2025-11-05@08:40:05 GMT
تلاش کی گنتی: 2145

«دریا کے پانی»:

(نئی خبر)
    وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر بات چیت کی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو فون کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورت حال، سیلاب اور خارجہ پالیسی پر بات چیت کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات صدر آصف زرداری اور لیگی رہنماؤں کے درمیان نوابشاہ میں ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کے درمیان مخالفانہ بیان بازی روکنے پراتفاق ہوگیا تھا۔  صدر آصف علی زرداری سے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کی تھی جس میں معاملات کو افہام و تفہیم...
    برطانوی عدالت نے عادل راجہ کو بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کو 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عادل راجہ کوہرجانے اورعدالتی اخراجات کی مد میں13کروڑروپے دیناہوں گے۔ لندن ہائیکورٹ کے جج نے فیصلے میں کہا کہ عادل راجہ نے بریگیڈیئر(ر)راشد نصیرکوبدنام کیا،جھوٹے الزامات لگائے۔ عدالت نے عادل راجہ کو بریگیڈیئر(ر)راشدنصیرکو50ہزارپاؤنڈ ہرجانہ اداکرنے کاحکم دیا۔اس کے علاوہ عادل راجہ کو بریگیڈیئر(ر)راشد نصیر کوعدالتی اخراجات کےتقریباً3لاکھ پاؤنڈ بھی دینے کاحکم دیا گیا ہے۔ عدالت کی جا نب سے عادل راجہ کواپنے تمام میڈیاپلیٹ فارم پر راشد نصیر کےکیس جیتنےکی خبربھی دینےکاحکم دیا گیا ہے۔
    ---فائل فوٹو  صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوگا۔صدرِ مملکت نے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر تحسین کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے میجر سبطین حیدر کی بہادری، قیادت اور قربانی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر سبطین حیدر نے وطن کے دفاع میں جان نچھاور کر کے عظیم مثال قائم کی۔صدر آصف زرداری نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں قومی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاکآئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر سبطین حیدر نے جامِ شہادت...
    گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ آج امن کے لیے بہت ہی بڑا دن ہے، مشرق وسطیٰ میں مستقل بنیادوں پر امن قائم ہونے جا رہا ہے، معاہدے کے تحت فریقین کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ طے پانے کے اعلان کے بعد غزہ اور تل ابیب میں عوام خوشی کا اظہار کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ آج...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2025ء)  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اتحاد کونسل اور پاکستان تحریک انصاف اور کے ارکان اسمبلی کو آزاد قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کےحکم کی روشنی میں تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی پارٹی پوزیشن جاری کردی۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سپریم کورٹ کے 25 اگست کے فیصلے کی روشی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین کو آزاد ظاہر کر دیا۔ فہرست میں سنی اتحاد کونسل کے ایک رکن کو ظاہر کیا گیا ہے۔ تمام اسمبلیوں میں پارٹی پوزیشنز میں بڑی تبدیلی آئی ہے اور نئی فہرستیں جاری...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے مومن آباد تھانے کی حدود سے شہری اسرار احمد کی بازیابی کی درخواست پر ایس ایس پی کیماڑی کو تفصیلی رپورٹ کے ساتھ طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ میں مومن آباد تھانے کی حدود سے شہری اسرار احمد کی بازیابی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ لاپتا شہری کے بھائی نے کہا کہ سب انسپکٹر پارس نے بھائی کو اٹھایا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 30 جون سے اسرار احمد لاپتا ہے، 5 ماہ گزر گئے ہیں، اسرار احمد کا کوئی پتا نہیں۔ ریٹائرڈ سب انسپکٹر پارس نے گھر پر ریڈ کرکے شہری کو اغوا کیا۔ پارس ایک ریٹائرڈ پولیس افسر ہے۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ کیا نام ہے...
    تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 45 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 45 ہزار  300 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد 10 ہزار 500  کیوسک اور اخراج 10 ہزار 500  کیوسک، خیرآباد پل آمد 30 ہزار  400 کیوسک اور اخراج 30 ہزار  400 کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد 15 ہزار  300 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 100 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد 27  ہزار 200  کیوسک  اور اخراج 17  ہزار کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد 78 ہزار 200 کیوسک اور اخراج  72 ہزار کیوسک، چشمہ آمد  85 ہزار  300 کیوسک اوراخراج...
    اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی اور نسل کشی کے خاتمے کے لیے ہونے والے معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کا ایک تاریخی موقع قرار دیا ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مذاکراتی عمل میں قیادت اور ان کا عالمی امن کے لیے غیر متزلزل عزم قابلِ تعریف ہے۔ وزیراعظم نے قطر، مصر اور ترکی کی قیادت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے معاہدے کے لیے انتھک محنت کی۔ شہباز شریف نے فلسطینیوں کو بھی زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بے مثال مصائب برداشت...
    غزہ امن معاہدہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) شہباز شریف نے اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے غزہ امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے طے پانے والے معاہدے کا اعلان مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کا ایک تاریخی موقع ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر اور ثالثی کرنے والے ممالک کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مکالمے اور مذاکرات کے پورے عمل کے دوران صدر ٹرمپ کی قیادت...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے معاہدے کو تاریخی موقع قرار دیا۔   شہباز شریف نے کہا کہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار کرے گا۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی عالمی امن کے لیے قیادت اور عزم کو سراہا۔  وزیراعظم نے کہا قطر، مصر اور ترکی کی قیادت نے امن معاہدے کے لیے قابلِ تحسین کردار ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ سونا مہنگا ہونے سے زیورات بننا بند، جیولرز کا کاروبار ٹھپ ہوگیا  شہباز  شریف نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام نے ناقابلِ بیان مظالم سہے، ایسا ظلم دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔ وزیراعظم نے مسجد...
    قطر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2025ء) حماس اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیئے گئے، تمام یرغمالیوں کو بہت جلد رہا کر دیا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ اسرائیلی افواج ایک متفقہ لائن تک پیچھے ہٹ جائیں گی، یہ مضبوط، پائیدار اور دائمی امن کی طرف پہلا قدم ہوگا، تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا جائے گا۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ مسلم دنیا، اسرائیل، تمام پڑوسی ممالک اور امریکا کیلئے عظیم دن ہے، قطر، مصر اور ترکی کا شکریہ، اس تاریخی اور بے مثال واقعے کو ممکن بنایا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا...
    اسرائیل اور حماس کے درمیان بڑا بریک تھرو ، دونوں کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا،،،،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ اسرائیل اور حماس نے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیئے گئے، تمام یرغمالیوں کو بہت جلد رہا کر دیا جائے گا،ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ اسرائیلی افواج ایک متفقہ لائن تک پیچھے ہٹ جائیں گی، یہ مضبوط، پائیدار اور دائمی امن کی طرف پہلا قدم ہوگا، تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا جائے گا-امریکی صدر کا کہنا ہے کہ مسلم دنیا، اسرائیل، تمام پڑوسی ممالک اور امریکا کیلئے عظیم دن ہے، قطر، مصر اور ترکی کا شکریہ، اس تاریخی اور بے مثال واقعے کو ممکن بنایا،اسرائیلی وزیراعظم...
    سیاسی بیانات کی بنا پر تعلقات خراب نہیں ہونے چاہییں، وزیراعظم کی پی پی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پارٹی رہنما ئوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں اسپیکر ایازصادق، اعظم نذیرتارڑ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، رانا ثنااللہ اور رانا تنویرحسین نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی تنازع کے محرکات کا جائزہ لیا گیا جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماں کی ملاقاتوں کے بارے میں اسپیکر نے آگاہ کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ وفاقی وزرا کا موقف تھاکہ پیپلزپارٹی کا مسئلہ وفاق سے نہیں پنجاب حکومت سے ہے۔ذرائع کا کہنا تھاکہ...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ چیئرمین پی پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر بروز ہفتہ کو کراچی میں واقع بلاول ہاؤس میں پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پیپلزپارٹی ملکی مفاد میں سیاسی اختلافات ختم کرکے آگے بڑھیں، رانا ثنااللہ کا مشورہ اس اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر اہم امور زیر غور آئیں گے اور فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس وقت مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان لفظی گولہ باری ہورہی ہے۔ پیپلزپارٹی سی ای سی کے اجلاس میں اس معاملے پر غور کرےگی۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی...
    لاہور:۔ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ترجمان آفتاب حسین نے اخبارات میں شائع ہونے والی خبر “سرکاری یونیورسٹیوں سے طلبہ تنظیمیں ختم کرنے کا فیصلہ” پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ جمہوری اقدار، آئینی آزادیوں اور نوجوانوں کے مستقبل پر براہِ راست حملہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ طلبہ تنظیمیں دراصل جمہوریت کی نرسریاں ہیں، جو نوجوانوں میں قیادت، مکالمے، تنظیمی شعور اور برداشت کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔ ان کا خاتمہ قوم سے قیادت کے ایسے قیمتی درخت کو کاٹ دینے کے مترادف ہے جو آنے والے کل کو سنوار سکتا ہے۔ آفتاب حسین نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام نہ صرف آئین کے آرٹیکل 17 کی کھلی خلاف ورزی...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے وفاقی اتحادی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی پر زور دیا ہے کہ سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان جاری تنازعات کو ختم کرکے سیاسی اختلافات کو سلجھائیں اور ملک کے مفاد میں آگے بڑھیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے پیپلز پارٹی اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان سیلاب کے نقصانات کی تلافی سے لے کر چولستان کینال منصوبے کے حوالے سے پانی کے حقوق تک کئی معاملات پر تلخ کلامی جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیاسی کشیدگی: مریم نواز کے بیان پر پیپلز پارٹی کا سینیٹ اجلاس سے پھر واک آؤٹ سندھ میں حکمران پیپلز پارٹی خاص طور پر پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم...
    فلم لکھاری سلیم خان کے بیٹے اور سلمان خان کے بھائی، اداکار ارباز خان کے یہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے جسے انھوں نے ایک نہایت خوبصورت نام دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان کے گھر خوشیوں نے ایک بار پھر دستک دے دی ہے۔ 58 سالہ ارباز خان دوسری بار والد بن گئے۔ ارباز خان اور ان کی دوسری اہلیہ مشہور میک اپ آرٹسٹ شورا خان کے ہاں 5 اکتوبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ دونوں نے آج اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان ایک خوبصورت انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا، جس میں بیٹی کا نام بھی بتادیا۔ ارباز اور شورا نے ننھی پری کا نام سپارہ رکھا اور پوسٹ کے کیپشن میں الحمد اللہ لکھ کر اس نعمت پر رب کائنات کا...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے وفاقی اتحادی جماعتوں، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ، پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے سیاسی اختلافات کو ختم کریں اور سندھ اور پنجاب کی حکومتوں کے درمیان جاری تنازعے سے آگے بڑھیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ سیاسی قیادت کو چاہیے کہ وہ ایک میز پر بیٹھ کر اپنے سیاسی اختلافات حل کرے، اور اُنہیں حل کر کے آگے بڑھنے کا راستہ نکالے۔ انہوں نے بظاہر اسٹیبلشمنٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ ادھر سے کوئی مداخلت نہیں ہوگی’ اور مزید کہا کہ اگر سیاستدان اپنے معاملات خود حل کریں تو ’ وہ فریق مدد فراہم کرے گا‘۔ اس دوران اہم شخصیات...
    کراچی پریس کلب کے دورے میں گفتگو کے دوران وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ عظمی بخاری سکھر آجائیں ان کو دورہ کرائیں گے، عظمی بخاری سندھ کے اسپتالوں کا دورہ کرلیں، سیاست میں گرماگرمی نہیں ہونی چاہیئے، چچا بھتیجی کے جھگڑے کا رنگ دیا جارہا ہے، اس کا نقصان وفاقی حکومت کو ہوگا، اب بڑی مشکل سے ملک بہتری کی طرف جارہا ہے جس میں فیلڈ مارشل، وزیراعظم اور صدر زرداری کا اہم کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پریس کلب کی رہائشی منصوبوں کے ترقیاتی کاموں کے لیے ٹینڈرز دیئے جا رہے ہیں، تمام ترقیاتی کام پریس کلب کی زیر نگرانی مکمل کیے جائیں گے، ایم ڈی اے میں 80۔20...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی:۔ گھر سے بھاگ کر کورٹ میرج یا لو میرج کرنے کا نکاح نامہ رجسٹرڈ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کردیا گیا۔لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ نے ضلع کچہری راولپنڈی میں کورٹ میرج یا لو میرج کے نکاح نامے رجسٹرڈ کرنے پر پابندی عائد کردی اور ضلع کی تمام 182 یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو سرکلر جاری کردیا ہے۔سرکلر کے مطابق گھروں سے مبینہ طور پر بھاگ کر کچہری میں کورٹ و لو میرج کرنے کا نکاح نامہ رجسٹرڈ نہیں ہوگا۔ سرکلر پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی متنبہ کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔سرکلر کی خلاف ورزی پر نکاح خواں کا لائسنس رجسٹر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبر پختونخوا ( کے پی کے )  کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے وزارتِ اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اب تک کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی۔میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ علی امین نے کہا  کہ وزارتِ اعلیٰ پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب پارٹی قیادت کہے گی تو وہ فوراً عہدہ چھوڑ دیں گے،  انہیں میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ پارٹی نے خیبر پختونخوا کی قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے انہیں نہ کوئی ہدایت دی گئی ہے اور نہ ہی کوئی سرکاری اطلاع موصول ہوئی ہے۔وزیر اعلیٰ کے پی کے  کا کہنا تھا...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد سہیل آفریدی نے علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے اور انہیں وزیراعلیٰ کا امیدوار قرار دینے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی میڈیا سے خبریں ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہوں، پارٹی قیادت سے مجھے کوئی معلومات نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق محمد سہیل آفریدی  نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی تبدیلی کے حوالےسےکوئی  پتہ نہیں، وزیر اعلی کی قیادت میں صوبہ بہتری کی طرف گامزن ہے ۔ نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہےکہ  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیاسی تنازعات کے باعث علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ...
    فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) سیلاب اور پیداوار میں کمی کے باوجود پاکستان دنیا کے بڑے کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہے، جو ملکی ٹیکسٹائل صنعت کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت قرار دی جا رہی ہے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق پاکستان حالیہ سیلاب اور پیداوار میں کمی کے باوجود دنیا کے پانچ بڑے کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہے، جو ملکی ٹیکسٹائل صنعت کے لیے کچھ راحت کا باعث ہے، یہ صنعت ملازمت کے مواقع اور برآمدات کی آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے اقوام متحدہ ہر سال 7 اکتوبر کو کپاس کے عالمی دن کے طور پر مناتا ہے تاکہ اقتصادی ترقی، تجارت اور...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کہے گا میرا ڈیم، میری معدنیات تو کیا ہوگامیرا پانی میری مرضی کی باتیں عہدے کے ساتھ اچھی نہیں لگتیں صوبائیت کو ہوا نہیں دینی چاہیے گورنر ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ باجوڑ متاثرین کے لیے ہلال احمر کے ذریعے 50 ہزار فی خاندان دیں گے، پیسے دینے کا مقصد متاثرین کی باعزت واپسی ہے، اب تک 1700 فیملی کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا ہے اور کوشش ہے باقی متاثرین کو بھی اس میں شامل کیا جائے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے علی حیدر گیلانی سے سیکیورٹی کی واپسی...
    پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان لفظی محاذ آرائی شدت اختیار کر گئی ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما و رکنِ قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے سے متعلق فیصلہ پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں کیا جائے گا۔  بلاول بھٹو مریم نواز سے ناراض وی نیوز سے گفتگو میں علی قاسم گیلانی نے انکشاف کیا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیانات پر ’سخت غصے‘ میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں مریم نواز معافی نہیں مانگیں گی لیکن وزیراعلٰی کے منصب سے بیان بازی کو طول نہ دیا جائے: نواز شریف کی ہدایت انہوں نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر ونسٹن،سیلم میں منعقد ہونے والے “کیرولائنا کلاسک فیئر” میں ایک چھوٹی مگر غیر معمولی گلہری نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا۔ٹوئگی نامی اس گلہری نے پانی پر اسکیئنگ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا اور یہ منظر حاضرین کے لیے کسی جادوئی لمحے سے کم نہ تھا۔یہ دلچسپ فیئر 3 روز تک جاری رہا اور اس دوران ٹوئگی نے کئی مرتبہ پانی پر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ہر پرفارمنس پر حاضرین نے بھرپور داد دی اور بچوں سے لے کر بڑوں تک سبھی حیرت سے اس منظر کو دیکھتے رہ گئے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ منفرد کرتب دکھانے والی ٹوئگی پہلی گلہری نہیں ہے۔...
    کراچی (نیوز ڈیسک) حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کو دو سال مکمل ہو چکے ہیں اور اس تباہ کن واقعے نے اسرائیل کے داخلی اور خارجی محاذوں پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ غیر ملکی امور کے تجزیہ کاروں کا متفقہ خیال ہے کہ ان حملوں نے اسرائیل کو دو بنیادی طریقوں سے بدل ڈالا ہے، مگر ایک کلیدی مسئلہ وہیں کا وہیں کھڑا ہے۔ سب سے پہلی اور سب سے بڑی تبدیلی اسرائیل کے سلامتی کے پرانے تصور کی مکمل تباہی ہے۔ یہ نظریہ برسوں سے قائم تھا کہ حماس کو معاشی ترغیبات اور محاصرے کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے، لیکن سرحد پر موجود جدید ترین ٹیکنالوجی، مضبوط باڑ اور انٹیلی جنس سسٹم کی...
    صوبہ سندھ اور پنجاب کے درمیان سیاسی کشیدگی ختم کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کو طلب کر لیا۔وزیراعظم اور پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کے درمیان پنجاب اور سندھ کی سیاسی کشدگی پر بات چیت ہوگی۔اس کے ساتھ، وزیراعظم کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہونے والے پیپلز پارٹی کے واک آوٹ سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما پیپلز پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔گزشتہ روز، صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں دونوں صوبوں کے درمیان جاری تناؤ پر گفتگو کی گئی۔صدر مملکت نے وفاقی وزیر داخلہ کو موجودہ صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔واضح...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کی کوششوں کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو طلب کر لیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق اس دوران پنجاب اور سندھ کی سیاسی کشیدگی پر بات چیت ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہونے والے پیپلز پارٹی کے واک آؤٹ سے متعلق آگاہ کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پیپلز پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور صدرِ مملکت کا پیغام پہنچائیں گے۔ گوجرانوالہ کے علاقے کلاسکے میں تیزاب سے متاثرہ خاتون دم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے تصدیق کی ہے کہ صوبے کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے اور حالیہ بارشوں کے باعث پانی کا بہاؤ بڑھ رہا ہے تاہم کسی بھی قسم کے سیلاب کا خدشہ موجود نہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق دریائے راوی جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 23 ہزار کیوسک، شاہدرہ پر 22 ہزار کیوسک، بلوکی ہیڈ ورکس پر 55 ہزار اور ہیڈ سدھنائی پر 45 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 59 ہزار کیوسک جبکہ سلیمانکی پر 31 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے چناب مرالہ کے مقام پر 31 ہزار،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    ایمل ولی خان اور میاں افتخار حسین—فائل فوٹو اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ ایمل ولی کی تقریر پارٹی کا باضابطہ بیانیہ ہے، پارٹی ایمل ولی کے خطاب سے متفق ہے۔پشاور میں انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، ہم پارلیمان کی بالادستی چاہتے ہیں، پارلیمانی سوال کا جواب بھی ایوان میں دیا جانا چاہیے، میڈیا پر اس بات کا جواب دینا مناسب نہیں۔میاں افتخار نے کہا کہ ایمل ولی کی سیکیورٹی واپس لینا نقصان دہ اور خطرناک رویہ ہے، مطالبہ ہے کہ وفاقی حکومت پارلیمان کو بتائے کہ کیا معاہدہ ہوا ہے، حکومت ذاتی حملوں کے بجائے آئینی پلیٹ فارم استعمال کرے۔انہوں نے کہا...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایس ایم ایس وٹس ایپ اور کالز کے ذریعے فشنگ حملوں میں  اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،  جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چرائے جانے کا انکشاف ہواہے ،   نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ کسی نامعلوم لنک پر کلک کریں نہ مشکوک پیغامات یا کالز کا جواب دیں ۔ نیشنل سرٹ کے مطابق ہیکرز جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چرا رہے ہیں۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹ، شناختی کارڈ یا او ٹی پی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ غیر تصدیق شدہ ویب سائٹس اور لنکس کے ذریعے لاگ ان سے گریز کیا جائے...
    پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب (پی ڈی ایم اے )نے بارشوں کے باعث دریائو ں کے بہا ئو میں اضافے کا الرٹ جاری کردیا، ستلج اور راوی میں پھر نچلے درجے کے سیلاب آ گئے۔ترجمان پی ڈی ایم اے  نے کہا ہے کہ دریائے جہلم میں منگلا اپ اسٹریم میں پانی کے بہا ئو میں اضافے کا امکان ہے جس کے باعث 24 گھنٹوں میں منگلا اپ اسٹریم میں درمیانے درجے کا سیلاب آسکتا ہے۔دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا اور راوی میں ہیڈ سدھنائی پر نچلے درجے کے سیلاب آگئے۔ادھر ضلع بہاولپور سے بدترین سیلاب تو گزر گیا لیکن تباہی کے انمٹ نقوش چھوڑ گیا، سیلابی ریلے سے ہزاروں مکانات گر چکے ہیں، لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بر باد...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، اور دونوں فریق اس حوالے سے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملائیشیا کے معروف بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت گوبی پارٹنرز کے شریک بانی اور چیئرمین تھامس ساؤ نے کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی، تجارتی، اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے گزشتہ روز منعقد ہونے والی پاکستان-ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کو خوش آئند قرار دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان کاروباری ماحول کو سازگار بنانے اور کاروبار کرنے میں...
    پنجاب میں سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے بیانات پر معافی مانگیں، تاہم مریم نواز واضح کر چکی ہیں کہ وہ معافی نہیں مانگیں گی۔ اس مؤقف سے ن لیگ کے صدر نواز شریف نے بھی اتفاق کیا ہے اور کہا ہے کہ مریم نواز سے معافی کا مطالبہ پیپلز پارٹی کی جانب سے غلط ہے۔ اس سیاسی تنازع کے ردِعمل میں پنجاب حکومت نے پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔ مزید پڑھیں: عظمیٰ بخاری کی شرجیل میمن پر...
    پنجاب کی پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے حالیہ بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق دریائے جہلم میں منگلا اپ اسٹریم پر پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جس کی وجہ سے آئندہ 24 گھنٹوں میں وہاں درمیانے درجے کا سیلاب آسکتا ہے۔ دریائے ستلج کے مقام گنڈا سنگھ والا اور دریائے راوی کے ہیڈ سدھنائی پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ ادھر ضلع بہاولپور میں بدترین سیلابی ریلہ گزر چکا ہے، مگر اس نے شدید تباہی کے آثار چھوڑے ہیں۔ ہزاروں مکانات منہدم ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں مکمل...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025-26 کرکٹ سیزن کے لیے امپائروں اور میچ ریفریز کے پینلز کا اعلان کر دیا۔ اعلان کے مطابق میچ ریفری علی نقوی کے ساتھ امپائرز آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض وقار اور سلیمہ امتیاز بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انٹرنیشنل پینل آف میچ آفیشلز میں شامل ہیں۔ پی سی بی کے نیشنل ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز اور سپلیمنٹری پینل آف میچ ریفریز میں 10، 10 ارکان شامل کیے گئے ہیں۔ اسی طرح نیشنل ایلیٹ پینل آف امپائرز میں 18 جبکہ سپلیمنٹری I پینل میں 14 امپائرز شامل ہیں۔ ملک بھر سے منتخب 40 امپائرز پر مشتمل ایمرجنگ پینل بھی آئندہ سیزن کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔...
    اسلام آباد: سیاسی بیان بازی پر ن لیگ اور پی پی وفود کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے، رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو منانے کے لیے رابطہ کیا جس کے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ن لیگ اور پی پی کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی۔ پی پی وفد کی قیادت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور اعجاز جاکھرانی نے کی جب کہ ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ موجود تھے۔ ن لیگ کی جانب سے ایاز صادق، رانا ثنااللہ داکٹر طارق اور فضل چوہدری موجود تھے۔ بعدازاں اسپیکر چیمبر میں ہوئے یہ مذاکرات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پارٹی کی مستقبل کی قیادت ہیں جب کہ کشیدگی کو کم کرنے میں صدر مملکت ماہر ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ صدر مملکت کا طویل تجربہ ہے وہ تصادم پر یقین نہیں رکھتے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری قیادت بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ تصادم نہیں چاہتی۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مریم نواز پارٹی کی مستقبل کی قیادت ہیں جب کہ کشیدگی کو کم کرنے میں آصف زرداری ماہر ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا طویل تجربہ ہے وہ تصادم پر یقین نہیں رکھتے، صدر مملکت...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی ختم ہو جائےگی، دونوں جماعتوں کی قیادت موجودہ صورت حال کو سنبھال لے گی۔ پی ٹی آئی عدم اعتماد کی باتیں کرنے سے قبل اپنے گھر پر توجہ دے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آصف زرداری تصادم پر یقین نہیں رکھتے، ان کا وزیر داخلہ محسن نقوی کو کراچی بلانا خوش آئند ہے۔ وزیراعظم کے وطن واپس پہنچنے پر حالات نارمل ہو جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ دیں گے، پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی کو پیشکش انہوں نے کہاکہ سیلاب کے بعد کچھ ایسی صورت حال پیدا ہوئی ہے کہ دونوں...
    قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں، کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگا دے گا، ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ متنازعہ بیانات دینے کی آخر وجہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان سیاسی کشیدگی برقرار ہے اور پیپلز پارٹی کے ارکان سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے بھی واک آؤٹ کرگئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم...
    پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ایک بار پھر سینیٹ اور قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کردیا۔پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے درمیان لفظی گولہ باری کا سلسلہ نہ رک سکا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر سینیٹ اور قومی اسمبلی میں آج بھی پیپلزپارٹی نے احتجاج کیا اور دونوں ایوانوں سے واک آؤٹ کیا، ساتھ ہی معافی مانگنے کا مطالبہ دہرایا۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کی حمایت مجبوری نہیں، معافی مانگنے سے کسی کی عزت نفس میں کمی نہیں آتی، کوئی صوبہ کسی کی جاگیر نہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ سیاست میں نرمی گرمی چلتی رہتی ہے،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے زور دیا ہے کہ وفاقی حکومت کو ’نئی امریکی پالیسی‘ کے حوالے سے پارلیمنٹ کو ’فوراً اعتماد میں لینا چاہیے‘، انہوں نے خاص طور پر نایاب معدنیات کی فروخت اور پسنی بندرگاہ کو واشنگٹن کو پیش کرنے کے مبینہ منصوبے کی میڈیا رپورٹس کا ذکر کیا۔ پریس ریلیز میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے عوام یا پارلیمنٹ کو امریکہ کے ساتھ تعلقات کے نئے خدوخال کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ’عوام کو خارجہ پالیسی کی تفصیلات اور اس کی سمت کے بارے میں جاننے کا حق حاصل ہے، تاریخ میں امریکا کبھی بھی ایک قابلِ اعتماد دوست ثابت نہیں ہوا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی نے سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی واک آوٹ کر دیا، راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہمیں مطمئن کرنے تک پارلیمانی کارروائی میں شریک نہیں ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق  راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے، آزاد کشمیر کے معاملے  کو کنٹرول کیا، غیر ذمہ دارانہ بیانات سے تکلیف پہنچی ہے، سب سے بڑھ کر ہماری قیادت کی عزت کی بات ہے، وہ الفاظ میں یہاں دہرا نہیں سکتا اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، مطمئن کرنے تک ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بن  سکتے، ہمارے پارلیمانی لیڈر پنجاب کی سیکیورٹی واپس لے...
    پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی کشیدگی برقرار ہے، اور پیپلز پارٹی کے ارکان سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے بھی واک آؤٹ کرگئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما راجا پرویز اشرف نے کہاکہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیاسی کشیدگی: مریم نواز کے بیان پر پیپلز پارٹی کا سینیٹ اجلاس سے پھر واک آؤٹ انہوں نے کہاکہ کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگا دے گا، ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ متنازعہ بیانات دینے کی آخر وجہ کیا ہے۔ راجا پرویز اشرف نے کہاکہ ایسا نہ ہو کہ پھر صوبائیت...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات پر پیپلز پارٹی نے سینیٹ سے واک آؤٹ کرتے ہوئے ایک بار پھر معافی مانگنےکا مطالبہ کردیا۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہماری حمایت کو مجبور ی نہ سمجھیں، بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو کو کہا گیا وہ کیا کر رہے ہیں؟ ہم نے لوگوں کی تذلیل کرکے اتحاد نہیں چلانے، معافی مانگنے سے کسی کی عزت نفس میں کمی نہیں آتی، کوئی صوبہ کسی کی جاگیر نہیں، صوبائی کارڈ نہ کھیلیں۔شیری رحمان نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) غریبوں کو امداد پہنچانے کے لیے عالمی سطح پر تسلیم شدہ منصوبہ ہے، جنوبی پنجاب میں سیلاب کے بعد...
    سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ وفاقی وزیر رانا ثنااللہ نے تصدیق کی ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی اپنا احتجاج اور پارلیمنٹ سے واک آؤٹ جاری رکھے گی۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آج صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات طے تھی، تاہم وزیراعظم کے دورۂ ملائیشیا کے باعث یہ ملاقات ممکن نہیں ہو سکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم منگل کو وطن واپس آ کر پیپلز پارٹی کے تحفظات پر بات چیت کریں گے، تاکہ معاملے کو...
    پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کشیدگی میں کمی نہ ہو سکی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر سینیٹ اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پیپلز پارٹی سیاسی کشیدگی سینیٹ سے واک آؤٹ مریم نواز بیان وی نیوز
    دمشق: شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی عبوری پارلیمنٹ کے انتخابات کا عمل مکمل کرلیا گیا، تاہم اس عمل کو غیر جمہوری قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ پارلیمنٹ کے ایک تہائی ارکان کو براہِ راست عبوری رہنما احمد الشرع کی جانب سے نامزد کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ انتخابات ایسے وقت میں منعقد ہوئے ہیں جب 13 سالہ خانہ جنگی کے بعد دسمبر میں بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔ نئی اسمبلی کے قیام کو احمد الشرع کی طاقت کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ انتخابات میں 1500 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں، جن میں صرف 14 فیصد خواتین...
    عبدالعلیم — فائل فوٹو صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ سیاستدان سیاسی بیانات کے بجائے اپنے صوبوں کی ترقی پر توجہ دیں۔  وفاقی وزیر  نے اسلام آباد میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں کی بیان بازی پر رد عمل دیا۔ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو سیاسی بیان بازی نہیں بلکہ اپنے بنیادی مسائل کا حل چاہیے۔ بہتر ہو گا کہ جہاں مینڈیٹ ملا ہے وہاں کام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ بیان بازی کا سلسلہ اب بند ہوگا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو شہریوں کی فلاح و بہبود پر توجہ...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پانامہ کیس سے متعلق نواز شریف کے حق میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے مبینہ بیان حلفی کا کیس 3 سال بعد ختم کردیا۔ عدالت نے غیر موثر ہونے پر توہین عدالت کیس نمٹا دیا،  سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم عدالت میں پیش نہ ہوئے، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل عامر عبد اللہ  نے مؤقف اپنایا کہ رانا شمیم نے معافی نامہ جمع کروایا تھا اس کے بعد کیس لگا ہی نہیں، اب یہ کیس غیر موثر ہوچکا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ کیس کافی عرصے بعد مقرر ہوا ہے ، اس کیس میں فرد جرم صرف رانا شمیم پر عائد ہوئی تھی، آخری سماعتوں میں...
    ’جیو نیوز‘ گریب وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  ملائیشیا ہمارا دوسرا گھر ہے، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بہترین تعلقات پائے جاتے ہیں۔ملائیشیا کے وزیر اعظم محمد انور ابراہیم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی طرف سے ملائیشیا کے والہانہ استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کو ترقی یافتہ بنانے میں انور ابراہیم کا اہم کردار ہے،  دوطرفہ تعلقات سے متعلق انور ابراہیم کا دورۂ پاکستان یادگار تھا، ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم نمایاں خصوصیات کے حامل شخصیت ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مثبت بات چیت ہوئی،  آپ کے تجربے سے استفادے کے لیے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں...
    پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے، اتوار کو چھٹی کے روز بھی دونوں جماعتوں نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر ایک دوسرے کو نشانہ بنایا ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کامطالبہ کر دیا۔ پنجاب حکومت نے پچھلے کچھ دنوں میں پیپلزپارٹی کیخلاف یکطرفہ مہم چلائی،پنجاب حکومت کی تنقید سمجھ سے باہر ہے،ہمیں ٹارگٹ بنا کر وفاقی حکومت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،اگرکسی کی لڑائی وزیراعظم سے ہے تو پیپلزپارٹی کو نہ گھسیٹا جائے،برائے مہربانی پیپلز پارٹی کو اس لڑائی میں شامل نہ کریں۔ کراچی میں سندھ کے سینئرصوبائی وزیرشرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہمیں ڈیڈ لائینز دی جا رہی تھیں کہ بلدیاتی انتخابات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے پنجاب حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی اور خصوصاً سندھ حکومت کے خلاف یکطرفہ مہم چلائی جا رہی ہے، ہم نے اپنے تجربے کی بنیاد پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے شفاف تقسیم کی تجویز دی مگر اس پر بھی تنقید ہوئی، پنجاب حکومت کی یہ رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ ہمیں نشانہ بنا کر وفاقی حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ پورا پاکستان مل کر پنجاب کے عوام کی مدد کرے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار سلمان غنی نے ئے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے صوبےکے مفادات اور ترجیحات کے حوالے سےبہت کلیئر ہیں، اس لیے انہوں نے کہا کہ میں کسی سے معافی مانگنے کے لیے تیار نہیں ۔  مریم نواز سیاسی محاذ پر جس انداز سے کھیلتی نظر آرہی ہیں وہ دیکھ کر ہمیں نواز شریف کی یاد آگئی، نواز شریف بھی اسی انداز سے فیصلے کرتے تھے اور انہوں نے کبھی دفاعی انداز نہیں اپنا یا۔ نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام 'تھنک ٹینک، میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات میں پیپلز پارٹی سے معاملات بہتر کرنے کاایجنڈہ نہیں تھا ، اس سے بڑے...
      کراچی: پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ سیاسی لڑائی بعد میں لڑیں گے ابھی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی مدد ضروری ہے۔ مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری کی جانب سے پنجاب حکو مت کو تجویز دی گئی ہے کہ پنجاب حکومت کو مدد چاہیے تو ہم تیار ہیں، یہ سیاست نہیں، خدمت کا وقت ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ہمیشہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اجاگر کیے۔ شازیہ مری نے کہا کہ بطوروزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان کے عالمی تعلقات مضبوط کیے، پیپلزپارٹی سیلاب متاثرین کیلئے مدد مانگ رہی ہے، پنجاب حکومت حملے کررہی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی ترجمان نے کہا کہ بلاول بھٹو نے وفاق سے مطالبہ کیا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلز  پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان اور  میئرکراچی مرتضیٰ وہاب  نےکہا ہےکہ پنجاب  حکومت  بیان بازی سےگریزکرے  اور  سیلاب متاثرین کی مددکرے، پنجاب حکومت سے مناظرے کے لیے تیار ہوں۔ کراچی کے سفاری پارک میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو گُل دستہ بھجوانا چاہتا ہوں،کہنا چاہتا ہوں اطمینان رکھیں مشکلات آتی رہتی ہیں، پنجاب حکومت سے مناظرے کے لیے تیار ہوں، ہم چاہتے ہیں سیاسی ٹیمپریچر کم رہے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بیان بازی کے بجائےسیلاب متاثرین کی مدد کرے۔ میئرکراچی کا کہنا تھا کہ ہمارے شہر میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، کچھ کام سست روی کا شکار ہیں ہم جانتے ہیں، آج...
    پیپلز پارٹی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان بڑھتی کشیدگی، وزیراعظم کی نواز شریف سے صلح کرانے کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی اور مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف سے ملاقات میں پیپلز پارٹی اور مریم نواز کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور ان سے حالات کو بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانگی سے ایک دن قبل وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی اور مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی اور ان سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے درمیان...
    پاکستان کے بہترین تشخص کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے، چودھری شجاعت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دیں، پاکستان کا جو بہترین تشخص ابھرا ہے، اسے ذاتی مفادات اور سیاست کے بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین سے پارٹی کے سینئر رہنماوں نے ملاقات کی جس میں پارٹی کے تنظیمی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی، پارٹی ترجمان مصطفی ملک نے موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ملاقات کرنے والے سینئر رہنماں میں چودھری شافع حسین، چودھری سالک حسین، ڈاکٹر محمد امجد، طارق حسن اور مسز فرخ خان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    ویزے کے بغیر دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر کرنے کی مجاز وہ شخصیت کیتھولک چرچ اور دنیا کے سب سے چھوٹے ملک ویٹی کن سٹی کے سربراہ پوپ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا کے کسی بھی ملک کے شہری کو دوسرے ملک کا سفر کرنے کے لیے متعلقہ ملک کا ویزا درکار ہوتا ہے اور یہ قانون تمام ممالک کے سربراہوں، بادشاہوں، سفارت کاروں اور یہاں تک کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر بھی لاگو ہوتا ہے، لیکن دنیا میں ایک ایسی شخصیت بھی ہے، جنہیں کسی بھی ملک کا سفر کرنے کے لیے ویزا لینے کی ضرورت پیش نہیں آتی اور نہ ہی پاسپورٹ ضروری ہے۔ ویزے کے بغیر دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر کرنے...
    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے زیر حراست ملزمان کے انٹرویو کرنے اور ان کے اعترافی بیانات جاری کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیر حراست ملزم کا انٹرویو فیئر ٹرائل کو متاثر کردیتا ہے، زبردستی اور تشہیر شدہ اعتراف جرم انصاف نہیں بلکہ ظلم ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے وشال شاکر کی زیر حراست ملزمان کے انٹرویو کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر گیارہ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا اور زیر حراست ملزمان کے انٹرویو کرنے اور ملزمان کے اعترافی بیانات جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ قانون نافذ کرنے والا کوئی ادارہ کسی میڈیا پرسن کو زیر حراست ملزم کا انٹرویو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابی قوانین میں اہم ترامیم کی سفارش کرتے ہوئے جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات میں نگرانی کا اختیار مانگ لیا۔الیکشن کمیشن نے سفارشات کا مسودہ وزارت قانون کو بھجوا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کے لیے انٹرا پارٹی انتخابات کی نگرانی ناگزیر ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مجوزہ ترامیم کا مقصد سیاسی جماعتوں کے اندراج ، انتخابی نشانات اور خواتین نمائندگی کے مسائل حل کرنا ہے جب کہ ترامیم سے انتخابی عمل زیادہ شفاف اور منظم ہوگا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوری ڈھانچہ مضبوط اور خواتین کی شمولیت یقینی بنے گی، سیاسی جماعتوں کے اندرونی انتخابات کی شفافیت جانچنے...
    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے زیر حراست ملزمان کے انٹرویو کرنے اور ان کے اعترافی بیانات جاری کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیر حراست ملزم کا انٹرویو فئیر ٹرائل کو متاثر کردیتا ہے، زبردستی اور تشہیر شدہ اعتراف جرم انصاف نہیں بلکہ ظلم ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے وشال شاکر کی زیر حراست ملزمان کے انٹرویو کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر گیارہ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا اور زیر حراست ملزمان کے انٹرویو کرنے اور ملزمان کے اعترافی بیانات جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ قانون نافذ کرنے والا کوئی ادارہ کسی میڈیا پرسن کو زیر حراست ملزم...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے پنشن نظام میں تاریخی اصلاحات متعارف کراتے ہوئے کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم نافذ کردی ہے۔ اس نئی اسکیم کے تحت سرکاری ملازمین اپنی بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد حصہ پنشن فنڈ میں جمع کرائیں گے، جب کہ حکومت کی جانب سے 12 فیصد حصہ شامل کیا جائے گا۔ یوں مجموعی طور پر 2 فیصد رقم ہر ماہ پنشن فنڈ میں جمع ہوگی جو مستقبل میں ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمین کی مالی معاونت کے طور پر استعمال ہوگی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ کے ریگولیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے فیڈرل گورنمنٹ ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن فنڈ اسکیم رولز 2024 جاری کر دیے ہیں، جو پبلک فنانس...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے زیر حراست ملزمان کے انٹرویوز اور ان کے اعترافی بیانات میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ۔ عدالت نے قرار دیا کہ ایسے اقدامات ملزم کے بنیادی حقوق اور فئیر ٹرائل کو متاثر کرتے ہیں۔(جاری ہے) جسٹس علی ضیا باجوہ نے وشال شاکر کی درخواست پر 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کو اختیار نہیں کہ وہ کسی میڈیا نمائندے کو زیر حراست ملزم کا انٹرویو کرنے کی اجازت دے۔ فیصلے کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے افسر کے خلاف مس کنڈیکٹ کی کارروائی ہوگی۔
    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق رنجن مدوگالے کو سیریز کے لیے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔ پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں راڈنی ٹکر اور کرسٹوفر براؤن آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں کرسٹوفر براؤن اور سائقَت شرف الدولہ آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں محمد آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ تیسرے...
     پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ رنجن مدوگالے کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ راڈنی ٹکر اور کرسٹوفر براؤن پہلے ٹیسٹ کے آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔کرسٹوفر براؤن اور سائقَت شرف الدولہ آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں محمد آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں محمد آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں...
    بھارت کی وزارت خارجہ نے کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے افغان طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی پر عائد سفری پابندی عارضی طور پر ختم کر دی ہے جس کے بعد ان کے لیے 9 سے 16 اکتوبر کے دوران بھارت کا دورہ ممکن ہو سکے گا۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی فوجداری عدالت نے افغان طالبان کے امیر اور چیف جسٹس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اگر یہ دورہ پایۂ تکمیل کو پہنچتا ہے تو یہ سنہ 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی اعلیٰ افغان طالبان رہنما کا بھارت کا پہلا دورہ ہوگا۔ یاد رہے کہ طالبان نے 20 سالہ امریکی موجودگی کے خاتمے کے بعد افغانستان میں اقتدار سنبھالا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر میں پُرتشدد احتجاج کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومتی مذاکراتی ٹیم اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے نتیجے میں اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔اس حوالے سے  بعض معاملات پر فوری طور پر اتفاق کیا گیا جبکہ چند امور پر مزید قانون سازی اور مشاورت کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس کمیٹی میں حکومت، سیاسی جماعتوں اور عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندے شامل ہوں گے۔ فریقین میں طے پانے والے معاہدے  کے مطابق مہاجرین اراکین اسمبلی کو کابینہ سے الگ کرنے اور ان کے ترقیاتی فنڈز بند کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ تاہم ان کی تعداد، خاتمے...
    معرکہ حق میں پاکستان سے بدترین شکست پانے والا بھارت اب بھی حواس باختہ ہے، بھارتی ایئر چیف نے پاکستان کے 5 ایف 16 اور ایک جے ایف 17 مار گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ کردیا۔ خبرایجنسی کے مطابق بھارتی ایئرچیف نے پاکستان کے وہ طیارے بھی مار گرانے کا دعویٰ کیا جو بھارت کے خلاف آپریشن میں اُڑے بھی نہیں۔ دوران پریس بریفنگ بھارت کو نقصان پہنچنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ایئر چیف کو چپ لگ گئی اور کہا کہ اس سوال کے جواب میں کچھ نہیں بولوں گا، بھارتی طیارے گرے ہیں تو تصاویر دکھائی جائیں۔ واضح رہے کہ بھارتی طیاروں رافیل اور مگ 29 کے ملبوں کی تصاویر ساری دنیا میں وائرل ہوچکی ہیں پھر بھی مودی سرکاری حقیقت تسلیم...
    حیدرآباد : پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں! جعلسازوں کا نیٹ ورک سرگرم ہے اور شہریوں کو دھوکہ دے کر رقم بٹورنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حیدر آباد زون نے پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ کی ٹیم کے ساتھ قمبر سٹی پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مارا، جس کے دوران 2 ایجنٹ گرفتار کر لیے گئے۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت نور محمد اور امجد علی کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان شہریوں کو فوری پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹور رہے تھے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران ملزمان سے 21 پاسپورٹس، 2 لیپ ٹاپ...
    تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریا ئے سندھ  میں تربیلاکے مقام پر آمد 81ہزار کیوسک اور اخراج 80ہزار 600کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 10ہزار 100کیوسک اور اخراج 10ہزار 100کیوسک، خیرآباد پل پر آمد 51ہزار 600کیوسک اور اخراج 51ہزار 600کیوسک،جہلم  میں منگلاکے مقام پر آمد 10ہزار 300کیوسک اور اخراج 8 ہزار 200کیوسک، چناب  میں مرالہ کے مقام پر آمد 30ہزار 900کیوسک اور اخراج 18ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔بیراج: جناح میں  آمد 99ہزار 500کیوسک اور اخراج 93ہزار 600کیوسک، چشمہ میں آمد ایک لاکھ ایک ہزار کیوسک اوراخراج 95ہزار 400کیوسک، تونسہ میں آمد 86ہزار 800...
    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے ویزہ قوانین میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے متعدد نئی اقسام کے ویزے متعارف کروا دیے ہیں۔ ان نئے قوانین کے تحت آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ماہرین کے لیے خصوصی ویزہ، مختلف ایونٹس، فیسٹیولز، نمائشوں، کانفرنسز اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے ایونٹ ویزہ شامل ہے۔ نئے ویزہ نظام کے تحت کروز شپ یا تفریحی شپ سے آنے والے سیاحوں کو ملٹی پل انٹری ویزہ دیا جائے گا۔ اسی طرح جنگ یا قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو بغیر اسپانسر ایک سالہ رہائشی پرمٹ ملے گا۔ اماراتی حکومت کے مطابق بیوہ خواتین اور طلاق یافتہ خواتین اب بغیر اسپانسر رہائش حاصل کر سکیں گی۔ رشتہ داروں اور دوستوں کے وزٹ ویزہ کے لیے اسپانسر کی...
    ویب ڈیسک :پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں! جعلسازوں کا نیٹ ورک سرگرم ہے اور شہریوں کو دھوکہ دے کر رقم بٹورنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔  تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حیدر آباد زون نے پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ کی ٹیم کے ساتھ قمبر سٹی پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مارا، جس کے دوران 2 ایجنٹ گرفتار کر لیے گئے۔  ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت نور محمد اور امجد علی کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان شہریوں کو فوری پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹور رہے تھے۔ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے...
    پشاور: مشیر خزانہ کے پی کے مزمل اسلم نے مریم نواز کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت خیبر پختونخوا کی نقل کرتی ہے۔ اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ اگر واقعی مریم نواز قرض نہیں لینا چاہتیں تو یہ اچھی بات ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ پنجاب کے سیلاب متاثرین کو کب سے رقم ملنا شروع ہوگی۔ مزمل اسلم نے کہا کہ پنجاب حکومت کو اب تک سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ ہی معلوم نہیں، تو متاثرین تک مالی امداد کیسے پہنچے گی؟ انہوں نے الزام لگایا کہ پنجاب حکومت اکثر خیبرپختونخوا کے منصوبوں اور خودداری کی نقل کرتی ہے، لہٰذا خیبرپختونخوا کی طرح تین ہفتوں میں سیلاب...
    مریم نواز کے بیانات کے خلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات کے خلاف قومی اسمبلی ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا کہ ہم ایوان سے بطور احتجاج واک آؤٹ کرتے ہیں، آن گراؤنڈ حالات جوں کے توں ہیں اور کوئی تبدیلی نہیں آئی، ہم اس وقت اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے جب تک حالات تبدیل نہیں ہوتے۔بعد ازاں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو منا کر...
    ْپشاور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے گورنر ہاؤس پشاور میں پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین سے ملاقات کی ، پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری ہمایون خان ، صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ،سابق وفاقی وزراء نجم الدین خان ، ساجد حسین طوری ، سابق صوبائی وزیر اور سیکرٹری اطلاعات امجد خان آفریدی ،سابق ڈپٹی اسپیکر،رکن صوبائی اسمبلی کرامت اللہ چغرمٹی ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی ،ایم پی اے ارباب زرک خان خلیل ، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری ملک سعید ،ڈویژنل صدر مصباح الدین ، ضلعی صدر رضا اللہ چغرمٹی ، ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر اس...
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات کے خلاف قومی اسمبلی ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا ہم ایوان سے بطور احتجاج واک آؤٹ کرتے ہیں۔ آن گراؤنڈ حالات جوں کے توں ہیں اور کوئی تبدیلی نہیں آئی، ہم اس وقت اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے جب تک حالات تبدیل نہیں ہوتے۔ بعد ازاں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو منا کر واپس قومی اسمبلی اجلاس میں لے آئے۔ پنجاب کی تذلیل اور نشانہ بنانے والوں کو جواب دوں گی: مریم نوازمریم نواز نے ناقدین کو جواب دیتے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے خلاف مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے خلاف واک آؤٹ کیا۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا ہم نے یہاں احتجاج کیا تھا اس کے بعد حکومتی ٹیم آئی تھی جس سے مذاکرات ہوئے، آن گراؤنڈ حالات جوں کے توں ہیں اور کوئی تبدیلی نہیں آئی، ہم اس وقت اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے جب تک حالات تبدیل...
    پشاور: پشاور ہائیکورٹ میں وکلاء اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھاپائی ہوئی جس کے باعث عدالت کے حالات کشیدہ ہوگئے۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ سادہ کپڑوں میں موجود افراد پولیس اہلکار تھے اور انہوں نے ایس ایچ او کیس کی سماعت کے بعد غیر ضروری مداخلت کی۔ وکلاء نے موقع پر تین افراد کو پکڑ لیا۔ صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن امین الرحمن یوسفزئی نے چیف جسٹس سے ملاقات کرکے واقعے سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کیس میں غیر متعلقہ افراد کی موجودگی تشویش ناک ہے، چیف جسٹس نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، اس واقعے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے گی۔...
    بلوچستان میں سنہ 1972 سے لے کر آج تک سیاسی تاریخ زیادہ تر مخلوط حکومتوں کے گرد گھومتی رہی ہے۔ صوبے میں کبھی کسی بڑی سیاسی جماعت کو اکیلے حکومت بنانے کا موقع نہیں ملا بلکہ مختلف جماعتوں کے اتحاد اور سیاسی سمجھوتوں سے حکومتیں قائم ہوئیں تاہم بیشتر مخلوط حکومتیں اختلافات، گورنر راج یا مرکز صوب کشیدگی کے باعث اپنی آئینی مدت پوری کرنے میں ناکام رہیں۔ پہلی مخلوط حکومت بلوچستان کی پہلی مخلوط حکومت اپریل 1972 میں بنی جب نیشنل عوامی پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے اتحاد کر کے سردار عطا اللہ مینگل کو وزیراعلیٰ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی مخلوط حکومت میں اختلافات، سرفراز بگٹی کی وزارت اعلیٰ خطرے میں؟ یہ حکومت تعلیم، صحت اور زرعی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251003-08-19 لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے 2 یتیم بچیوں کو سوتیلے باپ کے حوالے کرنے کی درخواست خارج کر دی۔ جسٹس چودھری سلطان محمود نے کیس کی سماعت کی، پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد اعظم چغتائی عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بچیوں کے حقیقی والد اور والدہ وفات پا چکے ہیں، اس وقت دونوں بچیاں اپنے نانا کے زیرِ کفالت ہیں لیکن ان کے پاس مالی وسائل محدود ہیں۔ وکیل نے کہا کہ بچیوں کے بہتر مستقبل کے لیے ان کا سوتیلا باپ پرورش کرنا چاہتا ہے لہٰذا عدالت بچیوں کو اس کے حوالے کرنے کا حکم دے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ بچیاں اپنے نانا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں دستخط کردیں، ہم آئین کی پاسداری کا معاہدہ کرنے کو تیار ہیں۔ اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنا چاہتے ہیں، نئے انتخابات کرائے جائیں، ہم آئین کی پاسداری کا معاہدہ کرنے کو تیار ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں دستخط کردیں۔ بانی پی ٹی آئی کے دستخط میں لے آؤں گا۔سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہا آئیں سب مل کر بیٹھیں اور نئی شروعات کریں۔ 1973 کا آئین اصل شکل میں بحال کیا جائے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی عمران خان...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمانی رپورٹرز عوام اور پارلیمان کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں، پارلیمانی رپورٹرز انتہائی سلجھے ہوئے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (پی آر اے پی) کے انتخابات کے موقع پر قومی اسمبلی کی پریس گیلری اور پریس لاؤنج کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے وہپ اعجاز حسین جاکھرانی، پی آر اے پی کے امیدواران اور قومی اسمبلی کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں: صحافیوں کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ، وجہ کیا بنی؟ اسپیکر نے انتخابی عمل کا جائزہ لیا اور الیکشن کمیٹی سے ملاقات کی۔...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) بلوچستان میں معیاری طبی تعلیم کے فروغ کے لئے حکومت بلوچستان اور ہارلے ہیلتھ کئیر سروسز کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے صوبے کا پہلا میڈیکل، ڈینٹل اور نرسنگ کالج قائم کیا جائے گا جو بلوچستان میں معیاری اور اعلیٰ سطح کی طبی تعلیم کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا وزیر اعلیٰ بلوچستان کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس کالج کے تحت ہر سال 100 طالب علموں کو میڈیکل، ڈینٹل، نرسنگ اور الائیڈ سائنسز کی تعلیم فراہم کی جائے گی جس میں ہر سال 16 ہونہار طالب علموں کو مکمل اسکالرشپ بھی دی جائے گی، مرحلہ وار...