2025-09-26@19:59:41 GMT
تلاش کی گنتی: 1291
«مقامی مارکیٹ»:
(نئی خبر)
کراچی: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کی تاریخ کا اعلان کردیا اور داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد رواں سال 2025 میں ٹیسٹ فیس 9 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ پی ایم ڈی سی نے ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ 2025 کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے، داخلہ ٹیسٹ اتوار 5 اکتوبر 2025 کو پاکستان سمیت سعودی عرب میں بھی ایک ہی وقت پر منعقد ہوگا۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق امتحان پانچ مختلف جامعات کے تحت لیا جائے گا، جن میں پنجاب کے...
اسلام آباد : پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے باضابطہ طور پر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2025 کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ایم ڈی کیٹ کا ملک اور بیرون ملک انعقاد 5 اکتوبر 2025 کو صبح 10 بجے کیا جائے گا۔پنجاب میں ٹیسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) لاہور کے ذریعے لیا جائے گا.سندھ میں اس کا انعقاد سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کرے گیخیبر پختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں امتحان کا انعقاد کیا جائے گابلوچستان میں یہ ٹیسٹ یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کے زیر نگرانی منعقد ہوگاوفاقی دارالحکومت اسلام آباد...

بھارت پر 50 فیصد ٹیرف: پاکستانی ایکسپورٹ مارکیٹ کیلئے فائدہ اُٹھانا فوری طور پر ممکن نہیں، معاشی ماہرین
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انتظامی حکمنامے کے ذریعے بھارتی مصنوعات پر اِضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا ہے، جس کے بعد بھارت پر کل ٹیرف کی شرح 50 فیصد ہوگئی۔ صدر ٹرمپ نے اپنے انتظامی حکمنامے میں کہاکہ بھارت روس سے تیل خریدنا بند نہیں کر رہا اس لیے اس پر اضافی ٹیرف لگایا جا رہا ہے۔ بھارت کی وزارت خارجہ نے اِس پر ردعمل دیتے ہوئے اس ٹیرف کو غیر منصفانہ قرار دیا اور کہاکہ کئی اور ممالک بھی روس سے تیل خریدتے ہیں پر اُن پر ٹیرف عائد نہ کرکے بھارت کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ ماہرین معیشت کا خیال ہے کہ بھارت پر 50 فیصد ٹیرف کے نفاذ سے پاکستانی برآمدات...
کراچی: سندھ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ اب یونیورسٹیز کے بجائے آئی بی اے سکھر لے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ہوا، جس میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یہ پالیسی پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں کے لیے یکساں ہوگی۔ محکمہ صحت میڈیکل کالجز میں داخلے کو ریگولیٹ کرتا ہے۔ پبلک سیکٹر میں ایم بی بی ایس کی 2550 اور بی ڈی ایس کی 500 نشستیں ہیں جب کہ پرائیویٹ سیکٹر میں ایم بی بی ایس کی 1441 اور ڈینٹل کی 2025 نشستیں...
— فائل فوٹو رواں سال بھی سندھ میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ آئی بی اے سکھر لے گا۔اس بات کی منظوری جمعرات کو سندھ کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ گزشتہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں کچھ بےضابطگیوں پر داخلہ پالیسی میں تبدیلی کی گئی، جبکہ محکمہ صحت میڈیکل کالجز میں داخلے کو ریگولیٹ کرے گا۔ یہ پالیسی پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں کے لیے یکساں ہوگی۔ داخلہ پالیسی میں شفافیت اور میرٹ ہماری اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ پبلک سیکٹر میں ایم بی بی ایس کی 2550 اور بی ڈی ایس کی 500 نشستیں ہیں جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں ایم بی بی ایس کی 1441 اور ڈینٹل کی 2025 نشستیں ہیں۔
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )ڈالر کے ریٹ پر قابو پانے کی سرکاری کوششیں ناکامی کے باعث ملک میں کرنسی کی قلت اور غیر یقینی صورتحال مزید بڑھ گئی ہے رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈالر کا ریٹ مصنوعی طور پر کم کرنے کی کوششیں ناکام ہوتی نظر آ رہی ہیں کیونکہ مارکیٹ قوتیں 250 روپے کے ہدف کے خلاف مزاحمت کر رہی ہیں اور اوپن مارکیٹ سے غیر ملکی کرنسیاں غائب ہو رہی ہیں 23 جولائی سے شروع ہونے والے ڈالر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن کے نتیجے میں اوپن اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں محض 3 روپے کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے.(جاری ہے) رپورٹ میں بتایا گیا ہے...
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 5 اکتوبر کو صبح 10 بجے منعقد کیا جائے گا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور لے گی، جبکہ سندھ کے امیدواروں کا امتحان آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے تحت ہوگا۔ خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان خیبر میڈیکل یونیورسٹی لے گی، جبکہ بلوچستان کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی کوئٹہ لے گی۔ وفاقی دارالحکومت اور آزاد کشمیر کے امیدواروں کے لیے امتحان شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد...
فائل فوٹو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے انعقاد کا اعلان کردیا۔پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 5 اکتوبر کو صبح 10 بجے ہوگا، پنجاب کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور لے گی۔سندھ کے امیدواروں کا ایم ڈی کیٹ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی لے گی جبکہ خیبرپختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی امیدواروں کا امتحان لے گی اور بلوچستان کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی کوئٹہ لے گی۔وفاق اور آزاد کشمیر کے امیدواروں کا ٹیسٹ شہید ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد لے گی جبکہ گلگت بلتستان اور ریاض کے امیدواروں کا ٹیسٹ بھی شہید ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد لے گی۔ایم ڈی کیٹ 2025 کے...
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز کراچی: (آئی پی ایس) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 981 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 2051 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 45 ہزار 88 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2025ء) اداکارہ ماہرہ خان کی مقامی مارکیٹ میں خریداری کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس کو مداح خوب سراہا رہے ہیں۔ پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو حال ہی میں کراچی کی ایک مارکیٹ میں خریداری کرتے دیکھا گیا، جس لمحے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا دی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بغیر کسی پروٹوکول یا سکیورٹی کے نہایت سادہ انداز میں کپڑوں کی دکان پر خریداری کر رہی ہیں۔ ویڈیو کلپ میں ماہرہ خان کوسفید رنگ کے پرنٹڈ شلوار قمیض میں دیکھا گیا، جو کہ ان کے عام اور سادہ فیشن کو ظاہر کرتا ہے، بغیر میک اپ اور پر اعتماد انداز کے ساتھ وہ دکان...
کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک روز کی کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 366ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا۔ اضافے کے سبب مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولے سونے کی قیمت 1300روپے اضافے سے 3لاکھ 59ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1114روپے بڑھ کر 3لاکھ 8ہزار 041روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کے ساتھ ساتھ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 39روپے کے اضافے سے 4ہزار10 روپے اور...

سٹاک مارکیٹ کے ریکارڈ حد عبور کرنے پر وزیراعظم کا اطمینان: اسلام آباد میں شدید بارش، نگرانی کیلئے کمیٹی قائم
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار پوائنٹس کی حد کو عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی سرمایہ کاروں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے۔ کاروبار اور سرمایہ کاری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ایف بی آر میں اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری اور کاروباری برادری کو سہولت ملی۔ وزیراعظم نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان کی معاشی سمت بہتر اور معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں بارش کے بعد نالوں سے متصل رہائشی...
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 187 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے، 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 45 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 187 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستانی افرادی قوت کو عالمی مارکیٹ کے قابل بنانا ہوگا، عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر مند افرادی قوت وقت کی ضرورت ہے۔ بدھ کے روز نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت اوورسیز ایمیگریشن، بیرون ملک ملازمت اور ٹیکنیکل و ووکیشنل تعلیم و تربیت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: آنے والے دنوں میں کتنی افرادی قوت باہر جا سکتی ہے، پاکستان کی ترسیلات زر میں کتنا اضافہ ہوگا؟ وزارت اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل نے پاکستانی تارکین وطن کے رجحانات اور دنیا بھر میں ہنرمند افرادی قوت کے لیے ابھرتے ہوئے مواقع پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں پاکستانی ہنر...
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر لی ہے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھی گئی اور 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار 164 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا یہ تیزی اس وقت دیکھی گئی جب گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں 984 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا تھا اور انڈیکس ایک لاکھ 43 ہزار 37 پوائنٹس پر بند ہوا تھا اس مسلسل تیزی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ کر دیا ہے ادھر...
اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ حکومت کے لیے کیپٹل مارکیٹ کو ایک متبادل اور پائیدار مالیاتی ذریعہ بنانے کی ضرورت ہے۔ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے 33ویں رابطہ کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر جمیل احمد نے کہا کہ اس طریقہ کار سے بینک نجی شعبے کی مالی معاونت پر زیادہ توجہ دے سکیں گے، جو معاشی ترقی کے لیے مددگار ہوگا۔ انہوں نے مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایس ای سی پی کی کاوشوں کو سراہا اور اصلاحات میں مشترکہ تعاون کے لیے اسٹیٹ بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ای...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کی دھمکیوں نے بھارتی کاروباری دنیا میں ہلچل مچادی ہے اور بزنس مین غیریقینی کا شکار ہیں۔ امریکی صدر کے مزید ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد بھارت کے اہم ایکویٹی انڈیکس نِفٹی 50 اور بی ایس ای سینسیکس میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ آج نِفٹی 73.20 پوائنٹس یا 0.30 فیصد کی کمی سے 24,649.55 پر بند ہوا۔ دن کے دوران یہ 24,590.30 کی کم ترین سطح تک گر گیا تھا یعنی 132.45 پوائنٹس کی گراوٹ تھی۔ اسی طرح بی ایس ای سینسیکس بھی 308.47 پوائنٹس یا 0.38 فیصد کمی کے ساتھ 80,710.25 پر بند ہوئی جو ایک موقع پر 80,554.40 کی کم ترین سطح تک بھی گئی تھی۔ جن کمپنیوں کے شیئرز میں نمایاں گراوٹ...
کراچی: بین الاقوامی سطح پر پاکستان پر مضبوط اعتماد، مثبت معاشی اشاریوں کی بدولت بیرونی سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے امکانات کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل مسلسل دسویں روز بھی ڈالر کے مدمقابل روپے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ امریکا کی جانب سے پاکستان میں تیل کی تلاش کے منصوبوں میں سرمایہ کاری دلچسپی، ریکوڈک منصوبے میں 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی توقعات اور آنے والے مہینوں میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں بتدریج اضافے کی پیشگوئیوں کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ ایک موقع پر ڈالر کی قدر 40 پیسے کی کمی سے 282 روپے 25پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم بعد دوپہر...
آج عالمی اور مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کئی سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15ڈالر کی کمی سے 3ہزار 353ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا جس سے مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 58 ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1286روپے گھٹ کر 3لاکھ 6ہزار 927روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 18روپے کے اضافے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے مسلسل اعتماد اور خریداری کے رجحان کے باعث منگل کو کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 1,43,000 کی نئی سطح عبور کرگیا۔ منگل کی صبح 11 بج کر 55 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,200.51 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,43,253.15 پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 0.85 فیصد کے نمایاں اضافے کا مظہر ہے۔ سرمایہ کاری کے لحاظ سے نمایاں شعبے جیسے کہ آٹوموبائل، کمرشل بینکس، سیمنٹ، فرٹیلائزر اور آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (OMCs) سبز نشان میں ٹریڈ کرتے رہے۔ اہم کمپنیوں جیسے ایس این جی پی ایل، وافی، ایم سی بی، ایم بی ای ایل اور یو بی ایل میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پیر...
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 43 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبر دست تیزی دیکھنے میں آئی۔ٹریڈنگ کے دوران 1200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 43 ہزار 281 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 1017 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 42 ہزار 52 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی 16 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 282.66 روپے سے کم ہو کر 282.50 روپے پر آگیا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسٹیک ہولڈرز کی اہم شخصیت سے ملاقات اور کریک ڈاؤن سے ڈالر قابو میں آگیا۔ حوالہ ہنڈی اور گرے مارکیٹ چلانے والوں کیخلاف متعلقہ اداروں کی کارروائی اور اسٹیٹ بینک نے ڈالرز کی بھاری خریداری کو بریک لگنے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان ہے۔ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر دو روپے سستا ہوگیا۔ قدر مزید گرنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 66 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 5 پیسے سستا ہوکر 285 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔ چیئرمین ای کیپ ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ڈالر کو بالآخر نیچے ہی آنا ہے۔ ایکسپورٹرز اور ذخیرہ اندوز بھی ڈالرز مارکیٹ میں...
چین مسلسل 12 سال سے دنیا کی سب سے بڑی صنعتی روبوٹ مارکیٹ برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا بیجنگ () عالمی روبوٹ کانفرنس 2025 سے متعلق پریس بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 2024 میں چین کے صنعتی روبوٹ مارکیٹ کی فروخت 3 لاکھ 2 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی، جس کے ساتھ ہی چین نے مسلسل بارہویں سال دنیا کی سب سے بڑی صنعتی روبوٹ مارکیٹ کا درجہ برقرار رکھا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، 2024 میں چین کی روبوٹ سے متعلق پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد عالمی سطح پر دائر کی گئی کل روبوٹ پیٹنٹ درخواستوں کا دو تہائی رہی۔ صنعتی ترقی کے پہلو سے، چین روبوٹس کی پیداوار میں دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ صنعتی روبوٹس...
چین میں نیو انرجی گاڑیوں کی مارکیٹ میں موجودگی کی شرح 44.3 فیصد تک پہنچ گئی بیجنگ () اعدادوشمار کے مطابق سال 2025 کی پہلی ششماہی میں ، چین میں نیو انرجی گاڑیوں کی مارکیٹ میں موجودگی کی شرح 44.3 فیصد تک پہنچ گئی ، جو اسی عرصے میں ایک ریکارڈ ہے۔ صاف توانائی کی مصنوعات کی تیز رفتار ترقی نے توانائی کے نئےنظام کی تعمیر میں مدد کی ہے. سال کی پہلی ششماہی میں ، ونڈ ٹربائن کی پیداوار کی شرح اضافہ 70 فیصد سے زیادہ تجاوز کر گئی ، جو جنریٹر سیٹس کی پیداوار کے نصف سے زیادہ ہے۔ سال کی پہلی ششماہی میں مشینری کی صنعت میں اشیاء کی تجارت کی مجموعی درآمد اور برآمد 597.60...
پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی ملک بدری کا عمل ایک بار پھر تیز کردیا گیا ہے، کیونکہ وزارت داخلہ کی جانب سے دی گئی اضافی مہلت 31 جولائی کو ختم ہو چکی ہے۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق اب ان افغان مہاجرین کی بے دخلی کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جن کے پاس پی او آر کارڈز کی میعاد 30 جون کو ختم ہو چکی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کے انخلا سے بلوچستان میں کاروباری سرگرمیوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ فارنرز ایکٹ سیکشن 14 کے تحت زیر سماعت یا سزا یافتہ افغان باشندوں کو بھی بے دخل کیا جائے گا۔ جیل انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ...
ہول سیل چینی فی کلو 178 اور پرچون میں 2 سو روپے نرخ مقرر جب کہ مارکیٹ میں چینی کی ترسیل کم ہونے سے نرخ بڑھنے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چینی کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں، جب کہ پشاور میں پچاس کلو چینی بوری کی قیمت 8900 روپے میں فروخت ہونے لگی۔ ہول سیل چینی فی کلو 178 اور پرچون میں 2 سو روپے نرخ مقرر جب کہ مارکیٹ میں چینی کی ترسیل کم ہونے سے نرخ بڑھنے کا امکان ہے۔ ڈیلرز نے کہا کہ چینی کی ترسیل رک گئی تو پچاس کلو کی بوری 9 ہزار روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے شوگر ملوں کے خلاف کارروائی اور ذخیرہ اندوزی کے...
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا، ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قراط فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 59 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا 429 روپے کی اضافے سے 3 لاکھ 8 ہزار 213 روپے کا ہوگیا۔ پاکستان میں فی تولہ چاندی 3953 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 37.20 ڈالر پر برقرار ہیں۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 368 ڈالر تک پہنچ گئی۔ یاد رہے کہ آخری بار سونے کی قیمت میں 6100 روپے اور...
حکومت نے چینی بحران سے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات پر غور شروع کردیا اور شوگر ملز کو کرشنگ سیزن یکم نومبر سے شروع کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی جب کہ چینی کی درآمد کا حتمی آرڈر بھی دے دیا گیا۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی کے ذرائع نے کہا کہ شوگر ملوں نے کرشنگ سیزن جلد شروع کرنے کیلئے چینی کی ایکس مل پرائس بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ بروقت کرشنگ شروع نہ کرنے کی صورت میں چینی درآمدات میں اضافہ کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کرشنگ سیزن میں تاخیر سے چینی کی دستیابی میں مشکلات ہو سکتی ہیں، چینی کی درآمدات ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے کہا کہ حکومت نے صوبوں کو چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی...
کراچی :پاکستان کی مقامی مارکیٹ اور عالمی منڈی میں آج سونے کی قیمت میں انتہائی بڑا ضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس نے مارکیٹ میں ہلچل مچا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6100 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 59 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5229 روپے اضافہ ہواہے اور قیمت تین لاکھ 7 ہزار 784 روپے ہو گئی ہے ۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 61 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 3363 ڈالر پر پہنچ گئی ہے ۔ اس کے علاوہ آج پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں چاند کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ چینی کی قیمتوں میں استحکام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنےکے لیےکیاگیا اور اس کا مقصد مارکیٹ میں چینی کی دستیابی کویقینی بنانا اور قیمتوں میں توازن برقرار رکھنا ہے۔ ترجمان کے مطابق چینی کی امپورٹ ٹینڈر کھلنےکےبعد حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، درآمد شدہ چینی کی پہلی شپمنٹ ستمبر کے اوائل میں پاکستان پہنچےگی۔ترجمان کا کہنا تھاکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خریداری کے وقت کامیابی سے ڈسکاؤنٹ بھی حاصل کیاگیا ہے۔ادھر وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی اور خفیہ اسٹاک کا پتا لگانے کی ہدایات جاری کردیں۔وفاقی حکومت نے ذخیرہ اندوزی میں ملوث ڈیلروں کے خلاف ایف آئی...
کراچی: وفاقی حکومت کی جانب سے شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے باوجود سرکاری قیمت پر چینی کی فروخت شروع نہ ہوسکی ہے، ریٹیل اور ہول سیل مارکیٹوں میں چینی کی قیمت میں بڑا تضاد سامنے نظر آرہا ہے۔ وفاقی وزارت فوڈ سیکیورٹی کے فارمولے کے تحت اگست میں چینی کی فی کلو ایکس مل قیمت اگرچہ 165روپے سے بڑھ کر 167روپے کی سطح پر آگئی ہے لیکن ہول سیل مارکیٹ میں ایکس مل فی کلوگرام چینی 169روپے میں سپلائی کی جارہی ہے۔ سرکاری سطح پر فی کلو گرام چینی کی ہول سیل قیمت 170روپے ہے مگر ہول سیل میں چینی 172روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین رؤف ابراہیم کے مطابق...
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 61ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 363ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت بھی 6100روپے کے اضافے سے 3لاکھ 59ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 5229روپے بڑھ کر 3لاکھ 7ہزار 784روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
لاس اینجلس میں جاری ٹیکس ورلڈ، ایپیرل سورسنگ 2025 کی تین روزہ نمائش اختتام پزیر ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق اس تین روزہ فیشن کی رنگارنگ نمائش میں پاکستان کی جانب سے دو نمائش کندگان نے شرکت کی۔ جڑواں نمائشوں کا یہ ایڈیشن کیلیفورنیا مارکیٹ سینٹرمیں کامیابی کے ساتھ پورا ہو چکا ہے جس میں دنیا بھر سے ٹیکسٹائل اور فیشن کے ماہرین اور نمائش کنندگان شریک ہوئے۔ اس نمائش میں جدید ٹیکسٹائل، ماحول دوست مواد، اور مستقبل کے رجحانات کو تشکیل دینے والے حل پیش کیے گئے۔ لاس اینجلس میں تین روزہ نمائش کے دوران 75 مختلف بین الاقوامی نمائش کنندگان نے شرکت کی تھی، جن میں چین، پاکستان، بھارت، تائیوان، ترکی، تھائی لینڈ سمیت امریکہ کے معروف مینوفیکچررز شامل تھے۔ جنہوں نے ٹیکسٹائل،...
کراچی: صدرمملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ماں کے دودھ کے متبادل کی مارکیٹنگ پر سخت ضوابط نافذ ہونے چاہئیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے بچوں کو دودھ پلانے کے عالمی ہفتے کے موقع پر پیغام میں کہا کہ دودھ پلانا ہمارے بچوں کو تحفظ دینے کے چند فطری اور مؤثر ترین طریقوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے 6 ماہ صرف ماں کا دودھ اور بعد کے دو سال تک دودھ کے ساتھ ساتھ مناسب خوراک بچوں کی قوت مدافعت اور ذہنی نشوونما کو بہتر بناتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دودھ...
کراچی: انٹربینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے ساتھ 19 فیصد کے رعایتی ٹیرف پر تجارتی معاہدے سے درآمدی لاگت اور ڈالر کی طلب میں کمی کے علاوہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں بتدریج کمی کے رحجان کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعے کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ گزشتہ 3سال سے بیرونی قرضوں کا حجم 100ارب ڈالر تک محدود رہنے اور مرحلہ وار بیرونی ادائیگیوں کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ کاروبار کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر 37 پیسے کمی سے 282روپے 50...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج جمعہ کے روز زبردست تیزی کے ساتھ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کی بڑی وجہ امریکا کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر درآمدی محصولات میں کمی کا اعلان ہے۔ اس پیش رفت سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور دو طرفہ تجارتی تعلقات میں بہتری کی امید پیدا ہوئی۔ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1,644.56 پوائنٹس (1.18 فیصد) اضافے کے ساتھ 141,034.98 پوائنٹس پر بند ہوا جو گزشتہ روز کے 139,390.42 پوائنٹس سے کہیں بلند ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ کا تجارتی محصولات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال دن کے دوران انڈیکس نے141,160.93 کی انٹرا ڈے...
لاہور شہر میں چینی نایاب ہونے کی وجہ سے قیمت بھی کنٹرول سے باہر ہو گئی ہے۔نجی ٹی وی نے مارکیٹ ذرائع کے حوالے سے کہا کہ گلی محلوں کی دکانوں پر آج بھی چینی نہیں مل رہی ہے۔چینی عام مارکیٹ میں 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے. چینی کی کمی کی وجہ سے شکر کی قیمت میں بھی 20 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے دباؤ پر چند بڑے دکان دار چینی 173 روپے فی کلو کے حساب سے بیچ رہے ہیں۔ عام مارکیٹ میں چینی 200 سے 220 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔
کراچی(نیوز ڈیسک) نارتھ ناظم آباد کی سرینا موبائل مارکیٹ پر رات گئے کسٹمز حکام نے چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران متعدد دکانوں کی تلاشی لی گئی جبکہ رینجرز کی بھاری نفری بھی سیکیورٹی کے لیے موقع پر موجود رہی۔ ذرائع کے مطابق چھاپہ نان کسٹم شدہ اشیاء کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا اور کارروائی کے دوران مارکیٹ کے اطراف علاقے کو جزوی طور پر گھیرے میں لے لیا گیا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کس نوعیت کی اشیاء برآمد ہوئیں، تاہم کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے پر تفصیلات جاری کی جائیں گی۔ Post Views: 2
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 637 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 978 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 39 ہزار 390 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی سطح پر نئے تاریخی ٹیرف کے نفاذ کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں جمعے کی صبح شدید مندی دیکھی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایشیا پیسیفک ریجن کی بڑی مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑا دھچکا پہنچا، جاپان، جنوبی کوریا اور تائیوان کے انڈیکس سرخ زون میں داخل ہو گئے ہیں۔ جاپان کے بینچ مارک نکئی 225 میں 0.6 فیصد کمی ہوئی ہے، جنوبی کوریا کا KOSPI انڈیکس 3.2 فیصد کی شدید گراوٹ کے ساتھ نیچے آ گیا، تائیوان کا TAIEX 0.4 فیصد کمی کے ساتھ بند، البتہ ہانگ کانگ کی ہینگ سینگ انڈیکس میں معمولی 0.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی اقدامات سے عالمی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی2025ء) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود پٹرول کی قیمت میں توقع سے کم کمی، حکومت کی جانب سے عوام کو مکمل ریلیف دینے سے گریز، آئندہ 15 دنوں کیلئے ڈیزل بھی مہنگا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرول سستا جبک ڈیزل مہنگا کر دیا۔ یکم اگست سے 15 اگست تک کیلئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کی کمی سے 264 روپے 61 پیسے مقرر کر دی گئی۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت 1 روپے 48 پیسے اضافے سے 285 روپے 83 پیسے مقرر کر دی گئی۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران 2 مرتبہ پٹرولیم...
دن کے اختتام پر ڈالر 8 پیسے کی کمی سے 282 روپے 87 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے دران ایک موقع پر ڈالر کی قیمت 28 پیسے کی کمی سے 282 روپے 67 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن اس دوران سپلائی بڑھتے ہی درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر اس سطح پر برقرار نہ رہ سکی۔ دن کے اختتام پر ڈالر 8 پیسے کی کمی سے 282 روپے 87 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی...
کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے ترسیلات زر کی ترغیبی اسکیم جاری رکھنے سے انفلوز بڑھنے کے امکانات، طویل دورانیے کے بعد عالمی مارکیٹ میں پاکستانی بانڈز پریمیم پر ٹریڈ ہونے کے رحجان کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے سستے لاگت کے مزید قرض لینے اور ادائیگیوں کی صلاحیت بڑھنے کے علاوہ گورنر اسٹیٹ بینک کی جولائی 2026 تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3ارب ڈالر کے اضافے کی پیش گوئی کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ 39 ہزار کی حد عبور کرلی، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1456 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 869 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسٹاک مارکیٹ ایکسپرٹ شہریار بٹ کے مطابق مانیٹری پالیسی میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود کم نا کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا جا رہا تھا لیکن امریکا اور پاکستان کے مابین ڈیل کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور خاص طور پر آئل اینڈ گیس سیکٹر نے بہت اچھا پر فارم کیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک...
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 39 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 977 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 447 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 38 ہزار 4 سو 12 کی حد پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی 20 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 282.95 روپے سے کم ہو کر 282.75 روپے پر آگیا۔
کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے انٹرنیشنل مارکیٹ میں جاری کردہ بانڈز کی لین دین اضافی قیمت (پریمیم) پر کی جا رہی ہے جو بین الاقوامی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتبار بہتر ہونے کی دلیل ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی پر بریفنگ کے دوران بتایا کہ 2023 میں پاکستان کا انٹرنیشنل بانڈ اپنی اصل قیمت سے کم (37 سے 38 سینٹس) کم پر ٹریڈ ہوتا تھا لیکن آج پاکستان کے تین بانڈز انٹرنیشنل مارکیٹ میں پریمیم پر ٹریڈ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیرملکی قرضوں اور واجبات کی بروقت ادائیگی کے ساتھ ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوئے ہیں اورساتھ ہی پاکستان...
ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان کے ایک وفد کی جانب سے ملک کے خفیہ اداروں سے ڈالر اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے مدد طلب کیے جانے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی غیر قانونی کرنسی مارکیٹوں میں سناٹا چھا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: طورخم: ڈالراسمگلنگ میں کسٹم اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف، انسپکٹر سمیت 2 گرفتار ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اداروں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بعد صورتحال میں بہتری آئی ہے تاہم ان کے مطابق اس معاملے پر مسلسل کڑی نظر رکھنا ضروری ہے تاکہ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی پر قابو پا کر ڈالر ریٹ میں...
کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حوالہ ہنڈی اور اسمگلنگ کے خلاف آپریشن اور ڈالر کی قدر میں ممکنہ نمایاں کمی کے خدشات پر ایکسپورٹرز کی اپنی برآمدی ترسیلات بھجوائے جانے سے منگل کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ مرکزی بینک کی انٹربینک سے خریداری سرگرمیاں محدود ہونے کے نتیجے میں بھی کاروبار کے آغاز سے اختتام تک ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 46 پیسے کی کمی سے 282روپے 75پیسے کی سطح پر...
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کی کمی سے 3ہزار 320ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1600روپے کی کمی سے 3لاکھ 54ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1372روپے گھٹ کر 3لاکھ 4ہزار 098روپے کی سطح پر آگئی۔
اسلام آباد:شوگر ملز، بروکرز، ہول سیل ڈیلرز اور کریانہ مرچنٹس میں ابھی تک چینی کی ہول سیل اور پرچون فروخت کا میکنزم نہیں بن سکا جس کے باعث جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد جبکہ لاہور چینی نایاب ہوگئی۔ لاہور اور اسلام آباد میں کل ہونے والی ملاقاتیں بھی عملی طور بے نتیجہ نکلیں۔ گزشتہ 13 روز سے چینی کی ہول سیل سپلائی بند ہے جس سے کریانہ اسٹور اسٹاک ختم ہوگیا جن کے پاس چینی رہ گئی ہے وہ اندرون شہر 210 روپے کلو اور نواحی علاقوں میں 220 روپے کلو فروخت کر رہے ہیں۔ کریانہ مرچنٹس نے اعلان کیا ہے کہ ہمیں 165 روپے کلو ہول سیل چینی فراہم کی جائے تو ہم 173 روپے کلو پر فروخت...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی دیکھی جارہی ہے۔ بازار حصص کے 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 908 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد100 انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 288 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 296 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 380 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 01ڈالر کی کمی سے 3ہزار 336ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان غالب رہا۔ مقامی سطح پر بھی 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کی کمی سے 3لاکھ 56ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 85روپے گھٹ کر 3لاکھ 5ہزار 470روپے کی سطح پر آگئی۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 963روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 397روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت ایک ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 336 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے باعث پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 100روپے کی کمی سے 3 لاکھ 56 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 85روپے گھٹ کر 3لاکھ 5ہزار 470روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 963 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی...
کراچی :شہر قائد میں تالا توڑ گروہ نے ایک بڑی واردات کی ہے، جس میں اس نے 5 دکانیں لوٹ لیں۔ پولیس حکام نے اطلاع دی ہے کہ کراچی کے ضلع ملیر، گلشن حدید میں تالا توڑ گروہ متحرک ہو گیا ہے، جس نے ایک واردات میں فیز وَن کی مارکیٹ میں پانچ دکانوں کا صفایا کر ڈالا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واردات 5 رکنی گینگ نے کی ہے، گلشن حدید فیز ون کی مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے پہنچتے ہی سیکیورٹی گارڈ کو قابو کر لیا، اور اسے رسیوں سے باندھ کر سائیڈ میں بے بس کر دیا۔ پولیس نے نشان دہی کی کہ ڈاکوؤں نے واردات میں مارکیٹ کی پانچ بڑی دکانوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں...
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 40 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 149 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 514 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 39 ہزار 207 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی 55 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 283.45 روپے سے کم ہو کر 282.90 روپے پر آگیا ہے۔
پاکستان کے شمالی علاقوں کے خشک پہاڑوں میں پائے جانے والا قدرتی معدنی مادہ سلاجیت ملک میں تو پہلے ہی مشہور تھا، لیکن اب اس کی مانگ ترقی یافتہ ممالک میں بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے، جہاں اسے قدرتی سپلیمنٹ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ سلاجیت کے کاروبار سے وابستہ افراد کے مطابق حالیہ برسوں میں اس قدرتی مادے کی عالمی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور اب عرب ممالک، یورپ اور امریکا سے بھی باقاعدہ آرڈرز آ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سلاجیت، جس کی خاطر وکیل نے وکالت چھوڑ دی سلاجیت ہے کیا؟ سلاجیت کی مارکیٹ اور طلب کو سمجھنے سے قبل یہ جاننا ضروری ہے کہ سلاجیت ہے کیا، کہاں پیدا ہوتا...
کراچی: روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافے سے کرنسی مارکیٹس میں روپیہ تگڑا جبکہ ڈالر کمزور ہوگیا۔ ای کیپ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 72 پیسے گر کر 283 روپے 50 پیسے پر آگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں آج پھر ڈالر کی قدر میں ایک روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے 60 پیسے سے گر کر 286 روپے 60 پیسے پر آ گیا۔ تین روز میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.30 روپے اور انٹر بینک میں 1.50 روپے گر چکی ہے۔ چیئرمین ای کیپ ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی گرتی قدر کو دیکھ کر ایکسپورٹرز اپنے ڈالر مارکیٹ...
اسلام آباد‘ لاہور (نمائندہ خصوصی‘کامرس رپورٹر )ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ایک اور بڑا ٹینڈر جاری کر دیا ہے اور 31 جولائی تک کامیاب بولی دینے والے کو چینی درآمد کرنے پر 5 فیصد گارنٹی جمع کرانی ہوگی جبکہ اسرائیل اور بھارت سے سفید چینی درآمد کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے مطابق ٹی سی پی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن سفید چینی کا دوسرا بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر دیا ہے، سفید چینی درآمد کرنے کی کم از کم بولی 25 ہزار میڑک ٹن اور 50 کلو گرام نئے بیگ کے ساتھ ہوگی اور 21 اگست سے 5 ستمبر تک چینی درآمد کرنے کی اجازت...
حکومت کا نوٹس، گھی اور کوکنگ آئل انڈسٹری میں کارٹل کی تحقیقات شروع کرائے جانے کا امکان ای سی سی کے اجلاس میں مقامی مارکیٹ میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے پر غور جاری ملک میں خوردنی تیل اور گھی پر عوام سے فی کلو 175 روپے تک اضافی وصولی کا انکشاف ہوا ہے، وفاقی حکومت نے معاملے کا نوٹس لے لیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مسابقتی کمیشن کے ذریعے گھی اور کوکنگ آئل انڈسٹری میں کارٹل کی تحقیقات شروع کرائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 25 فیصد تک کمی ہوئی، عالمی مارکیٹ میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 25 فیصد تک کمی...
کراچی: سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی کا سلسلہ جاری اور دوسرے روز بھی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونا 2300 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 700 روپے کا ہو گیا اور اس طرح جمعرات اور جمعہ کے دوران دوروز میں فی تولہ سونے کے بھاﺅ مجموعی طور پر8200 روپے گھٹ گئے ہیں۔ اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 1972روپے کی کمی ہوئی اور 10گرام سونا 3 لاکھ5 ہزار 812 روپے کا ہو گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت فی اونس 23ڈالر...
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کے روز پاکستانی روپے کی قدر میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی جہاں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں 76 پیسے کا اضافہ ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روپے کی قدر میں اضافے کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 283 روپے 45 پیسے مقرر ہوئی ہے۔ دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتیں بھی جاری سعودی ریال: 75 روپے 55 پیسے بحرینی دینار: 752 روپے 05 پیسے عمانی ریال: 736 روپے 22 پیسے کویتی دینار: 928 روپے 47 پیسے قطری ریال: 77 روپے 55 پیسے ادھر اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 285 روپے 50 پیسے جبکہ قیمت فروخت...

ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندوں کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، ڈالر کی بڑھتی قدر پر گفتگوکی گئی، بلومبرگ کا رپورٹ میں دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ 22 جولائی کو ایکسچینج کمپیوں کے نمائندوں کے ایک گروپ نے ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل فیصل نصیر سے اہم ملاقات کی جس دوران روپے کی گرتی ہوئی قدر کے بارے میں بات چیت کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ای کیپ ملک بوستان نے کہا کہ اعلیٰ شخصیت سے ملاقات میں ہم نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ بیان کی اور بتایا کہ ڈالر افغانستان اور ایران سمگل کیا جارہاہے ، اسمگلرز کے ایجنٹس ڈالر فروخت کرنے والوں کو زیادہ ریٹ کا لالچ دے کر ان سے ڈالر خرید رہے ہیں، اس وجہ سے ڈالرز کی سپلائی لیگل منی چینجرز کے...

چینی کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرے گی، شارک 6 پلگ اِن ہائبرڈ پک اپ آج مارکیٹ میں آئے گی
دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرک وہیکل بنانے والی چینی کمپنی بی وائی ڈی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جولائی یا اگست 2026 تک پاکستان میں تیار شدہ اپنی پہلی گاڑی متعارف کرائے گی۔ اس کا مقصد ملک میں الیکٹرک اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا ہے۔ بی وائی ڈی آج بروز جمعہ پاکستان میں اپنی شارک 6 پلگ اِن ہائبرڈ پک اپ ٹرک متعارف کرائے گی۔ چین کی کمپنی ایم جی پہلے ہی ایک پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی فروخت کر رہی ہے، جبکہ حریف کمپنی ہاول بھی جلد اس شعبے میں داخل ہونے والی ہے۔ بی وائی ڈی پاکستان میں یہ منصوبہ ’میگا موٹر کمپنی‘ کے ساتھ شراکت داری میں...
پرنس ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن اپنے بڑے بیٹے پرنس جارج کی بورڈنگ اسکول منتقلی کے فیصلے پر شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ ’ریڈار‘ ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے ایک شاہی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ’کیٹ اس بات پر دل شکستہ ہیں کہ پرنس جارج کو ایک اعلیٰ درجے کے پرائیویٹ اسکول میں بھیجا جارہا ہے جو کئی میل دور واقع ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: شہزادے جارج کی سالگرہ، شہزادی شارلٹ کو بھی اہم ذمہ داری مل گئی کیٹ مڈلٹن جو حال ہی میں پرنس جارج کی 12ویں سالگرہ منا چکی ہیں، اپنے بیٹے کو خود سے دور بھیجنے کے حق میں نہیں ہیں، وہ چاہتی تھیں کہ جارج ان کے قریب رہے اور وہ اس...
چین کی معروف الیکٹرک گاڑی ساز کمپنی بی وائی ڈی نے 2026 کے وسط تک پاکستان میں اسمبل کی گئی اپنی پہلی گاڑی متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ۔ کمپنی کا ہدف پاکستان اور خطے میں الیکٹرک و پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب سے فائدہ اٹھانا ہے۔ یہ بات بی وائی ڈی پاکستان کے نائب صدر برائے سیلز و اسٹریٹجی دانش خالق نے رائٹرز سے گفتگو میں کہی۔ پاکستان میں پلانٹ کی تعمیر اور مقامی اسمبلنگ بی وائی ڈی اور پاکستانی توانائی کمپنی حب پاور کے ذیلی ادارے میگا موٹر کمپنی کے اشتراک سے کراچی کے قریب ایک پلانٹ تعمیر کیا جا رہا ہے، جو اپریل 2024 سے زیر تعمیر ہے۔ ابتدائی مرحلے میں پلانٹ سالانہ...
اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ “فری انرجی مارکیٹ پالیسی” آئندہ دو ماہ میں حتمی نفاذ کے مرحلے میں داخل ہو جائے گی، جس کے بعد حکومت کی جانب سے بجلی کی خریداری کا عمل مستقل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے عالمی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس کی قیادت عالمی بینک کے ریجنل نائب صدر برائے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان و پاکستان، جناب عثمان ڈیون (Ousmane Dione) کر رہے تھے۔ وزیر توانائی نے بتایا کہ نئے ماڈل CTBCM (Competitive Trading Bilateral Contract Market) کے تحت ملک میں بجلی کی آزادانہ تجارت...
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ "فری انرجی مارکیٹ پالیسی" آئندہ 2 ماہ میں اپنے حتمی نفاذ کے مرحلے میں داخل ہو جائے گی، جس کے بعد حکومت کی جانب سے بجلی کی خریداری کا سلسلہ مستقل طور پر ختم ہو جائے گا۔ یہ بات وزیر توانائی نے عالمی بینک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس کی قیادت عالمی بینک کے ریجنل نائب صدر برائے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان، عثمان ڈیون (Ousmane Dione) کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر توانائی نے بتایا کہ "سی ٹی بی سی ایم" (CTBCM) کے تحت مارکیٹ میں بجلی کی آزادانہ تجارت ممکن ہو سکے گی۔...
سینیئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور سیکریٹری جنگلات ، جنگلی حیات وماہی پروری پنجاب مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر پنجاب میں چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الہی کی سربراہی میں عوام میں جنگلی جانوروں و پرندوں کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کے لیے پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے باقاعدہ ایک آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔ اس تناظر میں آج ماحولیاتی توازن میں اہم کردار کے حامل ایک ممالیہ سیوٹ کیٹ جسے مقامی زبان میں مشک بلی کہا جاتا ہے، کے متعلق دلچسپ حقائق عوام کو بتائے جارہے ہیں تاکہ عوام اس عطیہ قدرت کو غیر قانونی شکار اور کاروبار سے محفوظ بنائیں۔ یہ بھی پڑھیں: صدیوں پرانی سیمابی آلودگی آرکٹک کی جنگلی حیات کے لیے...
کراچی: ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اب مزید اضافہ نہیں ہوگا اور عوام ڈالر کی ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں کیونکہ ڈالر کی قیمت 270 روپے تک واپس آنے کا امکان ہے۔ ملک بوستان نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کی ایک بڑی وجہ افغانستان اور ایران میں اسمگلنگ ہے، جہاں اسمگلرز کے ایجنٹس قانونی منی چینجرز سے زیادہ نرخ کی پیش کش کر کے مارکیٹ سے ڈالر خرید رہے ہیں اور اس وجہ سے لیگل منی چینجرز کے کاؤنٹرز پر ڈالر کی سپلائی کم ہوگئی ہے اور ڈالر گرے اور بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے۔ انہوں نے...
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کی ایک بڑی وجہ اس کا افغانستان اور ایران اسمگل ہونا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایک اہم شخصیت سے ملاقات کے دوران کیا، جس میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے اسباب پر گفتگو کی گئی۔ ملک بوستان نے کہا کہ اسمگلرز کے ایجنٹس قانونی منی چینجرز سے زیادہ قیمت پر ڈالر خریدنے کی پیشکش کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے لیگل مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی کم ہو گئی ہے اور بلیک مارکیٹ میں اس کی طلب بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر کے...
کراچی: ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3لاکھ64ہزار900روپے کا ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو 3171روپے کے اضافے سے 10گرام سونا 3لاکھ12ہزار842روپے پر جا پہچا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 37ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 3424ڈالر کا ہو گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے دام 46روپے کے اضافے سے4081روپے ہوگئے۔
جاپان نے سال 2023 میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 3 لاکھ بین الاقوامی طلبا کو خوش آمدید کہا، جو 2022 کے مقابلے میں 20.8 فیصد زائد تعداد بنتی تھی، جاپانی حکومت کا ہدف ہے کہ وہ آئندہ چند برسوں تک اس تعداد کو بڑھا کر 4 لاکھ کیا جائے۔ اس تناظر میں پاکستانی طلبا کے لیے جاپان ایک پرکشش تعلیمی اور کاروباری ملک ثابت ہو سکتا ہے، جہاں اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپس اور مالی معاونت کے کئی مواقع دستیاب ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ پاکستانی طلبا جاپانی تعلیمی اداروں کی مارکیٹ سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟ یہ بھی پڑھیں: اس حوالے سے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر عدنان پراچہ کا کہنا...
وائلڈ لائف کی کارروائیوں کے دوران لاہور ریجن میں 39 افراد کے پاس 198 شیر اور چیتے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرز لاہور کے مطابق پنجاب وائلڈلائف نے بگ کیٹس رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ اس دوران لاہور ریجن میں بگ کیٹس ڈکلیئر کرنے والوں کا سروے مکمل کرلیا گیا۔ سروے کے مطابق لاہورریجن میں 39 افراد نے 198 بگ کیٹس (شیر،ٹائیگر)ڈکلیئر کیے تھے۔ ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرز عدنان ورک کے مطابق غیرقانونی طور پررکھی گئیں 15 بگ کیٹس قبضے میں لے لی گئی ہیں اوربگ کیٹس ڈکلیئر کرنے والے تمام افراد کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ حکام نے بگ کیٹس رکھنے والے افراد کو ایس او پیز پر عمل درآمد...
شہر قائد کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں نے دن دہاڑے جیولرز کی دکانوں میں لوٹ مار کے دوران بھاری مالیت کا سونا لوٹ لیا جبکہ مزاحمت پر دکاندار اور خاتون کو زخمی کیا، دوران علاج دکاندار دم توڑ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر دو پر قائم مارکیٹ میں دن دہاڑے چار موٹرسائیکلوں پر سوار 8 جدید اسلحے سے لیس ڈاکوؤں نے جیولرز کی دکانوں پر لوٹ مار کی۔ اس دوران ایک دکاندار نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے جواب میں دکاندار نے بھی فائرنگ کی جس میں ایک ڈاکو زخمی ہوا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے راہگیر خاتون زخمی ہوئیں۔ زخمی دکاندار کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران...
کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3387 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر فی تولہ سونا 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے پر مستحکم رہا۔ اسی طرح مقامی مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 671 روپے پر برقرار رہی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 23 روپے کے اضافے سے 4035 روپے ہوگئی۔ یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے کے نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
کراچی: آرام باغ فرنیچر مارکیٹ کے قریب مخدوش عمارت کا چھجھہ گرنے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ آرام باغ تھانے کے ایڈیشنل ایس ایچ او عارف عباسی نے بتایا کہ فرنیچر مارکیٹ کے قریب حاجی منظور بلڈنگ کے چھجھے کا کچھ حصہ گر گیا تھا تاہم ملبہ نیچے گرنے کے واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ مذکورہ عمارت میں لوگ رہائش پذیر ہیں ۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 3356 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1100 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 944 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے ہوگئی۔ یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 57 ہزار روپے ہوگئی تھی۔ ادھر چاندی کی فی تولہ قیمت 85 روپے بڑھ کر 4,022 روپے ہو گئی۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج پاکستان میں ڈالر کی شرح284 روپے 45 پیسے ہےہے، جسے اسٹیٹ بینک کی شرح کے مطابق 12 جولائی 2025 کو اپ ڈیٹ کیا گیا۔ جسے انٹربینک ریٹ بھی کہا جاتا ہے۔ جبکہ آج پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت پاکستان کی تجارتی کرنسی مارکیٹ میں PKR 287 ہے۔ معیشت میں شامل مختلف عوامل کی وجہ سے پاکستان میں فاریکس کی خرید و فروخت کی شرح روزانہ اتار چڑھاؤ آتی ہے۔ امریکی ڈالر کی بینک ایکسچینج قیمت کرنسی ایکسچینج یا اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں شرح مبادلہ میں ہمیشہ تھوڑی کم ہوتی ہے۔ پاکستان میں BMW گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کی کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 284 روپے 45 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے) انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 84 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 754 روپے 56 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 738 روپے 90 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 930 روپے 42 پیسے اور قطری...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس ریکارڈ سطح پر، ڈالر سستا ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ 100 انڈیکس میں 560 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 34 ہزار 300 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ ماہرین معیشت کے مطابق حکومتی اقتصادی پالیسیوں اور سرمایہ کاروں کے مثبت رجحان کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ کاروباری حلقوں نے اسٹاک مارکیٹ کی اس کارکردگی کو معیشت کے لیے مثبت اشارہ قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ دنوں میں بھی مارکیٹ میں بہتری...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے جمعہ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا، جب مارکیٹ کا آغاز 348 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس 134,000 پوائنٹس کی سطح سے بھی اوپر چلا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں تیزی کا سبب ’رزلٹ سیزن ریلی‘ ہے، جس کے تحت سرمایہ کار بڑی کمپنیوں کے مالیاتی نتائج کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ آج یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) کی جانب سے ششماہی مالی نتائج کا اعلان متوقع ہے، جس میں فی حصص آمدنی 13 روپے اور 5.50 روپے کے ڈیویڈنڈ کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت مالی توقعات کے باعث اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیزی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (بزنس رپورٹر) مثبت معاشی اشاریوں کی بدولت پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100 انڈیکس1200پوائنٹس بڑھ گیا اور مارکیٹ 1 لاکھ 33 ہزار کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 122ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور54.27فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔بینکاری شعبے میں ہونیوالے منافع اور مضوبط معاشی اشاریوں کی بدولت مارکیٹ مثبت زون میں رہی ،سرمایہ کاروں نے ریکارڈ سطح پر پہنچنے والی ترسیلات زر اور حکومت کی حالیہ قرض نیلامیوں پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز)، بجلی پیداوار اور ریفائنری سیکٹرز میں کھل کر سرمایہ کاری...
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی زرمبادلہ بڑھتی ہوئی طلب سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر یک دم 50 پیسے کے اضافے سے 287 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ اوپن اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان غالب رہا۔ تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کیلئے معیشت میں 4.2 فیصد کی نمو کا ہدف پورا کرنے کی تگ و دو، بڑھتی ہوئی درآمدی سرگرمیوں اور بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی، جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 287 روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیئے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10 پیسے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 1205 پوائنٹس اضافے سے 133782 پر بند ہوا۔اسٹاک مارکیٹ میں آج 94 کروڑ شیئرز کے سودے 36 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 122 ارب روپے اضافے سے 16210 ارب روپے ہے۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 33 ہزار 902 رہی۔دوسری جانب انٹربینک تبادلہ میں آج ڈالر 284.56 روپے پر بند ہوا ہے۔اسٹیٹ بنک کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 287.50 روپے ہے۔
کراچی: اوپن اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان غالب رہا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نئے مالی سال کے لیے معیشت میں 4.2فیصد کی نمو کا ہدف پورا کرنے کی تگ ودو، بڑھتی ہوئی درآمدی سرگرمیوں اور بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 287روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔ گزشتہ ماہ جون میں ترسیلات زر 7.9فیصد بڑھ کر 3.4ارب ڈالر کی سطح پر آنے، حکومت اور دبئی اسلامک بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر کے سینڈیکیٹڈ قرض معاہدے اور پانڈا بانڈز متعارف کرانے کی سرگرمیوں جیسی مثبت اطلاعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 284 روپے 56 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے) انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 86 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 754 روپے 90 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 739 روپے 17 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 931 روپے 43 پیسے اور قطری...
امریکا کی معروف چپ ڈیزائنر کمپنی اینویڈیا (Nvidia) نے 4 کھرب ڈالرز کی مارکیٹ ویلیو حاصل کرکے یہ سنگ میل عبور کرنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ بدھ کے روز کمپنی کے حصص میں 2.5 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اسٹاک کی قیمت 164 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: مصنوعی ذہانت کی چپ بنانے والی کمپنی اینویڈیا کی فروخت دگنی سے بھی زائد اینویڈیا نے جون 2023 میں پہلی بار ایک کھرب ڈالر کی مالیت حاصل کی تھی، اور صرف ایک سال کے اندر اس نے اپنی قدر 3 گنا بڑھا لی جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی :عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 32ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 324ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3200روپے کے اضافے سے 3لاکھ 54ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی ہے جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 744روپے بڑھ کر 3لاکھ 4ہزار 098روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کے اضافے سے 3ہزار 851روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 8روپے کے اضافے سے 3ہزار 301روپے کی سطح پر آگئی۔
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 32ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 324ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3200روپے کے اضافے سے 3لاکھ 54ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2ہزار 744روپے بڑھ کر 3لاکھ 4ہزار 098روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کے اضافے سے 3ہزار 851روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 8روپے کے اضافے سے 3ہزار 301روپے کی سطح پر آگئی