2025-06-25@12:20:48 GMT
تلاش کی گنتی: 507

«افراد ہلاک اور»:

(نئی خبر)
    یوکرین  نے کہا ہے کہ سومی شہر پر روسی بیلسٹک میزائل حملے میں 32 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی حکام نے بتایا کہ اتوار کی صبح شمالی شہر سومی کے مرکز میں 2روسی بیلسٹک میزائلوں کے حملے میں 32 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حملے کی مذمت کی  جب کہ یہ حملہ اس سال یوکرین پر کیے جانے والے سب سے مہلک حملوں میں سے ایک ہے، انہوں نے روس کے خلاف سخت بین الاقوامی ردعمل کا مطالبہ بھی کیا۔ یوکرین کے صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا کہ "صرف بدمعاش ہی ایسا کام کر سکتے ہیں، عام...
    روس نے یوکرین کے شمالی شہر سومی کے مرکز میں بیلسٹک میزائل حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 80 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر ہونے والا یہ حملہ رواں سال سب سے زیادہ تباہ کن ہے۔ یہ بھی پڑھیں روس یوکرین جنگ: فضائی حملے میں 60 روسی فوجی ہلاک بیلسٹک میزائل حملے پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہاکہ ہم روس کے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہیں، یہ سراسر دہشتگردی ہے، عالمی برادری روس کے خلاف سخت ردعمل دے۔ یوکرینی صدر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی...
    ذرائع کے مطابق پولیس نے تصدیق کی کہ مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد میں پرتشدد مظاہروں کے دوران تین افراد ہلاک ہوئے۔ اس سلسلے میں 118 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کو ہندوتوا کے رنگ میں رنگنے کے آر ایس ایس کے ایجنڈے پر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کے جارحانہ عملدرآمد سے لوگوں کی جانیں ضائع ہونا شروع ہو گئی ہیں اور حال ہی میں منظور شدہ وقف قانون کے خلاف احتجاج کے دوران مغربی بنگال میں تشدد سے تین افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے تصدیق کی کہ مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد میں پرتشدد مظاہروں کے دوران تین افراد ہلاک ہوئے۔ اس سلسلے میں 118 افراد کو...
    کولکتہ: بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں مسلمانوں کی وقف زمینوں سے متعلق قانون سازی کے خلاف شدید احتجاج کے دوران تشدد بھڑک اٹھا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 118 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ یہ احتجاج جمعے کے روز مرشدآباد ضلع میں شروع ہوا، جہاں ہزاروں مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر بل کے خلاف نعرے بازی کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ ہفتے کو ریاستی پولیس کے اعلیٰ افسر جاوید شمیم نے تصدیق کی کہ 15 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ریاستی ہائی کورٹ کے حکم پر وفاقی فوج کو علاقے میں تعینات کیا گیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 اپریل 2025ء) بھارت سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق وہاں اور پڑوسی ملک نیپال میں حالیہ دنوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں بدھ کے دن سے اب تک تقریباﹰ 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ساتھ ہی بھارتی محکمہ موسمیات نے اس خطے میں مزید بے موسمی بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے بدھ کے روز ملک میں شدید موسم سے جڑے خطرات کے خلاف وارننگ بھی جاری کی تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتے کے روز بھی بھارت کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں ہونے کے امکانات ہیں، جب کہ ملک کے مغربی علاقوں میں گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) جیسی صورتحال...
    کیرالہ (نیوزڈیسک)بھارتی ریاست بہار میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے مختلف اضلاع میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے جس میں تقریباً 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اسی حوالے سے وزیز اعلیٰ بہار نتیش کمار نے ہلاکتوں کے حوالے سے بتایا کہ ضلع نالندہ میں 18 اموات ہوئی، اس کے بعد ضلع سیوان میں 2، کٹیہار، دربھنگہ، بیگوسرائے، بھاگلپور اور جہان آباد میں ایک ایک موت رپورٹ ہوئیں۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے فی کس 4 لاکھ روپے مالی مدد کا اعلان بھی کیا۔دوسری جانب بھارت کے محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا...
    وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے کہا کہ ٹور ہیلی کاپٹر نیو یارک میں قائم اسپیشل فلائٹ رولز ایریا میں تھا، جس کا مطلب ہے کہ حادثے کے وقت ایئر ٹریفک کنٹرول سروسز فراہم نہیں کی جا رہی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی علاقے نیو یارک میں دریائے ہڈسن میں سیاحتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ کے علاوہ سیمنز کمپنی کے اعلیٰ ہسپانوی عہدیدار، ان کی اہلیہ اور 3 بچے ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نیو یارک کے میئر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ سیاحوں کا ایک ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 3...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )بھارت اور نیپال میں شدید بارش کے باعث بدھ سے اب تک تقریباً 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے خطے میں مزید غیر موسمی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے بھارتی جریدے کے مطابق محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ کے روز ملک کے لیے ایک کثیر خطرے کی وارننگ جاری کی تھی جس میں مغربی حصوں میں ہیٹ ویو کی صورتحال اور مشرقی اور وسطی علاقے میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواوں کی پیش گئی کی گئی تھی.(جاری ہے) ریاست کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ مشرقی ریاست بہار میں بدھ سے اب تک بارش سے متعلقہ واقعات میں...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )نیویارک میں ایک سیاحتی ہیلی کاپٹردریائے ہڈسن میں گرنے سے پائلٹ اور تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں نیو یارک کے میئر ایرک ولیمز نے صحافیوں کو بتایا کہ پانچ افراد پرمشتمل خاندان سیاحت کے لیے سپین سے آیا تھا . حادثے کا شکار ہونے والا خاندان نے فضا سے نیویارک شہر کو دیکھنے کے لیے ہیلی کاپٹرکرائے پر حاصل کیا تھا نیو یارک پولیس کمشنر جسیکا ٹش نے کہا کہ خاندان کو مطلع کیے جانے کے بعد ہی حادثے میں شکار افراد کی شناخت ظاہر کی جائے گی حادثے کی وجہ پر تحقیقات جاری ہیں.(جاری ہے) امریکی ذرائع ابلاغ پر جاری کی جانے والی حادثے...
    بھارتی ریاست بہار میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے مختلف اضلاع میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے جس میں تقریباً 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اسی حوالے سے وزیز اعلیٰ بہار نتیش کمار نے ہلاکتوں کے حوالے سے بتایا کہ ضلع نالندہ میں 18 اموات ہوئی، اس کے بعد ضلع سیوان میں 2، کٹیہار، دربھنگہ، بیگوسرائے، بھاگلپور اور جہان آباد میں ایک ایک موت رپورٹ ہوئیں۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے فی کس 4 لاکھ روپے مالی مدد کا اعلان بھی کیا۔ دوسری جانب بھارت کے محکمہ موسمیات کی جانب سے...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) بھارت کی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے اور درخت گرنے سے 82 افراد ہلاک ہو گئے ۔(جاری ہے) شنہوا کے مطابق بہار حکومت کے نگرانی اور تشخیص کے ماہر امیش کمار سنگھ نے کہا کہ آسمانی بجلی گرنے اور درخت گرنے سے گزشتہ دو دن کے دوران مرنے والوں کی تعداد 82 ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتہ کو خراب موسم کا الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اگلے دو دنوں کے دوران خراب موسم کے دوران محتاط رہیں۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 اپریل 2025ء) امریکہ میں حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز نیویارک میں سیاحوں کے ایک خاندان کو لے جانے والا ایک ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کی وجہ سے تین بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے اس واقعے سے متعلق صحافیوں کو بتایا کہ پانچ افراد پر مشتمل سیاح خاندان کا تعلق اسپین سے تھا، جبکہ ہلاک ہونے والا چھٹا شخص ہیلی کاپٹر کا پائلٹ ہے۔ حادثے کے وقت یہی تمام افراد ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔ ایرک ایڈمز نے میڈیا بریفنگ کے دوران مزید بتایا کہ تمام لاشیں پانی سے نکال لی گئی ہیں۔ امریکہ: واشنگٹن...
    امریکا کے شہر نیو یارک میں سیاحتی مقصد کے لیے اڑنے والا ایک ہیلی کاپٹر جمعرات کو فضا میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر دریائے ہڈسن میں الٹا گر کر تباہ ہو گیا، اس حادثے میں پائلٹ سمیت 5 ہسپانوی سیاحوں کا خاندان ہلاک ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا: دوران پرواز ہیلی کاپٹروں کا تصادم، 4 افراد ہلاک امریکی میڈیا کے مطابق حادثے میں ہیلی کاپٹر پائلٹ سمیت سیمنز کے ایگزیکٹو آگسٹن ایسکوبار، ان کی اہلیہ اور انرجی ٹیکنالوجی کمپنی کے عالمی مینیجر مرسی کیمپروبی مونٹل اور ان کے 3 بچے شامل ہیں، جن کی عمریں 4 سے 11 سال کے درمیان تھیں۔ #BREAKING Tragic helicopter crash in New York City's Hudson River 6 people died –...
    کراچی:  شہر قائد میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مختلف مقامات پر مبینہ مقابلوں کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی پولیس نے اورنگی ٹاؤن پراچہ قبرستان کے قریب ایک کارروائی کے دوران مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو ہلاک کردیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت رانو سومرو کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کارروائی کار لفٹر کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی۔ مزید پڑھیں: کراچی، اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہلاک ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ۔دوسری جانب نیو...
    نیویارک کے ہڈسن دریا میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے، تین بالغ افراد، اور ہیلی کاپٹر کا پائلٹ شامل ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے مسافروں کا تعلق اسپین سے تھا، جو سیاحت کی غرض سے نیویارک آئے تھے۔ حادثے کے بعد منظر عام پر آنے والی تصاویر میں ہیلی کاپٹر کو دریا میں الٹا تیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ دریا مین ہیٹن اور نیو جرسی کے درمیان واقع ہے۔ مزید پڑھیں: امریکا؛ فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارہ تصادم کے بعد دریا میں گر کر تباہ؛ 28 لاشیں برآمد نیویارک...
    جمہوریہ ڈومینیکن کے دارالحکومت سانتو ڈومنگو میں ایک نائٹ کلب کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 98 ہو گئی ہے، جن میں صوبہ مونٹی کرسٹی کی گورنر نیلسی کروز اور سابق بیس بال کھلاڑی اوکٹاویو ڈوٹیل بھی شامل ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح اُس وقت پیش آیا جب معروف گلوکار ربی پیریز کا کنسرٹ جاری تھا اور کلب میں سینکڑوں افراد موجود تھے۔ اچانک چھت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 150 سے زائد افراد زخمی ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ...
    ڈومینیکن(نیوزڈیسک) نائٹ کلب کی چھت گرنے سے سابق بیس بال کھلاڑی سمیت 79افراد ہلاک ہو گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جمہوریہ ڈومینیکن کے دارالحکومت سانتو ڈومنگو میں ایک نائٹ کلب کی چھت گرنے کے باعث کم از کم 79 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ منگل کی علی الصبح معروف گلوکار ربی پیریز کے کنسرٹ کے دوران نائٹ کلب میں پیش آیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں صوبائی گورنر اور سابق میجر لیگ بیس بال کھلاڑی اوکٹاویو ڈوٹیل بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت کلب کے اندر سیکڑوں افراد موجود تھے،حادثے کے بعد کئی افراد ملبے تلے دب گئے جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن...
    SANTO DOMINGO, DOMINICAN REPUBLIC: ڈومینیکن ریپبلک کے دارالحکومت سانتو ڈومنگو میں ایک نائٹ کلب کی چھت گرنے سے 79 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب مشہور مرینگی گلوکار روبی پیریز کا کنسرٹ جٹ سیٹ نائٹ کلب میں جاری تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں صوبائی گورنر نیلسی کروز اور سابقہ میجر لیگ بیس بال کھلاڑی اوکٹاؤیو ڈوٹیل بھی شامل ہیں۔ 51 سالہ ڈوٹیل ہسپتال جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ جٹ سیٹ نائٹ کلب میں اس وقت تقریباً 400 افراد موجود تھے، اور ریسکیو آپریشن میں 400 سے زائد اہلکار مصروف ہیں۔ حکام کا کہنا ہے...
    SANTO DOMINGO: ڈومینیکن ری پبلک کے دارالحکومت میں نائٹ کلب کی چھت گرنے کے الم ناک واقعے میں صوبائی گورنر اور سابق میجر لیب بیس بلا اسٹار اوکٹاویو ڈوٹیل سمیت 44 افراد ہلاک اور 146 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ ایمرجنسی کا عملہ تاحال امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے اور ملبے تلے افراد کو زندہ نکالنے کی کوشش کر رہا ہے جہاں متاثرین کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی تلاش کے لیے جمع ہوگئے ہیں۔ ڈومینیکن ری پبلک کی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے سربراہ جووان میونئل مینڈیز نے کہا کہ ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ حادثے کے وقت کلب کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 اپریل 2025ء) غزہ پٹی میں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کیے گئے تازہ حملوں میں ایک صحافی سمیت کم ازکم پچیس فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی افواج نے اتوار کو رات گئے غزہ پٹی میں دو بڑے ہسپتالوں کے باہرنصب کیے گئے خیموں پر حملہ کیا، جس میں ایک مقامی رپورٹر سمیت کم از کم دو افراد ہلاک اور چھ رپورٹروں سمیت نو دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ ان ہسپتالوں کے عملے کے پورے رہائشی علاقے میں الگ الگ حملوں میں تیئیس دیگر افراد بھی ہلاک ہوئے۔ اسرائیل نے گزشتہ ماہ حماس کے ساتھ جنگ ​​بندی ختم کرنے کے بعد سے غزہ پر حملوں کی لہر جاری...
    KINSHASA: کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے 30 افراد ہلاک ہوگئے اور حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر صحت  پیٹریسن گونگو اباکاضی نے بتایا کہ سیلاب سے ہلاکتوں کی یہ تعداد غیرحتمی ہے کیونکہ بارشوں سے دارالحکومت کے کئی علاقوں میں گھر اور سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلاکتوں کے حوالے سے تاحال جو اعداد وشمار سامنے آرہے ہیں اس کے مطابق 30 افراد کی تصدیق ہوچکی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دریائے ندجیلی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے حالانکہ اس کے اطراف ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد شہری آبادی...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 اپریل کی درمیانی شب اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوارج کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے پاکستان میں داخلے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے افغان بارڈر سے دہشت گردوں کی پاکستان میں داخلے اور دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 اپریل کی درمیانی شب اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوارج کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے پاکستان میں داخلے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی پیش قدمی کو...
    ایتھنز(انٹرنیشنل ڈیسک)یونان سے ایک اور افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔ ترکیہ سے روانہ ہونے والی ایک ربڑ بوٹ (رافٹ) یونانی جزیرے کاستیلوریزو پہنچنے کی کوشش کے دوران ڈوب گئی۔ کشتی میں 40 افراد سوار تھے جن میں 13 معصوم بچے بھی شامل تھے۔ یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق حادثے کے بعد فوری ریسکیو آپریشن کیا گیا جس میں 38 تارکین وطن اور ایک انسانی اسمگلر کو زندہ بچا لیا گیا، جبکہ ایک شخص کی لاش سمندر سے نکال لی گئی۔ ڈوبنے والے شخص کی قومیت، جنس یا عمر کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ رپورٹس کے مطابق ربڑ کی کشتی کی...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ایک آپریشن کے دوران مؤثر کارروائی کوتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 8 دہشتگردوں ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کا ایک گروپ شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل میں افغان بارڈر سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، جس پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشتگرد کو ہلاک کر دیا، جبکہ 4 دہشتگرد زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہاکہ توقع...
    پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اور 6 اپریل کی رات خوارج کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرکے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک اور 4 زخمی کردیئے۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بارہا افغان عبوری حکومت کو اپنی طرف موثر بارڈر مینجمنٹ کا کہتا آ رہا ہے.امید ہے افغان عبوری حکومت اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پورے کرے گی. توقع ہے افغان حکومت اپنی سرزمین...
      راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے افغان بارڈر سے دہشت گردوں کی پاکستان میں داخلے اور دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 اپریل کی درمیانی شب اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوارج کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے پاکستان میں داخلے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے خوارج کی پیش قدمی کو روکتے ہوئے جوابی کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے اور جھڑپ میں 8 خوارج ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان متعدد بار دہشت گردوں کی دراندازی اور موجودگی...
    پاک افغان سرحد پر خوراج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پاک-افغان بارڈر سے خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خوراج کے گروپ نے گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی تھی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجہ دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔آئی ایس...
    4 اپریل 2025 کو، یوکرین کے شہر کریوی ریہ میں روسی میزائل حملے کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 9 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ حملہ رہائشی علاقوں پر ہوا جس سے آگ لگ گئی اور وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی۔ بعد ازاں، ڈرون حملے میں مزید ایک شخص ہلاک ہوا۔ یوکرینی حکام نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے روس کی جارحیت کا تسلسل قرار دیا ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ ایک ریستوران میں یوکرینی کمانڈروں اور مغربی انسٹرکٹرز کی میٹنگ کو نشانہ بنانے کے لیے کیا...
    یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 7 افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی جس میں 2 خواتین سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونانی کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ کشتی حادثہ لیسبوس جزیرے کے قریب پیش آیا، جہاں 31 افراد سوار تھے۔رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سمندر سے 23 افراد کو بحفاظت نکال لیا، تاہم مزید افراد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق، ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔یونان کشتی حادثے میں کسی پاکستانی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں...
    حیدر آباد: نیا مہینہ شروع ہوتے ہی حیدرآباد میں پولیس نے ایک ڈکیتی گروہ کا مبینہ مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق فورٹ پولیس نے شہر کے رکشہ مارکیٹ کے علاقے میں پیٹرولنگ کے دوران مشتبہ مسلح افراد کو دیکھا، جنہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی جس کے دوران ایک ملزم ریاض السلام عرف مٹھو زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دم توڑ گیا۔ مزید پڑھیں: حیدرآباد؛ پولیس پارٹی پر مسلح افراد کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق،...
    بھارتی فوج نے اپنے ہی شہریوں کو بھون ڈالا، 16افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی ریاست چتھیس گڑھ کے جنگلات میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر 16 قبائلیوں کو موت کی نیند سلادیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ سرچ آپریشن چھتیس گڑھ کے شورش زدہ ضلع سکما میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ نے مشترکہ طور پر کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 16قبائلیوں مارے گئے جن کے بارے میں بھارتی فورسز کا دعوی ہے کہ یہ علیحدگی پسند نکسالی تھے۔ بھارتی فوج کا دعوی ہے کہ سرچ آپریشن تاحال جاری ہے جس میں ماو نواز باغیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔تاہم علاقہ مکینوں کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مارچ 2025ء) ہفتے کے روز غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ 18 مارچ سے دوبارہ شروع ہونے والے بڑے اسرائیلی حملوں کے آغاز سے اب تک غزہ میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 921ہو چکی ہے۔ وزارتی بیان کے مطابق ان میں 25 افراد گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاک ہوئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ 7 اکتوبر 2023ء، جب غزہ میں جنگ کا آغاز ہوا تھا، سے اب تک وہاں مجموعی ہلاکتیں 50,277 تک پہنچ چکی ہیں۔ ایمبولینس پر فائرنگ کا واقعہ اسرائیلی فوج نے ہفتے کو اعتراف کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میںمشکوک گاڑیاں سمجھ کر چند ایمبولینسوں پر غلطی سے فائرنگ کی تھی، جب کہ حماس...
    بھارتی ریاست چتھیس گڑھ کے جنگلات میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر 16 قبائلیوں کو موت کی نیند سلادیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ سرچ آپریشن چھتیس گڑھ کے شورش زدہ ضلع سکما میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ نے مشترکہ طور پر کیا۔  سرچ آپریشن کے دوران 16 قبائلیوں مارے گئے جن کے بارے میں بھارتی فورسز کا دعویٰ ہے کہ یہ علیحدگی پسند نکسالی تھے۔ بھارتی فوج کا دعویٰ ہے کہ سرچ آپریشن تاحال جاری ہے جس میں ماؤ نواز باغیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تاہم علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن میں ہلاک ہونے والے 16 افراد کا تعلق مقامی قبیلے سے تھا اور یہ مسلح نہیں تھے۔ علاقہ مکینوں...
    کندھ کوٹ میں بھنگوار اور بھٹو برادری کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اطراف کے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بڈانی ایٹ میانی تھانے کی حدود میں پیش آیا، قتل ہونے والوں میں بھٹو برادری کے دو اور بھنگوار برادری کے بھی دو افراد شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریقین میں فائرنگ کا سلسلہ جاری اور دونوں فریقین مورچہ بند ہوگئے ہیں، تصادم کے سبب بڈانی شہر مکمل طور پر بند ہے اور علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، دونوں گروپوں میں مزید جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان گزشتہ روز گدھا گاڑی کے معاملہ پر تصادم ہوا تھا،...
    میانمار میں جمعہ کے روز آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 732 زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں زیرِ تعمیر عمارت کے گرنے سے وہاں کام کرنے والے 100 مزدور لاپتا ہیں۔ مزید پڑھیں: سوات اور گردونواح میں زلزلہ، شدت 4.3 ریکارڈ میانمار کے فوجی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کل آنے والے طاقتور زلزلے میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 1,002 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دو ہزار 376 افراد زخمی جبکہ 30 تاحال لاپتا ہے۔ 694 افراد منڈلے، 94 دارالحکومت نیپیئی داو، 30 کیاک سی اور 18 ساگائنگ میں ہلاک ہوئے ہیں۔ منڈلے میانمار کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے...
    لاہور: وطن عزیز میں خوردہ فروش فٹ پاتھوں پر قبضہ جما لیں اور لوگ سڑکوں پر چلیں تو حادثات پیش آتے ہیں۔  امریکا میں ایسا نہیں ہے لیکن پھر بھی امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق پچھلے سال وہاں ’’آٹھ ہزار ‘‘پیدل چلتے انسان ٹریفک حادثات کا شکار ہو کر چل بسے ہیں اور یوں ہر روز پیدل چلتے تقریباً 20 لوگ موت کا نشانہ بنے ہیں۔ امریکی محکمے کی رو سے گاڑیوں کی بڑھتی تعداد اہم وجہ ہے، گویا امریکی سڑک کے آس پاس چلنا خطرناک وجان لیوا فعل بن چکا ہے، امریکی عوام کا مطالبہ ہے کہ پیدل چلنے والوں کو تحفظ دینے کے لیے سخت قوانین بنائے جائیں۔
    ---فائل فوٹو گزشتہ روز شارعِ فیصل پر تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر بیٹھے میاں بیوی پر چڑھ گئی تھی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔پولیس کی جانب سے اس افسوس ناک واقعے پر رپورٹ جاری کی گئی ہے۔رپورٹ مطابق واقعے کے ملزم 17 سال کے کار ڈرائیور عتیق کے پاس ڈرائیونگ لائسنس اور قومی شناختی کارڈ موجود نہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ افطار کے بعد پیش آیا جب شارع فیصل پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوتا ہے۔پولیس کی رپورٹ کے مطابق کار میں 3 دوست بھی سوار تھے، موٹر سائیکل اپنی مخصوص لین میں تھی، کار نے فاسٹ لین سے انتہائی بائیں جانب آتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، اسی حادثے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مارچ 2025ء) پاکستان میں بلوچستان پولیس کے ایک سینیئر اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو آج بروز جمعرات بتایا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں ''مربوط‘‘ حملوں میں مسلح افراد نے کم از کم چھ افراد کو ہلاک کر دیا۔ اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے اس پولیس اہلکار نے کہا کہ ان حملوں میں بسوں میں سوار مسافروں کو بڑی حد تک ان کی نسل کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔ بلوچستان دہائیوں سے شورش کا شکار ہے، جہاں علحیدگی پسند عسکریت پسند سکیورٹی فورسز، غیر ملکی باشندوں اور غیر مقامی افراد کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔ جمعرات کو اے ایف اپی سے...
    سیئول: جنوبی کوریا کے جنوبی علاقوں میں شدید جنگلاتی آگ نے تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد جاں بحق ہوگئے، 27 ہزار کے قریب  افراد بے گھر اور 200 سے زائد عمارتیں خاکستر ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ گزشتہ دو دن قبل لگی تھی ، اس  وقت سے بھڑک رہی ہے اور اب تک 43,330 ایکڑ (17,535 ہیکٹر) زمین راکھ ہو چکی ہے، ہیلی کاپٹر کا ایک پائلٹ اس وقت ہلاک ہوا جب اس کا طیارہ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ آگ نے قدیم بدھ مت کے مندر گونسہ (Gounsa) کو بھی شدید نقصان پہنچایا، جہاں کئی تاریخی عمارتیں تباہ ہوگئیں، تاہم ایک آٹھویں صدی کا...
    سیئول: جنوبی کوریا کے جنگلات میں آگ لگنے سے 19 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ جنوبی کوریا کے مشرقی علاقوں کے 12 مقامات پر لگی جس کے نتیجے میں اب تک 19 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد بے گھر بھی ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جنگلات میں آگ 5 دن قبل لگی تھی جو مسلسل پھیلتی جا رہی ہے اور جنگل کی آگ نے اب تک 991 ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ آگ کی وجہ سے 27 ہزار افراد نکل مقانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیلی کاپٹر بھی گرگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوا جب...
    سیول(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )جنوبی کوریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد19 ہوگئی ہے جب کہ ایک قدیم مندر شعلوں کی لپیٹ میں آکر منہدم ہوگیا فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر نے 19 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جنوب مشرقی علاقے میں آگ پھیلنے سے تقریباً 27 ہزار افراد کو فوری طور پر نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا.(جاری ہے) حکام کا کہنا ہے کہ جنگلات میں لگی آگ میں 18 شہری ہلاک ہوئے جب کہ آگ بجھانے والے ہیلی کاپٹر کا پائلٹ اس وقت ہلاک ہو گیا جب اس کا طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا وزارت داخلہ کے مطابق جنگلات میں لگی...
    پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا اس کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی اور جیسے ہی ان کی دراندازی کی کوشش کا پتا چلا فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان کے عزائم خاک میں ملا دیے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب دہشت گردوں کے ایک گروہ نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی...
    راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب، شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلی میں پاکستان-افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت مانیٹر کیا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے...
    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے 16 خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کیلی میں خوارج نے دراندازی کی کوشش کی، جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 22 اور 23 مارچ کی شب خوارج نے پاکستان اور افغانستان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کی، جس میں 16 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے موثر بارڈر مینجمنٹ کا مطالبہ کر رہا ہے، توقع ہے افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق توقع ہے افغان عبوری حکومت دہشت گردوں کو افغان...
    سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پاک-افغان سرحد کے ذریعے ملک میں دراندازی کی کوشش کرنے والے تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب، شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلی میں پاکستان-افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والےخوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت مانیٹر کیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔بیان میں کہا گیا کہ  شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں تمام 16 خوارج واصلِ...
    کمشنر کوئٹہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے غنڈوں کی فائرنگ سے کوئٹہ میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 21 مارچ 2025 کو جعفر ایکسپریس کے  ہلاک شدہ دہشتگردوں کے حق میں بی وائی سی کے احتجاج کے دوران پرتشدد مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور فائرنگ کی۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بی وائی سی قائدین کے ساتھ موجود مسلح غنڈوں کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوئے  تاہم بی وائی سی کی قیادت نے ان لاشوں کو ہسپتال سے اٹھا  کر احتجاجی دھرنا دیا تاکہ ان کا طبی معائنہ نہ ہوسکے، سول حکام اور پولیس نے بی...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) نے جعفر ایکسپریس آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کی فراہمی کے لیے پرتشدد احتجاج کیا۔ کمشنر آفس کوئٹہ کے مطابق، مظاہرین نے احتجاج کے دوران پولیس پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ کمشنر آفس کے مطابق پولیس اور سول حکام نے لاشیں حوالے کرنے کا مطالبہ کیا، تاہم بی وائی سی قیادت نے اسے افغان شہریوں کی آپس کی لڑائی قرار دے کر لاشیں دینے سے انکار کر دیا۔ بعد ازاں، پولیس نے متوفی افراد کے اہل خانہ کی درخواست پر لاشیں برآمد کر کے ان کے حوالے کر دیں۔ بی وائی سی قائدین اور مسلح افراد کے خلاف...
    برطانیہ میں غیرقانونی طور پر داخلے کی کوشش کے دوران ایک اور تارک وطن موت کی آغوش میں چلا گیا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دو یوم کے دوران دوسرا شخص جاں بحق ہوا ہے‘ ایک تارکین وطن ایک اوورلوڈ کشتی میں انگلش چینل کو عبور کرنے کی کوشش میں مارا گیا۔ اسی سفر کی کوشش میں ایک اور شخص دوسرے دن مارا گیا۔ فرانسیسی کوسٹ گارڈز کے مطابق مذکورہ شخص 15 لوگوں کے گروپ میں شامل تھا جسے انہوں نے 80 کے قریب کشتی سے اٹھایا تھا جو بدھ کی رات ڈنکرک سے روانہ ہوئی تھی۔ فرانسیسی حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز جب کشتی گریو لائنز کے قریب مسائل کا شکار ہوئی تو مداخلت کرکے...
    اٹلی(نیوز ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یو این ایچ سی آر کی اٹلی میں نمائندہ چیارا کارڈولیٹی نے ایکس کو کہا کہ بحیرہ روم میں ایک نئے بحری جہاز کے حادثے میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 56 افراد کو لے کر ایک کشتی سوموار کو تیونس کی بندرگاہ سفیکس سے روانہ ہوئی تھی۔ چیارا کارڈولیٹی نے ایکس پر لکھا کہ کشتی کچھ گھنٹوں کا سفر کرنے کے بعد ڈوب گئی، 6 لاشیں نکال لی گئی ہیں، اب بھی 40 لاپتا ہیں۔ یو این ایچ سی آر کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ اٹلی کے کوسٹ گارڈز اور پولیس...
    روم(نیوز ڈیسک)بحیرہ روم میں تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک اور 40 لاپتا ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یو این ایچ سی آر کی اٹلی میں نمائندہ چیارا کارڈولیٹی نے ایکس کو کہا کہ بحیرہ روم میں ایک نئے بحری جہاز کے حادثے میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 56 افراد کو لے کر ایک کشتی سوموار کو تیونس کی بندرگاہ سفیکس سے روانہ ہوئی تھی۔ چیارا کارڈولیٹی نے ایکس پر لکھا کہ کشتی کچھ گھنٹوں کا سفر کرنے کے بعد ڈوب گئی، 6 لاشیں نکال لی گئی ہیں، اب بھی 40 لاپتا ہیں۔ یو این ایچ سی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر کی اٹلی کے لیے نمائندہ کیارہ کارڈولیٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا، ''بحیرہ روم میں ایک کشتی کے ملبے میں اب بھی بہت سے ہلاک شدگان ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ کشتی 56 تارکین وطن کو لے کر پیر کے روز تیونس سے یورپ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ تارکین وطن کی ایک اور کشتی غرق: متعدد پاکستانی ہلاک کارڈولیٹی کے بقول، ''کچھ گھنٹے سفر کے بعد اس کشتی میں پانی بھرنا شروع ہو گیا تھا اور پھر یہ ڈوب گئی۔‘‘ اٹلی کے کوسٹ گارڈز اور پولیس نے 10 افراد کو پانی...
    ہنڈراس(اوصاف نیوز)امریکی اور فرانسیسی شہریوں سے بھرا طیارہ دوران پروازوسطی امریکی ملک ہنڈراس کے ساحلی علاقے میں واقع سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں مشہور موسیقار سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ طیارہ روٹین آئس لینڈ سے پرواز بھرنے کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہوا تاہم 5 افراد بچ گئے اور ایک تاحال لاپتہ۔ہنڈراس کے وزیرٹرانسپورٹ نے بتایا کہ ہنڈراس کی ایئرلائن کا طیارہ لانشا کا ملبہ آئس لینڈ سے تقریباً ایک کلومیٹر پر مل گیا ہے۔ فائرفائٹر اہلکاروں نے بتایا کہ تمام متاثرین کو نکالنے تک آپریشن جاری رہے گا اور توقع ہے کہ موسم بہتر رہے گا۔پرواز کی تفصیلات کے مطابق مسافروں میں امریکی اور...
    امریکہ(نیوز ڈیسک) وسطی امریکی ملک ہنڈراس کے ساحلی علاقے میں طیارہ پرواز بھرتے ہی سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں مشہور موسیقار سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ طیارہ روٹین آئس لینڈ سے پرواز بھرنے کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہوا تاہم 5 افراد بچ گئے اور ایک تاحال لاپتا ہے،ہنڈراس کے وزیرٹرانسپورٹ نے بتایا کہ ہنڈراس کی ایئرلائن کا طیارہ لانشا کا ملبہ آئس لینڈ سے تقریباً ایک کلومیٹر پر مل گیا ہے،فائرفائٹر اہلکاروں نے بتایا کہ تمام متاثرین کو نکالنے تک آپریشن جاری رہے گا اور توقع ہے کہ موسم بہتر رہے گا۔ پرواز کی تفصیلات کے مطابق مسافروں میں امریکی اور فرانس...
    تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا کہ حملے میں افغان دہشت گرد انصار اللہ المعروف طیب بھی مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق انصار اللہ کا تعلق میدان وردگ سے تھا اور  وہ خودکش حملہ آور تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں کینٹ حملہ میں ہلاک مزید 3 افغان دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے، تفتیشی ذرائع کے مطابق پہلے ہی 2 افغان دہشت گردوں کی شناخت ہو چکی تھی۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق افغانستان کے مختلف اضلاع سے تھا۔ ایک حملہ آور کی شناخت عبدالرزاق حجران کے نام سے ہوئی، جو افغانستان کے صوبہ پکتیا کے ضلع زرمت میں کالاگو بازار کا رہائشی تھا۔ تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا کہ حملے میں افغان دہشت گرد انصار اللہ...
    شام(نیوز ڈیسک)شام کے ساحلی شہر لاذقیہ میں ایک پرانی جنگی بارودی سرنگ کے پھٹنے سے خوفناک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ شامی سول ڈیفنس کے مطابق، دھماکہ چار منزلہ عمارت کے نیچے موجود ایک میٹل اسکریپ اسٹوریج ایریا میں ہوا، جس سے پوری عمارت منہدم ہوگئی۔وائٹ ہیلمٹس کے امدادی کارکنوں نے رات بھر ملبہ ہٹانے کا کام جاری رکھا اور 5 خواتین اور 5 بچوں سمیت 16 لاشیں برآمد کیں۔ مقامی رہائشیوں نے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں بے کار پڑے دھماکہ خیز مواد مزید جانی نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔ ادھر، شام میں کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب شامی وزارت دفاع نے لبنانی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بنوں کینٹ حملے میں ہلاک مزید 3 افغان دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق پہلے ہی 2 افغان دہشت گردوں کی شناخت ہو چکی تھی۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق افغانستان کے مختلف اضلاع سے تھا۔ ایک حملہ آور کی شناخت عبدالرزاق حجران کے نام سے ہوئی، جو افغانستان کے صوبہ پکتیا کے ضلع زرمت میں کالاگو بازار کا رہائشی تھا۔ بنوں کینٹ پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، تمام 16 دہشتگرد ہلاک اور 5 جوان شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا کہ حملے میں افغان دہشت گرد انصار اللہ المعروف طیب بھی مارا گیا جس کا...
    بنوں(نیوز ڈیسک)تفتیشی ذرائع کے مطابق پہلے ہی 2 افغان دہشت گردوں کی شناخت ہو چکی تھی۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق افغانستان کے مختلف اضلاع سے تھا۔ ایک حملہ آور کی شناخت عبدالرزاق حجران کے نام سے ہوئی، جو افغانستان کے صوبہ پکتیا کے ضلع زرمت میں کالاگو بازار کا رہائشی تھا۔ تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا کہ حملے میں افغان دہشت گرد انصار اللہ المعروف طیب بھی مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق انصار اللہ کا تعلق میدان وردگ سے تھا اور وہ خودکش حملہ آور تھا۔ ہلاک دہشت گردوں میں ایک اور افغان عتیق اللہ صافی بھی شامل تھا، جو کابل کے علاقے پل چرخی کا رہائشی تھا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق عتیق اللہ نے...
    بنوں کینٹ  حملے میں پاکستان کی سکورٹی فورسز نے جن دہشتگردوں کو ہلاک کیا ، ان میں سے  مزید 3 افغانستان کے شہری نکل آئے۔  اس سے پہلے دو دہشتگردوں کے افغانستان کا شہری ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔   اب بنوں کینٹ حملہ مین مرنے والے پانچ دہشتگردوں کے افغانستان کا شہری ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔  ان تمام  دہشت گردوں کا تعلق افغانستان کے مختلف اضلاع سے تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں  کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا   ایک دہشتگرد  عبدالرزاق حجران افغانستان کے صوبہ پکتیا کے ضلع زرمت میں کالاگو بازار کا رہائشی تھا۔  بنوں کینٹ  پر افغانستان سے آئے ہوئے دہشتگردوں کے حملے میں حملے میں 16 دہشتگردوں کو پاکستان آرمی کے جوانوں...
    لندن/صنعا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )یمن کے ساحلی علاقے الحدیدہ میں پیر کی صبح ہونے والے دو امریکی فضائی حملوں میں درجنوں افرادکے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں حوثیوں کے ترجمان المسیرہ ٹی وی نے بتایا ہے کہ ہفتے اور اتوار کی رات دارالحکومت صنعا اور ملک کے دیگر علاقوں میں فضائی حملوں کے بعد پیرکی صبح دو امریکی فضائی حملوں میں ساحلی صوبہ حدیدہ کے ضلع زبید میں کپاس کی ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جوابی کاروائی میںحوثی باغیوں نے پیر کی صبح بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ہیری ایس ٹرومین پر ہونے والے دوسرے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ٹیلی گرام پر...
    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاستوں میزوری، آرکنساس، ٹیکساس، اوکلاہوما، کناس، الاباما اور مسس سپی میں سمندری طوفان سے شدید تباہی ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان سے37 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاستوں میزوری، آرکنساس، ٹیکساس، اوکلاہوما، کناس، الاباما اور مسس سپی میں سمندری طوفان سے شدید تباہی ہوئی۔ اس دوران مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 37 ہو گئی ہے اور درجنوں افراد زخمی ہیں۔ دوسری جانب ساحلی علاقوں میں 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ فلوریڈا سے کیرولائنا تک ایک کروڑ 60 لاکھ افراد طوفان سے متاثر ہوئے۔
    امریکا نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ اتوار کے روز ہونے والے فضائی حملوں میں اب تک 54 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکا نے یمن میں ان حملوں کا آغاز بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کی جانب سے اسرائیلی سمندری جہازوں پر حملوں کے ردعمل میں کیا تھا تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد ایران پر دباؤ بڑھانا بھی ہے جس پر حوثی باغیوں کی امداد کا الزام ہے۔ یہ بھی پڑھیے: مشرق وسطیٰ میں نئی جنگ کا خطرہ، امریکا کا یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانے پر حملہ امریکا کے سیکرٹری دفاع پیٹے ہیگسیتھ نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا...
    خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق واقعے کے وقت کلب میں ایک میوزک بینڈ پرفارم کر رہا تھا جبکہ آتشزدگی کے بعد بھگدڑ سے دوست اور کئی خاندانوں کے اراکین بچھڑ گئے اور ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا۔ آگ لگنے کی وجہ کی وجہ شعلے بلند کرنے والی ڈیوائسز تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی مقدونیہ کے علاقے کوکانی میں پرہجوم نائٹ کلب میں میوزک بینڈ کی لائیو پرفارمنس کے دوران بدترین آتشزدگی سے 59 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مقدونیہ کے وزیرداخلہ پینس ٹوسکوسکی نے کہا کہ نائٹ کلب میں ہونے والی آتشزدگی کے حوالے سے 4 افراد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں۔ مقدونیہ کی سرکاری خبرایجنسی...
    ادھر اوکلاہاما اور آرکنسا میں بھی اموات ہوئیں، مختلف ریاستوں میں طوفان نے درجنوں گھروں کو زمین بوس کر دیا اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا، ٹیکساس اور اوکلاہاما میں طوفان کے سبب جنگلات میں 100 مقامات پر آگ بھی بھڑک اٹھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان سے 19 افراد ہلاک اور  درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ریاست لوزیانا میں ہوئیں، جہاں مختلف حادثات میں 11 افراد ہلاک ہوئے، 3 اموات ریاست ٹیکساس میں ہوئیں، جہاں مٹی کے طوفان کے سبب گاڑی الٹ گئی۔ ادھر اوکلاہاما اور آرکنسا میں بھی اموات ہوئیں، مختلف ریاستوں میں طوفان نے درجنوں گھروں کو زمین بوس کر دیا اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 مارچ 2025ء) امریکی ریاست کنساس میں 50 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ وسطی امریکہ میں طوفان سے ہونے والی بھیانک تباہ کاریاں کیلیفورنیا میں جنگلاتی آگ: تباہ کن قدرتی آفات میں سے ایک ریاسوسطی امریکہ میں طوفان سے ہونے والی بھیانک تباہ کاریاںت میسوری میں تباہی ریاست میسوری کی ہائی وے پٹرول نے طوفان کے سبب 12 ہلاکتوں کی تصدیق کی اور طوفانی ہواؤں کے سبب ساحل پر کشتیوں کے ایک دوسرے پر لگے ڈھیر کی تصاویر شیئر کیں۔ میسوری کی پولیس نے درختوں اور بجلی کے کھمبوں کے گرنے کے ساتھ ساتھ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاع دی...
    میسوری میں اپنا گھر چھوڑنے والے ایلیسیا ولسن نے ٹی وی چینل کے ایس ڈی کے کو بتایا کہ یہ سب سے خوفناک چیز تھی جس سے میں اب تک گزری ہوں، یہ اتنی تیز تھی کہ ہمارے کان پھٹنے والے تھے۔ مسیسپی کے جنوب میں واقع ریاست کے گورنر نے کہا کہ اب تک 6 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وسطی امریکی علاقوں میں طوفان اور بگولوں کے نتیجے میں کم از کم 33 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اتوار کے روز موسم مزید شدید ہونے کا امکان ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مقامی خبروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھروں کی چھتیں...
    مقدونیہ(نیوز ڈیسک)شمالی مقدونیہ (North Macedonia) کے قصبے کوچانی کے ایک نائٹ کلب میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک اور 100 کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملک کے وزیر داخلہ پنچے توشکوسکی نے کہا کہ آگ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات تقریباً 2:35 بجے ایک مقامی پاپ گروپ کے کنسرٹ کے دوران لگی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ نائٹ کلب میں موجود نوجوانوں نے آتش بازی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث چھت پر آگ بھڑک اٹھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق آگ کوچانی کے ’پلس‘ نائٹ کلب میں لگی۔ رپورٹ کے مطابق شمالی مقدونیہ کے وزیر اعظم ہرسٹیجان میکوسکی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا کہ یہ مقدونیہ کے لیے...
    واشنگٹن : امریکہ کے وسطی مغربی اور جنوبی علاقوں کی 8 ریاستوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 سے زائد طوفان آئے ہیں، خراب موسمی حالات کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔ اتوار کے روز امر یکی میڈیا نے بتایا ہے کہ اب تک، امریکہ میں وسطی مغرب سے جنوب تک خراب موسم کی 500 سے زیادہ رپورٹس درج کی گئی ہیں، جن میں طوفان، تباہ کن ہوائیں اور بڑے اولے شامل ہیں۔ریاست مسیسپی، الاباما، لوئزیانا، ٹینیسی اور جارجیا کے کچھ علاقوں میں طوفان کے انتباہات اب بھی جاری ہیں۔ مسیسپی کے مقامی پولیس چیف کے مطابق، ریاست میں آنے والے طوفان کے باعث 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں ایک نابالغ بھی شامل ہے۔ رپورٹس کے...
    شمالی مقدونیہ کے شہر کوچانی کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے کم از کم 51 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی نیوز ویب سائٹ سی این این کے مطابق شمالی مقدونیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایم آئی اے‘ کے مطابق ملک کے وزیر داخلہ پنچے توشکوفسکی نے اتوار کی صبح ایک پریس کانفرنس میں ہلاکتوں کا اعلان کیا۔ ملک کے وزیر انصاف ایگور فلکوف نے کہا ہے کہ اس سانحے میں زخمی ہونے والے 80 سے زائد افراد کو ملک کے دارالحکومت اسکوپجے کے اسپتالوں اور کلینکس میں منتقل کیا گیا ہے، اور سانحے میں ملوث تمام افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ مقامی میڈیا کے مطابق آگ کوچانی کے...
    امریکہ کی 8 ریاستوں میں 40 سے زائد طوفان کے باعث 31 افراد ہلاک ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن :امریکہ کے وسطی مغربی اور جنوبی علاقوں کی 8 ریاستوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 سے زائد طوفان آئے ہیں، خراب موسمی حالات کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔ اتوار کے روز امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ اب تک، امریکہ میں وسطی مغرب سے جنوب تک خراب موسم کی 500 سے زیادہ رپورٹس درج کی گئی ہیں، جن میں طوفان، تباہ کن ہوائیں اور بڑے اولے شامل ہیں۔ریاست مسیسپی، الاباما، لوئزیانا، ٹینیسی اور جارجیا کے کچھ علاقوں میں طوفان کے انتباہات اب بھی جاری ہیں۔ مسیسپی کے مقامی پولیس چیف...
    امریکی ریاست میزوری میں طوفانی بگولوں (ٹورنیڈوز) کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ کئی مکانات اور عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔  پولیس اور موسمیاتی ماہرین کے مطابق یہ طوفان امریکی وسط مغرب اور جنوب مشرقی علاقوں میں رات بھر شدید تباہی مچاتا رہا۔ امریکی محکمہ موسمیات کے ماہر ڈیوڈ روتھ کے مطابق آرکنساس، الینوائے، مسیسیپی اور میزوری میں 26 طوفانوں کی اطلاعات موصول ہوئیں، تاہم ان کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ الاباما اور مسیسیپی میں ہفتہ کے روز مزید شدید طوفانوں کا امکان ہے، جس میں 30 فیصد تک طوفانی بگولے بننے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جو انتہائی خطرناک ہوسکتے ہیں۔ حکام کے...
    امریکہ(اوصاف نیوز) طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی ، عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں ، مختلف حادثات میں 33 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفانی بگولوں سے ریاست میزوری میں 11 ، کنساس اور ریاست ٹیکساس میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ کنساس میں ہائی وے پر آندھی کے باعث 50 سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوکلاہوما میں 130 سے زائد مقامات پر آگ لگ گئی۔ متاثرہ علاقوں میں 2 لاکھ 36 ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔حکام نے ریاست اوکلاہوما اور جارجیا میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئےمزید طوفان کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر امریکی فوج نے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے، جن میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حملے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں اور کئی دنوں تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ ٹرمپ نے ایران کو بھی سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے حوثیوں کی حمایت جاری رکھی تو "امریکہ اسے پوری طرح ذمہ دار ٹھہرائے گا اور ہم نرمی نہیں برتیں گے!" حوثیوں کے زیرانتظام وزارت صحت کے مطابق، 13 شہری ہلاک اور 9 زخمی ہوئے، جبکہ صعدہ میں امریکی حملے میں مزید 11 افراد، بشمول 4 بچے...
    امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں درجنوں عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفانی بگولوں کے باعث حادثات میں 19 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ طوفانی بگولوں سے ریاست مسوری میں 11 اور ریاست ٹیکساس میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ جبکہ ریاست اوکلاہوما میں طوفانی بگولوں سے 130 سے زائد مقامات پر آگ لگ گئی۔ امریکی حکام کی جانب سے مزید طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے امریکا کی 17 ریاستوں کو شدید طوفان سے خبردار کردیا۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق کیلی فورنیا، کینٹکی، مسی سپی، ایلی نوائے، ٹیننسی، مسوری اور الباما سمیت امریکا کی سینٹرل اور مشرقی ریاستوں میں شدید طوفان کا...
    امریکا کے جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان کے نتیجے میں کم از کم 34 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ سب سے زیادہ 12 اموات ریاست میسوری میں ہوئی ہیں۔ میسوری کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق اب تک 25 کاؤنٹیوں سے 19 بگولے ٹکرا چکے ہیں۔ میسوری میں ہلاک ہونے والے 12 افراد میں سے ایک شخص کا گھر طوفان کے نتیجے میں مکمل ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا تھا۔ مزید پڑھیں: طوفانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کہاں کہاں متوقع ہے؟ ریاست کنساس میں اُس وقت 8 افراد ہلاک ہوئے جب مٹی کے طوفان کی وجہ سے 55 سے زائد گاڑیاں حادثے کا شکار ہو گئیں۔ بجلی کی ترسیل کے نظام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مارچ 2025ء) غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمود باسل نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ آج ہفتہ 15 مارچ کو بیت لاھیا قصبے میں ڈرون سے ایک گاڑی کو نشانہ بنانے اور اسی علاقے میں ایک اور حملے کے نتیجے میں مارے جانے والے نو افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں متعدد صحافی اور الخیر چیریٹیبل آرگنائزیشن کے کارکن بھی شامل ہیں۔ حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مارے جانے والے نو افراد اور متعدد زخمیوں کو غزہ پٹی میں انڈونیشیا ہسپتال پہنچایا گیا، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔...
    بھارتی شہر گجرات میں نشے میں دھت نوجوان نے تیز رفتار کار 4 افراد پر چڑھادی، جس سے 1 خاتون ہلاک اور متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے  ۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ وڈودرا کے کریلی باغ میں پیش آیا، جہاں ایک 20 سالہ نوجوان نے تیز رفتار کار لوگوں پر چڑھا دی، حادثے کے بعد نوجوان گاڑی سے باہر نکل کر چیخنے لگا۔ حادثے کے بعد بڑی تعداد میں مشتعل افراد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئے اور ڈرائیور کی خوب دھلائی کر ڈالی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہجوم کو منتشرکیا۔ ملزم راکشت چورسیا کا تعلق اترپردیش کے علاقے ورانسی سے ہے جسے پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم راکشت چورسیا وڈورا یونیورسٹی میں قانون...
    ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 21 مسافر اور 4 ایف سی اہلکار شہید ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف نے کہا کہ دہشت گردوں نے 21 مسافروں کو شہید کیا، مجموعی طور پر ایف سی کے 4 اہلکار شہید ہوئے، مرحلہ وار بوگیوں کو کلیئر کیا گیا اور تمام دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کامیاب ہوگیا یرغمالیوں میں سے کسی ایک کو نقصان نہیں پہنچا، کلیئرنس آپریشن کے دوران کسی معصوم مسافر کو نقصان نہیں پہنچا، جعفر ایکسپریس حملے کے بعد گیم کے رولز تبدیل ہوچکے ہیں، علاقے کی جانچ...
    کوئٹہ‘ اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+نمائندہ خصوصی) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پرہونے والے حملے میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا جہاں 21 مسافر شہید ہوئے جبکہ تمام 33 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس میں 440 افراد سوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں ایس ایس جی، ایئرفورس پولیس نے حصہ لیا۔ پہلے مرحلے میں خود کش حملہ آوروں کو نشانہ بنایا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کر لیا ہے۔ آپریشن سے پہلے 21 افراد شہید ہوئے تھے آریشن کے...
    جعفر ایکسپریس میں 440 افراد سوار تھے ، آپریشن میں ایس ایس جی، ایئرفورس پولیس نے حصہ لیا، پہلے مرحلے میں خود کش حملہ آور کو نشانہ بنایا گیا،سیکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کرلیا ہے آپریشن کے دوران تمام یرغمالیوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے ، اس دوران کوئی نقصان نہیں پہنچا، آپریشن سے پہلے 21افراد شہید ہوئے تھے جبکہ تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا جہاں 21 مسافر شہید ہوئے جبکہ تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر...
    اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا جہاں 21 مسافر شہید ہوئے جبکہ تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس میں 440 افراد سوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں ایس ایس جی، ایئرفورس پولیس نے حصہ لیا، پہلے مرحلے میں خود کش حملہ آور کو نشانہ بنایا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کرلیا ہے، آپریشن سے پہلے 21 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ تمام دہشت گردوں کو...
    سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دوران کلیئرنیس آپریشن انتہائی اختیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا اور معصوم جانیں بچائی گئیں تاہم پہلے سے دہشتگردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے کچھ شہید مسافروں کی تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا آپریشن آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق موقع پر موجود تمام دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہو گیا اور بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بازیاب...
    بلوچستان میں گزشہ روز جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران اب تک 30 دہشت گردوں ہلاک ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 190 مسافروں کو بازیاب کروا لیا جبکہ بقیہ یرغمالیوں کے پاس خودکش بمبار بیٹھے ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عورتوں اور بچوں کی خود کُش بمباروں کے ساتھ موجودگی کی وجہ سے آپریشن میں انتہائی اختیاط برتی جا رہی ہے.باقی ماندا دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔جعفر ایکسپریس ٹرین کی تین سے چار بوگیوں میں آپریشن کلیئر کر لیا گیا ہے۔ٹرین 11 مارچ کی صبح ساڑھے نو بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی تھی، جب...
    منگل کے روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کیا گیا جس میں تقریباً 400 افراد سوار تھے جنہیں دہشتگردوں نے یرغمال بنالیا۔ اس وقت فورسز کی جانب سے مذکورہ ٹرین کے مسافروں کو باحفاظت دہشتگردوں سے رہا کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے اور 100 سے زائد مسافر چھڑالیے گئے ہیں۔ تاہم یہ واقعہ دنیا میں مسافر ٹرینوں کو ہائی جیک کرنے کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل دنیا بھر میں ٹرین ہائی جیک کرنے کے 5 واقعات رونما ہوئے ہیں۔ پہلا واقعہ 1923 میں لینچینگ چین میں پیش آیا جب سابق فوجیوں کے ’شنگھائی گرین گینگ‘نے ایک ٹرین کو 25 مغربی ممالک کے شہریوں اور ایک امریکی سنیٹیر کی بیٹی  سمیت ...
    کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے اور 500 مسافروں کو یرغمال بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فورسز نے 155 مسافروں کو بازیاب کروالیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے عورتوں اور بچوں سمیت معصوم بچوں کو یرغمال بنایا ہواہے اور خود کش جیکٹس پہنی ہوئی ہیں ۔دہشت گرد خود کش بمبار معصوم لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، سیکیورٹی فورسز معصوم یرغمالیوں میں خود کش بمباروں کی موجودگی کے باعث انتہائی اختیاط سے کام لے رہی ہیں۔ سپر ٹیکس کیس ؛اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں زیرالتوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم  سیکیورٹی ذرائع  کا کہناہے کہ...
    کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ 2025ء ) صوبہ بلوچستان کے علاقہ بولان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد سکیورٹی فوروسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 155 مسافروں کو بازیاب کروالیا، آپریشن کے دوران اب تک 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد خود کش بمبار معصوم لوگوں کو بطورڈھال استعمال کررہے ہیں اس لیے سکیورٹی فورسز یرغمالیوں کے سبب انتہائی احتیاط سے کام لے رہی ہیں، اب تک کلیئرنس آپریشن کے دوران 155 یرغمال مسافروں کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے رہا کروا لیا۔ بتایا گیا ہے کہ بازیاب مسافروں میں مردوں سمیت 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں،...
    کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر مسلح حملے کے نتیجے میں 500 مسافر یرغمال بنائے گئے، تاہم سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں 27 دہشت گرد مارے گئے اور 155 مسافروں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا رپورٹس کے مطابق، ٹرین صبح 9:30 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی لیکن جب وہ گڈالار اور پیرو کنری کے قریب پہنچی تو نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ٹرین کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد مسافر بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے عینی شاہدین اور لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مچھ کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا جہاں حملہ...
    جعفر ایکسپریس حملہ: سکیورٹی فورسز نے 155 مسافر بازیاب کرالیے، 27 دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے اور 500 مسافروں کو یرغمال بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فورسز نے 155 مسافروں کو بازیاب کروالیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح ساڑھے 9بجے ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوئی، جب ٹرین گڈالار اور پیرو کنری کے علاقے سے گزری تو وہاں نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر فائرنگ کردی، جس نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ساتھ ہی متعدد مسافر بھی جاں بحق ہوچکے ہیں۔عینی شاہدین...
    بولان(نیوز ڈیسک) سکیورٹی فورسزکا آپریشن جاری، جعفر ایکسپریس سے 104 یرغمال مسافر بازیاب، 16 دہشتگرد ہلاک،کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنالیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کر کے 104 یرغمال مسافروں کو بازیاب کر والیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بازیاب کروائے جانے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں،17 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ باقی مسافروں کی باحفاظت بازیابی کے لیے سکیورٹی فورسز کوشاں ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی نگرانی میں مال ٹرین مسافروں کو لے کر مچھ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفرایکسپریس کے بازیاب 57 مسافروں کو کوئٹہ پہنچا دیا گیا،23 مسافرمچھ...
    سٹی42:  جعفر ایکسپریس پر حملہ میں ملوث دہشتگردوں کے صفایا کے لئے پاکستان آرمی کے کمانڈوز کا آپریشن جاری ہے۔ اب تک 16 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے اور 104 یرغمالی مسافروں کو  بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ  اب تک سیکیورٹی فورسز نے 104 مسافروں کو دہشت گردوں  سے باحفاظت باز یاب کروا لیا ہے۔  بازیاب کروائے جانے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت  اب تک 16 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔  17 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ سکیورٹی ذرائع...
    ذرائع کے مطابق بنوں کینٹ پر ہونے والے حملے میں شامل 16 دہشت گردوں میں سے اب تک 2 حملہ آوروں کی شناخت ہوئی ہے، دونوں دہشت گردوں کی شناخت عبد الہادی عرف حماس مہاجر اور شمس اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں کینٹ پر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے، حملے میں شامل 16 دہشت گردوں میں سے 2 حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بنوں کینٹ پر ہونے والے حملے میں شامل 16 دہشت گردوں میں سے اب تک 2 حملہ آوروں کی شناخت ہوئی ہے، دونوں دہشت گردوں کی شناخت عبد الہادی عرف حماس مہاجر اور شمس اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنالیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نےکلیئرنس آپریشن کرکے 80 یرغمال مسافروں کو بازیاب کروالیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں 43 مرد، 26 عورتیں اور 11 بچے شامل ہیں، باقی مسافروں کی باحفاظت بازیابی کے لیے سکیورٹی فورسز کوشاں ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کےدرمیان شدید فائرنگ جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے 13 دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے باعث دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔ زخمی مسافروں کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی...