2025-04-25@20:46:05 GMT
تلاش کی گنتی: 1222
«زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں»:
(نئی خبر)
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لکپاس کے مقام پر بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے زیراہتمام جاری احتجاجی دھرنے کے دوران آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور مجموعی طور پر 9 قراردادیں منظور کی گئیں۔ کانفرنس میں شریک جماعتوں نے مشترکہ طور پر کارکنوں کی گرفتاری، لانگ مارچ کے شرکا پر تشدد، اور سیاسی کارکنوں کی جبری گمشدگیوں کی مذمت کی۔ یہ بھی پڑھیں: اختر مینگل کی نواز شریف کے خلاف گفتگو پر مسلم لیگ ن بلوچستان کا شدید ردعمل قراردادوں میں بلوچستان میں فوجی آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا کہ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کیے جائیں۔ شرکا نے سرحدی تجارت پر عائد پابندیوں کی مذمت کرتے...

ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان ویمنز کی مسلسل تیسری کامیابی، تباہ کن بولنگ کرکے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہرادیا
پاکستان ویمن کرکٹ ٹٰم نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہراکر اپنا تیسرا مسلسل میچ جیت لیا۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیموں کی شاہی قلعے میں مہمان نوازی لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو جیت کے لیے 192 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پاکستانی بولز کی نپی تلی بولنگ کے سبب مہمان ٹیم 40ویں اوور میں ہی محض 126 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی بیٹر عالیہ ایلین سب سے زیادہ 22 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے 16 رنز کے عوض 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ رامین شمیم اور نشرا سندھو نے 2،2...
وفاقی پولیس کو مطلوب ملزم سفیان زاہد کو یو اے ای جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی پولیس کو مطلوب ملزم سفیان زاہد کو یو اے ای جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا، ملزم کو فرار کرانے کے لیے اسلام آباد پولیس مبینہ طور پر سہولت کار نکلی۔ دستاویز کے مطابق ملزم بلیک لسٹڈ اور 105 تولہ سونے کی چوری کے مقدمہ میں مرکزی ملزم ہے، ملزم سفیان زاہد کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں وفاقی پولیس نے ڈلوایا، ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنایا، امیگریشن حکام نے متعلقہ تھانے سے رابطہ کیا...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل 2025ء ) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے برتھ یا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور نکاح نامے سے متعلق اہم وضاحت جاری کردی تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے نادرا اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کا اندراج صوبائی قوانین کے تحت متعلقہ یونین کونسل میں ہوتا ہے، جس کی بنیاد پر وفاقی قانون کے تحت نادرا شناختی دستاویزات جاری کرتا ہے۔ نادرا کی جانب سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو پر وضاحت جاری کی گئی ہے کہ ویڈیو میں جو شخص نادرا آفس میں خود کو فوت شدہ ظاہر کرنے پر تعجب کا اظہار کر رہے ہیں، ان کی وفات کا...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے آٹھ ماہ میں پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کا دعوی کردیا اور کہا ہے کہ اس بار افغانستان اور پاکستان میں ایک ہی روز مہم شروع ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس کی اور کہا کہ رواں سال دسمبر 2025ء میں پاکستان کو پولیو فری کردیں گے، اب تک چھ نئے پولیو کیس سامنے آئے ہیں، 21 اپریل سے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع ہو رہی ہے۔انہوں ںے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دو ہی ممالک ہیں جہاں پولیو موجود ہے لوگ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں...
خیبر پختونخوا حکومت نے مڈل اسکول کی طالبات کے لیے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔حکومت نے 10 اضلاع کے ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کر دیا، ابتدائی مرحلے میں ٹرانسپورٹ کی سہولت 10 پسماندہ اضلاع کی طالبات کو فراہم کی جائے گی۔پہلے مرحلے والے اضلاع میں اپر و لوئر کوہستان، کولئی پالس، تورغر، لکی مروت، ڈی آئی خان، ہنگو، کوہاٹ، بنوں اور چارسدہ شامل ہیں۔ فیصلے کا اطلاق آئندہ تعلیمی سال کے آغاز سے ہو گا۔مراسلے کے مطابق حکومتی اقدام سے طالبات کو درپیش سفری مسائل کم ہوں گے.وہ طالبات جن کا اسکول گھر سے ڈیڑھ کلومیٹر یا زیادہ فاصلے پر ہے وہ مستفید ہوں گی۔
لاہور ( طیبہ بخاری سے )امریکی اراکین کانگریس نے دورۂ پاکستان کو انتہائی کامیاب اورمستقبل کےحوالے سے اہم قرار دیدیا تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے امریکی اراکین کانگریس نے اپنے دورے کو انتہائی کامیاب اور مستقبل کےحوالے سے اہم قرار دیا ہے۔پاکستان میں اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات سےملاقات دونوں ملکوں کے تعقات کو مزید مستحکم کرے گی۔ دورے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رکن کانگریس جیک وارن برگ مین نے کہا کہ’’پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی اہمیت مسلم ہیں، اس کی اہمیت کو مستقبل میں کم نہیں سمجھا جاسکتا۔اس کے مثبت اثرات نہ صرف پاکستان اور امریکہ, بلکہ دنیا کے دیگر ترقی پذیر علاقوں پر بھی مرتب ہونگے۔ہم یہاں مخصوص شعبوں میں کام کر...
دورے کے دوران امریکی وفد نے پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جنہیں دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور تعاون کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ حالیہ دنوں میں پاکستان کے دورے پر آئے امریکی اراکینِ کانگریس نے اپنے حالیہ دورے کو کامیاب، مثبت اور مستقبل کے لیے نہایت اہم قرار دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ دورے کے دوران امریکی وفد نے پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جنہیں دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور تعاون کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا۔ رکنِ کانگریس جیک وارن برگ مین نے اپنے خیالات...

’پاکستان میں ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کا عملی مظاہرہ دیکھا‘، امریکی اراکین کانگریس نے دورہ پاکستان کو کامیاب اور مثبت قرار دیدیا
پاکستان کے دورے پر آئے امریکی اراکینِ کانگریس نے اپنے حالیہ دورے کو کامیاب، مثبت اور مستقبل کے لیے نہایت اہم قرار دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ دورے کے دوران امریکی وفد نے پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جنہیں دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور تعاون کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا۔ رکنِ کانگریس جیک وارن برگ مین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی اہمیت مسلمہ ہے، ان کی اہمیت کو مستقبل میں کسی صورت کم نہیں سمجھا جا سکتا۔‘ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری شراکت...
گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی 2 ہفتے تک جاری رہنے والی اسپرنگ میٹنگز کی وجہ سے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو قرض کی اگلی قسط موصول ہونے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ پاکستان فنانشل لٹریسی ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مالیاتی شمولیت بڑھانے کے لیے اس ہفتے میں متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا جایے گا، ان سرگرمیوں کا مقصد مالیاتی خدمات کے بارے میں آگہی فراہم کرنے کے ساتھ بااختیار بنانا ہے، دنیا بھر میں مالیاتی آگہی کو اہمیت دی جارہی ہے، ممالک مالیاتی تعلیم میں بھاری سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاکہ معیشت کو مضبوط...
ذرائع کے مطابق ہیبت اللہ اخندزادہ نے وزیر خزانہ اور مرکزی بینک کو حکم دیا ہے کہ وہ پاکستان میں بلوچستان، سندھ اور پنجاب کی سرحدی ریاستوں کی دینی درسگاہوں کے لئے بطور "مالی امداد" مختص کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں افغان طالبان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی تعاون سے کام کرنیوالے ٹی وی چینل افغانستان انٹرنیشنل نے خبر دی ہے کہ افغان عبوری حکومت کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخندزادہ نے وزیر خزانہ اور مرکزی بینک کے سربراہ کو "نئے سال کے بجٹ" میں پاکستان کے مذہبی مدارس کے لیے 9 ملین ڈالر مختص کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہیبت اللہ اخندزادہ نے حال ہی میں وزیر خزانہ محمد ناصر اخند اور طالبان...
دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت پنجاب کا گرین انیشیوٹیو کا حصہ ہے پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر پہلے بھی کام کیا ہے آگے اور زیادہ کریں گے ، وزیراعلیٰ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت پنجاب کا گرین انیشیوٹیو کا حصہ ہے ۔انہوں نے سجاول اور ٹھٹھہ میں کئی سو کلو میٹر واٹر چینلز پکے کیے جانے کے بعد میڈیا سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر پہلے بھی کام کیا ہے آگے اور زیادہ کریں گے ، دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر پیپلز پارٹی کو بدنام کرنے کی سازش ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ سندھ،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران کے سرحدی صوبے سیستان کے ضلع مہرستان میں 8 پاکستانی شہریوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، جو ایران میں روزگار کے سلسلے میں مقیم تھے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جاں بحق 8 افراد میں سے پانچ کی شناخت دلشاد، ان کے بیٹے نعیم اور دیگر تین نوجوانوں جعفر، دانش اور ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔ دلشاد ایک مرمت کی دکان کے مالک تھے، جہاں تمام مقتولین کام اور قیام دونوں کرتے تھے۔اطلاعات کے مطابق ”حملہ آور رات کے وقت دکان میں داخل ہوئے، مقتولین کے ہاتھ پاو¿ں باندھے اور انہیں بے دردی سے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔“ایران میں 8 معصوم پاکستانیوں کے بے دردی سے قتل...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماہرین فلکیات کے مطابق پنک مون ہر سال بہار کے آغاز پر نظر آتا ہے، پاکستان میں مکمل پنک مون کا نظارہ آج رات 9 بجکر 8 منٹ پر کیاجا سکتا ہے۔ ماہرین فلکیات نے بتایا کہ پنک مون پوری رات آسمان پر جگمگاتارہےگا، چاند کو طلوع کے وقت دیکھنا سب سے خوبصورت ہوتا ہے۔ سورج غروب ہوتے وقت چاند کچھ زیادہ ہی بڑا اور روشن دکھائی دےگا، اگلا مکمل چاند ”فلاور مون“ کے نام سے 12 مئی کو نظر آئے گا۔ پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

بیساکھی میلہ: 7 ہزار سے زیادہ سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ
سکھ مذہب کے اہم ترین تہوار بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے قریباً 7 ہزار سکھ یاتری 10 اپریل کو پاکستان پہنچے۔ واہگہ بارڈر سے انڈین یاتریوں کو سخت سیکیورٹی حصار میں گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچایا گیا۔ ’شاندار استقبال، مکمل مذہبی آزادی‘ تین ہزار سے زیادہ بھارتی سکھ یاتری حسن ابدال پہنچے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راﺅ عاطف رضا، ڈی پی او سردار غیاث گل اور اسسٹنٹ کمشنر عارف قریشی سمیت دیگر ضلعی افسران نے یاتریوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے بھی پیش کیے۔ یہ بھی پڑھیں بابا گرو نانک کا 555واں جنم دن:پاکستان میں سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی کےلیے فول پروف انتظامات ’مذہبی رسومات کی...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اڈیالہ جیل اسٹیبلشمنٹ پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی مستقبل عمران خان عمران خان رہائی مذاکرات نصرت جاوید
سٹی42: نواز شریف کی لندن موجودگی کے دوران ان کے گھر کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ہنگامہ کر دیا، پولیس نے کم از کم ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی لندن مین اپنی رہائش گاہ آمد کے موقع پر مسلم لیگ نون کے کارکن ان کے استقبال کے لئے جمع ہوئے تو پی ٹی آئی کے کچھ بدنام لوگ بھی وہاں رنگ میں بھنگ ڈالنے کے لئے پہنچ گئے۔ پولیس نے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح لندن ک میں میاں نواز شریف کی ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پر آمد سے پہلے...
میکسیکوسٹی (انٹرنیشنل ڈیسک)میکسیکو میں ایک حیران کن سائنسی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ایک خاتون نے ایسے بچے کو جنم دیا ہے جسے مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹ کے ذریعے ماں کو منتقل کیا گیا۔ یہ دنیا کا پہلا بچہ ہے جو اس جدید طریقہ کار سے پیدا ہوا ہے۔ جس ماں کا ذکر یہاں کیا جارہا ہے ان کی عمر 40 سال ہے، اور وہ کافی عرصے سے بچے کی خواہش رکھتی تھیں، لیکن کئی بار کی کوششوں کے باوجود کامیابی نہیں ملی۔ پھر انھیں ایک تجرباتی طریقے کے لیے منتخب کیا گیا جس میں مصنوعی ذہانت (AI) سے چلنے والا روبوٹ استعمال کیا گیا۔ عام طور پر لیبارٹری میں انسانی ماہرین مخصوص آلات کی مدد سے ”آئی...
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں مذاکرات ہو رہے ہیں لیکن یہ کہ مذاکرات کس سے ہو رہے ہیں اس کی وضاحت سیاسی جماعتیں ہی کر سکتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جہاں وہ نو مئی کے کیسز کے سلسلے میں پیش ہوئے تھے شیخ رشید نے کہا کہ حالات کو بہتر ہونا چاہیے کیونکہ ملک پہلے ہی مشکل حالات سے گزر رہا ہے انہوں نے زور دیا کہ عام آدمی کی زندگی میں بہتری آنی چاہیے اور معاشی طور پر عوام کو ریلیف ملنا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ نو مئی کے کیسز کی تعداد بہت زیادہ...
اپنے خصوصی انٹرویو میں پاکستان نظریاتی پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ پر خاموشی بےغیرتی اور بےہمتی ہے، بادشاہت کے دفاع کیلئے اکتالیس ممالک کا اتحاد بنا لیا، مگر غزہ پر خاموشی سادھ لی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل جانے والے صحافیوں کو گرفتار کیا جائے اور انہیں کڑی سزا دی جائے۔ متعلقہ فائیلیںشہیر حیدر سیالوی ایک پاکستانی سماجی کارکن، طلبہ رہنماء اور نوجوان سیاسی لیڈر ہیں۔ وہ اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، 24 جنوری 2022ء کو "پاکستان نظریاتی پارٹی" کی بنیاد رکھی، جسکا مقصد نوجوانوں میں سیاسی شعور اجاگر کرنا اور پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانا ہے۔ سیالوی نے طلبہ سیاست میں ایک دہائی سے زائد...
لاہور: نجی ہوتل میں انٹرفیتھ ہم آہنگی کا شان دار مظاہرہ کرتے ہوئے شان دار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں عید ملن، بیساکھی، ہولی اور نوروز کی مشترکہ خوشیاں منائی گئیں اور پاکستان کے روشن مستقبل کی تصویر پیش کر دی۔ فیسز پاکستان کے زیر اہتمام لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں ایک رنگا رنگ اور تاریخی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کی مختلف مذہبی و ثقافتی برادریوں نے شرکت کر کے انٹرفیتھ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ اس منفرد تقریب کو پاکستان میں مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی ایک بہترین مثال قرار دیا جا رہا ہے، جس میں عید ملن، بیساکھی، ہولی اور...
برطانیہ کی ملکہ کمیلا اور بادشاہ چارلس سوم کی شادی کو 20 سال مکمل ہوگئے اور اس اہم موقع پر ملکہ نے کچھ خاص باتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملکہ کمیلا نے رائل رپورٹر رویا نکہا سے گفتگو میں بادشاہ کے ساتھ اپنی 20 سالہ خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کی بنیاد دوستی، مشترکہ مزاح، اور زندگی کو آسانی سے گزارنا ہے۔ ملکہ کمیلا نے اعتراف کیا کہ دونوں ہی اکثر شاہی خاندان اور ملکی سرگرمیوں کے باعث مصروف رہتے ہیں اور کبھی کبھار تو ملاقات بھی نہیں ہو پاتی ہے لیکن یہی ان کے رشتے میں ہم آہنگی لانے کا ذریعہ بھی ہے۔ ملکہ کمیلا نے اپنے شوہر، بادشاہ چارلس سوم، کے ساتھ تعلق کو بے تکلف انداز میں بیان کرتے ہوئے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک میں گرمی کی شدید لہر کو دیکھتے ہوئے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا، آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں گرمی کی شدید لہر آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 13 اپریل سے ہوا کا زیادہ دباؤ اثر انداز ہوگا، پیر سے ملک کے جنوبی علاقے شدید گرمی کے زیر اثر ہونگے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ، پنجاب، بلوچستان میں درجہ حرارت 6 سے 8 سینٹی گریڈ زیادہ رہنےکا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 4 سے 6 سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی...
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی سی کوئٹہ سعد بن اسد اور چیمبر آف کامرس کے صدر ایوب نے کہا کہ راستوں کی بندش سے یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ صوبے میں گیس اور دیگر اشیاء کے 800 جبکہ آلو اور چاول کے 250 کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد ایوب مریانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں راستوں کی بندش سے یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ صوبے میں گیس اور دیگر اشیاء کے 800 جبکہ آلو اور چاول کے 250 کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں۔ مستونگ سمیت دیگر شاہراہوں کی بندش سے ادویات، اشیاء خورد ونوش کی...

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 24۔2023 کے دوران باہمی تجارت کا حجم 10.9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا وام کو انٹرویو
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل ترمذی نے انکشاف کیا ہے کہ مالی سال24۔2023کے دوران پاکستان اور یو اے ای کے درمیان اشیا ء اور خدمات سمیت دو طرفہ تجارت کا حجم 10.9 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی (وام) کو انٹرویو میں پاکستان کے سفیر نے بتایا کہ 2024 میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر 6.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں اور توقع ہے کہ یہ 2025 میں 7 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ یہ اعداد و شمار نہ صرف ہماری مضبوط معاشی شراکت داری کا ثبوت ہیں بلکہ متحدہ عرب...
تقریب میں بیلا روس کی فوجی صنعت کی اسٹیٹ اتھارٹی اور وزارت دفاعی پیداوار پاکستان کے درمیان فوجی تکنیکی تعاون سے متعلق 2025 سے 2027 کا روڈ میپ طے پاگیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف بیلا روس کے دورے پر ہیں۔ اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان کی وزارت دفاع اور بیلا روس کی وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ ہوا۔ تقریب میں بیلا روس کی فوجی صنعت کی اسٹیٹ اتھارٹی اور وزارت دفاعی پیداوار پاکستان کے درمیان فوجی تکنیکی تعاون سے متعلق 2025 سے 2027 کا روڈ میپ طے پاگیا، دونوں ممالک کے درمیان ری ایڈمیشن معاہدہ کا معاہدہ بھی طے پایا ہے۔ پاکستان پوسٹ...

وزیراعظم شہبازشریف اور بیلاروس کے صدرالیگزینڈر لوکاشینکو کی دونوں ممالک کے مابین معاہدوں، مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس، دوطرفہ تجارت، اقتصادی تعاون کے مواقع سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرنے کے عزم کا اظہار
منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے مواقع سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے دونوں ممالک کے مابین معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اﷲتارڑ، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وزیراعظم کے معاون...
بھارت کے معروف گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریا کا کہنا ہے کہ انہیں شاہ رخ خان کی فلموں کے گانوں کا جائز کریڈٹ نہیں دیا گیا بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار ابھیجیت نے ایک حالیہ انٹرویو میں ایک مرتبہ پھر یہ شکایت کی ہے کہ انہیں شاہ رخ خان کی فلموں کے گانوں کا جائز کریڈٹ نہیں دیا گیا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ان کا شاہ رخ خان سے کوئی ذاتی تعلق نہیں، صرف رسمی سلام دعا ہوئی ہے۔ گلوکار نے واضح کیا کہ ان کی اور شاہ رخ کی جوڑی کو کشور کمار اور امیتابھ بچن کی جوڑی سے جوڑنا درست نہیں۔ ابھیجیت نے طنزیہ انداز میں کہا کہ، ’لوگ مجھے کہتے ہیں کہ وہ شاہ رخ کا...
لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں امریکی سفارتخانے کے باہر اسرائیل کے مظالم کے خلاف ایک منفرد انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، جہاں مظاہرین نے ایک تالاب یا فوارے میں سرخ رنگ ڈال کر اسے خون کے پانی میں بدل دیا۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ سرخی غزہ میں بہنے والے بے گناہ فلسطینیوں کے خون کی علامت ہے، جسے دنیا نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیل کو نہ صرف سیاسی بلکہ فوجی امداد دے کر اس ظلم میں شریک ہے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "Stop Arming Israel"، "Blood On Your Hands" اور "Free Palestine" جیسے نعرے درج...
اسلام آبا(نیوزڈیسک )موسم گرما کے دوران گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا، جس کے تحت صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسم گرما کے دوران کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کرنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان نے بتایا کہ موسمِ گرما کے دوران رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک سوئی گیس کی فراہمی معطل رہے گی اور صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک قدرتی گیس کی فراہمی کے اوقات ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ لوڈ مینجمنٹ کوئٹہ کے تمام صارفین کے لیے گیس کی مستحکم اور پائیدار فراہمی کو برقرار رکھنے میں مدد کرے گی۔ یاد رہے سوئی ناردرن گیس...
سٹی42 : موسم گرما کے دوران گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا، جس کے تحت صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسم گرما کے دوران کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کرنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان نے بتایا کہ موسمِ گرما کے دوران رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک سوئی گیس کی فراہمی معطل رہے گی اور صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک قدرتی گیس کی فراہمی کے اوقات ہوں گے۔ گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ترجمان نے کہا کہ لوڈ مینجمنٹ کوئٹہ کے تمام صارفین کے لیے گیس کی مستحکم...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )موسم گرما کے دوران گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا، جس کے تحت صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسم گرما کے دوران کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کرنے کا اعلان کردیا۔ترجمان نے بتایا کہ موسمِ گرما کے دوران رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک سوئی گیس کی فراہمی معطل رہے گی اور صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک قدرتی گیس کی فراہمی کے اوقات ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ لوڈ مینجمنٹ کوئٹہ کے تمام صارفین کے لیے گیس کی مستحکم اور پائیدار فراہمی کو برقرار رکھنے میں مدد کرے گی۔ پشاور زلمی کو...
لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر آج (جمعۃ المبارک) ملک بھر میں اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہروں، ریلیوں اور مارچز کا انعقاد کیا جائے گا۔ مرکزی مارچ مال روڈ لاہور پر ہو گا جس کی قیادت امیر جماعت کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پوری قوم اور بالخصوص اہلیان لاہور سے اپیل کی ہے کہ وہ اہل غزہ سے اظہار یکجہتی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبے کی مذمت کے طور پر گھروں سے نکلیں اور احتجاج میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کی غزہ خالی کرانے کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ موجودہ...
غالب نے کہا ہے: شمع بجھتی ہے تو اس میں دھواں اٹھتا ہے شعلۂ عشق سیہ پوش ہوا میرے بعد یہی حال مغلیہ سلطنت کا بھی ہوا، آخری وقت میں جب بہادر شاہ ظفر نے رنگون کے قید خانے میں دم توڑا تو ساری محفل سیہ پوش ہوگئی۔ مغلوں کا اقتدار ختم ہوگیا اور ہندوستان پوری طرح انگریزوں کے قبضے میں آگیا۔ وہ ہندوستان جس میں موجودہ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور برما کے چند علاقے شامل تھے، آل تیمورکی پانچویں نسل کے سپوت ظہیرالدین بابر کی سلطنت تھے۔ ظہیرالدین بابر نے مغلیہ سلطنت کی بنیاد ڈالی۔ انگریز فرخ سیر کے زمانے سے چالیں چل رہے تھے، بہادر شاہ ظفرکو انگریزوں کے ایما پر بادشاہ بنایا گیا، اصل وارث بادشاہت...
موسم گرما کے دوران گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا، جس کے تحت صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسم گرما کے دوران کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کرنے کا اعلان کردیا۔ترجمان نے بتایا کہ موسمِ گرما کے دوران رات دس بجے سے صبح 5 بجے تک سوئی گیس کی فراہمی معطل رہے گی اور صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک قدرتی گیس کی فراہمی کے اوقات ہوں گے۔ ترجمان سوئی سدرن کا کہنا تھا کہ نیشنل گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق اوقات کار جاری کئے گئے ہیں، یہ گیس پروفائلنگ اس قدرتی وسیلے کی منصفانہ تقسیم اور موثر انتظام کو یقینی بنائے...
انڈونیشیا کے صدر نے اسرائیلی بربریت کا شکار فلسطینیوں کو اپنے ملک میں عارضی پناہ دینے کی پیشکش کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پربووو سوبیانتو نے کہا ہے کہ وہ غزہ جنگ سے متاثرہ خاندان کو عارضی پناہ دینے کے لیے تیار ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے بتایا کہ گزشتہ ماہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک تقریباً 5 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پربووو سوبیانتو نے متحدہ عرب امارات، ترکیہ، مصر، قطر اور اردن کے مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہونے سے...
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ بیلاس روس روانہ ، متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو اپنے وفد کے ہمراہ بیلاروس روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے بھائی نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب، اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی وفد میں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور بیلاروس کے صدر لوکا شینکو کے درمیان باضابطہ مذاکرات کل ہوں گے، اس دوران متعدد معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بیلاروس کے صدر لوکا شینکو وزیراعظم شہبازشریف کو عشائیہ دیں گے۔ وفد میں اطلاعات، تجارت، اور مواصلات کے وزرا کے...
دنیا بھر میں بھارتی سپر اسٹارز کے چرچے ہیں جیسے سلمان خان، شاہ رُخ خان، الو ارجن اور پربھاس دنیا بھر میں سب سے مہنگے اداکاروں کے طور پر جانے جاتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک 72 سالہ اداکار نے انہیں دولت میں ٹکر دے رکھی ہے۔ وہ اداکار کوئی اور نہیں بلکہ تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت ہیں جو سالوں سے جنوبی بھارتی فلموں پر اپنا راج بنائے ہوئے ہیں اور یہی وہ واحد بھارتی اداکار ہیں جنہوں نے کمائی میں شاہ رُخ سلمان اور پربھاس جیسے اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ رکھا ہے۔ رجنی کانت نے اپنے کیریئر میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ 90 کی دہائی کے آخر اور 2000...
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اگر موقع ملا تو دوبارہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایکشن میں نظر آ سکتا ہوں۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان و کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی ہماری کارکردگی بہتر رہی تھی، ہم پلے آف کے لیے کوالیفائی کر گئے لیکن آگے نہ جاسکے، اس سیزن میں ٹیم زیادہ مضبوط ہے اور اب فائر پاور بھی ہمارے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ فن ایلن اور حسن نواز نے حالیہ دنوں میں اچھی کارکردگی دکھائی، مارک چیپمین، شون ایبٹ اور فہیم اشرف بھی ٹیم میں موجود ہیں، اگر آپ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بیلاروس کے صدر عزت مآب الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 10 سے 11 اپریل 2025 تک جمہوریہ بیلاروس کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ نومبر 2024 میں صدر لوکاشینکو کے پاکستان کے اہم دورے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اپنے قیام کے دوران وزیراعظم باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے صدر لوکاشینکو سے ملاقات کریں گے۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان پچھلے چھ مہینوں کے دوران، اعلیٰ سطحی دوطرفہ تبادلوں کا ایک سلسلہ جاری رہے ہے جس میں فروری 2025 میں مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کا 8 واں اجلاس اور اپریل 2025 میں پاکستان سے ایک اعلیٰ سطحی...
اسرائیلی فضائیہ کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث لبنانی حدود میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے یا معلومات کے لیک ہونے پر کسی بھی قسم کی تشویش کا اظہار نہیں کیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے، حادثے سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ دوسری جانب اس حادثے میں اسرائیلی فوجی ڈرون فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہونے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ ادھر حوثی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون کو ضلع الجوف میں مار گرایا گیا ہے۔ Post Views: 3
لبنان (اوصاف نیوز)لبنا ن کے پہاڑی علاقے میںاسرائیلی ایئرفورس کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔اسرائیلی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی ایئرفورس نے اس حوالے سے یا معلومات کے لیک ہونے پر کسی بھی قسم کی تشویش کا اظہار نہیں کیا ۔ جبکہ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے اسرائیلی ایئر فورس کا طیارہ مارگرایا . مگر آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی.اسرائیلی حکام کی جانب سے معاملے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، حادثے سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق حادثے میں اسرائیلی فوجی ڈرون فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہونے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر حوثی فوج...
ٹیرف کی جنگ: عالمی تجارتی تنظیم نے امریکا چین تجارت میں 80 فیصد کمی کا امکان ظاہر کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز تجارتی محصولات پر امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔ ایسے میں عالمی تجارتی تنظیم نےامریکا چین تجارت میں 80 فیصد کمی کا امکان ظاہر کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی تجارتی تنظیم( ڈبلیو ٹی او) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ محصولات پر تناؤ سے امریکا اور چین کے درمیان تجارت 80 فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔ عالمی تجارتی تنظیم کا کہنا ہے کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان محصولات کی مقابلے بازی عالمی معشیت کو سخت نقصان...
ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا کی 2 بڑی معیشتوں میں محصولات کی مقابلے بازی عالمی معیشت کو خسارے میں ڈبو دے گی، عالمی معیشت کو 2 حصوں میں منقسم کرنے سے بین الاقوامی جی ڈی پی میں 7 فیصد طویل مدتی کم ہوجائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ تجارتی محصولات سے متعلق امریکا اور چین میں کشیدگی پر بین الاقوامی تجارتی تنظیم نے امریکا اور چین کے درمیان تجارت میں 80 فیصد کمی کے امکان کو واضح کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق محصولات پر تناو سے مذکورہ ممالک کے مابین تجارت 80 فیصد تک کم ہوجائے گی۔ دوسری طرف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا کی 2 بڑی معیشتوں میں محصولات کی مقابلے بازی عالمی معیشت کو خسارے میں ڈبو دے...
لندن کے مشہور لیسٹر اسکوائر میں "Scenes in the Square" شاہ رخ خان اور کاجول کا کانسی کا مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان جوڑی کی بلاک بسٹر فلم ’’ دل والے دلہنیا لے جائیں گی‘‘ کے 30 سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان اور کاجول کی 1995 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کی شوٹنگ لندن میں ہوئی تھی اور ایک منظر میں دونوں جس مقام سے گزرے تھے مجسمہ وہیں نصب کیا جائے گا۔ اس رومانوی فلم کی زیادہ تر شوٹنگ لندن میں ہوئی تھی اس لیے برطانیہ میں مقیم ایشائی شہریوں کے لیے یہ فلم فخر کا باعث بنی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ جب...
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی رہنما، رکن قومی اسمبلی عاطف خان اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔ پولیس اہلکاروں نے ہاتھا پائی کے بعد عاطف خان کو حراست میں لے لیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کو حراست میں لیے جانے کی خبر ملتے ہی بیرسٹر گوہر و دیگر عاطف خان کے پاس پہنچ گئے۔ عاطف خان پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔
اپنے پیغام میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے مزید کہا کہ آپ قرضے اتارنے کی بات کرتے ہیں، ہم حقوق کے استرداد کی بات کرتے ہیں۔ آپ وسائل نکالنے کی بات کرتے ہیں، ہم وسائل پر اختیار کی بات کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے لوگ سوال کرتے ہیں کہ کیا ہمیں وہی حق ملے گا جو باقی پاکستانیوں کو حاصل ہے؟ کیا ہماری زمینوں سے نکلنے والی دولت، ہمیں تعلیم، صحت، روزگار، اور خودمختاری دے گی؟ یا ہمیں صرف نعرے، وعدے، اور استحصال ہی ملے گا؟ اسلام ٹائمز۔ مرکزی امام جمعہ والجماعت سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے، وزیر اعظم، ریاستی ادارے اور گلگت بلتستان کے عوام کے نام جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے پہاڑ صرف پتھر نہیں، یہ...
یہ میٹنگ وقف ایکٹ میں حالیہ ترامیم پر غور و خوض کرنے کیلئے بلائی گئی تھی اور اس میں لداخ، کرگل سمیت جموں و کشمیر کے مذہبی نمائندوں کی شرکت کی توقع تھی۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر عمر فاروق نے کہا ہے کہ حکام نے آج ان کی نگین رہائشگاہ پر متحدہ مجلس عمل (ایم ایم یو) کی طے شدہ میٹنگ میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔ یہ میٹنگ وقف ایکٹ میں حالیہ ترامیم پر غور و خوض کرنے کے لئے بلائی گئی تھی اور اس میں لداخ، کرگل سمیت جموں و کشمیر کے مذہبی نمائندوں کی شرکت کی توقع تھی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ یہ عجیب ہے...
بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ایک مشترکہ مستقبل کی برادری کے قیام اور چین کے ہمسایہ تعلقات کے کام کے لیے نئی راہیں کھولنے کی کوشش کرنے پر زور دیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے یہ بات منگل سے بدھ تک بیجنگ میں منعقدہ ہمسایہ ممالک سے متعلق امور پر ایک مرکزی کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان لی چھیانگ ، ژاؤ لے جی ، وانگ ہوننگ، کائی چھی، ڈنگ شوئے شیانگ ، لی شی اور نائب صدر ہان ژینگ بھی کانفرنس...
پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کی آپس میں لڑائی ہوگئی جب کہ پارلیمانی پارٹی ارکان کی موجودگی میں شاہد خٹک اور شیریار آفریدی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ شاہد خٹک خیبر پختونخواہ کی معدنیات سے متعلق قانون سازی کا دفاع رہے تھے، شہریار افریدی نے اپنا نقطہ نظر پارلمانی رہنماؤں کے سامنے پیش کیا۔ زرائع کے مطابق شاہد خٹک نے کہا کہ آپ لوگ دہرا معیار رکھتے ہیں، علی امین کے سامنے بھی یہی باتیں کریں، یہاں مؤقف دے رہے ہیں، علی امین کے سامنے بھی معاملات کو رکھیں وہاں تو خاموش رہتے ہے۔ ذرائع کے مطابق شہریار آفریدی نے جواب دیا کہ آپ ان لوگوں کا نام لیں، کون خاموش رہتا ہے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کی آپس میں لڑائی ہوگئی جب کہ پارلیمانی پارٹی ارکان کی موجودگی میں شاہد خٹک اور شہریار آفریدی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ شاہد خٹک خیبر پختونخواہ معدنیات قانون سازی کا دفاع رہے تھے، شہریار افریدی نے اپنا نقطہ نظر پارلمانی رہنماؤں کے سامنے پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق شاہد خٹک نے کہا کہ اپ لوگ دہرا معیار رکھتے ہیں علی امین کے سامنے بھی یہی باتیں کریں، یہاں موقف دے رہے ہیں علی امین کے سامنے بھی معاملات کو رکھیں وہاں تو خاموشی رہتے ہے۔ ذرائع کے مطابق شہریار آفریدی نے کہا کہ آپ نام لو، کون خاموش رہتا...
---فائل فوٹو سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ کل پی ٹی آئی رہنما میاں اظہر پر تشدد کر کے انہیں زخمی کیا گیا، خواتین پر بھی تشدد کیا گیا اور انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکن کل اڈیالہ جیل جانا چاہ رہے تھے۔راجہ بشارت نے کہا کہ ہمارے کارکن اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کے لیے نہیں صرف بیٹھنے کے لیے جا رہے تھے۔
اگرمحسن نقوی وزارت اور چیئرمین شپ میں سے ایک کا انتخاب کریں تو فائدہ ہو گا محسن نقوی میں کرکٹ کی بہتری کے لیے بہت زیادہ جوش اور ہمت ہے، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے راولپنڈی میں ملاقات کی ہے ۔اس موقع پر شاہد آفریدی نے آرمی چیف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں تفریح کا واحد ذریعہ کرکٹ ہے ، محسن نقوی ایک محنتی شخص ہیں جو کرکٹ کے لیے خلوص سے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی...
سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان کے دورے پر آئے امریکی وفد کے سربراہ و امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار ایریک میئر کی ملاقات، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر،وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ایریک میئر نےجعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت،جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے ذریعے امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے...
ایران و آسٹریا کی سیاسی مشاورتی کمیٹی کا پانچواں اجلاس آج ویانا میں منعقد ہوا جسکی صدارت دونوں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ نے کی اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ آسٹریا کے درمیان سیاسی مشاورتی کمیٹی کا پانچواں اجلاس آج آسٹریا کی میزبانی میں منعقد ہوا جس کی صدارت دونوں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ نے کی۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مشاورت کے تسلسل میں آسٹریا کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کو دی گئی دعوت کے نتیجے میں یہ اجلاس ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور مجید تخت روانچی اور آسٹریا کے سیکرٹری جنرل وزارت خارجہ و نائب وزیر خارجہ نیکولاس مارسچک کے ہمراہ آج ویانا میں منعقد...
آج ماسکو میں ایران، چین و روس کی شرکت سے منعقد ہونیوالے ماہرین کے اجلاس کو تعمیری قرار دیتے ہوئے ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس دوران جوہری مسئلے، پابندیوں کے خاتمے اور قرارداد 2231 سے متعلق گفتگو میں، قریبی سہ فریقی تعاون کو جاری رکھنے کے عزم پر زور دیا گیا اسلام ٹائمز۔ قانونی و بین الاقوامی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے آج رات ماسکو میں ایران، چین و روس کے درمیان منعقد ہونے والے ماہرین اجلاس کے بارے اعلان کیا ہے کہ بیجنگ میں نائب وزرائے خارجہ کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کے بعد آج ایران، روس و چین کے درمیان تکنیکی سطح پر منعقد ہونے والی ماہرین...
پیو (PEW) ریسرچ سینٹر کی ایک حالیہ رپورٹ میں مصنوعی ذہانت یعنی ’اے آئی‘ کے اثرات پر ماہرین اور عام عوام کی رائے کا موازنہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ’اے آئی‘ کے ماہرین اس ٹیکنالوجی کے بارے میں زیادہ مثبت ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی امریکہ کی معیشت اور ملازمتوں پر اچھا اثر ڈالے گی، جب کہ عام عوام میں اس کے اثرات کے بارے میں خدشات پائے جاتے ہیں۔ ماہرین میں سے 56 فیصد کا خیال ہے کہ آنے والے 20 سالوں میں ’اے آئی‘ کا امریکہ پر مثبت اثر پڑے گا، جب کہ صرف 17 فیصد عوام اسی بات سے متفق ہیں۔ ماہرین زیادہ پر امید ہیں کہ ’اے آئی‘ نہ صرف...
سوشل میڈیا پر ریاست مخالف انتشار پھیلانے کی ایف آئی اے تحقیقات کے معاملے پر پی ٹی آئی راہنما نے بھی جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر ریاست مخالف انتشار پھیلانے کی ایف آئی اے تحقیقات کے معاملے پر پی ٹی آئی راہنما شبلی فراز نے بھی جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔ جے آئی ٹی نے ساڑھے 4 گھنٹے رؤف حسن اور شبلی فراز سے سوشل میڈیا پر بیانات سے متعلق پوچھ گچھ کی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما ارسلان خالد، عالیہ حمزہ، حماد اظہر جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سماعت کے بعد ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں کیسز کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے 9 مئی کیسز میں ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سماعت کے بعد ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں کیسز کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ اس موقع پر ایک ملزم کے وکیل نے کہا کہ 4 ماہ میں ٹرائل کیسے مکمل ہو...
جیل میں پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے دل جلتے ہیں، باہر موجود رہنما توجہ دیں، شاہ محمودقریشی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز لاہور: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جیل میں پڑے لوگ پی ٹی آئی کی باہر موجود قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری جماعت کی قیادت جو باہر ہے ان سے اپیل ہے، برائے مہربانی جو جیل میں پڑے ہیں وہ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ میری دست بستہ استدعا ہے کہ اتفاق رکھیے ، سلوک رکھیے اور جیل والوں کے لیے...
سپریم کورٹ نے 9 مئی کیسز میں ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کی۔عدالت نے سماعت کے بعد ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں کیسزکا فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔اس موقع پر ایک ملزم کے وکیل نے کہا کہ 4 ماہ میں ٹرائل کیسے مکمل ہوگا ؟ ہمارے خلاف 35 مقدمات ہیں اتنے کم عرصے میں ٹرائل مکمل نہیں ہوگا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مردان میں مشال خان قتل کا واقعہ ہوا تھا، میں اس وقت پشاور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس تھا، مشال خان قتل کیس کا 3 ماہ میں...
پاکستان کو معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے خطے کا نیا تجارتی اور معاشی مرکز قراردینے کے لیے اسلام آباد میں 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا آغاز آج سے ہونے جارہا ہے، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر خصوصی شرکت کریں گے۔ ایونٹ میں کئی ممالک کی منرلز کمپنیوں کے ساتھ معاہدے متوقع ہیں۔ سرمایہ کاری کے فروغ کا عزم لیے حکومت ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معدنیات کے شعبے میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے انعقاد کے ذریعے معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہیں۔ حکومت معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا 8 تا 9 اپریل تک انعقاد کررہی...
سٹی42: ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور عطاء الرحمن کو فرائض کی انجام دہی میں غفلت، نااہلی اور بدانتظامی پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سٹور کیپر عمران حسنین اور لنگر انچارج ہیڈ وارڈر سلطان احمد کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں راشن چوری اور خورد برد کی اطلاع ملی تھی، جس پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی زیر نگرانی انکوائری کی گئی۔ انکوائری میں متعلقہ آفیسرز اور اہلکاروں کے خلاف ثبوت ملنے پر کارروائی کی گئی۔ فلم ’سکندر‘کی ناکامی کے بعد سلمان خان نے بڑا فیصلہ کرلیا محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر انسپکشن ٹیم مختلف جیلوں کی تحقیقات کر رہی...
ایران نے اعلان کیا ہے کہ جوہری معاہدے پر امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ہفتے کے روز عمان میں ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس اراغچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ہفتے کے روز عمان میں ہوں گے۔ یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ "براہ راست" بات چیت کی جائے گی۔ اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے بارہا ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی مخالفت کی ہے کیونکہ وہ ٹرمپ کو 2015 کے جوہری معاہدے کے خاتمے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ عباس اراغچی نے بات...
جب سے فواد خان نے ایک بھارتی فلم میں کام کرنے کا اعلان کیا ہے انتہا پسند ہندوؤں نے بھارت کے نام نہاد سیکولر اسٹیٹ ہونے کے دعوے کا ایک بار پھر پردہ فاش کردیا۔ بھارت کی انتہا پسند جماعتوں شیوسینا اور دیگر سمیت فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے عہدیدار اشوک پنڈت اور ایف ڈبلیو آئی سی ای کے بی این تیواری نے فواد خان کی واپسی پر دھمکی آمیز لہجہ اپنایا ہے۔ جس کے بعد چند بھارتی اداکار فواد خان کی بالی ووڈ انڈسٹری میں واپسی کی حمایت میں سامنے آگئے جن میں سنی دیول اور امیشا پاٹل بھی شامل ہیں۔ معروف ایکشن ہیرو سنی دیول نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہم فنکار ہیں اور سرحدوں سے بالاتر ہوکر ہم پوری دنیا کے لیے کام...
پاکستان کرکٹ بورڈ کے بعد وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بھی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے استعفے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں خوش آئند ہیں، صحت مند سرگرمیوں کا مزید انعقاد ہونا چاہیے، اسلام آباد میں بھی عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا پی سی بی چیئرمین محسن نقوی مستعفی ہوگئے؟ پی سی بی کا اہم بیان سامنے آگیا انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے،ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا چاہیے جبکہ کھلاڑیوں کو آگے لانے کے لیے...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اسٹار کرینہ کپور اداکار شاہد کپور کے ساتھ کئی برس تعلق میں رہیں لیکن رومانوی کہانیوں کی طرح اس جوڑے کی محبت بھی بریک اپ کی صورت اختتام پذیر ہوئی اور دونوں نے 2007 میں راہیں جدا کرلیں۔ حال ہی میں کئی برس بعد کرینہ اور شاہد کو آئیفا ایوارڈز 2025 سے جڑی پریس کانفرنس میں ایک دوسرے کے ساتھ اچھے سے ملتے دیکھ کر مداح خوش ہوگئے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شاہد سے بریک اپ کے بعد کرینہ کے ان کیلئے کیا خیالات تھے؟ بھارتی میڈیا پر کرینہ کپور کا ماضی میں دیا گیا ایک انٹرویو شیئر کیا گیا ہے جس میں کرینہ نے شاہد سے بریک اپ کے بعد ان سے...
اسلام آباد: امریکا کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے حکمت عملی تیار کرنے پر کام شروع کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت وزارت تجارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں امریکا کی جانب سے 29 فیصد اضافی ٹیرف کے ممکنہ اثرات پر غور کیا گیا۔ حکومت اضافی امریکی ٹیرف پر ٹرمپ انتظامیہ سے بات چیت کرے گی جس کا مقصد ٹیرف میں ممکنہ کمی کی راہ ہموار کرنا ہے۔ وزیر تجارت جام کمال خان کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پچاس سے زیادہ مختلف کاروباری نمائندوں، بڑے تاجروں، درآمد اور برآمد کنندگان...
اسلام آباد: امریکا کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے حکمت عملی تیار کرنے پر کام شروع کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت وزارت تجارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں امریکا کی جانب سے 29 فیصد اضافی ٹیرف کے ممکنہ اثرات پر غور کیا گیا۔ حکومت اضافی امریکی ٹیرف پر ٹرمپ انتظامیہ سے بات چیت کرے گی جس کا مقصد ٹیرف میں ممکنہ کمی کی راہ ہموار کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر تجارت جام کمال خان کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پچاس سے زیادہ مختلف کاروباری نمائندوں، بڑے تاجروں، درآمد اور...
بیجنگ : چین کے اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے اعداد و شمار کے مطابق، 2025 کے مارچ کے اختتام تک، چین کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 3,240.7 بلین ڈالر تھا، جو فروری کے اختتام سے13.4 بلین ڈالر زیادہ ہے، جس میں 0.42 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ چین کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 16 ماہ سے مسلسل 3.2 ٹریلین ڈالر سے زیادہ پر مستحکم رہا ہے۔ مارچ 2025 میں، مجموعی طور پر چینی معیشت میں مستقل ترقی اور استحکام دیکھا گیا ہے ۔ موجودہ اور نئی پالیسیوں کے ایک مجموعے نے موجودہ تسلسل کو برقرار رکھا ہو اہے جس میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو مضبوطی سے آگے بڑھایا گیا ہے جو غیر ملکی زر مبادلہ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محسن نقوی کے استعفے کی تردید کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو ان خبروں کی تردید کی ہے کہ چیئرمین محسن نقوی نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر کے طور پر اپنی حالیہ تقرری کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کرکٹ اور وزارت دونوں نہیں چلا سکتے، شاہد آفریدی کی آرمی چیف سے ملاقات میں گفتگو محسن نقوی کے استعفیٰ کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہفتے کے روز سے کھیلوں کی مختلف ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کررہی تھیں، کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں، خاص طور پر...

محسن نقوی اہل ہیں مگر کرکٹ یا وزارت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا چاہیے، شاہد آفریدی کی آرمی چیف سے گفتگو
سپر اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر سے گفتگو میں کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اہل ہیں مگر انہیں کرکٹ یا وزارت داخلہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا چاہیے۔ سپر اسٹار @SAfridiOfficial کی پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ شاہد آفریدی نے آرمی چیف کو بتایا کہ پی سی بی بی چئیرمین @MohsinnaqviC42 کرکٹ کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں، مخلص شخص ہیں لیکن @TheRealPCB کی ذمے داریاں فل ٹائم ہیں انہیں کرکٹ اور… — Abdul Majid Bhatti (@bhattimajid) April 7, 2025 اس مکالمے کا انکشاف سینیئر اسپورٹس جنرلسٹ عبدالماجد بھٹی نے اپنی ایکس پوسٹ...
شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے 100 سے زائد مقامات باقی ہونے کا انکشاف، سابق صدر بشار الاسد کے دور کی یہ کیمیکل سائٹس شام کی عبوری حکومت کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہو سکتی ہے۔ بین الاقوامی معائنہ کاروں کو خدشہ ہے کہ سیرین، کلورین اور مسٹرڈ گیس جیسے مہلک ہتھیار غیر محفوظ ہیں اور اِن کی تعداد ماضی کے اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ انکشاف کیمیائی ہتھیاروں کی نگرانی کے عالمی ادارے نے کیا ہے، جو اب شام میں داخل ہو کر ان ہتھیاروں کی موجودگی کا جائزہ لینا چاہتا ہے۔ یہ تمام مقامات ممکنہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کی تحقیق، تیاری اور ذخیرہ اندوزی کے مراکز تھے۔ ماہرین کو یہ بھی تشویش ہے...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ جاری تجارتی جنگ کے تناظر میں ٹیرف کے نفاذ پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک چین کے ساتھ تجارتی خسارہ حل نہیں ہوگا، کوئی معاہدہ نہیں کریں گے۔ ٹرمپ نے عالمی اسٹاک مارکیٹس میں پیدا ہونے والی ہلچل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "کبھی کبھار آپ کو دوائی بھی لینی ہوتی ہے۔" ان کا کہنا تھا کہ چین کا ٹریڈ سرپلس ناپائیدار ہے اور اس پر یورپی و ایشیائی رہنماؤں سے بھی بات چیت کی جا چکی ہے۔ چند روز قبل ٹرمپ نے چین سمیت کئی ممالک پر جوابی ٹیرف نافذ کیے تھے، جس کے نتیجے میں صرف دو دنوں میں امریکی اسٹاک مارکیٹ سے 60 کھرب...
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف کا آئندہ ہفتے لندن جانے کا امکان ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق لندن میں میاں نواز شریف کا معمول کا طبی معائنہ ہوگا جبکہ نواز شریف لندن میں پارٹی ورکررز کے اوورسیز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن جانے کا قوی امکان ہے۔ میاں نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی بیلاروس سے لندن پہنچیں گے اور لندن قیام کے دوران شریف خاندان کی اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ Tagsپاکستان
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما کا کہنا تھا کہ پانی کا مسئلہ اہم ہے، ہم چاہتے ہیں ہر پاکستانی کو پانی ملے، ہم تو پریشان ہیں کہ جس طرح آبادی بڑھ رہی ہے آگے چل کر پینے کے لیے بھی پانی نہیں ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری بیان دینے سے قبل پانی کی تقسیم کا 9119ء کا معاہدہ پڑھ لیں۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ عظمیٰ بخاری کا بیسک تعلق پیپلزپارٹی سے رہا ہے وہ ایسے بیانات نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے حالات بہتر...
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما و سابق وفاقی وزیر سیّد خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر سندھ سے ہی نہیں پنجاب سے بھی آواز اٹھ رہی ہے، ہمارا اس معاملے پر مؤقف بالکل واضح ہے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عظمیٰ بخاری پیپلزپارٹی میں رہ چکی ہیں، اس لیے وہ ایسے اختلافی بیانات نہ دیں، اور کوئی بھی بات کرنے سے قبل پانی کی تقسیم کا 1991 کا معاہدہ پڑھ لیں۔ یہ بھی پڑھیں بلاول بھٹو نے کہا کینالز کو بننے نہیں دیا جائیگا، یہ سب کے لیے پیغام تھا، شرجیل میمن انہوں نے کہاکہ 1991 کے معاہدے میں پانی کی تقسیم کا معاملہ بالکل...
بحث میں اپوزیشن جماعتوں کیطرف سے سخت اعتراضات دیکھنے سامنے آئے جنہوں نے بل کو "مسلم مخالف" کیساتھ ساتھ "غیر آئینی" قرار دیا، جبکہ مودی حکومت نے اس بل کو "تاریخی اور اصلاحی" قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں منظور کئے گئے وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف کسی بھی قسم کے احتجاج کو دبانے کی کوشش میں ریاست اترپردیش کے مظفرنگر میں حکام نے 4 اپریل کو مساجد میں نماز جمعہ کے دوران علامتی احتجاج کے طور پر سیاہ بیج باندھنے پر 300 لوگوں کو لیگل نوٹس جاری کیا ہے اور سبھی کو دو دو لاکھ روپے کے بانڈ جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔ سنیچر تک نوٹس پانے والوں کی تعداد 24 تھی لیکن پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی)...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 اپریل 2025ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنےدورہ سری لنکا کے دوران ملکی صدر انورا کمارا ڈیسن نائیکے سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی اور دفاعی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ ان معاہدوں کو جزیرہ نما پڑوسی ملک میں نئی دہلی کے اثر و رسوخ کو مستحکم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو چین کا بہت زیادہ مقروض ہے۔ پانچ سالہ دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت بھارت میں سری لنکن فوجی اہلکاروں کی تربیت اور انفارمیشن اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی تعاون کیا جائے گا۔ بحر ہند میں سکیورٹی تعاون بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دفاعی تعاون کے معاہدوں کا...
وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردارہے، اس ملک کو عظیم بنانے کے لیے مل کر آگے بڑھتے رہیں گے۔ لاہور کے اپنے حلقے این اے127میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام ہماری طاقت ہیں، عوامی حمایت سے ہی مشکل اوردرست فیصلے کرنے میں کامیابی ملی، ارادے مضبوط اور نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش تھے، کچھ عناصر نے سیاسی مفاد کے لیے ملکی مفادات کو داؤ پر لگایا، عوام جانتے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام رکوانے کے لیے خطوط...
رپورٹ کے مطابق "Hands Off!" کے نام سے ہونیوالے احتجاج کیلئے نیویارک میں بڑی تعداد میں مظاہرین جمع ہوگئے ہیں جبکہ واشنگٹن کے نیشل مال کے باہر مظاہرے میں 20 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کے مشیر ایلون مسک کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج امریکا سمیت مختلف ممالک میں آج احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آج امریکا کی 50 ریاستوں کے ساتھ کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، پرتگال اور میکسیکو میں کل ملا کر 1200 مقامات پر احتجاجی مظاہورں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق "Hands Off!" کے نام سے ہونے والے احتجاج کے لیے نیویارک میں بڑی...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل2025ء) صدر مملکت کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹ پر گرفتار ہونے والے پولیس افسر کو عدالت کا رہا کرنے کا حکم، کراچی ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے سیکشن 63 کے تحت ملزم سب انسپکٹر ابرار شاہ کو رہا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت سے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے پر گرفتار پولیس افسر کو عدالتی حکم پر رہا کر دیا گیا۔ صدر مملکت کے خلاف نازیبا الفاظ پر مبنی پوسٹ پر درج پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے پولیس افسر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ کراچی ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو پولیس نے پیکا ایکٹ میں گرفتار...
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام صارفین کا ایک ہردلعزیز فیچر ختم کرنے کا منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ’کانٹینٹ نوٹس‘ نامی یہ فیچرصارفین کو اپنی پوسٹ پر ایک نوٹ شامل کرنے کی سہولت دیتا ہے جو صرف ان کے فالوورز دیکھ سکتے ہیں۔ انسٹاگرام کے ایک ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے پوسٹ یا ریل پر نوٹ چھوڑنے کی صلاحیت کو ختم کرنا شروع کر دیا ہے اور لوگ آنے والے ہفتوں میں پوسٹس پر انہیں نہ دیکھ سکیں گے اور نہ ہی شیئر کر پائیں گے۔ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسری نے 26 مارچ کو ایک انسٹاگرام ریل میں اس تبدیلی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے چند مہینے پہلے کانٹینٹ نوٹس متعارف کرائے...
پشاور:خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ 158 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے کے 15 مختلف اضلاع میں 73 آپریشنز کیے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ کے مہینے میں سب سے زیادہ 40 دہشت گرد شمالی وزیرستان میں ہلاک ہوئے، جب کہ دیگر علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئیں۔ ڈی آئی خان میں 25، مہمند میں 20، بنوں اور مردان میں 18، 18 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ جنوبی وزیرستان میں 13، لکی مروت میں 7 دہشت گرد مارے گئے، جب کہ باجوڑ میں 6، خیبر میں 4، کرک اور ٹانک میں 2، 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ چارسدہ،...