2025-05-19@18:27:33 GMT
تلاش کی گنتی: 2309
«بنیں گے»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک : وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان کی معیشت پر بڑا اثر نہیں پڑے گا اور دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں وزیرخزانہ نے کہا کہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیئے، بھارت کویکطرفہ معطل سندھ طاس معاہدہ بحال کرنا ہوگا، دریائے سندھ ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے۔ اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے بعد ازاں انہوں نے معروف صنعت کاروں اور برآمدکنندگان کے وفد نے سے ملاقات میں کی، یہ ملاقات حکومت کے نجی شعبے اور صنعتی برادری سے جاری...
وزیر اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق میں شہید ہونے والے شہریوں اور فوج کے جوانوں کے لواحقین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے 5 اور پاک آرمی کے 6 جوانوں کی شہادت پر نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے قوم سے کیا ہوا عہد پورا کیا، مجھ سمیت پوری قوم کو شہدا اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر اعظم کا ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا و زخمیوں کے لیے پیکج کا اعلان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کا بھرپور دفاع کیا اور ملکی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی، قوم بہادر سپوتوں کی قربانیوں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی حکام کے درمیان علاقائی سلامتی، توانائی، دفاع اور اقتصادی تعاون پر بات چیت ہوگی۔ عرب میڈیا کے مطابق ریاض کی مرکزی شاہراہوں، ہوائی اڈے اور اہم عمارتوں پر سعودی اور امریکی پرچم لہرا دیے گئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد کے موقع پر ریاض میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ Post Views: 4
آسٹریلوی کرکٹرز کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں دوبارہ شمولیت کے معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا کا مؤقف سامنے آگیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کہا گیا کہ آسٹریلوی کرکٹرز کے انفرادی فیصلوں کی حمایت کریں گے، بھارت واپس جانے یا نہ جانے کے کرکٹرز کے فیصلے کی حمایت کریں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹیم منیجمنٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لے گی، بھارت واپس جانے والے کھلاڑیوں کی تیاریوں پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آسٹریلوی حکومت بھارتی بورڈ سے رابطے میں ہے۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل 17 مئی سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا...
اسلام آباد+ سیالکوٹ+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خبرنگار خصوصی+ نامہ نگار+ خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم شہبازشریف نے ہر سال 10 مئی کو ’’یوم معرکہ حق‘‘ منانے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یوم معرکہ حق ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا۔ بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔ وزیراعظم نے 16 مئی کو افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ جمعے کے دن یوم تشکر کے تسلسل میں خصوصی نوافل ادا کریں گے۔ اللہ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے اور...
حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث ملتوی ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کروانے کا اعلان کردیا گیا۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10کے فائنل سمیت آٹھ میچز ری شیڈول کر دئیے گئے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے باقی میچز 17 مئی سے 25 مئی تک کھیلے جائیں گے اور باقی میچز کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا۔ جبکہ پی ایس ایل کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو رپورٹ کرنے کے لیے دو دن کا وقت دے دیا گیا ہے۔پی ایس ایل فرنچائزز 14 مئی کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گی۔ دوسری جانب پی ایس ایل کے میچز کے لیے لاہور کو حتمی شکل نہ دی جا...
اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ ’دوبارہ حملہ نہیں کرنا بیٹا، ورنہ اس بار سچ میں نہیں چھوڑیں گے۔ یہ بالی ووڈ فلم نہیں چل رہی‘۔ فہد مصطفیٰ نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مزہ ہی آ گیا، دل خوش ہو گیا‘۔ انہوں نے بھارت کو کہا کہ ’یہ فلم نہیں ہے جب سچ میں ہوتا ہے تو ایسا ہوتا ہے اب ذرا انجوائے کرو اس کو‘ "Film ni chal ri hai" Fahad mustafa ate ???? pic.twitter.com/dOz4jz1QN1 — Sadia A ???????? (@Dr_SadiaAz) May 12, 2025 ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی میڈیا کی بھی تعریف کی اور کہا کہ...
سمبڑیال + وزیر آباد + سوہدرہ + لاہور (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی والے فارم 47 والے نہیں، ہم یہ فارم اب نہیں چلنے دینگے، حکومت ہماری سپورٹ اور ووٹ کی وجہ سے قائم ہے، اس ملک کو نفرتوں کی نہیں پیار اور محبت کی ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی کے پوسٹر اتارنا فیئر گیم کیخلاف ہے۔ صاف شفاف اور پر امن الیکشن چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 52سیالکوٹ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار راحیل کامران چیمہ کے مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ، راحیل کامران چیمہ، امتیاز...
اعلامیے کے مطابق شہدا پیکج کے تحت معرکہ حق میں شہید شہریوں کے ورثا کی 1 کروڑ روپے مالی معاونت کی جائے گی اور زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے شہدا پیکج کا اعلان کردیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھارتی حملوں سے متاثرہ افراد اور املاک کیلئے بڑے فیصلے کیے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق شہدا پیکج کے تحت معرکہ حق میں شہید شہریوں کے ورثا کی 1 کروڑ روپے مالی معاونت کی جائے گی اور زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے شہدا کی...
وزیراعظم کا آپریشن معرکہ حق کے شہدا اور زخمیوں کیلئے پیکیج کا اعلان، ورثا کا ایک کروڑ دیئے جائیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم نے معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے پیکیج کا اعلان کردیا،وزیراعظم کے اعلان کے تحت معرکہ حق میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے ورثا کو 1 کروڑ جبکہ زخمی ہونے والوں کو 10 سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاک افواج کے شہدا کے ورثا کو رینک کے حساب 1 کروڑ سے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم شہدا پیکیج کے تحت دی جائے گی۔پاک افواج کے شہدا کے ورثا کو گھر کی سہولت کے لئے رینک کے حساب سے 1 کروڑ...

معرکہ حق میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے ورثا کو 1 کروڑ ، زخمیوں کو 10 سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم نے معرکۂ حق کے دوران شہید ہونے والوں کیلیے پیکیج کا اعلان کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کے اعلان کے تحت معرکہ حق میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے ورثا کو 1 کروڑ جبکہ زخمی ہونے والوں کو 10 سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔پاک افواج کے شہداء کے ورثاء کو رینک کے حساب 1 کروڑ سے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم شہدا پیکیج کے تحت دی جائے گی۔ پاک افواج کے شہداء کے ورثاء کو گھر کی سہولت کے لئے رینک کے حساب سے 1 کروڑ 90 لاکھ سے 4 کروڑ 20 لاکھ روپے تک دیے جائیں گے جبکہ پاک افواج کے شہداء کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل منگل کے روز سعودی دارالحکومت ریاض پہنچیں گے ان کے استقبال کے لیے شاندار تقریبات کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیںاپنے دوسرے عہد صدارت میں یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے جس کے دوران وہ سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی )کے خصوصی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق دورے کا بنیادی مقصد سعودی عرب کے ساتھ وسیع سرمایہ کاری معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ ملے گاصدر ٹرمپ سعودی عرب کے بعد 15مئی کو قطر اور 16 مئی...
ویب ڈیسک:پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کیلئے دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان آج اہم رابطہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ رابطہ ہاٹ لائن پر صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، جس میں فریقین 10 مئی کے سیز فائر کے فیصلے کی تفصیلات کا جائزہ لیں گے۔ ڈی جی ایم اوز کے درمیان دس مئی کی سہ پہر بھی رابطہ ہوا تھا، جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے سکیورٹی ذرائع نے اس رابطے کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کی راہ...
حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انسانی دماغ بعض مخصوص حالات میں ہزاروں سال تک قدرتی طور پر محفوظ رہ سکتا ہے، جو سائنسدانوں کے لیے حیرت کا باعث ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی محققہ الیگزینڈرا مورٹن-ہیورڈ کی قیادت میں کی گئی ایک جامع تحقیق میں دنیا بھر سے 4,400 سے زائد محفوظ شدہ انسانی دماغوں کا ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے۔ ان میں سے 1,300 سے زیادہ ایسے کیسز ہیں جہاں صرف دماغ محفوظ رہا، جبکہ باقی تمام نرم بافتیں ختم ہو چکی تھیں ۔ ماہرین کے مطابق دماغ کی اس غیرمعمولی حفاظت کے پیچھے ممکنہ عوامل میں شامل ہیں: مالیکیولر کراس لنکنگ: پروٹینز اور لپڈز کا آپس میں جُڑ جانا، دماغی بافتوں کو مستحکم بناتا ہے۔ میٹل کمپلیکسیشن: آئرن...
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کیلئے دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان آج اہم رابطہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ رابطہ ہاٹ لائن پر صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، جس میں فریقین 10 مئی کے سیز فائر کے فیصلے کی تفصیلات کا جائزہ لیں گے۔ ڈی جی ایم اوز کے درمیان دس مئی کی سہ پہر بھی رابطہ ہوا تھا، جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا۔ سکیورٹی ذرائع نے اس رابطے کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کی راہ بھی ہموار ہو رہی ہے، جن کے لیے ابتدائی رابطے جاری ہیں۔ ذرائع...
حسن علی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری آئندہ ہفتے4روزدورہ پرلاہورآئیں گے. ذرائع کے مطابق بلاول بھٹونےپنجاب کی قیادت سےتنظیمون کی فہرستیں طلب کرلیں،بلاول بھٹو زرداری پنجاب کی سیاسی صورتحال پررہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے۔ بلاول بھٹوتنظیم کوفعال کرنےاورلاہورکی صدارت کابھی فیصلہ کرینگے،بلاول بھٹوزرداری سفارشات کےتناظرمیں پنجاب میں اہم فیصلےکرینگے۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے
فائل فوٹو پنجاب بھر کے تمام اسکول آج سے معمول کے مطابق کھولے جائے گے، اسکول کھولنے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔لاہور تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر پارٹ ٹو تھیوری کے امتحانات آج سے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔بورڈ حکام کے مطابق میٹرک امتحانات کے پریکٹیکل بھی آج سے شیڈول کے مطابق شروع ہوں گے۔انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو اور میٹرک پریکٹیکل کے ملتوی پرچوں کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاک بحریہ اور فضائیہ کے سینیئر افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کی ۔ پریس کانفرنس کے دوران وائس ایڈمرل رب نواز نے بتایا کہ دوران جنگ پاکستان نیوی بھارتی نیوی کی سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئے تھی ۔پاکستان نیوی نے تمام بندرگاہوں کو آپریشنل رکھا ۔پاکستان نیوی کو تیار دیکھ کر دشمن کو آگے بڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ وائس ایڈمرل رب نواز نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کی سمندری حدود سے بھارتی جہاز400ناٹیکل مائل دور تھا ۔ پاکستان نیوی تیار تھی اس لیے انہیں آگے بڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی ۔ مومن...
ملتان ،فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں کل سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کل تمام تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیاں معمول کے مطابق ہوں گی۔یاد رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ حالات کے باعث تمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔دوسری جانب انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کل سے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹرز کی سکیورٹی خدشات کے باعث انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں دوبارہ شمولیت غیریقینی ہوگئی۔ آسٹریلوی اخبار سڈنی مارننگ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کیساتھ جنگی تنازع کے بعد آئی پی ایل کو ملتوی کردیا گیا تھا تاہم ایک روز بعد معاملات معمول آنے کے سبب لیگ کے مستقبل کے حوالے سے باز گشت تیز ہوگئی ہے۔ تاہم لیگ دوبارہ شروع ہونے پر آسٹریلوی کرکٹرز کی سیکیورٹی کے باعث انکی شرکت غیر یقینی ہے۔ دوسری جانب آئی پی ایل فرنچائزز سن رائزرز حیدرآباد، راجستھان رائلز اور چنئی سپر کنگز پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں لیکن ٹیموں کے ایک یا اس سے زائد کچھ میچز باقی ہیں۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسمارٹ فون بنانے چینی موبائل کمپنی ویوو نے مہنگائی کے دور میں بہترین فیچرز کا حامل اپنا نیا موبائل ’ ویوو Y29‘ پاکستان میں متعارف کروا دیا، فون کی بیٹری ’ 6500mAh BlueVolt ‘ ہے جو صارفین کو لمبے وقت تک استعمال کی سہولت فراہم کرتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ، فون میں اینٹی ڈراپ آرمَر ڈیزائن بھی موجود ہے، جو اسے روزمرہ کے جھٹکوں اور گرنے سے بچاتا ہے۔ اسمارٹ فون بنانے چینی موبائل کمپنی ویوو نے موبائل فون صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لئے پاکستان میں وائی سیریز میں اضافہ کرتے ہوئے ’Vivo Y29‘ متعارف کروا دیا ہے، ویوو Y29 میں بیٹری 6500mAh نصب کی گئی، فاسٹ چارجنگ: 44W، جو 50فیصد بیٹری کو تقریباً 41...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آج رات 10 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ اہم پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی موجود ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج اہم پریس بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج رات 10 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ اہم پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)جب ہم جواب دینگے تو گونج دنیا کو سنائی دے گی،، پاک فوج نے اپنا ایک ایک لفظ سچ ثابت کر دکھایا۔ تفصیلات کے مطابق افواج پاکستان نے بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ حملے کا دن کی روشنی میں بھر پور جواب دیا۔ پاک افواج کے بھر پور اور مؤثر جواب کو دنیا بھر نے دیکھا بھی اور اس کی گونج واشنگٹن تک سنائی دی۔ بھارت پاکستان کے اس دم دار جواب کے بعد بھیگی بلی بن گیا اور مودی کو ٹرمپ سے پاکستان کو روکنے کی درخواست کرنا پڑی۔ مزیدپڑھیں:ملک بھر میں بارشیں،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
—فائل فوٹو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سوا 7 بجے شام یہ پریس کانفرنس کریں گے۔پاک بحریہ اور فضائیہ کے سینیئر افسران بھی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ ہوں گے۔
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد نافذ سیز فائر کے تناظر میں پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کل (12 مئی) سے معمول کے مطابق کھول دیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کل سے کھلیں گے اور نصابی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کی گئی جارحیت اور کشیدہ صورتحال کے باعث حکومتِ پنجاب نے 9 اور 10 مئی کو تمام اسکولز، کالجز اور جامعات بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ اب سیز فائر کے بعد حالات پر قابو پانے اور سیکیورٹی اداروں کی مکمل اطمینان دہ رپورٹ...
شیخوپورہ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھارت سے شہداء کا بدلہ لیا اور آئندہ بھی لیتے رہیں گے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں جامعہ مسجد القریٰ کے دورے کے دوران رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ مودی کے ہندو توا نظریے نے خطے کا امن تباہ کر دیا، مودی جب سے وزیر اعظم بنا بھارت میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کردی گئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جو بھارت کو ہضم نہیں ہورہا، پہلگام واقعہ پاکستانی مداخلت نہیں بھارت کی فوج کی نااہلی ہے، وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے پہلگام واقعہ کی نیوٹرل انکوائری کی پیشکش کی۔وفاقی وزیر...
آج ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک فضائیہ، بحریہ کے سینئر افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کریں گے.ڈی جی آئی ایس پی آر، پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسرا کے ہمراہ آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے۔رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج شام 7 بج کر 15 منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔اہم پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کے پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی موجود ہوں گے۔پاک فوج کے افسران اپنی پریس کانفرنس میں آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے اہم تفصیلات پیش کریں گے۔
پاک بھارت سیز فائر، اسکول اور تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پنجاب سمیت ملک بھر کے اسکولز اور تعلیمی ادارے پیر سے معمول کے مطابق کھلیں گے، انٹرمیڈیٹ، او اور اے لیول کے امتحانات بھی مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ حکومت نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے باعث جمعہ سے اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تمام اسکولز اور تعلیمی ادارے بند رہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد مختلف تعلیمی اور امتحانی محکموں نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پیر 12 مئی سے تمام اسکولز اور تعلیمی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینینٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج 7 بجکر 15 منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے اس موقع پر پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سینئر افسران بھی ہمراہ ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پاک فوج لیفٹینینٹ جنرل احمد شریف چوہدری پاکستان ایئرفورس اور پاکستان نیویز کے افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ مسلح افواج کے ترجمانوں کی جانب سے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے منہ توڑ جواب سے متعلق اہم تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ مزیدپڑھیں:سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

چینی صدر چین – لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی برادری کے فورم کی چوتھی وزارتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے
بیجنگ : چینی – لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی برادری کے فورم کی چوتھی وزارتی کانفرنس منگل کو بیجنگ میں منعقد ہوگی۔چینی صدر شی جن پھنگ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور اہم خطاب کریں گے۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی برادری کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ یا نمائندے اور متعلقہ علاقائی بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ Post Views: 4

ایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور بھی نہ کر پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
ایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور بھی نہ کر پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جسے دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا سوچ بھی نہ سکے۔ یومِ تشکر کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ہم نے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا ہے، آج کا دن نہ صرف شکرگزاری بلکہ قومی غیرت، جرات اور اتحاد کی فتح کا دن ہے۔انہوں...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ احمد شریف چوہدری شام 7 بجکر 15 منٹ پر پریس کانفرنس کریں گے۔ اس موقع پر پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینیئر آفیسرز بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اہم پریس کانفرنس پاکستان ایئرفورس پاکستان نیوی ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف وی نیوز
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج شام سوا 7بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے،پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے سینئر افسران بھی ہمراہ ہوں گے۔ مزید :
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان کی مسلح افواج کی بھارت کی جانب سے کی گئی بزدلانہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہیں گے کہ جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا عہد ٹوٹے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ امید ہے بھارت اب مذاکرات اور سفارتکاری کے زریعے کشیدگی کم کرنے کی جانب بڑھے گا۔
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف رات 11 بج کر 05 منٹ پر قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کا خطاب رات 11 بج کر 05 منٹ پر پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا۔ اس سے قبل وزیراعظم نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں بتایا تھا کہ وہ قوم سے خطاب میں جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے تفصیلات رکھیں گے اور اعتماد میں لیں گے۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف رات11بجکر 5منٹ پر قوم سے خطاب کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف موجودہ حالات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے ۔ Post Views: 5
بھارتی سیکرٹری خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ساڑھے 3 بجے رابطہ ہوا، فون کال میں سیز فائر پر رضامندی ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ہندوستان کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطے کے بارے میں بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے آگاہ کیا۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ساڑھے 3 بجے رابطہ ہوا، فون کال میں سیز فائر پر رضامندی ہوئی۔ فریقین نے سیز فائر کرنے پر رضامندی ظاہر کی، زمینی، فضائی اور بحری سمیت ہر طرح کی فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق ہوا۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ کے مطابق ڈی جی ایم اوز 12 مئی کو دوبارہ بات...

بھارتی سیکریٹری خارجہ کی جنگ بندی کی تصدیق،دونوں ممالک کے فوجی افسران 12مئی کو رابطہ کریں گے:وکرم مستری
بھارتی سیکریٹری خارجہ کی جنگ بندی کی تصدیق،دونوں ممالک کے فوجی افسران 12مئی کو رابطہ کریں گے:وکرم مستری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس ) بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے ایک بیان میں جنگ بندی کی تصدیق کر دی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز سے سہ پہر 3 بج کر 35 منٹ پر رابطہ ہوا، انہوں نے اتفاق کیا ہے کہ دونوں فریق تمام قسم کی فائرنگ اور زمینی، بحری اور فضائی فوجی کارروائیاں روک دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس جنگ بندی کا اطلاق آج شام 5 بجے سے ہوگا، دونوں فریقین کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔بھارتی...
ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچر کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نیوی کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی نیوی اگر پاکستان کی جانب میلی نگاہ سے بڑھے گی تو اسے بحیرہ عرب میں غرق کر دیا جائے گا۔ مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچر کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ جس طرح پاک فضائیہ نے دشمن کو چاروں شانے چت کیا ہے اور وہ اپنے طیاروں کا ملبہ اپنے میڈیا کو دکھانے سے گریز کر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح افواج پاکستان...
اقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی ترجمان اولگا چیرفکو نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے راستے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے زور دیا کہ اقوامِ متحدہ، غزہ کے شہریوں کی جبری بے دخلی کے کسی منصوبے کی حمایت نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے واضح کر دیا ہے کہ ہم غزہ کے شہریوں کی جبری بے دخلی کے مخالف ہیں ، اقوامِ متحدہ فلسطینیوں کی کسی بھی جبری نقل مکانی کی حمایت نہیں کرے گی۔(جاری ہے) غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کے لیے نئے امریکی منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے اولگا چیرفکو نے کہا کہ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم اگلے لیول کےلیے بھی تیار ہیں، اگر بین الاقوامی طاقتیں مداخلت کرتی ہیں تو ہم اس کےلیے بھی تیار ہیں، ہم اپنے گارڈز ڈاؤن نہیں کریں گے، 2 ایٹمی طاقتوں کی جنگ دنیا کےلیے فکر کا مقام ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے دو تین روز میں بھارت نے امن کی بات ضرور کی لیکن جارحیت بھی جاری رکھی، اگر معاملہ بڑھتا ہے تو اس کےلیے بھی ہم تیار ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ تماشبین بھی اس صورتحال میں لپیٹے جائیں گے، خدانخواستہ ایٹمی صورتحال بنی تو پھر تماشبین بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے، جنگ بڑی ہوئی تو پھر اس خطے تک محدود نہیں رہے...
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی ترجمان اولگا چیرفکو نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے راستے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ اقوامِ متحدہ، غزہ کے شہریوں کی جبری بے دخلی کے کسی منصوبے کی حمایت نہیں کرتی۔العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم نے واضح کر دیا ہے کہ ہم غزہ کے شہریوں کی جبری بے دخلی کے مخالف ہیں ، اقوامِ متحدہ فلسطینیوں کی کسی بھی جبری نقل مکانی کی حمایت نہیں کرے گی۔(جاری ہے) غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کے لیے نئے امریکی منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے اولگا چیرفکو نے کہا کہ...
پاک بھارت کشیدگی: وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج شام قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ پاک بھارت کشیدگی سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے افواج پاکستان کی بھارتی در اندازی کے خلاف کارروائیوں پر قومی سیاسی قیادت سے رابطے کر کے ان کو اعتماد میں لے لیا۔ وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، کنوینر متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد حسین مگسی اور...
وزیراعظم شہباز شریف— فائل فوٹو پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری موجودہ کشیدہ صورتحال میں وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کردی اور آپریشن بنیان المرصوص شروع کردیا۔ پاک بھارت کشیدگی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہامریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ بھارت میں ایئر بیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج، پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو ’اڑی‘، سپلائی بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کردیے...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کو بتایا ہے کہ بھارت اب حملہ نہیں کریگا تو ہم بھی نہیں کریں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں، صبر کا مظاہرہ کیا مگر بھارت کے طیارے گرانے کے بعد ان کی فرسٹریشن شروع ہوئی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے پہلے کسی جگہ حملہ نہیں کیا، انہوں نے جھوٹ بولا تھا اور انہوں نے پرسوں 4 میزائل مارے جن میں سے 3 بھارت میں گرے اور ایک پاکستان آیا جسے تباہ کیا گیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ ہم نے پہل نہیں کی مگر ہماری صبر کی حد ختم ہوگئی تھی جس کے بعد جواب دینے کا فیصلہ کیا...
ہمارے صبر کی حد ختم ہوئی جس پر جواب دیا، اب بھارت رکے تو ہم بھی حملہ نہیں کرینگے: اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کو بتایا ہے کہ بھارت اب حملہ نہیں کریگا تو ہم بھی نہیں کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو رکرتےہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں، صبر کا مظاہرہ کیا مگر بھارت کے طیارے گرانے کے بعد ان کی فرسٹریشن شروع ہوئی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے پہلے کسی جگہ حملہ نہیں کیا، انہوں نے جھوٹ بولا تھا اور انہوں نے پرسوں 4 میزائل مارے جن میں سے...

بھارت کے حملے کا جواب دے دیا ، اگر اب بھارت نے جارحیت کی تو جواب ہائی ویلیو ٹارگٹ ہونگے ، شاہ زیب خانزادہ نے بڑی خبر دے دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے بھارتی حملے کے نتیجے میں پاکستان کے بھر پور جواب کے بعد بتا یا ہے کہ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہمارے تحمل کو کمزور ی سمجھا اس لیے بھارت کو اس کے حملے کا جواب دے دیا ہے ، اگر بھارت چاہتا ہے تو آئے بیٹھ کر بات کرے لیکن پاکستان کے اس جواب کے بعد اگر بھارت مزید جارحیت چاہتا ہے تو جواب بہت سخت ہو گا۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ نے سیکیورٹی ذرائع سے بتا یا کہ پاکستان کی ملٹری اور سیاسی لیڈرشپ نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اگر اب بھارت جارحیت کا مظاہرہ کرے گا تو پھر پاکستان...
پاکستان بھر کے لیے بجلی ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: موسم گرما میں بھاری بلوں سے تنگ عوام کے لیے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق بجلی رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت سستی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں 3 ماہ تک کمی ہوگی۔ کراچی سمیت ملک بھرکے لیے مئی سے جولائی تک فی یونٹ بجلی ایک روپے55 پیسےفی یونٹ سستی کی گئی ہے۔ مئی سے جولائی ہر ماہ فی یونٹ بجلی ایک روپے55 پیسے سستی ہوگی۔ بجلی صارفین کو 52 ارب 60 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔...
—فائل فوٹو پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کل کابل میں ہوں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے محمد صادق کابل پہنچ گئے۔ یہ بھی پڑھیے پاک چین تعلقات اور افغانستان مذاکرات میں علاقائی مسائل، تجارت، سفارتی تعلقات اور سیکیورٹی تعاون پر گفتگو ہو گی۔سہ فریقی مذاکرات میں امن، استحکام اور خطے میں باہمی تعاون پر زور دیا جائے گا۔سفارتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین اور پاکستان نے افغان حکومت سے باہمی دلچسپی کے امور پر رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت نے دنیا کے مہنگے ترین اسرائیلی ڈرونز استعمال کیے، بھارت کو جواب میں کمی نہیں ہو گی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ قومی یکجہتی کی بات ہو تو سیاسی ہم آہنگی کی بات بھی ہونی چاہیے، سیاست ایک دوسرے کو گھسیٹنے کا نام نہیں، سیاست دلیل سے ایک دوسرے کو قائل کرنے کا نام ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے خطے میں سیاست کو فسطائیت کے قریب لانے کی کوشش کی گئی، جنگ ہمیشہ جوش، جذبے اور حکمت سے لڑی جاتی ہے، دشمن کو جو 3 روز قبل جواب دیاگیا اب اس سےبڑھ کر...

کسی نے ہمیں چھیڑا تو گھس کر ماریں گے ،دشمن کو جو 3 روز قبل جواب دیا اب اس سےبڑھ کر ہو گا:اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جنگ حکمت سے لڑی جاتی ہے ،دشمن کو جو 3 روز قبل جواب دیا اب اس سےبڑھ کر ہو گا۔بھارت نے دنیا کے مہنگے ترین اسرائیلی ڈرونز استعمال کیے، بھارت کو جواب میں کمی نہیں ہو گی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ قومی یکجہتی کی بات ہو تو سیاسی ہم آہنگی کی بات بھی ہونی چاہیے، سیاست ایک دوسرے کو گھسیٹنے کا نام نہیں، سیاست دلیل سے ایک دوسرے کو قائل کرنے کا نام ہے۔ بہاولپور میں بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والی جگہ سے اجمل جامی کو کیا ملا؟ ’’جنگ ‘‘...

وزیرداخلہ سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات،پاک وطن کی سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے:محسن نقوی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک، بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو حالیہ کشیدگی اور پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارت کی ڈورنز دہشتگردی کے بارے بھی قائم مقام امریکی سفیر کو بریف کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کرکے شہری آبادیوں کو ڈورنز کے ذریعے نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی، پاکستان نے مؤثر کارروائی کر کے درجنوں ڈرونز کو مار گرایا...
افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کچھ دیر میں انٹرنیشل میڈیا کو بھارت کے جارحانہ اقدامات پر بریفنگ دیں گے، پاک فضائیہ اور بحریہ کے افسران بھی بریفنگ میں موجود ہوں گے۔ کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر کی شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، کھوئی رٹہ سیکٹر اور بنڈلی میں کم سن بچی اور خاتون سمیت 5 افراد شہید اور 10 زخمی ہوگئے، جبکہ متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے مزید 3 پوسٹیں، مقبوضہ کشمیر میں جھنڈا زیارت پوسٹ اور پانڈو سیکٹر میں ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا، سماہنی باغسر میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم جواب دیں گے تو دنیا خود سن لے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور گولہ باری جاری ہے۔ بھارتی افواج جان بوجھ کر پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جن بھارتی پوسٹوں سے شہریوں پر فائرنگ ہو رہی ہے صرف اُن ہی کو جوابی کارروائی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ بھارت نے جارحیت کا راستہ اپنایا، پاکستان اپنا دفاع کرے گا: ترجمان دفتر خارجہانہوں نے کہا کہ بھارت عالمی...
اسلام آباد (رضوان عباسی سے )ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال سے سب آگاہ ہیں۔ بھارت نے 7 مئی سے پاکستان کے مختلف علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کا آغاز کیا، جس نے دونوں ایٹمی طاقتوں کو جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ پہلگام واقعے پر پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، بھارت نے اب تک کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا۔ بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں اور ان کے جنگی جنون کی وجہ سے پورے خطے کا امن داؤ پر لگا ہے۔ شفقت علی خان...
---فائل فوٹو پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رہیں گے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر آج ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔اسلام آباد میں برٹش کونسل اور کیمبرج کے زیرِ انتظام آج ہونے والے او اور اے لیول کے امتحانات بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔کیمبرج انٹرنیشنل کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، میرپور اور مظفرآباد میں آج امتحانات نہیں ہوں گے۔کیمبرج انٹرنیشنل بورڈ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر او اور اے لیول، آئی جی سی ایس ای، انٹرنیشنل اے ایس کے امتحانات کینسل کر دیے گئے ہیں۔کیمبرج انٹرنیشنل بورڈ کی انتظامیہ کے مطابق دیگر جگہوں پر امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے۔
ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈرون حملے ہماری لوکیشنز کو جانچنے کیلئے تھے، آئندہ چند روز بتائیں گے کہ ہماری بہادر افواج کس طرح ملک کا دفاع کرسکتی ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں ہے جس کے ساتھ ہمارے رابطے نہیں ہیں۔ ایران، سعودیہ، قطر اور چین کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہیں۔ ایک دو ملکوں نے ہلکی پھلکی بھارت کی حمایت کی ہے باقی سارے یا ہمارے ساتھ کھڑے ہیں یا پھر نیوٹرل ہیں۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ان کے قریب ترین حلیف بھی نہیں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ہر شعبے میں بھارت کا بھرپور مقابلہ کررہی ہیں،آئندہ چند دن میں بتائیں گے کہ کس طرح ملک کا دفاع کر سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہاکہ چین کےساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطہ ہے،ہم عرب ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں،ایران کے وزیر خارجہ دو روز قبل پاکستان آئے،اسحاق ڈار کا قطرسعودی عرب اور چین سے روزانہ رابطہ ہے،مولانا نے درست کہا سفارتی روابط مزید تیز ہونے چاہئیں۔ مدارس کا ہر نوجوان فوج کے ساتھ صف اول پر ہوگا، مولانا فضل الرحمان خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ...
ریاض ، نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)امریکا کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان اور سرمایہ کار آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔(جاری ہے) عرب ٹی وی کے مطابق دورہ کرنے والوں میں ایلون مسک، مارک زکربرگ، لیری فنک، سیم آلٹمین اور ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی بوئنگ کے عہدیداران سمیت دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔امریکی سرمایہ کار سعودی تاجروں سے ملاقات کریں گے تاکہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جا سکے جن میں ہوائی جہاز اور گاڑیوں کی صنعت، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، کرپٹو کرنسی، جنگی ساز و سامان اور مالیاتی شعبے شامل ہیں۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، قومی سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات کی، امریکا کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات کے دوران پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو موجودہ کشیدگی اور پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا اور بھارت کی ڈورنز دہشتگردی کے بارے بھی قائم مقام امریکی سفیر کو...
ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کریں گے جس سے ہمیں فائدہ نہ ہو، امریکی نائب صدر کا دو ٹوک بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا جس کا اسے کوئی براہ راست فائدہ نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے حوالے سے امریکا کا موقف واضح ہے، اور وہ اس تنازع میں براہ راست مداخلت نہیں کرے گا۔ نائب امریکی صدر نے کہا بھارت نے حملہ کیا اور پاکستان...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے بقیہ میچز کےلیے غیرملکی کھلاڑی اور آفیشلز آج شام دبئی روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکی کھلاڑی اور آفیشلز خصوصی پرواز کے ذریعے دبئی روانہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے فیز میں غیرملکی اور دوسرے فیز میں ملکی کھلاڑیوں کو دبئی بھیجا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کے باعث پی ایس ایل 10 کے بقیہ 8 میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی فوڈ اسڑیٹ کے قریب پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا تھا، جس کے بعد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز کے...
ایک انٹرویو میں نائب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت نے حملہ کیا اور پاکستان نے جواب دے دیا اب دونوں ممالک کو اس معاملے پر ٹھنڈے دماغ سے سوچنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا جس کا اسے کوئی براہ راست فائدہ نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے حوالے سے امریکا کا موقف واضح ہے، اور وہ اس تنازع میں براہ راست مداخلت نہیں کرے گا۔ نائب امریکی صدر نے کہا بھارت نے حملہ کیا اور...
واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ پاک بھارت تنازعہ ان کا مسئلہ نہیں ، وہ اس جنگ کے بیچ میں نہیں پڑیں گے۔امریکی نائب صدر نے آج ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعہ بنیادی طور پر ہمارا مسئلہ نہیں ہے”، حالانکہ وہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ وینس نے فاکس نیوز کو بتایا انڈیا نے پاکستان پر حملہ کیا جس کا پاکستان جواب دے رہا ہے۔ ہم جو کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ ان لوگوں کو تھوڑا سا کشیدگی کم کرنے کی ترغیب دینے کی کوشش کریں، لیکن ہم ایسی جنگ کے بیچ میں ملوث نہیں...
سٹی42: پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کیلئے عالمی برادری سرگرم۔سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے۔وہ اپنے دورے میں پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لئے سعودی عرب سرگرم ہے۔
امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر، اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل نمائندے اور سابق صدر آزاد کشمیر ایمبیسڈر مسعود خان نے وی نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ پاک بھارت فوجی ٹکراؤ کو لے کر دو امکانات ہیں۔ ایک یہ کہ معاملہ ہاتھ سے نکل جائے، دوسرا یہ کہ پس پردہ جو سفارتی کوششیں ہو رہی ہیں وہ کامیاب ہو جائیں۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام ان دوںوں امکانات کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔جس وقت بھارت نے آزاد کشمیر میں بلال مسجد پر حملہ کیا میں اُس سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ بعد میں، میں بلال مسجد گیا وہاں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی، شہید...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں ڈرون حملوں کے بعد جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے۔ پاکستان جواب میں بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اور پاکستان بھارت تنازعہ بند گلی میں داخل ہورہا ہے۔ بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ نہ لاہور کے دفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔ خلیجی ممالک بھی کشیدگی...
اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر خارجہ کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کل اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
سٹی 42 : سعودی عرب کے وزیر خارجہ شٹر مشن پر کل پاکستان پہنچیں گے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کل اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ مہمان وزیرمملکت برائے خارجہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لئے سعودی عرب سرگرم ہے، مہمان وزیرمملکت برائے خارجہ آج بھارتی دارلحکومت میں تھے۔
پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کرینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کل اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے کیونکہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لئے سعودی عرب سرگرم ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مہمان وزیرمملکت برائے خارجہ آج بھارتی دارلحکومت میں تھے، وہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمولانا فضل الرحمان...
لازقیہ میں پیغمبر اکرم (ص) کمپلیکس کے ڈائریکٹر نے قم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کہیں بھی ابراہیم خلیل علیہ السلام کی ذریت موجود ہے وہ سرزمین نور، علم اور مقاومت کا مرکز بنی ہے اورحوزہ علمیہ قم اس کی واضح مثال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عرب اسلامی ملک شام کے ممتاز عالم دین نے قم میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شام میں عالمی استکبار کی حالیہ سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ محور مقاومت کمزور نہیں ہوگا بلکہ مضبوط تر ہوتا جائے گا، دشمنوں کی ظاہری فتح کے دن عارضی ہیں اور ان کی شکست عنقریب آشکار ہوگی۔ شام کے شہر لازقیہ میں پیغمبر اکرم (ص) کمپلیکس کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین سید ایمن زیتون نے قم...
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان صرف ایک ملک نہیں بلکہ یہ ایک نظریہ کا نام ہے، اس لئے پاکستان کا دفاع ہم اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔ بھارت نے رات کی تاریکی میں ہماری نظریاتی اساس پاکستان پر حملہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے کہا یے کہ وطن عزیز پاکستان صرف ایک ملک نہیں بلکہ یہ ایک نظریہ کا نام ہے، اس لئے پاکستان کا دفاع ہم اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔ بھارت نے رات کی تاریکی میں ہماری نظریاتی اساس پاکستان پر حملہ کیا ہے، جس کے جواب میں پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے زریعے دشمن کے ناپاک عزائم...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایل او سی پر بھارت کا پورا بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ کردیا، 40 سے 50 بھارتی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، پاکستان نے پچیس ڈرونز تباہ کیے ہیں جن میں سے کچھ جام کرکے اور کچھ کو ہٹ کرکے تباہ کیا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ اپوزیشن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ ان کی وجہ سے دنیا کو پیغام گیا کہ ہم ایک ہیں، دشمن نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، بھارت جسے رافیل طیاروں پر بڑا ناز تھا کہ پتا نہیں پاکستان کا کیا کردیں گے مگر جس ارادے سے پاکستان کی طرف دیکھ رہے...
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہم سب مل کر دشمن کا مقابلہ کریں گے,امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو ’’اہم مشورہ‘‘ دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ حکومت سب سے پہلے آل پارٹیز کانفرنس بلائے۔ پہلگام میں جعلی آپریشن کی بنیاد پر پاکستان پر حملہ کیا گیا اور جو جواب پاک فوج نے دیا وہ لائق تحسین ہے۔بھارت نے پاکستان کے کئی علاقوں پر حملہ کیا، 30 سے زائد شہید ہوگئے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قوم ائیر فورس اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، قوم نے اختلافات بھلا کر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ...
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی حملوں کا جواب دینے کیلئے کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع ہوگیا ہے، امن پہلی ترجیح ہے لیکن بھارت کو جواب دیں گے برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان نے بارہا پہلگام واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی، پاکستان کی پہلی ترجیح امن تھی لیکن اب اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حملوں کا جواب دینے کیلئے کاﺅنٹ ڈان شروع ہوگیا ہے، سلامتی کونسل اور بہت سے ممالک نے بھارت سے کشیدگی...
ہم نے دشمن کے 25 ڈرونز مار گرائے، میوزیم میں رکھیں گے: عطاء اللہ تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جذبہ حب الوطنی کی اعلیٰ مثال قائم ہو چکی ہے اور پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا ہے اور دشمن کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا، مگر پاکستان کے دفاعی نظام اور بہادر شاہینوں نے بھارت کے غرور کو خاک میں...
---فائل فوٹو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے کہا ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، اور سیالکوٹ ایئرپورٹس آپریشنل وجوہات کے باعث آج شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ترجمان کے مطابق ہیڈکوارٹرز پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل ون اور اولڈ ٹرمینل کراچی کی بھی فضائی حدود آج شام 6 بجے تک بند رہے گی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافر حضرات سے درخواست کی ہے کہ پروازوں سے متعلق اپنی ایئر لائنز سے رابط رکھیں۔ آئی جی پنجاب کا صوبے بھر میں سیکیورٹی بڑھانے کا حکمعثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے۔ یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث کراچی،...
صدر انجمن امامیہ کچورا نے ایک بیان میں کہا کہ دشمن بھارت نے ایک بار پھر اپنی فطری بزدلی اور دہشتگرد سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مادرِ وطن کی حرمت پر حملہ کیا ہے۔ یہ ناپاک جسارت بھارت کی تباہی کی بنیاد بنے گی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر انجمن امامیہ کچورا سکردو شیخ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ پاکستان پر بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ دشمن بھارت نے ایک بار پھر اپنی فطری بزدلی اور دہشتگرد سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مادرِ وطن کی حرمت پر حملہ کیا ہے۔ یہ ناپاک جسارت بھارت کی تباہی کی بنیاد بنے گی۔ دشمن یہ سمجھ لے کہ پاکستانی قوم ایک زندہ اور غیرت مند قوم ہے...
جنگی جنون میں مبتلا مودی کی ہدایت پر رات کی تاریکی میں بھارت نے پاکستان پر میزائل حملہ کیا، جس کے نتیجے میں رہائشی علاقوں میں معصوم پاکستانیوں کی شہادتیں ہوئی ہیں، جب کہ جوابی کارروائی میں پاک فضائیہ نے پانچ بھارتی طیارے اور سات ڈرونز مارگرائے ہیں۔ یہ خبر انتہائی افسوسناک ہے کیونکہ جنگ کبھی بھی مسائل کا حل نہیں ہوتی بلکہ لاتعداد مسائل کو جنم دیتی ہے۔ تنازعات ہمیشہ بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں ہونے والی جنگوں سے تباہی و بربادی کے سوا کسی فریق کو کچھ نہ ملا۔ چند دنوں کی جنگ کے نقصانات کا ازالہ کرنے میں دہائیاں گزر جاتی ہیں پھر بھی ماضی جیسا استحکام حاصل نہیں ہوتا۔ جب...
امریکہ کیجانب سے یمنی مزاحمت کیساتھ جنگ بندی مفاہمت پر تبصرہ کرتے ہوئے غاصب و سفاک اسرائیلی وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل، کسی بھی جگہ اور کسی بھی خطرے کے خلاف "تنہاء ہی" اپنا دفاع کریگا!! اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنی "تنہائی" پر دہائی دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اب "اکیلے ہی" اپنا دفاع کرے گا! اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں جعلی صیہونی رژیم کے سفاک وزیر اعظم نے یہ اعلان بھی کیا کہ اسرائیل؛ یمن میں امریکہ اور حوثیوں کے درمیان طے پانے والے "جنگ بندی معاہدے" کا حصہ نہیں! نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل کسی بھی جگہ اور کسی بھی خطرے...
وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تاحال چھٹیوں کے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعرات سے تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں جمعرات کو تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تاحال چھٹیوں کے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعرات سے تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی، سوشل میڈیا پر چھٹیوں کے بارے زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ دوسری جانب محکمہ سپیشلائزڈ...
ریلوے لائن ملیر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 سگے بھائیوں پر مشتمل اسٹریٹ کرائمز میں ملوث گروہ پکڑا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا کوئٹہ اسٹریٹ کرائم فری شہر ہے؟ ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر پاکستان ٹینٹری، ریلوے لائن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث کے تینوں بھائیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ایاز، ثنااللہ اور احمد فراز کے ناموں سے ہوئی۔ تینوں ملزمان سگے بھائی اور علاقے میں مختلف اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ مزید پڑھیے: کراچی کی سڑکوں پر ڈکیتیاں اور لوٹ مار کرنے والا خطرناک گینگ پکڑا گیا ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، بمعہ راؤنڈز 5 موبائل...
راولپنڈی ( نیوزڈیسک)پنجاب بھر میں نجی تعلیمی ادارے کل معمول کے مطابق کھلیں گے۔صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی شمالی پنجاب ابرار احمد خان نے کہا کہ کل تمام نجی تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے،کو ئی چھٹی نہیں ہو گی بلا اشتعال بھارتی جارحیت میں شہید 7 سالہ ارتضیٰ عباس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، صدر اور وزیراعظم کی شرکت
نئی دہلی:بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نےکہاہے کہ بھارت کا پاکستان کے ساتھ کشیدگی مزید بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم اگر اسلام آباد نے کوئی کارروائی کی تو وہ بھی جوابی کارروائی کریں گے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق اجیت دوول نے چین کے وزیرخارجہ ،امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر اور وزیر خارجہ مارکو روبیو، برطانیہ کے ہم منصب جوناتھن پاؤل، سعودی عرب کے مساعد العیبان، متحدہ عرب امارات کے شیخ طحنون، اور جاپان کے ہم منصب مساتاکا اوکانو سےرابطے کئے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق اجیت دوول نے اپنے ہم منصبوں کو پاکستان میں کی گئی حالیہ کارروائی کی نوعیت اور طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا مقصد کشیدگی بڑھانا نہیں ہے، لیکن اگر پاکستان...
وزیراعظم اپنے خطاب میں قوم کو پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ حالات کے حوالے سے آگاہ کریں گے جبکہ بھارتی جارحیت، پاک فوج کے دندان شکن جواب کے متعلق بھی بتایا جائے گا جبکہ قوم کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں بھی لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف آج ساڑھے نو بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم اپنے خطاب میں قوم کو پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ حالات کے حوالے سے آگاہ کریں گے جبکہ بھارتی جارحیت، پاک فوج کے دندان شکن جواب کے متعلق بھی بتایا جائے گا جبکہ قوم کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں بھی لیں گے۔ واضح رہے گزشتہ روز بھارت نے سٹینڈ آف ہتھیار استعمال کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا، بھارت...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے دن ہی واضح کردیا تھاکہ جنگ میں پہل ہم نہیں کرینگے، پہل کرینگے تو ردعمل اس سے بھی سخت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا سے بھی کہا کہ اگر بھارت کارروائی نہیں کرتا تو ہم کچھ نہیں کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا کہ بھارت نے جو حرکت کی اسکا جواب ہم نے دیدیا مزید بھی دینگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے دن ہی واضح کردیا تھاکہ جنگ میں پہل ہم نہیں کرینگے، پہل کرینگے تو ردعمل اس سے بھی سخت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کا قوم سے خطاب پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر آج رات 9 بجکر 30 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم قوم کو بھارت کے پاکستان پر حملے اور پاکستانی فوج کی جانب سے دیے گئے جواب سے متعلق آگاہی دیں گے اور اٹھائے گئے اقدامات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
سٹی42: پاکستان میں صورتحال معمول کے مطابق ہے، عوام بے خوفی اور بے فکری کے ساتھ روزہ مرہ کے معمولات انجام دے رہے ہیں۔ کل جمعرات کو تمام سکول، کالج، یونی ورسٹیاں معمول کے مطابق کھلیں گے۔ یونی ورسٹیاں اور کالج کل صبح کھلیں گے پنجاب کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری فرخ نوید نے آج بدھ کی شام بتایا ہے کہ کل جمعرات کو تمام یونیورسٹیاں کل معمول کے مطابق کھلیں گی۔ تمام کالجز میں بھی کل تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا انہوں نے کہا کہ جب پاکستان میں سب کچھ معمول کے مطابق ہے، خوف و ہراس کا دور دور تک کوئی نام و نشان تک...
سٹی 42 : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ صورتحال تاحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے،جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے نیلم جہلم پر حملہ کیا ہے، جب ایسی صورتحال ہوگی تو جواب تو دینا ہوگا، وزیراعظم پارلیمنٹ کے ذریعے ایوان اور عوام کو اعتماد میں لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پہلگام واقعہ پر اب بھی تحقیقات کی بات کرتے ہیں۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا