2025-08-17@01:04:41 GMT
تلاش کی گنتی: 326

«باسکٹ بال»:

(نئی خبر)
    نون لیگ کے راہنما نے پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر کیخلاف 10 ارب ہرجانہ کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے، سابق وفاقی وزیر نے مبینہ طور پر سکھر ملتان موٹروے میں کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے راہنما احسن اقبال کا پی ٹی آئی کے راہنما مراد سعید کے خلاف ہرجانے کے کیس کا فیصلہ جج کی تبدیلی کے باعث مؤخر کردیا گیا۔ احسن اقبال اور مراد سعید کے وکلاء ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کیس پر دوبارہ دلائل طلب کر لیے، بعدازاں عدالت نے ہرجانے کے کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کر...
    بھارت(نیوز ڈیسک)پاکستان سے جنگی محاذ پر شکست کے بعد بھارت نے ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ اور ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ، بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے رواں سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کو زبانی طور پر آگاہ کر دیا، ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی ہیں، ایسے ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں بن سکتے جس کے سربراہ پاکستانی وزیر ہیں۔ بی سی سی آئی اہلکار نے کہا کہ اے سی سی کے باقی شیڈول ایونٹس کو بھی ہولڈ کر دیا ہے ، دوسری جانب ذرائع...
    لاہور: بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ بھارتی میڈیا چیمپئنز ٹرافی کے بعد اب ایشیا کپ کے پیچھے پڑ گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت نے مینز ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔     واضح رہے کہ مینز ایشیا کپ ستمبر میں کھیلا جانا ہے جبکہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ جون کے مہینے میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔ بھارتی میڈیا نے بی سی سی آئی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہیں، بھارتی ٹیم ایک ایسے ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل سکتی جس کے سربراہ...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوبارہ آغاز پر اسلام آباد میں کرکٹ ٹیمز کی سیکیورٹی اور آمد و رفت کے لیے پلان ترتیب دے دیا گیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کرکٹ ٹیمز کی آمد و رفت کی وجہ سے دن ساڑھے 12 بجے سے 2 بجے تک اور شام 6 سے رات 8 بجے تک ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں تعطل آئے گا۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شہری ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ استعمال کریں۔ ٹریفک پولیس نے بلیو ایریا، سیکٹر ایف 6 اور ایف 7 جانے والوں...
    JAKARTA: امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کو انڈونیشیا میں غیر قانونی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ انڈونیشیا میں امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کو منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا اور منشیات کے لیے انتہائی سخت قوانین والے ملک میں سزا یافتہ اسمگلروں کو بعض اوقات فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جاتی ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ جیرڈ ڈوین شا سے جکارتہ ائیرپورٹ پر869 گرام بھنگ برآمد ہوئی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ جکارتہ ایئرپورٹ میں گرفتار ہونے والے امریکی کھلاڑی 2022 سے انڈونیشین باسکٹ بال لیگ میں شرکت کر رہا ہے جبکہ گرفتاری کے بعد انڈونیشیا کی باسکٹ...
    برسبین ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی 2025ء ) آسٹریلیا کے شہر برسبین میں حال ہی میں چالیس سال سے زیادہ عمر کے پاکستانی مردوں کے لئے دوڑ، کرکٹ اور والی بال کے شاندار مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس نے مقامی کھیلوں کی دنیا میں زبردست جوش و خروش پیدا کیا، یہ ایونٹ شہر کے متعدد حلقوں اور کھیلوں کے شوقین افراد کے لیے ایک منفرد اور زندگی بھر کی یادیں بنانے کا موقع تھا۔ تفصیلات کے مطابق دوڑ کا آغاز صبح سویرے ہوا، جہاں بڑی تعداد میں کھلاڑی اپنی بھرپور تیاری کے ساتھ موجود تھے۔ اس دوڑ میں مختلف کیٹیگریز کے شرکاء نے اپنی فٹنس کے جوہر دکھائے۔ بتایا گیا ہے کہ دوڑ کے بعد کرکٹ کے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق نیوزی لینڈ کرکٹر اور عالمی شہرت یافتہ کوچ مائیک ہیسن کو پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا نیا وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کردیا اور وہ 26 مئی سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اس عہدے کے لیے موصول ہونے والی درجنوں درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد مائیک ہیسن کا تقرر کیا گیا ہے۔ کرکٹ بورڈ کو یقین ہے کہ مائیک ہیسن اپنی بین الاقوامی کوچنگ مہارت اور وسیع تجربے کی بنیاد پر پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ کو نئی سمت فراہم کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی نے بیان میں کہا...
    آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باب کوپر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق 1960 کی دہائی میں آسٹریلیا کی جانب سے 27 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے باب کوپر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے بیٹر باب کوپر نے اسٹاک بروکنگ اور مرچنٹ بینکنگ میں کیریئر کے لیے کھیل چھوڑنے سے پہلے 1960 کی دہائی میں 27 ٹیسٹ کھیلے جب کہ کوپر نے اپنی زیادہ تر فرسٹ کلاس کرکٹ وکٹوریہ کے لیے کھیلی۔ کوپر نے 27 ٹیسٹ میچز میں 48.29 کی اوسط سے 2061 رنز بنائے جس میں 5 سنچریاں شامل تھیں جب کہ ان کی سب سے مشہور اننگز 1966 میں انگلینڈ کے...
    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے نکلے ہیں، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا کرارا جواب دیا، پہلے کہہ دیا تھا کہ مودی انسان کا بچہ نہیں بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو جنگی جارحیت پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کمیونٹیز محفوظ نہیں ہیں۔ بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی پر کراچی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان زندہ باد ریلی کی قیادت کی۔ کلفٹن کے ساحل سی ویو پر منعقدہ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جہاں شاہد خان افریدی نے...
    میلبرن(نیوز ڈیسک) سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر باب کاوپر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق 1966 میں ایم سی جی میں انگلینڈ کے خلاف 307 رنز کی اننگز باب کاوپر کی وجہ شہرت بنی۔ بائیں ہاتھ کے بیٹر باب کاؤپر نے اسٹاک بروکنگ اور مرچنٹ بینکنگ میں کیریئر کے لیے کھیل چھوڑنے سے پہلے 1960 کی دہائی میں 27 ٹیسٹ کھیلے۔ کاؤپر نے اپنی زیادہ تر فرسٹ کلاس کرکٹ وکٹوریہ کے لیے کھیلی۔ بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست اعتراض لگاکر واپس کردی گئی
    ممبئی(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی صورتحال کے باعث انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود غیر ملکی کرکٹرز پھنس کر رہ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور کئی ممالک کے کرکٹرز بھارت میں موجود ہیں، جنہوں نے منتظمین سے فوری طور پر واپسی کے انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔ غیر ملکی کرکٹرز اپنے ملک کے کرکٹ بورڈز سے بھی رابطے میں ہیں، جبکہ بھارت کو کرکٹرز کو واپس بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان پی ایس ایل کھیلنے کے لیے آئے غیرملکی کرکٹرز کو پہلے ہی بحفاظت ان کے وطن روانہ کرچکا ہے۔ خیال رہے کہ پاک بھارت کے درمیان جنگ...
    سابق قومی کرکٹر کامران اکمل نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔کامران اکمل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پوسٹ میں پاکستان کی جانب سے میزائل ’فتح وَن‘ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’‏بِسْمِ اللّٰہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم‘ لکھا۔کامران اکمل نے  پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آپریشن بنیان المرصوص، پوری قوم کو ہماری بہادر فوج پر فخر ہے، پاک فوج زندہ باد‘۔اس کے علاوہ کرکٹر نے پاک فوج کے حق میں دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اللّٰہ ہماری فوج کو طاقت، حفاظت اور فتح عطا فرمائے۔انہوں نے عوام سے اپنی فوج کے لیے دعا کرنے کی اپیل بھی کی۔دوسری جانب کرکٹر احمد شہزاد نے بھی ایکس پر لکھا کہ...
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں شریک آسٹریلوی کھلاڑیوں نے سیکیورٹی مسائل کے سبب لیگ کو ادھورا چھوڑ کر وطن واپس جانے کی خواہشش ظاہر کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل میں شریک آسٹریلوی کھلاڑیوں نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث ہندوستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  گزشتہ روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کے دوران غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جب اعلیٰ حکام نے میچ روکوادیا تھا جبکہ آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تو گراؤنڈ میں بیٹھے کھلاڑیوں، شائقین کرکٹ اور چیئر لیڈرز بھی پریشان ہوگئے۔ مزید پڑھیں: آئی پی ایل میچ کی منسوخی! چیئرلیڈر نے بھی سیکیورٹی پر سوال اٹھادیا اس دوران پنجاب کنگز نے...
    بھارت انتہاپسند حکمراں جماعت کے رکن اور ہیڈکوچ گوتم گمبھیر بھی پاکستان مخالفت نے گنگولی اور سنیل گواسکر سے دو ہاتھ اور آگے نکل گئے۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر نے کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد نیوٹرل مقامات پر ہونے والے پاک بھارت میچز بھی بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ گزشتہ روز مقامی ٹی وی چینل اے بی پی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر و حکمراں جماعت کے رہنما گوتم گمبھیر سے سوال کیا گیا کہ پہلگام واقعہ کے بعد کیا پاک بھارت میچز ہونے چاہیئں ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس واقعے کے بعد تمام کرکٹ روابط کو معطل...
    لاہور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں جاری پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیلنج کپ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نوجوان اور باصلاحیت کرکٹر علیم خان میدان میں ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے دوران علیم خان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، گراونڈ میں موجود ساتھی کھلاڑی اور عملہ فوری طور پر متحرک ہوا اور علیم کو قریبی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے، ڈاکٹروں کے مطابق ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ علیم خان ایک پرجوش اور محنتی نوجوان کرکٹر تھے جنہوں نے حال ہی میں ڈومیسٹک سطح پر اچھی کارکردگی دکھا کر کوچز اور سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی تھی، ان...
    بنوں میں پی سی بی چیلنج کپ میچ کے دوران بولر ہارٹ اٹیک کے سبب انتقال کرگیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق، صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں پی سی بی چیلنج کپ (2 روزہ ٹورنامنٹ) کے ایک میچ کے دوران 24 سالہ فاسٹ بولر علیم خان اچانک دل کا دورہ پڑنے سے المناک طور پر انتقال کر گئے۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی نے نوجوان کرکٹر کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق بنوں کے رہائشی علیم خان کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ میچ امپائر انعام اللہ خان کے مطابق علیم میچ کے دوران...
    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، جنوبی ایشیا میں بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ کی وجہ سے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا یعنی بی سی سی آئی مبینہ طور پر رواں برس اگست میں بنگلہ دیش کا شیڈول دورہ کرنے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔ ڈھاکہ اور چٹگرام میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز کی سیریز اب بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین کشیدہ تعلقات سمیت خطے میں بھارت اور پاکستان کے مابین جنگی صورتحال سے پیدا ہونے والے وسیع تر علاقائی خدشات کے درمیان خطرے میں دکھائی دے رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم مذکورہ دورہ آئی سی سی کے فیوچر ٹورز پروگرام کا حصہ تھا، لیکن کچھ بھی طے نہیں...
    پہلگام واقعہ پر سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین بھی ہندو انتہا پسندوں کی زبان بولنے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین کا کہنا ہے کہ کرکٹ سے رخم نہیں بھرسکتے، اس لیے پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہیں ہونی چاہیئے۔ سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی طرح محمد اظہر الدین نے بھی پاکستان سے تمام کرکٹ روابط ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کھیل لوگوں کو جوڑتا ہے لیکن حالیہ واقعات کے تناظر میں نہیں کھیلا جاسکتا۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ سابق بھارتی کپتان بھی مودی کی زبان بولنے لگے سابق بھارتی کرکٹر اظہر الدین نے کہا کہ بھارت کو پاکستان سے نہ صرف باہمی سیریز سے انکار کو برقرار رکھنا چاہیے بلکہ آئی سی...
    کرکٹ کے کھیل کو لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے بعد ایشین گیمز کا بھی حصہ بنادیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین اولمپک کونسل (اے او سی) نے 2026 میں جاپان کے شہر ناگویا میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں کرکٹ کو باضابطہ طور پر شامل کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ ایشین اولمپک کونسل اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی؛ 2028 میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی 20ویں ایشین گیمز اگلے سال 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک منعقد ہوں گے، جس میں مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں ایکشن میں دیکھائی دیں گی۔ اس سے قبل ایشین گیمز میں کرکٹ سال 2010، 2014 اور 2022...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ بھارتی کرکٹرز بھی پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگے۔ رپورٹ کے مطابق پہلگام حملے کے بعد سابق بھارتی کپتان نے بھارت کو پاکستان کے ساتھ تمام تعلقات ختم کردینے چاہئیں۔ یہ متنازع بیان سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ انڈیا کو پاکستان کے ساتھ تمام تر کرکٹ ختم کردینی چاہئیے۔ بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کیخلاف بیان بازی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیساتھ 100 فیصد کرکٹ تعلقات کو ختم کردینا چاہیے۔ ادھر بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہم پہلگام واقعہ کے متاثرین کے ساتھ ہیں، ہماری حکومت جو کہے گی، ہم وہی...
    آسٹریلیا کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کیتھ سٹیک پول 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز 1966 میں انگلینڈ کے خلاف ایک مڈل آرڈر کھلاڑی کے طور پر کیا تھا۔ کیتھ سٹیک پول بلے بازی کے ساتھ ساتھ لیگ سپن بولر بھی تھے، لیکن 1969 کے اوائل میں انہوں نے بل لاری کے ساتھ اوپننگ کی۔ کیتھ سٹیک پول نے 43 ٹیسٹ میچز اور 6 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ ان کے ٹیسٹ کرکٹ میں 2807 رنز تھے، جن میں 7 سینچریاں اور 14 نصف سینچریاں شامل ہیں۔ ان کی سب سے بڑی اننگز 1970 میں انگلینڈ کے خلاف گابا کے میدان...
    سابق آسٹریلوی کرکٹر کیتھ اسٹیکپول 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اوپننگ بیٹر کیتھ اسٹیکپول نے 1966 میں انگلینڈ کے خلاف بطور مڈل آرڈر بیٹر کیریئر کا آغاز کیا۔ 43 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے بلے باز نے سات سینچریاں اسکور کیں اور 207 رنز کا بہترین انفرادی اسکور 1970 میں گابا کے میدان میں انگلینڈ کے میدان میں بنایا۔ انہوں نے اپنا آخری میچ 1974 میں آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جہاں انہوں نے دونوں اننگز میں 0 پر آؤٹ ہو کر پیئر بنایا۔
    سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کا مرتکب پائے جانے پر چار برس کی جزوی معطل شدہ (پارٹلی سسپنڈڈ پرزن سزا) سزا سنادی گئی۔ تاہم، 2024 میں ضمانت مسترد ہو جانے کی وجہ سے ایک سال سے زیادہ عرصہ جیل میں گزارنے والے سابق کھلاڑی کو رہا کر دیا جائے گا۔ پارٹلی سسپنڈڈ سزا ایسی سزا ہوتی ہے جس میں مجرم کچھ عرصہ جیل میں گزارنے کے بعد کچھ شرائط پر رہا کر دیا جاتا ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے 74 ٹیسٹ کھیلنے والے مائیکل سلیٹر پر خاتون کا گلا دبانے کے دو الزامات سمیت سات الزامات ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔ان  پر خاتون کو نازیبا پیغامات بھیجنے کے بھی الزامات تھے۔ جج گلین کیش نے...
    کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عامر جمال پر پشاور زلمی کیخلاف میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی تھی، اس میچ میں ضابطہ اخلاق لیول 1 کی خلاف ورزی پر آل راؤنڈر عامر جمال پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی قوانین کے تحت عامر جمال کو آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، اس قانون کے مطابق نامناسب زبان اور ارشارہ کرنے پر کھلاڑی کو جرمانہ عائد کیا جاتا ہے تاکہ آئندہ بچاجاسکے۔
    بھارت(نیوز ڈیسک)بچوں کو بھی معلوم ہے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف راجستھان رائلز کا میچ فکس تھا: کنوینیر راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن ایڈہاک کمیٹی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کا الزام لگ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن ایڈہاک کمیٹی کےکنوینیر نے راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کا الزام لگایا ہے، کنوینیرایڈہاک کمیٹی راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن جے دیپ نے لکھنؤ کے خلاف میچ کوفکس قراردیا۔ جے دیپ نے کہا کہ بچوں کو بھی معلوم ہے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف راجستھان رائلز کا میچ فکس تھا،ہوم گراؤنڈ پر چند رنز درکار ہوں تو آپ کیسے ہار سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایڈ ہاک کمیٹی ریاستی حکومت...
    سابق آسٹریلوی کرکٹر اور مشہور کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے مقدمے میں مجرم قرار دے دیا گیا۔ 55 سالہ سلیٹر کو عدالت نے 4 سال قید کی سزا سنائی، تاہم ایک سال سے زائد وقت جیل میں گزارنے اور سزا جزوی طور پر معطل ہونے کے بعد وہ اب رہا ہو گئے ہیں۔ سلیٹر پر دسمبر 2023 سے اپریل 2024 کے دوران کوئنزلینڈ کے سن شائن کوسٹ میں خاتون پر حملہ، گلا گھونٹنے، زبردستی داخلے اور تعاقب سمیت کئی الزامات عائد کیے گئے تھے۔ عدالت میں جج گِلین کیش نے ریمارکس دیے کہ سلیٹر شراب نوشی کے عادی ہیں اور بحالی ان کے لیے آسان نہیں ہوگی۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف: چین کا امریکا کے خوشامدی ممالک کو سزا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 اپریل 2025ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے اسٹیڈیم کے ایک اسٹینڈ سے اپنا نام ہٹانے کے فیصلے پر شدید مایوسی اور غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو کرکٹ کی توہین قرار دیا اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ بھارت: کرکٹ ٹیم کے کپتان پر ٹویٹ سے ہنگامہ ہے کیوں برپا؟ اظہر الدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، "یہ کہتے ہوئے مجھے بہت تکلیف ہو رہی ہے، کہ مجھے کرکٹ کھیلنے پر کبھی کبھی افسوس ہوتا ہے۔ ایسے لوگوں کو دیکھ کر دل دکھتا ہے،...
    آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر نے 7 چارجز میں اپنا جرم قبول کیا جس میں گھریلو تشدد کا الزام بھی شامل ہے۔ کوئنز لینڈ کی ماروچیڈور ڈسٹرکٹ کورٹ نے مائیکل سلیٹر کا کیس سنا، مائیکل سلیٹر پر 2023 کے آخر میں ایک خاتون پر گھریلو تشدد سمیت کئی ایک الزامات لگے تھے۔ عدالت نے مائیکل سلیٹر پر واضح کیا آپ شراب نوشی میں رہے ہیں اس لیے ری ہیب بھی آسان کام نہیں رہا۔ بعد ازاں عدالت نے انہیں 4 سال قید کی سزا سنائی تاہم وہ ایک سال سے زائد عرصہ جیل میں گزار چکے ہیں۔ واضح رہےکہ مائیکل سلیٹر...
    سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز میلبرن:آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل سلیٹر نے 7 چارجز میں اپنا جرم قبول کیا جس میں گھریلو تشدد کا الزام بھی شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق کوئنز لینڈ کی ماروچیڈور ڈسٹرکٹ کورٹ میں مائیکل سلیٹر کے کیس کی سماعت ہوئی، سابق کرکٹر پر 2023 کے آخر میں ایک خاتون پر گھریلو تشدد سمیت مختلف الزامات عائد کئے گئے تھے۔عدالت نے مائیکل سلیٹر پر واضح کیا آپ شراب نوشی میں رہے ہیں اس لیے ری ہیب بھی آسان کام نہیں رہا۔بعد ازاں عدالت نے انہیں...
    سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر نے 7 چارجز میں اپنا جرم قبول کیا ہے، جرم قبول کرنے میں گھریلو تشدد کا الزام بھی شامل ہے۔ مائیکل سلیٹر پر 2023ء کے آخر میں ایک خاتون پر گھریلو تشدد سمیت کئی الزامات لگے تھے۔ کوئنز لینڈ کی ماروچیڈور ڈسٹرکٹ کورٹ نے مائیکل سلیٹر کا کیس سنا۔ عدالت نے مائیکل سلیٹر پر واضح کیا آپ شراب نوشی میں رہے ہیں۔ عدالت نے 4 سال قید کی سزا سنائی ہے، اس میں سے ایک سال سے زائد وہ جیل میں گزار چکے ہیں۔ واضح رہے کہ مائیکل سلیٹر نے 74 ٹیسٹ اور 42 ون ڈے میچز میں...
    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے سونے کی بالی گم ہونے پر پیٹول چھڑک کر بیوی کو جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سفاک ملزم کو 12 سال قید کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے سونے کی بالی گم ہونے پر بیوی کو جلانے کے مقدمے کا 6 سال بعد فیصلہ سنایا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیر الدین نے ملزم مہتاب کو 12 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزم کو دیت کی سزا بھی سنادی، عدالت نے ملزم کو مقتولہ کے ورثا کو 5 سال تک 5 ہزار روپے ماہانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ کیس اس چیز...
    قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ  جیسن گلیسپی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  پر معاوضہ ادا نہ کرنے کا  الزام  عائد کیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر و پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے کہا کہ  ان کے دل میں پاکستان کرکٹ کے لیے کوئی منفی جذبات نہیں ہیں، تاہم انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہیں اب تک 9 ماہ کی کوچنگ کا معاوضہ نہیں دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’وہ ایک مسخرا ہے‘، جیسن گلیسپی کی ہیڈ کوچ عاقب جاوید پر کڑی تنقید جیسن گلیسپی نے کہا کہ وہ ابھی بھی اس کام کا معاوضہ ملنے کے منتظر ہیں جو انہوں نے بحثیت ہیڈکوچ کیا ہے، یہ تھوڑا...
    حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کو اسٹیڈیم سے سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹانے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کے نام کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹائے جانے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔ 47 ٹیسٹ میچز اور 174 ون ڈے انٹرنیشنلز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنیوالے محمد اظہر الدین پر سن 2000 میں میچ کے الزامات عائد ہوئے تھے جس کے بعد ان پر 5 سال کیلئے پابندی لگائی گئی تھی تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے یہ پابندی اُٹھالی تھی۔ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایک اسٹینڈ سابق کپتان کے نام سے...
    حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کو اسٹیڈیم سے سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹانے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کے نام کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹائے جانے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔ 47 ٹیسٹ میچز اور 174 ون ڈے انٹرنیشنلز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنیوالے محمد اظہر الدین پر سن 2000 میں میچ کے الزامات عائد ہوئے تھے جس کے بعد ان پر 5 سال کیلئے پابندی لگائی گئی تھی تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے یہ پابندی اُٹھالی تھی۔ مزید پڑھیں: آئی پی ایل کے دوران چہل، مہوش میں قربتیں بڑھنے لگیں، ویڈیو وائرل حیدرآباد...
    کراچی:بنگلا دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے سیکیورٹی کی یقین دہانی پر وطن واپس لوٹنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ وہ سابق حکمران جماعت عوامی لیگ کی جانب سے ممبر پارلیمنٹ تھے، شیخ حسینہ کی حکومت ختم ہونے کے بعد شکیب پر بھی قتل کی ایف آئی آر درج کروا دی گئی جس کے بعد سے وہ وطن واپس نہیں آئے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے خلاف تمام الزامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون پر تیار ہوں مگر مجھے وطن واپسی پر مکمل سیکیورٹی اور واپس جانے کی یقین دہانی چاہیے۔ شکیب الحسن نے کہا کہ آپ 18 سالہ ماضی کی بنیاد پر میرے بارے میں فیصلہ کرنا چاہتے ہیں یا...
    انگلش کاؤنٹی ہیمپشائر کے بائیں ہاتھ کے بولر کیتھ بارکر پر 12 ماہ تک تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پابندی کا اطلاق جولائی 2024 سے ہوگا۔ کرک انفو کے مطابق کیتھ بارکر کو گزشتہ برس مئی میں ہونے والے ڈوپ ٹیسٹ میں اِنڈاپیمائڈ مثبت آنے پر کرکٹ ریگولیٹر کی جانب سے جولائی 2024 میں معطل کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں گیند باز نے گزشتہ ماہ 5 مارچ کو ہونے والی سماعت میں انگلش کرکٹ بورڈ کے اینٹی ڈوپنگ ضوابط کے دو ضابطوں کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا اور اب وہ رواں برس 4 جولائی سے دوبارہ کرکٹ کھیل سکیں گے۔ اگرچہ اِنڈاپیمائڈ واڈا کی 2024 کی ممنوعہ ادویات کی فہرست میں...
    آئی پی ایل میچ کے دوران آسٹریلین پلیئرز آپس میں الجھ پڑے۔  سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز کے میچ میں ٹریوس ہیڈ، گلین میکسویل اور مارکس اسٹوئنس کے درمیان جھگڑا ہوگیا، ان کے درمیان ہونیوالی بحث کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خاصی وائرل رہی۔ میچ کے دوران اس معاملے میں شدت اس وقت دیکھی گئی جب کنگز الیون کی اننگز کے نویں اوور میں ٹریوس ہیڈ کی اپنے ملکی ساتھیوں سے لفظی جھڑپ شروع ہوگئی۔  میکسویل کی جانب سے تھرو کی گئی بال پر ہیڈ ناخوش تھے، اوور کے اختتام پر دونوں کے درمیان تکرار شدید ہوگئی جس پر قریب کھڑے اسٹونس بھی اس میں ملوث ہوگئے۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقی آل راؤنڈر کوربن بوش پر ایک سال تک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کی پابندی عائد کردی۔ پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر کوربن بوش نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن سے دستبردار ہونے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کوربن بوش کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ’مجھے پی ایس ایل سے دستبردار ہونے کے اپنے فیصلے پر افسوس ہے، میں پاکستانی عوام اور پشاور زلمی کے مداحوں سے معذرت خواہ ہوں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک شاندار ٹورنامنٹ ہے اور میں اس بات کو سمجھتا ہوں کہ...
    انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (او آئی سی) نے 128 سال بعد کرکٹ کو باقاعدہ طور پر اولمپکس میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں میں کرکٹ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلی جائے گی، جس میں مینز اور ویمنز کے ایونٹس میں 6، 6 ٹیمیں ہوں گی تاہم پاکستان ٹیم کی اولمپکس میں شرکت رینکنگ سے مشروط ہے۔ پاکستان اسوقت آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل کی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر موجود ہے جبکہ اولمپکس میں محض ٹاپ 4 ٹیمیں شریک ہوگی۔ مزید پڑھیں: کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی؛ 2028 میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی آئی سی سی کی ٹی20 کی ٹاپ فور مینز ٹیموں میں بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی...
    ایک صدی سے بھی طویل عرصے کے وقفے کے بعد لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے لیے کرکٹ کو بھی دیگر گیمز کی طرح باقاعدہ طور پر اولمپکس کھیلوں کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔  تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی بورڈ نے لاس اینجلس اولمپکس 2028ء میں مرد و خواتین کی 6، 6 کرکٹ ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مردوں اور خواتین دونوں کے کرکٹ ٹورنامنٹس ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔ اس فیصلے کے تحت ہر شریک ملک کو 15 رکنی اسکواڈ میدان میں اتارنے کی اجازت دی جائے گی۔ لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی 1900 کے پیرس اولمپکس کے بعد پہلی بار ہو رہی ہے، جہاں برطانیہ اور فرانس کے درمیان ایک واحد...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کیلئے پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے کھلاڑیوں کی نقل و حرکت بشمول فیلڈرز کے کوآرڈینیٹ، بولر کے رن اپ اور بیٹنگ اسٹانس کو ہر ایک ڈلیوری پر فریم بہ فریم ٹریک کیا جائے گا۔  اسی طرح ٹیکنالوجی کھیل کے مختلف پہلوؤں کا بال بائی بال ریکارڈ بھی رکھے گی۔  مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ "میچ آفیشل ٹیکنالوجی" کیا امپائرز کو فائدہ ہوگا؟ چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی پی ایس ایل کو جدید کرکٹ براڈکاسٹنگ بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔ مزید پڑھیں: فرنچائز ٹیم ڈائریکٹر نے دورباہ...
    سرگودھا میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور  راشن چوری کےالزام میں معطل کردیے گئے۔جیل اسٹور کیپر نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور عطاء الرحمان کے معطل ہونے کی تصدیق کی۔جیل اسٹور کیپر کے مطابق لنگرانچارج ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کو   بھی معطل کردیا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزکی انکوائری میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور پر راشن چوری کےالزامات ثابت ہوئےتھے۔
    زین مدنی: ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے شہر لاہور کے مختلف تھیٹرز کی رپورٹس اعلی حکام کو بھجوا دی ہیں، جن میں متعدد تھیٹرز کے ڈراما اوقات کی پابندی نہ کرنے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔  رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گجومتہ، ڈیرہ گجراں اور رائیونڈ روڈ پر واقع تھیٹر ہالز ڈراما اوقات کی پابندی نہیں کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی تھیٹرز پر سکیورٹی کا نظام بھی درست نہیں ہے اور وہاں کی کینٹینز پر مہنگے داموں اشیاء فروخت کی جا رہی ہیں۔ مزید براں شہر کے ہر تھیٹر میں کار پارکنگ فیس میں اضافے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
    فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ سرگرمیوں کی بحالی کا امکان پیدا ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 2008 میں آخری بار انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرنیوالے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد کو ایک مرتبہ پھر وینیو بنانے پر غور شروع کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کیخلاف سیریز کے 2 ٹی20 میچز فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کروانے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ بقیہ تین میچز قذافی اسٹیڈیم میں رکھے جانے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: "سلیکشن کمیٹی گھر جائے! ورنہ گرین شرٹس بنگلادیش سے بھی ہارے گی" پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے دورہ بنگلادیش کے حوالے سے بی سی بی سے بات چیت جاری ہے، مجوزہ شیڈول کے تحت میچز 25 ،...
    انگلینڈ کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کر دیا گیا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق نوجوان بیٹر ہیری بروک کو انگلش وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بری طرح شکست کے بعد جوز بٹلر نے انگلش کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد اب ہیری بروک انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ View this post on Instagram A post shared by We Are England Cricket (@englandcricket) ہیری بروک نے کپتان بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بننا میرے لیے...
    کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 2025 (پی ایس ایل 10) کے کمنٹری پینل کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں کرکٹ کی دنیا کے کئی بڑے نام پہلی بار شامل کیے گئے ہیں۔ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مکمل اردو کمنٹری بھی متعارف کرائی جا رہی ہے۔ پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان نصیر کے مطابق اس بار کمنٹری پینل میں عالمی شہرت یافتہ سابق کھلاڑی اور معروف تجزیہ نگار شامل ہوں گے، جس سے کوریج کے معیار میں مزید بہتری آئے گی۔ عالمی ستاروں کی شمولیت پی ایس ایل 10 میں سابق انگلش کپتان الیسٹر کک پہلی بار کمنٹری کا حصہ بن رہے ہیں، جبکہ مارک نکولس، ڈومینک کارک، جے پی ڈومینی اور...
    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید انتقال کرگئے۔ اہلخانہ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے،سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر فاروق حمید کی عمر 80برس تھی۔ یادرہے کہ فاروق حمید نے پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ اور 43فرسٹ کلاس میچز کھیلے۔
    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید انتقال کرگئے،  وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے  مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فاروق حمید کی عمر 80 برس تھی، انہوں نے ایک ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 43 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے جن میں انہوں نے 111 وکٹیں حاصل کیں۔ فاروق حمید نے 1964 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فاروق حمید کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور  مرحوم کی بلندی  درجات کی دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔  وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق...
    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید انتقال کر گئے۔ فاروق حمید کی عمر 80 برس تھی، انہوں نے 1 ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 43 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے جس میں انہوں نے 111 وکٹیں حاصل کیں۔ فاروق حمید نے 1964ء میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ فاسٹ بولر فاروق حمید کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا گیا ہے۔ Post Views: 1
    جوہانسبرگ (نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کوچ راب والٹر مستعفی ہوگئے۔کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے مطابق راب والٹر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا، راب والٹر کا استعفیٰ منظور ہوگیا ہے اور وہ 30 اپریل کو عہدے سے سبکدوش ہوں گے۔ راب والٹر کو مارچ 2023 میں ساتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا، راب والٹر نے 36 ون ڈے اور 31 ٹی 20 میچز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی کوچنگ کی۔ نوجوان کی ایک ہی منڈپ میں دو لڑکیوں سے شادی! محبت کی ایک نئی داستان رقم
    ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیے گئے تھے تاہم اب وہ صحت میں بہتری آنے پر اسپتال سے واپس گھر منتقل ہوگئے ہیں۔ ایورکیئر اسپتال کے ڈاکٹر شہاب الدین تعلقدار نے صحافیوں کو بتایا کہ تمیم اقبال کی صحت کا جائزہ لینے کے بعد ہم انہیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا تاہم انہیں بحالی کے پروگرام میں رکھا جائے گا اور ان کے لائف اسٹائل کو تبدیل کرنا پڑے گا۔ ڈاکٹر نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وہ جلد ہی کرکٹ کے میدان میں واپس آئیں گے جبکہ اس سے قبل بنگلہ دیش کی وزارت صحت کے...
    بنگلادیش کے سابق کپتان تمیم اقبال کو ڈھاکا کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ڈومیسٹک میچ کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر کرکٹر تمیم اقبال کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر انکی انجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔ تمیم اقبال کو صحتیابی میں بہتری کے بعد غازی پور کے اسپتال سے ڈھاکا منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں ایورکیئر اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ، اسپتال داخل فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر کو اسپتال سے منتقل کرنے کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ سابق بنگلادیشی کپتان تمیم اقبال کی صحت تیزی سے...
    دل کے دورے سے جانبر ہونے کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال نے منگل کو فیس بک پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے زندگی کی بے ثباتی کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے اردگرد موجود ناقابل یقین لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے 36 سالہ بلے باز نے سوشل میڈیا پر اپنے جذباتی پیغام کو دنیا کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جو ان کے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے رہے۔ 36 سالہ تمیم اقبال گزشتہ پیر کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کلب کی کپتانی کر رہے تھے جب انہیں گراؤنڈ پر دل کا...
    بنگلہ دیشی عدالت کا کرکٹر شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس) سابق بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کی مشکلات میں ایک اور اضافہ ہوگیا، عدالت نے آل رانڈر کے ملک میں موجود اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکا کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ضیا الدین رحمان نے مفرور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ کے رکن اسمبلی شکیب الحسن کو چیک بانس کیس میں جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔ شکیب نے 2016 میں بنگلادیش میں ستکھیرا میں ایک کیکڑے کا فارم بنایا تھا جو 2021 سے غیر فعال ہے۔ مذکورہ چیکس بینک سے لیے گئے قرض کی ادائیگی کیلئے تھے...
    بنگلہ دیش(نیوز ڈیسک)آئی سی یو میں زیر علاج بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال کی صحت میں بہتری کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق کرکٹر تمیم اقبال اب ریکوری کی جانب بڑھ رہے ہیں تاہم اگلے 24گھنٹے اب بھی اہم ہیں، تمیم انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہیں۔ مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ تمیم اقبال نے گزشتہ شب فیملی ممبر کے سہارے ہلکی موومنٹ بھی کی اور حکومتی سطح پر تمیم کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ تمیم اقبال ڈینجر زون سے نکل چکے، اگر کوئی پیچیدگی نہ ہوئی تو اگلے 24 گھنٹوں میں تمیم مزید بہتر ہوں گے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق دل کا...
    بنگلہ دیش (نیوز ڈیسک)بنگلا دیشی عدالت نے کرکٹر اور عوامی لیگ کے سابق رکن اسمبلی شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکا کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ضیاء الدین رحمان نے پیر کو چیک باؤنس کیس میں شکیب الحسن کی جائیدا ضبط کرنے کا حکم دیا۔ شکیب نے 2016 میں بنگلادیش میں ستکھیرا میں ایک کیکڑے کا فارم بنایا تھاجو 2021 سے غیر فعال ہے۔ مذکورہ چیکس بینک سے لیے گئے قرض کی ادائیگی کے لیے تھے جو شکیب کی اس کمپنی نے بینک سے لیا تھا لیکن چیکس ناکافی فنڈز کی وجہ سے باؤنس ہو گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2024 میں بنگلادیشی بینک نے باؤنس ہونے والے...
    کراچی: تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے اگرچہ کوئی شکایت نہیں کی لیکن وہ موجودہ بورڈ انتظامیہ سے خوش نہیں ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی میں سلیکٹرز نے انہیں ان کے  بولنگ ایکشن کے سبب نظرانداز کیا تھا، شکیب  کا کہنا تھا ملکی بورڈ کو مجھ سے بہتر انداز میں رابطہ کرنا چاہیے تھا۔ چیمپئنز ٹرافی کیلیے سلیکٹرز انہیں بطور بیٹر اسکواڈ میں شامل نہیں کرنا چاہتے تھے، 37 سالہ شکیب کا بولنگ ایکشن کاؤنٹی میں مشکوک رپورٹ ہوا تھا، جس کی دو جانچ انگلینڈ اور ایک بھارت میں ہوئی تھی۔ شکیب نے کہا کہ میں کوئی شکایت نہیں کررہا لیکن اس معاملے میں اگر مجھ سے بہتر انداز میں رابطہ کیا جاتا تو میں زیادہ خوش ہوتا۔
    بنگلہ دیش کے سابق کپتان تمیم اقبال پیر کو بی کے ایس پی گراؤنڈ میں ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد سینے میں درد کی شدید تکلیف کے ساتھ اسپتال میں داخل ہو گئے ہیں۔ محمڈن اسپورٹنگ کلب کی قیادت کرتے ہوئے تمیم اقبال نے شائن پوکر کرکٹ کلب کے خلاف ٹاس میں حصہ لیا لیکن بعد میں اپنے سینے میں تکلیف کی شکایت کی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ،بس ڈرائیور نے پاکستان کے محمد حارث سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں کا سامان کیوں روک لیا؟ ان کا ابتدائی طور پر گراؤنڈ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور مزید طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ محمڈن اسپورٹنگ کلب...
    بنگلا دیش( 24 نیوز )بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن اپنا باؤلنگ ٹیسٹ کلئیر کرنے کے بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) معاہدے کیلئے فرنچائز کے پاؤں پڑنے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے آئی پی ایل 2025 میں اپنی شرکت کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں جبکہ کچھ فرنچائزز کیساتھ بات چیت جاری ہے۔ بنگلہ دیشی آل راؤنڈر گزشتہ کچھ ماہ سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، انہیں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ایک قتل کے مقدمے میں ملوث ہونے کا الزام لگا تھا، جس کے بعد وہ ملک میں داخل نہیں ہوسکے جبکہ بالنگ ایکشن پر پابندی کے باعث انہیں چیمپئینز ٹرافی سکواڈ سے بھی باہر کردیا گیا تھا۔...
    جارجیا سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ نے 121 گھنٹے اور 3 منٹ تک لگاتار باسکٹ بال کھیل کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ اٹلانٹا میں مقیم ان جارجیائی باشندوں نے صبح 10 بجے فیئربرن کے لینڈ مارک کرسچن اسکول کے جم میں اپنا گیم مکمل کیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایک گیمر نے 5 منٹ سے بھی کم وقت میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کیسے توڑا؟ 23  کھلاڑیوں کی عمریں 17 سے 64 کے درمیان تھیں۔ انہوں نے وقفے کے دوران بھی کوشش کی کہ اس مدت میں وہ جم کے اندر ہی رہیں۔ 121 گھنٹے اور 3 منٹ تک جاری رہنے والے اس کھیل کے اختتام پر فائنل اسکور 13,096 سے 12,972 تھا۔ اس ریکارڈ توڑ کوشش سے جمع...
    کرکٹ میچ کے دوران تھوک سے بال چمکانے پر عائد پابندی ختم ہونے کو پاکستان کے فاسٹ بولرز نے خوش آئند قرار دے دیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب کورونا وائرس کے دوران تھوک سے بال چمکانے پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے باعث ان 5 سالوں کے دوران بولرز پسینے سے بال چمکاتے ہیں، تاہم اب بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل کے دوران بال پر تھوک لگانے کی پابندی ختم کردی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہاکہ تھوک سے بال جلدی چمک جاتا ہے، اگر بال پر تھوک لگانے کی اجازت مل جاتی ہے تو بال چمکانے میں آسانی ہوگی، تاہم اس کے باوجود اچھی بولنگ بھی ضروری ہوگی۔ فاسٹ...
    لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز نے بال چمکانے کے لیےتھوک پر پابندی ختم ہونے کو بولرز کے لیے خوش آئند قرار دے دیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سےکووڈ 19 کے دوران بال چمکانے کے لیےتھوک پر پابندی لگائی تھی جس کے بعد گزشتہ 5 برس سے انٹرنیشنل کرکٹ میں فاسٹ بولرز بال تھوک کی بجائے پسینے سے چمکاتے ہیں تاہم اب بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل کیلئے بال پر تھوک لگانے کی پابندی ختم کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نےکا کہنا تھا کہ’پابندی کی وجہ سے بال کو سب بولرز پسینے سے چمکاتے ہیں لیکن تھوک سے بال جلدی چمکتا ہے، اگر تھوک لگانے کی اجازت ملتی ہے تو ایک طرف سے...
    آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوران ایک نامعلوم پاکستانی کرکٹر پر کرکٹ کا سامان خریدنے کے بعد ادائیگی نہ کرنے کا الزام عائد کیا جانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوران ایک پاکستانی کرکٹر نے نیوجرسی کے ایک اسٹور سے تین اعلیٰ معیار کے بیٹ خریدے تاہم مالک کو ادائیگی نہیں کی جبکہ دکان کے مالک نے خود نیویارک آکر بیٹ ڈیلیور کیے۔ تاہم کرکٹ بیٹ کی فراہمی کے بعد مالک نے پیسوں کا تقاضا کرنے کیلئے کئی بار کالز اور میسجز کیے لیکن کرکٹر نے جواب نہیں دیا۔ مزید پڑھیں: "بابراعظم نے فون پر اسپنرز کیخلاف میری مدد مانگی تھی" نجی ٹی وی چینل سے تعلق رکھنے والے صحافی نے کھلاڑی کے نام...
    پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی20 میں شکست دے کر ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج کا میچ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلا گیا، جہاں گرین شرٹس نے میزبان کو 9 وکٹوں سے ہرایا۔ آج کی جیت کے بعد پاکستان ٹی20 فارمیٹ میں کم سے کم اوورز میں 200 سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ آج کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا تھا، جو قومی ٹیم نے 16 اوورز میں حاصل کرلیا۔ پاکستانی بلے بازوں نے کیوی بولرز کی ایک نہ چلنے دی، قومی ٹیم کے بلے باز حسن...
    گزشتہ روز بمبئی ہائیکورٹ کی درخواست پر فیملی کورٹ کو ہدایت کی گئی تھی کہ دونوں کے درمیان طلاق کے پراسس کو تیز تر بنایا جائے کیونکہ باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں۔ کارروائی کے کچھ دیر بعد یوزویندرچہل کو عدالت کے احاطے سے نکلتے دیکھا گیا، فیملی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کے وکیل نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کوریوگرافر دھناشری ورما اور کرکٹر یوزویندر چہل کی شادی باضابطہ طور پر ختم ہوگئی ہے۔ یوزویندر چہل اور دھناشری ورما یوزویندر چہل حال ہی میں ان کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے طلاق کا سامنا کیا۔ انہوں نے 2020 میں ڈانسر اور کوریوگرافر دھناشری ورما سے شادی کی...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن اور اسپنر یوزویندر چہل اور انکی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان باضابطہ طلاق کے بعد بھارت کے نامور طلاق یافتہ کھلاڑیوں کی فہرست میں نیا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز بمبئی ہائیکورٹ کی درخواست پر فیملی کورٹ کو ہدایت کی گئی تھی کہ دونوں کے درمیان طلاق کے پراسس کو تیز تر بنایا جائے کیونکہ باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں۔ مزید پڑھیں: دھناشری سے طلاق! کیا چہل، مہوش کو ڈیٹ کررہے ہیں؟ نئی ویڈیو وائرل کارروائی کے کچھ دیر بعد یوزویندرچہل کو عدالت کے احاطے سے نکلتے دیکھا گیا، فیملی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کے وکیل نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کوریوگرافر دھناشری ورما اور کرکٹر...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے دوران گیند پر تھوک کے استعمال کی پابندی ختم کر دی ہے۔ جمعرات 20 مارچ کو ہونے والے کپتانوں کے اجلاس میں آئی پی ایل کی بیشتر ٹیموں کے کپتانوں نے اس فیصلے کی حمایت کی۔ بی سی سی آئی نے پہلے ہی اس معاملے پر اندرونی مشاورت کی تھی، جبکہ حتمی فیصلہ ٹیموں کے کپتانوں کے سپرد تھا۔ آج کے اجلاس میں کپتانوں نے اس سیزن کے لیے گیند پر تھوک کے استعمال کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق، بی سی سی آئی نے کپتانوں کو گیند پر تھوک کے استعمال پر تبادلہ خیال کرنے کو...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب منگل کو واپس وطن پہنچ رہے ہیں، 22 سالہ اوپنر ان دنوں لندن میں ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں،وہ جنوری میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہونے کے  بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوگئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق صائم ایوب  پاکستانی ٹرینر حنیف ملک کی زیرنگرانی  بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں، برطانیہ میں ان کے معالجین پیرکومکمل طبی  جائزہ لینے کے بعد اپنی پیشہ ورانہ آرا دیں گے، اگلے روز 25 مارچ کوصائم ایوب وطن واپسی کے لیے رخت سفر باندھیں گے۔ طبی ماہرین کی رائے کی روشنی میں صائم ایوب کے مستقبل کا تعین ہوگا اور اسی تناظر میں 11...
    قومی ٹیم کے جارح مزاج مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے سابق کپتان یونس خان اور ہیڈکوچ وقار یونس پر الزامات کی بوجھاڑ کردی۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے بتایا کہ سابق کپتان یونس خان نے انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں تیز پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی وہ اٹیکنگ شاٹس کھیلتے تھے تو یونس ان پر تنقید کرتے تھے اور کہتے تھے کہ کیا تم نے ٹیسٹ میں ٹی20 کرکٹ کھیلنا چاہتے ہو؟ اب دیکھیں ٹیسٹ میچ محض 3، 4 روز میں ختم ہورہے ہیں۔ مزید پڑھیں: "کبھی نہیں چاہتا میرا بیٹا کرکٹر بنے" عمر اکمل نے دعویٰ کیا کہ ہیڈکوچ وقار...
    قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق بنانے پر آل راؤنڈر عامر جمال نے سابق آسٹریلوی کرکٹر و کمنٹیٹر کو منہ توڑ جواب دیدیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے آل راؤںڈر عامر جمال نے سابق کرکٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ابھی ایک ویڈیو میری نظر سے گزری جو دیگر پلیٹ فارمز پر بھی گردش کررہی ہے، سابق کرکٹر بریڈ ہوگ کپتان محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق اڑا رہے ہیں جو نہایتی شرمناک فعل ہے۔ مزید پڑھیں: رضوان کی انگریزی کا مذاق؛ سابق آسٹریلوی کرکٹر کو مہنگا پڑگیا عامر جمال نے سابق آسٹریلوی کرکٹر کو مشورہ دیا کہ وہ ٹک ٹاکر بن جائیں کیونکہ آپکو دوسروں کا مذاق اڑانے...
    جزائر فاکلینڈ کے کرکٹر اینڈریو براؤنلی نے 62 سال کی عمر میں کوسٹا ریکا کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل ڈیبیو کرکے تاریخ ہی بدل ڈالی۔ رپورٹس کے مطابق 10 مارچ 2025 کو کوسٹا ریکا کے دورے کے دوران جزائر فاکلینڈ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والی دنیا کی 106ویں ٹیم بنی۔ جزائر فاکلینڈ ٹیم کے تمام 11 کھلاڑی 31 سال سے زائد عمر کے تھے،2 کھلاڑیوں کے علاوہ سب کی عمر 40 سال سے زیادہ تھی۔ ان میں3 کھلاڑی ایسے تھے جن کی عمر 56 سال سے زیادہ ہو چکی تھی لیکن ان میں سے کوئی بھی اینڈریو براؤنلی جتنا عمر رسیدہ نہیں تھا۔ 62 سالہ براؤنلی 60 سال کی عمر کا ہندسہ عبور کرنے کے بعد ٹی20 انٹرنیشنل یا کوئی بھی...
    بنگلا دیش(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے مئی میں پاکستان آئے گی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے، پاکستان سپر لیگ کے اختتام کے بعد یہ سیریز کھیلی جائے گی۔ گزشتہ سال بھی بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان آئی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچ کھیلے گئے تھے۔ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان مئی میں سیریز منعقد کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے، پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے بعد دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
    آسٹریلیا کے شہر ایڈلیڈ میں جاری ہیٹ ویو کے دوران کھیلے گئے ایک میچ میں کرکٹر جنید ظفر انتقال کرگئے۔ آسٹریلوی شہر ایڈیلیڈ میں ہیٹ ویو کے دوران ایک کرکٹر کے انتقال کی افسوسناک خبر آئی ہے۔ ساؤتھ آسٹریلیا کے کونکورڈیا کالج اوول میں کھیلے جا رہے میچ کے دوران 40 سالہ جنید ظفر خان گر کر بے ہوش ہو گئے اور بعد میں انتقال کر گئے۔ رپورٹس کے مطابق اس دوران درجہ حرارت 41.7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ جنید ظفر خان نے میچ کے ابتدائی 40 اوورز فیلڈنگ کی تھی اور پھر 7 اوورز بیٹنگ کی جیسے ہی وہ گراؤنڈ پر گر گئے، ایمبولینس کو طلب کیا گیا اور طبی عملے نے سی پی آر کیا، لیکن بدقسمتی سے...
    کوسٹاریکا(ویب ڈیسک )کرکٹر میتھیو براؤنلی نے کوسٹاریکا کیخلاف فاک لینڈ جزائر کیلئے ٹی 20 میچ میں ڈیبیو کر کے کرکٹ کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ میتھیو براؤنلی نے گواسیما میں کوسٹاریکا اور فاک لینڈ جزائر کے درمیان ہونے والے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 10 مارچ 2025ء کو ڈیبیو کیا۔60سال کی عمر میں ڈیبیو کرنے کے بعد میتھیو براؤنلی بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے معمر کھلاڑی بن گئے۔ میتھیو براؤنلی نے اپنے پورے کیریئر میں اب تک 3 ٹی، 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور 3 اننگز میں 6 رنز بنائے ہیں۔اس دوران انہوں نے صرف 1 اوور کروایا ہے اور ابھی تک کوئی بھی وکٹ حاصل نہیں کی۔ قبل ازیں...
    پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر میچ کے دوران ہیٹ ویو کے باعث انتقال کر گئے۔ آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں مقامی کلب کرکٹر جنید ظفر خان شدید گرمی میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران میدان میں گر کر جاں بحق ہو گئے۔ جنید ظفر خان، جن کی عمر 40 کی دہائی میں تھی، ہفتے کے روز کانکورڈیا کالج اوول میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران  اچانگ گر پڑے، پیرامیڈیکس کی جانب سے اسے طبی امداد دی گئی تاہم اسے جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میچ کے دوران بھاگتے ہوئے بھارتی کھلاڑی جاں بحق: ویڈیو وائرل بیورو آف میٹرولوجی کے مطابق واقعے کے وقت درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ تھا،...
    میلبرن: شدید گرمی کے دوران کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے کھلاڑی پچ پر گر کر انتقال کر گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ایڈلیڈ میں کلب کرکٹر جنید ظفر خان 41.7 ڈگری کی شید گرمی میں بیٹنگ کے دوران اچانک پچ پر گر کر انتقال کرگئے۔ یہ افسوسناک واقعہ ہفتہ کے روز کانکورڈیا کالج اوول میں پیش آیا جہاں اولڈ کانکورڈینز کرکٹ کلب کے کھلاڑی جنید ظفر خان نے 40 اوورز تک فیلڈنگ کی اور 7 اوورز تک بیٹنگ کرنے کے بعد وہ میدان میں بے ہوش ہوگئے۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پر پی سی بی کو کتنے ملین ڈالرز کا نقصان ہوا؟؛ بھارتی میڈیا کی رپورٹ 40 سال سے زائد عمر کے حامل جنید ظفر خان کو فوری طبی...
    آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی شہر ایڈیلیڈ میں ہیٹ ویو کے دوران کھیلے جارہے میچ میں کرکٹر انتقال کرگیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ساؤتھ آسٹریلیا میں کونکورڈیا کالج اوول میں ہیٹ ویو کے دوران میچ کھیلا جارہا تھا جس دوران 40 سالہ جنید ظفر خان گرپڑے اور پھر اٹھ نہ سکے۔ رپورٹس کے مطابق جس وقت میچ کھیلا جا رہا تھا اس وقت درجہ حرارت 41.7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، اولڈ کونکورڈیا کرکٹ کلب کے کھلاڑی نے پہلے 40 اوورز فیلڈنگ کی پھر 7 اوورز بیٹنگ کی۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹر کے گراؤنڈ پر گرتے ہی ایمبولینس کو طلب کیا گیا اور طبی عملے نے سی پی آر کیا لیکن وہ جنید ظفر کی جان نہ بچاسکے۔ کرکٹر کے دوست نے میڈیا سے گفتگو...
    آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں مقامی کلب کرکٹر جنید ظفر خان کرکٹ میچ کے دوران چل بسے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق میچ ہیٹ ویو کے دوران کھیلا جارہا تھا، 40 سالہ جنید ظفر خان کونکورڈیا کالج اوول میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران گرے اور اٹھ نہ سکے۔ میچ کے وقت درجہ حرارت 41.7 ڈگری سنٹی گریڈ تھا، اولڈ کونکورڈیا کرکٹ کلب کے کھلاڑی نے پہلے 40 اوورز فیلڈنگ کی پھر 7 اوورز بیٹنگ کی تھی۔ گراؤنڈ میں گرتے ہی ایمبولینس کو طلب کیا گیا جس کے بعد طبی عملے نے سی پی آر کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے دوست نے کہا کہ جنید ظفر خان روزے رکھ رہے...
    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق چیمپئیز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں گرین شرٹس کی شکست پر پھٹ پڑے اور کہا کہ اتنی تبدیلیاں کریں گے تو کرکٹ مزید نیچے جائے گی۔ پی ایس ایل کی فرنچائزز پشاور زلمی کی اسپانسرشپ کی تقریب سجائی گئی، معاہدے پر پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق اور فوڈ چین کے سی ای او نے دستخط کیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ پشاور زلمی ہمیشہ فیورٹ کے طور پر میدان میں اترتی ہے، اس بار بھی اچھی کرکٹ کھیل کر پی ایس ایل جیتنے کی کوشش کریں گے، پشاور زلمی کرکٹ کے ساتھ سماجی...
    افغان کرکٹر حضرت اللہ زازئی کی شیر خوار بیٹی انتقال کرگئی۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر اور آل راؤنڈر حضرت اللہ زازئی کی بیٹی کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر ساتھی کرکٹر نے متوفیہ کی یادگار تصویر شیئر کر کے دی۔ کریم جنت نے اپنی تعزیتی پوسٹ میں حضرت اللہ زازئی اور اہل خانہ سے تعزیت کی اور غم کی اس گھڑی میں اُن کے صبر و استقامت کیلیے دعا بھی کی۔ کرکٹر نے لکھا کہ ’میرے بھائی جیسے حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کر گئی ہے‘۔ حضرت اللہ زازئی کی جانب سے بیٹی کے انتقال پر کوئی پوسٹ یا بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم کریم خان کی پوسٹ کے بعد ساتھی کرکٹرز، مداحوں نے اُن کے ساتھ...
    افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کرگئی۔ رپورٹ کے مطابق افغان ٹیم کے آل راؤنڈر کریم جنت نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو افسوسناک خبر سنائی۔ افغان کرکٹر کریم جنت نے انسٹاگرام پر حضرت اللہ زازئی کی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تعزیتی پوسٹ بھی درج کی۔ پوسٹ میں کریم جنت نے اس مشکل گھڑی میں حضرت اللہ زازئی اور ان کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے تصدیق کی ’میرے بھائی حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کر گئی ہے‘۔ View this post on Instagram A post shared by Karim Janat (@karimjanat_11) افغان ٹیم کے کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے...
    افغانستان(نیوز ڈیسک)افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کرگئیں۔آل راؤنڈر کریم جنت نے سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو افسوسناک خبر کی اطلاع دی۔ افغان کرکٹر کریم جنت نے انسٹاگرام پر حضرت اللہ زازئی کی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تعزیتی پوسٹ بھی درج کی۔ پوسٹ میں کریم جنت نے اس مشکل گھڑی میں حضرت اللہ زازئی اور ان کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے تصدیق کی ’ میرے بھائی جیسے حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کرگئی ہے‘۔ حضرت اللہ زازئی کی بیٹی کے انتقال پر کرکٹ کمیونٹی سمیت مداحوں کی جانب سے بھی گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ بیٹی کے...
    قومی کرکٹرز کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے ہیں۔  ایک رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز تک 30 لاکھ روپے سے زیادہ جرمانے کیے گئے۔ عامر جمال نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں انٹرویو کے دوران ایسا ہیٹ پہنا جس پر سیاسی نعرہ درج تھا ، انھیں تقریباً 13 لاکھ روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا میں سیریز کے دوران تین کرکٹرز کو ہوٹل تاخیر سے واپسی پر پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوا ، جنوبی افریقا میں بھی چار کرکٹرز کو کرفیو کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہوا تھا۔ سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، صائم ایوب اور عباس آفریدی سمیت دیگرکھلاڑیوں پر بھی جرمانے ہوئے۔
    آئی پی ایل نے انگلینڈ کے بیٹر ہیری بروک پر انڈین پریمیئر لیگ (IPL) میں 2028 تک شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے بیٹر ہیری بروک کو امسال ٹورنامنٹ سے آخری لمحے میں دستبرداری کے بعد 2028 تک آئی پی ایل میں شرکت سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بروک، جو دہلی کیپٹلز کی نمائندگی کرنے والے تھے، نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا، جس کے ساتھ ہی یہ ان کا لیگ سے مسلسل دوسرا عدم شرکت کا موقع تھا۔ دائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے قومی ٹیم کے لیے اپنے بین الاقوامی میچوں پر توجہ مرکوز کرنے کا ذکر کیا۔ مزید پڑھیں: ویرات کوہلی آئی پی ایل ٹیم کی قیادت سے بھی...
    نئی دہلی(اوصاف نیووز) انگلش کھلاڑی ہیری بروک پر آئی پی ایل کھیلنے کیلئے 2 سال کی پابندی عائد کر دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل آخری لمحات میں دستبردار ہونے کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے پر 2 سال کی پابندی لگائی۔ آئی پی ایل کے نئے قانون کے تحت نیلامی میں رجسٹر کوئی بھی غیر ملکی کھلاڑی فرنچائز کی جانب سے خریدے جانے کے بعد سیزن کے آغاز سے پہلے اگر ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوتا ہے تو اس پر آئی پی ایل میں شرکت پر دو سیزن کے لئے پابندی عائد کی جائے گی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہیری بروک اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو 2 سالہ...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور احمد شہزاد فاونڈیشن کے بانی احمد شہزاد نے اپنے دورہ پشاور کے دوران الخدمت تھیلی سیمیاء سینٹر نشترآباد پشاور کا وزٹ کیا اور سینٹر میں زیر علاج بچوں میں تخائف اور نقد رقوم تقسیم کئے۔ اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے انچارج برائے امورخارجہ شاہد اقبال اورصوبائی صدر خالد وقاص بھی ان کے ہمراہ تھے، الخدمت ہسپتال نشترآباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اقتدار احمد روغانی نے انہیں الخدمت ہسپتال اور الخدمت تھیلی سیمیاء سینٹر میں دی جانی والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ساتھ تھیلی سیمیاء میں مبتلا 600بجے رجسٹرڈ ہیں جنہیں بلڈ ٹرانفیوژن کی سہولیات بلامعاوضہ فراہم کی جاتی ہیں۔ اس موقع پر احمد شہزاد نے بات...
    بھارت کے سابق اور موجودہ کرکٹرز نے شادی کی ایک تقریب میں اپنی پرفارمنس سے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کی بہن کی شادی کے موقع پر سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی، سابق مڈل آرڈر بیٹر سریش رائنا اور خود رشبھ پنت شادی کے موقع پر ’دما دم مست قلندر‘ پر ناچ رہے ہیں۔             View this post on Instagram                       A post shared by ETimes (@etimes) رشبھ پنت کی بہن ساکشی پنت کی سنگیت کے موقع پر گلوکار کی لائیو پرفارمنس پر...
    نیشنل ٹی 20 کپ: ہمایوں الطاف ملتان ریجن ٹیم میں منتخب، محمد صداقت ریزرو کھلاڑی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز لودھراں : نیشنل ٹی 20کپ کے لئے ملتان ریجن کی ٹیم میں ترین کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑی ہمایوں الطاف کو سلیکٹ کر لیا گیا ہے جبکہ محمد صداقت کی بھی بطور ریزرو کھلاڑی سلیکشن ہوئی ہے۔ترین کرکٹ اکیڈمی کے اونر علی ترین اور اکیڈمی انتظامیہ نے دونوں کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ہے اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ہمایوں الطاف اور محمد صداقت نے اکیڈمی میں بہترین سہولیات فراہم کرنے پر علی خان ترین اور ترین کرکٹ اکیڈمی کی منیجمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ وہ نیشنل ٹی ٹوئینٹی کپ...
    کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کی والدہ انتقال کر گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کی والدہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ اور تدفین کے انتظامات کے بارے میں خاندان کی جانب سے جلد اعلان کیا جائے گا۔ کرکٹ حلقوں اور شائقین کی جانب سے باسط علی سے اظہار تعزیت کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ باسط علی نے 1993 سے 1996 کے درمیان 19 ٹیسٹ اور 50 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ باسط علی کے ٹیسٹ کیریئر میں 5 نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میں انہوں نے 9 نصف سنچریاں اور ایک سنچری اسکور...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ملکی کرکٹ طویل عرصے سے بحران کا شکار ہے جب تک میرٹ پر فیصلے نہیں ہوں گے حالات بہتر نہیں ہوں گے انہوں نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی نیت کو مثبت قرار دیا لیکن کہا کہ کرکٹ کے حوالے سے ان کی عدم واقفیت ایک بڑا مسئلہ ہے کراچی میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کھلاڑیوں پر سخت فیصلے کیے جا رہے ہیں جبکہ منیجمنٹ خود کو بچانے میں لگی ہوئی ہے ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو ایک وقت میں ایک ہی کام پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ ایک ساتھ تین معاملات نہیں چلائے جا...
    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب کے دوران احتجاج کے خلاف ہوں، سب سیاسی جماعتوں کو خاموشی سے خطاب سننا چاہیئے، گھیراؤ کرنا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑنا درست نہیں ہے، اپوزیشن جماعتیں اس سے کیا حاصل کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان کو گئے ہوئے تین سال ہوگئے ہیں، اب بھی یہ حکومت کہہ رہی ہے کہ دہشت گردی کے ذمہ دار وہی ہیں، آپ کہہ رہے کہ سارا کچھ عمران خان نے کیا ہے، اس کا مطلب آپ فیل ہوگئے ہیں، آج آپ کو جو کچھ بھی کرنا ہے، بطور حکومت اب آپ کو کرنا ہے۔...
    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب کے دوران احتجاج کے خلاف ہوں، سب سیاسی جماعتوں کو خاموشی سے خطاب سننا چاہیے، گھیراؤ کرنا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑنا درست نہیں ہے، اپوزیشن جماعتیں اس سے کیا حاصل کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان کو گئے ہوئے تین سال ہوگئے ہیں، اب بھی یہ حکومت کہہ رہی ہے کہ دہشت گردی کے ذمہ دار وہی ہیں، آپ کہہ رہے کہ سارا کچھ عمران خان نے کیا ہے، اس کا مطلب آپ فیل ہوگئے ہیں، آج آپ کو جو کچھ بھی کرنا ہے، بطور حکومت اب آپ کو کرنا ہے۔...