2025-08-02@02:21:58 GMT
تلاش کی گنتی: 1436

«پوسٹ میں کہا»:

(نئی خبر)
    —فائل فوٹو وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورِ حکومت کی کوئی آڈٹ رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں ہیں، دوسرا کوشش بھی نہیں کرتے، اس آڈٹ رپورٹ کو کرپشن کر کے اسپین جانے والے مونس الہٰی نے شیئر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ پر بھی مالی سال 2023ء اور 2024ء لکھا ہے، یہ آڈٹ رپورٹ پرویز الہٰی کے دور کی ہے، یہ آڈٹ رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے پاس اب تک نہیں پہنچی ہے، سوال وہ پوچھتے ہیں جو سر سے پاؤں تک کرپشن میں لتھڑے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی کو یہاں انصاف...
    سٹی 42 : صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کی شرط پر بجٹ کا سرپلس پورا کیا ہے۔  صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے ایوان سے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارا رواں سال کا بجٹ 5ہزار 3سو 35ارب روپے کا ہے، جس میں 1240 ارب روپے ترقیاتی بجٹ رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سال کا سیپلیمنڑی بجٹ 510 ارب روپے سے زائد کا ہے، حکومت نے 266.6ارب روپے ترقیاتی بجٹ کے اخراجات کیلئے مختص کیے، ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی تنخواہوں کے بجائے عوامی منصوبے شروع کئے۔  انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ سب سے زیادہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جون ۔2025 )وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) کے مطابق جون میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے گزشتہ ماہ وزارت خزانہ نے بڑی صنعتوں (ایل ایس ایم) کی ترقی کے بارے میں محتاط رویہ اپناتے ہوئے مئی اور جون کے دوران مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا تھا.(جاری ہے) ماہرین وزارت خزانہ کی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس کا کوئی امکان نظرنہیں آرہا کہ مہنگائی کی شرح مستحکم ہوگی کیونکہ مسلسل تین سال سے حکومت شرح نمو کے اہداف حاصل کرنے میں مسلسل ناکام...
    ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارتِ خزانہ نے ماہانہ اقتصادی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) کے مطابق جون میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ ڈان نیوز  نے وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ماہ وزارت خزانہ نے بڑی صنعتوں (ایل ایس ایم) کی ترقی کے بارے میں محتاط رویہ اپناتے ہوئے مئی اور جون کے دوران مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔مئی 2025 میں سال بہ سال مہنگائی کی شرح دسمبر کے بعد بلند ترین سطح پر تھی، جو کئی ماہ کے وقفے کے بعد افراطِ زر کے دوبارہ بڑھنے کا اشارہ دیتی ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعداد...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ بھارت اپنا غلط اور جھوٹ پر مبنی مؤقف ایک انتہائی اہم بین الاقوامی فورم ایس سی او میں نہیں منواسکا۔ نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی فریق سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، اب بھارت ہٹ دھرمی پر اترا ہوا ہے کیونکہ جنگ میں پاکستان سے شکست کے بعد مودی جھوٹے بیانیے سے عزت بچانا چاہ رہا ہے مگر حقیقت یہ ہےکہ مودی کی سیاسی زندگی کے دن پورے ہوچکے ہیں۔  وزیردفاع نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں ماحول میں کوئی کشیدگی نہیں تھی، فورم کے رولز کے مطابق تمام چیزیں طے ہوئیں، اس میں یہ شامل نہیں...
    ذرائع کے مطابق سنٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز آزاد جموں و کشمیر میں تعلیمی اداروں میں’’بلڈنگ ریزیلنٹ یوتھ کمیونٹیز ایٹ ایجوکیشنل کیمپسز‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سنٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز آزاد جموں و کشمیر میں تعلیمی اداروں میں’’بلڈنگ ریزیلنٹ یوتھ کمیونٹیز ایٹ ایجوکیشنل کیمپسز‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد نوجوانوں میں شعور اور مکالمے کو فروغ دینا تھا۔سیمینار کے مہمان خصوصی وزیر اطلاعات حکومتِ آزاد کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ تھے۔ سیمینار میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری آزادجموں و کشمیر مدحت شہزاد، اسلامی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیا، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی آر آئی ڈاکٹر رستم خان، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ذوہیب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور(جسارت نیوز)پرائمری ٹیچر کی گذشتہ 17 سالوں سے تنخواہ بند۔ گھر میں فاقہ کشی کا عالم، انصاف کا مطالبہ۔ خیرپور کی تحصیل گمبٹ کے پرائمری استاد محمد بخش شیخ نے صحافیوں کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ 17 سالوں سے بلاجواز میری تنخواہ بند کردی گئی ہے میں اسکولوں میں ڈیوٹی بھی کرتا رہا ہوں لیکںن میری تنخواہ مجھے نہی مل رہی میرے اہل خانہ فاقہ کشی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہے انہوں نے بتایا کہ میرے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی تھلیسیمیا کے مریض تھے اور انکو بلڈ لگوانے کی خاطر کبھی کراچی کبھی حیدراباد تو کبھی لاڑکانہ اور سکھر جانا پڑتا تھا تاہم وہ دونوں میرے لخت جگر بیٹا دس...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی۔ وہ اُن کی خیریت دریافت کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہنستے ہوئے کہا ’چوہدری صاحب! آپ تو ہمیں بھول ہی گئے ہیں‘، جس پر چوہدری نثار نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، نہیں میاں صاحب! بس طبیعت کچھ عرصے سے ناساز رہی ہے۔ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں یہ کہا گیا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے چوہدری نثار کو ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دی جائےگی، تاہم...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے کے روز پاکستان کی معیشت میں استحکام سے متعلق عالمی خبررساں ادارے بلوم برگ کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ رپورٹ میں مختلف شعبوں میں اہم ادارہ جاتی اصلاحات، آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب معاہدہ، اور قرضوں کی بروقت ادائیگیوں کو سراہا گیا ہے، جو حکومت کی معاشی صورتحال میں بہتری کا ثبوت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران معیشت میں نمایاں بہتری دکھائی ہے۔ پاکستان اپنے مضبوط معاشی مستقبل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔” انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتے معاشی اشاریے حکومت کی معاشی ٹیم کی مسلسل محنت اور عزم...
    اطالوی فیشن ہاؤس پرادا نے نئے سینڈل کے ڈیزائن کے حوالے سے سامنے آنے والے تنازع کے بعد تسلیم کیا ہے کہ اس کا ذریعہ قدیم ہندوستانی کولھا پوری چپلوں سے متاثر ہے۔ یہ چپلیں بارہویں صدی سے مہاراشٹر میں ہاتھ سے بنائی جاتی ہیں۔ ماہرین اور قانون سازوں کی جانب سے تنقید کے بعد’ پرادا‘ کے سی ایس آر سربراہ لورینزو برتیلی نے مہاراشٹر چیمبر آف کامرس کو لکھے گئے خط میں کہا: ’ہم تسلیم کرتے ہیں کہ یہ سینڈل، روایتی ہندوستانی دست ساز جوتوں سے متاثر ہیں، جن کی صدیوں پرانی وراثت ہے‘۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچی چپل خوبصورت اور پائیدار، مانگ بیرون ملک تک جا پہنچی یار رہے کہ گزشتہ دنوں ماڈلز نے میلانو میں منعقدہ فیشن...
    ہائبرڈ نظام نے ملک کی پاسپورٹ اور کریڈٹ رینکنگ بہتر کی: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمیں بھارت کے خلاف ڈیڑھ ماہ میں 3 فتوحات ملی ہیں اور بھارتی قیادت اپنی ساکھ بحال کرنے کیلئے کچھ نہ کچھ کرے گی۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سوات سانحہ کوئی پہلا حادثہ نہیں ہے ، اس سے پہلے بھی کے پی میں حادثات ہوئے ہیں، وہ مشینری لے کر اسلام آباد پر حملہ آور ہوتے ہیں جبکہ کرپشن کے ریلے میں سارا صوبہ بہہ رہا ہے، آپس کے...
    پشاور + ڈسکہ (بیورو رپورٹ + نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) خیبر پختونخوا حکومت نے سانحہ سوات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 15؍15 لاکھ روپے فی کس اعلان کردیا ، دریا میں بہہ جانے والوں میں 11 کی نعشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر 6 کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔ چیف سیکرٹری خیبر پی کے شہاب علی شاہ نے ہفتہ کے روز سوات کا دورہ کیا اور مینگورہ بائی پاس کے قریب سانحہ دریائے سوات سے متعلق ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 15 لاکھ روپے فی کس کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے سوات میں 85 پھنسے افراد میں...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کی ہدایت کردی،جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلے میں کہا ہے کہ سی ڈی اے کے پاس ٹیکسز لگانے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے۔ براہ راست رسائی یا رائٹ آف وے چارجز کے نام پر سی ڈی اے نے اگر کسی شخص یا ادارے سے کوئی رقم وصول کی ہے تو وہ واپس کی جائے۔ سی ڈی اے تحلیل کر کے تمام اختیارات اور اثاثے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو منتقل کیے جائیں۔ اسلام آباد کے شہریوں کے حقوق کا تحفظ قانون کے تحت یقینی بنایا جائے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے تجی ہاؤسنگ سوسائٹی اور اس کے رہائشیوں کی جانب سے دائر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹا ف رپورٹر)ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح نے مالی سال 2025-2026 کے لیے 2 ارب سے زائد کا بجٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین رضوان عبد السمیع نے کی، جس میں وائس چیئرمین حامد نواز خان، میونسپل کمشنر الٰہی بخش بنبھن، محکمہ مالیات کے افسر احسن سیال، ڈائریکٹر ایڈمن شمس الحسن اور منتخب کونسل ممبران شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیئرمین نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میں زمینی حقائق، شہریوں کی ترجیحات، اور بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں بنیادی بلدیاتی خدمات، انفراسٹرکچر کی بہتری، واٹر سپلائی، نکاسی آب، سڑکوں کی مرمت، پارکس کی بحالی، صفائی و ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس، صحت و فلاح و بہبود، اسکولز،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک/ اسلام آباد (صباح نیوز+ اے پی پی) بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کی معیشت کو عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سرفہرست قرار دے دیا ہے اور کہاہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشے میں واضح کمی ہوئی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی معیشت میں استحکام کے حوالے سے بلوم برگ کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے مضبوط معاشی مستقبل کی جانب تیزی سے گامزن ہے،بہتر معاشی اشاریوں میں حکومت کی معاشی ٹیم کی دن رات کی محنت اور لگن شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12ماہ میں بڑی کمی...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی معیشت میں استحکام کے حوالے سے  بلوم برگ کی رپورٹ پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ رپورٹ میں مختلف شعبوں میں اہم ادارہ جاتی اصلاحات، عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ کامیاب معاہدے اور بروقت قرض کی ادائیگی کا اعتراف کیا گیا ہے جو کہ یقینی طور پر حکومتی معاشی صورتحال میں بہتری کا ثبوت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق  پچھلے 12 مہینوں میں معیشت میں سب سے زیادہ بہتری دکھائی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے  مضبوط معاشی مستقبل کی جانب تیزی سے گامزن ہے، بہتر معاشی اشاریوں میں حکومت...
    وزیراعظم شہباز شریف ۔ فوٹو: فائل وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی معیشت میں استحکام سے متعلق بلوم برگ کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی جریدے بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ رپورٹ میں مختلف شعبوں میں اہم ادارہ جاتی اصلاحات اور عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ کامیاب معاہدے کا اعتراف کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں بروقت قرض کی ادائیگی کا بھی اعتراف کیا گیا ہے، رپورٹ یقینی طور پر حکومتی معاشی صورتحال میں بہتری کا ثبوت ہے۔ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی: بلوم...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی معیشت میں استحکام کے حوالے سے بلوم برگ کی رپورٹ پر اظہارِ اطمینان کیا ہے۔   وزیراعظم نے کہا کہ رپورٹ میں مختلف شعبوں میں اہم ادارہ جاتی اصلاحات ، عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ کامیاب معاہدے اور بروقت قرض کی ادائیگی کا اعتراف کیا گیا ہے جو کہ یقینی طور پر حکومتی معاشی صورتحال میں بہتری کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے  جنہوں نے، بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق،  پچھلے 12 مہینوں میں معیشت میں سب سے زیادہ بہتری دکھائی.  مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنے  مضبوط معاشی مستقبل...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ جلد ہی ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کی جانب سے پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا وزیر داخلہ محسن نقوی و سیکرٹری داخلہ کے خصوصی تعاون پر شکرگزار ہے۔ مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ میں جدید سیکیورٹی فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں، ای پاسپورٹس ہولڈرز کیلئےجلد تمام ائیرپورٹس پر ای گیٹس کی سہولت میسرہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ بنوانے آنے والوں کو جدید سہولیات کے تحت بروقت ڈیل کیا جا رہا ہے، پاکستان سمیت دنیا...
    سانحہ سوات پر ڈی سی کے بجائے وزیر اعلی گنڈا پور کو معطل کیا جائے: عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سانحہ سوات پر ڈی سی کے بجائے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو معطل کیا جائے۔ وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطار تارڑ کا کہنا تھا کہ سانحہ سوات پر پوری قوم رنجیدہ ہے،قدرتی آفت کے دوران ریلیف کی فراہمی حکومتوں کی ذمہ داری ہے ، بہت وقت گزرنے کے بعد ریسکیو آپریشن کیا گیا، بچے چیخ وپکار کرتے رہے مگر کوئی ان کی مدد کو نہ آیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ورک فرام اڈیالہ چل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد کے نجی مال میں تین روزہ ٹریول ایکسپو کا افتتاح کردیا۔ اسلام اباد کے نجی مال میں تین روزہ گلوبل ٹورازم ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاحتی کمپنیوں اور سیاحت کے شعبے سے منسلک افراد نے شرکت کی۔ گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے تقریب کا افتتاح کیا۔(جاری ہے) سینٹورس مال کے سی ای او سردار یاسر الیاس بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ہے کہا کہ پاکستان سیاحت کے شعبہ میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے،ہمارے ملک میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد بڑھ رہی...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کی خواہش پر بی آئی ایس پی کی رقم 700 ارب روپے کر دی گئی ہے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستحق خواتین کو بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی پر غور کیا جا رہا ہے۔ روبینہ خالد نے مزید کہا کہ امداد لینے والی خواتین کا دوبارہ سروے کیا جا رہا ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے کٹوتی کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔ دریائے سوات کے کنارے تمام ہوٹلز و تفریحی سرگرمیاں بند، دفعہ 144 نافذ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص (نمائندہ جسارت) مئیر عبدالرئوف غوری کا اپنے افسران کے ساتھ بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کے ہنگامی دورے ، نکاسی آب اور ریسکیو کے کاموں کا جائزہ لیا عملے کو ہائی الرٹ رہنے کی سخت ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق مون سون بارش کے پہلے اسپیل میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش میں شہر جھل تھل ہوگیا بارش کے دوران مئیر عبدالروف غوری نے اپنے دیگر افسران اور اسٹاف کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں سیٹلائٹ ٹاؤن پیرآباد کالونی پاک کالونی غریب آباد پوسٹ آفس چوک سمیت شہر کے ڈسپوزل پمپنگ اسٹیشن کا دورہ بھی کیا اور وہاں نکاسی آب کے کامون کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مئیر عبدالرئوف غوری نے میڈیا سے...
    لاڑکانہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے اہم اعلان کر دیا   چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کی خواہش پر بی آئی ایس پی کی رقم 700 ارب روپے کر دی گئی ہے۔  ’’جنگ ‘‘ کے مطابق لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستحق خواتین کو بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی پر غور کیا جا رہا ہے۔ امداد لینے والی خواتین کا دوبارہ سروے کیا جا رہا ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  کی رقم سے کٹوتی کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔ محرم الحرام میں ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ مزید...
    اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی بچوں اور مسلح تنازعات پر سالانہ رپورٹ سے پاکستان کے حوالے ہٹانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی طرف سے بچوں اور مسلح تنازعات پر سالانہ رپورٹ سے اپنے حوالہ جات ہٹانے کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ اہم نتیجہ اقوام متحدہ کے ساتھ حکومت پاکستان کی تعمیری، پائیدار اور گہری مصروفیت بشمول سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے بچوں اور مسلح تنازعات کے دفتر کے ساتھ قریبی تعاون کا ثبوت ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ بچوں کے...
    روبینہ خالد—فائل فوٹو چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کی خواہش پر بی آئی ایس پی کی رقم 700 ارب روپے کر دی گئی ہے۔لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی ہے۔روبینہ خالد کا کہنا ہے کہ مستحق خواتین کو بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی پر غور کیا جا رہا ہے۔چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے بتایا کہ امداد لینے والی خواتین کا دوبارہ سروے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کی رقم سے کٹوتی کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی حالیہ کامیابی کو تین بڑی جہتوں میں سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف عسکری میدان میں بھارتی فوج کو شکست دی، بلکہ سفارتی محاذ پر بھی تاریخی کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے بیانیے میں بھی واضح فتح حاصل کی، جس میں نوجوانوں نے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر بھرپور مؤقف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستانی میڈیا نے مؤثر کردار ادا کیا اور دنیا نے اس کی کارکردگی کو سراہا جبکہ مشکلات کے باوجود میڈیا نے پاکستان کا بیانیہ پوری دنیا تک کامیابی سے پہنچایا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ”میٹ دی...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ سندھ میں بڑی تعداد میں ای وی اور ہائبرڈ بسیں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمۂ ٹرانسپورٹ کا اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ چند ماہ میں ڈبل ڈیکر بسیں کراچی کی سڑکوں پر ہوں گی، ٹرانسپورٹ کے نظام کو مکمل طور پر ای وی بسوں پر منتقل کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بار ڈبل ڈیکر بسیں بھی حکومت سندھ متعارف کرانے جا رہی ہے۔
    وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے جبکہ پاکستان نے بھرپور طور پر ایران کی حمایت کی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،  اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کشیدگی کے دوران اور بعد میں زبردست کردار پر قرارداد کی منظوری بھی دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کے حوالے سے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے جبکہ پاکستان نے بھرپور طور پر ایران کی حمایت کی۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔کابینہ اجلاس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کشیدگی کے دوران اور بعد میں زبردست کردار پر قرارداد کی منظوری بھی دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کے حوالے سے بھی اطمینان کا اظہار...
    ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ سی این این کی رپورٹر نتاشہ برٹرینڈ نے متعدد بار فیک نیوز رپورٹ کی، صحافت فیکٹس اور سچ کو ڈھونڈنے کا نام ہے، نتاشہ برٹرینڈ نے ٹرمپ کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے تمام خفیہ ادارے پینٹاگون کی رپورٹ لیک کرنے والے کو اب تک تلاش نہ کرسکے، ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کہا کہنا ہے کہ ملزم کو جیل جانا ہوگا، رپورٹ لیک کرنے والے کا تعاقب جاری ہے۔ عالمی طاقت کہلانے والے امریکا کے تمام خفیہ ادارے اب تک پینٹاگون کی حساس رپورٹ لیک کرنے والے شخص کا سراغ لگانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں ان کی جماعت کی تجاویز کو تسلیم کیا، اسی لیے پیپلز پارٹی اس بجٹ کی حمایت کر رہی ہے۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں 20 فیصد اضافہ کیا ہے، اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ہر سال اس پروگرام میں فنڈز کا اضافہ کیا گیا، جب کہ اس سال سب سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں 12 لاکھ روپے سالانہ تک آمدن رکھنے والے افراد کو ریلیف دیا گیا ہے اور سولر پینلز پر عائد ٹیکس میں 50 فیصد...
    پی ٹی آئی کا سابق فاٹا میں ٹیکس کے نفاذ کی صورت میں بھرپور مزاحمت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سابق فاٹا میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ٹیکس کے نفاذ سے قبل حکومت کو خطے میں امن و امان قائم کرنے اور کاروباری مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔انہوں نے زور دیا کہ قیام امن نہ صرف صوبائی بلکہ وفاقی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں امن دو، کاروبار کا موقع دو، پھر ہم ٹیکس دیں گے۔پی ٹی آئی خیبر پختونخوا...
    جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نواز سرکار نے مطالبات مان لیے پیپلز پارٹی وفاقی بجٹ کو سپورٹ کرے گی، سندھ میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں البتہ حالات پہلے سے بہتر ہیں، سندھ میں آپریشن کی ضرورت ہوئی تو پیچھے ہٹیں گے سندھ اسمبلی نے مالی سال کا بجٹ پاس کردیا ہے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ...
    فائل فوٹو۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خوشی ہے اس بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں، حکومت نے ہمارے تمام مطالبات مانے اس لیے ہم نے بجٹ کی حمایت کی۔  قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں 20 فیصد اضافہ کیا۔بلاول بھٹو نے کہا پی ٹی آئی دور میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی مد میں رقم کم کی گئی۔  پی پی کے اعتراض کے بعد تنخواہ دار طبقے کو ریلیف اور سولر پر ٹیکس کم کیا گیا: شازیہ مریپاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے ہے کہ ہم نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے...
    بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی پوری دنیا کے لیے مشترکہ خطرہ ہے، اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے،پاکستان دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کی مذمت کرتا ہے،عالمی برادری اسرائیل پر مستقل جنگ بندی کے لیے دباﺅ ڈالے ، مسئلہ کشمیر عالمی تنازع ہے،بھارت غیر قانونی طور پر کشمیر پر قابض اور وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے .(جاری ہے) ان خیالات کاا ظہار انہوں نے چین کے شہر شان ڈونگ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کے وزرائے دفاع اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی موجودگی میں موثر...
    قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ہم خوشی کے ساتھ اس بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے تمام مطالبات مانے اس لیے بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بی آئی ایس پی میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ہم خوشی کے ساتھ اس بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہر بجٹ میں بی آئی ایس پی...
    میرے لیڈربانی پی ٹی آئی ہیں،صرف انہی کے سامنے ہی جوابدہ ہوں، علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا میرے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں اور میں صرف انہی کے سامنے جوابدہ ہوں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی اگر مجھ سے مطمئن ہیں تو میں کسی اورکو مطمئن کرنے کا ذمہ دار نہیں،حکومت بانی کی امانت ہے،وہ جب کہے گا ختم کردوں گا۔ وزیراعلی نے کہا بجٹ کے حوالے سے انہوں نے میرے فیصلے کی تائید کی ہے،حکومت ختم کرنے کے لیے ایک چال چلی گئی تھی،بجٹ پاس نہ ہوتا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایرانی سفیر نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں فتح کا جشن منانے کے موقع پر پاکستان کی جانب سے بھرپور حمایت پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کی تاریخی اور فیصلہ کن فتح کے موقع پر پاکستانی حکومت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پورے عزم کے ساتھ لڑنے کے بعد ایک منصفانہ اور طاقتور جنگ بندی دشمن پر نافذ کرنے میں باوقار کامیابی حاصل کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان کی طرف سے دی...
    امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں میں ایران کی کئی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کی دوبارہ تعمیر میں برسوں کا وقت لگ سکتا ہے۔ جان ریٹکلف نے اپنے بیان میں کہا کہ سی آئی اے کی تازہ ترین انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق، ایران کی ایٹمی تنصیبات تقریباً ناکارہ ہو چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملے خاص طور پر ان مقامات پر کیے گئے جہاں یورینیم کی افزودگی کا عمل جاری تھا۔ ڈائریکٹر سی آئی اے کے اس بیان نے ان امریکی میڈیا رپورٹس کو رد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام صرف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ پر بہترین کام کرنے پر وزیرخزانہ اور پوری معاشی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کو قومی اسمبلی سے منظور کرانے کیلئے تندہی سے کام کرنا ہوگا۔(جاری ہے) وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بہت محنت کی گئی، وزیرخزانہ اور پوری ٹیم کو مبارکباد کہ انہوں نے بجٹ پر بہت اچھا کام کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم دشمن کے خلاف جنگ جیتیں گے، جنوبی وزیرستان مین ہمارے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو نیب کی سالانہ رپورٹ 2023-24 پیش کردی۔رپورٹ میں نیب نے بتایا کہ نیب نے لوٹی ہوئی رقم 5311 ارب روپے کی تاریخ ساز اور ریکارڈ ریکوری کی ہے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نیب کی 5311 ارب روپے کی ریکوری پر نیب کو خراج تحسین پیش کیا اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نیب کی بے مثال ریکوریاں اس کی غیرجانبداری اور مؤثر کارکردگی کا ثبوت ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے نیب میں کفایت شعاری، ڈیجیٹل تبدیلی اور AI سے شفاف تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ایاز صادق نے شکایات کے ازالے کیلئے نیب کی سہولت کاری اقدامات...
    اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے جبکہ پاکستان نے بھرپور طور پر ایران کی حمایت کی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کشیدگی کے دوران اور بعد میں زبردست کردار پر قرارداد کی منظوری بھی دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کے حوالے سے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔...
    اقوامِ متحدہ کی رپورٹ 2024 کے مطابق دنیا بھر میں بچوں کے خلاف جرائم میں اسرائیل سر فہرست ہے۔ عالمی ادارے میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبدالعزیز الواصل نے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بین الاقوامی انسانی قوانین اور انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اقوامِ متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبدالعزیز الواصل نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلح تنازعات کے شکار علاقوں میں بچوں کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو یہ پرامن اور خوشحال معاشروں کی تشکیل کی عالمی کوششوں کو...
    علی امین گنڈا پور کی بانی سے ملاقات کی درخواست، جسٹس منصور کی کیس سننے سے معذرت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سپریم کورٹ میں پیش ہو کر بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اجازت کی درخواست کر دی تاہم جسٹس منصور علی شاہ نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔تفصیلات کے مطابق آج صبح وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں اس وقت پیش ہوگئے جب وہاں کسی دوسرے کیس کی سماعت ہو رہی تھی، وزیراعلی کے ہمراہ ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل بھی تھے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے روسٹرم پر آ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سونا، تانبا، کوئلہ، نایاب زمینی عناصر اور دیگر کریٹیکل منرلز جیسے معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے جو قابل تجدید توانائی کی منتقلی کے لئےناگزیر سمجھے جاتے ہیں، ریکو ڈک منصوبہ نہ صرف پاکستان کی معیشت کے لئے سنگ میل ہے بلکہ عالمی سطح پر توانائی اور معدنیات کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت پاکستان اور امریکا کے سفارت خانے کے تعاون سے منعقدہ ایک ویبینار "پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں مواقع -معدنی وسائل کی دریافت" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ویبینار...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) چین نے کہا ہے کہ ایران نے اب تک جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں ، امریکا نے ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے 2015 میں طے پانے والے بین الاقوامی معاہدے سے 2018 میں یکطرفہ طور علیحدگی اختیار کر کے اور ایران پر یکطرفہ پابندیاں عائد کر کے بحران کا آغاز کیا۔ شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کے خلاف الزامات کے جواب میں اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ نے کہا کہ سلامتی کونسل کے کچھ رکن ممالک نے ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکا کے فوجی اقدامات کو...
    اپنے بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ اگر بجٹ منظور نہ ہوتا تو صوبے سے حکومت ختم ہوجاتی، ہماری حکومت کو آئینی طور پر نہیں ہٹایا جاسکتا اس لیے سازشیں کی جارہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بجٹ پیش کرنے اور منظوری کے بعد سے غدار اور مائنس ون کرنے کی بے بنیاد مہم چلائی جارہی ہے، اگر بجٹ منظور نہ ہوتا تو صوبے سے حکومت ختم ہوجاتی۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہماری حکومت کو آئینی طور پر نہیں ہٹایا جاسکتا اس لیے سازشیں کی جارہی ہیں، جس کے تحت ہمیں بجٹ سے روکنے کی کوشش کی گئی مگر ہم نے اس کو ناکام بنایا۔ انہوں...
    امریکی انٹیلی جنس نے اپنے ابتدائی تجزیے میں کہا ہے کہ ایران پر حملوں سے جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئیں، امریکی حملوں سے بنیادی مواد تباہ بھی نہیں ہوا۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابتدائی امریکی انٹیلی جنس جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملوں سے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر تباہ نہیں کیا جاسکا لیکن اسے کچھ مہینوں کے لیے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق یہ جائزہ رپورٹ امریکی محکمہ دفاع کی انٹیلی جنس ایجنسی (DIA) نے تیار کی ہے جو کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں امریکی سینٹرل کمانڈ کی طرف سے کیے گئے جنگی نقصان کے تخمینے پر...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے سپریم کورٹ میں پیش ہو کر بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اجازت کی درخواست کر دی۔ تاہم جسٹس منصور علی شاہ نے معاملہ سننے سے معذرت کرلی۔ آج صبح وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں اس وقت پیش ہوگئے، جب وہاں کسی دوسرے کیس کی سماعت ہورہی تھی۔ وزیراعلیٰ کے ہمراہ ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل بھی تھے۔ علی امین گنڈاپور کا مؤقف وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے روسٹرم پر آ کر مؤقف اختیار کیا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اس وقت بجٹ منظوری کا عمل جاری ہے اور ہماری بجٹ کمیٹی کو پارٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جون 2025ء) خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی نیوز چینل سی این این اور نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے ابتدائی جائزے کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملے اس کے جوہری پروگرام کے بنیادی اجزا کو تباہ کرنے میں ناکام رہے، اور ان حملوں کے نتیجے میں یہ پروگرام صرف چند ماہ پیچھے چلا گیا۔ اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر متفق: ٹرمپ کا اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاہم منگل کو امریکی میڈیا کی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ایران پر امریکی حملوں نے تہران کے جوہری پروگرام کو صرف چند ماہ...
    امریکی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل تباہ کر دیا، بمباری کو تباہ کن نہ کہنے والے امریکی صدر کی کامیابی کے خلاف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع نے ایران سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل تباہ کر دیا، بمباری کو تباہ کن نہ کہنے والے صدر ٹرمپ کی کامیابی کے خلاف ہیں۔ واضح رہے کہ ابتدائی امریکی انٹیلی جنس رپورٹس پر امریکی میڈیا نے کہا تھا کہ امریکی حملے میں ایران کے جوہری پروگرام کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا، ایران کا جوہری پروگرام صرف چند ماہ پیچھے گیا، ایران کی جوہری تنصیبات مکمل...
    واشنگٹن: مشرق وسطیٰ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے ایران پر امریکی حملے کے بعد انٹیلی جنس جائزے کے افشا کو غداری قرار دیتے ہوئے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وِٹکوف نے کہا کہ یہ عمل ناقابل قبول ہے یہ غداری ہے اور اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔ جو بھی اس کے پیچھے ہے، اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے تمام نقصانات کی رپورٹیں خود پڑھیں اور اس بات پر زور دیا کہ امریکی فضائی حملوں میں ایران کے تینوں جوہری مراکز مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ وِٹکوف کے اس بیان کو صدر...
    لاہور: سابق سفیر جوہر سلیم کا کہنا ہے کہ ایران کا قطر میں امریکی اڈے پر حملہ بنیادی طور پر اپنے لوگوں کو مطمئن کرنا تھا کہ ہم نے امریکی حملے کے جواب میں اس کے اڈے پر حملہ کیا ہے، آپ نے دیکھا کہ انھوں نے پہلے قطر کو مطلع کیا پھر امریکا کو بھی اطلاع دی، پھر جب میزائل فائر کیے گئے تو وہ آسانی سے روک لیے گئے، کسی قسم کا کوئی بھی نقصان نہیں ہوا.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اس خطے میں امریکی اڈے خلیجی ممالک میں ہی ہیں تو وہ جہاں پر بھی حملے کرتے وہ یو اے ای ہوتا، بحرین ہوتا یا دوسرے...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یہودیوں کے مقدس ترین مقام دیوار گریہ پر  حاضری اور خصوصی دعائیں کیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا کہ نیتن یاہو  نے گزشتہ روز اسرائیلی شہریوں کی حفاظت کے لیے دعائیں کیں۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے یہودی مذہبی روایات کے مطابق دعاؤں کی پرچی لکھ کر دیوار گریہ میں رکھی۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ یہودی عقائد کے مطابق یہ دعا کی قبولیت کا طریقہ ہے، یہودیوں کا اعتقاد ہے کہ کاغذ پر دعا لکھ کر دیوار گریہ میں رکھنے  سے دعائیں قبول ہوتی ہیں۔  
    پشاور (نیوز ڈیسک) وزیراعلی خیبرپختونخوانے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکم دیا تو ایک منٹ میں اسمبلی ختم کردوں گا ۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبے کے بجٹ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں لیکن ان سے ہماری ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ گورنر نے سازش کے تحت بجٹ کیلئے اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا، تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ گورنر نے بجٹ کا اجلاس نہیں بلایا، سازش کے تحت وفاقی حکومت معاشی ایمرجنسی لگانے کا بہانہ کرکے حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے ۔ علی امین نے کہا...
    ملک بھر کی ٹرانسپورٹرز تنظیموں نے حکومت کو بجٹ کی منظوری تک ود ہولڈنگ ٹیکس میں 2فیصد اضافے کو واپس لینے کا آخری الٹی میٹم دے  جب کہ بصورت دیگر ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کے خلاف ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کریں گے۔ یہ بات فلیٹ آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین رانا عاصم شکور، آل پاکستان کار کیرئیرز ایسوسی ایشن کے صدر امداد حسین نقوی، کراچی گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ملک شیرخان اعوان اور ایف پی سی سی آئی کے سینئیر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں کے ہمراہ پیر کو فیڈریشن ہاوس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو 4 فیصد سے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،54 صفحات پر بجٹ کے نام پر جھوٹ کا پلندا چھاپا گیا ۔(جاری ہے) میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی 10 کھرب روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے،محکمہ صحت میں ڈینگی ڈیپارٹمنٹ میں 1.5 ارب کی کرپشن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اندر احتجاج کرنا ہمارا بنیادی حق ہے،سب دعا کریں،انصاف کا بول بالا ہوگا اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہوگی۔
    پاکستانی اداکارہ اریج فاطمہ میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے بعد حجاب لینا شروع کر دیا جس پر صارفین کی جانب سے انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔ حال ہی میں حجاب کا آغاز کرنے والی سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے حجاب کے انتخاب اور اس کے تجربے پر بات کی۔ انہوں نے لکھا کہ یہ بہت مضحکہ خیز ہے کہ جیسے ہی میں نے حجاب لینا شروع کیا، کچھ لوگوں نے سمجھا کہ اب وہ مجھے لیکچر دینا یا مجھ پر تنقید کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ اب پردہ کرتی ہوں‘، زرنش خان کی سوشل میڈیا سے پرانی تصاویر استعمال...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )پاکستان نے امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملوں سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی، سلامتی کونسل کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے، ایران کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتے ہیں . ان خیالات کااظہار اقوا م متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کیا روس، چین اور پاکستان کی جانب سے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کی گئی جس میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ اور عالمی قوانین کی پاسداری، شہریوں کے تحفظ اور مذاکرات سے حل پر زور دیا گیا.(جاری ہے) ...
    لاہور میں پریس کانفرنس میں چیئرمین علما کونسل  کا کہنا تھا کہ ہم ایران پر امریکی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اب ایران کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ اس حملے کا بدلہ لے، پوری دنیا جانتی ہے کہ امریکہ نے دوہرے معیار کا مظاہرہ کیا، یہ منافقت ٹرمپ کو لے ڈوبے گی، ٹرمپ نے نہ صرف امریکی قانون کو پامال کیا ہے بلکہ عالمی قوانین بھی روند کر رکھ دیئے ہیں، اس حرکت کا اسے حساب دینا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے لاہور میں صوبائی وزیر ہاوسنگ بلال یاسین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جب اسرائیل نے غزہ پر جارحیت کی تو فیلڈ مارشل...
    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متنازعہ علاقے میں گزشتہ 37سال کے دوران تقریبا 2500خواتین کو نیم بیوہ کی زندگی گزارنے پر مجبور کیاںگیا ہے کیونکہ ان کے شوہروں کو بھارتی فوج اور پولیس نے گرفتاری کے بعد غائب کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج جب دنیا بھر میں بیوہ خواتین کا دن منایا جا رہا ہے، کشمیری خواتین کو بھارتی فوجیوں اور ایجنسیوں کی طرف سے مسلسل مظالم کا سامنا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی مسلسل ریاستی دہشت گردی سے جنوری 1989ء سے اب تک 22 ہزار 983خواتین بیوہ ہوئیں جن کے شوہروں کو بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہید کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متنازعہ علاقے میں گزشتہ...
    سلامتی کونسل میں ایرانی مندوب سعید ایراوانی نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکی حملے کا جواب دینے کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکا کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، امریکا کے الزامات کے سیاسی محرکات ہیں، ان کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔ ایرانی مندوب سعید ایراوانی کا کہنا ہے کہ عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو سیاسی ہتھیار میں تبدیل کر دیا گیا، اسے جارحیت اور غیر قانونی اقدام کے طور پر استعمال کیا گیا۔ Post Views: 2
    یو این او سکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو سیاسی ہتھیار میں تبدیل کر دیا گیا، اسے جارحیت اور غیر قانونی اقدام کے طور پر استعمال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سلامتی کونسل میں ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکی حملے کا جواب دینے کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکا کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، امریکا کے الزامات کے سیاسی محرکات ہیں، ان کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔ ایرانی مندوب...
    گورنر ہاؤس میں معرکہ حق کی تاریخی فتح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خیبر پختون خوا کے عوام کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج پوری امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے۔ گورنر ہاؤس میں معرکہ حق کی تاریخی فتح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خیبر پختون خوا کے عوام کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھارت کی جارحیت کا 72 گھنٹوں میں جواب دے کر انڈیا کو شکست دی، آج امت مسلمہ کو...
    امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہم نے واضح کرتے ہیں دنیا کو امریکا کے صدر ٹرمپ کی بات سننا ہوگی، ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل تباہ کردیا اور اگر جوابی کارروائی ہوئی تو اس سے زیادہ طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ واشنگٹن میں امریکی وزیردفاع اورایئرفورس چیف نے مشترکہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام اور جوہری سائٹس کو تباہ کردیا، امریکا بار بارکہتا رہا کہ ایران کوجوہری ہتھیارحاصل کرنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے حملہ کیا تو بھرپور اور گزشتہ رات سے زیادہ سخت جواب دیں گے۔ وزیردفاع  نے کہا کہ امریکا نے بات چیت کیلئے60 روز دیئے مگر تہران نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ اُن کا کہنا...
    ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا،،تہران نے حملہ کیا تو بھرپور طاقت سے جواب دینگے، امریکا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہم نے واضح کرتے ہیں دنیا کو امریکا کے صدر ٹرمپ کی بات سننا ہوگی، ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل تباہ کردیا اور اگر جوابی کارروائی ہوئی تو اس سے زیادہ طاقت سے جواب دیا جائے گا۔واشنگٹن میں امریکی وزیردفاع اورایئرفورس چیف نے مشترکہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام اور جوہری سائٹس کو تباہ کردیا، امریکا بار بارکہتا رہا کہ ایران کوجوہری ہتھیارحاصل کرنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے حملہ کیا تو بھرپور اور گزشتہ رات سے زیادہ...
    پینٹا گون میں بریفنگ دیتے ہوئے امریکی فضائیہ کے چیف کا کہنا تھا کہ ایران کے تینوں جوہری پلانٹس کو نشانہ بنایا، ابھی تک ہمیں کوئی اطلاعات نہیں کہ انہوں نے ہماری خلاف مزاحمت کی ہے، امریکی تاریخ میں بی 2 بمبار طیاروں کا سب سے بڑا آپریشن کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع ہیگستھ نے کہا ہے کہ آپریشن مڈ نائٹ ہیمر میں ایران کو بھرپور طاقت سے کچلیں گے۔ پینٹا گون میں فضائیہ کے سربراہ جنرل ڈین کین  کے ہمراہ مشترکہ بریفنگ دیتے ہوئے ہیگستھ کا کہنا تھا کہ ایران نے حملہ کیا تو بھر پور جواب دیں گے، ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بار بار ایران کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جون 2025ء) 42 سالہ افغان شہری شیر خان اینٹوں کے ایک بھٹے پر اپنی دیہاڑی مکمل کر کے گھر لوٹے تھے۔ دروازے پر سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس والوں کو دیکھ کر ان کے دماغ میں جیسے جھکڑ چلنے لگے۔ وہ اپنی پوری زندگی کیسے سمیٹ سکتے تھے اور ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں اپنی پیدائش کا ملک کیسے چھوڑ سکتے تھے؟ طالبان کی طرف سے افغانستان چھوڑ جانے والوں کو وطن واپسی کی پیشکش پاکستان سے افغان مہاجرین کی ملک بدری پر تشویش ہے، افغان وزیر خارجہ انہوں نے سخت حالات میں اپنی جو زندگی بنائی تھی وہ ان سے پلک جھپکنے میں چھین لی گئی۔ انہوں نے اور...
    اسلام ٹائمز: اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے تحت ہر خودمختار ریاست کو اپنی سرزمین کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ انہوں نے ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازعے کا پرامن حل تلاش کیا جانا ضروری ہے تاکہ خطے کو مزید تباہی اور خونریزی سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا دائرہ صرف ایران تک محدود نہیں بلکہ غزہ کی مظلوم آبادی پر بھی بدستور بمباری جاری ہے، جو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ رپورٹ: سید عدیل عباس اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)...
    امریکی حملے کے خلاف پورے قوت سے مزاحمت کریں گے، ایران کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز تہران: ایران کی وزارتِ خارجہ نے امریکی فضائی حملوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ان جارحانہ کارروائیوں کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت کرے گا۔ نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے بین الاقوامی قوانین کی سنگین اور بے مثال خلاف ورزی کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا: “دنیا یہ نہ بھولے کہ سفارتی عمل کے دوران سب سے بڑی خیانت امریکا نے کی، جس نے اسرائیل کی جارحیت...
    ایران کا جوہری پروگرام ختم کرنےکا وعدہ پورا ہوگیا، نیتن یاہو WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز ایران کےجوہری تنصیبات پر امریکی حملےکے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ یہ حملے اسرائیل سے مکمل رابطےکے ساتھ کیےگئے۔ اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا ایران کاجوہری پروگرام اسرائیل کے وجود کےلیےخطرہ تھا اور ایرانی جوہری پروگرام سےدنیا کے امن کو بھی خطرہ لاحق تھا،صدر ٹرمپ نے آپریشن مکمل ہونےکےفوری بعد مجھے کال کی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ایران کاجوہری پروگرام ختم کرنےکاوعدہ پورا ہوگیا، ایران خطے میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ امریکا نے بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کرکے نا صرف اپنے اتحادیوں بلکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: ایران کےجوہری تنصیبات پر امریکی حملےکے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ یہ حملے اسرائیل سے مکمل رابطےکے ساتھ کیےگئے۔اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا ایران کاجوہری پروگرام اسرائیل کے وجود کےلیےخطرہ تھا اور اس سے ایرانی جوہری پروگرام سےدنیا کے امن کوخطرہ لاحق تھا،صدر ٹرمپ نے آپریشن مکمل ہونےکےفوری بعد مجھے فون کیا۔اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ایران کاجوہری پروگرام ختم کرنےکاوعدہ پورا ہوگیا، ایران خطے میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔ امریکا نے بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کرکے نا صرف اپنے اتحادیوں بلکہ پوری دنیا کو ایک واضح پیغام دیا ہے۔اس کے علاوہ اپنے بیان میں اسرائیل کے وزیر اعظم نےصدر ٹرمپ کو اسرائیل کی مکمل حمایت...
    اسلام آ باد: صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے وژن کے تحت عام لوگوں کو باختیار بنانا چاہتی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بچوں اور بچیوں کو تعلیم سمیت تمام حقوق فراہم کیے جارہے ہیں۔ ایوان صدر میں بے نظیر ہنر مند پروگرام کے اجرا کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، وفاقی وزراء ، اراکین پارلیمنٹ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد اور غیر ملکی سفیروں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی- اس موقع پر صدر مملکت نے خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ بے نظیر ہنر مند پروگرام کا باضابطہ اجراء کیا۔ صدر مملکت...
    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج پوری امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے۔ گورنر ہاؤس میں معرکہ حق کی تاریخی فتح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خیبر پختون خوا کے عوام کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھارت کی جارحیت کا 72 گھنٹوں میں جواب دے کر انڈیا کو شکست دی، آج امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی شکل میں جا کر شکریہ ادا کیا۔ آج امریکی صدر کی طرف سے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج پوری امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے۔ گورنر ہاؤس میں معرکہ حق کی تاریخی فتح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خیبر پختون خوا کے عوام کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھارت کی جارحیت کا 72 گھنٹوں میں جواب دے کر انڈیا کو شکست دی، آج امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی شکل میں جا کر شکریہ ادا کیا۔ آج امریکی صدر کی طرف سے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو جو پروٹوکول دیا...
    ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے جس کی ایک بڑی وجہ آبادی میں اضافہ ہے۔ ہفتے کے روز کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں صنعتکاروں اور بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا کہ ملک کی آبادی میں تیزی سے اضافے، وسائل کی کمی اور پالیسیوں کے فقدان کے باعث ہیلتھ کیئر سسٹم اس قابل نہیں رہا کہ عوام کی ضروریات پوری کر سکے، اگر فوری اصلاحات نہ کی گئیں تو پورا نظام بیٹھ جائے گا۔ اس موقع پر صدر کاٹی جنید نقی، معروف صنعتکار، ایکسپورٹرز اور تاجر رہنما موجود تھے۔...
    ہفتہ وار دعائے توسل و جشن عید غدیر و عیدِ مباہلہ سے خطاب میں مقررین نے ایران پر اسرائیلی حملے اور رہبرِ معظم آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کی دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پیروانِ خط ولایت، حسینی کردار کے حامل ہیں اور نظامِ ولایت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں دعا کمیٹی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل، حدیث کساء، تلاوتِ قرآن، اور عظیم الشان سالانہ محفل میلاد بعنوان "عیدِ غدیر خم و عیدِ مباہلہ" کا بابرکت انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ پر کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن و حدیث کساء سے ہوا، جس کی سعادت ناصر...
    ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)سعودی عرب کے وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز صالح الجاسرنے کہا ہے کہ مملکت اور روس کے مابین جلد ہی براہ راست فضائی سروس شروع کی جائے گی۔(جاری ہے) عرب ٹی وی کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین فضائی رابطہ قومی ایئرلائنز السعودیہ، فلائی ناس ، فلائی اے ڈیل اور ریاض ایئر کے ذریعے کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ سعودی کمپنیوں کی جانب سے مختلف نوعیت کے مذاکرات جاری ہیں جن کا مقصد دنیا بھر میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھاکہ آج سعودی عرب میں لاجسٹک سروسز اور ایوی ایشن...
    ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو ایک نڈر آواز تھیں جو بے زبانوں کی ترجمان بنیں۔  بلاول بھٹو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو ہمیشہ کیلئے حوصلے، جمہوریت اور امید کی علامت ہیں۔  بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ محترمہ بے نظیربھٹونے اپنی زندگی جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کیلئے وقف کر دی،وہ خواتین کے حقوق، اقلیتوں کے تحفظ، غریبوں کی فلاح کیلئے لڑتی رہیں۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50، پنشن میں 20 فیصد اضافے کی سفارش   چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی سیاست ہمدردی اور یقین محکم کی بنیاد پر استوار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
    جموں و کشمیر وزیراعلٰی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت تین دریا پنجاب کو دئے گئے تھے لیکن جب ہمیں پانی کی شدید ضرورت تھی تو ہمیں ایک قطرہ بھی نہیں دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے زور دے کر کہا کہ وہ کشمیر کے پانی کو بھارتی ریاست پنجاب کی طرف موڑنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، کیونکہ یہ پانی جموں و کشمیر کے عوام کا حق ہے۔ جموں کے کنوینشن سینٹر میں "رابطہ دفتر" کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا "سندھ طاس معاہدے کے تحت تین دریا پنجاب کو دئے گئے تھے، لیکن جب ہمیں پانی کی شدید ضرورت تھی تو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں جاری کشمکش کسی بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے،اہل غزہ کی جدو جہدو مزاحمت نے فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کے مسئلے کوزندہ کیا ہے، اللہ کی کبریائی بلند کرنا ہی دراصل کامیابی ہے، اسرائیل نے اپنے توسیع پسندانہ عزائم واضح کیے اور ایران پر بلا جواز حملہ کیا اور ایران نے اللہ کے بھروسے پر اسرائیل کو بھر پور جواب دیا، پاک بھارت جنگ میں اللہ کے فضل سے کامیابی ملی، بنگلا دیش میں ظلم کا خاتمہ قربانیوں کا ثمر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے تحت مہم چرم قربانی میں حصہ لینے...
    استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی ہم سب پر قرض ہے، ہزاروں شہدا کا خون اس جدوجہد میں شامل ہے، اہل غزہ سب سربکف ہیں، اس قربانی نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جن کے ضمیر زندہ ہیں ان کو فلسطین کے مسلمانوں نے بیدار کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں کشمکش جاری ہے اور یہی کشمکش کسی بڑے انقلاب کا پیش خیمہ ہے، اس کشمکش اور اہل غزہ کی مزاحمت نے فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کے مسئلے کو پوری دنیا میں زندہ مسئلہ بنادیا ہے، اللہ کی کبریائی بلند کرنا ہی دراصل...
    حکومت پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں چائلڈ لیبر سروے کرانے کی ہدایات کے بعد اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق سروے کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کی تعلیم و بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ کنٹری ڈائریکٹر آئی ایل او گئیر ٹونسٹل نے اس حوالے سے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے بروقت چائلڈ لیبر سروے رپورٹ کا اجرا خوش آئند ہے۔گئیر ٹونسٹل کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ سروے رپورٹ میں کی گئی سفارشات پر عملدرآمد کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا وفاقی دارالحکومت میں چائلڈ لیبرکے خاتمے کے لیے جامع...
    پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلاول کے علاوہ کوئی پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکتا، بلاول بھٹو زرداری نے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ امریکا سمیت یورپ کے مختلف ممالک کے 11روزہ دورے میں اقوام عالم کو پہلگام واقعہ کی سچائی بتا کر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  شازیہ مری نے کہا کہ بلاول نے پاکستان کا موقف بھرپور طریقے سے دنیا کے سامنے رکھا، بلاول کے علاوہ کوئی پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکتا۔ بلاول بھٹو نے دنیا کو بتایا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، انہوں نے بھارت کے شیطانی ارادے خاک میں ملا دیئے۔ شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی عالمی سطح پر...
    کانگریس لیڈر نے سوال اٹھایا کہ کیا بھارت کے وزیراعظم اور وزارت خارجہ کی باتوں میں اتنا بھی وزن نہیں کہ وہ امریکی صدر سے بات کر کے ملک کا مؤقف واضح کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ بیان پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سخت سوال اٹھائے ہیں۔ پارٹی کے سینیئر لیڈر پون کھیڑا نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ نریندر مودی کو ٹرمپ کے دعووں کی کھلے عام تردید کرنی چاہیئے تاکہ ملک کی خارجہ پالیسی پر اٹھنے والے سوالات کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔ پون کھیڑا نے یاد دلایا کہ کل ہی ہندوستان کے خارجہ سکریٹری نے ایک باضابطہ بیان جاری کیا تھا جس میں کہا...
      چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پوری قوم اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران اور فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے۔کمشنر آفس گوجرانوالہ میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ کسی گروہ یا جماعت کو قانون ہاتھ میں لینے کا اختیار نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ عوام اور فوج کے خلاف مصروف ہیں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔  جو ہاتھ پاکستان کی جانب بڑھے گا وہ توڑ دیا جائے گا: طاہر اشرفیچیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی بھارت میں کامیابی پر...
    ---فائل فوٹو  کیمبرج نے امتحانی پرچے لیک ہونے کی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ وفاقی وزارتِ تعلیم کو ارسال کردی جس میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں بدعنوانی کے کچھ معتبر ثبوت ملے ہیں۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تین امتحان کے حصے امتحان سے کچھ دیر قبل شیئر کیے گئے تھے۔ AS&A لیول کا ریاضی کا پرچہ 12 جس کا امتحان سے پہلے ایک سوال لیک ہو گیا تھا۔ اے ایس اور اے لیول کا ریاضی کا پرچہ 42 جس کے دو سوالات کے حصے پہلے لیک ہو گئے تھے۔اے ایس اور اے لیول کمپیوٹر سائنس پیپر 22 کا ایک سوال کے کچھ حصے لیک ہوئے تھے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امتحان لینے سے پہلے تینوں...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ جس دن ملک میں عدلیہ مکمل طور پر آزاد ہو گئی، تمام جھوٹے مقدمات خود بخود ختم ہو جائیں گے۔ جس دن عدلیہ آزاد ہوئی تمام کیسز ختم ہو جائیں گے۔ اِس مُلک کے اُوپر جو بیٹھے ہیں، جب وہ اپنی غلطیوں پر معافی مانگ لیں گے اور اُس راستے پر چل پڑیں گے جس کےلیے آئینی طور پر اُن کو رکھا گیا ہے تو مُلک بھی ٹھیک اور حالات بھی ٹھیک، علی امین گنڈا پور pic.twitter.com/iA8003s3qq — Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) June 19, 2025 انہوں نے کہا کہ اس ملک پر جو لوگ مسلط ہیں، جب وہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 جون 2025ء) خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق کینیڈین انٹیلیجنس ایجنسی کی طرف سے شائع ہونے والی یہ رپورٹ مودی اور کارنی کی البرٹا میں ملاقات اور دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے وعدے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہے۔ دونوں حکومتوں نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات اور بات چیت کو تعمیری قرار دیا تھا۔ بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے ان اعلیٰ سفارت کاروں کو بحال کرنے پر اتفاق کیا، جن کو انہوں نے 2023 میں باہمی سخت کشیدگی کے درمیان واپس بلا لیا تھا۔ بھارت اور کینیڈا کی تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش اس ملاقات کے بعد کارنی کے دفتر سے جاری ہونے والے...
    مستحق افراد کو بیرون ملک میں روزگار فراہم کرنے کے سلسلے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کی وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین سے ملاقات ہوئی جس میں بے نظیر ہنرمند پروگرام اور مستحق افراد کی بیرون ملک ملازمتوں پر بات چیت کی گئی۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین اور اُن کے اہل خانہ کو ہنرمند پروگرام کے ذریعے خود مختار بنانا چاہتے ہیں اور اس پروگرام کے ذریعے مقامی و بین الاقوامی روزگار کے موقع پید ہوں گے۔ وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین نے پروگرام کو وقت کی ضرورت قرار دیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال انتہائی تشویشناک اور خطے اور عالمی امن کے لئے بہت خطرناک ہے،پاکستان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی ہے،عالمی برادری ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لئے فوری کردار ادا کرے،بھارت کے ساتھ جنگ میں اللہ تعالی نے ہمیں عظیم فتح دی ،بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے امریکا ، یورپ اور دیگر ممالک میں پاکستان کا موقف بھرپور طریقے سے پیش کیا ہے، سکیورٹی اداروں کی ضروریات پوری کریں گے، بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے لئے ایک ہزار...