2025-06-09@17:43:56 GMT
تلاش کی گنتی: 119

«پر تفصیلی»:

(نئی خبر)
    فلسطین کے مسلمانوں نے اقصیٰ کی آزادی کے لئے قربانیوں کی جو تاریخ مرتب کی ہے وہ بے مثال بھی ہے اور لازوال بھی، ہمیں شہداء فلسطین پہ فخر بھی ہے اور ان سے پیار بھی ،اللہ ان کی قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبولیت کا شرف عطا فرمائے آمین۔ فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے غزہ میں سات اکتوبر 2023 ء کے بعد اب تک 15 ماہ سے جاری نسل کشی کی ہولناک جنگ میں اسرائیلی جنگی جرائم کی لرزہ خیز تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ سرکاری پریس آفس کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں 61,709 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، جن میں سے 47,487 ہسپتالوں میں لائے گئے، جبکہ 14,222 شہداء...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔ صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی موجود تھے۔ صدر مملکت  کو پارک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پاک فضائیہ کے ترقی کے سفر میں اہم سنگ میل ہے، یہ علم اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی بنیاد بننے کو تیار ہے، پارک کا مقصد خلائی، سائبر، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، ایرو اسپیس میں نجی اور پبلک سیکٹر کو جوڑنا ہے۔ 5 ماہ سے جرگے کر رہےہیں، نفرتوں کو ایک طرف کریں...
    اسلام آباد(آن لائن)قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے وزارت سے اسٹیل مل کے مالی معاملات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس چیئرمین حفیظ الرحمن کی صدارت میں ہوا،سیکرٹری وزارت نے بتایا کہ اسٹیل مل کے حوالے سے روسی ماہرین کی ٹیم پاکستان آئی تھی،روس کے ساتھ آن لائن اجلاس ہوئے ہیں روس کی ٹیکنیکل ٹیم اسٹیل مل کا جائزہ لے رہی ہے،سیکرٹری صنعت و پیداوار نے بریفنگ میں بتایا کہ 30 جون تک حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا، اسٹیل مل کی 345 ارب روپے کی لائبلیٹیز ہیں، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ روس کے ساتھ معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،اسٹیل مل کو اسکریپ کرنے کی...
    ابو عبیدہ نے قابض اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت آج جمعرات کو رہائی پانے والی تین اسرائیلی خواتین قیدیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ ان میں اربیل یہود، اگام برجر، اور گادی موشے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے قابض اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت آج جمعرات کو رہائی پانے والی تین اسرائیلی خواتین قیدیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ ان میں اربیل یہود، اگام برجر، اور گادی موشے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کی شام حماس نے ان قیدیوں کے ناموں کی فہرست اسرائیل کے حوالے کی ہے جنہیں آج جمعرات کو غزہ...
    اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔   ذرائع کے مطابق آئی ایم  ایف کا وفد معاشی اصلاحات پر حکومت سے مذاکرات کرے گا اوربینچ مارکس اور ایف بی آر کے اہداف کا تفصیلی جائزہ لے گا۔  وفد آئی ایم ایف کے طے شدہ اہداف پر عمل درآمد کا معائنہ کرے گا اور پاکستان میں معاشی کارکردگی اور ریونیو کلیکشن کے معاملات کا تفصیلی  جائزہ لے گا۔   ذرائع کے مطابق دورے کے اختتام پر وفد اپنی رپورٹ مرتب کرے گا۔ 
    نیب کی پریس ریلیز پر ملک ریاض حسین کا ردعمل ، کسی صورت بلیک میل ہونگا اور نا ہی گواہی دونگا، تمام راز ثبوتوں کیساتھ سینے میں ہیں ، تحمل کر رہا ہوں ،، ملک ریاض ، مزید تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض نے کہا ہے کہ میرا کل بھی یہ فیصلہ تھا آج بھی یہ فیصلہ ہے، چاہے جتنا مرضی ظلم کر لو، ملک ریاض گواہی نہیں دے گا! سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں ملک ریاض نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنا آسان نہیں، قدم قدم پر رکاوٹوں کے باوجود 40 سال خون پسینہ ایک کرکے...
    اسلام آباد (صباح نیوز+آن لائن)حکومتی مذکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔پی ٹی آئی کے مطالبات پر 7 روز میں تفصیلی جواب دیں گے، منگل کو اسپیکر آفس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ میٹنگ بہت اچھی رہی ہے اور میٹنگز چلتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، آج بھی ہماری اسی حوالے سے میٹنگ ہے۔
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن سمیت دیگر مطالبات پر 7 روز میں تفصیلی جواب دیں گے. تاہم جوڈیشل کمیشن بنانے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے قائم حکومتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے اور اس کا 7 روز میں تفصیلی جواب دیا جائے گا۔جوڈیشل کمیشن کے بارے میں کئے گئے سوال پر عرفان صدیقی نے کہا کہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، اس معاملے پر مشاورت جاری...
    کولاج فوٹو: فائل سپریم کورٹ آف پاکستان نے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کے خلاف اپیل کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کردہ تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ کوئی ممبر پارلیمنٹ منحرف ہوجائے تو اسے شوکاز نوٹس جاری کرنا ضروری ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن یا ٹربیونل پارٹی ہیڈ کے ڈکلیئریشن کا جائزہ لے کر اس کی تصدیق کرتا ہے، پارٹی ہیڈ کے ڈکلیئریشن کا تنازع ہو تو اسے فریقین سول کورٹ میں طے کر سکتے ہیں۔سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن حقائق کا خود سے جائزہ نہیں لے سکتا۔ کسی جماعت میں شامل ہوتا تو سامنے اعلان کرتا، عادل بازئیکوئٹہ...
    پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب،القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی، اجلاس میں مذاکرات کے حوالے سے بھی بات ہوگی، جبکہ پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل بارے بھی بات چیت ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے 190 ملین پانڈ کیس میں عمران خان کو 14 اور بشری بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی، 30...
    احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں ملزمان میں سے کوئی مجرم، کوئی سہولت کار اور کوئی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ 148 صفحات پر مشتمل احتساب عدالت کے تفصیلی فیصلے کے مطابق عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔عدالت نے دونوں کو قید کے علاوہ جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ فیصلے میں ذلفی بخاری، مرزا شہزاد اکبر، فرحت شہزادی عرف گوگی، ضیا المصطفی نسیم سمیت 6 ملزمان کو فیصلے میں اشتہاری قرار دیا گیا۔ فائیو جی ٹیکنالوجی کب لانچ ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
    کون مجرم؟ کس نے سہولت کاری کی، کسے اشتہاری قرار دیا گیا؟ تفصیلی فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی:احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں ملزمان میں سے کوئی مجرم، کوئی سہولت کار اور کوئی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔148 صفحات پر مشتمل احتساب عدالت کے تفصیلی فیصلے کے مطابق عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔عدالت نے دونوں کو قید کے علاوہ جرمانے کی سزا بھی سنائی۔فیصلے میں ذلفی بخاری، مرزا شہزاد اکبر، فرحت شہزادی عرف گوگی، ضیا المصطفی نسیم سمیت...
    غزہ : غزہ میں جنگ بندی کے ممکنہ معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں۔ یہ معاہدہ تین مراحل پر مشتمل ہوگا، اور پہلا مرحلہ چھ ہفتوں تک جاری رہے گا۔   پہلے مرحلے میں اسرائیلی فوج غزہ کی سرحد سے 700 میٹر کے اندر محدود ہو جائے گی۔ اس دوران اسرائیل 2000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، جن میں 250 عمر قید کے قیدی بھی شامل ہیں۔ اس مرحلے میں غزہ میں موجود 33 اسرائیلی مغویوں کی بھی رہائی ہوگی۔   مزید برآں، اسرائیل زخمیوں کو علاج کے لیے غزہ سے باہر جانے کی اجازت دے گا، اور سات دن بعد مصر کے ساتھ رفح کراسنگ کھول دی جائے گی۔ اسرائیلی فوج فلاڈیلفی راہداری سے پیچھے ہٹ...
    غزہ: دیر البلاح میں اسرائیلی فضائیہ کے وحشیانہ حملوں میں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہونے والے مکانات سے بچے کارآمد اشیاء تلاش کررہے ہیں غزہ: دیر البلاح میں اسرائیلی فضائیہ کے وحشیانہ حملوں میں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہونے والے مکانات سے بچے کارآمد اشیاء تلاش کررہے ہیں مقبوضہ بیت المقدس /غزہ سٹی /دوحا/ واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک +اے پی پی) اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل جنگ بندی معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں۔ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین اور اسرائیل کے عہدیداروں نے کہا کہ حماس نے غزہ جنگ روکنے اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی ہے تاہم حماس نے منظوری کو تحریری شکل میں پیش...
    لاہور: اسمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے پاکستان میں اپنا نیا اسمارٹ فون ’ریڈمی نوٹ  14 سیریز ریلیز کر دیا ہے، جس کی قیمت سمیت تمام تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ ‎لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقدہ تقریب میں شیاؤمی کے جدید اسپیسفی کیشنز سے آراستہ اسمارٹ فون متعارف کروایا گیا۔ شیاؤمی نے ریڈ می نوٹ 14 پرو پلس 5 جی، ریڈ می نوٹ 14 پرو، اور ریڈ می نوٹ 14 سیریز لانچ کردی ہے، موبائل میں ہائی ریزولوشن AI کیمرہ سسٹم، آل اسٹار پائیداری اپ گریڈ کے ساتھ موجود ہے۔ کمپنی کے نمائندے سفیان احمد نے بتایا کہ ریڈ می نوٹ 14 سیریز کے مرکز میں موجود کیمرہ سسٹم فلیگ شپ فوٹوگرافی کے لیے تیار کیا گیا ہے اور...
    میٹا نے واٹس ایپ میں 2025 کی پہلی بڑی تبدیلی کا عندیہ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو میسجنگ ایپ کے ہر پہلو کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں اے آئی ٹیب کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ صارفین کمپنی کے متعدد اے آئی ٹولز کو استعمال کرسکیں۔ رپورٹ کے مطابق اے آئی ٹیب میں مختلف فیچرز موجود ہوں گے جیسے ایک فیچر مقبول اے آئی کریکٹرز کا ہوگا۔آپ مختلف اے آئی بوٹس سے متعدد موضوعات پر چیٹ کرسکیں گے۔اسی طرح اے آئی سے تیار کردہ اسٹیکرز، تصاویر اور میٹا کے اے آئی سرچ انجن جیسے فیچرز بھی وہاں دستیاب...
    راولپنڈی: آئی سی سی کا وفد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کررہا ہے پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ و دیگر حکام نے جاری تزئن و آرائش کے بارے میں بریفنگ دیراولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک) چمپئنز ٹرافی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے پاکستان آنے والے آئی سی سی وفد نے دوسرے مرحلہ میں ہفتہ کو پنڈی کرکٹ اسٹڈیم کا دورہ کیا اور وہاں چمپیئنز ٹرافی کے انعقادکیلیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے 6 رکنی وفدنے راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ و دیگر متعلقہ حکام نے جاری تزئن و آرائش کے بارے میں بریفنگ دی۔19...