2025-09-18@23:02:44 GMT
تلاش کی گنتی: 447

«تنخواہوں میں ا»:

(نئی خبر)
    کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2025/26ء کا 34 کھرب 51 ارب کا بجٹ پیش کردیا، پانچ قسم کے ٹیکسز ختم کردیے گئے۔ سندھ اسمبلی میں اجلاس شروع ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ تقریر شروع کی۔ اس دوران ایم کیو ایم کے ارکان نے شور شرابہ کیا، ڈیسک بجا کر احتجاج کیا جب کہ پی ٹی آئی اراکین نے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کیا۔ تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ گریڈ ایک سے 16 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ کیا جائے، گریڈ 17 سے بائیس تک افسران کی تنخواہیں 10 فیصد بڑھائی جارہی ہیں جب کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(پ ر)نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کے صدرخالدخان نے وفاقی بجٹ کو مکمل طورپر مسترد کرتے ہوئے اسے مراعات یافتہ طبقے اور IMF و دیگرمالیاتی اداروں کا بجٹ قرار دیاہے۔حکومت ایک جانب ارکا ن اسمبلی اور وزراء کی تنخواہوںمیں پانچ سوفیصدتک اضافہ کررہی ہے دوسری جانب تنخواہ دار پینشن جیسے مظلوم طبقے کو مکمل طورپر نظراندازکیاجارہاہے۔حکومت نے IMF کی منشاء اور اس کی مرضی کے مطابق مزدور دشمن اور غریب دشمن بجٹ تشکیل دیاہے جس سے مہنگائی میں بدترین اضافہ ہوگا اور غریب اور مفلوک الحال افراد دیوار سے لگ جائینگے۔نیشنل لیبرفیڈریشن مکمل طورپر وفاقی بجٹ کو مستردکرتی ہے اور سندھ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ غریب اور مزدور طبقہ پر رحم کرے اور صوبائی بجٹ میں سرکا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 2025-26ء کے لیے 2119 ارب روپے کا سرپلس بجٹ پیش کردیا، جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے لیے 547 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پیش کیا، اجلاس کی صدارت اسپیکر بابر سلیم کررہے تھے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق بجٹ دستاویز میں بتایا گیا ہےکہ  صوبے کے کل اخراجات کا تخمینہ 1962 ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ 157 ارب روپے کا سرپلس ظاہر کیا گیا ہے۔ نئے بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کے لیے 547 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جس میں بندوبستی اضلاع کے لیے 155 ارب روپے جبکہ قبائلی اضلاع کے لیے 160 ارب روپے رکھے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسپیکر اور چیئرمین سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: سینیٹ چیئرمین اور اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر کی تنخواہ میں بےتحاشہ اضافہ معاشی فحاشی ہے،خواجہ آصف ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم رپورٹ کی روشنی میں  اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر فیصلہ کریں گے۔ واضح رہے کہ اسپیکر، چیئرمین سینیٹ سمیت اراکین کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ...
    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کا مالی سال 2025-26 کا بجٹ ایوان میں پیش کردیا جس میں تنخواہوں، تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ، انفرااسٹرکچر اور ڈیجیٹل اصلاحات پر زور دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی اسمبلی میں مالی سال 2025-26 کے لیے 3,451.87 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا  جو گزشتہ مالی سال کے 3,056.3 ارب روپے کے مقابلے میں 12.9 فیصد زیادہ ہے۔بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں میں اضافہ، تعلیم و صحت کے شعبے کے لیے فنڈز میں خاطر خواہ اضافہ اور کراچی سمیت صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد جب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہیں 12 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہیں 10 فیصد بڑھائی جائیں گی۔یہ اضافہ مہنگائی کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو مالی ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بجٹ عوامی ترجیحات کے مطابق تیار کیا گیا ہے اور اس میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں کو بھی اہمیت دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجٹ بلاول بھٹو کی ہدایات کی روشنی میں...
    خیبر پختونخوا اسمبلی میں مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کر دیا گیا، وزیر خزانہ و وزیرقانون آفتاب عالم نے بجٹ پیش کیا، صوبائی بجٹ کا مجموعی حجم 2119 ارب روپے ہے۔  بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کے اخراجات کا تخمینہ 1962 ارب روپے لگایا گیا ہے، جبکہ 157 ارب روپے سرپلس رکھا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 547 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ کم از کم ماہانہ اجرت 36 ہزار روپے سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ایگزیکٹو الاؤنس نہ لینے والے سرکاری ملازمین...
    سندھ بجٹ میں گریڈ ایک سے گریڈ 16تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12اور پنشن میں 8 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بجٹ تقریر کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ایک جامع بجٹ ہے، پنشن میں 8 فیصد اضافہ کیا جائے گا، صحت کا بجٹ پچھلے سال کے 302.2 ارب روپے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے، لاڑکانہ میں ایک نئے اسپتال کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق سندھ کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار 18 ارب روپے کا ہوگا، صوبائی ترقیاتی بجٹ 520 ارب، ضلعی ترقیاتی...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے ریلیف کا اعلان  کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بجٹ پیش کررہے ہیں،سندھ اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران اپوزیشن ارکان کا شور شرابہ جاری ہے،اپوزیشن ارکان کی جانب سے شدید نعرے بازی کی جارہی ہے ،اپوزیشن ارکان نے سپیکر ڈیسک کا گھیراؤ کر رکھا ہے۔ مراد علی شاہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے عوام نے پیپلزپارٹی پر اعتمادکااظہار کیا، بجٹ کا حجم 34کھرب51ارب روپے رکھاگیا ہے۔ شادی کا شوق ہے، چاہتی ہوں نخرے اٹھانے والا شوہر ملے:خدیجہ سلیم وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے ریلیف کا اعلان  کرتے ہوئے کہاکہ...
     ویب ڈیسک:تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلط کئے گئے ٹولے نے عوام دشمن بجٹ پیش کر کے ثابت کر دیا ہے کہ انہوں نے کبھی عوام کی عدالت میں نہیں جانا ، عوام کو دووقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں جبکہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے از خود اپنی تنخواہوں میں 15،15لاکھ روپے کا اضافہ کر لیا ہے .  سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ کے ہمراہ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جن لوگوں نے عمران خان کے نام پر ووٹ حاصل کیا ہے انہیں خود اپنا محاسبہ کرنا چاہیے کیا وہ اپنا...
    گروپ ایڈیٹر ایازخان نے کہا ہے کہ جو حکمران قومی خزانے کو اپنی جیب سمجھتے ہوں ان سے کیا توقع کی جاسکتی ہے؟ پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سمجھ نہیں وزیراعظم نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر نوٹس کس کیخلاف لیا؟یہ تنخواہیں یکم جنوری سے بڑھائی گئیں،مراعات الگ ہیں.بیوروچیف اسلام آباد عامر الیاس رانا نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا چیئرمین و اسپیکر کو شرم کرتے ہوئے ان تنخواہوں سے خوددستبردار ہوجانا چاہیے، ان کی مراعات اورفضائی ٹکٹیں الگ ہیں، حافظ نعیم کو خواجہ آصف پرتنقید کی بجائے ان کی ستائش کرنا چاہیے کہ انھوں نے وفاقی کابینہ کا رکن ہوتے ہوئے بھی اس اضافے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مالی کفایت شعاری کے اپنے ہی دعوؤں کی نفی کرتے ہوئے، شہباز شریف حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں غیر معمولی اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اسی حکومت نے محض دو سال قبل (دورِ حکومت 2022-23ء) میں وزراء، قانون سازوں اور حتیٰ کہ ججز کی تنخواہوں و مراعات میں کٹوتی کی تجاویز دی تھیں، تاکہ عوامی خزانے پر پڑنے والے غیر ضروری بوجھ کو کم کیا جا سکے۔ وزیراعظم شہباز شریف ہی تھے جنہوں نے قومی کفایت شعاری کمیٹی (این اے سی) قائم کی تھی۔ اسی کمیٹی نے اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائرڈ ججوں کی بڑھتی پنشن کا بوجھ دیکھ کر پنشن کی حد 5؍ لاکھ...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم نے سپیکر، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے سپیکر اور چیئرمین سینٹ سے رپورٹ طلب کر لی۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم سپیکر اور چیئرمین کی تنخواہوں میں اضافے پر فیصلہ کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ کی تنخواہ میں 600 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹ کے چیئرمین اور قومی اسمبلی کے سپیکر کی تنخواہیں 2 لاکھ 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 13 لاکھ روپے کر دی گئی ہیں، اس کے علاوہ نئی تنخواہ کا 50 فیصد (یعنی 6 لاکھ 50 ہزار روپے) بطور تفریحی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2025ء) "سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اور اپنی تنخواہوں میں 700 فیصد تک اضافہ کر لیا"۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی محمد مالک نے بجٹ کے حوالے سے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ محمد مالک کا کہنا ہے کہ "عوام کو کہتے ہیں کہ پیٹ کاٹو، خرچے کم کرو اور خود حکومت نے اپنے اخراجات 18 فیصد بڑھا دیے۔ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اور اپنی تنخواہوں میں 700 فیصد تک اضافہ کرلیا، انہیں عادت پڑگئی ہے کہ پیسے کہاں سے اکٹھے کرنے ہیں۔ جبکہ سینئر صحافی ثناء اللہ خان کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیر خزانہ سے سوال...
    وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے تنخواہوں میں حالیہ اضافے کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے، رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم تنخواہوں میں اضافے پر حتمی فیصلہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں حالیہ اضافے کا فوری نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے، رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم تنخواہوں میں اضافے پر حتمی فیصلہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے تنخواہوں میں اضافے پر عوامی ردعمل اور معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کی ہدایت...
    وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے تنخواہوں میں حالیہ اضافے کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے، رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم تنخواہوں میں اضافے پر حتمی فیصلہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں حالیہ اضافے کا فوری نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے، رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم تنخواہوں میں اضافے پر حتمی فیصلہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے تنخواہوں میں اضافے پر عوامی ردعمل اور معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کی ہدایت...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (PILDAT) کی جاری کردہ تازہ رپورٹ نے ایک تشویشناک حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 2016 سے 2025 تک اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اوسط سالانہ اضافہ 29 فیصد رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2016سے 2025تک مہنگائی کی شرح میں 11فیصد سالانہ اوسط اضافہ ہوا، سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 15فیصد سالانہ اوسط اضافہ ہوا ، اراکین قومی اور  سینیٹرز کی تنخواہوں میں 12فیصد جبکہ سپیکر اور چیئر مین سینٹ کی تنخواہ اور مراعات میں 29فیصد سالانہ اوسط اضافہ ہوا۔ ہماری دعائیں احمد آباد طیارہ حادثے میں متاثرین کے ساتھ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف ...
    اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ  سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافہ واپس نہ ہو ا تو اسمبلی  فلور پر بھی یہ بات کروں گا۔میڈیاسے گفتگوکرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ   جب آپ معزز سیٹ پر بیٹھے ہوں تواس قسم کی حرکتیں میں نہیں سمجھتا کہ مناسب بات ہے،میں اس بات سے بہت ڈسٹرب ہوں کہ آپ کا 21 لاکھ روپے کا پیکج ہو جائے،یہ قوم کے پیسے ہیں،میں کسی ذات پہ حملہ نہیں کر رہا، ایک امیج کی بات کر رہا ہوں، آج جو بھی میری عزت ہے وہ اس اسمبلی نے اور سیالکوٹ کے عوام نے دی ہوئی ہے۔ Post Views: 5
    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ منظوری خود وفاقی حکومت نے دی ہے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے تنخواہیں بڑھانے کا الزام مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ قومی اسمبلی  اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے پاس اسپیکر  یا چیئرمین کی تنخواہیں بڑھانے کا کوئی اختیار نہیں  ہے۔ سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ خود سے اپنی تنخواہ نہیں بڑھا سکتے۔ اسپیکر و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا اختیار وزیر اعظم  اور وفاقی کابینہ کے پاس ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں و مراعات ایکٹ میں ترمیم کی منظوری وفاقی حکومت...
    قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے تنخواہیں بڑھانے کا الزام مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ منظوری خود وفاقی حکومت نے دی ہے۔قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے تنخواہیں بڑھانے کا الزام مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے پاس اسپیکر یا چیئرمین کی تنخواہیں بڑھانے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ خود سے اپنی تنخواہ نہیں بڑھا سکتے۔ اسپیکر و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا اختیار وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کے پاس ہے۔ذرائع...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ یا اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کو حقیقت پسندانہ ہو کر دیکھنا ہوگا۔ پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی اداروں کے ماتحت افراد سربراہ سے زائد پیسے لے رہے ہیں۔ ہمیں اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے کہ حقیقت پسندانہ انداز میں دیکھنا چاہیے۔ پریس کانفرنس کےد وران  چیف شماریات نے بتایا کہ معاشی گروتھ کے اعداد و شمار پر جس طرح کے اعتراضات آ رہے ہیں، وہ درست نہیں۔  ادارہ شماریات کی ویب سائٹ پر اعدادوشمار کا مکمل ڈیٹا دستیاب ہے۔ گروتھ کے حوالے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں حالیہ اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے. ذرائع کے مطابق وزیراعظم رپورٹ کی روشنی میں اسپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی اسپیکر چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر فیصلہ کریں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے تنخواہوں میں اضافے پر عوامی ردعمل اور معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کی ہدایت کی ہے.(جاری ہے) واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )وفاقی حکومت کی جانب سے پارلیمانی عہدیداروں کی تنخواہوں اور مالی مراعات میں نمایاں اضافے کے فیصلے پر تنقید کی جا رہی ہے خود حکومتی صفوں سے بھی اعتراضات سامنے آئے ہیں وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اس اقدام کو مالی فحاشی قرار دیا .(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں ہماری تمام عزت آبرو اسکی مرہون منت ہے گزشتہ روز پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے...
    حکومت نے بجٹ پیش کرنے سے صرف ایک دن قبل اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 500 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے دونوں عہدوں پر فائز شخصیات کی ماہانہ تنخواہ 2 لاکھ 5ہزار روپے سے بڑھا کر 13لاکھ مقرر کردی۔ تاہم اس فیصلے پر وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف پہلے ہی بیان دیے چکے ہیں کہ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت قرض لے کر ریلیف دے رہی ہے، اخراجات میں کمی ناگزیر ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی نے اپنی اپنی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ خود کیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافہ سینیٹ کی ہاؤس فنانس کمیٹی نے کیا، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ قومی اسمبلی کی ہاؤس فنانس کمیٹی نے کیا۔  ذرائع کاکہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے چند ماہ قبل سینیٹ کی  ہاؤس فنانس کمیٹی اجلاس کی صدارت کی،سردارایاز صادق نے چند ماہ قبل قومی اسمبلی کی ہاؤس فنانس کمیٹی اجلاس کی صدارت کی،دونوں الگ الگ اجلاس میں 4افراد کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ خاموشی سے...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم رپورٹ کی روشنی میں اسپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی اسپیکر چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر فیصلہ کریں گے۔ْ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اسپیکر اور...
    پیپلز پارٹی نے بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد( آئی پی ایس) پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ ہم حکومت کی ظالمانہ معاشی پالیسیوں کے خلاف ہر حد تک جائیں گے، اور اس احتجاج کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی۔چوہدری منظور نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج خود وزیر دفاع سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کو “مالی فحاشی” قرار دے رہے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ صرف ان کی نہیں بلکہ کابینہ، پارلیمنٹیرینز، عدلیہ سمیت تمام اشرافیہ کی تنخواہوں...
    تنخواہوں میں اضافے اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا، شہباز شریف اسٹاک مارکیٹ کا تاریخ کی بلند ترین سطح، ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے پر اظہار اطمینان وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا، تنخواہوں میں اضافے اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا۔وزیرِ اعظم نے اسٹاک مارکیٹ کا تاریخ کی بلند ترین سطح، ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میںکہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے، شہباز شریف...
    وفاق کی طرح خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے بھی اگلے بجٹ میں تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ ممکنہ طور پر 2 ہزار 70 ارب روپے کا ہوگا۔ جاری اخراجات کے لیے 13 سو 52 ارب روپے، تنخواہوں کے لیے 680 ارب روپے اور پنشن کےلیے 200 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کو این ایف سی کی مد میں 11 سو 48 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔ Post Views: 4
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاق کی طرح خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کے پی کا بجٹ ممکنہ طور پر 2 ہزار 70 ارب روپے کا ہوگا، جاری اخراجات کے لیے 13 سو 52 ارب روپے، تنخواہوں کے لیے 680 ارب روپے اور پنشن کےلیے 200 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کو این ایف سی کی مد میں 11 سو 48 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔ ادھر پنجاب کے اگلے بجٹ میں تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے اور تعلیم کے لیے 110 ارب روپے زیادہ رکھے جانے کا امکان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین سینیٹ و سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین سینیٹ و سپیکر قومی اسمبلی سے  تنخواہوں میں اضافے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے، رپورٹ کی روشنی میں تنخواہوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی،ڈپٹی سپیکر، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا تھا۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی بھاری بھرکم تنخواہوں میں اضافے پر شدید تنقید کی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر فیصلہ کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے بھی چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہیں بڑھانے سے متعلق سوال پوچھا گیا تھا۔ تنخواہیں دو لاکھ پانچ ہزار سے بڑھا کر ساڑھے21 لاکھ روپے ماہانہ کرنے پر جیو نیوز نے گزشتہ روز وزیر خزانہ سے سوال کیا تو ان...
     (ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔  ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے رپورٹ طلب کرلی ہے جس کی روشنی میں تنخواہوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔  سپیکر قومی اسمبلی،ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا تھا، وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 اور پینشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں بھاری بھرکم اضافے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔  یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری  قبل ازیں...
    وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر اعلیٰ پارلیمانی عہدے داروں کی تنخواہوں میں حالیہ اضافے کا نوٹس لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے فوری طور پر مکمل رپورٹ طلب کی ہے تاکہ یہ جانا جا سکے کہ کن بنیادوں پر یہ اضافہ کیا گیا۔ وزیراعظم کی جانب سے یہ قدم عوامی ردعمل اور تنقید کے بعد اٹھایا گیا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور ملک پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار ہے۔ یاد رہے کہ وزیر خزانہ نے بجٹ پیش کرنے کے بعد ایک وضاحت میں کہا تھا کہ وزرا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اہم حکومتی کابینہ کے رکن وزیر دفاع خواجہ آصف اپنی ہی حکومت پر برس پڑے، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں حالیہ اضافہ کو ’’مالی فحاشی‘‘ قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی تنخواہوں میں اضافے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے، عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں ہماری تمام عزت آبرو ان کی مرہون منت ہے۔
    اسلام آباد (اوصاف نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے تنخواہوں اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافہ مالی فحاشی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنی ہی حکومت پر لفظی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں، ہماری تمام عزت آبرو عام آدمی کے مرہون منت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں...
    وفاقی وزیر دفاع اور ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر کی تنخواہوں میں اضافے پر عوامی تنقید کے بعد اسے معاشی فحاشی قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے لکھا کہ ’اسپیکر قومی اسمبلی اُن کے ڈپٹی، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی کی تنخواہوں اور مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے تنخواہوں اور مالی مراعات میں اضافے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں، ہماری تمام عزت آبرو انکی مرہون منت ہے۔  سپیکر ،ڈپٹی سپیکر چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ آصف نے تنخواہوں اور مالی مراعات میں بے تحاشا اضافے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافہ مالی فحاشی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنی ہی حکومت پر لفظی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں، ہماری تمام عزت آبرو عام آدمی کے مرہون منت ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پیش ہونے والے...
    پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان نے بجٹ پر ردعمل میں کہا کہ مہنگی بجلی سے نجات کا واحد ذریعہ سولر پینلز تھا، جس کو بھی عوام سے دور کر دیا گیا ہے، سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس مسترد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس مسترد کر دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے بجٹ پر ردعمل میں کہا کہ مہنگی بجلی سے نجات کا واحد ذریعہ سولر پینلز تھا، جس کو بھی عوام سے دور کر دیا گیا ہے، سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس مسترد کرتے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ بھی موجودہ مہنگائی میں ناکافی ہے، حیدرآباد اور...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں۔ ہماری تمام عزت و آبرو اس کی مرہون منت ہے۔  واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پیش ہونے والے وفاقی بجٹ 2025۔26 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تو 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے البتہ اعلی حکومتی شخصیات، وفاقی وزرا اور اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کی تنخواہ میں رواں سال کئی سو گنا اضافہ کیا گیا ہے۔  حکومت نے بجٹ پیش کرنے سے صرف ایک دن قبل اسپیکر قومی اسمبلی...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں۔ ہماری تمام عزت و آبرو اس کی مرہون منت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پیش ہونے والے وفاقی بجٹ 2025۔26 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تو 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے البتہ اعلی حکومتی شخصیات، وفاقی وزرا اور اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کی تنخواہ میں رواں سال کئی سو گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے بجٹ پیش کرنے سے صرف ایک دن قبل اسپیکر قومی اسمبلی اور...
    لاہور(نیوز ڈیسک)حکومت پنجاب کا آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ 13 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ بجٹ میں نئے ٹیکسز عائد نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ موجودہ ٹیکس شرح میں معمولی اضافہ رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، جس کا حجم 1200 ارب روپے ہو گا۔ اس میں مجموعی طور پر 2750 ترقیاتی اسکیمز شامل ہوں گی، جن میں سے 1412 جاری منصوبوں کے لیے 536 ارب روپے اور 1353 نئی اسکیمز کے لیے 457 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 32 اولڈ ترقیاتی پروگرامز کے لیے 207 ارب روپے، وزیراعلیٰ لوکل روڈ پروگرام بلاک کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کی اقتصادی حکمت عملی اور نئے بجٹ میں کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ حکومت کی اولین ترجیح برآمدات پر مبنی معیشت کو فروغ دینا ہے اور اس مقصد کے لیے ٹیرف اصلاحات کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ حکومت نے 4 ہزار ٹیرف لائنز پر کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی ہے جبکہ مزید 2 ہزار 700 ٹیرف لائنز پر ڈیوٹی میں کمی کی گئی ہے، جن میں سے 2 ہزار ٹیرف لائنز براہ راست خام مال سے تعلق رکھتی ہیں، اس کے نتیجے میں برآمدکنندگان کو فائدہ پہنچے گا کیونکہ اخراجات میں کمی آنے سے...
    آئندہ مالی کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے تقریباً 17 ہزار 600 ارب روپے سے زائد حجم کا وفاقی بجٹ آج شام 5 بجے اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ بجٹ اجلاس کے لیے 4 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق قومی ترانے کے بعد اسپیکر کی اجازت سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفاقی بجٹ، مالیاتی بل 2025ء اور محاصل سمیت دیگر اہم دستاویزات ایوان میں پیش کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: نیا بجٹ؛ 2 ہزار ارب کے نئے ٹیکسز، یوٹیوبرز اور فری لانسرز ریڈار پر، نان...
    فائل فوٹو۔ پنجاب اسمبلی میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق قرارداد جمع کرادی گئی۔ قرارداد پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے جمع کرائی۔ قرارداد کے متن کے مطابق مہنگائی کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فوری اضافہ کیا جائے، حکومتی وعدوں پر عمل کرتے ہوئے سابقہ ایڈہاک الاؤنسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے۔ متن کے مطابق ہاؤس رینٹ الاؤنس کو غیر منجمد کر کے موجودہ کرایوں کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق دوبارہ مقرر کیا جائے۔ متن کے مطابق مستقبل میں مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں باقاعدگی سے نظرثانی یقینی بنائی جائے۔ قرارداد پر احمد سعید، رئیس نبیل، نیلم جبار، علی حیدر گیلانی، ممتاز چانگ اور شازیہ عابد کے دستخط ہیں۔
    پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس ، وزرا اور پارلیمنٹیرینز کی بھاری بھرکم تنخواہوں پر وزیر خزانہ کا کیا موقف ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزرا اور پارلیمنٹیرینز کی بھاری بھرکم تنخواہوں کے دفاع میں سامنے آگئے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آج پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کی جس دوران صحافیوں کی جانب سے وزرا اور پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں میں بے پناہ اضافے پر سوالات کیے گئے۔ وزیرخزانہ نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر کی تنخواہ ڈھائی لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے اکیس لاکھ کرنے کی وجہ 9 سال سے اضافہ نہ ہونا قرار دیدیا۔ صحافیوں کے سوالات پر وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ ضرور دیکھ لیں کہ وزرا اور پارلیمنٹیرینز...
    وفاقی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایمپلائز ونگ کے مرکزی صدر سلیم عباس صدیقی کا کہنا تھا کہ حیرت انگیز ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی، چئیر مین سینٹ، وزیراعظم، وزرا مشیروں کی تنخواہوں میں 600 فیصد اضافہ جبکہ تنخواہ دار طبقہ کے لیے 10 فیصد یہ ظالمانہ قدم ہے حیرت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان کے مرکزی صدر سلیم عباس صدیقی نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں ور اسے مزدور دشمن قرار دیتے ہیں، یہ بات اُنہوں نے وفاقی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کی۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت فی الفور قانون کے مطابق نئے پے سکیل مرتب کرے، تنخواہوں اور پنشن میں 10 اور 7 فیصد مسترد کرتے ہیں اسے...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جون ۔2025 )حکومت پنجاب کا آئندہ مالی سال 2025-26کا بجٹ 13جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے بجٹ میں نئے ٹیکسز عائد نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ موجودہ ٹیکس شرح میں معمولی اضافہ رکھا جائے گا . نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، جس کا حجم 1200 ارب روپے ہو گا اس میں مجموعی طور پر 2750 ترقیاتی اسکیمز شامل ہوں گی جن میں سے 1412جاری منصوبوں کے لیے 536ارب روپے اور 1353نئی اسکیمز کے لیے 457ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے.(جاری ہے) ذرائع کا کہنا ہے کہ 32 اولڈ ترقیاتی پروگرامز...
    وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کر دیا ہے، بجٹ تقریر کا آغاز ہوتے ہی سرکاری ملازمین سمیت دیگر کو اس اہم خبر کا انتظار کا ہوتا ہے کہ ان کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا، سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا تھا البتہ بجٹ میں تجویز کردہ 6 فیصد اضافے کو وزیراعظم نے بڑھاتے ہوئے 10 فیصد کردیا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تو 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے البتہ اعلی حکومتی شخصیات، وفاقی وزرا اور اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کی تنخواہ میں رواں سال کئی سو گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت قرض لے کر ریلیف دے رہی ہے، اخراجات میں کمی ناگزیر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کی تنخواہیں بڑھانے کے حوالے سے سوال کا جواب دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال ’’چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کی تنخواہیں بڑھائی گئیں،ان کی تنخواہیں ڈھائی لاکھ سے بڑھ کر ساڑھے 21لاکھ روپے ماہانہ کردی گئیں؟کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہاکہ یہ دیکھیں کہ وزرا، وزرامملکت ، پارلیمنٹیرینز کی تنخواہیں آخری دفعہ کب بڑھی تھیں،کابینہ کے وزرا کی تنخواہوں میں آخری دفعہ اضافہ 2016میں ہوا تھا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بات کرتے ہیں تو وزرا کی بھی بڑھی چاہئے،اگر ہر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی بجٹ کے اعلان کے اگلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رہا۔بدھ کو مارکیٹ کھلتے ہی سرمایہ کاروں نے اعتماد کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 1571 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 123,596 کی سطح پر پہنچ گیا۔کاروبار کے دوران تیزی مزید بڑھی اور انڈیکس مجموعی طور پر 2101 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 124,126 تک جا پہنچا۔یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز 17,573 ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش کیا تھا، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجاویز دی گئیں۔ ساتھ ہی تنخواہوں پر انکم ٹیکس کی شرح میں بھی کمی تجویز کی گئی۔بجٹ 2025-26 میں...
    کراچی: وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کیے جانے کے اگلے ہی دن اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ بدھ کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 2296 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 314 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کیا گیا  تھا، جس کے بعد  پی ایس ایکس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور کاروبار میں دلچسپی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کو ظاہر کررہی ہے۔ حکومت نے گزشتہ روز 17 ہزار 573 ارب روپے کا بجٹ پیش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر))ایپکا سندھ امن گروپ نے وفاقی حکومت کے طرف سے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کو اونٹ کے منہ میں زیرہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ایپکا سندھ امن گروپ کے صوبائی جنرل سیکرٹری شاہد سومرو۔ سنئیر نائب صدر غلقم نبی سولنگی اور دیگر نیشہباز بلٖڈنگ میں ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ موتمار مھنگائی میں دس فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہیںقومی اسمبلی کے اسپیکرو ڈپٹی اسپیکر کو 600فیصد سے نوازہ گیا ہے اور ارکان پارلیمنٹ کو تین سو فیصد اضافہ مل چکا جہاں آئی۔ایم۔ ایف کی چونچ بند تھی باقی سرکاری معیشت چلانے والے سرکاری ملازمین کو دس فیصد بھیک دیکر احسان جتایا گیا ہے ایسے ملازم دشمن بجٹ...
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے تقریباً 17 ہزار 600 ارب روپے سے زائد حجم کے بجٹ پر غور کے لیے اہم اجلاس وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی  تنخواہوں میں  اضافے کی منظوری دی، وفاقی کابینہ پینشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سمیت دیگر امور پر مشاورت بجٹ کی اصولی منظوری کے باوجود جاری رہا۔ ذرائع کے مطابق  وفاقی کابینہ اجلاس میں معرکہ حق بنیان المرصوص کا بھی خصوصی تذکرہ  کیا گیا۔ اجلاس میں دفاع وطن کیلئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> لاہور ( نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے17573ارب کے حجم کے وفاقی بجٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ خسارے کا بجٹ اور صرف الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے، اس سے سوائے آئی ایم ایف کے کو ئی خوش نظر نہیں آتا۔ مہنگائی کے تناسب کو مد نظر رکھتے ہوئے جس طرح ارکان پارلیمنٹ اور سینیٹر ز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا تھا اسی طرح ہی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں خاطر خواہ اضافہ کیا جانا چاہئے تھا، مگر حکمرانوں نے ثابت کیا ہے کہ انھیں عوام کی کوئی فکر نہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار وفاقی بجٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان...
    نئے مالی سال کے لیے تنخواہوں اور مراعات کے لیے کابینہ کا بجٹ 35 کروڑ 18 لاکھ سے بڑھا کر 68 کروڑ 87 لاکھ کرنے کی تجویز ہے۔ وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں اور مراعات کے لیے بجٹ 27 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ 54 لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے بجٹ 26-2025ء میں کابینہ کے جاری اخراجات میں دوگنا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ نئے مالی سال کے لیے تنخواہوں اور مراعات کے لیے کابینہ کا بجٹ 35 کروڑ 18 لاکھ سے بڑھا کر 68 کروڑ 87 لاکھ کرنے کی تجویز ہے۔ وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں اور مراعات کے لیے بجٹ 27 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ...
    بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس معزز ایوان کے سامنے مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، اس مخلوط حکومت کا یہ دوسرا بجٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف، بلاول بھٹو، خالد مقبول صدیقی، چوہدری شجاعت حسین، عبدالعلیم خان اور خالد حسین مگسی کی رہنمائی کے لیے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 17 ہزار 573 ارب روپے کا بجٹ 26-2025 پیش کردیا، دفاعی بجٹ کے لیے 2 ہزار 550 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے تمام ٹیکس...
    اسلام آباد: پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ مسترد کردیا۔ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے قومی اسمبلی میں نئے مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کیا گیا اورانہوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا۔ صدر ایمپلائز ایسوسی ایشن راجا سہیل نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ موجودہ مہنگائی کے تناسب سے کیا جائے۔ سیکریٹری سول سیکریٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن چوہدری غلام غوث نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو مکمل ریلیف فراہم کیا جائے لہٰذا زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات نہ ماننے کی صورت میں...
    حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔ بجٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے پیش کیا جا رہا ہے۔ اس موقعے پر سرکاری ملازمین سمیت دیگر کو اس اہم خبر کا انتظار کا ہوتا ہے کہ ان کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: مالی سال 26-2025 کی بجٹ تقریر شروع، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد تک کا اضافہ متوقع  آئندہ مالی سال کے بجٹ میں  ایک سے گریڈ 22 کے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ پینشن میں بھی اضافہ تجویز کیا گیا ہےجو 7 فیصد ہے۔ حکومت نے بجٹ میں معذور سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی...
    وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافہ مسترد کردیا جب کہ وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے تقریباً 17 ہزار 600 ارب روپے سے زائد حجم کے بجٹ پر غور کے لیے اہم اجلاس وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی  تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی منظوری دی،  وفاقی کابینہ پینشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دی۔ سرکاری ملازمین...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ یہ صرف دکھانے کیلئے ہوتا ہے کہ وزیر اعظم نے تنخواہ میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ صرف دکھانے کیلئے ہوتا ہے کہ بجٹ میں تنخواہوں میں چھ فیصد اضافے کی تجویز دی گئی اور وزیر اعظم نے اسے مسترد کرکے 10 فیصد کردیا۔ یہ سب وزیر اعظم کو پہلے سے پتا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے رائٹ سائزنگ کا نعرہ لگایا اور کہا کہ وہ وزارتوں کے اخراجات میں کمی کریں گے لیکن آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سول حکومت کے اخراجات میں 17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے مالی سال 2025-26  کا 17 ہزار 573 ارب سے زائد حجم کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کررہے ہیں جس میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پینشن میں 7 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے تقریر کے آغاز میں کہا ہے کہ میرے لیے بجٹ پیش کرنا اعزاز کی بات ہے، حالیہ دنوں ہمیں بھارت کے ساتھ سنگین حالات کا سامنا کرنا پڑا جس کا قوم نے مل کر مقابلہ کیا۔ اب ہماری توجہ معاشی خوشحالی کی جانب مرکوز ہے۔ ہم نے معاشی بحالی، اصلاحات اور کامیابی کا سفر کامیابی سے طے کیا ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق ملک کے دفاعی اخراجات کے لیے 25 سو 50 ارب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں6 فیصد اضافے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ 10 فیصد کردیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ 2025-26 کی مختلف تجاویز پر مشاور کی گئی جس کے بعد تنخواہ میں 10 فیصد اضافے جبکہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز کی منظوری دی گئی تھی۔وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے سے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا، اشرافیہ کو اس سوال کا جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے کتنا اور تنخواہ داروں نے کتنا ٹیکس دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کی تیاری میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے...
    سرکاری ملازمین بجٹ پیش کیے جانے سے قبل سیکریٹریٹ کے سامنے جمع ہوگئے، پارلمینٹ کے گیٹ تک جانے کی کوشش کی، پولیس نے شاہراہِ دستور پر کیبنٹ گیٹ پر روک دیا۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین کی پینشن اور تنخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے، مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار روپے کی جائے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز پر غور، ذرائع وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔ دوسری جانب  نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں حالات کے مطابق اضافہ کیا جائے گا۔پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر اسحاق ڈار...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے سے متعلق سوال پر جواب دیا ہے۔پارلیمنٹ پہنچنے پر صحافی نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ کیا تنخواہوں میں اضافہ ہوگا؟ اس کا جواب دیتے ہوئے نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ تو نہیں بتا سکتا، بجٹ میں اضافے کا اعلان ہوگا۔میڈیا سے مختصر گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ حالات کے مطابق اضافہ ہوگا، ٹیکس میں ریلیف ملے گا۔
    اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہبازشریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافہ مسترد کردیا جب کہ وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے تقریباً 17 ہزار 600 ارب روپے سے زائد حجم کا وفاقی بجٹ آج شام قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ نئے مالی سال کی بجٹ تجاویز کی منظوری کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی...
    وفاقی حکومت کے تمام اداروں کے ملازموں کی تنخواہیں بڑھانے کے لےئ  وزارت خزانہ کے پاس دستیاب وسائل مین گنجائش نہ ہونے کے برابر تھی لیکن غریب دوست وزیراعظم شہباز شریف اور غریب پرور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تین سال سے معاشہ بحران کا بوجھ اٹھاتے شہریوں کو اس بجٹ مین ہر صورت میں ریلیف دینے  کی ٹھان لی اور وزارت خزانہ کو مجبور کر دیا کہ تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کم از کم  ds فیصد بڑھانے کا ہر صورت میں بندوبست کیا جائے۔ پنجاب کی وزیر اعلیٰ سے امریکہ کےناظم الامور کی ملاقات ؛باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال ذمہ دار سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم  شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری سنا دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز دی تھی تاہم وزیراعظم نے یہ تجویز مسترد کر دی اور واضح ہدایت دی کہ مہنگائی کے پیش نظر ملازمین کو زیادہ ریلیف دیا جائے۔وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ سرکاری ملازمین ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کی مشکلات کا احساس ہے، اور حکومت ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ پی آئی اے سمیت سرکاری ادارے سالانہ کتنا نقصان کر...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون 2025ء ) وفاقی کابینہ نے بجٹ 2025/26ء کی منظوری دے دی وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد کا اضافہ مسترد کرتے ہوئے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے بجٹ 2025/26ء کی منظوری دے دی گئی ہے، اس حوالے سے کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جہاں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سوا سال کئی چیلنجزکا سامنا رہا،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق بجٹ تجاویز کی حتمی منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی، اس سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے اور گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینے کی تجویز بھی زیر غور تھی۔ آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے تقریباً 17 ہزار 600 ارب روپے سے زائد حجم کا وفاقی بجٹ آج شام 5 بجے اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں شرکت کے لیے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پارلیمنٹ کابینہ کو بجٹ پر بریفنگ...
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے تقریباً 17 ہزار 600 ارب روپے سے زائد حجم کا وفاقی بجٹ آج شام اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ نئے مالی سال کی بجٹ تجاویز کی منظوری کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شرکت کے لیے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ کو بجٹ پر بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر ان سے  سوال کیا گیا کہ ’مالی نظم و ضبط بجٹ کے بعد بھی برقرار رہے گا ؟اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کی بجٹ تجاویز میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اضافے سمیت  دیگر تجاویز کی  منظوری دے دی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق آئندہ مالی سال 2025-26 میں 18 ہزار ارب روپے کا بجٹ پیش کیا جائے گا، اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ کو بجٹ پر بریفنگ دی۔وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی منظوری کے علاوہ پینشن میں بھی 7 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔خیال رہے کہ رواں سال کے بجٹ میں یوٹیوبرز سمیت عام آدمی کےلیے نئے ٹیکسز کی بھرمار ہے، 50 ہزار سے زائد کی رقم نکلوانے پر بھی دگنا ٹیکس ادا کرنے...
    بجٹ سے قبل معاشی ٹیم کا اہم اجلاس،تنخواہوں میں اضافے کی تجویز منظور کر لی گئی،کتنا اضافہ ہوگا؟تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں معاشی ٹیم کا اہم اجلاس ہوا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز منظور کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق بجٹ تجاویز کی حتمی منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی، اس سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے اور گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الانس دینے کی تجویز بھی زیر غور تھی۔ذرائع کے مطابق کم از کم اجرت میں بھی اضافہ کیا جائے...
    اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ تجاویزکی منظوری دے دی ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں چھ فیصدجب کہ پنشن میں سات فیصداضافہ تجویزکیاگیاہے۔کابینہ کااجلاس وزیراعظم محمدشہبازشریف کی زیرصدارت ہوا۔اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے سواسال کے دوران حکومت اور عوام نے سنگین حالات اور چیلنجز کاسامناکیا ، معیشت میں استحکام کے مثبت اشاریے سامنے آئے ہیں۔ Post Views: 6
    وفاقی کابینہ نے وفاقی بجٹ مالی سال 2025 -26  کی منظوری دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پینشنرز کی پینشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس جاری ہے، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے غور جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری  ہے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی بجٹ کے اہم نکات پر بریفنگ دی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے معاملے پر بحث ہوئی،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تنخواہوں میں 6فیصد اضافے کی تجویز زیربحث آئی،ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے بعض ارکان کی جانب سے تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کی حمایت کی گئی۔ بنوں کے علاقے کم چشمی میں جرگہ، فتنہ الخوراج  گروہوں سے تعلق رکھنے والوں کے حوالے سے...
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں چھ فیصد اضافے کی تجویز منظور کر لی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ تجاویز کی حتمی منظوری کابینہ اجلاس میں دی جائے گی۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس دوپہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔سالانہ ٹیکس فری آمدن کی حد 6 لاکھ سے بڑھائی جا سکتی ہےوزیر اعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے اور اجلاس میں بجٹ دستاویزات اور مالیاتی بل کی منظوری دی جائے گی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن کے اضافے کی حتمی منظوری کابینہ دے گی۔وزیر خزانہ اورنگزیب بجٹ کے اہم خدوخال سے کابینہ کو آگاہ کریں گے، کابینہ اجلاس کے فوری...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے صحافی کے سوال پر کھل کر جواب دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پارلیمنٹ پہنچنے پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا تنخواہوں میں اضافہ ہوگا، جس پر وزیر خارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ یہ تو نہیں بتا سکتا، بجٹ میں اضافے کا اعلان ہوگا،ان کاکہناتھا کہ حالات کے مطابق اضافہ ہوگا، ٹیکس میں ریلیف ملے گا۔ مزید :
     وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اب سے کچھ دیر میں ہوگا۔رپورٹ کے مطابق اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی کمیٹی روم 2 میں انتظامات مکمل کرلیے گئے۔وزیراعظم شہباز شریف کا اسٹاف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا، وفاقی کابینہ نئے مالی سال کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی۔ذرائع نے کہا کہ کابینہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے گی۔آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے تقریباً 17 ہزار 600 ارب روپے سے زائد حجم کا وفاقی بجٹ آج شام 5 بجے اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں شرکت کے لیے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے، وزیر خزانہ کچھ دیر پعد کابینہ کو بجٹ...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت معاشی ٹیم کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں چھ فیصد اضافے کی تجویز منظور کر لی گئی۔  ذرائع کے مطابق بجٹ تجاویز کی حتمی منظوری کابینہ اجلاس میں دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بجٹ دستاویزات اور مالیاتی بل کی منظوری دی جائے گی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے اضافے کی حتمی منظوری کابینہ دے گی۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ کے اہم خدوخال سے کابینہ کو آگاہ کریں گے۔ فیصل قریشی لائیو شو میں سوال پر...
    — فائل فوٹو وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق تجاویز پر حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے، اس سے پہلے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کی تجویز زیرِ غور تھی۔اس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔ آئندہ بجٹ میں متعدد اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویزذرائع کے مطابق فروزن فوڈز پر 5 فیصد اضافی ایکسائز ڈیوٹی کی سفارش کی گئی ہے وفاقی کابینہ کا اجلاس دوپہر 3 بجے وزیراعظم کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت معاشی ٹیم کااجلاس  جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6فیصد اضافے کی تجویز زیرغور ہے، بجٹ تجاویز کی حتمی منظوری کابینہ اجلاس  میں دی جائے گی ۔ یاد رہے کہ اس سےقبل تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کی تجویز زیرغور تھی۔ مزید :
    وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں آج 3 بجے ہوگا، جس میں بجٹ دستاویزات اور مالیاتی بل کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 1 ہزار ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ مجموعی طور پر صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام یعنی اے ڈی پیز کے لیے 2869 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو 682 ارب روپے سے زائد جبکہ حکومتی ملکیتی اداروں کو 35 کروڑ روپے سے زائد رقم دی جائے گی۔ فیڈرل ایجوکیشن اور پروفیشنل ٹریننگ کے لیے 18 ارب 58 کروڑ سے زیادہ مختص...
    ویب ڈیسک:  سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ آج وفاقی کابینہ کرے گی۔  ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کو ریلیف دینے کے لیے چار مختلف تجاویز زیرغور ہیں،تاہم ابھی تک کسی تجویز کو حتمی شکل نہیں دی گئی،ایک اہم تجویزکے تحت گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیئرٹی الاؤنس دینے کی تجویز دی گئی ہے۔  دوسری تجویزکے مطابق مہنگائی کے تناسب سے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے،ایک اورتجویزکے مطابق گزشتہ دو ایڈہاک ریلیف الاؤنسز میں سے ایک کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے،اس کے ساتھ ساتھ گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی توقع ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج شام پانچ بجے ہوگا، اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا چار نکات پر مشتمل ہے۔ تلاوت، حدیث، نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ ایجنڈے کا پہلا حصہ ہے، قومی ترانے کے بعد سپیکر کی اجازت سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفاقی بجٹ 2025-26 پیش کریں گے۔ وزیر خزانہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی اجازت سے محاصل سمیت دیگر دستاویزات قومی اسمبلی میں پیش کریں گے، وزیر خزانہ مالیاتی بل 2025 بھی قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔ ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئندہ مالی سال 2025-26 کا 17ہزار 600 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ آج منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ گزشتہ مالی سال 18 ہزار 700 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کیاگیا تھا جبکہ ٹیکس ریونیو کا ہدف 14ہزار200ارب روپے متوقع ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7.5 سے 10 فیصد اضافے کی توقع ہے‘ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال دفاعی بجٹ 2550ارب روپے متوقع ہے۔ بجٹ میں مجموعی آمدن کا تخمینہ 19 ہزار 400 ارب، قرضوں پر سود ادائیگیوں کے لیے 8 ہزار 200 ارب روپے خرچ ہوں گے‘ پنشن کی ادائیگی کے لیے ایک ہزار ارب روپے، سبسڈیز کے لیے 1186ارب روپے، گرانٹس کے لیے 1900 ارب روپے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)پنجاب کا صوبائی بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائیگا،بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہ لگانے کاامکان، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کے بجٹ میں پچھلے سال کے مقابلے میں 110 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے اور صحت کے بجٹ میں 90 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے،لاہور میں نواز شریف میڈیکل سٹی میں 14 ہسپتال بنائے جائیں گے۔نواز شریف میڈیکل سٹی میں پرائیوٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت کام ہوگا۔ پنجاب بھر میں صاف پانی کی اسکیم لائی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔ مراد علی شاہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں...