2025-10-10@02:57:16 GMT
تلاش کی گنتی: 973

«متھیرا کا»:

(نئی خبر)
    فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی ترک نژاد امریکی کارکن ایسنور ایزگی ایگی کی شہادت کو ایک سال گزر گیا مگر انصاف آج تک نہیں مل سکا۔ ایسنور 6 ستمبر 2024 کو مغربی کنارے میں نابلس کے گاؤں بیتا میں غیرقانونی اسرائیلی بستی ایویاتار کے خلاف پرامن مظاہرے میں شریک تھیں۔ جمعہ کی نماز کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین پر آنسو گیس اور فائرنگ کی۔ کچھ دیر بعد ایک اسرائیلی اسنائپر نے فائر کیا، ایک گولی 18 سالہ فلسطینی لڑکے کو لگی جبکہ دوسری گولی ایسنور کے سر میں جا گھسی۔ انہیں نابلُس کے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ کا اسرائیل کیساتھ تمام تجارتی تعلقات...
    لندن: برطانیہ کی نائب وزیراعظم اور لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے اپنے دونوں عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجیلا رینر نے حالیہ دنوں میں ایک نیا گھر خریدنے کے دوران مکمل ٹیکس ادا نہ کرنے کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد ان پر سیاسی و عوامی دباؤ میں اضافہ ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے تسلیم کیا کہ جائیداد کی خرید و فروخت کے دوران واجب الادا اسٹیمپ ڈیوٹی اور دیگر متعلقہ ٹیکسز کی مکمل ادائیگی نہیں کی گئی تھی،  یہ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد اپوزیشن اور میڈیا کی جانب سے ان پر سخت تنقید کی جا رہی تھی، جس نے حکومتی اور جماعتی...
    یورپی یونین نے کسی بھی ٹیکنالوجی کمپنی پر اب تک کا سب سے بڑا اور تاریخی جرمانہ عائد قرار دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ جرمانہ گوگل کی ایڈورٹائزنگ ٹیکنالوجی (AdTech) میں مبینہ طور پر مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی اور اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کے الزامات پر عائد کیا گیا۔ یورپی یونین کمیشن نے ان الزامات کے ثابت ہونے پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل پر 2.95 بلین یورو (تقریباً 3.2 بلین ڈالر) کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ یورپی کمیشن کے بیان میں کہا گیا کہ گوگل نے اپنی اشتہاری مصنوعات کو غیر منصفانہ طور پر ترجیح دی، جس کی وجہ سے حریف کمپنیوں کو مارکیٹ میں نقصان پہنچا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ...
    جرمنی میں ایک ٹیچر نے جو 16 سال سے چھٹیوں پر تھیں، اس وقت اپنے کالج پر مقدمہ دائر کردیا جب کالج نے ٹیچر نے بیماری کا ثبوت فراہم کرنے کا کہا۔  رپورٹس کے مطابق ایک خاتون ٹیچر گزشتہ 16 سال سے بیماری کی چھٹیوں پر تھیں اور تدریسی فرائض بالکل انجام نہیں دے رہی تھیں۔ تاہم حال ہی میں جب کالج انتظامیہ نے ان سے بیماری کی تازہ میڈیکل تصدیق (سرٹیفکیٹ) طلب کا تو انہوں نے اس پر اعتراض کیا اور ادارے کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ مقدمے میں ان کا مؤقف یہ ہے کہ وہ پہلے ہی عرصہ دراز سے بیماری کی بنیاد پر چھٹی پر ہیں اور بار بار اس کی تصدیق کروانے کا کہنا غیر ضروری دباؤ ہے۔...
    فرانسیسی فلم اسٹار 76 سالہ ژیرار ڈپاردیو کے خلاف اداکارہ شارلٹ آرنو کو دو بار اپنے گھر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر عدالت میں سماعت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس پراسیکیوٹر آفس نے تصدیق کی ہے کہ اس کیس کو عدالت میں بھیجنے کا حکم دے دیا گیا ہے البتہ سماعت کی تاریخ ابھی مقرر نہیں ہوئی ہے۔ اداکارہ شارلٹ آرنو صرف 20 سال کی تھیں جب سپراسٹار نے انھیں دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ جس پر پہلی بار می ٹو مہم کے دوران 2018 میں لب کشائی کی تھی۔ یہ خبر بھی پڑھیں : نامور فرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو جنسی زیادتی کے الزامات پر گرفتار تاہم اس پر کوئی مؤثر کارروائی نہ ہوسکی...
    ایک امریکی وفاقی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سےہارورڈ یونیورسٹی کے فنڈز میں کی گئی کٹوتی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئےفیصلہ کالعدم کر دیا ہے۔ یہ کٹوتی یونیورسٹی پریہود دشمنی اور جانبداری کے الزامات کی بنیاد پر کی گئی تھی۔ 2 ارب ڈالر سے زائد کی رقم منجمد کی گئی تھی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے رواں سال اپریل میں غزہ جنگ کے خلاف ہارورڈ کیمپس میں ہونے والے مظاہروں کے دوران مبینہ طور پریہودی اور اسرائیلی طلبہ کے تحفظ میں ناکامی کو جواز بنا کر ہارورڈ یونیورسٹی کے لیے مختص دو ارب ڈالر سے زائد کی رقم روک لی تھی۔ ہارورڈ کی جانب سے الزامات کی تردید ہارورڈ یونیورسٹی نے ان الزامات کو مسترد کرتے...
    لاہور میں دریائے راوی کے کنارے واقع ایک معروف سوسائٹی کی رہائشی ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی ویڈیو سے شروع ہونے والی کہانی ایک نیا رخ اختیار کر گئی ہے۔ واضح رہے کہ دریائے راوی میں طغیانی کے باعث پارک ویو سمیت متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پانی داخل ہوگیا، جس سے متعدد گھر زیرِ آب آگئے۔ متاثرین نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کیں، جن میں ڈاکٹر نبیحہ علی خان بھی شامل تھیں۔ ان ویڈیوز سے شروع ہونے والی کہانی نے ایک نیا موڑ اختیار کیا ہے اور یہ انکشاف ہوا ہے کہ ڈاکٹر نبیحہ علی خان جس گھر میں پانی داخل ہونے اور اس کی ملکیت کا دعویٰ کر رہی تھیں، وہ ان کا ملکیتی گھر نہیں ہے، بلکہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین میں ہونے والی فوجی پریڈ کو شاندار اور متاثر کن قرار دیتے ہوئے اس موقع پر امریکی کردار کا ذکر نہ ہونے پر شکوہ بھی کردیا۔ وائٹ ہاؤس میں پولینڈ کے صدر کیرول ناروکی کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ بیجنگ میں ہونے والی فوجی پریڈ کی تقریب نہایت خوبصورت تھی۔ یہ بھی پڑھیں: چین، روس اور شمالی کوریا امریکا کے خلاف سازش کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا الزام ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے صدر شی جن پنگ کی تقریر بھی غور سے سنی، وہ میرے ذاتی دوست ہیں لیکن تقریر میں امریکا کا ذکر ہونا چاہیے تھا کیونکہ چین نے ماضی میں امریکا سے...
    MUMBAI: بالی وڈ چکاچوند اور گلیمرس نظر آتی ہے لیکن اس کے کئی اسٹارز کو جہاں انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کے لیے سخت محنت کرنا پڑتی ہے وہیں مالی حیثیت بھی ان کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہے لیکن جو اپنی صلاحیت کو پہچان جاتے ہیں اور محنت کرتے ہیں وہ اپنا لوہا منواتے ہیں۔ بالی وڈ میں جن اسٹارز نے ماضی میں مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد فلمی دنیا میں نام کمایا ان میں سے ایک نام مشہور ادا کار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور بھی ہیں۔ بھارت کی فلمی دنیا میں اسٹار بننے سے قبل شردھا کپور امریکا میں تعلیم کے لیے گئی تھیں لیکن مالی مشکلات کے باعث انہیں مشکل...
    فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ بھاگیاشری نے حال ہی میں اپنے ساتھی اداکار سلمان خان کے ساتھ اپنی خصوصی وابستگی پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے ہمالیہ داسانی سے شادی کی تو اس جذباتی لمحے میں سلمان خان نے ان کا ساتھ دیا۔ بھاگیاشری نے ایک گفتگو کے دوران بتایا کہ جب انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو ان کے خاندان کی طرف سے کوئی موجود نہیں تھا، صرف اداکار سلمان خان ساتھ کھڑے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے والد اور والدہ کی ویڈیو کیوں دھوم مچا رہی ہے؟ ’وہ آخری شخص تھے جو شادی کے بعد وہاں سے رخصت ہوئے۔ یہ میرے لیے بہت خوشگوار اور...
    بھارتی کامیڈین اور بگ باس کے فاتح منور فاروقی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ نے زہر کھا کر خودکشی کی تھی۔  ایک حالیہ انٹرویو میں منور فاروقی نے اپنے والدین کی نجی زندگی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد والدہ پر بےحد ظلم کرتے تھے اور انہیں مارتے پیٹتے تھے۔  منور کے مطابق والدین کی شادی کے 22 برس بعد جب وہ صرف 13 سال کے تھے تو ان کی والدہ نے والد کے ظلم و ستم سے تنگ آکر زہر کھا کر خودکشی کر لی تھی اور انہیں ہمیشہ کیلئے تنہا کر گئی تھیں۔  کامیڈین نے بتایا کہ والدہ کے انتقال کے 2 برس بعد والد کو فالج کا اٹیک ہوا اور وہ...
    بالی ووڈ اداکارہ اور دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول کی ذاتی زندگی ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ ایشا دیول اور صنعتکار بھارت تختانی کی شادی 2011 میں ہوئی جو اُس وقت سال کی سب سے بڑی شادی سمجھی گئی۔ تاہم 12 برس بعد 2024 میں یہ رشتہ ٹوٹ گیا اور دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔ اب ایشا اپنی 2 بیٹیوں رادھیا اور میرایا کی پرورش اکیلے کر رہی ہیں۔ ایشا نے اپنی کتاب اما میا (2020) میں انکشاف کیا تھا کہ شادی کے بعد جب وہ بھارت کے جوائنٹ فیملی سسٹم میں گئیں تو انہیں ثقافتی جھٹکا لگا۔ انہوں نے لکھا کہ شادی کے بعد میں شارٹس میں گھر میں نہیں گھوم سکتی تھی جیسے پہلے عادی تھی۔ یہ...
    ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی ایورگرین اداکارہ ریکھا کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر مکیش اگروال کی خودکشی کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا سبق قرار دیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکھا نے 1990 میں صنعت کار مکیش اگروال سے شادی کی تھی۔ یہ شادی چند مہینوں کی ملاقات کے بعد انجام پائی اور توقع کی جا رہی تھی کہ ریکھا کی زندگی میں استحکام آجائے گا، مگر ایسا نہ ہو سکا۔ شادی کے کچھ ہی عرصے بعد دونوں کے تعلقات میں دراڑیں پیدا ہو گئیں۔ ریکھا کے مطابق لندن کے ہنی مون کے دوران ہی یہ بات واضح ہو گئی تھی کہ دونوں کی سوچ...
    شارجہ (ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے مڈل آرڈر بلے باز آصف خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف شکست ٹیم کی ناتجربہ کاری کے باعث ہوئی، ورنہ نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔ شارجہ میں پاکستان کے خلاف 35 گیندوں پر 77 رنز کی اننگ کھیلنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف خان نے کہا کہ ہمارا پلان آخری اوورز میں پاور ہٹنگ کا تھا، مگر پاکستان کی بولنگ نے منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑی ٹیموں کو ویک اپ کال دی ہے اور ایشیا کپ کے لیے پراعتماد ہیں۔ اماراتی کپتان محمد وسیم کی اننگز کو سراہتے ہوئے آصف خان نے ان کے رن آؤٹ کو نقصان دہ قرار دیا۔ آصف...
    آج سے صرف دو سال قبل بنگلہ دیش کی سرزمین پاکستانیوں کے لیے خطہ ممنوعہ بنی ہوئی تھی۔ بنگلہ دیش کے پاکستان سے ہر قسم کے تعلقات منقطع تھے۔ حسینہ واجد کو پاکستان سے اس قدر نفرت تھی کہ وہ دشمن نمبر ایک خیال کرتی تھی۔ یہ نفرت دراصل وہ زہر آلود آر ایس ایس کے بطن سے پیدا شدہ مسلم دشمنی میں ڈوبی ہوئی، بی جے پی حکومت کے حکم کی تعمیل میں کر رہی تھی مگر وہ خود بھی پاکستان اور پاکستانیوں سے نفرت میں انتہا کو پہنچی ہوئی تھی۔ اس کی حکومت کی اندرونی اور بیرونی پالیسیاں سرا سر پاکستان کے خلاف تھیں، کوئی علاقائی یا عالمی ایونٹ ہو ڈھاکہ سے پاکستان کی مخالفت اور بھارت کی...
    شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم نجی ٹی وی چینل میں بطور کیمرہ مین ملازمت کرتا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سولجر بازار انویسٹی گیشن پولیس نے اہلیہ کے قتل میں ملوث ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ نے ملزم سے پسند کی شادی کی تھی جس کو گھریلو رنجش پر شوہر نے قتل کیا اور پھر وہ معمول کے مطابق ملازمت پر چلا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ ایک بیٹی کی ماں تھی جس کے شوہر کے ساتھ کافی عرصے سے جھگڑے چل رہے تھے۔ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کی تفتیش کے دوران پولیس نے...
    بالی ووڈ اداکارہ اور سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان نے اپنے ابتدائی کیریئر کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ دولت مند اور شاہی خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود وہ ممبئی میں کرائے کے مکان میں رہتی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوہا نے لندن اسکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کرنے کے بعد ایک بین الاقوامی بینک میں ملازمت اختیار کی، جہاں ان کی سالانہ تنخواہ 2 لاکھ 20 ہزار روپے تھی، جبکہ وہ 17 ہزار روپے ماہانہ کرایہ ادا کرتی تھیں۔ ایک انٹرویو میں سوہا نے بتایا کہ آمدنی کا بڑا حصہ کرایے میں چلا جاتا تھا، لیکن وہ مالی طور پر خودمختار رہنا چاہتی تھیں تاکہ اپنی زندگی کے فیصلے خود کر سکیں۔...
    ممبئی بھارت کا فنانشنل کیپیٹل کہلاتا ہے، یہ بھارت کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ 2024 کی مردم شماری کے مطابق ممبئی کی آبادی 2 کروڑ 50 لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔ کبھی ممبئی ایک چھوٹا سا جزیرہ تھا جس کے ساتھ چھ جزائر اور تھے۔ ایسٹ انڈیا کمپنی کے دور میں انجینئروں نے سات جزائرکو ملا کر ایک شہر میں تبدیل کیا۔ سول انجینئرنگ کا یہ شاہکار 1845 میں مکمل ہوا۔ بمبئی کو 16اپریل 1853 میں مسافر ریل گاڑی کے ذریعے مضافاتی گاؤں تھانا سے منسلک کیا گیا۔  پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں ممبئی کی بندرگاہ انگریز فوج کی جاپان اور جرمنی کے خلاف فوج کی سپلائی لائن کی سب سے بڑی بندرگاہ تھی۔ بھارتی حکومت نے 1950 میں...
    ناروے پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ایتھوپین نژاد سماجی کارکن کے قتل کے الزام میں گرفتار 18 سالہ نوجوان نے اوسلو کی ایک مسجد پر حملے کی منصوبہ بندی بھی کر رکھی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم کو ہفتہ کی رات اوسلو کے ایک ہوسٹل میں 34 سالہ سماجی کارکن تمیما نِبراس جوہار کے قتل کے بعد گرفتار کیا گیا۔ مقتولہ ہوسٹل کی اسٹاف ممبر جبکہ ملزم وہاں رہائشی تھا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف قتل اور دہشت گردی دونوں الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں کیونکہ اس نے مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی خیالات کا اظہار کیا تھا۔ تحقیقات کے دوران ملزم نے بتایا کہ وہ اوسلو سے تقریباً 60...
    بالی ووڈ کی اداکارہ اور سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان نے حال ہی میں اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل فنانس کے شعبے میں کام کرچکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لندن اسکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کرنے کے بعد سوہا نے ممبئی میں ایک بین الاقوامی بینک میں ملازمت اختیار کی، جہاں ان کی سالانہ تنخواہ 2.2 لاکھ روپے تھی، جبکہ وہ 17 ہزار روپے ماہانہ کرایہ ادا کرتی تھیں۔ ایک انٹرویو میں سوہا نے بتایا کہ ان کی آمدنی کا بڑا حصہ کرایے میں چلا جاتا تھا، لیکن وہ خودمختار زندگی گزارنا چاہتی تھیں تاکہ اپنے فیصلے...
    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلمی دنیا میں آنے سے پہلے وہ فنانس کے شعبے میں کام کر چکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لندن اسکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کرنے کے بعد سوہا نے ممبئی میں ایک بین الاقوامی بینک میں ملازمت اختیار کی۔ ان کی سالانہ تنخواہ 2.2 لاکھ روپے تھی جبکہ وہ 17 ہزار روپے ماہانہ کرایہ ادا کرتی تھیں۔ سوہا کا کہنا تھا کہ آمدنی کا بڑا حصہ کرایے میں خرچ ہو جاتا تھا، لیکن وہ مالی طور پر خودمختار زندگی گزارنا چاہتی تھیں تاکہ اپنے فیصلے خود کر سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ...
    راولپنڈی: تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ کے خان کالونی قبرستان میں مبینہ طور پر ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جہاں 7 سالہ بچی کی قبر سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرجا چوکی کے علاقے گلی نمبر 19 کے رہائشی ظفر اقبال نے بتایا کہ ان کی بیٹی علینہ 26 اگست کو وفات پا گئی تھی اور تدفین خان کالونی قبرستان میں کی گئی تھی۔ والد کا کہنا ہے کہ جب وہ صبح فاتحہ کے لیے قبرستان پہنچے تو دیکھا کہ بیٹی کی قبر کھدی ہوئی تھی اور کفن قریبی حویلی میں پڑا ہوا تھا۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او دھمیال اور دیگر پولیس حکام فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ ایس...
    برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی بہو اور شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی نیٹ فلکس سیریز ’ود لو، میگھن‘ کے دوسرے سیزن پر شدید تنقید کی جا رہی ہے جسے عام لوگوں کی مشکلات سے بے خبر اور ’بے حس‘ قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شاہ چارلس کی بہو میگھن مارکل نے اپنے سرکاری نام کا انکشاف کر دیا شو بز صحافی سارہ لوئس رابرٹسن نے جی بی نیوز پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میری سمجھ میں نہیں آتا کہ میں میگھن مارکل کی پیشہ ورانہ مظلومیت کتنی برداشت کر سکتی ہوں کیونکہ یہی وہ چیز ہے کہ وہ مکمل طور پر حقیقت سے بے خبر ہیں اور یہی چیز اس سیریز میں نمایاں...
    ہمارا بھارت مہان آج کل ٹرمپ کے نشانے پر ہے، یہ کون سا بھارت ہے جو اب امریکی ٹیرف کے رگڑے کھا رہا ہے، اس کو یوں سمجھیں کے امریکا کے حریف دو اتحاد برکس اور ایس سی او ہیں۔ دونوں میں مودی کا بھارت وہ کالی بھیڑ تھا جو امریکی مفاد میں کام کررہی تھی اور کوئی کام ہونے نہیں دے رہی تھی۔ 2023 میں شنگھائی کانفرنس تنظیم کی چئیر انڈیا کے پاس آ گئی تھی، انڈیا نے تنظیم کے سربراہی اجلاس کو ورچوئل (آن لائن) کر کے ایک طرح سے اس کی اہمیت کم کردی۔ اگلے سال 2024 میں ایس سی او کا اجلاس قازان روس میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شرکت...
    ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارت کے معروف پلے بیک سنگر سونُو نِگم نے اپنے کیریئر کی ابتدائی کامیابی کا سہرا پاکستان کے لیجنڈ لوک گائیک عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے سر باندھا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں سونُو نِگم نے بتایا کہ ان کی گلوکاری کے سفر کا آغاز عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے شہرہ آفاق گانے ”اچھا صلہ دیا تُو نے میرے پیار کا“ سے ہوا، جو ان کی زندگی کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ سونُو نِگم نے کہا کہ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے ان کے ابتدائی دنوں میں فون کرکے تعریف کی تھی۔ انہوں نے بتایا، ’’اس وقت میری عمر صرف 19 سال تھی اور اتنی بڑی شخصیت کی حوصلہ افزائی میرے لیے اعزاز تھی۔‘‘ انہوں نے...
    کراچی: لیاقت آباد میں کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہونے والا کمسن احمد رضا 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور والدین کا لاڈلہ تھا، احمد اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پاک فوج کا حصہ بننا چاہتا تھا اور اسے نعتیں پڑھنے کا بھی بہت شوق تھا۔ کمسن احمد رضا کے والدہ نے حکومت اور انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں کھلے مین ہولز کے ڈھکن فی الفور لگائے جائیں تاکہ ان کی طرح کسی اور کا لخت جگر اس طرح اس دنیا سے رخصت نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق 19 اگست کو شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران لیاقت آباد سی ایریا رہبر کلب کے قریب 11 سالہ بچہ...
    چند گھنٹوں کی بارش نے تباہ حال شہر قائد کو پھر سے ڈبو دیا اور تمام شہری اداروں کی ایک بار پھر پول کھول کر رکھ دی جس کے بعد کراچی کے بے بس شہری کراچی کی نمایندگی کرنے والی سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک دوسرے پر مختلف سیاسی الزامات اور خواتین کی طرح ایک دوسرے کو طعنے دینے کا تماشا دیکھ رہے ہیں اور سب کی عملی کارکردگی مون سون کی دوسری بارش بے نقاب کر چکی ہے۔ یاد رہے دو ماہ قبل بھی کراچی میں بارش ہوئی تھی اس وقت بھی نالوں کی کوئی صفائی نہیں ہوئی تھی اور سندھ حکومت اور شہری ادارے مون سون کو سر پر دیکھ کر بھی سوئے ہوئے تھے اور ان کے...
    ایک دن شام سات بجے تک چیف سیکریٹری دفتر میں کام کر رہے تھے۔ یہ 1998 کا زمانہ تھا۔ میرے پاس چند اہم کاغذات تھے جنھیں دکھا کر منظوری لینا ضروری تھا۔ فائلیں لے کر جب ان کے دفتر پہنچا، وہ غور سے اہم فائلیں پڑھ کر حکم نامہ لکھ رہے تھے۔میں آرام سے ساتھ والی کرسی پر بیٹھ گیا۔ پندرہ منٹ کی خاموشی کے بعد چیف سیکریٹری کہنے لگے کہ میں نے وزیراعلیٰ سے منظوری لے کر تمہیں ڈپٹی کمشنر پوسٹ کر دیا ہے۔ ضلع کا نام لورالائی ہے۔ پنجاب سے قدرے نزدیک ہے۔ جمعیت العلماء اسلام کے سینئر وزیر بھی وہیں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہاں خیال کرنا، وہاں قبائلی مسئلے کافی شدت سے پنپ رہے ہیں، جرگے...
    بیجنگ: جنوبی کوریا نے گزشتہ کئی برسوں سے کشیدگی کے بعد چین کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے وفد نے دورہ چین کے دوران بیجنگ میں بتایا کہ چین کے ساتھ حالیہ برسوں میں تعلقات خراب رہے ہیں تاہم اب امید ہے کہ تعلقات معمول پر آئیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوبی کوریا کے صدر لی جائے میونگ نے وفد کو چین بھیج دیا ہے اور وہ خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے واشنگٹن کے دورے پر ہیں۔ جنوبی کوریا کی اسمبلی کے سابق اسپیکر پارک بائیونگ سیوگ کی سربراہی میں وفد نے چین کے وزیرخارجہ وانگ یی سے ملاقات...
    سٹی 42: بھارت پرپاکستانی فوجی اورسفارتی فتوحات کے عالمی اثرات کے عنوان سے سیمینار ہوا جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ،بھارتیوں کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس ہوتی تھی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا پاک بھارت جنگ کی بہت سارے واقعات کا عینی شاہد ہوں،ہمارے ادارے پس پردہ رہ کر خدمات سرانجام دے رہےتھے ، بھارتیوں کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس ہوتی تھیاس جنگ کے جیتنے میں ہماری انٹیلی جنس ایجنسز کا بہت اہم کردار ہے،ایجنسیز کےآفیسرز پس پردہ مجاہدوں نے بہت کام کیا ہے،چھے بھارتی جہازوں کی ہمارے پاس مکمل ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیںبھارتی فوج نے سات مزائل ہماری اہم ترین بیس پر...
    رواں ہفتے قیام پاکستان کے 78 سال مکمل ہوئے۔ اس ملک نے ہمیں کیا دیا؟ اس موقع پر یہ سوال اکثر سننے کو ملتا ہے۔ تنقید نما یہ سوال اتنا بے جا بھی نہیں تاہم اس سوال کے پیچھے بیشتر اوقات ہم ایسے لوگوں کا تساہل اور تن آسانی بھی چھپی ہوتی ہے جو شکوہ ظلمت شب کو ہی اپنا کمال جانتے ہیں تاہم بقول فراز حقیقت کچھ یوں ہے: شکوۂ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے بہت زیادہ نہ سہی لیکن وطن عزیز میں چند نام ور لوگ ضرور ایسے ہیں جنھوں نے بامقصد زندگی گزاری اور اس ملک کے لیے اپنی اپنی حیثیت میں جو بن پڑا، کیا۔ یوم آزادی...
    لیاری میں پینے کے پانی کی تاریخ پر طائرانہ جائزہ لیتے ہیں۔ لیاری میں قلت آب کا مسئلہ دیرینہ اور پیچیدہ رہا ہے۔اس ضمن میں اب تک اربوں روپے کی لاگت سے پانی کی فراہمی کے کئی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے گئے ہیں۔ 2006کے وسط میں اس وقت کے ناظم شہر کراچی مصطفیٰ کمال نے انتیس کروڑ روپے کی لاگت سے 33 انچ قطر کی پائپ لائن غریب آباد سے لے کر لیاری تک بچھائی گئی تھی اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس لائن کو k-3 پروجیکٹ کا پانی سپلائی کیا جائے گااور لیاری میں فراہمی آب کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ ان دنوں لیاری ٹاؤن کے ناظم ملک محمد فیاض تھے جن کی کوششوں سے یہ...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2025ء) 1 سال میں 12 ہزار ارب روپے ٹیکس دینے والی عوام پر احسن اقبال کی تنقید، کہا پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، 8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا بھی حیران کن دعوٰی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، مضبوط معیشت کی بنیاد ٹیکس، برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری پر ہوتی ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دو سال قبل بحرانی صورت حال تھی، یکم اپریل 2022...
    مرینہ خان کے حمیرا اصغر کی دردناک موت سے لاعلمی نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا اور ایک ہنگامہ برپا ہوگیا۔ پی ٹی وی ڈراموں میں لازوال کردار نبھانے والی سینئر اداکارہ اور ڈائریکٹر مرینہ خان ایک متنازع بیان کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔ مرینہ خان نے یہ تبصرہ ایک ٹی وی شو میں کیا جہاں وہ ڈراما ’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ پر ریویو دے رہی تھیں۔ اس شو میں دیگر سینیئراداکارائیں بھی تھیں۔ اس دوران عتیقہ اوڈھو نے ڈرامے کے ایک سین پر بات کرتے ہوئے پوچھا کہ یہ سین کس کی یاد دلاتا ہے؟ جس میزبان نے فوراً کہا کہ یہ کیس حمیرا اصغر سے ملتا جلتا ہے جبکہ سمیع...
    ’ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں 14 اگست کو پیش آئے ایک دل دہلا دینے والا واقعے نے نیا موڑ لے لیا ہے۔ اس دن 37 سالہ طلاق یافتہ خاتون ادیبہ خالد نے مبینہ طور پر اپنے دو کمسن بچوں کو ذبح کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے آٹھ سالہ بیٹے ضرار اور چار سالہ بیٹی سامعہ کو کچن کے چاقو سے واش روم میں قتل کیا اور بعد ازاں لاشوں کو کمرے میں لا کر اپنی گود میں لے کر بیٹھ گئی۔ ملزمہ کے سابق شوہر غفران خالد نے دعویٰ کیا کہ بچے والدہ کے پاس رہنے گئے تھے اور 14 اگست کی دوپہر تقریباً ڈھائی بجے ادیبہ نے اسے...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں مصروف ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، ہیلی کاپٹر سیلاب میں امدادی کارروائیوں کے لیے مختص کیا گیا تھا ۔ صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کے ریسکیو آپریشن میں شریک تھا کہ مہمند پنڈیالی سوکئی پہاڑی پر حادثے کا شکار ہوا۔ہیلی کاپٹر حادثے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مختلف اضلاع میں بادل پھٹنے سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی تھی کہ ریسکیو اور ریلیف کی کاروائیوں کیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں. کمشنر ملاکنڈ اور ڈپٹی...
    روس نے انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی کالز کی روک تھام کا فیصلہ کیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق روس نے میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم پر مبینہ طور پر دھوکا دہی اور دہشتگردی کے کیسز میں معلومات فراہم نہ کرنے کے سبب یہ فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل 2017 میں چین نے اپنے گریٹ فائر وال کا استعمال کرتے ہوئے اوور سیز سرورز کے ٹریفک کو روکنا شروع کیا تھا۔ چینی صارفین اس کی متبادل ایپ وی چیٹ استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ شمالی کوریا میں بھی پلیٹ فارم پر پابندی عائد ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں 2017 سے متعدد ایپس پر انٹرنیٹ سے انٹرنیٹ وائس اور ویڈیو کالز پر پابندی عائد تھی، لیکن...
    بچوں کے والد کے ملازم نے مزید بتایا کہ بدھ کو بھی معمول کے مطابق بچوں کو چھوڑا، لیکن شام گئے تک والدہ کی کال نہ آنے پر رابطہ کیا تو خاتون نے کہا کہ بچے آج رات وہیں رہیں گے اور صبح لے جائیے گا۔ صبح والد کی ہدایت پر جب میں گھر پہنچا تو باتھ روم میں دونوں بچوں کی لاشیں خون میں لت پت پڑی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سنگدل ماں نے اپنے دو کمسن بچوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا، جبکہ پولیس نے ماں کو حراست میں لیکر آلہ قتل برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق...
    دی ہنڈریڈ لیگ میں افغان کرکٹر راشد خان نے نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کو ناقابل یقین چھکا لگا کر حیران کر دیا۔ اوول انوینسیبلز کی جانب سے نمائندگی کرنے والے راشد خان کے چھکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے ’’اشتعال انگیز‘‘ چھکا قرار دیا گیا۔ ٹم ساؤتھی برمنگھم فینکس کی جانب سے نمائندگی کر رہے ہیں۔ راشد خان گیند پھینکے سے قبل ہی وکٹوں کے سامنے ادھر اُدھر ہوگئے اور جیسے ہی ٹم ساؤتھی نے راشد کی ٹانگوں کی طرف فل لینتھ گیند کی، بلے باز نے بے نیازی سے اسے ڈیپ اسکوائر لیگ کے اوپر سے ایک سیدھا چھکا مار دیا۔ دی ہنڈریڈ لیگ نے راشد خان کے شاندار چھکے کی ویڈیو...
    بھارتی کرکٹر آکاش دیپ اپنی ''ڈریم کار'' خرید کر مشکل میں پھنس گئے۔ آکاش دیپ نے اپنی پسندیدہ کار خریدنے کی خوشی میں انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی تھی تاہم چند روز بعد اترپردیش ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے انہیں اور ڈیلر شپ کو نوٹس جاری کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ گاڑی ''ہائی سیکیورٹی رجسٹریشن پلیٹ'' کے بغیر چلائی جارہی تھی جو قانونی طور پرلازمی ہے۔  اس معاملہ پر ڈیلر شپ کو ایک ماہ کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ آکاش نے دورہ انگلینڈ سے واپسی پر وہ گاڑی خریدی تھی جس کے پہلے وہ خواب دیکھا کرتے تھے۔         View this post on Instagram                       A...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)5 اگست کے ملک گیر احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے 14 اگست کو دوبارہ احتجاج کی کال دی تھی۔ تاہم، یہ فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا کہ 14 اگست کو بانی چیئرمین کی کال پر احتجاج کیا جائے یا نہیں۔ گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل میں بہنوں اور وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے 5 اگست کے ملک گیر مظاہروں کو کامیاب قرار دیا تھا اور کارکنوں اور قیادت کو مزید احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی، ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ اگلا احتجاج 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر ہوگا۔ ...
    سری نگر(نیوز ڈیسک) بھارت کی اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی نے 1990 میں پیش آنے والے نرس سرلا بھٹ کے قتل کے 35 سال پرانے مقدمے کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے تجزیہ کار انصاف کی فراہمی کے بجائے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری کریک ڈاؤن کو جواز دینے اور کشمیری مسلمانوں کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش قرار دے رہے ہیں۔ یہ واقعہ بھارتی حکومت کے مطابق کشمیری پنڈتوں کی ہجرت کے آغاز کا سبب بنا، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہجرت زیادہ تر رضاکارانہ تھی۔ 11 اگست کو سری نگر میں آٹھ مقامات پر چھاپے مارے گئے، جن میں سابق جے کے ایل ایف ارکان پیر نور الحق شاہ اور یاسین ملک کے...
    5 اگست کے ملک گیر احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے 14 اگست کو دوبارہ احتجاج کی کال دی تھی۔ تاہم، یہ فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا کہ 14 اگست کو بانی چیئرمین کی کال پر احتجاج کیا جائے یا نہیں۔ گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل میں بہنوں اور وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے 5 اگست کے ملک گیر مظاہروں کو کامیاب قرار دیا تھا اور کارکنوں اور قیادت کو مزید احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی، ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ اگلا احتجاج 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر ہوگا۔ یہ بھی...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں طلبا یونین کی بحالی سے متعلق درخواست پر 5 ہفتوں میں طلبہ یونین کے انتخابات کا ضابطہ اخلاق بنانے کی رپورٹ طلب کرلی۔ ہائیکورٹ میں تعلیمی اداروں میں طلبا یونین کی بحالی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ طلباء یونین کے انتخابات کے انعقاد کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے وزارت جامعات اور بورڈز سے بھی طلبا یونین کی بحالی سے متعلق اقدامات کی وضاحت طلب کی تھی۔ جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر لیگل نے جواب جمع کرایا تھا۔ وکیل عثمان فاروق نے موقف دیا کہ جواب میں کہا گیا تھا کہ طلبا یونین کے انتخابات کے لیے قوانین اور قواعد...
    —فائل فوٹو آزادی کا اعلان 15 اگست کو ہوا لیکن پاکستان میں یوم آزادی 14 اگست کو کیوں منایا جاتا ہے؟ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے ٹھوس دستاویزی شواہد کے ساتھ وجوہات بتا دیں۔حامد میر کے مطابق انڈین انڈیپینڈنس ایکٹ 1947 کے تحت یہ ایک حقیقت ہے کہ بھارت اور پاکستان دونوں 15 اگست کو قائم ہوئے، اس ایکٹ میں لکھا ہوا تھا کہ دونوں ممالک ایک ہی دن آزاد ہوں گے اور پھر 15 اگست کو دونوں ممالک وجود میں آ گئے۔پاکستان کا جو پہلا ڈاک ٹکٹ ہے اس پر بھی پاکستان کا یوم آزادی 15 اگست تحریر ہے لیکن پھر یہ 15 اگست سے 14 اگست کیسے بنا؟ جون 1948 میں وزیراعظم...
    تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں شاہین آفریدی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تین میچوں کی سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے، ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرا میچ میزبان ویسٹ انڈیز کے نام رہا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے گزشتہ 31 برسوں میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 10 ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتی ہیں۔...
    لاہور: نصیر آباد پولیس نے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔  پولیس ترجمان کے مطابق شوہر سمیع اللہ اور خاتون ثمینہ کو فون لوکیشن سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا، خاتون ملزمہ گلبرگ عسکری 5 میں واقع گھر میں کام کرتی تھی۔ گھر سے گھریلو اشیاء اور نقدی غائب ہونے کے باعث ملزمہ کو کام سے فارغ کر دیا گیا تھا تاہم ملزمہ نے چوری چھپے گھر کی ڈپلیکیٹ چابی بنا رکھی تھی۔ دونوں ملزمان گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کر کے فرار ہوگئے تھے، ملزمان ضلع قصور کے رہائشی ہیں واردات کے بعد 1 سال سے لاہور میں روپوش تھے، ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا...
    خواب، جذبے، جدوجہد، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کا نام ’’پاکستان‘‘ ہے، مملکت خداداد پاکستان کی عظیم کہانی مصنفہ اور شاعرہ کشور ناہید کی زبانی سنیئے۔ کشور ناہید بتاتی ہیں کہ آزادی کے وقت ٹرین میں موجود جوان لڑکیوں کو پکڑ کر لے جاتے تھے جبکہ مسافر ٹرینوں میں موجود لڑکوں کو مار دیتے تھے۔ مصنفہ نے بتایا کہ اس وقت ایک ٹرین کراچی اور دوسری سیدھی لاہور آتی تھی، پاکستان آنے والے لوگوں کو جہاں پناہ ملتی تھی وہیں رک جاتے تھے۔ شاعرہ کشور ناہید کہتے ہیں کہ سرکاری ملازموں نے خود بتایا ہمارے پاس کوئی کرسی یا میز نہیں تھی، سرکاری ملازمین نے بتایا ہم زمین پر بیٹھ کر کاغذوں پر لکھتے تھے اور کاغذوں کو جوڑنے کے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)لاہور کے علاقے غازی آباد میں بزرگ خاتون کی بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق سی سی ڈی اہلکار اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ مناواں جارہے تھے۔(جاری ہے) اس دوران 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان مارے گئے۔ہلاک ملزمان میں سے ایک وہ ملزم بھی شامل تھا جس نے بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچیں تھیں۔یاد رہے کہ غازی آباد میں بزرگ خاتون کے ساتھ واردات ہوئی تھی، وہ دکان پر بیٹھی تھیں کہ ایک شخص ان کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہوگیا تھا۔اس واقعے کی...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اور ان کے بھائی فیصل خان کے درمیان کشیدہ تعلقات کی خبریں پہلے بھی گردش میں رہی ہیں، مگر حال ہی میں فیصل خان کے ایک انکشاف نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ فیصل خان کا کہنا ہے کہ چند سال قبل عامر خان نے انہیں ممبئی میں اپنے گھر پر ایک سال سے زیادہ عرصے تک قید رکھا۔ اس دوران ان کا موبائل فون چھین لیا گیا، انہیں زبردستی دوائیں دی جاتی رہیں اور کمرے کے باہر پہرہ دینے کے لیے گارڈز موجود تھے تاکہ وہ باہر نہ نکل سکیں۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں فیصل نے بتایا کہ اس وقت ان کی فیملی نے ان پر شیزوفرینیا کا الزام لگایا...
    بیرسٹر گوہر : فائل فوٹو  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو پی ٹی آئی 180 سیٹوں پر کامیاب ہوئی تھی مگر یہ مینڈیٹ چھینا گیا، آج ہمارے ایوان میں 76 نمائندگان رہ گئے ہیں۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری بھی ہوا اورجو ملا ہوا مینڈیٹ تھا وہ تسلیم نہیں ہوا، پاکستان تحریک انصاف نے تین کروڑ ووٹ لیے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک تب تک چلے گی جب تک ہر دل عزیز لیڈر کو رہائی نہیں ملتی، ہم نے ہمیشہ 9 مئی کی مذمت کی ہے، ہمارے رہنماؤں کو دس، دس اور پانچ، پانچ سال کی سزا ہوئی،  یاسمین راشد 74...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے عامر لیاقت حسین کی مبینہ ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں یوٹیوبر یاسر شامی کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کراچی کی عدالت میں یوٹیوبر یاسر شامی کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یاسر شامی کے خلاف شواہد موجود نہیں جبکہ  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی رپورٹ میں بھی یاسر شامی کے خلاف شواہد نہیں تھے۔ 5اگست احتجاج؛ پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم ...
    پاکستان تحریک انصاف اکثر و بیشتر یہ دعویٰ کرتی ہے کہ پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی وجہ سے ان کے دورِ حکومت میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ڈرون حملے مسلم لیگ ن کی حکومت کے دوران میں ہی 2015 میں بند ہو گئے تھے۔ اس مناسبت سے یہ جائزہ لینا چاہیے کہ 2013 میں جب مسلم لیگ ن کو اقتدار ملا تو پاکستان کن بحرانوں سے دو چار تھا اور 2018 میں جب پی ٹی آئی کو حکومت ملی تو صورتِ حال کیا تھی۔  2013میں جب مسلم لیگ ن نے اقتدار سنبھالا تو پاکستان مختلف بحرانوں کا شکار تھا۔ جن میں توانائی کا شدید بحران، معیشت کی نازک حالت، بدترین دہشت گردی، ڈرون...
    پشاور: آج سے تقریباً ایک سال پہلے، 2024 کے دوران خیبر پختونخوا کا ضلع کرم پاکستان میں تقریباً ہر نیوز ہیڈلائن کی زینت تھا اور فرقہ ورانہ لڑائیوں کے نتیجے میں سیکڑوں بے گناہ افراد اپنی جان قربان کر چکے تھے۔ ٹل، پاڑا چنار مین شاہراہ بند تھی اور زندگی مشکل تھی مگر آج، اگست 2025 کے کُرم کو دیکھیں تو الحمد للہ، چیزیں خاصی بہتر نظر آتی ہیں- کچھ مقامات پہ فتنتہ الخوارج کی وجہ سے ہونے والے اکا دکا چھوٹے واقعات کے علاوہ کچھ بھی برا نظر نہیں آ رہا۔ ایسا کیا ہوا؟؟ روڈ پروٹیکشن فورس (RPF) کا قیام کیسے کیا ہے اور اس کو کیسے عمل میں لایا گیا؟ لوگوں نے ہزاروں کی...
    —فائل فوٹو مستونگ کے قرہب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے، جس میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق  دھماکا اس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس گزر رہی تھی۔ رحیم یار خان: عوام ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیںریلوے حکام کے مطابق ٹرین پشاور سے کراچی آرہی تھی۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ حکام نے کہا کہ سپیزنڈ مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے صبح 9 بجے روانہ ہوئی تھی۔
     (عیسیٰ ترین)مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔  ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے صبح 9 بجے روانہ ہوئی تھی کہ سپیزنڈ مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر اس وقت دھماکا ہو گیا جب جعفر ایکسپریس گزر رہی تھی۔  حکام کا بتانا ہے کہ دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں  ریلوے حکام کا کہنا ہے  دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔  یاد رہے چند روز قبل سبی میں...
    ’’نو سال قبل میں اس وقت بیوہ ہوئی تھی جب میرے پاس چار بچے تھے، میری اپنی عمر تیس برس کے لگ بھگ تھی، میرے شوہر دفتر جاتے ہوئے کسی گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہو گئے اور مجھ پرگویا آسمان آن گرا۔ میرے بچوں کی عمریں بالترتیب دس، آٹھ ، چھ اور چار برس کی تھیں، دو بیٹیاں اور دو بیٹے۔ کوئی جمع پونجی تھی نہ کوئی بچت اور نہ ہی سرچھپانے کو اپنی کوئی چھت۔ میرے میکے اور سسرال میں بھی مشکلات کے انبار تھے، کسی کی طرف سے بھی مدد کی توقع عبث تھی۔ رشتہ دار بھی چار دن ہمدردی دکھا کر غائب ہو گئے۔کوئی کہتا کہ بیت المال سے زکوۃ فنڈ سے اپنے لیے ماہانہ وظیفہ...
    اسلام  آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن آف پاکستان نے دوہری شہریت کیس کا فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمشن نے سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے امتیاز محمود کی نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی، درخواست رشدہ لودھی اور نعیم شہزاد نے دائر کی تھی۔ ایم پی اے امتیاز محمود پر کینیڈین شہریت چھپانے کا الزام تھا، الیکشن کمشن نے شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ قبول کیا۔ امتیاز محمود نے 10 دسمبر 2022ء کو کینیڈین شہریت ترک کی، کاغذات نامزدگی 21 دسمبر 2023ء کو جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی سے قبل شہریت ترک کی جا چکی تھی۔  کمشن نے دلائل سننے کے بعد ریفرنس خارج کر دیا۔ ریفرنس کے مطابق نعیم شہزاد کو دوسرا کامیاب امیدوار قرار دینے کی...
    جکارتہ: انڈونیشیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے 2,000 زخمی شہریوں کے علاج کے لیے اپنے غیر آباد جزیرے "گالانگ" پر قائم ایک میڈیکل سینٹر کو فعال کرے گا۔  انڈونیشیائی صدر کے ترجمان حسن ناصبی کے مطابق یہ عمل زخمیوں کے علاج اور ان کے اہل خانہ کے عارضی قیام کے لیے ہوگا، اور یہ کسی قسم کی نقل مکانی یا مستقل ہجرت نہیں ہے۔ حسن ناصبی کا کہنا ہے کہ ان زخمیوں کو علاج کے بعد دوبارہ غزہ واپس بھیج دیا جائے گا۔ اس میڈیکل سینٹر کی تعمیر دراصل کووڈ-19 کے مریضوں کے لیے 2020 میں کی گئی تھی، جبکہ ماضی میں یہ جزیرہ اقوام متحدہ کے تحت ویتنام جنگ سے متاثرہ پناہ گزینوں کا کیمپ بھی...
    فائل فوٹو لاہور میں چوہنگ کے علاقے میں خاوند کے سامنے بیوی کے گینگ ریپ کا چوتھا مرکزی ملزم پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے قصور میں چھاپا مارا، فائرنگ کے تبادلے میں مرکزی ملزم عمران ہلاک ہوگیا۔سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ملزم عمران نے گینگ ریپ کی مکمل پلاننگ کی تھی۔سی سی ڈی حکام کے مطابق مقدمے میں نامزد 3 ملزمان اویس، زاہد اور ارشاد پہلے مقابلے میں مارے جاچکے ہیں۔واضح رہے کہ چوہنگ میں 4 ملزمان نے خاتون کو خاوند کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔واقعے کا وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو متاثرہ...
    انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کے رواں ایڈیشن کے لیے کوکابُرا کی متنازع سفید گیندوں کے استعمال کو روک دیا۔ گزشتہ برس کے سیزن میں کھلاڑیوں کی جانب سے ان گیندوں کو منفی فیڈ بیک ملا تھا اور ان کو ٹورنامنٹ میں کم اسکور کا سبب قرار دیا گیا تھا۔ گزشتہ سیزن میں گزشتہ سے پیوستہ کے مقابلے میں فی گیند 1.37 رنز کی کمی واقع ہوئی تھی۔ جو کہ چھوٹی طرز کی دیگر لیگز جیسے کہ آئی پی ایل، پی ایس ایل وغیرہ کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ جبکہ اس فارمیٹ کا مقصد ہی مزید جارحانہ بلے بازی کو پیش کرنا تھا۔ لیکن ڈینئل ورال اور ٹم ساؤتھی جیسے نئی گیند...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک )نادرانے وراثتی سرٹیفکیٹ کے حصول کا عمل نہایت آسان اور سہل بنا دیا ہے، جس سے شہریوں کے لیے وراثت کے حقوق کا دعویٰ کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔ منگل کے روز جاری ہونے والے ایک نئے اعلامیے کے مطابق، قانونی ورثا اب پاکستان بھر میں قائم کسی بھی 186 سکسیشن سرٹیفکیٹ یونٹس (SFUs) پر درخواست جمع کرا سکتے ہیں — قطع نظر اس کے کہ وراثتی جائیداد کس صوبے یا علاقے میں واقع ہے۔ یہ یونٹس نادرا کے مراکز میں اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں قائم ہیں۔ بائیومیٹرک عمل بھی مزید آسان نادرا نے بائیومیٹرک تصدیق کے عمل کو بھی سہل بنا دیا ہے۔ اب قانونی...
    اداکارہ ژالے سرحدی نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں انہیں شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ژالے سرحدی نے بتایا کہ انہیں کی گئی پیشکش بہت جارحانہ نہیں تھی، مگر پیشکش ضرور تھی اور یہ بات انہیں ایک ایسے ہدایتکار نے کہی تھی جو آج بھی انڈسٹری میں کام کر رہا ہے۔ اداکارہ کے مطابق ہدایتکار نے انہیں ایک پروجیکٹ کے لیے یہ کہہ کر مسترد کیا کہ وہ بہت لمبی ہیں، حالانکہ قد کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ بعد ازاں اسی ہدایتکار نے انہیں یہ تجویز دی کہ اگر وہ اپنا پسندیدہ کردار حاصل کرنا چاہتی ہیں تو انہیں کچھ...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب تنقید اور دھمکیوں کو باضابط جواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے خود انڈیا کو روسی گیس درآمد کرنے کی ترغیب دی تھی قبل ازیں صدر ٹرمپ نے”ٹروتھ سوشل‘ ‘پر لکھا تھا کہ انڈیا کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں روسی جنگی مشین کتنے لوگوں کو مار رہی ہے. امریکی صدر انڈیا پر 25 فیصد ٹیرف کا اعلان کر چکے ہیں اور اب انہوں نے اضافی محصولات لگانے کا عندیہ دیا ہے دہلی نے ٹرمپ کی دھمکی کو غیر منصفانہ اور غیر معقول قرار دیا ہے.(جاری ہے) بھارتی جریدے کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے...
    معروف فلمساز سنیل درشن نے ایک بار پھر اکشے کمار اور پریانکا چوپڑا کے درمیان مبینہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی شدہ مردوں کو زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اس واقعے کے لیے پرینکا کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ سنیل درشن، جنہوں نے اکشے کمار کے ساتھ لگاتار 7 فلموں میں کام کیا تھا، نے انکشاف کیا کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں دراڑ اسی وقت آئی جب اکشے کی پریانکا کے ساتھ مبینہ قربت کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ سنیل درشن کا انکشاف بولی ووڈ ببل کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں ان سے پوچھا گیا کہ آخر ایسا کیا ہوا تھا کہ اکشے کمار نے فلم ’برسات‘ کی شوٹنگ کے دوران...
    اسلام آباد (این این آئی + نوائے وقت رپورٹ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والے مضمون میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پاکستان امریکی تعلقات کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔ مضمون کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں۔ 18 جون کو ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ان کی نجی ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو مردہ معیشت قرار دے کر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔ دی اکانومسٹ کے مطابق...
    پچھلے سال انھی مون سون کے دنوں کی بات ہے، جب ایک روز اخبار کھولا تو رانا عبدالرحمان صاحب کی گمشدگی اور پراسرار موت کی خبر پڑھی، دل کٹ کے رہ گیا۔ معلوم ہوا کہ ایک روز پہلے صبح سویرے گھر سے نکلے، مگر نہ تو اپنے دفتر پہنچے اور نہ گھر واپس آئے۔ ان کے اہل خانہ، دوست احباب سارا دن ان کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے، پر کوئی سراغ نہ پایا۔ دوسرے روز یہ اطلاع ان کے چاہنے والوں پر بجلی بن کے گری کہ وہ زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ لاہور سے بہت دور،ان کے آبائی پنڈچک 39 گ ب ستیانہ فیصل آباد کی نہر ان کو اپنی سرد آغوش میں لے چکی تھی۔...
    معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے حالیہ انٹرویو میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق سے منسوب تعلقات کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کی ویرات کوہلی سے ملاقات صرف ایک بار 2012 میں ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی، اور اس کے بعد نہ کوئی بات چیت ہوئی، نہ دوبارہ ملاقات۔ تمنا نے کہا: “میں نے ان سے صرف ایک دن ملاقات کی۔ اس کے بعد کوئی بات نہیں ہوئی، نہ ہی کوئی ملاقات۔” ایک اور مشہور افواہ یہ تھی کہ تمنا نے سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق سے خفیہ شادی کر لی ہے۔ یہ قیاس آرائیاں ایک تصویر کی بنیاد پر...
    برطانوی جریدہ دی اکانومسٹ نے پاک امریکہ تعلقات میں بہتری اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی قرار دے دیا 3 اگست کو شائع ہونے والی ایک تفصیلی رپورٹ میں برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان بہتر ہوتے تعلقات کو امریکی خارجہ پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کی علامت قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات کو خطے میں سفارتی تبدیلی کی ابتدا سمجھا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کو نئی سمت دیتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اس میں مرکزی کردار...
    ذرائع مالی سال 24-2023 میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات 20 ہزار ڈالر تھیں، جبکہ مالی سال 23-2022 میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات ایک لاکھ ڈالر تھیں۔ اسی طرح مالی سال21-2020 اور 22-2021 میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر تھیں جبکہ مالی سال20-2019 میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات 10 ہزار ڈالرز تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا ہر گزرتے سال ایران سے درآمدات پر انحصار میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، امریکی پابندیوں کے باعث ایران کیلئے پاکستانی برآمدات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ گزشتہ 6 سال میں پاکستان کی ایران سے درآمدات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق مالی سال 25-2024 میں پاکستان کی ایران سے درآمدات ایک ارب 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں، جبکہ مالی سال...
    کراچی (شوبز ڈیسک):پاکستان کی معروف اداکارہ دُرِفشاں سلیم نے بالآخر ساتھی اداکار بلال عباس کے ساتھ خفیہ نکاح کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ دُرِفشاں سلیم، جنہوں نے عشق مرشد، کیسی تیری خودغرضی اور جیسے آپ کی مرضی جیسے مقبول ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے، حال ہی میں ایک انٹرویو میں ان افواہوں پر بات کی جو ان کی اور بلال عباس کی شادی سے متعلق گردش کر رہی تھیں۔ انہوں نے ڈرامہ عشق مرشد میں بلال عباس کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا، اور ان کی جوڑی کو مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ انٹرویو کے دوران جب ان سے بلال عباس کے ساتھ خفیہ نکاح کی خبروں کے بارے میں سوال کیا گیا تو...
    احمد منصور: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع مضمون میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین، دی اکانومسٹ نے فیلڈ مارشل کی پاک، امریکی تعلقات کی کوششوں کو سراہا۔ دی اکانومسٹ میں شائع مضمون کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں، فیلڈ مارشل کی 18 جون کو ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی۔ مودی کی گھٹیا سیاست، بہار میں الیکشن سے قبل لاکھوں ووٹرز کو فہرست سے باہر کردیا 3 اگست کو برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والے مضمون میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش...
    بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا جنہوں نے ہندی، تامل اور تیلگو فلموں میں یکساں مقبولیت حاصل کی ہے ان کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق سے تعلقات کی خبریں منظرِ عام پر رہی ہیں۔ ان کی عبد الرزاق کے ساتھ ایک تصویر بہت وائرل ہوئی تھی جو زیورات کی دکان میں لی گئی تھی، تب سے صارفین کا خیال تھا کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ اب حال ہی میں تمنا بھاٹیا نے ایک شو کے دوران وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کے مطابق تو میری عبد الرزاق سے شادی بھی ہو چکی تھی۔ انہوں ںے ساتھ ہی کہا ’مذاق مذاق میں عبدالرزاق‘۔ یہ بھی پڑھیں: کرکٹر عبدالرزاق اور بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا...
    شمس الاسلام قتل کیس: شاہد آفریدی نے مقتول اور مبینہ قاتل کے درمیان صلح کرائی تھی، نامزد ملزم کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں معروف قانون دان خواجہ شمس الاسلام کا قتل کیس تیزی سے حل ہونے کے قریب پہنچ رہا ہے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ملزم کے اعترافی بیان نے واقعے کی تفصیلات مزید واضح کر دی ہیں۔ پولیس اور ذرائع کے مطابق یہ قتل پرانی دشمنی اور ذاتی انتقام کا نتیجہ نکلا ہے۔ لیکن حیران کن پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب مقدمے میں نامزد ایک ملزم نے دعویٰ کیا کہ معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے مقتول شمس الاسلام اور ان...
    مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ’ونڈوز 11 SE‘ کو ختم کر رہا ہے، جو خاص طور پر اسکولوں اور کم قیمت لیپ ٹاپس کے لیے بنائی گئی تھی۔ یہ ونڈوز 2021 میں لانچ کی گئی تھی اور اس کا مقصد گوگل کے ’کروم او ایس‘ کا مقابلہ کرنا تھا۔ یہ ایک سادہ، کم وسائل استعمال کرنے والی اور طلبہ و اساتذہ کے لیے آسان ونڈوز تھی، لیکن اب کمپنی نے اسے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مائیکروسافٹ اس ونڈوز 11 ورژن کو ختم کر رہا ہے: کیا آپ کا پی سی کام کرنا چھوڑ دے گا؟ تمام تفصیلات یہاں ونڈوز 11 SE کب تک چلے گی؟ مائیکروسافٹ نے بتایا ہے کہ ونڈوز 11 ایس ای...
    عمران خان نے ڈیل کی آفر لے جانے پر علی امین پر جوتی اٹھا لی تھی، سہیل وڑائچ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز سینئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے ملکی سیاست اور طاقت کے کھیل پر اہم انکشافات کیے ہیں۔ معروف اینکر پرسن منصور علی خان کو ایک خصوصی انٹرویو میں سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان کو 100 فیصد آفر دی گئی تھی ،آفر لانے پر گنڈا پور پر جوتی اُٹھائی گئی ،بشریٰ بی بی کی آمد عمران خان کی بڑی سیاسی غلطی بنی،علیمہ خان، عمران خان کا فیمیل ورژن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک پی ٹی آئی طاقتور ہے، موجودہ حکومت چلتی رہے گیاور صدر آصف...
    لیاری کے بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال کلب نے ناروے کپ 2025 کا بوائزانڈر 15 ٹائٹل جیت لیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ناروے کے دالحکومت اوسلومیں منعقدہ دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں کراچی کے علاقہ لیاری کے  کھلاڑیوں پرمشتمل بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال کلب نے بوائز انڈر15 ایونٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔ ٹیم نے ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل میں ناروے کے یووک لین ایف سی کو 0-2 سے مات دے کرٹائٹل اپنے نام کیا۔ کھیل کے پہلے ہاف میں احمد علی نے اپنی ٹیم کوسبقت دلوائی، دوسرے ہاف میں اویس نے گول کرکے برتری کو دوگنا کردیاجوحتمی ثابت ہوئی۔ بیٹرفیوچرکلب نے گزشتہ برس بھی فائنل میں رسائی پائی تھی۔  دریں اثنا فاتح ٹیم کے ہیڈ کوچ...
    بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا زیورات سے بھرا ہوا قیمتی بیگ لندن کے گیٹ وِک ایئرپورٹ سے چوری ہو گیا ہے۔ اداکارہ اروشی روٹیلا نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ وِمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے لندن گئی تھیں۔ جس سے واپسی پر ائیرپورٹ پر ان کا تقریباً 70 لاکھ روپے مالیت کے زیورات سے بھرا بیگیج بیلٹ سے غائب ہو گیا۔ A post common by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis) اروشی نے ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کی خامیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اتنی سخت سیکیورٹی کے باوجود بیگ کس طرح غائب ہو سکتا ہے۔ اداکارہ نے اپنے بیگ اور ٹکٹ کی تفصیلات اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے متعلقہ حکام...
    بنگلا دیشی یوٹیوبر اور ماڈل شانتا پال کو کلکتہ سے متعدد جعلی بھارتی دستاویزات رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کلکتہ کے علاقے بکرم گڑھ میں کرائے کے فلیٹ پر چھاپہ مارا اور اداکارہ کو گرفتار کر کے گھر سے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے ایک بڑے نیٹ ورک کا پتہ چلایا۔ پولیس نے 28 سالہ شانتا پال کے قبضے سے دو جعلی آدھار کارڈ، ایک ووٹر آئی ڈی، ایک راشن کارڈ اور ایک پین کارڈ برآمد کیا ہے، جو تمام مغربی بنگال کے مختلف پتوں پر رجسٹرڈ تھے۔ پولیس کے مطابق اداکارہ اپنے ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی بھارت میں ہی چھپ کر مقیم تھیں جبکہ وہ...
    بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے صحافی نے مشعال یوسفزئی کے سینیٹر بننے سے متعلق سوال پوچھ لیا۔راولپنڈی میں صحافی نے علیمہ خان سے سوال کیا کہ مشعال یوسفزئی سینیٹر بن گئی ہیں آپ تو اُن کے خلاف تھیں؟ اس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ انصاف ہونا چاہیے تھا، سینیٹرز کا انتخاب میرٹ پر ہونا چاہیے تھا، میرٹ کی بات ہو تو مشعال کے علاوہ اور بہت لوگ کوالیفائی کرتے ہیں۔یاد رہے کہ حال ہی میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشعال یوسفزئی کامیاب ہوئی تھیں۔مشعال اعظم یوسفزئی کو 86، اپوزیشن کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہتاب ظفر کو 53 اور آزاد امیدوار صائمہ خالد کو ایک...
     پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کی شوٹنگ کے دوران اچانک طبیعت بگڑ گئی، دل کی تکلیف کے باعث ان کو فوری طور پر قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق صبا قمر کو آئی سی یو (انتہائی نگہداشت وارڈ) میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے ایمرجنسی میں متعدد طبی اقدامات کیے جس میں انجوگرافی بھی شامل تھی۔ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ ہسپتال پہنچنے کے وقت اداکارہ کی حالت نہایت تشویشناک تھی اور فوری طبی امداد نہ دی جاتی تو صورتحال جان لیوا ہو سکتی تھی تاہم بروقت علاج اور مکمل نگرانی کے بعد ان کی طبیعت سنبھل گئی۔قریبی ذرائع کے مطابق صبا قمر ایک بڑے پروجیکٹ پر مسلسل کام کر رہی تھیں اور...
    برطانوی شہزادی مارگریٹ کی زندگی پر مبنی ایک نئی کتاب نے تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ ’پرنسس مارگریٹ اینڈ دی کرس، این انکوائری اِنٹو اے رائل لائف‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی اس تصنیف میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزادی مارگریٹ پیدائشی طور پر فیٹل الکحل سنڈروم (ایف اے ایس) کا شکار تھیں، جو مبینہ طور پر ان کی والدہ، کوئن مدر کے حمل کے دوران شراب نوشی کا نتیجہ تھا۔ یہ بھی پڑھیں: شہزادے جارج کی سالگرہ، شہزادی شارلٹ کو بھی اہم ذمہ داری مل گئی یہ دعویٰ پلٹزر پرائز کی نامزد بایوگرافر میریل سیکریسٹ نے کیا ہے۔ کتاب میں شہزادی مارگریٹ کی مزاجی بے اعتدالیاں، جسمانی نشوونما میں کمی، سیکھنے میں مشکلات اور مستقل دردِ شقیقہ...
    فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نشو ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں لیکن اس بار وجہ کوئی فلم یا کردار نہیں بلکہ ایک ذاتی سانحہ ہے۔ اداکارہ نشو نے چند روز قبل ایک ولاگ شیئر کیا تھا جس میں انھوں نے بتایا کہ ہم پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔ میرے داماد کا اچانک انتقال ہوگیا۔ اپنے اس ویڈیو پیغام میں اداکارہ نشو جذبات پر قابو نہ رکھ سکی تھیں اور پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تھیں۔ ان کے داماد کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا تھا۔ تاہم اس ویڈیو میں اداکارہ نشو نے مکمل میک اپ کیا ہوا تھا اور ہاتھوں میں مہندی بھی لگا رکھی تھی جسے سوشل میڈیا صارفین نے ناپسندیدہ قرار دیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے معروف بزنس مین اور ڈائریکٹر ایمکے لائینز مزمل کریم پراچہ دبئی میں کینسر کی بیماری سے انتقال کر گئے، انہوں نے چند ماہ قبل دس کروڑ روپے کا گاڑی کا نمبر بھی خریدا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو ئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق مزمل کریم 4 اگست 1993 میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ مزمل کریم پراچہ نے چند ماہ قبل سندھ حکومت کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹ کی بولی میں حصہ لیا تھا اور مزمل کریم پراچہ نے اے 1 نمبر 10 کروڑ روپے میں خرید کر شہرت حاصل کی تھی۔ مزمل کریم پراچہ کو مختلف ماڈلز کی نئی اور پرانی گاڑیاں رکھنے کا بھی شوق تھا۔ ان...