2025-10-25@06:46:12 GMT
تلاش کی گنتی: 54965

«دریائے کنڑ»:

(نئی خبر)
    پاکستان ریلوے نے لاہور میں 24 سے 27 اکتوبر تک شیڈول تمام نیلامیاں ملتوی کر دیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے شفافیت سے متعلق سامنے آنے والی رپورٹس پر نوٹس لینے کے بعد نیلامیوں کو ملتوی کرنے کا حکم دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 20 سے 23 اکتوبر تک ہونے والی گوداموں اور دیگر جائیدادوں کی تمام نیلامیاں اور 27 اکتوبر تک طے شدہ دیگر نیلامیاں اس بنیاد پر منسوخ کی ہیں کہ فی مربع فٹ پیشکش توقع سے کم تھی،اب ہم نیا بنچ مارک 300 روپے فی مربع فٹ مقرر کریں گے اور کوشش کریں گے کہ 350 روپے فی مربع فٹ تک...
    نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا یہ بات درست ہے کہ ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں تو انہوں نے نام تبدیل کر لیا لیکن ہم نے ایک اسپیشل پراسیکوٹر سیل بنایا ہے، ایسے معاملات میں ملوث افراد کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کو ایک پروجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا تھا، ٹی ایل پی جو کر رہی تھی وہ سیاست نہیں انتشار تھا حکومت مذہبی جماعتوں کے خلاف نہیں لیکن ٹی ایل پر پابندی ایک مائنڈ سیٹ کیخلاف ریاست کا فیصلہ ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ...
    انسداد کسٹم جرائم کی خصوصی عدالت نے 3 کروڑ 14 لاکھ روپے مالیت کے 60 آئی فون اسمگل کرنے کے کیس میں ملزم ظہور کو جرم ثابت ہونے پر 6 سال قید کی سزا سنا دی۔ جج شبانہ رسالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا جبکہ قبضے میں لیے گئے 60 پیک بند آئی فون بھی بحق سرکار ضبط کا حکم دیا۔ ملزم دبئی سے یہ قیمتی آئی فون پاکستان اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوا، ملزم ظہور کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔ سزا کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
    لاہور: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی عمران خان دور میں لگی تھی، موجودہ پی ٹی آئی  قیادت کرایے پر لائی گئی ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت لندن اور کینیڈا میں جاتی ہے اور ہم عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مثبت چیزیں ہوئی ہیں، اس پر بات کرنی ہے۔ ایک خواب تھا کہ امریکا پاکستان جیسے ملک کی حمایت اور تعریفیں کرے ۔ سعودی عرب نے پاکستان کی خدمات کو سراہا ، لیکن بین الاقوامی کامیابیوں کے باجود کوئی...
    سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ 5 شدید زخمی ہو گئے۔ سکیوڑٹی ذرائع کے مطابق  24اکتوبر کو کی جانے والی اہم کارروائی میں 8 خوارج مارے گئے جب کہ 5 شدید زخمی ہوئے۔ فورسز کی یہ  کارروائی خفیہ اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی۔ سکیورٹی فورسز کی نہایت عسکری مہارت سے کی گئی اس کارروائی میں خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہیں  مل سکا۔ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔  نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خارجی کے خاتمے اور امن و امان کی مکمل بحالی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یورپی یونین نے یوکرین کی اقتصادی اور دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک جامع مالی معاونت پروگرام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، جسے ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، یورپی رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ یوکرین کو آئندہ دو برسوں کے دوران مسلسل مالی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ جنگ سے متاثرہ معیشت کو مستحکم کر سکے اور اپنے دفاعی ڈھانچے کو مضبوط بنائے۔ اجلاس میں شریک رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کی مالی اور فوجی مدد نہ صرف انسانی ہمدردی کا تقاضا ہے بلکہ یورپ کے امن و استحکام کے لیے بھی ناگزیر ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، امداد...
    ہوٹل والوں نے کام کی شرح میں 70 فیصد سے زائد کی کمی بیان کی ہے، جب کہ سرینگر کی شہرہ آفاق جھیل ڈل میں کشتیاں چلانے والے، ٹیکسی ڈرائیور، دستکاری بیچنے والے اور ہوٹل مالکان اپنی بقا کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ سیاحت سے وابستہ کئی کاروبار تباہی کے دہانے پر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جانے والا سیاحت کا شعبہ شدید بحران سے دوچار ہے۔ ہوٹل مالکان اور ٹرانسپورٹر شدید پریشان ہیں اور کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے ان کی روزی روٹی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلسل سیاسی غیر یقینی صورتحال اور مودی کی جابرانہ کارروائیوں کی وجہ سے علاقے...
    نئی دہلی: بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیرِاعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی ناکام سفارتی پالیسیوں نے بھارت کو عالمی طاقتوں کے مفادات کی بھینٹ چڑھا دیا ہے اور ملک کی خودمختاری خطرے میں ڈال دی ہے۔ کانگریس رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ مودی حکومت کے فیصلے ملکی سطح پر اعلان ہونے سے پہلے ہی بیرون ملک ظاہر ہوجاتے ہیں، جو مودی کی کمزور اور انحصار پسند خارجہ پالیسی کو بے نقاب کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود انکشاف کیا کہ مودی نے روسی تیل کی درآمد روکنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جب کہ بھارتی حکومت نے اس پر کوئی باضابطہ بیان...
    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ خارج کردیا۔ مریم نواز کی عدالت میں پیشی کے موقع پر نیب آفس پر حملے کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے،  جس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ اخراج کی پولیس رپورٹ محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے منظور کرلی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز سمیت دیگر کیخلاف نیب آفس پر پتھراؤ کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔ دوران سماعت مقدمے  کے مدعی ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب چوہدری اصغر عدالت  میں پیش ہوئے اور استفسار پر بتایا کہ مجھے مقدمہ اخراج پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اس...
    فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے گرلز پرائمری اسکول کو بم سے اڑا دیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع ٹانک شبیر حسین شاہ کے مطابق ٹانک کے نواحی علاقے گرہ بڈھا میں نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ شب گرلز پرائمری اسکول کو بم سے اڑایا۔دہشتگردوں نے اسکول کی عمارت میں بم نصب کیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔علاقے کے عمائدین کے مطابق ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال انتہائی غیر تسلی بخش ہے اور کسی کا جان و مال محفوظ نہیں ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی تدریسی عمارتوں کو نقصان پہنچایا جاچکا ہے۔
    ایک پیغام میں سید علی رضوی نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے عوام مسائل کے گرداب میں ہیں، جب سے لینڈ ریفارمز بل پاس ہوا ہے عوام کا ظلم کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں جیمز اور منرلز والوں پر پابندی لگائی گئی، راستے میں روک کر انہیں اغوا کیا گیا، انہیں ڈرا دھمکایا جا رہا ہے، ہم اس عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے معدنیات سے منسلک تاجروں کے دھرنے میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایک پیغام میں سید علی رضوی نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے عوام مسائل کے گرداب میں ہیں، جب سے لینڈ ریفارمز بل پاس ہوا...
    اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی ک ملی بھگت،شیٹ نمبر 5پلاٹ نمبر 38پر تعمیراتی لاقانونیت برقرار رہائشیوں کی شکایات کے باوجود نگران ادارے خاموش،غیر مجاز عمارتیں بنیادی ڈھانچے کے لیے خطرہ شہر کی معروف ماڈل کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ اطلاعات کے مطابق کالونی کے مختلف حصوں میں بغیر منظوری کے نئی عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں جبکہ موجودہ عمارتوں پر اضافی منزلیں بنا کر بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ۔شیٹ نمبر 5 کے پلاٹ نمبر 38 پر تعمیراتی لاقانونیت برقرار ہے۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعلقہ محکموں میں متعدد بار درخواستیں جمع کروائی ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ایک رہائشی محمد عمران کا کہنا تھا، ’’ہم...
    پروفیسر شاداب احمد صدیقی عصرِ حاضر میں انسانی زندگی کا سب سے نمایاں تغیر ٹیکنالوجی کی برق رفتار ترقی ہے ۔ نت نئی برقی ایجادات، بالخصوص ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، اسمارٹ ڈیوائسزاور مصنوعی ذہانت سے جڑے نظاموں نے زندگی کے تقریباً ہر پہلو کو بدل کر رکھ دیا ہے ۔ یہ آلات نہ صرف معلومات کے حصول، رابطے اور تفریح کے ذرائع بن چکے ہیں بلکہ تعلیم، طب، معیشت اور مواصلات کے میدان میں انقلاب برپا کر چکے ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا یہ سہولتیں انسانی ذہن کے لیے واقعی باعثِ ارتقاء ہیں یا رفتہ رفتہ ہماری فکری، سماجی اور اعصابی ساخت کو کمزور کر رہی ہیں؟ یہی سوال آج دنیا بھر کے ماہرینِ تعلیم اور نفسیات کے لیے ایک...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم فیصلے میں ماورائے عدالت حراستی قتل کو ’فساد فی الارض‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والا اہلکار اگر شہری کا قاتل بن جائے تو اسے سب سے سخت سزا ملنی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی قتل کیس کے 2 ملزمان ہلاک یہ فیصلہ بلوچستان کے علاقے تربت میں ایف سی اہلکار کے ہاتھوں ایک شہری حیات کے قتل سے متعلق کیس میں سنایا گیا، جس میں عدالت نے مجرم شادی اللہ کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی۔ فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا۔ تربت میں ماں باپ کے سامنے بہیمانہ قتل عدالتی فیصلے کے مطابق ایف سی...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے ایک پارلیمانی جرگہ تشکیل دیا جانا چاہیے تاکہ تمام معاملات کو دلیل اور مکالمے کے ذریعے حل کیا جا سکے۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمیں این ایف سی ایوارڈ پر سنجیدہ بات چیت کرنی چاہیے، کیونکہ مالی وسائل کی منصفانہ تقسیم ہی وفاق اور صوبوں کے تعلقات کو مستحکم کر سکتی ہے۔ مزید پڑھیں: جو آئین اور ریاست کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات ممکن نہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی انہوں نے کہا کہ ماضی میں نہروں کے معاملے پر پنجاب اور سندھ کے درمیان اختلافات ہوئے، لیکن اب ہمیں ٹکراؤ نہیں بلکہ افہام...
    لاہور: فیکٹری ایریا گلستان کالونی میں نوجوان نے گھریلو جھگڑے سے دل برداشتہ ہو کر والد کے پستول سے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ایس ایچ او  فیکٹری ایریا اشفاق خان کے مطابق متوفی کی شناخت 27 سالہ حمزہ بٹ ولد طارق محمود کے نام سے ہوئی۔ پولیس  نے پستول قبضہ میں لے لیا اور موقع سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔ ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردی۔
    اسرائیل کے انتہا پسند وزیر خزانہ بیزلیل سموتریچ نے سعودی عرب سے متعلق اپنے بیان کو ’’نامناسب‘‘ قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے بیان سے کسی کو دکھ یا تکلیف پہنچی ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، بیزلیل سموتریچ نے چند روز قبل ایک متنازع بیان میں کہا تھا کہ اگر سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بدلے ایک آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ کرتا ہے، تو سعودیوں کو ’’ریگستان میں اونٹوں پر سواری‘‘ جاری رکھنی چاہیے۔ Israeli ultranationalist minister of finance Smotrich: "If Saudi Arabia is telling us that in return for normalization they want a Palestinian state - we will say: Friends,...
    راولپنڈی: 26نومبر احتجاج میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی۔ علیمہ خان عدالت سے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے کے باوجود پیش نہ ہوئیں۔ عدم پیشی پر عدالت نے ڈی جی نادرا کو علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ بلاک اور گورنر اسٹیٹ بینک کو تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ علیمہ خان کا پاسپورٹ بھی بلاک کیا جائے۔ عدالت نے سخت ریمارکس دیے کہ ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہے لیکن عدالت پیش نہیں ہوتی، ملزمہ کی حاضری...
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملنے دیا جائے، اس ملاقات سے نہ تو ملک کا وکئی نقصان ہوگا اور نہ ہی کوئی قیامت آئے گی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی عمران خان سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
    ویٹی کن: برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس اور پوپ لیو نے جمعرات کو ویٹی کن کے تاریخی سسٹین چیپل میں ایک ساتھ دعا کی، جو 1534ء میں انگلینڈ کے پوپ سے علیحدگی کے بعد پہلی بار کسی برطانوی بادشاہ اور پوپ کی مشترکہ عبادت تھی۔ اطلاعات کے مطابق، مقدس چیپل میں لاطینی اور انگریزی زبان میں عبادت کی گئی، جہاں مائیکل اینجلو کی مشہور پینٹنگ "دی لاسٹ ججمنٹ" کے نیچے دونوں رہنماؤں نے امن اور اتحاد کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر پوپ لیو، انگلکن آرچ بشپ اسٹیفن کاٹریل، سسٹین چیپل کوائر اور دو شاہی گرجا گھروں کے گلوکاروں نے شرکت کی۔ یہ تاریخی لمحہ اس وقت آیا جب بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا ویٹی کن کے سرکاری دورے...
    پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے درمیان گزشتہ رات دیر گئے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:عالمی مقابلہ حسن: مریم محمد یو اے ای کی نمائندگی کرنے کے لیے پرعزم وزارتِ خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور کے ساتھ ساتھ حالیہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ، اقتصادی و تجارتی روابط کے استحکام، اور عالمی سطح پر مشترکہ اہداف کے حصول پر زور دیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ علاقائی استحکام...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز  ملتان سلطانز  کے مالک علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں علی ترین نے کہا کہ پی ایس ایل منیجمنٹ نے انہیں ایک لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں تنقیدی بیانات واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معافی نہ مانگنے کی صورت میں فرنچائز معاہدہ ختم کرنے اور مجھے بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے تاہم وہ خاموش نہیں رہیں گے۔ علی ترین نے کہا کہ انہیں پی ایس ایل سے محبت ہے اور یہ لیگ پورے پاکستان کی ہے، مسائل کے حل کے لیے ساتھ بیٹھنےکو...
    کراچی: دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر آگیا جبکہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی چوتھے نمبر پر ہے۔ فضائی آلودگی کے عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق جمعہ کے روز لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے، بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دوسرے، کلکتہ تیسرے اور کراچی چوتھے نمبر پر رہا۔ صبح تقریباً ساڑھے 9 بجے لاہور میں ایئر کوالٹی 312، نئی دہلی میں 206، کلکتہ میں 174 اور کراچی میں 173 ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب ایئر کوالٹی انڈکس کے مطابق چک جھمرہ کا فضائی معیار سب سے خراب رہا جہاں ایئر کوالٹی 664 ریکارڈ کی گئی۔ فیصل آباد میں ایئر کوالٹی 579، رائیونڈ...
    لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف نیب آفس حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ خارج کردیا۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور کی۔ یہ بھی پڑھیں:نواز شریف اور مریم نواز سے بنگلہ دیشی حکومت کے عہدیدار کی ملاقات، پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پولیس نے اپنی رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ مریم نواز سمیت دیگر افراد کے خلاف نیب آفس پر پتھراؤ یا حملے کے الزامات کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ یاد رہے کہ یہ مقدمہ 2020 میں تھانہ چوہنگ میں درج کیا گیا تھا، جب مریم نواز کی نیب آفس میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ یہ بھی...
    واشنگٹن: امریکا نے روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر یوکرین میں جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں روسنیفٹ (Rosneft) اور لوک آئل (Lukoil) پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج روس پر بڑی پابندیاں لگائی گئی ہیں، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ امریکا آئندہ مزید سخت اقدامات کرنے جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ بائیڈن کے دور میں شروع ہوئی تھی، اور اب وہ...
     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے اپنے ایشیائی دورے کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ ملاقات جنوبی کوریا میں ہوگی، جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی تجارتی کشیدگی کے تناظر میں اہم سمجھی جا رہی ہے۔ ترجمان کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ جمعہ کی رات ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے، پھر جاپان کا دورہ کریں گے اور آخر میں جنوبی کوریا پہنچ کر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ ٹرمپ اس موقع پر ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن (APEC) سمٹ سے بھی خطاب کریں گے۔ مزید پڑھیں: دنیا میں نئی صف بندی کی ضرورت، چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کو روکا نہیں جاسکتا، چینی صدر شی جن...
    رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈیل تقریباً طے پا چکی تھی، جس کے تحت عمران خان کی رہائی بھی متوقع تھی، تاہم رینجرز کے واقعے نے سارا معاملہ ختم کر دیا۔ شیر افضل مروت کے مطابق، 3 نومبر کو مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا جس کے لیے ایک 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اس کمیٹی میں علی امین گنڈاپور، بیرسٹر گوہر علی خان، محسن نقوی اور رانا ثناء اللہ شامل تھے، جب کہ بعد میں وہ خود بھی مذاکراتی عمل کا حصہ بن گئے۔ ????????????BREAKING ???????????? 26 نومبر سے پہلے عمران خان، حکومت اور اسٹبلشمنٹ کی ڈیل کی مکمل کہانی۔۔ شیر افضل مروت کی زبانی: ????????????????تین...
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کی جانب سے روس کی 2 بڑی تیل کمپنیوں پر عائد نئی پابندیوں کو ’سنگین مگر غیر فیصلہ کن‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا روسی معیشت پر کوئی نمایاں اثر نہیں پڑے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کی گئی تازہ پابندیاں روسی تیل کمپنیوں روس نیفٹ (Rosneft) اور لوک آئل (Lukoil) کو نشانہ بناتی ہیں۔ یہ پابندیاں ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد روس کے خلاف عائد کی جانے والی پہلی بڑی کارروائی ہیں۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ کا روس پر بڑا وار: 2 بڑی روسی آئل کمپنیوں پر سخت پابندیاں عائد، پیوٹن سے ملاقات منسوخ پیوٹن نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یہ پابندیاں ہمارے لیے...
    ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کے حوالے سے جاری تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارت میں ردعمل کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بھارت مخالف ریمارکس پر نئی بحث بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں محسن نقوی کے ساتھ موجود ایک شخص کو یہ کہتے سنا گیا کہ ’پورا انڈیا ٹرافی کے پیچھے بھاگ رہا ہے‘۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ جملہ بھارت مخالف تصور کیا جا رہا ہے، جس نے ٹرافی تنازع کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ شائقین اور بی سی سی آئی کے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ فرنچائز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کی جانب سے موصول ہونے والا لیگل نوٹس پھاڑ کر ردِ عمل ظاہر کیا، جبکہ ملتان سلطانز کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ علی ترین کے بیانات لیگ کی بہتری کے لیے تھے، نہ کہ کسی منفی مہم کا حصہ۔ علی ترین نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا کہ پی سی بی نے انہیں ایک لیگل نوٹس بھیجا، جس میں ان سے تنقیدی بیانات واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا، بصورتِ دیگر فرنچائز معاہدہ منسوخ اور انہیں بلیک لسٹ...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر کے سرکاری دورے کے دوران مصر کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں جن میں علاقائی سلامتی، باہمی دفاعی تعاون اور مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مصری وزارتِ دفاع کے دورے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، مصری افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعدازاں انہوں نے گمنام سپاہیوں کی یادگار اور مصر کے سابق صدر انور السادات کی قبر پر پھول چڑھائے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مصر کے وزیرِ دفاع و دفاعی پیداوار جنرل عبدالمجید اور مصری افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ...
     اسلام ایک کامل اور جامع دین ہے جو انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کے ہر پہلو کی راہ نمائی کرتا ہے۔ اسلام نے جہاں عبادات اور عقائد پر زور دیا ہے وہیں معاشرتی نظام کو بھی بڑی اہمیت دی ہے، خصوصاً خاندانی نظام کو انسانیت کی فلاح کی بنیاد قرار دیا ہے۔ خاندان ایک ایسی بنیادی اکائی ہے جس پر معاشرہ قائم ہوتا ہے۔ اﷲ تعالیٰ نے انسان کو تنہا زندگی گزارنے کے لیے پیدا نہیں کیا، بل کہ اسے ایک خاندانی، معاشرتی اور باہمی تعلقات سے بھرپور نظام عطا فرمایا ہے۔ انسانی زندگی کا آغاز بھی ماں باپ سے ہوتا ہے اور اس کا دائرہ بہن بھائیوں، چچا، ماموں، خالہ، پھوپھی، دادا، دادی، نانا، نانی اور دیگر رشتے...
    برادر اسلامی ملک قطر نے اپنی ثالثی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ دنوں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے میں اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا جو قابل تعریف ہے، دوحہ مذاکرات کے پہلے مرحلے میں فوری جنگ بندی کا معاہدہ کیا گیا، پاکستانی وفد کے سربراہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کے مطابق افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا سلسلہ فوری طور پر بند ہوگا، دونوں پڑوسی ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا مکمل احترام کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان ترکیہ کے شہر استنبول میں 25 اکتوبر کو دوبارہ مذاکرات ہوں گے جس میں تفصیلی معاملات طے کیے جائیں گے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن معاہدے کے باوجود غزہ میں حالات خاصے خراب ہیں اور اسرائیل وہاں اپنی کارروائیاں کر رہا ہے۔ ان کارروائیوں میں مسلسل ہلاکتیں بھی ہو رہی ہیں۔ یوں غزہ میں قیام امن کی جو امید قائم ہوئی تھی وہ تاحال تعبیر کی صورت میں سامنے نہیں آسکی۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ دنوں اسرائیل بھی گئے تھے اور انھوں نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے ساتھ خطاب بھی کیا تھا لیکن اب وہ بھی حماس کے حوالے سے مسلسل خاصے سخت بیانات دے رہے ہیں۔ادھر امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے یروشلم میں اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں انھوں نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا...
    شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق  ڈیفنس فیز مین قائم نجی بینک کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ٹکر مارنے کے بعد موٹرسائیکل سوار کو روند دیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچے جنہوں نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم عمر اندازا 30 سال کے قریب ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر واٹر ٹینکر کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا جبکہ اطلاعات ہیں کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ڈیفنس تھانے کے ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر نوید نے بتایا کہ...
    میانمار کی فوج نے بدنام زمانہ سائبر کرائم مراکز پر چھاپا مار کارروائی کی جس کے نتجے میں 700 سے زائد بھاگ کر تھائی لینڈ پہنچے تھے تاہم وہاں پکڑے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ پولیس نے بتایا کہ اب تک 677 افرادکو گرفتار کیا گیا ہے جو میانمار کی سرحد عبور کرکے داخل ہوئے تھے۔ تھائی لینڈ کی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ یہ افراد میانمار سے ایک ندی کو تیرتے ہوئے سرحد پار پہنچے اور پکڑے گئے۔ ان میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق بھارت اور تھائی لینڈ سے ہے جب کہ کچھ کا تعلق پاکستان سے بھی ہے۔ یہ افراد میانمار میں بدنام زمانہ کی فوج نے ’’کے کے پارک‘‘ نامی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی کی معروف شخصیت اور بائنینس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ کو معافی دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون نے صدر ٹرمپ کی طرف سے معافی قبول کرنے سے انکار کیوں کیا؟ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرو لائن لیوٹ نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مسٹر ژاؤ کو معاف کردیا ہے۔ President Trump pardoned convicted Binance founder Changpeng Zhao, a White House official said https://t.co/FNSLT67ElV — Reuters (@Reuters) October 23, 2025 چانگ پینگ ژاؤ کو بائیڈن انتظامیہ نے کرپٹو کرنسی کے خلاف اپنی جنگ کے دوران...
    لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے 28 سالہ حمزہ طارق نامی شہری کو قتل کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کو نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے وقت مقتول گھر میں اکیلا موجود تھا جبکہ اہل خانہ گھر پر موجود نہ تھے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے لاش تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
    چین میں ژانگ شینگ من کو ملک کے دوسرے اعلیٰ ترین جنرل کے طور پر تعینات کردیا گیا جو فوج میں بدعنوانی پر بڑی کارروائی کے بعد سب سے اہم تقرری ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی کمیونسٹ پارٹی نے فوج میں بدعنوانی کے خلاف بڑے پیمانے پر کی جانے والی کارروائی کے بعد ایک نئے اعلیٰ فوجی عہدیدار کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔ ژانگ شینگ اب فوجی ڈھانچے میں صدر شی جن پنگ اور پہلے نائب چیئرمین ژانگ یو شیہ کے بعد تیسرے اہم ترین شخص ہوں گے۔ صدر شی جنپنگ کے قریبی اور وفادار ساتھی 67 سالہ جنرل ژانگ شینگ من کو ملک کے دوسرے اعلیٰ ترین فوجی عہدے، نائب چیئرمین مرکزی فوجی کمیشن پر فائز کر دیا...
    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، فیڈریشن کے مطابق موجودہ سیاسی حالات اس فیصلے کی بنیادی وجہ ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ فیڈریشن نے باضابطہ طور پر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو آگاہ کردیا ہے کہ پاکستان موجودہ حالات میں ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے متبادل تجویز بھی دی ہے کہ ٹیم کے میچز کسی غیر جانب دار مقام پر کھیلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بھارت جا کر کھیلنا...
    آزاد کشمیر حکومت کیساتھ اتحاد قائم رکھا جائے یا نہیں؟،پی پی قیادت کا اجلاس کل طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی نے کل زرداری ہاوس اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے یا ختم کرنے پر غور متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس طلبی کی تصدیق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری انفارمیشن جاوید ایوب نے کی ہے۔ اجلاس کی صدارت فریال تالپور کریں گی، کشمیر افیئرز کی انچارج خصوصی طور پر شریک ہوں گی۔صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین کی قیادت میں کور ٹیم اور مرکزی عہدے دار شریک ہوں گے، اجلاس میں آزاد...
    خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ضلع ٹانک کے علاقے سیال گل کورونہ میں واقع گاؤں گرہ بڈھا میں قائم نو تعمیر شدہ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو نامعلوم افراد نے ٹائم ڈیوائس بم سے اڑا دیا۔ تھانہ ایس ایم اے کے ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور جگہ کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کیے گئے۔
    ویڈیو گریب۔ سکھر ملتان موٹروے ایم فائیو پر اغوا کی بڑھتی وارداتوں کے باعث مسافر گاڑیوں کو 25 کلومیٹر اعظم پور ریسٹ ایریا سے گڈو کشمور انٹر چینچ تک کچے کے علاقے میں سیکیورٹی دی جانے لگی۔ڈی پی او کے مطابق مسافر گاڑیوں کو شام 6 بجے سے رات گئے تک ہر ایک گھنٹے بعد کانوائے کے ساتھ اعظم پور ریسٹ ایریا میں جمع کرنے کے بعد گزارا جاتا ہے۔پولیس کانوائے سے بھونگ، جمال دین والی، صادق آباد اور ماچھکہ تک کا علاقہ کور کیا جاتا ہے، ڈاکوؤں کی موٹر وے پر فائرنگ اور مسافروں کے اغوا کے بعد سے یہ کیا جا رہا ہے۔حیرت انگیز طور پر اسی موٹروے پر جہاں رات گئے پنجاب پولیس کا کانوائے سندھ کی...
    دنیا کے معروف ارب پتی اور سماجی خدمت گزار بل گیٹس نے بھارتی ٹی وی ڈرامے ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی 2‘ میں اینٹری دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: کونسے اہم کردار اب ’ساس بھی کبھی بہو تھی‘ ڈرامے میں نظر نہیں آئیں گے؟ اس ہفتے جاری ہونے والے نئے پرومو میں بل گیٹس ویڈیو کال کے ذریعے ڈرامے کی مین کیریکٹر تلسی ویرانی (اصل نام سمرتی ایرانی ) سے بات کرتے دکھائی دیے۔ ویڈیو کا آغاز بل گیٹس کے خوشگوار انداز میں ہیلو کرتے ہیں جس پر تلسی اپنی مخصوص نرمی اور مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیتی ہیں۔ تلسی نے کہتی ہیں کہ بہت اچھا لگا یہ جان کر کہ آپ سیدھے امریکا سے میرے خاندان سے جڑ رہے...
    معروف امریکی یونیورسٹی ہارورڈ کے انڈرگریجویٹ اسکول میں 2029 کے داخلے کے لیے ہسپانوی اور سیاہ فام طلبا کی تعداد میں کمی جبکہ ایشیائی طلبا کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ہارورڈ کے انڈرگریجویٹ اسکول کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ 2029ء کی کلاس میں سیاہ فام طلبا کا 11.5 فیصد جبکہ ہسپانوی طلبا کا تناسب 11 فیصد ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہارورڈ یونیورسٹی نے فنڈز منجمد کیے جانے پر امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا میساچوسٹس میں قائم ہارورڈ کالج کے مطابق، مذکورہ تعلیمی سال کے لیے ایشیائی نژاد امریکی طلبا کا تناسب 41 فیصد ہے۔ The percentage of Harvard’s incoming class that is Hispanic fell from 16% to...
    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے پابندی کے 5 سال بعد پہلی پرواز 25 اکتوبر کو روانہ ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پابندی کے 5سال بعد پہلی پرواز پاکستان سے برطانیہ 25 اکتوبر کو روانہ ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کا بوئنگ 777 ساختہ طیارہ برطانوی فلائٹ آپریشن کو سرانجام دے گا اور پی آئی اے کی ایک ٹیم برطانیہ میں جائزہ لینے کے لیے پہنچ گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے جہاز  برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کے لیے مکمل طور پرفٹ ہیں۔ سی ای او پی...
    منجھی ہوئی سینئیر اداکارہ ثانیہ سعید نے عورتوں کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی کے متنازع بیان پر صائمہ قریشی کو کھرا جواب دیا ہے۔ ایک پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے اداکارہ ثانیہ سعید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ صائمہ قریشی کی کمائی میں تو برکت ہے. نہ جانے انھیں اپنے پیسوں میں کیوں نہیں نظر آتی۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ کہنا کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں تو پھر مردوں کے پیسے کہاں بچ جاتے ہیں؟ وہ بھی اسٹاک ایکسچینج میں لگا کر اڑا دیتے ہیں۔ ثانیہ سعید نے صائمہ قریشی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک محنتی اور باوقار خاتون ہیں جن کا کاروبار بھی کامیاب ہے اور بچوں کی تربیت بھی بہترین ہے۔ یہی تو اصل برکت...
    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور مصر کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے بلکہ یہ علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر ان دنوں مصر کے سرکاری دورے پر ہیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔ دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے مصر کے وزیرِ دفاع و پیداوارجنرل عبدالمجید سقار اور مصری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی...
    وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی ہے، مذکورہ پابندی کی سفارش پنجاب حکومت نے کی تھی۔ اس پیش رفت پر وی نیوز نے قانونی ماہرین سے گفتگومیں یہ جاننے کی کوشش کی کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کا طریقہ کار کیا ہے؟ یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان میں کسی تنظیم یا سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کے دو قانونی طریقے موجود ہیں۔ Pakistan finally takes a firm stand — imposing a decisive ban on the terrorist group Tehreek e Labbaik...
    نیو دہلی: بھارت کی مودی کی سربراہی میں موجودہ حکومت کو اس وقت عالمی فورمز پر اعتماد کے بحران کا سامنا ہے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو عالمی فورمز پر اعتماد کے بحران کا سامنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارتی وزیراعظم ملائیشیا کا دورہ نہیں کریں گے، معرکہ حق میں بدترین شکست کے بعد سے سفارتی ناکامیاں مودی حکومت کے گلے کا ہار بن چکی ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مودی آسیان سربراہی اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے، اس فیصلے کے نتیجے میں مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
    راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں نجی اسکول میں حفظ کا سبق یاد نہ ہونے پر طالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے معلوم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں قائم مدرسے کے معلم نے سبق یاد نہ کرنے پر بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ پولیس نے ویڈیو کی تحقیق کی اور یہ اصلی ثابت ہوئی جس کے بعد تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس  اہلکار کامران یعقوب کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر علاقے میں موجود تھاکہ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک...
    پاکستان کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے نوجوان نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔ کراچی میں مقیم افغانی نوجوان کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ افغان مہاجرین کے انخلا پر پاکستان کیخلاف لغویات بک رہا تھا۔ اس لڑکے کی شناخت فرہاد کے نام سے ہوئی جو کریانے کی دکان میں کام کرتا ہے۔ لڑکے کی ویڈیو دو خریداروں نے بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کی جس میں وہ پاکستان کی مخالفت میں ہر حد تک جارہا تھا اور پھر جب اُسے پولیس کا بولا گیا تو اُس نے سندھ پولیس کو بھی لغویات بکی تھیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب اس نوجوان کا ایک اور ویڈیو سامنے آیا جس میں وہ روتے ہوئے اپنے کیے اور بیان...
    وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کے حوالے سے حقائق جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جن کی نگرانی آئی جی اسلام آباد خود کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک سانحہ ہے، جس نے پولیس فورس سمیت سب کو دکھی کردیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد حقائق کا جائزہ لے رہے ہیں اور تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ابھی کسی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا، تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ایس پی اسلام آباد...
    پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پولینڈ کے وزیرِ خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اسحاق ڈار نے پولش وزیرِ خارجہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان آمد پر خوشی ہے۔اسحاق ڈار کے مطابق، پولش وزیرِ خارجہ نے...
    قطر کا 3ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعادہ، اقتصادی اور تیکنیکی تعاون کے پروٹوکولز پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے عزم کااعادہ کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تیکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے۔ وزارت اقتصادی امور سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور قطر کے درمیان چھٹے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیر تجارت جام کمال خان اور قطری وزیر تجارت شیخ فیصل بن ثانی نے کی۔ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان اقتصادی و تیکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے اور قطر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان ابراہیمی معاہدے پر رواں سال کے اختتام تک اتفاق ہو سکتا ہے اور وہ توقع کرتے ہیں کہ سعودی عرب اس عمل کی قیادت کرے گا۔ انہوں نے یہ بات 15 اکتوبر کو ٹائم میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں بتائی اور کہا کہ مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں — پہلے غزہ اور ایران جیسے مسائل رکاوٹ تھے، مگر اب یہ مسائل کم ہو چکے ہیں جس سے معاہدے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ جب پوچھا گیا کہ کیا سعودی عرب واقعی سال کے آخر تک ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہو جائے گا تو ٹرمپ نے پُراعتماد انداز میں جواب دیا۔ہاں، میرا یہی...
    مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ انہیں جمعۃ المبارک سے ایک دن قبل گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے اور نمازِ جمعہ کے لیے مسجد جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ یہ بھی پڑھیں: حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق 4 سالہ نظربندی کے بعد رہا اپنے ویڈیو بیان میں میر واعظ نے کہا کہ وہ حکومت سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ آخر یہ کون سا قانون ہے جس کے تحت عبادت کو جرم بنا دیا گیا ہے اور بنیادی مذہبی و انسانی حقوق زبردستی سلب کیے جارہے ہیں۔ نمک حرام افغان طالبان کا وفد بھارت جا کر مودی کی کشمیر پر حمایت کا اعلان کر چکا ہے۔ آج انکے سوشل میڈیا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ابراہیمی معاہدہ رواں برس کے اختتام تک طے پا جائے گا۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات انھوں نے ٹائم میگزین کو 15 اکتوبر کو دیئے گئے ایک تفصیلی انٹرویو میں کہی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ سعودی عرب اس عمل کی قیادت کرے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ہم معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ سعودی عرب اس راستے کی قیادت کرے گا۔ پہلے غزہ کا مسئلہ تھا اور ایران کا مسئلہ تھا اب وہ دونوں مسائل نہیں رہے۔ جب ان سے پوچھا گیا...
    پاکستان اور چین کے سپریم کورٹز نے عدالتی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے باہمی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور چین کی سپریم پیپلز کورٹ کے چیف جسٹس نے اس یادداشت پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے ذریعے دونوں ممالک نے عدالتی اداروں کے درمیان روابط مضبوط بنانے، تجربات کا تبادلہ کرنے اور عدالتی صلاحیتوں کو بڑھانے کا عزم کیا ہے۔ وزارت خارجہ، وزارت قانون و انصاف اور حکومت پاکستان نے بھی اس عمل میں اہم کردار ادا کیا۔ اس تعاون کا مقصد جدید چیلنجز جیسے مصنوعی ذہانت، سائبر کرائم، مالیاتی جرائم، ماحولیاتی مسائل، بین الاقوامی تجارتی قانون اور متبادل تنازعہ حل میں مشترکہ کام...
    جامعہ کراچی میں کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور کے تمام مسائل کا حل اور دنیا و آخرت کی فلاح کے لیے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنا ہوگی۔ پروگرام میں طلبہ و طالبات نے گلہائے عقیدت بحضور سرور کونینؐ پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ سیرت مصطفی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن جامعہ کراچی کے تحت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے 1500 سالہ جشن ولادت کی خوشی میں جامعہ کراچی میں رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد کی گئی۔ صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی۔ مقررین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور کے تمام مسائل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے عزم کااعادہ کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تیکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے۔وزارت اقتصادی امور سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور قطر کے درمیان چھٹے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیر تجارت جام کمال خان اور قطری وزیر تجارت شیخ فیصل بن ثانی نے کی۔ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان اقتصادی و تیکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے اور قطر کی جانب سے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ایس آئی ایف سی اور قطر...
    پاک چین عدالتی تعاون کیلئے سپریم کورٹس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان اور چین کے درمیان عدالتی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے اور دونوں ممالک کی سپریم کورٹس نے باہمی تعاون کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے ہیں۔سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور چین کی سپریم کورٹ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں اور یہ دوطرفہ عدالتی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی اور عوامی جمہوریہ چین کی سپریم پیپلز کورٹ کے چیف جسٹس نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایم او یو کے ذریعے دونوں نے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کراچی نے کہا کہ کراچی پورے ملک کا معاشی حب ہے، لیکن یہاں بجلی کا نظام انتہائی ناکارہ ہوچکا ہے، پرانی تاریں اور خراب ٹرانسفارمر بجلی کے نظام کو مزید کمزور بنا رہے ہیں، جس کے باعث آئے دن خرابی اور بندش معمول بن چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر و سابق رکنِ قومی اسمبلی فہیم خان نے انصاف ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہرِ کراچی پہلے ہی بنیادی سہولیات سے محروم ہے، جہاں نہ پانی دستیاب ہے، نہ بہتر انفراسٹرکچر موجود ہے، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور ناکارہ ٹریفک نظام نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، اب اس...
    وزیراعلی کے پی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، علامتی دھرنے کے بعد واپس روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ سہیل آفریدی نے داہگل ناکے پر علامتی دھرنا دیا، جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کے بعد اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم پولیس نے انہیں داہگل ناکے پر آگے جانے سے روک دیا۔ پولیس کے اس اقدام پر وزیراعلی سہیل آفریدی وہیں سڑک پر بیٹھ گئے اور احتجاج شروع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی غیر پیشہ ورانہ اور دہائیوں پرانی پالیسیوں نے کراچی کے طلبہ کو ٹراما Trauma یا بدترین ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا۔ میٹرک بورڈ کراچی کی جانب سے نویں جماعت سائنس اور جنرل گروپ کا نتیجہ تو جاری کردیا گیا لیکن یہ نتیجہ حاصل کردہ مارکس کے بغیر جاری ہوا ہے۔ 21 ویں صدی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے تیز ترین دور میں کراچی کے 1 لاکھ 75 ہزار طلبہ اب تک یہ نہیں جانتے کہ نویں جماعت میں ان کے حاصل کردہ کل مارکس کتنے ہیں انھیں صرف یہ بتایا گیا ہے کہ وہ کتنے پرچوں میں پاس اور کتنے میں فیل ہیں جس کے سبب میٹرک سائنس اور جنرل گروپ کے یہ لاکھوں طلبہ حاصل...
    اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان عدالتی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے اور دونوں ممالک کی سپریم کورٹس نے باہمی تعاون کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے ہیں۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور چین کی سپریم کورٹ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط  ہوئے ہیں اور یہ دوطرفہ عدالتی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور عوامی جمہوریہ چین کی سپریم پیپلز کورٹ کے چیف جسٹس نے مفاہمتی یادداشت  پر دستخط کیے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایم او یو کے ذریعے دونوں نے چیف جسٹسز نے ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے، استعداد کار میں اضافے اور علمی تبادلے کے عزم کا اعادہ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے جیل قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر عائد پابندی سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے جیل رول 265 کو بحال کر دیا ہے۔ عدالت عالیہ نے پنجاب حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔  یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم لارجر بینچ، جس کی سربراہی چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کر رہے تھے، جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی شامل تھے، نے قرار دیا کہ سنگل بینچ کا فیصلہ فی الحال مؤثر نہیں رہے گا۔ اس سے قبل جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بانی تحریک انصاف کی جانب سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی سندھ کے حلقہ پی ایس-9 شکارپور-III پر ضمنی انتخاب کے انعقاد کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔شیڈول کے مطابق 31 اکتوبر 2025 کو ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس جاری کرے گا، جبکہ امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی 3 سے 5 نومبر 2025 تک جمع کراسکیں گے۔6 نومبر 2025 کو نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی، جبکہ 11 نومبر 2025 کو کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ ان اپیلوں پر فیصلے 22 نومبر 2025 تک جاری کیئے  جائیں گے، جس کے بعد امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست...
    اسلام آباد:قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے عزم کااعادہ کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تیکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے۔وزارت اقتصادی امور سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور قطر کے درمیان چھٹے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیر تجارت جام کمال خان اور قطری وزیر تجارت شیخ فیصل بن ثانی نے کی۔ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان اقتصادی و تیکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے اور قطر کی جانب سے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ایس آئی ایف سی اور قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی...
     پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی سے متعلق رول 265 کی بحالی پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے ایک ایسے قانون کو دوبارہ زندہ کیا ہے جو غلامی اور آمرانہ دور کی علامت تھا۔ یہ بھی پڑھیں: عدالتی فیصلہ مسترد کرتے ہیں، 9 مئی کیسز کے فیصلے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی درخواست پر رول 265 کو بحال کر دیا، جو قیدیوں کو سیاسی گفتگو سے روکتا ہے۔ پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عمران خان جیسے قومی رہنما کی آواز دبانے اور...
    اسلام آباد: قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے عزم کااعادہ کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تیکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے۔ وزارت اقتصادی امور سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور قطر کے درمیان چھٹے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیر تجارت جام کمال خان اور قطری وزیر تجارت شیخ فیصل بن ثانی نے کی۔ ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان اقتصادی و تیکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے اور قطر کی جانب سے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایس آئی...
    پاکستان نے تقریباً 10 روزہ بندش کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو آہستہ آہستہ دوبارہ بحال کرنا شروع کر دیا ہے۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ نے اعلان کیا ہے کہ تقریباً 300 گاڑیوں کی کلیئرنس تین مراحل میں مکمل کی جائے گی، جس کا آغاز چمن بارڈر سے ہو چکا ہے۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹریڈ کی بحالی سے تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور کارگو آپریٹرز کو بڑا ریلیف ملے گا، اور تاجر برادری کو امید ہے کہ مرحلہ وار بحالی کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تجارت جلد معمول پر آ جائے گی۔ یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب کابل اور اسلام آباد کے درمیان سرحدی...
    اجتماعی دعا کی تلاوت مولانا محمد انصر عباس نے کی جبکہ مولانا حیات عباس نجفی، علامہ سجاد شبیر رضوی، ڈاکٹر شبیر حسین آرائیں، علامہ مبشر حسن، ناصر الحسینی نے شرکا سے خطاب کیا۔ تقریب میں عظیم جاوا، شیراز شاہ زیدی، ندیم حسین رضوی، بوتراب اسکاؤٹس گروپ کے محمد ضامن، الخدام اسکاؤٹس کے عبد الوحید سمیت دیگر موجود تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کراچی میں شہداء کی یاد میں چراغاں و دعائیہ اجتماع کی تقریب ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کراچی میں شہداء کی یاد میں چراغاں و دعائیہ اجتماع کی تقریب ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کراچی میں شہداء کی یاد میں چراغاں و دعائیہ اجتماع...
    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صنعت و زراعت کے شعبے ترقی کریں گے تو ملک کو قرضوں سے نجات ملے گی۔ وزیر اعظم نے صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین و کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات کی۔ انہوں نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے رعایتی بجلی کے پیکج کا اعلان کر دیا۔ پیکج کے تحت صنعتوں، کسانوں کو آئندہ 3 سالوں (نومبر 2025 سے اکتوبر 2028) میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر وزیرِ اعظم نے صنعتی اور زرعی شعبے کے ماہرین، کاروباری برادری اور وفد سے ملاقات میں کہا کہ اگر صنعت و زراعت ترقی کریں گی تو ملک کو قرضوں کے بوجھ سے نجات ملے گی اور روزگار کے...
    اسلام آباد میں پاکستان اور قطر کے درمیان چھٹے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیرِ تجارت جام کمال خان اور قطری وزیرِ تجارت شیخ فیصل بن ثانی نے کی۔ اس اجلاس میں قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا پرعزم اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے۔ وزارت اقتصادی امور کے ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر دونوں ملکوں نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے قوی روابط قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ ثقافت اور میڈیا کے شعبوں میں ’’ایئر آف کلچر‘‘ پروگرام شروع کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ فلم، ڈرامہ اور ثقافتی...
    پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کے تحت دونوں ممالک کے نائب وزرائے اعظم نے اہم ملاقات کی اور متعدد مفاہمت کی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ رادوسواف شکورسکی کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا تاریخی اور اہم کردار رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات منفرد اور تاریخی نوعیت کے حامل ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پولینڈ کو پاکستان کا اہم شراکت دار سمجھا جاتا ہے، اور دونوں ممالک نے...
    وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے کراچی میں 22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی تاریخ کا یہ بڑا دن ہے، جہاں 50 سے زاید ممالک کی کمپنیاں اور ماہرینِ صحت ایک چھت تلے جمع ہیں۔ ہیلتھ ایشیا کا انعقاد ملک میں معاشی انقلاب کی کڑی ہے، حکومت کا آج اپنی انڈسٹریز کے ساتھ تعلق کی پہلے کبھی مثال نہیں ملتی، ہم پاکستان میں فارما ایکسپورٹ کو تیس بلین ڈالر تک لے کر جائیں گے۔ افتتاحی تقریب میں ایران، روس، ترکی، اور عمان کے قونصل جنرلز، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈریپ (DRAP)، جوائنٹ سیکرٹری ہاسپٹلز, ڈی جی ہیلتھ, اور صدر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ وفاقی...
    منہاج یونیورسٹی لاہور میں قائم پاکستان کا پہلا تصوف سینٹر صرف ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ ایک فکری اور روحانی تجربہ گاہ ہے، جو تین سال کی محنت کے بعد مکمل ہوا ہے۔ یہ جگہ جدید دور کے ذہنی دباؤ اور مادی دوڑ میں الجھے ہوئے انسان کو اندرونی سکون اور خود شناسی کی روشنی دکھانے کا پیغام دیتی ہے۔ یہ سینٹر کسی خاص صوفی سلسلے سے منسلک نہیں بلکہ قادری، چشتی، نقشبندی، سہروردی، شاذلی، رفائی اور دیگر متعدد سلسلوں کی تعلیمات کو یکجا کرتا ہے۔ اس کی عمارت پاکستان، ایران اور ترکی کی اسلامی فنِ تعمیر کا خوبصورت امتزاج ہے، جس میں گنبد، محرابیں، نیلی ٹائلوں کے نقوش اور خطاطی کی جھروکیاں روحانیت کی تصویری زبان بن جاتی ہیں۔...
    ایس پی تھانہ آئی نائن کو زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ایس پی آئی نائن کو زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ ایس پی انڈسٹریل ایریا گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، ایس پی عدیل اکبر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایس پی انڈسٹریل ایریا نے خود کو گولی مار لی، زخمی ایس پی کی اسپتال میں حالت نازک بتائی جا رہی ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری اسپتال کے باہر موجود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر کی جانب سے گن مین سے اسلحہ چھین کر خود کو گولی...
    لاہور: منہاج یونیورسٹی لاہور میں قائم ہونے والا پاکستان کا پہلا تصوف سینٹر روحانیت، سکونِ قلب اور بین المذاہب ہم آہنگی کا ایک نیا باب کھول رہا ہے۔ تین سال کی محنت سے تعمیر ہونے والا یہ مرکز صرف ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ ایک فکری و روحانی تجربہ گاہ ہے جہاں جدید دنیا کے ذہنی دباؤ اور مادی دوڑ سے تھکے ہوئے انسان کو باطنی سکون اور خود شناسی کی راہ دکھائی جاتی ہے۔ یہ سینٹر کسی ایک سلسلۂ تصوف سے وابستہ نہیں بلکہ قادری، چشتی، نقشبندی، سہروردی، شاذلی، رفائی اور دیگر سلاسل کی مشترکہ تعلیمات پر قائم ہے۔ اس کی عمارت پاکستان، ایران اور ترکی کے اسلامی فنِ تعمیر کا حسین امتزاج ہے،گنبد، محرابیں، نیلی...
    چیئرمین سی ڈی اے سے یانگو سروسز کی کنٹری ہیڈ مرال شریف کی قیادت میں وفد کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی یانگو سروسز پاکستان کی کنٹری ہیڈ مرال شریف خان، ہیڈ آف پبلک پالیسی اینڈ گورنمنٹ افیئرز یانگو جہانگیر خان اور انکی ٹیم سے جمعرات کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ھوئی۔ ملاقات میں سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ڈائریکٹر جنرل ریسورس، ڈائریکٹر میٹرو بس سروسز سمیت دیگر سنئیر افسران نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل قوانین میں قیدیوں پر سیاسی گفتگو کی پابندی ختم کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے دیا، جس کی سربراہی جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کر رہے تھے۔ حکومتِ پنجاب نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی، جس پر سماعت کے بعد فیصلہ سنایا گیا۔ سنگل بینچ کے فیصلے میں پنجاب پرزن رولز کے تحت قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر عائد پابندی ختم کر دی گئی تھی، تاہم اب اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے وہ فیصلہ عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد فی الحال قیدیوں پر سیاسی گفتگو...
    نئے کاسمِک اورینج آئی فون 17 پرو کے خریداروں کی شکایات سامنے آ رہی ہیں کہ ان کے فونز کا رنگ آہستہ آہستہ گلابی ہوتا جارہا ہے۔ ریڈِٹ اور ٹِک ٹاک پر شیئر کی گئی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ فون کا میٹل فریم اور بٹن گلابی پڑرہے ہیں جبکہ گلاس بیک اپنی تیز اورینج حالت میں ہی برقرار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وہ 7 ممالک جہاں آئی فون 17 کی قیمت پوری دنیا سے کم ہے ماہرینِ  کے مطابق یہ کسی خفیہ رنگ کی خرابی نہیں بلکہ کیمسٹری اور کلیننگ ہیبٹس (صفائی کے طریقوں) کا نتیجہ ہے۔ صارفین کو کیا نظرآرہا ہے؟ متعدد صارفین کی رپورٹس کے مطابق رنگ کی تبدیلی زیادہ تر ان جگہوں پر ہوتی ہے جہاں...
    نیب کی سال 2025کی تیسری سہ ماہی میں 11کھرب روپے سے زائد کی بازیابی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیب کی سال 2025کی تیسری سہ ماہی میں 11 اعشاریہ02کھرب روپے کی بازیابی، قومی خزانے کی آمدنی میں بے مثال اضافہ۔تفصیلات کے مطابق نیب کی حالیہ بازیابی پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں 242 فیصد زائد ہے۔ نیب نے 2025 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں مجموعی طور پر 1649 اعشاریہ36ارب روپے (5 اعشاریہ16کھرب روپے)کی ریکوری کی ہے۔ اس سہ ماہی میں عوامی دھوکہ دہی کے مختلف مقدمات میں 17 ہزار 194متاثرین، نیب کی ریکوریز کی بدولت مستفید ہوئے، نیب کراچی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مقدمے میں 2 اعشاریہ8ارب روپے مالیت کے 2قیمتی پلاٹ...
    —فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل رولز میں قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق ختم کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔عدالتِ عالیہ کے لارجر بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کیا۔ یہ بھی پڑھیے اسلام آباد ہائیکورٹ: جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی تھی۔حکومتِ پنجاب نے سنگل بینچ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔پنجاب پریزن رولز سے قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق ختم کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا۔
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو راولپنڈی میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ داہگل ناکے پر دھرنا دیا اور بعد میں ختم کر دیا۔سہیل آفریدی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے، جنید اکبر، سلمان اکرم راجہ اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے دھرنے سے اڈیالہ روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثرہوئی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دے دیا۔ سہیل آفریدی کے ہمراہ کارکنان اور رہنماؤں نے نعرے بازی کی۔اس کے بعد وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے دھرنا ختم کر دیا اور کارکنوں سمیت...
    کبھی کبھی محبت لفظوں سے نہیں عمل سے بولتی ہے، ایسی ہی ایک دل کو چھو لینے والی مثال بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع جشپور میں اُس وقت سامنے آئی جب ایک کسان نے اپنی بیٹی کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے 6 ماہ تک سکے جمع کیے اور بالآخر ایک نئی اسکوٹی خرید لی۔ مقامی کسان بجرنگ رام کی بیٹی چمپا بھاگت ایک اسکوٹی کی خواہش مند تھی جس کی قیمت تقریباً 1 لاکھ روپے تھی۔ محدود مالی وسائل کے باوجود بجرنگ رام نے اپنی بیٹی کی خواہش پوری کرنے کا عزم کیا اور روزانہ کچھ سکے بچا کر جمع کرنا شروع کر دیے۔ یہ بھی پڑھیں: ’دیکھنا چاہتا تھا کون ساتھ ہے‘، ریٹائرڈ فوجی افسر...
    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں غیرقانونی طور پر مقیم ایک بھارتی نژاد شخص کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے اور ’گاڑی کے ذریعے قتلِ خطا‘ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شخص کا ٹرک متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: ملزم کی شناخت 21 سالہ جشن پریت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، جو شمالی کیلیفورنیا کے شہر یوبا سٹی میں رہائش پذیر تھا۔ ???? SHOCKING: ICE sources confirm Jashanpreet Singh, the semi-truck driver behind the deadly DUI crash on CA’s I-10 freeway, is an Indian illegal alien caught & released by the...
    شہداء کی یاد میں چراغاں و دعائیہ اجتماع سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری ہے، ڈیرھ ارب مسلمانوں کو اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکنہ مدد کرنی چاہیئے، پاکستان کے عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ اور دعا کمیٹی کے زیر اہتمام شہدائے پاکستان کی یاد میں چراغاں و دعائیہ اجتماع کی تقریب کا انعقاد کراچی محفل شاہ خراسان میں کیا گیا۔ تقریب میں پاک فوج، فلسطینی و دیگر شہداء کی یاد میں شمع روشن کئی گئیں۔ اجتماعی دعا کی تلاوت مولانا محمد انصر عباس نے کی جبکہ مولانا حیات عباس نجفی، علامہ سجاد شبیر رضوی، ڈاکٹر شبیر...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف نے روشن معیشت بجلی پیکج کا اعلان کردیا ، جس کے بعد 3 سال تک رعایتی اضافی بجلی ملے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صنعت اور زراعت کی ترقی کے لیے “روشن معیشت بجلی پیکیج” کا اعلان کردیا۔ یہ پیکیج صنعتوں اور کسانوں کو آئندہ تین سال (اکتوبر 2028 تک) رعایتی نرخوں پر اضافی بجلی فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔  وزیراعظم نے یہ اعلان صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین اور کاروباری وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیکیج کے تحت صنعتی شعبے کو فی الوقت 34 روپے فی یونٹ میں ملنے والی اضافی بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کی جائے گی، جبکہ زرعی شعبے کو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے صنعتی شعبے کو 34 روپے اور ذراعت شعبے کو 38 روپے یونٹ ملنے والی بجلی کے اضافی یونٹس کی قیمت کم کرکے 22 روپے اور 98 پیسے کر دی گئی۔اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سات ہزار میگا واٹ اضافی بجلی موجود تھی، ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ بجلی صنعت اور ذراعت کو دی جائے گی، صنعت اور ذراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 34 روپے اور ذراعت شعبے کو 38 روپے یونٹ ملنے والی بجلی کے اضافی یونٹس کی قیمت کم کی، زراعت کیلئے اضافی یونٹس کی قیمت 38 سے کم...
    بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے اپنے کیریئر کے مشکل اور مایوس کن دور کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا ہے بوبی دیول نے انکشاف کیا کہ انہیں کام کے مواقع نہ ہونے کے باعث طویل عرصہ تک گھر پر رہنا پڑا تھا۔ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بوبی نے بتایا کہ 2010 کی دہائی میں وہ شدید مایوسی کا شکار ہوگئے تھے اور کام کےلیے خود فلم سازوں اور ہدایتکاروں سے رابطہ کرتے تھے۔ بوبی کا کہنا تھا ’’میں کہتا تھا، میں بوبی دیول ہوں، براہِ کرم مجھے کام دیں۔ اس میں شرم کی کوئی بات نہیں، کم از کم وہ یاد رکھیں گے کہ بوبی دیول اُن سے ملنے آیا تھا۔‘‘ اداکار نے بتایا کہ اس دوران...
    زاہدبشیرچودھری: آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس راجہ صداقت حسین کے دور میں ہونے والی تقرریاں کالعدم قرار دے دیں۔عدالت نے سابق چیف جسٹس راجہ صداقت حسین کے دور میں ہونےوالی70 تقرریوں کے خلاف فیصلہ راجہ شعیب بنام مجاز اتھارٹی کیس میں سنایااورقرار دیا کہ تقرریاں میرٹ اور قواعد و ضوابط کے برعکس کی گئیں۔   جسٹس چوہدری خالد رشید نے حکم دیا کہ تین ماہ کے اندر تفصیلی انکوائری کر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے،فیصلے میں کہاگیاہے کہ بھرتیوں کے دوران شفافیت اور قانون کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے،ہائی کورٹ نے پبلک سروس کمیشن کے کردار اور تقرری کے عمل کی جانچ پڑتال کی ہدایت کی۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری،...