پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ناکام ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئیگی، طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ناکام ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئے گی۔
اسلام آباد میں یوم شہدا پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے اثرات بڑھے تو پوری دنیا لپیٹ میں آئے گی، سیاسی کاوشوں کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیتی جا سکتی، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی زیادہ ہے، وہاں کی صوبائی حکومتوں کو اپنا کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے 2 سے 3 سیکورٹی فورسز کے اہلکار اور افسران ہر روز شہید ہو رہے ہیں، بلوچستان اور خیبر پختونخوا، دونوں صوبوں میں غیر ذمہ داری مظاہرہ کیا گیا، اب یہ قابل قبول نہیں رہا۔طلال چوہدری نے کہا کہ وردی ایک فخر اور ایک فرض بھی ہے، یہ وردی کبھی کفن بن جاتی ہے، شہدا دنیا سے چلے جاتے ہیں اور ہمیں محفوظ کر جاتے ہیں، دنیا نے دیکھا پولیس کیا نہیں کرتی، شہدا نے اپنی جوانیاں قربان کیں، ہم شہدا کے وارث ہیں، محرم، 14 اگست، عید سمیت دیگر تہواروں پر پولیس ڈیوٹی پر ہوتی ہے، مساجد، بازاروں سمیت دیگر مقامات پر پولیس اہلکاروں نے جانیں قربان کیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کے امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات قابل ستائش ہیں، ماں نے اپنے بیٹوں، اور بچوں نے اپنے والد کو گھر سے بھیجا ہو گا اور وہ واپس نہیں آیا، یہ وسائل اور وظائف شہدا کی قربانیوں کے سامنے کچھ بھی نہیں، پاکستان دہشت گردی کا شکار ہوا تو پولیس کی قربانیاں بے مثال رہی ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی عروج پر ہے، 90 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے شہدا نے قربانیاں پاکستان کو امن دینے کے لیے دی ہیں، پاکستان امن کے لیے کمزور ہوا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ایران کے صدر پاکستان تشریف لائے، ہم ان کے مشکور ہیں، دونوں ممالک نے عہد کیا کہ دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑیں گے، بلوچستان میں نمایاں فرق ہو گا، ہم افغانستان کے ساتھ بھی بات کر رہے ہیں، ہم نے افغانستان میں امن کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہمیں مایوس نہ کیا جائے، افغانستان کو اپنا فرض نبھانا ہوگا، ہم اسی امید کے ساتھ آپ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایف سی، رینجرز اور پولیس کے درمیان تمام فرق کو ختم کر دیا گیا، شہدا پیکیج کو بھی برابر کیا گیا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس فرق کو ختم کرنے کے لیے وزیراعظم سے بات کی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کو وسائل فراہم کر کے مضبوط کیا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو مزید وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمسجد اقصی پر اسرائیلی وزرا کا دھاوا عالمی قانون، انسانی ضمیر پر براہ راست حملہ ہے، پاکستان مسجد اقصی پر اسرائیلی وزرا کا دھاوا عالمی قانون، انسانی ضمیر پر براہ راست حملہ ہے، پاکستان وزیراعظم کا گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 4ارب کی فوری امداد کا اعلان قوم کل یوم استحصال کشمیر منائیگی، فسادی ملک کیخلاف گوریلا جنگ لڑیں گے، عظمی بخاری چینی کارٹل کیس کی سماعت 70شوگر ملز کی درخواست پر اگلے مہینے تک موخر کر دی گئی صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم سے انکے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ،بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دہشت گردی کے خلاف طلال چوہدری نے پاکستان دہشت اسلام آباد نے کہا کہ خلاف جنگ کے لیے ہوا تو

پڑھیں:

نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ

بی جے پی کے لیڈر نے کہا کہ ان کی جماعت جموں و کشمیر بھر سے عوامی آراء اور شکایات جمع کر رہی ہے اور عوامی مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں برسراقتدار مخلوط حکومت کی اتحادی جماعت بی جے پی کے لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکنِ پارلیمان انجینیئر غلام علی کھٹانہ نے الزام عائد کیا کہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت عوامی مسائل کے حل میں ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے، جس کے باعث عوام میں بے چینی اور ناراضگی بڑھ رہی ہے۔ ضلع رامبن کے سب ڈویژن بنیہال میں منعقدہ ایک عوامی دربار سے خطاب کرتے ہوئے جس میں مقامی باشندوں اور سرکاری افسران نے شرکت کی، غلام علی کھٹانہ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور بجلی کے شعبوں کی حالت مزید خراب ہوئی ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت پر عوام سے دور ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے زیادہ جوابدہی کا مطالبہ کیا۔

بی جے پی کے لیڈر نے کہا کہ ان کی جماعت جموں و کشمیر بھر سے عوامی آراء اور شکایات جمع کر رہی ہے اور عوامی مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے مرکز کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کی انتظامیہ کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور گوجر-بکروال برادریوں اور بے گھر کشمیری پنڈتوں کے لئے مزید حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ عوامی ملاقات کے دوران مختلف عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، جس میں مقامی حکام، بی جے پی رہنماؤں اور علاقے کے باشندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • جو زہر ہم ہوا میں بو رہے ہیں
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے