2025-07-26@04:25:57 GMT
تلاش کی گنتی: 257

«حکومت مخالف»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمدشہبازشریف نے عید الفطر کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغامات میں پوری قوم اور عالم اسلام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے عید کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ عید الفطر رمضان المبارک کی برکتوں کے بعد اللہ تعالیٰ کا انعام ہے، جو ہمیں روزے کی مشقت کے بعد عطا ہوا۔ یہ مقدس مہینہ ہمیں صبر، برداشت اور قرب الہی حاصل کرنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عید کے اس پرمسرت موقع پر ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے، اس لیے زکوٰۃ،...
    سٹی 42 : وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عید الفطر کے بابرکت موقع پر میں پوری پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے عید الفطر 1446ھ کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ یہ دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ رمضان المبارک میں تقویٰ، صبر اور قربانی کی جو تربیت ہمیں ملی، ہمیں چاہیے کہ اسے اپنی زندگیوں میں رمضان کے بعد بھی جاری رکھیں اور اسلامی اصولوں پر کاربند رہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے خطرات لاحق ہیں۔ ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا۔ ملک...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد : فوٹو اے پی پی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عیدالفطر پر سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں اسلام آباد میں 3500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہونگے، اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر 18 سیکیورٹی پکٹس قائم کردی گئی ہیں۔ عید کے موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک آگاہی مہمعید کے موقع پر موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے آگاہی مہم کا اعلان کردیا ۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے 500 سے زائد ٹریفک اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، مری جانے والے سیاحوں کیلئے...
    ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ کے مطابق عید الفطر کے موقع پر کوئٹہ کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا ہے۔ حساس عمارتوں میں اسپانئپرز، شاپنگ سینٹرز کے باہر سادہ لباس اہلکار تعینات ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ عید الفطر کے موقع پر بلوچستان پولیس نے کوئٹہ کی سکیورٹی کے لئے پلان ترتیب دے دیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ نے بتایا کہ کوئٹہ کے لئے عیدالفطر کا سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ اس موقع پر شہر میں اڑھائی ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ شہر میں اہم سرکاری اور حساس مقامات پر اسنائپر تعینات کئے جائیں گے۔ بازاروں اور شاپنگ سینٹرز کے باہر سادہ کپڑوں میں اہلکار بھی تعینات ہیں۔...
    افغانستان میں طالبان حکومت نے عید الفطر پر ہزاروں قیدی رہا کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز کابل(آئی پی ایس )افغان سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ طالبان حکومت نے عید سے قبل 2463 قیدیوں کو رہا کیا ہے۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے ایکس پر کہا کہ طالبان سپریم لیڈر کے حکم نامے کے مطابق معافی کے اہل 2463 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا جبکہ 3،152 دیگر کو سزا میں کمی کی گئی۔اگرچہ افغانستان میں مختلف سیکورٹی اداروں کے زیر حراست قیدیوں کی صحیح تعداد واضح نہیں ہے ، لیکن اقوام متحدہ نے ملک میں جیلوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔ جیل انتظامیہ کے دفتر کے...
    اسلام آباد پولیس نے عیدالفطر کے دنوں کے لیے مربوط سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے۔آئی جیاسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے عیدالفطر پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مری آنے جانے والے سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے بہترین ٹریفک انتظامات کیے ہیں. 500 سے زائد ٹریفک اہلکار ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے.3500 سے زائد افسران و جوان شہر میں پٹرولنگ، کرائم فٹنگ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر 18 پکٹس لگائی گئی ہیں. شہر میں سٹریٹ کرائم کے سدباب، ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاون ہوگا۔علی ناصر رضوی نے کہا کہ ہماری 100 فیصد کوشش ہے کہ شہری اپنی عید اچھے انداز میں گزاریں....
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کونسا سیاسی رہنما کہاں عیدالفطر منائے گا، اس حوالےسے تفصیلات سامنے آ گئیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری عیدالفطر کی نماز نواب شاہ میں ادا کریں گے،وزیراعظم شہبازشریف عیدالفطر کی نماز لاہور میں ادا کریں گے،نوازشریف جاتی امرا میں نماز عید ادا کریں گے،سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان میں عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ گڑھی خدابخش میں نماز عید ادا کریں گے،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ملتان میں نماز عیدادا کریں گے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور میں عید کی نماز ادا کریں گے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی عیدالفطر کی نماز لاہور میں ادا کریں گے،وزیر...
    عیدالفطر کے موقع پر پاکستان کے سنیما گھروں میں ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی نئی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں، میٹھی عید کے موقع پر 5 پاکستانی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ آئیے جانتے ہیں کہ عیدالفطر کے موقع پر پاکستان میں ریلیز ہونے والی فلمیں کون سی ہیں۔ 1:لوو گرو سپر اسٹار‘ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی رومانٹک فلم ’لو گُرو‘ اس عید پر سینما گھروں کی زینت بنے گی، ہدایتکار ندیم بیگ کی فلم ’لو گُرو‘ (Love Guru) کے ذریعے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ایک دہائی بعد بڑے پردے پر رومانس کرتے دکھائی دیں گے، اس سے قبل دونوں 2015 کی رومانوی فلم ’بن روئے‘ میں رومانس کرچکے ہیں اور اب...
    اپنے ایک بیان میں ماونٹ سینا ہسپتال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر لیلیٰ عباسی کیجانب سے سوشل میڈیا پر شائع کیے گئے مواد کی جانچ کے بعد انہیں برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماونٹ سینا ہسپتال کی ڈاکٹر لیلیٰ عباسی کو سوشل میڈیا پر صیہونی رژیم کے خلاف پوسٹ کرنے پر ہسپتال سے نکال دیا گیا۔ یہ ہسپتال نیویارک میں واقع ہے۔ اس 46 سال خاتون ڈاکٹر نے اپنی پوسٹ میں "حماس" اور "حزب‌ الله" کی حمایت کرتے ہوئے نوزاد بچوں کے قتل عام میں مصروف اسرائیلی فوج کو موذی مرض طاعون سے تعبیر کیا۔ جس کے بعد ماونٹ سینا ہسپتال کے ترجمان نے اعلان کیا کہ ہسپتال انتظامیہ نے مذکورہ ڈاکٹر...
    سٹی42:  پاکستان دنیا میں اکیلا ملک نہیں جہاں کل اتوار کے روز یکم شوال کو عید نہیں ہو رہی۔  آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی میں بھی  شوال کا  آغاز آج کی بجائے کل اتوار کی شام کیا جائے گا اور عید الفطر  پیر کو ہوگی۔ انڈیا اور ایران بھی عید پیر کے روز کرنے میں پاکستان کے ساتھ شامل ہو گئے۔ برونائی، انڈونیشیا اور پاکستان میں عید تو  31 مارچ کو ہو گی لیکن یہ فرق بہرحال ہے کہ وہاں مسلمان  30 روزے رکھنے کے بعد عید کریں گے اور پاکستان میں مسلمان  29 روزے رکھ کر ہی عید منائیں گے۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 آج ہفتے کی رات تک برونائی دارالسلام، انڈونیشیا اور بعض...
    اے این پی کے صدر کا سعودی عرب کے ساتھ اتوار کو عیدالفطر منانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے سعودی عرب کے ساتھ اتوار کو عید منانے کا اعلان کر دیا۔اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے بیان میں کہا کہ ہم رمضان المبارک کی طرح عید بھی مسلم دنیا کے ساتھ منائیں گے، تمام کارکنوں، ساتھیوں، الیکٹبلز اور پارٹی ذمہ داران سے اپیل کروں گا کہ اس عید کو سادگی سے منائیں۔ایمل ولی خان نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر بڑے اجتماعات اور ہجوم سے گریز کریں اور اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح...
    پاکستانی اسپیس ایجنسی سپارکو نے کہا ہے کہ کل پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے روشن امکانات ہیں۔ یہ بھی پڑھیں اڈیالہ جیل میں بھی عید کی تیاریاں، عمران خان کو کیا کیا سامان پہنچا دیا گیا؟ سپارکو کے ترجمان نے کہاکہ شوال کا چاند آج پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجکر 58 منٹ پر تشکیل پا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کل جب غروب آفتاب ہوگا تو اس وقت چاند کی عمر قریباً 27 گھنٹے ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی پیشگوئی کی گئی ہے کہ کل شوال کا چاند نظر آ جائےگا اور عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر ایک ہی...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2025ء) 5 اسلامی ممالک سمیت 7 ممالک میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا اعلان، آسٹریلیا اور برونائی دارالاسلام میں سب سے پہلے عید کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا گیا، پاکستان کے 2 پڑوسی ممالک نے بھی عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا اعلان کر دیا۔ عید کے چاند کی رویت سے متعلق بھی پیشن گوئی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق برونائی دارالاسلام دنیا کا پہلا اسلامی ملک ہے جہاں سب سے پہلے عید الفطر 1446 ہجری کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ برونائی دارالاسلام میں 31 مارچ بروز پیر کو عید الفطر منائی جائے گی۔ برونائی دارالاسلام کے بعد ملائیشیا، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، بھارت اور ایران نے بھی...
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو عیدالفطر سے قبل سامان جیل میں پہنچادیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے عیدالفطر کے کپڑے اور دیگر چیزیں پہنچادی گئیں۔ انہیں عید پر پہننے کےلیے 4 نئے جوڑے، جوتے اور ویسٹ کوٹ پہنچائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کپڑے جیل انتظامیہ کے حوالے کیے جائیں گے۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)عید کی چھٹیاں شرو ع ،فیکٹریوں ،بنگلوں اور دیگر نجی اداروں میں کام کرنے والے پردیسیوں کااپنوں سےعیدمنانےکیلئےآبائی علاقوں کی طرف جانا شروع کر دیا ہے،لاری اڈےپرپردیسیوں کارش بڑھ گیا،نرخ نامےبھی آویزاں جا ری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورسےچکوال کاکرایہ1690،ٹوبہ کاکرایہ1060روپے،لاہور سے ظفروال ، نارووال کا کرایہ 690 ، سیالکوٹ 740 روپے،لاہورسے جھنگ 1250 ، گجرات کا کرایہ 590 روپے لیا جانے لگا۔ لاہورسےفیصل آبادکاکرایہ700،ملتان کاکرایہ2ہزارروپے،لاہورسےراجن پور3ہزاراورراولپنڈی کاکرایہ1600روپےمقررکیاگیا۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اورپنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی ٹیمیں لاری اڈےپرمتحرک ہیں،ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کی جانب سے سڑک کی دھلائی کا عمل بھی جاری ہے۔ علاوہ ازیں ٹریفک پولیس لاہورکااوورچارجنگ، اوورلوڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، سی ٹی اولاہور کی تمام ڈویژنل ایس پیز کو کریک ڈاؤن...
    فائل فوٹو کوئٹہ میں عیدالفطر کے لیے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ نے بتایا ہے کہ کوئٹہ کے لیے عیدالفطر کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا، اس موقع پر شہر میں ڈھائی ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گئے۔انہوں نے بتایا ہے کہ شہر میں اہم سرکاری اور حساس مقامات پر اسنائیپر تعینات کیے جائیں گے، بازاروں اور شاپنگ سینٹرز کے باہر سادہ کپڑوں میں اہلکار ابھی بھی تعینات ہیں۔ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بلوچستان میں ریل سروس بحال ہو جائے گی: بلال اظہر کیانیوزیرِ مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کلیرنس کے بعد بلوچستان میں ریل سورس بحال ہو جائے گی۔ ایس ایس پی...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ریسرچ رویت ہلال کونسل کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند آج 3 بج کر58 منٹ پرپیدا ہوگا۔ ریسرچ رویت ہلال کونسل کےمطابق اتوارکو غروبِ آفتاب کےوقت چاندکی عمر26 گھنٹے سے زائد ہوگی،عید الفطر پیر31 مارچ کوہونےکا قومی امکانات ہے،غروبِ شمس وقمر کےدرمیان فرق 69 سے 78 منٹ ہوگا۔ کراچی  69 منٹ ،جیوانی 71 کوئٹہ اور لاہورمیں 74 منٹ فرق ہوگا،گلگت بلتستان میں غروب شمس وقمر میں 78 منٹ کا فرق ہوگا،مطلع صاف ہوا توعید کا چاند انسانی آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔ مزید :
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی، حکومت کے خلاف تحریک چلانےکےقابل نہیں۔ شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک پس پشت جا چکی ہے پارٹی میں کوئی فیصلہ درست نہیں ہورہا جبکہ پارٹی میں چھیناجھپٹی کا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی سےفیصلے کروانے والوں کی کتاب سےعلی امین کا ورق کٹ چکا جبکہ علی امین گنڈاپور 8 ، 10 روز سے اسلام آباد میں ہیں مگر انہیں بانی سے ملنے نہیں دیا جا رہا ، شک ہےکہ رکاوٹ ڈالنے والے اپنے ہی لوگ ہیں۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی،...
    وزیرِ اعلیٰ سندھ نے عیدالفطر پر سزا یافتہ قیدیوں کو 120 دنوں کی رعایت دینے کی منظوری دے دی۔ ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی طرف سے دی گی معافی سے 820 قیدیوں کو فائدہ ہو گا۔ معافی کا اطلاق ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہو گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سزائے موت، قتل، جاسوسی، دہشت گردی، ریپ اور ڈکیتی کے قیدیوں پر بھی معافی کی رعایت کا اطلاق نہیں ہو گا۔
    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق عدالت عظمیٰ میں عید کی تعطیلات 29 مارچ سے 2 اپریل تک ہوں گی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ہدایت پر رجسٹرار آفس نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ واضح رہے کہ ملک میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات اور اسپارکو نے عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے، تاہم چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائےگا۔ Post Views: 1
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)واپڈا نے اپنےملازمین کو عیدالفطرپرریوارڈدینےکافیصلہ کیا ہے،ریوارڈکی رقم ایک بنیادی تنخواہ کے برابر ہوگی۔نوٹیفکیشن کےمطابق چھ ماہ سےزائدسروس والےملازمین ریوارڈکےاہل ہوں گے کنفرم،کنٹریکیٹ،ڈیلی ویجز، ڈیپوٹیشن سمیت تمام ملزمین ریوارڈکےاہل ہوں گے،کنسلٹنٹ،ایڈوائزرز،اپنےپیکج کا60فیصدبطور ریوارڈ لے سکیں گے۔ ارنڈ لیوو،ایل پی آر،ایکسٹراآرڈنری لیوو والےملازمین ریوارڈکےاہل نہیں ہوں گے،سزایافتہ یامسکنڈکٹ کےمرتکب ملازمین بھی ریوارڈکےاہل نہیں۔ عمرمختار راٹھور قتل کیس : بریت کی درخواست مسترد،ملزمان کو 2مرتبہ پھانسی اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا
    — فائل فوٹو کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں عیدالفطر کے دوران ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بلوچستان حکومت کا آج صوبے بھر میں ' یوم یکجہتی فلسطینی منانے کا اعلان کوئٹہ حکومت بلوچستان نےفلسطینیوں سے اظہار... کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں عید کے دنوں میں عید الفطر کے دوران ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس اسٹاف کی چھٹیوں پر پابندی عائد کیے جانے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ عید کی تعطیلات میں اسپتالوں کے سربراہان طبی عملے کی ڈیوٹی پر موجودگی یقینی بنائیں۔
    پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے شوال کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیشگوئی کر دی ہے۔ اسپارکو کے جاری بیان کے مطابق فلکیاتی شوال کا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پائے گا، 30 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے اور بلندی تقریباً 14 ڈگری اور روشنی 2 فیصد ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی تعلیمی اداروں میں عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان اسپارکو کی پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ 30 مارچ 2025 کو پاکستان میں چاند کے نظر آنے کا امکان نہایت روشن ہے، لہذا روزے 29 ہونے اور عید الفطر کا پہلا...
    اسلام آباد : پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے بھی شوال 1446 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی کردی۔ سپارکو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان کا مہینہ 29 دن کا ہونے کی توقع ہے جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو ہوگی۔سپارکو کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پائے گا اور 30 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق 30 مارچ کو چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری اور غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی تقریباً 14 ڈگری ہوگی لہٰذا 30 مارچ...
    اسلام آباد : پاکستان میں شوال کے چاند کے حوالے سے سپارکو کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق شوال 1446ہجری کے چاند کے مشاہدے پر سپارکو کی پیشگوئی سامنے آگئی۔سپارکو کا کہنا ہے کہ شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر 3 بجکر 58 منٹ پر تشکیل پائے گا اور 30 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً27 گھنٹے ہوگی۔چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری ہوگا. غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی تقریباً 14 ڈگری ہوگی .جس سے تیس مارچ کو ہلال انسانی آنکھ سے آسانی سے نظر آئے گا۔سپارکو کی جانب سے بتایا گیا پاکستان میں رمضان کے 29 دن مکمل ہونے کی توقع ہے اور عید الفطر 31...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بھی افسران کو آن کال ڈیوٹی پر میسر رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے دفاتر میں ضروری امور کی انجام دہی کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا۔عید الفطر کے دوران دو افسران آن کال رہیں گے۔ عدالت نے تمام متعلقہ برانچز اور رجسٹریز کے سربراہان کو افسران نامزد کرنے کی ہدایت کی ہے۔سپریم کورٹ نے نامزد افسران کی تفصیلات کل تک فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ مزید :
    صوبائی حکومت نے جاری اعلامیہ میں عید کے لیے 31 مارچ سے 2 اپریل (پیر سے بدھ) تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے، اس سے قبل وفاقی حکومت بھی عید الفطر کے حوالے سے 31 مارچ سے 2 اپریل تک تعطیل کا اعلان کر چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی حکومت نے جاری اعلامیہ میں عید کے لیے 31 مارچ سے 2 اپریل (پیر سے بدھ) تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے، اس سے قبل وفاقی حکومت بھی عید الفطر کے حوالے سے 31 مارچ سے 2 اپریل تک تعطیل کا اعلان کر چکی ہے۔ سرکاری ملازمین ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے باعث کل 5...
    کراچی: سپارکو کی جانب سے شوال المکرم کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیش گوئی جاری کردی گئی۔ شوال 1446 ہجری کے چاند کے مشاہدے پر سپارکو نے سرکاری بیان جاری کیا ہے، جس میں سائنسی تجزیوں، فلکیاتی اور جدید مشاہداتی ڈیٹا کی بنیاد پر شوال 1446 ہجری کے ہلال کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی کی گئی ہے۔ فلکیاتی ماڈلز کے مطابق شوال کا نیا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 15:58 بجے (3 بج کر 58 منٹ پر) تشکیل پائے گا، تاہم ہلال کی رویت کا انحصار اہم عوامل جیسے چاند کی عمر، سورج سے زاویائی فاصلہ، غروبِ آفتاب کے وقت بلندی اور ماحولیاتی حالات پر ہوگا۔ 30 مارچ 2025...
    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی حکومت نے جاری اعلامیہ میں عید کے لیے 31 مارچ سے 2 اپریل (پیر سے بدھ) تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل وفاقی حکومت بھی عید الفطر کے حوالے سے 31 مارچ سے 2 اپریل تک تعطیل کا اعلان کر چکی ہے۔ سرکاری ملازمین ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے باعث کل 5 چھٹیاں منا سکیں گے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پاکستان میں عید الفطر کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔
    اسلام ٹائمز: صیہونیت کی بڑھتی ہوئی انتہاء پسندی اور انکے خلاف صیہونیت مخالف یہودیوں کی اندرونی تنقید نے مغربی حکومتوں پر صیہونیت نواز پالیسیاں تبدیل کرنے کیلئے دباؤ بڑھا دیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیل کی مسلسل فوجی حمایت اور صیہونیت مخالف مظاہرین کیساتھ سکیورٹی فورسز کے تصادم نے عوام اور مغربی حکومتوں کے درمیان فاصلے کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ مبصرین کے مطابق عوام اور حکومت کے درمیان بڑھتی ہوئی یہ خلیج مستقبل میں مغربی ممالک کیلئے ایسا چیلنج بنے گی، جس سے نمٹنا آسان نہیں ہوگا۔ تحریر: مرتضیٰ مکی یوم القدس میں ابھی چند دن باقی ہیں، تاہم پیرس اور یورپ کے دیگر شہروں میں غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے نئے دور کے خلاف...
    اختر مینگل کیجانب سے خواتین کی توہین پر اٹھائے گئے نکتے پر ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ خواتین خودکش حملہ آوروں کے معاملے پر عزت و غیرت کے تقاضے کیوں خاموش ہوتے ہیں؟ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا احتجاج آئینی و قانونی حق ہے، لیکن اس وقت قومی شاہراہوں پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے۔ بی این پی احتجاج کیلئے متعلقہ انتظامیہ سے اجازت مانگے۔ اختر مینگل کی جانب سے خواتین کی توہین پر اٹھائے گئے نکتے پر ترجمان نے کہا کہ خواتین خودکش حملہ آوروں کے معاملے پر عزت و غیرت کے...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ملزم انس نواز کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا،  عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایف آئی اے کیجانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی، ملزم کو گزشتہ دنوں چھاپہ مار کارروائی میں لیک ویو سوسائٹی بنی گالا، اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔   مقدمے کے مطابق ملزم نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیٹا بیس تک غیر قانونی رسائی حاصل کی، شہریوں کے ذاتی پاسپورٹس...
    عید الفطر کے موقع پر افسران اور ملازمین کو بونس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، تاہم یہ کن ملازمین کو ملے گا ، اس حوالے سے اہم‌ خبر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے عید الفطر 2025 کے موقع پر اپنے افسران اور ملازمین کو بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بنیادی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی، یومیہ اجرت، کنٹریکٹ اور ریگولر افسران اور ملازمین کو بونس ملے گا۔ اس میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے اور قومی احتساب بیورو (نیب) میں مقدمات کا سامنا کرنے والوں کو کوئی بونس نہیں دیا جائے گا۔ بونس کا نوٹیفکیشن بورڈ آف ڈائریکٹرز...
    کمشنرز، ضلعی افسران کو سب ورژن میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم حکومتی پالیسی پر عمل نہ کرانے والے افسر رضا کارانہ عہدے سے الگ ہوجائیں، وزیراعلیٰ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریاست مخالف پروپیگنڈوں اور سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت انتظامی افسران کا اعلیٰ سطح اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس میں چیف سیکریٹری بلوچستان، آئی جی پولیس، محکمہ داخلہ، ایس اینڈ جی اے ڈی، محکمہ تعلیم ، محکمہ صحت اور محکمہ خزانہ کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔اس کے علاوہ بلوچستان کے تمام ڈویژن کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز ،...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 24 مارچ 2025ء ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عیدالفطر پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائیں گے اور کرایوں میں رعایت بھی دیں گے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر 15دن پہلے طے کرلیا تھا کہ عیدالفطر پرپہلی بار 5 اسپیشل ٹرینیں چلا رہے ہیں،عید پر مسافروں کو کرایوں میں 20 فیصد رعایت دیں گے، کرایوں میں رعایت عید کے تین دن ملے گی، اگر کوئی ان تین دنوں کی ابھی بکنگ کروا لیتا ہے اس کو بھی رعایت ملے گی۔اسپیشل ٹرینیں کراچی ، لاہور اور پشاور کیلئے چلائیں گے۔کوئٹہ اور پشاور کیلئے ٹرین سروس کیلئے پرسوں...
    بلوچستان حکومت کا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز) بلوچستان میں ریاست مخالف پروپیگنڈے اور سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔فیصلہ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت انتظامی افسران کا اعلی سطح کا اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ریاست مخالف عناصر کو فورتھ شیڈول میں شامل کرکے منفی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کا بھی فیصلہ ہوا۔اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کے ہر تعلیمی ادارے میں قومی ترانہ پڑھا اور قومی جھنڈا لہرایا جائے گا، جن تعلیمی اداروں کے سربراہان احکامات کی پابندی نہیں کرواسکتے وہ عہدے سے دستبردار ہوجائیں۔وزیر اعلی بلوچستان نے...
    راولپنڈی: عید الفطر کے موقع پر طلبا کو 9 دن کی تعطیلات مل گئیں ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں طلبا کی عید الفطر پر لمبی موجیں لگ گئیں کیونکہ انہیں 9 دن کی چھٹیاں ملی ہیں۔ وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں عید کی چھٹیاں 29 مارچ سے5اپریل تک تعطلیات ہوں گی۔ چھٹیوں کے دوران نویں کلاس کے بورڈ امتحانات بھی نہیں ہوں گے جبکہ عید الفطر کے دن سے پورا ہفتہ سرکاری پرائیویٹ سکولز بند رہیں گے۔
    اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا اور مرکزی اسلامک سینٹر ویانا نے عیدالفطر 30 مارچ بروز اتوار کو منانے کے اعلانات کردیئے۔ آسٹریا بھر کے چھوٹے بڑے شہروں اور دارالحکومت ویانا کی مختلف مساجد میں عیدالفطر کی نمازوں کے اوقات کے شیڈول جاری کردیئے گئے۔ مرکزی اسلامک سینٹر 2 نمازیں: سعودی عرب کے زیر انتظام مرکزی اسلامک سینٹر ویانا میں عیدالفطر کی دو نمازیں پہلی عربی زبان میں 06:30 بجے اور دوسری جرمن زبان میں خطبہ 08:00 بجے۔ منہاج القرآن 3 نمازیں: منہاج القرآن سینٹر ویانا تین نمازیں پہلی نماز 08:00 بجے، دوسری نماز 09:00 بجے تیسری نماز 10 بجے ہوگی۔ دعوت اسلامی فیضان مدینہ ایک نماز 08:30 بجے ادا کی جائے گی۔ ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاہ...
    کراچی(نیوز ڈیسک )سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں تاہم یہ چھٹیاں صرف ٹرانسپورٹ افسران کی ختم کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں تاہم اس کا اطلاق صرف ٹرانسپورٹ افسران پر ہوگا اور وہ ایام عید میں بدستور اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ اس حوالے سے سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کے عملے کی عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ اپنے پیاروں کے ہمراہ عید منانے کے لیے جانے والے عوام کو اضافی کرایوں سے بچایا جا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو عیدالفطر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ کثیرفریقی نظام کو غیرمعمولی خطرات کا سامنا ہے جن پر قابو پانے کے لیے عدم مساوات کا خاتمہ کرنے اور سبھی کے لیے مالیاتی انصاف یقینی بنانے کی جانب مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔بیلجیئم کی یونیورسٹی آف لووین میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مہلک تنازعات بڑھتے اور شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں جن میں بڑے پیمانے پر انسانی نقصان ہو رہا ہے۔ حقوق کی پامالیاں بلاروک و ٹوک جاری ہیں، غربت، بھوک اور عدم مساوات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ چند لوگوں کے پاس دنیا کی نصف آبادی سے...
    ایف آئی اے کے مطابق کوئٹہ پولیس کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پوسٹس کرنیوالے متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور پولیس نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف پوسٹ کرنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے کر موبائل فونز، لیپ ٹاپس، ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دستاویزات قبضے میں لے لیں۔ مذکورہ افراد کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے، جن پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر دہشتگردی کی حمایت اور سہولت کاری میں ملوث تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق کارروائیاں ان افراد کے خلاف کی جا رہی ہیں جو ریاست مخالف بیانیے،...
     سندھ حکومت نے عید الفطر  کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق عید الفطر پر تین تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جو پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک ہوں گی، اس دوران تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے بھی عید الفطر پر 3  تعطیلات کا اعلان کیا جاچکا ہے۔دوسری جانب عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے 30 مارچ کو چاند نظر آنے کا واضح امکان ظاہر کیاہے۔
    ڈھاکا(نیوز ڈیسک) عیدالفطر کی آمد آمد ہے اور اسلامی ممالک میں عید تعطیلات کا اعلان ہو رہا ہے ایک اسلامی ملک نے عید کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوچکا ہے اور آئندہ ہفتہ دنیا بھر میں رویت کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان 30 یا 31 مارچ کو عیدالفطر کا تہوار منائیں گے۔ اسلامی ممالک میں عیدالفطر کے موقع پر طویل سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا جاتا ہے اور اب ایک ملک نے اس میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے عید پر سرکاری ملازمین کے لیے 9 دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی چھوٹ دیدی ہے۔ صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل45 کے تحت دی ہے۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں‘ زنا، چوری ، ڈکیتی، اغواء ، دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں‘ مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر نہیں ہوگا۔ سزا میں کمی کا اطلاق غیرملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ء  کے تحت سزا یافتہ افراد پر بھی نہیں ہوگا۔ ایک تہائی قید کاٹ چکے 65سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں‘ ایک تہائی قید کاٹ چکی...
    کراچی: حکومت سندھ نے عیدالفطر پر دی جانے والی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ حکومت سندھ کے محکمہ سروس جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے  عیدالفطر کی چھٹیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹفیکیشن کے مطابق عیدالفطر پرپیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک 4 روزہ تعطیلات ہوں گی۔
    ڈھاکا(نیوز ڈیسک) عیدالفطر کی آمد آمد ہے اور اسلامی ممالک میں عید تعطیلات کا اعلان ہو رہا ہے ایک اسلامی ملک نے عید کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوچکا ہے اور آئندہ ہفتہ دنیا بھر میں رویت کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان 30 یا 31 مارچ کو عیدالفطر کا تہوار منائیں گے۔ اسلامی ممالک میں عیدالفطر کے موقع پر طویل سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا جاتا ہے اور اب ایک ملک نے اس میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے عید پر سرکاری ملازمین کے لیے 9 دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل...
    فائل فوٹو۔ عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار 30 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا، چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کے قوی امکانات پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں، ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش رواں ماہ کی 29 تاریخ کو ہو گی۔ماہرینِ کے مطابق سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، پاکستان اور سعودی عرب میں اس سال عید الفطر ایک ہی روز 31 مارچ کو ہونے...
    پاکستان ریلوے نے عید کے موقع پر ٹرین کے سفر کے خواہشمندوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان ریلوے کی طرف سے خوشخبری، عید پر کتنی خصوصی ٹرینیں چلیں گی؟ ریلوے کی جانب سے عیدالفطر کے پہلے 3 دن ٹرین کے ٹکٹوں پر 20 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے، صارفین تمام میل ایکسپریس، پسنجر اور انٹرسٹی ٹرینوں پر سہولت حاصل کرسکیں گے۔ پاکستان ریلوے کے مطابق مسافر عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کرنٹ بکنگ پر رعایتی ٹکٹ حاصل کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں عید سر پر آگئی مگر ریلوے ملازمین تاحال تنخواہ سے محروم واضح رہے کہ پاکستان ریلوے ہر سال عید کے موقع پر اسپیشل ٹرینیں بھی چلاتا ہے، اس سال بھی مسافروں کی...
    ---فائل فوٹو  پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں، ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش رواں ماہ کی 29 تاریخ کو ہو گی۔ماہرینِ فلکیات کے مطابق سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، پاکستان اور سعودی عرب میں اس سال عید الفطر  ایک ہی روز 31 مارچ کو ہونے کے امکانات ہیں۔ یومِ پاکستان اور عید الفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 دن کی کمیعید الفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کردی گئی۔ ماہرینِ فلکیات کے مطابق 30 مارچ کو دنیا کے اکثر حصوں میں چاند انسانی آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا، 30 مارچ کو چاند ان علاقوں...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اکتیس مارچ سے دو اپریل تک عام تعطیل ہوگی،پیر کے روز سے بدھ کے روز تک عام تعطیل ہوگی۔تین روز سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ مزید :
    ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2025ء) متحدہ عرب امارات میں واقع بین الاقوامی فلکیاتی مرکزنے کہا ہے کہ 29 مارچ کو عید الفطر کا چاند نظر آنا ممکن نہیں۔ العربیہ کے مطابق مرکز کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر ممالک میں شوال کا چاند (عید الفطر 1446 ہجری) ہفتہ 29 مارچ 2025 کو دیکھا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہتمام عالمی معیارات کے مطابق اس روز دنیا کی مشرقی سمت سے چاند دیکھنا ممکن نہیں ہو گا اور یہ عرب اور اسلامی دنیا کے بقیہ علاقوں سے بھی تمام وسائل کے استعمال کے باوجود نہیں دیکھا جا سکے گا۔ مرکز نے مزید بتایا ہے کہ...
    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے والے ملزم کو گرفتار  کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت انس نواز  کے نام سے ہوئی ، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں لیک ویو سوسائٹی بنی گالا، اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا   ملزم نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیٹا بیس تک غیر قانونی رسائی حاصل کی، شہریوں کے ذاتی پاسپورٹس اور اعلیٰ سرکاری شخصیات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر  کیں، ملزم نے ایکس اکاؤنٹ سے حساس معلومات شیئر کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی۔ بیان کے مطابق ملزم کے خلاف PECA-2016  کے تحت...
    پاکستان ریلویز کے مطابق 26 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور کیلئے اسپیشل ٹرین چلے گی، جبکہ جعفر ایکسپریس کو پیش آنیوالے واقعہ کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروسز معطل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جعفر ایکسپریس کو پیش آنے والے واقعہ کے بعد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے اندرون ملک جانیوالی ٹرین سروسز 9 روز سے معطل ہیں۔ دوسری جانب پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے لئے کوئٹہ سے پشاور اسپیشل ٹرین جانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لئے ٹرین سروس گزشتہ 9 روز سے معطل ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ضلع کچھی میں 11 مارچ کو دہشت گردی سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت ہو چکی ہے۔ حملے میں جعفر ایکسپریس کی متاثرہ...
    کراچی(نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر نئے بینک نوٹ جاری نہ کیے جانے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ بینک دولت پاکستان عید الفطر 2025 کے موقع پر بھی کمرشل بینکوں کو نئے بینک نوٹ جاری کرنے کی اپنی دیرینہ سالانہ روایت کو جاری رکھے ہوئے ہے اور بینکوں کے وسیع ملک گیر برانچ نیٹ ورک کے ذریعے عوام کی نئے بینک نوٹوں تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دیرینہ روایت کو جاری رکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک رواں سال ماہِ رمضان کے دوران اب تک کمرشل بینکوں کی 17 ہزار برانچوں کو تمام...
    ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوگا جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے، ملک میں 30 مارچ کی شام عیدالفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کے بعد پنجاب حکومت نے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عید الفطر پر 3 چھٹیاں ہوں گی، نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ (بروز پیر) سے 2 اپریل (بروز بدھ) تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔ پنجاب حکومت کے مطابق عید کی چھٹیوں کے حوالے سے وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کو فالو کیا گیا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز ماہرین فلکیات کی جانب سے رمضان...
    وفاقی حکومت نے عید الفطر پر تین دن کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک تعطیلات ہوں گی.تمام سرکاری دفاتر تین دن بند رہیں گے .تین اپریل سے سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔ یاد رہے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال رمضان المبارک 29 روز کا ہو گا .جس کے باعث 31 مارچ کو عید ہونے کا قوی امکان ہے جبکہ 30 مارچ کو شوال کا چاند نظر آئے گا ۔
    — فائل فوٹو پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو 3 بج کر 58 منٹ پر ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 30 مارچ کو رویت کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی اور اسی دن چاند براہ راست آنکھ سے نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ وفاقی حکومت نے عید تعطیلات کا اعلان کر دیاوفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔عید الفطر کی تعطیلات پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک ہوں گی۔کابینہ ڈویژن نے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
    شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس 30 مارچ بروز اتوار کو طلب کر لئے گئے ہیں۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی میں منعقد ہو گا، جہاں شوال کا چاند دیکھنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے شہادتیں وصول کی جائیں گی۔ اجلاس میں مذہبی سکالرز، ماہرین موسمیات اور دیگر شرکت کریں گے ، چاند نظر آنے یا نہ آنے کی صورت میں پاکستان میں عید الفطر منانے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ۔وفاقی حکومت کی جانب سے آج عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا، اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے جس کے تحت وفاقی حکومت نے اس بار عیدالفطر کے موقع پر سرکاری طور پر 3 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے، یہ تعطیلات 31 مارچ پروز پیر سے 2 اپریل بروز بدھ تک ہوں گی۔بتایا جارہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر کی آمد میں 2 ہفتوں سے بھی کم وقت باقی رہ گیا..پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو ہوگا، محکمہ موسمیات نے ناصرف عید الفطر کی...
    — فائل فوٹو وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔عید الفطر کی تعطیلات پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک ہوں گی۔کابینہ ڈویژن نے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ صوبوں کی جانب سے اب تک عید کی تعطیلات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
    وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر دی جانے والی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر پرپیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک تعطیلات ہوں گی۔ تعطیلات کے بعد جمعرات 3 اپریل سے دفاتر معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔ اتوار کی ہفتہ وار تعطیل ملا کر چھٹیوں کی مجموعی تعداد 4 ہو جائے گی جبکہ ان اداروں میں جن میں ہفتے کو بھی تعطیل ہوتی چھٹیوں کی تعداد 5 ہوگی۔ Post Views: 1
    وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا، نوٹی فکیشن کے مطابق تعطیلات 31 مارچ سے 2اکتوبر تک ہوں گی۔وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات 31 مارچ سے 2اکتوبر تک ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے، کیونکہ شوال کا چاند 29 مارچ کو تین بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے فوکل پرسن انجم نذیر کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو ہوگا، جب چاند کی عمر 27 گھنٹے ہوگی اور وہ بآسانی دیکھا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا،کابینہ ڈویژن نے عید الفطر پر 3 سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نجی چینلکے مطابق عید الفطر کی تعطیلات 31 مارچ سے 2 اپریل تک ہوں گی، کابینہ ڈویژن نے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ واضح رہے کہ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار 30 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی میں منعقد ہوگا، جہاں شوال کا چاند دیکھنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے شہادتیں وصول کی جائیں گی۔ اجلاس میں مذہبی اسکالرز، ماہرین موسمیات...
    سعیداحمد: عید الفطر کے موقع پر ریلوے حکام نے مسافروں کی سہولت کے لیے 5 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے, ان ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 3عید سپیشل ٹرینیں لاہور اور کراچی کے مابین چلائی جائیں گی۔ایک ٹرین کوئٹہ سے پشاور جبکہ ایک ٹرین کراچی سے راولپنڈی کے مابین چلائی جائے گی۔کوئٹہ سے پشاور کی ٹرین سکیورٹی اداروں کی اجازت ملنے کے بعد آپریٹ کی جائے گی۔ بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر  ماں کو  قتل کردیا پہلی عید سپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی سے لاہور کے مابین چلائی جائے گی۔دوسری عید سپیشل ٹرین 27 مارچ کو لاہور سے کراچی کے مابین چلائی جائے گی۔تیسری عید سپیشل...
    وفاقی حکومت نے عید الفظر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے جبکہ کابینہ ڈویژن نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک 3 دن کی سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا گیاہے جو کہ 31 مارچ سے 2 اپریل تک ہوں گی ، جس کا  نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ۔ یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال رمضان المبارک 29 روز کا ہو گا جس کے باعث 31 مارچ کو عید ہونے کا قوی امکان ہے جبکہ 30 مارچ کو شوال کا چاند نظر آئے گا ۔ مزید :
    اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کمرشل بینکوں کو عوام کیلئے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی جاری ہے، اسٹیٹ بینک، بینکوں کے وسیع، ملک گیر برانچ نیٹ ورک کے ذریعے عوام کی نئے بینک نوٹوں تک رسائی کو آسان بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے بیان جاری کر دیا۔ اسٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ کمرشل بینکوں کو عوام کیلئے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی جاری ہے، اسٹیٹ بینک، بینکوں کے وسیع، ملک گیر برانچ نیٹ ورک کے ذریعے عوام کی نئے بینک نوٹوں تک رسائی کو آسان بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں سال ماہِ رمضان کے دوران اب تک کمرشل بینکوں کی 17000...
    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے بیان جاری کردیا۔ اسٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمرشل بینکوں کو عوام کے لیے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی جاری ہے ۔  اسٹیٹ بینک، بینکوں کے وسیع، ملک گیر برانچ نیٹ ورک کے ذریعے عوام کی نئے بینک نوٹوں تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ بیان میں اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں سال ماہِ رمضان کے دوران اب تک کمرشل بینکوں کی 17000 برانچوں کو تمام مالیتوں میں 27 ارب روپے کے نئے بینک نوٹ فراہم کیے گئے  ہیں۔ بینکوں کا اے ٹی ایم نیٹ ورک مذہبی تہوار کے موقع پر عوام کو بلا تعطل...
      حکومت اور پارلیمان کٹھ پتلی ہیں، وزیر اعظم، صدر اور وزیر داخلہ اہل نہیں ہیں، موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے ،ریاست خطرے میں ہے ، حیرت ہے حکومت ملک کا کیوں نہیں سوچ رہی ہے مجھے بھجوایا گیا تھریٹ الرٹ مضحکہ خیز تھا ترتیب درست نہ تھی، تھریٹ الرٹ میں کہا گیا کہ آپ سیاست حکومت اور مذہبی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں، میرے کردار سے فتنہ الخوارج کو نہیں ان کوخطرہ ہے مائنس ون کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، مقتدرہ پاپولر سیاستدان پسند نہیں کرتی، مدت مکمل ہونے کے بعد بھی چیف الیکشن کمشنر و ممبران نوکری کررہے ہیں، ان کو مستعفی ہو جانا چاہئے، جے یو آئی سربراہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا...
    ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت انسانی وسائل وسماجی ترقی نے نجی اور غیر منافع بخش شعبے کے لیے عید الفطر کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت کے مطابق یہ چھٹیاں ہفتہ 29 رمضان 1446 ہجری بمطابق 29 مارچ 2025 سے شروع ہوں گی اور 4 دن تک جاری رہیں گی۔ دوسری جانب، مملکت کے تمام اسکولوں میں بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسکولوں میں چھٹیاں جمعرات 20 رمضان 1446 ہجری بمطابق 20 مارچ 2025 سے شروع ہو کر اتوار 8 شوال 1446 ہجری بمطابق 6 اپریل 2025 تک جاری رہیں گی، یعنی طلبہ کو کل 17 دن کی تعطیلات ملیں گی۔ اسی طرح، مختلف جامعات نے بھی اپنے تعلیمی کیلنڈر...
    پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستان مخالف بیانیہ دوطرفہ ماحول کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ امن اور تعاون کے امکانات کو بھی معدوم کرتا ہے، اِسے رکنا چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ بھارت کا جعلی مظلومیت کا ڈرامہ اُس کی پاکستان میں دہشت گردی اور مقبوضہ کشمیر میں ریاستی سرپرستی میں کیے جانے والے مظالم کو نہیں چھپا سکتا۔ یہ بھی پڑھیں جعفر ایکسپریس حملہ، پاکستان میں دہشتگردی کا مرکزی اسپانسر بھارت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بیان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ انٹرویو کے تناظر میں جاری کیا ہے۔ مودی نے لیکس فریڈمین کے ساتھ حالیہ انٹرویو میں کہاکہ دنیا میں ہونے والی دہشتگردی...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے آئندہ مالی سال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اعلان کردیا۔ وزیر خزانہ نے تحریری تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں , وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ زیر غور نہیں۔ اس کے علاوہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی کوئی اضافہ زیر غور نہیں۔ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کی نجی مکانوں کی ہائرنگ حد کو بڑھانے پر غور کررہی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت ہر سال بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ کرتی ہے۔ مزیدپڑھیں:خوشخبری!!! ملک کے اہم علاقوں میں تیل اور گیس کے...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)عیدالفطرپر نئے کرنسی نوٹ جاری ہونگے یا نہیں ،رمضان کے مقدس مہینےمیں لوگوں اور بالخصوص بچوں کی عید پر نئے نوٹوں کیساتھ عیدی کا انتظار اورامیدیں بڑھ رہی ہیں، عید خوشی کا ایک تہوار ہے ۔ کورونا وبا کے بعد سے دو سال سے عید کے موقع پر نئے نوٹوں کا اجرا نہیں ہوسکا یوں پاکستانیوں کا عید پر خستہ حال نوٹوں کی ملی عیدی پر ہی گزارا کرنا پڑا۔ عید پر ہر کوئی اپنی استطاعت کے مطابق اپنے عزیز واقارب اور پیاروں کو عیدی دیتا ہے اور یہ عموماً نقد رقم میں نئے کرنسی نوٹ ہوتے ہیں۔ دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال بھی نئے نوٹوں کے اجراء کے امکانات کافی معدوم ہیں،...
    قاہرہ(نیوز ڈیسک)مصری اور اماراتی ماہرین فلکیات نے عید الفطر کی تاریخ کے حوالے سے نئی پیشگوئیاں کر دیں۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرنومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے پیشگوئی کی ہے کہ اس سال مصر میں رمضان المبارک 29 دن کا ہو گا ، 29 مارچ کو چاند نظر آنے کا امکان ہے اور عید الفطر 30 مارچ بروز اتوار کو ہو گی۔ مصرکے قومی فلکیاتی ادارے نے مصرکے علاوہ دنیا کے 30 کے قریب شہروں کے نام بھی بتائے ہیں جہاں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، ان شہروں میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، انقرہ، تہران، مسقط، کراچی، لندن، ماسکو شامل ہیں۔ دوسری جناب اماراتی آسٹرونومی سوسائٹی...
    جدہ (نیوزڈیسک)سعودی عرب میں رواں سال عید الفطر پر ملازمین اور طلبا کو طویل چھٹیاں ملیں گی۔سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں عیدالفطر کی چھٹیاں 30 مارچ بروز اتوار سے 2 اپریل بروز بدھ تک ہوں گی، تاہم ہفتہ وار تعطیلات جمعہ اور ہفتے کو ہونے کے باعث عید کی تعطیلات کا آغاز 28 مارچ سے ہی ہوجائے گا، اس طرح انہیں 6 روز کی تعطیلات ملیں گی۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز ہفتہ وار تعطیلات کیلئے بند ہونیوالے دفاتر 6 دن بعد جمعرات کو کھلیں گے اور پھر جمعہ اور ہفتہ کے روز ہفتہ وار چھٹی ہوگی۔رپورٹ کے مطابق طلبا کیلئے عید کی تعطیلات اس بھی زیادہ ہوں گی، وزارتِ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں 20 مارچ...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نےنے حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے مجلس عمومی کا اجلاس بلایا ہےاور عید کے بعد اس حوالے سے مزید فیصلہ کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت اور پارلیمان کٹھ پتلی ہیں، وزیر اعظم، صدر اور وزیر داخلہ اہل نہیں ہیں، موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ ریاست خطرے میں ہے، حیرت ہے کہ ہم اپوزیشن میں ہو کر ملک کا سوچ رہے ہیں، جبکہ حکومت ملک کا کیوں نہیں سوچ رہی ہے، وزیر اعظم افطار کیلیے دعوت دے رہے ہیں مگر ملکی مسائل پر بات کیوں نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوسٹل سروسز، پی ڈبلیو ڈی سمیت دیگر اداروں...
    اسلام آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے مجلس عمومی کا اجلاس بلایا ہے، اور عید کے بعد اس حوالے سے مزید فیصلہ کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت اور پارلیمان کٹھ پتلی ہیں، وزیر اعظم، صدر اور وزیر داخلہ اہل نہیں ہیں، موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست خطرے میں ہے، حیرت ہے کہ ہم اپوزیشن میں ہو کر ملک کا سوچ رہے ہیں، جبکہ حکومت ملک کا کیوں نہیں سوچ رہی ہے، وزیر اعظم افطار کیلیے دعوت دے رہے ہیں مگر ملکی مسائل پر بات...
    حکومت بلوچستان نے آئندہ ماہ کی تنخواہیں 24 تاریخ کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن 24 تاریخ کو دی جائیں گی۔ فیصلہ عید الفطر کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن عید سے قبل ادا کردی جائیں گی اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستانی ڈیویلپرز کتنے ڈالرز کما لیتے ہیں، دیگر ممالک کے لیے تنخواہیں کتنی؟ وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو پڑنے کا امکان ہے جس کی روشنی میں حکومت نے تنخواہوں اور پینشن...
    وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن عید سے قبل ادا کردی جائیں گی اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملازمین کے لیے خوشخبری، تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تجویز سامنے آگئی وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو پڑنے کا امکان ہے جس کی روشنی میں حکومت نے تنخواہوں اور پینشن کی پیشگی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں ملیں گی اور ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پینشن بھی اسی دن ادا کی جائے گی۔ مزید پڑھیے: آئی ایم ایف کے مطالبے پر 30 ہزار سرکاری نوکریاں ختم...
    سعودی عرب میں اس سال ملازمین اور طلبا کو عید الفطر کی طویل چھٹیاں ملیں گی۔ سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں عید الفطر کی چھٹیاں 30 مارچ بروز اتوار سے 2 اپریل بروز جمعرات تک ہوں گی۔ سعودی عرب میں ہفتہ وار تعطیلات جمعہ اور ہفتے کو ہوتی ہیں اس طرح عید کی تعطیلات میں مزید دو دن اور مل گئے۔ جمعے کے روز ہفتہ وار تعطیلات کے لیے بند ہونے والے دفاتر 6 دن بعد جمعرات کو کھلیں گے اور پھر جمعے اور ہفتے کے روز ہفتہ وار کو چھٹی ہوگی۔ طلبا کے لیے عید کی تعطیلات اس بھی زیادہ ہوں گی۔ وزارتِ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں 20 مارچ سے 6 اپریل تک ہوں گی۔ یاد رہے کہ سعودی عرب...
    رمضان المبارک کا احترام، پاکستان ہندو کونسل نے ہولی کا تہوار عیدالفطر تک ملتوی کردیا، WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز سربراہ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کا ویڈیو پیغام کراچی : پاکستانی ہندو کمیونٹی نے رمضان المبارک کے احترام میں ہولی کی مرکزی تقریب عید الفطر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سربراہ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہولی کی مرکزی سالانہ تقریب اور عید ملن پارٹی 6 اپریل کو کراچی میں انکی رہائش گاہ پر منعقد ہوگی۔ ڈاکٹر رمیش وانکوانی کا مزید کہنا تھا کہ ہولی نیکی کی بدی اور اچھائی کی برائی پر جیت کا نام ہے، ظلم کی رات جتنی تاریک...
    خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالفطر سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔صوبائی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کے پیش نظر تنخواہیں اور پنشن 20 مارچ کو ادا کرنے کی ہدایت کی۔کے پی حکومت نے تمام متعلقہ حکام کو مراسلہ ارسال کردیا ہے، جس میں یکم اپریل کے بجائے 20 مارچ کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کرنے کا کہا ہے۔
    نیویارک ٹائمز کے مطابق، مختلف ڈیموکریٹک اور ریپبلکن رجحان والی ریاستوں کی درجنوں یونیورسٹیاں اس فہرست میں شامل ہیں، جن میں ییل اور براؤن سمیت ملک کی متعدد اعلیٰ یونیورسٹیاں بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یہود دشمنی کے بہانے 60 امریکی یونیورسٹیوں کو سزا دینے کی وارننگ  جاری کی ہے۔ گذشتہ سال صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف امریکی طلبہ کے احتجاج کے بارے میں امریکی حکومت نے خبردار کیا کہ ملک کی 60 یونیورسٹیوں کو یہود دشمن سرگرمیوں کی اجازت دینے پرجرمانہ کیا جا سکتا ہے، حالانکہ مظاہرین میں سے کچھ یہودی بھی تھے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق، مختلف ڈیموکریٹک اور ریپبلکن رجحان والی ریاستوں کی درجنوں یونیورسٹیاں اس فہرست میں شامل ہیں،...
    اٹاوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 مارچ ۔2025 )کینیڈا کی لبرل پارٹی نے مارک کارنی کو اگلا وزیر اعظم نامزد کر دیا ہے وہ کینیڈا اور انگلینڈ کے مرکزی بینکوں کے سابق سربراہ بھی رہ چکے ہیں اپنے انتخاب کے بعد مارک کارنی نے خبردار کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا کی جانب سے سیاہ دن لائے جائیں گے.(جاری ہے) فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق کارنی نے امریکی صدر کے خلاف جارحانہ موقف اختیار کرنے میں کوئی وقت ضائع نہیں کیا کیوں کہ امریکی صدر نے کینیڈین کارکنوں، خاندانوں اور کاروباری اداروں پر حملے کا الزام عائد کیا تھا آئندہ دنوں میں سبکدوش ہونے والے لبرل وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جگہ سنبھالنے والے 59 سالہ مارک...
    ویب ڈیسک:رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق 29 روزوں کے بعد عیدالفطر پیر 31 مارچ 2025 کو منائی جائیگی۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق اتوار 30مارچ 2025 کی شام پاکستان کے جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہوا وہاں چاند کی رویت بآسانی ہو جائے گی تاہم اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔ خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان وقت کے مطابق دوپہر تین بج کے 58منٹ پر پیدا ہوگا 29 رمضان المبارک یعنی اتوار 30 مارچ 2025 کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویت ہلال کے لیے کم...
    رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29 دنوں کا ہوگا اور عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ عیدالفطر پر اس بار 6 چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: عیدالفطر کی چھٹیاں 9 دنوں کی، مگر کیسے؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29 دنوں کا ہوگا اور عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیشتر حصوں میں 30 مارچ کی شام عیدالفطر کا چاند نظر آ جائے گا، کیونکہ اس وقت اس کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جو چاند کے نظر آنے کی شرائط کے عین مطابق ہے۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب...
    اسلام آباد: ریاست  مخالف پروپیگنڈے کی تفتیش کیلیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 25 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا۔  ذرائع کے مطابق7 مارچ 2025 کو جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 25 افراد کو طلب کیا تھا جن میں سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کے علاوہ رؤف حسن اور شاہ فرمان جی آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔  ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے پانچ گھنٹے تفتیش کی، دوران تفتیش شاہ فرمان نے جے آئی ٹی کے سامنے نامناسب رویہ اختیار کیا، جے آئی ٹی نے شاہ فرمان  سے کچھ اضافی اور سخت سوالات بھی کیے۔   جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور سوشل میڈیا ٹیم...
    ریاست مخالف پروپیگنڈا؛ جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنما ئوں سمیت 25افراد کو دوبارہ طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ریاست مخالف پروپیگنڈے کی تفتیش کیلیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 25 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق7 مارچ 2025 کو جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 25 افراد کو طلب کیا تھا جن میں سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کے علاوہ رف حسن اور شاہ فرمان جی آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے رہنماں سے پانچ گھنٹے تفتیش کی، دوران تفتیش شاہ فرمان نے جے آئی...
    سابق آسٹریلیوی فاسٹ بولر اور پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے بھارت کے لیجنڈ بلے باز سنیل گواسکر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ختم ہوتے برابری کے مقابلوں کے متعلق بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے سابق ٹیسٹ کھلاڑی نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت کی دوسرے درجے کی ٹیم بھی ایک روزہ فارمیٹ میں پاکستان کو باآسانی ہرا سکتی ہے۔ سنیل گواسکر کی جانب سے یہ تبصرہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی بھارت کے خلاف شکست بعد سامنے آیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت برابر کے حریف نہیں رہے جس کی وجہ پاکستان میں بھارت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کا نہ...