2025-07-26@00:50:52 GMT
تلاش کی گنتی: 1007

«فلسطینی ریاست کو»:

(نئی خبر)
    معروف صیہونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ غاصب صیہونی ٹھیکیدار، غزہ کی پٹی میں ہر ایک گھر کو مسمار کرنے کیلئے قابض اسرائیلی رژیم سے تقریباً 1 ہزار 500 امریکی ڈالر وصول کرتے ہیں! اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان کے معروف صیہونی اخبار ہآرٹز (Ha'aretz) نے انکشاف کیا ہے کہ ہر وہ نجی ٹھیکیدار کہ جسے قابض اسرائیلی فوج تعینات کرتی ہے؛ غزہ کی پٹی میں اپنی جانب سے تباہ کئے گئے ہر ایک مکان کے بدلے 5 ہزار شیکل (تقریباً 1 ہزار 474 امریکی ڈالر) وصول کرتا ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہر وہ ٹھیکیدار کہ جو انجنیئرنگ آلات کے ذریعے کام کرتا ہے، مسمار کئے جانے والے فی مکان کے بدلے 5 ہزار شیکل حاصل...
    ویب ڈیسک : بلوچستان حکومت نے سکیورٹی اور معاشی خطرات کے پیش نظر غیر قانونی ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی ترسیل و فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  سرکاری رپورٹ کے مطابق ایران سے بلوچستان کے راستے سالانہ 2 ارب 80 کروڑ لیٹر پیٹرول اور ڈیزل اسمگل کیا جاتا ہے جس سے قومی خزانے کو تقریباً 227 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ سکیورٹی اداروں کی مشترکہ رپورٹ کے بعد حکومت نے ایرانی تیل کی غیر قانونی ترسیل روکنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں اور ایران سے ملحقہ 900 کلومیٹر طویل سرحد پر نگرانی سخت کر دی ہے،اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے شہر بھر میں 600 غیر قانونی ایرانی پیٹرول پمپس سیل کر دیے...
    برطانیہ میں گلیسٹنبری کنسرٹ کے دوران مشہور زمانہ فنکار بوبی ویلان نے ہزاروں کے مجمع کے سامنے ‘اسرائیلی فوج مردہ باد’ اور ‘فلسطین کو آزاد کرو’ کے نعرے لگائے جس پر بحث چھڑگئی ہے۔ ان نعروں کو بی بی سی کی طرف سے براہ راست نشر بھی کیا گیا جس پر برطانوی نشریاتی ادارے کو بھی تنقید کا سامنا ہے۔ برطانوی فنکار نے اسٹیج پر آکر پرفارمنس کے دوران نہ صرف یہ نعرے خود لگائے بلکہ مجمع کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا جس نے غزہ میں جارحیت پر اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے امریکی اور برطانوی حکومت پر فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کے ساتھ ملوث ہونے کا الزام بھی لگایا۔ یہ بھی پڑھیے: لندن:...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کورسیقا: فرانسیسی جزیرے کورسیقا کی علاقائی اسمبلی نے فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے، یہ قرارداد اسمبلی کی صدر ماری آنتوانیت موپرٹویس نے پیش کی، جس میں فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسمبلی میں منظور ہونے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کورسیقا کی اسمبلی “اقوام متحدہ کی سابقہ قراردادوں کے مطابق ریاستِ فلسطین کے وجود کو تسلیم کرتی ہے، اس قرارداد میں اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق امن و سلامتی کے ساتھ رہنے کے حق کو تسلیم کیا گیا ہے، ساتھ ہی اسرائیلی حکومت کی جانب سے...
    فیصل ایدھی نے شرجیل میمن کے بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ دراصل ایدھی فاؤنڈیشن کی اپنی کاوش ہے، جس پر وہ پچھلے ایک سال سے کام کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے عظیم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی زندگی پر بننے والی فلم کے حوالے سے ایک عجیب صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جہاں ایک طرف سندھ حکومت نے اس منصوبے پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، وہیں دوسری جانب ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے اسے اپنا ذاتی منصوبہ قرار دے کر حکومتی دعوؤں کو مسترد کر دیا۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے حال ہی میں ایک تقریب میں اعلان کیا تھا کہ صوبائی حکومت معروف فلم ساز ستیش آنند...
    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کواسرائیل پرحملےکی منصوبہ بندی او راس آپریشن میں شریک حماس کے اہم لیڈروں میں سے ایک کو مار دیا گیا ہے۔ حقام محمد عیسی العیسی کو صابرہ کے نواحی علاقے میں شہید کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق العیسی کو حماس کے بانیوں میں سے ایک شمار کیا جاتا تھا اور وہ حماس کے جنگجو ونگ کے سپورٹ ہیڈ کوارٹر کے سربراہ رہے تھے۔ غزہ میں ہفتہ کو اسرائیلی فوج کی مختلف کارروائیوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 72 ہوگئی۔ اسرائیلی میڈیا نے تسلیم کیا کہ اسرائیلی فوجیوں کو جان بوجھ کر ان غیر مسلح فلسطینیوں پر گولیاں برسانے کے احکامات دیے گئے ہیں جو امداد لینے کے لیے...
    ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے ایک بار پھر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نشانے پر لے لیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر ایک ٹوئٹ میں ٹرمپ کے مجوزہ اقتصادی بل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ بل ’بِگ، بیوٹی فل بل‘ کہلانے کے باوجود نہ صرف ملازمتیں ختم کرے گا بلکہ اسے ایک ’مکمل طور پر پاگل پن اور تباہ کن‘ اقدام قرار دیا۔ The latest Senate draft bill will destroy millions of jobs in America and cause immense strategic harm to our country! Utterly insane and destructive. It gives handouts to industries of the past while severely damaging industries of the future. https://t.co/TZ9w1g7zHF — Elon Musk (@elonmusk) June 28, 2025 انٹرنیشنل میڈیا...
    ‘فلسطین کو آزاد کرو’ برطانیہ میں کنسرٹ کے دوران گلوکاروں نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعرے لگادیے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز لندن: برطانیہ کے سالانہ موسیقی کے میلے گلاسٹنبری فیسٹیول میں گلوکاروں نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔ گلاسٹنبری فیسٹیول میں جاری کنسرٹ کے دوران آئرلینڈ کے ریپ گانے والے گروپ نی کیپ Kneecap نے کانسرٹ کے دوران فلسطین آزاد کرو کے نعرے لگا دیے۔ نی کیپ بینڈ کے رکن مو شارا نے کہا ہے کہ وہ اپنی آمدنی میں کمی پر تیار ہے، مگر تاریخ کی درُست سمت میں رہنا چاہتا ہے، ہم آواز بلند کریں گے تو فلسطین کے معاملے پر دوسرے میوزک گروپ بھی آواز بلند کریں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ میں جنگ بندی کوششیں ناکام ہو گئیں، اسرائیلی حملے تھم نہ سکے، 24گھنٹے میں مزید81 فلسطینی شہید اور 422 زخمیہو گئے۔ صیہونی فوج کی امداد کے متلاشی فلسطینیوں پر فائرنگ اور بارودی حملے جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے بے گھر افراد کے اسکولوں اور تباہ حال عمارتوں پر بھی حملے کیے۔ اسرائیل اور امریکا کی حمایت سے چلنے والے امدادی مراکز قتل کا میدان بن گئے۔ یو این آر ڈبلیو اے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کو باقاعدہ حکم دے کر امداد کے منتظر21 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا، محصور علاقے میں ایک ہفتے میں غذائی قلت سے 66 بچے شہید ہوئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے...
    بھارتی پنجابی اداکارہ نیرو باجوہ نے اپنی نئی فلم ’سردار جی 3‘ میں ساتھ کام کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کردیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ نیرو باجوہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل سے سردار جی 3 کی تمام پروموشنل پوسٹ بھی حذف کردی ہیں جس سے صارفین میں تشویش کی ایک لہر دوڑ اُٹھی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ نیرو باجوہ کو انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا سے بھی ان فالو کر دیا اور فلم سے متعلق تمام پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردیں۔ یاد رہے کہ سردار جی 3 کی...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)سعودی عرب نے 2025 تک فلسطین کی ریاست کے لیے جاری حمایت کے حصے کے طور پر ایک نئی مالی ادائیگی فراہم کی ہے۔ یہ رقم تقریبا 30 ملین ڈالر کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ امداد فلسطینی وزیر خزانہ عمر بطار کو موصول ہوئی۔ امداد کی فراہمی عمان میں سعودی سفارت خانے میں وزیر بطار اور اردن میں سعودی سفارت خانے کے قائم مقام چارج ڈی افیئرز محمد بن حسن منس کے درمیان ملاقات کے دوران کی گئی۔(جاری ہے) وزیر خزانہ عمر بطار نے سعودی عرب کی مسلسل مالی اور سیاسی حمایت کی تعریف کی اور حالیہ اسرائیلی پالیسیوں کی روشنی میں فلسطین کی ریاست کو درپیش مالی بحران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب:اسرائیلی اخبار ہارٹز نے اپنی چشم کشا تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں امریکی و اسرائیلی امدادی منصوبے غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) کے مراکز پر امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر براہ راست فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی فوج کے اہلکاروں اور افسران نے اخبار کو بتایا کہ کمانڈروں نے فوجیوں کو براہ راست فائرنگ کے احکامات دیے تاکہ امداد کے لیے جمع ہونے والے ہجوم کو منتشر کیا جا سکے چاہے وہ کسی قسم کا خطرہ نہ بھی بن رہے ہوں۔اسرائیلی فوجیوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری زبان صرف گولی ہے، ہر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ناجائز ریاست اسرئیل کو تسلیم کرنے کا اشارہ دے دیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ’’ہم اس وقت تک اسرائیل کو ماننے کے لیے تیار نہیں جب تک فلسطین کا دوقومی حل نہیں مانا جاتا’’۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزری خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران پر امریکی حملے سے متعلق پاکستان میں بہت قیاس آرائیاں ہوئیں لیکن پاکستان نے اس پر واضح پوزیشن لےکر بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی ملک سے ہمارے اچھے تعلقات ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اس کی ہر غلط بات کی حمایت کریں۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قطر میں امریکی...
    حکومتِ غزہ نے اعلان کیا ہے کہ امدادی آٹے کے تھیلوں میں سے نشہ آور گولیاں برآمد ہونے کا انکشاف؛ قابض اسرائیلی رژیم اور امریکہ کیجانب سے امداد کی آڑ میں فلسطینی معاشرے کی منظم تخریب، نشہ عام کرنے اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی صیہونی پالیسی کو آگے بڑھانے کا واضح ثبوت ہے! اسلام ٹائمز۔ غزہ میں حکومتی دفتر برائے اطلاعاتِ عامہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ و اسرائیل کی جانب سے نام نہاد امداد کے ضمن میں دیئے جانے والے آٹے کے تھیلوں میں سے، جو اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ وابستہ نام نہاد "امدادی مراکز" کی جانب سے غزہ بھیجے گئے تھے، نشہ آور گولیاں "اکسی کوڈون (Oxycodone)" برآمد ہوئی ہیں۔...
    بھارت کی پنجابی اداکارہ نیرو باجوہ نے اپنی نئی فلم ’سردار جی 3‘ کی ساتھی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا۔ بھارتی اداکارہ نیرو باجوہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سردار جی 3 کی تمام پروموشنل پوسٹ بھی ہٹا دی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ نیرو باجوہ کو انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا سے بھی ان فالو کر دیا اور فلم سے متعلق تمام پوسٹس بھی ہٹا دیں۔ دوسری جانب ہانیہ عامر نے اب تک نیرو باجوہ جو انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہے۔ خیال رہے کہ...
    بھارتی فلم انڈسٹری کی تازہ بحث کا مرکز بننے والی فلم سردار جی 3 ایک نئے تنازعے کی زد میں ہے، جہاں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو مبینہ طور پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے تبدیل کرنے کی اطلاعات نے شائقین کو چونکا دیا ہے۔ بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے بعد یہ خبر ایک افواہ کے طور پر سامنے آئی، لیکن تیزی سے آن لائن فضا میں پھیلتی چلی گئی۔ فلم کے ہیرو دلجیت دوسانجھ، جو اپنی نرم مزاجی اور فنکارانہ صلاحیتوں کے باعث دونوں ملکوں میں خاصے مقبول تھے، اس وقت بھارت میں تنقید کی زد پر ہیں۔ جس کی وجہ پاکستان سے اُن کی قربت، خصوصاً ہانیہ عامر کے ساتھ اُن کا کام ہے۔ جہاں پاکستان...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے غزہ میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو ریاست نہیں بلکہ دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرتا ہے، غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت ایک عظیم انسانی المیہ ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زوہیر زید سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہا کہ غزہ میں معصوم بچوں کی مسلسل شہادتیں عالمی ضمیر کے لیے ایک کڑا امتحان ہیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی روکنا خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے مترادف ہے، پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہر سطح پر اخلاقی و...
    بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد دلجیت دوسانجھ اور ان کی فلم کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ گئی ہے اور ان کے پاسپورٹ منسوخ کیے جانے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں انہوں ںے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب انہوں نے یہ فلم سائن کی تب بھارت اور پاکستان کے درمیان حالات ٹھیک تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد بہت سی چیزیں ہوئیں جو ہمارے کنٹرول میں نہیں ہیں۔ جب پہلگام حملہ ہوا تو پروڈیوسرز کو معلوم تھا کہ اب یہ فلم بھارت میں ریلیز نہیں ہو سکتی۔ لیکن انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ یہ فلم بیرونِ ملک ریلیز کریں گے کیونکہ انہوں نے اس...
    لاہور:پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ انہیں بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ’دنگل‘پر پابندی لگا کر افسوس ہوا۔ تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے حال ہی میں اداکار عمر بٹ کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔ میزبان نے سینئر صوبائی وزیر سے سوال کیا کہ ایک سمجھوتا جو آپ کو لگتا ہے نہیں کرنا چاہیے تھا؟ اس کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ’دنگل‘پر پابندی نہیں لگانی چاہیے تھی۔ مریم اورنگزیب نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے وہ فلم نہیں دیکھی تھی اور ان ہی دنوں میں وزیر اطلاعات بنی تھی، سینسر بورڈ کے ساتھ میٹنگ...
    آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے فلسطنیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر نوکری سے نکالے گئے صحافی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے چینل کو انٹرویو دینے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ایک مرتبہ پھر فلسطینوں کے حق اور انکی نسل کشی کیخلاف ڈٹ گئے، انہوں نے غزہ کے حق میں بولنے کی وجہ سے صحافی کو نوکری سے نکالنے والے ادارے کو انٹرویو دینے سے صاف انکار کردیا۔ انہوں نے ادارے کا مائیک دیکھ کر انٹرویو سے انکار کیا اور صحافی سے معذرت بھی کی۔ مزید پڑھیں: فلسطینوں کے حق میں آواز اٹھانا جُرم بن گیا، سابق فٹبالر نوکری سے فارغ خیال رہے کہ آسٹریلوی ریڈیو نے غزہ کے حق میں بولنے کی وجہ...
    ہندوستانی سنیما کا سب سے بڑا اور اثرانگیز شاہکار فلم  شعلے اپنی ریلیز کے 50 برس مکمل ہونے پر ایک نئی شان و شوکت کے ساتھ بین الاقوامی پردے پر واپس آ رہی ہے۔ رمییش سپی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو جمعہ کے روز اٹلی کے شہر بولونیا میں منعقدہ ایک فیسٹیول میں دنیا بھر کے فلم بینوں کے لیے پہلی بار مکمل، غیر ایڈیٹ شدہ، اصل اختتام کے ساتھ دکھایا جائے گا۔ اس میں وہ مناظر بھی ہوں گے جنہیں سنسر بورڈ نے حذف کردیا تھا۔ اصل اختتام پہلی بار پیش 1975 میں سینما گھروں کی زینت بننے والی ’شعلے‘ کو سنسر بورڈ کے دباؤ کے باعث اس کے اصل اختتام کے بغیر ریلیز کیا...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے غزہ میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو ریاست نہیں بلکہ دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔ سرکاری خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زوہیر زید نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ غزہ میں معصوم بچوں کی مسلسل شہادتیں عالمی ضمیر کے لیے ایک کڑا امتحان ہیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی روکنا خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ رمشا خان ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار ہوگئی ہیں۔ حال ہی میں فلم ’لو گرو‘ کے وائرل گانے سے شہرت سمیٹنے والی اداکارہ رمشا خان سوشل میڈیا پر ایک بار پھر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں تاہم اس مرتبہ فلم میں ان کی ڈانس پرفارمنس نہیں بلکہ سالگرہ بولڈ لباس میں منانے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔ 31 ویں سالگرہ دوستوں کے ساتھ مناتے ہوئے اداکارہ نے سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے نیلے رنگ کا آف شولڈر شرٹ اور ٹراؤزر پہن رکھا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ A post common by Ramsha Khan (@ramshakhanofficial) ایک صارف نے لکھا...
    پنجابی بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں ہانیہ عامر کو دیکھ کر مداح حیران ہوگئے ہیں۔ پنجابی فلم "سردار جی 3” کا آفیشل ٹریلر یوٹیوب پر وائٹ ہِل میوزک کے چینل سے جاری کیا  گیا ہے۔ فلم میں دلجیت دوسانجھ، نیرو باجوہ، ہانیہ عامر، ناصر چنیوٹی اور دیگر مشہور پنجابی اداکار شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ برطانیہ میں کی گئی ہے۔ ٹریلر میں ہانیہ عامر کے نمایاں مناظر نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے کیونکہ پہلے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کا کردار فلم سے نکال دیا گیا ہے اور اسے دوبارہ شوٹ کیا گیا ہے۔ تاہم ہانیہ عامر نہ صرف فلم کا...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے ماحول میں گلوکارواداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی متوقع فلم سردار جی 3 کا ٹریلرریلیز کر کے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔ جہاں ایک طرف دلجیت کی فلم کی شوٹنگ اور میکنگ کی خبریں چھا گئی تھیں، وہیں اس ٹریلر نے بھارتی مداحوں میں ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا، خاص طور پر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی کاسٹنگ کے حوالے سے۔ جیسے ہی فلم کا ٹریلر سامنے آیا، سوشل میڈیا پربھارتی مداحوں کے شدید ردعمل کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس کے بعد دلجیت نے بالآخر اپنی خاموشی توڑ کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دلجیت نے ایک انٹرویو کے دوران کہا، ”دنیا بھر میں جنگوں کی لپیٹ میں آئے ممالک کے...
    اجلاس میں متعدد نکات پر مشتمل قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔ جس میں ایران اور فلسطین پر اسرائیلی و امریکی حملوں کی مذمت، اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان نے فلسطین اور ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا ہے۔ آج صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تمام مسلکی جماعتوں کی اتحادی تنظیم ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت صوبائی صدر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کی۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین، جماعت اسلامی، شیعہ علماء کونسل، جماعت غربا اہلحدیث، جمعیت علمائے اسلام اور دیگر رکن جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔...
    پریس کلب کے باہر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے ایران کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی امریکی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام مسلم ممالک کو ایران کا ہر حوالے سے کھل کر ساتھ دینا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کی جانب سے مرکزی امیر نعیم الرحمان کی کال پر ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے خلاف صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں احتجاج کیا گیا۔ کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاج میں مظاہرین نے امریکہ و اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف بینر و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور اسرائیل و امریکہ گھٹ جوڑ کے خلاف اور غزہ، فلسطین و ایران کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرے میں جماعت اسلامی و...
    حکومت سندھ نے معروف سماجی کارکن اور ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی مرحوم عبدالستار ایدھی کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی میں منعقدہ فلم فیسٹیول کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فلموں کو اپنے بیانیے کو عالمی سطح پر پھیلانے کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کر رہا ہے، جبکہ پاکستان میں اس میڈیم کو اتنی اہمیت نہیں دی جاتی۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بے شمار تاریخی اور معاشرتی کہانیاں موجود ہیں، جن پر فلمیں بنا کر نہ صرف اپنی ثقافت کو اجاگر کیا جا سکتا ہے بلکہ نوجوان نسل کو اپنے ہیروز سے متعارف بھی کرایا جا سکتا...
    ہفتہ وار دعائے توسل و جشن عید غدیر و عیدِ مباہلہ سے خطاب میں مقررین نے ایران پر اسرائیلی حملے اور رہبرِ معظم آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کی دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پیروانِ خط ولایت، حسینی کردار کے حامل ہیں اور نظامِ ولایت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں دعا کمیٹی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل، حدیث کساء، تلاوتِ قرآن، اور عظیم الشان سالانہ محفل میلاد بعنوان "عیدِ غدیر خم و عیدِ مباہلہ" کا بابرکت انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ پر کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن و حدیث کساء سے ہوا، جس کی سعادت ناصر...
    معروف امریکی سپر اسٹار ٹام کروز اور گلوکارہ و انسان دوست شخصیت ڈولی پارٹن کو فلمی صنعت اور انسانی خدمات میں ان کے نمایاں کردار پر اعزازی آسکر ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اعزازات 16 نومبر کو لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں ہونے والی 16ویں سالانہ گورنرز ایوارڈز تقریب میں دیے جائیں گے۔ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز (AMPAS) 1950 سے ہر سال ان اعزازات کے ذریعے ان افراد کو تسلیم کرتی ہے جنہوں نے فلمی دنیا میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں یا اکیڈمی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہو۔ ڈولی پارٹن کو جین ہرشولٹ ہیومنیٹیرین ایوارڈ دیا جائے گا، جو ان کی فلاحی تنظیموں، خصوصاً بچوں کی خواندگی کے...
    پاکستان کی رومانوی کامیڈی فلم ’لو گُرو‘ نے بھارتی فلم ’ہاؤس فُل فائیو‘ کو باکس آفس پر پیچھے چھوڑ دیا۔  ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی محبت کی کہانی پر مبنی فلم لو گرو دنیا بھر کے سنیما گھروں سے اب تک 55 کروڑ کما چکی ہے جبکہ یو کے میں باکس آفس پر ’لو گرو‘ نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 75 ہزار پاؤنڈز کما کر 56 ہزار پاؤنڈز کمانے والی اکشے کمار کی فلم ’ہاؤس فل 5‘ کو شکست دے دی ہے۔ لو گرو یو کے میں ریلیز سے اب تک 9 دنوں میں 266 ہزار پاؤنڈز، تقریبا 10 کروڑ روپے کما چکی ہے۔ یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ غیر ملکی سنیما گھروں میں بھی لالی...
    امریکا کی وفاقی عدالت کے جج Michael E. Farbiarz نے فلسطین نواز طالب علم محمود خلیل کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیدیا، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ محمود خلیل کو آج رہائی مل سکے گی۔ محمود خلیل کولمبیا یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں اور قانونی طور پر مستقل رہائش پذیر بھی تاہم انہیں تین ماہ سے زائد عرصے سے لیوزی اینا میں زیر حراست رکھا ہوا ہے۔ جج نے تسلیم کیا کہ محمود خلیل کی گرفتاری فلسطین کے حق میں انکی تقریر کی وجہ سے کی گئی، محمود خلیل ایک سو چار روز سے زیر حراست ہیں۔ اپریل میں انکے بیٹے کی پیدائش ہوئی تو انہیں اس وقت بھی اہلیہ اور بچے سے ملنے کی اجازت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے تصدیق کی ہے کہ وہ فلم سازوں کے ساتھ مل کر معروف مرحوم سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کی زندگی پر فلم بنانے پر کام کر رہی ہے۔سندھ کے سینئر صوبائی وزیر اور وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی میں ہونے والے ایک فلم فیسٹیول میں خطاب کے دوران عبد الستار ایدھی کی زندگی پر فلم بنانے کی تصدیق کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ ملکی ہیروز اور مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات پر فلمیں بنانا ہماری ذمے داری ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات سندھ فلم ساز ستیش آنند کے ساتھ مل کر معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کی زندگی...
    قابض اسرائیلی فوج نے مذہبی آزادی کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے ہزاروں شہریوں کو روک دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ قابض اسرائیلی فوج نے صرف 450 فلسطینیوں کو مسجد قصیٰ میں داخل ہونے اور نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی تھی۔ جس پر ہزاروں فلسطینیوں نے مجبوراً نماز جمعہ مسجد اقصیٰ کی بیرونی دیواروں کے ساتھ ادا کی۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملے کے فور بعد ہی مسجد اقصیٰ میں کسی کے بھی داخلے پر پابندی لگاتے ہوئے دروازے بند کردیئے تھے۔ تاہم 6 دن بعد مسجد اقصیٰ...
    سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے پاکستان کے قومی ہیرو سر عبدالستار ایدھی کی متاثر کن زندگی پر مبنی فلم بنا رہی ہے۔ شرجیل میمن نے یہ انکشاف پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا جس میں انہوں نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت اچھے لوگ موجود ہیں جن پر ہم فلمیں بنا سکتے ہیں اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ ہم فلمیں بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی  کی زندگی ختم ہونے کے بعد ہم دفن کر کے ان کو بھول گئے۔ یہ فلم بنائیں گے تو بعد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: فلسطین ایکشن کے کارکنوں نے برطانیہ کی رائل ایئر فورس کے اڈے میں گھس کر طیاروں کو نقصان پہنچایا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کی حمایت میں سرگرم تنظیم ‘فلسطین ایکشن’ سے تعلق رکھنے والے کارکن آکسفورڈ شائر میں واقع رائل ایئر فورس کے اڈے (RAF Brize Norton) میں داخل ہوئے اور وہاں موجود دو طیاروں کو نقصان پہنچایا۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 لوگ اسکوٹرز پر سوار ہوکر رائل ائیر فورس کے ری فیولنگ کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں تک پہنچے اور پھر آگ بجھانے والے آلات کے ذریعے ان جہازوں کے ٹربائن انجن میں لال رنگ کا اسپرے کیا۔فلسطین ایکشن گروپ کا کہنا ہے کہ طیاروں...
    عیدالاضحیٰ پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی پاکستانی رومانوی کامیڈی فلم ’لو گرو‘ نے بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی فلم ’ہاؤس فُل 5‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ رپورٹس کے مطابق ’لو گرو‘ نے اپنے دوسرے ہفتے کے آخر میں برطانیہ میں 75ہزار پاؤنڈز کمائے جبکہ ہاؤس فل 5 نے 56 ہزار پاؤنڈز کا بزنس کیا ہے۔ 9 دنوں میں ’لو گرو‘ کی یو کے باکس آفس کلیکشن 2لاکھ 26ہزار پاؤنڈز یعنی 10 کروڑ پاکستانی روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔   View this post on Instagram   A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) سوشل میڈیا صارفین ’لو گرو‘ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے پاکستانی فلم...
    اپنے خطاب میں رہنما متحدہ علماء محاذ نے کہا کہ اسرائیل ایران پر شیعہ سنی سمجھ کر نہیں بلکہ مسلمان سمجھ کر حملہ کررہا ہے جس طرح غزہ، فلسطین، لبنان میں حماس اور حزب اللہ کو بلاامتیاز مسلک صرف مسلمان سمجھ کر اپنی خونی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ و دفاع افواج پاکستان فورم کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری نے پاک سول سولجر علماء مشائخ سندھ کے زیر اہتمام جامع مسجد طلحہ النور سوسائٹی میں یکجہتی فلسطین و کشمیر و دفاع افواج و پاکستان سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے، برادر اسلامی ملک ایران پر اسرائیلی وحشیانہ جارحیت ایران...
    اسرائیلی حملوں میں غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں کم از کم 81 افراد شہید ہو گئے، ان میں بھوک سے متاثرہ خوراک کی تلاش میں امدادی مرکز کے باہر موجود 16 وہ فلسطینی بھی شامل ہیں جنہیں اسرائیلی افواج نے ٹینکوں، کواڈکاپٹر بموں سے نشانہ بنایا۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ جمعرات 19 جون کی صبح سے اب تک مارے جانے والوں میں سے 59 افراد غزہ شہر اور شمالی علاقوں میں جاں بحق ہوئے، 16 دیگر افراد شمالی اور جنوبی غزہ کو تقسیم کرنے والے نیتزاریم کوریڈور کے قریب امداد کے انتظار میں تھے، اس حملے میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے۔ امریکا اور اسرائیل کی حمایت یافتہ غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن کی جانب سے خوراک کی...
      چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پوری قوم اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران اور فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے۔کمشنر آفس گوجرانوالہ میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ کسی گروہ یا جماعت کو قانون ہاتھ میں لینے کا اختیار نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ عوام اور فوج کے خلاف مصروف ہیں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔  جو ہاتھ پاکستان کی جانب بڑھے گا وہ توڑ دیا جائے گا: طاہر اشرفیچیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی بھارت میں کامیابی پر...
    بھارتی سپر ہٹ فلم ‘رانجھنا’ کی ریلیز کے بارہ سال مکمل ہونے پر فلم میکرز نے ممبئی میں شاندار جشن کا انعقاد کیا۔ سال 2013 میں سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم ‘رانجھنا’ اپنے نام کی طرح ہی محبت کی انتہا خود میں سموئے بیٹھی ہے۔ اس کامیاب ترین فلم نے رواں برس 12 سال مکمل کرلیے ہیں لیکن آج بھی یہ بالی وڈ متوالوں کی سب سے پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے جس کو جتنی دفعہ بھی دیکھیں بور نہیں ہوتے لیکن آخری سین کو دیکھ کر روتے ضرور ہیں۔ ممبئی میں معنقدہ اس جشن میں ‘کندن’ کا شریک نہ ہونا لازمی ایونٹ کو پھیکا بنادیتا اور اس بات کا خیال رکھتے ہوئے انہوں نے سیاہ...
    یک بیان میں سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ خطے کی صورتحال پہلے ہی فلسطین، شام اور لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کے باعث نازک بنی ہوئی ہے، ایسے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست ٹکراؤ عالمی سطح پر ایک بڑا خطرہ بن گیا ہے، طاقتور ممالک اسرائیل کا ساتھ دینے کی بجائے حقائق پر مبنی حق کا ساتھ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ فلسطین و غزہ اور یمن و شام اور ایران میں امریکا کا کردار تعصب اور شدت پسندانہ ہے، امریکہ نے اسرائیل کو فلسطین و غزہ میں مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی اور حملوں سے کیوں نہیں روکا، سلامتی کونسل میں جب بھی غزہ جنگ...
    غزہ: اسرائیلی فوج کے ٹینکوں نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں خوراک کے حصول کے لیے جمع ہجوم پر گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 59 فلسطینی شہید اور 221 زخمی ہو گئے، جن میں 20 سے زائد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ یہ واقعہ غزہ میں خوراک کی شدید قلت کے باعث پیش آنے والے ہلاکت خیز واقعات میں سے ایک بدترین واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں درجنوں لاشیں سڑک پر بکھری ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں۔ طبی عملے کے مطابق شہداء اور زخمیوں کو اسپتال لانے کے لیے شہری گاڑیوں، رکشوں اور گدھا گاڑیوں کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ رولز تبدیلی پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا، جسٹس بابر ستار نے قائم مقام چیف جسٹس سمیت دیگر ججز کو خط لکھ دیا ہے جس میں جسٹس بابر ستار نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ بغیر فل کورٹ میٹنگ رولز تبدیلی خلاف قانون ہے، طے شدہ اصول ہے جس قانون کے تحت صوابدیدی اختیار ملا قانون میں تبدیلی کے بغیر کسی دوسرے کو نہیں دیے جاسکتے۔ جسٹس بابر ستار کا خط میں کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ رولز اور آرٹیکل 208 میں ذکر طریقہ کے خلاف رولز میں تبدیلی ہوئی، فوری درستگی کیلیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ رولز 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن مجھے موصول ہوا، آئین کے آرٹیکل 208...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پر زور دیا کہ فلسطین کے ساتھ ایران کے معاملے پر بھی واضح، دوٹوک اور جرأت مندانہ پالیسی تشکیل دے کر اقدامات کیے جائیں، کشمیر کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑا جائے۔ حکمران اشیا ضروریہ، بجلی، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کر کے عام آدمی کو سہولت دیں۔مرکزی مجلس شوریٰ کے منصورہ میں ہونے والے 3 روزہ اجلاس سے اختتامی خطاب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت ملک بھر اور بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں قیام امن کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔ اسلام آباد اور کابل اپنے معاملات میں بہتری لائیں اور امن کے لیے بامعنی مذاکرات کیے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: ‎امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کشمیر کا مقدمہ حکمت عملی سے لڑے ، کابل سے معاملات میں بہتری لائے۔فلسطین اور ایران کے معاملے پر واضح ، جرأت مندانہ اقدامات اٹھائے۔لاہور منصورہ میں جماعت اسلامی کی تین روزہ مرکزی مجلس شوریٰ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ‎حکومت فلسطین اور ایران کے معاملے پر واضح ، جرأت مندانہ اقدامات اٹھائے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھاکہ استقامت، مزاحمت کی شاندار مثال قائم کرنے والے مجاہدین کی کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں، ‎حکومت کشمیر کا مقدمہ حکمت عملی اور پوری طاقت سے لڑے، ‎اسلام آباد، کابل آپسی معاملات میں بہتری لائیں، ‎افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال...
    اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کو ان کی رونے دھونے والی فلمیں پسند نہیں ہیں۔ بالی وڈ میں تین دہائیوں سے زائد عرصے سے صفِ اول کی اداکارہ رہنے والی کاجول اب پہلی بار ایک نئے تجربے سے گزر رہی ہیں۔ ان کی آنے والی فلم’ ماں‘ ان کے کیریئر کی پہلی ہارر فلم ہے، کاجول نے اپنے کرئیر میں ہارر کے علاوہ ہر میدان میں طبع آزمائی کی ہے لیکن وہ اب پہلی بار کسی خوف پر مبنی فلم میں کام کرنے جارہی ہیں۔ کاجول گزشتہ 10 برس میں صرف آٹھ فلموں میں نظر آئی ہیں، اس لیے کسی بھی پروجیکٹ کے لیے ہاں کہنا ان کے لیے ایک اہم فیصلہ ہوتا ہے۔ ایک...
    صیہونی ذرا‏ئع نے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے تازہ میزائلی حملوں میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کا گھر اور شہر الخضیرہ کا پاور ہاؤ‎س نشانہ بنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے کہا ہے کہ نئی لہر میں ایران سے صیہونی حکومت پر 50 میزائل فائر کئے گئے۔ اسلام ٹائم۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے اسرائيل کے خلاف تیسرا میزائل حملہ دن کی روشنی میں شروع کر دیا ہے اور خبروں کے مطابق ان میزائلوں نے تل ابیب میں کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ جب ایران نے دن کی روشنی میں صیہونی حکومت پر میزائلوں کی بارش کی ہے۔ ایران سے غاصب صیہونی حکومت پر میزائلی حملوں کی تازہ لہر کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(خبر ایجنسیاں+مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم دنیا متحد نہ ہوئی تو سب کی باری آئے گی۔قومی اسمبلی کا بجٹ پر بحث کے لیے اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہاں بجٹ پر بحث شروع ہے، مگر کل ہمارے ہمسایہ ملک پہ حملہ ہو گیا۔ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، جس کے ساتھ ہمارے گہرے تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ایسے رشتے ہیں ایرانیوں کے ساتھ جن کی مثال شاید تاریخ میں کم ہی ملتی ہو۔ اسرائیل نے یمن، ایران، فلسطین کو ٹارگٹ بنایا ہوا ہے۔ آج...
    اسلام آباد(اے پی پی)نائب وزیراعظم ،وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے   فلسطین کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی   میں اضافہ کے ساتھ فلسطینی طلبہ کو تعلیمی مدد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا  ہے ۔ترجمان   دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کی  جانب سے فلسطینی عوام کو فراہم کی جانے والی امداد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت  کرتے ہوئے کیا۔ نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ نے اسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں کے نتیجے میں...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیم اور صحت کے شعبے انتہائی زبوں حالی کا شکار ہیں، جہاں55 لاکھ سے زیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں عوام کو بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا اور نہ ہی کوئی انقلابی منصوبہ پیش کیا گیا، جبکہ پشاور میں سیف سٹی منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔ یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا حکومت کے تمام ادارے، وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی ’ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف پاکستان کا مؤقف واضح‘ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں...
    ---فائل فوٹو  پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کو دی جانے والی امداد کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا۔دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس کی صدارت نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔اجلاس کے دوران اسرائیل کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔اسحاق ڈار نے غزہ اور مغربی کنارے میں بگڑتی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے فلسطینی کاز کے لیے اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت دہرانے کا اعادہ کیا اور فلسطینی عوام کو انسانی امداد بڑھانے اور تعلیمی معاونت فراہم کرنے پر زور دیا۔اجلاس میں فلسطینی طلبہ کی تعلیمی مدد کو وسعت دینے کی تجاویز پر بھی...
    غزل کی محفل ہو یا فلمی پردہ، جہاں آواز تھم جائے، وہاں مہدی حسن کی گونج سنائی دیتی ہے۔ آج شہنشاہ غزل کی 13 ویں برسی ہے، مگر ان کی مدھر آواز آج بھی اہل دل کے کانوں میں رس گھولتی ہے۔18 جولائی 1927کو راجستھان کے سنگیت سے مہکتے ایک کنبے میں ایک بچہ پیدا ہوا، جو آنے والے برسوں میں گائیکی کا شہنشاہ کہلایا۔مہدی حسن کے نام سے مشہورآواز کے اس جادوگر نے 8 برس کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کیا، بعد ازاں تقسیمِ ہند کے بعد پاکستان ہجرت کی۔1957 میں مہدی حسن نے کراچی ریڈیو پاکستان سے باقاعدہ گلوکاری کا آغاز کیا، اور اپنی مدھر آواز سے سننے والوں کو گرویدہ بنا لیا۔1962 میں فلم ”فرنگی“ کے...
    عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’’لو گرو‘‘ نے باکس آفس پر مشہور فلم مولا جٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔  اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم کو شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے اور یہ پاکستان بھر سے 12 کروڑ کا بزنس کر کے کامیاب فلموں کی فہرست میں شامل ہوچکی ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک اور پاکستان سے یہ فلم اب تک 28 کروڑ کما چکی ہے۔ یہ فلم 11 کروڑ کمانے والی مشہور فلم مولا جٹ کو بھی باکس آفس پر پیچھے چھوڑ چکی ہے۔ اس فلم پر 28 کروڑ کی لاگت آئی تھی جس کو لندن سمیت پاکستان کے مختلف مقامات پر فلمایا گیا تھا۔ رومانوی کامیڈی فلم ’’لو گرو‘‘ کے ہدایت کار ندیم بیگ...
    ماشاء اللہ، الحمد للہ ،5جون2025 کو حج اپنے اختتام کو پہنچ گیا ۔اِس بار عالمِ اسلام کے تقریباً پونے 17لاکھ خوش نصیب مسلمانوں نے فریضۂ حج کا عظیم المرتبت شرف حاصل کیا ہے ۔ایں سعادت بزورِ بازُو نیست، تانہ بخشد خدائے بخشندہ! تقریباً1.7ملین حجاج کرام کو ہر قسم کی اعانت و خدمت فراہم کرنا کوئی معمولی کارنامہ نہیں ہے۔ یوں خادم الحرمین الشریفین، سعودی عرب کے جملہ حکام اور حج انتظامات پر مامور ہر سعودی ذمے دار کو بھرپور شاباش دینی چاہیے ۔ہم سب کی طرف سے نئے حاجیوں کو تہنیت ۔ تازہ ترین حج کے عظیم الشان موقع پر خطبہ حج سعودی عرب کے ممتاز و مکرم اسکالر ، شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ الحمید، نے دیا ہے ۔...
    بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے نئے روپ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، نئی لُک میں سلمان خان اصل عمر سے 20 سال چھوٹے لگ رہے ہیں۔ اداکار سلمان خان اکثر اپنے روپ کی وجہ سے ٹرول کیے جاتے ہیں لیکن اس بار انہوں نے اپنے مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔ سلمان خان کے ساتھی اداکار ساجن سنگھ کی جانب سے سلمان خان کی شیئر کی گئی تصویر نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ دبنگ اداکار نے اپنے جسم پر ناقابل یقین حد تک محنت کی ہے۔ لوگ اپنے پسندیدہ اداکار کی تعریفیں کر رہے ہیں، کچھ کا دعویٰ بھی ہے کہ وہ 20 سال چھوٹے لگ رہے ہیں۔ یہ...
    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ کے دوران امید ظاہر کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورِ صدارت میں مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بیان پاکستانی سفارتی وفد کے حالیہ دورہ امریکہ کے تناظر میں جاری کیا۔ ٹیمی بروس کے مطابق، پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں امریکی انڈر سیکرٹری ایلیس ہوکر سے ملاقات کی، جس میں دہشت گردی کے خلاف تعاون، دو طرفہ تعلقات اور جنگ بندی کی حمایت پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ امریکی حکومت نے اس ملاقات میں کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں امن کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا۔  پریس بریفنگ کے دوران ٹیمی بروس کو فلسطین کی صورتحال سے متعلق...
    امریکا نے فلسطینیوں کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے والے 6 خیراتی اداروں اور 5 افراد پر دہشتگردی کے الزامات کے تحت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان تنظیموں پر الزام ہے کہ وہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی مالی معاونت میں ملوث ہیں، جس کے تحت انہیں دہشتگرد تنظیمیں قرار دے کر بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔ پابندی کا شکار تنظیموں میں غزہ کی الویام چیریٹیبل سوسائٹی، الجزائر کی البرکہ چیریٹی ایسوسی ایشن، ترکیہ کی فلسطین وقف فاؤنڈیشن، نیدرلینڈز کی اسرا فاؤنڈیشن، مقبوضہ مغربی کنارے کی تنظیم ادمیر اور اٹلی کی لا کپولا دی اورو شامل ہیں۔  امریکی بیان کے مطابق ان اداروں کے تمام امریکی اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔...
    ماضی کے نامور ہیرو شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ زندگی میں ایک ایسا مقام بھی آیا تھا جب میں نے اپنی جان خود لینے کی کوشش کی تھی۔ فلم اسٹار شاہد نے ایک کامیاب، شاندار اور بھرپور زندگی گزاری۔ پیسا، شہرت، عزت اور ہر وہ چیز کمائی جس کی کوئی بھی شخص تمنا کر سکتا ہے۔ انھوں نے فلمی کیریئر کے دوران اردو اور پنجابی فلموں میں کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں اور تمام ہی ہیروئنز کے ساتھ کام کیا۔ اس دوران ان کے کئی اسکینڈلز بھی سامنے آئے لیکن کامیابی کا نہ رکنے والا یہ سفر رواں دواں رہا۔ شاہد ہر دوسرے دن ایک نئی کامیابی حاصل کرتے گئے۔  تاہم ہر کامیاب انسان کی طرح اداکار شاہد کی زندگی میں ایسے دن آئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے فلسطینیوں کو امداد دینے والی 6 تنظیموں اور 5 افراد پر پابندیاں لگا دیں۔امریکی محکمہ خزانہ نے الجزائر، ترکیہ، نیدرلینڈز، اٹلی اور فلسطین کے 6 خیراتی اداروں کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دے کر بلیک لسٹ کر دیا۔ امریکی پابندی کا شکار خیراتی تنظیموں پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی مالی معاونت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق بلیک لسٹ کیے گئے امدادی اداروں کے تمام امریکی اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں، انسانی ہمدردی کی آڑ میں خیراتی ادارے دہشتگردوں کو فنڈنگ فراہم کر رہے تھے۔امریکی محکمہ خزانہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ غیر قانونی مالیاتی نیٹ ورکس سے فلسطینیوں کو ہی نقصان پہنچ رہا ہے،...
    سیکرٹری جنرل ایرانی سپریم قومی سلامتی کونسل کیساتھ ملاقات میں پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کے ڈپٹی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ امریکہ غیر جانبدار ثالث نہیں بلکہ خود بھی غزہ پر صیہونی قبضے کو مزید مستحکم کرنیکی کوشش مصروف ہے! اسلام ٹائمز۔ پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمیل مزھر نے آج سیاسی بیورو کے اراکین پر مشتمل ایک اعلی سطحی وفد کی سربراہی میں تہران کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے و ایرانی سپریم قومی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی اکبر احمدیان کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے۔ اس ملاقات میں علی اکبر احمدیان نے غزہ کے عوام کی استقامت و مزاحمت کو سراہتے ہوئے...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے مشکل حالات میں جو کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے وہ کامیابی سے کم نہیں ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اشرافیہ کو اس سوال کا جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے کتنا ٹیکس دیا اور تنخواہ داروں نے کتنا دیا؟ ہمیں معاشی میدان میں بھی دشمن سے آگے نکلنا ہے، اب آگے بڑھنے کا موقع آ گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی، ذرائعاجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، دیگر وزراء سمیت وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام شریک ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے جس دشمن کو شکست فاش دی ہے وہ پانی کو...
    معاشی ترقی جاری،اشرافیہ کو جواب دینا ہوگا اس نے کتنا ٹیکس دیا ہے ،وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے مشکل حالات میں جو کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے وہ کامیابی سے کم نہیں ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اشرافیہ کو اس سوال کا جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے کتنا ٹیکس دیا اور تنخواہ داروں نے کتنا دیا؟ ہمیں معاشی میدان میں بھی دشمن سے آگے نکلنا ہے، اب آگے بڑھنے کا موقع آ گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے جس دشمن کو شکست فاش دی ہے وہ پانی کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ قربانی کے اس فلسفے کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں بھی وہ قربانی کا وہ جذبہ اللہ کی رضا کے لیے اپنے بچہ قربان کر دینا اور باپ اور بیٹے کی ایسی محبت جو دنیا میں مثال بن گئی اور اللہ کو وہ ادا اتنی پسند آئی کہ وہ مسلمانوں کے اوپر اس کو واجب کر دیا گیا۔ دنیا میں جانور بھی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔دیکھیں کتنے اطاعت ہے ان جانوروں کے اندر وہ بھی اللہ کی رضا کے لیے اپنے قربان ہو رہے ہیں تو ہمیں اور آپ کو چاہیے کہ دنیا میں جو...
    فلسطین میں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ - یونیسیف (UNICEF) کے ترجمان نے غزہ کی پٹی کو "مجسم جہنم" قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس خطے کی صورتحال لحظہ بہ لحظہ خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے! اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ - یونیسیف (UNICEF) کے ترجمان کاظم ابو خلف نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ دور، غزہ میں خواتین و بچوں کے لئے بدترین ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق کاظم ابو خلف کا کہنا تھا کہ غزہ کو آج ایک "حقیقی جہنم" میں بدل دیا گیا ہے اور اس کی صورتحال ہر گزرتے لمحے کے ساتھ خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے۔ انھوں نے غزہ کے لئے...
    مولانا شعیب احمد کا کہنا تھا کہ اسرائیل انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کو چیلنج کر کے فلسطین کو نقشے سے مٹانے کی کوشش کر رہا ہے، چھوٹے بچوں کو بھوکا پیاسا مارا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مولانا شعیب احمد نے فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل معصوم لوگوں کو بڑی بے رحمی سے قتل کر رہا ہے۔ انہوں نے پہلگام حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سب کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ دہشتگردی کے حملوں اور اس سے متعلق خبروں کو سیاسی فائدے کے لئے غلط استعمال نہ کیا جائے اور معاشرے میں نفرت اور دشمنی نہ پھیلائی جائے۔ وقف...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے عید کے موقع پر کہا ہے کہ امت مسلمہ پر ابتلاء کا وقت ہے بالخصوص غزہ اور فلسطینیوں پر آزمائش ہے اور عالم اسلام خاموش ہے ، اللہ دشمنوں کو نابود کرے۔وزیر دفاع نے کہا کہ آج کے دن فلسطینی بھائیوں کےلیے دعا کریں، کم از کم ان کے لیے دل سے دعا ضرور کریں، اللہ ان کے دشمنوں کو نیست و نابود کرے اور ان کو فتح دے، ہم بھٹک گئے ہیں، اللّٰہ ہمیں سیدھا راستہ دکھائے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ساری امت کیلیے یہ سبق ہے کہ کہیں نا کہیں ہم نے کوتاہی کی ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریمؐ کی شفاعت نصیب کرے، اللہ ہم سے ناراضگی دور کرے، قربانی کا جذبہ...
    جمعہ کو ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں، بیروٹ نے اشارہ کیا کہ پیرس اور ریاض 17 سے 20 جون کو نیویارک میں منعقد ہونے والی فلسطین پر اقوام متحدہ کی کانفرنس کے دوران "ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے" کا عہد کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بیروٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کا پختہ ارادہ رکھتا ہے۔ ہم فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، جمعہ کو ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں، بیروٹ نے اشارہ کیا کہ پیرس اور ریاض 17 سے 20 جون کو نیویارک میں منعقد ہونے والی فلسطین پر اقوام متحدہ کی کانفرنس کے دوران...
    اپنے ایک بیان میں قم المقدسہ میں نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان اور مدیر دفتر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی تعلقات میں الفاظ کا چناؤ بہت اہمیت رکھتا ہے اور ایک رہنماء کا بیان ملک کی نمائندگی کرتا ہے۔ ایسے میں، ایک متنازعہ شخصیت کو "امن کا پیامبر" قرار دینا ملک کی خارجہ پالیسی اور عوام کے جذبات کی درست عکاسی نہیں کرتا۔ اسلام ٹائمز۔ قم المقدسہ میں نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان اور مدیر دفتر علامہ بشارت حسین زاہدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو "امن کا پیامبر" قرار دینے کے بیان نے بہت سے حلقوں میں شدید غم و غصے اور تشویش کو جنم دیا ہے۔ یہ بیان...
    ریاض +مدینہ منورہ (ممتاز احمد بڈانی+ نوائے وقت رپورٹ+جاوید اقبال بٹ) مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ صالح بن حمید نے خطبہ حج  میں کہا  کہ اے اللہ! فلسطین کے بھائیوں کی مدد فرما، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کر دے، ان کے قدم اکھیڑ دے۔ مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ صالح بن حمید نے خطبہ حج دیا۔  امام شیخ صالح بن حمید کا کہنا تھا کہ تقوی اختیار کرو، اللہ کی پکڑ بہت سخت ہے، تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ہے، تقویٰ اختیار کرنے پر اللہ جنت عطا فرمائے گا۔ انہوں نے کہا نبی کریمؐ نے فرمایا اللہ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو۔ نیکو...
    مسجد الحرام کے امام شیخ صالح بن حمید نے خطبہ حج کے دوران فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے خصوصی دعا کراتے ہوئے کہا ہے کہ اے اللہ! فلسطین کے بھائیوں کی مدد فرما، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کردے، ان کے قدم اکھیڑ دے۔ حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے دوران میدان عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ صالح بن حمید نے امت مسلمہ کو ہدایت کی کہ چھوٹی سےچھوٹی نیکی کو بھی حقیر نہ جانو، اللہ فخر، تکبرکرنےوالے کو پسند نہیں کرتا، اللہ کے رسول کے احکامات کی پاسداری کرو، جن چیزوں سے روکا گیا ہے ان سے دور رہو۔ امام حرم نے کہاکہ اللہ نے کہا ہے...
    مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایمان والوں کو اللہ سے ڈرنا چاہئے اور تقویٰ اختیار کرنا چاہئے۔  انہوں نے کہا کہ شیطان مسلمانوں کا دشمن ہے اور مسلمانوں کو اس سے دور رہنا چاہئے، مسلمانوں کو آپس میں اتحاد و اتفاق رکھنا چاہئے، اگر کوئی اپنے دشمن کو معاف کرے گا تو اللہ اسے اپنا دوست بنالے گا۔  شیخ صالح بن عبداللہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کو بطور دین انسانیت کیلئے پسند کیا ہے، اور دین مکمل ہوچکا ہے۔  انہوں نے کہا کہ نیکی برائیوں کو مٹا دیتی ہیں اسی لئے نیکی کی زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سوشل میڈیا پر اسپین ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں ٹریفک اشارے پر لکھا گیا ہے کہ اسٹاپ اسرائیل، فری غزہ۔ خواجہ آصف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ اسپین ہے کاش ہم مسلمان ممالک کو بھی یہ توفیق ہو اس قسم کے مؤثر اقدام کریں اپنی رائے اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا موثر اظہار کریں۔ محشر میں کیا جواب دیں گے۔ آقا دوجہاں ﷺ کو ڈیڑھ ارب مسلمانوں نے غزہ کے مسلمانوں بے یارو مدد گار چھوڑ دیا تھا۔ یہ سپین ھے۔۔کاش ھم مسلمان ممالک کو بھی یہ توفیق ھو اس قسم کے مؤثر اقدام کریں اپنی رائے اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا موثر اظہار...
    اپنے ایک جاری بیان میں جہاد اسلامی کا کہنا تھا کہ یہ وہی حکومت ہے جو عربوں کے ذخائر کو بلا تفریق لوٹتی ہے، مجرم صیہونی رژیم کو ہتھیار و گولہ و بارود فراہم کرتی ہے اور اپنے جرائم کو جاری رکھنے کیلئے سیاسی پردہ ڈالتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" نے ایک جاری بیان میں اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری وحشیانہ جارحیت کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی گئی جسے امریکہ نے ویٹو کر دیا۔ واشنگٹن کا یہ امر اس بات کی غمازی ہے کہ امریکی حکومت، نتین یاہو کے جنگی جرائم کی مکمل طور پر ذمے دار ہے۔ نیز...
    پاکستان کے سپر اسٹار ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم "لو گرو” کا نیا شادی کا گانا "سادہ آشنا” ریلیز ہوتے ہی بےحد مقبول ہو گیا ہے۔ اس گانے کی ایک خاص بات یہ بھی کہ اس گانے کے ڈھولکی کے سین میں ماہرہ خان نے اپنی مایوں کا دوپٹہ زیب تن کیا ہے۔ ماہرہ نے زرد رنگ کا پاکستانی ڈیزائنر کا لباس پہنا اور اس گانے میں دکھائی جانے والی مایوں میں اپنی اصل مایوں کی چنری کے ساتھ اسے لُک مکمل کیا۔ گانے میں ماہرہ ایک روایتی پشتون دلہن کے روپ میں نظر آتی ہیں، جس کی اسٹائلنگ اور رقص پشتون شادیوں کی روایتوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس گانے میں ہمایوں سعید اور احمد علی...
    ویسٹ بیلفاسٹ سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ پیڈی میکوری نے فائٹ کے دوران مکمل غلبہ برقرار رکھا اور متفقہ فیصلہ کے ذریعے کامیابی حاصل کی۔ میکوری نے خود بھی اپنے اکاؤنٹس پر Street Justice کے عنوان کے ساتھ آئرش اور فلسطینی پرچموں کے ایموجیز کے ساتھ پوسٹ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ روم میں ہونے والے کیج وارئیرز 189 کے مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی، جب آئرلینڈ کے فائٹر پیڈی میکوری نے اسرائیلی حریف شوکی فراج کو شکست دیتے ہوئے زور و شور سے فری فلسطین کے نعرے لگائے۔ ویسٹ بیلفاسٹ سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ پیڈی میکوری نے فائٹ کے دوران مکمل غلبہ برقرار رکھا اور متفقہ فیصلہ کے ذریعے کامیابی حاصل...
    معروف اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید کو بچہ قرار دے دیا۔ پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان اور سینئر اداکار ہمایوں سعید عیدالاضحیٰ پر اپنی نئی فلم لو گُرو کے ساتھ ایک بار پھر سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔ فلم کی ریلیز سے قبل دونوں اداکار مختلف ممالک کے پروموشنل دوروں پر رہے، جس میں امریکا، برطانیہ اور دبئی شامل ہیں، جہاں انہوں نے مداحوں سے ملاقاتیں کیں اور فلم کو بھرپور انداز میں پروموٹ کیا۔ فلم سے متعلق جاری تشہیری مہم کے دوران دونوں اداکار ایک شو میں شریک ہوئے، اسی دوران ماہرہ خان نے ہمایوں سعید سے متعلق ایک دلچسپ اور منفرد انکشاف کیا۔ ماہرہ خان نے کہا کہ...
    سعودی عرب نے فلسطینی شہدا اور اسرائیل کے ساتھ تنازع میں قید رہنے والے فلسطینیوں کے اہلخانہ کو حج کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا ہے۔ یہ دعوت خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے پروگرام کے تحت دی گئی ہے، جس کے تحت غزہ سے 500 فلسطینی عازمین حج سعودی عرب پہنچے۔ فلسطین سے آنے والے مہمانوں کی تعداد 1,000 ہوچکی ہے۔ مزید پڑھیں: وفاقی سیکریٹری مذہبی امور کا مکہ مکرمہ کا دورہ، حج 2025 کے انتظامات کا جائزہ عرب نیوز کے مطابق عازمین حج جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے جہاں وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں انہیں مکہ مکرمہ میں خادم حرمین شریفین کے پروگرام کے تحت مخصوص رہائش...