2025-09-22@12:02:28 GMT
تلاش کی گنتی: 9303

«طیارہ بھی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے ایچ پی وی ویکسین کے حوالے سے پھیلائے جانے والے تمام منفی پروپیگنڈے کو مؤثر طریقے سے رد کرتے ہوئے اپنی کمسن بیٹی کو ایچ پی وی ویکسین لگوا کر نہ صرف قوم کو یقین دہانی کروائی بلکہ ایک واضح پیغام دیا کہ یہ ویکسین بالکل محفوظ ہے اور اس سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ وزیرِ صحت نے ایک خصوصی تقریب کے دوران میڈیا کے سامنے ویکسینیشن کے عمل کا مشاہدہ کروایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر یہ ویکسین نقصان دہ ہوتی تو کیا ہم اسے اپنے ہی بچوں کو لگواتے؟ ہم صرف عوام...
    کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں سے زیادتی کے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا تو احاطہ عدالت میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ متاثرہ بچی کی والدہ اور دیگر سائلین نے ملزم کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں:100 سے زائد بچوں سے زیادتی کا مرتکب شخص گرفتار، ویڈیوز برآمد، این سی آر سی کا شدید ردعمل میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس ملزم کو اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت لائی تھی۔ جج کی طبیعت ناساز ہونے پر سماعت میں وقفہ کیا گیا، اسی دوران متاثرہ بچی کی والدہ نے ملزم پر حملہ کر دیا، جس کے بعد موجود دیگر افراد بھی مشتعل ہوگئے۔ پولیس کا ردعمل تشدد کے باعث ملزم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپننگ بیٹر سدرہ امین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے۔انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف جاری ہوم سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں مسلسل دوسری سنچری جڑ کر نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ پاکستان کی کرکٹ تاریخ میں ایک انوکھا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی خاتون کرکٹر نے لگاتار 2 ون ڈے انٹرنیشنل سنچریز اسکور کی ہوں۔ سدرہ امین اس اعزاز کی حامل بننے والی پہلی پاکستانی اور دوسری ایشیائی بیٹر ہیں۔ ان کی یہ کامیابی ویمنز کرکٹ کے حلقوں میں غیر معمولی پذیرائی حاصل کر رہی ہے اور اسے پاکستانی کرکٹ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں کام کے خواہشمند غیر ملکی افراد کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورک ویزا، خصوصاً ایچ ون بی ویزا، کی فیس میں ریکارڈ اضافہ کر دیا ہے۔اب اس ویزا کے لیے درخواست دینے والے امیدوار اور انہیں اسپانسر کرنے والی کمپنیاں ایک لاکھ ڈالر کی بھاری رقم ادا کرنے پر مجبور ہوں گی۔ یہ فیصلہ امریکی انتظامیہ کی نئی امیگریشن پالیسی کا حصہ بتایا جا رہا ہے جس کا مقصد غیر ملکی ملازمین کی آمد کو محدود کرنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس پالیسی پر باقاعدہ دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد نہ صرف امیدوار بلکہ بڑی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی شدید دباؤ میں آ گئی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 ستمبر 2025ء) مقامی میڈیا کی طرف سے ہفتے کے روز سامنے آنے والی رپورٹوں کے مطابق سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی تجارتی وفد کے اس دورے کا مقصد پاکستان کی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے ذریعے سعودی مملکت کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینا ہے۔ ریاض اور اسلام آباد نے 17 ستمبر کوباہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے، جس سے دہائیوں پرانی سکیورٹی شراکت داری کو نمایاں طور پر مضبوط کیا گیا۔ یہ معاہدہ اس وقت ہوا جب اسرائیل کے قطر پر حملوں کے بعد خطے کی سفارتی اور سکیورٹی صورتحال میں بڑی تبدیلی آئی۔ سعودی تجارتی وفد کے دورے کی تیاریاں دی نیوز انٹرنیشنل کے ذرائع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں تہران پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ایرانی وزارتِ خارجہ نے اسے غیر قانونی اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔ نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے خبردار کیا ہے کہ اگر 28 ستمبر کو پابندیاں دوبارہ نافذ ہوئیں تو عالمی جوہری ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ ہونے والا معائنہ معاہدہ ختم کر دیا جائے گا۔سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو ’’اسنیپ بیک...
    نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی میڈیا کی معروف اینکر پرسن پالکی شرما نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا ہے کہ بھارت مئی کی جنگ کے بعد صرف میدانِ جنگ ہی نہیں بلکہ بیانیے کی جنگ میں بھی شکست کھا چکا ہے۔ یہ بیان بھارتی صحافتی اور سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث کا آغاز کر چکا ہے کیونکہ عام طور پر بھارت کی مرکزی دھارے کی میڈیا شخصیات حکومتی پالیسیوں کی حمایت میں بیانات دیتی ہیں۔ پالکی شرما نے کھلے الفاظ میں کہا کہ بھارت کے پاس ٹیلنٹ بھی ہے اور پیسہ بھی، مگر اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس ویژن کی شدید کمی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو یہ حقیقت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 ستمبر 2025ء) ’’نیا جرمنی‘‘ایک''شرمندگی اور المیہ‘‘ ہے۔ یہ الفاظ جنوبی افریقی-جرمن ٹریول بلاگر کرٹ کاز کے ہیں۔ وہ اپنے ویڈیو میں فرینکفرٹ کے سینٹرل ریلوے اسٹیشن کے ارد گرد کے بدنام زمانہ علاقے کو ’’نئے جرمنی‘‘ کی تصویر قرار دیتے ہیں، جس کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ یہ ’’جرائم، غیر قانونی تارکین وطن اور منشیات کے قبضے میں‘‘ ہے۔ ویڈیو میں نشے کے عادی افراد فٹ پاتھ پر لیٹے ہیں، ایک مشتبہ ڈیلر انہیں دھمکاتا ہے، ایک خاتون بوتل پھینکتی ہے۔ یہ ویڈیو یوٹیوب پر 60 لاکھ اور ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے۔ بہت سے نسلی تعصب پر مبنی تبصرے بھی اس پر...
    پرتگالی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کے روز فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک ریاست تسلیم کر لیا جائے گا۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی مسلسل جارحیت، غزہ پر بمباری اور فلسطینی عوام کی قربانیاں عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں۔ پرتگالی وزیرِ خارجہ پاؤلو رینگل نے اپنے حالیہ برطانیہ کے دورے کے دوران عندیہ دیا تھا کہ لزبن حکومت اس حوالے سے غور کر رہی ہے اور اب باضابطہ بیان کے ساتھ یہ فیصلہ عالمی برادری کے سامنے رکھ دیا گیا ہے۔ پرتگال نے کئی برسوں تک یورپی یونین کے اندر مشترکہ موقف پر زور دیا، تاہم اسرائیلی مظالم اور غزہ میں انسانی بحران نے اسے اپنی پالیسی بدلنے پر...
    افغانستان کی عبوری حکومت نے بگرام ائربیس کا کنٹرول امریکا کے حوالے کرنے کا امکان سختی سے مسترد کردیا ہے۔ افغان وزارتِ خارجہ کے اہلکار ذاکر جلالی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تاریخ گواہ ہے افغانستان نے اپنی سرزمین پر کبھی بیرونی افواج کو قبول نہیں کیا، دوحہ مذاکرات اور اس کے نتیجے میں ہونے والے معاہدے کے دوران بھی اس نوعیت کے کسی امکان کو یکسر رد کردیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بگرام ائربیس چھوڑنا امریکا کے لیے ایک شرمناک لمحہ تھا، ائربیس واپس لینے کے لیے افغانستان سے مذاکرات جاری ہیں۔ ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ...
    قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی بلے باز سدرہ امین نے پاکستان ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ سدرہ امین نے جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف ہوم سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی سنچری بناڈالی۔ یہ ان کی ون ڈے کرکٹ میں مسلسل دوسری سنچری ہے۔ وہ لگاتار دو ون ڈے سنچریز بنانے والی پہلی پاکستانی اور دوسری ایشین ویمن کرکٹر بن گئیں۔ اس سنچری کے ساتھ ہی سدرہ امین کی ون ڈے سنچریز کی تعداد چھ ہوگئی ہے، جو پاکستان کی دیگر تمام کھلاڑیوں کی مجموعی سنچریز (چار) سے بھی زیادہ ہے۔ https://x.com/ESPNcricinfo/status/1969096941553234145 واضح رہے کہ ابتدائی دونوں ون ڈے میچز میں سنچریز اسکور کرنے کے باوجود وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکیں۔
    چناب اور ستلج سے اوچ شریف، احمد پور شرقیہ میں تباہی، ایم 5 کا دوسرا حصہ بھی متاثر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز لاہور، ملتان، سکھر: (آئی پی ایس) ستلج اور چناب نے اوچ شریف اور احمد پور شرقیہ میں تباہی پھیر دی، ملتان کے قریب جلال پور پیروالا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا، علی پور میں 4 افراد ڈوب گئے، لاشیں مل گئیں، کچے کے علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی سے انکار کر دیا۔علی پور کے موضع گھلواں دوئم میں 15 سالہ کاشف گبول ڈوب کر جاں بحق ہوا، دوسرے واقعہ میں راشن لینے گئے تین ماموں بھانجا بھی سیلابی پانی میں ڈوب گئے، جاں بحق افراد کی...
    لزبن(انٹرنیشنل ڈیسک) پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پرتگال کی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ 21 ستمبر کو فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ پرتگالی وزیرِ خارجہ نے رواں ہفتے کہا تھا کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے تاہم اب وزارت خارجہ نے اعلان کر دیا ہے۔ یاد رہے فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور بیلجیئم بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں اور اس کا باقائدہ اعلان رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں متوقع ہے۔ ادھر برازیل بھی اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت چلا گیا ہے جس کے...
    امریکا کی جانب سے اسرائیل کو 6.4 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کی تیاری جاری ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 6.4 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار اور عسکری سامان فروخت کرنے کے لیے کانگریس سے منظوری حاصل کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ اس پیکج میں حملہ آور ہیلی کاپٹرز، فوجی گاڑیاں اور دیگر معاون پرزہ جات شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسپین نے اسرائیل کے ساتھ 825 ملین ڈالر کے اسلحہ معاہدے منسوخ کر دیے رپورٹس کے مطابق مجوزہ معاہدے میں 3.8 ارب ڈالر کے 30 اے ایچ-64 اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹرز، 1.9 ارب ڈالر کے 3 ہزار 250 انفنٹری گاڑیاں اور 75 کروڑ ڈالر کے آرمڈ پرسنل کیریئرز اور پاور سپلائی کے پرزے شامل...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اسد طور نے شہزاد غیاث کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ عمران خان ملک میں اس وقت قائداعظم سے بھی زیادہ مقبول ہیں ، محمد علی جناح کے پاس بھی خیبرپختونخوا نہیں تھا۔ اسد طور کر کہناتھا کہ میں یہ سوچتاہوں کہ ہماری جو عمران خان پر تنقید کی وجہ تھی اور پی ڈی ایم بھی عمران خان کی حکومت کے آخری دنوں میں نجی محفلوں اور پریس کانفرنس میں یہ دعویٰ کر تی رہی تھی کہ اگر عمران خان رہا تو یہ فیض حمید کو آرمی چیف بنائے اور پھر یہ الیکشن میں دھاندلی کریں گے ، یہ دوبارہ طاقت میں آئے گا اور...
    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کو ماہرین نہ صرف ایک تاریخی پیشرفت قرار دے رہے ہیں بلکہ اسے موجودہ حالات میں فلسطین کی حمایت کے تناظر میں بھی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب سے باہمی مفادات کا خیال رکھنے کی توقع ہے، بھارت کا پاک سعودی معاہدے پر ردعمل دونوں ممالک نے زور دیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلم دنیا کے اتحاد کی ضرورت ہے، اور یہ معاہدہ اسی جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ پس منظر اور دیرینہ تعلقات پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہمیشہ گہرے اور قریبی رہے ہیں۔ پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا، خصوصاً حرمین شریفین کے تحفظ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی تھنک ٹینک ماہر مائیکل کوگل مین نے پاکستان کے بدلت ہوئے حالات کی تعریف کرتے ہوئے ایکس پر بیان جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک ٹینک ماہر مائیکل کوگل مین نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’وقت کس طرح بدلتا ہے،  دو سال پہلے پاکستان کی سیاست شدید بحران کا شکار تھی اور اس کی معیشت دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھی،  آج معیشت مستحکم ہو رہی ہے، قیادت نے بھارت کے ساتھ تنازعے کے بعد دوبارہ حمایت حاصل کر لی ہے اور اہم طاقتوں کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ زندہ کر کے مزید مضبوط کیا جا رہا ہے‘‘۔ ویڈیو: کالج کا سیکیورٹی گارڈ انٹرنیٹ سے ہر ماہ لاکھوں...
    ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اگر ہمیں پروفیسر بٹ کی نماز جنازہ میں شریک ہونے کی اجازت دی جاتی تو کوئی طوفان نہیں آ جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق کو مسلسل دوسرے جمعہ سرینگر میں اپنے گھر میں نظر بند کر کے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ”ایکس“ پر اپنے بیان میں کہا کہ مجھے مسلسل دوسرے جمعہ جامع مسجد جانے سے روک دیا گیا ہے، حکام کا یہ عمل ہمارے بنیادی حقوق کی سنگین...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بتایا گیا کہ ہیکرز نے 3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر اپلوڈ کر دیا ہے، جس پر اراکین پارلیمنٹ نے شدید تشویش کا اظہارکیا۔کمیٹی اجلاس کی صدارت سینیٹر پلوشہ خان کر رہی تھیں، جنہوں نے معاملے کو "قومی سلامتی اور عوامی اعتماد" کامسئلہ قرار دیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے چیئرمین نے انکشاف کیا کہ متاثرہ افراد میں 2026 کے حج کیلیے درخواست دینے والے شہری بھی شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ یہ نیا ڈیٹا لیک ہے یا 2022 کے لیک سے منسلک ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ حج درخواست گزاروں...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ کے بڑھے ہوئے جذبات پوشیدہ حقائق کو پکار رہے ہیں۔ آہستہ ہوجائیں، کھلیں اور زندگی کو محسوس کریں۔ آپ کا کاروبار صرف آپ کو کسی ایسی چیز سے دور رکھ سکتا ہے جس سے آپ بچنا چاہتے ہیں یا غیر شعوری طور پر دور رہ رہے ہیں۔ پیداوری کا تعلق اس سے نہیں ہے کہ آپ خود کو کتنا مصروف رکھتے ہیں۔ یہ ایک مختصر تخلیقی دھماکا ہوسکتا ہے جو آپ کو زندگی کے دیگر پہلوؤں، اپنے جذبات سمیت، کو دریافت کرنے کےلیے کافی جگہ چھوڑ دیتا ہے۔ دوسروں کے بوجھ اٹھانا بند کریں، اور اپنے اردگرد موجود ہر چیز کےلیے شکر گزار ہونا شروع کریں۔ آپ کو حاصل کرنے کے لیے...
    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار، جناب ہارون اختر خان نے ازبکستان کے فارما پارک اور ٹیکنو پارک کا دورہ کیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی و تکنیکی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ دورے کے دوران، جناب ہارون اختر خان نے ازبک ٹیکنو پارک میں تیار کی جانے والی جدید گھریلو اور الیکٹرانک مصنوعات کو سراہتے ہوئے انہیں "قابلِ تعریف” قرار دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ سولر واٹر ہیٹرز کی مشترکہ تیاری نہ صرف توانائی کے شعبے میں مفید ثابت ہوگی بلکہ عوام کو سستی توانائی کی فراہمی کا ذریعہ بھی بنے گی۔ مزید برآں، توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جدید گیس اور بجلی کے میٹرز کی مشترکہ تیاری پر بھی تبادلۂ خیال...
        پرتگال نے اعلان کیا ہے کہ وہ اتوار کے روز باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ اسرائیلی دھمکیوں اور بڑھتے انسانی بحران کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فلسطین امن کانفرنس: آزاد فلسطینی ریاست تسلیم کرنے، اسرائیلی جارحیت فوری رکوانے کا مطالبہ برطانیہ، فرانس اور کینیڈا سمیت کم از کم 10 ممالک بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ غزہ شہر سے لاکھوں افراد کی ہجرت غزہ کے شہری دفاع کے مطابق اسرائیلی فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک 4 لاکھ 50 ہزار شہری غزہ شہر چھوڑ کر جنوبی علاقوں میں منتقل ہو چکے ہیں۔ A...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے واضح کیا ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا۔ اضافی ٹیکسوں کیلئے منی بجٹ کی تجویز زیر غور نہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ سالانہ ٹیکس ریونیو کے ہدف میں ردوبدل کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ردوبدل ہو سکتا ہے۔ آئی ایم ایف کو جائزہ مذاکرات کے دوران منی بجٹ کے بجائے ٹیکس انفورسمنٹ کے ذریعے آمدن بڑھانے کے پلان سے آگاہ کیا جائے گا۔ سیلابی نقصانات کے بارے میں مختلف آپشنز پر غور کیا گیا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے سیلاب کے نقصانات کی وجہ سے فلڈ لیوی لگانے کی تجویز پر غور کیا...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ کی والدہ ساجدہ فاروق تارڑ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے تاریخی دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا یہ معاہدہ نہ صرف دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو نئی جہت فراہم کرے گا بلکہ خطے میں امن، ترقی اور استحکام پر بھی دور رس اثرات مرتب کرے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی جڑیں انتہائی مضبوط ہیں اور یہ تعلقات صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں بلکہ عوامی دلوں کی دھڑکنوں میں بھی رچے بسے ہیں۔ دفاعی تعاون کا یہ معاہدہ اس امر کا غماز ہے کہ دونوں ممالک مشکل اور کٹھن حالات میں ایک دوسرے...
    پرتگالی وزارت خارجہ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ پرتگال اتوار کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیرِ خارجہ پاؤلو رینگل نے اس سے پہلے برطانیہ کے دورے کے دوران کہا تھا کہ پرتگال فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا سوچ رہا ہے اور اب فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے متعلق اعلان کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کئی ممالک فلسطین کو ریاست تسلیم کا باضابطہ اعلان کریں گے جس میں پرتگال کی جانب سے بھی فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ پرتگال نے اب تک یورپی یونین...
    اسلام ٹائمز: سیلاب آیا اور چلا گیا، پانی کے تیز بہائو میں سیلابی علاقوں میں جو کچھ بہہ چکا ہے، اسکا شمار ممکن نہیں، فلاحی و رفاہی اداروں اور درد دل رکھنے والوں کو مزید آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، یہ مرحلہ متاثرین کی بحالی کا ہے، اس میں قدم قدم مزید آگے بڑھانا ہوگا۔ کہیں غفلت نا ہو جائے، کوئی ہم سب کی کوتاہی کا شکار نا ہو جائے، کوئی سیلابی ریلوں میں اپنا سب کچھ بہتا دیکھنے والا تباہ حال ناامیدی اور مایوسی کی رو میں نا بہہ جائے، امامیہ اسکائوٹس کے سابق چیف، برادر مجتبیٰ سعیدی میرے استاد اکثر کہتے تھے، جو مجھے یاد ہے، "امامیہ اسکائوٹس۔۔۔ خستہ نباشید۔۔ لبیک یاحسینؑ" تحریر: ارشاد حسین ناصر امامیہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کا نام لیے بغیر دارالحکومت دوحا پر حالیہ اسرائیلی حملے کی متفقہ مذمتی قرارداد منظور کرلی۔ پاکستان کے مطالبے پر بلائے گئے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مذمتی بیان برطانیہ اور فرانس نے تیار کیا۔ یہ بیان تمام 15 اراکین بشمول اسرائیل کے اتحادی امریکا کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔ امریکا عام طور پر اسرائیل کے خلاف کسی بھی قسم قرارداد آتی ہے تو اس کو ویٹو کردیتا ہے لیکن اس بار سلامتی کونسل کی بیان کی حمایت سے ڈونلڈ ٹرمپ کی اس حملے میں ناراضی ظاہر ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اسرائیلی حملہ یو این چارٹر اور قطر کی سلامتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب /لندن /نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کے نتیجے میں مزید 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں مزید 50 سے زاید فلسطینی شہید ہوگئے۔ بعد ازاں شمالی غزہ میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔ دوسری جانب جنوبی غزہ میں حماس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے4اسرائیلی فوجی ہلاک کردیے۔ اسرائیل اور اردن کے درمیان سرحدی پْل پر فائرنگ کے نتیجے میں بھی  2 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں بھی بمباری کی گئی جس دوران6 مقامات پر حزب اللہ کے اسلحے کے ذخائر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا...
    مشیر امور خارجہ ذاکر جلالی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی فوجی موجودگی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام ملک افغانستان کی عبوری حکومت کے مشیر امور خارجہ ذاکر جلالی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی فوجی موجودگی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، دونوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام کی بنیاد پر استوار ہونے چاہئیں۔ ذاکر جلالی  نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے جواب میں کہا کہ بگرام بیس کی واپسی کے بارے میں ٹرمپ کے بیانات کو ایک معاہدے یا کاروبار کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کبھی بھی افغانستان میں غیر ملکی فوجوں کی موجودگی کو قبول نہیں کریں گے، اور یہ معاملہ...
    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کاکہناہے کہ ملکی حالات کی تیزی سے بدلتی ہوئی رفتار اس بات کا عندیہ دے رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین پارلیمنٹ سے اور کچھ جج عدلیہ سے باہمی مفاد کی خاطر مستعفی ہوسکتے ہیں۔ مسلم لیگ کے رہنما نے کہاکہ  یہ صورتحال ملک کو ایک بار پھر سیاسی و آئینی بحران کی طرف لے جا سکتی ہے،  پارلیمانی نظام میں قائمہ کمیٹیاں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور یہ ادارہ پارلیمنٹ کی روح تصور کیا جاتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں موجود ہے تو اسے چاہیے کہ قائمہ کمیٹیوں میں بھی...
    اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ نے ایک بار پھر حکومت کے مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کی حقیقت کھول دی ہے، حالیہ ہفتے کے دوران 18 بنیادی اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں جس سے عوام پر ریلیف کے بجائے مزید بوجھ بڑھ گیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق اعدادوشمار  کے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چاول، انڈے، مٹن، گھی اور دال مونگ جیسی روزمرہ کی اشیا کے دام مزید بڑھ گئے، یہاں تک کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 1.06 فیصد مہنگا ہوگیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صرف ایک ہفتے کے دوران انڈے 0.91 فیصد، چاول 0.84 فیصد، بیف 0.42 فیصد اور مٹن 0.31 فیصد مہنگے ہوئے،  اسی طرح ویجی ٹیبل گھی، دال مونگ اور انرجی سیور...
    بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی بار بار اپنی والدہ کے گھر جانے کی وجہ سامنے آگئی۔  گزشتہ برس ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی علیحدگی سے متعلق افواہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری اور مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا تھا تاہم یہ افواہیں وقت کیساتھ دم توڑ گئیں۔ لیکن حالیہ انکشافات سے واضح ہوا ہے کہ ایشوریا رائے اور ان کے شوہر کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔  ایک حالیہ انٹرویو میں ایشوریا کی والدہ ورِندا رائے کے پڑوسی معروف ایڈورٹائزنگ فلم میکر پرہلاد کاکڑ نے انکشاف کیا ہے کہ ایشوریا کا اپنی والدہ کے گھر بار بار آنے کا ان کی ازدواجی زندگی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ورندا رائے کے پڑوسی نے بتایا کہ ایشوریا محض اپنی والدہ کی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ دورہ برطانیہ اور وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے ساتھ اُن کی تفصیلی ملاقات عالمی سیاست میں ایک اہم پیش رفت کی علامت ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات نہ صرف دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے بلکہ اس سے یہ پیغام بھی واضح ہوتا ہے کہ موجودہ عالمی بحرانوں کے تناظر میں بڑی طاقتوں کے درمیان ہم آہنگی اور اشتراک عمل ناگزیر ہو چکا ہے۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دنیا کو کئی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ۔ مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورت حال، یوکرین میں جاری جنگ اور عالمی معیشت پر چھائے غیر یقینی کے سائے۔ ایسے میں امریکا اور برطانیہ جیسے اہم عالمی ممالک کا ایک...
    انہوں نے کہا کہ دفاعی معاہدے کے بعد اب افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا اور اس کا جواب اسی طرح دیا جائے گا جیسے معرکۂ حق میں بھارت کو دیا تھا۔  اسلام ٹائمز۔ وزیرا‏عظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کے بعد اب افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگراممیں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ ہمارے ازلی دشمن بھارت کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی زاہد گشکوری نے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان نے اپنے ایک خاص دوست کے ذریعے ملک ریاض کاشکریہ ادا کیا ہے کہ وہ 190ملین پاؤنڈ کیس میں وعدہ معاف گواہ نہیں بنے   جس سے ان کے خلاف یہ کیس ختم ہو سکتا ہے ۔ صحافی نے اپنے ویلاگ میں کہاکہ ملک ریاض اس حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہو گئے ہیں، ایک وقت تھا کہ ڈیل کی بات چیت چل رہی تھی لیکن اب اس سٹیج پر عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بھی اور ملک ریاض اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بھی ایک ڈیڈ لاک موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں عمران خان کاملک ریاض کے لیے پیغام اہمیت کا حامل ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملتان: پاکستان کے معروف ہوم اپلائنسز برانڈ اور آرچِلک کے ذیلی ادارے ڈاؤلینس نے خواتین کی قیادت میں چلنے والے پہلے سروس سینٹر کا افتتاح ملتان میں کیا، جہاں آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے خصوصی دورہ کیا،  یہ اقدام نہ صرف کاروباری دنیا میں خواتین کی شمولیت کا مظہر ہے بلکہ تکنیکی اور خدماتی شعبوں میں صنفی مساوات کی جانب ایک تاریخی سنگ میل بھی ہے۔یہ منفرد سروس سینٹر دو باصلاحیت کاروباری خواتین، محترمہ رمشا یعقوب اور محترمہ علیزہ رخسانہ کے زیر انتظام ہے، جو روایتی طور پر مردوں کے غلبے والے شعبے میں اپنی پہچان قائم کر رہی ہیں۔ ان کی یہ کاوش نہ صرف دیگر خواتین کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے بلکہ پاکستان میں...
    کالام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2025ء) ملک کے 2 مشہور سیاحتی مقامات پر برفباری کا آغاز، خیبرپختونخواہ کے پہاڑوں پر برفباری کے بعد شمالی علاقوں میں موسم سرما کے سیزن کا آغاز ہو گیا۔ کالام کے بلند پہاڑی علاقوں کے علاوہ ناران کے پہاڑوں پر بھی برفباری ہوئی۔ ان علاقوں میں ہر سال ستمبر کے آخر سے موسم سرما کا آغاز ہو جاتا ہے۔ دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ مون سون کا سلسلہ ختم ہوگیا ، آئندہ ہفتے تک بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں۔میڈیا بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ مون سون بارشوں کے سسٹم ختم ہوچکے ہیں،تمام دریا اپنی معمول کی سطح پر آ گئے ہیں،مرالہ سے پنجند...
    اسلام ٹائمز: فی الحال اتنا کہا جا سکتا ہے کہ یہ معاہدہ پاکستان کیلئے ایک اعزاز بھی ہے اور ایک آزمائش بھی۔ آنیوالے دن اور عملی اقدامات ہی طے کریں گے کہ یہ محض ایک اور اعلان ہے یا خطے کے مستقبل کو بدلنے والا معاہدہ۔ اس وقت پاکستان کیلئے سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ وہ اس اعزاز کو ذمہ داری کے ساتھ نبھائے، کیونکہ تاریخ یہی فیصلہ کرے گی کہ ہم نے اس موقع کو کس طرح استعمال کیا۔ تحریر: ارشد مہدی جعفری ریاض کی فضا اُس دن کچھ اور ہی تھی۔ شاہی محل کی سنہری راہداریوں میں قدموں کی آہٹوں کیساتھ ساتھ ایک نئے عہد کا اعلان گونج رہا تھا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے...
    کیلیفورنیا کے شہر لانگ بیچ کے ’ایکویرئم آف دی پیسفک‘ میں موجود مقبول آکٹوپس ’’گھوسٹ‘‘ اپنی زندگی کے آخری مرحلے میں ہے، جس دوران وہ کھانے پینے اور اپنی ضروریات کو بھول کر صرف انڈوں کی حفاظت میں مصروف ہے، حالانکہ ان انڈوں سے بچے کبھی نہیں نکل سکیں گے۔ سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں افراد نے گھوسٹ کو یاد کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ کچھ لوگوں نے بتایا کہ وہ گھوسٹ کے دیدار کے لیے ایکویرئم گئے تھے، جبکہ کچھ نے اُس کی یاد میں ٹیٹو بنوائے یا سوئٹر پہنے۔ یہ بھی پڑھیں: ہاتھی جیسی نایاب ’ڈمبو آکٹوپس‘ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ایکویرئم کی جانب سے انسٹاگرام پر کہا گیا ’وہ ایک شاندار آکٹوپس ہے...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2025 )سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ایک بڑی اور اہم پیش رفت ہے جس نے ملک کو علاقائی اور عالمی سطح پر اہمیت دی تاہم اس معاہدے کے ساتھ ساتھ ممکنہ خطرات بھی بڑھ گئے ہیں. لاہور میں عدالت پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اس وقت مسلم دنیا کا اتحاد ضروری ہے اور پاک سعودی دفاعی معاہدہ مثبت قدم ہونے کے باوجود ملک کے خارجی خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے، دفاعی معاہدے کے بعد پاکستان کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لینا ہوگا اور قومی مفاد کو مقدم رکھ کر...
    معروف بالی ووڈ ہدایتکار، اسکرین رائٹر اور اداکار ابھینو کشیپ نے ایک حالیہ انٹرویو میں ایک بار پھر سلمان خان اور ان کے خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 51 سالہ فلمساز ابھینو کشیپ نے کہا کہ سلمان خان ’کرمنل مائنڈ‘ کے مالک انسان ہیں اور ان کا خاندان بھی نارمل نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سلمان خان کا رویہ فلم انڈسٹری میں غنڈہ گردی جیسا ہے، اور وہ اپنے اثر و رسوخ سے دوسروں کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ابھینو کشیپ نے کہا کہ فلم ’دبنگ‘ کی ریلیز سے قبل سلمان خان کو اپنی عوامی شبیہ بہتر بنانے کی اشد ضرورت تھی کیونکہ اس سے پہلے وہ ’وانٹڈ‘ اور’تیرے نام‘ جیسی...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکار نہیں بلکہ فلم ساز بننا چاہتے تھے۔  شاہ رخ خان نے ایک حالیہ گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ابتدا میں اداکار بننے کے خواہش مند نہیں تھے بلکہ ان کا اصل شوق فلم سازی تھا۔ شاہ رخ کا کہنا تھا کہ انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ماس کمیونیکیشن اسی لیے کیا تاکہ ہدایتکاری سیکھ سکیں، لیکن قسمت انہیں اداکاری کے میدان میں لے آئی، جہاں وہ آہستہ آہستہ انڈسٹری کے صفِ اول کے اداکار بن گئے۔ شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان خان سے متعلق بھی گفتگو کی اور بتایا کہ آریان نے بھی ان کی طرح اداکاری کے بجائے فلم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کے معروف گلوکار اور موسیقار زوبین گرگ سنگاپور میں اسکوبا ڈائیونگ کے دوران انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی عمر 52 سال تھی۔ زوبین گرگ نے بالی وڈ فلم گینگسٹر کے مشہور گانے “یا علی” سے غیر معمولی شہرت حاصل کی تھی، جو آج بھی ان کے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ ان کی اچانک موت کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور ان کے چاہنے والوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق زوبین گرگ آج سنگاپور میں نارتھ ایسٹ فیسٹیول میں پرفارم کرنے والے تھے۔ لیکن بدقسمتی سے ڈائیونگ کے دوران انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آئی۔ فوری طور پر ریسکیو ٹیم نے انہیں پانی سے نکال کر سی پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کے معروف گلوکار اور موسیقار زوبین گرگ سنگاپور میں اسکوبا ڈائیونگ کے دوران انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی عمر 52 سال تھی۔ زوبین گرگ نے بالی وڈ فلم گینگسٹر کے مشہور گانے “یا علی” سے غیر معمولی شہرت حاصل کی تھی، جو آج بھی ان کے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ ان کی اچانک موت کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور ان کے چاہنے والوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق زوبین گرگ آج سنگاپور میں نارتھ ایسٹ فیسٹیول میں پرفارم کرنے والے تھے۔ لیکن بدقسمتی سے ڈائیونگ کے دوران انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آئی۔ فوری طور پر ریسکیو ٹیم نے انہیں پانی سے نکال کر سی پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی میں ڈینگی کی صورتحال قابو سے باہر ہو گئی ہے اور سرکاری و نجی اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق صرف سرکاری اسپتالوں میں 413 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ نجی اسپتالوں اور کلینکس میں مریضوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر چکی ہے۔طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ڈیڑھ ماہ ڈینگی کے پھیلاؤ کے حوالے سے نہایت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک 49 لاکھ 82 ہزار 897 گھر چیک کیے گئے جن میں سے 1 لاکھ 30 ہزار 336 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ صرف ہاٹ اسپاٹ ایریاز سے 17 ہزار 862 مقامات پر لاروا کی موجودگی رپورٹ ہوئی ہے، جس پر...
    جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف پاکستان اور اسرائیل کیخلاف ایران کی شاندار مزاحمتی فتح مسلمانوں کی عظمت کی علامت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اندرونی اخراجات کم کرنے کی طرف بھی توجہ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظرماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بھارت کیخلاف مملکت خداداد پاکستان کو زبردست فتح عطا فرمائی اور اسی طرح ایران کی اسرائیل کیخلاف شاندار مزاحمتی فتح مسلمانوں کی عظمت کی علامت ہے۔ سعودی عرب اور پاکستان کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ 2025 میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اپنی شاندار بولنگ کے ساتھ ساتھ جارحانہ بیٹنگ کے باعث بھی سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔بھارت کے خلاف اہم میچ میں جب پاکستان 83 رنز پر سات کھلاڑیوں سے محروم ہو چکا تھا، اس نازک موقع پر شاہین نے کریز سنبھالا اور صرف 16 گیندوں پر چار چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 33 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔ ان کی یہ اننگز نہ صرف ٹیم کے لیے قیمتی ثابت ہوئی بلکہ شائقین کرکٹ کو بھی جوش و خروش سے بھر دیا۔یو اے ای کے خلاف میچ میں بھی شاہین نے اپنی فارم برقرار رکھتے ہوئے محض 14 گیندوں پر 29 رنز...
    سری لنکا کے خلاف میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے بولڈ ہوکر ریویو مانگ لیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ مضحکہ خیز واقعہ افغانستان کی اننگز کے 18ویں اوور کے دوران پیش آیا، جب تھوشارا نے ایک شاندار سلو یارکر پھینکی جسے راشد خان سمجھ ہی نہ پائے اور گیند ان کے پچھلے پیر پر لگتے ہوئے اسٹمپس پر جا لگی۔ پہلے تو تھوشارا بھی نہ دیکھ سکے کہ راشد خان بولڈ ہوگئے ہیں اور انہوں نے امپائر کی طرف رخ کرتے ہوئے ایل بی ڈبلیو کے لیے اپیل کی۔ راشد خان کو بھی پتہ ہی نہ لگ سکا کہ وہ بولڈ ہوگئے ہیں اور انہوں نے بھی فوراً ریویو مانگ لیا۔ یہ ان نایاب واقعات میں سے ایک...
    واشنگٹن/بیجنگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ متوقع ہے، جس میں تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک کے مستقبل پر بھی اہم فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنما اس معاہدے پر بات کریں گے جس کے تحت ٹک ٹاک کے امریکی اثاثے بائٹ ڈانس سے امریکی مالکان کے حوالے کیے جائیں گے۔ اگر یہ ڈیل طے پا گئی تو ایپ کو امریکہ میں بند ہونے سے بچایا جا سکے گا۔ یاد رہے کہ کانگریس نے فیصلہ کیا تھا کہ اگر جنوری 2025 تک ٹک ٹاک امریکی ملکیت میں نہ آیا تو ایپ بند کر دی جائے گی۔ تاہم صدر ٹرمپ نے قانون پر فوری عملدرآمد نہیں...
    پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ باہمی تزویراتی دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف خطرے کے طور پر استعمال نہیں ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آیا پاک سعودی تزویراتی دفاعی معاہدہ صرف اسرائیل کو نشانہ بنانے کے لیے ہے یا اس کا وسیع تر ایجنڈا ہے، اور کیا پاکستان اپنے جوہری ہتھیار اب تیسرے ملک کو پیشکش کر رہا ہے؟ اس پر ترجمان نے کہا کہ ’پاکستان اور سعودی عرب کا تاریخی برادرانہ تعلق ہے جسے اب نئی بلندیوں پر لے جایا جا رہا ہے، معاہدے کا مقصد صرف استحکام ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان...
    بھارت کے مایہ ناز لیفٹ آرم اسپنر کلدیپ یادو نے ایشیا کپ 2025ء کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی بیٹنگ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین نہ صرف بولنگ بلکہ بیٹنگ میں بھی شاندار فارم میں دکھائی دے رہے ہیں۔ کلدیپ یادو کا کہنا تھا کہ جب آپ بولنگ کر رہے ہوتے ہیں تو بلے باز کو پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کچھ بیٹسمین واقعی بہترین فارم میں ہوتے ہیں، اور شاہین آفریدی ان دنوں بیٹنگ میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پچھلے دو میچز میں انہوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور زبردست شاٹس کھیلے۔ Kuldeep Yadav, who makes ???? his personal bunny, is out here praising Shaheen’s batting ???? “Shaheen Afridi...
    سائنس دانوں نے چین اور جنوب مشرقی ایشیا میں ممکنہ طور پر دنیا کی قدیم ترین ممی دریافت کی ہیں۔ یہ دریافت اس حوالے سے غیر معمولی ہے کہ یہ ممی مصر میں ملنے والی 4,500 سال پرانی ممیوں سے بھی قدیم ہیں۔ یہ بھی پڑھیے مصر میں ماہر آثار قدیمہ نے 4 ہزار 300 سال پرانی ممی دریافت کرلی تحقیق PNAS جریدے میں شائع ہوئی ہے جس میں چین، فلپائن، لاؤس، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور انڈونیشیا کے 11 آثار قدیمہ کی سائٹس سے تعلق رکھنے والی 54 قبل از زرعی دور (Pre-Neolithic) قبروں کا جائزہ لیا گیا۔ ان قبروں میں انسانی باقیات 4,000 سے 12,000 سال پرانی ہیں جن پر جلنے کے نشانات پائے گئے۔ تدفین اور ممی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی کے طور پر تجویز دی ہے کہ ان کے مخالف ٹی وی نیٹ ورکس کے لائسنس منسوخ کر دیے جانے چاہئیں۔ یہ بیان انہوں نے اے بی سی ٹی وی میزبان جمی کیمل کی معطلی کے تنازع کے تناظر میں دیا۔ واضح رہے کہ اے بی سی نے کیمل کو اس وقت شو سے ہٹا دیا جب انہوں نے ایک تقریر کے دوران قدامت پسند انفلوئنسر چارلی کرک کے قتل پر تبصرہ کرتے ہوئے مبینہ طور پر قاتل کو ٹرمپ کا حامی قرار دیا۔ واقعے کے بعد فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن (FCC)، جس کی سربراہی ٹرمپ کے مقرر کردہ افسر برینڈن کار کر رہے ہیں، نے سخت کارروائی کی دھمکی دی۔ یہ بھی پڑھیے چارلی...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل رحمان نے حالیہ پوڈکاسٹ میں دلچسپ انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ڈمپل کی شہرت ہانیہ عامر سے بھی زیادہ ہے۔ فیصل رحمان کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر ابھی انڈسٹری میں نئی ہیں، جبکہ وہ کئی دہائیوں سے شوبز کا حصہ ہیں، اس لیے ان کے ڈمپل کی پہچان زیادہ پرانی اور مضبوط ہے۔ پوڈکاسٹ کے دوران فیصل رحمان نے اپنے ڈمپل کے حوالے سے مزاحیہ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دونوں گالوں پر ڈمپل ہیں جن میں سے ایک زیادہ نمایاں ہے، جبکہ دوسرا اس وقت ابھرتا ہے جب وہ اپنا وزن بڑھاتے ہیں۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ان کے ڈمپلز کی وجہ سے بڑی...
    لاہور: پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا معاہدہ ہوا ہے، تاہم اس طےسے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا معاہدہ وقت کی ضرورت اور خطے کے لیے اہم پیشرفت ہے۔ یہ واقعی بڑی کامیابی ہے لیکن اس سے پاکستان پر خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے نہ صرف غزہ بلکہ قطر پر بھی حملے کیے ہیں جب کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے سالگرہ کی...
    لاہور میں ادارۂ تحفظِ ماحولیات پنجاب نے اسکول کے طلبا کےلیے پہلی مرتبہ ماحولیاتی کہانیوں پر مبنی ایک خصوصی کتاب متعارف کرائی ہے۔  پاکستان میں کسی سرکاری ادارے کی طرف سے یہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے جس کا مقصد کم عمر بچوں کو ماحولیات کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور انہیں فطرت دوست عادات اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔ یہ کتاب دوسری اور تیسری جماعت کے بچوں کےلیے تیار کی گئی ہے جس میں صاف ہوا، محفوظ پانی، درخت لگانے کی ضرورت، ویسٹ مینجمنٹ اور آلودگی کے نقصانات جیسے موضوعات کو دلچسپ اور آسان کہانیوں کی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔ رنگین تصاویر اور آسان زبان میں لکھی گئی کہانیاں بچوں کے لیے نہ صرف دلچسپ ہیں...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ایک بڑی اور اہم پیش رفت ہے جس نے ملک کو علاقائی اور عالمی سطح پر اہمیت دی تاہم اس معاہدے کے ساتھ ساتھ ممکنہ خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔اس وقت مسلم دنیا کا اتحاد ضروری ہے ،پاک سعودی دفاعی معاہدہ مثبت قدم ہونے کے باوجود ملک کے خارجی خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے، دفاعی معاہدے کے بعد پاکستان کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لینا ہوگا اور قومی مفاد کو مقدم رکھ کر حکمت عملی اپنائی جانی چاہیے۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نجم سیٹھی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ ایشیاء کپ کے معاملے پر ہونے والی مشاورت کی اندرونی کہانی بیان کر دی ہے ، انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر چکا تھا جس سے نکلنا آسان نہیں تھا اگر بائیکاٹ ہو تا تو نقصان ہونا تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کا بہت دکھ ہے ، ایشیاء کپ کا ایک ایسا مسئلہ تھا جس میں پاکستان کا بہت نقصان ہونے جارہا تھا کیونکہ پی سی بی نے ایک موقف اختیار کر لیا تھا کہ ہم بائیکاٹ کرنے جارہے ہیں، اگر...
    لاہور(نیوز ڈیسک )سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بڑی چیز ہے۔ آج پاکستان کی عسکری طاقت کو تو دنیا مان رہی ہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر خطرات تو ہمیشہ سے رہے مگر اب مزید بڑھ گئے ہیں، بھارت اور اسرائیل مل کر خطے کے اندر دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج ہمارے ملک کے اندر سیاسی استحکام کی بہت ضرورت ہے، موجودہ حکمران مینڈیٹ نہ رکھتے ہوئے بھی حکومت میں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا سیلاب کے دوران آپ کو حکمرانوں کا کوئی کردار نظر آ...
    سینئر اداکار فیصل رحمان نے انوکھا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ڈمپلز اداکارہ ہانیہ عامر کے ڈمپلز سے زیادہ مشہور ہیں، جس پر سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہو رہا ہے۔ ایک انٹرویو میں فیصل رحمان کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر ابھی اس فیلڈ میں نئی ہیں، میں تو دہائیوں سے انڈسٹری میں ہوں، اس لیے میرے ڈمپلز ہانیہ عامر کے ڈمپلز سے زیادہ مشہور ہیں۔ اداکار نے بتایا کہ میرے دونوں گالوں پر ڈمپلز ہیں، البتہ ایک زیادہ نمایاں ہے، لیکن وزن بڑھنے پر دوسرا بھی واضح ہو جاتا ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی میں مجھے مداحوں کی طرف سے خون سے لکھے گئے خطوط بھی موصول ہوئے۔ انٹرویو کے دوران...
    میری بات/روہیل اکبر مہنگائی کے اس دور میں عام شہری بری طرح متاثر ہے۔ آٹا، گھی، چینی اور بجلی کے نرخ آسمان کو چھو رہے ہیں۔ وہی پر پنجاب حکومت نے ایک اور ظالمانہ فیصلہ کرتے ہوئے اپنے سرکاری ملازمین کی پنشن اور گریجویٹی میں کٹوتیاں کر دی ہیں ۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا جب ایک عام سرکاری ملازم کا بجٹ پہلے ہی بری طرح ڈگمگا چکا ہے ۔اس طرح پنجاب کے چند ایک محکموں کے علاوہ کہیں بھی کسی ملازم کو وقت پر ترقی مل رہی ہے اور نہ ہی کوئی مراعات بلکہ اس بگڑی قوم کو سلجھی ہوئی قوم بنانے والے معماروں کو بھی رولا جارہا ہے ۔ہاں اس حکومت نے اپنے پیاروں کو نوازنے کے...
    حال ہی میں مارک زکربرگ نامی شہری نے فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ پر مقدمہ دائر کردیا ہے۔ مدعی مارک زکربرگ ایک وکیل ہیں جن کا تعلق امریکی ریاست انڈیانا سے ہے جنہوں نے میٹا کی کمپنی فیس بُک کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ مارک کا دعویٰ ہے کہ فیس بُک نے اس کا ذاتی اور کاروباری صفحہ کئی مرتبہ معطل کیا ہے کیونکہ پلیٹ فارم کو لگتا ہے کہ وہ فیس بُک کے بانی کی نقالی کررہا ہے۔ وکیل نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کے آن لائن اشتہارات کی کمائی بھی ضائع ہوجاتی ہے کیونکہ فیس بُک پیج صفحہ غیرفعال ہونے کی وجہ سے اُنہیں کام کرنے میں مشکل ہوئی ہے، رسائی کم ہوئی ہے اور کاروباری نقصان ہوا ہے۔  دوسری جانب...
    اسرائیلی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جنگ پر رقم خرچ کی، غزہ کی زمین بیچ کر اُسی شرح سے منافع بھی تقسیم ہو۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی تقسیم سے متعلق امریکی حکام سے بات کرچکے ہیں، غزہ کی تقسیم کا بزنس منصوبہ صدر ٹرمپ کی میز پر موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد اسرائیلی وزیر خزانہ نے بھی غزہ کو ہتھیانے کا منصوبہ پیش کر دیا۔ اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ غزہ کو منافع بخش ریئل اسٹیٹ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے، امریکا سے مذاکرات ہوئے ہیں کہ غزہ کو کیسے آپس میں تقسیم کیا جائے۔ وزیر خزانہ اسرائیل کا کہنا تھا کہ جنگ پر رقم خرچ کی، غزہ کی زمین بیچ...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی صوبائیت، نہروں یا ڈیم کا کارڈ نہیں کھیلا۔ مسلم لیگ (ن) ایک حقیقی قومی جماعت ہے جو ہمیشہ قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی آئی ہے۔ جس ٹیم کو پیپلز پارٹی والے ناتجربہ کار قرار دے رہے ہیں، اسی ٹیم نے صرف ڈیڑھ سال کے اندر پنجاب میں 80 منصوبوں کے ذریعے ترقی کا انقلاب برپا کیا ہے۔ نام نہاد "تجربہ کاروں" نے گزشتہ 17 سالوں میں کراچی اور سندھ کو جس حال تک پہنچایا ہے، اس پر عوام آج بھی کرب کا شکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شرجیل میمن کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) عمران خان نے چیف جسٹس  یحیٰ آفریدی کو ایک اور خط لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ 772 روز سے جھوٹے مقدمات میں قید ہوں، انصاف کے دروازے بند، میرا کمرہ پنجرہ بنا دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے  وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس تک بانی پی ٹی آئی کا خط جو علیمہ خان کے ذریعے بھیجا تھا وہ پہنچایا۔ چیف جسٹس نے ہمیں سکون سے سنا اور 24 گھنٹے کے اندر جو بھی ہوگا  بتائیں گے۔ جمعرات کے روزبانی کی بہنیں چیف جسٹس کو عمران خان کا خط دینے سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ یہ خط مختلف مقدمات اور عدالتی نظام کے حوالے سے ہے،...
    DUBAI: اتوار کو ایشیا کپ سپرفور میچ سے قبل پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کرکٹ فیلڈ کو دوبارہ سیاسی اکھاڑہ نہ بنائے، مقابلہ اسپرٹ آف کرکٹ کے تحت ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق تناؤ سے بھرے ابتدائی میچ کے بعد اب ایشیا کپ میں پاک بھارت دوسرا مقابلہ اتوار کو ہونا ہے، گزشتہ میچ میں بلو شرٹس نے فتح تو حاصل کر لی مگر اسپورٹسمین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔ ٹاس کے موقع پر کپتان نے حریف قائد سے ہاتھ نہ ملایا، پھر اختتام پر بھارتی ٹیم نے پاکستان کرکٹرز کے ساتھ مصافحے سے گریز کیا۔  سوریا کمار یادو نے اپنے انٹرویو میں سیاسی باتیں بھی کیں، میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے متنازع رویے کی...
    پاکستان کے ریاستی و حکومتی نظام کی بدقسمتی یہ ہے کہ ہم اداروں اور آئین و قانون کی بالادستی کے مقابلے میں افراد اور خاندان کی بالادستی کے حامی ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ہماری پالیسیوں اور قانون سازی یا اس پر عملدرآمد کے نظام میں بنیادی خرابی یہ ہے کہ یہاں ہم اداروں کی مضبوطی اورخودمختاری پر سیاسی سمجھوتے کرنے کے عادی بن گئے ، اور افراد کی بنیاد پر نظام چلانے کی خواہش کو لے کر اداروں کی مضبوطی کی نفی کرتے ہیں ۔ 18ویں ترمیم کے باوجود ہم اختیارات کی تقسیم کے خلاف ہیں اور عدم مرکزیت کے مقابلے میں مرکزیت کے نظام کے حامی ہیں۔کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اگر ادارے مضبوط ہوتے ہیں...
    پہلے صدرِ مملکت،جناب آصف علی زرداری، ماہِ رواں ہی میں10روزہ دَورے پر چین پہنچے اور اب وزیر اعظم ، جناب شہباز شریف،10دن کے لیے ملک سے باہر چلے گئے ہیں ۔اگرچہ17ستمبر کو ریاض میں ہمارے وزیر اعظم کا پُرتپاک استقبال ہُوا ہے اور سعودیہ کے ساتھ نئے تاریخی اسٹریٹجک معاہدے بھی ہُوئے ہیں، مگرسوال یہ ہے کہ کیا غریب پاکستان ایسے طویل اور مہنگے سرکاری دَورے برداشت کر سکتا ہے؟جناب شہباز شریف 17ستمبرکو پاکستان سے روانہ ہُوئے ہیں اور27ستمبر کو واپس آئیں گے۔ اُنھوں نے پہلے سعودی ولی عہد،محترم محمد بن سلمان،سے ملاقات کی ہے، اور دوسرے اسٹاپ اووَر میں آج بروز جمعہ وہ برطانوی وزیر اعظم ، کیئر اسٹارمر، سے لندن میں ملیں گے ۔لندن سے وہ نیویارک پہنچیں...
    پاکستان اور سعودی عرب نے مشترکہ دفاعی معاہدہ پر دستخط کر دیے ہیں۔ جس کے بعد ایک ملک پر حملہ دوسرے ملک پر حملہ تصور ہوگا۔ اس معاہدہ پر دستخط کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ ریاض گئے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ان کے ساتھ تھے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی اور پھر معاہدہ پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ پاکستان و سعودی عرب کے درمیان آٹھ دہائیوں پر محیط برادرانہ، اسٹریٹجک اور دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس معاہدہ کو ''اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے'' (SMDA) کہا جا رہا ہے۔ اس معاہدے کے تحت کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں پر حملہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)قیوم آبادمیں بچیوں سے زیادتی کا کیس متاثرہ بچیوں کے بیانات قلم بند کرلیئے گئے ملزم کو بھی شناخت کرلیا۔قیوم آباد پولیس نے ملزم شبیہر شربت والے کو عدالت میں پیش کیا جبکہ چار متاثرہ بچیوں کو بھی پیش کیا گیا جہاں بچیوں نے ملزم کو شناخت کیا اور اپنے بیانات قلمبند کرائے ملزم کے خلاف سات مقدمات درج کیے گئے ہیں، ملزم کو پولیس حصار میں عدالت میں پیش کیاگیا جبکہ عدالتی کارروائی بند کمرے میں کی گئی پولسی کے مطابق ملزم کی یوایس بی سے دو سو سے زائدبچیوں سے زیادتی کی فوٹیجز برآمد ہوئی ملزم جسمانی ریماند پر پولیس کی تحویل میں ہے عدالت میں ملزم کے اعتراف جرم کے بیان کے...
    اسلام ٹائمز: سعودیہ بقیہ خلیجی ریاستوں کی طرح اسرائیل کو حقیقی خطرہ قرار دے رہا ہے، یہ دفاعی معاہدہ مشرق وسطیٰ میں تیز رفتار اور غیر متوقع تبدیلیوں کا ایک کثیر جہتی ردعمل ہے۔ قطر پر اسرائیل کے حملے کے بعد امریکی سلامتی کے وعدوں پر عدم اعتماد نے خلیجی ریاستوں کو متبادل اتحاد تلاش کرنے پر مجبور کیا ہے۔ پاکستان کے ساتھ یہ معاہدہ نہ صرف واشنگٹن پر انحصار کا متبادل ہے، بلکہ اسرائیل کو ایک مضبوط پیغام بھی دیتا ہے کہ سعودی عرب ہر ممکن طریقے سے اپنے دفاع کے لیے تیار ہے۔ یہ نتائج عرب اسلامی اتحاد کو مضبوط کرنے سے لے کر خلیج فارس میں امریکی اثر و رسوخ کو کم کرنے تک علاقائی مساوات کو تبدیل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہنیں چیف جسٹس پاکستان کو عمران خان کا خط دینے عدالت عظمیٰ پہنچ گئیں۔علیمہ خان نے کہا کہ یہ خط مختلف مقدمات اور عدالتی نظام کے حوالے سے ہے، بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے اور ہم یہ خط دینے یہاں آئے ہیں تاہم عدالت عظمیٰ پولیس اتھارٹی نے علیمہ خان اور ان کی ہمشیرہ کو چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف جانے سے روک دیا۔پولیس حکام نے مو ¿قف اختیار کیا کہ بغیر اجازت کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں، رجسٹرار آفس کے نمائندوں کی اجازت کے بغیر چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف نہیں جایا جا سکتا، جبکہ چیف جسٹس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار علاقے میں ایک کیس کی تفتیش کر رہے تھیکہ اچانک نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ امریکی میڈیا کے مطابق جائے وقوع پر موجود دیگر پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔ حکام نے بتایا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔ 
    جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ مسلم دنیا کا بلاک بننے کی جانب اہم قدم ہے۔کراچی میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ مسلم ملکوں کا ایک بلاک بننا چاہیے، میں نے کہا تھا کہ قطر میں مسلم ممالک جمع ہو رہے ہیں تو یہ خوش آئند ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے کہا تھا اسلامی ملکوں کی ایک مشترکہ قوت ہونی چاہیے، ہم نے کہا تھا دنیا میں کہیں بھی مسلمانوں پر ظلم ہو تو سعودی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایم ڈی کیٹ (Medical and Dental College Admission Test) کو ڈومیسائل کی بنیاد پر منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اب ہر طالب علم اپنے ڈومیسائل کے مطابق متعلقہ صوبے میں ہی امتحان دے سکے گا اور کسی دوسرے صوبے میں امتحان دینے کی اجازت نہیں ہوگی،  پی ایم ڈی سی کے اس فیصلے کا مقصد امتحانی عمل کو شفاف اور منظم بنانا ہے تاکہ ہر صوبے کے طلبہ کو یکساں مواقع میسر آئیں۔فیصلے کے تحت چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے مخصوص...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن:۔ شاہ چارلس سوم کی اچھی یادداشت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متاثر کردیا۔ ونڈسر کیسل میں17 ستمبر کو عشائیے سے قبل شاہ چارلس کی تقریر کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے شاہ چارلس، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کی تعریف کی۔امریکی صدر نے شاہ چارلس کی اچھی یادداشت اور فلاحی کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہاں تقریباً 150 افراد سے ہاتھ ملایا اور شاہ چارلس ان میں سے ہر ایک شخص کو جانتے تھے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کم از کم مجھے تو ایسا ہی لگا کہ شاہ چارلس سب کو جانتے ہیں کیونکہ کوئی بھی شکایت نہیں کر رہا تھا کہ بادشاہ نے اسے نہیں پہچانا اور یہ دیکھ کر میں...
    چترال کے نواحی گاؤں شالی گول کے مقام پر موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی۔برساتی ریلے میں مسافر گاڑی پھنس گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دریائے چترال میں بھی طغیانی سے نشیبی علاقے پانی کی زد میں آگئے۔دوسری جانب پنجاب میں جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی کی کمی کیلئے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دریائے راوی کی زمین پر بنی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو فی کس 2 کروڑ کے قریب واپس کردیے گئے حالیہ سیلاب میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے تمام گھر سیلابی پانی میں ڈوب گئے تھے، روڈا اور ایل ڈی اے سے دریائے راوی کی زمین پر غیر قانونی سوسائٹیوں کا...
    گھوٹکی میں دریائے سندھ کے اونچے درجے کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو نقل مکانی کے بعد شدید مشکلات کا سامنا ہے، جہاں ایک خاتون نے حالات سے ہار ماننے کے بجائے اپنے روایتی ہنر کو سہارا بنالیا ہے۔سیلاب کی تباہ کاریاں بہت سے گھروں کو اجاڑ گئیں، مگر حوصلے اور ہنر کے ساتھ جینے کی جستجو آج بھی زندہ ہے۔ سیلاب سے متاثر دریائے سندھ میں واقع ضلع گھوٹکی کے گاؤں ابرو لکھن کی 60 سالہ مائی ڈاتول نے اپنے ہاتھوں کی محنت سے نہ صرف اپنے بچوں بلکہ اپنے پالتو جانوروں کا بھی سہارا بن کر سب کیلئے ایک مثال قائم کر دی ہے۔ جلال پور پیروالا سے پانی نہ نکالا جاسکا، ایم فائیو موٹروے پر شگاف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگر آپ گوگل ایپ کی ڈسکور فیڈ میں صرف ویب سائٹس کے لنکس دیکھ دیکھ کر اکتا گئے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے دلچسپ ہے۔ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اپنی ایپ میں ڈسکور فیڈ کو مزید متنوع اور دلکش بنانے کے لیے نئے فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں۔ان فیچرز کی بدولت اب صارفین کو صرف ویب مضامین تک محدود نہیں رہنا پڑے گا بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ویڈیوز تک بھی رسائی حاصل ہوگی۔گوگل کے مطابق اب ڈسکور فیڈ میں انسٹاگرام اور ایکس (ٹوئٹر) کی پوسٹس براہِ راست دیکھی جا سکیں گی، جبکہ یوٹیوب شارٹس کا مواد بھی صارفین کو دکھایا جائے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ صارفین ایک ہی...
    پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ سے ایک قومی سوچ رکھنے والی جماعت رہی ہے، جس نے نہ کبھی صوبائیت کا کارڈ کھیلا، نہ ہی نہروں یا ڈیم جیسے جذباتی معاملات کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا۔ یہ بات انہوں نے سندھ کے وزیر شرجیل میمن کے حالیہ بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہی، جس میں شرجیل میمن نے ن لیگ اور پنجاب حکومت پر جانبداری اور ناتجربہ کاری کے الزامات لگائے تھے۔ “جسے ناتجربہ کار ٹیم کہا جا رہا ہے، وہ پنجاب میں انقلاب لا چکی ہے” عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا:”جس ٹیم کو شرجیل میمن ناتجربہ کار کہہ رہے ہیں، اسی ٹیم نے صرف ڈیڑھ سال...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 ستمبر 2025ء) آج جمعرات کو دبئی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق نو ستمبر کو دوحہ پر بیلسٹک میزائل حملوں کے لیے اسرائیل نے ایک ایسا طریقہ استعمال کیا، جس کا مقصد یہ تھا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کو قطر کی فضائی حدود میں بھی داخل نہ ہونا پڑے اور ساتھ ہی وہ تیل سے مالا مال اس عرب ریاست کے فضائی دفاعی نظام کو چکمہ بھی دے سکیں۔ ان دونوں پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسرائیلی جنگی طیاروں نے حماس کی قیادت کو ہدف بنانے کے لیے بیلسٹک میزائل بحیرہ احمر کے پانیوں کے اوپر فضا سے فائر کیے تھے۔ ہلاک شدگان کی تعداد اور اسرائیلی حملے کے اثرات دوحہ میں ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ز قلم:خدیجہ طیبنیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی افواج نے قطر میں حماس کے رہنماؤں کو اس لیے نشانہ بنایا کیونکہ وہاں انہیں “محفوظ پناہ گاہ” ملی ہوئی تھی۔انہوں نے خبردار کیا:“میں قطر اور تمام اُن ممالک سے کہتا ہوں جو دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں: یا تو انہیں ملک بدر کریں یا انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔ اگر آپ نے ایسا نہ کیا، تو ہم کریں گے۔”یہ نیتن یاہو کے الفاظ ہیں: انصاف کا مطالبہ، اور سب سے حیران کن بات یہ کہ، خود اپنے زمانے کے سب سے بڑے دہشت گرد کی جانب سے کیا جا رہا ہے!اسرائیل کا قطر میں دوحہ پر حالیہ حملہ دنیا کو یہ باور کرانے کے لیے تھا کہ...
    انسان کو سمجھنا ہمیشہ سے ایک معمہ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صدیوں پہلے بھی لوگوں نے انسانی فطرت کو مختلف خانوں میں بانٹنے کی کوشش کی۔ یہ بھی پڑھیں: کتے انسانوں کے دوست کتنے ہزار سال پہلے بنے؟ شخصیت کو 4 بنیادی اقسام میں تقسیم کرنے کا ایسا ہی ایک قدیم نظریہ جسے ’4 مزاج‘ یا (فور ہیومرز) کہا جاتا ہے تقریباً ڈھائی ہزار سال پہلے یونان میں متعارف ہوا لیکن اس کی گونج آج بھی جدید نفسیات میں سنائی دیتی ہے۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس نظریے نے صدیوں تک نہ صرف طب، خوراک اور طرز زندگی کو متاثر کیا بلکہ انسان کے جذبات اور رویوں کو سمجھنے کا ایک مستقل ذریعہ بھی بن...