس سے قبل دارالحکومت نوم پنہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صدر ٹرمپ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 اگست 2025ء) ہیٹی میں انسانی حقوق کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے جہاں مسلح تشدد کے نتیجے میں اپریل سے جون تک 1,520 افراد ہلاک اور 609 زخمی ہوئے جبکہ رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں 1,617 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔ملک میں اقوام متحدہ کی نمائندہ اور امدادی رابطہ کار الریکا رچرڈسن نے بتایا ہے کہ دارالحکومت پورٹ او پرنس سمیت متعدد علاقوں میں مسلح جتھوں کی کارروائیاں اور انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں جہاں انسانی بحران مزید شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ Tweet URL 2021 میں صدر جووینل موز کے قتل کے بعد دارلحکومت بڑے پیمانے پر تشدد کی لپیٹ میں آ گیا تھا جو اب پہلے سے...
    پاکستان اور چین کے سائنسدانوں نے مِل کر چاول کی نئی ہائبرڈ قسم تیار کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی ہے جس میں پنجاب یونیورسٹی اور چین کی وہان یونیورسٹی نے نیا ہائبرڈ چاول کا بیج تیار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نئے بیج سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار تین گنا بڑھ کر 140 من فی ایکڑ ہو جائے گی۔ نیا ہائبرڈ چاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا ہانگ لیان قسم کا ہائبرڈ چاول ہے۔ پنجاب یونیورسٹی پنجاب یونیورسٹی اور وہان یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مل کر ہائبرڈ چاولوں کی نئی اقسام ایجاد کی ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی سے چئیرمین شعبہ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس...
    پیرس ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست 2025ء ) کاروباری اداروں اور کاروباری افراد کا کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے، اوورسیز پاکستانی بزنسمین دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج پیش کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار سابق نگران وزیر و سابق صدر لاہور چیمبر میاں مصباح الرحمن نے پیرس میں پاکستان بزنس فورم یورپ کے سرپرست اعلیٰ محمد ابراہیم ڈار کے آفس اور وئر ہاؤس کے دورہ کے موقع پر کیا۔ میاں مصباح الرحمن کا استقبال ابراہیم ڈار، اور جنرل سیکریٹری یاسر خان نے کیا، میاں مصباح نے مزید کہا کہ میں خود لاہور چیمبر کا صدر اور جم خانہ لاہور کا چیئرمین رہ چکا ہوں اور کسی بھی ملک کی معیشت میں بزنس مینوں...
    اقوام متحدہ : یونیسیف کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیڈ چائبان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں تقریباً ایک تہائی آبادی کو کئی دنوں سے خوراک میسر نہیں ، شدید غذائی قلت کی شرح 16.5 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ3 لاکھ 20 ہزار سے زائد  شیر خوار اور چھوٹے بچے شدید غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں چائبان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان نے اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا  پر پوسٹ کی جانے والی پروپیگنڈا ویڈیو کو بھی براہِ راست رد کرتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو میں یہ دعویٰ کہ “اسرائیل رات دن غزہ والوں کو خوراک، ادویات فراہم کر رہا ہے” بالکل جھوٹ ہے! ویڈیو میں دکھائے...
    بیجنگ :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین بحران پر ہنگامی کھلے  اجلاس کا انعقاد کیا، جو روس۔یوکرین تنازع پر سات دنوں میں سلامتی کونسل کا تیسرا اجلاس تھا۔ ہفتہ کے روز چین کے اقوام متحدہ میں نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے زور دے کر کہا کہ یوکرین بحران اس وقت ایک اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، تمام فریقوں کو متضاد سمتوں کی بجائے ایک دوسرے کی طرف بڑھنا چاہیے، تاکہ بحران کے سیاسی حل کے لیے مزید اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے اور زیادہ کوششیں کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ تنازع کے فریقوں کو انسانی ہمدردی اور عوام کی فلاح و بہبود کو ترجیح دینی چاہیے، عام شہریوں کی مکمل حفاظت کرنی چاہیے، بین الاقوامی...
    غذر: گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ہاتون کھاری کے مقام پر صادق نامی شخص نے دریائے اشکومن میں چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق صادق کو بچانے کے لیے اس کی بیٹی، پوتی اور بہنوئی بھی دریائے اشکومن میں کود گئے، تاہم افسوسناک طور پر تینوں جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بیٹی، پوتی اور بہنوئی کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ صادق کو زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا ہے۔ انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال غذر منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق کچھ عرصے سے ذہنی دباؤ...
    ملزم کے مطابق مقتول وکیل شمس الاسلام نے میرے بھائیوں پر دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات بنوائے اور ہماری خواتین کو بھی قانونی پیچیدگیوں میں گھسیٹا، حالانکہ ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا۔ ملزم نے کہا کہ اسے قانونی نظام سے انصاف نہیں ملا، جس کی وجہ سے اس نے خود بدلہ لینے کا فیصلہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا معاملہ واضح ہوگیا۔ ملزم نے ویڈیو بیان میں قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ویڈیو کے مطابق ملزم عمران آفریدی نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شمس الاسلام نے میرے والد کو اغوا کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کردیا۔ دونوں کے درمیان 35 لاکھ روپے کا...
    انسٹاگرام، جو دنیا بھر میں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کا سب سے مقبول پلیٹ فارم مانا جاتا ہے، نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے لائیو اسٹریم فیچر کے لیے نئی سخت شرط عائد کر دی ہے۔ اس نئی شرط کے تحت اب صرف وہی صارفین انسٹاگرام پر لائیو ویڈیو نشر کر سکیں گے جن کے کم از کم 1000 فالوورز ہوں اور جن کے اکاؤنٹس پبلک ہوں۔ اس فیصلے سے قبل فالوورز کی کوئی تعداد متعین نہیں تھی ، کوئی بھی صارف چاہے اس کے فالوورز کم ہوں یا اکاؤنٹ پرائیویٹ ہو آسانی سے لائیو جا سکتا تھا۔ مگر اب ایسا انہیں ہے۔ اگر 1000 سے کم فالوورز رکھنے والا کوئی صارف لائیو جانے کی کوشش کرے گا...
    غزہ پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 111 فلسطینی شہید ہو گئے۔ صبح سے اب تک کے فضائی حملوں میں 65 افراد کی ہلاکت نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے جبکہ 820 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 60 ہزار 332 تک پہنچ چکی ہے۔ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 643 ہے جو مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس جنگ کے ساتھ ساتھ غزہ میں انسانی المیہ بھی شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ غذائی قلت اور بھوک کے باعث مزید...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین کا کہنا ہے کہ اُس کا J-20 مائٹی ڈریگن اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ جاپان کے قریب سخت نگرانی والے آبنائے سُوشیما سے کسی کے علم میں آئے بغیر گزرگیا ۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ پرواز ایسے علاقے سے ہوئی جہاں امریکی، جاپانی اور جنوبی کوریائی ریڈار سسٹمز کا گہرا جال بچھا ہوا ہے، اِن میں طاقتور تھاڈ اینٹی میزائل سسٹم بھی شامل ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر چین کا دعویٰ درست ہے تو یہ مغربی فضائی دفاع کی ایک بڑی ناکامی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے فرسٹ فائٹر بریگیڈ، جس میں J-20 طیارہ شامل ہے، آبنائے سُوشیما کے اوپر سے ہوتا ہوا تائیوان کے گرد چکر...
    اسلام آباد:وزیرِ مملکت برائے قومی ثقافت و ورثہ حذیفہ رحمان نے سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے خود حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے درخواست کی تھی کہ اگر کوئی ڈیل ہونی ہے تو انہیں برطانیہ یا کسی یورپی ملک میں بھیج دیا جائے۔ نجی ٹیلی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حذیفہ رحمان نے کہا کہ ہم نے ظرف کا مظاہرہ کیا اور یہ بات آج تک عوام سے چھپائے رکھی، لیکن اب سچ بتانا ضروری ہو گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ہم سے بات کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس معاملے پر برطانوی...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی پاکستان سے حالیہ جنگ مین عبرتناک شکست اور عالمی سطح پر جگ ہنسائی کے باوجود باز نہ آئے اور ایک بار پھر جنگی زبان میں گیڈر بھبکیاں دیتے ہوئے پاکستان کو براہموس میزائل حملے کی دھمکی دے ڈالی۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق اتر پردیش کے شہر وارانسی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ اگر پاکستان نے دوبارہ کوئی گناہ کیا، تو یوپی میں بننے والے میزائل دہشتگردوں کو نیست و نابود کر دیں گے۔ مودی نے دعویٰ کیا کہ برہموس میزائل اب لکھنؤ میں تیار کیے جائیں گے، اور پاکستان میں صرف ان کا نام سن کر ہی نیندیں حرام ہو جاتی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے...
    عام لو گ پارٹی کے چیئر مین نسیم صادق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ملک میں تعلیم کا معیار بلند کرنے کیلئے کوشاں ہے خصوصایو نیور سٹی سطح پر تدر یسی نظام اور معیار کو زیادہ مو ثر بنانے کی ضر و رت ۔بجٹ میں تعلیم خصو صا یونیور سٹی سطح پر ریسر چ مقا صد کیلئے بہت کم فنڈز رکھے جاتے ہیں دو سرا یہ کہ جن شہروں میں یونیورسٹیاں نہیں ہیں وہاں یو نیور سٹیاں قائم کی جائیں یا ان کے کیمپس قائم کئے جائیں، ہماری جماعت ایک عر صہ سے گو جرانوالہ میں یو نیور سٹی کے قیام کیلئے کوشاں ہے ،ہمار ا یہ مطا لبہ فور ی پور ا کیا جائے ۔انھوں نے کہا...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست 2025ء ) ایران کے صدر مسعود پزشکیان اپنے اہم سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچ چکے ہیں، یہ ان کا ایران کے صدر کی حیثیت سے پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے، ایرانی صدر اپنے اس اہم دورے کے دوران صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں وفود کی سطح پر مذاکرات بھی شامل ہوں گے، ان کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزراء اور اعلیٰ سطح کے حکام بھی پاکستان پہنچے...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کے سابق صدر دمتری میدوی ایدف کے ’انتہائی اشتعال انگیز‘ بیانات کے جواب میں دو امریکی جوہری آبدوزوں کو مناسب خطوں میں پوزیشن سنبھالنےکی ہدایات جاری کر دی ہیں۔خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انھوں نے یہ اقدام اس وجہ سے اُٹھایا ہے کیونکہ یہ احمقانہ اور اشتعال انگیز بیانات صرف الفاظ سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ الفاظ بہت اہم ہوتے ہیں اور اکثر ان کے غیر ارادی نتائج بھی سامنے آتے ہیں۔ مجھے اُمید...
    بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئینگے، سیاست یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بانی پی ٹی آئی کی اپنے بچوں سے بات کروادی گئی، بانی پی ٹی آئی نے تصدیق کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے، سیاست یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے بچوں قاسم اور سلیمان سے بات کرادی گئی، انہوں نے بچوں سے رابطے کی تصدیق کردی۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بچوں سے ڈیڑھ گھنٹے تک ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، اب میرے اخبارات بھی بحال کردیئے گئے ہیں۔عمران خان کا مزید کہنا...
    مقررین نے کہا کہ زیارت امام حسین (ع) ہمارے عقیدے کا جزو ایمان ہے۔ یہ کوئی جرم نہیں ہے۔ زمینی راستوں کی بندش اور زائرین پر عائد کی گئی رکاؤٹیں بنیادی مذہبی آزادی پر حملہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع حب کی جانب سے اربعین کے موقع پر زائرین کرام کے زمینی سفر پر عائد غیر منصفانہ پابندی اور راستوں کی بندش کے خلاف احتجاجی حب پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں پارٹی کارکنوں اور عوام کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت المسلمین حب کے صدر سید قربان علی رضوی، سیکرٹری کردار سازی سید خادم حسین شاہ نقوی اور صدر عزاداری ونگ عمران حسین انگاریہ نے خطاب کیا۔...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادلوں کے برسنے کے ساتھ ساتھ مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 5 اگست سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے  دریاؤں میں سیلابی صورتحال سے متعلق بتایا کہ دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ چشمہ اور تونسہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، دریائے...
    چین کے نائب وزیر اعظم کی قیادت میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے  نائب وزیر اعظم چانگ گوچھنگ نے صدر شی جن پھنگ کی ہدایات کی روشنی میں ،   پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے متعلقہ  ذمہ داران کے ہمراہ  صوبہ حہ بئے کے شہر چھنگ دہ کی شنگ لونگ کاؤنٹی میں سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ افراد کی خیروعافیت دریافت کی اور  قدرتی آفات سے بچاؤ اور ہنگامی امداد اور بحالی کے کاموں کی قیادت کی۔ ہفتہ کے روز انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو  آفت...
    چینی جے-20 لڑاکا طیارے نے جاپان کے قریب انتہائی حساس اور سخت نگرانی والے فضائی علاقے میں کامیاب پرواز کی ہے، جس نے دفاعی ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ چین کے مطابق یہ اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس طیارہ آبنائے سوشیما سے اس انداز میں گزرا کہ امریکی، جاپانی اور جنوبی کوریائی ریڈار سسٹمز سمیت طاقتور تھاڈ اینٹی میزائل نظام بھی اس کی موجودگی کو نہ بھانپ سکے۔ چینی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جے-20 مائٹی ڈریگن طیارے کی یہ پرواز اُس علاقے سے ہوئی جو دنیا کے سب سے زیادہ نگرانی والے فضائی زونز میں شمار ہوتا ہے۔ اس خطے میں جدید ترین فضائی نگرانی کے آلات نصب ہیں، جن میں امریکی ساختہ ٹیکنالوجی بھی شامل...
     ویب ڈیسک :پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ! بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلی بار پاکستانی طالبعلم نے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔ پاکستان نے یہ کامیابی فلپائن میں 20 سے 27 جولائی تک منعقد ہونے والے 35 ویں بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ (آئی بی او) میں حاصل کی۔اس مقابلے میں دنیا بھر کے ذہین ترین طالب علموں نے شرکت کی۔ صدیق پبلک اسکول راولپنڈی کے طالب علم عبدالرافع پراچہ نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرکے عالمی تعلیمی سطح پر قوم کا نام روشن کیا۔ انہوں نے پاکستان کے لیے پہلی مرتبہ بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ (IBO) میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین...
    پاکستان کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان نے ایک طویل وقفے کے بعد گلوکاری کی دنیا میں شاندار انداز میں واپسی کی ہے، اور مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ فواد خان، جنہوں نے راک بینڈ ای پی (Entity Paradigm) کے ساتھ اپنی گلوکاری کا آغاز کیا تھا، اب ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کے پلیٹ فارم سے ایک نیا نغمہ ’’پروانہ‘‘ لے کر سامنے آئے ہیں۔ یہ نغمہ محبت، دھوکے اور پچھتاوے کے جذبات پر مبنی ہے، جس میں فواد خان نے ایک ایسے عاشق کا کردار ادا کیا ہے جو بارش میں بھیگی یادوں کے ساتھ اپنے ماضی کی غلطیوں پر پشیمان دکھائی دیتا ہے۔ گانے کی ویڈیو دل کو چھو لینے والی ہے، اور بارش کے...
    گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ہاتون کھاری کے مقام پر صادق نامی شخص نے دریائے اشکومن میں چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق صادق کو بچانے کے لیے اس کی بیٹی، پوتی اور بہنوئی بھی دریائے اشکومن میں کود گئے، تاہم افسوسناک طور پر تینوں جاں بحق ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کے علاقے دکی میں 4 بہنیں ندی میں نہاتے ہوئے ڈوبنے سے جاں بحق ریسکیو 1122 کے مطابق بیٹی، پوتی اور بہنوئی کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ صادق کو زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا ہے۔ انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال غذر منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد حالت خطرے سے...
    “کلاؤڈ برسٹ کوئی آسمانی آفت یا ماحولیاتی انتباہ” WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز تحریرعنبرین علی موسمیاتی تبدیلیوں نے اسوقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،مگر پاکستان میں یہ صورتحال اب خطرناک حد تک تجاوز کر گئی ہے ۔مون سون بارشوں کا شدید ہونا اور اسی دوران کلاؤڈ برسٹ کے واقعات کا مختلف مقامات پر رونما ہونا ماحول کے لیے انتہائی خطرناک ہے بلکہ اب تو انسانی زندگیاں بہت بری طرح متاثر ہو رہی ہیں ۔۔کلاؤڈ برسٹ کا ذکر ہو ہی رہا ہے تو سب سے پہلے آپکو بتا دوں کے آخر یہ ہے کیا ؟ کلاؤڈ برسٹ کا ماحول سے خاصا گہرا تعلق ہے جس میں مختصر وقت میں محدود علاقے پر شدید بارش...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بھارت نے علی امین گنڈاپور کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا۔(جاری ہے) پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے ایسا کچھ نہیں کہا، انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ ’ہر دہشتگرد کا پیچھا کریں گے‘، علی امین نے کہا تھا ’ہم ملک سے دہشتگردی ختم کریں گے۔‘سلمان اکرم راجا نے کہا کہ باتوں کو غلط رنگ دینا دشمنوں کا شیوہ ہے، اس کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اپنی مرضی سے آئیں گے، والد...
    کھیلوں کے میدان میں پاکستان نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارت کو مات دے دی۔ ایشین باکسنگ فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات میں پاکستان کے محمد خالد محمود نے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ یہ انتخابات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقد ہوئے، جہاں جنوبی ایشیا ریجن کی نشست کے لیے پاکستان اور بھارت کے امیدوار آمنے سامنے تھے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان کی پہلی خاتون ورلڈ باکسنگ چیمپیئن عالیہ سومرو اگست میں بھارتی حریف کے مدمقابل ہوں گی الیکشن میں پاکستان کے خالد محمود کا مقابلہ بھارت کے اجے سنگھ سے ہوا، جس میں خالد محمود نے 18 ووٹ حاصل کیے، جبکہ اجے سنگھ کو صرف 9 ووٹ ملے۔ اس طرح پاکستانی امیدوار نے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہو چکی ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس تحریر میں آپ کو تجدید کا انتہائی آسان طریقہ اور مرحلہ وار بیان کیا جا رہا ہے۔ اکثر شہری شناختی کارڈ کی معیاد ختم (EXPIRED) ہونے پر پریشان ہو جاتے ہیں اور کوئی ان کی رہنمائی کرنے والا نہیں ہوتا۔ اس تحریر میں نادرا رجسٹریشن سینٹر میں شناختی کارڈ کی تجدید (RENEWAL) کا آسان اور مرحلہ وار طریقہ موجود ہے۔ مطلبوبہ دستاویزات: اسمارٹ شناختی کارڈ اپنی تیاری مکمل کریں اور نادرا سینٹر تشریف لائیں پہلا مرحلہ: ٹوکن حاصل کریں اور اپنی باری کا انتظار کریں دوسرا مرحلہ: باری آنے پر کاؤنٹ پر تشریف لے جائیں اور بائیو میٹرک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اگست 2025ء) وجائنل اسپیکیولم ایک ایسا طبی آلہ ہے، جو دنیا بھر میں خواتین کے حیاتیاتی اور تولیدی طبی معائنے کے لیے روزانہ استعمال ہوتا ہے۔ یہ عموماً سرد، سخت اور دھاتی ہوتا ہے اور اس کے استعمال کے دوران خواتین کو درد اور بے چینی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ طبی آلہ، جسے اکثر ماضی کے ایذا رسانی کے لیے استعمال ہونے والے آلات سے تشبیہ دی جاتی ہے، آج بھی دنیا بھر میں خواتین کی بہت بڑی اکثریت کے لیے شدید خوف اور تکلیف کا باعث بنتا ہے۔ تاہم اب نیدرلینڈز کی ڈیلفٹ یونیورسٹی کی دو ماہر خواتین نے وجائنل اسپیکیولم سے متعلق اس دیرینہ اور خوفناک تصور کو...
    کراچی: بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔ محمد سراج نے نہ صرف انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا بلکہ بھارت کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کو وکٹوں کے معاملے میں بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ دوسرے دن کے کھیل میں جب بھارت کی پوری ٹیم صرف 224 رنز پر ڈھیر ہوگئی تو سراج  پرسدھ کرشنا کے ساتھ مل کر انگلینڈ کو واپس دباؤ میں لائے۔  دونوں بولرز نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ کی ٹیم کو 247 رنز پر آؤٹ کر دیا، سراج نے اولی پوپ، جو روٹ، ہیری...
    اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان ہفتہ کی صبح پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر تہران سے لاہور روانہ ہو گئے۔ یہ دورہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی باقاعدہ دعوت پر ہو رہا ہے۔صدر پزشکیان ایک اعلیٰ سطحی سیاسی و اقتصادی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔  انہیں الوداع کہنے والوں میں ایران کے پہلے نائب صدر محمد رضا عارف، دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے سربراہ برائے بین الاقوامی تعلقات حجۃ الاسلام محسن قمی اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔ ایرانی صدر اپنے دورے کے دوران سب سے پہلے لاہور جائیں گے، جہاں وہ برصغیر کے ممتاز مفکر اور شاعر علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے۔ بعد ازاں وہ اسلام آباد روانہ...
    حافظ آباد میں حالیہ بارشوں کے اسپیل کے بعد ضلع کے مختلف دیہاتوں میں مسلسل پانی کھڑا ہے جس سے وہاں پر مختلف وبائی امراض پھوٹنا شروع ہوگئے ہیں۔موجودہ صورتحال کی وجہ سے متاثرین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔متاثرین خارش، نزلہ، بخار، ڈائریا اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، بڑی تعداد میں مریضوں کی وجہ سے اسپتالوں میں بھی رش دکھائی دے رہا ہے۔علاوہ ازیں سیلابی پانی کی وجہ سے جانوروں میں بھی مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
     پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادلوں کے برسنے کے ساتھ ساتھ مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 5 اگست سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہےڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے  دریاؤں میں سیلابی صورتحال سے متعلق بتایا کہ دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ چشمہ اور تونسہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، دریائے جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ...
    مںصورہ لاہور میں پریس کانفرنس میں نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور پنجاب کے درمیان جو نفرتیں پھیلائی گئی اس سے بیت نقصان ہوا، اس لانگ مارچ نے تعصب کی دیوار کو گرا دیا ہے، اس لانگ مارچ کے باعث پنجاب اور بلوچستان کی عوام کے درمیان نفرتوں کو ختم کرنے کا موقع ملا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ڈائیلاگ سے گاڑیوں سے باہر نکال کر قتل عام اور بلوچستان اور پنجاب میں میں نفرت ختم ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ’’حق دو بلوچستان لانگ مارچ‘‘ کامیاب رہا، لانگ مارچ کے تمام شرکاء پُرعزم رہے اور ہمت اور استقامت...
    بھارتی فوجیوں نے پیر کے روز سرینگر کے علاقے داچھی گام میں تین جبکہ بدھ کے روز ضلع پونچھ کے علاقے کسیلیان میں 2 نوجوان جعلی مقابلوں میں شہید کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کولگام میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے دیو سر اکھل میں محاصرے اور تلاشی کی کاررائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس نے علاقے میں تلاشی آپریشن گزشتہ شام شروع کیا تھا۔ آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔ اس تازہ شہادت سے رواں...
    ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیں Islam Times V Log 02-08-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ Iran’s Resistance Proves Islamic Revolution Stronger Than Steel – Leader's Powerful Message   ایران کا انقلاب فولاد سے بھی مضبوط!   امریکہ سے مذاکرات یعنی ظالم کے ظلم کو تسلیم کرنا   آیت اللہ خامنہ ای کا دشمنوں کو دوٹوک پیغام ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ        وی لاگر: سید عدنان زیدی        پیش کش: سید...
    افتخار گیلانی   آزاد کشمیر کے پہلے ناظم اطلاعات کی کہانی، جن کے بارے میں وقتا فوقتا خبریں چھپتی ہیں کہ انہوں نے ‘آزاد کشمیر ‘ کا پرچم ڈیزائن کیا۔گنوپتی کیشوا ریڈی، جو آزاد کشمیر کے ناظم اطلاعات یعنی ڈائریکٹر انفارمیشن اور پبلک ریلیشن تھے اور جنہیں پاکستان میں ہندوستان کا پہلا انڈر کور جاسوس بھی سمجھا جاتا ہے ۔ ہندوستان کے اقتصادی مرکز بمبئی میں مئی 1948کی ایک حبس زدہ دوپہر ہفتہ وار انگریزی اخبار بلٹز کے دفتر میں اس کے ایڈیٹر رستم خورشیدجی کرانجیا اسٹوریز کی نوک پلک درست کررہے تھے کہ ان کی میز پر رکھے ٹیلی فون کی گھنٹی بجنے لگی۔ دوسری طرف نئی دہلی سے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے پرائیوٹ...
    آواز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایم سرور صدیقی غزہ میں تو انسانی تاریخ کا سب سے بڑا ظلم ہورہاہے جہاں یہودی خوراک کو جنگی ہتھیار کے طورپر استعمال کررہے ہیں یہ وہ خطہ ہے، جہاں فضائی حملوںمیں شہری آبادیوںکو نشانہ بناکر ایک لاکھ بچوںکو بے دردی سے شہید کردیا گیا زخمیوںکوجب علاج کے لئے ہسپتالو ں میں لایا گیا تو وہاں بھی بمباری کرکے ان کے جسموں کے چیتھڑے اڑا دئیے گئے اور خوراک کے منتظر بھوک پیاس سے بلکتے بچوں، بے بس ناتواںبوڑھوں اور پھٹے پرانے کپڑوںمیں ملبوس خواتین پر گولیاں برسا کر قتل کردیا گیا۔ بلاشبہ یہ قتل ِ عام اس صدی کی سب سے بڑی نسل کشی تھی جب ایک پوری قوم کے لاکھوں بے گھر افراد بھوک سے بِلک...
    یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا ’’دل سے پاکستان‘‘ کے عنوان سے نیا نغمہ جاری کردیا گیا ہے۔ ’’دل سے پاکستان‘‘ نغمہ ’’معرکۂ حق‘‘ میں عظیم فتح کی یادگار کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ جس میں وطن کے جاں نثار شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قربانیوں کو سنہری الفاظ میں سراہا گیا ہے۔ نغمے میں بھارت کے خلاف ’’معرکۂ حق‘‘ میں کامیابی کا جشن جوش و جذبے سے بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے اور وطن کی بقا، خودمختاری اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ نغمے کے ذریعے مادرِ وطن کے محافظ مسلح افواج کے کردار کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے حکومت کے ساتھ سیاسی مذاکرات سے مسلسل انکار کو اب خود ان کی پارٹی کے اندر سے کئی لوگ سنگین بحران کی بڑی وجہ قرار دے رہے ہیں، ایک ایسا بحران جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے کئی سینئر رہنما اور کارکنان جیلوں میں ہیں، جبکہ کئی مزید کیخلاف سزا اور نااہلی کی کارروائیاں قریب ہیں۔انسداد دہشتگردی عدالتوں کی جانب سے 9 مئی سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو سزائیں سنانے کا عمل تیز ہوتا جا رہا ہے، جس سے پارٹی کی پوزیشن مزید کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ حال ہی میں، پی ٹی آئی کے کئی اعلیٰ...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا معاملہ واضح ہوگیا۔ ملزم نے ویڈیو بیان میں قتل کرنے کااعتراف کرلیا۔ ویڈیو کے مطابق ملزم عمران آفریدی نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شمس الاسلام نے میرے والد کو اغوا کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کر دیا۔ دونوں کے درمیان 35 لاکھ روپے کا لین دین تھا، جو تنازع کی بنیاد بنا۔ عمران آفریدی کے مطابق نہ صرف اُس کے والد کو قتل کیا گیا بلکہ اس کے بعد ان کے خاندان کو جھوٹے مقدمات میں الجھا دیا گیا۔شمس الاسلام نے میرے بھائیوں پر دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات بنوائے اور ہماری خواتین کو بھی قانونی پیچیدگیوں میں گھسیٹا، حالانکہ...
     اسپیس ایکس کا Crew-11 مشن جمعہ کو کامیابی سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) کی جانب روانہ ہو گیا۔ یاد رہے کہ خراب موسم کے باعث جمعرات کو پرواز منسوخ کر دی گئی تھی۔ ناسا کے خلا باز زینا کارڈمین (کمانڈر)، مائیک فنک (پائلٹ)، جاپانی خلائی ایجنسی (JAXA) کے خلا باز کیمیا یُوئی، اور روسکوسموس کے خلا باز اولیگ پلاٹونوف نے فلوریڈا میں موجود کینیڈی اسپیس سینٹر کے لانچ کمپلیکس 39A پر جمعے کی صبح 11:43 بجے (ایسٹرن ڈے لائٹ ٹائم) روانگی کے لیے تیاری مکمل کی۔ جمعرات کو طے شدہ پرواز کو خراب موسم کے باعث آخری لمحے پر منسوخ کرنا پڑا تھا۔ ابتدائی وقت 12:09 بجے دوپہر تھا۔ یہ مشن SpaceX کے کریو ڈریگن کیپسول “Endeavour” کے ذریعے...
    بالآخر، بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو بہترین اداکار کے طور پر پہلا قومی فلم ایوارڈ ملنے جا رہا ہے، وہ بھی 1992 میں فلم ’دیوانہ‘ سے بڑے پردے پر قدم رکھنے کے 33 سال بعد۔ اگرچہ انہوں نے گزشتہ 3 دہائیوں میں کئی یادگار اور متاثرکن کردار ادا کیے، تاہم یہ پہلا موقع ہے جب انہیں بھارت کے سب سے معتبر فلمی اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔ یہ اعزاز انہیں 2023 کی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ میں ادا کیے گئے دوہرے کرداروں کے لیے دیا جا رہا ہے، جس کی ہدایتکاری ایٹلی نے کی تھی۔ فلم میں شاہ رخ خان نے ایک فوجی افسر اور ایک ویجیلانٹے (انصاف کے لیے لڑنے والا عام آدمی) کا کردار...
     پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے مداحوں کو ایک دلچسپ پیغام دے دیا۔حرا مانی انسٹاگرام پر اپنی مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس میں کبھی وہ ڈانس تو کبھی مزاحیہ ویڈیوزبناتی نظر آتی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنی مختلف تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی اپنے مداحوں کو ایک دلچسپ پیغام بھی دیا۔اداکارہ نے لکھا کہ اچھے کپڑوں اور اچھی گاڑی سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی اور جب میرے پاس یہ سب کچھ آیا تو مجھے پتا چلا۔انہوں نے مزید لکھا کہ اپنے اندر کے بچے کو نہیں مارو، جو صرف چھوٹی موٹی چیزوں میں خوش رہتا ہے، اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے گزاریں۔
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    سابق روسی صدر اور روسی سلامتی کونسل کے چیئرمین دمتری میدویدیف کے بیانات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 امریکی جوہری آبدوزیں ’ممکنہ فوجی خطرات‘ کے پیش نظر مخصوص علاقوں میں تعینات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ دمتری میدویدیف نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک بیان میں امریکا کو روس کی ’خودکار جوہری حملے‘ کی صلاحیت سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو چاہیے کہ وہ ’دی واکنگ ڈیڈ‘ سیریز دیکھیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق، اس بیان کو ٹرمپ نے امریکا کے لیے ممکنہ خطرہ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے ‘یوکرین کے بارے میں بکواس کر رہا ہے‘، ٹرمپ روسی صدر پر برہم، مزید ہتھیار بھیجنے کا اعلان ٹرمپ نے جمعے کے...
    آذربائیجان نے روسی ریاستی خبر رساں ایجنسی TASS کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے نگورنو کاراباخ کے دارالحکومت کے لیے آرمینیائی نام ’اسٹیپاناکیٹ‘ کا استعمال بند نہ کیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:ایران پر حملے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال نہیں کرنے دینگے، آذربائیجان آذربائیجانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان آیخان حاجی زادہ نے ایک بیان میں کہا کہ TASS کا ’خنکندی‘ کے بجائے ’اسٹیپاناکیٹ‘ کہنا آذربائیجان کی توہین اور عدم احترام کے مترادف ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ طرز عمل ملک کی خودمختاری کے منافی ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب TASS نے ایک رپورٹ میں آرمینیائی نژاد روسی مصور...
    مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف کی سیاست سے لاتعلقی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے سب سے سینئر قومی راہنما اور تجربہ کار سیاستدان کے طور پر اپنا سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے بچوں کو سیاسی سرگرمیوں سے  کوئی نہیں روکے گا، سینیٹر عرفان صدیقی انہوں نے کہا کہ نواز شریف پارلیمان کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں اور وفاق و پنجاب میں ان کی جماعت کی حکومت قائم ہے۔ ایسے میں ان کی سیاست سے کنارہ کشی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے ایک...
    پاکستان اور امریکا کے درمیان حالیہ دنوں طے پانے والے ممکنہ تجارتی معاہدے نے عالمی سیاست میں نئی حرارت پیدا کر دی ہے۔ جنوبی ایشیا کے تناظر میں دیکھا جائے تو یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کے لیے ایک نئی معاشی راہ کھولتا ہے بلکہ بھارت کے لیے سفارتی دھچکا بھی بن چکا ہے، خاص طور پر اس وقت جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف (ٹیکس) عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایک طرف پاکستان کے سرکاری حلقے اسے تاریخی کامیابی قرار دے رہے ہیں، تو دوسری طرف کچھ مبصرین اس پیش رفت کو امریکا کی عالمی شطرنج کی نئی چال قرار دے رہے ہیں، جس کا مقصد چین، روس اور مسلم دنیا میں...
    اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا ایک بار پھر اپنی منفرد دعووں اور مزاحیہ ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔ ایک اشتہاری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اروشی روٹیلا نے خود کو نہ صرف ریاضی کے میدان میں پائتھاگورس کے بعد سب سے بڑی شخصیت قرار دیا، بلکہ یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ان کے نام سے جلد ایک نیا بینک قائم ہونے جا رہا ہے۔ ویڈیو میں اروشی نے ساتھی اداکار کو یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ایک نیا ریاضی کا مسئلہ حل کیا ہے جس کی وجہ سے ان کی دولت دوگنی ہو گئی ہے۔ اداکارہ نے ساتھ ہی یہ بھی دعویٰ کیا کہ مشہور سرمایہ کار وارن بفیٹ...
    جاپان اور روس کے درمیان حالیہ زلزلے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سونامی کی لہروں نے ایک بار پھر جاپانی نجومی ریو تاتسوکی کی پراسرار پیش گوئی کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے کاماچتکا جزیرہ میں 8.8 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے اثرات جاپان کے ہوکائیڈو اور روس کے کوریل جزائر تک محسوس کیے گئے۔ جس کے بعد جاپان میں سونامی کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا اور عوام کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی تاکید کی گئی۔  ایسے میں سوشل میڈیا پر جاپانی نجومی ریو تاتسوکی، جنہیں "جاپانی بابا وانگا” کہا بھی کہا جاتا ہے، کی جولائی 2025 میں قدرتی آفت سے متعلق پیشگوئی نے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی ترقی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے صدر مملکت کو صوبے میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن و امان مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ عوامی فلاح، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، بلوچستان کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
    پشاور (بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارت کے خلاف فیٹف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) جانے کا اعلان کر دیا۔اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بھارت نے ان کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا اور پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈلوانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ مودی! میں تمہیں پیغام دے رہا ہوں، ہم تمہاری طرح بزدل نہیں جو رات کی تاریکی میں آئیں، ہم نعرہ لگا کر آتے ہیں، دشمن کو بتا کر آتے ہیں، بھارت کو FATF کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کیلئے خود ثبوتوں کے ساتھ عالمی فورمز پر جاؤں گا اور یہ ثابت کروں گا کہ انڈیا گرے لسٹ میں جانے کیلئے...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے نااہلی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمشن کو این اے ون چترال پر ضمنی الیکشن سے روک دیا۔جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے چترال این اے 1 سے سابق ممبر قومی اسمبلی عبداللطیف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور الیکشن کمشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ این اے ون چترال کی سیٹ درخواست پر فیصلے تک فل نہ کیا جائے۔ دوران سماعت، وکیل درخواست گزار معظم بٹ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ درخواست گزار این اے 1 چترال سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے، سپیکر قومی اسمبلی نے بغیر کسی نوٹس الیکشن کمشن کو نااہلی کے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان اور وفاقی حکومت کے درمیان ’’حق دو بلوچستان کو‘‘ لانگ مارچ کے مطالبات پر معاہدہ ہوگیا ہے اور طے پایا ہے کہ حکومت چمن سے لے کر گوارد تک سرحدی تجارت کو قانونی شکل دینے کے لیے اقدامات اٹھائے گی۔ بلوچستان میں سکیورٹی چیک پوسٹس پر شہریوں سے اخلاق سے پیش آنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری ہوگا اور گوارد بندرگاہ پر غیرقانونی ماہی گیری اور ٹرالر مافیا کا خاتمہ کرکے مقاہی ماہی گیروں کو قانون کے مطابق شکار کی اجازت ملے گی۔ اس بات کا اعلان وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے حق دو بلوچستان کو تحریک کے رہنما...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ، نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو بھارت کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرنا نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ تحریک انصاف کے لیے ایک شرمناک لمحہ بھی ہے۔  یہ عمل نہ صرف علی امین گنڈاپور کے لیے باعثِ ندامت ہے بلکہ پوری پی ٹی آئی کی سیاسی ناپختگی کا ثبوت بھی ہے۔ ان لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ یہ منہ کھولنے سے پہلے سوچنے کی زحمت ہی نہیں کرتے۔انہوں نے یاد دلایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات محنت اور مؤثر سفارتکاری سے پاکستان کو...
    لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی اور وہان یونیورسٹی چین نے نیا ہائبرڈ چاول کا بیج تیار کرلیا ہے جس سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار تین گنا بڑھ کر 140 من فی ایکڑ ہو جائے گی۔ نیا ہائبرڈ چاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا ہانگ لیان قسم کا ہائبرڈ چاول ہے۔ پنجاب یونیورسٹی اور وہان یونیورسٹی چین کے سائنسدانوں نے مل کر ہائبرڈ چاولوں کی نئی اقسام ایجاد کیں۔ پنجاب یونیورسٹی سے شعبہ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق اور ڈاکٹر محمدعلی کلاسرا جبکہ وہان یونیورسٹی چین سے پروفیسر رنشان ژو، ڈاکٹر ژیانٹنگ وو، شو ودیگر تحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے۔ تکنیکی مراحل کی تکمیل کے بعد پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نے نئے ہائبرڈ چاول کی...
    کراچی (سپورٹس رپورٹر) فاطمہ نسیم نے دونوں ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر ایک منٹ میں 302فل ایکسٹینشن مکے کامیابی کے ساتھ ٹارگٹ پر ہٹ کیے۔ گنیز ورلڈریکارڈ نے تصدیقی ای میل جاری کردی۔ ورلڈ ریکارڈ ویب سائٹ پر بھی اپڈیٹ کردیا گیا۔فاطمہ نسیم کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر کم سے کم 250مکے مارنے کا ٹارگٹ دیا واضح رہے فاطمہ نسیم نے اپنا پہلا ریکارڈ صرف سات سال کی عمر میں بھارت کو شکست دے کر بنایا تھا فاطمہ 4مرتبہ بھارت کی منجھی ہوء مختلف انسٹرٹکٹرز کو شکست دے چکی ہیںفاطمہ نسیم نے خواہش کا اظہار کیا ہے وہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام...
    اسلام آباد: امریکا نے پاکستانی مصنوعات پر10 فیصد کمی کے بعد 19فیصد ٹیرف عائد کردیا ہے جوبھارت سمیت دیگر علاقائی ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ امریکا کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیرف فہرست کے مطابق بھارت پر25فیصد، بنگلہ دیش، سری لنکا، ویتنام، تائیوان پر 20 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ یوں امریکا کے ساتھ تجارت میں پاکستان کو جنوبی ایشیا کے بڑے ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ترجیحی پوزیشن حاصل ہوگئی ہے۔ جمعے کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں اس بات پر خوشی کا اظہارکیا گیا ہے کہ نیا ٹیرف امریکی حکام کی جانب سے ایک متوازن پالیسی کی عکاسی کرتا ہے اور پاکستان کو جنوبی و جنوب...
    کراچی: کراچی میں گزشتہ روز دو دریا کے مقام بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگانے والے شخص کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز 40 سالہ شخص نے دو بچوں کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگادی تھی، بچوں کی عمریں 6 سے 7 کے درمیان تھیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران دونوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ والد کی تلاش جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کا نام اورنگزیب عالم ہے، جبکہ اس کے ساتھ بیٹا احمد اور بیٹی آیت بھی موجود تھے۔ سی ویو دو دریا پر خودکشی کرنے والا شخص اورنگی ٹاؤن ساڑھے اٹھ نمبر گبول گوٹھ کا رہائشی تھا۔ اورنگ زیب عالم اسکول ٹیچر تھا۔ جس...
    ملک میں جو غیر یقینی صورت حال برپا ہے۔ اس کے حتمی نتائج کیا ہونگے، اس پر کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔ سنجیدگی اور وطن دوستی کا منصب یہ ہے کہ معاملات کو دلیل کی بنیاد پر پرکھا جائے۔ کوشش کی جائے کہ حقیقت کے قریب تر رہا جائے۔ پہلے تو یہ عرض ہے کہ ہیجان اور جذباتیت مکمل طور پر لا حاصل ہیں۔ سوال یہ بھی ہے کہ کیا انسان بغیر ذاتی جذبات‘ منفی یا مثبت‘ زندہ رہ سکتا ہے۔ جواب آپ کی عقل سلیم کے حوالے کرتا ہوں۔ سیاست کی دھند ملک کے ہر محلہ ‘گلی اور گھر کو لپیٹ میں لے چکی ہے۔ کچھ نظر آ رہا ہے مگر بہت کچھ ‘ آنکھوں سے اوجھل ہے۔...
    فرانس،کینیڈا، برطانیہ اور مالٹا کے اعلان کے بعد آسٹریلیا نے بھی جلد ازجلد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا۔کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا اقدام اسرائیل فلسطین تنازعہ کے دو ریاستی حل کی امیدوں کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔  دنیا اس وقت ایک نازک موڑ پر کھڑی ہے جہاں انصاف، انسانیت اور عالمی ضمیر کا سخت امتحان جاری ہے۔ فلسطین کا مسئلہ محض ایک سیاسی تنازعہ نہیں بلکہ یہ بنیادی انسانی حقوق، ریاستی خود مختاری اور عالمی انصاف کے اصولوں سے جڑا ہوا ایک المیہ ہے جوگزشتہ کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ اسرائیل کے قیام کے بعد سے فلسطینی عوام مسلسل ظلم، جبر، جبری بے دخلی، محاصرے اور انسانی...