2025-07-25@23:32:34 GMT
تلاش کی گنتی: 178
«بھرپور شرکت»:
(نئی خبر)
جنوبی بھارتی اداکارہ رشمیکا مندنا ایک فلم کیلئے کتنا معاوضہ وصول کرتی ہیں، فوربز انڈیا نے رپورٹ جاری کردی۔ جنوبی بھارتی اداکارہ رشمیکا مندنا نہ صرف ٹالی ووڈ بلکہ اب لالی ووڈ پر بھی راج کرنے کو تیار ہیں۔ جو عید پر بالی ووڈ کے سب سے بڑے اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم سکندر میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ باصلاحیت اداکارہ رشمیکا مندنا پشپا اور اینیمل جیسی بلاک بسٹر فلموں کے بعد اب ہندوستانی سنیما کی صف اول کی خواتین میں سے ایک ہیں۔ وہ ان دنوں تقریباً ہر بھارتی فلم کے لیے بنیادی انتخاب میں سے ایک ہیں۔ اس تناظر میں فوربس انڈیا کی جانب سے شائع ہونے والی تازہ ترین رپورٹ اس بات...
تیلگو کامیڈی فلم رابن ہڈ جو حال ہی میں سینما گھروں کی زینت بنی ہے، شائقین کی جانب سے خوب توجہ حاصل کر رہی ہے۔ اس فلم سے اسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی اداکاری کی دنیا میں اپنا ڈیبیو دیا ہے۔ مرکزی اداکاروں نیتین اور سریلیلا کے علاوہ یہ فلم آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی خصوصی شرکت کی وجہ سے بھی خبروں کا حصہ رہی ہے تاہم اب اس فلم کیلئے ڈیوڈ نے کتنا معاوضہ لیا ہے یہ خبر بھی سامنے آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹر سے اداکار بننے والے ڈیوڈ وارنر نے اس فلم کیلئے بھاری معاوضہ وصول کیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ڈیوڈ وارنر کو اس فلم میں اپنے مختصر رول کیلئے 3 کروڑ روپے...
چیئرمین سینٹ انٹر پارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے کوالالمپور پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز کوالالمپور: چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی انٹر پارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے ملائیشیا کے شہر کوالالمپور پہنچ گئے ہیں۔ اس کانفرنس کا مقصد دنیا بھر کے پارلیمنٹس کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی انٹر پارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کریں گے، جس میں عالمی پارلیمانی تعلقات اور موجودہ عالمی مسائل پر گفتگو کی جائے گی۔ دورے کے دوران، سید یوسف رضا گیلانی نے شیخ عفیف الدین جیلانی سے بھی ملاقات کی، جو معزز اسلامی اسکالر الشیخ عبدالقادر الجیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے 19ویں براہ راست نسل سے تعلق...
پریس کانفرنس میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو، جنرل سیکریٹری علامہ قاضی احمد نورانی، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی،نائب صدر علی محمد بخاری اور سیکریٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابر ابومریم بھی شریک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی میزبانی میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان سندھ کے رہنماؤں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس میں رہنماؤں نے غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یوم القدس ریلیوں میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا۔ مقررین نے اسرائیلی جارحیت اور مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے جنگی جرائم پر سخت...
بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن اپنا بالنگ ٹیسٹ کلئیر کرنے کے بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) معاہدے کیلئے فرنچائز کے پاؤں پڑنے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے آئی پی ایل 2025 میں اپنی شرکت کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں جبکہ کچھ فرنچائزز کیساتھ بات چیت جاری ہے۔ بنگلادیشی آل راؤنڈر گزشتہ کچھ ماہ سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، انہیں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ایک قتل کے مقدمے میں ملوث ہونے کا الزام لگا تھا، جس کے بعد وہ ملک میں داخل نہیں ہوسکے جبکہ بالنگ ایکشن پر پابندی کے باعث انہیں چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ سے بھی باہر کردیا گیا تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شکیب...
اسلام ٹائمز: دو روزہ کتب میلے میں طلباء و طالبات اور خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور رعائتی قیمت پر دستیاب کتابیں خریدیں۔ کتب میلے کے دوران بچوں کیلئے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جس میں کمسن بچوں نے مختلف سرگرمیوں میں انتہائی دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری ابن زہرا (س) انسٹیٹیوٹ کراچی کے زیر اہتمام 25واں سالانہ کتب میلہ بعنوان ’معرفت امام زمانہؑ‘ شہید حمید علی بھوجانی ہال سولجر بازار میں لگایا گیا۔ کتب میلے میں امامیہ پبلیشرز کی قرآن مجید، احادیث، نہج البلاغہ سمیت مختلف اسلامی موضوعات کی کتب ایک ہی جگہ پر 20 تا 50 فیصد رعایت کے ساتھ مناسب قیمت پر دستیاب رہیں، کتب میلے میں خانہ...

خیبر پی کت ‘ 3حملے ناکام : کوئٹہ ائرپورٹ پر فائرنگ ‘ جے یوآئی رہنما مفتی عید لباقی جاں بحق : خیبر میں آپر یشن 3خارجی ہلاک
پشاور+ بنوں+ خضدار+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی +خبر نگار خصوصی) بنوں میں ممش خیل شاہ ہندی اڈا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس اہلکار کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ خیبرپی کے کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے تین حملے پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیئے گئے۔ لکی مروت کے تھانہ گمبیلا پر دہشت گردوں نے 10 سے 15 مسلح افراد کے ساتھ حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کر دیا گیا۔ ڈی پی او لکی مروت جواد اسحاق کے مطابق پولیس نے بڑے حملے کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا اور حملہ آور بھاری...
پاکستان میں صنعتی پیداوار کا شعبہ مشکلات کا شکار ہے، موجودہ حالات میں صنعتوں کی پیداواری کارکردگی کی صورتحال مجموعی طور پر باعث تشویش ہے۔ ایک ماہ میں بڑی صنعتوں کی کارکردگی اگرچہ 2.1 فیصد بہتر ہوکر 129.9 فیصد پر تو آگئی ہے لیکن مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں بڑی صنعتوں کی نمو 1.78 فیصد کمی سے 114.7 فیصد پر آگئی ہے۔ ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں صنعتی پیداوار 1.78 فیصد مزید سکڑ گئی۔ دسمبر کی نسبت جنوری میں پیداوار میں2.09فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ سال جنوری کی نسبت رواں سال یہ پیداوار 1.22 فیصد بڑھی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ...
بھارتی ذرائع ابلاغ نے پاکستان کی میزبانی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اخراجات کی رپورٹ شایع کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کروڑوں روپے نقصان پہنچنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے دوران 869 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، جس کے بعد بورڈ نے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں کٹوتی اور 5 اسٹار ہوٹلوں کی سہولت ختم کرنے جیسے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق، پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے دوران اپنی سرمایہ کاری پر 85 فیصد کا نقصان برداشت کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، پی سی بی کو اس ٹورنامنٹ کی میزبانی...
چینی صدر شی جن پنگ نے یورپی یونین اور چین کے سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ کے موقع پرہونے والی تقریبات میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بیلجیئم کی دارلحکومت برسلز میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں اب چینی صدر کی جگہ وزیراعظم لی چیانگ شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: چین نے پاکستان کے ذمے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی چینی وزیراعظم برسلز میں یورپی کونسل اور کمیشن کے صدور سے بھی ملاقات کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں عدم شرکت کی وجہ یورپی یونین اور چین کے مابین یوکرین جنگ کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پر روس کے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سروے میں پنجاب حکومت کی کارکردگی سے صوبے کے 62 فیصد شہری مطمئن ہیں، شہریوں نے تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر اور امن عامہ پر صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہا، البتہ روزگار کی عدم دستیابی پر 63 فیصد افراد صوبائی حکومت کی کارکردگی سے ناراض دکھائی دیے۔ انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے پنجاب کے 6 ہزار سے زائد شہریوں کی رائے پر مبنی سروے جاری کردیا۔سروے میں 57 فیصد شہریوں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں صوبائی حکومت کی گورننس میں بہتری آنے کا کہا جبکہ 17 فیصد نے مزید خراب ہونے کی رائے دی، 24 فیصد افراد نے گورننس میں کوئی فرق نہ آنے کا بتایا۔ چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگور کلاس...
پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کے لیے اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، جن میں پالیسی سطح کے امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان نے آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عملدرآمد مکمل کر لیا ہے اور اس حوالے سے مشن کو تفصیلی طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ زرعی انکم ٹیکس سے متعلق قانون سازی کے بارے میں رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش کر دی گئی ہے، جس کے تحت زرعی آمدن پر ٹیکس کی شرح کو کارپوریٹ سیکٹر کے مساوی کر دیا گیا ہے۔تمام چاروں صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس سے متعلق قانون سازی...
بیجنگ :چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی اختتامی تقریب عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوئی۔ شی جن پھنگ اور دیگر پارٹی اور ریاستی رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔ پیر کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اجلاس میں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی ورک رپورٹ، گزشتہ سالانہ اجلاس کے بعد سے سامنے آنے والی تجاویز کی عمل درآمد رپورٹ، نئی تجاویز کے جائزے سے متعلق رپورٹ اور 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس سے متعلق سیاسی قرارداد کی منظوری دی گئی۔اختتامی اجلاس میں سب نے کھڑے ہو کر عوامی جمہوریہ چین کا قومی ترانہ گایا۔چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس...
چینی صدر کی نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے سیشن کےدوسرےمکمل اجلاس میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے تیسرے سیشن کا دوسرا مکمل اجلاس منعقد ہوا جس میں این پی سی اسٹینڈنگ کمیٹی، سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹر کی ورک رپورٹس کو سنا گیا اور ان پر نظرثانی کی گئی۔ چینی صدر شی جن پھنگ سمیت دیگر رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔این پی سی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے اجلاس کو این پی سی اسٹینڈنگ کمیٹی کی ورک رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ این پی سی اسٹینڈنگ کمیٹی نے اپنے کام کے تمام پہلوؤں میں نئی پیش رفت...
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور سول ایویشن اتھارٹی کے وفد نے ’اکاو ایشیا پیسیفک ایروڈروم ڈیزائن و آپریشنز ٹاسک فورس‘ کے چھٹے اجلاس میں شرکت کی۔ حال ہی میں ہونے والے بین الاقوامی سول ایوی ایشن تنظیم (ICAO) کے زیر اہتمام لنکاوی، ملائیشیا میں ہونے والے اجلاس میں 16 رکن ممالک کے 76 مندوبین اور عالمی ہوا بازی کے اداروں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے: ملک کے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشنز معمول کے مطابق جاری، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اجلاس میں ایئرپورٹ انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی، ایروڈروم سیفٹی میں بہتری اور اکاو اینکس 14 کے معیار کے نفاذ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے قومی ایروڈروم قوانین، متبادل ذرائعِ تعمیل، اور رسک اسیسمنٹ حکمت عملیوں کے حوالے سے...
پنجاب میں مریم نواز کی کارکردگی کتنی بہتر اور کتنی خراب ہے؟ سروے رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی کتنی بہتر اور کتنی خراب ہے، اس حوالے سے سروے رپورٹ کے نتائج جاری کردیے گئے۔ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پور) کی جانب سے صوبے کے 36 اضلاع میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت کی کارکردگی سے متعلق سروے کے نتائج جاری کردیے گئے، جس میں پنجاب کے 62 فی صد عوام نے عوامی خدمت اور مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ایک سالہ کارکردگی کو غیر معمول قرار دے دیا ۔ سروے میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں شرح پیدائش میں بڑے پیمانے پر تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، 2024 میں پیدائش کی فی عورت شرح 6 بچوں سے کم ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی ورلڈ فرٹیلٹی رپورٹ 2024 کے مطابق شرح پیدائش 1994 میں فی عورت 6 بچوں تک تھی، جو کم ہو کر 2024 میں 3.6 ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں بچوں کی پیدائش کی تعداد میں اضافے کو مزید کم کرنے سے حکومتوں اور خاندانوں کو بچوں اور نو عمروں کی صحت اور فلاح و بہبود میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے زیادہ مؤثر طریقے سے وسائل مختص کرنے کا موقع ملے گا۔ گزشتہ نصف صدی کے دوران عالمی سطح پر پیدائش کی شرح...
جدہ :سعودی عرب کے یوم تاسیس کے حوالے شاندار پروگرام کا انعقاد ،پاکستانیوں کی بھرپور شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز جدہ(خالد نواز چیمہ)سعودی عرب کے ہر شہر میں سعودی نوجوانوں اور پاکستانیوں اور انکے اہل خانہ نے پرجوش انداز میں تقاریب کا اہتمام کیا جو کئی روز تک جاری رہیں گی کوائٹم کڈز سکول کی جانب سے سعودی عرب کے یوم التاسیس کے حوالے سے الکرم ہال میں سحرش میمن نےشاندار پروگرام کا انقعاد کیا گیا ۔۔۔جس کے مہمان خصوصی الشیخ محمد سالم بن الحربی (سی ای او )الحربی گروپ تھے ۔۔۔جس میں خصوصی شرکت مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان نے کی ۔اس موقع پر سعودی عرب کی سیاسی سماجی...

جب میں امریکہ پہنچی: پہلی بار یہ معلوم ہوا کہ ایرپورٹ پر قطار توڑنا کتنی بڑی غلطی ہے چاہےکسی کی مدد کے لیے ہی کیوں نہ ہو‘‘
واشنگٹن ڈی سی — ’’جب میں بیس بائیس سال قبل کراچی سے امریکہ کے نیو یارک ائیرپورٹ پر اتری تو مجھے پہلی بار یہ معلوم ہوا کہ اس ملک میں قطار توڑنا کتنی بڑی غلطی ہے چاہے قطار کسی بزرگ خاتون یا سینئیر سٹیزن کی مدد کے لیے ہی کیوں نہ توڑی جائے۔‘‘ یہ کہانی ہے نیو یارک میں مقیم کراچی کے ایک موقر کالج کی پرنسپل ماہ جبیں کی جو امریکہ میں مستقل رہائش سے قبل پہلی بار امریکہ میں اپنے چھ سالہ بیٹے کے ساتھ اپنے رشتے داروں سے ملنے امریکہ آئی تھیں ۔ وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جس جہاز سے امریکہ آرہی تھیں اس میں ان کی نشست کے...
اسلام ٹائمز: کراچی کے علاقے سولجر بازار میں شاہ خراسان امام بارگاہ کے باہر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے اجتماع میں مولانا عقیل موسیٰ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علاقہ کی عوام نے بھرپور شرکت کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شہدائے مقاومت سید حسن نصراللہ و سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقد ہوئی، اس موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاکستان سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں تعزیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ سولجر بازار میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے اجتماع میں مولانا عقیل موسیٰ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علاقہ کی عوام نے بھرپور شرکت کی۔ قارئین و ناظرین...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پلڈاٹ نے پارلیمان کے پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سب سے نمایاں وزیر رہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز رپورٹ کے مطابق انہوں نے 157 میں سے 89 اجلاسوں میں شرکت کی اور 17 گھنٹے سے زائد وقت تک ایوان میں گفتگو کی۔ رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے 69 سیشنز میں شرکت کی اور ساڑھے پانچ گھنٹے تک پارلیمان میں اظہار خیال کیا۔ عطا تارڑ بولنے کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر رہے، انہوں نے 63 اجلاسوں میں شرکت کے ساتھ ساڑھے چار گھنٹے بات کی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریباً چار گھنٹے گفتگو کی، تاہم وہ صرف...
کانپور (نیوز ڈیسک) کانپور کے سجیتی علاقے کے ڈوہرو گاؤں میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک جوڑے کی لاشیں ایک خستہ حال مکان سے برآمد ہوئیں۔ مرنے والوں کی شناخت 21 سالہ سونی اور انکت کے طور پر ہوئی، جو گھاٹم پور کے رہائشی اور چچا بھتیجی تھے۔ دونوں کے درمیان محبت کا تعلق تھا، لیکن خاندان والے اس رشتے کے خلاف تھے، جس کی وجہ سے تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔ سونی کی شادی 15 فروری کو طے تھی، لیکن وہ ایک دن قبل 14 فروری کو دوپہر کے وقت بیوٹی پارلر جانے کے بہانے گھر سے نکلی اور پھر واپس نہیں آئی۔ اہل خانہ نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی اور انکت کے...
ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے مداح کی نازیبا حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پاپرازی سے گفتگو کر رہی تھیں کہ ایک مداح ان کے پاس آیا اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی۔ پونم نے مداح کی درخواست قبول کرلی تاہم وہ تب حیران رہ گئیں جب مداح نے بغیر اداکارہ کی اجازت کے زبردستی ان کا بوسہ لینے کی کوشش کی۔ مداح کی اس بے تکلفی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جبکہ ویڈیو میں پونم پانڈے مداح پر سیخ پا نظر آرہی ہیں۔ @politics_world_pw مداح کی معروف اداکارہ کیساتھ نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل #imrankhan #naeemhaiderpanjutha...
بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے مداح کی نازیبا حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پاپرازی سے گفتگو کر رہیں تھیں کہ ایک مداح ان کے پاس آیا اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی۔ پونم نے مداح کی درخواست قبول کرلی تاہم وہ تب حیران رہ گئیں جب مداح نے بغیر اداکارہ کی کی اجازت کے زبردستی ان کے بوسہ لینے کی کوشش کی۔ مداح کی اس بے تکلفی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جبکہ ویڈیو میں پونم پانڈے مداح پر سیخ پا نظر آرہی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے پچھلے دو ماہ کے دوران 458 انسانی اسمگلروں اور ایجنٹوں کو گرفتار کیا۔ ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف گزشتہ 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے کا انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایف آئی اے نے گزشتہ 2 ماہ کے دوران 458 انسانی اسمگلروں اور ایجنٹوں کو گرفتار کیا ہے،گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کے 8 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 ماہ کے دوران یونان کشتی حادثہ 2023 کے 19 اشتہاری انسانی اسمگلروں اور یونان کشتی حادثہ 2024 میں ملوث 18 انسانی اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا،...
ڈیلٹا ایئرلائنز گزشتہ پیر کو ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ کے بعد ڈیلٹا کنکشن فلائٹ 4819 پر سوار ہر مسافر کو 30 ہزار ڈالر معاوضے کی پیشکش کی ہے۔ ایئر لائن نے بدھ کو ادائیگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ادائیگی کے اس فیصلہ کے ساتھ کوئی شرط عائد نہیں کی گئی ہے اور اس سے مسافروں کے قانونی حقوق متاثر نہیں ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا، متعدد مسافر زخمی ڈیلٹا کی علاقائی ذیلی کمپنی اینڈیورایئرکے تحت آپریٹ کی جانے والی پرواز، منیاپولس کے سینٹ پال ایئرپورٹ سے 76 مسافروں اور عملے کے 4 ارکان کے ساتھ روانہ ٹورنٹو کے لیے روانہ ہوئی جہاں لینڈنگ پر بومبارڈیئر سی آر...
اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور نے شرکاء کو حج سے متعلق اور محکمہ اوقاف کی زمین واگزار کروانے کے معاملے پر آگاہ کیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر عطاء اللہ کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ معاونین حج کے لیے این ٹی ایس کا طریقہ کار اپنایا گیا جبکہ معاونین حج کے لیے سی ایس ایس ایس کی طرز پر کوٹہ دیا گیا۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ این ٹی ایس کا پیپر پچھلی دفعہ دوران پیپر ہی لیک ہوا جبکہ دوران پیپر، پیپر کی ویڈیو بنائی گئی اور وہ ویڈیو لیک کی گئی، وہ ویڈیو بھی ہمارے پاس موجود ہے۔...
ویب ڈیسک: وزارتِ اقتصادی امور نے رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں قرض کی تفصیلات جاری کر دیں۔ ای اے ڈی کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2024ء تا جنوری 2025ء پاکستان نے مجموعی طور پر 4 ارب 58 کروڑ ڈالرز قرض لیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف مالیاتی اداروں سے 2 ارب 32 کروڑ 22 لاکھ ڈالرز موصول ہوئے، نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کی مد میں 1 ارب 12 کروڑ 68 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے وزارتِ اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ بجٹ میں رواں مالی سال کے دوران 19 ارب 39 کروڑ ڈالرز قرض ملنے کا تخمینہ ہے، رواں مالی سال کے 7 ماہ...

محرابپور،مرتضی خان جتوئی کو ہتھکڑیاں لگاکر بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا جارہا ہے ،چھوٹی تصویر میں جی ڈی اے رہنما پریس کانفرنس کررہے ہیں
محرابپور،مرتضی خان جتوئی کو ہتھکڑیاں لگاکر بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا جارہا ہے ،چھوٹی تصویر میں جی ڈی اے رہنما پریس کانفرنس کررہے ہیں
پشاور: خیبرپختونخوا میں 2008 سے 2024 تک 16 سو 70 پولیس اہلکار دہشتگردانہ حملوں میں شہید ہوئے، سب سے زیادہ 210 اہلکار سال 2009 میں شہید ہوئے۔ یہ اعدادوشمار محکمہ داخلہ کی رپورٹ میں پیش کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے دستاویزات کے مطابق سال 2023 میں پولیس کے 174 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ سال 2008 میں پولیس کے 172 اہلکاروں نے فرائض کی ادائیگی میں جان قربان کی، جبکہ 2011 میں 155 اور 2013 میں 134 اہلکار شہید ہوئے۔ اسی طرح دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سال 2014 میں 112 اور 2010 میں 107 اہلکار شہید ہوئے، سال 2012 میں 106 اور 2022 میں 91 اہلکار شہید ہوئے، سب سے کم 31 اہلکار 2018 میں...
دنیا بھرمیں روزانہ 3300 افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر بات چیت کے لیے ورلڈ بینک کے وفد کی پاکستان آمد عالمی بینک کی روڈسیفٹی کے حوالے سے حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹریفک حادثات میں ہر سال 12 لاکھ سے زیادہ افراد جان گنوا بیٹھتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے زیراہتمام روڈسیفٹی کے دوسرے عشرے کا پہلا نصف مکمل ہورہا ہے اورایسے میں سڑکوں پرہونے والے حادثات میں اموات اور سنگین چوٹوں کو 2030 تک نصف کرنے کا ہدف حاصل کرنے کی ضرورت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ یہ ہدف اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف میں بھی شامل ہے ٹریفک کے حادثات میں ہلاک اورزخمی ہونے...

انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن پاکستان میں سالانہ کتنے ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کریگا؟ آئی ایف سی کے سربراہ نے بتا دیا
عالمی بینک کے نجی سرمایہ کاری شعبے کے ادراے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی)کے سربراہ مختار ڈیوپ نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر فنانسنگ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایکویٹی سرمایہ کاری میں اضافہ کر رہا ہے اور ایک دہائی کے دوران سالانہ 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مختار ڈیوپ نے کہا کہ اب شاید اکتوبر کے دوران ہم کچھ ٹرانزیکشنز پر کافی پیش رفت کر سکیں گے جو اس بات کا عندیہ ہو گا کہ پاکستان اہم انفراسٹرکچر کے لیے بڑے پیمانے پر بین الاقوامی فنانسنگ حاصل کرنے کے لیے تیار...
خیرپور: خیرپور کی تحصیل رانی پور میں قومی شاہراہ پر لاہور سے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کے لیے جانے والے زائرین کی بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق، بس تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی، جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو گمبٹ اور رانی پور ہسپتال منتقل کیا۔ یہ مسافر بس لاہور سے ہارون آباد کے راستے سیہون عرس میں شرکت کے لیے جا رہی تھی، حادثے کے مقام پر مقامی افراد بھی امدادی کاموں میں شریک ہوئے۔
ایسے وقت میں کہ جب پاکستانی سیاسی افق پر خطوں کا تذکرہ ہے، بانی پی ٹی آئی سے لے کر آرمی چیف اور عدالتوں سے لے کر ایوانوں تک خطوط کا تذکرہ ہے تو ایسے میں پاکستان پوسٹ نے 54 ویں مقابلہ خط نویسی کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان پوسٹ نے یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) کے اشتراک سے 54 ویں بین الاقوامی خط نویسی کے مقابلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جس میں نوجوان طلبا کو ایک اہم عالمی مسئلے سے نمٹنے کے لیے بذریعہ خط اپنی تحریری صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ تھیم، ’تصور کریں کہ آپ سمندر ہیں‘ اس سال کا مقابلہ تھیم کے گرد گھومتا ہے،’تصور کریں کہ آپ سمندر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیٹرول کی قیمتوں سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر۔ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے سبب ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے سے 8 روپے فی لیٹر تک کمی کے امکانات بڑھ گئے ہیں. معروف تحقیقاتی ادارے نے اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ میں اہم پیشگوئی کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے کی کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 79 پیسے کمی کی امید ہے۔ رپورٹ کے مطابق 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت 254 روپے 90 پیسے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے، 16 فروری کو ڈیزل کی قیمت 259 روپے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)(ویب ڈیسک ) پیٹرول کی قیمتوں سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر۔ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے سبب ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے سے 8 روپے فی لیٹر تک کمی کے امکانات بڑھ گئے ہیں. معروف تحقیقاتی ادارے نے اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ میں اہم پیشگوئی کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے کی کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 79 پیسے کمی کی امید ہے۔ رپورٹ کے مطابق 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت 254 روپے 90 پیسے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے، 16 فروری کو ڈیزل کی قیمت...
پاکستان کے تنخواہ دارطبقے نے مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 285 ارب روپے یا 100 ارب روپے زیادہ انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے بتایا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ٹیکسز کے اس بوجھ کا کچھ حصہ دوسرے شعبوں پرمنتقل کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو مطمئن کرنے کے لیے گزشتہ سال تنخواہ دار طبقے پر75 ارب روپے کے اضافی ٹیکس کا بوجھ ڈالا تھا۔ تاہم وصولیاں پہلے ہی اس رقم سے تجاوز کر چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نان کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین نے 122 ارب روپے، کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین نے 86 ارب روپے،...

شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک(فافن) نے پہلے سال میں موجودہ پارلیمنٹ کے 12 ویں سیشن میں ارکان اسمبلی کی حاضری کارکردگی پر جائزہ رپورٹ جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق سیشن کا انعقاد 13 سے 23 جنوری 2025 تک رہا جس میں ایوان کی 9 نشستیں ہوئیں جس میں صرف 36 ارکان تمام نشستوں میں شرکت کی اور 35 ارکان کسی بھی نشست میں نہ آئے۔ فافن نے اپنی جائزہ رپورٹ میں بتایا کہ سیشن کی 9ویں نشست میں سب سے زیادہ 241 (68 فیصد) ارکان حاضر ہوئے، سیشن کی 5ویں نشست میں سب سے کم 117 (37 فیصد) ارکان حاضر ہوئے جب کہ 277 ارکان (82 فیصد) ایسے تھے جو کم از کم ایک نشست میں حاضر...
کراچی: کثیر القومی مشق امن 2025 شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی میزبانی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ اس مشق میں دنیا بھر سے 60 ممالک نے اپنے بحری جہازوں، طیاروں، اسپیشل فورسز اور دیگر افواج کے ساتھ حصہ لیا۔ انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے دوران پاک بحریہ اور دیگر غیر ملکی افواج نے امن فارمیشن کا زبردست مظاہرہ کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اس ایونٹ کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا، جس میں گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر برائے سمندری امور نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر غیر ملکی بحری افواج کے سربراہان، سفیر اور دفاعی افسران بھی موجود تھے۔ مشق کے دوران...
لاہور (نیوز ڈیسک ) پنجاب میں 5ہزار960کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے 127بھرتیوں کیلئے پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ چلڈرن پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومیں 87آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری۔ بیسک اینڈ کلینکل سائنسزکیلئے عمر کی حد65سال کرنے کی منظوری۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے آئی سی ٹی میں 25آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔ تونسہ اورمنکیرہ کے 4دانش سکولوں میں سٹاف کی بھرتی کی منظوری۔ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ میں خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ مری میں ٹریفک مینجمنٹ پلان کے تحت 500آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہکیا گیا۔ پنجاب میں ایکسل روڈ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کیلئے موٹروہیکل آرڈیننس 1965میں ترمیم کی منظوری۔ نگہبان رمضان پیکیج کیلئے 30ارب...
اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی نے کہا کہ ایکٹ راتوں رات منظور کرنے کا مطلب ہی یہی ہے کہ یہاں مخصوص لوگوں کی اجارہ داری کو قائم و دائم رکھنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کی بھونڈی سازش ہے، ہم اس سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، صحافی، وکلاء سول سوسائٹی کے لوگ ایکٹ کے خلاف جہاں احتجاج کریں گے ہم بھرپور حمایت کریں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کاظم میثم نے کہا کہ پیکا ایکٹ کے بعد ایک ایک کو اٹھا لیا جائے گا، اظہار رائے کی آزادی قصہ پارینہ بن جائے...

تین دہائیوں بعد ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب کی افتتاحی تقریب میں شرکت
تین دہائیوں بعد ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب کی افتتاحی تقریب میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)تین دہائیوں بعد نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز ہو گیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے فورٹریس سٹیڈیم آمد پروزیر اعظم محمد شہباز شریف کا خیر مقدم کیا، دونوں کی روایتی بگھی میں آمد ہوئی جبکہ چارگھڑ سواروں کے دستے نے چبوترے کے سامنے آکر ہارس اینڈ کیٹل شو کے آغاز کی اجازت طلب کی ۔مہمانان خصوصی نے رسمی اجازت دے کر ہارس اینڈ کیٹل شو2025کاباقاعدہ افتتاح کردیا، مریم نواز شریف نے ہینڈ پرنٹ سے میلے کا منفرد ڈیجیٹل افتتاح بھی کیا۔ہارس اینڈ کیٹل شو...
پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے ڈسٹرکٹ صدر، جنرل سیکرٹری اور ناظمین سے 3 دن میں رپورٹ مانگ لی اور کہا کہ بتایا جائے کہ پی ٹی آئی کے 8 فروری کو صوابی جلسے میں کون کتنے بندے لایا، اب پارٹی میں جزا اور سزا کا نظام ہوگا، کسی کو معافی نہیں ہوگی۔ جنید اکبر کا کہنا تھا کہ صوابی کے زبردست جلسے پر سب کا شکر گزار ہوں، بہت بڑا اور کامیاب جلسہ ہوا تاہم تحریک انصاف میں جزا و سزا کا نظام لاؤں گا، ضلعی صدور، جنرل سیکریٹری اور تحصیل ناظمین 3 دن میں رپورٹ جمع کروائیں کہ کون کتنے بندے لے کر جلسے میں آیا۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا...
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے ڈسٹرکٹ صدر، جنرل سیکرٹری اور ناظمین سے 3 دن میں رپورٹ مانگ لی اور کہا کہ بتایا جائے کہ پی ٹی آئی کے 8 فروری کو صوابی جلسے میں کون کتنے بندے لایا، اب پارٹی میں جزا اور سزا کا نظام ہوگا، کسی کو معافی نہیں ہوگی۔ جنید اکبر کا کہنا تھا کہ صوابی کے زبردست جلسے پر سب کا شکر گزار ہوں، بہت بڑا اور کامیاب جلسہ ہوا تاہم تحریک انصاف میں جزا و سزا کا نظام لاؤں گا، ضلعی صدور، جنرل سیکریٹری اور تحصیل ناظمین 3 دن میں رپورٹ جمع کروائیں کہ کون کتنے بندے لے کر جلسے میں آیا۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر نے پارٹی...
پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو جنوبی افریقہ کے خلاف جاری سہ ملکی سیریز کے میچ میں آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حارث رؤف پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں، تاہم ٹیم انتظامیہ انہیں جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلا کر کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔ حارث رؤف کی میچ کے لیے حتمی دستیابی ان کی ایم آر آئی رپورٹس کے نتائج پر منحصر ہوگی۔ یاد رہے کہ حارث رؤف کو نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کے دوران پسلیوں میں ہونے والے درد کے باعث 6.2 اوورز کرانے کے بعد میدان چھوڑنا پڑا تھا۔ واضح رہے کہ سیریز کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی...
پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ صوابی کے زبردست جلسے پر سب کا شکرگزار ہوں، بہت بڑا جلسہ ہوا لیکن پارٹی میں جزا و سزا کا نظام لاؤں گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر خان نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس بارے میں رپورٹ جمع کروائیں کہ وہ صوابی جلسے میں اپنے ساتھ کتنے لوگ لائے تھے۔ پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ صوابی کے زبردست جلسے پر سب کا شکرگزار ہوں، بہت بڑا جلسہ ہوا لیکن پارٹی میں جزا و سزا کا نظام لاؤں گا۔ جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی کےڈسٹرکٹ صدور،جنرل سیکرٹری، تحصیل ناظمین3 دن میں رپورٹ دیں کہ کون کتنےبندےلےکر آیا تھا۔ ...
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ رپورٹ جمع کروائیں کے کہ وہ صوابی جلسے میں اپنے ساتھ کتنے لوگ لائے تھے۔ مزید پڑھیں: ہمارے لب سی دیے گئے لیکن میری زبان بولے گی، شیر افضل مروت کی صوابی جلسے میں للکار میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ صوابی کے زبردست جلسے پر سب کا شکر گزار ہوں، بہت بڑا اور کامیاب جلسہ ہوا تاہم تحریک انصاف میں جزا و سزا کا نظام لاؤں گا۔ ضلعی صدور، جنرل سیکریٹری اور تحصیل ناظمین 3 دن میں رپورٹ جمع کروائیں کہ کون کتنے بندےلےکر جلسے میں آیا تھا۔ مزید پڑھیں: صوابی میں پی ٹی...
ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایک ایکزیکٹیو آرڈر پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں پر ، لڑکیوں اور خواتین کے اسپورٹس میں شرکت پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ یہ حکم ، جس کا عنوان ہے "مردوں کو خواتین کے اسپورٹس سے دور رکھا جائے،” وفاقی اداروں کو یہ وسیع اختیار فراہم کرتا ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے فنڈز لینے والے ادارو ں کے لیے یہ یقینی بنائیں کہ وہ تعلیمی اداروں میں صنفی امتیاز کو روکنے سے متعلق ٹائٹل نائن‘ نامی امریکی قانون کی پابندی ٹرمپ انتظامیہ کے نظرئے کے مطابق کریں، جس کے تحت امریکہ میں صرف دو ہی اصناف کو قبول کیا جائے گا۔...
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں ایک ماہ میں سب سے زیادہ 3442 کمپنیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے جو گزشتہ سال کی ماہانہ اوسط کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ اضافے کو ظاہر کرتا ہے، یہ ایک ریکارڈ رجسٹریشن ہے۔ یہ ریکارڈ کامیابی ایس ای سی پی کے پاکستان میں کاروبار دوست ماحول کو فروغ دینے اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری 2025 کے دوران ایس ای سی پی نے مختلف شعبوں میں مختلف کمپنیاں رجسٹر کیں، جن میں صنعتی شعبے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ای کامرس...
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 8 فروری کے احتجاج کی کال پر نظرثانی کرے۔ لاہور میں نادرا سینٹرز میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر محسن نقوی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیےپاکستان کو ابھی تک امریکا کی جانب سے کوئی کال موصول نہیں ہوئی، اگر کوئی فون کال موصول ہوئی تو تب دیکھیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کو 8 فروری کے احتجاج کی کال پر نظرثانی کی درخواست کرتے ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی کو متنبہ کیا کہ اگر انہوں نے اس درخواست کو قبول نہ کیا تو پھر ایسا ہی ہو گا...
لاہور: وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 8 فروری کو احتجاج کے حوالے سے ہم جماعت سے درخواست کریں گے اور اگر اُسے نہ مانا گیا تو پھر ریاست حرکت میں آئے گی۔ لاہور کے علاقے پیکیو روڈ پر واقع میگا پاسپورٹ سینٹر کے دورے پر وزیرداخلہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے 26 نومبر کو بھی ان سے درخواست کی تھی اور 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے بھی درخواست کریں گے، اگر اب بھی وہ نہیں مانیں گے تو پھر ریاست حرکت میں آئے گی۔ انہوں نے کاہ کہ ملک میں پاسپورٹ کا رش تھا جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا، 14 میگاہ سینٹر مزید بنے گے اور لاہور میں اس طرز...
اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے یونیسکو کے ایک تازہ سروے کے مطابق دنیا بھر کے 62 فیصد ڈیجیٹل تخلیق کار انٹرنیٹ پر معلومات شیئر کرنے سے پہلے ان کی تصدیق نہیں کرتے۔ یہ بھی پڑھیں: فیک نیوز کا مقابلہ: وفاقی حکومت نے 2 ارب روپے کے فنڈ کی منظوری دیدی یہ یونیسکو کی جانب سے کیا جانے والا دنیا کا پہلا ایسا سروے ہے جو ڈیجیٹل تخلیق کاروں کے کام کے عمل کو سمجھنے کے لیے کیا گیا ہو۔ اس سروے میں دنیا کے 45 ممالک سے 500 تخلیق کاروں سے بات کی گئی اور اس عمل میں امریکا کی بولنگ گرین اسٹیٹ یونیورسٹی سے محققین کی ٹیم بھی شامل تھی۔ ڈیجیٹل تخلیق کار، جنہیں انٹرنیٹ کی اصطلاح...
---فائل فوتو لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران حکم دیا ہے کہ اسکول رپورٹ جمع کرائیں کہ اس سال کتنی بسیں خریدیں؟عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ اسکولز کو مستقل طور پر بسیں خریدنا ہوں گی، وقتی طور پر اسکولز بسز کے لیے کنٹریکٹرز ہائر کر سکتے ہیں، رولز بنائےجائیں کہ ہر مالی سال میں اسکولز بسیں خریدیں گے، رپورٹ جمع کرائیں گے کہ اس سال میں کتنی بسیں خریدیں؟ہائی کورٹ نے اسکولوں کے منافے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آڈٹ رپورٹس دیکھیں تو اس میں پتہ چلتا ہے بڑے اسکولوں نے بہت منافع کمایا ہے، اسکول فیس کے معاملے پر کیس کی سماعت کے دوران ہم نے ان...
کراچی: پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی لڑکی نے ائرپورٹ پر ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے حکام پریشان ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی نوجوان کی محبت میں امریکا سے کراچی آنے والی خاتون نے واپس جانے سے انکار کردیا ہے، ائرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون نے کراچی ائرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی ہے۔ خاتون نے پہلے امیگریشن کرانے سے انکار کیا اور اس کے بعد ڈیپارچر لاؤنج میں جہاز میں سوار نہیں ہوئی۔ خاتون حیلے بہانوں سے کراچی ائیرپورٹ پر امریکا واپسی سے کتراتی رہی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور حکام نے بتایا...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کتنی ملاقاتیں ہوئیں، اس حوالے سے جیل حکام نے عدلت کو جواب جمع کرادیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے،ذاتی معالج سے معائنہ اور جیل سہولیات کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کی۔ عدالت نے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوکل طلب کرلیا۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل فیصل فرید اور جیل حکام عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آخری سماعت میں جیل حکام سے فون کالزاور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا، جس پر جیل حکام نے جواب دیا کہ...
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے تحت کل حیدرآباد میں سندھ میں زرعی و پینے کے پانی کے بدترین بحران اور دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کے خلاف منعقدہ پانی کانفرنس کے سلسلے میں نائب امیر جماعت اسلامی سندھ محمد افضال آرائیں اور شکیل احمد فہیم کی قیادت میں جماعت اسلامی کے نمائندہ وفد نے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص چیپٹر کے صدر میر پرویز تالپور، معروف آباد گار کاچیلو، میرپورخاص پریس کلب کے نذیر پہنور، میرپورخاص بار کے صدر چوہدری افضل کریم سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پانی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا۔ نمائندہ وفد میں نائب امیر حاجی نور الٰہی مغل، کسان بورڈ ضلع میرپورخاص کے صدر راشد آرائیں، ایڈووکیٹ اسماعیل حبیب بھی...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کو ختم کرنے کا اختیار صرف پارلیمان کو ہے اور وزیراعظم شہباز شریف اپنے 5 سال مکمل کریں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہ سپریم کورٹ کا بینچ ہو یا آئینی بینچ انہیں آئین اور قانون کو ماننا پڑے گا، نئے چیف جسٹس کے لیے برادر ججز کو مشکلات کے بجائے آسانی پیدا کرنی چاہیے، 26ویں ترمیم کے رول بیک کا اختیار صرف پارلیمان کو ہے، کوئی اور ادارہ ترامیم کو رول بیک کرے گا تو نہ ہم مانیں گے اور نہ کوئی اور۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت ایسے پالیسیاں بنارہی ہے جیسے اس کے پاس دو تہائی...
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کے خلاف کل کتنے مقدمات درج ہیں، اس حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی۔ ہائی کورٹ میں رؤف حسن کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں رؤف حسن کے خلاف 6 مقدمات درج ہیں، جب کہ ایف آئی اے میں بھی رؤف حسن پر ایک مقدمہ درج ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئیں۔ خیبرپختونخوا سے تفصیلات جلد مل جانی چاہییں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گنڈاپور ہر بار اسلام آباد...
نیوزی لینڈ جنوب مغربی بحرالکاہل میں واقع ایک جزیرہ ملک ہے جو اپنے شاندار قدرتی مناظر، ثقافت کی وجہ سے سیاحوں کے لیے پرکشش سیاحتی مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔نیوزی لینڈ کا انٹری ویزا پر چھ ماہ تک یا سنگل انٹری وزیٹر ویزا پر 9 ماہ تک رہ سکتے ہیں، آپ وزٹ ویزے پر کام نہیں کرسکتے لیکن آپ تین ماہ تک تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ کو اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے درج ذیل دستاویزات فراہم کرنے کی ضرورت ہے: اگر آپ آن لائن درخواست دیتے ہیں تو ایک تصویر، یا اگر آپ درخواست فارم استعمال کرتے ہیں تو 2 تصاویر۔ آپ کا پاسپورٹ یا شناخت کا سرٹیفکیٹ۔ اگر آپ آن لائن درخواست دیتے ہیں، تو...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام نے سندھ لائیو اسٹاک ایکسپو میں شرکت کرتے ہوئے اپنے نمائشی اسٹال پر جدید اور ویلیو ایڈیڈ دودھ اور گوشت کی مصنوعات پیش کیں جس میں شرکاء کی جانب سے بے حد دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری اینڈ وٹرینیر سائنسز کے شعبہ اینیمل پروڈکٹس ٹیکنالوجی کی جانب سے تیار کردہ مصنوعات میں لسی، موزریلا، پنیر، دیسی گھی، مکھن، امرود اور کھجور کے آئس کریم، کھجور اور اسٹرابیری ذائقے والا دہی، مختلف فلیورز میں دودھ، وی فلیورڈ مشروبات، گوشت کے کوفتے، شامی کباب اور روایتی مٹھائیاں جیسے قلفہ گلاب جامن اور برفی شامل تھیں۔ کیمپ کے انعقاد میں شعبے کے اساتذہ اور ماہرین ڈاکٹر گل بہار خاصخیلی، ڈاکٹر...
گوادر(نیوز ڈیسک)گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ آج سے آپریشنل ہوگیا جب کہ پہلی پرواز بھی لینڈ کرگئی۔ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ آپریشنلائیزیشن سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قراردے دیا۔ترجمان پی اے اے نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ طے شدہ شیڈول کے مطابق آج 20 جنوری کو فعال ہوگیا لہٰذا بارشوں کے باعث نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آپریشنلائزیشن منسوخی کی خبریں بے بنیاد ہیں، لوگ افواہوں پرکان نہ دھریں اورمعلومات کے لیے صرف مصدقہ ذرائع پرانحصار کریں۔ کراچی سے پہلی پرواز گوادر ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی جس کا استقبال گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کیا، قومی ائیر کی پرواز پی کے 503 نے 11:14 بجے نیو گوادر...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کمیشن نے پیش رفت رپورٹ جمع کرادی، جس کے مطابق سال 2024 میں گزشتہ 6 برسوں کے دوران سب سے کم 379 کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی لاپتہ افراد کمیشن کی پیش رفت رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2024 میں لاپتہ افراد کمیشن نے 427 مقدمات نمٹائے جبکہ 2251 کیسز سال 2024 کے اختتام تک زیر التوا ہیں۔ دسمبر 2024 میں جبری گمشدگی کے 29 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 44 کیسز نمٹائے گئے، دسمبر 2024 میں 2 لاشیں ملیں اور 23 افراد گھروں کو واپس پہنچے، 5 لاپتہ افراد حراستی مراکز میں جبکہ 4 جیلوں میں پائے گئے، اس کے علاوہ دسمبر میں کمیشن...
پشاور(اسپورٹس ڈیسک)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام کے پی اسپورٹس فیسٹ (آٹو کراس) کے نام سے موٹر اسپورٹس ریس کا بڑا ایونٹ پشاورا سپورٹس میں شروع ہوگیا جس میں ملک بھر سے 120 سے زائد گاڑیاں چھ مختلف کیٹگریز میں شرکت کررہی ہیں۔ ریس کا باضابطہ افتتاح ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس عبدالناصر نے کیا جبکہ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر آپریشن نعمت اللہ مروت، ڈپٹی ڈائریکٹر جمشید بلوچ، آرگنائز سیکرٹری محمد سعد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی اسپورٹس عبدالناصر نے کہا کہ ایونٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد صوبے میں موٹر اسپورٹس کو فروغ دینا ہے اور اسی تسلسل میں گزشتہ مہینے بھی آٹو موٹیو کار شو کی سرگرمی منعقد کی گئی...
خورشید برلاس برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹرمحمد فیصل کوشیلڈ پیش کر رہے ہیں کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کے بانی خورشید برلاس نے وفد کے ہمراہ جس میں فرینڈز آف پاکستان کے چیئرمین امجد بشیر ،فرخ شیخ ،ایگزیکٹو ممبر فرینڈز آف پاکستان،کے ہمراہ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور وزیر تجارت واقتصادیات شہزاد شفیق سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر بانی وسابق چیئرمین خورشید برلاس نے بتایا کہ پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام15 فروری 2025ء کو لندن میں پاکستان ٹورازم اینڈ ہاسپیٹلٹی انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ اسمارٹ ایکسپو لندن میں کانفرنس کر رہے ہیں ۔جس میں میڈیکل ٹورازم ، ایجوکیشن ، مذہبی ٹورازم اور رئیلراسٹیٹ کے شعبے...
پاکستانیوں کی بڑی تعداد ہر سال حج و عمرہ، سیر و تفریح، پڑھائی یا ملازمت کے سلسلے میں بیرون ملک سفر کرتی ہے، اس سفر کے لیے چونکہ پاسپورٹ کا ہونا بنیادی شرط ہے اس لیے لوگوں کی بڑی تعداد ہر سال پاسپورٹ بھی بناتی ہے۔ گزشتہ سال ملک میں پرنٹنگ مشینوں اور پاسپورٹ پیپر کے فقدان کے باعث پاسپورٹ کے اجراء کا عمل تعطل کا شکار رہا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 لاکھ پاسپورٹ التوا کا شکار ہو گئے۔ بڑے پیمانے پر پاسپورٹس زیر التوا ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد حکومت نے پاسپورٹ کی تیاری کے لیے نئی مشینری منگوائی۔ ان مشینوں کے آنے سے اب پاسپورٹ کی...
FRANKFURT: پاکستان ہیم ٹیکسٹائل 2025 میں عالمی خریداروں کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے، جہاں دنیا کے سب سے بڑے ہوم ٹیکسٹائل تجارتی میلے میں ریکارڈ نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں شروع ہونے والی اس نمائش میں 130 ممالک کے 2800 نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں اور پاکستان نمائش کنندگان کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے بڑے ملک کے طور پر شریک ہے، جو اس اہم نمائش میں پاکستان کی سب سے بڑی شرکت ہے۔ وفاقی وزارت تجارت نے اس نمائش سے پاکستان کی برآمدات کے لیے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے ایک قومی پویلین قائم کیا ہے، جس میں 64 چھوٹی...
شرکائے ریلی سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکلیں اور ان کے حق میں آواز اٹھائیں، انسانیت کی بات کرنے والے آج خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی کے تحت ساحل سمندر مین سی ویو روڈ پر عظیم الشان ”غزہ مارچ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں مرد و خواتین، بچوں، نوجوانوں، سول سوسائٹی و مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔ ساحل سمندر پر اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والا یہ...
کوالالمپور(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم کومل خان کی قیادت میں ملائیشیا پہنچ گئی، پی سی بی کے مطابق کوالالمپور ایئرپورٹ پر موجود پاکستانیوں نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، کپتان کومل خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور گروپ میچ جیتنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے، ہیڈ کوچ محسن کمال نے کہا کہ کھلاڑیوں پر بہت محنت کی گئی ہے، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں ایشیا کپ سے مختلف نظر آئے گی، انڈر 19 ورلڈ کپ 18 جنوری سے شروع ہو گا...
جسارت کے سینئر رپورٹر خالد مقدومی کے ایصال ثواب کیلیے درس قرآن میں صحافی برادری نے بھی شرکت کی
میرپورخاص(نمائندہ جسارت )پانی سمیت تمام قدرتی وسائل پر ہر پاکستانی برابری کا آئینی حق رکھتا ہے۔شرعی تناظر میں دریائی پانی پر ٹیل کا حق مقدم ہے۔دریائے سندھ سے چولستان کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر لاکھوں ایکڑ اراضی کیلئے 6 کینالوں کا نکالنا ٹیل کے ہزاروں آبادگاروں کا معاشی قتل ہے،چولستان کے صحرا کو آباد کرنے کیلئے سندھ کو بنجر کرنے کا منصوبہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔سندھ کے کروڑوں باشندے دریائے سندھ پر کسی بھی کینال کی تعمیر کو مسترد کرتے ہیں۔ دریائے سندھ پر6کینالوں کی تعمیر پر پیپلز پارٹی مگر مچھ کے آنسو بہانے کے بجائے سندھ کی سوداگری کا اعتراف کرے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل احمد فہیم نے دریائے سندھ پر مجوزہ 6 کینالوں...
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، خارکلی قبائل کا کہنا ہے کہ انہیں شک تھا کہ گاڑی میں مخالف قبائل کیلئے سامان لے جایا جا رہا ہے، اس وجہ سے ان پر فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں بالش خیل چیک پوسٹ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی پر لوئر کرم خار کلی کے قریبی علاقے سے فائرنگ کی گئی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار بالش خیل چیک پوسٹ کے قریب بکتر بند میں پہنچے تو خارکلی کمیٹی نے بکتر بند گاڑی کو تلاشی کے لیے روکنے کی کوشش کی، گاڑی نہ روکنے پر خارکلی کمیٹی کے افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے دسمبر میں بھیجی جانیوالی ترسیلات زر کی رپورٹ جاری کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مرکزی بینک کاکہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2024میں 3.07ارب ڈالر وطن بھیجے ،دسمبر 2024کی ترسیلات دسمبر 2023سے 29فیصد زائد ہیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سے 77کروڑ، عرب امارات سے 63کروڑ ڈالر بھیجے گئے،برطانیہ سے 45کروڑ، یورپ سے 36کروڑ، امریکا سے 28کروڑ ڈالر بھیجے گئے،مرکزی بینک کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستانیوں نے 33فیصد زائد رقوم بھیجیں ،پاکستانیوں نے 6ماہ میں 17ارب84کروڑ ڈالر وطن بھیجے ہیں،جنوری سے دسمبر 2024کی ورکرز ترسیلات 34.65ارب ڈالررہیں۔ اگر...