2025-05-11@08:48:41 GMT
تلاش کی گنتی: 268
«شوائی نالہ»:
(نئی خبر)
لندن: برطانیہ کے شہر لوٹن میں ایک 18 سالہ نوجوان نکولس پراسپر کو اپنی ماں، بہن اور بھائی کے قتل اور اسکول پر حملے کی منصوبہ بندی کے جرم میں 49 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، گزشتہ سال ستمبر میں نکولس پراسپر نے اپنی 48 سالہ والدہ جولیانا فالکن، 13 سالہ بہن گیسل اور 16 سالہ بھائی کائل کو شاٹ گن سے قتل کر دیا۔ قتل کے بعد ملزم نے اپنے پرائمری اسکول پر فائرنگ کا منصوبہ بنایا تھا، مگر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ درجنوں طلبہ اور دو اساتذہ کو قتل کرنا چاہتا تھا۔...
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق محمود آباد عوامی چورک گلی نمبر 3 میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعہ میں 36 سالہ حنا زوجہ زاہد زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ ایس ایچ او بلوچ کالونی مظہر کانگو نے بتایا ابتدائی طور پر واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔تاہم، فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا معلوم نہیں ہو سکا جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے پورٹ قاسم چورنگی طارق ہوٹل کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے 25 سالہ اختر حسین جبکہ بن قاسم کے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب نے پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا۔رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بہنے والا خون ہمارا اپنا ہے، پاکستان کی فلاح گولی اور بارود سے نہیں ہوسکتی۔انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو قومی سوچ کے دھارے میں شامل ہونا ہے۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا کہ پنجاب حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے۔حکومتی پالیسی کے نتیجے میں گندم 30 فیصد کم کاشت ہوئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگارہی ہیں۔
راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں نامعلوم افراد نے شناخت کر کے 16 سالہ لڑکے کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ صادق آباد کی حدود شکریال میں 16 سالہ نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کرنے کا واقعہ پیش آیا ، جس پر پولیس کی نفری جائے وقوعہ پہنچی۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ زخمی ہونے والے لڑکے کا نام شاہان ہے جسے 4 افراد نے روکا اور نام پوچھ کر شناخت کے بعد ڈنڈوں سے تشدد کیا پھر ٹانگ پر گولیاں ماریں۔ پولیس نے واقعے کو ڈکیتی مزاحمت کے بجائے ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا تاہم اس واقعے کی تحقیقات کو وسیع کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری...
ماسکو(نیوز ڈیسک)ریٹائرمنٹ کا تعلق اکثر بڑھاپے سے ہوتا ہے، لیکن روس کے ایک نوجوان نے وہ کام کر دکھایا جس کا بہت سے لوگ خواب دیکھتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 سالہ روسی نوجوان 20 کی دہائی کے اوائل میں مکمل پنشن کے ساتھ ریٹائر ہوا۔ ڈونیٹسک سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ پاول سٹیپچینکو نے صرف دو سال کام کرنے کے بعد ریٹائر ہونے کے لیے ایک خصوصی قانونی اصول کا استعمال کرتے ہوئے بڑا ریکارڈ قائم کر دیا۔ اوڈیٹی سنٹرل کے مطابق سٹیپچینکو نے اپنے کیریئر کا آغاز 16 سال کی عمر میں کیا جب اس نے روسی وزارت داخلہ کے تعلیمی پروگرام میں شمولیت اختیار کی۔ پانچ سال کی تربیت کے بعد اس نے...
بالی ووڈ اداکارہ اور رئیلٹی ٹی وی شو کی جج ملائکہ اروڑا نے 16 سالہ کنٹسٹنٹ کو اس کی پرفارمنس کے دوران نامناسب ڈانس اور اشارے کرنے پر اسے ڈانٹ پلا دی۔ 14 مارچ کو نشر ہونے والی رئیلٹی ٹی وی ڈانس شو میں اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے کنٹسٹنٹ نوین شاہ نے اپنے آڈیشن کے دوران، 51 سالہ ملائکہ کی طرف آنکھ مارنے اور فلائنگ کِس سمیت کئی نامناسب اشارے کیے جس پر ملائکہ طیش میں آگئیں۔ بظاہر پریشان نظر آتی ملائکہ نے اس پرفارمنس کے بعد نوعمر لڑکے کو یہ واضح کیا کہ اس کا رویہ ناقابل قبول ہے۔ View this post on Instagram A post shared...
کراچی میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 19 بی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 25 سالہ روبیل کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ دوسری جانب بوٹ بیسن کے علاقے کلفٹن بلاک 2 چائنا پورٹ کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے 30 سالہ نوید اقبال نامی شخص زخمی ہوگیا۔ بوٹ بیسن پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر واقعہ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ بسم اللہ مسجد کے قریب گھر سے 22 سالہ رمیز کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔ لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کرنے کے بعد لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی۔ ایس ایچ او سہراب گوٹھ سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 22 سالہ رمیز کے نام سے کی گئی جو کہ کرایے کے گھر میں رہتا تھا اور اس کی آٹھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ابتدائی طور پر اہلخانہ کا کہنا ہے کہ رمیز نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ متوفی نے مالی و معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کی...
لیاقت پور میں عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے واقعات نے ایک اور معصوم جان لے لی۔ ترنڈہ محمد پناہ کے علاقے کچی محمد خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 12 سالہ یتیم بچے نے دوستوں سے لڑائی کے بعد دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگا لی۔ عینی شاہدین کے مطابق محمد مبین نامی بچے کا دوستوں کے ساتھ جھگڑا ہوا، جس پر وہ شدید پریشان تھا اور اسی دلبرداشتگی میں اس نے خود سوزی کی کوشش کی۔ آگ لگنے سے بچے کا جسم اور چہرہ بری طرح جھلس گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا جا...
مکہ مکرمہ میں واقع قرآن میوزیم میں قرآن پاک کے نسخوں کی 14 سو سالہ تاریخ کو انٹریکٹیو ویژول ڈسپلے کے مجموعے کے ذریعے سامنے لانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حراء کلچرل ڈسٹرکٹ کے سی ای او ڈاکٹر فواز المعراج نے انٹرویوں میں بتایا ہے کہ اس ڈسپلے کا مقصد زائرین کے لیے اللّٰہ کے کلام قرآن مجید اور اس کی تاریخ کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتداء میں قرآن کریم کو چمڑے اور کھجور کے درختوں کے حصوں پر لکھا گیا تھا۔ حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع یہ قرآن میوزیم جبلِ حرا کے نچلے حصے میں موجود ہے۔ یہ قرآن کے بارے جاننے کی...
کیرالہ کے علاقے تھلاسیری میں 18 سالہ لڑکی کی المناک موت نے خطرناک خوراک کے رجحانات کی حقیقت کو اجاگر کیا ہے، خاص طور پر سوشل میڈیا پر پروموٹ ہونے والے اسٹرکٹ ڈائیٹنگ طریقوں کے بارے میں۔ لڑکی، جوواٹر ڈائٹ پر عمل کر رہی تھی، نے تقریباً چھ ماہ تک کھانا نہیں کھایا اور آخرکار کشودا نرووسا (Anorexia nervosa) کی پیچیدگیوں کا شکار ہو گئی۔تھلاسیری کوآپریٹو ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہونے کے بعد، لڑکی کا وزن 24 کلو تک کم ہو چکا تھا، اس کی شوگر کی سطح، سوڈیم اور بلڈ پریشر خطرناک حد تک کم ہو چکے تھے۔ ڈاکٹر ناگیش منوہر پربھو نے بتایا کہ وینٹی لیٹر کی مدد کے باوجود، اس کی حالت بہتر نہیں...
عدالت نے پرویز الہٰی کے مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کے مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے چودھری پرویز الہٰی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں فیصلے سناتے ہوئے درخواست کو نمٹا دیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمات درج کر رکھے ہیں، مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں، عدالت درخواست گزار پر درج مقدمات کی تفصیلات...
اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ صدر کا خطاب اچھا تھا، ایک سالہ پروگرام دیا، حکومت عمل کرے گی، تحریک انصاف دہشت گردوں کی اتحادی بنی ہوئی ہے، دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری ہے، کامیابی بھی ہورہی ہے، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسلسل آپریشنز ہورہے ہیں، افواج کو پچھلے ڈیڑھ ماہ میں کئی کامیابیاں ملی ہیں، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، بہت سے خوارج مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لگائے پودوں کا قلع قمع ہونے تک یہ جنگ جاری رہے گی، جب تک دہشت گردی کا خاتمہ نہ ہوگا،...
کراچی میں نیگلیریا فولیری سے 36 سالہ خاتون انتقال کر گئیں۔ ملک میں رواں سال نیگلیریا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا، دماغ خور جرثومہ ایک اور زندگی نگل گیا گلشن اقبال کی رہائشی 36 سالہ خاتون جابحق ہو گئیں۔19 فروری کو مریضہ کو علامات کی بنا پر اسپتال میں داخل کروایا گیا، 24 فروری کو مریض میں نیگلیریا کی تصدیق ہوئی۔ مریضہ گھر کا پانی استعمال کرتی تھیں، گھر کے پانی سے ہی وضو کرتی تھیں، نیگلیرا صاف پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار نہ ہونے سے نشونما پاتا ہے۔نیگلیریا سے بچاؤ کا واحد حل پانی کے ٹینکس میں کلورین کی مطلوبہ مقدارشامل کرنا ہے۔ نیگلیریا ایک لاعلاج مرض ہے۔نیگلیریا جرثومہ بزریعہ ناک اور منہ انسانی دماغ میں داخل ہوتا...
بھارتی کرکٹ کے لیجنڈری بلے باز سنیل گواسکر نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی تاریخی فتح پر خوشی میں رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اتوار کی رات دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی۔ جیسے ہی بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹرافی اٹھائی 75 سالہ سنیل گواسکر خوشی سے جھوم اٹھے اور ان کا معصومانہ رقص کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان ٹیم سے متعلق منفی بیان، انضمام کا گواسکر کو زبان پر قابو رکھنے کا مشورہ چیمپئنز ٹرافی کی جیت کے ساتھ ہی سنیل گواسکر کی خوشی دیدنی تھی۔ وہ کمنٹری پینل کا حصہ...
---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہٰی کی درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔لاہور ہائی کورٹ میں پرویز الہٰی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔پرویز الہٰی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے عدالت میں متضاد رپورٹس پیش کیں، پہلی رپورٹ میں 20 مقدمات ظاہر کیے، دوسری رپورٹ میں 32 مقدمات ظاہر کیے گئے۔
شہر میں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں 6افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق ہنجر وال ٹریفک حادثے میں 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔داتا دربار گیٹ نمبر پانچ کے قریب 60 سالہ بزرگ شہری فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا، شاہدرہ ٹائون کے علاقہ میں 30 سالہ نامعلوم نشے کے عادی نوجوان کی لاش ملی ،اچھرہ میں بیہوشی کی حالت میں ملنے والا 45 سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا، چونگی امر سدھو میں30 سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا ،ہیر کے علاقہ نواز شریف انٹرچینج کے قریب سے 25 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی...
لاہور: بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی 23 سالہ بہن کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہربنس پورہ ہجویری اسکیم میں پیش آیا، جہاں بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی بہن 23 سالہ لائبہ فاطمہ کو قتل کردیا۔ ملزم فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق 23 سالہ لائبہ فاطمہ طلاق یافتہ تھی۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پولیس نے اہل خانہ سے بیانات لے لیے ہیں۔

اسلام آباد،13 سالہ بچے کو اغوا کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،با اثر ملزمان،غریب کی انصاف کیلئے دہائی
اسلام آباد ( اے بی این نیوز)13 سالہ بچہ اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔ ۔بچے کی لاش برآمد ہو گئی۔ مبینہ طور پر تھانہ لوہی بھیر پولیس معاملے کو دبانے کے لئے کوشاں ہے۔ اہل علاقہ کا حصول انصاف کے لئے احتجاج ۔ سوہان سوسائٹی میں شام کے وقت احتجاج بھی کیا گیا ۔ اسلام آباد تھانہ لوئی بھیر کی حدود میں ایک غریب کے بیٹے کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد اسے بے دردی سے قتل کر دیا گیا ۔با اثر ملزمان کی وجہ سے غریب انصاف سے محروم ہے۔ مبینہ طور پر ایس ایچ او اور تفتیشی افسر پر ملزمان کو بچانے کا الزام ہے۔ واقعہ کے اصل ملزمان کو پولیس فائدہ دے...
ڈھاکا یونیورسٹی کے طلباء نے مغورہ میں ایک 8 سالہ لڑکی کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی میں انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے حکام کو 24 گھنٹوں کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کو ایک مہینے کے اندر انجام تک پہنچانے کے لیے خصوصی ٹربیونل قائم کیا جائے۔ یہ احتجاج اتوار کی نصف شب سے شروع ہوا، جس میں خواتین طلباء مختلف ہاسٹلز سے چلتے ہوئے راجو یادگار مجسمے پر پہنچیں۔ کاوی صوفیہ کمال ہال اور ڈاکٹر محمد شاہداللہ ہال سے بھی طلباء نے ایک دھرنا شروع کیا، جس میں بعد میں بیگم رقیہ ہال، فضل الحق مسلم ہال، امر ایکم چھے ہال اور شمس النہار ہال کے طالب...
بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف پان مسالہ اشتہار کے باعث مشکل میں پڑ گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے پور کی عدالت نے مشہور بالی ووڈ اداکاروں شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کے خلاف ایک مبینہ گمراہ کن وِمَل پان مسالہ کے اشتہار کی تشہیر سے متعلق نوٹس جاری کیا کردیا۔ عدالت نے تمام فریقین کو 19 مارچ کو صبح 10 بجے عدالت میں پیش ہونے اور نوٹس موصول ہونے کی تاریخ سے 30 دن کے اندر اپنے جوابات فائل کرنے کا حکم دیا ہے۔ نوٹس جےپور کے وکیل یوگندرا سنگھ بادیال کی جانب سے درج کی گئی شکایت کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے۔ بادیال کا...
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی کارکردگی سے ایک سال میں پنجاب کے عوام کے دل جیت لئے۔ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی حکومت کی ایک سال کی کارکردگی پر پنجاب کے 36 اضلاع میں سروے کرایا، شہری اور دیہی علاقوں کے عوام سے 3 سے 18 فروری کے دوران رائے لی گئی ۔ سروے میں عوام کی اکثریت نے رائے دی کہ عوامی خدمت اور مسائل کے حل کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ایک سال کی کارکردگی آؤٹ سٹینڈنگ ہے،تعلیم اور صحت کے شعبے میں 73 فیصد شہریوں نے وزیراعلیٰ کے اقدامات کو اچھا قرار دیا جبکہ ان دونوں شعبوں میں 68 فیصد عوام کی رائے تھی کہ وزیراعلیٰ کی...
بارات میں پیسے لوٹنے کیلئے چھت پر چڑھنے والا 14 سالہ لڑکا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست ہریانہ کے گاؤں تاجپور میں پیش آیا جہاں ایک شادی کی تقریب کے دوران باراتی پیسے لٹا رہے تھے۔ہیمانشو نامی 14 سالہ لڑکا ایک مزدور کا بیٹا تھا جو دور کھڑے باراتیوں کو پیسے لٹاتا دیکھ رہا تھا اور اسی دوران اس نے بھی پیسے لوٹنے کا فیصلہ کیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کچھ پیسے ایک مکان کی چھت پر بھی گر رہے تھے جس پر ہیمانشو نے چھت پر جا کر پیسے لوٹنے کی کوشش کی کہ اسی دوران وہ بجلی کی تاروں سے چپک گیا اور کرنٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی اس...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بدھ کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے اپنی حکومت کے فلیگ شب منصوبے سولر سسٹم کا باقاعدہ آغاز کیا، جس کا اعلان انہوں نے گزشتہ سال وزیراعلیٰ بنتے ہی کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:ارباب نیاز اسٹیڈیم سے متعلق عمران خان کو غلط معلومات فراہم کی گئیں، علی امین گنڈا پور تقریباً پورا ایک سال ہر سطح پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت سولر فلیگ شپ منصوبے کو کارکردگی کے طور پر دیکھا رہی تھی۔ جبکہ عملی طور پر آغاز ایک سال بعد بھی نہیں ہوا ہے۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ کئی ایسے منصوبے ہیں جو صوبائی حکومت اپنی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ میں شامل کر رہی ہے،...
اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف سے وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام نے ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی بالخصوص خیبرپختونخوا کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم شہبازشریف کی ایک سالہ بہترین کارکردگی پرمبارکباد دی۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم شہبازشریف کو خیبرپختونخوا کے دورے کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے دعوت قبول کی۔ عید کے بعد انشاءاللّٰہ خیبرپختونخونخوا آؤں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل وقت میں پارٹی اور قیادت کا بھرپور ساتھ دینے، ثابت قدم رہنے اور خیبرپختونخوا میں 2013 سے لیکر آج تک پی ٹی آئی کے بدترین ادوار میں ڈٹ کر کھڑے رہنے پر انجینئر امیر مقام کی وفاداری، جرات اور خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ...
چوہدری پرویز الہٰی—فائل فوٹو لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔لاہور کی انسدادِ بدعنوانی کی عدالت میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔جج کے تبادلے کی وجہ سے سابق وزیرِاعلیٰ کے خلاف فردِ جرم عائد نہیں ہو سکی۔ میرٹ کے برعکس بھرتیوں کا مقدمہ: پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکیمیرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔ چوہدری پرویز الہٰی کے وکلاء نے اُن کی ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی، جسے منظور...
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ ابوالحسن اصفہانی روڈ مسکن چورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے آغا خان اسپتال منتقل کر دیا۔ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی شناخت 22 سالہ سہراب الرحمٰن اور 21 سالہ محسن کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جبکہ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ سہراب الرحمٰن کو گردن اور پیٹ جبکہ محسن کو پیٹ پر گولی لگی ہے اور واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا گیا ہے جبکہ دونوں افراد آغا خان...
پشاور: ترجمان کے پی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایک سال کی کارکردگی دیگر صوبائی حکومتوں پر سبقت لے گئی ہے۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی کارکردگی مریم نواز کی طرح محض تصویری نمائش تک محدود نہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے مریم نواز کی 150 تصاویر کے مقابلے میں 625 ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز صرف اخبارات میں اپنی تصاویر شائع کروانے کو کارکردگی سمجھتی ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی کو کتابی شکل میں شائع کیا، جس میں ایک سال کے دوران 25 مختلف شعبوں کے 25، 25 نمایاں منصوبوں کا ذکر کیا...
کراچی: شہر قائد کے علاقے رضویہ سوسائٹی کی حدود سے لاپتہ ہونے والی 8 سالہ بچی کو پولیس نے چند گھنٹوں میں بازیاب کر لیا۔ ترجمان ضلع وسطی پولیس کے مطابق بچی طاہرہ دختر منٹھار علی مسرت سینیما کابلی بازار سے مل گئی۔ پولیس نے بتایا کہ بچی کے اہل خانہ نے افطار کے بعد رضویہ سوسائٹی پولیس کو بچی کے گمشدگی کی اطلاع دی تھی، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر بچی کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس کی موثر کارروائی کے نتیجے میں بچی کو چند گھنٹوں میں بازیاب کر لیا گیا اور اس کے بعد بچی کو اس کی والدہ اور سگے بھائی عمر فاروق کے حوالے کر دیا گیا۔
راولپنڈی، پولیس کا مقابلے میں 13سالہ نوجوان کی ہلاکت کا دعوی، لواحقین کا جعلی مقابلے کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس ) تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں پولیس مقابلے میں سلمان نامی 13 سالہ نوجوان کی ہلاکت پر لواحقین نے سخت احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر جعلی مقابلے کا الزام عائد کر دیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے سلمان کو 25 فروری کی صبح 3بجے گھر سے گرفتار کیا تھا اور بعد میں اسے جعلی مقابلے میں قتل کر دیا۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ پولیس نے ان کے گھر سے 2لاکھ روپے نقدی اور 5 تولے زیور بھی اٹھا لیا تھا۔اہل خانہ کا موقف ہے کہ سلمان...
کراچی: ساؤتھ زون کے پریڈی تھانے پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، واقعہ میں 3 پولیس اہلکار کریکر کے ٹکڑے اور چھرے لگنے سے زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکے سے تھانے کے احاطے میں کھڑی ہائی روف وین اور کار کو نقصان پہنچا جبکہ دیواروں پر بھی کریکر پھٹنے کے نشانات پائے گئے ، واقعہ کے بعد تھانے کے گیٹ کو بند کر دیا گیا اور فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ اور کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا جو رات گئے تک شواہد اور کریکر کے ٹکرے جمع کرنے میں مصروف تھے۔ کریکر حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 3 پولیس اہلکاروں...
انڈونیشیا میں 2 نوجوانوں کو ہم جنس پرستی کا جرم ثابت ہونے پر سرِعام کوڑے مارے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی شرعی عدالت نے 18 اور 24 سالہ نوجوانوں کا جنسی تعلق ثابت ہونے پر مجرم قرار دیا تھا۔ عدالت نے 24 سالہ نوجوان کو 82 اور 18 سالہ نوجوان کو 77 کوڑے مارنے کا حکم دیا تھا جب کہ یہ سزا عوامی مقام پر دینے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔ جس کے بعد آج عدالت کے حکم پر ہم جنس پرست نوجوانوں کو سرِعام کوڑے مارے گئے۔ بعد ازاں مجرموں کو گھر بھیج دیا گیا۔ ان نوجوانوں کو مقامی افراد نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا جس کے بعد دونوں پر مقدمہ چلایا گیا تھا۔ یاد رہے...
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے اخبار میں اشتہار پر صوبائی وزیر ماحولیات مریم اورنگزیب سے پوچھنا چاہیے کہ ان کی موجودگی میں ایسا کیوں ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی جانب سے اخباروں میں اشتہارات، رانا ثنااللہ بھی بول پڑے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران رانا ثنااللہ نے کہا کہ مریم نواز کا اخباروں میں اشتہار سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ مریم نواز کا اس میں کوئی قصور نہیں ہوگا، وہ واقعی محنت کررہی ہیں اور کوشش کررہی ہیں، میں مریم اورنگزیب سے ضرور پوچھوں گا، ان اشتہاروں سے برا...
عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) عارف والا میں تیز رفتار کار اور سائیکل میں ٹکر سے 42 سالہ سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔(جاری ہے) بوریوالہ روڈ پر تیز رفتار کار نے سڑک کراس کرتے ہوئے سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 42 سالہ صفدر علی سکنہ شہزادہ آباد کالونی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر چل بسا ۔نامعلوم کا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا ۔تھانہ سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔\378
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)سرگودھا کے نواح میں 16سالہ دوشیزہ کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور نامزد دونوں ملزمان کو شامل تفتیش کر کے متاثرہ لڑکی کا لیڈی ڈاکٹر سے میڈیکل کروایا گیا تو جنسی زیادتی یا تشدد ثابت نہ ہو سکا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا کے نواح میں 21 فروری کو 16 سالہ دوشیزہ کو اغوا کر کے 24 فروری تک اجتماعی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کے چنگل سے فرار ہو کر دوشیزہ گھر پہنچ گئی۔پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو شامل تفتیش کر لیا اور متاثرہ لڑکی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ماڈل ٹاؤن آمد ہوئی، نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جن میں سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔ مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف سے ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، انجینئر امیر مقام، انوشہ رحمان، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران مسلم لیگ ن کے صوبائی سطح کے پارٹی معاملات پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر میاں نواز شریف نے نارووال کے کامیاب جلسے کو سراہا، احسن اقبال نے اہم پارٹی امور پر میاں نواز شریف کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر عید کے بعد مسلم لیگ ن کے زیر...
الفلاح کے علاقے شمسی کالونی میں تیز دھار آلے کے وار سے دو نوجوان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال لیجایا گیا۔ الفلاح پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 17 سالہ احسان اور 16 سالہ کاشف کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کرتے ہوئے زخمیوں کے بیانات قلمبند کر رہی ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن 10 نمبر آفریدی محلے میں فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں خاتون زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ مومن آباد پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 30 سالہ امینا کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔ دریں اثنا کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن جلال چوک کے قریب فائرنگ سے 18 سالہ مدثر زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز - فوٹو: فائل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں 5 سال کے ٹرانسپورٹ پلان کی منظوری دے دی۔پنجاب بھر میں جدید ترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم ملائیشیا سمیت دنیا بھر میں ماس ٹرانزٹ کا کامیاب سسٹم ہے۔ عام بس کی نسبت اے آر ٹی کیلئے روڈ پر کم جگہ درکار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اے آر ٹی تین کوچز پر مشتمل بس میں 300 سے زائد مسافروں کی گنجائش ہوگی۔ اے آر ٹی روایتی فیول کی بجائے مکمل سولرائزڈ ٹرانسپورٹ سسٹم ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسمارٹ اسٹیشن پر موجود بس کی چارجنگ...
پنجاب میں جدیدترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں پانچ سالہ ٹرانسپورٹ پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ سے متعلق خصوصی ویڈیو لنک اجلاس ہوا، اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کے ساتھ ہر شہر میں فیڈر بسیں بھی چلائی جائیں گی ،تین مراحل میں دس دس شہروں میں نیا ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں اے آر ٹی ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا،اے آر ٹی روایتی فیول کی بجائے مکمل سولرائزڈ سسٹم ہوگا، اے آر ٹی میں مسافروں کے لئے...
کراچی: ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کردیا گیا، جس میں پیپلز پارٹی کی سندھ پر16 سالہ حکومت کو بدترین اور کرپٹ ترین قرار دیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنماؤں فاروق ستار، نسرین جلیل و دیگر نے صوبائی حکومت کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا ایک اور نوحہ لے کر آئے ہیں۔ وائٹ پیپر کی تیاری ہے جو 16 سال کی بدترین اور کرپٹ حکمرانی کے بارے میں ہے۔ 25 ارب روپے کے واجبات ہیں ان سرکاری ملازمین کے جو کراچی میں رہائش پذیر اور بلدیاتی اداروں میں کام کرتے تھے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 30، 40 سال کی ملازمت میں...
کراچی: قائدآباد کے قریب ایک ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے لانڈھی فردوس چالی گل احمد کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں چھیپا کے رضا کاروں نے رات گئے جناح اسپتال پہنچایا جہاں دوران سفر ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ شدید زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ شہباز ولد اللہ بخش کے نام سے کی گئی جبکہ 22 سالہ شاہ میر ولد غلام...
4 سالہ بچے سے زیادتی کے کیس میں 15 سالہ ملزم محمد شکیل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے 3 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے خلاف میڈیکل رپورٹ جیسے مضبوط شواہد بھی موجود ہیں، وکیل یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ شکایت کنندگان نے بدنیتی کے ساتھ جھوٹا مقدمہ بنایا۔ملزم کی ہڈیوں کا ٹیسٹ کیا گیا، جس کے مطابق اس کی عمر تقریباً 15 سال ہے، یہ جرم اخلاقی گراوٹ اور قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، ضروری ہے کہ عدالت سخت سزا دے کر انصاف قائم کرے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے جعفر آباد میں قبائلی عمائدین کے درمیان 20 سالہ پرانا تنازعہ ختم کروا دیا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر سر فراز بگٹی نے جعفرآباد کا دورہ کیا، جہاں ان سے قبائلی عمائدین اور معتبرین نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے بگٹی قبائل کے 2 فریقین کے درمیان 20 سالہ دیرینہ تنازعہ کو ختم کروا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بغاوت کے پیچھے صوبے کی پسماندگی نہیں، سرفراز بگٹی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان اپنی روایات کا امین ہے, یہاں کے تمام قبائلی تنازعات باہمی افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں گے، قبائلی معاشرہ اپنے رسم و رواج کے تحت چلتا ہے اور سیاسی حیثیت کے...
کراچی کے علاقے منظور کالونی کے گھر میں آتشزدگی کا واقعہ گھر کے مالک کی خود سوزی کا نتیجہ نکلا۔بلوچ کالونی پولیس کے مطابق گھر کے مالک نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگائی جس سے گھر کو بھی نقصان پہنچا۔ایس ایچ او بلوچ کالونی مظہر کانگو کے مطابق منظور کالونی میں عیدگاہ چوک پر گزشتہ روز گھر میں آگ لگنے سے 67 سالہ ظفر لئیق جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ 17 سالہ اعظم جھلس کر زخمی ہوا تھا۔پولیس کے مطابق حالات و واقعات کی جانچ پڑتال کے بعد پتہ چلا ہے کہ 67 سالہ ظفر نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر کیمیکل چھڑک کر مبینہ طور پر خود کو آگ لگائی۔پولیس کے مطابق آتشزدگی کے...
بھارت میں ڈاکٹروں نے ایک 17 سالہ نوجوان کی کامیاب سرجری کی ہے جو پیدائشی طور پر چار ٹانگوں کے ساتھ پیدا ہوا تھا۔ نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS) کے ڈاکٹروں نے اس نوجوان کی دو اضافی ٹانگیں، جو اس کے پیٹ سے جڑی ہوئی تھیں، کو کامیابی سے علیحدہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر کرشنا کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان اتر پردیش کے ضلع بالیا سے تعلق رکھتا ہے اور 28 جنوری کو AIIMS لایا گیا تھا۔ اضافی ٹانگوں کی وجہ سے اس کی جسمانی نشوونما متاثر ہو رہی تھی اور یہ اس کے دیگر اعضا کو نقصان پہنچا سکتی تھیں۔ آٹھویں جماعت تک پہنچنے پر اس نے تعلیم چھوڑ...
—فائل فوٹو ملتان کے علاقے رنگیل پور میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 3 سالہ بچے کو اغواء کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ شب 3 سالہ عبید رضا اپنے گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا کہ ایک نامعلوم ملزم اس کو اغواء کر کے لے گیا۔ گارڈن سے اغوا ہونے والے دونوں بچوں کا سراغ نہیں مل سکا کراچی گارڈن تھانے کی حدود سے 14 جنوری کو اغوا ہونے... پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کے 3 سالہ عبید رضا گھر کے باہر کھیل رہا تھا کے ایک نوجوان آیا اور اس کو اپنے ساتھ لے گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی...
خیبرپختونخوا حکومت نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بانی چئیرمین عمران خان کے وژن کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ایک سال کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا: 2024 میں علی امین گنڈاپور حکومت کی کارکردگی کیسی رہی؟ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران تعلیم کے شعبے میں بے مثال اقدامات کیے۔ صوبے کے 183 سرکاری کالجز کو 10 کے وی اے سولر سسٹم کی فراہمی کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ان کالجوں کو سولر سسٹم کی فراہمی سے صوبائی حکومت کو...
لاہور: 11 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گجرپورہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم عابد 11 سالہ مہوش کو ورغلا کر ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے لگا ۔ یہ خبر بھی پڑھیں: چھانگا مانگا: نوکری کا جھانسہ دے کر ملزمان کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی گجر پورہ پولیس نے 15 کی کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیل ٹاؤن کے علاقے لنک روڈ سمندری بابا مزار کے قریب موٹر سائیکل اور تیز رفتار گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 50 سالہ سفیل جوکھیو اور ان کا 4 سالہ نواسہ سخی جوکھیو جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے وقت موٹر سائیکل پر 2 مرد، 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 5 افراد سوار تھے۔ حادثے میں سفیل جوکھیو کی اہلیہ نور بانو جوکھیو، ایک خاتون اور ایک بچہ زخمی ہوگئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔جاں بحق افراد کی میتیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)دلہن کا رشتہ نہ ملنے پر گاڑی سواروں نے خالہ کی شادی پر آئے 6 سالہ بچے کو اغوا کر لیا اور فرار ہوگئے پولیس نے مغوی کے والد کی مدعیت میں 5 اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور بچے کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ چک میانہ کا الطاف حسین اپنے بیوی اور چار بچوں کے ہمراہ اپنی سالی کی شادی میں شریک تھا جہاں دلہن کا رشتہ لالیاں کا اصغر مانگتا لیکن والدین نے انکار کر کے دوسری جگہ دے کر شادی رکھ لی کہ شادی سے قبل دلہن کا رشتہ نہ ملنے پر اصغر نے اپنے بھائیوں اور...
کراچی: شہر قائد میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک نانا اور نواسہ جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ اسٹیل ٹاؤن کے علاقے لنک روڈ سمندری بابا مزار کے قریب موٹر سائیکل اور نامعلوم گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 50 سالہ سفیل جوکھیو اور ان کا 4 سالہ نواسہ سخی جوکھیو جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے وقت موٹر سائیکل پر پانچ افراد سوار تھے، جن میں دو مرد، دو خواتین اور ایک بچہ شامل تھا۔ حادثے میں سفیل جوکھیو کی اہلیہ نور بانو جوکھیو، ایک خاتون اور ایک بچہ زخمی ہوگئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق افراد کی میتیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی...
راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور 2 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتولہ کا چچا وسیم بھی شامل ہے، دونوں ملزمان لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اغواء کرنے میں ملوث تھے، ملزمان کی شناخت شیر عباس اور عاقب کے نام سے ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق مبینہ اغواء کے بعد لڑکی کے اہل خانہ اسے تلاش کر کے واپس لائے اور لڑکی کے چچا نے مقتولہ کو قتل کر کے نعش کو دفنا دیا تھا، مقتولہ کی پراسرار وفات کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی...
پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی حکومت نے جیل قوانین میں بہتری لانے کے لیے ،پریزن رولزز تبدیل کر دیے ہیں یہ قوانین صوبے میں سوا صدی سے نافذالعمل ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 138 جیل قوانین تبدیل کرکے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیے گئے ہیں، جیل قوانین میں ترامیم انسانی حقوق کے تحفظ اور عالمی قوانین کی پاسداری کے لیے کی گئیں، جیل قوانین میں جدت اور تبدیلی سے قیدیوں، اہلخانہ اور انتظامیہ کو سہولت ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: جیل رولز تبدیل، کتنے قیدی اپنے آبائی علاقوں کی جیل میں منتقل کیے گئے؟ محکمہ داخلہ نے جیل قوانین میں ترامیم کی منظوری کے لیے سمری بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے، قوانین...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات کے دوران خاتون سمیت2افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 7افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک اسٹار CNG پمپ کے قریب رکشہ اچانک الٹ گیا ھس کے باعث ایک شخص جابحق ہوگیا ۔ متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی ۔لیاقت آباد 4 نمبر سرکاری اسکول نذد فرقانیہ مسجد کے قریب چھت سے گرکر 35 سالہ نازش زوجہ ندیم کو نیم مردہ حالت میں عباسی شہید ااسپتال منتقل کی ا گیا جہاں مضروب خاتون نے دوران علاج دم توڑ دیا ۔ دوسری جانب ڈاکس کے علاقے فشری گیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزما ن کی فائرنگ سے...
ملبورن (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں حجاب پہننے والی 2 مسلم خواتین پر حملہ کرنے والی ملزمہ کو گرفتارکر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اسلاموفوبیا کے تحت ہونے والا حملہ ہو سکتا ہے، واقعہ 13 فروری کو ایپنگ شاپنگ سینٹر میں پیش آیا، جہاں حملہ آور خاتون نے مبینہ طور پر 30 سالہ حاملہ خاتون کا حجاب کھینچ کر انہیں گلا دبا کر زخمی کیا، جبکہ 26 سالہ خاتون کو الگ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی بنیادوں پر کسی بھی قسم کا تشدد ناقابل قبول ہے اور اس کے مرتکب افراد کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا چاہیے۔
ملبورن : آسٹریلیا میں حجاب پہننے والی 2 مسلم خواتین پر حملہ کرنے والی ملزمہ کو گرفتارکر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اسلاموفوبیا کے تحت ہونے والا حملہ ہو سکتا ہے، واقعہ 13 فروری کو ایپنگ شاپنگ سینٹر میں پیش آیا، جہاں حملہ آور خاتون نے مبینہ طور پر 30 سالہ حاملہ خاتون کا حجاب کھینچ کر انہیں گلا دبا کر زخمی کیا، جبکہ 26 سالہ خاتون کو الگ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی بنیادوں پر کسی بھی قسم کا تشدد ناقابل قبول ہے اور اس کے مرتکب افراد کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا چاہیے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبر پختونخوا حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، کارکردگی رپورٹ مارچ 2024 سے فروری 2025 تک ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق صوبے میں 37 ہزار خصوصی افراد کو فی کس 10 ہزار روپے کی مالی امداد کی فراہمی کی گئی۔دو ہزار یونیورسٹی اور کالج کے طلبہ کو الیکٹرک ویل چیئرز کی فراہمی اور ایک ہزار 240 منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے ان کا علاج کرایا گیا۔ سماعت سے محروم 570 خصوصی افراد کو آلہ سماعت فراہم کیا گیا، 316 ملین روپے کی لاگت سے زیر...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کے مارے عوام کی آہ و بکا کر کے وفاقی اور پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا حقیقی پوسٹمارٹم کر رہے ہیں ،زبانی جمع خرچ سے معیشت ترقی کرے گی نہ عوام کے پیٹ بھریں گے ، رمضان المبارک میں نقد امداد کے نام اپنے لوگوں کیلئے کرپشن کا راستہ کھولنے کی بجائے ضروری اشیائے خوردونوش سستی کی جائیں۔(جاری ہے) اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکمران اپنی ایک سالہ کارکردگی پر خود ہی واہ واہ کر رہے ہیں جبکہ عوام سے پوچھیں تو ان کا آج بھی کوئی پرسان حال نہیں...
نئی دہلی: بھارت کے 19 سالہ محمود اکرم نے حیران کن لسانی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے 400 زبانوں میں مہارت حاصل کر لی، اور متعدد تعلیمی ڈگریاں بھی حاصل کر رہے ہیں۔ محمود اکرم کی زبانوں سے محبت بچپن میں ہی شروع ہو گئی تھی، جہاں ان کے والد، جو کہ ایک ماہر لسانیات ہیں، نے ان کی تربیت کی۔ انہوں نے محض 6 دن میں انگریزی حروف تہجی سیکھ لیے، جبکہ تمل زبان کے 299 حروف تین ہفتوں میں یاد کر لیے، جو عام طور پر مہینوں میں سیکھے جاتے ہیں۔ 8 سال کی عمر میں محمود اکرم نے دنیا کے کم عمر ترین ملٹی لنگول ٹائپسٹ ہونے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔ 12 سال کی عمر میں انہوں...
اسلام آباد (رپورٹر: محمد ابراہیم عباسی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں 4 سالہ معصوم بچے حماد سے زیادتی کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے ملزم محمد شکیل کی بعد از گرفتاری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ملزم محمد شکیل نے ٹرائل کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ متاثرہ بچے کے دادا کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ 27 دسمبر 2024 کو تھانہ سنبل کی حدود میں پیش آیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس نہ صرف ملزم کی عمر کم ظاہر کر رہی ہے بلکہ ان پر دباؤ...
ملبورن: آسٹریلیا میں ایک 31 سالہ خاتون کو دو مسلم خواتین پر حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ اسلاموفوبیا کے تحت ہونے والا حملہ ہو سکتا ہے۔ یہ واقعہ 13 فروری کو ایپنگ شاپنگ سینٹر میں پیش آیا، جہاں حملہ آور خاتون نے مبینہ طور پر 30 سالہ حاملہ خاتون کا حجاب کھینچ کر انہیں گلا دبا کر زخمی کیا، جبکہ 26 سالہ خاتون کو الگ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "مذہبی بنیادوں پر کسی بھی قسم کا تشدد ناقابل قبول ہے، اور اس کے مرتکب افراد کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا چاہیے۔" پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے...
بیکانیر: بھارت کی 17 سالہ گولڈ میڈلسٹ پاور لفٹر یاشتیکا آچاریہ ٹریننگ کے دوران ایک ہولناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں، جب ان کے گلے پر 270 کلو وزنی راڈ گر گئی۔ یہ حادثہ منگل کے روز بیکانیر کے ایک جم میں پیش آیا، جب یاشتیکا آچاریہ اپنے ٹرینر کی نگرانی میں وزن اٹھا رہی تھیں۔ اچانک 270 کلوگرام وزنی بار ان کے گلے پر آ گرا، جس کے نتیجے میں ان کی گردن ٹوٹ گئی۔ فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ حادثے میں ٹرینر کو بھی معمولی چوٹیں آئیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کے مطابق، فی الحال یاشتیکا کے اہلخانہ...
بھارت سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ نوجوان محمود اکرم نے اپنی لسانیاتی صلاحیتوں سے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ وہ نہ صرف 400 زبانوں پر عبور رکھتے ہیں بلکہ اب ایک ساتھ کئی ڈگریاں بھی حاصل کر رہے ہیں۔ محمود کی کہانی محمود کی غیر معمولی صلاحیتوں کا اندازہ بچپن سے ہی ہو گیا تھا۔ ان کے والد شلبئی موزیپریان، جو خود ایک ماہر لسانیات ہیں، نے انہیں تمل اور انگریزی حروف تہجی سے متعارف کرایا۔ محمود نے صرف 6 دن میں انگریزی اور تین ہفتوں میں تمل کے تمام 299 حروف سیکھ لیے۔ یہ ایک ایسا کارنامہ تھا جو عام طور پر مہینوں کی محنت کا متقاضی ہوتا ہے۔ محمود کے والد نے ان کی اس...
کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی بلال کالونی پختون چوک نالے کے قریب فائرنگ 40 سالہ نور ولی شاہ نامی شخص زخمی ہوگیا جبکہ کورنگی 2 نمبر امام بارگاہ کے قریب فائرنگ سے 22 سالہ انس زخمی ہوگیا جسے کاندھے پر گولی لگی تھی ۔ دونوں زخمیوں کو چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کے بتائے جا رہے ہیں جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دریں اثنا الفلاح کے علاقے ملیر کالا بورڈ ریلوے لائن کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 28 سالہ جاوید نامی شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد...
بھارت میں سپریم کورٹ نے حال ہی متنازع بننے والے یوٹیوبر اور پوڈکاسٹرز رنویر الہٰ آبادیہ، سمے رائنا اور اپروا موکھیجا کے شوز کو تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ یوٹیوبرز کے خلاف آسام اور مہاراشٹر سمیت مختلف ریاستوں میں درج ایف آئی آر کی ایک ساتھ سماعت کی درخواست پر دیا۔ یہ ایف آئی آرز ’’انڈیا گوٹ لیٹنٹ شو‘‘ کے میں میزبان سمے رائنا اور اپروا موکھیجا کے سوال کے جواب میں رنویر الہٰ آبادیہ کی اپنے والدین کے بارے میں کی گئی شرمناک بات پر کاٹی گئی تھیں۔ اس بے ہودہ گفتگو سے کہرام مچ گیا تھا اور اس کنٹینٹ پر ہر ذی شعور کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے یہاں تک...
چوہدری پرویز الہٰی— فائل فوٹو لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پرویز الہٰی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے کیس پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن پنجاب نے ایک بار پھر طلب کرلیااینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہٰی کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔ لاہور کی اینٹی کرپشن کی عدالت میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما پرویز الہٰی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے کیس کی سماعت جج سردار اقبال ڈوگر کے تبادلے کی وجہ سے نہ ہو سکی۔عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے درخواست پر سماعت 4 مارچ...
’’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘‘ تنازع میں شامل رنویرالہ آبادیہ کی ساتھی خاتون انفلوئنسر کو ریپ کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر اپوروا مخیجا کی قریبی دوست ردا تھرنا نے انکشاف کیا ہے کہ اپوروا کو ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ یہ دھمکیاں اس وقت سامنے آئیں جب شو میں اپوروا کے متنازع ریمارکس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے۔ ردا تھرنا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’’مجھے کبھی شک نہیں ہوا کہ کچھ لوگ صرف عورت ہونے کی وجہ سے خواتین سے نفرت کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’خواتین محض سانس لینے، جینے، خود سے محبت کرنے اور ترقی کرنے کے جرم میں نشانہ بنتی ہیں۔ ایک عورت اگر وہی مسئلہ...
پتوکی(نیوز ڈیسک)پتوکی میں 60 سالہ خاتون اور 20 سالہ نوجوان مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد مشتعل افراد نے پتوکی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور جی ٹی روڈ کو بلاک کردیا۔نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ قصبے میں ایک درجن سے زائد مین ہول کے ڈھکن غائب ہیں، لیکن مقامی انتظامیہ کچھ نہیں کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق 60 سالہ زینب کھلے مین ہول میں گر گئی تھیں، 20 سالہ نوجوان راہ گیر کاشف اور آصف دونوں، خاتون کو بچانے کے لیے مین ہول میں کود گئے، جب دونوں نوجوان باہر نہیں آئے تو لوگوں نے ریسکیو 1122 کو فون کیا، ریسکیو اہلکاروں نے...
لاہور: نواں کوٹ میں درندہ صفت ملزم نے 11 سالہ بچے کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او نواں کوٹ رفیع اللہ خان نے بتایا کہ متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر ملزم مبین کے خلاف مقدمہ کرلیا گیا ہے، کم سن بچے کے والد نے 15 پر کال کرکے اطلاع دی تھی کہ اس کا 11 سالہ بیٹا ثاقب گھرسے گیم کھیلنے آیا تھا جہاں مبین نے زور زبردستی سے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ نواں کوٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم مبین کو موقع سے گرفتار کرلیا، پھر متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر اس کے خلاف بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ بچے سے بدفعلی...
بھارتی کامیڈین رنویر الہ آبادیہ کے یوٹیوب شو ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘‘ میں کیے گئے متنازعہ سوال کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے رونے کی ایک ویڈیو وائرل ہے۔ وائرل ویڈیو اس دعوے کے ساتھ شیئر کرائی جارہی ہے کہ رنویر الہ آبادیہ حالیہ تنازعے کے بعد کام نہ ملنے سے پریشان ہیں اور اس بات پر رو رہے ہیں۔ ویڈیو میں بیئر بائیسپس کے خالق رنویر الہ آبادیہ کہہ رہے ہیں، ’’مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں قصوروار ہوں۔‘‘ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے، جسے ان کے حالیہ قانونی مسائل کا ردعمل سمجھا جارہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر روتے ہوئے کہہ رہے ہیں ’’مجھے اس لیے...
لاہور میں 18 سالہ لڑکی نے اپارٹمنٹ کی 7 ویں منزل سے کود کر خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق ہئیر کے علاقے میں 18 سالہ لڑکی سمیاء نے اپارٹمنٹ کی 7 منزل سے کود کر خود کشی کرلی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے۔ لڑکی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا گیا۔ ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ مزید کاروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جا رہی ہے۔
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) کم کاردیشیان نے اپنے سے کئی سال چھوٹے اداکار میتھیو نوزکا سے مالیبو کے ساحل سمندر پر چوتھی شادی کرلی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وہ سفید عروسی لباس میں ملبوس تھیں جبکہ دلہا نوزکا نے اسٹیل بلیو سوٹ پہن رکھا تھا۔ لیکن ٹھہرئیے یہ شادی اصل نہیں۔۔ شادی کا یہ سین ریان مرفی کی نئی سیریز، آلز فیئر کے لیے ایک رومانوی منظر کے طور پر فلمایا گیا۔ 44 سالہ رئیلٹی اسٹارکارداشیان سیریز میں ایک طاقتور فیمیل لاء فرم کی مالکہ اور طلاق اسپیشلسٹ کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ شادی کے مناظر کے دوران ماڈل اور نو ہارڈ فیلنگز کے اداکار 32 سالہ میتھیو نوزکا کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کی ۔ یادرہے نوزکا نے Nike، Calvin Klein، Hugo Boss، Tom Ford، Ralph Lauren...
پرویز الہیٰ—فائل فوٹو لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی پیشی سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس ریفرنس پر سماعت کے دوران چوہدری پرویز الہٰی آج بھی احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے۔احتساب عدالت نے پرویز الہٰی کی ایک پیشی کی حد تک استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ پولیس پر حملہ کیس: پرویز الہٰی کی دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست خارجلاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس پر حملے کے مقدمے سے دہشت گردی کے قانون کی دفعات ختم کرنے کی...
لاہور: کرپشن اور کک بیکس ریفرنس میں احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیرعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر سماعت کی۔ پرویز الہٰی آج بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی۔ پرویز الہٰی نے حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے جس پر فریقین نے دلائل مکمل کیے۔ وکلاء کا موقف تھا کہ پرویز الہٰی عمر رسیدہ اور بیمار ہیں جبکہ ڈاکٹر نے بیڈ ریسٹ کی ہدایت کر رکھی ہے۔...
کرپشن اور کک بیکس ریفرنس: پرویز الٰہی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)کرپشن اور کک بیکس ریفرنس میں احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیرعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر سماعت کی۔ پرویز الہٰی آج بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی۔پرویز الٰہی نے حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے جس پر فریقین نے دلائل مکمل...
ٹبی سٹی پولیس لاہور نے کارروائی کرکے 14 سالہ لڑکے سے زبردستی زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق مزدوری کے لیے آئے معصوم لڑکے کو ملزمان بہانے سے اپنے کواٹر پر لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا، ٹبی سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں فیضان عرف گوگا اور علی رضا شامل ہیں، ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور پرتشدد واقعات میں خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق، سعیدآباد تھانے کی حدود بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے 65 سالہ اللہ دین جاں بحق ہوا، جس کی لاش سول ہسپتال منتقل کی گئی۔ یونیورسٹی روڈ سمامہ پل کے قریب بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ سچل تھانے کی حدود میں جھگڑے کا شکار 55 سالہ سعید اسپتال میں دم توڑ گیا۔محمود آباد میں سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والی 24 سالہ رمشا دوران علاج جاں بحق ہوگئی۔فیڈرل بی صنعتی ایریا میں ٹیکسی ڈرائیور محمد رمضان ٹیکسی بے قابو ہونے کے باعث کھمبے...
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں 20سالہ ون ڈے ریکارڈ توڑدیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی سیریز: پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا، رضوان اور سلمان کی شاندارسینچریاں بدھ کے روز کراچی میں نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 352 رنز کا بڑا ہدف دیا،ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے مضبوط آغاز کیا اور 21 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنالیے، پاکستان نے گزشتہ 20 سالوں میں پہلی بار پہلے 10 اوورز میں 90 سے زیادہ رنز بنائے، جنوبی افریقہ کے خلاف پاور پلے کے دوران پاکستان 2 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 91 رنز بنانے میں کامیاب رہا،...
ٹرمپ وائٹ ہاس میں ایلون مسک کے چار سالہ بیٹے کی حرکتوں سے غصہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )اوول آفس میں ایک منفرد اور دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایلون مسک بھی موجود تھے، جن کے ہمراہ ان کا چار سالہ بیٹا بھی تھا، جس نے اپنی معصوم حرکات سے صدر ٹرمپ کو قدرے پریشان کر دیا۔ تقریب کے دوران، جب مسک میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، ان کا بیٹا نہ صرف اپنی ناک صاف کرنے میں مصروف تھا بلکہ صدر ٹرمپ سے بات بھی کر رہا تھا۔ ایک لمحے پر صدر ٹرمپ نے بچے...
ٹرمپ وائٹ ہاوس میں ایلون مسک کے چار سالہ بیٹے کی حرکتوں سے غصہ،سوشل میڈیا پر بھی ایلون مسک پر تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد )اوول آفس میں ایک منفرد اور دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایلون مسک بھی موجود تھے، جن کے ہمراہ ان کا چار سالہ بیٹا بھی تھا، جس نے اپنی معصوم حرکات سے صدر ٹرمپ کو قدرے پریشان کر دیا۔تقریب کے دوران، جب مسک میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، ان کا بیٹا نہ صرف اپنی ناک صاف کرنے میں مصروف تھا بلکہ صدر ٹرمپ سے بات بھی کر رہا تھا۔ ایک...
سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں اسکول ٹیچر نے 8 سال کی بچی کو چاقو کے وار سے قتل کردیا۔ افسوسناک واقعہ ڈیجیون شہر کے اسکول میں پیش آیا جہاں 40 سالہ خاتون ٹیچر نے بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ۔ پولیس کے مطابق خاتون ٹیچر نے 9 دسمبر کو ڈپریشن کے باعث6 ماہ کی چھٹی مانگی تھی، ڈاکٹر کی جانب سے کام کے لیے موزوں قرار دینے پر 20 روز بعد وہ دوبارہ اسکول میں پڑھانے لگی تھی۔
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ضلعی صدر عرفان سلیم سمیت 5 ملزمان کو بری کر دیا۔ کور کمانڈر ہاؤس پشاور پر حملے کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ دولت خان نے کی۔مجسٹریٹ نے کیس میں 5 ملزمان کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔بری ہونے والوں میں صوبائی وزیر مینا خان آفریدی اورپی ٹی آئی کے ضلعی صدر عرفان سلیم بھی شامل ہیں، جب کہ پی ٹی آئی کے ریجنل صدر عاصم خان، ایم پی اے فضل الہٰی اور تحصیل ناظم انعام خان بھی بری ہوگئے۔واضح رہے کہ پشاور میں 3 نومبر...
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جس میں 2 شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ اتوار بازار کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر 17 سالہ عبدل اریب زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا ، لانڈھی بابر مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر 30 سالہ عبداللہ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لے جایا گیا۔ گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے نجی ہاؤسنگ اسکیم میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے...
راولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقے میں مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ علاج کے دوران دم توڑ گئی۔ متاثرہ بچی کو شدید زخمی حالت میں بے ہوشی کے عالم میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم اس کی دیکھ بھال کے لیے موجود رہی۔ تاہم طبی عملے کی تمام تر کوششوں کے باوجود کمسن بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ مزید پڑھیں: راولپنڈی: 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر بد ترین تشدد، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کے حکام کے مطابق واقعے کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پولیس نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع...
راولپنڈی کےتھانہ بنی کے علاقے میں کم سن 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر بد ترین تشدد کیا گیا، بچی تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔ رپورٹ کے مطابق تشدد کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے کر ایس پی راول سے رپورٹ طلب کی اور ڈی ایس پی وارث خان کو فوری قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ واقعہ کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث میاں بیوی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق تشدد کا واقعہ 4/5 روز قبل پیش آیا جبکہ بچی کو آج ہسپتال لایا گیا، متاثرہ بچی کی حالت تشویشناک ہے جس کا علاج جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مدرسے کے اساتذہ...
پی ٹی آئی نے 4 سالہ دور حکومت میں ایک دھیلے کا کام نہیں کیا: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے 4 سالہ دور اقتدار میں ایک دھیلے کا کام نہیں کیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے جشن سٹیم میں شرکت کی اور طلبہ میں انعامات تقسیم کیے، سکول کے بچوں نے وزیراعلی مریم نواز سے اپنے سکول یونیفارمز پر دستخط کرائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے آپ سب بچوں پر بہت فخر ہے، سرکاری سکولوں میں تعلیم پرائیویٹ سے بہت پیچھے ہے، سرکاری سکولوں کے بچوں میں بہت پوٹینشل ہے، تھوڑی سی توجہ دی...
کراچی: بلدیہ لکی چڑھائی کے قریب موٹر سائیکل سوار فیملی کو مسافر کوچ نے ٹکر ماردی ، جس میں حاملہ خاتون جاں بحق اور اس کی 8 سالہ بیٹی زخمی ہوگئی جب کہ متوفیہ کا شوہر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ ریسکیو ادارے کے مطابق بلدیہ لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ مدرسے کے قریب مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر ماردی ۔حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ماں اور بیٹی زخمی ہوگئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں شدید زخمی ہونے والی ماں دوران علاج اسپتال میں جاں بحق ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 30 سالہ عائشہ زوجہ فقیر محمد اور زخمی ہونے والی بیٹی کی8 سالہ...
دولت کے لیے انسان کیا نہیں کرتا؟ اس معاملے میں وہ کسی بھی حد سے گزرنے کے لیے تیار رہتا ہے۔ کچھ ایسا ہی بھارت کے شہر حیدرآباد میں بھی ہوا۔ امریکا میں اعلیٰ تعلیم پانے والے ایک 29 سالہ بزنس مین نے جائیداد کے تنازع پر اپنے دادا کو چاقو کے 70 وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 86 سالہ ویلامتی چندرا شیکھر حیدرآباد کا معروف صنعت کار تھا۔ اُن نے نصف صدی سے بھی زائد مدت تک انتہائی محنت کے ذریعے ایک صنعتی سلطنت کھڑی کی جس میں سے پوتا حصہ مانگ رہا تھا اور نہ ملنے پر بہت زیادہ مشتعل ہوگیا۔ جب اُس نے دیکھا کہ دادا تو کچھ دینے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں...