2025-10-10@02:57:16 GMT
تلاش کی گنتی: 973

«متھیرا کا»:

(نئی خبر)
    پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ عینی خالد نے بیٹی کی زندگی کی جنگ کی داستان بیان کردی۔  عینی خالد نے اپنی سات سالہ بیٹی عائشہ کی صحت سے متعلق دل دہلا دینے والی تفصیلات انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی 7 سالہ بیٹی عائشہ، جو مکمل طور پر صحت مند تھی، 23 جنوری 2024 کو 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں دو کارڈیک اریسٹ کا شکار ہو گئی۔ عینی نے لکھا کہ عائشہ کے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو گئی تھی اور آکسیجن کی شدید کمی کے باعث اس کے اعضا کام کرنا چھوڑنے لگے۔ 45 منٹ تک آکسیجن کی کمی نے...
    فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نشو ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں لیکن اس بار وجہ کوئی فلم یا کردار نہیں بلکہ ایک ذاتی سانحہ ہے۔ اداکارہ نشو نے چند روز قبل ایک ولاگ شیئر کیا تھا جس میں انھوں نے بتایا کہ ہم پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔ میرے داماد کا اچانک انتقال ہوگیا۔ اپنے اس ویڈیو پیغام میں اداکارہ نشو جذبات پر قابو نہ رکھ سکی تھیں اور پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تھیں۔ ان کے داماد کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا تھا۔ تاہم اس ویڈیو میں اداکارہ نشو نے مکمل میک اپ کیا ہوا تھا اور ہاتھوں میں مہندی بھی لگا رکھی تھی جسے سوشل میڈیا صارفین نے ناپسندیدہ قرار دیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان...
    کراچی: گھگھر پھاٹک بمبوگوٹھ میں پسند کی شادی پر قتل کیے گئے بلوچستان کے جوڑے اور کمسن بچے کو سپرد خاک کردیا گیا، اسٹیل ٹاؤن پولیس نے مقتولہ سکینہ کے بھائی، والد سمیت 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے میں مقدمہ مقتول عبدالمجید کے بھائی امام بخش ولد محمد بخش کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں مقتولہ سکینہ کے بھائی شہزاد عرف راجہ، والد گلاب خان، میرعلی عرف حسن سمیت 6 ملزمان  کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتول عبدالمجید نے سات سے آٹھ سال قبل سکینہ سے کورٹ میرج کی تھی، عبدالمجید کا 3 سالہ بچہ عبدالنبی بھی تھا یہ لوگ 8 ماہ...
    وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے واضح کیا ہے کہ ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں، اور گراؤنڈ پر صورتحال اتنی خراب نہیں جتنی بعض حلقے بیان کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال چینی کی پیداوار 68 لاکھ میٹرک ٹن رہی جبکہ ملکی ضرورت 63 لاکھ ٹن تھی۔ اوپنگ اسٹاک ملا کر مجموعی طور پر 13 لاکھ ٹن اضافی چینی موجود تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی بنیاد پر برآمد کی اجازت دی گئی جب بین الاقوامی قیمت 750 ڈالر فی ٹن تھی۔ رانا تنویر نے کہا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ میں وفاقی وزرا کے ساتھ چاروں صوبوں کے نمائندے شامل ہوتے ہیں، اور چینی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر کھوکھرا پار میں 16 سالہ پڑوسی لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے زیادتی کے بعد قتل کرنے والے پڑوسی کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر کھوکھراپار میں گھر کے باہر سے لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ بیس دن میں حل ہوگیا۔ سولہ سالہ اریبہ کے قتل  میں ملوث پڑوسی ملزم محمد حذیفہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ دس جولائی کو اریبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا، شور مچانے پر اُس کے منہ پر ہاتھ رکھا جس پر وہ دم گھٹنے سے مر گئی تھی۔ ملزم نے کہا کہ اریبہ میری پڑوسن تھی جو میرے گھر اپنی دوست کا پوچھنے آئی تھی، گھر خالی ہونے...
    فائل فوٹو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ اڈیالا جیل کے سپرنٹنڈنٹ بانی پی ٹی آئی کو اذیت دے رہے ہیں، وہ یاد رکھیں کہ وہ سرکاری ملازم ہیں، بڑے بڑے افسران کو میں نے روتے اور بعد میں پیر پکڑتے دیکھا ہے۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے واشنگٹن ڈی سی میں والد کیلئے مہم چلا رہے ہیں، ان کے بیٹوں کی اپنی مرضی جب بھی آنا چاہیں آسکتے ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کوئی سیٹ جیت کر دکھائیں پھر عدم اعتماد لائیں، یہاں پیپلز پارٹی کی کوئی حیثیت نہیں، ان کو تخفے میں سیٹیں ملیں۔انہوں نے...
    مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے اسلام آباد میں تھینک ٹینک سے خطاب میں کہا ہک ایران مشرق وسطیٰ کا اہم ملک ہے، خطے کے تمام ملکوں کو اپنے مسائل خود حل کرنے ہوں گے۔ پاکستان اور ایران کو بھی اپنے تعلقات بہتر بنانا ہوں گے، بلوچستان کی صورتحال ہمارے سامنے ہے۔ متعلقہ فائیلیںمجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ دنیا میں پہلے دو طاقتوں والا نظام تھا، پھر ایک طاقت کا غلبہ دیکھا، اور اب دنیا ایک نئے نظام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اب دنیا طاقتور ملکوں اور طاقتور خطوں کی طرف جا رہی ہے۔ ہمیں قانون کی حکمرانی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی طرف جانا...
    بھارتی اداکار سنجے دت نے خاتون مداح کی جانب بطور تحفہ ملنے والی جائیداد کے بارے میں انکشاف کردیا۔  سنجے دت نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ 2018 میں جب ایک خاتون نے اپنی جائیداد ان کے نام کردی تو یہ ان کیلئے بھی بےحد حیران کن لمحہ تھا کہ ان کی ایک مداح ان سے اس قدر محبت کرتی تھی کہ مرنے سے قبل جائیداد ان کے نام کرگئی۔ سنجے دت کے مطابق 62 سالہ نیشا پٹیل نے بینک کو ہدایت کی تھی کے ان کے مرنے کے بعد جائیداد اور رقم سنجے دت کو منتقل کر دی جائے اور بینک نے ایسا ہی کیا تاہم انہوں نے یہ رقم ان کے ورثا کو واپس کردی کیونکہ...
    اسحاق ڈار شدید مشکل میں ہیں اور ان کے معاملات بہت خراب نظر آرہے ہیں، شہباز گل نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما  شہباز گل نے تجزیہ کار عثمان شامی کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار شدید مشکل میں ہیں اور ان کے معاملات بہت خراب نظر آرہے ہیں۔اپنے یو ٹیوب چینل پر بات کر تے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پہلے اینکر پرسن ندیم ملک نے اپنے پروگرام میں بتا یا تھا کہ حکمران خاندان کے فرد کو کرپٹو میں 100ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہےاور اب دنیا ٹی وی پرتجزیہ کار عثمان شامی نقصان اٹھانے والے شخص کا نام بھی سامنے لے آئے ہیں اور اس حوالے سے تمام تر...
    انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 سال بعد سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا،عدم شواہد کی بنا پر منہاج قاضی اور محبوب غفران کو بری کردیا گیا ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق مقدمے میں ملوث صولت مرزا کوعدالت نے 1999میں سزائے موت سنائی تھی، 2016 میں پولیس نے منہاج قاضی اور محبوب غفران کو گرفتار کیا تھا، صولت مرزا، منہاج قاضی اور دیگر کے خلاف ڈیفنس پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: صولت مرزا نے کبھی اعترافِ جرم نہیں کیا تھا، سزا سنانے والے جج نے مزید کیا انکشافات کیے؟ 18 مارچ 2015 کو ویڈیو پیغام میں صولت مرزا نے کھا تھا کہ کس طرح انہیں استعمال کر کے ٹشو پیپرکی...
    پاک فضائیہ کی جانب سے دھول چٹانے پر بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے خفگی مٹانے کے لیے لوک سبھا میں ایسا مضحکہ خیز دعویٰ کردیا جس سے انھیں پوری دنیا میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بھارت کے سابق وزیر داخلہ چدم برم نے کہا تھا کہ مودی حکومت کے پاس ایسے کوئی شواہد موجود نہیں جن سے یہ ثابت ہو کہ پہلگام میں حملہ آور پاکستان سے آئے تھے۔ تاہم موجودہ وزیر داخلہ امیت شاہ کو یہ کڑوا سچ ہضم نہیں ہوا اور لوک سبھا میں ہونے والی کڑی تنقید پر اپنی خفت مٹانے کے لیے ایک بار پھر بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ امیت شاہ نے کہا کہ پہلگام واقعے میں ملوث حملہ...
    اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں بڑی مقدار میں گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے کی ابتدائی تفتیش مکمل کرلی۔ ذرائع نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں گدھے کا گوشت اسلام آباد میں فروخت کئے جانے کے شواہد نہیں ملے، گدھے کا گوشت اور کھالیں چین برآمد کی جانی تھیں، پہلے ہی چھاپہ پڑ گیا، گودام کے چینی مالک جیانگ لیانگ نے پولیس کو بیان ریکاڈ کرا دیا۔ پولیس نے کہا کہ کاٹے گئے گدھوں کی باقیات اورہڈیاں سی 16 میں ڈمپ کی گئی تھیں، فیصل آباد سے 60 گدھے لائے گئے،17 روز میں صرف 15 گدھے کاٹے گئے، تمام گدھوں کو کاٹنے کے بعد گوشت اور کھالیں گوادر پورٹ کے ذریعے بھجوانی تھیں۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ...
    گدھے کا گوشت اسلام آباد میں فروخت کئے جانے کے شواہد نہیں ملے،ابتدائی رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں بڑی مقدار میں گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے کی ابتدائی تفتیش مکمل کرلی۔ذرائع نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں گدھے کا گوشت اسلام آباد میں فروخت کئے جانے کے شواہد نہیں ملے، گدھے کا گوشت اور کھالیں چین برآمد کی جانی تھیں، پہلے ہی چھاپہ پڑ گیا، گودام کے چینی مالک جیانگ لیانگ نے پولیس کو بیان ریکاڈ کرا دیا۔پولیس نے کہا کہ کاٹے گئے گدھوں کی باقیات اورہڈیاں سی 16 میں ڈمپ کی گئی تھیں، فیصل آباد سے 60 گدھے لائے گئے،17 روز میں صرف 15 گدھے کاٹے گئے،...
     پتوکی کے چوک جھلار میں نامعلوم افراد نے شہری کی پالتو بندریا کو ڈنڈوں اوراینٹوں کے وار کر کے بے دردی سے مار ڈالا۔بندریا کی ہلاکت کے بعد اس کے مالک عبدالعزیز نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی جس میں اس نے کہا کہ بندریا 4 سال سے اس کے پاس تھی اور وہ اس کے خاندان کا فرد تھی۔عبدالعزیز نے کہا کہ اس کی بندریا بھینسوں کے باڑے میں تھی کہ نامعلوم افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے اس کا سرکچل دیا،بندریا کی ہلاکت پر اس کا پورا خاندان غم زدہ ہے۔ بندریا کے مالک کی درخواست پر پولیس نے 4 دن بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
    لاہور: پنجاب پولیس نے 13 سالہ معصوم بچی مہک کے وحشیانہ قتل میں ملوث ملزم کو اپنے انجام تک پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے علاقے بھمبہ کے قریب پولیس اور سی سی ڈی کی ٹیم نے مفرور ملزم صغیر کو ریڈ کرتے ہوئے گھیرے میں لیا۔ صغیر نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں وہ ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کی ساتھی نگینہ بی بی کو گرفتار کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ  گھنیکے، کوٹ رادھا کشن کا رہائشی صغیر اور نگینہ بی بی نے چند روز قبل مہک کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر ایک ویران کھیت میں لے گئے تھے، جہاں اسے ذبح کر کے بے دردی سے قتل کردیا...
    میرپورخاص میں زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون عدالت میں اپنے پہلے بیان سے مکر گئی۔ دو ہفتے قبل خاتون نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا کہ دو ملزمان نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے جس کی بنیاد پر ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا،جبکہ دوسرے کی تلاش جاری تھی۔ خاتون نے عدالت میں ملزمان کو پہچاننے سے انکار کر دیا، عدالت نے گرفتار ایک ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بھی خاتون پر تشدد اور زیادتی کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔ پولیس کے مطابق ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے جس میں مزید کچھ روز لگ سکتے ہیں۔
    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت جشنِ آزادی 2025 کی تقریبات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اس سال کے جشن آزادی کو "معرکۂ حق" کے تھیم کے تحت شایانِ شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی، وزیر صنعت جام اکرام دھاریجو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری وزیراعلیٰ سندھ رحیم شیخ، کمشنر کراچی حسن نقوی سمیت ممتاز بینکرز، صنعتکاروں اور تاجر برادری کے نمائندے شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشنِ آزادی کو قومی جوش و جذبے سے بھرپور اور یادگار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی حکومت یہ بتانے کو تیار نہیں ہے کہ "این آئی اے" نے ان تمام ہفتوں میں کیا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر ہندوستان کے فوجی ردعمل کے بارے میں اہم تفصیلات بتانے سے گریزاں ہے۔ ایک نیوز آؤٹ لیٹ کے ساتھ انٹرویو میں پی چدمبرم نے سوال اٹھایا کہ آیا حکومت نے ایک اور پہلگام کو روکنے کے لئے کوئی فالو اپ قدم اٹھایا ہے۔ پی چدمبرم نے سوال کئے، دہشت گرد حملہ آور کہاں ہیں، آپ نے انہیں کیوں نہیں پکڑا، آپ نے ان کی شناخت تک کیوں نہیں کی، اچانک ایک خبر سامنے آئی...
    خاتون پولیس اہلکار کار میں ایک شخص کے ساتھ تھی، خاتون پولیس اہلکار کو اس کے ساتھ موجود شخص ہی نجی اسپتال لے کر پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بلدیہ کالونی میں خاتون پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) فیضان علی کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون پولیس اہلکار کار میں ایک شخص کے ساتھ تھی، خاتون پولیس اہلکار کو اس کے ساتھ موجود شخص ہی نجی اسپتال لے کر پہنچا۔ خاتون پولیس اہلکار افشین تھانہ نیو کراچی صنعتی ایریا کے شعبہ تفتیش میں تعینات ہے۔
    راولپنڈی: راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی لڑکی پر شدید تشدد کاانکشاف ہوا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد گردن کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق غیرت کے نام پر قتل کی گئی 18 سالہ لڑکی سدرہ کی قبر کشائی کے بعد اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 17 تاریخ کی صبح تدفین کی وقت بارش کے باعث قبر کی مٹی گیلی اور پانی بھی تھا ۔ اس کے باوجود  جرگے کے شرکا نے سدرہ کی لاش کو دفن کرکے قبر کے نشانات مٹا ڈالے۔ قبر میں گیلی مٹی اور جاری بارش کے باعث سدرہ کی میت پھول چکی تھی  اور سدرہ کی زبان بھی باہر آئی  ہوئی تھی ۔...
    بھارتی فضائیہ (IAF) کی تاریخ میں طویل ترین خدمات انجام دینے والا لڑاکا طیارہ مگ-21 ستمبر 2025  کو اپنی آخری پرواز کرے گا، یوں اس کا اہم لیکن متنازعہ دور اختتام پذیر ہونے کو ہے۔ جہاں ایک طرف مگ-21 کو 1971 کی جنگ سمیت کئی محاذوں پر اہم کامیابیوں کا سہرا دیا جاتا ہے، وہیں اسے  اڑتا ہوا تابوت کہہ کر بدنام بھی کیا گیا —ایک خطاب جو اس کے حادثات کے سبب اس کے ریکارڈ سے جڑا ہے۔ بھارتی میڈیا ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کی ایک رپورٹ میں بھارتی فضائیہ کے مورخ اور ماہر انچت گپتا نے مگ-21 کے کردار، کامیابیوں، چیلنجز اور اس کی بدنامی کی وجوہات کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ ان کے مطابق، مگ-21 کو...
    یاسمین طاہر کے دادا سید ممتاز علی اس زمانے میں خواتین کی تعلیم کے پرچارک تھے، جب اس کے لیے سرسید احمد خان بھی ذہنی طور پر تیار نہ تھے۔ خواتین کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے واسطے انہوں نے زبانی جمع خرچ نہیں کیا بلکہ جولائی 1898 میں اپنی اہلیہ محمدی بیگم کی ادارت میں لاہور سے ’تہذیب نسواں‘ کے نام سے پرچے کا اجرا کیا جسے برصغیر میں خواتین کی توجہ حاصل ہوئی تھی۔ ‎رواں ماہ ہم سے جدا ہونے والے ممتاز اسکالر سی ایم نعیم ‎نے بڑی عرق ریزی سے دو جلدوں میں ’تہذیب نسواں‘ کا تیس سالہ انتخاب کیا جو گزشتہ برس ’تہذیب نسواں: ایک جریدہ، ایک تحریک‘ کے عنوان سے منصۂ شہود پر آیا۔...
    معروف امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت کے بعد ان کی اہلیہ اسکائی ڈیلی کی شوہر کے حوالے سے کی گئی جذباتی پوسٹ وائرل ہوگئی۔2 روز قبل لیجنڈ ریسلر ہلک ہوگن کا انتقال فلوریڈا میں ان کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔بتایا گیا تھا کہ ہوگن نے گزشتہ ماہ دل کی سرجری کرائی تھی اور وہ حالیہ ہفتوں میں صحت یاب ہورہے تھے۔ہوگن کی موت نے جہاں ان کے مداحوں کو گہرے صدمے سے دوچار کیا وہیں ان کے اہل خانہ بھی اس غم سے باہر نہیں آسکے ہیں۔حال ہی میں ہوگن کی اہلیہ نے شوہر کی موت اور موت سے قبل صحت کے حوالے سے جذباتی پوسٹ شیئر کی۔اسکائی ڈیلی نے شوہر کی موت کے...
    یہ عجیب وغریب واقعہ امریکی ریاست وسکونسن میں پیش آیا جہاں ایک 60 سال سے لاپتہ رہنے والی خاتون آڈری بیکبرگ کو ڈھونڈ نکالا گیا۔ تاہم انہوں نے اپنی شناخت اور مقام راز میں رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ آڈری بیکبرگ 1962 میں ریڈزبرگ، وسکونسن سے 20 سال کی عمر میں گھر سے نکلی تھیں اور غائب ہو گئیں تھیں۔  مبینہ طور پر زبردستی شادی اور گھریلو تشدد کی وجہ سے انہوں نے خود فیصلہ کیا کہ وہ گھر چھوڑ دیں؛ پولیس میں ان کی ضرب و تشدد کی شکایات درج تھیں۔ جنوری 2025 میں تفتیش کار آئزک ہینسن نے کیس کو دوبارہ کھولا، دستاویزات ڈیجیٹل کیں اور متعلقہ افراد سے انٹرویو کیا۔ انہوں نے Ancestry.com سے حاصل خاندانی ڈیٹا کے ذریعے ممکنہ پتے کی شناخت کی۔...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) ڈیگاری میں کاروکاری کے الزام میں ہونے والے دوہرے قتل کیس میں پولیس تفتیش اہم مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ تازہ ترین پیش رفت کے تحت مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان بی بی سے ڈی این اے سیمپل حاصل کیا گیا ہے۔ یہ سیمپل سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کی درخواست پر لیا گیا، تاکہ ماں بیٹی کے رشتے کی تصدیق کی جا سکے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کے مطابق گل جان بی بی سے خون، لعاب اور بالوں کے نمونے لیے گئے ہیں، جو کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بھجوائے جائیں گے۔ یاد رہے کہ گل جان بی بی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے سوشل میڈیا پر...
    —فائل فوٹو خیبر پختونخوا سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی۔مرزا آفریدی، اعظم سواتی، فیصل جاوید، نورالحق قادری اور روبینہ ناز نے ڈیکلریشن پارٹی چیئرمین کو جمع کروا دیے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی ڈیکلریشن الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے۔ خیبر پختونخوا سینیٹ الیکشن میں حکومت اور اپوزیشن کا اتحاد تمام نشستیں جیت گیاغیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے امید وار اعظم سواتی کامیاب ہوگئے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر جے یو آئی ف کے امید وار دلاور خان کامیاب ہوئے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے سینیٹ الیکشن میں حکومت اور اپوزیشن کا اتحاد تمام نشتیں جیت گیا تھا،...
    روسی حکام کے مطابق مشرق بعید کے علاقے امور میں پیش آنے والے مہلک فضائی حادثے کے بعد انتونوف An-24 مسافر طیارے کا بلیک باکس (فلائٹ ریکارڈر) برآمد کر لیا گیا ہے۔ روسی حکومت کے سرکاری ٹیلیگرام چینل پر جاری بیان کے مطابق بلیک باکس کو ماسکو بھیجا جائے گا جہاں حادثے کی جاری تحقیقات کے تحت اس کا تجزیہ کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:روس کے مشرق بعید میں لاپتا ہونے والا مسافر طیارہ تباہ، ملبہ مل گیا یاد رہے کہ گزشتہ دنوں روسی مسافر طیارہ طیارہ جو انگارا ایئرلائنز کی پرواز تھی، جمعرات دوپہر ایک بجے کے قریب گراؤنڈ کنٹرول سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔ اس وقت وہ امور ریجن کے شہر تِنڈا...
    کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران 500 سے زائد پھنسے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا، سیاح جھیل سیف الملوک کی طرف جانے والی سڑک پر اس وقت محصور ہو گئے تھے جب کلاؤڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے سڑک بند ہو گئی تھی۔ سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت خیبرپختونخوا عبدالصمد کے مطابق کلاوڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے جھیل سیف الملوک کی طرف جانے والی سڑک بند ہوگئی تھی۔  سیاحوں اور مقامی افراد کے ریسکیو کیلئے پاک فضائیہ کے C-130 طیارے کی خصوصی پروازریسکیو کیے گئے افراد میں 82 شہری، پاک فوج کے 25 اہلکار اور پاک فضائیہ کے 18 اہلکار شامل ہیں۔ سڑک پر 117 سے زیادہ جیپوں میں سوار500 سے زائد سیاح...
    کراچی: خاتون سے زیادتی کے الزام کا سامنا کرنے والے بھارتی کرکٹر یش دیال پر نابالغ لڑکی سے زیادتی کا الزام بھی لگ گیا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلورو کے 27 سالہ فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف جے پور کے سانگانیر پولیس اسٹیشن میں زیادتی کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یش دیال نے نابالغ لڑکی کو کرکٹ کیریئر میں مدد کا لالچ دیکر جذباتی طور پر بلیک میل کرکے دو سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔  یش دیال نے لڑکی کو کرکٹ کیریئر میں مدد کا لالچ دیکر سیتا پورہ کے ایک ہوٹل میں مدعو کیا جہاں لڑکی پر پہلا جنسی حملہ کیا گیا، تب لڑکی صرف 17...
    کراچی: انگلینڈ کے سابق کرکٹر گراہم تھارپ کی خودکشی کے حوالے سے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ گراہم تھارپ گزشتہ برس ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہوگئے تھے بعد میں انکی فیملی نے انکشاف کیا تھا کہ تھارپ نے خودکشی کی ہے۔ ان کی موت کے حوالے سے شروع ہونے والی تحقیقات میں اہلیہ امینڈا نے انکشاف کیا کہ تھارپ نے اس سے قبل 20 اپریل 2022 کو بھی اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی جس کے بعد وہ کئی دن بے ہوش اور کئی ہفتے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل رہے۔ گراہم تھارپ نے 1993 سے 2005 کے دوران 100 ٹیسٹ اور 82 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔ گراہم تھارپ...
    جمعیت علمائے اسلام کے رہنما فرخ خان کھوکھر نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا تو ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں نے انہیں شمولیت کی دعوت دی اور مختلف عہدوں اور ٹکٹ کی آفرز کیں، لیکن انہوں نے جے یو آئی (ف) کو ترجیح دی۔ ان کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان کے لیے جان بھی قربان ہے، میرے پاس اتنے اختیارات ہیں کہ جسے ٹکٹ کے لیے نامزد کروں، وہی پارٹی ٹکٹ حاصل کرے گا۔ وی ایکسکلوزیو گفتگو میں فرخ کھوکھر نے کہا کہ میں شیشے، یعنی ٹی وی کی لڑائی نہیں کرتا۔ جس دن میرے سامنے کوئی میرے قائد مولانا فضل الرحمان کے خلاف بات کرے گا، اس دن...
    — فائل فوٹو  سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری محکموں میں گریڈ 5 سے 15 کی بھرتیوں پر عائد عبوری پابندی کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی ہے۔عدالت نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے کیس کی سماعت 11 اگست کو مقرر کر دی ہے۔واضح رہے کہ سنگل بینچ نے 140 سے زائد محکموں میں بھرتیوں پر عبوری پابندی عائد کی تھی۔بعد ازاں، سندھ حکومت نے بھرتیوں کا معاملہ از سرنو شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
    اسلام اّباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء) آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کا صنعتوں کیلئے 3 سالہ مارجنل انرجی پیکج مسترد کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزارت توانائی کے حکام آئی ایم ایف کو مارجنل انرجی پیکج پر متفق کرنے میں ناکام رہے، آئندہ اقتصادی جائزہ مذاکرات میں نئی تجاویز کے ساتھ دوبارہ پیکج تیار کر کے بات چیت ہو گی۔(جاری ہے) ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مارجنل کاسٹ پر اے آئی، ڈیٹا مائننگ اور انڈسٹری کیلئے 3 سال کے لیے انرجی پیکج تھا، ملک میں اس وقت 8 ہزار سرپلس بجلی ہونے کے باعث مارجنل پیکج تیار کیا گیا تھا، اضافی بجلی کے استعمال پر فی یونٹ ریٹ میں ٹیکسوں کی کمی کے...
    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل میر ان دنوں کاسمیٹک سرجری اور شکل میں ظاہری تبدیلیوں اور وزن میں اضافے کے باعث سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔ زیادہ تر صارفین نے کومل میر کے اچانک وزن بڑھنے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اداکارہ کس طرح اتنی جلدی اپنا وزن بڑھا سکتی ہیں اس طرح ان پر کاسمیٹک سرجری کا الزام لگایا گیا۔ اب انہوں نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزن کم ہونے پر انہیں سوکھی کہا جاتا تھا اور اب وزن بڑھا لیا ہے تو سرجری کے الزامات لگ گئے ہیں۔ کومل میر نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایک بار پھر اپنے وزن...
    کوئٹہ+ کراچی (نیٹ نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت کوئٹہ نے خاتون اور مرد کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم سردار شیر باز ساتکزئی کو مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک میں خاتون اور مرد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، نامزد ملزم سردار شیر باز ستکزئی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کی استدعا پر مزید 10 روز کا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے سردار شیر باز ستکزئی کو سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔ بلوچستان میں قتل خاتون کی والدہ کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا جس نے کیس کا رخ ہی موڑ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی...
    عطاء اللہ ذکی ابڑو آپ شرابی کے ساتھ چند منٹ گزاریں آپ محسوس کریں گے کہ زندگی بہت آسان ہے ، فقیروں، سادھوؤں یا سنیاسی بابوں کے پاس چلے جائیں ،آپ کو اپنا سب کچھ کسی کو تحفے میں دینے کی خواہش جاگے گی؟ کسی لیڈر سے مل لیں آپ محسوس کریں گے کہ آپ نے اتنا کچھ پڑھ کرابتک جھک ہی ماری ہے ؟ لائف انشورنس ایجنٹ کے سامنے چند منٹ بیٹھیں آپ محسوس کریں گے کہ مرنا کتنا سود مند ہے ؟ تاجروں کی سنیں گے تو آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ کی کمائی آٹے میں نمک کے برابر ہے ؟ سائنسدانوں کی تحقیق دیکھیں گے تو آپ کو اپنی لاعلمی کا احساس ہوگا؟ ایک اچھے استاد...
    ’’ صرف گولی سے مارنے کی اجازت ہے۔‘‘ گل بانو ستکزئی نے براہوی زبان میں یہ الفاظ ادا کیے۔ پھرکسی مرد کی آواز آئی، ’’ ان سے قرآن مجید لے لو۔‘‘ بانو نے ان الفاظ کو ادا کرنے سے پہلے یہ بھی کہا کہ ’’ مجھ سے سات قدم دور رہو‘‘ بانو کے بھائی نے گولی چلائی۔ پہلے بانو زمین پر گری، پھر اس کے شوہر احسان کو گولیاں ماری گئیں۔ اس جوڑے کا صرف قصور یہ تھا کہ انھوں نے اپنی پسند کی شادی کی تھی۔ اس جوڑے کے قتل کا واقعہ کوئٹہ سے 40 میل دور ڈکاری کے مقام پر رونما ہوا جہاں پولیس کی عملداری نہیں ہے۔ گزشتہ ہفتے اس جوڑے کے قتل کی وڈیو سوشل میڈیا...
    کراچی کے علاقے لیاری میں شوہر کے مبینہ بدترین جنسی تشدد کے بعد کوما میں جانے والی لڑکی شانتی انتقال کر گئی، پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق شوہر کے بہیمانہ جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی 19 سالہ شانتی آج صبح 11 بجے کے قریب سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں دم توڑ گئی۔ ڈاکٹر سمیہ سید کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو ایک اور ہسپتال میں آپریشن کے بعد تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، ابتدائی میڈیکل معائنے میں جنسی تشدد کے شواہد ملے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: ایبٹ آباد: خاتون کا دارالامان کے عملے پر جنسی و جسمانی تشدد کا الزام، پولیس نے انکوائری شروع کردی لیاری کے علاقے بغدادی تھانے...
    غیرت کے نام پر بلوچستان میں فائرنگ کرکے قتل کی گئی خاتون بانو کی والدہ کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا جس میں انہوں نے کہا کہ بانو کو بلوچی رسم و رواج کے مطابق سزا دی گئی، معاملے میں گرفتار ملزمان کو رہا کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی والدہ نے اپنے جاری مبینہ بیان میں کہا کہ میرا نام گل جان ہے اور میں بانو کی ماں ہوں، میں اس قرآن پاک کو سامنے رکھ کر سچ بول رہی ہوں، جھوٹ نہیں بول رہی ہوں، حقیقت یہ ہے کہ بانو پانچ بچوں کی ماں تھی، وہ کوئی بچی نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کا بڑا بیٹا نور احمد ہے، جس کی عمر 18 سال ہے۔ دوسرا بیٹا...
     ’مجھے نہیں پتہ تھا میں اپنی زندگی کے ساتھ کیا کر رہی ہوں۔ میں تو بس جینے کی کوشش کر رہی تھی‘ یہ الفاظ تھے 24 سالہ ریچل کے جنہوں نے دبئی کے ایک ریستوران میں بطور ویٹرس کام شروع کیا لیکن جلد ہی وہ ٹک ٹاک اسٹار اور مس یونیورس فلپائنز 2025 کی امیدوار بن گئیں۔ یہ کہانی کیمرے کے پیچھے ایک ایسی عورت ہے جو مس یونیورس فلپائنز 2025 میں خود ہی اپنا میک اپ اور بال بناتی تھی، جو بغیر کسی اسٹائلسٹ یا ٹیم کے فلپائن واپس گئی، اور جس نے لپ اسٹک کا رنگ اپنے بھائی کی رائے پر چنا۔ وہ مس یونیورس فلپائنز کے مقابلے میں اورینٹل مندورو کی نمائندگی کر رہی تھیں، جو منیلا...
    معروف اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی تقریباً 10 ماہ پُرانی گلی سڑی لاش کراچی میں 8 جولائی 2025 کو ان کے کرائے کے فلیٹ سے ملی تھی۔ اداکارہ کی پُراسرار موت سے کئی سوالات کھڑے ہوگئے تھے جن کے اب جوابات ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ ایسا ہی ایک سوال اداکارہ کا مالک مکان کے ساتھ تنازع سے متعلق تھا۔ خیال رہے کہ اداکارہ کی لاش بھی اُس وقت ملی تھی جب عدالتی بیلف فلیٹ خالی کروانے پہنچا تھا اور بار بار دستک کے باجود دروازہ نہیں کھلا تھا۔ پولیس جب دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو اداکارہ کی لاش اوندھی منہ پڑی تھی۔ لاش بالکل گَل چکی تھی اور ناقابل شناخت تھی۔ اب تک دستیاب معلومات کے مطابق حمیرا اور ان...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ جو ترمیم اسحاق ڈار کیلئے لائی گئی تھی اب اس کا نشانہ مراد سعید بنیں گے ، اگر مراد سعید کیسز میں مفرور ہیں اور ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہیں ، اگر وہ ضمانت لے کر حلف لینے آتے ہیں تو انہیں حلف لینا چاہیے ۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں مراد سعید کے سینیٹر منتخب اور حلف لینے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کا معاملہ آپ کے سامنے ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک ترمیم کروائی تھی کہ اتنی دیر تک کوئی حلف نہ لے تو...
    حیدرآباد: سیری پولیس نے کیٹل کالونی لنک روڈ پر موٹر سائیکل سوار تین اسٹریٹ کرمنلز سے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت اللہ جڑیو ماچھی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل اور پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ موٹر سائیکل سجاد علی نامی شہری سے 28 مئی کو چھینی گئی تھی، جو بعد ازاں مقدمہ نمبر 124/2024 کے تحت درج کی گئی تھی۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم اور اس کا گروہ حیدرآباد کے مختلف تھانوں کی...
    پاکستان شوبز کے سینئر اداکار سید نور نے مشہور ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔  ایک حالیہ پوڈکاسٹ کے دوران سینئر اداکار سید نور نے انکشاف کیا کہ ہمایوں سعید اور عائزہ خان کا ڈرامہ میرے پاس تم ہو جو بےحد مقبول ہوا وہ ان کی فلم سے کی نقل ہے۔  انہوں نے بتایا کہ ماضی کی انکی ایک فلم بلکل اسی کہانی پر مبنی ہے جس میں ایک عورت زیورات اور پیسے کی لالچ میں آکر اپنے شوہر کو چھوڑ دیتی ہے مگر آخر میں دھوکا کھاتی ہے۔  سید نور نے بتایا کہ ان کی اس فلم کا نام ’زیور‘ ہے جس میں ریما خان، بابر علی، جان ریمبو، صاحبہ اور شاہد نے اداکاری...
    یونان سے تعلق رکھنے والی 49 سالہ مصورہ نِکول میوز نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایک موقع پر اسپتال میں 2 منٹ تک مردہ رہیں اور اس مختصر وقت میں انہوں نے ایک ایسی دنیا کا مشاہدہ کیا جو ان کے بقول الفاظ سے بالاتر اور حقیقت سے کہیں بڑھ کر تھی۔ نِکول میوز کو حمل ضائع ہونے کے بعد ایمرجنسی آپریشن کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پیچیدگیوں کے باعث ان کا جسمانی نظام جواب دے گیا اور وہ 2 منٹ تک موت کی حالت میں رہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مردہ قرار دی گئی خاتون 2 گھنٹے بعد زندہ ہوگئی میوز نے اپنے تجربے کے بارے میں بتایا کہ وہ ایک سرنگ سے گزریں، جو نیلی اور سفید...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی حامد میر نے بلوچستان میں غیرت کے نام پر گولیاں مار کر قتل کیئے گئے مرد اور عورت کے کیس میں ایک اور تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’ مجھے بتایا گیا ہے کہ بانو کے والد اور شوہر اس کے قتل کے خلاف تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ وہ احسان کی بلیک میلنگ کا شکار تھی۔ بانو نے اپنی جان دینا قبول کر لیا تاکہ اپنے خاندان کو اُس سردار کے انتقام سے بچا سکے جس نے بغیر کسی تفصیل میں جائے، بانو اور احسان دونوں کو مارنے کا حکم دیا تھا۔‘‘ بارشوں...
    MUMBAI: بالی ووڈ کے مشہور ادا کار سیف علی خان کی سیکیورٹی کی ذمہ دار کمپنی کے مالک رونیت رائے نے انکشاف کیا ہے کہ چھوٹے نواب پر ہونے والے حملے کے بعد ان کی اہلیہ کرینہ کپور پر بھی حملہ ہوا تھا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رونیت رائے نے مقامی چینل کو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سیف علی خان حملے کے بعد صحت یاب ہو کر اسپتال سے گھر واپس آ رہے تھے اور ہر جگہ لوگوں کا ہجوم تھا اور اسی دوران کرینہ کپور اپنی گاڑی میں گھر آ رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ کرینہ کپور جب گھر واپس آرہی تھی تو ان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا اور وہ شدید...
    پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ اور سپر اسٹار فیصل قریشی کی والدہ افشاں قریشی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اپنی زندگی کے اہم اور جذباتی پہلو سے پردہ اٹھایا۔ اداکارہ نے اپنے مرحوم شوہر عابد قریشی کے ساتھ ہونے والی لو میرج کے حوالے سے گفتگو کی، جو ان کے مداحوں کے لیے ایک دلچسپ اور جذباتی لمحہ تھا۔ افشاں قریشی، جنہیں منفی کرداروں میں بہترین اداکاری پر پہچانا جاتا ہے، وہ متعدد مشہور ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں، ان کے شوہر عابد قریشی بھی اداکار تھے اور انہی کے ساتھ فلم کے سیٹ پر دوستی کے بعد ان کی شادی ہوئی۔ شو کے دوران افشاں...
    اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر سے کرپٹ ترین عناصر کو نکال پھینکا ہے۔ اس ضمن میں بہت سی سفارشیں بھی آئیں کہ ایسا نہ کریں، فلاں بندے کو نہ نکالیں۔ آزاد  اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آئی آر میں موجود ایسے کرپٹ عناصر کو جو ہمیں نہیں چاہیئں تھے ، کو نکالتے وقت بھی میرے خیال میں یہ بات موجود تھی کہ ابھی دائیں بائیں ہر طرف سے ان لوگوں کے حق میں سفارشوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔آزاد  اردو  کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہمارے ملک میں ابھی...
    ایران(نیوز ڈیسک)گزشتہ ماہ جنگ کے دوران ایران پر اسرائیلی حملے کے دوران صدر مسعود پزشکیان کے زخمی ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔ ایرانی میڈیا نے جنگ ختم ہونے کے کئی دنوں بعد تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جس میں وہ معمولی زخمی ہوئے تھے۔ 16 جون کو تہران میں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے دوران عمارت کے داخلی اور خارجی راستوں پر 6 میزائل داغے گئے تھے۔ دھماکوں کے بعد متاثرہ منزل کی بجلی منقطع ہوگئی تھی، تاہم عمارت میں موجود حکام ایمرجنسی راستے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ اس دوران ایران کے صدر پزشکیان سمیت کچھ حکام کو...
    کراچی ( نیوز ڈیسک) اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ کے مالک کو نجی ٹی وی نے ڈھونڈ نکالا ، میر واعظ کا کہنا ہے کہ حمیرا سے میری بات واٹس ایپ پر ہو تی تھی ، مئی 2024 میں حمیرا نے آخری بار فلیٹ کا کرایہ ادا کیا تھا اور وہ کرایہ بڑھا رہی تھی نہ ہی فلیٹ خالی کر رہی تھیں ۔ تفصیلات کے مطابق فلیٹ کے مالک میر واعظ کا کہنا تھا کہ 2018ء دسمبر میں فلیٹ حمیرا کو 40 ہزار کرائے پر دیا تھا، 2019ء میں معاہدہ ختم ہو رہا تھا اور کرایا بھی بڑھانا تھا، حمیرا اصغر کو معاہدے کی تجدید اور کرائے بڑھانے کا 2 سے 3 بار کہا، حمیرا اصغر مسلسل رابطے میں نہیں...
    اداکارہ حمیرا کی لاش کو 8 سے 10 مہینے بعد قبر نصیب ہوئی۔ ان کی لاش نہایت بری حالت میں چار روز قبل ملی تھی۔ ماڈل و اداکارہ 42 سالہ حمیرا اصغر علی کی تدفین لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں کردی گئی جس میں اہل خانہ سمیت مختصر تعداد میں اہل محلہ نے شرکت کی۔ اداکارہ حمیرا کا آخری بار موبائل کالز یا سوشل میڈیا پر پوسٹ ستمبر 2024 کی ہیں جب کہ ان کے گھر سے ملنے والی اشیا کی ایکسپائری بھی انہی تاریخوں کی ہے۔ جس سے لگتا ہے کہ اداکارہ کی موت 8 سے 10 ماہ قبل ہوئی تھی۔ لاش بھی گَل گئی تھی اور ڈی کمپوزنگ کے آخری مرحلے میں تھی۔    ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج جی ٹی روڈ پر پاور شو کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ساڑھے 10 بجے کے پی ہاؤس میں ہوگا، جس میں تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو بلایا گیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اعزاز میں ناشتہ بھی دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور 300 سے زائد گاڑیوں کے قافلے کی صورت میں لاہور روانہ ہوں گے، تحریک انصاف بذریعہ جی ٹی روڈ گاڑیوں کے قافلے...
    اداکارہ حمیرا اصغر کی 8 سے 10 ماہ پرانی لاش ان کے فلیٹ سے تین روز قبل ملی تھی اور آج تدفین بھی کردی گئی۔ اداکارہ حمیرا کی اندوہناک موت کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آ رہے ہیں۔ کبھی ان کی موت کو طبعی تو کبھی قتل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ایک شخص نے بھی عدالت میں مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست جمع کرائی تھی جس میں اداکارہ کے قتل ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ شاہزیب سہیل نامی شہری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ حمیرا کے والدین کا اس سے قطع تعلق کرنا حیران کن بات ہے۔  درخواست میں کہا گیا تھا کہ پولیس نے بھی واقعہ کو تشویش ناک...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی وسیم عباسی نے کہاہے کہ لورالائی میں بس سے پنجاب کے 9 شہریوں کو شہید کر دیا گیا ، یہ فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے کیا، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے منسلک کچھ ٹویٹر اکاونٹس دہشتگردی کے واقعات کی پہلے سے خبر دے دیتے ہیں اور پھر بعد میں واقعہ ہوتاہے ۔ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم عباسی نے کہا کہ لورالائی میں بہت ہی افسوسناک واقعہ ہوا، فتنتہ الہندوستا ن کے دہشتگرد وں کی طرف سے یہ واقعات آئے روز کا معمول بنتا جارہاہے، پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کے شناختی کارڈ چیک کر کے شہید کر دیا جاتاہے ، لورالائی کے علاقے میں ایک بس کوئٹہ سے لاہور...
    اداکارہ حمیرا اصغر علی کی کراچی کے علاقے ڈیفینس کے ایک فلیٹ سے انتہائی خراب حالت میں لاش برآمد ہونے کا معاملہ کراچی کی ضلعی عدالت تک جا پہنچا ہے، جہاں ایک شہری نے ان کی موت کو قتل قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ 42 سالہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے فیز 6کے ایک اپارٹمنٹ سے اس وقت برآمد ہوئی جب مالک مکان کی جانب سے کرایہ ادا نہ ہونے پر عدالتی حکم کے تحت بے دخلی کی کارروائی کی جا رہی تھی۔ پولیس کے مطابق لاش انتہائی گل سڑ چکی تھی اور بظاہر یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اداکارہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلہ دیش کی نگراں حکومت نے ایک طویل عرصے سے موجود پروٹوکول کو ختم کر دیا ہے جس میں خواتین اہلکاروں کو “سر” کہنے کی ضرورت تھی۔نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں قائم عارضی حکومت گزشتہ سال اس وقت اقتدار میں آئی جب سابق وزیر اعظم حسینہ کو طلبہ کی قیادت میں ہونے والی ایک بغاوت کے ذریعے اقتدار سے ہٹا دیا گیا، جس کے نتیجے میں انہیں بھارت میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا۔نگران حکومت کی پریس ونگ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اس ہدایت کو جو خواتین کو سر کہنے کے بارے میں تھی، “منسوخ” کر دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا، “شیخ حسینہ کی تقریباً...
    سٹی 42: محسن سپیڈ  کا   ایک اور اہم اقدام سامنے آگیا ،سول آرمڈ فورس فرنٹیئر کانسٹیبلری کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلانے کا فیصلہ کرلیا  پہلے فرنٹیئر کانسٹیبلری صرف خیبرپختونخوا تک محدود تھی ،ایف کون فورس میں 561 پلاٹونز ہیں جن کہ بھرتی صرف پختون قبائل سے کی جاتی تھی ،وفاقی کابینہ نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ایکٹ 1915 میں  ترمیم  کی منظوری دے دی ،فرنٹیئر کانسٹیبلری کا نام تبدیل کر کے فیڈرل کانسٹیبلری کر دیا گیا ہے،صدر مملکت فیڈرل کانسٹیبلری ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دیں گے  حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین آرڈیننس کے بعد فیڈرل کانسٹیبلری  چاروں صوبوں اسلام آباد آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لیے ایک اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت وہ جلد ہی اپنا مقبول “ٹرینڈنگ” پیج بند کر رہا ہے۔ یہ فیچر 2015 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس پر مختلف زمروں میں ویڈیوز پیش کی جاتی تھیں جیسے کہ “اب کیا چل رہا ہے”، “موسیقی”، “گیمنگ” اور “فلمیں”۔ ان زمروں میں وہ ویڈیوز شامل ہوتی تھیں جو اس وقت سب سے زیادہ دیکھی جا رہی ہوتی تھیں یا تیزی سے مقبول ہو رہی تھیں۔یوٹیوب کا کہنا ہے کہ جب یہ فیچر متعارف ہوا تھا، تب یہ جاننا نسبتاً آسان تھا کہ کون سی ویڈیوز ٹرینڈ کر رہی ہیں کیونکہ چند مخصوص ویڈیوز ہی ہر جگہ مقبول ہوتی تھیں۔ لیکن...
    آگئے میری موت کا تماشا دیکھنے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز تحریر: مصطفےٰ صفدر بیگ پولیس نے ڈی ایچ اے کراچی کے فلیٹ کی چابیاں مرکزی تالے میں گھمائیں تو دروازے کے پیچھے جو منظر کھلا، وہ کسی ہارر فلم کا سین نہیں بلکہ پورے معاشرے کا اپنا چہرہ تھا۔ حمیرا اصغر علی کی نیم گلی سڑی، ناقابلِ شناخت لاش اپنے ہی صوفے پر اس طرح پڑی تھی جیسے کوئی ٹوٹی ہوئی گڑیا ہو۔ نو ماہ! جی ہاں پورے نو ماہ تک یہ “گڑیا” ایسے ہی پڑی رہی۔ یہ وہ وقت تھا جب اس کا جسم اندھیرے کمرے میں وقت کے ساتھ سڑتا رہا۔ بجلی کٹ چکی تھی، فریج میں کھانا پہلے ہی سڑ چکا تھا اور...
    پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی جانب سے دوست کو بھیجا گیا آخری آڈیو پیغام منظرِ عام پر آگیا۔ حمیرا اصغر کی دوست در شہوار نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا آخری آڈیو پیغام سنوایا جس میں وہ اپنی دوست سے دعاؤں کی اپیل کر رہی ہیں۔ آڈیو پیغام میں حمیرا نے اپنی دوست سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں تمہارا فون نہیں اٹھا سکی کیونکہ میں سفر میں تھی اور مصروف تھی لیکن میں بہت خوش ہوں کہ تم مکہ میں ہو۔ یہ بھی پڑھیں: اہم انکشاف پر مبنی حمیرا اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی حمیرا نے کہا کہ اپنی کیوٹ سی دوست کے لیے دل سے بہت سی دعائیں کرنا اور میرے کیرئیر...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری بظاہر ایک پرکشش دنیا ہے جہاں چمکتے دمکتے چہرے، مہنگے ملبوسات، اسٹیج کی روشنی، شہرت اور چاہنے والوں کا ہجوم نظر آتا ہے، لیکن اس جگمگاتی دنیا کے پیچھے ایک تاریک پہلو بھی چھپا ہوتا ہے۔ یہ دنیا ذہنی دباؤ، بے یقینی، تنہائی، مالی مشکلات، انڈسٹری کے طاقتور گروپوں کی اجارہ داری، اور کام کے مواقع کی کمی جیسے کئی مسائل سے بھری پڑی ہے۔ ان چمکتے ستاروں کی زندگیوں کا ایک ایسا پہلو ہے جو مداحوں سے اکثر چھپا رہتا ہے، اور جب ان کی موت کی خبریں سامنے آتی ہیں تو عوام کو جھٹکا لگتا ہے۔ ذیل میں اُن 15 پاکستانی فنکاروں کا ذکر کیا گیا ہے جن کا آخری وقت نہایت دلخراش رہا۔ عائشہ...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)کراچی میں ملیر کے علاقے کھوکھراپار میں گھر کے باہر سے ملنے والی 16 سالہ لڑکی کی لاش کے معاملے میں لڑکی کیساتھ جنسی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق لڑکی پر جنسی تشدد کے شواہد ملے ہیں، زیادتی کی تصدیق کے لیے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے ہیں۔ڈاکٹر سمیہ سید نے کہاکہ موت کی وجہ رپورٹس آنے کے بعد معلوم ہوگی۔(جاری ہے) یاد رہے کہ دو روز قبل کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کی گھر کے باہر سے پھندا لگی لاش ملی تھی۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم شک کی بنیاد پر 4...
    معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ سے 77 لاکھ روپے کا غبن کرکے فرار ہونے والی ان کی سابق پرسنل اسسٹنٹ کو پولیس نے بالآخر حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس فراڈ سے متعلق پولیس کو اداکارہ عالیہ بھٹ اور ان کی والدہ سونی رازدان نے 23 جنوری کو شکایت درج کرائی تھی۔ جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ عالیہ بھٹ کی پروڈکشن کمپنی (ایٹرنل سن شائن پروڈکشنز پرائیویٹ لمیٹڈ) اور ذاتی اکاؤنٹس سے ان کی سابق پرسنل اسسٹنٹ 32 سالہ ویدیکا پرکاش شیٹی نے غبن کیا ہے۔ عالیہ کی پرسنل اسسٹنٹ نے یہ فراڈ مئی 2022 سے اگست 2024 کے دوران کیا۔ جس ے دوران ویدیکا نے سفر، ملاقاتوں اور دیگر متعلقہ انتظامات کے جعلی بل تیار کیے اور عالیہ سے دستخط کروائے تھے۔...
    حمیرا اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر، مزید چونکا دینے والے انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) دل دہلا دینے والے انکشافات پر مبنی حمیرا اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ، جس میں بتایا گیا ہے ان کی لاش کتنی پرانی ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ حمیرہ اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، جس میں اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حمیرا اصغر کی موت کو تقریباً 8 سے 10 ماہ گزر چکے ہیں، جبکہ ان کی لاش گلنے سڑنے کے آخری مراحل میں تھی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کے ناخن ہڈی سے الگ ہو...
    کوالالمپور: سابق مس گرینڈ ملائیشیا، اداکارہ اور ماڈل لیشالینی کاناران نے مندر میں پیش آنے والے ایک سنگین واقعے کا انکشاف کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مس گرینڈ ملائیشیا لیشالینی نے الزام لگایا ہے کہ سیلانگور کے علاقے میں واقع ماریامّن مندر کے ایک پجاری نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔ لیشالینی کے مطابق وہ حال ہی میں مذہب سے دوبارہ جڑنے کی کوشش کر رہی تھیں اور روز مندر جارہی تھیں تاکہ وہ اپنی روایتی رسومات سیکھ سکیں۔ مذہب سے جڑے رہنے کی اس کوشش میں ایک پجاری ان کی رہنمائی کر رہا تھا، جس پر وہ بھروسہ کرتی تھیں۔ ماڈل نے انسٹاگرام پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے...
    امریکی فیڈرل اپیل کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے نیویارک کی جیوری کے اُس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جس میں ٹرمپ کو مصنفہ ای جین کیرول سے جنسی زیادتی اور جھوٹ بولنے کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔ 3 رکنی اپیل بینچ نے جمعرات کو اپنا فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ ضلعی عدالت نے مقدمے کے دوران کسی قانونی غلطی کا ارتکاب کیا یا اُن کے حقوق متاثر ہوئے۔ یہ مقدمہ 1996 کے اس واقعے پر مبنی تھا، جس میں ای جین کیرول نے الزام لگایا کہ ٹرمپ نے نیویارک کے برگڈورف گڈمین ڈیپارٹمنٹ اسٹور میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس...
    اسکرین گریب - سوشل میڈیا کراچی میں ملیر کے علاقے کھوکھراپار میں گھر کے باہر سے ملنے والی 16 سالہ لڑکی کی لاش کے معاملے میں لڑکی کیساتھ جنسی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق لڑکی پر جنسی تشدد کے شواہد ملے ہیں، زیادتی کی تصدیق کے لیے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے ہیں۔ڈاکٹر سمیہ سید کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ رپورٹس آنے کے بعد معلوم ہوگی۔یاد رہے کہ دو روز قبل کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کی گھر کے باہر سے پھندا لگی لاش ملی تھی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم شک کی بنیاد پر 4 افراد کو حراست میں بھی...
    ویب ڈیسک :دل کے عارضے میں مبتلا پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی ڈاکٹروں نے اوپن ہارٹ سرجری کرنے پر غور شروع کردیا۔ذرائع  کے مطابق ڈاکٹرز پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور کررہے ہیں ،تاہم اس کے لیے انہیں کچھ ٹیسٹوں کا انتظار ہے۔ہسپتال ذرائع کاکہناہے کہ  دل کی مرکزی شریانوں میں سے ایک شریان پر مسلز بریج ہے، شریانوں میں رکاوٹ کے باعث ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے جبکہ شبلی فرازکو بعض اوقات دل میں درد محسوس ہوتا ہے اور بلڈ پریشر بھی ہائی رہتا ہے۔  شبلی فراز کاکہناہے کہ  دل کی بیماری کافی عرصے سے ہے لیکن احتیاط نہیں کررہا تھا، ادویات بھی صحیح طریقے سے نہیں لی...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے کے بعد اہلخانہ میت لے کر لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔ اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی نوید اصغر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاثر دیا گیا کہ والدین بہن کو قبول نہیں کررہے جو کہ افواہیں تھیں، ہم پہلے دن سے انتظامیہ اور پولیس سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر بتایا گیا کہ حمیرا اصغر کے والدین نے اس سے قطع تعلق کر لیا ہے اور اس کی میت وصول کرنے نہیں آئیں گے لیکن اگر لاش پولیس کی کسٹڈی میں ہے تو انہوں نے تحقیقات کرنی ہوتی ہیں، قانونی تقاضے مکمل کرنے پڑتے ہیں پھر لواحقین کو...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ میں ناقابل شناخت حالت میں مردہ پائی گئی اداکارہ کے بھائی کو میت حوالے کردی گئی ہے۔ اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی نوید اصغر شام کو لاہور سے کراچی پہنچے جس کے بعد انہوں نے پولیس سے رابطہ کر کے قانونی کارروائی مکمل کی اور پھر چھیپا فاؤنڈیشن نے میت حوالے کردی۔ رمضان چھیپا کے ہمراہ میڈیا یسے گفتگو کرتے ہوئے نوید اصغر نے کہا کہ میری بہن خودار تھی، اللہ اس کی مغفرت فرمائے اور آگے کی منازل کو آسان فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غلط خبر ہے کہ ہم نے بہن سے لاتعلقی کی، ہم گزشتہ تین روز سے پولیس اور چھیپا سے مسلسل رابطے میں تھے اور میت وصول کرنے...
    لاہور سے تعلق رکھنے والے اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی نوید اصغر کراچی پہنچ گئے ہیں تاکہ وہ مرحومہ ہمشیرہ کی میت وصول کر کے اسے آبائی شہر منتقل کر سکیں۔ ڈی آئی جی جنوبی کراچی سید اسد رضا کے مطابق، نوید اصغر نے کراچی پہنچ کر ایس ایس پی ساؤتھ محظور علی اور تھانہ گزری کے ایس ایچ او فاروق احمد سنجرانی سے ملاقات کی۔ انہوں نے پولیس کو آگاہ کیا کہ وہ اپنی بہن کی میت کو لاہور لے جانا چاہتے ہیں تاکہ اسے وہیں سپرد خاک کیا جا سکے، ڈی آئی جی نے تصدیق کی کہ پولیس میت کو بھائی کے حوالے کر دے گی۔ یہ بھی پڑھیں: شہرت کی دھند میں چھپی لاش،’ 9 ماہ تک کسی...
    کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس کراچی کے پیش امام سے کہا ہے کہ حمیرا اصغر کی نمازجنازہ پڑھائیں۔ فائل فوٹو  ترجمان گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ  کامران ٹیسوری نے کراچی میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے انتظامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ کے دیگر شہریوں کی طرح میں حمیرا اصغر کا بھی بھائی ہوں، حمیرا اصغر کے لواحقین اگر تجہیز و تکفین میں شرکت نہیں چاہتے تو میں حاضر ہوں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس کراچی کے پیش امام سے کہا ہے کہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ پڑھائیں، حمیرا اصغر کی تجہیز و تکفین کے تمام تر انتظامات میں ادا کروں گا۔ کراچی: فلیٹ سے مردہ ملی...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جولائی 2025)لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع حفیظ سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، حفیظ سنٹرمیں آتشزدگی کا واقعہ کے بعد عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے، حفیظ سنٹر پلازہ میں داخلی دروازوں پر پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے،تہہ خانہ میں متاثرہ دکانوں کے تاجران اپنا مال نکال رہے ہیں، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو کے مطابق آپریشن میں 25 فائر گاڑیوں اور دو اسنارکلز کا استعال کیا گیا تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سینئررہنماشیخ فیاض کا کہنا ہے کہ تہہ خانے میں کسی دکان کو آگ سے نقصان نہیں پہنچا  ہے۔دھویں سے کمپیوٹرز...
    نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے سینیئر صحافی زبیدہ مصطفٰی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار  کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زبیدہ مصطفیٰ کا انتقال پاکستان میں شعبہ صحافت کے لیے بڑا نقصان ہے، زبیدہ مصطفیٰ نے ہمیشہ انسانی حقوق، تعلیم اور جمہوریت کے لیے آواز بلند کی، جنرل ضیاء کے دور آمریت میں زبیدہ مصطفیٰ نے بہادری سے مزاحمت کی۔ شیری رحمان نے کہا کہ زبیدہ مصطفیٰ خواتین صحافیوں کے لیے مشعل راہ تھیں، زبیدہ مصطفٰی ہمیشہ بہادر خواتین صحافیوں کی صف اول میں رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آخری وقت تک کمزور طبقات کے حق میں قلم اٹھایا، صحافت میں زبیدہ مصطفیٰ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ گزشتہ روز کراچی پریس کلب...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش 6 ماہ سے بھی زائد پرانی نکلی ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے اب تک ہونے والی تحقیقات کی روشنی میں امکان ظاہر کیا ہے کہ اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی کی لاش ممکنہ طور پر 6 ماہ سے بھی زائد پرانی ہے جبکہ ایک پولیس اہلکار نے موت کی ممکنہ وجہ فوڈ پوائزننگ قرار دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بیٹی کی لاش لینے نہیں آؤں گا، حمیرا اصغر کے والد نے ایسا کیوں کہا؟ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ حمیرا نے آخری بار مئی 2024 میں کرایہ ادا کیا تھا۔ کےالیکٹرک نے اکتوبر 2024 کے آخر میں بل ادا نہ ہونے پر بجلی...
    کراچی: شہر قائد میں شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 22 اے میں فائرنگ سے پولیس کا برطرف سپاہی زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ واقعے کے بعد زخمی اہلکار حمزہ سیال نے خود کو سی ٹی ڈی کا اہلکار سمیت متضاد بیانات دیئے جس کی اطلاع پر سی ٹی ڈی کے پولیس افسران معلومات حاصل کرنے کے لیے جناح اسپتال پہنچ گئے۔ سی ٹی ڈی افسر کے مطابق دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ حمزہ سیال ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے تھانے گذری میں تعینات تھا جسے کسی شہری پر فائرنگ کرنے کے الزام میں سال 2016 میں نوکری سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ زخمی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس...
    آپریشن سندور کی ناکامی، بھارتی عسکری قیادت چین کے کردار پر تقسیم کا شکار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی عسکری قیادت آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد واضح تضادات کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔ چین کے کردار اور پاکستان کو حاصل معلومات کے حوالے سے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور ڈپٹی آرمی چیف کے بیانات ایک دوسرے سے متصادم ہیں، جس نے نہ صرف بھارتی فوجی منصوبہ بندی پر سوال اٹھا دیے ہیں بلکہ بھارت کے اندر عسکری سوچ کی تقسیم کو بھی نمایاں کر دیا ہے۔آبزرور ریسرچ فانڈیشن دہلی میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا کہ چین کی پاکستان...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09جولائی 2025)سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ساؤتھ مظہر علی کاکہناہے کہ پڑوسیوں کے بیانات کے مطابق فلیٹ سے اکثرماڈل و اداکارہ حمیرا کی چیخنے اور چلانے کی آوازیں آتی تھیں جس سے بظاہر لگتا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھیں،کرائم سین کا معائنہ کر کے معلوم ہوا موت کسی چیز کے کھانے یا ری ایکشن کی وجہ سے ہوئی، ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی پندرہ روز سے زائد پرانی لاش برآمد ہونے کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ حمیرا منشیات کا استعمال بھی کرتی تھی تاہم اداکارہ کی لاش کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا ہے حتمی رپورٹ پر حقائق سامنے آئیں گے۔میڈیا سے...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر علی کی ایک ماہ پرانی لاش ملنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستانی اداکارہ امر خان نے کہا کہ حمیرا کی کہانی کئی فنکاروں کی کہانی ہے، جو اس گلیمر کی دنیا میں لوگوں کے سامنے مسکراتے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر امر خان نے حمیرا اصغر کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی۔ انہوں نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ چونکانے سے زیادہ مایوس کن ہے، یہ معاشرے اور صنعت کی موت ہے۔ اب بھی مجھے ان کا شو یاد ہے کہ وہ کیسے زندگی کی سختیوں...
    واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی چیک کے دوران مسافروں کو جوتے اتارنے کی شرط ختم کر دی ہے۔ امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوئم نے تصدیق کی ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کی بدولت اب مسافر جوتے پہنے ہوئے ہی سیکیورٹی اسکریننگ کرا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی نظام میں بہتری جدید سینسرز اور اسکیننگ ٹیکنالوجی کی مدد سے ممکن ہوئی ہے، جس سے وقت کی بچت اور مسافروں کی سہولت بڑھے گی۔ یاد رہے کہ یہ جوتے اتارنے کی پالیسی 2001 میں اس وقت نافذ کی گئی تھی جب ایک نو مسلم فرانسیسی شہری نے جوتوں میں بارود چھپا کر دھماکہ کرنے کی کوشش کی تھی۔  
    کراچی کے علاقے ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کے  میں واقع ایک فلیٹ سے ملنے والی پاکستانی اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش کا  پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ۔جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر   ذرائع کے مطابق اداکارہ کی لاش انتہائی مسخ شدہ حالت میں ملی، جس کے باعث فوری طور پر موت کی وجوہات کا تعین ممکن نہیں ہوسکا، لاش کے کیمیکل سیمپل حاصل کرلیے گئے ہیں اور حتمی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق، اب تک مرحومہ کے اہل خانہ کراچی نہیں پہنچ سکے ہیں اور لاش تاحال کسی نے وصول نہیں کی اور واقعے کی ہر پہلو سے...
    ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی ڈرامہ ’کِیوں کہ ساس بھی کبھی بہو‘ تھی کے پرستار اس شو کے ریبوٹ کے لیے بے حد پرجوش ہیں، کیونکہ اس میں سمرتی ایرانی ایک بار پھر تلسی ویرانی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ شو 29 جولائی 2025 کو رات اسٹار پلس پر نشر ہوگا۔ سمرتی ایرانی کا یہ کم بیک 25 سال بعد ہو رہا ہے اور اس بار شو کی کہانی میں کچھ نیا اور دلچسپ ٹوئسٹ بھی ہوگا۔ سمرتی ایرانی نے تلسی ویرانی کے کردار میں واپس آ کر اپنے مداحوں کو ایک نیا پیغام دیا۔ پرومو میں سمرتی ایرانی کہتی ہیں، ”ضرور آؤں گی کیونکہ ہمارا 25 سالوں کا رشتہ جو ہے اور اب وقت آ گیا ہے آپ...
    جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر اور معروف قانون دان کامران مُرتضیٰ نے وی نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اس وقت تک اُن کی جماعت خیبرپُختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کی خواہشمند نہیں ہے۔ ہاں اگر پورے پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کی طرف بات جاتی ہے جس میں چاروں صوبوں اور وفاق میں نئے انتخابات کرائے جائیں تو اُس کی خواہش رکھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی دیگر اپوزیشن اور پی ٹی آئی سے علیحدہ اپنا الگ احتجاج کرےگی، کامران مرتضیٰ اُنہوں نے کہا کہ ہم آزادانہ منصفانہ انتخابات کے ذریعے سے اس ہائبرڈ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن کسی خاص صوبے کی حکومت گرانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا اور ایک غیر...
    زرعی ترقیاتی بینک (زیڈ ٹی بی ایل) کی ساڑھے 11 روپے مالیت کے قرض کی فائلیں گم ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔11 ارب 48 کروڑ 20 لاکھ روپے کا قرض کس کس سے لینا ہے؟ اور وہ کیسے واپس آئے گا؟ زرعی ترقیاتی بینک کی 22 ہزار فائلیں غائب ہوگئیں۔رپورٹ کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک کی 5 ہزار فائلیں تو بینظیر بھٹو کی شہادت کے وقت جلادی گئیں اور باقی ویسے ہی گم ہوگئیں۔ پی اے سی اجلاس میں آڈیٹر حکام نے بتایا کہ پہلے فائلیں 22 ہزار تھیں، اب 11400 فائلیں گم ہیں، گم فائلوں میں قرض کی رقم 11 ارب 48 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔ صدر زرعی ترقیاتی بینک نے بتایا ان کے خیال میں 790...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: زرعی ترقیاتی بینک میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی) کا اجلاس ہوا، اس دوران آڈیٹر جنرل کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ زرعی ترقیاتی بینک سے 22 ہزار قرض فائلوں میں سے 11 ہزار 400 فائلیں غائب ہو چکی ہیں جن میں مجموعی طور پر 11 ارب 48کروڑ 20 لاکھ روپے کے قرض کی تفصیلات درج تھیں۔اجلاس کے دوران زرعی ترقیاتی بینک کے صدر یعقوب بھٹی نے تسلیم کیاکہ بینک کی نظر میں 790 فائلیں ایسی ہیں جنہیں اب تک ٹریس نہیں کیا جاسکا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو کی شہادت کے وقت زیادہ تر فائلیں جل گئی تھیں۔اس...
    معروف برطانوی گلوکار زین ملک نے بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے ساتھ والد کی یادگار تصویر شیئر کر کے فینز کو متوجہ کرلیا۔ زین ملک کی شہرت کی وجہ برٹش بوائے بینڈ ‘ون ڈائریکشن ہے جو سال 2010 میں بنا اور شائقینِ موسیقی کو اپنا دیوانہ بنا گیا۔ سال 2010 میں زین ملک نے ایک شو ‘دی ایکس فیکٹر’ میں شرکت کی جہاں سے 5 گلوکاروں پر مشتمل میوزک بینڈ ‘ون ڈائیریکشن’ کا کامیاب سفر شروع ہوا۔ اس بینڈ میں زین ملک کے علاوہ لیام پین ، ہیری اسٹائلز، لوئس ٹاملینسن اور نائیل ہورن شامل تھے جنہوں نے پاپ میوزک کی دنیا میں تلکہ مچادیا۔ اس میوزک بینڈ کی فین فالوئنگ کا یہ عالم تھا کہ شائقینِ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں عرفان صدیقی نے کہاکہ ثنا یوسف کی والدہ بتائیں کیا پولیس کی کارروائی سے مطمئن ہیں؟اس پر والدہ ثنا یوسف نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی بہت زبردست رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر ثمینہ زہری کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس ہوا، سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی میں مقتولہ ثنا یوسف کے والدین بھی موجود تھے۔ سینیٹر فلک ناز نے کہاکہ ثنا یوسف کے بہت سے خواب تھے ماں باپ کی اکلوتی بیٹی تھی،عرفان صدیقی نے کہاکہ ثنا یوسف کی والدہ بتائیں کیا پولیس کی کارروائی سے مطمئن ہیں؟والدہ ثنا یوسف نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی بہت زبردست رہی ہے۔ ...
    آئی ایم ایف کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے گزشتہ تین برسوں میں مہنگائی کی مجموعی شرح میں 24.69 فیصد کمی کی۔ تین سال قبل مہنگائی کی اوسط شرح 29.18 فیصد تھی، دیہی علاقوں میں یہ شرح 32.63 فیصد جب کہ شہری علاقوں میں 26.85 فیصد تک جاپہنچی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ رواں مالی سال 2025-26ء میں پاکستان ایک بار پھر مہنگائی کے ممکنہ طوفان کی زد میں آسکتا ہے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ایک نئی رپورٹ میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ تازہ تخمینے کے مطابق رواں مالی سال میں مہنگائی کی شرح میں 3.21 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے جس کے بعد یہ شرح 7.7...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جمعرات کے روز شہریوں پر شیر کے حملے کا نوٹس لے لیا ہے اور انہوں نے زخمی ہونے والی خاتون اور بچوں کو فی کس 5، 5 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی کے فارم ہاؤس کا پالتو شیر پنجرہ کھلا رہ جانے کے باعث دیوار سے کود کر باہر گلی اور میں آگیا تھا اور راہ گیروں پر حملہ کردیا تھا حملے کی زد میں آکر ایک خاتون اور 2 بچے زخمی ہوگئے تھے، بچوں کو شدید چوٹیں آئی تھیں۔راہگیر بچوں کی حالت تشویشناک تھی تاہم اب بچون کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات...