2025-07-27@07:34:25 GMT
تلاش کی گنتی: 4880
«میجر آفتاب»:
(نئی خبر)
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 6 اشیاء سستی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔ رواں مالی سال 2025-26 کے دوسرے ہفتے میں بھی ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ حالیہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں 0.95 فیصد اضافہ جب کہ اس سے پچھلے ہفتے بھی 0.73 فیصد اضافہ ہو تھا۔ اسی طرح حالیہ ہفتے میں سالانہ...
اسلام آباد: افغان شہریوں کو غیر قانونی ای ویزا اجرا کے میگا اسکینڈل کی وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ سیل میں درج مقدمے کی تحقیقات کے دوران تفتیشی ٹیم میں سب انسپکٹر سمیت دو اہلکار ملزمان سے رشوت ستانی میں ملوث نکلے جنہیں گرفتار کرکے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے وفاقی دارالحکومت میں وزارت خارجہ اور پی آئی ڈی کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے افغان باشندوں کو اسپانسرشپ کے ذریعے غیرقانونی ای ویزوں کے میگا اسکینڈل کا سراغ لگا کر مقدمہ درج کرکے پی آئی ڈی کے انفارمیشن اسسٹنٹ نادر رحیم اور افغان...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے 2 اہلکاروں کو افغان شہریوں کو غیر قانونی ای ویزے جاری کرنے کے کیس میں مبینہ رشوت خوری پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے یہ کارروائی ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایت پر کی۔ یہ بھی پڑھیں: ویزا اسکینڈل کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، وزارت داخلہ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار اہلکاروں میں سب انسپکٹر وسیم احمد اور کانسٹیبل عاقب محمود شامل ہیں جو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں تعینات تھے۔ ان اہلکاروں نے ای ویزا کیس میں گرفتار ملزم زبیر احمد سے دوران جسمانی ریمانڈ بیس لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔ ایف آئی اے...
پولیس کے پہنچنے پر کئی افسران غیر حاضر تھے اس واقعے میں درج ہونے والی ایف آئی آر میں مزید 5 افسران اور مالک مفرور ہے، جن کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاری میں ہونے والے عمارت کے حادثے کی تحقیقات کیلئے پولیس سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے دفتر پہنچ گئی اور مختتلف عمارتوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا اور مختلف افسران کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ لیاری عمارت گرنے کے واقعے پر پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہے، اسی سلسلے میں ضلع جنوبی کے ڈی ایس پی، ایس ایچ او پولیس کے ہمراہ...
پولیس نے معصوم بچے سے بدفعلی کے مرتکب ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انچارج چوکی شیر شاہ چوہنگ کی پولیس ٹیم نے 10 سالہ بچے سے بد فعلی کرنے والے ملزم کو ایل ڈی اے سے گرفتار کرلیا۔ انچارج چوکی شیر شاہ کے مطابق ملزم مجاہد احمد کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزم بچے کو ورغلا کر شیر شاہ میں واقع کوارٹر میں لیےگیا۔ انچارج کے مطابق ملزم کوارٹر میں بچے سے بدفعلی کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔
حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) تھانہ راوی کے علاقہ جوایا کھچی میں گزشتہ روز ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت کشور کے نام سے کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کشور ضلع فیصل آباد کے چک نمبر 40 جڑانوالہ کی رہائشی تھی۔(جاری ہے) ابتدائی تحقیقات اور شواہد کی روشنی میں پولیس نے قتل کے شبہ میں دو ملزمان مزمل اور عمر فاروق کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور کسی کو بھی ناحق قتل کرنے والا کسی رعایت کا مستحق نہیں۔ پولیس حکام کا کہنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے افغانستان کے راستے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے چار مسافروں اور ان کے سہولت کار دو ایجنٹس کو طورخم بارڈر سے گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار مسافر انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا حصہ تھے، جو غیر قانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ملزمان کو ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار مسافروں کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے دو ایجنٹس کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ تفتیش کے دوران ایجنٹس کے موبائل فونز سے غیر قانونی امیگریشن سے متعلق اہم مواد،...
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 مسافروں اور 2 ایجنٹس کو طورخم بارڈر سے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مسافروں کو افغانستان کے راستے یورپ جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، گرفتار چاروں مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل کر دیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کی نشاندہی پر 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے موبائل فونز سے غیر قانونی امیگریشن سے متعلق مواد اور پیغامات بھی برآمد ہوئے۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان سے افغان پاسپورٹ اور روسی زبان میں حلف نامے بھی برامد ہوئے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جولائی 2025ء) کارابینیری پولیس نے کہا کہ 58 سالہ شخص ’’سرکاری پانی کی مسلسل چوری‘‘ میں ملوث تھا جس سے 18 ویں صدی کے شاہی محل کازرٹا کو نقصان پہنچا تھا۔ نیپلز کے بادشاہ چارلس آف بوربن کے ذریعہ تعمیر کردہ یہ محل اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو کے ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔ پولیس نے کہا کہ انہوں نے یہ گرفتاری محل کی طرف سے الرٹ کرنے کے بعد کی۔ محل، جو اب ایک میوزیم ہے، کے حکام نے اپنے سرسبز مناظر والے باغات کے جھرنوں اور فواروں میں پانی کی کمی کی شکایت کی تھی۔ محل، جو 123 ہیکٹر پر پھیلے باغات کے لیے مشہور ہے، نے ایک بیان...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹے گرفتار ہوتے ہیں تو وہ سیاسی طور پر نمایاں ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قاسم اور سلیمان عمران خان کے بیٹے ہیں اور انہیں تحریک انصاف میں شامل ہونے کا حق حاصل ہے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کے بیٹے گرفتار ہوتے ہیں تو سیاسی طور پر ان کا قد بڑھ جائے گا۔ ان کے بقول یہ ایک فطری سیاسی عمل ہے پروگرام میں شریک پی ٹی آئی کے رہنما علی ظفر نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ قاسم اور سلیمان کا پاکستان آنے کا...
معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ سے 77 لاکھ روپے کا غبن کرکے فرار ہونے والی ان کی سابق پرسنل اسسٹنٹ کو پولیس نے بالآخر حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس فراڈ سے متعلق پولیس کو اداکارہ عالیہ بھٹ اور ان کی والدہ سونی رازدان نے 23 جنوری کو شکایت درج کرائی تھی۔ جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ عالیہ بھٹ کی پروڈکشن کمپنی (ایٹرنل سن شائن پروڈکشنز پرائیویٹ لمیٹڈ) اور ذاتی اکاؤنٹس سے ان کی سابق پرسنل اسسٹنٹ 32 سالہ ویدیکا پرکاش شیٹی نے غبن کیا ہے۔ عالیہ کی پرسنل اسسٹنٹ نے یہ فراڈ مئی 2022 سے اگست 2024 کے دوران کیا۔ جس ے دوران ویدیکا نے سفر، ملاقاتوں اور دیگر متعلقہ انتظامات کے جعلی بل تیار کیے اور عالیہ سے دستخط کروائے تھے۔...

فلسطین کے حق میں مظاہروں کے الزام میں گرفتار محمودخلیل نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف2کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعوی دائرکردیا
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 )امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے گریجویٹ محمود خلیل نے امیگریشن حراست کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ سے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے ان کے وکلا نے دو کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے جس میں جھوٹی قید، بدنیتی پر مبنی قانونی چارہ جوئی اور یہود مخالف کے طور پر بدنام کرنے کا الزام لگایا گیا .(جاری ہے) خلیل کو امیگریشن ایجنٹوں نے 8 مارچ کو گرفتار کیا تھا امریکی حکومت انہیں ملک بدر کرنا چاہتی ہے کیونکہ ان پر الزام ہے کہ ان کی سرگرمیاں ملک کی خارجہ پالیسی کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہیں جون کے اواخر میں ایک وفاقی جج نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ خلیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹے گرفتار ہوتے ہیں تو وہ سیاسی طور پر ابھر سکتے ہیں۔ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں کو تحریک انصاف میں شامل ہونے کا پورا حق حاصل ہے، اور اگر انہیں گرفتار کیا جاتا ہے تو یہ ان کے سیاسی مستقبل کے لیے نیا دروازہ کھول سکتا ہے۔اسی پروگرام میں پی ٹی آئی رہنما علی ظفر نے وضاحت کی کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان صرف اپنے والد سے ملاقات کے لیے پاکستان آنا چاہتے ہیں، اور ان کا جیل جانے کا کوئی...
علامتی فوٹو لاہور کے علاقے ڈیفنس میں خاتون کو سوشل میڈیا پر جانور کو مار کر ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے لاہور میں پیش آنے والے افسوناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے خانسہ حسین نامی خاتون کے گھر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گھر میں موجود پرندوں اور جانوروں کو وائلڈ لائف اور متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کا ذہنی توازن متاثرہ لگتا ہے جس پر اسے مینٹل اسائلم میں منقتل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق خاتون سوشل میڈیا پر جانوروں کو مار کر عوام کو جانور خریدنے پر زور بھی ڈالتی تھی، ملزمہ...
ڈیفنس پولیس نے شہر کے مصروف علاقے قیوم آباد اے ایریا میں ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، جن میں سے دو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔چھیپا حکام کے مطابق مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت جواد اور شیراز کے نام سے ہوئی ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جبکہ تیسرا ملزم علی حیدر کو پولیس نے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے۔
فیصل آباد میں تاجر کے بیٹے کا اغوا کے بعد قتل کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان مقتول کے محلے دار نکلے، تاوان کے لئے 7 جولائی کو اغوا کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے لاش کرائے کے مکان میں رکھی، بعد میں قریبی علاقے میں پھینک دی تھی۔
آصف رضوی ،عرفان نقوی ،جلیس صدیقی ، عاصم خان ، ظفر جہنگی خان اور انسپکٹر ذوالفقارودیگر ڈائریکٹر جنرل شاہ میر بھٹو کی میٹنگ میں افسران کو بلا کر حراست میں لیا گیا ،مزید گرفتاریاں متوقع کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے بعد متعلقہ افسران کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، سندھ بلڈنگ کنٹرول کے دفتر میں جاری میٹینگ کے دوران پولیس نے نامزد افسران کو حراست میں لے لیا ،، چھاپہ اس وقت مارا گیا جب نئے ڈی جی ایس بی سی اے شاہ میر بھٹو چارج لینے کے بعد تمام افسران کے ساتھ اپنے دفتر میں پہلااجلاس کر رہے تھے ،چھاپہ مارٹیم نے تمام افسران کو کانفرنس روم میں میٹنگ کے بہانے بلایا تھا،حراست میں لئے جانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پولیس مقابلہ اور دیگر کارروائیوںمیں خاتون منشیات فروش ، زخمی ملزم سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پھلیلی پولیس نے دوران پیٹرولنگ مختلف مقامات سے کارروائیاں کرتے ہوئے تیار شدہ مین پوری اور چرس کی سپلائی ناکام بنادی، خاتون سمیت 2 ملزمان کوگرفتارکرلیا ،گرفتار خاتون منشیات سپلائر سہانہ زوجہ سجاد جتوئی کے قبضے سے 502 گرام چرس برآمد ہوئی گرفتار مین پوری سپلائر محمد عمر قریشی کے قبضے سے 500 عدد تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئی ،گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات حاصل کی گئی جس کے مطابق ملزمان پھلیلی، پریٹ آباد سمیت مختلف علاقوں میں منشیات و مین پوری کی سپلائی میں سرگرم تھے جبکہ ملزم محمد عمر قریشی پولیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور(نمائندہ جسارت)پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک، ایک گرفتار، اسلحہ برآمد , ڈاکو نے گھیراؤ تنگ دیکھ کر خودکشی کرلی۔ ایس ایس پی شاہ زیب چاچڑ۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور تھانہ ہمایوں کی حدود میں واقع گرڈ اسٹیشن کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ کے مطابق ڈاکو ایک شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی اور فرار ہونے لگے پولیس بروقت موقع پر پہنچ گئی پولیس کو دیکھ کر ڈاکو قریبی گرڈ اسٹیشن میں جا چھپے،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرڈ اسٹیشن کو گھیرے میں لے لیا،گھیرا تنگ ہونے پر ایک ڈاکو نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی جبکہ دوسرا ڈاکو گرفتار کرلیا گیا۔ ہلاک...
شہر قائد میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی پر پہلی ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان بلدیہ عظمی کراچی کے مطابق کراچی میں میں غیر قانونی پارکنگ فیس کی وصولی کے خلاف پہلی ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائی میئر کراچی کے 32 مقامات کو فری پارکنگ زون قرار دینے کے بعد عمل میں آئی ہے۔ شہریوں کی متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد ایم اے جناح روڈ پر فوری ایکشن لیا گیا اور میئر کراچی کے حکم پر چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران غیر قانونی فیس وصولی والے ملزمان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کرکے مقدمہ درج کردیا گیا۔ میئر کراچی نے انتظامیہ کو...
کراچی کے علاقے لیاری میں پیش آنے والے عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے 8 افسران اور عمارت کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان پر انسانی جانوں کے ضیاع پر قتلِ خطا اور مجرمانہ غفلت جیسے سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی سید اسد رضا کے مطابق بغدادی پولیس تھانے کی حدود میں 4 جولائی کو ایک بوسیدہ 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد درج ہونے والی ایف آئی آر کی بنیاد پر ایس بی سی اے کے 8 افسران کو گرفتار کیا...
کراچی کے علاقے لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرنے کا مقدمہ محکمہ بلدیات کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔مقدمے میں ایس بی سی اے میں سال 2022 سے 2025 تک تعینات 6 ڈائریکٹرز، 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور 3 بلڈنگ انسپکٹرز کو نامزد کیا گیا ہے، ایک ڈائریکٹر کے علاوہ تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، مقدمے کے مطابق ایس بی سی اے کے افسران اور عملے نے غفلت اور لاپروائی برتی ہے۔عمارت گرنے کے مقدمے کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کرلی، مقدمہ کے مطابق گرنے والی عمارت کا پلاٹ 527.3 گز کا ہے، 1986میں گراؤنڈ پلس فائیو عمارت تعمیر کی گئی، 2022 میں عمارت کی خستہ حالی سے متعلق ایس بی سی اے افسران اور عملے کو...
ایس بی سی اے افسران کو لیاری میں بلڈنگ گرنے کے واقعے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار افسران میں ڈائریکٹر آصف رضوی، جلیس صدیقی، اشفاق کھوکھر، ڈپٹی ڈائریکٹر فہیم مرتضی، عاصم انصاری، دیگر شامل ہیں۔ افسران کو ڈی جی کے سامنے ان کے ناموں سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا گرفتار ڈائریکٹر میں آصف رضوی گزشتہ سال ریٹائرڈ ہوچکے تھے۔ آصف رضوی کو ڈی جی ایس بی سی اے نےاجلاس میں شرکت کے لئےبلایا تھا۔ چھاپے کے وقت ڈی جی ایس بی سی اے افسران کے ساتھ میٹنگ کر رہے تھے۔ ڈائریکٹر جنرل کے سامنے ان کی میٹنگ سے 6افسران کوحراست میں لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اوپر سے گرفتاری کے احکامات ہیں۔ گرفتار...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کو یقینی بنایا جائے گا، آبادی میں اضافہ پر قابو پانے کیلئے ملک گیر سوچ پر مبنی تحقیق اور موثر پالیسیوں کو اپنانا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے، نوجوان ملکی آبادی کا قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں معیاری تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع اور خوداختیاری فراہم کی جائے گی، آبادی میں تیزفتار اضافہ ہمارے قومی ترقیاتی عمل میں بڑی رکاوٹ بن رہا ہے جس سے وسائل، صحت و تعلیم کے نظام اور عوامی خدمات کے شعبے پر بے پناہ دبائو ہے، بڑھتی ہوئی بے روزگاری، ماحولیاتی تنزلی، جنگلات کی کٹائی اور صحت...
ہمارا سیارہ زمین اس سال ایک نئی اور حیران کن تبدیلی سے گزر رہا ہے، کیونکہ ماہرین کے مطابق زمین کی گردش معمول سے تیز ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں دن کا دورانیہ 24 گھنٹوں سے کچھ ملی سیکنڈ کم رہنے لگا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سورج کی روشنی کا طویل ترین دن اور نیویارک ٹائمز اسکوائر میں یوگا فیسٹیول ٹائم میگزین کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے تین دن 9 جولائی، 22 جولائی اور 5 اگست ایسے ہوں گے جب زمین ایک دن کا چکر 1.3 سے 1.5 ملی سیکنڈ کم وقت میں مکمل کرے گی، یعنی ان دنوں کا دورانیہ مکمل 24 گھنٹے نہیں ہوگا۔ اگرچہ ایک ملی سیکنڈ (ہزارواں حصہ سیکنڈ کا) انسانی اعتبار سے نہایت...
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ہری پور میں متعدد افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔گزشتہ روز ہری پور میں دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرفصیح اسحاق عباسی نے پولیس اور پٹواری کے ہمراہ شاہ مقصود دوڑ کا دورہ کیا. اس موقع پر انہوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) اس کے علاوہ، ایسے خاندانوں (جن میں چھوٹے بچے بھی شامل تھے) اور جانور چرانے والے مقامی افراد کو وہاں سے ہٹا کر موجودہ سیلابی صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کیا گیا اور انہیں پانی میں دوبارہ داخل ہونے سے سختی سے...

آبادی میں تیزفتار اضافہ قومی ترقیاتی عمل میں بڑی رکاوٹ ہے، وسائل، صحت و تعلیم کے نظام اور عوامی خدمات کے شعبے بے پناہ دبائو میں ہیں، صدر آصف علی زرداری کاعالمی یوم آبادی کے موقع پر پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کو یقینی بنایا جائے گا، آبادی میں اضافہ پر قابو پانے کے لئے ملک گیر سوچ پر مبنی تحقیق اور موثر پالیسیوں کو اپنانا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے، نوجوان ملکی آبادی کا قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں معیاری تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع اور خوداختیاری فراہم کی جائے گی، آبادی میں تیزفتار اضافہ ہمارے قومی ترقیاتی عمل میں بڑی رکاوٹ بن رہا ہے جس سے وسائل، صحت و تعلیم کے نظام اور عوامی خدمات کے شعبے پر بے پناہ دبائو ہے، بڑھتی ہوئی بے روزگاری، ماحولیاتی تنزلی، جنگلات کی...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹوں کو والد سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔(جاری ہے) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرجاری بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے سابق شوہر تقریباً 2 سال سے قید تنہائی کا شکار ہیں۔جمائمہ گولڈ اسمتھ نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے دھمکی دی جارہی ہے کہ اگر ان کے بیٹوں نے پاکستان جا کر ان سے ملنے کی کوشش کی تو انہیں بھی گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا جائے گا، ایسا کسی جمہوریت...

اوکاڑہ ،تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہونے کے باعث موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، 8 سالہ بچے سمیت 2 افرادجاں بحق
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہونے کے باعث موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، 8 سالہ بچے سمیت 2 افرادجاں بحق، تیسرا شخص شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو زرائع کے مطابق پاکپتن روڈ نزد اللّٰہ پور کے پاس کار ٹائر برسٹ ہونے کے باعث موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔(جاری ہے) حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا. حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار 35 سالہ اعظم اور 8 سالہ بچہ عدیل جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرا 30 سالہ عمر شدید زخمی ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے ضروری کاروائی شروع کر دی. ریسکیو ٹیموں نے زخمی کو فوراً...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کو پاکستان آنے پر گرفتار کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جمائما نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ’’میرے بچوں کو اپنے والد عمران خان سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ وہ قریب دو سال سے جیل میں تنہائی کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ پاکستانی حکومت کا کہنا ہے کہ اگر وہ ان سے ملنے آئیں گے تو انہیں بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔ یہ کسی جمہوریت یا فعال ریاست میں نہیں ہوتا۔ یہ سیاست نہیں، ذاتی انتقام ہے۔‘‘ My children are not allowed to speak on...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جولائی 2025ء) پاکستان کی نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا، ''چھاپے کے دوران، ایک بڑے کال سینٹر کا انکشاف ہوا، جو پونزی اسکیموں اور سرمایہ کاری فراڈ میں ملوث تھا۔‘‘ پاکستان میں بڑھتے سائبر کرائمز، زیادہ شرح مالیاتی جرائم کی گھر بیٹھے آن لائن ہزاروں روپے کمانے کا فراڈ ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا، ''اس جعلی نیٹ ورک کے ذریعے عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے اور غیر قانونی طور پر بھاری رقوم جمع کی جا رہی ہیں۔‘‘ اس ایجنسی کے مطابق فیصل آباد شہر میں کام کرنے والے اس نیٹ ورک...
گزشتہ برس مارشل لاء کی ناکام کوشش پر جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کے نئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے، جس کے بعد انہیں دوسری مرتبہ حراست میں لے لیا گیا۔ واضح رہے کہ یون سوک یول نے گزشتہ سال دسمبر میں اچانک مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس نے جنوبی کوریا کو ایک آئینی بحران میں مبتلا کر دیا تھا۔ اس اقدام کو ملکی جمہوریت پر شدید حملہ قرار دیا گیا تھا۔ تاہم صرف چھ گھنٹوں بعد، جب اراکینِ پارلیمان نے عمارت میں داخل ہو کر متفقہ طور پر اس فیصلے کو روکا، تو یون نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیئول سینٹرل ڈسٹرکٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے دفتر میں وزیراعلیٰ سندھ کی انسپیکشن ٹیم (CMIT) اور پولیس کی بھاری نفری نے اچانک کارروائی کرتے ہوئے نو افسران کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی SBCA کے مرکزی دفتر میں اس وقت کی گئی جب لیاری میں حالیہ عمارت گرنے کے واقعے پر غور کے لیے ایک اہم اجلاس جاری تھا۔ذرائع کے مطابق، اجلاس کی صدارت نئے ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو کر رہے تھے۔ جیسے ہی اجلاس شروع ہوا، پولیس اور سی ایم آئی ٹی کی ٹیم نے کانفرنس روم پر چھاپہ مارا اور موقع پر موجود افسران کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔گرفتار کیے جانے والے افسران میں سابق ڈائریکٹر ساؤتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اکستان کے سابق وزیرِاعظم اور تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کو قید تنہائی میں تقریباً دو سال ہو چکے ہیں، اور اب ان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی اس طویل اسیری پر خاموشی توڑ دی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک جذباتی پیغام میں جمائما نے نہ صرف عمران خان کی قید میں تنہائی پر تشویش ظاہر کی، بلکہ ان کے بیٹوں کو درپیش ممکنہ گرفتاری کی دھمکیوں پر بھی سخت ردعمل دیا، جسے انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔جمائما نے اپنے پیغام میں لکھا:“میرے بچوں کو اپنے والد سے فون پر بات کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔ عمران...
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹوں کو والد سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ ڈان نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پرجاری بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے سابق شوہر تقریباً 2 سال سے قید تنہائی کاشکار ہیں۔جمائمہ گولڈ سمتھ نے الزام عائد کیاکہ پاکستانی حکومت کی جانب سے دھمکی دی جارہی ہے کہ اگر ان کے بیٹوں نے پاکستان جا کر ان سے ملنے کی تو انہیں بھی گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا جائے گا، ایسا کسی جمہوریت یا میں نہیں ہوتا، یہ سیاست نہیں، بلکہ ذاتی...
لندن(نیوز ڈیسک)لندن سے تعلق رکھنے والی جمائمہ گولڈ اسمتھ، جو پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ہیں، ایک بار پھر اپنے بچوں کے حق کے لیے آواز بلند کرتی نظر آئیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بیٹے قاسم اور سلمان کو نہ صرف اپنے والد سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، بلکہ پاکستان آنے کی صورت میں انہیں گرفتاری کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ جمائمہ نے کہا کہ عمران خان گزشتہ دو برس سے قید تنہائی میں زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے بیٹوں کو یہاں تک کہ ایک فون کال کی...
— فائل فوٹو اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے جعلی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 149 افراد کو گرفتار کرلیا۔سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق گرفتار کیے گئے 149 افراد میں 71 غیر ملکی ہیں اور زیادہ تر چینی شہری ہیں۔سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بتایا کہ جعلی کال سینٹر پونزی اسکیموں اور سرمایہ کاری فراڈ میں ملوث تھا۔سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق فراڈ کے نیٹ ورک کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جا رہا تھا۔سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ فراڈ نیٹ ورک کے ذریعے بڑی رقوم غیر قانونی طور پر جمع کی جا رہی تھیں۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)زمین کی گردش میں معمول سے تیز رفتاری آنے والی ہے، جس کے باعث ہمارے دن معمول سے چند ملی سیکنڈز چھوٹے ہو جائیں گے۔ سائنسدانوں کے مطابق آئندہ ہفتوں میں، خصوصاً 9 جولائی، 22 جولائی اور 5 اگست 2025 کو، چاند کے مخصوص زاویوں کی وجہ سے زمین کی گردش میں ایسا ہلکا سا اضافہ ہوگا کہ ہر دن تقریباً 1.3 سے 1.51 ملی سیکنڈز کم لمبا محسوس ہوگا۔ عموماً ایک مکمل دن کی مدت 86,400 سیکنڈز یعنی چوبیس گھنٹے ہوتی ہے، لیکن زمین کی گردش مستقل نہیں رہتی۔ زمین پر کششِ ثقل کے اثرات، شمسی و قمری کشش، سیارے کے اندر اور سطح پر موجود مادّے کی حرکت اور یہاں تک کہ موسمی اور زلزلے جیسے...
کوریا(نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سُک یول کو جمعرات کے روز دوبارہ گرفتار کرکے جیل کے ایک تنہا سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں بنیادی کھانا اور خاکی رنگ کی جیل کی وردی دی گئی ہے، پراسیکیوٹرز نے ان کے خلاف مارشل لا نافذ کرنے کی کوشش کے مقدمے میں نیا وارنٹ حاصل کر لیا تھا۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق سیئول سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے نئے وارنٹ کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ یون شواہد مٹا سکتے ہیں، اس لیے انہیں دوبارہ حراست میں لینا ضروری ہے، یون اس سے قبل 52 دن جیل میں گزار چکے ہیں، اور 4 ماہ قبل تکنیکی بنیادوں پر رہا ہوئے تھے۔ 4 ماہ قبل رہائی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں آبادی میں بے قابو اضافہ ایک نیا بحران بن کر ابھر آیا ہے۔ ہر سال 61 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ نہ صرف بنیادی سہولیات پر بوجھ بڑھا رہا ہے بلکہ تعلیم، صحت، روزگار اور معیشت جیسے حساس شعبے بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ حکومت نے اس صورتحال کو “نیشنل ایمرجنسی” قرار دیتے ہوئے شرحِ پیدائش کو کنٹرول کرنے کو قومی ترجیح بنانے کا اعلان کیا ہے۔ ورلڈ پاپولیشن ڈے کے موقع پر اسلام آباد میں وزارت صحت کی جانب سے ایک اہم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہرینِ صحت، آبادی، اور مذہبی اسکالرز نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کا مقصد ملک میں آبادی کے تیز رفتار اضافے سے پیدا...
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ بیٹوں کی گرفتاری سے متعلق بیان پر بول اٹھیں۔ سماجی رابطوں کی سایٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میرے بچوں کو ان کے والد سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ عمران خان تقریباً 2 سال سے جیل میں قید تنہائی کاٹ رہے ہیں۔ حکومتِ پاکستان نے اب یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر عمران خان کے بیٹے اُن سے ملنے کی کوشش کرتے ہیں تو اُنہیں بھی گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹے پاکستان آئے تو ان کا کیا انجام ہوگا؟ رانا ثنااللہ نے خبردار کردیا جمائمہ کا مزید کہنا تھا کہ ایسا کسی...
اسلام آ باد: 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمہ کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔ عدالت نے سماعت کے موقع پر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ دورانِ سماعت پی ٹی آئی کے 77 کارکنان کی حد تک مقدمے کا چالان پیش کیا گیا جب کہ 14 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں آج ہونے والی سماعت میں سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، زاہد بشیر...
لاہور: کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مالک مکان کی بیٹی کو نشہ آو چیز پلا کر زیادتی کرنے والا کرایہ دار کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری موبائل فون لوکیشنز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے والد نے محمد پورا کاہنہ میں واقع گھر کا پورشن کرائے پر دے رکھا تھا۔ بچی کی خالہ کی وفات کے باعث میاں بیوی شیخوپورہ گئے ہوئے تھے، کرایہ دار کی بیوی نے ورغلا کر 14 سالہ بچی کو اوپر بلایا اور ملزم نے بچی کو پانی میں نشہ آور چیز پلا کر بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کی۔ ملزم کئی روز تک بچی کو بلیک میل کرکے رقم بھی ہتھیاتا رہا۔...
راولپنڈی میں میٹرک کی طالبہ مہک شہزادی کے قتل کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے مقتولہ کے والد محمد اخلاق کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیٹی کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا پولیس کے مطابق، ملزم اخلاق مہک سے بار بار ٹک ٹاک اکاؤنٹ ختم کرنے کا مطالبہ کرتا رہا، اور انکار پر اس نے انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے ملزم کو کچھ دیر میں تھانہ روات منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ اس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ٹنڈو جام پولیس کی کارروائی، منشیات فرو ش فوجی سپیو 2 کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار،ٹنڈو جام پولیس نے خفیہ اطلاع پر گوٹھ علی محمد شاہ لنک روڈ لال چھترا قبرستان کے قریب کارروائی کے نتیجے میں منشیات فروش غلام فرید عرف فوجی سپیو گرفتار ،ملزم کے قبضے سے 2 کلو 350 گرام چرس برآمد ہوئی، منشیات فروش کے متعلق معلومات کے مطابق ملزم عادی مجرم ہے جوکہ حیدرآباد پولیس کو مطلوب اور آئی جی کی جاری کردہ لسٹ میں سر فہرست تھا اور ملزم ٹنڈوجام سمیت گردونواح کے علاقوں میں منشیات کی سپلائی میں سرگرم تھا، ٹنڈو جام پولیس نے گرفتار منشیات ڈیلر کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔
راولپنڈی (جنرل رپورٹر+ آئی این پی) راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کے جج شیخ اعجاز علی نے اراضی کیس میں چوہدری پرویز الہی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے ہیں۔ عدالت نے یہ وارنٹ تخت پڑی جنگلات اراضی ریفرنس میں پرویز الہی کی عدم حاضری پر جاری کئے تھے عدالت نے حاضری استثنی سمیت دو درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 17 جولائی تک ملتوی کردی۔ پرویز الہی کے وکیل نے ریفرنس کی حیثیت کو چیلنج کئے جانے کے لئے درخواست دائر کردی۔ پرویز الہی نے عدالت کو بتایا کہ میری میڈیکل رپورٹس آپ کے سامنے ہیں، میری طبیعت ایسی ہے کہ میں ہر پیشی پہ یہاں پیش نہیں ہو سکتا۔ میری صحت دیکھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 22 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جن میں قتل، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی، اور گٹکا/ماوا کی فروخت میں ملوث افراد شامل ہیں۔ ان کارروائیوں میں ایک مغویہ کو بازیاب بھی کرایا گیا اور چوری شدہ موبائل فون بھی برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اتحاد ٹاؤن اور SSOIU تفتیشی ٹیموں نے مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں 3 ملزمان، نسیم ولد محمد زمان اور محمد عمر ولد محمد فاروق کو گرفتار کیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات، پرتشدد واقعات اور مشتبہ اموات کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے پولیس نے تفتیشی عمل تیز کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق حب چوکی برشنا ہوٹل کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے حسنین ولد فیض محمد (18) اور طلال ولد فیض محمد (22) جاں بحق ہو گئے، پاکستان بازار تھانے کی حدود، ڈسکو موڑ کے قریب 45 سالہ محمد جاوید ولد محمد حنیف کی لاش ملی۔ فیروز آباد تھانے کی حدود میں زم زم اپارٹمنٹ سے 32 سالہ جنید علی ولد ریاض علی کی گولی لگی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق، شواہد بتاتے ہیں کہ جنید نے خودکشی کی، تاہم...
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یچھلتو پاور پراجیکٹ کی تعمیر میں جعلی اور زائد ادائیگیاں کی گئیں، جبکہ تعمیراتی کام بھی ناقص ہے۔ اس ناقص تعمیر کا اثر پراجیکٹ کی پیداواری صلاحیت پر پڑ سکتا ہے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے چاروں افسران کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کی بڑی کارروائی، واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ کے چار افسران کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے 2 میگاواٹ یچھلتو پاور پراجیکٹ استور کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کی شکایات کی مکمل چھان بین کے بعد واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ کے چار افسران کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیروبی: کینیا میں حکومت مخالف مظاہروں میں گزشتہ ماہ بھی 19 افراد مارے گئے تھے جب کہ رواں ماہ 31 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا میں گزشتہ برس سے جاری حکومت مخالف احتجاجی ریلیوں کو طاقت سے کچلنے کی کوشش کی گئی جس میں مجموعی ہلاکتیں 100 سے زائد ہوگئیں۔حکومت مخالف مظاہروں کے درمیان ایک رہنما استاد اور بلاگر البرٹ اوجوانگ کی پولیس حراست میں ہلاکت بھی ہوئی جس سے عوام میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔نیروبی سمیت کئی شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں مظاہرین صدر ویلیم رٹو سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔پولیس نے مظاہرین پر صرف اندھا دھند فائرنگ ہی نہیں کی بلکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیئف: یوکرین نے جاسوسی کے الزام میں چینی باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق کیف کی جانب سے بدھ کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ یوکرین کے نیپچون اینٹی شپ میزائل پروگرام کی جاسوسی کرنے کے الزام میں چین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو بیٹے سمیت حراست میں لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ یہ پروگرام کیف کی ابھرتی ہوئی ملکی دفاعی صنعت کا اہم حصہ ہے، جو روسی حملوں کے خلاف یوکرین کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔یاد رہے کہ یوکرین کی سیکیورٹی سروس (ایس بی یو) کے اس اعلان سے کیف کے اس مؤقف کو تقویت ملی ہے جس میں اس نے حالیہ مہینوں میں...
—علامتی تصویر کراچی میں پیر آباد کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی تھی، ملزم کو اہلِ خانہ اور علاقہ مکینوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کی جانب سے ملزم جان محمد کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
کینیا میں حکومت مخالف مظاہروں میں گزشتہ ماہ بھی 19 افراد مارے گئے تھے جب کہ رواں ماہ 31 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا میں گزشتہ برس سے جاری حکومت مخالف احتجاجی ریلیوں کو طاقت سے کچلنے کی کوشش کی گئی جس میں مجموعی ہلاکتیں 100 سے زائد ہوگئیں۔ حکومت مخالف مظاہروں کے درمیان ایک رہنما استاد اور بلاگر البرٹ اوجوانگ کی پولیس حراست میں ہلاکت بھی ہوئی جس سے عوام میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔ نیروبی سمیت کئی شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں مظاہرین صدر ویلیم رٹو سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس نے مظاہرین پر صرف اندھا دھند فائرنگ ہی نہیں کی بلکہ 500 سے...
زمین کی اپنے محور کے گرد گھومنے کی بڑھتی رفتار کے سبب آج کا دن یعنی بدھ 9 جولائی سال کا سب سے مختصر ترین دن ہوگا۔ بی بی سی سائنس فوکس کے مطابق موسم گرما میں دن کے اوقات طویل ہوتے ہیں، لیکن نو جولائی کو زمین کا چکر عمومی دورانیے سے 1.3 ملی سیکنڈ پہلے مکمل ہوگا۔ ہماری زمین کو اپنے محور کے گرد چکر مکمل کرنے میں 24 گھنٹے یا 86 ہزار 400 سیکنڈ لگتے ہیں۔ تاہم، یہ رفتار معمولی مقدار میں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔ ان تبدیلیوں کو ٹریک کرنے کے لیے بنائی گئی ’انٹرنیشنل ارتھ روٹیشن اینڈ ریفرنس سسٹمز سروس (آئی ای آر ایس) دن کی طوالت کی مسلسل پیمائش کرتی ہے۔ 2020 میں...
کراچی نوجوانان پارٹی کے چیئرمین فیضان حسین نے ایکسائز کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جانب سے شہریوں کو مفت نمبر پلیٹ فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ شہر میں تو ایسی نمبر پلیٹ فروخت ہو رہی ہیں اور وہاں پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سندھ حکومت کی جانب سے نافذ کردہ نئی اجرک والی نمبر پلیٹ شہریوں کو مفت میں فراہم کرنے والی فلاحی و سیاسی تنظیم کے دفتر پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے چھاپہ مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائیز اینڈ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کمشنر نے نارتھ کراچی 5L میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، جس میں مقامی تھانے کی پولیس بھی ہمراہ تھی۔ چھاپے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے نافذ کردہ نئی اجرک والی نمبر پلیٹ شہریوں کو مفت میں فراہم کرنے والی فلاحی و سیاسی تنظیم کے دفتر پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے چھاپہ مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق ایکسائیز اینڈ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کمشنر نے بلال کالونی تھانے کی حدود میں واقع نارتھ کراچی 5L میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، جس میں مقامی تھانے کی پولیس بھی ہمراہ تھی۔چھاپے کے دوران تحریک نوجوانان پارٹی کے دفتر سے متعدد کارکنان کو گرفتار کر کے نمبر پلیٹس برآمد کی گئیں جنہیں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے غیر قانونی قرار دیا ہے۔ایکسائز ذرائع کے مطابق چھاپہ اعلیٰ افسران کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 جولائی 2025ء) عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے خواتین اور لڑکیوں پر مظالم ڈھانے کے الزام میں افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔عدالت کے قبل از سماعت چیمبر 2 کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ یہ ماننے کی معقول وجوہات موجود ہیں کہ دونوں شخصیات لڑکیوں، خواتین اور صنفی حوالے سے طالبان کی پالیسی پر عمل نہ کرنے والے دیگر افراد کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں کا حکم دینے، اکسانے یا ایسے اقدامات کے لیے آمادہ کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔ Tweet URL اگست 2021 میں افغانستان پر طالبان...
گوجرانوالہ کے نواحی علاقے کے رہائشی محمد انور کے 20 سالہ بیٹے فراز کا جنازہ تیار تھا جبکہ وہ خود حوالات کی سلاخوں کے پیچھے قید تھے۔ انور پر بجلی چوری کا الزام تھا اور 30 ہزار روپے کے بل کی عدم ادائیگی نے انہیں جیل پہنچا دیا تھا۔ فراز چار بہنوں کا اکلوتا بھائی اور خاندان کا سہارا تھا۔ وہ اپنے والد کی ضمانت کے لیے رقم جمع نہ کر سکا۔ مالی دباؤ اور جذباتی کرب کے بوجھ تلے دب کر انہوں نے تیزاب پی کر خودکشی کر لی۔ گوجرانوالہ کے نواحی علاقے وانیا والا کے رہائشی محمد انور ایک محنت کش ہیں جو محنت مزدوری کر کے اپنے گھرانے کو پال رہے تھے۔ تھانہ اروپ میں گوجرانوالہ الیکٹریسٹی...
کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے نافذ کردہ نئی اجرک والی نمبر پلیٹ شہریوں کو مفت میں فراہم کرنے والی فلاحی و سیاسی تنظیم کے دفتر پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے چھاپہ مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایکسائیز اینڈ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کمشنر نے بلال کالونی تھانے کی حدود میں واقع نارتھ کراچی 5L میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، جس میں مقامی تھانے کی پولیس بھی ہمراہ تھی۔ چھاپے کے دوران تحریک نوجوانان پارٹی کے دفتر سے متعدد کارکنان کو گرفتار کر کے نمبر پلیٹس برآمد کی گئیں جنہیں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے غیر قانونی قرار دیا ہے۔ ایکسائز ذرائع کے مطابق چھاپہ اعلیٰ افسران کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا جبکہ فیضان حسین کو فی الفور...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء)لاہور کے علاقے اچھرہ میں کتے نے ایک بچے کو کاٹ لیا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کتے کے مالک کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے کہا کہ لیبرا نسل کا کتا بھی انویسٹیگیشن پولیس نے تحویل میں لے لیا، ملزم انور کے خلاف متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، ملزم انور اپنے پالتو کتے کے ہمراہ باہر نکلتا تھا۔(جاری ہے) پولیس نے کہا کہ ملزم آوارہ کتوں کو کھانا کھلانے کا عادی ہے، ملزم وقوعہ کے روز پالتو کتے کے ہمراہ آوارہ کتوں کے ہمراہ موجود تھا، ملزم کی موجودگی میں آوارہ کتوں نے بچے پر حملہ کیا۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اچھرہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کہوٹہ کے سرکاری اسپتال میں خواتین کی خفیہ اور نامناسب ویڈیوز بنانے کا شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCA) نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔حکام کے مطابق یہ واقعہ اسپتال کے ایکسرے ڈپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں دو ملازمین نے مبینہ طور پر خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں۔ دونوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے موبائل فونز اور قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا ہے۔اسپتال انتظامیہ نے واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے، جو 7 روز میں...
کراچی: تھانہ پیرآباد کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا۔ کراچی پولیس نے بتایا کہ پیرآباد کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں ملزم نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی جس پراہل خانہ اور اہل علاقہ نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کو آگاہ کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی اور اس دوران شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم پولیس نے حکمت عملی سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم جان محمد تاج کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کیا۔ ملزم کے حوالے سے...
—فائل فوٹو فیصل آباد کی عدالت نے آن لائن فراڈ نیٹ ورک کے گرفتار ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ جاری کر دیا۔سینئر سول جج اشفاق ملک نے ساتوں مقدمات کی سماعت کی اور آن لائن فراڈ نیٹ ورک میں گرفتار ملزمان کو ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے حوالے کر دیا۔دورانِ سماعت 18 خواتین اور 71 غیر ملکیوں سمیت 149 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ فیصل آباد میں اربوں کے آن لائن مالیاتی فراڈ کا نیٹ ورک پکڑا گیا، 149 افراد گرفتارفیصل آباد میں اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ گرفتار ملزمان میں چین، فلپائن، نائیجیریا، سری لنکا، میانمار اور زمبابوے کی خواتین...
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آن لائن گردش کرنے والے دعوے محض ایک پروپیگنڈا ہیں، پکڑے جانیوالے افراد مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور بھارت کی خفیہ ایجنسی را کیلئے جاسوسی کر رہے تھے۔ یہ دعوے بے بنیاد ہیں ان پوسٹس میں ہسپتال پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق وائرل ہونیوالی سوشل میڈیا پوسٹ کو مسترد کیا گیا ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 4 مشتبہ افراد کو ہسپتال سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آن لائن گردش کرنے والے دعوے محض ایک پروپیگنڈا ہیں، پکڑے جانیوالے افراد مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی...
—فائل فوٹو راولپنڈی کی احتساب عدالت نے خورد برد ریفرنس میں پیش ہونے پر چوہدری پرویز الہٰی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔احتساب عدالت کے جج شیخ اعجاز علی نے تخت پڑی جنگلات کی 6 ہزار کنال اراضی میں خورد برد ریفرنس کی سماعت کی۔دوران سماعت چوہدری پرویز الہیٰ کے وکلاء نے اراضی ریفرنس کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا۔وکلاء نے کہا کہ نیب ریفرنس کس آرڈر کے تحت بنایا گیا، چیئرمین نیب کے دستخط ہی موجود نہیں، ریفرنس پر تاریخ کا اندراج بھی نہیں، نہ ریفرنس بنتا ہے اور نہ ہی قابل سماعت ہے۔ پی ٹی آئی کیلئے مذاکرات کا راستہ بہتر ہے یا احتجاج کا؟ پرویز الہٰی سے صحافی کا سوالچوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پہلے مزاحمت...
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیٹے پیدائشی طور پر برطانیہ کے شہری ہیں، وہ یہاں کسی کو نہیں جانتے، وہ یہاں کے حالات نہیں سمجھتے، انہیں لا کر اس قسم کی خلاف ورزی کا حصہ بنانے کا عمران خان ہی سوچ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کے بیٹے پاکستان آ کر متشدد تحریک کی قیادت کریں گے تو پھر انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیٹے پیدائشی طور پر برطانیہ کے شہری ہیں، وہ یہاں کسی کو نہیں جانتے،...
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے ملک کے مختلف شہروں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 240.915 کلو گرام منشیات برآمد کر لی،3ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ترجمان کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی مالیت ایک کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی جبکہ 3 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ۔پہلی کارروائی گلبرگ لاہور میں واقع ایک کوریئر آفس پر کی گئی جہاں پرتگال بھیجے جانے والے ایک پارسل میں موجود ٹینس بالز کے اندر 365 گرام آئس چھپائی گئی تھی، جسے برآمد کر لیا گیا۔دوسری کارروائی داتا دربار لاہور کے قریب کی گئی، جہاں ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران 2 کلو گرام آئس اور 150 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔ اس کارروائی میں 2 ملزمان کو...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ اگر عمران خان کے بیٹے پاکستان آ کر متشدد تحریک کی قیادت کریں گے تو پھر انہیں گرفتار کیا جائے گا ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹے پیدائشی طور پر برطانیہ کے شہری ہیں، وہ یہاں کسی کو نہیں جانتے ، وہ یہاں کے حالات نہیں سمجھتے، انہیں لا کر اس قسم کی خلاف ورزی کا حصہ بنانے کا عمران خان ہی سوچ سکتے ہیں، ان کے آنے سے یہاں پر ان کیلئے ہی مشکلات ہوں گی، برطانیہ کی ایمبیسی پھر انہیں بازیاب کروائیں گی اور واپس لے کر جائیں گی ،...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان آ کر پی ٹی آئی کی تحریک میں حصہ لیا تو وہ گرفتار ہوں گے اور پھر برطانیہ کی ایمبیسی ہی انہیں بازیاب کرائے گی۔ عمران خان کے بیٹے آئے تو ان کے لیے مشکلات ہوں گی اور پھر انہیں ???????? کی ایمبیسی ہی بازیاب کروائے گی ! رانا ثناءاللہ کی دھمکی ۔۔۔ pic.twitter.com/WuEfBqRrbH — AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) July 8, 2025 رانا ثناء اللہ کے بیان کے بعد پی ٹی آئی کے حامی صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ فیاض شاہ نے سوال کیا کہ عمران خان کے بیٹوں کو کس جرم میں اور کس قانون کے...
لاہور کے علاقے اچھرہ میں کتے نے ایک بچے کو کاٹ لیا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کتے کے مالک کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کہا کہ لیبرا نسل کا کتا بھی انویسٹیگیشن پولیس نے تحویل میں لے لیا، ملزم انور کے خلاف متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، ملزم انور اپنے پالتو کتے کے ہمراہ باہر نکلتا تھا۔ پولیس نے کہا کہ ملزم آوارہ کتوں کو کھانا کھلانے کا عادی ہے، ملزم وقوعہ کے روز پالتو کتے کے ہمراہ آوارہ کتوں کے ہمراہ موجود تھا، ملزم کی موجودگی میں آوارہ کتوں نے بچے پر حملہ کیا۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اچھرہ میں کمسن بچے پر کتے کے حملے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔...
---فائل فوٹو محکمۂ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان نے کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے نایاب جنگلی جانور، سلیمانی مارخور کے غیر قانونی شکار میں ملوث 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ محکمۂ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان کے حکام کے مطابق کوئٹہ کے نواح میں واقع تکتو نیشنل پارک میں چند افراد کے نایاب جنگلی جانور سلیمانی مارخور کے غیر قانونی شکار میں ملوث ہونے کی اطلاعات ملی تھیں۔یہ افراد وہاں مارخور کو ٹریپ کر کے ان کا غیرقانونی شکار کرتے تھے۔اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے اس میں ملوث 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پاکستان کا قومی جانور ’’مار خور‘‘ایشا کنولیہ بات تو ہم سب جانتے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 جولائی 2025ء) بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے منگل کے روز طالبان کے سپریم لیڈر اور افغانستان کے چیف جسٹس کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ ان دونوں پر افغانستان میں لڑکیوں اور خواتین پر ظلم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی عدالت آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اس بات پر یقین کرنے کی بنیادیں موجود ہیں کہ طالبان کے اعلیٰ ترین روحانی رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ اور طالبان کے چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی نے لڑکیوں، خواتین اور "دوسرے افراد" کے خلاف صنفی بنیادوں پر ظلم و ستم کے ساتھ ہی انسانیت کے خلاف جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ...
فیصل آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا فیصل آباد میں سابق فیسکو چیف کے ڈیرے پر کارروائی کے دوران اربوں روپے کا آن لائن فراڈ پکڑ لیا۔ فیصل آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا آن لائن فراڈ بےنقاب ہوگیا، جعلی سرمایہ کاری کا بڑا اسکینڈل پکڑا گیا۔ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی ٹیم کے مطابق انہیں سابق فیسکو چیف ملک تحسین کے ڈیرے پر چھاپے کے دوران بڑے کال سینٹر کا انکشاف ہوا ۔ جو پونزی اسکیم اور آن لائن انویسٹمنٹ فراڈ میں ملوث تھا۔ کارروائی کے دوران غیر ملکی باشندوں سمیت 149 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔ ملزمان میں 131 مرد اور 18 خواتین شامل ہیں۔ این سی سی آئی اے کے مطابق...
افغان طالبان نے عالمی فوجداری عدالت کے سپریم لیڈر کی گرفتاری وارنٹ کو مسترد کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز کابل(آئی پی ایس )افغان طالبان نے عالمی فوجداری عدالت کے گرفتاری وارنٹ کو مسترد کر دیا۔افغانستان کی حکومت اور طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عالمی فوجداری عدالت کے طالبان رہنماں کے گرفتاری وارنٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے احمقانہ اعلانات شرعی قوانین سے ہماری مضبوط وابستگی اورعزم پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔ عالمی فوجداری عدالت نے افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ اور چیف جسٹس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردییانہوں نے گرفتاری وارنٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان حکومت اس عدالت کو تسلیم نہیں کرتی۔ یاد رہے کہ بین...
عالمی فوجداری عدالت نے طالبان کے سینئر رہنماں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز دی ہیگ(آئی پی ایس ) عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے افغانستان میں خواتین پر مظالم کے الزام میں طالبان کے سینئر رہنماں سپریم لیڈرہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ججوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے معقول شواہد موجود ہیں جن کی بنیاد پر شبہہ ہے کہ سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی نے صنف کی بنیاد پر انسانیت کے خلاف جرم یعنی ظلم و ستم کا ارتکاب کیا ہے۔ عدالت نے کہا...
کراچی: شہر قائد میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) نے اورنگی ٹاؤن میں الفلاح قبرستان کے قریب کارروائی کے دوران فائرنگ کے مبینہ تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ چھیپا ریسکیو کے مطابق زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت محمد طارق کے نام سے کی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے ایک پستول، چھینی گئی موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم محمد طارق شہر کے مختلف علاقوں میں کاروں اور موٹرسائیکلوں کی چھینا جھپٹی میں ملوث ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم طارق کا مجرمانہ ریکارڈ موجود...
کراچی: حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈکیتی کی واردات میں ملوث 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا. ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر کے انتہائی حساس علاقے میں چند روز قبل 5 جولائی کی رات 11 بجے کے قریب 3 ڈاکوؤں نے ضیا اسرار نامی ایزی پیسہ شاپ کے مالک کو گھر کی دہلیز پر اسلحے کے زور پر نقدی سے بھرا ہوا بیگ چھینا تھا جس میں 25 لاکھ روپے کی رقم اور موبائل فون کی سمیں بھی موجود تھی. واردات کے دوران ڈاکوؤں نے شہری کو خوفزدہ کرنے کے لیے فائرنگ بھی کی تھی اور لوٹ مار کے بعد موقع سے فرار ہوگئے. واردات کی اطلاع ملتے ہی حساس ادارے متحرک...
کراچی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے فیصل آباد میں چھاپہ مار کر پونزی اسکیم اور سرمایہ کاری کے فراڈ میں ملوث بڑا کال سینٹر پکڑ لیا۔ کارروائی کے دوران 149 ملکی اور غیر ملکی شہری وہاں کام کرتے ہوئے پائے گئے جنہیں موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔یہ اب تک پاکستان میں آن لائن فراڈ کرنیوالے ملزمان کی بیک وقت پکڑی گئی سب سے بڑی تعداد ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نے ایک حساس ادارے کے ہمراہ سانگلہ ہل شاہکوٹ روڈ فیصل آباد میں ایک کال سینٹر پر چھاپہ مارا۔ یہ کال سینٹر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو )کے سابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ملک تحسین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہیگ،کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی فوجداری عدالت کے ججوں نے افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔بین الاقوامی فوجداری عدالت نے پراسیکیوٹر کی استدعا پر ان طالبان رہنماؤں پر خواتین کے خلاف امتیازی سلوک اور ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کے الزامات پر وارنٹ جاری کیے۔عالمی عدالت کے ججوں نے طالبان رہنماؤں پر عاید ان سنگین الزامات کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔ عالمی عدالت کے جج نے فیصلے میں کہا کہ اگرچہ طالبان نے تقریباً سب پر ہی کچھ نہ کچھ پابندیاں عاید کی ہیں لیکن بالخصوص خواتین اور لڑکیوں کو جنس کی بنیاد پر بنیادی حقوق اور آزادیوں سے محروم کیا۔ عالمی عدالت کے مطابق...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے عمرہ ویزے کی آڑ میں سعودی عرب جا کر بھیک مانگنے کی کوشش کرنے والے 16 افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کے خلاف تفتیش جاری ہے جب کہ ایف آئی اے نے جعلی ایجنٹوں اور سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ مزید :
اپنے ایک بیان میں مسلم لیگی راہنما کا کہنا تھا کہ قائد مسلم لیگ نون جب وزیراعظم تھے تو بنی گالہ خود چل کر گئے تھے، اس وقت مسلم لیگی قائد نے بانی سے کیا لینا ہے کہ ان کے پاس چل کر جائیں، بانی کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں، ہمارے قائد کس بات پر بانی کو منانے جائیں، ایسی خبر کا گمان بھی نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہمارا کسی کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں ہے، جب تحریک چلے گی تو اس کے رنگ روپ کو دیکھیں گے۔سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بانی کے بچوں کو اپنے والد کے لیے تحریک چلانے کا حق حاصل ہے، پی ٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا، فراڈ میں ملوث گروہ کو فیصل آباد میں سابق چیئرمین فیسکو کی رہائش گاہ پر قائم ایک خفیہ کال سینٹر سے چلایا جا رہا تھا، جہاں سے ملک بھر میں لوگوں کو دھوکہ دے کر رقوم بٹوری جا رہی تھیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق این سی سی آئی اے کے ترجمان کاکہنا ہےکہ اس کارروائی کے دوران 149 ملکی و غیرملکی افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں131 مرداور 18 خواتین شامل ہیں۔ترجمان کاکہنا تھا کہ تمام افراد مختلف نوعیت کے مالیاتی جرائم، سائبر فراڈ، پونزی اسکیموں اور دھوکا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ:ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے پانچ رہنماﺅں سمیت چھ افراد کی تین ماہ سے زائد کے عرصے بعد منگل کے روز مختلف مقدمات میں گرفتاری ظاہر کی گئی اور ان مقدمات میں انسداد دہشت گردی کوئٹہ کی عدالت نے ان کو دس روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ان کی گرفتاری کوئٹہ کے دو تھانوں سول لائنز اور بروری روڈ پولیس سٹیشنز میں درج مقدمات میں ظاہر کی گئی ہے۔اس سے قبل ان کو 3 ماہ کے زائد کے عرصے سے تھری ایم پی او کے تحت زیر حراست رکھا گیا تھا۔ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی بہن نادیہ بلوچ نے تین ماہ سے زائد کے عرصے تک انھیں ایم پی او...
کراچی: سولجر بازار پولیس نے یوم عاشور کے موقع پر بریٹو روڈ سے اغوا کی گئی بچی کو بحفاظت بازیاب کیا گیا اور 3 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے سولجر بازار پولیس نے بریٹو سے یوم عاشور کے موقع پر اغوا کی جانے والی بچی کو بحفاظت بازیاب کرالیا اور سولجر بازار پولیس نے بچی کے اغوا کا مقدمہ اس کے والد سید کامل حسین کی مدعیت میں درج کیا تھا۔ پولیس کو مدعی نے بیان دیا تھا کہ وہ حسین ہزارہ گوٹھ کا رہائشی اور رکشا چلاتا ہے، 10 محرم الحرام کو دن 2 بجے کے قریب محرم کے جلوس میں شرکت کے لیے امام بارگاہ بتول زہرہ شاہ خراساں پہنچا اور اپنے...
اٹلی کے شہر میلان کے برگامو ایئرپورٹ پر ایک 30 سالہ شخص ہوائی جہاز کے انجن میں کھینچے جانے سے ہلاک ہو گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ شخص اچانک رَن وے پر دوڑتا ہوا جہاز کے سامنے آ گیا۔ اسی دوران تیز رفتار انجن اسٹارٹ ہوا اور اسے اندر کھینچ لیا۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ شخص ایئرپورٹ کے محفوظ اور ممنوعہ علاقے میں کس طرح داخل ہوا۔ واقعے کے فوراً بعد ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں مگر وہ جان بچانے میں ناکام رہیں۔ وہ موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔ اس حادثے کے باعث ایئرپورٹ پر 19 پروازیں معطل کی گئیں جبکہ ایک رن وے کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا جس سے نظامِ پرواز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: افغان طالبان نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے خلاف وارنٹ گرفتاری کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ عالمی عدالت کے ایسے احمقانہ اعلانات ہماری شریعت سے وابستگی اور اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کے عزم کو متاثر نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کی حکومت آئی سی سی کو تسلیم نہیں کرتی اور عدالت کے فیصلوں کو سیاسی اور تعصب پر مبنی قرار دیا۔طالبان کے ترجمان کاکہنا تھا کہ آئی سی سی کا یہ اقدام مغربی ایجنڈے کا حصہ ہے اور اس کا مقصد اسلامی...
افغانستان کی حکومت اور طالبان کے ترجمان نے عالمی فوجداری عدالت کے طالبان راہنماؤں کے گرفتاری وارنٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے احمقانہ اعلانات شرعی قوانین سے ہماری مضبوط وابستگی اور عزم پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے عالمی فوجداری عدالت کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری کو مسترد کر دیا۔ افغانستان کی حکومت اور طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عالمی فوجداری عدالت کے طالبان راہنماؤں کے گرفتاری وارنٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے احمقانہ اعلانات شرعی قوانین سے ہماری مضبوط وابستگی اور عزم پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔ انہوں نے گرفتاری وارنٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان...
سیکیورٹی اداروں نے عاشورہ کے موقع پر کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا ہے۔اورنگی ٹاؤن اور لیاری سے سیکیورٹی اداروں نے خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 5واں فرار ہوگیا ہے، جو چاروں ملزمان کا ہینڈلر تھا۔ذرائع کے مطابق خاتون کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ عاشورہ کے جلوس میں شامل ہونا تھا، فرار ہونے والے ملزم کے پاس ڈرون، دھماکا خیز مواد اور دیگر سامان تھا۔ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کافی عرصے سے کراچی میں رہائش پذیر اور سلیپر سیل تھے، ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
پشاور: گلبہار میں ایک ہفتے قبل خواجہ سرا "تتلی" کو قتل کیے جانے کا معمہ حل ہوگیا، اسے دوستے نہ کرنے پر قتل کیا گیا، پولیس نے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے گلبہار میں یکم جولائی کو خواجہ سرا تتلی کو قتل کیا گیا جس پر ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی گلبہار سرکل اختر نصیر خان، ایس ایچ او تھانہ گلبہار رفیق خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ اہم کارروائی کے دوران سروس روڈ نزد ریسکیو آفس خواجہ سراء فرمان عرف تتلی کے قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا۔ واقعہ میں ملوث ملزمان سلمان ولد افضل سکنہ قادر...
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ججوں کا اپنے بیان میں کہ۔ا تھا کہ ایسے معقول شواہد موجود ہیں جن کی بنیاد پر شبہہ ہے کہ افغانی سپریم لیڈر اور چیف جسٹس نے صنف کی بنیاد پر انسانیت کے خلاف جرم یعنی ظلم و ستم کا ارتکاب کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے افغانستان میں خواتین پر مظالم کے الزام میں طالبان کے سینئر راہنماؤں سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ججوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے معقول شواہد موجود ہیں جن کی بنیاد پر شبہہ ہے کہ...
فیصل آباد میں اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے حکام کےمطابق سابق چیئرمین فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی رہائش گاہ پر کارروائی کی گئی۔این سی سی آئی اے کے مطابق رہائش گاہ پر کال سینٹر بنایا گیا تھا، جہاں سے عوام کو دھوکا دے کر رقم بٹوری جارہی تھی۔ کارروائی میں آن لائن فراڈ کرنے والے 149 غیر ملکی اور ملکی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار شدگان میں افریقی اور ایشیائی ملکوں کے مرد اور خواتین شامل ہیں، ان میں 131 مرد اور 18 خواتین ہیں۔حکام کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سرلی والا میں...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کا نیٹ ورک پکڑلیا۔ ترجمان این سی سی آئی اےکے مطابق کارروائی سابق چیئرمین فیسکو کی رہائش گاہ پر کی گئی، سابق چیئرمین فیسکو کی رہائش گاہ پر کال سینٹر بنایا گیا تھا،کال سینٹر پر عوام کو دھوکا دے کر رقم بٹوری جا رہی تھی۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران مالیاتی فراڈ میں 149 ملکی وغیرملکی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار ہونے والوں میں 131 مرد اور 18 خواتین شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملزمان مختلف نوعیت کے مالیاتی جرائم اور دھوکا دہی میں ملوث پائے گئے۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ ملزمان...
عالمی فوجداری عدالت (ICC) کے ججوں نے امیرِ طالبان ہبتہ اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے ان طالبان رہنماؤں پر خواتین کے خلاف امتیازی سلوک اور ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کے الزامات پر وارنٹ جاری کیے۔ عالمی عدالت کے ججوں نے طالبان رہنماؤں پر عائد ان سنگین الزامات کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔ عالمی عدالت کے جج نے فیصلے میں کہا کہ اگرچہ طالبان نے تقریباً سب پر ہی کچھ نہ کچھ پابندیاں عائد کی ہیں لیکن بالخصوص خواتین اور لڑکیوں کو جنس کی بنیاد پر بنیادی حقوق اور آزادیوں سے محروم کیا۔ عالمی عدالت کے مطابق طالبان رہنماؤں نے یہ جرائم 15 اگست 2021 سے 20 جنوری 2025 تک کے دوران مسلسل جاری رکھے۔...