2025-12-03@14:48:22 GMT
تلاش کی گنتی: 7888

«سیاسی پیغام»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک :پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن کا کوئی  بائیکاٹ  نہیں کیا تھا، پی ٹی آئی نے عمران خان کے نام پر ووٹ مانگا جو نہیں ملا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں گالم گلوچ کی سیاست نہیں ہوئی، لوگوں نے پی ٹی آئی کوچٹاجواب دیا ہے، رونے والوں کے مقدر میں پہلے بھی رونا لکھا تھا آج بھی رونا لکھا ہے اور لوگوں نے مریم نوازکی خدمت کو ووٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پنجاب کے لوگوں نے صاف ستھرا پنجاب، فری ادویات اور اپنا گھر اپنی چھت جیسے منصوبوں کو ووٹ دیا ہے،کے پی کے...
      اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ فیض حمید کا ٹرائل ابھی مکمل نہیں ہوا معاملہ زیرسماعت ہے اس لیے مزید تفصیل نہیں بتاسکتے ۔ تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہناتھا کہ جیسے ہی کوئی فیصلہ آئے گا تو بتائیں گے، فوج کا احتساب کا نظام بہت سخت ہے ، کورٹ مارشل کے معاملے پر قیاس آرائی سے گریز کیا جائے ، فیض حمید کا کورٹ مارشل ایک قانونی اور عدالتی عمل ہے، جیسے ہی عملدرآمد ہو گا، کوئی فیصلہ آئے گا تو بتائیں گے ۔
    پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ،آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاک بحریہ نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا، یہ جدید میزائل سمندری اور زمینی اہداف کو انتہائی درست نشانہ بنانیکی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کے علاوہ سینئر سائنس دانوں اور انجینئرز نے تجربہ دیکھا، تجربہ تکنیکی مہارت اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے عزم کا روشن ثبوت ہے۔ صدرمملکت، وزیراعظم،فیلڈ مارشل،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی...
    صدر تحریک انصاف سندھ نے کہا کہ انصاف لائرز فورم، ویمن ونگ، یوتھ ونگ، آئی ایس ایف، لیبر ونگ، کسان ونگ اور تاجر ونگ سمیت تمام متعلقہ ونگز کو مقامی سطح پر سرگرمیوں میں بھرپور شرکت اور کوآرڈینیشن کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے سانحہ اسلام آباد کے شہدا اور پی ٹی آئی کے تمام شہدا کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 26 نومبر یوم سیاہ کے دن کو صوبے بھر میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقاریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے باقاعدہ سرکلر اور ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر افغانستان کے صوبوں خوست، کنڑ اور پکتیکا میں فضائی حملوں کا الزام عائد کیا ہے، پاکستان نے ان الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔ وہاج فاروقی
    ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن آف انڈیا کا مقصد بنگلہ دیشی شہریوں کو ووٹر لسٹ سے ہٹانا ہے تو کمیشن مدھیہ پردیش اور اترپردیش میں یہ عمل کیوں کررہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن کے ذریعہ ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) پر ایک بار پھر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ایس آئی آر) کے خلاف منعقد ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی آر کے بعد جب ووٹر لسٹ کا مسودہ جاری ہو جائے گا تب لوگوں کو الیکشن کمیشن اور بی جے پی کی جانب سے پیدا کی گئی آفت کا احساس ہوگا۔ انہوں نے حال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: انسٹاگرام نے اپنے ریلز کیمرے میں بڑی اپڈیٹ متعارف کروائی ہے، جس سے صارفین کے لیے ویڈیوز بنانا اور انہیں ایڈٹ کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق انسٹاگرام نے اپنے ریلز کیمرے میں بڑی اپڈیٹ کر دی ہے، جس سے صارفین کے لیے ویڈیوز بنانا اور انہیں ایڈٹ کرنا پہلے سے زیادہ آسان ہو گیا ہے۔اس نئی اپڈیٹ کے بعد صارفین اب انسٹاگرام پر 20 منٹ تک کی ویڈیو براہِ راست ریلز کیمرے سے ریکارڈ کر سکتے ہیں، جو پہلے کی محدود حد سے کافی زیادہ ہے۔ایڈیٹنگ کے حوالے سے انڈو (Undo) کا آپشن بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس سے اگر کوئی کلپ ریلز سلسلے میں شامل کی جائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو 2 مقدمات میں مسلسل عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف 28 فروری جوڈیشل کمپلیکس حملے سے متعلق کیسزکی سماعت جج طاہرعباس سپرا نے کی۔سماعت کے دوران شبلی فراز عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر انہیں اشتہاری قرار دے دیا گیا، جبکہ سابق وزیر قانون راجا بشارت سمیت دیگر نامزد رہنما عدالت میں موجود تھے۔پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حاضر ہونے والے ملزمان کی حاضری مکمل کرنے کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔پی ٹی آئی رہنماؤں...
    سیاسی پیشرفت کے باوجود مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال بدستور سنگین ہے، پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز نیویارک(سب نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطی اور مسئلہ فلسطین پر بریفنگ کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں سیاسی پیشرفت کے باوجود صورتحال بدستور نہایت سنگین ہے اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔عاصم افتخار نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ صدرِ محترم ہم نائب خصوصی کوآرڈی نیٹر برائے مشرق وسطی امن عمل جناب رامیز الاکبروف کے جامع بریفنگ پر ان کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں سے دنیا نے غزہ میں ایک تباہ کن جنگ کو کرب اور حیرت کے...
    قاہرہ میں ہونے والے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق مذاکرات میں حماس کے اسلحہ پھینکنے کے معاملے پر قابلِ ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔ اس بات کا دعویٰ روس کے ایک نیوز چینل نے اپنی خصوصی رپورٹ میں ایک باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کیا۔ قاہرہ میں جاری تازہ مذاکرات میں حماس کی قیادت محمد درویش کر رہے ہیں جبکہ وفد میں خلیل الحیہ، نزار عوداللہ اور ظاہر جبارین بھی شامل ہیں۔ ان مذاکرات میں حماس کے علاوہ دیگر فلسطینی تنظیموں اسلامی جہاد، پاپولر فرنٹ، ڈیموکریٹک فرنٹ، پاپولر ریزسٹنس کمیٹیز اور فلسطینی نیشنل انیشی ایٹو کے ساتھ بھی اہم مشاورتی اجلاس جاری ہیں۔ ان مذاکرات کا بنیادی مقصد غزہ میں عبوری انتظامی ڈھانچے پر اتفاق کرنا اور ایک آزاد ٹیکنوکریٹ کمیٹی کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے حالیہ خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے  کہ اس حملے کی مکمل منصوبہ بندی افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ نور ولی محسود نے اپنے کمانڈر داد اللہ کے ذریعے کی۔وفاقی وزیر کے مطابق 11 نومبر کو اسلام آباد میں بڑا سانحہ کرنے کی کوشش کی گئی، جس کے تانے بانے براہِ راست افغانستان سے ملتے ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیاں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پاک فوج ہمہ وقت الرٹ ہیں اور اسی چوکسی کی بدولت حملہ اپنے اصل ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔عطا تارڑ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی اور عدالتی عمل ہے۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی اور عدالتی عمل ہے لہٰذا قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں۔، جیسے ہی عملدرآمد ہوگا اس پر کوئی فیصلہ آئے گا ہم آگاہ کریں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں گزشتہ شب کوئی کارروائی نہیں کی گئی، پاکستان جب کارروائی کرتا ہے اس کا باقاعدہ اعلان کرتا ہے، افغان رجیم دہشت...
    ڈی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان جب حملہ کرتا ہے تو اعلانیہ کرتا ہے، ہم افغان عوام کے نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری نظر میں کوئی گڈ اور بیڈ طالبان نہیں، دہشت گردوں میں کوئی تفریق نہیں ہے۔ پاکستان کبھی سویلین پر حملہ نہیں کرتا، ہم افغان عوام کے نہیں، دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان جب حملہ کرتا ہے تو اعلانیہ کرتا ہے، طالبان حکومت ریاست کی طرح فیصلہ کرے، نان اسٹیٹ ایکٹر کی طرح فیصلہ نہ کرے، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر فوری پابندی عائد کی...
    فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی اور عدالتی عمل ہے، قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)انٹر سروسز پبلک ریلیشن(آئی ایس پی آر)لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ جنرل (ر)فیض حمید کا کورٹ مارشل ایک قانونی اورعدالتی عمل ہے، قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہیں۔یہ بات ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔افغانستان پر حملے سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے جواب دیا کہ ہم کھلم کھلا اعلان کرتے ہیں جب حملہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف کمیٹیاں بنی...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مسئلہ افغانستان کی ریاستی پالیسیوں سے ہے، وہاں کے عوام سے نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان جب بھی افغان سرزمین پر موجود دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے تو اس کا باضابطہ اعلان کرتا ہے۔ منگل کے روز میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے شہریوں اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ *”دہشتگردوں کا آخری دم تک پیچھا کیا جائے گا، اور ان کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔”* ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ خطے میں امن...
    پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں وہ بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے نکاح کرنے سے متعلق بیان دیتے نظر آتے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں مفتی عبدالقوی نے دعویٰ کیا کہ ایشوریا رائے اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، اور اگر ایسا ہوا تو ’دو سے چار ماہ میں ایشوریا رائے کی جانب سے میرے لیے پیغامِ نکاح آجائے گا‘۔ میزبان نے جب ان سے استفسار کیا کہ ایک غیر مسلم خاتون سے شادی کس طرح ممکن ہے، تو مفتی قوی نے راکھی ساونت کے مذہب کی تبدیلی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اب ان کا...
    پنجاب کے ضلع ساہیوال میں ایک یونیورسٹی کی طالبہ کو آن لائن پیسے کمانے کے جھانسے میں اغوا کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ واردات تین روز قبل پیش آئی۔ ڈی پی او ساہیوال، عثمان ٹیپو نے بتایا کہ طالبہ اپنے گھر سے یونیورسٹی جانے کے لیے نکلی تھی، لیکن کچھ دیر بعد اس کا فون بند ہو گیا اور وہ یونیورسٹی بھی نہ پہنچی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے اسے آن لائن پیسے کمانے کا لالچ دے کر اغوا کیا۔ فرید ٹاؤن پولیس نے تیز کارروائی کرتے ہوئے طالبہ کو سیالکوٹ سے بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اغواکار خاتون کو گرفتار کیا اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پی ایس ایل کی مضبوط ٹیم لاہور قلندرز نے لیگ کے ساتھ اگلے 10 برس کے لیے معاہدے کی باضابطہ تجدید کر دی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ نہ صرف فرنچائز کی اپنی کامیابیوں پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے بلکہ پی ایس ایل کی وسیع ہوتی ہوئی وسعت، اس کی معاشی قدر اور عالمی سطح پر اس کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے ای وائی کی ویلیوایشن رپورٹ حاصل کرنے کے بعد معاہدے کی توثیق کی جسے ایک فیصلہ کن قدم قرار دیا جا رہا ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق لاہور قلندرز نے ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کی مضبوطی پر یقین کا اظہار...
    پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کرنے والا ملک بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز) پاکستان تیزی سے بڑھتی ہوئی شمسی توانائی کی مانگ کے باعث دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے، توقع ہے کہ اگلے سال یعنی 2026 میں ملک کے چند بڑے شہروں لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں دن کے وقت بجلی کی پیداوار گرڈ کی ضرورت سے بھی زیادہ ہو جائے گی۔ سرکاری افسر عائشہ موریانی کے مطابق ان شہروں میں پہلی بارمنفی طلب پیدا ہوسکتی ہے، یعنی صارفین گرڈ سے بجلی لینے کے بجائے اپنی چھتوں پر لگے سولر پینلز سے اضافی بجلی واپس گرڈ میں شامل کریں گے۔...
    —فائل فوٹو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کو 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 28 فروری جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔شبلی فراز کو مسلسل عدم حاضری کی بنیاد پر اشتہاری قرار دیا گیا جبکہ سابق وزیر قانون راجہ بشارت و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہر عورت کو خوف و تشدد سے پاک زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خواتین پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور پاکستان عالمی برادری کی طرح دنیا بھر کی خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ صدر زرداری نے زور دیا کہ خواتین کو تعلیم، ہنرمندی اور معاشی خودمختاری کے ذریعے بااختیار بنانا نہایت ضروری ہے۔ ساتھ ہی مضبوط قانونی فریم ورک کے ساتھ معاشرتی اور ثقافتی رویوں میں تبدیلی بھی وقت کا اہم تقاضا ہے۔ اس برس کے موضوع، ’’تمام خواتین و لڑکیوں...
    —فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 9 مئی و دیگر 5 کیسز کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔عدالت نے 23 دسمبر تک بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی۔ بشریٰ بی بی کی ایک اور بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیعجعلی رسید اور پی ٹی آئی احتجاج کے دوران درج کیسز میں بشریٰ بی بی کی ایک اور بانئ پی...
    انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف 28 فروری جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز کی سماعت ہوئی،انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی راہنما شبلی فراز کو 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا، شبلی فراز کو مسلسل عدم حاضری کی بنیاد پر اشتہاری قرار دیا گیا۔ سابق وزیر قانون راجہ بشارت و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، پی ٹی آئی راہنماوں اور کارکنان کیجانب سے سردار محمد مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کردی، پی ٹی آئی راہنماوں کیخلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔
    نیشنل کانفرنس کے ترجمان تنویر صادق نے کہا کہ بی جے پی ایسے اداروں میں مذہبی تعصب پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے جنہیں غیر جانبدار اور میرٹ پر مبنی رہنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی جماعتوں نے ویشنو دیوی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایکسیلنس میں صرف ہندوئوں کو داخلہ دینے کے مطالبے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیشہ ورانہ اداروں کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ردعمل میرٹ پر غیر ہندو امیدواروں کے لئے ایم بی بی ایس کی 42 نشستیں مختص کرنے پر اپوزیشن لیڈر سنیل شرما کی قیادت میں بی جے...
    یو این او میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے تین سو سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، یہ ایک کڑوی حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے، زبانی طور پر اعلان کردہ امن نے زمینی سطح پر ابھی تک مکمل تحفظ اور استحکام فراہم نہیں کیا۔ جانیں اب بھی ضائع ہو رہی ہیں، گھر اب بھی مسمار ہو رہے ہیں اور خاندان اب بھی خوف کے سائے میں جی رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ اور مسئلہ فلسطین پر بریفنگ کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں سیاسی پیشرفت کے باوجود صورتحال بدستور نہایت سنگین...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی آئینی عدالت کی چاروں صوبوں میں رجسٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ جبکہ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ابھی ٹرانزیشن کے مرحلہ میں ہیں، آئینی عدالت کی پرنسپل سیٹ سے رجسٹریوں میں ویڈیو لنک سہولت بھی دی جائے گی۔ وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ تاہم ارجنٹ کیسز کی سماعت چھٹیوں کے دوران بھی ہوگی۔ آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ آئینی عدالت میں 22 دسمبر سے 4 جنوری تک تعطیلات ہوں گی۔ آئینی عدالت 5 جنوری کو دوبارہ اوپن ہوگی۔ آئینی عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے۔ دریں اثناء اسلام آباد ہائی کورٹ ججز ٹرانسفر کیس میں...
    ذرائع کے مطابق بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے جموں کی ایک ٹاڈا عدالت میں دو خودساختہ عینی شاہدین پیش کئے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے 1990ء میں سرینگر میں بھارتی فضائیہ کے چار اہلکاروں کے قتل میں یاسین ملک کی مرکزی ملزم کے طور پر شناخت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں اور قانونی ماہرین نے سینئر کشمیری رہنمائوں بالخصوص جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے خلاف سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے مقدمات میں ثبوت گھڑنے اور خودساختہ گواہ پیدا کرنے پر بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت اور اس کی...
    اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں بری شکست کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے دھاندلی کے الزامات متوقع تھے، تاہم انتخابی عمل میں کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہے تو عدالتوں میں چلی جائے، معاملہ اقوامِ متحدہ یا عالمی عدالت میں لے جائے، لیکن نتائج واضح ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر اور باہر موجود افراد فوج کے خلاف جس قسم کی زبان استعمال کر رہے تھے، ضمنی الیکشن کے نتائج اسی بیانیے کا ردِعمل ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جن حلقوں سے پی ٹی آئی پہلے...
    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی لڑکی پر انسانیت سوز تشدد اور بلیک میل کرنے کی ویڈیو سے متعلق نئی پیشرفت سامنے آئی جبکہ لڑکی کا ویڈیو پیغام بھی سامنے آگیا۔ خاتون پر بیہیمانہ تشدد ، حبس بے جا میں رکھ کر سر کے بال مونڈنے اور بینہ بلیک میل کرنے کا واقعہ اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں ظاہر کیا گیا تاہم یہ واقعہ راولپنڈی کا نکلا جس کے بعد اس کیس کو راولپنڈی پولیس کو ریفر کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پرخاتون کی مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔...
    مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کی قیادت جیل میں نہ بھی ہوتی اور میدان میں موجود ہوتی تب بھی ن لیگ ضمنی انتخابات میں وہ سیٹیں جیت جاتی جو اس نے حاصل کی ہیں۔ جنی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ ایسی صورت میں مقابلہ ضرور کچھ سخت ہوتا، اور اگر ہمارے 50 ہزار ووٹس ہوتے تو پی ٹی آئی کے ووٹس کی تعداد 35 یا 40 ہزار تک ہوتی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    فائل فوٹو۔ مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی پر ن لیگ کے امیدواروں اور کارکنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ لاہور سے جاری اپنے بیان میں میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی محنت اور بےلوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔
    لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کیساتھ مزید 10 سال کے لیے معاہدے کی تجدید کر دی۔ لاہور قلندرز نے ای وائی کی ویلیوایشن کے بعد معاہدے کی تجدید کی،  چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ لاہور قلندرز کی جانب سے معاہدے کی تجدید پی ایس ایل پر اعتماد کا ثبوت ہے، لاہور قلندرز کے مالکان نے اپنی فرنچائز کو عالمی برانڈ بنا دیا۔ سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل اگلے سال 11ویں ایڈیشن سے آٹھ ٹیموں تک بڑھ جائے گا، لاہور قلندرز کا جذبہ اور توانائی پی ایس ایل کی پہچان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی ٹیلنٹ نرسری نے پاکستان کرکٹ کو نیا خون دیا۔ شاہین شاہ آفریدی کی...
    ۔ ۔ اسپیس ایکس نے کیلیفورنیا سے اپنی انٹرنیٹ سروس ’اسٹار لنک‘ کے لیے مزید سیٹلائٹس خلا میں چھوڑنے کے مشن کے لیے بالکل نیا فالکن 9 راکٹ استعمال کیا ہے۔ کیلیفورنیا میں واقع وینڈی برگ اسپیس فورس بیس کے لانچ کمپلیکس ای 4 سے پرواز مقامی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 48 منٹ پر عمل میں آئی۔ یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کا ایک اور کامیاب مشن، 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں روانہ یہ اس راکٹ کے پہلے حصے کی، جسے بی 1100 کا نام دیا گیا ہے، پہلی پرواز تھی، اس کے ساتھ ہی یہ راکٹ اس سال اسپیس ایکس کے بیڑے میں شامل ہونے والا 8واں نیا بوسٹر بن گیا۔ Congrats SpaceX! This marks 110...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن میں بیانیے پر نہیں بلکہ اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزرا اور سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نہ فیض حمید موجود ہیں اور نہ وہ ججز جو سابقہ دور میں پاکستان تحریک انصاف کے لیے نتائج یقینی بنایا کرتے تھے۔مریم نواز نے کہا کہ یہ ضمنی الیکشن ریفرنڈم نہیں تھا اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ مسلم لیگ ن نے 2024 کے عام انتخابات میں ہاری ہوئی اپنی نشستیں دوبارہ جیت لیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے مسلم لیگ ن نے بیانیے پر نہیں کارکردگی پر ضمنی الیکشن جیتا، آج نہ فیض حمید ہے اور نہ وہ ججز جو پی ٹی آئی کو جتواتے تھے۔صوبائی وزرا اور سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، ضمنی الیکشن میں کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، مسلم لیگ ن نے 2024 کے الیکشن میں ہاری ہوئی اپنی نشستیں دوبارہ جیت لیں، ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو تاریخی کامیابی ملی۔ان کا کہنا تھا پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ کیا، الیکشن بیانیوں سے نہیں کارکردگی کے بل بوتے پر جیتا جاتا ہے،...
    اولمپک چیمپین ارشد ندیم کے کوچ پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ ایجوڈی کیٹرزنے فیصلہ دیتے ہوئے کوچ سلمان بٹ پر عاٸد پابندی کو غیر قانونی قرار دیدیا۔ سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں پی ایس بی ایجوڈی کیٹرز نے فیصلہ دیا، پی ایس بی ایجوڈی کیٹرز نے دونوں فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ دیا۔ اتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے کوچ سلمان بٹ پر عاٸد پابندی عاٸد کی گٸی تھی، سلمان بٹ نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن وجاہت حسین، کوچ سلمان بٹ پی ایس بی ایجوڈی کیٹرزکے سامنے پیش ہوے تھے۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن پابندی عاٸد کرنے سے متعلق  تسلی بخش جواب نہ دے سکی تھی، وفاقی حکومت نے...
    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ جیتنے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شاہینز نے حقیقت میں شاہینز کی طرح ٹورنامنٹ کھیلا اور تیسری بارچیمپئن بنے۔اپنے تہینیتی پیغا  م میں   انہوں نے کہا کہ پاکستان شاہینز نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرکے فائنل میں بنگلہ دیش کو ہرایا۔ پورے ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی کارکردگی متاثر کن رہی۔تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔آج کی فتح پاکستان کرکٹ کے روشن و شاندار مستقبل کی نوید ہے۔دوسری جانب پاکستان کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے ، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
    دنیا کو متعدد چیلنجز ایک ساتھ درپیش ہیں، چینی وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز جوہانسبرگ:چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے جوہانسبرگ میں جی20 رہنماؤں کے بیسویں سربراہی اجلاس کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کی میٹنگز میں شرکت کی، جہاں انہوں نے “ایک لچکدار دنیا کی تعمیر” اور “تمام لوگوں کے لیے منصفانہ اور مساوی مستقبل” کے موضوعات پر الگ الگ خطاب کیا۔پیر کے روزلی چھیانگ نے کہا کہ اس وقت دنیا کو موسمیاتی تبدیلی، توانائی اور خوراک سمیت متعدد چیلنجز ایک ساتھ درپیش ہیں، جن کے حل کے لیے بین الاقوامی برادری کو یکجہتی کے ساتھ طاقت جمع کرنی ہوگی اور تعاون کے ذریعے مشکلات کو حل کرنا ہوگا۔ جی20 کو زیادہ وسیع بین...
    وزیراعظم شہبازشریف نے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر لیگی رہنماؤں کو  مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے اےاین 129میں حافظ محمد نعمان اور این اے 143 چیچہ وطنی میں محمد طفیل جٹ کو کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا کہ نوازشریف کے ویژن اور  ان کی بے مثال قیادت کی بدولت ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی مریم نواز کی محنت پر عوام کےاعتماد کی عکاسی ہے، اور یہ جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی میں پارٹی کارکنان کی محنت بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستوں پر کامیابی...
    ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں آج اہم پیش رفت ہوئی جہاں وزیرمملکت طلال چوہدری کی جیت کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا۔ وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران کمیشن حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ طلال چوہدری نے واضح طور پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ حکام کے مطابق وزیر مملکت کسی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے مجاز نہیں تھے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن نے رانا ثنااللہ، طلال چوہدری، سہیل آفریدی سمیت کس کس کو طلب کیا ہے؟ چیف الیکشن کمشنر نے...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں میدان مارلیا، قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے مکمل نتائج سامنے آگئے۔ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی چھوڑی ہوئی تقریباً تمام نشستوں پر (ن) لیگ کے امیدوار کامیاب ہوگئے، پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کر سکی۔ این اے 129 پر مسلم ليگ (ن) کے حافظ میاں محمد نعمان، این اے 185 ڈیرہ غازی خان پر محمود قادر خان، این اے 143 ساہیوال پر محمد طفیل جٹ کامیاب ہوئے، این اے 104 فیصل آباد میں (ن) لیگ کے دانیال احمد اور این اے 96 میں بلال بدر...
    لاہور: جماعت اسلامی کے اجتماع عام کے آخری روز کارکنان نے کروڑوں روپے کے عطیات دینے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔ چند ہی منٹوں میں 10 کروڑ روپے جمع ہوگئے۔ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے خطاب سے قبل اسٹیج پر موجود جماعت اسلامی کے رہنما میاں محمد اسلم نے پُرجوش انداز میں انفاق فی سبیل اللہ کی دعوت دی اور واضح کیا کہ بدل دو نظام صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ یہ وقت، صلاحیت اور مال تینوں کی قربانی چاہتا ہے۔ جیسے ہی انہوں نے دین کی راہ میں مال خرچ کرنے کی فضیلت پر احادیث نبوی ﷺ بیان کیں، پنڈال کے ماحول میں ایمان کی لہر دوڑ گئی اور کارکنان نے بے...
    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے صارفین کے اکاؤنٹس کے اصل ملک اور لوکیشن ظاہر کرنے کے مختصر فیچر نے بڑا انکشاف کر دیا۔ چند گھنٹوں کے لیے فعال اس فیچر نے نہ صرف پی ٹی آئی اور دیگر پروپیگنڈا اکاؤنٹس کے غیر ملکی لوکیشنز ظاہر کیے بلکہ بھارت کی جانب سے چلائی جانے والی ایک وسیع جعلی پروپیگنڈا مہم کو بھی بے نقاب کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایکس کا لوکیشن فیچر، شفافیت کی نئی لہر یا پرائیویسی کا خطرہ؟نئی بحث چھڑ گئی رپورٹس کے مطابق یہ اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف مسلسل غلط معلومات، پروپیگنڈا اور منظم مہم چلا رہے تھے۔ ان اکاؤنٹس کا مقصد پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور آن...
     ( ویب ڈیسک )وزیراعظم شہبازشریف نے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر لیگی رہنماؤں کو  مبارکباد پیش کی۔  وزیراعظم نے اےاین 129میں حافظ محمد نعمان اور این اے 143 چیچہ وطنی میں محمد طفیل جٹ کو کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا کہ نوازشریف کے ویژن اور  ان کی بے مثال قیادت کی بدولت ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی۔  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی مریم نواز کی محنت پر عوام کےاعتماد کی عکاسی ہے، اور یہ جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔  پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا  انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی میں پارٹی کارکنان کی محنت بھی شامل ہے۔  یاد رہے کہ ن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک مکالمے کے ساتویں دور کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں افغانستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغان حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عملی کردار ادا کرے۔ وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کے مطابق اجلاس کی صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور کایا کالاس نے کی۔ اجلاس میں پاکستان اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات، 2019 کے اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت تعاون، اور مستقبل کے مشترکہ اہداف پر تفصیل سے بات چیت ہوئی، دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سیاسی، معاشی، انسانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان و ڈپٹی اٹارنی جنرل فار پاکستان پیر ریاض محمد شاہ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ ہاء کورٹ میں وکلاء برداری اور پولیس کے مابین تصادم انتہاء افسوس ناک المیہ ہے تصادم کی وجہ سے ہائی کورٹ کا تقدس پامال ہوا جوکہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، ملک دشمن عناصر اور بھتہ خوری شہر قائد کے امن و امان کو متاثر کرنے کے درپے ہیں۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سنجھورو (نمائندہ جسارت ) پیر پگارا شاہ مردان شاہ راشدی چھت دھنی سیاست کے میدان میں بادشاہ تھے ،مقررین کا پریس کلب سنجھورو میں پیر پگارا کی سالگرہ کے موقع پر اظہار خیال تفصیلات کے مطابق پریس کلب سنجھورو میں صحافی امام بخش منگریو کی جانب سے پیر پگارا کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سیاسی سماجی رہنماؤں صحافیوں اور شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیر پگارا شاہ مردان شاہ راشدی المعروف چھت۔ دھنی سیاست میں اپنی مثال آپ تھے ان کے در پر ھر سیاستدان حاضری بھرتے تھے اور فیض لیتے تھے اور ان کی مرضی سے ھی حکومتیں بنتی تھی اور انہوں نے ہمیشہ پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)سندھ بھر کی طرح ٹھٹھہ میں بھی 7 دسمبر کو اعلان کردہ ایکتا ڈے کی کامیابی کے لیے سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ مشاعروں، مچ کچہریوں اور ریلیوں کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں سندھی ادبی سنگت شاخ مکلی کی جانب سے ایکتا ڈے کی کامیابی کے لیے نیشنل پریس کلب ٹھٹھہ میں ایکتا مشاعرہ منعقد کیا گیا، جس میں شعرا نے شرکت کرکے ایکتا ڈے کے حوالے سے اپنی خوبصورت شاعری پیش کی۔ ایکتا مشاعرے میں شعرا نے مختلف موضوعات سمیت ایکتا کی مناسبت سے کلام پیش کیا، جبکہ کچھ شاعروں نے ترنم میں کلام سناتے ہوئے ایکتا ڈے کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ شاعر رمضان میمن، ڈاکٹر محمد مارو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا میں کرکٹ اب صرف ایک کھیل نہیں رہا بلکہ خارجی امور اور دیگر عالمی معاملات میں بھی اہم کردار ادا کرنے لگا ہے۔ ریاض سے ام خدیجہ کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حال ہی میں سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل آل سعود نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے چیئرمین خالد الزرعونی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ یہ تقریب سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پیر، 17 نومبر 2025 کو منعقد ہوئی۔ کرکٹ کی بڑھتی ہوئی شہرت کے پیش نظر سعودی عرب میں بھی اس کھیل کو سنجیدگی سے فروغ دیا جا رہا ہے، اور اسے ایک اہم...
    ڈپٹی کمشنر زیارت نے بتایا کہ کارروائی کے دوران پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جنکا تعلق قندھار، افغانستان سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لیویز فورس نے بلوچستان کے ضلع زیارت میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان کے پانچ مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ جن کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر زیارت نے بتایا کہ کارروائی کے دوران پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جن کا تعلق قندھار، افغانستان سے ہے۔ مبینہ دہشت گردوں کو سپیرا رغہ لیویز چیک پوسٹ سے حراست میں لیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے، جن میں 11...
    ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن تک میرے خیال سے پی ٹی آئی نام کی کوئی جماعت نہ ہو۔  رانا ثناء اللّٰہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کہتے تھے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے سے بہتری ہو گی اس میں بہت تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں نے دیکھا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز اچھا کام کر رہی ہیں۔ پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا  رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جن لوگوں کو 9 مئی کے کیسز میں سزا ہوئی ان کی فیملی نے کہا کہ ہمارے...
    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ—فائل فوٹو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن سے نمبر گیم تبدیل نہیں ہونا تھا، اس لیے عوام کی دلچسپی کم رہی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ آج کا ضمنی الیکشن پُرامن رہا، ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ ہمیشہ کم ہوتا ہے، پنجاب اور خیبر پختون خوا کی حکومتوں کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کم ٹرن آؤٹ کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں، اس انتخاب سے نمبر گیم تبدیل نہیں ہونا تھا، جس کی وجہ سے عوام کی دلچسپی کم رہی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کمیشن نے بلا تفریق ایکشن...
    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کی تشکیل کے وقت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہاف ٹرم کا معاہدہ ہوا تھا، بلاول بھٹو زرداری نے ہاف ٹرم سے انکار کیا تاہم میرے خیال میں معاہدہ اب بھی موجود ہے۔ یہ بھی پڑھیں:قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے سینیٹرز اور سیاسی شخصیات کی ملاقات نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت کی تشکیل کے وقت مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ہاف ٹرم پر معاہدہ ہوا تھا، لیکن وہ خود اس مذاکرات کا حصہ نہیں تھے۔ انہیں بتایا گیا کہ اس پر اتفاق ہوا ہے، جس میں وزیرِاعظم، اسپیکر اور سینیٹ...
    پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وقاص اکرم نے سوشل میڈیا پر پارٹی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی غلط معلومات پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2019 کے آئین کے مطابق پارٹی کا آفیشل سوشل میڈیا، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی میں حتمی فیصلہ عمران خان کا، چھوڑ کر جانے والے غیر متعلقہ ہیں: شیخ وقاص اکرم انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے والنٹئیرز اپنی مصروف زندگی سے وقت نکال کر سوشل میڈیا پر عمران خان کی تحریک کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پریس کانفرنس میں یہ جملہ کہ ’انفارمیشن کا پی ٹی آفیشل سے کوئی تعلق نہیں‘ ادا نہیں کیا۔   وقاص اکرم نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا:امریکا اور یوکرین کے اعلیٰ حکام نے جنیوا میں یوکرین میں جاری جنگ کے حل کے لیے نئے مجوزہ امن پلان پر اہم بات چیت کی جو کئی یورپی دارالحکومتوں کی گہری نظر میں ہے،  مذاکرات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ 28 نکاتی امن منصوبہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے، جس پر کیف اور اس کے اتحادیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی وفد کی قیادت سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اور صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کر رہے ہیں جبکہ یوکرینی ٹیم کی سربراہی چیف آف اسٹاف آندرے یرماک کر رہے ہیں، امریکی آرمی سیکریٹری ڈینیئل ڈرسکول بھی وفد کا حصہ ہیں۔یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے تصدیق...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خصوصی پولیس یونٹ کا اعلان کردیا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت پولیس کے اسپیشل برانچ سے متعلق اہم اجلاس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہوا ۔ وزیر اعلیٰ سہیل خان نے اسپیشل برانچ کو باقاعدہ اسپیشلائزڈ علیحدہ  کیڈر کے طور پر قائم کرنے اور صوبے بھر میں اسپیشل برانچ کے لیے نئی عمارتوں کے قیام کی بھی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ اسپیشل برانچ کو 5 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کی رقم دی جارہی ہے جس سے انفراسٹراچکر کی بہتری، گاڑیاں، ٹینیکل آلات اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔ اسپیشل برانچ کےلیے ایک ہزار 221...
    لبنانی وزیر خارجہ کے نام جاری اپنے ایک بیان میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں باہمی تعلقات اور تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے اپنے لبنانی ہم منصب "یوسف رجی" کے نام ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے لبنان کے قومی دن کی مناسبت سے انھیں اور لبنانی حکومت و عوام کو مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کی عوام کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں باہمی تعلقات اور تعاون میں مزید...
    بجٹ عملدرآمد میں تبدیلی کیلئے تجاویز آئندہ ماہ آئی ایم ایف کو پیش کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ آئندہ ماہ تک آئی ایم ایف کو بجٹ عملدرآمد کے نظام میں اصلاحات سے متعلق حتمی تجاویز تیار کرکے پیش کرے گی۔بجٹ عملدرآمد کے طریقہ کار میں بہتری کیلئے آئی ایم ایف کے ٹیکنیکل وفد کے ساتھ مختلف اصلاحاتی تجاویز پر مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ کے عملدرآمد میں بہتری کیلئے مجموعی طور پر 15 تجاویز زیرِ غور رہیں، جن میں پبلک فنانس مینجمنٹ نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا پلان بھی شامل ہے۔اس مقصد کیلئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوپن اے آئی نے اپنے مقبول اے آئی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں گروپ چیٹ کا فیچر دنیا بھر کے تمام صارفین کے لیے متعارف کروا دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق اس فیچر کے ذریعے اب ایک گروپ چیٹ میں زیادہ سے زیادہ 20 افراد شامل ہو سکیں گے اور گروپ میں ہونے والی گفتگو چیٹ جی پی ٹی کی میسج ریٹ میں شمار نہیں ہوگی، گروپ چیٹس کے لیے چیٹ جی پی ٹی 5.1 آٹو استعمال کیا جائے گا۔اوپن اے آئی نے بتایا کہ گروپ چیٹس میں صارفین کی حفاظت اور پرائیویسی کو یقینی بنایا جائے گا، کسی کو اس کی مرضی کے بغیر گروپ چیٹ میں شامل نہیں کیا جا سکے گا اور...
    وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری—فائل فوٹو  وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہمیشہ ایسا کیوں کرتی ہے کہ پنجاب میں ووٹ نہیں ڈالے جارہے اور کے پی میں ڈالے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی کے ایک ہی روز میں ہونے والے انتخاب میں 2 مختلف اصول کیوں ہیں؟طلال چوہدری نے این اے 96 میں ضمنی انتخاب کے دوران  پولنگ اسٹیشن نمبر 263 گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول میں ووٹ کاسٹ کیا۔ پولیس تشدد کے واقعے پر صحافیوں سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، طلال چوہدریخیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل ہوگئی تھی، جہاں کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی اور صحافیوں پر تشدد بھی کیا گیا تھا۔ اس...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینیٹررانا ثنا اللّٰہ نے ووٹ کاسٹ کرنےکےبعدمیڈیا سےگفتگو میں کہا بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں کر رہے،سیاست میں ڈائیلاگ لازمی ہے،ایک آدمی جیل میں بیٹھ کرملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کرے تو ایسا نہیں ہوسکتا،،میں ساڑھے 6مہینے جیل میں رہا،میرے اہل خانہ اور 2وکلا کے سوا کوئی نہیں ملا۔ انہوں نے مزید کہا کسی پولنگ اسٹیشن سےکوئی شکایت موصول نہیں ہوئی،نہ ہی کوئی گرفتاری ہوئی، مخالفین کو پورے حلقےمیں شکایت کاموقع نہیں ملا،ترقی کادور مریم نوازکی صورت میں واقع آچکا ہے، اس حلقےمیں میرٹ کی بنیادپر 7الیکشن لڑے،5میں جیتا،ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ 25سے30فیصد ہوتا ہے،امید ہے عوام مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں گے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی اسپیشل برانچ کو باضابطہ طور پر ایک اسپیشلائزڈ یونٹ اور علیحدہ کیڈر کی حیثیت دینے کی منظوری دے دی ہے،  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں اس حوالے سے بڑے انتظامی اور مالی فیصلے کیے گئے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اجلاس میں اسپیشل برانچ کی استعداد کار بڑھانے کے لیے 1221 نئی اسامیوں کی تخلیق کی اصولی منظوری دی گئی جبکہ محکمے کے انفراسٹرکچر کی مضبوطی اور جدید ضروریات کے مطابق اپگریڈیشن کے لیے 1820 ملین روپے مختص کیے گئے،  اس کے علاوہ موٹر وہیکل فلیٹ کی بہتری کے لیے 904.7 ملین روپے بھی منظور کیے گئے۔حکومت نے اسپیشل برانچ کو درکار 98 گاڑیاں اور 404 موٹر سائیکلیں ترجیحی...
    ہری پور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہری پور سے اس بار بانی عمران خان کی پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت ضلع ہری پور، کھلابٹ سیکٹر ون میں موجود ہیں، کھلابٹ میں دو یونین کونسل آتی ہیں جن میں 29پولنگ سٹیشن ہیں، 2024کے الیکشن میں روپوش تھا،ہمارے کئی ساتھی جیل میں تھے اورکچھ کے پیچھے پولیس پڑی ہوئی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام ساتھیوں پر بہت زیادہ سختی تھی، ہمارے مخالفین 29میں سے 27پولنگ سٹیشنز ہا رگئے تھے، پی ٹی آئی نے تمام سختیوں کے باوجود29میں سے 27پولنگ سٹیشن جیتےتھے۔ بھارت کے معروف گلوکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق...
    پاکستان کو ڈیجیٹل دنیا سے مزید جوڑنے کی جانب پیشرفت، عالمی سطح کی سب میرین کیبل کراچی پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) پاکستان کو ڈیجیٹل دنیا سےمزید مضبوطی کے ساتھ جوڑنے کی جانب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، عالمی سطح کی سب میرین کیبل کراچی میں ہاکس بے کے ساحل پر پہنچا دی گئی ہے۔ عالمی سطح کی سب میرین کیبل سی می وی 6 (SE-ME-WE 6) کراچی کے ساحلی مقام ہاکس بے پر پہنچ گئی۔ کیبل بچھانے کی تقریب ہاکس بے کے ساحل پر منعقد کی گئی، جس میں وفاقی سیکرٹری وزارتِ آئی ٹی زرار احمد خان نے بھی شرکت کی۔ ترجمان وزارت آئی ٹی کے مطابق کیبل...
    اپنے ایک خطاب میں حجّہ لحبیب کا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے ضروری انسانی امداد، غزہ کی سرحدوں پر موجود ہے لیکن صیہونی رژیم بہت محدود مقدار میں اس امداد کو غزہ میں داخلے میں کی اجازت دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کی ڈزاسٹر مینجمنٹ کی کمشنر "حجّہ لحبیب" نے کہا کہ غزہ کو بھیجی جانے والی امداد کو سیاسی نہیں بنانا چاہیے اور اسے فوجی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر حجّہ لحبیب نے واضح کیا کہ صیہونی رژیم نے غزہ کی پٹی میں صرف تھوڑی سی امداد کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے22سالہ نوجوان کی گمشدگی کیخلاف درخواست پر جیوفینسنگ اور سی ڈی آر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔سندھ ہائیکورٹ میں 22 سالہ نوجوان کی گمشدگی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ محمد رحیم کی بازیابی کی کوشش کررہے ہیں۔ بازیابی کیلئے جے آئی ٹی بنادی ہے۔ رپورٹ پر عدالت نے شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ کو تفتیش کے ایس اوپیز کا علم ہے۔ نہ آپ نے چشم دید گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے نہ جوفینسنگ۔ بس فائل اٹھائی اور عدالت آگئے، جے آئی ٹی کیا کرے گی۔ درخواست گزار کے وکیل عظیم خواجہ ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ محمد رحیم...
    اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے قیام کے بعد چیف جسٹس امین الدین خان نے اپنا پہلا پیغام جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے چیف جسٹس امین الدین خان نے عدالت کے قیام کے بعد اپنا پہلا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت کے ساتھ کی جائے گی۔ انہوں نے بنیادی حقوق کے تحفظ کو آئینی عدالت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے شفافیت اور عوامی رسائی کو اہم سنگِ میل قرار دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس عدالت کا قیام ہماری قومی آئینی جدوجہد میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو ریاستِ پاکستان کے قانون کی حکمرانی اور آئینِ اسلامی...
    اسلام آباد: نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی جمہوریہ سلووینیا کی نائب وزیر اعظم، خارجہ اور یورپی امور کی وزیر تنجا فاجون سے برسلز میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات برسلز میں منعقد ہونے والے چوتھے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر ہوئی۔ دوران ملاقات پاکستان اور سلووینیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے وسیع تر فریم ورک کے اندر تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور جمہوریہ سلووینیا کے مابین باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ فریقین نے پاکستان اور سلووینیا کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون...
    ویٹی کن نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ پوپ لیو نے اسپین کے کیتھولک بشپ رافیل زورنوزا کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ زورنوزا پر ایک نوعمر لڑکے کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں تفتیش جاری تھی، جو میڈرڈ میں ویٹی کن کے سفارت خانے میں قائم چرچ کے خصوصی ٹریبونل کے ذریعے چلائی جا رہی تھی۔ الزامات کے مطابق یہ واقعہ 1990 کی دہائی میں پیش آیا، تاہم زورنوزا نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ رافیل زورنوزا 2011 سے اسپین کے جنوبی ساحلی علاقے ڈایوسِس آف کادیز و سَیوٹا کی سربراہی کر رہے تھے۔ وہ اسپین کے پہلے کیتھولک بشپ ہیں جن کے خلاف ویٹی کن کی جانب سے اس نوعیت کی سرکاری...
    حماس نے اسرائیل کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پرثالثیوں کو اپنا ایک اہم اور حتمی پیغام پہنچا دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق عرب سفارتکار نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس رہنماؤں نے عرب ثالثوں کے ذریعے امریکا کو پیغام پہنچایا ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل کی جانب سے مبینہ خلاف ورزیاں جاری رہیں تو وہ غزہ میں جاری جنگ بندی کو ختم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ عرب سفارتکار نے ٹائمز آف اسرائیل کو بتایا کہ حماس کا مؤقف ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ آج جنوبی غزہ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے جواب میں اس نے غزہ میں فضائی حملے کیے تھے۔ غزہ پر...
    پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ قانون کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی، اداروں کی بالادستی اور آئین کی پاسداری کے لیے کھڑی رہی ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کچھ سیاسی دھڑے اپنے سیاسی مقاصد کے لیے قانونی کمیونٹی میں افراتفری اور تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اکثر ایسے بیانات جاری کرتے ہیں جو ملک کے جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے لیے ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 27 ویں ترمیم کے خلاف کنونشن بدمزگی کا شکار، کیا وکلا تقسیم ہیں؟ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہغیر منتخب افراد کے بیانات کی سختی سے مذمت کی گئی اور یقین دہانی کروائی گئی کہ یہ کوششیں جلد ناکام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گذشتہ دنوں کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بعض خواتین کی عمر ہر بچے کی پیدائش کے بعد تقریباً چھ ماہ کم ہو جاتی ہے، خاص طور پر ان خواتین کے بارے میں جو سخت اور مشکل ماحول میں زندگی گزار رہی ہوں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اس تحقیق نے نہ صرف ماؤں کی صحت پر اثرات کی نشاندہی کی، بلکہ ان عوامل کو بھی واضح کیا جو اس عمر کی کمی کا باعث بنتے ہیں۔اس مطالعے کے لیے سنہ 1866 تا 1868 میں فن لینڈ میں آئے شدید قحط کے دوران 4,684 خواتین کے ریکارڈز کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کی قیادت نیدرلینڈز کی یونیورسٹی آف گروننگن کے محققین نے کی،...
    ٹرانسپورٹرز کی جانب سے منگھو پیر ناردرن بائی پاس پر احتجاج کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں پولیس نے ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے منگھو پیر ناردرن بائی پاس پر احتجاجاً دھرنا دیا تھاجس کے باعث آنے جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی تھی اور اڑیوں کی لمبی  قطاریں لگ گئی تھیں۔ تاہم احتجاج کے 7 گھنٹے بعد پولیس نے ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرا کر ٹریفک کی روانی بحال کرا دی۔  ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور ڈرائیورں نے ہفتے کی صبح 8 بجے احتجاجاً منگھو پیر کے علاقے ناردرن بائی پاس  پر دھرنا دیا۔ ٹرانسپورٹرز کے عہدیدادروں کا کہنا تھا کہ کسٹم حکام نے جمعہ...
    جماعت اسلامی کا 3 روزہ ‘بدل دو نظام’ کل پاکستان اجتماع عام مینارِ پاکستان، لاہور میں جاری ہے، جو 21 سے 23 نومبر تک منعقد ہو رہا ہے۔ یہ جماعت اسلامی کا 11 سال بعد کا سب سے بڑا اجتماع ہے، جس میں ملک بھر سے لاکھوں شرکا شریک ہیں جن میں خواتین، جوان، بچے، مزدور، کسان اور مختلف شعبوں کی شخصیات شامل ہیں۔ دوسرے دن (ہفتہ) بھی جوش و جذبہ عروج پر رہا، اور مینارِ پاکستان کا میدان شرکا سے بھر گیا۔ یہ بھی پڑھیے: جماعت اسلامی کا 3 روزہ ’بدل دو نظام‘ اجتماع  کیا ہے؟ اس موقع پر انتظامیہ نے شرکا کے لیے بھرپور تیاریاں کر رکھی تھیں اور اضافی اسکرینز، قیام گاہیں اور سیکیورٹی فعال تھی۔ اہم...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے ذاتی حیثیت میں طلب کیے جانے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی  نے وکیل کو بھیج دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کی جانب سے مبینہ طور پر سرکاری ملازمین کو دھمکیوں کے معاملے پر وکیل علی بخاری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ  کے روبرو ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے  بھی پیش ہوئے۔ وکیل علی بخاری نے بینچ کو آگاہ کیا کہ ایک ہی وقت میں ڈی آر او نے نوٹس کررکھا ہے۔ ایک ہی وقت میں 2 جگہ سے نوٹسز ہوئے ہیں۔   الیکشن کمیشن بینچ کے ممبر کے پی کے نے ریمارکس دیے کہ...
    علی پور میں نجی اسکول کی طالبات اور خواتین ٹیچرز سے زیادتی اور ویڈیوز وائرل ہونے کے اسکینڈل میں مزید پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہدایت رضوی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا جو کہ متاثرہ ٹیچر کے والد کی مدعیت میں درج ہوا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم تین سال سے ویڈیوز بنا کر بلیک میل کر کے زیادتی کرتا رہا، اسکول ریکارڈ ترتیب دینے کے بہانے گھر بلا کر میڈم اور ٹیچرز سے زیادتی کی۔ مدعی کے مطابق ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دے کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ Tagsپاکستان
    بی جے پی کیلئے آر ایس ایس رضاکار دیتی ہے اور مودی بھی انہیں میں شامل ہیں امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی مذہبی تعصب پر رپورٹ جاری امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت میں مذہبی تعصب پر رپورٹ جاری کر دی۔امریکی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا سیاسی نظام مذہبی اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کو فروغ دیتا ہے، حکمراں جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کے تعلقات امتیازی قوانین کی راہ ہموار کرتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا کہ قومی اورر یاستی سطح کے قوانین بھارت میں مذہبی آزادی پر سخت پابندیاں لگاتے ہیں، 2014 سے بی جے پی نے بھارت میں فرقہ وارانہ پالیسیوں کو نافذ کیا ہے۔امریکی کمیشن کی رپورٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت میں بڑھتے ہوئے مذہبی تعصب اور اقلیتوں کے خلاف امتیازی پالیسیوں پر اپنی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا موجودہ سیاسی ڈھانچہ ایسے طرزِ عمل کو تقویت دیتا ہے جو مذہبی اقلیتوں کے لیے امتیازی ماحول پیدا کرتا ہے۔ کمیشن کے مطابق حکمراں جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کے باہمی تعلقات نے ایسے قوانین اور حکومتی اقدامات کی راہ ہموار کی ہے جو مذہبی آزادی کو محدود کرتے ہیں۔ قومی اور ریاستی سطح پر نافذ کیے گئے مختلف قوانین اور اقدامات اقلیتوں کے لیے متعدد رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ 2014...
    اسلام آباد:  آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی عدالت کے قیام کو ملک کی قانونی تاریخ کا غیر معمولی موڑ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ عدالت آئین کی تشریح، شہری آزادیوں کے تحفظ اور شفاف قضائی عمل کو نئی سمت دینے کے لیے قائم کی گئی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملکی عدالتی ڈھانچے میں اس نئے فورم کا قیام اس عزم کا اظہار ہے کہ پاکستان کے دستور کو حقیقی معنوں میں بالادستی اور احترام فراہم کیا جائے اور عوامی مفاد کے ہر معاملے پر آئینی اصولوں کی روشنی میں یکساں انصاف مہیا ہو۔ چیف جسٹس نے اپنے پہلے باضابطہ پیغام میں کہا کہ آئین کی تشریح نہ صرف...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں ٹیلی کام سروسز کی کوالٹی کے مسائل اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر وفاقی حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو فروری 2026 تک فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا ٹاسک دے دیا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ٹی اے لائسنسنگ عامر شہزاد نے سماء سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ملک میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی مانگ ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہے۔ موجودہ اسپیکٹرم کی کمی کے باعث ٹیلی کام آپریٹرز کو سروس کے معیار اور صارفین کی بڑھتی شکایات کا بھی سامنا ہے۔ عامر شہزاد نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس اس وقت مجموعی طور پر صرف 274 میگاہرٹز اسپیکٹرم موجود ہے۔ اسپیکٹرم کی دستیابی کے...
    خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں کو روکنا قابلِ قبول نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو باضابطہ خط لکھ کر اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں میں مبینہ رکاوٹوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں کو روکنا قابلِ قبول نہیں۔ وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے خط میں کہا کہ عمران خان کی بہنوں سمیت اہلِخانہ کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور بزرگ خواتین کو جیل کے باہر سڑک پر بٹھایا گیا، جسے انہوں نے انسانی اور اخلاقی اقدار...
    نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی جمہوریہ سلووینیا کی نائب وزیر اعظم، خارجہ اور یورپی امور کی وزیر تنجا فاجون سے برسلز میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات برسلز میں منعقد ہونے والے چوتھے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر ہوئی۔ دوران ملاقات پاکستان اور سلووینیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے وسیع تر فریم ورک کے اندر تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور جمہوریہ سلووینیا کے مابین باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ فریقین نے پاکستان اور سلووینیا کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔ ملاقات...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں ٹیلی کام سروسز کی کوالٹی کے مسائل اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر وفاقی حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو فروری 2026 تک فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا ٹاسک دے دیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ٹی اے لائسنسنگ عامر شہزاد نے بتایا کہ ملک میں ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی مانگ ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہے۔ موجودہ سپیکٹرم کی کمی کے باعث ٹیلی کام آپریٹرز کو سروس کے معیار اور صارفین کی بڑھتی شکایات کا بھی سامنا ہے۔ بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ آج بھی موجود ہے، خواجہ آصف عامر شہزاد نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلی کام...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو باضابطہ خط لکھ کر اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں میں مبینہ رکاوٹوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں کو روکنا قابلِ قبول نہیں۔ وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے خط میں الزام لگایا کہ عمران خان کی بہنوں سمیت اہلِ خانہ کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور بزرگ خواتین کو جیل کے باہر سڑک پر بٹھایا گیا، جسے انہوں نے انسانی اور اخلاقی اقدار کے منافی قرار دیا۔ انہوں نے خط میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو چار فوری مطالبات پیش کیے ہیں جن...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کی کمرشل سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ قذافی اسٹیڈیم کی گزشتہ برس اپ گریڈیشن کے بعد کمرشل سرگرمیاں بحال نہیں ہوئی تھیں۔  اپ گریڈیشن سے قبل قذافی اسٹیڈیم کے ارد گرد ریسٹورنٹس، دوکانیں اور شادی ہالز قائم تھے۔ پی سی بی نے کمرشل ایریا کی بحالی کے لیے کنسلٹنسی کی پیشکشیں طلب کی ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم کے کمرشل ایریا کی ڈیولپمنٹ اور موڈیفکیشن کے آرکیٹیکچرل کنلسٹنسی کی پیشکشیں طلب کی ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے کنسلٹنسی کے لیے پیشکشیں 12 دسمبر تک طلب کی گئی ہیں۔
    اسلام آباد(صغیرچوہدری ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈیسنٹ کلب نے چوہدری اسپورٹس کرکٹ کلب کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔راول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں چوہدری اسپورٹس 21.4 اوورز میں 71 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مجیب الرحمان 24 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ افضل جاوید نے 13 اور عبدالرحمان نے 10 رنز بنائے۔ ڈیسنٹ کلب کی جانب سے آف اسپنر کرامت خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 15 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی جبکہ محمد نبی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف 11.4 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر فردوس خان کے38 اور سمیع اللہ...
    اجلاس میں آڈیالہ جیل کے باہر پیش آنے والے واقعہ کو شرمناک اور ناقابلِ برداشت قرار دیا گیا، اجلاس میں ملک میں سیاسی ابتری، غیر آئینی 27ویں ترمیم اور دیگر نہایت سنگین امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی غیر معمولی اجلاس خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی، صوبائی صدر جنید اکبر خان، صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان، صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور اراکین صوبائی اسمبلی نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں آڈیالہ جیل کے باہر پیش آنے والے واقعہ کو شرمناک اور ناقابلِ برداشت قرار دیا گیا، اجلاس میں ملک میں سیاسی ابتری، غیر آئینی...
    بھارتی میڈیا جھوٹ کا ماہر، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کر دیا:وزات اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) بھارتی میڈیا جھوٹ اور فریبی خبریں بنانے کا ماہر ، سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کر دیا۔پاکستانی وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک بار پھر گودی میڈیا کے جھوٹے دعوں اور پروپیگنڈا مہم کا پردہ فاش کر دیا، سابق وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے آزاد کشمیر اسمبلی میں خطاب کے دوران اپنے دور حکومت کا احاطہ کیا جو تمام چینلز پر نشر ہوا۔ چودھری انوار الحق نے اپنی تقریر میں بھارت کی بلوچستان میں دہشتگرد پراکسیز...
    ویب ڈیسک : نادرا نے موسم سرما کے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا۔  نادرا نے خیبرپختونخوا میں تمام رجسٹریشن مراکز کے لیے موسم سرما کے کام کے اوقات کار پر نظر ثانی کی ہے جس کا اطلاق 19 نومبر سے ہوگیا۔ نئے شیڈول کے تحت پانچ روزہ ورک ہفتہ کے دفاتر بشمول ریجنل ہیڈ آفس اور زونل دفاتر پیر سے جمعہ صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک کام کریں گے۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق نادرا رجسٹریشن سینٹرز جو ایک ہی شفٹ کے ساتھ 5دن کے کام کے ہفتے کے بعد پیر سے جمعہ تک صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک کام کریں گے۔ اس کے علاوہ باجوڑ، چترال، سوات، کوہستان، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان،...
    نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے والے پاکستانی نوجوان ریپر طلحہ انجم نے اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق چار روز قبل طلحہ انجم نے نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرایا اور پھر اس کا دفاع بھی کیا تھا۔ بھارتی پرچم لہرانے پر پاکستانیوں کی جانب سے طلحہ انجم کو شدید تنقید کا سامنا تھا۔ پاکستانی مداحوں نے طلحہ انجم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی، ہمارے اداکاروں اور گلوکاروں پر اپنے دروازے بند کیے تو اُن کے لیے کیسا جذبہ خیر سگالی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلحہ انجم نے بھارتی پرچم لہرانے کے...