2025-11-05@09:09:24 GMT
تلاش کی گنتی: 352
«ٹی وی اینکر»:
(نئی خبر)
لاہور: ہنجروال کے علاقے سے اغواء ہونے والی 4سالہ زینب کو بازیاب کروا کر خاتون ملزمہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بچی کے اغواء کا نوٹس لیا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں بچی کی بازیابی کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ بچے کے اغواء کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا گیا کہ خاتون ملزمہ گھر سے باہر کھیلتی 4 سالہ زینب کو اغواء کر کے لے جا رہی ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے اپنی بیٹی کے اغواء کا مقدمہ تھانہ ہنجروال...
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر ویز پر نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس گاڑیوں پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا۔موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس والی گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی ٹول چارجز لاگو ہوں گے،نئے ٹول چارجز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اطلاق 15 جون سے ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سے لاہور موٹروے پر نان ایم ٹیگ، کم بیلنس کار کے لیے ٹول ٹیکس 1800 روپے مقرر کیا گیا ہے، لاہور سے عبدالحکیم تک نان ایم ٹیگ، کم بیلنس کار پر ٹول ٹیکس 1200 روپے ہو گا، پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹروے پر نان ایم ٹیگ، کم بیلنس کار پر ٹول ٹیکس 1600 روپے وصول کیا...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی کے ہیڈکوارٹر زکا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایجنسی کے ہیلپ لائن سنٹر کا افتتاح کیا اور عملے سے ملاقات کی۔ انہوں نے جدت پسندی کو سراہا۔ وزیر داخلہ نے ہیلپ لائن سنٹر، فرانزک لیب، نیٹ ورک سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سمیت مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ این سی سی آئی اے کی ہیلپ لائن مکمل فعال ہے، شہری سائبر کرائم سے متعلق شکایت پر 1799 پر کال کر سکتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے متعلقہ افسروں کو سائبر کرائمز سے متعلق شکایات کے جلد ازالے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیفشل انٹیلیجنس کے دور میں این...
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کی تاریخ میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ پہلے 6 جون 2025 کو سری لنکا میں شروع ہونے والا تھا۔ اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے ایکس پر لکھا کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شممی سیلوا کی طرف سے بھیجے گئے خط میں سری لنکا میں موسمی حالات کی ناسازگاری اور چکن گونیا مرض کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر ٹورنامنٹ کی تاریخ کو مؤخر کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: سعدیہ اقبال ٹی20 کی نمبر ون بولر، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے پذیرائی اے سی سی کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کے...
ویب ڈیسک:ایف بی آ ر نے بینکوں سے نقد رقم نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو نان فائلرز کیلئے 0.6 فیصد سے بڑھا کر 1.2 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ تجویز مالی سال 2025-26 کے دوران اضافی ٹیکس ریونیو پیدا کرنے کے لیے دی گئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام کا مقصد ان لوگوں کے لئے مالی سرگرمیوں کو مشکل بنانا ہے جو ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کرتے ہیں تاکہ وہ بھی ٹیکس نیٹ کے تحت آجائیں۔ باٹا پور : گھریلو جھگڑے پر فائرنگ،ماں بیٹی قتل اس سلسلے میں حکومت یکم جولائی 2025 سے نان فائلرز کی کٹیگری کو ختم کرنے پر غور کر رہی ہے،یعنی ایسے افرادکسی بھی...
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کے لیے پمز ہسپتال اسلام آباد پہنچ گئے ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل جعفر کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ انہوں نے زخمی کانسٹیبل جعفر جہانگیر کے بلند حوصلے کو سراہا ۔ محسن نقوی نے جعفر کی مکمل صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ وزیرداخلہ کی جانب سے زخمی کانسٹیبل کے بہترین علاج معالجے کے لئے ہدایات دی گئیں، کہا کہ زخمی پولیس کانسٹیبل جعفر کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔ یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی محسن نقوی نے کہا کہ ہم سب...
آئی ایم ایف نے کھاد، اسپرے اور زرعی آلات پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے، زرعی اِن پُٹس اور مشینری پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔آئی ایم ایف نے سولر پینلز پر تمام ٹیکس استثنا ختم کرنے، پُرتعیش اشیاء کی فہرست میں مزید چیزیں شامل کرنے اور سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے بڑھانے کی تجویز دی۔اسی طرح ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ٹیکس نادہندگان کے خلاف مزید سخت اقدامات کرنے کی تجویز، ٹیکس چوری پر جرمانے کے ساتھ فوج داری مقدمات درج کرنے کی بھی تجویز پیش کی ہے۔
انگلش ٹیم کی خاتون ویمنز گول کیپر میری ایئرپس نے یورپی چیمپئین شپ 2025 سے محض ایک ماہ قبل انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی ویمنز فٹبال ٹیم کی گول کیپر میری ایئرپس نے اپنے 8 سالہ شاندار بین الاقوامی کیریئر کے اختتام کا اعلان کیا، وہ انگلش ٹیم کیلئے 2022 یورپی چیمپئین شپ اور 2023 ورلڈکپ فائنل میں اہم کردار ادا کر چکی ہیں۔ میری ایئرپس کو 2 مرتبہ فیفا بیسٹ ویمنز گول کیپر اور 2023 میں بی بی سی اسپورٹس پرسنالٹی آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ مزید پڑھیں: فیفا نے شاہین آفریدی کو عظیم فٹبالرز کی فہرست میں لاکھڑا کیا، مگر کیسے؟ انہوں نے 2022 اور 2023...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں ایک دلچسپ اور غیر متوقع واقعہ پیش آیا، جب شاہین شاہ آفریدی نے رمیز راجہ کو لائیو ٹی وی پر شرمندہ کردیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں شاہین شاہ آفریدی ٹاس کیلئے آئے تو سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجا نے پوچھا کہ کیا راز ہے، شاہین؟ آپ کی پرفارمنس بہتر ہوتی جارہی ہے، جیسے جیسے میچز آگے بڑھ رہے ہیں۔ جس پر شاہین آفریدی نے جواب دیا کہ پرفارمنس ہمیشہ سے رہی ہے، انہیں دیکھنے کیلئے آپ کو صرف آنکھوں کی ضرورت ہے۔ لاہور قلندرز کے کپتان کی جانب سے رمیز راجا کو دیے گئے جواب پر مداح اپنے ردعمل...
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے 13 سال پرانے مقدمے میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو 29 مئی کو جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کیا۔عدالت نے مقدمے کے تفتیشی افسر اور گواہوں کو بھی پیش نہ ہونے پر نوٹس جاری کیے ہیں اور انہیں طلب کرلیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا کہ مقدمہ 13 سال پرانا ہے، تفتیشی افسران کے نہ آنے سے انصاف کی راہ میں رکاوٹ آرہی ہے۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ پرانے مقدمہ پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے ڈائریکشن بھی جاری کر...
کراچی: پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) نے بجٹ تجاویز پیش کردیں۔ چیئرمین پاشا سجاد مصطفیٰ سید کا کہنا ہے کہ ٹیکس پالیسیاں مستقل اور دیر پا بنائی جائیں، آئی ٹی انڈسٹری کے لئے 10 سالہ فکسڈ ٹیکس رجیم دی جائے، حکومت کو ایس آئی ایف سی اقدامات سے فائدہ اٹھانا چاہئے، فکسڈ ٹیکس رجیم 2025 تا 2035 نافذ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فکسڈ ٹیکس نظام میں PSEB سے رجسٹرڈ آئی ٹی کمپنیوں پر صرف 0.25 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ہو، اس وقت FDI پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی جانب راغب ہو رہی ہے، آئی ٹی کمپنی ملازمین اور ریموٹ ورکرز پر یکساں انکم ٹیکس لاگو کیا جائے۔ سجاد مصطفیٰ سید ریموٹ ورکرز پر زیادہ سے زیادہ...
ایس ایم تنویر سرپرست اعلی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہی میں پری بجٹ میٹنگ آف سٹینڈنگ کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت(ایف پی سی سی آئی) کا اجلاس
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2025ء) ایس ایم تنویر سرپرست اعلی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہی میں پری بجٹ میٹنگ آف سٹینڈنگ کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت(ایف پی سی سی آئی) کا اجلاس زیر صدارت زین افتخار چوہدری ریجنل چیئرمین پنجاب منعقد ہوا۔ اجلاس کو چیئرمین ملک طلعت سہیل نے کنوین کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم اور چوہدری ضیاء الرحمن(ایم پی اے ) نے خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے واضح طور پر روئی، دھاگے،کپڑے کو ای ایف ایس سے مبرا کرنے کا اظہار کیا۔میٹنگ میں موجود تمام شرکاء سنئیر ممبر پی سی جی اے ملک تنویر ارشد، چیئرمین ٹاسک فورس(ایف پی سی سی آئی ) شام لال منگلانی، چیئرمین ریڈی...
جوائنٹ وینچر کے نئے قوانین کی منظوری کے بعد فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی نے جڑواں شہروں سمیت 13بڑے شہروں میں ہاﺅسنگ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف جی ای ایچ اے حکام نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ ملک میں بڑھتی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے اور بالخصوص وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے ارزاں رہائشی منصوبوں کے قیام کے لیے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی نے نجی شعبے سے جوائنٹ وینچر کو پرکشش اور کامیاب بنانے کے لیے ” جے وی اینڈ پی پی پی رولز 2025 “منظور کر لیے ہیں ۔ جس کے تحت فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کو سرمایہ کاروں کی جانب سے اظہار دلچسپی کی حوصلہ افزا درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ حکام...
لاہور: سبزہ زار میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے 2 سگے بھائیوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیکر ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سبزہ زار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں 2 سگے بھائی اور ان کا ساتھی شامل ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن سدرہ خان نے بتایا کہ ملزمان نے گھریلو رنجش کی بنا پر شہری منیر خان کو فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزمان قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان...
برٹش ایئرویز نے اسرائیل کے لیے اپنی تمام پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایئرویز نے اگست تک اسرائیل کے لیے کسی بھی قسم کی پروازیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا میں اسرائیلی سفارتکاروں کی ہلاکت، ملزم پر فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد یہ فیصلہ اس مہینے تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے کے بعد سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ اس حملے کے بعد ایئر فرانس، گریگ ایئر لائن امریکا کے ڈیلٹا ایئرلائن نے بھی اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا تھا جو بعد میں بحال کردی گئیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں خاتون کو کار سواروں نے اغوا کرلیا جب کہ اغوا کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق فوٹیج میں دو ملزمان کو مہوش نامی خاتون کو زبردستی پکڑ کر کار میں ڈالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان خاتون کو اغواء کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد کے مطابق اغوا کا مقدمہ خاتون کے بھائی امین کے بیان پر درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ مدعی کے مطابق اسکی بہن کو سابقہ بہنوئی فیاض نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اغوا کیا۔ ایف آئی آر میں ایوب اور ایک نامعلوم ملزم کو بھی نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ مدعی کے مطابق اس کی بہن...
سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کے اجلاس میں صوبوں کی طرف بجلی واجبات قومی مالیاتی ایوارڈ سے کاٹنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ سی سی آئی نے مالیاتی کمیشن سے صوبوں کے بجلی بقایاجات کٹوتی کی منظوری دی، وزارت خزانہ، پاور ڈویژن نے صوبوں کے ساتھ اس کا طریقہ کار بنا لیا ہے، اس مد میں صوبوں سے161 ارب روپے کی وصولی کرنی ہے، صوبوں نے31 مارچ تک 161 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں۔حکام پاور ڈویژن نے کہا کہ سندھ نے 68 ارب روپے، پنجاب نے 42 ارب روپے ادا کرنے ہیں، بلوچستان نے41 ارب روپے، خیبر پختونخوا نے 10 ارب روپے ادا کرنے...
غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے نوجوانوں کیلئے ملک بھر میں ایمنسٹی وین چلے گی جس میں وہ ننجا تلواروں سے متعلق نئی پابندیوں سے قبل بغیر کسی پوچھ گچھ کے ہتھیار جمع کراسکیں گے۔ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم چلانے والے فارون پال حکومتی اسکیم کے تحت جولائی میں وین پر لندن، ویسٹ مڈلینڈز اور گریٹر مانچسٹر کا دورہ کریں گے۔ ہوم آفس چیرٹی ورڈ فار ویپنز کے ذریعے بنائے گئے 37 سرینڈر بن کیلئے فنڈنگ بھی فراہم کرے گا جو انگلینڈ اور ویلز کی ایسی جگہ رکھے جائیں گے جہاں چاقو کے جرائم کی شرح 45 فیصد تک ہے، ننجا تلواروں پر پابندی کےلئے مقتول نوجوان رونن کانڈا کے خاندان والوں نے مہم چلائی، نئے قواعد یکم...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایران کے شہر تہران میں جاری ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان بھارت کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کیخلاف 13 رنز سے برتری ثابت کی۔ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم صرف ایک رن بناسکی۔بھارت کے خلاف جیت پر پاکستانی کھلاڑیوں نے سٹیڈیم میں خوب جشن منایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران اورفلسطین کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔پاکستان نے گروپ بی میں ناقابل شکست رہتے ہوئے بنگلہ دیش کو 10-6 اور ایران کو 14-0 سے ہرایا تھا جبکہ بھارت گروپ اے میں فلسطین کے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزازی درجہ دیے جانے پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ معروف صنعت کار اور وزیرِ صنعت و تجارت پنجاب ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ “جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر پوری بزنس کمیونٹی کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ اعزاز ان کی قومی خدمات اور بے مثال قیادت کا اعتراف ہے۔” ایس ایم تنویر نے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دشمن کو نہ صرف منہ توڑ جواب دیا بلکہ اپنی حکمتِ عملی اور بہادری سے پاکستان کو فوجی لحاظ سے ایشین ٹائیگر بنا دیا ہے۔ “اب بزنس...
ایران کے شہر تہران میں جاری ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان بھارت کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کے خلاف 13 رنز سے برتری ثابت کی۔ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم صرف ایک رنز بناسکی۔ بھارت کے خلاف جیت پر پاکستانی کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران اورفلسطین کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
چیئرمین پاکستان سافٹ وئیر ہاؤسز ایسوسی ایشنز (پاشا) سجاد مصطفی نے کہا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری کو شارٹ ٹرم نہیں لانگ ٹرم پالیسیاں چاہئیں، آٰئی ٹی انڈسٹری میں کسی بھی شاک کے دور رس منفی نتائج ہوں گے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاشا اس ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے، اس بات کا احساس ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں چل رہے، ہماری ٹیکس پالیسی میں عدم تسلسل ہے، َحکومت ریموٹ ورکرز کی تعریف واضح کرے ٹیکس ختم کرنے کی نہیں بلکہ عدم تسلسل ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ چیئرمین پاشا نے کہا کہ حکومت ٹیکس پالیسی کو طویل مدتی بنائے، ٹیکس پالیسیوں میں تسلسل نہ ہونے سے آئی ٹی کے...
لاہور: گرین ٹاؤن کے علاقے میں گینگ ریپ کے 3 ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیے گئے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس گھناؤنی واردات کا نوٹس لیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی۔ انچارج گرین ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 14 سالہ ذہنی معذور بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کا کہنا تھا کہ شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار...
کراچی: پاکستان اور بھارت منگل کو ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گے۔ دونوں روایتی حریف ایران کے شہر تہران میں ہونے والے سولہویں بی ایف اے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2025 کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ فائنل میں رسائی کے لیے ہونے والے فیصلہ کن معرکہ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے، پاکستان نے مذکورہ ایونٹ میں اب تک بنگلہ دیش اور ایران کو شکست دی ہے۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری جنرل سید فخرعلی شاہ کے مطابق پاکستان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور تمام کھلاڑی بھارت کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم اور پرجوش ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6-10 اور میزبان...
---فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیرِ توانائی ناصر شاہ نے چینی آٹو موبائل کمپنی کے گروپ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔سندھ کے وزراء کے دورے کے دوران چینی کمپنی کی جانب سے سندھ میں ای وی گاڑیوں کے لیے چارجنگ پوائنٹس نصب کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں ہر 50 کلو میٹر پر ایک ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کیا جائے گا۔
ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ایونٹ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 6-10 سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے عبدالرزاق، عاشر عباس، محمد ریحان اور سعید اختر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کامیابی کے بعد گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات مزید مضبوط ہوگئے ہیں۔ ایونٹ میں بنگلہ دیش کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے، جو پاکستان کے لیے راہ ہموار کر رہی ہے۔ پاکستان اب اپنا دوسرا گروپ میچ کل میزبان ایران کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان کی زبردست کارکردگی نہ صرف ٹائٹل کے دفاع کی جانب مثبت...
— فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے وی سی سندھ مدرسہ یونیورسٹی اور دیگر کے خلاف مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔عدالت نے چیئرمین اینٹی کرپشن کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ وی سی سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے خلاف تحقیقات کریں۔عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو 3 ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ تحقیقات کے لیے سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے 3 اساتذہ نے درخواست دائر کی ہے۔
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان چھوڑ کر بھارت میں جا بسنے والے عدنان سمیع خان نے وفاداری ثابت کرنے اور بھارت میں اپنا مقام بنانے کے لئے بھارتی حملے کے بعد پاکستانی ٹی وی اینکرز کا مذاق اڑا کر خود مذاق بن گئے۔ڈان نیوز کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے 7 مئی کی علی الصبح پاکستان کے سات مختلف مقامات پر حملے کرکے عام شہریوں کو شہید کیا گیا جبکہ مسجد سمیت دیگر عام شہریوں کے مکانات کو بھی نشانہ بنایا۔بھارتی جارحیت اور حملے کے بعد جہاں انڈیا کے ہندو اداکاروں نے اپنے ملک سے وفاداری ثابت کی، وہیں پاکستان چھوڑ کر بھارت میں جا بسنے والے عدنان سمیع خان نے بھی اپنا مقام بنانے کے لئے...
لاہور(نیوز رپورٹر) صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور سیکرٹری جنرل آئی پی پی میاں خالد محمود کی قیادت میں این اے 117 سے شگفتہ کو راوی ٹائون کی ویمن ونگ کی صدر نامزد کردیا اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔شگفتہ کا پارٹی لیڈ عبدالعلیم خان اور میاں خالد محمود کی قیادت پر بھرپور اعتماد اور پارٹی کیلئے مزید خدمات سرانجام دینے کا اظہار کیا۔
صوبائی صدارت کیلئے سید علی رضوی کے علاوہ شیخ نیئر عباس مصطفوی اور عارف قبنری بھی امیدوار تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے الیکشن کمیشن کی طرف سے منعقدہ الیکشن کی شفافیت کو دیکھنے کے مقامی صحافی اور نوٹیبلز نے بھی مشاہدہ کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کی تصویری جھلکیاں ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کی تصویری جھلکیاں ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کی تصویری جھلکیاں ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کی تصویری جھلکیاں ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کی تصویری جھلکیاں ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان...
امریکا کے شہری ٹم فریڈے نے 18 سال تک سانپوں کا زہر اپنی رگوں میں انجیکٹ کر کے خود کو مدافعتی بنایا، اور اب انہی کے خون سے ماہرین نے تاریخ کا سب سے مؤثر اینٹی وینم تیار کر لیا ہے جو 19 خطرناک سانپوں کے زہر سے بچاؤ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ٹم فریڈے نے اپنے جسم میں 700 سے زائد بار سانپوں کا زہر داخل کیا، جس کے نتیجے میں اس کے جسم نے ایسے نایاب اینٹی باڈیز پیدا کیے جو عام انسانوں میں نہیں پائے جاتے۔ انہی اینٹی باڈیز کو استعمال کرتے ہوئے امریکی تحقیقاتی ٹیم نے نیا تجرباتی علاج تیار کیا ہے۔ یہ تحقیق معروف جریدے "Cell" میں شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا...
ویمن ایشیا کپ کوالیفائر 2025میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ویمن بیس بال ٹیم جمعرات کو واپس وطن پہنچ گئی۔ سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخرعلی شاہ، سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر محمد محسن خان، سیکریٹری پرویز احمد شیخ، نائب صدر عائشہ ارم ودیگر نے کراچی ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں تاریخ ساز کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کیا ہے۔ 24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں لاہور قلندرز کے فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 19 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 210 رنز کے تعاقب میں 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے ٹی20 کیرئیر میں 300، 300 وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیا۔ شاہین آفریدی نے کیرئیر کے 216 ویں اور حارث رؤف نے 228 ویں میچ میں 300 وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیا۔ مزید پڑھیں: علی ترین نے ایک مرتبہ پھر "پی ایس ایل" کے مستقبل پر سوال...
ویمنز ایشیا کپ کوالیفائر 2025 میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ویمن بیس بال ٹیم جمعرات کو واپس وطن پہنچ رہی ہے۔ سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخرعلی شاہ، سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر محمد محسن خان، سیکریٹری پرویز احمد شیخ، نائب صدر عائشہ ارم ودیگر کراچی ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کریں گے۔ تھائی لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں تاریخ ساز کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کیا ہے۔ 24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔
کراچی: انویسٹی گیشن پولیس نے بارہ دری اپارٹمنٹ میں عمر رسیدہ خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن علینہ راجپر کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت آصف عرف پھلا اور رحمان عرف ٹڈی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ مقتولہ فلیٹ میں اکیلی رہائش پذیر تھیں، جس بنا پر انہوں نے انہیں آسان ہدف سمجھ کر چوری کا منصوبہ بنایا۔ ملزمان واردات کے روز فلیٹ میں چوری کی نیت سے داخل ہوئے، جہاں مقتولہ کی مزاحمت پر انہوں نے خاتون کو قابو میں کر کے ان کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے اور منہ...
پاکستان ویمن بیس بال ٹیم نے ویمن ایشیا کپ کوالیفائر 2025 میں پہلی بار برانز میڈل جیت لیا۔ تھائی لینڈ میں منعقدہ کوالیفائرز میں پاکستان ویمن ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تھائی لینڈ کو 1-5 سے شکست دے کر برانز میڈل جیت کر تاریخ ساز فتح حاصل کرلی۔ ٹیم لیڈر سید فخر علی شاہ کی سپر رائونڈ میں حکمت عملی کارگر ثابت ہوئی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا جو 24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر شوکت جاوید، چیئرپرسن ویمن ونگ سعدیہ علوی، سیکریٹری عائشہ...
بھارت نے پاکستان مینز ہاکی ٹیم کو ایشیاکپ 2025 کیلئے ویزا دینے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مینز ہاکی ایشیاکپ رواں برس اگست اور ستمبر میں بھارت کے شہر راجگیر میں شیڈول ہے، یہ ٹورنامنٹ 2026 ہاکی ورلڈکپ کی کوالیفکیشن کا اہم ذریعہ تھا۔ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی سفارتی کشیدگی کے بعد یہ اقدام سامنے آیا ہے، ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) نے ابھی تک اس صورتحال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے تاہم بھارتی حکام اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ ادھر پاکستان نے ابتک ٹورنامنٹ کے شیڈول سے متعلق شکایت درج نہیں کروائی ہے، اگر پاکستان درست انداز میں موقف پیش کرنے میں کامیاب رہا تو ہوسکتا ہے ایونٹ...
نجی ٹی وی کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا قیام الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 (پیکا) کے سیکشن 29 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز ۔ وفاقی کابینہ نے پیکا ایکٹ کے تحت اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) قائم کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا قیام الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 (پیکا) کے سیکشن 29 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا ہے جو کہ 4 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ 4 اپریل کو نیشنل سائبر...
شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت کا خود ساختہ ہے، ہم دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان جس دہشت گردی کا شکار ہے اس میں بھارت براہ راست ملوث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مودی کو جب بھی سیاسی دباؤ آتا ہے تو اس قسم کا ڈرامہ کرتا ہے۔ شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت کا خود ساختہ ہے، ہم دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان جس دہشت گردی کا شکار ہے اس میں بھارت براہ راست ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا...
چوتھے ایشیا کپ ویمنز بیس بال کوالیفائرز 2025 میں پاکستان نے ایران کو 2-17 سے شکست دینے کے صرف 30 منٹ بعد دوسرے میچ میں سری لنکا کو 5-10 سے مات دے دی۔ تھائی لینڈ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ویزا کے مسائل کے باعث تاخیر سے آمد کے باوجود قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نے غیر معمولی عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری جنرل سید فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف کامیابی کے صرف 30 منٹ بعد سری لنکا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف دوبارہ میدان میں اترنا ایک بڑا چیلنج تھا لیکن قومی ویمن ٹیم نے بھرپور جوش اور جزبہ کے ساتھ میچ میں فتح پائی۔
لاہور(نیوزڈیسک) لاہور کےنواحی علاقے کاہنہ کی ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ڈاکوؤں کی ساتھی نکلی۔ پولیس کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ سے ڈکیتی کے ملزمان کوگرفتار کیاگیا توانہوں نے انکشاف کیاکہ ان کے ساتھی نے واردات میں استعمال ہونے والا پستول ایک گھر میں چھپارکھا ہے، پولیس نے اس گھر پر چھاپامارا تو وہاں ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ثنیہ رہائش پذیر تھی۔پولیس نے ثنیہ سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کرلیا جب کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار بھی کرلیا ۔ بھارتی حکومت کا پہلگام حملے میں انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے خود مختار ادارہ قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر حکومتِ پاکستان نے ایف آئی اے کے سابقہ سائبر کرائم ونگ کو ایک خود مختار ادارے کی حیثیت دے دی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے نیا ادارہ قائم کیا گیا ہے، ادارے کو ملک بھر میں سائبر کرائم کی روک تھام، تحقیقات اور کارروائیوں کے لیے مکمل اختیار حاصل ہے، آن لائن دھوکا دہی، ہراسانی، ڈیجیٹل بلیک میلنگ، جعلی ویب سائٹس، شناخت کی چوری، سوشل میڈیا کرائم اور دیگر سائبر سرگرمیوں کے خلاف ادارہ موثر اقدامات کرے گا۔ترجمان ایف...
اسلام آباد: حکومت نے صاف انرجی کے تین منصوبوں کی فنانسنگ کے لیے پاکستان کا پہلا سسٹین ایبل انویسٹمنٹ ایسٹیس بیکڈ سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سکوک بانڈ کے ذریعے حکومت صاف توانائی کے منصوبوں کے لیے مقامی مارکیٹ سے سرمایہ جمع کرے گی، صاف توانائی کے ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے حکومت کو 52 ارب روپے کی ضرورت ہے۔ بانڈز نئے منظور شدہ سسٹین ایبل انویسٹمنٹ سکوک فریم ورک کے تحت جاری کیے جائیں گے، جس کی منظوری کابینہ نے رواں ماہ ہی دی ہے، وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق ان پہلے سکوک کا حجم 30 ارب روپے تک ہوسکتا ہے۔ مزید پڑھیں: اجارہ سکوک بانڈز کی نیلامی سے 573 ملین روپے...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 3 کمپنیوں کو وی پی این سروسز کے لیے کلاس لائسنس جاری کر دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں وی پی این اور اے آئی صارفین ہیکرز کے نشان پر ترجمان پی ٹی اے کے مطابق 3 کمپنیوں کو وی پی این سروسز کے لیے کلاس لائسنس جاری کیا گیا ہے، بغیر لائسنس وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو فوری طور پر لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔ ترجمان پی ٹی اے نے کہا کہ وی پی این سروسز کے لائسنس کے اجرا کا مقصد موجودہ ریگولیٹری فریم ورک پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے تاکہ سروسز کے استعمال میں شفافیت اور قانون کی پاسداری ممکن ہوسکے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں...
کراچی میں نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پر پولیس کے چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، جس میں ملزم کو پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔8 فروری کو ارمغان کے گھر پر پولیس چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کر لی۔ فوٹیج میں ملزم ارمغان کو ایم فور رائفل سے پولیس پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ارمغان کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج، ملزم ہر ماہ 3 سے 4 لاکھ ڈالر کماتا تھاایف آئی آر کے مطابق ملزم کے پاس جو گاڑیاں ہیں وہ بھی کرپٹو کی رقم سے خریدی گئی ویڈیو میں اے وی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر ویمنز کرکٹ ٹیم کو کارکردگی پر انعام سے نوازا جائےگا، یہ ان کا حق ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، لیکن ٹیم کو متحد ہوکر کھیلنا چاہیے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب ٹیم مل کر کھیلے تو نتیجہ ضرور نکلتا ہے، لڑکیوں کو کارکردگی پر انعام سے نوازا جائےگا۔ محسن نقوی نے کہاکہ بی سی سی آئی کے ساتھ جو معاہدہ ہے وہ قائم رہے گا، ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہماری ویمنز ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز کہاں...
— فائل فوٹو ڈی جی ایف آئی اے نے ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس کے آرائیول اور ڈیپارچر کاؤنٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر ہیڈکوارٹرز سے تمام امیگریشن سربراہان کو مراسلہ موصول ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کی طیاروں کے کپتانوں کو نئی ہدایت جاریپاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کا نوٹم اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی طیاروں کے کپتانوں کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ایئر پورٹس پر سی سی ٹی وی کیمروں کی...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کا عمل جاری ہے۔ یہ پی ٹی اے کی طرف سے ملک میں ڈیٹا سروسز کی فراہمی کے لیے مقرر کردہ کلاس لائسنس کے تحت جاری کیے جارہے ہیں۔ پی ٹی اے کا بتانا ہے کہ ان کی طرف سے اب تک 3 کمپنیوں کو وی پی این سروسز کی فراہمی کے لیے کلاس لائسنس کا جاری کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی نیٹ ورکس کو وی پی این سے سیکیورٹی خطرات لاحق ہوگئے پی ٹی اے کی جانب سے جمعے کے روز ان وی پی این سروس دینے والی کمپنیوں کو فوری...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سے پاک۔ گلف تعاون کونسل اینٹی نارکوٹکس کانفرنس کے وفود کے سربراہان نے ملاقات کی۔ وفد میں متحدہ عرب امارات کے ڈی جی اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ بریگیڈئر سعید عبداللہ السعویدی، قطر کے ڈی جی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کرنل رشید ساری، سعودی عرب کے ڈی جی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ میجر جنرل سعد بن سعود الاجمی، عمان پولیس کے ڈی جی نارکوٹکس بریگیڈئر محمد صالح علی راشد، بحرین کے ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ لیفٹیننٹ کرنل محمد خالد، کویت کے ڈائریکٹر آپریشنز کرنل نصیر بدر اور جی سی سی، سی آئی سی سی ڈی کے ڈائریکٹر بریگیڈئر عیسی سعید شامل تھے۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا...
—اسکرین گریب وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی پاک گلف تعاون کونسل اینٹی نارکوٹکس کانفرنس کے وفود کے سربراہان سے ملاقات ہوئی ہے۔وفد میں متحدہ عرب امارات کے محکمۂ اینٹی نارکوٹکس کے ڈی جی بریگیڈیئر سعید عبداللّٰہ السعویدی، قطر کے ڈی جی نارکوٹکس کرنل رشید ساری اور سعودی عرب کے ڈی جی نارکوٹکس میجر جنرل سعد بن سعود شامل تھے۔عمان پولیس کے ڈی جی نارکوٹکس بریگیڈیئر محمدصالح علی اور بحرین کے ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس محمد خالد بھی وفد کا حصہ تھے۔ ملاقات میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکریٹری داخلہ خرم آغا اور ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید بھی موجود تھے۔ انسدادِ منشیات کیلئے خلیجی مالک کی شراکت داری کامیابی کی ضمانت ہے: محسن نقوی وفاقی وزیرِ...
کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی سمیت ملک بھر سے سائبر کرائم ونگ کے 18 افسران کی تعیناتی اور تبادلے کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بننے کے بعد تبادلوں اور تعیناتیوں کا پہلا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ "جنگ " کے مطابق گریڈ 18کے افسر محمد احمد زعیم کا حیدر آباد سے تبادلہ کر کے انہیں انچارج سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی تعینات کیا گیا ہے جو پہلے بھی کراچی میں تعینات رہ چکے ہیں اور سائبر کرائم کے تجربہ کار افسروں میں سے ہیں جبکہ گریڈ 19کے افسر عامر نواز کو کوئٹہ سے تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم زون راولپنڈی ، گریڈ 18 کے افسر حیدر عباس کو راولپنڈی سے...
موجودہ سربراہ ڈاکٹر طاہر صغیر کی نااہلی کے باعث دل کے مریض در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور صرف ایمرجنسی کے مریضوں کو دیکھے جانے کا انکشاف،انجیو پلاسٹی ،انجیو گرافی کے مریض رل گئے ادارہ امراض قلب کراچی این آئی سی وی ڈی میں آج کل بد انتظامیاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں اور موجودہ سربراہ ڈاکٹر طاہر صغیر کی نااہلی کے باعث دل کے مریض در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ امراض قلب کراچی میں گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے صرف ایمرجنسی کے مریضوں کو دیکھا جارہا ہے جبکہ انجیو پلاسٹی اور انجیو گرافی کے مریضوں کو تاریخ پر تاریخ دی جاتی ہے لیکن ان کی...
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے الیکٹرک وہیکلز (EV) چارجنگ اسٹیشنز کے بنیادی ٹیرف میں نمایاں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کے بعد کیا گیا ہے۔ نیپرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بنیادی ٹیرف 45.55 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 23.57 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: ای وی چارجنگ اسٹیشنزکو23 روپے 57 پیسے فی یونٹ بجلی فراہم کیے جانے کا امکان اس طرح صارفین کو 21.98 روپے فی یونٹ کی بڑی ریلیف فراہم کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، چارجنگ اسٹیشنز پر لاگو 24.44 روپے فی یونٹ کیپڈ مارجن کو...
GURGAON: بھارت کے شہر گڑگاؤں میں ایک نجی اسپتال میں بیماری کی حالت میں داخل ایئرہوسٹس کو وینٹی لیٹر پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر ملزمان نے سفاکیت کی انتہا کردی۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گڑگاؤں کے ایک نجی اسپتال میں یہ واقعہ 6 اپریل کو پیش آیا تھا تاہم 13 اپریل کو اس وقت پتا چلا جب متاثرہ خاتون اسپتال سے گھر منتقل ہوئی اور اپنے شوہر کو جنسی زیادتی کے حوالے سے آگاہ کیا اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ 46 سالہ خاتون کی شکایت کی بنیاد پر صدر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور اس معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی...
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اور وفاق اندر سے ملے ہوئے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران میاں افتخار حسین نے کہا کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ 2025ء کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، اس بل کا مسودہ امریکی کنسلٹنٹ نے بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منرل بل 2017ء پہلے سے موجود ہے، اعتراضات کے باجود بل کا ڈرافٹ کابینہ سے منظور کیا گیا۔ اے این پی کے صوبائی صدر نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ کے وقت سے 18ویں ترمیم رول بیک کرنے کی کوشش جاری ہے، جس کے مطابق قدرتی وسائل پر صوبے کا اختیار ہوگا۔...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 10ویں کی فاتح ٹیم کی 5 لاکھ امریکی (یعنی ساڑھے 14 کروڑ روپے) انعامی سے نوازا جائے گا۔ اسی طرح رنر اَپ ٹیم کو 2 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 5 کروڑ 61 لاکھ روپے) ملیں گے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل10 کی رنگارنگ تقریب سے آغاز آج سے ہوگا، شائقین بےچین پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز آج سے راولپنڈی میں ہوگا، جہاں افتتاحی میچ سے قبل رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ پشاور...
سیف سٹی اسلام آباد سی سی ٹی وی اینڈ نیٹ ورک ٹیکنیشن کورس کا انعقاد کرنے جا رہا ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا ہر شہری اس کورس کا حصہ بن سکتا ہے، عمر یا تعلیم کی کوئی قید نہیں ہے، کورس کا دورانیہ 2 ہفتوں پر محیط ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سیف سٹی سسٹم پر ہیکرز کا حملہ، حساس نوعیت کا ڈیٹا چوری سیف سٹی اسلام آباد کے مطابق اس کورس میں کیمرہ جات اور مختلف آلات کا استعمال کرتے ہوئے تمام قسم کی سرگرمیوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ان کا ریکارڈ رکھنا سکھایا جائے گا، عوامی اور نجی جگہوں پر سیکیورٹی، حفاظت اور ہر قسم کے حالات سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔ اینالاگ، آئی...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اماراتی سفیر نے یو اے ای جانے کے خواہشمند افرادکو ویزوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنا دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے یواے ای کے سفیر کی ملاقات کی،گورنر سندھ نے یو اے ای کے سفیر کا کراچی میں سرمایہ کاری پر شکریہ ادا کیا۔ اماراتی سفیر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاکہ ویزے کے مسائل حل ہو گئے،پاکستانی 5سال کا ویزا لے سکتے ہیں،یواے ای کے سفیر نے گورنر سندھ کو ویزاسینٹر آنے کی دعوت بھی دی، ان کاکہنا تھا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے منصوبے لائق تحسین ہیں،یواے ای کے سفیر نے گورنر ہاؤس میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔ ایک سال میں کتنی...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل شائقین کرکٹ نے اپنی اپنی فرنچائزز کِٹ کو پسندیدہ قرار دینا شروع کردیا۔ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا تاہم ایونٹ سے قبل شائقین کا جوش خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں نے نئے سیزن کیلئے اپنی اپنی کٹ متعارف کروائی ہیں جنہیں فینز کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ کمنٹری پینل کا اعلان، وسیم ڈیبیو کیلئے تیار رواں سیزن کیلئے کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی نئی کٹس متعارف کروائی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر ونگ کو ختم کرنے کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فعال کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سائبر ونگ کا تمام اسٹاف این سی سی آئی اے کے ماتحت کام کرے گا۔ سائبر ونگ کے تمام مقدمات بھی این سی یس آئی اے کو منتقل کر دیے گئے، سائبر ونگ کے افسران موجودہ عہدوں کے ساتھ کام کریں گے۔
لاہور: شاد باغ کے علاقے میں 19 سالہ نوجوان سلیم کے قتل کا معما حل ہو گیا، جس میں اس کے دوست ہی قاتل ثابت ہوئے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی ہدایت پر ایس پی سٹی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان منیب اور امیر حمزہ اپنے دوست سلیم کو گھر سے بی آر بی نہر میں نہانے کے بہانے لے گئے تھے، جہاں معمولی تلخ کلامی پر اسے گہرے پانی میں دھکیل دیا۔ بعد ازاں ملزمان کی نشاندہی پر سلیم کی لاش نہر سے برآمد کی گئی۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا...
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس نے 8 سپرنٹنڈٹ پولیس (ایس پیز) اور 21 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پیز) کے تقرر و تبادلے کردیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ایس پی آپریشنز کینٹ لاہور اویس شفیق کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ کیپٹن (ر) علی رضا کو ایس پی آپریشنز کینٹ لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔ بلال احمد ایس پی آپریشنز سٹی لاہور، عصر علی ایس پی آپریشنز اقبال ٹاؤن لاہور، محمد عمر ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز لاہور، محمد منیر بدر ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی جبکہ شوکت علی ایس پی انویسٹی گیشن بھکر تعینات کردیے گئے ہیں۔
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کل 4 اپریل کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے گڑھی خدابخش بھٹو میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گاجس سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سمیت پیپلز پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں جلسے کے لیے بڑا اسٹیج بنایا گیا ہے جسے پارٹی پرچموں، پارٹی رہنماؤں کی تصاویر، بینرز اور پینافلیکس سے سجایا گیا ہے، لاڑکانہ پولیس کی جانب سے برسی اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنا ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہر قومی مسئلے پر پی ٹی آئی نے ذاتی مفاد کو ترجیح دی، پی ٹی آئی قیادت اپنے بانی کو خوش کرنے کیلئے بیانات دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے انسانی ہمدردی کے تحت لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی،افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق پالیسی واضح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں، علی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرنے والی جے آئی ٹی چیلنج کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 21 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم اور دیگر کو جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف کیس میں فوری ریلیف نہیں مل سکا، دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اور آئی جی اسلام آباد فریقین میں شامل ہیں۔دورانِ سماعت وکیل نے استدعا کی کہ عدالت اگر نوٹیفکیشن معطل نہیں کرتی تو ہراساں کرنے سے روکے۔ الیکشن کمیشن نے 24سابق ارکان اسمبلی کو نااہل قراردیدیا عدالت نے شیخ وقاص...
برطانوی محکمہ صحت نے فلو اور کورونا وائرس کو وبائی امراض کے حوالے سے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے 24 ترجیحی پیتھوجینز کی تیاری کے لیے کہا ہے۔ یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنس کی واچ لسٹ کے مطابق کچھ ایسے وائرس ہیں جن میں عالمی وبائی مرض کہا جاسکتا ہے، جیسے کوویڈ – جبکہ دیگر ایسی بیماریاں ہیں جن کا کوئی موجودہ علاج نہیں ہے یا ان کا کوئی خاص نقصان ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سردیوں میں وٹامن ڈی کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے؟ یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (یوکے ایچ ایس اے) کے مطابق ایویئن، یا برڈ، فلو فہرست میں شامل ہے، اور ساتھ ہی مچھروں سے پھیلنے والی بیماریاں جو موسمیاتی تبدیلیوں اور بڑھتے...
واشنگٹن میں امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، امریکی صدر ایران پر بھر پور دباؤ ڈال رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ ایران دنیا میں دہشت گرد گروپوں کی حمایت بند کر دے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان امریکی وزارت خارجہ ٹیمی بروس نے واضح کیا ہے کہ امریکی ویزے کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفری پابندیاں لگانے کی آج ڈیڈ لائن نہیں ہے، سفری پابندیوں کی تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے لائی جائیں گی، یقینی بنایا ہے کہ امریکا...
برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب الیکٹریکل سب اسٹیشن میں زبردست آتشزدگی کے بعد پروازیں ایک دن تعطل کا شکار رہنے کے بعد دوبارہ سے جزوی طور پر بحال ہوگئی ہیں۔ ہفتے کے روز ہیتھرو ایئرپورٹ پر مسافر بردار طیاروں کے لیے دوبارہ سے فعال ہوگیا تاہم 9 پروازوں کو آج بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آتشزدگی کے باعث برطانیہ کا ہیتھرو ائیرپورٹ بند، عالمی پروازوں کا شیڈول متاثر ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب واقع الیکٹریکل سب اسٹیشن میں جمعے کو ہونے والی آتشزدگی کے باعث انتظامیہ نے لندن کے اس اہم ایئرپورٹ کو جمعہ کو مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان کیا جس کی وجہ سے پوری دنیا میں پروازوں کے نظام الاوقات میں خلل پڑا۔...
امریکی ویزا کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں: ترجمان محکمہ خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن: (آئی پی ایس) ترجمان امریکی وزارت خارجہ ٹیمی بروس نے واضح کیا ہے کہ امریکی ویزے کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفری پابندیاں لگانے کی آج ڈیڈ لائن نہیں ہے، سفری پابندیوں کی تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے لائی جائیں گی، یقینی بنایا ہے کہ امریکا آنے والے غیر ملکی مسافر امریکی قومی سلامتی اور پبلک سیفٹی کیلئے خطرہ نہ ہوں۔ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے...
سرکاری ٹی وی کے بورڈ تشکیل اور ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) کے بورڈ تشکیل اور منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گزار انجینیئر فہد مصطفیٰ نے پبلک انٹرسٹ لٹیگیشن (PIL) کے تحت پٹیشن دائر کی، جس میں سرکاری ٹی وی کے ڈائریکٹر ایڈمن سمیت دیگر افسران کی مدت ملازمت میں توسیع کو بھی عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے کی، جہاں درخواست گزار کی جانب سے وکیل کاشف علی ملک اور معاون وکیل...
بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا دلچسپ بیان سامنے آیا ہے۔ ویرات کوہلی نے آئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی ایک خصوصی تقریب میں ریٹائرمنٹ سے متعلق بیان دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں اگر بھارتی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرتی ہے تو اس میچ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لے سکتا ہوں۔ ویرات کوہلی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کی نئی نسل طلائی تمغہ جیتنے کے لیے تیار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ سن کو بہت خوشی ہوئی کہ لاس اینجلس اولمپکس...
اس موقع پر 881 جوانوں نے اپنی عسکری تربیت کامیابی سے مکمل کی۔ تقریب میں 8 پریڈ کنٹیجنٹس نے حصہ لیا، جبکہ تربیتی مدت 27 ہفتوں پر مشتمل تھی، جو ستمبر 2023ء سے مارچ 2025ء تک جاری رہی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ناردرن لائٹ انفنٹری (این ایل آئی رجمنٹ) کے بیسویں بی ایم ٹی بیچ کی پُروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ بونجی استور میں شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر 881 جوانوں نے اپنی عسکری تربیت کامیابی سے مکمل کی۔ تقریب میں 8 پریڈ کنٹیجنٹس نے حصہ لیا، جبکہ تربیتی مدت 27 ہفتوں پر مشتمل تھی، جو ستمبر 2023ء سے مارچ 2025ء تک جاری رہی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی فورس کمانڈ ناردرن ایریاز کے کمانڈر میجر جنرل سید امتیاز گیلانی...
سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سرمد علی کو صدر، ناز آفرین سہگل کو سینئر نائب صدر، اطہر قاضی کو سیکرٹری جنرل، شہاب زبیری کو نائب صدر، محسن بلال کو جوائنٹ سیکرٹری اور نوید کاشف کو فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ محسن نقوی نے اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، کہا کہ اے پی این ایس درخشاں صحافتی روایات کی امین ہے، ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کیلئے اے پی این ایس کے شاندار کردار کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے اے...
سٹی 42 : آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے ایس پیز سمیت 57 افسران کے تقرر و تبادلے کردیے۔ ایس پی منصور الحسن ملک کو سنئیر ٹریفک افسر لاہور تعینات کردیا گیا, ذوالفقار علی کو ایس پی سیف سٹیز اتھارٹی تعینات کردیا گیا۔ اس کےعلاوہ شاہد رشید کو کو ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ، ساجد محمود ایس پی انویسٹی گیشن چکوال، اور یوسف ہارون کو ایس پی بہاولپور تعینات کر دیا گیا ۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز فواد احمد ایس پی آپریشنز ساہیوال، محمد منیر ایس پی انویسٹی گیشن بھکر ، شفقت ندیم ایڈیشنل ایس پی ڈی جی خان ریجن تعینات کردیا گیا، محمد کاشف عبداللہ ایس...
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 )برطانوی پولیس نے سمندری حدود میں امریکی تیل برداربحری جہاز میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے بعد قتل عام کے شبہے میں ایک 59 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے حادثے میں عملے کا ایک رکن لاپتہ ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ ہلاک ہوگیا ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کہ کارگو جہاز نے جیٹ فیول لے جانے والے ٹینکر کو ٹکر کیوں ماری کیونکہ علاقے کے سمندری اور جنگلی حیات کو ممکنہ نقصان پہنچنے کا خدشہ برقرار ہے.(جاری ہے) آپریشن کی قیادت کرنے والے برطانوی کوسٹ گارڈ نے اس حادثے میں 36 افراد کو بچا لیا تھا جن میں امریکی...
حکومت کو فوری طور پر صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کے لیے گیس کے نرخوں میں 23 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرنا پڑگیا اور بجلی کے نرخوں میں خاطر خواہ کمی کو کم کرنا پڑا ہے، تاکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دورے پر آئے اسٹاف مشن کے ساتھ پالیسی مذاکرات جاری رہیں اور چند ہفتوں میں تقریباً ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے لیے پالیسی مذاکرات کیے جاسکیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں شامل اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ نیتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف مشن نے وعدوں کے باوجود صنعتی سی پی پیز کو قدرتی گیس یا مائع قدرتی گیس یا دونوں کی فراہمی پر ’گرڈ لیوی‘ پر...
اسلام آباد:نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈکااجلاس اسلام آباد میں ہوا، اعلیٰ اختیاراتی بورڈ نے 11 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی سفارش کی ہے، سیکرٹری اطلاعات اور ایم ڈی پی ٹی وی عنبرین جان کی بھی گریڈ22 میں ترقی کی سفارش کی گئی ہے۔ دیگر افسران میں سیکرٹریٹ گروپ کےظہور احمد ،ڈاکٹر نوازاحمد،عائشہ حمیرا ،حماد شمیمی،محمداسلم غوری، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروسز کے شہزاد حسن، عمار نقوی، پوسٹل گروپ کےسمیع اللہ خان ، ریلویز کےسیدمظہرعلی شاہ اور اکانومسٹ گروپ کے ڈاکٹر امتیاز احمد شامل ہیں۔ Post Views: 1
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات میں بجلی کے صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی سے متعلق بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے صنعتی اور زرعی شعبے کے لیے موسم سرما کے ریلیف پیکیج کو پورے مالی سال تک توسیع کی اجازت سے بھی انکار کر دیا ہے۔آئی ایم ایف کے ساتھ توانائی شعبے میں گردشی قرض میں کمی کے لیے بھی مذاکرات جاری ہیں۔آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی کہ گردشی قرضے پر قابو پانے کے لیے کمرشل بینکوں سے 1250 ارب روہے قرض لیا جائے گا اور یہ قرضہ 10.8 فیصد شرح سود پر لیا جائے گا جس پر...
آئی ایم ایف مذاکرات؛ بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات میں بجلی کے صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی سے متعلق بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے صنعتی اور زرعی شعبے کے لیے موسم سرما کے ریلیف پیکیج کو پورے مالی سال تک توسیع کی اجازت سے بھی انکار کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ توانائی شعبے میں گردشی قرض میں کمی کے لیے بھی مذاکرات جاری ہیں۔ آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی...
نیٹ میٹرنگ کے ٹیرف کو معقول بنانے کا فیصلہ، بجلی کم نرخوں پر خریدنے کی تجویز، منصوبہ آئی ایم ایف سے شیئر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے آئی ایم ایف کے دورہ کرنے والے مشن کے ساتھ ایک منصوبہ شیئر کیا ہے جس کے تحت نیٹ میٹرنگ کے ٹیرف کو معقول بنایا جائے گا تاکہ گھروں کی چھتوں پر نصب شمسی توانائی کے نظام سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی کو کم نرخوں پر خریدا جا سکے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ایک تجویز کے حوالے سے بتایا کہ شمسی توانائی سے پیدا ہونے والے یونٹس کو کم نرخ پر خریدا جائے گا، اس وقت حکومت یہ اضافی بجلی 27 روپے فی یونٹ کے حساب سے خرید رہی ہے جسے کم کرکے تقریباً 10 روپے فی یونٹ پر لانے کی تجویز دی گئی ہے۔تاہم آئی ایم ایف نے ایک اور...
سفارشی بھرتیوں نے پی ٹی وی کو تباہ کیا، رمضان پروگرام کیلئے خاتون اینکر رکھنے پر تنقید کا سامنا ہوا: وزیر اطلاعات
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ رمضان پروگرام کے لیے خاتون اینکر بھرتی کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس پولین بلوچ کی صدارت میں ہوا۔ وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائیوٹ سیکٹر کا اینکر پی ٹی وی پر آنے کو تیار نہیں ہوتا۔ رمضان پروگرام کے لیے خاتون اینکر بھرتی کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی میں سفارشی بیٹھے تھے تو کسی نے اعتراض نہیں کیا۔ ڈیڑھ لاکھ کی ریسرچر تھی جسے 6 لاکھ کی اینکر بنا دیا گیا۔ صبح سے شام ٹی وی لگائیں صرف سفارشی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی ویژن نیٹورک میں جنوری 2024 کے بعد سے 11 ہوسٹ/میزبان، اینکر، تجزیہ کاروں کو کنٹریکٹ پر رکھا گیا ہے جن کو ڈھائی لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک ماہانہ تنخواہ دی جا رہی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی اجلاس میں وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے پاکستان ٹیلی ویژن میں گزشتہ 2 سالوں میں کی جانے والی بھارتیوں میزبانوں اینکرز اور تجزیہ کاروں کو دی جانے والی تنخواہوں کی تفصیلات پیش کیں۔ تاہم پی ٹی وی میں مستقل کام کرنے والے اینکر پرسنز کو دی جانے والی ماہانہ تنخواہ کی معلومات اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ شیئر نہیں کی گئی۔ پیش کیے گئے دستاویز کے مطابق پی ٹی وی...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کے لاؤنجز میں پانی کے رساؤ کا دعویٰ غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی پی اے ) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پانی کے رساؤ سے متعلق مبالغہ آرائی پر مبنی اور گمراہ کن خبروں کی سختی سے تردید کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شدید بارشیں : ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر پروازوں کا شیڈول درہم برہم پی پی اے کا کہنا ہے کہ ایک رپورٹ میں بین الاقوامی اور ڈومیسٹک لاؤنجز میں پانی کے رساؤ کا دعویٰ کیا گیا، جو کہ سراسر غلط ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ حقیقت میں معمولی رساؤ کنکورس ہال میں دیکھا گیا، جو فائبر گلاس میٹیریل سے...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر نعمان احمد کو جامعہ این ای ڈی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کی منظوری دے دی، موجودہ وی سی ڈاکٹر سروش لودھی کی مدت ملازمت 21 مارچ کو پوری ہوجائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبے کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی کے سربراہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے این ای ڈی یونیورسٹی کے سینئر ترین پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد کو یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا۔ انھیں look after کا چارج دیا گیا ہے وہ 21 مارچ کو موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی دوسری چار سالہ مدت ملازمت پوری ہونے پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ ڈاکٹر نعمان احمد اس وقت این ای ڈی یونیورسٹی کے...
وزارت توانائی کا انقلابی اقدام، ای وی گاڑیوں اور بائیکس سے متعلق نئی پالیسی لانچ ، چارجنگ کے اخراجات میں نمایاں کمی
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) وزارت توانائی نے ای وی گاڑیوں اور بائیکس سے متعلق نئی پالیسی لانچ کردی۔ جس میں چارجنگ کے اخراجات میں نمایاں کمی آئی۔نئی پالیسی کے تحت چارجنگ سٹیشنز کا ٹیرف 71 روپے 10 پیسے سے کم کرکے 39 روپے 70 پیسے کر دیا گیا ہے جو کہ تقریباً 45 فیصد کم ہے۔ اس اقدام سے الیکٹرک موٹر سائیکلوں اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو چارجنگ سٹیشنز تک زیادہ آسانی سے رسائی حاصل ہوگی۔نیکا آن لائن ونڈو سروس کے ذریعے 15 دنوں میں اجازت نامہ حاصل کیا جاسکتا ہے جو کاروباری سرمایہ کاروں کیلئے ایک بہت بڑی سہولت ہے۔ مزیدپڑھیں:ویرات کوہلی نے اپنے 300ویں ون ڈے میچ میں تاریخ رقم کردی
وزیراعلی مریم نواز شریف کا ویژن نوجوانوں کےلئے ٹیکنکل ایجوکیشن کے شاندار مواقع وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں کی آن لائن پورٹل رجسٹریشن آغاز وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سہل اور تیز ترین آن لائن رجسٹریشن کا یکم مارچ (کل) سے ہوگا درخواست وصولی سے لیکر سرٹیفکیٹ کے اجرا تک مکمل آن لائن ہوگا تین سالہ ڈی اے ای کورسز کی رعایتی فیس میں مکمل دورانیہ کےلئے رجسٹریشن ہوگی ادارے کے نام پر بیک اکاؤنٹ کھلوانے کی شرط میں نرمی اور اکاؤنٹ سرٹیفکیٹ کے اجراء سے مشروط طلبہ اور والدین کے لئے دفاتر کے چکر لگانے کی پریشانی سے آزادی اور ایک ہی کلک پر تمام معلومات کی فراہمی پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی...
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، وزارت خزانہ حکام کی جانب سے بجلی پر دی جانے والی سبسڈی پر بریفنگ دی گئی۔ حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ بجلی پر سبسڈی صرف بی آئی ایس پی کے مستحقین تک محدود کرنے کی تجویز ہے، وزارت خزانہ، پاور ڈویژن اور متعلقہ کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ بجلی پر کسی قسم کی سبسڈی نہیں ہونی چاہیے، آپ غریب خواتین کے بعد مردوں سمیت پورے ملک کو بھکاری بنانا چاہتے ہیں۔ رکن کمیٹی نے کہا کہ جو بجلی افورڈ کر سکتا ہے وہ بل ادا کرے، کراچی کی انڈسٹری کیلئے بجلی سبسڈی کی مد میں 33...
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 فروری ۔2025 )برطانیہ کی حکمران جماعت لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کو ایک شخص کو تھپڑ مارنے کے جرم میں10 ہفتوں کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پارلیمنٹ کے رکن مائیک ایمسبری کا ایک شخص کے ساتھ رات گئے سڑک پر جھگڑا ہوا جس نے رکن پارلیمنٹ سے پل بند ہونے کی شکایت کی تاہم ایمسبری نے تھپڑ مارتے ہوئے اسے زمین پر گرادیا تھا.(جاری ہے) لیبر پارٹی نے 55 سالہ مائیک ایمسبری کو اس وقت معطل کر دیا تھا جب ”ڈیلی میل“ نے اپنی ویب سائٹ پر ویڈیو نشر کی جس میں بظاہر اس حملے کو دکھایا گیا تھا اور اب وہ آزاد حیثیت سے پارلیمنٹ میں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری ۔2025 )پاکستان میں ڈیٹا سروسز کی فراہمی کے لیے کلاس لائسنس کے تحت وی پی این سروس فراہم کنندگان کی لائسنسنگ کا آغاز کردیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وی پی این سروس فراہم کنندگان کو کلاس لائسنس کے اجرا کا آغاز کر دیا ہے. ترجمان پی ٹی اے نے بتایا کہ پاکستان میں ڈیٹا سروسز کی فراہمی کے لیے کلاس لائسنس کے تحت وی پی این سروس فراہم کنندگان کی لائسنسنگ کا آغاز کیا گیا ہے، پی ٹی اے نے دو کمپنیوں کی درخواستیں وی پی این سروسز کے ضمن میں کلاس لائسنس کے اجرا کے لیے منظور کر لی ہیں.(جاری ہے) ترجمان...
برطانوی ٹینس اسٹار ایما راڈوکانو کو میچز کے دوران گھورنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ٹینس اسٹار ایما راڈوکانو کے کوچ نے بتایا کہ وہ شخص ٹینس اسٹار کا 4 ممالک میں پیچھا کرتا رہا، ابتدا میں ہم سمجھے کہ یہ محض مداح ہے مگر رفتہ رفتہ وہ شخص خاتون کھلاڑی کے جسمانی طورپر قریب آیا۔ اس مداح نے سیلیفیاں لیں اور سکیورٹی گارڈ نہ ہونے کا موقع پا کر نوجوان کھلاڑی کو گلے تک لگالیا۔ کوچ نے مزید بتایا کہ دبئی میں میچ کے دوران اس شخص کو دیکھ کر ایما راڈوکانو پھوٹ پھوٹ کر روپڑی تھیں۔ مزید پڑھیں: آسٹریلین اوپن سے باہر ہونیوالی ٹینس اسٹار نے طلاق کا اعلان کردیا ٹینس...
پاکستانی نیٹ ورکس کو سائبر سکیورٹی فراہم کرنے اور وی پی این کے استعمال میں رسائی دینے والی کمپنیوں سےخطرات لاحق ہوگئے۔ حال ہی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سائبر سکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی پالوآلٹوکےنیٹ ورکس اور وی پی این کے استعمال تک رسائی فراہم کرنے والی کمپنی سونک وال میں ایسے نقائص سامنے آئے ہیں جن سے ہیکرز کو کھلی چھوٹ مل سکتی ہے۔ سائبر حملہ آوروں کی کمپنیوں کے زیراستعمال نیٹ ورکس تک رسائی کے خدشات کے پیش نظر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں وزارتوں، ڈویژنز اور انٹرپرائزز کو خطرات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیےپاکستان میں وی پی اینز کے استعمال سے بڑا نقصان،...