بانی نے کہا امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف بل سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر علی ظفر
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی نے کہا امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف بل سے کوئی تعلق نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی، اگر کوئی بیان دے رہا ہے تو پی ٹی آئی کا اس سے تعلق نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ امریکی کانگریس سے کوئی قانون سازی کرانا چاہتا ہے تو وہ اپنے طور پر کرا رہا ہے، وہ ہم سے منسلک نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی جو مذاکرات کر رہے ہیں ان سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے اعظم سواتی کی مذاکرات والی بات کی تصدیق کی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تعلق نہیں پی ٹی ا ئی نے کہا
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔