2025-07-11@17:20:30 GMT
تلاش کی گنتی: 409

«ایکس تک»:

(نئی خبر)
    قومیں خوابوں سے بنتی ہیں لیکن وہ خواب جن کی تعبیر میدانِ عمل میں دکھائی دے وہی قوموں کی تاریخ میں سنگِ میل بنتے ہیں۔ پاکستان کی عسکری تاریخ میں کئی ایسے لمحات آئے جب جرات حوصلے اور قیادت کی اعلیٰ مثالیں قائم ہوئیں، مگر حالیہ ایام میں جو کچھ پاکستان نے اپنے ازلی دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر دنیا کو دکھایا وہ محض ایک دفاعی کامیابی نہیں بلکہ ایک نظریاتی و قومی بیانیے کی فتح ہے اور اس بیانیے کا پرچم فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہاتھ میں ہے۔پاکستان کے حکومتی و عسکری حلقوں سے ہم ہمیشہ سے دو الفاظ سنتے آئے ہیں: ’’تسخیر‘‘ اور ’’ناقابلِ تسخیر‘‘۔ یہ الفاظ اکثر تقاریر، پریس کانفرنسز اور سرکاری بیانات...
    GUMI, SOUTH KOREA: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو چیمپئن اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔ انہوں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کے فائنل راؤنڈ کے لیے باآسانی کوالیفائی کرلیا۔ جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ کے دوران گروپ اے کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی ہی کوشش میں 86.34 میٹر کی شاندار تھرو کی، جو اس مرحلے کی سب سے لمبی تھرو ثابت ہوئی۔ ان کی یہ کارکردگی انہیں نہ صرف فائنل تک لے گئی، بلکہ ایونٹ کے لیے ایک فیورٹ امیدوار بھی بنا دیا۔ مقابلے میں شریک بھارتی ایتھلیٹ یش اپنی پہلی کوشش میں 76.67 میٹر تک نیزا پھینک سکے،...
    محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام سکولوں میں سپورٹس ویک کو یقینی بنایا جائے اور اس کیلئے فٹ بال، والی بال، کرکٹ جیسے میچز کا انعقاد کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے سکولوں میں کل جمعہ کے روز سے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں تک سپورٹس ویک منانے کی ہدایت کر دی گئی۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام سکولوں میں سپورٹس ویک کو یقینی بنایا جائے اور اس کیلئے فٹ بال، والی بال، کرکٹ جیسے میچز کا انعقاد کیا جائے۔ یاد رہے کہ اساتذہ کی ہڑتال کے باعث گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے تدریسی نظام مفلوج ہے۔ ایک...
    دفاعی طاقت کے تناظر میں پاکستان کو ایٹمی قوت ہونے کی بدولت ایک ممتاز اور منفرد مقام حاصل ہے، اور یہ تاریخی مقام پاکستان نے 28 مئی کے دن حاصل کیا تھا۔ یہ دن نہ صرف پاکستان کی سائنسی اور عسکری کامیابی کی علامت ہے بلکہ قومی خودمختاری، خوداعتمادی اور استقامت کی روشن دلیل بھی ہے۔ 28مئی 1998ء کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک ایسا سنگ میل ہے  جسے یومِ تکبیر کے طور پر منایا جاتا ہے اور جو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ اس دن پاکستان نے کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے نہ صرف دشمن کو منہ توڑ پیغام دیا، بلکہ دنیا کو یہ واضح کر دیا کہ اب پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔ یہ...
    کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی 2025ء) کوالالمپور ، ملائشیا میں یوم تکبیر اور بنیان المرصوص کے حوالے سے ایک تقریب ہوئی ۔ جس میں PML (n) ملایشیا چیپٹر کے عہدیداران ، اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔ تقریب کا آغار تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا ۔ ۔PML (n) ۔ ملائشیا چیپٹر کے عہدیداران نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے پر میاں محمد نواز شریف ، ڈاکٹر عبد القدیر ، ذوالفقار علی بھٹو سمیت تمام مرکزی کرداروں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ، صدر (PML (n ملائشیا چیپٹر چوہدری نثار احمد نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کی دلیرانہ قیادت میں پاکستان نے ایٹمی طاقت کا مظاہرہ نہ کیا ہوتا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مئی 2025ء) جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے بدھ 28 مئی کو برلن میں یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کی میزبانی کے موقع پر اعلان کیا کہ جرمنی طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری میں یوکرین کی مدد کرے گا۔ یوکرین اب اسلحہ درآمد کرنے والے ملکوں میں سرفہرست ’جرمن ہتھیاروں سے روسی سرزمین پر حملے ممکن‘ میرس نے جرمن ساختہ ٹاؤرس کروز میزائل یوکرین بھیجنے کے امکانات پر بھی کھل کر انکار نہ کیا، جو صدر زیلنسکی کی ایک اہم درخواست ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے زیڈ ڈی ایف سے بات کرتے ہوئے چانسلر میرس کا کہنا تھا، ''یقیناﹰ، یہ امکان کے دائرے میں ہے۔‘‘ تاہم انہوں نے اس بات...
    28 مئی 1998ء وہ تاریخی دن تھا جب چاغی کے سنگلاخ پہاڑوں نے پاکستان کی عظمت کی گواہی دی۔ یہ محض ایک سائنسی فتح نہیں تھی بلکہ ایک قوم کے عزم، اس کی غیرت اور اس کی خودمختاری کا آہنی اعلان تھا۔ یہ وہ لمحہ تھا جب پاکستان نے دنیا پر ثابت کر دیا کہ وہ ایک ناقابلِ تسخیر، ذمہ دار اور باوقار قوم ہے۔ یومِ تکبیر ایک دن نہیںبلکہ ایک جذبہ ہے، ایک ایسی داستان جو ہر پاکستانی کے دل میں فخر کی لہر جگاتی ہے۔ آج اگر ہم بھارت کے مقابلے میں سرخرو ہیں تو یہ اسی دن کی بدولت ہے، جب ہم نے اپنی سائنسی مہارت، سفارتی جرأت، اور قیادت کی دوراندیشی سے عالمی منظرنامے پر اپنی...
    غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)حماس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف کے ساتھ ایک عام فریم ورک پر ایک معاہدہ کیا ہے جس سے ایک مستقل جنگ بندی، غزہ کی پٹی سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا، امداد کی ترسیل اور معاہدے کے اعلان کے فورا بعد غزہ کی پٹی کا انتظام سنبھالنے والی ایک پیشہ ور کمیٹی کے قیام شامل ہے۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں حماس نے کہا کہ معاہدے میں 10 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور متعدد لاشوں کو سپرد کرنا شامل ہے۔ اس کے بدلے میں ثالثوں کی ضمانت پر منظور شدہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی جائے گی۔ حماس نے تصدیق کی...
    پاکستان سپر لیگ 10 (پی ایس ایل) کے فائنل میچ میں لاہور قلندر کی شاندار کامیابی کے پیچھے جہاں کھلاڑیوں کی محنت کارفرما تھی، وہیں کچھ ایسی کہانیاں بھی موجود تھیں جو جذبے، دعا اور وابستگی کی ایک منفرد مثال بن گئیں۔ انہی میں سے ایک کہانی سکندر رضا کی ہے، جنہیں ان کے والد نے ناٹنگھم سے لاہور آ کر ٹیم کے لیے فتح کی بنیاد رکھنے پر قائل کیا۔ سکندر رضا کے والد تصدق حسین رضا نے بتایا کہ ان کی پوری فیملی لاہور قلندر سے دلی وابستگی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل کے روز ہمارے گھر میں ہر کوئی دعا میں مصروف تھا، کوئی جائے نماز پر بیٹھا تھا، کوئی تسبیح کے دانے گن رہا...
    ویٹی کن سٹی : کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ "غزہ کے والدین کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔" سینٹ پیٹرز اسکوائر پر ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ غزہ کے والدین اپنے معصوم بچوں کی لاشیں سینے سے لگا کر بیٹھے ہیں، اور ان کی بے بسی پکار بن کر فضا کو چیر رہی ہے۔ انہوں نے اسرائیل اور حماس دونوں سے اپیل کی کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کا مکمل احترام کریں اور لڑائی کو فوری طور پر بند کریں تاکہ مزید انسانی جانیں ضائع نہ ہوں۔ دوسری جانب غزہ...
    حریت رہنما کی اہلیہ نے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو اس کی ناقابل تسخیر دفاعی قوت سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ اس نے پاکستانیوں اور کشمیریوں کو ہمت اور اعتماد دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور غیر قانونی طور پر نظربند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستان کی عظمت، خود انحصاری اور دفاعی خودمختاری کا دن ہے۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے ایک بیان میں کہا کہ 28 مئی 1998ء ایک تاریخی سنگ میل کا دن تھا جب پاکستان نے اپنی آزادی اور وقار کا دفاع کیا۔ انہوں نے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو اس کی ناقابل تسخیر دفاعی قوت سے منسوب کرتے...
    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کہا ہے کہ ڈارک ویب اور سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعےکرپٹو کرنسی کا استعمال کرتے ہوئے، منشیات کی خریداری کا پھیلاؤ انتہائی خطرناک حدتک بڑھ گیا ہے، مغربی اور افریقی ممالک سے ویڈ اور کوکین کی پاکستان آمد بڑا چیلنج ہے، منشیات کےگھناؤنے دھندے کے درپرہ عناصر کی توجہ پودے(پلانٹ) سے مصنوعی نشہ آور ادویات(سینتھیٹک ڈرگز) کی جانب منتقل ہوگئی، کورئیر/پارسلزکےذریعےمنشیات کی اسمگلنگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کو مزید فول پروف بنانے کے اقدامات پرعمل درآمد شروع کر دیا گیا، نائیجیرین نیٹ ورک سمیت 33 ڈرگ ٹریفکنگ گروپس کا خاتمہ کیا گیا، ڈرگز اسمگلنگ کے لیے نت نئےطریقے استعمال کیے جاتے ہیں، پاکستان کو بدنام کرنےکے لیےکھیلوں کے سامان، آلات...
    اپنے پیغام میں اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ یومِ تکبیر صرف دفاعی قوت کا دن نہیں بلکہ ایک اجتماعی شعور، خودداری اور قومی وقار کے عہد کی تجدید کا دن ہے، ہمیں اپنے ایٹمی دفاع کو شہدا اور محنت کشوں کی امانت سمجھ کر محفوظ رکھنا ہے اور آئندہ نسلوں کے لیے ایک مضبوط و پرامن پاکستان کی بنیاد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ یومِ تکبیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب قوم متحد ہو، قیادت دور اندیش ہو اور دفاعی ادارے پرعزم ہوں، تو کوئی طاقت ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی۔ یومِ تکبیر کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں سید اویس...
    ایٹمی دھماکوں کے 27 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں یوم تکبیر جوش اور خروش سے منایا جا رہا ہے۔کراچی سے خبیر تک عوام ایک آواز ہیں، مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کا جواب دے کر خطے میں طاقت کا توازن بحال کرنے پر وطن کے رکھوالوں کو سلام پیش کیا رہا ہے اور پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔لاہور میں طلبہ و طالبات کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی ہیں جبکہ سرگودھا میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ریلی نکالی۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے ستائیس برس مکمل بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہوکر نکلے ہیں: وزیراعظم جھنگ، بہاولنگر، لودھراں، ڈی جی خان سمیت پنجاب...
    یوم تکبیر، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)یوم تکبیر کے موقع پر جاری کردہ اعلامیے میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے 28 مئی 1998 کو حاصل کی گئی جوہری صلاحیت کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے اس دن کو نہ صرف دفاعی خودمختاری کی علامت قرار دیا بلکہ قومی ترقی، صحت، توانائی اور زراعت میں جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے حوالے سے پاکستان کی نمایاں پیش رفت کو بھی اجاگر کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، ملک کا معتبر جوہری ادارہ ہونے کے ناطے، فلاح عامہ کے لیے نیوکلیئر سائنس سے مستفید ہونے کی کوششیں جاری رکھے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مئی 2025ء) موسمیات سے متعلق اقوام متحدہ کی ایجنسی ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کا کہنا ہے کہ 70 فیصد امکان اس بات کا ہے کہ 2025 سے 2029 کے درمیان درجہ حرارت کی 1.5 کی جو بینچ مارک ہے، یہ اس سے زیادہ رہے گا۔ ایجنسی کے مطابق نتیجتاﹰ کرہ ارض پر گرمی کی سطح تاریخی طور پر زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق سن 2023 اور 2024 اب تک کے ریکارڈ کیے گئے سالوں میں سے دو گرم ترین سال تھے، اور اس کے درمیان یہ تازہ رپورٹ شائع کی گئی ہے۔ ڈبلیو ایم او کے ڈپٹی سکریٹری جنرل کو بیریٹ نے کہا...
    ویب ڈیسک:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 28 مئی ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن ہے، حالیہ بھارتی جارحیت میں پاکستان کے منہ توڑ جواب نے بھارت سمیت عالمی ممالک کو انتہائی پریشانی سے دوچار کیا، یوم تکبیر اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک و قوم کی خودمختاری اور قومی وقار پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔  یوم تکبیر پر پیغام جاری کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں سامنے آیا، یوم تکبیر ملکی تاریخ کا سنہرا اور ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن...
    یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد :صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، معرکہ حق ، آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کیخلاف شاندار فتح نے یوم تکبیر کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ،بزنس کمیونٹی اس عزم کی تجدید کرتی ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں لانے کیلئے محنت جاری رکھے گی۔28مئی یوم تکبیر کے موقع پراپنے پیغام میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ 28مئی کا دن ملک کی تاریخ...
    ب نقاب /ایم آر ملک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ حقیقت ہے کہ تاریخ کی تختی سے کریڈٹ کو مصنوعی موت سے نہیں مٹایا جاسکتا ۔ بھٹو اسلامی تاریخ کا روشن استعارہ تھا اور رہے گا عرصہ پہلے میاں برادران کے ایک حواری نے کہا تھا کہ ایٹمی پروگرام کا ارتقاء یحیٰ خان کا مرہونِ منت ہے، وہی یحیٰ خان جس نے حب ا لوطنی ہندو بنیئے کے ہاتھوں بیچ کر وطن عزیز کو دو لخت کیا ،معرکہ حق و باطل کے دوران جو شراب و کباب کی محفل میں طائوس و رباب اول کا پرچار کرتا رہا ۔اسد درانی جس کی کتاب کی تقریب رونمائی انڈیا میں ہوئی اپنی کتاب میں لکھا کہ ”ایٹمی پاکستان کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے...
    آج ہم ایک بار پھر ہم پاکستان کی ایٹمی قوت کے اعلان کی یاد میں یوم تکبیر منا رہے ہیں۔یوم تکبیر کے حوالے سے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ یوم تکبیر کو یوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے طور پر منانا چاہیے لیکن حکومتوں کی اپنی مصلحتیں ہوتی ہیں اور ان مصلحتوں کی اسیری میں ہم جیسے طفل مکتب لکھاریوں کی بات نقار خانے میں طوطی والی ہوتی ہے جن کی صدا اقتدار کے ایوانوں سے ٹکراکر فقط ایک گونج ہی رہ جاتی ہے۔ بہر حال پاک بھارت حالیہ جنگی کشیدگی نے ایک بار پھر جنوبی ایشیا کو عالمی خبروں کا مرکز بنا رکھا ہے۔ سرحدوں پر بھارتی جارحیت کے باعث جاری جھڑپیں، فضاؤں میں گونجتے پاکستانی جنگی طیاروں کی...
    مملکتوں کی زندگی میں نشیب وفراز آتے رہتے ہیں، کبھی تو سنگین داخلی بحران سر اٹھانے لگتے ہیں، تو کبھی سرحدوں کے پار مسائل اُس کے وجود اور سالمیت کو خطروں سے دوچار کر دیتے ہیں۔ پاکستان اپنے قیام کے وقت سے اتنے زیادہ خطروں سے دوچار رہا ہے کہ اب اس کے ’نازک موڑ سے گزرنے‘ کو لطیفوں میں بیان کیا جانے لگا ہے۔ لیکن یہ مذاق کی بات ہر گز نہیں، بلکہ ایک حقیقت ہے کہ اس مملکت کے ساتھ خدشات اور غیر یقینی صورت حال کا سلسلہ کسی نہ کسی طور اکثر و بیش تر جاری رہا ہے۔ دوسری طرف جتنا زیادہ اس کے حوالے سے یہ واہمے اور سوالیہ نشان بڑھے ہیں، قدرت نے اس مملکت...
    اسلام آباد (وقائع نگار )سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے ایٹمی دھماکوں کے 27 سال پورے ہونے پر (یوم تکبیر)اپنے پیغام میں کہاہے کہ یوم تکبیر صرف ایک دن کا نام نہیں ہے میرا خیال یہ ہے کہ یہ 24کروڑ عوام کا جذبہ ، عزم ، ارادہ اورقومی دفاع کی ایک ایسی علامت ہے جو درخشاں ہےاور آنے والی نسلوں کوہی نہیں بلکہ  ان کی نسلوں کو بھی دفاع وطن کا عزم عطا کرتا رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ اس دن ہم نے برملااپنی ایٹمی طاقت کا اظہار کیا یہ اس لئے بھی ضروری ہوگیاتھاکیونکہ ہمارے قریب ترین ہمسایہ ملک نے اپنی ایٹمی صلاحیت کا...
    روس نے چین پر جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر کے لیے چین کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اسپیس ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق روسی جوہری ری ایکٹر کو چین اور روس کی جانب سے چاند پر تعمیر کیے جانے والے مشترکہ تحقیقی آپریشن کو بجلی فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے دوران جس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، اس کے مطابق اس جوہری پلانٹ اور تحقیقی مرکز کی تعمیر کو 2036 تک مکمل کیا جائے گا۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی خلائی ادارے نے انکشاف کیا کہ 2026 کی بجٹ سفارشات میں ادارے نے چاند کے مدار پر تحقیقی مرکز کی تعمیر کے منصوبے کو ختم...
    ایک انٹرویو میں آزاد کشمیر کے صدر کا کہنا تھا کہ آذربائیجان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے موقف کی تائید اور حمایت کی ہے جس پر ہم آذربائیجان کی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مخاصمت کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے اور جب تک اس مسئلے کا پرامن حل نہیں نکالا جاتا اس وقت تک جنوبی ایشیا پر جنگ کے بادل منڈلاتے رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ان خیالات کا اظہار کشمیر ہائوس اسلام آباد میں آذربائیجان کے میڈیا اینڈ انفارمیشن لٹریسی سینٹر کی سربراہ و وائس ریکٹر ٹیلی ریڈیو اکیڈمی اے۔زیڈ ٹیلیویڑن الماز محمود نصیبووا کو ایک...
    اسلام آباد: ماہرین صحت نے کہا ہے کہ موٹاپا پاکستان کی معیشت پر خاموشی سے ایک تباہ کن بوجھ بنتا جا رہا ہے، جو فی الوقت سالانہ تین ارب 41 کروڑ ڈالر یعنی 950 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا رہا ہے اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو 2030 تک یہ بوجھ بڑھ کر 7.6 ارب ڈالر یعنی 2.13 کھرب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔ سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں منعقدہ ایک آگاہی سیشن کے دوران ماہرین صحت نے ورلڈ اوبیسٹی فیڈریشن کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ موٹاپا صرف انفرادی صحت کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک قومی صحت ایمرجنسی اور...
    روس اور یوکرین نے جمعہ کے روز قیدیوں کے تبادلے کا آغاز کیا جس میں دونوں فریقوں میں سے ہر ایک نے 390 قیدیوں کو رہا کیا۔ یہ اقدام تین سالہ جنگ کے دوران اب تک کا سب سے بڑا قیدیوں کا تبادلہ ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ تبادلہ استنبول میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بعد طے پایا جس میں دونوں ممالک نے ایک ہزار قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا تھا تاہم جنگ بندی پر کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا تھا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس تبادلے کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ "ہمارے لوگ آزاد ہیں، ہمارے لوگ گھر واپس آ گئے ہیں"۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات...
    مہمند ڈیم پرایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے، مین ڈیم کی تعمیر شروع ہوگئی۔ مین ڈیم کی تعمیر کے آغاز پر وفاقی وزیر آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے پراجیکٹ کا دورہ کیا ، چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) بھی دورے میں ان کے ہمراہ تھے۔ مین ڈیم کی تعمیرسے قبل ریور ڈائی ورشن، ڈیم فاؤنڈیشن سمیت دیگر اہداف پہلے ہی حاصل کیے جا چکے،ڈیم کی تکمیل 28-2027 میں شیڈول ہے۔ وفاقی وزیر نے پراجیکٹ کی مختلف سائٹس پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا، پراجیکٹ انتظامیہ نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کی 14 سائٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے،سائٹس میں ڈائی ورشن سسٹم، اِن ٹیک ٹنل،...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) ادارہ قومی بچت نے ملک میں افراطِ زر کی شرح میں حالیہ کمی کے بعد قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں ایک فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی شرح کا اطلاق 21 مئی 2025 سے ہوگا، منافع کی شرح میں ایک فیصد تک کمی کی گئی ہے، جس کا اطلاق مختلف بچت سکیموں پر علیحدہ علیحدہ شرح سے ہوگا۔ سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح ایک فیصد کمی کے بعد اب 9.5 فیصد ہوگی اور سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع 30 بیسز پوائنٹس کمی کر کے 10.9 فیصد کر دیا گیا۔ اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع 18 بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.52 فیصد، ڈیفنس سیونگز...
    فوجی قیادت کی تاریخ ایسے جری اور باصلاحیت سپہ سالاروں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے نہ صرف میدانِ جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا بلکہ اپنی قوموں کی تقدیر بھی بدل ڈالی۔ اس سفر کا نقط آغاز نپولین بوناپارٹ جیسے عظیم جنگی ذہن سے ہوتا ہے جس نے جدید عسکری حکمتِ عملی کو ایک نئی جہت دی اور یورپ کی طاقتور سلطنتوں کے نقشے بدل ڈالے۔ نپولین صرف ایک فوجی کمانڈر نہیں بلکہ فوجی ذہانت، نظم و ضبط اور قیادت کی علامت بن گیا۔ اس کے بعد تاریخ نے کئی فیلڈ مارشلز دیکھے جنہوں نے اپنے اپنے ادوار میں جنگی مہارت کا لوہا منوایا۔ اسی تسلسل کی تازہ ترین اور روشن مثال جنرل عاصم منیر ہیں جنہیں حال...
    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور اور سابق کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس میں ٹیم کی کارکردگی اور کامیابی پر اظہارِ خیال کیا۔ سرفراز احمد نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم فائنل تک پہنچے۔ ٹیم نے آج بہت عمدہ کارکردگی دکھائی اور ایک اہم میچ جیتا۔" انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سیزنز میں کوئٹہ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی تھی، لیکن اس سال ٹیم نے نمایاں بہتری دکھائی۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل کوالیفائر: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی...
    راولپنڈی: ایڈیشنل سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے ایک دل دہلا دینے والے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سوتیلی بہن سے زیادتی اور اس کے بعد بیہمانہ قتل کے مجرم اظہر کو دو بار سزائے موت، سات سال قید اور لاکھوں روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے جب تک اس کی موت واقع نہ ہو۔ عدالتی فیصلے کے مطابق، ملزم اظہر نے اپنی سوتیلی بہن نمرہ کو پہلے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، پھر بے دردی سے قتل کر دیا۔ عدالت نے زیادتی کے جرم میں اظہر کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ، جبکہ قتل کے جرم میں بھی سزائے موت...
    فیلڈ مارشل (Field Marshal) ایک اعلیٰ ترین فوجی عہدہ ہے جو عام طور پر بری فوج میں دیا جاتا ہے۔یہ عہدہ جنرل سے بھی اوپر ہوتا ہے اور اکثر اعزازی طور پر دیا جاتا ہے، خصوصاً اُن افسران کو جنہوں نے جنگوں میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں یا ملکی دفاع میں بڑا کردار ادا کیا ہو۔وفاقی حکومت کی جانب سے آج آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے یہ اعزاز قوم، افواج، شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں: فیلڈ مارشل عاصم منیر وفاقی کابینہ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری ان سے قبل ملک میں...
    کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج یوم تکبیر کے موقع پر 28مئی بروز بدھ کو بند رہے گا۔وفاقی حکومت نے یوم تکبیر پر 28مئی کوعام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
    دھوکہ دہی کی بازگشت: یو ایس ایس لبرٹی 1967 سے پہلگام 2025 تک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال جیو پولیٹکس کے سائے میں تاریخ اکثر خود کو دہراتی ہے — نہ کہ ایک مذاق کے طور پر، بلکہ ایک سرد اور لرزہ خیز تکرار کے طور پر، جس میں کردار نئے ہوتے ہیں مگر مقاصد وہی پرانے۔ دو واقعات — جن کے درمیان تقریباً چھ دہائیوں کا فاصلہ ہے — حیرت انگیز مماثلت کے ساتھ ایک دوسرے کی بازگشت محسوس ہوتے ہیں: 1967 میں یو ایس ایس لبرٹی پر حملہ، اور 2025 میں بھارتی زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں گھڑی گئی ایک ڈرامائی کارروائی، جو پاکستان پر بلاجواز حملے کا...
    ہماری افواج نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح فوج کے ساتھ کھڑی ہے، بری فوج نے دشمن کے ٹھکانوں پرصحیح صحیح نشانے لگائے، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دشمن کوسبق سکھایا، ہماری افواج نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا، بھارتی فوج بری اور فضائی پٹائی کے بعد ہماری بحریہ سے لڑنے کی ہمت نہ کرسکی۔کراچی میں نیوی کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 28مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج یوم تکبیر کے سلسلے میں بند رہے گی اور کوئی کاروبار نہیں ہوگا۔اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر کی قیمت بھی گر گئیپاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف مارکیٹ آپریشن نے باقاعدہ تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ یوم تکبیر کو ملک بھر میں عا م تعطیل ہوتی ہے۔
    سٹی 42 :  یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف مارکیٹ آپریشن نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 28 مئی کو یومِ تکبیر کے دن عام تعطیل  کا اعلان کیا ہے۔ 
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے نورمقدم کیس کی سماعت میں دوپہر ایک بجے تک وقفہ کردیا،عدالت نے آج ہی فریقین کو سن کر فیصلہ کرنے کا عندیہ دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑنے کہاکہ ریلیف بنتا ہو تو دیں گے، ورنہ فیصلہ کردیں گے،عدالت نے کہا کہ آج مخصوص نشستوں والا کیس ہے، بنچ ٹوٹا تو نور مقدم کیس سنیں گے،مخصوص نشستوں والا بنچ نہ ٹوٹا تو ایک بجے سماعت ہوگی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ ججز کو تھوڑی بہت پین لینی چاہئے،اپیل منظور کرکے سماعت نہ کرنا درست نہیں،10،10سال تک لوگ ڈیتھ سیل میں رہتے ہیں۔ نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش ہو گا ...
     ویب ڈیسک:آئندہ مالی سال میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں بیس فیصد تک اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے،جبکہ نئے بجٹ میں بی آئی ایس پی کیلئے سات سو سولہ ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔  دستاویزات کےمطابق جنوری 2026 سےکیش ٹرانسفرکفالت پروگرام کی رقم میں ایک ہزارروپےاضافہ ہوگا، سہہ ماہی وظیفہ ساڑھےتیرہ ہزارسےبڑھاکرساڑھےچودہ ہزارکیاجائے گا،مستحقین کےوظیفے میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ جاری رہے گا ۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے کفالت پروگرام کے تحت مستحقین کی تعداد ایک کروڑ تک لے جانے کا ہدف ہے،رواں مالی سال کے دوران اب تک سات لاکھ خاندانوں کو پروگرام میں شامل کیاجاچکا،مستحقین کو رقوم کی الیکٹرانک ادائیگی میں شفافیت...
    فرینکفرٹ(نیوز ڈیسک)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سے سپین جانے والی لفتھانسا ایئر لائن کی ایک پرواز 10 منٹ تک بغیر پائلٹ کے چلتی رہی، جبکہ کاک پٹ میں موجود اکیلے کو پائلٹ بے ہوش تھے۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق یہ واقعہ 17 فروری 2024 کو فرینکفرٹ سے سپین کے شہر سیویل جانے والی پرواز میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق جہاز کے 43 سالہ کپتان بیت الخلا گئے ہوئے تھے کہ اسی دوران ایئر بس اے 321 کے 38 سالہ کو پائلٹ بے ہوش ہو گئے۔ طیارہ، جس میں 199 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے، تقریباً 10 منٹ تک کسی کے کنٹرول کے بغیر محوِ پروز رہا۔ جرمن خبر رساں ادارے نے اپنی...
    ایک سزا نے مشہور ڈرامہ الفا براوو چارلی کے کردار قاسم کی قسمت بدل دی، جو ایک سزا سے شہرت تک جا پہنچی۔ ماضی کے مقبول ترین آئی ایس پی آر کے ڈراموں سنہرے دن اور الفا براوو چارلی میں یادگار کردار گُل شیر سے شہرت پانے والے کرنل (ر) قاسم شاہ نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں اپنی زندگی کا وہ دلچسپ اور انوکھا واقعہ سنایا جس نے اُنہیں عام کیڈٹ سے ٹی وی کے اسٹار میں بدل دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کرنل قاسم نے انکشاف کیا کہ یہ سب کچھ ایک سزا سے شروع ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پی ایم اے میں مجھے...
    مبشر چوہدری قوم کا ہیرو ایمبولینس ڈرائیور، بھارتی فورسز کی سول آبادی پر گولہ باری سے زخمی شہریوں کو اس وقت ریسکیو کرتا رہا جب ورثا میں سے ساتھ کوئی نہ تھا۔ اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچانے والے آفتاب اسلم کی بہادری کے اعتراف میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے انعام کا اعلان کیا۔ تفصیل اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 مئی 2025ء) پاکستان میں اکیسویں صدی میں بھی خواتین اور بچیاں ’’ماہواری یعنی مخصوص ایّام، حالتِ حیض یا پیریڈ ز‘‘ سے منسوب فرسودہ اور توہم پر مبنی باتوں کا سامنا کر رہی ہیں۔ سب سے بڑا وہم جس نے ان کے اذہان کو جکڑ رکھا ہے وہ معاشرے اور رشتہ داروں کا ڈر ہے۔ یعنی تکلیف یا مشکل کی شکار بچی کو گائینی ڈاکٹر کے پاس لے جانے کو عزت کا جنازہ نکالنے کے مترادف سمجھا جاتا ہے اور دوسرا بڑا ''خوف‘‘ ناپاکی کا ہوتا ہے۔ جیسے باورچی خانے میں جانا، آٹا گوندھنا اور اچار ڈالنا منع کیا جاتا ہے۔ یعنی ماہواری کے بعد ناخن نہ کاٹنے والی بچی یا خاتون کو...
    نیویارک(اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غلط پالیسیوں کے باعث امریکہ تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ، دنیا بھر کے ممالک پر ٹریف اور تارکین وطن کی بیدخلی کے بعد امریکہ عتاب میں آگیا، امریکہ ایک بڑے معاشی بحران میں پھنس گیا ۔ مالیاتی خسارہ بڑھنے لگا۔ دوسری جانب عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق امریکی حکومت اور کانگریس مالیاتی خسارہ اور بڑھتے ہوئے سودی بوجھ کو کنٹرول کرنے پر متفق نہیں ہو سکیں۔ اگرموجودہ حالات برقراررہے تو 2035 تک امریکا کا قومی قرض مجموعی قومی پیداوار (GDP) کے 135 فیصد تک جا پہنچے گا جوکہ ایک خطرناک سطح ہے فی الوقت امریکی قرضہ جی ڈی پی کے 89 فیصد کے برابرہے۔ رپورٹ میں خبردارکیا گیا ہے کہ...
    جب دشمن نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا، جب نہتے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، عورتوں ، بچوں اور بزرگوں کا خون بہایا گیااور جب بھارت نے اپنی روایت کے مطابق مکاری اور چالاکی سے جنگی جنون کا مظاہرہ کیا تب پاکستان نے خاموش تماشائی بننے کے بجائے تاریخ کا وہ باب رقم کیا جو آنے والی نسلوں کے لیے فخر اور غیرت کی علامت بن چکا ہے۔ہم نے ہمیشہ امن کی بات کی۔ہم نے بارہا عالمی برادری کے سامنے یہ بات رکھی کہ جنوبی ایشیا میں امن قائم رہنا چاہیے۔ ہماری قیادت نے بھارت کو ہر فورم پر باور کرایا کہ ہم ایک ذمہ دار ریاست ہیں۔ ہم جنگ نہیں چاہتے،ہم ترقی چاہتے ہیں۔ ہم خطے...
    لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 15 مئی 2025ء ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہندوستان کی ذلت آمیز شکست حقیقت میں اسرائیل کی بھی شکست ہے، حالیہ لڑائی میں ثابت ہوا کہ پوری دنیا میں صرف اسرائیل ہی بھارت کا ساتھی ہے، ایک گریٹر اسرائیل تو دوسرا اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھ رہا ہے۔ اسلام آباد اور دہلی کے درمیان مجوزہ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے علاوہ کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ حکومت کشمیر پر اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹی تو قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جمعہ...
    کوئٹہ+ باجوڑ (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا سریاب روڈ پر ہوا۔ دھماکے میں رکن صوبائی اسمبلی محفوظ رہے جب کہ ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے 10 افراد کو سول ہسپتال کے شعبہ حادثات میں طبی امداد کی فراہمی کے بعد ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کی خوشی میں ہاکی گراؤنڈ میں جشن فتح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں شرکت کے لیے علی مدد جتک ریلی...
    کوئٹہ، رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 10زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز) پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا سریاب روڈ پر ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں رکن صوبائی اسمبلی محفوظ رہے جب کہ ایک شخص جاں بحق اور 10افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے 10 افراد کو سول اسپتال کے شعبہ حادثات میں طبی امداد کی فراہمی کے بعد ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کی خوشی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں معمولی کمی کی وجہ سے 31 مئی کو ختم ہونے والے اگلے پندرہ دن کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 3.5 اور 7 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے تاہم یہ ریلیف ٹیکس کی غیر تبدیل شدہ شرحوں سے مشروط ہے۔(جاری ہے) باخبر ذرائع نے بتایا کہ موجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر 15 مئی کو ہونے والے حتمی حساب سے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 3.5 روپے کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) میں 7 روپے فی لیٹر کمی...
    جے رام رمیش نے کہا کہ سرحدوں پر ہنوز کشیدگی ہے اور مودی حکومت مسلسل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے، تو کیا ملک کے عوام اور پارلیمنٹ کو حق نہیں کہ انہیں سچائی معلوم ہو۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی نے موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال، جس میں پہلگام دہشت گردانہ حملہ، آپریشن سندور، ہند و پاک سرحدی کشیدگی، سیز فائر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے شامل ہیں، ان تمام پہلوؤں کا غیر جانبدار تجزیہ کرنے کے لئے ایک کرگل طرز کی جائزہ کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ پارٹی نے ابتداء سے ہی حکومت اور فوج کے اقدامات کی حمایت کی، خاص طور پر پہلگام حملے کے...
    لاہور: پاک فوج نے ایک انتہائی خطرناک اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس حملہ آور ڈرون کو جیم کر کے بحفاظت زمین پر اتار لیا۔ یہ ڈرون پولینڈ کا تیار کردہ WARMATE 5.0 ماڈل ہے، جو دنیا بھر میں حملہ آور مشنز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اپنے ساتھ پانچ کلوگرام تک دھماکہ خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ڈرون دراصل ایسے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا جن کی اسٹرٹیجک اہمیت ہو، جیسے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرز، فضائی دفاعی نظام، اور دشمن کے اہم ٹھکانے۔ بھارت کی جانب سے ایسے خطرناک ڈرونز کا استعمال یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ پاکستانی سرزمین پر براہ راست حملے کی ناپاک کوششیں جاری رکھے ہوئے...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینینٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وائس ایڈمرل رب نواز کے ساتھ 11 مئی کو بھارت کے خلاف پاکستان کی آپریشن ’بنیان مرصوص‘ پر دی گئی بریفنگ کے دوران ڈپٹی چیف آف ایئر آپریشنز وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد کے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے اور ان کا نام ایکس پر ٹرینڈ کرنے لگا۔پریس بریفنگ کے دوران وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد کی جانب سے دلچسپ انداز اور بھارت کے خلاف پاک فضائیہ کی کارروائیوں کو مختصر اور موثر انداز میں پیش کرنے پر ایکس پر ان کی تعریفیں کی گئیں۔زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ایک جملے کی ویڈیو کلپ کو بار بار شیئر کرتے ہوئے ان کے ڈائلاگ...
    اپنے ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے شدید ردعمل پر بھارت شدید دباؤ میں اگیا تھا،اسے بالکل یقین ہی نہیں تھا کہ پاکستان ایسا جواب دے سکتا ہے مگر ہمارے شاہینوں نے مودی سرکار کے تمام خواب چکنا چور کر دیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھارت کو موثر جواب دے کر اس کے چاروں شانے چت کر دیے۔ اپنے ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے شدید ردعمل پر بھارت شدید دباؤ میں اگیا تھا،اسے بالکل یقین ہی نہیں تھا کہ پاکستان ایسا جواب دے سکتا ہے مگر ہمارے شاہینوں نے مودی سرکار کے...
    نئی دہلی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن) معروف عالمی جریدے "دی واشنگٹن پوسٹ" نے بھارتی طیاروں کے ملبوں کی  آن لائن پوسٹ کی گئی ویڈیوز کے جائزے کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان میں دکھایا گیا ملبہ کم از کم دو فرانسیسی ساختہ لڑاکا طیاروں سے مطابقت رکھتا ہے، جو بھارتی فضائیہ استعمال کرتی ہے۔تصدیق شدہ ویڈیوز میں بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال رافیل طیاروں کے تباہ شدہ پرزے اور ڈھانچے واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں، جو ممکنہ طور پر حالیہ جھڑپوں کے دوران گرائے گئے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے عالمی سطح پر ایک بھارتی رافیل طیارے کا ملبہ ملنے کی تصدیق ہوئی تھی دوسری جانب پاک فضائیہ نے آج پانچ بھارتی...
    یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے بن گوریون ایئرپورٹ پر میزائل حملہ اور حیفا کے ایک اہم اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے، اور یہ آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے بن گوریون ایئرپورٹ پر میزائل حملہ اور حیفا کے ایک اہم اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے، اور یہ آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے آج جمعہ کو اعلان کیا کہ ایک اہم فوجی آپریشن کے دوران، مقبوضہ یافا میں واقع بن گوریون ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ حملہ ایک بیلسٹک میزائل...
    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹنٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اب تک دشمن کے کل 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ تمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کئے جا رہےتھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ کر دیے گئے۔  6 میں سے ایک ڈرون وہاڑی، ایک پاکپتن جبکہ 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا گیا۔ اب تک دشمن کے کل 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کے جا رہے تھے، جب بھی کوئی ڈرون آتا ہےتو وہ مسلسل ریڈار پر دیکھا جارہا ہوتا ہے۔ لیفٹنٹ جنرل احمد شریف چوہدری...
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ چین کے تیار کردہ پاکستانی J-10 سی لڑاکا طیاروں نے بدھ کے روز کم از کم دو بھارتی فوجی طیارے مار گرائے۔ یہ دعویٰ دو اعلیٰ امریکی حکام نے کیا، جو اس پیش رفت کو بیجنگ کی فضائی طاقت کی بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہیں "بہت زیادہ اعتماد" ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ J-10 طیارے استعمال کرتے ہوئے بھارتی طیاروں پر فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے، جس کے نتیجے میں کم از کم دو بھارتی جنگی طیارے تباہ ہوئے۔ بھارتی جارحیت کے تناظر میں شہری دفاع اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مئی 2025ء) میٹا نے یہ اقدام ایسے وقت کیا ہے جب بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگا پر حملے کے جواب میں نئی دہلی نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور پاکستان میں میزائیل حملے کیے، جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکہ میں میٹا پر عدم اعتماد سے متعلق تاریخی مقدمہ ہے کیا؟ انسٹاگرام اکاونٹ Muslim@ انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے مسلم نیوز ذرائع میں سے ایک ہے۔ بھارت میں اس کے فالوورز کی تعداد67 لاکھ ہے۔ اس کے صارفین جب اس کی پوسٹس تک رسائی کی کوشش کرتے ہیں، توانہیں ایک پیغام موصول ہوتا ہے:...
    محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر مانسہرہ سمیت صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں ہیں۔ جاری کردہ ہدایات کے مطابق مانسہرہ کے تمام تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے، اس کے علاوہ تعلیمی اداروں کے ہاسٹلوں کی بیرونی لائٹس اور چھتوں کی لائٹس بھی بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ اقدامات امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کیے گئے ہیں،طلبہ، اساتذہ اور دیگر متعلقہ افراد سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی غیر ضروری سرگرمی سے گریز کریں۔ مزید...
    ---فائل فوٹو پاکستان میں صارفین کی بغیر وی پی این کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس تک رسائی بحال ہونے کی اطلاعات ہیں۔  پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) گزشتہ روز بغیر وی پی این یا پراکسی کے قابلِ رسائی ہوگیا، جس سے ملک بھر میں صارفین نے سکھ کا سانس لیا، یہ پیش رفت ایک سال سے زائد عرصے کی بندش کے بعد سامنے آئی۔فروری 2024ء کے عام انتخابات کے بعد ملک گیر احتجاج اور مبینہ دھاندلی کے الزامات کے تناظر میں حکومت نے 17 فروری کو ایکس تک رسائی معطل کر دی تھی، اس بندش کے بعد لاکھوں پاکستانیوں کو پلیٹ فارم استعمال کرنے کے لیے وی پی این یا دیگر متبادل ذرائع کا سہارا لینا...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان نے لیفٹنٹ احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب کو بھارت نے پاکستان میں ہیروپ ڈرونز بھیجے جن میں سے 12 ڈرونز کو ملک کے مختلف علاقوں میں گرایا گیا ہے۔ جمعرات کی صبح پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے قریب ایک فوجی تنصیب پر ڈرون حملہ بھی ہوا جس میں فوج کے 4 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ فوجی سازوسامان کو نقصان پہنچا جبکہ سندھ کے علاقے میانو میں ڈرون حملے میں ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: لاہورمیں فوجی تنصیب پر ڈرون حملہ ہوا، انڈیا کی طرف سے ڈرونز بھیجنے کا عمل جاری ہے،جنہیں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت کا رافیل طیاروں کا تکبر خاک میں ملا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھارت کے خلاف پہل نہیں کی لیکن جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پچھتر سے اسی فائٹرز نے بارڈر پر فائر کیا جس کا جواب دیا گیا ایک گھنٹہ سرحد پرجنگ رہی، ہماری فضائیہ نے بھرپور جواب دیا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے جن پانچ طیاروں نے پاکستان میں کارروائی کی انہیں مار گرایا، اگر باقی طیارے بھی کارروائی کا حصہ بنتے تو انہیں بھی مار گراتے اور تعداد پندرہ تک ہوجاتی۔...
    انڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس نے پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں ’آپریشن سندور‘ کے تحت متعدد مقامات پر ’دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر‘ حملے کیے ہیں اور یہ کارروائی پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے ذمہ داران کے خلاف تھی۔انڈین فوج کے حکام نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک بج کر پانچ منٹ سے ڈیڑھ بجے تک جاری رہنے والی کارروائی میں پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں جن نو مقامات پر ’دہشتگردوں کے انفراسٹرکچر‘ کو نشانہ بنایا گیا ان میں سے پانچ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر جبکہ چار پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واقع ہیں۔ انڈیا کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مئی 2025ء) بائیس اپریل کو بھارت کے زیر انتظم کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہوئے خونریز حملے میں چھبیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ بھارت نے اس حملے کی بالواسطہ ذمہ داری پاکستان پر عائد کی جبکہ اسلام آباد حکومت نے ان الزامات کو مسترد کر دیا۔ اس تازہ ترین بحران کے دوران پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے خلاف اب تک کیا کیا اقدامات کیے ہیں، ان کی تفصیل درج ذیل ہے: سفر بھارت اور پاکستان نے اپنی واحد کھلی زمینی سرحد کو بند کر دیا ہے اور ایک دوسرے کی فضائی کمپنیوں کے لیے اپنی اپنی فضائی حدود بھی بند کر دی ہیں۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے ماہانہ آمدن کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ منصورہ میں کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے معاشی پالیسیاں اشرافیہ کے حق میں اور پروفیشنلز، کسانوں و محنت کشوں کے لیے نقصان دہ قرار دیں۔ انہوں نے کہا کہ کپاس تیار ہے، مگر پانی کی قلت ہے، کسان کو گندم کی قیمت نہیں مل رہی۔ بھارت پر تنقید کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ وہ فالس فلیگ آپریشنز سے جنگی ماحول بناتا ہے، پہلگام واقعے کے بعد بھارتی میڈیا کا رویہ اشتعال انگیز تھا۔ مزید پڑھیں: بھارت کا فالس فلیگ آپریشن ایکسپوز ہوگیا، پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ لڑے : حافظ...
    سٹی42 : بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6اوربشریٰ بی بی کی ایک  مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت20مئی تک ملتوی  کردی گئی۔   اسلام آباد کی مقامی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی 6اوربشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا کی رخصت کے باعث کارروائی نہ ہوسکی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت درخواستوں پر سماعت 20مئی تک ملتوی  کردی گئی۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی  بشریٰ بی بی کی 26نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیا نے بھی سماعت 20مئی تک ملتوی کردی ۔   Ansa...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6اوربشریٰ بی بی کی ایک  مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت20مئی تک ملتوی  کردی گئی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی 6اوربشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا کی رخصت کے باعث کارروائی نہ ہوسکی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت درخواستوں پر سماعت 20مئی تک ملتوی  کردی گئی۔ بشریٰ بی بی کی 26نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیا نے بھی سماعت 20مئی تک ملتوی کردی ۔ مستونگ؛نامعلوم کی گاڑی پر فائرنگ...
    ہمارے معاشرے میں جو تربیت بچے یا بچی کو بچپن سے دی جاتی ہے، پھر وہ ان کی شخصیت میں اچھی طرح رچ بَس جاتی ہے۔ یہی وہ تربیت ہوتی ہے، جو لہوبن کر پھر ہماری رگوں میں مرتے دم تک دوڑتی ہے۔ ہم جس معاشرے کا حصہ ہیں، وہاں عورت کو گھر کی عزت مانا جاتا ہے، جو کہ حقیقت بھی ہے۔ بلا شبہ قوموں کی عزت ’ہم‘ ماؤں بہنوں بیٹیوں سے ہی ہے، لیکن عزت کے نام پر کبھی کبھی اس مان سمان کی آڑ میں خاندان کی ’جھوٹی عزت، نام، شہرت اور مقام‘ کو بچانے کی خاطر عورت کو خاموش رہ کر ظلم اورذلت سہنا بھی سکھایا جاتا ہے۔ ہمارے کی معاشرے کی عورت سالہا سال اس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کشمیر سے فلسطین تک دیرینہ حل طلب تنازعات علاقائی اور بین الاقوامی امن وسلامتی کے لئے مسلسل خطرہ ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات اور آب و ہوا سے پیدا ہونے والی آفات کے اثرات نہ صرف سرحدوں سے باہر بلکہ نسلوں تک بھی محسوس کئے جا رہے ہیں،بین الاقوامی برادری کا ایک ذمہ دار رکن ہونے کے ناطے پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے لئے پرعزم ہے، کشیدگی کو کم کرنے کی تمام کوششوں کی حمایت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے زیر...
    امریکا سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی نے وسکونسن کے 64 سالا شخص پر اسے کئی سالوں تک تہہ خانے میں رکھ کر زنجیروں میں جکڑنے،  بھوکا رکھنے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لڑکی نے حکام کو بتایا کہ اسے کھانے کے لیے صرف روٹی کا ایک ٹکڑا دیا جاتا تھا اور اسے زمین پر ایک گڑھے سے پانی پینے پر مجبور کردیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق عدالتی دستاویزات  میں کہا گیا کہ ڈیوڈ بوائیڈ پر 2 کمسن لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہے جب کہ  متاثرہ لڑکیوں کی عمریں 10 سال سے کم تھیں، جنسی زیادتی اور استحصال مبینہ طور پر 2020 میں براؤن...
    امریکا نے کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد یوکرین کے ساتھ توانائی اور معدنی وسائل کے مشترکہ استعمال کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد تک رسائی کے لیے یہ معاہدہ کافی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے موجودہ نایاب ذخائر سے متعلق یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ زوروں سے جاری ہے۔ معاہدے سے متعلق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا  کہ امریکا یوکرین ری کنسٹرکشن انویسٹمنٹ فنڈ میں فروری 2022 میں روس کے حملے کے بعد سے یوکرین کو دی جانے والی ’اہم مالی اور(جنگی) ساز و سامان‘...
    چین کا نیا ترقیاتی ڈھانچہ – “100 ملین جوتوں” سے “ایک چپ” تک بڑی اسٹریٹجک منتقلی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز بیجنگ () گزشتہ 40 سال سے چین نےبیرونی مارکیٹوں اور وسائل کےذریعے تیزرفتار ترقی حاصل کرتے ہوئے ملک کی جامع  طاقت اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنایا ہے، لیکن اسے دو بڑے چیلنجوں کا بھی سامنا ہے۔ ایک تو بین الاقوامی مارکیٹ پر حد سے زیادہ انحصار کے باعث خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت ناکافی ہے جبکہ دوسرا یہ کہ کلیدی ٹیکنالوجی دوسروں کے کنٹرول میں ہے، جس کی وجہ سے چین کی صنعتی اپ گریڈنگ میں رکاوٹیں زیادہ ہیں. چین کے اعلیٰ ترین رہنما شی جن پھنگ کی جانب سے پیش...
    وی نیوز ایکسکلوسیو میں مسلم ہینڈ آرگنائزیشن کے بانی چیئرمین لخت حسین نے کہا کہ مخلوق کی خدمت کرنے والے لوگ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ لخت حسین کا کہنا تھاکہ 1990 میں لندن سے ایک پاکستانی بچے کے لیے ویل چیئر بھیجی اور اس کے بعد یہ سفر شروع ہوا، پھر لوگ ملتے گئے اور کارواں بنتا گیا۔ آج وہی کارواں  ‘مسلم ہینڈ آرگنائزیشن’ کے نام سے پوری دنیا میں سماجی کام کر رہا ہے۔ لخت حسین نے کہا کہ مسلم ہینڈ آرگنائزیشن اس وقت دنیا کے 52 ممالک میں خدمات سرانجام دے رہی ہے اور گزشتہ 34 سالوں میں ہم دنیا کے تقریبا ًسبھی آفات میں لوگوں کی خدمات کر چکے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ...
    فلسطین میں امدادی تنظیم ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ ماہ جنوبی غزہ میں 15 دیگر کارکنوں کو قتل کرنے کے بعد حراست میں لیے گئے اُن کے ایک فلسطینی پیرامیڈک کو رہا کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تین ہفتے سے زائد عرصے تک صیہونی قید میں رہنے والے ریڈ کراس کے امدادی کارکن کو رہائی مل گئی۔ فلسطین میں امدادی تنظیم ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ ماہ جنوبی غزہ میں 15 دیگر کارکنوں کو قتل کرنے کے بعد حراست میں لیے گئے اُن کے ایک فلسطینی پیرامیڈک کو رہا کر دیا ہے۔ اسد النصرہ تین ہفتے سے لاپتہ تھے، اُن سے متعلق اُن کے اپنے ادارے ریڈ کراس کو بھی...
    معروف بھارتی اداکار اور اپنے بابو بھائیآ کردار کیلئے مشہور پراریش راول نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔ بھارتی میٖڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر اداکار پاریش راول نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایسا انکشاف کیا جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران گھٹنے کی چوٹ کے علاج کیلئے انہوں نے 15 دن تک اپنا پیشاب پیا۔ A post common by Pinkvilla (@pinkvilla) یہ واقعہ ہدایتکار راج کمار سنتوشی کی فلم ’گھاتک‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ جب ایک سین میں اداکار راکیش پانڈے کو انہیں مچھلی مارکیٹ میں گھسیٹنا تھا۔ فلم کے سیٹ پر فراہم کردہ چپلیں پھسلن والی تھیں، اور شوٹنگ کے دوران وہ بار...
    رباط (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اپریل ۔2025 )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کہ اگرچہ اقتصادی ترقی ناگزیر ہے تاہم اس کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، جامع ترقی کو فروغ دینے اور کلائمیٹ فائنانس تک منصفانہ رسائی کو بھی یقینی بنانا ضروری ہے . چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے وفد کے اعزاز میں صدر ہاﺅس آف کونسلرز آف مراکش محمد ولد راشد کی جانب سے ساﺅتھ پارلیمانی ڈائیلاگ فورم میں شرکت کرنے والے 31 ممالک کے وفود کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا.(جاری ہے) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ وفد میں پاکستان پیپلز پارٹی سے سینیٹر دوست علی جیسر، مسلم لیگ نون سے سینیٹر سعدیہ عباسی...
    دنیا کے کونے کونے میں سفر کرنے والے اور بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ کہلانے والے شاہ رخ خان نے کبھی کشمیر نہ جانے کا عہد کیوں کیا تھا؟ اس جذباتی قصے کی جھلک پہلی بار 2012 میں مشہور کوئز شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے ایک خصوصی قسط میں سامنے آئی، جہاں وہ اپنی ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کے ہمراہ اپنی فلم ’جب تک ہے جان‘ کی تشہیر کےلیے شریک ہوئے تھے۔ شو کے دوران جب میزبان امیتابھ بچن نے ذکر چھیڑا کہ ’جب تک ہے جان‘ وہ پہلی فلم ہے جس کی شوٹنگ شاہ رخ نے کشمیر میں کی، تو کنگ خان کے چہرے پر ایک خاص سی سنجیدگی چھا گئی۔ انہوں نے اپنے دل کی...
    جرمنی کی تیار کردہ شہرہ آفاق کار مرسڈیز بینز کا شمار دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں ہوتا ہے جسے دنیا بھر میں ’سٹیٹس سمبل‘ سمجھا جاتا ہے۔ اس کار کے موجد برتھا بینز اور ان کے شوہر کارل بینز ہیں۔ مرسیڈیز بینز نام کی کار اس لیئے بھی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے کہ یہ کار پٹرول سے چلنے والی پہلی گاڑی تھی۔ اس کار کی ایجاد اور افادیت کا شروع میں کسی کو احساس نہیں ہوا تھا اور نہ ہی کسی نے اس ایجاد پر کوئی خاص توجہ دی تھی، بلکہ لوگوں کی اکثریت نے کارل اور اس کی بیوی برتھا کا یہ کہتے ہوئے مذاق اڑایا تھا کہ’’تین پہیوں والی گاڑی‘‘ ایک احمقانہ خیال ہے۔ اس...
    اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے باعث ایک ماہ کے دوران تقریباً 5 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے جمعہ کو جاری بیان میں کہی۔ ادارے نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے بار بار جاری کیے جانے والے جبری انخلا کے احکامات نے فلسطینیوں کو غزہ کے صرف ایک تہائی سے بھی کم حصے تک محدود کر دیا ہے اور گزشتہ ایک ماہ میں غزہ کی پٹی میں5 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں ۔ ادارے نے کہا کہ یہ باقی ماندہ علاقہ نہ...
    بھارت میں پہلگام واقعے کے بعد پاکستانی فنکاروں پر ایک بار پھر پابندی عائد کر دی گئی۔ بھارت میں مخالفت کی وجہ سے فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینی ایمپلائز (FWICE) نے ایک بار پھر پاکستانی فنکاروں، گلوکاروں اور تکنیکی عملے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اگر کوئی بھی بھارتی پروڈیوسر، ہدایت کار یا تکنیکی ماہر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرے گا تو اُس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ بنائی گئی فلم’ابیر گلال‘ کو بھارت میں ریلیز نہ ہونے دیا...
    لاہور: ہائیکورٹ نے الیکشن میں دھاندلی کے مرتکب ریٹرننگ آفیسر کے فرائض انجام دینے والے سول جج کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ درست قرار دیدیا ۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ اصل نتائج کو جاری کرنے کے ایک ماہ بعد نتائج کو تبدیل کیا گیا۔ مختلف پولنگ اسٹیشنز پر جیتنے والے امیدوار کے ووٹوں کو کم کیا گیا۔ فیصلے میں لکھا گیا کہ جیتنے والے امیدوار کے ووٹوں  کو ہارنے والے امیدواروں میں تقسیم کر دیا گیا اور  ایک گواہ کے مطابق انکوائری شروع ہونے پر سول جج نے شکایت کنندہ سے خدا کے نام پر معافی مانگی۔...
    فیصل رحمان نے نوجوانی میں ہی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنالی تھی اور شبنم سمیت عمر  میں بڑی کئی سینیئر اداکاراؤں کے ہیرو بھی بنے۔ ہیرو اور ہیروئن کے عمر میں اتنے بڑے خلا کو فیصل رحمان نے اپنی جاندار اور برجستہ اداکاری سے پُر کیا کہ وہ کردار امر ہوگئے۔ نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں 58 سالہ فیصل رحمان نے اب تک شادی نہ کرنے کی حیران کن اور دلچسپ وجہ بتادی۔ فیصل رحمان نے کہا کہ شادی نہ کرنے پر ملال نہیں، مجھے آج تک کسی سہارے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اور مستقبل میں بھی خود کفیل رہنا چاہتا ہوں۔ محبت میں ناکامی کے باعث شادی نہ کرنے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے اداکار فیصل رحمان نے کہا کہ...
      بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ میں ملوث حملہ آوروں اور تمام ذمہ داران کو سزا دی جائے گی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلگام حملے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں وزیرِاعظم نریندر مودی ںے دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو سزا دینے کے عہد کا اظہار کیا۔ ’میں پوری دنیا سے کہتا ہوں، انڈیا ہر ایک دہشت گرد اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کی شناخت کرے گا، ان کا پیچھا کرے گا اور انہیں سزا دے گا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ ان کے تعاقب میں ہر حد تک جائیں گے اور ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ریاست بہار میں ایک تقریب سے خطاب میں نریندر...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مہلک دہشت گردی کے حملے کے بعد سفارتی خرابی کو تیز کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر حکومت پاکستان کا سرکاری اکاؤنٹ بلاک کر دیا ہے۔ یہ اقدام دو جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان کشیدہ تعلقات کے درمیان نئی دہلی کی جانب سے اسلام آباد کے ساتھ سفارتی تعلقات کو باضابطہ طور پر گھٹانے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔ پہلگام حملہ، جس میں سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان سمیت دنیا بھر سے شدید مذمت کی گئی۔ X کے آفیشل ہیلپ سینٹر کے مطابق، پلیٹ فارم حکومتوں کے قانونی مطالبات کی بنیاد پر اکاؤنٹس یا مواد تک رسائی کو محدود کر سکتا ہے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 اپریل 2025ء) جمعرات 24 اپریل کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر میں ہونے والے حالیہ خونریز حملے کے ذمہ دار تمام افراد کو سزا دینے کا عہد کیا۔ انہوں نے پہلگام میں منگل کے روز کیے گئے حملے کے بعد اپنی پہلی عوامی تقریر میں کہا، ''میں پوری دنیا سے کہتا ہوں: بھارت ہر دہشت گرد اور اس کے سرپرست کی شناخت کرے گا، ان کا پیچھا کرے گا اور انہیں سزا دے گا۔ ہم ان کا زمین کے کناروں تک تعاقب کریں گے۔‘‘ پہلگام کے سیاحتی مقام پر ہونے والی یہ فائرنگ سن 2000 کے بعد سے متنازع مسلم اکثریتی کشمیر میں شہریوں پر ہونے والا سب سے مہلک...
    وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور دونوں رہنماؤں نے پانی کے مسئلے پر مشاورت کے عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران نہروں کے مسئلہ کو حل کرنے کے حوالے سے معاملات کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، واٹر ایکارڈ کے مطابق کسی صوبے کا پانی کسی دوسرے صوبے کو منتقل نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی کی تقسیم انتظامی اور تکنیکی مسئلہ...
    ---فائل فوٹو  پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کی قومی خود مختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کی ہمیشہ حمایت کی، کے ٹو اور کے تھری نیوکلیئر پلانٹس تکمیل کے بعد فعال ہو چکے ہیں۔چینی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ون چائنا پالیسی پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے، چین اور پاکستان نے ہمیشہ اہم قومی مفادات، معاملات پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔ چینی وزیراعظم آئندہ ماہ پاکستان آئینگے، سی پیک منصوبوں کا جائزہ ہوگا، چینی سفیر اسلام آبادپاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ... انہوں نے مزید کہا کہ چین گزشتہ ایک دہائی سے پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، سی پیک منصوبہ اب ایک...
    حضرت یونس(یوناہ نبی)کاواقعہ جوتوبہ، عاجزی، اورخداکی رحمت کاآئینہ ہے،آج کی دنیا کیلئے ایک زندہ،ابدی اوربیدارپیغام ہے۔یہ محض ایک تاریخی واقعہ نہیں،بلکہ انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے والی صداہے،جوجنگ کے اندھیروں میں امن کانوربکھیرتی ہے۔ حضرت یونس کاواقعہ صرف ایک قوم یا ایک مذہب کی میراث نہیں۔یہ ایک عالمگیر استعارہ ہے۔ایک نبی کاانکار،مچھلی کاپیٹ،دعا، نجات، اورپھروہ دل گرفتہ واپسی،یہ سب علامتیں ہیں اس سفرکی جوہرانسان اپنی ذات،اپنی غلطیوں، اور اپنے رب کی طرف کرتاہے۔حضرت یونس کی دعا لا اِلہ اِلا انت سبحانک،ِانِی کنت مِن الظالِمِین یہ وہ کلمہ ہے جومذہب کی سرحدوں سے بلندہوکرہردل کی زبان بن سکتا ہے۔ حضرت یونس کی دعاصرف ان کیلئے نہیں، بلکہ ہم سب کیلئے ایک نسخہ نجات ہے۔یہ وہ کلمہ ہے جودل کی گہرائیوں سے...
    اسلام آباد+ لاہور+ راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے +خبر نگار خصوصی + سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے۔ حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں انسداد پولیو کی 7 روزہ قومی مہم کے آغاز کے موقع پر کیا۔ وزیراعظم نے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے۔ 21 تا 27 اپریل جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)باہمت اور باصلاحیت پاکستانی خاتون کنول عالیجاہ کی روزمرہ کے کاروباری مسائل کو حل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی )کے استعمال کی صلاحیتوں کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔ طاقتور کیریئر کنول عالیجاہ نے ٹیکنالوجی کے لیے اپنی گہری دلچسپی کو ایک طاقتور کیریئر میں تبدیل کیا۔ معمولی آغاز سے لے کر بین الاقوامی کمپنیوں کو مشورے دینے تک ان کی کہانی محنت اور جذبے پر مبنی ہے۔ انہیں بیسٹ ریسرچر فار انٹر ڈسپلنری اسٹڈی ان سسٹین ایبلٹی اینالیٹکس قرار دیا گیا ہے۔ کنزیومر انسائٹس پراڈکٹ کے حوالے سے ان کے ایک نمایاں منصوبے کو دبئی کی حکومت اور دبئی فیوچر فاؤنڈیشن کی طرف سے بھی سراہا گیا ہے۔ ترقی کا سفر...
    بیجنگ :بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے چائنا کونسل کے زیر اہتمام برکس کے اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کے فورم نے “تجارتی ترقی اور معیارات کے تعاون کے انیشی ایٹو (2025-2026) پر برکس ایکشن پلان” جاری کیا۔ ایکشن پلان کا مجموعی ہدف برکس ممالک کے درمیان موجودہ تعاون کے فریم ورک کو مضبوط کرنا، مشترکہ طور پر معلومات کے تبادلے کا طریقہ کار قائم کرنا ، باہمی معیار کو تسلیم کرتے ہوئے تکنیکی رکاوٹوں کو کم کرنا اور برکس ممالک کے درمیان اشیا، خدمات، ثقافت اور ڈیجیٹل تجارت کی سہولت کو بڑھانا ہے۔پلان میں بین الاقوامی معیارات، تکنیکی ضوابط، رضاکارانہ پائیدار معیارات وغیرہ کو تکنیکی بنیاد کے طور پر استعمال کرتے ہوئے، برکس ممالک کے معاشی، سماجی اور ماحولیاتی...