2025-10-04@20:05:12 GMT
تلاش کی گنتی: 127440

«پشاور ریجن»:

(نئی خبر)
    آزاد کشمیر میں زندگی معمول پر آگئی، موبائل سروس بحال، بازار کھل گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز مظفرآباد(آئی پی ایس ) عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے۔مظفر آباد، باغ آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے جب کہ کاروباری مراز کھل گئے اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگیا۔باغ آزاد کشمیر میں بھی کاروباری مراکز مکمل طور پر کھل گئے ہیں اور سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری معمول پر آگئی جب کہ موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہورہی ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ...
    بھارت کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ٹیسٹ کپتان شبھمن گل کو ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی سونپ دی گئی ہے،وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔ 38 سالہ روہت شرما اور 36 سالہ ویرات کوہلی کو آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو 19 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: شبھمن گل کا دھماکا: ایک ہی ٹیسٹ میں 430 رنز، کئی ریکارڈز پاش پاش 26 سالہ ٹاپ آرڈر بیٹر شبھمن گل اس وقت بھارت کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان ہیں جبکہ ٹی20 ٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں۔ انہوں نے رواں سال انگلینڈ کے خلاف سیریز میں روہت شرما سے ٹیسٹ...
    اٹلی؛ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف 20 لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز اٹلی(آئی پی ایس )اٹلی کی سب سے بڑی مزدور یونین CGIL کے ملک بھر میں ایک روزہ عام ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں میں تقریبا 20 لاکھ افراد نے حصہ لیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مظاہرے اسرائیل کی جانب سے فلسطین جانے والی امدادی کشتیوں کے قافلے “صمود فلوٹیلا” کو روکنے اور غزہ پر جاری شدید بمباری کے خلاف تھے۔لاکھوں افراد نے ملک بھر کے تمام ہی بڑوں شہروں میں “فلسطین آزاد کرو، جنگ بند کرو، اسرائیلی جارحیت مردہ باد” کے نعروں کے ساتھ مارچ کیا۔ روم میں پولیس کے مطابق 80,000 افراد سڑکوں پر نکلے، جبکہ منتظمین...
    جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کرنے والی وفاقی کمیٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر یک جان دو قالب کی طرح ہیں، جو عناصر آزاد کشمیر میں افراتفری کی خواہش رکھتے تھے انہیں مایوسی ہوئی اور آئندہ بھی مایوس ہوں گے۔ مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے مظفرآباد سے اسلام آباد پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کی اور معاہدے کے حوالے سے تفصیلات سامنے رکھیں۔ یہ بھی پڑھیں: وہ نکات جنہوں نے آزاد کشمیر مذاکرات کامیاب بنائے اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کامیاب رہے اور امن بحال ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ مظفرآباد میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایک وفد بھیجا گیا...
    کے پی کابینہ نے 9 مئی کو مردان میں توڑ پھوڑ اور فائرنگ کا کیس واپس لینے کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی کو مردان میں توڑ پھوڑ اور فائرنگ کا کیس واپس لینے کی منظوری دے دی۔ خیبرپختونخوا حکومت نے پبلک پراسیکیوٹر کا تبادلہ کردیا اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام اللہ کو 9 مئی کیس کیلییاسپیشل پراسیکیوٹرمقرر کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کیس واپس لینیکا ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کا خط عدالت میں جمع کرادیا جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت کے لیے 15 اکتوبر کی تاریخ مقررکی ہے۔واضح رہے کہ مردان میں 9 مئی کو پتھرا اور فائرنگ کے واقعات میں کارکن، راہگیراورپولیس...
    قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر ابرار احمد سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کو تیار ہیں۔ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق گزشتہ شب 27 سالہ کھلاڑی کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ابرار نے سبز شلوار قمیض میں تصویر بھی شیئر کی۔اس حوالے سے مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ابرار آج کراچی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے، ان کا نکاح ہوچکا ہے، وہ آج دلہن گھر لائیں گے جبکہ ان کا ولیمہ 6 اکتوبر کو ہوگا۔جلد اپنی زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے والے ابرار ایشیا کپ 2025 ٹورنامنٹ میں اس وقت...
    جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے خلاف کیس  میں  ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا صدیق انجم  اور مشیر اینٹی کرپشن مصدق عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے این سی سی آئی اے کی درخواست پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کے معاملے میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درج مقدمہ کے اخراج کی درخواست مسترد کردی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم، کے پی حکومت کے افسر کا ٹرائل روکنے کا حکم عدالت نے نے تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ...
    آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے نیوزی لینڈ کے خلاف دھواں دار سنچری بناکر اپنی ٹیم کو سیریز میں فتح دلوا دی۔ ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر میزبان نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ ٹم سائفرٹ 48، کپتان بریسویل 26 اور جیمز نیشم 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے شان ایبٹ نے تین، جوش ہیزل ووڈ اور زیویئر بارٹلیٹ نے دو دو جبکہ ایڈم زیمپا اور مارکس اسٹوئنس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں ایک اینڈ سے آسٹریلوی ٹیم کی وکٹیں یکے بعد دیگرے...
    امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے پر رضامندی کے بعد اسرائیل کا نیا یوٹرن، فلسطینیوں کو ان کے گھر جانے سے روک دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے حوالے سے ایک نیا اور سخت انتباہ عربی زبان میں جاری کیا ہے۔ جس میں فلسطینیوں کو کہا گیا ہے کہ غزہ شہر واپس جانا ان کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ اپنی جانوں کی حفاظت کے لیے واپس نہ جائیں۔ اسرائیلی فوج نے دھمکی دی کہ اب بھی ان علاقوں میں فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں جاری رہیں گی جن میں عام شہری بھی نشانہ بن سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں بیان میں شمالی غزہ سے جنوب کی طرف نقل مکانی کے لیے مخصوص راستہ (Rashid route) کھلا رکھنے...
    عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے۔ مظفر آباد، باغ آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے جب کہ کاروباری مراز کھل گئے اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگیا۔ باغ آزاد کشمیر میں بھی کاروباری مراکز مکمل طور پر کھل گئے ہیں اور سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری معمول پر آگئی جب کہ موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہورہی ہیں۔
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار شعیب ملک ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، تاہم اس بار معاملہ کرکٹ نہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی ہے۔  سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو کے بعد شعیب ملک اور ان کی تیسری اہلیہ، اداکارہ ثنا جاوید کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک کی حمایت میں متنازعہ پوسٹس، ثنا جاوید نے خاموشی توڑ دی ویڈیو میں شعیب ملک مداحوں کو آٹوگراف دیتے نظر آ رہے ہیں جبکہ ثنا جاوید لاتعلق دکھائی دیتی ہیں اور بار بار نظریں چراتی ہوئی رخ موڑ لیتی ہیں۔ اس رویے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی اور بحث چھڑ گئی کہ دونوں کے درمیان تعلقات کشیدہ...
     پنجاب میں پہلی بار وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایات پر جنگلی حیات کے فروغ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے تحت شتر مرغ کی افزائش نسل کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سفاری پارک میں شترمرغ کی افزائش نسل کے جدید مرکز نے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ شتر مرغ کی نسل بڑھانے کے لئے انڈوں کی ہیچری میں افزائش نسل کا آغاز کیا گیا ہے۔ شترمرغ کے انڈوں کو الیکٹرک بس کے ذریعے ہیچری میں پہنچایا جاتا ہے۔ پھر شتر مرغ کے انڈوں کو بیماریوں سے پاک کرنے کے لئے سپرے اور صفائی کے عمل سے گزارا جاتا ہے اور پھر انڈوں کا وزن اور دیگر معلومات کا ڈیٹا مرتب کیا...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کرکٹ صرف یقین کا کھیل ہے، جتنے بھی میچز کھیلیں اپنی ٹریننگ پر یقین رکھیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم لاہور کے مقامی اسکول کے اسپورٹس گالہ میں شریک ہوئے اور تمام کھلاڑیوں اور ٹیموں کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جتنے بھی کھلاڑی ہیں وہ اپنی محنت پر یقین رکھیں، صرف یقین کا کھیل ہے، جتنے بھی میچز کھیلیں اپنی ٹریننگ پر یقین رکھیں۔سابق کپتان نے کہا کہ جو بچے اتنا پیار دیتے ہیں اور سپورٹ کرتے ہیں، ان کا شکریہ، ایسی ہی سپورٹ مجھے اور پوری پاکستانی ٹیم کو چاہیے، پاکستان ٹیم اور کرکٹ کو سپورٹ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بطور وکیل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے شبلی فراز اور عمر ایوب کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر حکم امتناع دیا تھا، یکم اکتوبر کو پشاور ہائی کورٹ نے حکم امتناع ختم کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔ پشاور ہائی کورٹ نے عمر ایوب کو مجاز فورم کے سامنے سرنڈر کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔ جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس، عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری  واضح رہے...
    قائد آباد پولیس نے بیٹی کے قتل کے الزام میں باپ اور ماموں زاد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق مقتولہ کا باپ بیٹی کے قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کررہا تھا۔ قائد آباد پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ 3 اکتوبر کوشیرپاؤ کالونی میں ایک خاتون نے گھر میں خودکشی کرلی ہے جس کی شناخت 24 سالہ ماریہ ولد دلبر کے نام سے ہوئی۔ قائد آباد پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی، تفتیش کی روشنی میں پولیس نے مقتولہ کے والد دلبر خان اور ماموں زاد نور صمد کو حراست میں لیا۔ دورانِ تفتیش دونوں ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں...
    فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر2025ء) پاکستان ٹیکسٹائل کونسل (PTC) اور دیگر رہنماؤں نے برآمدات میں تیزی سے کمی، فیکٹریوں کی بندش اور بڑھتے ہوئے اخراجات پر خطرے کی گھنٹی بجا دی، جس سے ملک کے معاشی استحکام کو خطرہ ہے اور ستمبر میں برآمدات میں سال بہ سال تقریباً 12 فیصد کی کمی ہوئی، مالی سال 26 کی پہلی سہ ماہی کی آمدنی 3.83 فیصد کم ہو کر 7.61 بلین ڈالر رہ گئی، جب کہ بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ اور بڑھتی ہوئی درآمدات بیرونی کھاتوں پر مزید دباؤ ڈال رہی ہیں۔ ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق پی ٹی سی کے چیئرمین فواد انور، کے سی سی آئی کے سابق صدر جاوید بلوانی اور صنعت کار زبیر موتی والا...
    قائم مقام صدر سردار ایاز صادق نے خضدار میں فتنہِ الہندوستان کے 14 دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کن کارروائیاں قابلِ ستائش ہیں اور پاک افواج کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے غیر متزلزل عزم قابلِ تعریف ہے۔ قائم مقام صدر نے پوری قوم کو یقین دلایا کہ وہ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مل کر اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک تعاون جاری رکھا جائے گا۔ اُنہوں نے جرات مند جوانوں کے حوصلے اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ کہا کہ یہ کامیابی ہمارے ان بہادر جوانوں اور اُن کے اہلِ خانہ کی قربانیوں کا نتیجہ ہے — جن...
    کراچی: قائد آباد پولیس نے بیٹی کے قتل کے الزام میں باپ اور ماموں زاد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق مقتولہ کا باپ بیٹی کے قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کررہا تھا۔ قائد آباد پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ 3 اکتوبر کوشیرپاؤ کالونی میں ایک خاتون نے گھر میں خودکشی کرلی ہے جس کی شناخت 24 سالہ ماریہ ولد دلبر کے نام سے ہوئی۔ قائد آباد پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی، تفتیش کی روشنی میں پولیس نے مقتولہ کے والد دلبر خان اور ماموں زاد نور صمد کو حراست میں لیا۔ دورانِ تفتیش دونوں ملزمان نے انکشاف کیا کہ...
    مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کا کہنا ہے کہ ملکی ایل این جی مارکیٹ کو اسٹرکچرل، ریگولیٹری اور مسابقتی چیلنجز درپیش ہیں، ایل این جی درآمد، اسٹوریج اور ڈسٹری بیوشن میں سرکاری ملکیتی اداروں کی اجارہ داری ہے سخت لائسنسنگ و ٹیرف قواعد نجی اداروں کی مارکیٹ میں شمولیت میں رکاوٹ ہیں۔ سی سی پی نے تجویز دی ہے کہ سینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی کے ذریعے درآمدی کلیئرنس کے لیے ون اسٹاپ شاپ کا قیام ضروری ہے، ایل این جی ٹرمینلز اور پائپ لائنز کے لیے ٹی پی اے قوانین کا فوری نفاذ ہونا چاہیے۔ اس حوالے سیکمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے ایل این جی سیکٹر میں مسابقت کی صورتحال پر جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ میں چیلنجز...
    بھارت نے رواں ماہ آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بھارتی مڈل آرڈر بلے باز شبمن گل کو روہت شرما کی جگہ بھارتی ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا ہے جبکہ شریاس ایئر کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لینے والے سابق کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔ دونوں کھلاڑی مارچ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کے بعد پہلی مرتبہ بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ بھارتی ٹیم آسٹریلیا میں 19 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک تین ون ڈے میچز کھیلے گی جس کے بعد پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ ون ڈے اسکواڈ: شبمن گل...
    ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی قانونی کارروائی کے بعد یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بنائی گئی اس جوڑے کی ویڈیوز حذف کر دیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیوز اے آئی بالی وُڈ عشق نامی یوٹیوب چینل پر موجود تھیں جنہیں مجموعی طور پر ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔ ان ویڈیوز میں مختلف بالی ووڈ اداکاروں کو مصنوعی انداز میں قابلِ اعتراض یا رومانوی مناظر میں پیش کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق چینل پر موجود 259 ویڈیوز میں بعض مناظر میں مشہور شخصیات کو بوس و کنار کرتے یا نجی لمحات میں دکھایا گیا تھا۔  یوٹیوب کے مطابق شکایت سامنے آنے اور ہرجانے کے نوٹس کے بعد مذکورہ چینل تخلیق...
    ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 04-10-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ Gaza Ceasefire or Occupation? Russia-Iran Alliance and Global Resistance   امن یا قبضے کا منصوبہ؟تابعداری،سپردگی اور خود کُشی کی دستاویز مزاحمت نے ٹھکرا دی   صمود فلوٹیلا پر حملہ پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد بھی گرفتار ،۔           روس-ایران اتحاد: نیا عالمی توازن یاعالمی جنگ کا طبل؟   ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ        وی لاگر: سید عدنان...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے جاتی امرا میں اہم ملاقات کی، جس میں قومی امور اور حالیہ غیر ملکی دوروں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: ایک وزیراعظم کو جہاز سے اتارا گیا، آج شہباز شریف کو سعودی جنگی طیاروں نے سلامی دی، مریم نواز میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے اپنے بڑے بھائی کو حالیہ بین الاقوامی دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا اور آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال، ساتھ ہی کامیاب مذاکرات کی تفصیلات پر بھی بریفنگ دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو آزاد کشمیر میں سیاسی پیش رفت اور مذاکراتی عمل کی کامیابیوں سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ دوسری جانب وزیراعظم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ پر قابض اسرائیل کی سخت ناکابندی اور انسانی بحران کے باوجود عالمی ضمیر ایک بار پھر جاگ اٹھا ہے۔اسرائیل کی جانب سے گزشتہ ہفتے 43 امدادی کشتیوں کو روک کر ان میں سوار 500 رضاکاروں کو گرفتار کرنے کے باوجود فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کی کوششیں رُکیں نہیں۔ اب بین الاقوامی تنظیم فریڈم فلوٹیلا کولیشن (FFC) نے ایک نیا قافلہ روانہ کر دیا ہے، جس میں 11 کشتیوں پر مشتمل امدادی مشن شامل ہے۔ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق یہ بحری قافلہ اٹلی کے بندرگاہی شہر اوترانتو سے روانہ ہوا، جہاں سے  25 ستمبر کو اٹلی اور فرانس کے جھنڈے تھامے 2 کشتیاں روانہ ہوئی تھیں۔ یہ کشتیاں بعد ازاں 30 ستمبر کو ایک اور کشتی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)جماعت اسلامی نے غزہ امن معاہدے پر حماس کے ردعمل کو ذمہ دارانہ اور باوقار حل کی جانب پیش قدمی قرار دے دیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حماس کا ردعمل فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق اور ان کی بصیرت کا آئینہ دار ہے، حماس نے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے مجوزہ امن پلان پر اپنا باوقار رد عمل دیا ہے۔(جاری ہے) انہو ں نے کہا کہ حماس درحقیقت عارضی نہیں مستقل جنگ بندی چاہتی ہے، قیدیوں کے تبادلے پر آمادگی اور تبادلے کے عمل کیلئے مناسب حالات کی فراہمی کی بات بالکل جائز ہے، اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور بین الاقوامی نہیں...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)پاکستان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتے کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فوری جنگ بندی کو یقینی بنانے، غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کے خون خرابے کو ختم کرنے، یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی، بلا روک ٹوک انسانی امداد کو یقینی بنانے اور دیرپا امن کی جانب قابل اعتماد سیاسی عمل کی راہ ہموار کرنے کا اہم موقع فراہم کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر حملے بند کرے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان غزہ میں امن کے لیے صدر ٹرمپ کی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں،آزاد جموں و کشمیر کے لوگ پاکستان کے قومی نصب العین کیلئے ہمیشہ صف اول پر کھڑے رہے ہیں اور ان کی آوازانتہائی اہمیت کی حامل ہے۔(جاری ہے) ایکس پر جاری اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ پچھلے ہفتوں کے دوران ہم نے جائز عوامی تحفظات کی وجہ سے ایک مشکل صورتحال دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقامی اور قومی قیادت کی دانشمندی اور بات چیت کا جذبہ تھا جس نے ہمیں اس صورتحال کو پرامن طریقے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جاتی امراء لاہور میں ملاقات ہوئی ۔(جاری ہے) اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی جاتی امراء رہائش گاہ پر موجود تھیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور اپنے بیرون ممالک دورے سے متعلق آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان کو ملنے والی کامیابیوں اور معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے 2 لاکھ 50 ہزارمستفیدین کو جون 2026 تک ڈیجیٹل مالیاتی مہارتوں کی تربیت دی جائے گی تاکہ نئے بینکوں اور فِن ٹیک پلیٹ فارمزکے ذریعے سماجی تحفظ کی ادائیگیاں زیادہ آسان، شفاف اورقابلِ رسائی بنائی جا سکیں۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ اقدام ملک کے کم آمدنی والے لاکھوں گھرانوں کو محدود بینکوں پر انحصار کم کرنے اور زیادہ مسابقتی اور کھلے نظام کے ذریعے ادائیگی وصول کرنے کے قابل بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔منصوبے کے تحت بی آئی ایس پی کی ادائیگیاں موجودہ محدود ڈھانچے سے ہٹ کر ایسے کھلے اور مسابقتی ادائیگی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت: روہت شرما کو بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (پی سی سی آئی) نے روہت شرما کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا اور شبمن گل کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے، جبکہ شبمن گل ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے۔بی سی سی آئی کے اعلان کے مطابق شبمن گل اب ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم دونوں کی قیادت کریں گے اور وہ دورہ آسٹریلیا کے دوران بھارتی ٹیم کی سربراہی کریں گے، یہ شبھمن گل کی ون ڈے ٹیم کی پہلی کپتانی ہوگی، جبکہ اس سے قبل وہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روم: اٹلی بھر میں اسرائیلی جارحیت اور غزہ پر جاری بمباری کے خلاف عوامی غصہ عروج پر پہنچ گیا، جہاں ملک کی سب سے بڑی مزدور تنظیم CGIL کی اپیل پر ایک روزہ عام ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں میں تقریباً 20 لاکھ افراد نے شرکت کی۔یہ مظاہرے اسرائیلی بحریہ کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والے “صمود فلوٹیلا” کے قافلے پر حملے اور درجنوں کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف منعقد کیے گئے۔روم، میلان، تورین، ناپلی، بولونیا، فلورنس اور جینوا سمیت 100 سے زائد شہروں میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔مظاہرین کے “فلسطین آزاد کرو”، “اسرائیلی جارحیت مردہ باد” اور “جنگ بند کرو” کے نعروں سے گلیاں گونج اٹھیں۔ صرف روم میں پولیس کے مطابق 80...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بطور وکیل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔پشاور ہائی کورٹ نے شبلی فراز اور عمر ایوب کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر حکم امتناع دیا تھا، یکم اکتوبر کو پشاور ہائی کورٹ نے حکم امتناع ختم کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔پشاور ہائی کورٹ نے عمر ایوب کو مجاز فورم کے سامنے سرنڈر کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔ پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر حکم امتناع واپس لے لیاعدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف چترالی کو متعلقہ فورم...
    فائل فوٹو وزیراعظم کے مشیر برائے پبلک افیئرز عمران علی گورایہ نے کہا ہے کہ فلسطین تنازع کے حل اور غزہ میں امن کیلئے پاکستان مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں عمران گورایہ نے کہا کہ وزیراعظم نے جرات مندی سے پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے رکھا، پاک سعودی اسٹریٹجک معاہدہ روشن مستقبل کی نوید ہے۔عمران گورایہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی صلاحیتوں سے پاکستان عالمی سطح پر کلیدی حیثیت اختیار کرچکا ہے، امریکا سے تعلقات کی تجدید نو وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے پنشن نظام میں تاریخی اصلاحات متعارف کراتے ہوئے کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم نافذ کردی ہے۔اس نئی اسکیم کے تحت سرکاری ملازمین اپنی بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد حصہ پنشن فنڈ میں جمع کرائیں گے، جب کہ حکومت کی جانب سے 12 فیصد حصہ شامل کیا جائے گا۔ یوں مجموعی طور پر 2 فیصد رقم ہر ماہ پنشن فنڈ میں جمع ہوگی جو مستقبل میں ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمین کی مالی معاونت کے طور پر استعمال ہوگی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ کے ریگولیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے فیڈرل گورنمنٹ ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن فنڈ اسکیم رولز 2024 جاری کر دیے ہیں، جو پبلک فنانس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور علاقائی پیش رفت بالخصوص غزہ کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔ ہفتے کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیش رفت بالخصوص غزہ کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے) انہوں نے نیویارک میں آٹھ عرب اسلامی ممالک اور امریکا کے درمیان مصروفیات اور مشاورت سمیت جاری سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا جس کا مقصد فوری اور پائیدار جنگ بندی کا حصول، بلا روک ٹوک انسانی امداد کو یقینی بنانا اور غزہ میں دیرپا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےاپنے بڑے بھائی، سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ (ن ) محمد نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی اور انہیں اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا۔(جاری ہے) پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے محمد نواز شریف کو آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال اور کامیاب مذاکرات کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ کل (اتوار کو )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ملائیشیا کے وزیرِاعظم نے محمد نواز شریف کو بھی دورہ ملائیشیا...
    بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اپیندرا دویدی نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آئندہ کوئی تنازعہ ہوا تو بھارت وہ صبر و ضبط نہیں دکھائے گا جو آپریشن سندور کے دوران دکھایا گیا تھا۔ سرگنگا نگر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے عزم کو آزمانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے اور دہشت گردی کی سرپرستی فوری طور پر ختم کرنی چاہیے۔ اگلی بار بھارت ضبط کا مظاہرہ نہیں کرے گا، کارروائی ایسی ہوگی کہ پاکستان کو سوچنا پڑے گا کہ وہ دنیا کا حصہ رہنا چاہتا ہے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: مودی کی پالیسیوں پر تنقید، سابق بھارتی آرمی چیف کا جنگ کے بجائے سفارتی حل پر زور انہوں...
    لاہور: ملک میں سیلاب کے باعث پاکستان ریلوے کو بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، خانیوال سے شورکوٹ اور شور کوٹ شاہین آباد کے بعض مقامات پر ریلوے ٹریک سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے 14 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،  مختلف مقامات پر تقریباً 6 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک متاثر ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کی بحالی کے لئے پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری ہونے والا ٹینڈر کھول دیا گیا ہے، نجی کمپنیوں سے  ٹیکنیکل اور فنانشل بڈز مانگی گئی تھیں جس میں 12 کمپنیوں نے حصہ لیا۔ سیلاب کے باعث خانیوال سے شورکوٹ اور شورکوٹ سے شاہین آباد کے درمیان بعض مقامات پر ریلوے ٹریک کو...
    میٹا نے حال ہی میں پاکستان میں انسٹا روڈ میپ متعارف کرادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میٹا نے پاکستان میں انسٹاگرام میپ کے اجرا کا اعلان کیا ہے جو صارفین کو ایک نیا، انٹرایکٹو طریقہ فراہم کرتا ہے تاکہ وہ نیا اور دلچسپ مواد تلاش کریں اور دوستوں سے جڑے رہیں تاہم ساتھ ہی مضبوط پرائیویسی کنٹرولز بھی برقرار رکھیں۔ یہ فیچر صارفین کے ڈی ایم انباکس کے اوپر براہ راست دستیاب ہے۔ یہ نیا فیچر پاکستانی صارفین کو اپنی لوکیشن شیئر کرنے اور کہانیاں، ریلز، پوسٹس اور نوٹسز کو لوکیشن ٹیگز کے ساتھ ایکسپلور کرنے کی سہولت دیتا ہے جس سے یہ آسان ہو جاتا ہے کہ دوست یا پسندیدہ تخلیق کار کانسرٹس، کیفے یا مقامی مقامات سے کیا...
    اسرائیل نے 43 امدادی کشتیوں کو تو غزہ جانے سے روک کر یرغمال بنا کر 500 رضاکاروں کو گرفتار کرلیا لیکن حوصلوں کو قید نہ کرسکا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی تنظیم فریڈم فلوٹیلا کولیشن (FFC) نے اعلان کیا ہے کہ 11 کشتیوں پر مشتمل ایک نیا بحری قافلہ فلسطینی عوام تک امداد پہنچانے کی کوشش میں روانہ ہو چکا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق اٹلی کے شہر اوترانتو سے 25 ستمبر کو دو کشتیاں، جو اٹلی اور فرانس کے جھنڈے تھامے ہوئے تھیں، روانہ ہوئیں۔ یہ کشتیاں 30 ستمبر کو ایک اور کشتی "کنشینس" سے ملیں اور اب یہ قافلہ جلد ہی 8 کشتیوں کے دوسرے گروپ "تھاؤزنڈ میڈلینز ٹو غزہ" سے جا ملے گا اور...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی، سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی اور اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا اور آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال اور کامیاب مزاکرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم  شہباز شریف جاتی امرا  جہاں انہوں نے صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے صدر مسلم لیگ ن کو اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا، وزیرِ اعظم نے میاں محمد نواز شریف کو آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال اور کامیاب مزاکرات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ کل وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ملائیشین وزیرِ اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر...
    پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیس واپس لینے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے پبلک پراسیکیوٹر کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام اللّٰہ کو 9 مئی کیس کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کردیا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کیس واپس لینے کے لیے ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کا خط جمع کرا دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے لیے 15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔ واضح رہے کہ 9 مئی کو پتھراؤ اور فائرنگ کے واقعات میں کارکن، راہگیر اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ اس کیس میں ملزمان میں ظاہر شاہ طورو، ایم این اے مجاہد خان اور دیگر شامل ہیں۔
    ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فوج، تعلقات عامہ، سکیورٹی مسائل اور سوشل میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔ فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو خوش آئند قرار دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا، جہاں فیکلٹی ممبران اور طالبات نے بھرپور استقبال کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے انٹریکٹو سیشن میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طالبات سے تفصیلی خطاب کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فوج، تعلقات عامہ، سکیورٹی...
    سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار  کا سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں وزرائے خارجہ کا علاقائی صورتحال اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔   دونوں وزرائے خارجہ کے درمیات نیویارک میں عرب و اسلامی ممالک اور امریکا کے درمیان مشاورت پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے فوری اور پائیدار جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔  سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے اسحاق ڈار نے سعودی وزیرِ خارجہ کے تعمیری کردار اور مسلسل سفارتی کوششوں کو سراہا۔ اس کے علاوہ دونوں وزرائے خارجہ نے ٹرمپ کے امن منصوبے پر حماس...
    ویب ڈیسک: پارلیمنٹ لاجز کے نئے بلاک کی تعمیر کا منصوبہ 13 سال بعد دوبارہ فعال ہو گیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر منصوبے پر تیزی سے کام شروع کر دیا گیا۔  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے آج پارلیمنٹ لاجز کے زیرِ تعمیر نئے بلاک کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیر داخلہ نے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ منصوبہ 4 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے  محسن نقوی کا کہنا تھا کہ منصوبے کے لیے فنڈز کی منظوری دی جا چکی ہے اور اسے ہنگامی بنیادوں پر مکمل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدلطیٰ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور دوطرفہ تعلقات کے اہم امور اور علاقائی پیش رفت بالخصوص غزہ کی سنگین صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔ ہفتے کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرا نے دوطرفہ تعلقات کے اہم امور اور علاقائی پیش رفت خصوصاً غزہ کی سنگین صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے نیویارک میں عرب اور اسلامی ممالک کے درمیان ہونے والی مشاورت سمیت جاری سفارتی کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد فوری اور پائیدار جنگ بندی، بلا روک ٹوک انسانی امداد کو یقینی...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، اس دوران گفتگو میں دوطرفہ تعلقات کے اہم امور اور علاقائی پیش رفت بالخصوص غزہ کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے نیویارک میں عرب اور اسلامی ممالک کے درمیان ہونے والی مشاورت سمیت جاری سفارتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے ان...
    احمدآباد ٹیسٹ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 140 رنز سے شکست دے دی۔ کھیل کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے 286 رنز کے خسارے کے ساتھ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور کوئی بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک سکا۔ ویسٹ انڈین ٹیم دوسری اننگز میں اپنی پہلی اننگز جتنا اسکور بھی نہ کرسکی اور 146 رنز پر ہمت ہار گئی۔ ایلک اتھانازی نے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے۔ جسٹن گریوز 25 اور جیڈن سیلز 22 رنز بناسکے۔ بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے چار، محمد سراج نے تین، کلدیپ یادیو نے دو اور واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل گزشتہ...
    ایف آئی اے کراچی زون نے غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایت پر اینٹی کرپشن سرکل کراچی کی ٹیم نے انجام دی۔ کارروائی کے دوران گرفتار افراد کی شناخت عبدالواسع اور دانیال خضر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان کو شاہراہِ فیصل اور ٹیپو سلطان روڈ کراچی سے حراست میں لیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان غیر قانونی طریقے سے ملکی و غیر ملکی کرنسی کی منتقلی میں ملوث تھے اور حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک بھجواتے تھے۔ چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ...
    وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم لاگوکردی جس کے لیے پنشن میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے نئے کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم رولز نافذ کردیے جن کے تحت وفاقی ملازمین کو اپنی پنشن کے لیے تنخواہ کا 10 فیصد حصہ جمع کرانا ہوگا تاکہ وہ قومی خزانے سے 12 فیصد وصول کرنے کے لیے اہل بن سکیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ عمل نئے متعارف کرائے گئے ’کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم‘ کے تحت ہوگا، یوں کل مشترکہ حصہ 22 فیصد ہوگا جو نئے شامل ہونے والے ملازمین کے لیے پرانے پنشن نظام کی جگہ لے گا۔ اس حوالے سے وزارتِ خزانہ کے ریگولیشن ڈیپارٹمنٹ نے فیڈرل گورنمنٹ ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن (ایف جی ڈی سی) پنشن فنڈ اسکیم رولز...
    اٹلی کی سب سے بڑی مزدور یونین CGIL کے ملک بھر میں ایک روزہ عام ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں میں تقریباً 20 لاکھ افراد نے حصہ لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مظاہرے اسرائیل کی جانب سے فلسطین جانے والی امدادی کشتیوں کے قافلے "صمود فلوٹیلا" کو روکنے اور غزہ پر جاری شدید بمباری کے خلاف تھے۔ لاکھوں افراد نے ملک بھر کے تمام ہی بڑوں شہروں میں "فلسطین آزاد کرو، جنگ بند کرو، اسرائیلی جارحیت مردہ باد" کے نعروں کے ساتھ مارچ کیا۔ روم میں پولیس کے مطابق 80,000 افراد سڑکوں پر نکلے، جبکہ منتظمین نے تعداد 3 لاکھ بتائی۔ میلان میں بھی مظاہرین کی تعداد 80 ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان بتائی جا رہی ہے جس میں اسرائیل کے خلاف...
    ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے القدس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے انکشاف کیا ہے کہ اکتوبر 2023 میں اسرائیل کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن طوفانِ الاقصیٰ اتنے سخت خفیہ انتظامات کے تحت کیا گیا کہ نہ صرف مرحوم حماس رہنما اسماعیل ہنیہ بلکہ سید حسن نصراللہ بھی اس کے وقت سے لاعلم تھے۔ یہ بھی پڑھیں:حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے، اسرائیل کا حماس کے بیان کے بعد ردعمل جمعہ کو ایک ٹی وی انٹرویو میں جنرل قاآنی نے بتایا کہ جب آپریشن غزہ میں شروع کیا گیا، اس وقت ہنیہ عراق کے سفر کے لیے ایئرپورٹ جا رہے تھے اور واپسی پر ہی انہیں اس کی اطلاع ملی۔ ان کے مطابق اگرچہ...
    بالی ووڈ اسٹار جوڑی ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی جانب سے اے آئی پر مبنی مواد کے خلاف قانونی کارروائی کے بعد یوٹیوب نے جوڑے کی سینکڑوں ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ ویڈیوز مختلف چینلز پر موجود تھیں اور ہٹائے جانے سے قبل تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ ویوز حاصل کرچکی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: جیا بچن کی کس بات پر ایشوریا رائے سب کے سامنے آبدیدہ ہو گئیں؟ ایشوریا اور ابھیشیک نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ یوٹیوب اور گوگل کی پالیسیز تیسرے فریق کو مواد شیئر کرنے اور اسے اے آئی ماڈلز کی ٹریننگ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہیں جو کہ مشہور شخصیات کی نجی زندگی...
    پاکستان سی پیک سے انتہائی وسیع پیمانے پر مستفید ہو رہا ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز چینی صدر ایک بہت ہی دور اندیش رہنما ہیں، شہباز شریف اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی تھیانجن سمٹ سے شنگھائی اسپرٹ کو مزید روشن بنانے اور یوریشیا کے باہمی روابط کو آگے بڑھانے کی توقع ظاہر کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ وسطی ایشیاء اور جنوبی ایشیاء سمیت خطے کے ممالک کے مابین تعاون کی مضبوطی سے یوریشیا کے باہمی روابط کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ صدر شی جن پھنگ ایک بہت ہی دور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر2025ء) پاکستان کی جانب سے امریکہ کو بحیرہ عرب میں نئی بندرگاہ بنانے کی پیشکش کردی گئی۔ عالمی جریدے فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی حکام کو بحیرہ عرب میں پسنی میں ایک بندرگاہ بنانے اور چلانے کی تجویز پیش کی گئی ہے جو واشنگٹن کو جنوبی ایشیاء کے سب سے حساس علاقوں میں سے ایک تک سٹریٹجک رسائی فراہم کر سکتی ہے، امریکی سرمایہ کار پسنی میں مجوزہ اس نئی بندرگاہ کو اہم معدنیات بشمول تانبہ اور اینٹیمونی کی نقل و حمل کے لیے ایک ٹرمینل میں تبدیل کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پسنی ایران سے تقریباً 100 میل اور چین کی حمایت یافتہ گوادر بندرگاہ سے 70 میل فاصلے پر واقع...
    وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ کو بیرون ممالک دورے سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان کو ملنے والی کامیابیوں اور معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔  اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی جاتی امراء لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی جاتی امراء رہائش گاہ پر موجود تھیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ کو بیرون ممالک دورے سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان کو ملنے والی کامیابیوں اور معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔  
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی جانب سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں غفلت قومی ذمہ داری سے پہلو تہی ہے، اور ایسے والدین کے خلاف کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے اعلان کیا کہ ان والدین کے موبائل فون سمز بند کرنے، قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ معطل کرنے سمیت دیگر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ وہ مواصلاتی اور سفری سہولیات سے محروم رہیں۔مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں پولیو ویکسین انکار...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے زیر حراست ملزمان کے انٹرویوز اور ان کے اعترافی بیانات میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ۔ عدالت نے قرار دیا کہ ایسے اقدامات ملزم کے بنیادی حقوق اور فئیر ٹرائل کو متاثر کرتے ہیں۔(جاری ہے) جسٹس علی ضیا باجوہ نے وشال شاکر کی درخواست پر 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کو اختیار نہیں کہ وہ کسی میڈیا نمائندے کو زیر حراست ملزم کا انٹرویو کرنے کی اجازت دے۔ فیصلے کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے افسر کے خلاف مس کنڈیکٹ کی کارروائی ہوگی۔
    تصویر، اسکرین گریب عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد آزاد کشمیر میں دکانیں کھلنا شروع ہوگئیں۔آزاد کشمیر میں موبائل فون سروس بحال ہوگئی جبکہ کاروباری مراکز بھی کھل گئے اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ وفاقی وزراء کی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئےآزاد کشمیر کابینہ کا سائز کم کر کے 20 وزرا اور مشیروں تک محدود کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں سرکاری دفاتر میں بھی ملازمین آج حاضر ہو رہے ہیں۔اس سے قبل آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا تھا۔
    —فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی جاتی امرا میں ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی جاتی امرا رہائش گاہ پر موجود تھیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ کو بیرون ممالک دورے سے متعلق آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان کو ملنے والی کامیابیوں اور معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔
    امریکی ریپر اور کاروباری شخصیت شان ڈِڈی کومبز کو خواتین پر بدسلوکی اور جسم فروشی سے متعلق الزامات میں چار سال اور چند ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی فیڈرل عدالت کے جج ارون سبرامنیئن نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 55 سالہ کومبز نے اپنی دو سابق گرل فرینڈز کاساندرا وینچورا اور جین کو برسوں ذہنی و جسمانی اذیت کا نشانہ بنایا۔ جج کے مطابق یہ محض تفریح یا منشیات کا معاملہ نہیں بلکہ "غلامی اور ذلت کا ایک نظام" تھا جس نے متاثرہ خواتین کو خودکشی کے قریب پہنچا دیا۔ کومبز سزا سنائے جانے کے دوران عدالت میں خاموش کھڑے رہے۔ یاد رہے کہ امریکی ریپر کو جولائی 2024 میں...
    غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو عدالت نے 7 بار سزائے موت کا فیصلہ سنادیا۔ سیشن کورٹ پشاور نے غیرت کے نام پر 7 افراد کے قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد ابراہیم کو 7 بار سزائے موت اور 21 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ مقدمے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد جمیل نے کی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم محمد ابراہیم، جو چارسدہ کے علاقے تنگی کا رہائشی ہے، نے جون 2021 میں پشاور کے علاقے پھندو روڈ پر گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور اپنی بیوی بانو، کم سن بیٹوں سلیم، سلمان، جلال، چچازاد بھائی حبیب اللہ، اس کی اہلیہ شکیلہ اور بیٹی...
    کراچی: اورنگی ٹاؤن کی رہائشی 20 سالہ یسریٰ کو مبینہ اغوا کے ڈیڑھ سال بعد بازیاب کرالیا گیا۔  صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیر علی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچے اور یسریٰ اور اس کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی کے مطابق یسریٰ کو ڈیڑھ سال قبل ٹک ٹاک پر تعلق قائم ہونے کے بعد مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔ اغواء کار حمزہ اور اس کی والدہ کی جانب سے مسلسل تشدد کے باعث یسریٰ شدید خوفزدہ رہی۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزم نے زبردستی جھوٹا نکاح نامہ بنوایا اور اسے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بناتا...
    کرک پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جب کہ کالعدم تنظیم کے اہم کارندے نے ریاست کے سامنے سرینڈر کردیا۔ ڈی پی او شہباز الہیٰ کی قیادت میں امن دشمن عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، خٹک اتحاد کی کوششوں سے کالعدم تنظیم کا کارندہ قومی دھارے میں واپس آگیا۔ سرینڈر ہونے والا نوجوان المعروف ساحل کالعدم تنظیم سے وابستہ تھا، ساحل نے خٹک اتحاد کی وساطت سے پولیس اور ریاستِ پاکستان کے سامنے خود سپردگی کی۔ ڈی پی او کرک شہباز الٰہی نے کہا کہ غلطی کا اعتراف کرنے والوں کے لیے ریاست کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، قومی دھارے میں واپس آنے والوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ خٹک اتحاد کے صدر الحاج مدثر ایوب نے کہا کہ مزید گمراہ نوجوان بھی...
    اسرائیل نے صدر ٹرمپ کی واضح ہدایت کے باوجود غزہ پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں کم از کم 7 افراد شہید اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حملے اُس بیان کے فوری بعد ہوئے ہیں جس میں امریکی صدر نے اسرائیل سے غزہ پر بمباری فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ غزہ شہر کے تفاح علاقے میں ایک گھر پر حملے میں 4 افراد ہلاک ہوئے اور متعدد زخمی ہوئے۔ خان یونس کے ناصر اسپتال نے اطلاع دی کہ دو بچے ایک ڈرون حملے میں مارے گئے جو ایک عارضی کیمپ میں تھے جہاں بے گھر افراد رہ رہے تھے۔ اسرائیل کے اس حملے میں...
    خضدار میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک، 20 سے زائد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز فتنۃ الہندوستان کے دہشت گرد مسلسل ناکامیوں کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کامیاب آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک کردیے۔رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خضدار کے علاقے زہری میں پرامن لوگوں کو ہراساں کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کیا۔خضدار میں آپریشن کےدوران فتنۃ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی کردیے گئے۔اطلاعات کے مطابق فتنۃ الہندوستان مسلسل ناکامیوں کے...
    سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2026 کے موقع پر مکہ اور مدینہ میں عازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا لائسنسنگ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔ اس نظام کے تحت عارضی ہوسٹل لائسنس اب وزارتِ سیاحت اور وزارتِ بلدیات و ہاؤسنگ کے تعاون سے جاری کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں آئی ٹی اور سائبر سیکیورٹی پر پاک سعودی تعاون پر اتفاق وزارت کے مطابق عازمین کی رہائش کے لیے جگہ فراہم کرنے کے خواہشمند افراد کو نسک مسار پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگا۔ لائسنس وزارتِ سیاحت کے الیکٹرانک پورٹل کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے اور یہ عمل یکم فروری 2026 تک مکمل کرنا ہوگا۔ یہ نظام صرف عارضی رہائش گاہوں کے لیے...
    ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال خصوصاً غزہ میں جاری بحران پر تفصیلی بات چیت کی۔ یہ بھی پڑھیں:حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے، اسرائیل کا حماس کے بیان کے بعد ردعمل اس موقع پر وزرائے خارجہ نے جاری سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا، جن میں نیویارک میں 8 عرب-اسلامی ممالک اور امریکا کے درمیان ہونے والے مشاورتی اجلاس بھی شامل تھے۔ ان کوششوں کا مقصد فوری اور پائیدار جنگ بندی، بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور غزہ میں دیرپا امن کا قیام ہے۔ ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق...
    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال بالخصوص غزہ میں سنگین حالات پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی، جن میں نیویارک میں عرب اور اسلامی ممالک کے درمیان ہونے والے مشاورتی اجلاس شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: الحمدللہ ! غزہ میں جنگ بندی کے قریب ہیں، وزیراعظم شہباز شریف بیان کے مطابق ان کوششوں کا مقصد فوری اور پائیدار جنگ بندی، بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور غزہ میں دیرپا امن کے قیام کے لیے مشترکہ اقدامات...
    قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر ابرار احمد سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کو تیار ہیں۔ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق گزشتہ شب 27 سالہ کھلاڑی کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ابرار نے سبز شلوار قمیض میں تصویر بھی شیئر کی۔ اس حوالے سے مختلف میڈیا رپورٹس میں خاندانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ابرار آج کراچی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے، تاہم ان کا نکاح ہوچکا ہے اور وہ آج دلہن گھر لائیں گے جبکہ ان کا ولیمہ 6 اکتوبر بروز پیر کو ہوگا۔ جلد اپنی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے موقف کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک مزاحمت نے مجوزہ امن منصوبے پر ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے باوقار ردعمل دیا ہے۔اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حماس کا ردعمل فلسطینی عوام کی امنگوں کے عین مطابق اور ان کی بصیرت کا عکاس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حماس عارضی نہیں بلکہ مستقل جنگ بندی کی خواہاں ہے، قیدیوں کے تبادلے پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے اور اس عمل کے لیے مناسب حالات کی فراہمی بالکل جائز مطالبہ ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور فلسطینی...
    کوئٹہ: ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے کا ایک اور زخمی گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی محمد رفیق ولد صدیق سکنہ قلات نے سول اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا، ضروری کارروائی کے بعد ان کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گردوں نے ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب پشین اسٹاپ پر ایک سوزوکی وین میں 25 سے 30 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا تھا، خودکش حملہ آور کے ہمراہ پانچ دیگر مسلح دہشت گرد تھے جو ہیڈ کوارٹر میں ون وے کی طرف سے داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایف...
    لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی جاتی امرا میں ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی جاتی امرا رہائش گاہ پر موجود تھیں۔  وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ کو بیرون ممالک دورے سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان کو ملنے والی کامیابیوں اور معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔ مزید :
    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان خودمختار فلسطینی ریاست کا حامی ہے، جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس پیش رفت کو سراہتا ہے، جس کے نتیجے میں فوری جنگ بندی اور غزہ میں امن کی بحالی کا موقع فراہم ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف دوٹوک ہے کہ غزہ میں معصوم فلسطینیوں کے خون کا بہاؤ روکا جائے، یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے، انسانی بنیادوں پر امداد کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہو اور دیرپا امن کے لیے ایک بااعتماد سیاسی عمل کی راہ ہموار ہو۔...
    صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے اسلام آباد میں حالیہ احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے اسلام آباد پولیس اور آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کی۔ یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے گھروں کا سامان جلادیا، اللہ نے ہماری جان بچائی، زخمی پولیس اہلکار نے سب کچھ بتادیا اس موقع پر انہوں نے پرتشدد واقعات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر ایک پرامن خطہ ہے جو اپنی اعلیٰ روایات اور مہمان نوازی کے باعث پورے ملک میں مشہور ہے، لیکن افسوس ہے کہ چند مٹھی بھر عناصر نے ان روایات کو دن...
     فرنٹیئر کورخیبر پختونخوا (نارتھ) کے زیر اہتمام پشاورمیں گرینڈ خیبر جرگے کا انعقاد کیا گیا۔ قلعہ بالا حصار میں منعقدہ گرینڈ جرگے میں آئی جی ایف سی نارتھ، سول انتظامیہ اور معزز قبائلی عمائدین نے شرکت کی، جرگے میں ضلع خیبر کی موجودہ امن و امان کی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرگے میں قبائلی عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ قریبی تعاون کی یقین دہانی کرائی، مقامی نمائندوں نے عوامی مسائل اجاگر کیے اور ان کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا۔ جرگے میں قومی یکجہتی اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ یہ گرینڈ خیبر جرگہ قومی یکجہتی اور علاقائی امن کے...
    ویب ڈیسک : ترجمان دفتر خارجہ نے  کہا ہے کہ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ ایک خودمختار، قابلِ عمل اور متصل فلسطینی ریاست قائم ہو،  جو 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو،  جیسا کہ بین الاقوامی قوانین اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خودمختار فلسطینی ریاست کا حامی ہے،  جس کا دارالحکومت القدس  شریف ہو۔ پاکستان کا مؤقف دوٹوک ہے کہ  غزہ میں معصوم فلسطینیوں کے خون کا بہاؤ روکا جائے، یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے، انسانی بنیادوں پر امداد کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہو اور دیرپا امن کے لیے ایک بااعتماد سیاسی عمل...
     معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی شکست خوردہ افواج کا جنگی جنون برقرار ہے۔ معرکہ حق میں شکست کے بعد اپنی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کی گیدڑ بھبکیاں بھی جاری ہیں۔ آپریشن سندور میں منہ کی کھانے کے بعد بھارت عالمی سطح پر شرمندہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، اقتدار پر قابض مودی نے حسب روایت بہار انتخابات سے قبل پاکستان دشمنی کا سہارا لے لیا جبکہ بھارت کی شکست خوردہ عسکری قیادت کے حالیہ بیانات نے خطے کے امن کو دوبارہ داؤ پر لگا دیا۔ بھارتی آرمی چیف نے آپریشن سندور کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اشارہ دے دیا، بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویودی...
    وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر جاری کردہ ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی مسلسل نسل کشی کے بعد آج دنیا جنگ بندی کے سب سے قریب پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے اس پیش رفت پر الحمدللہ کہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا۔انہوں نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس (#UNGA80) کے موقع پر مسئلہ فلسطین کے حل کی کوششوں میں شامل عالمی رہنماؤں کا بھی شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے خاص طور پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،...
     جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں اضافے کا امکان ہے جس کا چئیرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد باقاعدہ اعلان ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لیے سابق کرکٹر عمران فرحت کی بطور معاون بیٹنگ کوچ خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اسپن بولنگ کوچ عبدالرحمان اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید کو بھی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ بنانے کی تجویز ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے یہ تینوں کوچز اس وقت لاہور میں جاری قومی ٹیسٹ ٹیم کےکیمپ میں ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ ان کوسپورٹ اسٹاف کا باقاعدہ حصہ بنانے کی تجویز پر حتمی فیصلہ جلد ہوگا۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اکتوبر 2025ء) غزہ پٹی میں مسلح تنازعے کے خاتمے کی خاطر عالمی کوششیں جاری رہیں تاہم امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے پیش کردہ تازہ امن منصوبے کے تحت امید کی جا رہی ہے کہ غزہ میں قیام امن ممکن ہو سکتا ہے۔ حماس یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تیار ہو گئی ہے اور اس نے صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کے کچھ حصوں کو قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حماس اور اسے وابستہ فلسطینی عسکریت پسند تنظیموں نے تقریباً دو سال قبل 7 اکتوبر سن 2023 کو اسرائیلی سزرمین پر دہشت گرادنہ حملے کرتے ہوئے تقریبا بارہ سو افراد کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ ڈھائی سو کے قریب افراد...
    لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر2025ء ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے معروف قانون دان بیرسٹر وقاص ابریز خان اور ایڈووکیٹ جواد ابریز خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے بیرسٹر وقاص ابریز خان کو چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی آئندہ ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ انسانی حقوق کی حفاظت اور انصاف کی بروقت فراہمی موجودہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، اور انہیں اُمید ہے کہ بیرسٹر وقاص ابریز خان اپنے منصب پر نہایت دیانت داری اور محنت سے خدمات انجام دیں گے۔ دوسری جانب معروف...
    ایران نے اسرائیل سے روابط کے الزام میں 6 مبینہ دہشت گردوں کو پھانسی دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز تہران:ایران نے اسرائیل سے روابط کے الزام میں 6 مبینہ دہشت گردوں کو پھانسی دے دی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ افراد صوبہ خوزستان میں کئی بم دھماکوں، مسلح حملوں اور تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے گیس اسٹیشن اور بینکوں کو نشانہ بنایا تھا، فوجی مراکز پر دستی بم پھینکے اور مساجد پر فائرنگ کی تھی۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایک کُرد عسکریت پسند کو ایک مذہبی رہنما کے قتل کے الزام میں سزائے موت دی گئی ہے۔ دوسری جانب ایرانی عدالتی حکام کا...
    —فائل فوٹو خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیس واپس لینے کی منظوری دے دی۔خیبرپختونخوا حکومت نے پبلک پراسیکیوٹر کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام اللّٰہ کو 9 مئی کیس کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کر دیا۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کیس واپس لینے کا ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کا خط جمع کرا دیا۔عدالت نے کیس کی سماعت کے لیے 15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔واضح رہے کہ 9 مئی کو پتھراؤ اور فائرنگ کے واقعات میں کارکن، راہگیر اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔واضح رہے کہ اس کیس میں ملزمان میں ظاہر شاہ طورو، ایم این اے مجاہد خان اور دیگر شامل ہیں۔
    — فائل فوٹو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شاندار کامیاب سفر کے سلسلے میں متعدد آن لائن پورٹلز کا آغاز کردیا ہے، جن سے پی ایم اینڈ ڈی سی کی کارکردگی، شفافیت اور رسائی نمایاں طور پر بہتر ہوئی ہے۔مئی 2024 سے شروع ہونے والے اس ڈیجیٹلائزیشن منصوبے نے کونسل کے کام کرنے کے ڈھانچے کو یکسر بدل دیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان بھر کے میڈیکل و ڈینٹل پروفیشنلز، اداروں اور طلباء کو خدمات کی فراہمی میں عملی بہتری آئی ہے۔پی ایم اینڈ ڈی سی نے نئے پورٹلز اور ای سرٹیفیکیشن کے ذریعے درخواستوں کو تیز رفتاری سے نمٹاتے ہوئے شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ کیا اور التواء...
    یورپ کے 30 سے زائد قانونی ماہرین نے یورپی فٹبال تنظیم یوئیفا سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور اس کے کلبز کو بین الاقوامی مقابلوں سے خارج کیا جائے۔ جمعرات کو یوئیفا کے صدر الیگزینڈر سیفرین کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ اسرائیل پر پابندی لگانا انتہائی ضروری ہے۔ خط میں بتایا گیا کہ اکتوبر 2023 سے اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں کم از کم 421  فلسطینی فٹبالرز جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ غزہ کی فٹبال انفراسٹرکچر کو منظم طریقے سے تباہ کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اطالوی فٹبال کوچز ایسوسی ایشن کا اسرائیل کو عالمی مقابلوں سے معطل کرنے کا مطالبہ ماہرین کے مطابق اسرائیلی اقدامات نے ایک پوری نسل کے کھلاڑیوں...
     ڈی جی آئی ایس پی آر نے کنیئرڈ کالج فار وومن یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےکنیئرڈ کالج فار وومن یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد پر فیکلٹی ممبران اور طالبات نے استقبال کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نےانٹریکٹو سیشن میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طالبات سے تفصیلی گفتگو کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فوج، تعلقات عامہ، سیکیورٹی مسائل اور سوشل میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔ فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو خوش آئند...
    وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، اردن، مصر اور انڈونیشیا کی قیادت کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر صدر ٹرمپ سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جب سے فلسطینی عوام کی نسل کشی شروع کی گئی ہے، آج ہم جنگ بندی کے سب سے زیادہ قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کیساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی ان کا ساتھ دیتا رہے گا۔ وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت قطر، سعودی عرب، متحدہ...
    بھارتی گلوکار زوبین گارگ کی موت کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، آنجہانی گلوکار کے بینڈ کے ساتھی شیکھر جیوٹی گوسوامی نے الزام عائد کیا ہے کہ گلوکار کو ان کے مینیجر سدھارتھ شرما اور فیسٹیول آرگنائزر شیمکانو مہنتا نے زہر دے کر قتل کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گوسوامی کا کہنا ہے کہ مینیجر اور فیسٹیول آرگنائزر نے گلوکار کی موت کو حادثاتی ظاہر کرنے کی کوشش کی اور یہ واقعہ غیر ملکی مقام پر اس لیے پیش آیا تاکہ جرم کو چھپایا جا سکے۔ گوسوامی کا کہنا ہے کہ شرما واقعے سے قبل مشکوک رویہ اختیار کیے ہوئے تھا اور اس نے کشتی کے عملے سے زبردستی کنٹرول سنبھال لیا تھا۔ جب زوبین کو...
    لاہور: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کنیرڈ کالج فار وومن یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں فیکلٹی ممبران اور طالبات نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طالبات اور اساتذہ کے ساتھ ایک انٹریکٹو سیشن میں شرکت کی جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاک فوج کے کردار، تعلقات عامہ، سیکیورٹی چیلنجز اور سوشل میڈیا کے استعمال پر روشنی ڈالی۔ کنیرڈ کالج کی فیکلٹی اور طالبات نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کے معلوماتی اور رہنمائی پر مبنی سیشن کو سراہا۔ سیشن...
    ایران میں آج دو الگ الگ مقدمات میں 7 ملزمان کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ ایرانی عدلیہ کی نیوز ایجنسی میزان کے مطابق 6 ملزمان کو صوبہ خوزستان کے شہر خورم‌ میں پھانسی دی گئی۔ ان ملزمان پر الزام تھا کہ انھوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا تھا جس میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ ساتویں سمن محمدی خیاره ایک کرد تھا، جسے 2009 میں کردستان کے شہر سنندج میں پرو حکومت سنی عالم ماموستا شیخ الاسلام کے قتل کا مرتکب ٹھہرایا گیا۔ میزان نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ ان افراد کا اسرائیل سے تعلق تھا لیکن انسانی حقوق کے گروپ اس الزام پر شدید شکوک کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت اکثر اقلیتی علاقوں میں بغاوت یا احتجاج کو “غیر ملکی مداخلت”...
    اسلام ٹائمز: حماس کی پیشکش میں کافی گنجائش ہے، وہ جنگی دباؤ میں ہے، مگر وہ پوری طرح ختم نہیں ہوئی۔ قیدیوں کی رہائی ایک سیاسی حربہ ہے، جسے وہ اپنی بقا، عوامی مفادات اور مذاکراتی حیثیت بہتر کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ لہٰذا اسے قطعی شکست قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اسے ہم مشروط مذاکراتی قبولیت اور سیاسی حکمتِ عملی کے طور پر پیش کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ بیان اور زمینی عمل میں فرق ہوسکتا ہے، حقیقی نتیجہ شاید انھی اشاروں پر منحصر ہو، جو اوپر ذکر کئے گئے ہیں۔ تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی حماس کی طرف سے قیدیوں کے تبادلہ کے حالیہ بیان پر کئی طرح کے تبصرے...
    لاہور: ملک میں موسم ایک بار پھر کروٹ لینے لگا ہے۔ محکمہ پی ڈی ایم اے نے متنبہ کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے مزید پانی چھوڑے جانے اور نئی بارشوں کے باعث پنجاب اور بالائی علاقوں میں سیلابی خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ موسم میں تبدیلی سردی کے آغاز کی علامت ہے اور آئندہ چند روز میں صوبے کے مختلف حصوں میں بارشیں متوقع ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج مختلف اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ 5 اکتوبر سے راولپنڈی سے لاہور تک شدید بارشیں ہو سکتی ہیں۔ جنوبی پنجاب میں بھی بارشوں کا سلسلہ متوقع ہے اور...
    راولپنڈی: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی میں مبینہ طور پر 16 کروڑ 18 لاکھ 59 ہزار 587 روپے کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ادویات کی خریداری صرف کاغذوں تک محدود رہی جبکہ مہنگے نرخوں پر بلز کلیئر کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق خریداری کے عمل میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کی گئی اور بغیر کسی باقاعدہ ڈیمانڈ کے ادویات خریدی گئیں۔ 100 بنیادی مراکز صحت میں جعلی سپلائیز ظاہر کی گئیں جبکہ 13 میونسپل میڈیکل سینٹرز اور 15 ڈسپنسریز میں بھی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ آڈٹ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 6 زچہ بچہ مراکز میں صرف کاغذوں پر ادویات کی سپلائی دکھائی گئی، جبکہ مارکیٹ ریٹس سے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ اور سعودی ٹیلی کمپنی کے حکام کے درمیان فائبر نیٹ ورک، کلاؤڈ، سائبر سیکیورٹی اور فن ٹیک پر تعاون اور شراکت داری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے سعودی ٹیلی کام کمپنی کے حکام سے ملاقات کی اور پاکستان میں فائبر نیٹ ورک، کلاؤڈ، سائبر سیکیورٹی اور فن ٹیک پر تعاون پر بات چیت کی۔ بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری کے امکانات پر توجہ مرکوز کی گئی اور پاکستان کی کنیکٹ...
    اسلام آباد: شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مزید چینی درآمد نہ کرنے کے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی درآمد کرنا کسانوں  اور ملکی انڈسٹری کو سراسر تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے بیان میں کہا کہ شوگر انڈسٹری شروع سےکہہ رہی ہے کہ ملک میں چینی کے وافر اسٹاک ہیں، چینی درآمد کرنا سراسر کسانوں اورملکی انڈسٹری کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، حکومت 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا  آرڈر دے چکی ہے  جس کی شروع  سے ہی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت نے اس بابت انڈسٹری کی اپیلوں کو یکسر نظر انداز کر دیا، 18 نومبر تک ملک میں چینی کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اکتوبر 2025ء) جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا منافع میں کمی اور معاشی مشکلات کی بنا پر ملازمین کی تعداد میں کمی کرنے جا رہی ہے۔ 2024 میں ہڑتالوں، جہازوں کی ترسیل میں تاخیر اور بڑھتی ہوئی سفری لاگت کے باعث لفتھانزا کی آمدنی 20 فیصدکم ہوئی اور یوں وہ یورپ کی بڑی حریف ایئر لائنز کے مقابلے میں منافع میں پیچھے رہ گئی۔ یہ تازہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یورپ کی سب سے بڑی معیشت کا حامل ملک جرمنی طویل کساد بازاری سے نکلنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے اور اس کے بڑے صنعتی ادارے دباؤ کا شکار ہیں۔ کن ملازمتوں پر اثر ہوگا؟ ملازمتوں میں یہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) پاکستان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتے کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فوری جنگ بندی کو یقینی بنانے، غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کے خون خرابے کو ختم کرنے، یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی، بلا روک ٹوک انسانی امداد کو یقینی بنانے اور دیرپا امن کی جانب قابل اعتماد سیاسی عمل کی راہ ہموار کرنے کا اہم موقع فراہم کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر حملے بند کرے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان غزہ میں امن کے لیے صدر ٹرمپ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ’’حماس‘‘کے بیان کو جنگ بندی کے لیے امید کی کرن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین میں مستقل امن کے لیے دوست و برادر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ ہفتے کو’’ ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ جب سے فلسطینی عوام کی نسل کشی شروع کی گئی ہے آج الحمدللہ ہم جنگ بندی کے سب سے زیادہ قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا۔(جاری ہے) وزیر اعظم نے قطر، سعودی عرب، متحدہ...