2025-09-18@06:45:18 GMT
تلاش کی گنتی: 514
«پولیس رپورٹنگ»:
(نئی خبر)
—فائل فوٹو خیبر پختونخوا (کے پی) میں دہشت گردی کے شہداء کی ششماہی رپورٹ جاری کر دی گئی۔پولیس رپورٹ کے مطابق صوبے میں رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں 860 افراد شہید و زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے 13 اضلاع میں 63 پولیس اہلکار شہید، 84 زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں 101 عام شہری شہید ہوئے ہیں جبکہ 292 زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے خیبر پختون خوا میں رواں سال دہشتگردی کے کتنے واقعات ہوئے؟ رپورٹ کے مطابق مختلف واقعات میں رواں سال ایف سی کے 46 اہلکار شہید، 82 زخمی ہوئے۔پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنوں میں سب سے زیادہ 181،...
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں صدیق آباد پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے میں ڈپٹی کمشنر اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیموں نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا۔
برطانوی یوٹیوبر اپنے کھوئے ہوئے ایئرپوڈز واپس لینے پاکستان پہنچ گیا، پولیس کا بھرپور تعاون WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز برطانوی سوشل میڈیا انفلوئنسر مائلز راؤٹلیج، جو ’لارڈ مائلز‘ کے نام سے مشہور ہیں، نے تقریباً ایک سال بعد دبئی کے ہوٹل میں گمشدہ اپنے ایئر پوڈز بازیاب کرلئے، اور اس مدد کا ذریعہ جہلم پولیس بنی۔ ’لارڈ مائلز‘ کے ائیر پوڈز کا دلچسپ واقعہ کچھ ہفتے قبل سوشل میڈیا پر سامنے آیا اور لارڈ مائلز نے اعلان کیا کہ ان کے چوری شدہ ایئرپوڈز پاکستان میں ہیں اور وہ خود ان کو واپس لینے کے لیے پاکستان آئیں گے۔انفلوئنسر نے اپنے آئی فون پر ’لاسٹ موڈ‘ فعال کیا تاکہ وہ ایئر پوڈز کو ٹریک کر سکیں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی سربراہی میں فلیگ مارچ کیا گیا جس میں ضلع پولیس کی سب ڈویڑنز کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، 15 مددگار اور ایگلز موٹرسائیکلز نے شرکت کی فلیگ مارچ کا آغاز ایس ایس پی آفس سے کیا گیا جو کہ شہر کے مختلف علائقوں ایم اے جناح روڈ، غریب آباد، کھپرو چوک، مہاجر کالونی چوک، ہیرآباد، چاکی پاڑہ، مدینہ مسجد چوک، مارکیٹ چوک، پوسٹ آفس چوک، سول اسپتال روڈ، سولجر پھاٹک، چاندنی چوک، سیٹلائیٹ ٹاؤن، جرواری شاخ اور شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا پولیس ہیڈکواٹر پر اختتام پزیر ہوا اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یاماگاٹا: جاپان کے شمالی علاقے میں واقع یاماگاٹا ایئرپورٹ پر ایک سیاہ ریچھ کی اچانک موجودگی نے فضائی آپریشن معطل کر دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، حکام اور ریچھ کے درمیان اس وقت صورتحال “جمود” کی شکار ہے کیونکہ ریچھ اب بھی ایئرپورٹ کے احاطے میں موجود ہے اور پکڑ میں نہیں آ رہا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایئرپورٹ حکام کے مطابق ریچھ پہلی مرتبہ جمعرات کی علی الصبح رن وے پر دیکھا گیا، جس پر فوری طور پر ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا۔ بعد ازاں دوپہر کے قریب ریچھ دوبارہ رن وے پر آ نکلا، جس کے باعث پروازوں کو ایک بار پھر روک دیا گیا۔سوشل...
اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی بالی ووڈ ری مکس ’کانٹا لگا‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ماڈل شفالی جری والا کی اچانک موت نے سب کو صدمے و تشویش میں مبتلا کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل و اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے جبکہ فرانزک ٹیم ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لے رہی ہے۔ ابتدائی طور پر کہا جا رہا تھا کہ اداکارہ کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی تاہم مختلف ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممبئی پولیس اداکارہ کی موت کو مشتبہ قرار دے رہی ہے۔ پولیس کے مطابق انہوں نے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر...
انسداد منشیات کے لیے جاری مہم ’نشہ اب نہیں‘ کے تحت آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر رواں سال کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔ اس مہم کے دوران 1011 مقدمات درج کیے گئے اور 1043 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ون ویلنگ کرتے نوجوان کی ویڈیو وائرل، ’اسلام آباد پولیس انہیں نشان عبرت بنائے‘ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف جاری اس مہم میں متعدد ٹارگیٹڈ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران بڑی مقدار میں نشہ آور مواد برآمد کیا گیا۔ برآمد شدہ منشیات میں 399 کلوگرام ہیروئن، 178 کلوگرام سے زائد چرس، 52 کلوگرام سے زائد آئس، 6 کلوگرام...
اسلام آباد: ) پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس پاکستان کے 111 افسروں کو گریڈ 20 اور21 میں ترقی دے دی گئی، وزیراعظم نے پوسٹنگ پلان کی بھی منظوری دے دی. اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام افسروں کے علیحدہ علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے،پی اے ایس کے گریڈ 21میں 12 اور گریڈ20میں49افسروں کو ترقی دی گئی جبکہ پولیس سروس پاکستان کے گریڈ21میں17اورگریڈ20میں 33افسروں کو ترقی دی گئی ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے جن افسروں کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے ان میں محمد عامر جان،کیپٹن ریٹائرڈ محمد ظفر اقبال، عظمت محمود خان، کیپٹن ریٹائرڈ محمد نواز نسیم، صولت ثاقب، نورین بشیر ، اسلام زیب، ڈا کٹر ساجد محمود چوہان اور ہمایوں خان شامل ہیں. ہمایوں خان کا...
عرفان ملک :وزیر اعلی پنجاب نے صوبہ بھر میں پولیس مقابلوں اور قتلوں کی رپورٹ طلب کر لی۔ لاہور سمیت پنجاب میں پولیس مقابلوں کی رپورٹ وزیر اعلی کو ارسال کر دی، صوبہ بھر میں سی سی ڈی اور ضلعی پولیس کے مقابلوں کی رپورٹ بھجوائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت ضلعوں کی پولیس نے رواں سال میں ابتک 851 پولیس مقابلے کیے،ضلعی پولیس کے ساتھ پولیس مقابلوں میں 401 جرائم پیشہ افراد ہلاک ، 546 زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے،سی سی ڈی نے 2ماہ کے دوران 286 پولیس مقابلوں میں 196 ملزمان کو ہلاک اور 139 زخمی ہوئے۔ صدر مملکت کا 11 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250625-12-9 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ی آئی اے پولیس کی منشیات، گٹکا و مین پوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار۔ سی آئی اے حیدرآباد نے خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 مین پوری و منشیات سپلائرز کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں عرفان قاضی، کامران جتوئی اور شاہد عرف شیرا آرائیں شامل ہیں ، ملزمان کے قبضے سے 600 عدد تیار شدہ مین پوری اور 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی مین پوری اور منشیات کے مقدمات میں چالان شدہ ہیں ۔عرفان قاضی کا کرمنل ریکارڈکے مختلف حیدرآباد کی مختلف تھانوں گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> شہدادپور(نمائندہ جسارت) مبینہ پولیس مقابلے میں دو مسلح ڈاکو گرفتارتفصیلات کے مطابق شہدادپور پولیس نے واپڈا روڈ پر چانڈیا موڑ کے قریب ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو مسلح ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایس ایچ او شہدادپور محمد اسلم بلو کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ تین مسلح مشتبہ افراد جرم کی نیت سے علاقے میں موجود ہیں، جس کے بعد پولیس کی ٹیم وہاں پہنچ گئی۔ پولیس کے پہنچنے پر مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت قاضی احمد...
ضلع خیرپور میں کاروکاری کے تنازع پر جاگیرانی برادری کے دو گروپوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت زبیر جاگیرانی، ثناء اللہ جاگیرانی، آفتاب اور سہیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان دو ماہ سے تنازع جاری تھا جو آج شدید تصادم کی صورت اختیار کر گیا۔ علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا، جس سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور معمولات زندگی معطل ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے حالات پر...
پولیس نے ڈیفنس اور پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والی ملزمہ سے آئس برآمد کر لی ملزمہ منشیات سپلائی کے لیے سوشل میڈیا،ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کا سہارا لیتی تھی، پولیس حکام شہر قائد میں خواتین کے منظم منشیات فروش نیٹ ورک کی سرگرمیاں بے نقاب ہو گئیں، پولیس نے ڈیفنس اور پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والی ٹک ٹاکر بابرہ عرف بیبو بلوچ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ سے آئس (کرسٹل میتھ) برآمد کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمہ نے منشیات کی سپلائی کے لیے سوشل میڈیا، خاص طور پر ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کے استعمال کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمہ نے بتایا کہ وہ پوش علاقوں میں پارٹیوں کے دوران منشیات فراہم کرتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اورکزئی (صباح نیوز)اورکزئی میں پولیس اور فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ پر دہشت گروں کے حملے کے نتیجے میں ایف سی کا جوان شہید ہو گیا۔پولیس کے مطابق اورکزئی کی تحصیل پنڈیالی کے علاقہ دویزئی شیش محل پولیس اور فرنٹیر کور کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس سے لانس نائیک لیاقت شہید ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ رات اڑھائی بجے کے قریب ہوا ، حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے، پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
فیصل آباد پولیس کی سال 2025 کی کارکردگی پر مبنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں جرائم کی روک تھام، فوری ردعمل اور مؤثر قانونی کارروائی کے میدان میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سال 2024 کے مقابلے میں 2025 کے دوران سنگین جرائم میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جو شہریوں کے لیے ایک محفوظ ماحول کی عکاسی کرتی ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں ڈکیتی رابری مع قتل کے واقعات نصف ہوگئے، جب کہ صرف ڈکیتی کی وارداتوں میں 59 فیصد اور راہزنی میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی۔ گاڑیوں کے چھیننے اور چوری کے جرائم میں بھی نمایاں کمی آئی: کار چھیننے کے واقعات میں 62 فیصد، موٹر سائیکل چھیننے میں 24...
اورکزئی، سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ، اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)ضلع اورکزئی میں پولیس اور فرنٹیئر کور چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں پولیس اور فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں ایف سی کا ایک جوان شہید ہوگیا۔پولیس کے مطابق حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کردیا، تخریب کاروں کی تلاش جاری ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل...
—فائل فوٹو پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں چائلڈ پورنو گرافی سے متاثرہ ایک اور لڑکے نے پولیس سے رابطہ کر لیا۔لڑکے نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ 2 سال قبل ملزم نے ڈیرے پر مجھ سے اور میرے کزن سے بدفعلی کی۔متاثرہ لڑکا کا کہنا تھا کہ ملزم ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کر کے ہزاروں روپے بٹورتا رہا۔ مظفرگڑھ: چائلڈ پورنوگرافی سے متاثرہ لڑکے کا پولیس سے رابطہ، ایک شخص زیر حراستصوبۂ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں چائلڈ پورنوگرافی سے متاثرہ لڑکے نے پولیس سے رابطہ کیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ ملزم گرفتار ہے، 2 متاثرین سامنے آنے پر ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اسکینڈل میں اب تک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)پھل ڈکیتی واردات میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم، ٹھارو شاہ عوام نے تعاقب بعد 2 رہزن پکڑ لیئے، پھل پولیس تھانہ کی حدود میں گاؤں عمر حیات جٹ کے پاس رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر گاؤں امیر علی آرائیں کے رہائشی شاہد آرائیں، نقدی، موبائل اور دوسرا قیمتی سامان چھین لیا اور باآسانی فرار ہوگئے۔ دوسری طرف ٹھارو پولیس تھانہ کی حدود میں ٹھارو شاہ رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر موٹر سائیکل ڈکیتی کرکے فرار ہونے والے2رہزنوں کو عوام نے تعاقب کے بعد پکڑ لیا اور پولیس حوالے کر دیا ہے۔
---فائل فوٹو صوبۂ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں چائلڈ پورنوگرافی سے متاثرہ لڑکے نے پولیس سے رابطہ کیا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے نے دعویٰ کیا کہ کئی بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنا کر ویڈیوز بنائی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکے کی شکایت پر ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے مظفر گڑھ سے چلایا جانے والا ایک انٹرنیشنل چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک پکڑا تھا۔ ملتان: انٹرنیشنل چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک پکڑا گیا انٹرنیشنل نیٹ ورک کے سرغنہ سمیت 2 افراد گرفتار کرلیے گئے جبکہ 6 بچوں کو بازیاب کرالیا گیا۔ انٹرنیشنل نیٹ ورک کے سرغنہ سمیت 2 افراد...
بھارت کی ریاست پنجاب میں سوشل میڈیا انفلوائنسر کنچن کماری عرف ’کمل کور بھابھی‘ کے قتل کے بعد ریاست میں سوشل میڈیا پر مواد تخلیق کرنے والے کئی دیگر مرد و خواتین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 11 جون کو بٹھنڈہ میں ایک کار سے کنچن کماری کی لاش برآمد ہوئی تھی، اس کے بعد پولیس نے اس معاملے میں 32 اور 21 سالہ دو سکھ نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ بھٹنڈہ پولیس کے سربراہ امنیت کونڈل نے کہا کہ اس واقعے کے مرکزی ملزم امرت پال سنگھ مہروں ہے۔ ان کے مطابق امرت پال مہروں سازش سے لے کر اس واقعے کو انجام دینے تک ہر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)بے قابو کار نصرت کینال میں جا گری، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی، واقعہ دریا خان مری پولیس تھانہ کی حدود میں مہران ہائی وے کے منگیا موری اسٹاپ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل کر نصرت کینال میں جا گری، مقامی افراد نے ریسکیو عملے کیساتھ ملکر کار سے ایک نعش نکال کر اسپتال منتقل دی، پولیس کے مطابق نصرت کینال سے نکالی گئی نعش کی شناخت ثناء اللہ ولد کریم بخش کی ہے آغا رفیق حسین کالونی سکھر کا رہائشی تھا، پولیس امدادی ٹیم کیساتھ مزید افراد کی تلاش کر رہی ہے ۔
— فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل جارحانہ اور بےقابو ہے جو پورے خطے کا پولیس مین بننا چاہتا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ ایران نے ٹکا کر جواب دیا اور دے بھی رہا ہے، ایران کا ردعمل بھی سب دیکھ رہے ہیں، دنیا میں کشیدگی اونچی سطح پر جاسکتی ہے اگر یہ معاملہ اسی طرح چلتا رہا۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اگر یہ جنگ بڑھتی چلی گئی تو یہ جنگ محدود نہیں رہ سکے گی، امریکی صدر بار بار کہہ رہے ہیں میں امن کرواتا ہوں لیکن کریڈٹ نہیں ملتا۔ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور...
سٹی42: لاہور کے علاقے ہربنس پورہ، قلندرپورہ میں قتل کی ایک واردات ،نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد اہل علاقہ نے فوری طور پر 15 ایمرجنسی پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت شایان سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے محرکات اور ملزمان کی شناخت کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے شکارپور سے معصوم بچے انس تھہیم کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مراد علی شاہ حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے معصوم بچے کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب تک فرض شناس اور وڈیروں بنگلوں پر حاضری نہ دینے والے پولیس افسران کو تعینات نہیں کیا جاتا اس وقت تک شکارپور سمیت سندھ میں امن کا قیام ممکن نہیں کیونکہ ان بنگلوں سے ہی جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی ہوتی ہے۔ شکارپور کا ایک پولیس افسر پہلے بھی ایسا انکشاف کر چکا ہے۔ صوبائی مشیر کے پولیس اسکواڈ کے ذریعے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)خیبرپختونخوا میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور پرتشدد واقعات کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سنٹرل پولیس آفس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے ابتدائی چار ماہ کے دوران بچوں کے ساتھ زیادتی کے 128 واقعات رپورٹ ہوئے، جب کہ مختلف پرتشدد واقعات میں 36 بچے جان کی بازی ہار گئے۔رپورٹ کے مطابق بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مجموعی طور پر 3 سنگین کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔(جاری ہے) پولیس نے ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائیاں کیں، جن میں 205 ملزمان کو نامزد کیا گیا، جب کہ 183 کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں...
ملیر کھوکھرا پار 4 نمبر قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی چند روز پرانی گلا کٹی ہوئی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے لاش کو ابتدائی تحقیقات کے لیے تھانے منتقل کر دیا جسے بعدازاں پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ کھوکھرا پار پولیس کے مطابق لاش 3 سے 4 دن پرانی ہے جس کا گلا کٹا ہوا ہے۔ تاہم، پولیس فوری طور پر مقتول کی شناخت نہیں کر سکی جس کی عمر 42 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا درست تعین ہو سکے گا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکرے (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) بولیویامیں سابق صدرکے حامیان کا پولیس سے بڑے پیمانے پر تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افسران ہلاک ہوچکے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بولیویا میں سابق صدرایوو مورالس کی حمایت میں عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ جہاں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا بھرپور استعمال کیا۔ رپورٹ کے مطابق عوام کی طرف سے جوابی کارروائی میں4 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ مذکورہ حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 3 پولیس افسران اور ایک فائر فائٹر بھی شامل تھا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ سابق صدر ایوو مورالس کو اگست کے انتخابات میںناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
شکار پور میں کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شکار پور کے علاقے گڑھی یاسین ٹول پلازا کے قریب پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے ایک کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ دو گروپوں میں دشمنی کا نتیجہ لگتاہے تاہم لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
—فائل فوٹو شکارپور میں گڑھی یاسین ٹول پلازا کے قریب کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں میں دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
---فائل فوٹو خیرپور کی تحصیل کوٹ ڈیجی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کوٹ ڈیجی کے گوٹھ مراد گوپانگ میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد میر محمد گوپانگ نامی شخص کے گھر میں داخل ہوئے اور میاں بیوی پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ کراچی: سہراب گوٹھ کے گھر میں فائرنگ، میاں بیوی قتلکراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سپر مارکیٹ کے قریب گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال کوٹ ڈیجی پہنچادی گئیں۔ پولیس کے مطابق لگتا ہے کہ میاں بیوی کو پرانی دشمنی پر قتل کیا گیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> شکارپور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے شکارپور سے معصوم بچے انس تھہیم کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مراد علی شاہ حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے معصوم بچے کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب تک فرض شناس اور وڈیروں بنگلوں پر حاضری نہ دینے والے پولیس افسران کو تعینات نہیں کیا جاتا اس وقت تک شکارپور سمیت سندھ میں امن کا قیام ممکن نہیں کیونکہ ان بنگلوں سے ہی جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی ہوتی ہے۔ شکارپور کا ایک پولیس افسر پہلے بھی ایسا انکشاف کر چکا ہے۔ صوبائی مشیر کے پولیس اسکواڈ کے ذریعے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت)قاسم آباد میںپولیس چوکی پر کریکر حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،رسالہ روڈ پر دکان خاکستر، نسیم نگر پولیس نے انتہائی مطلوب فراڈی کو دھرلیا۔ تفصیلات کیمطابق منگل کی صبح قاسم آباد چیک پوسٹ ون فائیو پر نامعلوم دہشت گردوں نے دیسی ساختہ کریکر بم سے حملہ کیا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، اس واقعے کے بعد اطراف کے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی کی کوشش کررہے ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> شکارپور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے شکارپور سے معصوم بچے انس تھہیم کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مراد علی شاہ حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے معصوم بچے کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب تک فرض شناس اور وڈیروں بنگلوں پر حاضری نہ دینے والے پولیس افسران کو تعینات نہیں کیا جاتا اس وقت تک شکارپور سمیت سندھ میں امن کا قیام ممکن نہیں کیونکہ ان بنگلوں سے ہی جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی ہوتی ہے۔ شکارپور کا ایک پولیس افسر پہلے بھی ایسا انکشاف کر چکا ہے۔ صوبائی مشیر کے پولیس اسکواڈ کے ذریعے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)حجام نے دوست کو قتل کرکے خودکشی کرلی، پولیس، ورثاء نے تیسرے فریق پر الزام عائد کرکے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، دوست کے ہاتھوں دوست کے مبینہ قتل اور خودکشی کا واقعہ اکری پولیس تھانہ کی حدود کرونڈی شہر میں پیش آیا، پولیس ذرائع کے مطابق حجام قدیر لوچی نے اپنے 16 سالہ ناراض دوست ارجن ماڑیچو کو پہلے گولی مار کر قتل کردیا اور پھرخود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کرکے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے، دوسری طرف ارجن ماڑیچو کے والد اور قدیر لوچی کے بھائی نے بتایا کہ دونوں گہرے دوست تھے جو ایک دوسرے کو قتل کرکے خودکشی نہیں کر سکتے یہ کسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> محراب پور(جسارت نیوز)دو ٹریفک حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمی، بھریا سٹی پولیس کی حدود میں دالی رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر گاؤں پیر ماہی کے قریب دالی کے رہائشی 11 سالہ انصار کلہوڑوولد منٹھار کلہوڑو کی نعش ملی ہے جو نامعلوم گاڑی کی زد میںآکر جاں بحق ہوگیا نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں گاؤں پیر وتو کے پاس نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر سرمد راجپر ولد روش راجپر زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق زخمی کو اسپتال منتقل کرکے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
لاہور کے علاقے ہنجروال میں خاتون نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ آمنہ نے سسرالیوں کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر مبینہ طور پر خود کشی کی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گی۔ رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے معاملے کا نوٹس لیا جس کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو آمنہ کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ افسوسناک واقعہ جمال کالونی ہنجروال میں پیش آیا، دو بچوں کی ماں 28 سالہ آمنہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)بھریا روڈ پولیس تھانہ کی حدود میں گاؤں شہزاد لاکھو کے پاس سانگی مانیئر (نہر) سے ایک نامعلوم شخص کی گلی ہوئی نعش ملی ہے، پولیس کے مطابق مقامی افراد کی نشاندہی پر نعش تحویل میں لیکر لاکھا روڈ اسپتال منتقل کر دیا، نعش کی حالت خراب اور عدم شناخت کے باعث مقامی رضا کاروں کی مدد سے سپرد خاک کر دیا ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)مویشی تاجر سے 16 لاکھ کی ڈکیتی، مزاحمت پر زخمی، رہزنوں نے موٹر سائیکل چھین لی، کوٹری کبیر پولیس چوکی کی حدود میں بنیادی صحت مرکز کوٹری کبیر کے پاس رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر کراچی میں مویشی فروخت کر کے آنے والے مویشی تاجر علی بخش رند سے 16 لاکھ کی نقدی، موبائل فون اور قیمتی سامان چھین لیا اور مزاحمت پر انہیں گولی مار کر زخمی کر دیا، زخمی کو ہالانی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا ہے، ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں عباسی سی این جی اسٹیشن کے پاس رہزن اسلحہ کے زور پر فیصل سہتو سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)گروہی تصادم میں بچوں سمیت متعدد افراد زخمی، ابڑاں پولیس تھانہ کی حدود ابڑاں شہر میں دونگھ برادری کے درمیان بچوں کی معمولی تکرار مسلح تصادم میں تبدیل ہوگئی جس میں ڈنڈوں، اینٹوں اور کلہاڑی کا استعمال ہوا جس میں بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق زخمیوں میں مسعود علی، محمد عرس، ندیم احمد، محمد صالح، مختار احمد، امیر علی، امام بخش دونگھ اور دیگر شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
مودی سرکار منی پور میں امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہے جب کہ تازہ ترین پرتشدد احتجاج کے بعد مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ کو بند اور کرفیو نافذ کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے کہا کہ ریاست کے ایک بنیاد پرست گروپ کے کچھ ارکان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے بعد انٹرنیٹ بند اور کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ تشدد کا تازہ ترین واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ ہفتے کے روز بنیاد پرست میتی گروپ ارم بائی ٹینگول کے کمانڈر سمیت 5 ارکان کی گرفتاری کی اطلاعات سامنے آئیں۔ ان افراد کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے مشتعل ہجوم نے پولیس...
سٹی42: ہربنس پورہ کے علاقے کینال روڈ نہر سے نامعلوم مرد کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق غوطہ خور ٹیم نے لاش کو نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے لاش کو شناخت کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ہتھیاروں اور گولیوں کی خریداری میں پونے 2 ارب کیبے ضابطگیاں ہوئیں،آڈیٹر جنرل آف پاکستان محکمہ پولیس میںایک ارب 74 کروڑ 60 لاکھ روپے کا اسلحہ اور گولیاں خریدی گئیں،رپورٹ میں انکشاف سندھ پولیس کے لیے ہتھیاروں کی خریداری میں پونے 2 ارب روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں محکمہ سندھ پولیس میں ہتھیاروں کی خریداری میں پونے 2 ارب روپے کی بے قاعدگیوں کے انکشافات سامنے آگئے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ پولیس میں ہتھیاروں اور گولیوں کی خریداری میں بے ضابطگیاں ہوئیں، واہ انڈسٹریز اور ایم ایس ڈیفینس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے ایک ارب 74 کروڑ 60 لاکھ روپے کا اسلحہ اور گولیاں خریدی گئیں۔رپورٹ کے...
سٹی 42 : شکارپور میں قومی شاہراہ پر ہونے والے المناک حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق خوفناک حادچہ قومی شاہراہ پر پیش آیا، جامڑا کے قریب دو ٹرکوں کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ایک ٹرک فنی خرابی کے باعث قومی شاہراہ پر کھڑا تھا، خراب ٹرک کے نیچے مکینک کام کر رہے تھے، اسی دوران پیچھے سے تیزی سے آنے والا دوسرا ٹرک بے قابو ہو کر کھڑے ٹرک سے زور دار ٹکرایا، ٹکر کے نتیجے میں دلخراش واقعہ پیش آیا۔ صدرِ مملکت سے سردار سلیم حیدر سمیت پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال پولیس...
ماڑی پور: گھر سے پھندا لگی لاش ملیر جیل سے فرار ہونیوالے قیدی کی نکلی، آخری بیان میں کیا کہا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز کراچی: ماڑی پور میں گھر سے پھندا لگی لاش ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدی کی نکلی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ یہ بظاہرخودکشی لگتی ہے، مفرور قیدی عیدگاہ تھانے میں درج منشیات کےمقدمے میں جیل گیا تھا، خوددکشی کرنے والے قیدی کی شناخت رضاکے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قیدی کے خلاف 30 مارچ 2022 کو عید گاہ تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملیر جیل کے قیدی فرار ہوتے ہوئےکینٹین سے لاکھوں روپےکا سامان بھی لوٹ کر لےگئے پولیس حکام کا بتانا ہے کہ...
—فائل فوٹو کراچی کی ملیر جیل سے گزشتہ روز فرار ہونے والے 1 اور قیدی نے گرفتاری پیش کر دی۔پولیس کے مطابق ملزم طلحہٰ کو اس کا بڑا بھائی گرفتاری کے لیے چاکیواڑہ تھانے لے کر پہنچا۔ ملزم چاکیواڑہ پولیس کے ہاتھوں منشیات کے کیس میں گرفتار ہوا تھا۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملیر جیل سے فرار 90 قیدی اب تک پکڑے جا چکے ہیں، 126 کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہزاروں قیدی زلزلے کے خوف کے باعث توڑ پھوڑ کرتے ہوئے نکلے، رات ڈیڑھ بجے کے قریب قیدیوں نے مرکزی دروازہ توڑا، 216 قیدی فرار ہو گئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 138 قیدیوں کی تلاش جاری ہے، قیدیوں نے جیل...
کراچی میں ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کی خبروں پر وزیر جیل سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل اور ڈی آئی جیل سے رپورٹ طلب کرلی۔ صوبائی وزیر جیل علی حسن زرداری نے کہا کہ کوئی قیدی فرار ہوا ہے تو اسے ہر حال میں پکڑا جائے۔ علی حسن زرداری نے کہا کہ واقعے میں غفلت برتنے والے افسران کا تعین کیا جائے گا۔ کراچی میں زلزلے کے باعث ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ پولیس کے مطابق زلزلے کے باعث جیل کے بیرکس کی دیواروں میں دراڑ پڑ گئی تھی، جس پر کچھ قیدی جیل کی دیوار توڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فرار قیدیوں کی...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیرپور کے قریب انسداد دہشت گردی کے جج کے اسکواڈ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں پولیس اہلکار مقبول شیخ شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکار مقبول شیخ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ "مقبول شیخ نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا اعلیٰ مرتبہ پایا۔” انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم شہید مقبول شیخ کے غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔” محسن نقوی نے حملے میں زخمی ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے...
خیرپور(اوصاف نیوز) لاڑکانہ روڈ پر پیر احمد کے مقام پر سیشن جج سمکان احمد کی گاڑی پرفائرنگ ، ڈاکووں کی فائرنگ سے اہلکارمقبول احمد شیخ موقع پر شہیدہوگئےجبکہ اہلکار اقبال ملانو،صغیر احمد شدید زخمی ہوگئے۔ اسکواڈ میں شامل اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے،شہید اور زخمی اہلکاروں کا تعلق لاڑکانہ سے ہے، واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی حسن سردار نیازی موقع پر پہنچ گئے، جبکہ شہید اہلکار کی لاش کو ان آبائی گاؤں منتقل کردیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایس پی حسن سردار نیازی نے سماء کو بتایا کہ ابتدائی شواہد سے ملزمان ڈاکو تھے جنہوں نے گاڑی روکنے کے لئے فائرنگ کی، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،جلد ملزمان کو گرفتار کیا...
فائل فوٹو میرپورخاص میں خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئی، خاتون کے والد نے الزام لگایا کہ بیٹی کو داماد نے جلا کر مار دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ اریگیشن کالونی میں سرکاری کوارٹر میں پیش آیا جہاں سے خاتون کی جھلسی ہوئی لاش اسپتال لائی گئی۔خاتون کے والد نے الزام لگایا کہ بیٹی اور داماد میں گھریلو جھگڑا چل رہا تھا، داماد نے بیٹی کو جلا کر مار دیا۔دوسری جانب شوہر نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بیوی نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی ہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
لاہور: راجن پور پولیس نے تھانہ شاہوالی کے علاقے میں چند روز قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا ہونے والے 2 مغوی برکت علی اور ساجد حسین کو بازیاب کروا لیا۔ پنجاب پولیس راجن پور نے کچہ کریمنلز کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس کی جانب سے کچہ کریمنلز کے خلاف تھانہ شاہوالی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شاہوالی پولیس نے کچہ ایریا کے اغواکاروں کے ٹھکانوں پر ریڈ کیا۔ راجن پور پولیس اور کچہ کریمنلز کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں کچہ کریمنلز مغویوں کو چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی پر ورثاء نے پولیس...
خیرپور میں پیر جوگوٹھ میں خاتون اور 3 بچے مبینہ طور پر مضر صحت دودھ پینے سے دم توڑ گئے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون اور 3 بچوں کو گزشتہ روز تعلقہ اسپتال لایا گیا تھا۔اس حوالے سے متاثرین کے رشتے داروں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ خاتون نے گزشتہ روز دکان سے دودھ خرید کر بچوں کو پلایا اور خود بھی پیا تھا۔پولیس کے مطابق دودھ پینے کے بعد تمام افراد کی حالت خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہیں تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اس کیس سے متعلق پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
مورو احتجاج میں ہلاک نوجوان عرفان لغاری کی یادگار تصاویر—بشکریہ سوشل میڈیا مورو احتجاج میں ہلاک نوجوان عرفان لغاری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق عرفان علی لغاری کا پوسٹ مارٹم 23 مئی 2025ء کو کیا گیا ہے، عرفان کے جسم پر متعدد زخم اور چوٹیں پائی گئیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوجوان کی کھوپڑی کی ہڈی دائیں جانب سے ٹوٹی ہوئی پائی گئی، نوجوان کے دماغ پر گہری چوٹ تھی، جو دماغ کی نچلی سطح تک تھی۔ یہ بھی پڑھیے کالعدم قوم پرست جماعت کے کارکن عرفان لغاری کی زبردستی تدفین کینالز کی تعمیر کیخلاف احتجاج، پولیس فائرنگ سے زخمی عرفان لغاری ہلاک مورو، عرفان لغاری کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد...
حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف مہم کا آغاز کدیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان میں عیدالاضحیٰ 2025 کب ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی اس حوالے سے آئی جی سندھ پولیس، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ٹرانسپورٹ و ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ عید کا موقع خاندانوں کے ساتھ گزارنے کا ہوتا ہے اور کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھائے، کسی کو بھی عید کے موقع پر عوام کا استحصال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاکہ ہر سال...
لاہور: راجن پور پولیس نے تین دن قبل تاوان کیلئے اغوا 2 مغویوں کو ڈاکوؤں سے باحفاظت بازیاب کرالیا۔ پنجاب پولیس نے ڈی پی اور فاروق امجد کی قیادت میں خفیہ اطلاع پر کچہ سونمیانی میں مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس ڈاکوؤں کے ٹھکانوں میں داخل ہوگئی جس کے بعد ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کا مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرانے پر ڈی پی او راجن پور اور ٹیم کو...
سندھ کے ضلع خیرپور کے شہر گمبٹ میں 2 برادریوں کے درمیان مسلح تصادم میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں کشیدہ صورتِ حال پر قابو پا کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ دونوں برادری کے درمیان پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 3 سال قبل بھی دونوں برادریوں کے درمیان تصادم میں 3 افراد قتل ہو چکے ہیں۔ Post Views: 3
بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے دارلحکومت سرینگر میں بھارتی پولیس نے ایک پروفیسر اور صحافی کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی اہلکار سری نگر پہنچ گئے، غزہ اور گجرات کے قاتلوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس کی سائبر برانچ نے سری نگر کے علاقے کولگام کے ایک برطرف پروفیسر ڈاکٹر وسیم اور اس وقت ناٹی پورہ میں مقیم صحافی آصفہ بشیر کو گرفتار کیا ہے، پولیس نے دعویٰ کیا کہ یہ دونوں مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ’قابل اعتراض‘ مواد اپ لوڈ کرنے اور پھیلانے میں ملوث ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 7 ہزار سرکاری ملازمین کو سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم کیوں طلب کیا گیا...
پولیس ذرائع کے مطابق سکردو جانے والے راستے میں موجود چیک پوسٹس پر کار کی کوئی موجودگی رپورٹ نہیں ہوئی، جس کے باعث خدشہ ہے کہ انہیں کسی حادثے یا مشکل صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیاحت کی غرض سے گجرات سے گلگت بلتستان آنے والے چار نوجوان سیاح گلگت سے سکردو جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے۔ لاپتہ ہونے والوں میں سلیمان، آصف شہزاد، عمر احسان اور عثمان شامل ہیں، جو چند روز قبل اپنی سفید رنگ کی ہونڈا سٹی کار (نمبر ANE-805) پر گلگت ہنزہ پہنچے تھے۔ 15 مئی کی شب وہ گلگت سے واپس سکردو روانہ ہوئے، مگر راستے میں دنیور کے مقام پر ان سے آخری بار رابطہ ہوا۔ 16 مئی کو ان کا...
مریم نواز سمیت پورے شریف خاندان کا بھی پولی گراف ٹیسٹ کرایا جائے، بیرسٹر سیف کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وہ تمام افراد جن کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں ان کا پولی گراف ٹیسٹ کرایا جانا چاہئے، بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ جعلی مینڈیٹ سے آئی حکومت کس بنیاد پر کراسکتی ہے۔ صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ عوام نے بانی پی ٹی آئی اور شریف خاندان کا پولی گراف ٹیسٹ 8 فروری 2024 کو اپنے ووٹ سے لے لیا تھا، جو حکومت جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں آئی ہو وہ بانی پی ٹی آئی کا پولی...
— فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ میں پولیس نے 4 لاپتہ شہریوں کی واپسی کی رپورٹ جمع کروادی۔لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران شہریوں کی واپسی پر عدالت نے اظہارِ اطمینان کیا۔عدالت نے شہریوں کی واپسی پر بازیابی کی درخواستیں نمٹادیں اور دیگر لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو گمشدگی کا مقدمہ درج کروانے کی ہدایت کی۔عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔
ڈی پی او نے بتایا کہ مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران اغواء کار اور گروپ کا سرغنہ مستورہ، ب، سکنہ پاڑہ چمکنی تک رسائی حاصل کر لی۔ اسلام ٹائمز۔ کرم پولیس نے اغواء کاروں کے قبضے سے دو بچیاں بازیاب کرکے سرغنہ سمیت پورا گینگ گرفتار کرلیا، اور بچیاں والدین کے حوالے کردیں۔ ڈی پی او کرم ملک حبیب خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20 مئی 2025ء کو پولیس اسٹیشن صدہ میں مسمی بادشاہ خان سکنہ پراچہ کالونی صدہ نے اطلاع دی کہ ہماری دو کمسن بچیاں بنام سونیا بعمر تین سال اور سجمہ بعمر چار کو نامعلوم افراد نے اغواء کرالیا ہے، انہوں نے بتایا کہ مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیوں...
— فائل فوٹو راجن پور میں پٹرولنگ پولیس شاہوالی نے کارروائی کرکے 6 افراد کو اغواء ہونے سے بچالیا۔پولیس کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں نے شادی کا جھانسہ دے کر ایک شخص کو بلایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 5 افراد کو سستا سامان فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا۔
فاران یامین: بھارت کے خلاف پاکستان کی بڑی فتح، جنگ کے میدان میں بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا دی، بڑی کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور کے بی ایکس اسٹیڈیم میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے توپوں کی سلامی دی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے نعرہ تکبیر فضا میں بلند کیا گیا، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ یوم ِ تشکر پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کے پیغامات، صدر...
فائل فوٹو۔ راجن پور کے علاقے کچہ سونمیانی میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں 3 مغوی بازیاب کرالیے گئے۔ ڈسٹرک پولیس افسر کے مطابق بازیاب ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے۔ ڈی پی او راجن پور کے مطابق ڈی جی خان کے رہائشی افراد کو ایک ماہ قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کیا گیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آج 4 مغویوں کو بازیاب کروایا گیا۔ ڈی پی او راجن پور کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکو فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق ان کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی۔
---فائل فوٹو راجن پور کے کچے میں مغوی کی بازیابی کےلیے پولیس نے آپریشن کیا، اس دوران دو ماہ سے قید مغوی کو ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ سے ڈاکو فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے ان کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے دو ماہ قبل جام پور سے ہنی ٹریپ کے ذریعے ایک نوجوان کو اغواء کیا تھا۔
لاہور: باغبانپورہ کے علاقے میں ایل ڈبلیو ایم سی کے ڈمپر کی ٹکر سے پانچ افراد کی ہلاکت اور چار کے زخمی ہونے کے دلخراش واقعے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں قتل بالسبب، غفلت سے گاڑی چلانا اور دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ٹریفک حادثہ ڈرائیور کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ تھا جو جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 اسکول کی بچیاں بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والی اسکول کی بچیوں کی شناخت 12 سالہ عائمہ اور 10 سالہ حافظہ کے ناموں سے ہوئی، جاں بحق...
سکھر اور خیرپور کی پولیس نے دریائی (کچے) کے علاقے میں جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے اغواکاروں سے 12 مغوی افراد کو بازیاب کرالیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ آپریشن 12 مئی کو سکھر کے کچے کے علاقے باگڑجی میں شروع ہوا اور 13 مئی تک جاری رہا۔ کارروائی کے دوران پولیس کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، ڈاکوؤں نے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، جن میں 12.7 ایم ایم مشین گنیں، جی تھری رائفلیں، سب مشین گنیں (ایس ایم جیز)، دستی بم اور راکٹ لانچر شامل تھے۔ اس کے باوجود پولیس اہل کاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجرموں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے اور کئی اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا۔...
صدر کراچی—فائل فوٹو کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا شخص جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔پولیس حکام کے مطابق اسپتال میں داخل 60 سالہ شخص بیان دینے کی حالت میں نہیں، جس کے قریبی رشتے داروں کے بیانات قلم بند کر لیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق شہری کی جیب سے خاتون کے 2 بھارتی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔پولیس نے بتایا ہے کہ شہری کی اہلیہ بھارتی شہری ہے، جو 2 بیٹوں کے ساتھ جامشورو میں رہتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گزشتہ روز کسی نامعلوم شخص نے شہری کو نشہ آور چیز کھلائی تھی جس سے وہ بیہوش ہو گیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق عبدالعزیز کے مکمل ہوش...
نئی دہلی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی حمایت میں فیس بک پوسٹ کرنے والے بھارتی قصائی رضوان کو شد ت پسند ہندووں نے بد ترین تشدد کا نشانہ بنا دیا جس کے بعد مقامی پولیس نے رضوان کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈ یا رپورٹ کے مطابق باراسات، مغربی بنگال میں ایک قصائی، رضوان، جو سوشل میڈیا پر جاری پاکستان-بھارت کشیدگی کے دوران کھل کر پاکستان کی حمایت کر رہا تھا، مقامی افراد کے شدید غصے کا شکار بن گیا۔ اطلاعات کے مطابق رضوان کو مقامی افراد نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر رضوان کو حراست میں لے لیا اور "ملک دشمن پوسٹس" کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ رضوان نے فیس بک...
تحقیقات کے ابتدائی مرحلے میں معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ بھارتی پاسپورٹس سعودی عرب کے شہر جدہ سے جاری کیے گئے تھے، جن پر بھارت کے شہر حیدرآباد کا پتہ درج ہے۔ دونوں پاسپورٹس کی معیاد سال 2028ء تک ہے۔ عبدالعزیز تاحال جناح اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب اللہ والی مسجد کے نزدیک سے ایک ضعیف العمر شخص کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، جسے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس سروس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کی شناخت 65 سالہ عبدالعزیز ولد محمد اسحاق کے نام سے کی گئی ہے۔ عبدالعزیز سے ملنے والے سامان...
شکارپور میں آرائیں لنک روڈ پر پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کا کہنا ہے کہ 5 ملزمان شہری کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ 5 ڈاکو میں سے 2 کو ہلاک کر دیا جبکہ 3 فرار ہو گئے۔ایس ایس پی نے کہا کہ ہلاک ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں ۔
—فائل فوٹو شکارپور میں آرائیں لنک روڈ پر پولیس مقابلے میں 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کا کہنا ہے کہ 5 ملزمان شہری کو اغواء کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ کراچی، سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ میں ایک ملزم ہلاکپولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ 5 ڈاکو میں سے 2 کو ہلاک کر دیا جبکہ 3 فرار ہو گئے۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب اللہ والی مسجد کے نزدیک سے ایک ضعیف العمر شخص کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، جسے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس سروس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کی شناخت 65 سالہ عبدالعزیز ولد محمد اسحال کے نام سے کی گئی ہے۔ عبدالعزیز سے ملنے والے سامان کی تلاشی کے دوران خواتین کے نام سے جاری دو بھارتی پاسپورٹس اور ایک قومی شناختی کارڈ برآمد ہوا۔ پولیس اور حساس ادارے واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسپتال پہنچ گئے اور معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی، پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم...
سٹی 42: معرکۂ حق؛ اسلام آباد پولیس کی جانب سے پاک فوج کی تاریخی فتح پر ریلی کا انعقاد کیا گیا سرکاری عہدیداروں کی جانب سے پوری قوم کو 10 مئی کی تاریخی فتح کی مبارکباد دی آئی جی پی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا ہماری مسلح افواج نے سیسہ پلائی دیوار بن کے دشمن کا مقابلہ کیا جوقابل ستائش ہے ،یہ پوری مسلم امہ ، پاکستان اور مسلح افواج کی جیت ہے، یہ جیت پوری دنیا کے لیے پیغام ہے کہ ہم اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔ اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے عامر خٹک کمشنر راولپنڈی نے کہا اپنی افواج ، غازیوں ،...
افواج پاکستان کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے بعد ملک بھر میں اظہار تشکر ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے، وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں سرکاری عہدیداروں کی جانب سے پوری قوم کو 10 مئی کی تاریخی فتح کی مبارکباد دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص: پاک فوج کے بارے میں عوامی رائے کیا ہے؟ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہاکہ ہماری مسلح افواج نے سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کا مقابلہ کیا جوقابل ستائش ہے۔ انہوں ںے کہاکہ یہ پوری مسلم امہ، پاکستان اور مسلح افواج کی جیت ہے، یہ...
شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے محمد شاہد کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے کہا کہ ملزم کے موبائل پر کچھ اور متنازع پوسٹس بھی ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے درمیان اترپردیش کے بریلی ضلع میں ایک درزی کو فیسبک پر پاکستان کے حامی پوسٹ اپلوڈ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک پولیس افسر نے آج یہ جانکاری دی۔ ملزم درزی محمد ساجد جو کہ یہاں دیورنیا علاقہ کے رہائشی ہیں، نے مبینہ طور پر اپنے فیسبک اکاؤنٹ پر پاکستان کا پرچم اپلوڈ کیا تھا جس پر "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ درج تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے متنازع پوسٹ پر سوالات اٹھائے تو پولیس حرکت میں...
لاہور: بیوی اور بیٹی پر تشدد اور سر کے بال کاٹنے والا درندہ صفت شخص گجر پورہ پولیس کے شکنجے میں آگیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی سربراہی میں گجرپورہ پولیس نے کارروائی کی۔ ایس ایچ او گجر پورہ ذکاء کے مطابق سفاک ملزم ارشد خان نے اپنی بیوی اور بیٹی کے قینچی کے ساتھ سر کے بال کاٹ دیے، ملزم ارشد خان بیشتر اوقات اپنی بیوی اور بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ ملزم ارشد خان اپنی بیوی اور بیٹی کو ڈرا دھمکا کر رکھتا، متاثرہ خاتون نے شوہر سے چوری چھپے بچ کر تھانہ میں پہنچ کر قانونی کارروائی کی درخواست دی۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ گجر پورہ پولیس...
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار—فائل فوٹو وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے شکارپور کے علاقے بچل بھیو سے مغویوں کی بازیابی سے متعلق پولیس اقدامات سے آگاہی مانگ لی۔ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ایس ایس پی شکارپور کو کہا ہے کہ مغویوں کی صحیح سلامت بازیابی کے لیے باصلاحیت پولیس ٹیم کو ٹاسک دیا جائے۔ وزیرِ داخلہ سندھ کا زیرِ حراست نوجوان کی موت کی تحقیقات کا حکمسندھ کے وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار نے کراچی پولیس کے تشدد سے زیرِ حراست شہری کی ہلاک کا سخت نوٹس لے لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تکنیکی بنیادوں پر اغواء میں ملوث ملزمان تک رسائی اور گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ایس ایس پی...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک 13 میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ٹرانسپورٹر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر 2 خواتین بھی زخمی ہو گئیں۔ گلشن اقبال میں فائرنگ کا پراسرار واقعہ، ایک شخص جاں بحق، پولیس نے خودکشی قرار دیدیاکراچی گلشن اقبال بلاک 10 رحمانیہ مسجد کے قریب واقع... پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
راولپنڈی میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل کی جانب پیدل مارچ شروع کیا، تاہم پولیس نے انہیں گورکھپور ناکہ پر دوبارہ روک لیا۔ اس موقع پر پولیس اور علی امین گنڈا پور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔علی امین گنڈا پور نے پولیس اہلکاروں سے کہا، تم میرا راستہ نہیں روک سکتے، میرے پاس کورٹ آرڈر ہے،میں ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں جیل جاؤں گا مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔ علی امین گنڈا پور کے سیکورٹی پروٹوکول کو بھی گورکھپور ناکے پر روک لیا گیا جہاں ان کے سیکورٹی آفیسر سب انسپکٹر سلیم قریشی سے مذاکرات ہوئے۔ سیکورٹی...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور — فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جاتے ہوئے راستے میں گورکھ پور ناکے پر روک لیا گیا۔علی امین گنڈاپور کو اڈیالاجیل کی طرف پیدل مارچ کے دوران روکا گیا تو ان کے گارڈز کی پولیس کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی۔اُنہوں نے پولیس سے کہا کہ یہ پاکستان ہے، میں ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں، میرے پاس کورٹ آرڈر ہے، میں اڈیالا جیل جاؤں گا، مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔پولیس نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ تھوڑا انتظار کریں۔پولیس اہلکار علی امین گنڈا پور کو مقامی ہوٹل کی طرف لے گئے جہاں پولیس اہلکاروں اور علی امین گنڈا...
ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے آج راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کے لیے جیل کی جانب پیدل مارچ شروع کیا تاہم پولیس نے انہیں گورکھپور ناکہ پر روک دیا، جس کے باعث موقع پر شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے پولیس اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا، "تم میرا راستہ نہیں روک سکتے، میرے پاس عدالت کا حکم موجود ہے۔ میں ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ ہوں اور مجھے جیل جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔" بھارتی جارحیت سے شہریوں کی شہادت؛ سپریم کورٹ کے تمام ججز کا ایک رسمی تعزیتی اجلاس منعقد گورکھپور ناکے پر ان کے...
رانا فاران یامین: پولیس ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کے قریب ایک بھارتی ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا گیا , ڈرون کی لمبائی تقریباً 5 سے 6 فٹ بتائی جا رہی ہے اور اسے سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون کو پاکستانی سیکیورٹی سسٹم نے بروقت شناخت کرتے ہوئے سسٹم جام کر کے زمین پر گرایا۔ ڈرون انتہائی حساس مقامات کی جاسوسی کے لیے بھیجا گیا تھا اور اس میں دھماکہ خیز مواد بھی موجود تھا۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی مزید بتایا گیا ہے کہ ڈرون جیسے ہی ایک اہم عمارت کے قریب پہنچا تو اسے گرانے کی کوشش کے دوران شدید...
گزشتہ برس سینیئر صحافی جان محمد مہر کو سکھر کے علاقے میں شیرو مہر نے گھات لگا کر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ صوبہ سندھ کے ضلع شکارپور میں سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل میں مطلوب ملزم شیر علی عرف شیر و بیٹے سمیت پولیس کارروائی میں مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور پولیس نے چک کے کچے میں ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں شیرو بیٹے سمیت مارا گیا۔ شکارپور پولیس نے کہا کہ اس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، جس میں کامیابی نصیب ہوئی۔ گزشتہ برس سینیئر صحافی جان محمد مہر کو سکھر کے علاقے میں شیرو مہر نے گھات لگا کر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
سندھ کے ضلع شکارپور میں سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل میں مطلوب ملزم شیر علی عرف شیر و بیٹے سمیت پولیس کارروائی میں مارا گیا۔ رپورٹ کے مطابق شکارپور پولیس نے چک کے کچے میں ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں شیرو بیٹے سمیت مارا گیا۔ شکارپور پولیس نے کہا کہ اس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جس میں کامیابی نصیب ہوئی۔ گزشتہ برس سینیئر صحافی جان محمد مہر کو سکھر کے علاقے میں شیرو مہر نے گھات لگا کر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔
ٹریفک پولیس پنجاب نے ماہ اپریل کی ڈرائیونگ لائسنس کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا ء کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبہ بھر میں7 لاکھ 29 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا، 2 لاکھ 45ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے جبکہ 1 لاکھ 60 شہریوں نے لرننگ پرمٹ کی تجدید کروائی ۔ ترجمان کے مطابق 2لاکھ 63 ہزار سے زائد شہریوں نئے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،53ہزار ریگولر جبکہ769 انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کی تجدید بھی کی گئی۔ 4 ہزار 389 شہریوں کو انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، 2ہزار 400 شہریوں نے ڈوپلیکیٹ لائسنس ، 98 ہزار...
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے راستوں پر راولپنڈی پولیس اہلکارائیرپورٹ جانے والے مسافروں کو لوٹنے لگے پولیس عملے نےمسافروں و چھوڑنے کے آنے والوں سے موبائل فون و نقدی سمیت میٹھا حلوہ تک نہ چھوڑا سینئر پولیس افسران کی مداخلت پر اے ایس آئی عاطف سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق تھانہ دھمیال پولیس سے رجوع کرتے ہوئے ابیٹ آباد سے تعلق رکھنے والے شہری زبیع اللّٰہ نے موقف اختیار کیا کہ ڈرائیور یعقوب مہمانوں کو دبئی جانے کے خاطر چھوڑنے ائیرپورٹ جارہے تھے کہ ٹھلیاں کے مقام پر پولیس کے اے ایس آئی عاطف، کانسٹیںل زبیر وغیرہ نے روکا۔ ڈرائیور یعقوب اور مہمانوں کی تلاشی لیکر پولیس...
لاہور: ہربنس پورہ پولیس نے 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کے مطابق بچی گھر سے بوتل لینے کے لیے دکان پر گئی تھی تو ملزم عمر نے دکان کے اندر ہی بچی کو ورغلا پھسلا کر اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم عمر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ہربنس پورہ عاصم حمید اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ گا۔
خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف مختلف آپریشنز، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات میں 178 شہادتیں ہوئی ہیں۔ جاری کردہ پولیس رپورٹس کے مطابق صوبے بھر میں رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران مختلف واقعات میں 42 پولیس اہلکار شہید اور 53 زخمی ہوئے جبکہ رواں سال 68 شہری بھی شہید اور 166 زخمی ہوئے۔رپورٹس کے مطابق 4 ماہ میں ایف سی کے 33 اور سیکیورٹی فورسز کے 27 جوان شہید ہوئے۔ تربت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مختلف واقعات میں خاصہ دار فورس کے 8 اہلکار شہید جبکہ 8 زخمی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کو لاہور میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ صنم جاوید کو انویسٹی گیشن پولیس تھانہ اسلام پورہ نے گرفتار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: صنم جاوید کی بریت کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رپورٹ کے مطابق فائرنگ پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں واقع علاقے میں کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل جاں بحق ہوگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں فائرنگ کرکے ایک خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں واقع علاقے میں کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد نے پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کی، مقتول لیڈی کانسٹیبل چارسدہ میں تعینات تھی۔
سٹی42: ٹریفک پولیس لاہور اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی مشترکہ کارروائیوں میں غیر قانونی موٹرسائیکل رکشوں اور لوڈر رکشوں کی باڈی بنانے والی فیکٹریوں اور دکانوں کو سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور، ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ "ایسی ٹرانسپورٹ جو انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے، اسے سڑکوں پر آنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔" انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی رکشوں کی تیاری اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق، ٹریفک پولیس لاہور اور...
ہری پور میں ترکِ منشیات کے نجی ادارے میں ہتھکڑیاں لگے منشیات کے عادی ایک شخص نے کنویں میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے ادارے کے سربراہ کو تحقیقات کےلیے حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق خودکشی کا واقعہ پڈھانہ میں قائم منشیات کے ادارے میں پیش آیا۔ ریسکیو نے منشیات کے عادی شخص کی لاش کنویں سے نکال کر اسپتال منتقل کردی۔پولیس کے مطابق ادارے میں منشیات کے عادی دیگر افراد بھی زنجیروں سے بندھے ہوئے تھے۔ ادارے میں منشیات کے عادی 110 افراد موجود ہیں جنہیں ہتھکڑیاں لگا کر رکھا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق سوشل ویلفیئر نے ترکِ منشیات کے ادارے کی رجسٹریشن کینسل کرائی تھی تاہم ادارے کے سربراہ نے ہائیکورٹ سے حکم امتناعی لے رکھا...
خیرپور پل کے قریب وین کھائی میں جاگری، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ببرلو دھرنے کے شرکاء کی وین واپسی پر حادثے کا شکار ہوئی۔ Post Views: 3
ڈی پی او کے مطابق فتنۃ الخوارج کے حملہ آوروں کی تعداد 18-19 تھی جو مسلح اور 8 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ دہشت گردوں کا ایک گروپ رینگتے ہوئے پولیس پوسٹ کی طرف بڑھ رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ ڈی پی او بنوں کے مطابق نصف شب کو پولیس پوسٹ دھرئے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جسے بہادر پولیس اہل کاروں کی بروقت اور فوری جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔ فتنۃ الخوارج کے حملہ آوروں کی تعداد 18-19 تھی جو مسلح اور 8 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ دہشت گردوں کا ایک...
ڈی پی او کے مطابق فتنۃ الخوارج کے حملہ آوروں کی تعداد 18-19 تھی جو مسلح اور 8 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ دہشت گردوں کا ایک گروپ رینگتے ہوئے پولیس پوسٹ کی طرف بڑھ رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ ڈی پی او بنوں کے مطابق نصف شب کو پولیس پوسٹ دھرئے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جسے بہادر پولیس اہل کاروں کی بروقت اور فوری جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔ فتنۃ الخوارج کے حملہ آوروں کی تعداد 18-19 تھی جو مسلح اور 8 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ دہشت گردوں کا ایک...