2025-06-06@07:05:51 GMT
تلاش کی گنتی: 1138

«غائب ہوگئے»:

(نئی خبر)
    ڈرون حملوں کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی: وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے۔برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اور پاک بھارت تنازع بند گلی میں داخل ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ وزیردفاع نے بھارتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور کے دفاعی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے۔برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اور پاک بھارت تنازع بند گلی میں داخل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔وزیردفاع نے بھارتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور کے دفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں ہوا، پاکستان جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ امریکا پاکستان...
    غزہ میں اسرائیل کی جانب سے امداد پر بندش 9 ہفتے سے زائد سے جاری ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ورلڈ سینٹرل کچن کا امدادی سامان ختم ہونے پر غزہ میں کام روکنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ ورلڈ سینٹرل کچن کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ امدادی سامان ختم ہونے پر غزہ میں کام روک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی ناکہ بندی ختم کیے بغیر غزہ میں امداد نہیں لاسکتے۔ خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں ہر قسم کی امداد 2 مارچ سے روک رکھی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کی غزہ کے پناہ گزین اسکول اور مارکیٹ پر بمباری سے دو صحافیوں سمیت 40 سے زیادہ فلسطینی شہید...
    GAZA: غزہ میں پرہجوم مارکیٹ اور ریسٹورنٹ کے قریب واقع اسکول پر اسرائیل کی بم باری کے نتیجے میں 48 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ اسرائیل نے دو حملے کیے، جس غزہ سٹی کے مضافات تفاح میں واقع کراما اسکول کو نشانہ بنایا جہاں 15 فلسطینی شہید ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے دوسرا حملہ قریب ہی واقع ایک ریسٹورنٹ اور مارکیٹ کے قریب کیا جہاں مزید 33 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتا گیا کہ اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو عام گاڑیوں میں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ علاقہ خون...
    ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام ایئرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں۔ ایئرپورت اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قومی فضائی حدود شہری ہوا بازی کے لیے دستیاب اور محفوظ ہیں، پاکستان نے بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے باعث شہری ہوا بازی کو لاحق ہونے والے سنگین خطرات سے بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم کو آگاہ کردیا۔پی اے اے کا کہنا ہے کہ قومی فضائی حدود کی محفوظ اور موثر انتظام سے مقامی اور بین الاقوامی کمرشل فلائٹس کی پر امن اور مسلسل روانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 246 روانہ ہوگئی، پی آئی اے کی لاہور سے مدینہ...
    ویب ڈیسک: بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس شہید ہوگئے۔  سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں جارحیت کی گئی، یہ واقعہ بزدل دشمن کی گولہ باری سے پیش آیا۔  بھارتی فوج کی جارحیت سے نہتے معصوم شہریوں کی شہادت پر پوری قوم دکھ اور کرب میں مبتلا ہے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا  پاکستانی عوام کی شہادتوں کا بدلہ افواج پاکستان مؤثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی سے لے رہی ہے اور لیں گی، بھارتی فوج کی جانب سے معصوم بچوں کو...
    سٹی 42 : پاکستانی حدود میں دراندازی کرنے کی کوشش کرنے والے چارمزید بھارتی ڈرونز تباہ کردیے گئے۔  سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرونز نے پاکستانی حدود میں دراندازی کرنے کی کوشش کی ، جس کے بعد پاک فوج نے پکھلیاں اور سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کے چار اور ڈرونز کومار گرایا ۔ اس کے علاوہ پاکستان نے جدید دفاعی اور تکنیکی ای ڈبلیو صلاحیتوں کی وجہ سے نیچے اتار کر دو مزید بھارتی ڈرونز کو قبضے میں بھی لےلیا ۔  میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا بھارتی فوج کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے دراندازی کی ناکام کوشش کی جا رہی تھی، اس سے قبل برنالہ ،شکر گڑھ اور کوٹلی سیکٹر...
    اسلام آباد: بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں جارحیت کی گئی، یہ واقعہ بزدل دشمن کی گولہ باری سے پیش آیا۔ بھارتی فوج کی جارحیت سے نہتے معصوم شہریوں کی شہادت پر پوری قوم دکھ اور کرب میں مبتلا ہے۔ پاکستانی عوام کی شہادتوں کا بدلہ افواج پاکستان مؤثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی سے لے رہی ہے اور لیں گی۔ بھارتی فوج کی جانب سے معصوم بچوں کو بلااشتعال جارحیت اور بربریت کا نشانہ بنانا حیوانیت کی بد ترین مثال ہے۔ واضح...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2025ء ) بھارت کے میزائل حملوں میں 26 پاکستانی شہری شہید اور 46 زخمی ہوگئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے جن میں اب تک 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوہئے ہیں، لائن آف کنٹرول پر انڈین جارحیت سے 5 شہید ہو گئے، احمد پور شرقیہ میں 13 شہادتیں ہوئیں، مظفر آباد میں 3، کوٹلی میں 2، مریدکے میں 3 شہری شہید ہوئے، احمد پورشرقیہ میں مسجد سبحان پر 4 حملے کیے گئے، مسجد سبحان پر حملے میں بچی سمیت 13 شہری شہید اور 31 زخمی ہوئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مظفرآباد...
    پاک فضائیہ نے بھارت کا ایک اور رافیل طیارہ گرادیا، کل تعداد 3 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جانب سے بھارت کا ایک اور طیارہ مار گرایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتاہا ہے کہ گرایا گیا جہاز فرانسیسی ساختہ رافیل ہے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے اب تک بھارت کے تین طیاروں کا شکار کیا جاچکا ہے جن میں سے دو رافیل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایک روسی ساختہ ایس یو 30 ایم کے آئی بھی گرایا ہے۔ اس طیارے کو ایئر ٹو ایئر میزائل کے ذریعے تباہ کیا گیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے...
    منہ زور سمندر بھی آگے بڑھ گیا، 3 لاکھ ایکڑ سے زائد زرخیز زمین نگل گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدیوں سے زندگی بانٹنے والا دریائے سندھ پانی کی بوند بوند کو ترس گیا۔ ڈیلٹا میں پانی کی کمی شدت اختیار کرگئی، ریت ہی ریت اڑنے لگی، پانی کی کمی سے سندھ کے ساحلی علاقے شدید متاثر ہوگئے۔ بدین کے گاؤں مصری ملاح میں زیر زمین پانی کھارا ہوگیا، مکین مضر صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے۔ منہ زور سمندر بھی آگے بڑھ گیا، 3 لاکھ ایکڑ سے زائد زرخیز زمین نگل گیا۔ کوٹری بیراج پر پانی کی قلت بھی 30 فیصد تک جا پہنچی، پانی کی آمد 4600 کیوسک، جبکہ اخراج محض 190 کیوسک رہ گیا۔ پانی کی کمی سے کپاس کی بوائی کا...
    وقار مہدی—فائل فوٹو سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر ہوئے الیکشن کا نتیجہ سامنے آ گیا۔الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے نتائج کا اعلان کر دیا جن کے مطابق پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر سینیٹر منتخب ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیے پی پی نے سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے وقار مہدی کو امیدوار نامزد کردیا 12مئی ہماری قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، وقار مہدی الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وقار مہدی 111 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔نتائج کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی نگہت مرزا نے 36 ووٹ حاصل کیے ہیں۔الیکشن کمشنر سندھ نے یہ بھی بتایا ہے کہ غلط...
    ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06 مئی ۔2025 )سعودی عرب، کویت اور اردن شدید گرد و غبار کے طوفان کی لپیٹ میں آگئے، حد نگاہ صفر ہوگئی، سفری نظام مفلوج، سیلابی صورتحال کا خدشہ پیداہوگیا غیرملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاض ،کویت ،عمان، خلیجی ممالک سعودی عرب، کویت اور اردن شدید گرد و غبار کے طوفان کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں حد نگاہ صفر ہوگئی سفری نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور بعض علاقوں میں بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے.(جاری ہے) سعودی عرب کے وسطی علاقے صوبہ القصیم میں شہریوں نے غیر معمولی منظر کا مشاہدہ کیا جسے ماہرین نے گرد و غبار کی دیوار قرار دیا ہے یہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)دریائے چناب میں بھارت کی جانب سے آنیوالے پانی میں اضافہہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاو 27 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ،بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں بغیر اطلاع اچانک پانی چھوڑنے کے باعث دریا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ چند گھنٹوں پہلے تک خشک نظر آنے والا دریائے چناب اب 28 ہزار کیوسک پانی سے بھر گیا ہے جس کے باعث رات گئے سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ محکمہ آبپاشی کے ذرائع کے مطابق بھارت نے 24 گھنٹے تک پانی کی مکمل بندش کے بعد بغیر کسی پیشگی اطلاع کے دریائے چناب میں بڑی مقدار میں پانی چھوڑ دیا، جس سے ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی...
    بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈیرہ بگٹی: مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 2 خواتین جاں بحقبلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستونگ کے نواحی علاقے کلی ہزار خان میں پیش آیا۔فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی آبی جارحیت زور پکڑ گئی ہے جس کے باعث دریائے چناب میں پانی کی آمد صرف 5300 کیوسک رہ گئی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے واپڈا کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ دریائے چناب میں پانی کی آمد 29 ہزار 300کیوسک کم ہوکر 5300 کیوسک رہ گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 34ہزار 600کیوسک تھی، 2 دن میں بھارت نے دریائے چناب میں پانی کی آمد35 ہزار 600 کیوسک کم کی۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد92 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 50 ہزارکیوسک ہے جبکہ منگلاکے مقام...
    آ واز ایم سرور صدیقی بھارتی حکومت نے ہمیشہ جھوٹ بول کر دنیا کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ۔اب عالمی برادی جان گئی ہے کہ پہلگام میں دہشت گردی کے واقعات ڈرامہ تھے جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا تھا لیکن اس کوشش میں خود منی بدنام ہوگئی کیونکہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ”را” کا کردار بے نقاب ہو چکاہے ۔جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اور سچ کو چھپایا نہیں جا سکتا۔ ایسا ہی کچھ پہلگام واقعے پر ہوا جب بھارت نے حملے کے چند گھنٹوں بعد ہی پاکستان پر الزام عائد کرنا شروع کردیئے تھے۔ مودی سرکار کے اس جھوٹے پروپیگنڈے پر پاکستانی میڈیا نے دنیا کے سامنے ناقابل تردید...
    کراچی(نیوز ڈیسک)مفتی طارق مسعود نے کہا ہے کہ مودی کی کھوپڑی خراب ہوگئی ہے، ہم ملکر اسے ٹھیک کردیں گے، افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ کراچی سے آنے والے علمائے کرام کے وفد نے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی طارق مسعود نے کہا کہ پہلگام واقعے میں بے گناہ لوگ مارے گئے، پہلگام واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ مولانا طارق مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں، مسئلہ بھارت کے عوام کا نہیں، مودی حکومت کا ہے۔ نھوں نے کہا کہ کراچی سے آیا ہوں، افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوں، مودی جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے، پاکستان پر جھوٹے الزام...
    بلوچستان کے ضلع نوشکی کے قریب آئل ٹینکر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشکی دھماکے میں جھلسنے والے ایک اور زخمی نے کراچی کے اسپتال میں دم توڑ دیا، جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد13ہوگئی ہے۔ ایدھی حکام کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی کے قریب آئل ٹینکر کے اندر دھماکے کے نتیجے میں جھلسنے والوں میں ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔  متوفی کی شناخت 33 سالہ جہانزیب کے نام سے ہوئی ہے۔  ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے 24 افراد میں سے 13 دوران علاج دم توڑ چکے ہیں۔ جن کی لاشیں غسل اور کفن کے بعد نوشکی روانہ کی جاچکی ہے۔...
    لاہور: بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پرختم کرنے کا اعلان کیا اور جس کے بعد دریائے راوی میں بھارت کی طرف سے پانی آنے کے امکانات مزید کم ہوگئے ہیں جبکہ دوسری طرف راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (روڈا) نے دریائے راوی کی بحالی کا پراجیکٹ شروع کر رکھا ہے۔ راوی ریور ٹریننگ ورکس منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر راؤ انتظار علی نے ایکسپریس کو بتایا کہ منصوبے کے تحت راوی سائفن سے لے کر موہلنوال تک 46 کلومیٹر طویل دریائے راوی ایک کلومیٹر چوڑے کوریڈور میں محدود کیا جائے گا اور دونوں جانب اونچے پشتے بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دریا کو اس طرح ری ڈیزائن کیا جارہا ہے کہ اس میں سے...
    گرمی سے بچنے کیلیے سمندر کا رخ کرنے والے تین شہری ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شپ بریکنگ یارڈ کے قریب گڈانی میں سمندر نہاتے ہوئے باپ بیٹا ڈوب گئے جن کا تعلق کراچی سے تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ بیٹا پانی میں ڈوب رہا تھا تو باپ نے مدد کیلیے سمندر میں چھلانگ لگا تی اور پھر دونوں بے رحم موجوں کی زد میں آکر ہمیشہ کیلیے دنیا سے رخصت ہوگئے۔ دوسری جانب ہاکس بے ٹرٹل بیچ کے قریب سمندر میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ریسکیو حکام نے اسپتال منتقل کردیا۔ حکام کے مطابق جاں بحق شہری کی شناخت 22 سالہ زین...
    بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)چین کے دفاعی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسے کمرشل آلات کو کامیابی سے تیار کیا ہے جو امریکی اسٹیلتھ ریڈارز کو غلطی کے صرف 10 سے 13.5 ملی میٹر کے مارجن کے ساتھ ٹریک کر سکتے ہیں، چاہے وہ ریڈارز الیکٹرانک جامنگ (رکاوٹ) کے ماحول میں ہی کیوں نہ ہوں۔ یہ انکشاف چین کے معروف 38ویں ریسرچ انسٹیٹیوٹ، جو کہ چین الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن (CETC) کا حصہ ہے، کی شائع کردہ تحقیقی رپورٹ میں کیا گیا۔ تحقیق کے مطابق، امریکی B-2 بمبار، F-22 اور F-35 جیسے اسٹیلتھ طیاروں، نیوکلیئر آبدوزوں اور خفیہ ڈرونز میں نصب خفیہ ریڈارز جیسے LPIR (Low-Probability-of-Intercept Radar) کو عام کمرشل اسپیکٹرم اینالائزرز کی مدد سے نہ صرف پہچانا جا سکتا...
    — فائل فوٹو جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن کے نواحی علاقے میں رات گئے منی بس اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی حکام کے مطابق دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور بھی اس حادثے میں ہلاک ہوگئے۔حادثے میں 5 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا میں 2023ء میں ٹریفک حادثات میں 11 ہزار 8 سو لوگ جان سے گئے تھے۔
    یاد رہے کہ اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ میں ہر قسم کی امداد کی فراہمی پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔ دو روز قبل غزہ کے لیے امدادی سامان اور رضا کاروں کو لے جانے والے بحری جہاز پر بین الاقوامی بحری راستے میں بھی بمباری کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں غذائی قلت کے باعث ایک اور بچی چل بسی، فاقہ کشی سے شہید ہونے والے افراد کی تعداد 57 ہوگئی۔ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے امداد لے جانے پر پابندی کے باعث 9 ہزار سے زائد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ امدادی سامان کے سینکڑوں ٹرک بارڈر پر غزہ میں داخلے کے منتظر ہیں، تاہم صیہونی حکومت کی جانب سے انہیں داخلے کی اجازت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں سولر توانائی کا انقلاب تیزی سے پھیل رہا ہے، جہاں سولر پینلز کی چمک شہر بھر کی چھتوں اور دیہاتوں میں نمایاں ہو رہی ہے۔ تاہم، اس انقلاب کا فائدہ صرف امیر طبقے کو ہوا ہے، جبکہ غریب طبقہ اس سے فائدہ اٹھانے سے محروم ہے۔ سولر توانائی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باوجود، اس کا اثر مختلف طبقات پر مختلف انداز میں پڑا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپریل کے مہینے میں کراچی کی شدید گرمی میں، سعد سلیم نے اپنے بنگلے کی چھت پر نصب سولر پینلز سے حاصل ہونے والی توانائی کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے سولر پینلز کی تنصیب پر 7,500 ڈالر خرچ کئے تھے، جس سے وہ بجلی کے...
    واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا ہم سوچ بھی نہیں سکتے،دونوں ایٹمی قوت ہیں،جنگ شروع ہوگئی تو وہ کسی کے قابو میں نہیں رہے گی۔نجی ٹی وی سما کے مطابق امریکی کانگریس مین کیتھ سیلف نے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب میں پاکستانی کمیونٹی رہنماو¿ں سے گفتگو میں کہا کہ امید ہے پاکستان اور بھارت کشیدگی کو کم کریں گے،جب تک مسائل کا کوئی حل نہیں نکلتا،پاکستان اور بھارت کے مسائل کئی دہائیوں سے موجود ہیں۔اس موقع پر حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے کانگریس مین جیک برگمین بھی موجود تھے۔ یمن کے وزیرِاعظم احمد بن مبارک نے استعفیٰ دے دیا مزید :
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی کوششوں پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکے ہیں اور بھارت اپنے بیانیہ کی حمایت حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ ہفتہ کو ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے زور دیا کہ آبی وسائل پر مزید جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔(جاری ہے) انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان معاہدے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)شہر میں جاری ڈاکو راج تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، کورنگی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک اور نوجوان کی جان لے لی جبکہ دوسرے نوجوان کو زخمی کر دیا ، رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 36 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی ساڑھے پانچ نمبر اویس قرنی مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے 18 سالہ ثاقب کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جو اسپتال لیجاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، ڈاکوؤں نے واردات کے دوران شور مچانے پر مقتول کے ساتھ موجود 19 سالہ احتشام کو بھی فائرنگ...
    بھارت میں او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر نشر کیے جانے والے نازیبا اور فحش مواد نے ایک بار پھر عوامی حلقوں اور سیاسی ایوانوں میں شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ حال ہی میں سامنے آنے والے ایک ریئلٹی شو کے وائرل کلپ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، جس میں شرکاء سے ’’کاما سترا‘‘ کی پوزیشنز پر سوالات اور ان کی عملی نمائندگی کروائی گئی۔ یہ متنازع شو ’ہاؤس اریسٹ‘ کے نام سے ’ULLU‘ پلیٹ فارم پر دستیاب ہے، جس کی میزبانی سابق بگ باس امیدوار اعجاز خان کر رہے ہیں۔ وائرل کلپ میں دکھایا گیا مواد نہ صرف عوامی اخلاقیات پر سوال اٹھاتا ہے بلکہ یہ بھی واضح کرتا ہے کہ بھارتی او ٹی ٹی...
    کراچی: شہر میں ڈاکوؤں کی خون ریز کارروائیاں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں اور کورنگی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک اور نوجوان کی جان لے لی جبکہ دوسرے نوجوان کو زخمی کر دیا۔ کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے پانچ نمبر اویس قرنی مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے 18 سالہ ثاقب کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جو اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔ ڈاکوؤں نے واردات کے دوران شور مچانے پر مقتول کے ساتھ موجود 19 سالہ احتشام کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا، بعدازاں واقعے کی...
    ملک بھر میں اپریل کے دوران ’کور انفلیشن‘ میں مزید 0.3 فیصد تنزلی ہوئی، جو مارچ میں 0.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق کنزیومر پرائس انڈیکس سے پیمائش کردہ مہنگائی گزشتہ برس اپریل میں 17.3 فیصد رہی تھی۔ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی 0.8 فیصد کم ہوئی جبکہ یہ گزشتہ مہینے 0.9 بڑھی تھی، تاہم اپریل 2024 میں یہ 0.4 فیصد نیچے آئی تھی۔ اعداد و شمار کے پتا چلتا ہے کہ اپریل کے دوران شہری علاقوں میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہو کر 0.5 فیصد تک آگئی، جو گزشتہ مہینے 1.2 فیصد اور اپریل 2024 میں 19.4 فیصد ریکارڈ کی...
    ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں اضافہ ہوگیا، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 2.41 فیصد رہی، انڈے، مرغی، ایل پی جی سمیت 12 اشیاء مہنگی اور پیاز، ٹماٹر، لہسن سمیت 11 اشیاء سستی ہوگئیں۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد کا اضافہ ہوا، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح منفی 2.41 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 12 اشیاء مہنگی، 11 سستی ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 13 روپے 5 پیسے اور برائلر مرغی 7 روپے 12 پیسے فی...
    سندھ اسمبلی کے نوجوان ارکان پر مبنی نو تشکیل شدہ ینگ پارلیمنٹرینز فورم کے تمام 8 عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ سیکرٹری سندھ اسمبلی کی جانب سے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی ایک ہوگئے۔ سیاسی جماعتوں سے وابستہ ارکان اسمبلی کے ایوان اور ایوان سے باہر اختلافات زبان زد عام ہیں، مگر سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے ارکان ایک جگہ اکٹھے ہو گئے۔ سندھ اسمبلی کے نوجوان ارکان پر مبنی نو تشکیل شدہ ینگ پارلیمنٹرینز فورم کے تمام 8 عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ سیکرٹری سندھ اسمبلی کی جانب سے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔...
    لاہور کے واہگہ بارڈر کے راستے مزید 26 پاکستانی شہری بھارت سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ اب تک پاکستان واپس آنے والوں کی مجموعی تعداد 960 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب واہگہ بارڈر پر سامان سے لدے افغانستان کے 150 ٹرک سرحد پار جانے کے لیے بھارتی اجازت کے منتظر ہیں۔پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے شہریوں کو 30 اپریل تک اپنے وطن واپس جانے کی ہدایت کی تھی۔ آج خصوصی اجازت کے بعد 26 پاکستانی شہری اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے وطن واپس پہنچے ہیں۔ اب تک 960 پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ ایک...
    نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی سے زخمی ہونے والے مزید 6 افراد دم توڑ گئے ہیں، جس سے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے جبکہ 60 زخمی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نوشکی: تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا، متعدد افراد جھلس گئے ضلعی انتظامیہ نوشکی کے مطابق گزشتہ 2دنوں کے دوران نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی سے زخمی ہونے والے کراچی میں زیر علاج افراد میں سے مزید 6 افراد دم توڑ گئے ہیں، جس سے جاں بحق افراد کی تعداد7 ہوگئی ہے۔ More than 30 people were injured in #Nushki #Balochistan نوشکی: بس اڈے کے قریب تیل بردار ٹرک میں لگی آگ بجھانے کے...
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب ٹینکر نے خاتون کو روند دیا، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھ موجود موٹرسائیکل چلانے والا شخص معمولی زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحقکراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگی۔ واقعے کے بعد جائے حادثہ پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، جنہوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
    — فائل فوٹو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہوگئے۔بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے زیر انتظام ہو رہے ہیں۔چیئرمین بلوچستان بورڈ محمد اسحاق کے مطابق امتحانات میں100937   امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ امتحانات کے لیے صوبے بھر میں 252 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ بلوچستان: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی نئی ڈیٹ شیٹ جاری بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے صوبے میں ایف اے/ایف ایس سی انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی نئی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔ محمد اسحاق نے  بتایا کہ آج اور کل انٹرمیڈیٹ کے آرٹس گروپ کے پرچے ہوں گے جبکہ 5 مئی سے سائنس گروپ کے...
    ڈپٹی کمشنر نوشکی امجد سومرو نے بتایا کہ نوشکی واقعے کے پانچ زخمی کراچی میں زیر علاج تھے، جو دم توڑ گئے۔ مجموعی طور پر اس واقعہ میں چھ افراد کی جان چلی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چند روز قبل نوشکی میں پیٹرول ترسیل کرنے والی ٹرک میں آگ اور دھماکے کے باعث زخمی ہونے والے پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نوشکی امجد سومرو نے بتایا کہ نوشکی واقعے کے پانچ زخمی کراچی میں زیر علاج تھے، جو دم توڑ گئے۔ مجموعی طور پر اس واقعہ میں چھ افراد کی جان چلی گئی ہیں۔ ڈی سی نوشکی نے بتایا کہ کوئٹہ اور کراچی کے...
    کراچی مین الصبح بس حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے۔ کراچی کے علاقے گلشن حدید میں بس الٹنے کے واقعے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان میں گاڑی کے حادثے میں خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ شاہراہ قراقرام پر حادثہ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ شاہراہ قراقرام پر کوہستان کے علاقے مٹہ بانڈہ میں پیش آیا جہاں راولپنڈی سے گلگت جانے والی ایک مسافر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے...
    گزشتہ ماہ پاک افغان تعلقات کے درمیان ایک بڑی پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کابل کا دورہ کیا اور بدھ 30 اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے اس دورے کو انتہائی کامیاب قرار دیا۔ گزشتہ روز پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ذیل میں 150 افغان تجارتی مال بردار ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت میں داخلے کی اجازت دی جو کہ بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے تناظر میں ایک غیر معمولی اقدام تھا، لیکن اس میں اہم بات یہ تھی کہ پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے افغان ٹرکوں کو اجازت نامے سے متعلق جو مراسلہ افغان...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ جیسی صورتحال پر بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے درمیان آٹو اسمبلرز نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے ایکسچینج ریٹ میں استحکام اور شرح سود میں بڑے پیمانے پر کمی کی بدولت پیداواری لاگت میں کمی کے باعث قیمتوں میں ریلیف سے صارفین کو حیران کر دیا۔ لکی موٹر کارپوریشن نے کیا سپورٹیج ایل ایچ ای وی، ایل ایف ڈبلیو ڈی اور ایل الفا کی قیمتیں ایک کروڑ 28 لاکھ 50 ہزار، ایک کروڑ 18 لاکھ 25 ہزار روپے اور 94 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم کرکے بالترتیب ایک کروڑ 9 لاکھ 99 ہزار، 99 لاکھ 99 ہزار اور 84 لاکھ 99 ہزار روپے کردیں، جو ان گاڑیوں کی قیمتوں...
    راولپنڈی میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا،عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، میٹرو بسیں روک دی گئیں۔ راولپنڈی اور جڑواں شہراسلام آباد میں کالی گھٹائوں سے دن میں اندھیرا چھا گیا، مختلف علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چل رہی ہیں جس سے کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ طوفان بادوباراں اس قدر شدید تھا کہ انتظامیہ کو جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند کرنا پڑی جبکہ شہر بھر میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ راولپنڈی میں گردوغبار کے طوفان کے ساتھ ہی بجلی غائب ہوگئی ہے جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ شہری ژالہ باری کے خوف سے محفوظ پناہ گاہوں کے متلاشی رہے، گرج چمک آندھی اور بارش کے...
    خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر زخمی دہشتگرد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس بنوں کی ٹیم دہشتگردوں کے خلاف ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی میں مصروف تھی کہ سپینہ تنگی، حدود تھانہ ڈومیل چشمی کے مقام پر ان کا دہشتگردوں سے آمنا سامنا ہوا۔ دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کے 3 جوان، اسسٹنٹ سب انسپکٹر بن یامین خان، کانسٹیبل انعام خان، اور کانسٹیبل مصور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: فائرنگ کے تبادلے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر  ایلون مسک نے دعویٰ کیا کہ ان کی سربراہی میں  وفاقی حکومت کے حجم میں کمی لانے کے ادارے ‘ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی'(ڈوج) نے اب تک 160 بلین ڈالر کی بچت کی ہے ، اس کے ساتھ ہی  ارب پتی سرمایہ دار اور ٹرمپ کے قریبی ساتھی ایلون مسک نے  کابینہ  سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ ایلون مسک نے وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے کہاکہ آپ کی زبردست کابینہ کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات رہی، پہلے 100 دنوں میں بے شمار کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، یہ کسی بھی انتظامیہ سے زیادہ کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو 23 لاکھ وفاقی ملازمین...
    وزارت صحت نے اپنے یومیہ کے بیان میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہداء کی تعداد 52,400 ہوگئی ہے جب کہ 118,014 زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ پٹی میں جاری تباہ کن جنگ کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 فلسطینی شہید اور 109 زخمی ہوئے۔ وزارت صحت نے اپنے یومیہ کے بیان میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہداء کی تعداد 52,400 ہوگئی ہے جب کہ 118,014 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں 18 مارچ کو قابض فوج کی طرف سے شروع کی گئی نسل کشی کی جنگ میں...
    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا نے ایرانی ایل پی جی کمپنی اور اس کے کارپوریٹ نیٹ ورک پر بھی پابندیاں عائد کردی اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 3 روپے 20 پیسے فی کلو سستی ہوئی ہے۔ ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 245 روپے16 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اس کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 37 روپے 80 پیسے سستا ہوا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام سلنڈرکی نئی قیمت 2 ہزار893 روپے ہوگی اور نئی قیمت کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔ مزید پڑھیے: مذاکرات سے قبل امریکا کا مزید ایرانی اداروں کیخلاف پابندیوں کا...
    پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال وانا میں دھماکے میں زخمی ہونے والے 18 افراد تاحال زیر علاج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا میں امن کمیٹی کےدفتر کےقریب بم دھماکے کے 3 زخمی دم توڑگئے۔ پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب 3 روز قبل ہونے والے بم دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال وانا میں دھماکے میں زخمی ہونے والے 18 افراد تاحال زیر علاج ہیں۔ واضح رہے 3 روز قبل ہونے والے دھماکے میں امن کمیٹی کا دفتر مکمل طور پر تباہ ہو گیا...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے راوی روڈ میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے، سلنڈر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے آپریشن جاری ہے، تفصیلات کے مطابق گیس فلنگ کی دکان میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا،گیس فلنگ کے دوران ایک سلنڈر پھٹا جس کے بعد آگ نے پوری دکان کو لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ریسکیو اہلکارفوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ریسکیو اہلکار کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ میں کل 10 افراد متاثر ہوئے۔یاد رہے کہ چند...
    —فائل فوٹو جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب بم دھماکے کے 3 زخمی دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق 3 روز قبل ہوئے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال وانا میں 18 زخمی زیرِ علاج ہیں۔
    ---فائل فوٹو کراچی میں ملیر غازی گوٹھ میں صندوق سے ملنے والی بزرگ خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز ملیر سٹی کے غازی گوٹھ سے بزرگ خاتونن کی صندوق میں بند لاش برآمد ہوئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون کی شناخت صفیہ کے نام سے ہوئی ہے، جو لیاری چاکیواڑہ کی رہائشی اور غیرشادی شدہ تھیں۔ کورنگی، گھر کے باہر نوجوان کی لاش ملی، پہلی بیوی کے بھائیوں نے قتل کیا، والد کراچی کورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر جی 6 سے 20 سالہ... پولیس کے مطابق مقتولہ پیر کے روز دوپہر 2 بجے گھر سے اکیلی نکلی تھی، مقتولہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسکا گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ...
    افسوسناک حادثہ زیارت کے علاقے لوڈی کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گرا، حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ سامان سے بھرا ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ زیارت کے علاقے لوڈی کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گرا، حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز ٹیم موقع پرپہنچ گئی، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے کا شکار ہونیوالا ٹرک...
    میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبا کی بڑی مشکل آسان ہوگئی، فیسوں میں کمی کا حکمنامہ تیار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی فیسوں میں کمی کا حکمنامہ تیار کرلیا گیا، پاکستان میڈیکل، ڈینٹل کونسل نے فیسوں میں کمی کا حکمنامہ تیار کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل فیسوں کمی کا حکمنامہ صوبائی حکومتوں کو بھجوایا جائے گا، پی ایم ڈی سی حکمنامہ آزادکشمیر، جی بی حکومت سمیت ملک گیر نجی میڈیکل، ڈینٹل کالجز کو بھجوائے گی۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ وزیراعظم کی تشکیل کردہ میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی نے فیسز کا تعین کیا ہے، نجی کالج کی ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کی سالانہ فیس 18 لاکھ مقرر...
    چین کے ایک معروف ریسٹورینٹ میں ہونے والی آتشزدگی میں 22 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ہولناک واقعہ چین کے شمال مشرقی شہر لیاؤیانگ میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔ آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے تین منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آسمان پر دھوئیں کے سیاہ بادل چھا گئے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ امدادی کاموں کے دوران 30 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں 22 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی۔ زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئی تھیں۔ تین میں سے ایک زخمی کی حالت نازک قرار دی جا رہی ہے۔...
    صوبائی مشیر صحت کے پی احتشام علی نے دھماکے کی مذمت کی اور کہا کہ اب تک 7 افراد کی لاشیں وانا اسپتال لائی جاچکی ہیں، اسپتال میں 15 زخمیوں کو بھی لایا گیا، اسپتال میں زخمیوں کا علاج ایمرجنسی بنیادوں پر جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں امن کمیٹی دفتر کے دفتر پر بم دھماکا کیا گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بازار میں نامعلوم دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے دفتر کو بم دھماکے سے اڑا دیا۔ ڈیسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وانا کی جانب سے جاری بیان...
    ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت 1600 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے۔ آل صرافہ ایسوسیشن کےمطابق کےمطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 47 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے،اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1368 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 97 ہزار 582 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 16 ڈالر کم ہوکر 3289 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔
    وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں تاریخی کمی جو اب 0.7 فیصد کی سطح پر ہے اور 60 برس میں سب سے کم ہے، زرمبادلہ کے ذخائر دوگنا ہو گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ نے ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ ’’پاکستان کانفرنس 2025‘‘سے کلیدی خطاب میں کیا. اپنے خطاب میں وزیر خزانہ نے ’’فاصلوں میں کمی اور مستقبل کی تعمیر: پاکستان میں شمولیتی ترقی اور حکمرانی کا راستہ‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی اور پاکستانی معیشت میں بہتری کے سفر کو اجاگر کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ایک اہم موڑ پر ہے، جہاں معیشت بحالی اور تبدیلی کی راہ پر گامزن ہو چکی ہے۔...
    سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر حالیہ فالو اپ آپریشنز میں مزید 17 خوارج کو ہلاک کردیا، جس کے بعد مارے جانے والے دہشتگردوں کی تعداد 71 ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ 3 روز میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 71 خوارج مارے گئے، گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پر ہونے والی کارروائی میں 54 خوارج ہلاک ہوئے تھے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 25 سے 27 اپریل کے دوران شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں میں 54 خوارج کو ہلاک کیا گیا تھا جبکہ 27 اور 28 اپریل کی رات کو پاک افغان سرحد کے قریب حسن خیل کے علاقوں میں فالو اپ آپریشن میں 17...
    پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کی جانب سے ملک میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مزید 17 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان ضلع (این ڈبلیو ڈی) میں 25 تا 27 اپریل کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں 54 خوارج ہلاک کیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان کارروائیوں کے تسلسل میں 27 اور 28 اپریل کی درمیانی شب حسن خیل، شمالی وزیرستان اور پاکستان-افغانستان سرحد کے قریبی علاقوں میں ایک منظم کلیئرنس آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران مزید  17 خوارج کو ٹھکانے لگایا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ خوارج غیر ملکی آقاؤں کے...
    کراچی،لاہور(نیوز ڈیسک)سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں ایکڑ پر لگی گندم کی فصل میں آگ لگنےسے کروڑوں روپے کی گندم جل کر راکھ ہوگئی۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران گندم کی فصل میں آگ لگنےکے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ لودھراں میں دو ہفتوں میں 30 اور حافظ آباد میں ایک ہفتے میں 17 واقعات میں 300 ایکڑ پر گندم جل گئی۔ ساہیوال، ڈی جی خان،سرگودھا،گوجرانوالا، بہاول پور اور شکرگڑھ میں بھی آگ سے کئی ایکڑ گندم جل کر راکھ ہوگئی جس کے باعث کاشت کاروں کا کروڑوں کا نقصان ہوا۔ سندھ میں نوشہرو فیروز میں بھی گندم کی فصل میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ہوا۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں کی جاسکی ہیں تاہم...
    فرانس میں ایک مسجد کے اندر نمازی کو قتل کرنے والا ملزم تحال گرفتار نہ ہوسکا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کی شناخت ہوگئی ہے۔ جنوبی فرانس کے علاقے ‘لا گرانڈ کومبے’ میں یہ واقعہ جمعے کے روز پیش آیا تھا جہاں مسجد میں اکیلے نماز پڑھنے والے مالی کے ایک مسلمان نوجوان کو نامعلوم شخص نے چاقو کے وار سے قتل کرکے بھاگ گیا تھا۔ پولیس کے مطابق قاتل نے واقعے کو اپنے فون پر بھی ریکارڈ کیا۔ ملزم نے مسلمان نوجوان پر چاقو سے 50 مرتبہ وار کیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیے: مسجد پر حملہ: کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں: جسٹن ٹروڈو خبررساں ایجنسی اے ایف پی نے دعویٰ...
    ایران(نیوز ڈیسک)ایران کے شہر بندرعباس کی شہید رجائی پورٹ پر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے میں زخمیوں کی تعداد 1200 ہے۔ چوبیس گھنٹوں سے زائد عرصے سے لگی آگ پر اب تک قابو نہ پایا جاسکا۔ روس نے ایران کو مدد کی پیش کش کرتے ہوئے روسی طیارے ایران بھیج دیے ہیں۔ ایرانی وزارت دفاع نے پورٹ پر فوجی سازو سامان کی موجودگی کی بین الاقوامی میڈیا کی خبروں کومسترد کر دیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دھماکے کی مکمل چھان بین کا حکم دیا ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے سکیورٹی اور...
    ایران کے شہر بندرعباس میں رجائی بندرگاہ پر ہونے والے خوفناک دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 36 ہوگئی ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں، ایران نے اس افسوسناک واقعے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران میں قتل کیے جانے والے پاکستانی مزدوروں کے ورثا کیا کہہ رہے ہیں؟ احمر ایران کے مطابق 20 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور وہ آئی سی یو میں داخل ہیں، دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے، جبکہ مزید افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ اس افسوسناک واقعے پر ایران بھر میں سوگ کی فضا قائم ہے، ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے اسپتالوں میں زیر...
    ایران کی رجائی بندرگاہ پر ہونے والے زوردار دھماکے میں  مرنے والے افراد کی تعداد 25 ہوگئی جب کہ گزشتہ روز خوفناک دھماکے میں 750 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خوفناک دھماکا جنوبی ایران کے شہر بندر عباس کی شہید رجائی بندرگاہ سے منسلک دفتر میں ہوا۔ دھماکے کے بعد بندرگاہ کے ایک حصے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور ایمبولینسوں کو جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ متضاد اطلاعات کے مطابق دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 750 سے زائد ہوگئی۔ ابتدائی طور پر 4 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی جو اب بڑھ کر 25 ہو گئی ہے تاہم ہلاکتوں...
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم سن رائزرز حیدرآباد لیگ چھوڑ کر مالدیپ روانہ ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کی انتظامیہ نے مسلسل شکستوں کے بوجھ سے کھلاڑیوں کو نکالنے کیلئے ٹورنامنٹ کے دوران مالدیپ بھیج دیا۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرنے کیلئے فرنچائز انتظامیہ نے یہ انوکھا طریقہ متعارف کروایا ہے، ادھر ٹیم کے پلئیر اور انکے اہلخانہ کو مالدیپ کے لگژری ریزوٹ میں قیام کروایا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: "واہ کیا مینٹور ہے لیگ کے درمیان مالدیپ گھوم رہا ہے" کھلاڑیوں نے مالدیپ میں واٹر اسپورٹس اور تفریح سے لطف اٹھایا جبکہ ریسورٹ اسٹاف نے پلئیرز کا شاندار استقبال کیا۔ مزید...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 15خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے 3 مختلف علاقوں میں آپریشنز خفیہ اطلاعات پر کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 خوارج مارے گئے۔ دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی گئی جہاں سکیورٹی فورسز نے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران دھرتی کے دو بہادر سپوت لانس نائیک عثمان مہمند اور سپاہی عمران خان جام شہادت نوش کرگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 28 سال...
    سٹی42:   خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی  مختلف کارروائیوں میں 15خوارج ہلاک ہوگئے۔ یبرپختونخوا کے 3 مختلف علاقوں میں آپریشنز خفیہ اطلاعات  پر کئے گئے جن میں پندرہ دہشتگرد واصل جہنم ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے ان آپریشنز کے متعلق بتایا کہ ضلع کرک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 خوارج مارے گئے۔ اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلفونک رابطہ دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی گئی جہاں سکیورٹی فورسز نے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ تاہم  فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران  دھرتی کے دو بہادر سپوت لانس...
    اسلام آباد:پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹو کے حوالے سے پاکستان میں بہت مواقع موجود ہیں اور پاکستان کے نوجوانوں میں بہت صلاحیت موجود ہے۔ پاکستان نے بہت کم وقت میں کرپٹو سے متعلق پیشرفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹو کونسل کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں۔ چیئرمین ورلڈ لبرٹی فنانشل نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔ Post Views: 1
    معروف آنجہانی بالی ووڈ اداکار، مکالمہ نگار اور مصنف کادر خان کی زندگی ایک متاثر کن جدوجہد کی داستان ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن گووندا اور دیگر اسٹارز کے ساتھ کئی بڑی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے آنجہانی اداکار قادر خان کا بچپن غربت میں گزرا، جہاں انہیں نہ صرف مالی مسائل کا سامنا تھا بلکہ سوتیلے والد کے ساتھ تعلقات بھی ناخوشگوار رہے۔ ان حالات کے باعث قادر خان اور ان کے بہن بھائیوں کو کم عمری میں ہی بے گھر ہونا پڑا، یہاں تک کہ کچھ عرصے کے لیے اس خاندان کو ممبئی کی سڑکوں پر بھیک مانگ کر گزارا کرنا پڑا۔ ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں قادر خان نے...
    پشاور: خیبرپختونخوا میں رواں سال کے دوران اب تک پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہوا اور ضلع بنوں کے حکام نے تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں رواں برس رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ ضلع بنوں کی یونین کونسل سین تانگہ میں 15 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور مذکورہ بچے کے ماحولیاتی نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد بھیج دیے گئے ہیں۔ اس طرح اس سال خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 3 ہو گئی ہے، صوبے میں اس سال کا پہلا پولیو کیس ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، دوسرا کیس تور غر سے رپورٹ ہوا تھا۔ پاکستان بھر میں رواں برس رپورٹ ہونے والے...
    نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی فضائی حدود کی بندش  کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو پروازوں کے رخ موڑنا پڑگئے، بھارتی نائب صدر کی خصوصی پرواز کو دلی سے اٹلی جاتے ہوئے تاخیر ہوئی اور ڈیڑھ گھنٹہ طویل فاصلہ اختیار کرنا پڑا۔ ٹورنٹو، نیو یارک، لندن، ڈنمارک اور دمام سے دلی کی پروازیں دو گھنٹے جبکہ برمنگھم، سان فرانسسکو، فرینکفرٹ اور پیرس سے دلی کی پروازیں 2 گھنٹے طویل ہوگئیں۔ایمسٹرڈیم اور آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے دلی کی پروازیں بھی دو گھنٹے طویل ہوگئیں، طویل دورانیے کی بین الاقوامی پروازوں کو کئی دیگر ملکوں کے ایئرپورٹس پر اتارنا پڑا۔شارجہ امرتسر پرواز کو احمدآباد اور ٹورنٹو دلی کی پرواز کو ڈنمارک میں اتارا گیا، ابوظبی میں اتاری گئی پیرس اور لندن کی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 1.92 فیصد کی مزید کمی ہوئی ہے، مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح منفی3.52فیصد ہوگئی۔ڈان نیوز کے مطابق ادارہ شماریات پاکستان نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 11 اشیا مہنگی اور 18 سستی ہوئیں جبکہ 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ بجلی کے سہ ماہی چارجز 19.17 فیصد کم ہوئے جبکہ ایک ہفتے میں چکن 11.75، آٹا 5.68 اور لہسن 4.66 فیصد سستا ہوا جبکہ کیلے 3.51 ، پیاز 1.93 اورچاول 1.58فیصد سستے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو اور انڈے بالترتیب 6.94 اور 0.66 فیصد مہنگے...
    لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے آئی فون 16 سیریز کو ستمبر 2024 میں متعارف کرایا گیا تھا جب کہ نئے ماڈلز کو پیش کرنے میں ابھی کافی وقت ہے۔ مگر آئی فون 17 سیریز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے اور اب 2025 کے آئی فون کے ماڈل کی جھلک کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر سامنے آئی ہے۔ یوٹیوب پر Unbox Therapy نامی چینل پر نئے آئی فون کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے،چینل کے میزبان لیوس جارج نے چین میں نئے آئی فونز کے مینوفیکچررز ڈمی ماڈلز پر نظر ڈالتے ہوئے آئی فون 17 کے ماڈل کی ایک جھلک دکھائی ہے۔ اس ویڈیو کے مطابق آئی فون کا آئندہ ماڈل توقع سے...
    کراچی میں ان دنوں سورج آگ برسا رہا ہے اور شدید گرمی سے جہاں عوام کا برا حال ہے وہیں شوبز ستارے بھی پریشان نظر آتے ہیں۔ اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات آج کل کراچی میں ہیں اور ایک آؤٹ ڈور لوکیشن پر شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن شدید گرمی نے ان کے پسینے نکلوا دیئے۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ مہوش حیات نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے وہ گاڑی میں سفر کر رہی ہیں اور تیز دھوپ سے پریشان ہیں۔ مہوش حیات نے لکھا کہ میں شکایت نہیں کر رہی ہوں، موسم کوئی بھی ہو میں اپنے کام سے محبت کرتی ہوں۔ اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات کی ویڈیو پر صارفین کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا...
    فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل 2025ء ) صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 4 افراد نے گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس سے متاثرہ لڑکی حاملہ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقہ سات چک میں پیش آیا، جس کے خلاف تھانہ نشاط آباد پولیس نے متاثرہ لڑکی کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ’لڑکی 2 سال سے مون نامی شخص کے گھر ملازمت کر رہی ہے، مون اور اس کے ساتھ ساتھی حمیرا نامی خاتون کے گھر لے جا کر گھریلو ملازمہ سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرتے رہے، لڑکی کے حاملہ ہونے...
    پشاور(نیوز ڈیسک)طورخم بارڈر سے افغان باشندوں کی واپسی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 2258 افراد واپس چلے گئے، جن میں 1571 غیر قانونی رہائش پذیر ہونے پر ملک بدر کئے گئے۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 2298 افراد کو سرحد پار کروایا، ان میں 727 افغان سٹیزن کارڈ کے حامل جبکہ 1571 غیرقانونی طور پر مقیم تھے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال یکم اپریل سے اب تک افغانستان واپس جانیوالوں کی تعداد 46 ہزار 244 ہوگئی ہے، ستمبر 2023ء سے اب تک مجموعی طور دو مرحلوں میں وطن واپس جانے والے افغانوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 20 ہزار 447 ہوگئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں...
    کراچی: سائٹ ایریا باوانی چالی میں نصف درجن ڈاکوؤں نے جیولری کی دکان پر دھاوا بول دیا، اس موقع پر کی جانے والی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 شہری زخمی ہوگئے جبکہ عوام نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔  ایس ایچ او سائٹ ایریا ایاز خان نے بتایا کہ ڈاکو جیولرز شاپ میں داخل ہوئے تھے کہ اس دوران کی جانے والی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ  کر دی جس کے نتیجے میں وہاں سے گزرنے والے 2 راہگیر 48 سالہ عمر سعید اور47 سالہ باسط گولیاں لگنے زخمی ہوگئے۔ واردات کے وقت موقع پر موجود...
    اسرائیلی بمباری سے خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں میں آگ لگ گئی، جس سے 11 افراد جُھلس کر شہید ہوگئے۔ مغربی غزہ سٹی میں گھر پر فضائی حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد شہید ہوگئے، جبکہ نصیرات پناہ گزین کیمپ میں جنگی طیاروں کے حملے میں 3 عام شہری، جن میں 2 بچیاں بھی شامل تھیں، شہید ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کے غزہ پر سفاکانہ حملے جاری ہیں، بمباری میں مزید 32 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں کم از کم 32 فلسطینیوں کو شہید کیا۔ اسرائیلی بمباری سے خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں میں آگ لگ گئی،...
    سری نگر(اوصاف نیوز) مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سیاح ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیاحوں میں سے کئی کا تعلق بھارتی ریاست گجرات اور کرناٹکا سے ہے۔ مقبوضہ وادی کے وزیراعلی عمر عبداللہ کا واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی گئی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کئی برسوں بعد ہونے والا بڑا حملہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور ہلاک افراد کی تعداد کا تعین کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے...
    اسکردوسے گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے غیر ملکی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی جب کہ اس کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی ساتھی سیاح زخمی ہوئی۔ مقامی زرائع کے مطابق اسکردو سے گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر غواڑی میں پہاڑ سے ایک پتھراچانک آکر گاڑی پر گرا جس کے نتیجے میں تھائی لینڈ کی خاتوں سیاح موقع پر ہلاک ہوگئی۔ ساتھی خاتون سیاح کو زخمی حالت میں آر ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک خاتون سیاح کی لاش کو آر ایچ کیو اسپتال کے سرد خانے میں رکھ دیا گیا ہے، حکومتی حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ حکومتی سطح پر خاتون کی...
    گلگت(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند ہوگئی، 24 گھنٹے کے دوران مختلف واقعات میں غیر ملکی خاتون چل بسی جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان ملوپہ کے مقام پر بند ہوگئی، جس سے گلگت اور بلتستان ڈویژن کے 4 اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان چوتھی بار بند ہوئی ہے، پولیس کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے غیر ملکی خاتون چل بسی اور 4 افراد زخمی ہوئے، داریل اور اسکردو میں پتھرگرنے سے 2 گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔ مزیدپڑھیں:پی سی بی کیساتھ مالی تنازع، سابق ہیڈکوچ...
    نہروں کا معاملہ،خیبرپختونخوا حکومت چشمہ رائٹ کینال منصوبے کیلئے متحرک ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) سندھ اسمبلی میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف قرارداد کی منظوری کے معاملے پر خیبرپختونخوا حکومت چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے سے متعلق متحرک ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی کے پی نے سفارشات منظوری کے لیے وزیراعلی کے پی کوبھیج دیں جن میں وزیراعلی سے صوبائی اسمبلی سے قرارداد پاس کرنیکی استدعا کی گئی ہے۔ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کی قرارداد سے چشمہ رائٹ بینک کینال کا منصوبہ حذف کرنے کا مطالبہ کیاجائے، سندھ اسمبلی سے پاس ہونے والی قرارداد کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھایا جائے، حکومت اگر کوئی اور کارروائی...
    جامشورو میں تھانا بولا خان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی اور 25 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 4 بچے بھی شامل ہیں، 12 افراد کی لاشیں بولا خان اسپتال میں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق ٹرک تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گر گیا، ٹرک میں 40 سے زائد افراد سوار تھے، جو بلوچستان میں گندم کی کٹائی کے بعد واپس آرہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق بھِیل برادری سے تھا، زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ Post Views: 1
    فائل فوٹو جامشورو میں تھانا بولا خان کے قریب بس کو پیش آئے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر جامشورو کا کہنا ہے کہ بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گری، بس میں سوار افراد بلوچستان میں گندم کی کٹائی کے بعد واپس آرہے تھے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق بھِیل برادری سے تھا، زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
    علامتی فوٹو سندھ کے ضلع جامشورو میں بس کھائی میں گرگئی، حادثے میں 10 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کا کہنا ہے کہ تھانا بولا خان کے قریب بس کھائی میں گرگئی، حادثے میں 10 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ایس ایس پی ظفر صدیق کے مطابق بس کھائی میں گرنے سے 15مسافر زخمی بھی ہوئے۔ بس بلوچستان سے تھانا بولا خان جام شورو آ رہی تھی۔ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ روانہ کردی گئی ہیں۔
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، اب ڈیجیٹل شناختی کارڈ فون پر آسان طریقے سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی طرف سے جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کو اپنے پاس رکھنا تمام پاکستانی شہریوں کے لیے ضروری ہے کیونکہ ان کی شناخت کے لیے حکام کسی بھی وقت مطالبہ کر سکتے ہیں۔ 18 سال کی عمر کو پہنچنے والوں کے لیے نادرا سے شناختی کارڈ حاصل کرنا لازمی ہے، جس میں درخواست کے ساتھ کچھ دستاویزات کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ شناختی کارڈ کے لیے لائسنس، NTN، بینک اکاؤنٹ، پاسپورٹ، سیلولر کنکشن وغیرہ جیسی دستاویزات حاصل کرنا لازمی ہے اور...
      کراچی اس وقت ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، تاہم شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں درجہ حرارت میں آہستہ آہستہ کمی آ رہی ہے، درجہ حرارت 38.1 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 16فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ شہر میں سمندری ہوائیں 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
    معروف ٹک ٹاکر سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی۔ پاکستانی ٹک ٹاکر سجل ملک کی ایک مبینہ نجی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ سجل ہیں تاہم اس ویڈیو میں سجل ملک ہی ہیں اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے ایک جانب سجل کے مداح اس ویڈیو کے لیک ہونے کو ذاتی زندگی میں مداخلت قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کر رہے ہیں، تو دوسری کچھ لوگوں کا...
    یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکی فضائی حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے مطابق امریکی طیاروں نے فروا ڈسٹرکٹ میں مارکیٹ اور رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا۔ جمعرات کو بھی فضائی حملے میں80 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ Post Views: 3
    بمبئی (اوصاف نیوز)اداکار عمران خان کی سابق اہلیہ اونتیکا ملک نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی طلاق اور اس کے بعد کی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ یہ انٹرویو اس وقت منظرِ عام پر آیا ہے جب عمران خان پہلے ہی متعدد مواقع پر اپنی شادی کے خاتمے پر گفتگو کر چکے ہیں۔ اونتیکا نے بتایا کہ اگرچہ وہ طلاق کو ایک عام انسان کی طرح تباہی تصور کرتی تھیں، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اُن کی سوچ میں تبدیلی آگئی۔ وہ کہتی ہیں،’شادی کا ختم ہونا کوئی قیامت نہیں، لیکن اُس وقت مجھے لگتا تھا کہ اگر میری شادی ٹوٹ گئی تو میں زندہ نہیں رہ پاؤں گی۔ مجھے یقین تھا کہ میں ایک...
    جمعرات کو ہونے والے ایک فضائی حملے میں بھی 80 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکی فضائی حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے مطابق امریکی طیاروں نے فروا ڈسٹرکٹ میں مارکیٹ اور رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا۔ جمعرات کو بھی فضائی حملے میں 80 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔