2025-10-21@22:00:02 GMT
تلاش کی گنتی: 90048
«کرانے کا»:
(نئی خبر)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ آل راؤنڈر عباس آفریدی ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یہ ایونٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ کے ٹن کُوانگ روڈ ریکریشن گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔ عباس آفریدی ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ سات سے نو نومبر تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم پانچ نومبر کو روانہ ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان اپنے دونوں گروپ میچز جمعہ، سات نومبر کو کھیلے گا۔#PCB #HongKongSixes — Nawaz Gohar (@nawazgohar1) October 21, 2025 ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر...
ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی الیکشنز پر کام روکتے ہوئے حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات پر غور کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بلدیاتی الیکشنز نئے قانون پر ہوں گے۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا اور گورنر پنجاب نے بھی نئے ایکٹ کی منظوری دے دی، نئے ایکٹ کے نفاذ سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ ہوگیا۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ پرانے ایکٹ کے تحت جاری حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن لاہور میں اہم اجلاس منعقدہوا۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے وڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمودخان،سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ بینش فاطمہ ساہی اورایڈیشنل سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرسدرہ سلیم سمیت دیگرافسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجزمیں ایم بی بی ایس کی سیٹوں کی تعدادمیں اضافہ بارے ایجنڈاپیش کیاگیا۔محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجزمیں ایم بی بی ایس کی سیٹوں کی تعدادمیں اضافہ کیلئے پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کو 21اگست 2025کو مراسلہ لکھاتھا۔(جاری ہے) مراسلہ میں پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجزمیں ایم بی بی ایس کی مزید475سیٹوں میں اضافے کی استدعاکی...
سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کے پی پولیس کو فراہم کی گئی بلٹ پروف گاڑیوں کی بنیادی افادیت برقرار ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تینوں بلٹ پروف گاڑیاں بین الاقوامی ادارے کے زیراستعمال رہیں، گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ مقامی سطح پر نہیں کی گئی بلکہ بین الاقوامی معیارکی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس کو دی گئی گاڑیاں 15 سال پرانے ماڈل کی ہیں، تاہم ان کی بنیادی افادیت برقرار ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں دی تھیں۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے پولیس کو وفاق کی جانب سےگاڑیاں نہ لینےکی ہدایت کرتے ہوئے...
سندھ حکومت اور آئل کمپنیوں کے درمیان ٹیکس کے تنازع پر ملک میں ایندھن بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔سندھ حکومت کی جانب سے اچانک انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (cess )کے تحت 100 فیصد بینک گارنٹی کی شرط بحال کیے جانے کے بعد پیٹرولیم کارگو بندرگاہوں پر پھنس گئے ہیں جس کے باعث ملک میں ایندھن بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔نمائندےکے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ڈیولپمنٹ سیس 1994 میں عائد کیا گیا تھا جس کے خلاف پیٹرولیم کمپنیاں ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ گئیں جس پر سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کے حق میں فیصلہ دیا، عدالتی فیصلے کے بعد سندھ حکومت نے سیس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔نمائندے نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے پیٹرولیم کمپنیوں...
کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے نیپرا کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ اتھارٹی کا فیصلہ کے الیکٹرک کی مالی کارکردگی کو مشکل میں ڈال دے گا۔کے الیکٹرک کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی اہم معلومات میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے 2024 تا 2030 چارجز اور کاروبار چلانے کے سابقہ فیصلوں میں ترمیم کی ہے، نیپرا نے پاور جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے ملٹی ایئر ٹیرف منظور کیے تھے۔کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا نے فیصلوں کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر حتمی فیصلہ جاری کیا ہے، رائٹ آف کلیمز پر نیپرا نے اپنے پچھلے مؤقف کو برقرار رکھا ہے، نیپرا کے باقی امور پر فیصلہ کمپنی کے ٹیرف...
فائل فوٹو سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے ججز ضابطہ اخلاق میں ترمیم کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے سپریم جوڈیشل کونسل کے نام خط لکھ دیا۔دونوں ججز کا خط 11 صفحات پر مشتمل ہے جس میں جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس سرفراز ڈوگر پر اعتراض کیا گیا ہے۔ خط 17 اکتوبر کو ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں مجوزہ ترامیم کے تناظر میں لکھا گیا تھا۔خط میں کہا گیا کہ ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم پر اعتراض ہے، مجوزہ ترمیم عدلیہ کی آزادی کو کمزور، شفافیت کو محدود اور اختیارات کو ایک شخص تک محدود کیا جارہا ہے، مجوزہ ترامیم بین الاقوامی اقدار کے بھی خلاف ہیں۔خط میں کہا گیا کہ ترامیم خطرناک...
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا پنجاب کی وزیرِ اطلاعات، عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جو قبر جہاں ہے وہیں رہے گی لیکن قبر پر چندہ اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ قبروں کا احترام کرتے ہیں، کسی کی قبر کہیں منتقل نہیں کی جا رہی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ موٹرسائیکلوں سے لگژری گاڑیوں تک پہنچنے کا سفر سمجھنا کوئی راکٹ سائنس نہیں، مذہبی جماعت کے سربراہ کے گھر سے ایک کلو سے زیادہ سونا برآمد ہوا، چندے کی تمام چیزیں مذہبی جماعت کے گھر پہنچتی تھیں، مذہبی جماعت کا ہیڈ کوراٹر نو گو ایریا بنا دیا گیا تھا، ہیڈکوارٹر میں کوئی پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا تھا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ غزہ اور فلسطین...
وزیر اطلاعات پنجاب کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ کسی مزار کو کہیں منتقل نہیں کیا جا رہا، ٹی ایل پی دہشت کی علامت بن چکی ہے، ہمیں ووٹ بینک سے غرض نہیں، امن کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے اور اس حوالے سے سخت فیصلے کئے گئے ہیں، ٹی ایل پی کو کالعدم قراردلوانے کیلئے وفاقی حکومت کو کہہ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ تحریک لبیک دہشت کی علامت بن چکی ہے، کسی کی قبر کو کہیں منتقل نہیں کیا جا رہا ہے۔ مرید کے آپریشن کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 3 سویلین شہید اور 48 زخمی ہوئے، جبکہ 118...
لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے پہلے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ موبائل پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر کے اندراج، ڈرائیونگ لائنس کے اجراء اور ری نیو کروانے کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کا معائنہ کیا اور چابیاں متعلقہ افسران کے سپرد کیں۔ مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کے عملے سے گفتگو میں انہیں عوام کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اپنانے کی ہدایت کی۔ موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ لڑکیوں کے تعلیمی اداروں اور ورکنگ ویمن کو سروسز فراہم کرے گا۔
سندھ بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ محکمہ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران ڈینگی کے 920 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ان کیسز میں اکثر کیسز کراچی ڈویژن سے سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ صوبہ بھر میں ڈینگی کے 276 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد سال 2025 کے دوران ڈینگی کےکل کیسز کی تعداد 920 تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی ڈویژن ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے جہاں اب تک 124 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، حیدرآباد میں 82، میرپورخاص میں 58، سکھر میں 9، شہید بینظیرآباد میں 2، جبکہ لاڑکانہ میں 1 کیس...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) پنجاب میںنویں کے بعد گیارہویں جماعت کے نصاب میں بھی نظر ثانی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام طلبہ اور اساتذہ کی شکایات اور مطالبات کے بعد کیا گیا ہے۔(جاری ہے) رواں سال دونوں جماعتوں کے لیے نیا نصاب متعارف کرایا گیا تھا تاہم گیارہویں جماعت کے نصاب میں زائد مواد اور متعدد غلطیوں کے باعث نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیکٹا نے نصاب میں کمی کے لیے خصوصی کمیٹیاں پہلے ہی تشکیل دے رکھی ہیں۔نویں جماعت کے نصاب میں کمی کے حوالے سے ابتدائی سفارشات تیار کر لی گئی ہیں جبکہ نومبر کے پہلے ہفتے میں سلیبس کم...
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کا جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا خط سامنے آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کی جانب سے جوڈیشل کونسل کو لکھا خط سامنے آ گیا۔ دونوں جسٹسز صاحبان کی جانب سے یہ خط 17 اکتوبر کو ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں مجوزہ ترامیم کے تناظر میں جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ہم نے جوڈیشل کونسل اجلاس سے ایک روز قبل اپنے کمنٹس اجلاس کے آغاز میں جمع کروائے تھے۔ خط میں کہا گیا کہ ہم وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے اور خراب انٹرنیٹ کے باوجود اپنا...
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو آگاہ کیا گیا ہے کہ انہیں ایشیاکپ کی ٹرافی دبئی آکر لینا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا جس میں ایشیاکپ کی ٹرافی سے متعلق پوچھا گیا تھا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت کو ایشیا کپ کی ٹرافی نومبر کے پہلے ہفتے میں دیے جانے کا امکان ہے، ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو آگاہ کردیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو اگر ٹرافی چاہیے تو دبئی آکر لینا ہوگی۔ اس...
تقریب میں میثم عابدی (سابق ڈویژنل صدر)، احسن مہدی اور دیگر سابق مسئولین بھی شریک ہوئے۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کی جانب سے سلیم الزماں (ریجنل سیکرٹری)، خرم عباس (ریجنل سیکرٹری طلباء امور)، علمدار محب (رکن) اور دیگر اراکین نے ناظم کراچی کے ہمراہ شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے ناظم حیدر علی خان نے ملیر کا دورہ کیا، جہاں تنظیم کا ایک نیا یونٹ جعفر طیار یونٹ تشکیل دیا گیا۔ اس موقع پر سجاد حیدر زیدی سے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ملیر اور علی عباس زیدی سے یونٹ صدر/آرگنائزر کا حلف لیا گیا۔ تقریب میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابقہ ذمہ داران اور اراکین کی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے تنظیم میں دوبارہ شمولیت کا...
سعودی جیولوجیکل سروے کے مطابق منگل کی صبح ایران کے وسطی علاقے میں 5.35 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جو مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 2 منٹ پر محسوس ہوا۔ ادارے نے بتایا کہ زلزلے کا پتہ قومی زلزلہ مانیٹرنگ نیٹ ورک کی جدید اسٹیشنوں کے ذریعے چلا، جو مملکت کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹے سرگرم رہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے ایران میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 4 ریکارڈ سعودی جیولوجیکل سروے نے تصدیق کی کہ زلزلے کا کوئی اثر سعودی عرب کی سرزمین پر محسوس نہیں ہوا۔ ماہرین تمام اعداد وشمار کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ادارے نے واضح کیا کہ یہ...
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے رواں سال 2025 کی دوسری سہہ ماہی کے دوران پاکستان میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 54 لاکھ 48 ہزار 992 ویڈیوز کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر حذف کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے پاکستان میں فعال انداز میں کانٹینٹ ہٹانے کی شرح 99.7 فیصد رہی ہے جبکہ حذف شدہ ویڈیوز میں سے 96.2 فیصد ویڈیوز اپ لوڈ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہٹا دی گئیں۔ اس حوالے سے ٹک ٹاک نے رواں سال کی پہلی سہہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کر دی ہے جو صارفین کیلئے محفوظ ڈیجیٹل ماحول کی فراہمی کے سلسلے میں ٹک ٹاک کے مسلسل عزم...
پاکستان ویمنز ٹیم کی ورلڈ کپ میں غیرمتاثرکن کارکردگی کے باعث ویمز ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ محمد وسیم کو ورلڈکپ کے بعد تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے غیر ملکی اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچز کا تقرر کیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ویمنز کرکٹ ٹیم اور انڈر 19 کے غیر ملکی دوروں میں اضافہ کیا جائے گا۔ ویمنز کھلاڑیوں کو غیرملکی لیگز میں کھلانے کے لیے بورڈ ٹو بورڈ رابطے بڑھائے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمنز کے پول آف پلئیرز کو بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

عمران خان اور وزیراعلیٰ ملاقات ضروری ہے نہ ہوئی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا، بیرسٹر گوہر
راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور نئے وزیراعلیٰ کی ملاقات ضروری ہے لیکن اگر وزیراعلی کی ملاقات نہیں ہوتی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے پی کا بانی سے ملنا ضروری ہے، پارٹی نے مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے پوری کابینہ کی توسیع کیلئے بعد میں عمران خان سے اجازت لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خود دیکھیں گے کون زیادہ اہل ہے اسے کابینہ میں شامل کیا جائے گا، امید تو یہی ہے ہائی کورٹ کی اجازت سے وزیر اعلی کی ملاقات ہوجائے، اگر وزیراعلی کی ملاقات نہیں ہوتی تو صوبے کو کابینہ کے...
لاہور: جناح اسپتال سے نامعلوم ملزمان نے شہری کی گاڑی چوری کرلی۔ گوجرانوالہ کا رہائشی محمد سعود بیوی کا چیک اپ کروانے جناح اسپتال آیا تھا، شہری نے پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کے بعد ٹوکن بھی حاصل کیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاستا ہے کہ اصل مالک کے جانے کے بعد چور گاڑی کا لاک کھولتا ہے، پارکنگ پر کھڑا واچ مین اسے روک کر پرچی مانگتا ہے جس پر وہ کچھ دیر بحث کے بعد بغیر ٹوکن اور کاغذات دکھائے با آسانی گاڑی لیکر چلا جاتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں خیبر کار نمبر ایس ٹی جی 721 کو گیٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ شہری محمد سعود کا کہنا ہے کہ گاڑی پارکنگ عملے کی ملی بھگت سے...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ جون میں امریکی فضائی حملے کے دوران ایران کی جوہری تنصیبات تباہ کر دی گئیں۔ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا، امریکی صدر فخر سے کہتے ہیں کہ انہوں نے ایران کی جوہری صنعت کو تباہ کر دیا، بہت خوب، خواب دیکھتے رہو! ٹرمپ کا معاہدہ دراصل جبر ہے خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ نئے مذاکرات کی پیشکش دھونس اور زبردستیکے مترادف ہے۔انہوں نے لکھا کہ اگر کوئی معاہدہ دباؤ اور پہلے سے طے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ملک میں ممکنہ طور پر پیدا ہونے والا پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ فی الحال عارضی طور پر ٹل گیا ہے۔سندھ حکومت نے فوری اقدام کرتے ہوئے پاکستان اسٹیٹ آئل کے ایک جہاز کو 15 دن کی انڈرٹیکنگ پر کلیئر کر دیا ہے، جس سے ملک میں ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ وقتی طور پر ختم ہو گیا۔ذرائع کے مطابق پی ایس او کے جہاز کی کلیئرنس کے بعد دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے جہازوں کو بھی اسی بنیاد پر بینک گارنٹی کے بغیر 15 دن کی عارضی کلیئرنس ملنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) چوہنگ کے علاقے میں 14سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے افسوسناک واقعے میں ملوث کریانہ اسٹور کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچی کے گھر کا دورہ کیا۔گھر والوں نے دبائو میں آکر ابتدا میں واقعے کو زیادتی کی کوشش قرار دیا لیکن حنا پرویز بٹ کی متاثرہ بچی سے ذاتی ملاقات کے دوران حقیقت سامنے آگئی۔(جاری ہے) متاثرہ بچی نے بتایا کہ اس کے ساتھ دکاندار نے زیادتی کی۔حنا پرویز بٹ نے پولیس کو ایف آئی آر میں دفعہ 376شامل کرنے جبکہ ایس پی چوہنگ اور انویسٹی گیشن افسر کو مکمل تفتیش اور ڈی این...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) لاہور بورڈ نے امتحانات میں جعلی امیدواروں کی روک تھام کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے بائیو میٹرک حاضری کا نظام متعارف کرا دیا ۔ یہ نظام سب سے پہلے میٹرک سیکنڈ اینول امتحانات میں تجرباتی طور پر لارنس روڈ امتحانی مرکز میں نافذ کیا گیا، جہاں 200سے زائد طلبہ کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔میٹرک سیکنڈ اینول امتحانات میں بائیو میٹرک سسٹم کا تجربہ کامیاب رہا۔اب یہ سسٹم انٹر سیکنڈ اینول امتحانات میں بھی مکمل طور پر لاگو کیا جا رہا ہے۔(جاری ہے) انٹر سیکنڈ اینول امتحانات میں 35ہزار سے زائد امیدوار شریک ہوں گے، جن کی حاضری بائیو میٹرک طریقے سے لگائی جائے گی۔بورڈ کی وارننگ دیتے...
امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر انسان بھیجنے کے لیے اپنے اہم“ آرٹیمِس“ منصوبے کے لیے نیا پارٹنر تلاش کرنا شروع کردیا ہے۔ یہ فیصلہ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے اسٹارشپ پروگرام میں تاخیر کے باعث کیا گیا ہے۔ ناسا کے قائم مقام ایڈمنسٹریٹر شون ڈفی نے تصدیق کی کہ ادارہ آرٹیمِس تھری مشن کے لیے ہیومن لینڈنگ کنٹریکٹ دوبارہ نیلامی کے لیے کھول رہا ہے۔ یہ وہی کنٹریکٹ ہے جو 2021 میں اسپیس ایکس کو دیا گیا تھا تاکہ وہ چاند پر اترنے والا خلائی جہاز تیار کرے۔ اب اس نئے فیصلے سے دیگر بڑی خلائی کمپنیاں، جیسے جیف بیزوس کی ”بلو اوریجن“ اور ”لاک ہیڈ مارٹن“، بھی اس منصوبے میں حصہ لینے کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججز، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا ایک اہم خط منظر عام پر آ گیا۔یہ خط 17 اکتوبر کو ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں مجوزہ ترامیم کے تناظر میں تحریر کیا گیا، جس میں دونوں ججز نے نہ صرف کونسل کے طریقہ کار پر سوال اٹھائے بلکہ آئینی حدود کی وضاحت بھی کی۔خط میں کہا گیا ہے کہ دونوں ججز نے اجلاس سے ایک روز قبل اپنے تحریری کمنٹس جمع کروائے تھے اور اجلاس کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، تاہم انٹرنیٹ کے مسائل کے باوجود اپنی رائے دینے کی پوری کوشش کی۔انہوں نے اس بات پر زور...
سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز کو تنخواہوں کے علاوہ ہر ماہ اربوں روپے بچتے ہیں، اربوں روپے آمدنی کے باوجود یہ کام نہیں کرتے اور کہتے ہیں سب محکمے ہمارے ماتحت کردو ہمارے پاس اختیارات نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے جماعت اسلامی کو کراچی کے حقوق کا سودا کرنے والی جماعت قرار دیتے ہوئے سنگین الزامات عائد کردیئے۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن کے بعد جماعت اسلامی کا چندہ بکس بند ہوگیا جس سے یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، جماعت اسلامی والے ہزار گلیوں کے پیسے رکھ کر چھ گلیوں...
بھارت کے ایک بڑے صنعتی علاقے میں دیوالی کے موقع پر فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو بونس کی بجائے مٹھائی کے ڈبے تحفے میں دینے پر سخت ناپسندیدگی سامنے آئی ہے۔ ملازمین نے انتظامیہ کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مٹھائی کے ڈبے فیکٹری کے گیٹ پر پھینک دیے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’دیکھنا چاہتا تھا کون ساتھ ہے‘، ریٹائرڈ فوجی افسر نے اپنی موت کا ڈراما رچادیا وائرل ویڈیو میں کئی ملازمین کو ایک ہی قسم کے مٹھائی کے ڈبے پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو انتظامیہ کے فیصلے پر اپنی ناراضگی کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔ ویڈیو کے مطابق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان تیزی سے ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھ رہا ہے، مگر اس ترقی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل فراڈ اور مالیاتی اسکیمز میں بھی خطرناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔بین الاقوامی الائنس کی جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان ہر سال 9.3 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان مالیاتی دھوکا دہی اور آن لائن فراڈ کے باعث اٹھا رہا ہے، جو کہ ملک کے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا تقریباً 2.5 فیصد بنتا ہے۔ یہ نقصان اسٹیٹ بینک یا آئی ایم ایف جیسے اداروں کے بڑے قرض پروگراموں سے بھی کہیں زیادہ تشویش ناک قرار دیا جا رہا ہے۔گلوبل اینٹی اسکیم الائنس اور فیڈزائی کی مشترکہ گلوبل اسٹیٹ آف اسکیمز رپورٹ 2025 میں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دسمبر میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں معزز ممبرانِ کمیشن، سیکرٹری اور سینئر افسران نے شرکت کی، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر تفصیلی غور کیا گیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے کمیشن کو جامع بریفنگ دی گئی۔ پنجاب میں ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پنجاب اسمبلی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ...
ویب ڈیسک : پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج افغانستان جائے گا جہاں افغان حکام کے ساتھ بارڈر امور اور دوطرفہ تجارت سمیت اہم امور پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وفد کے دورے میں ون ڈاکومنٹ رجیم کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت متوقع ہے، ملاقاتوں میں سرحدی انتظامات، تجارتی تعاون اور نقل و حرکت کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور اس کا حالیہ طورخم بارڈر کی بندش یا موجودہ کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار پاکستانی وفد افغان حکام سے مختلف ملاقاتیں کرے گا جن میں...
پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا تیسرا مرحلہ جاری ہے، مزید ہزاروں غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق پنجاب بھر سے 21 ہزار 900 سے زائد افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندے واپس بھجوادیئے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق 423 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، ڈی پورٹ ہونے والوں میں 7656 مرد، 4745 خواتین اور 9508 بچے شامل ہیں۔ ڈی پورٹ ہونے والوں میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 6007، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 10861 اور غیر قانونی مقیم 5041 غیر ملکی شامل ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق لاہور میں 05، صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔دوسری جانب آئی جی...
پاکستان شوبز کی اداکارہ کومل عزیز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ذہنی صحت کو بہتر کرنے کیلئے کئی دنوں تک تھیراپی سیشنز لیے ہیں۔ شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر بزنس وویمن بننے والی سابقہ اداکارہ کومل عزیز نے ایک حالیہ پروگرام میں بتایا کہ کیرئیر کے شروعات میں انہیں گھر والوں کی طرف سے اداکاری کرنے پر دباؤ کا سامنا تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں گھر والوں کی طرف سے دباؤ کا سامنا اس لئے کرنا پڑا کیونکہ وہ ایک پڑھے لکھے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ وہ امریکا سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اداکاری کو بطور پیشہ اختیار کر کے غلط کر رہی...
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ممبرانِ الیکشن کمیشن، سیکریٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکریٹری، اسپیشل سیکریٹری لاء اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کردیا سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا ہے، جس کی منظوری گورنر پنجاب نے دے دی ہے۔ نئے ایکٹ کے نفاذ کے بعد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ ہو گیا ہے، لہٰذا پرانی حلقہ بندی کمیٹیوں اور شیڈول سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لینے کی سفارش...

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈلائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈلائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی پہلی موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کا معائنہ کیا موبائل پولیس اسٹیشن میں پہلی مرتبہ ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت بھی میسر ہوگی موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ میں ڈرائیونگ لائنس کے اجراء اور ری نیو کروانے کی سہولت بھی میسر ہوگی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کی چابیاں متعلقہ افسران کے سپرد کیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کا معائنہ کیا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کے سٹاف سے بات چیت وزیراعلیٰ مریم...
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو واضح کر دیا ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی وصول کرنے کے لیے انہیں دبئی آنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ کے صدر نے اے سی سی کے صدر محسن نقوی کو خط لکھ کر ٹرافی سے متعلق استفسار کیا تھا۔ جواب میں اے سی سی نے آگاہ کیا کہ بھارت نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی سے ٹرافی وصول کر سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: ایشیا کپ کی ٹرافی اس وقت کہاں ہے اور انڈیا کو کیسے مل سکتی ہے؟ یاد رہے کہ دبئی میں حالیہ اجلاس کے دوران بی سی سی آئی نمائندے نے ٹرافی دینے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر محسن نقوی نے...

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے مستحق خاندانوں کو معاشی بااختیار بنانے کے لیے مویشیوں کی فراہمی کا آغاز
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور اپنے نفاذی شراکت دار ادارے پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے پاکستان میں مستحق خاندانوں کے معاشی بااختیار بنانے کے لیے مویشیوں کی فراہمی کے منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی نورالامین، ایڈیشنل سیکریٹری، محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری تھے، جبکہ معزز مہمانِ عبداللہ البقمی ڈائریکٹر، کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر پاکستان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سرکاری اداروں، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، شراکت دار تنظیموں اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں:دیرینہ دوستی کا مظہر، کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے ریلیف پیکجز کی...
ایک بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ جب تک فلسطینی عوام کو ان کا جائز حقِ خودارادیت اور آزاد ریاست نہیں ملتی، اس جدوجہد کو جاری رکھنا ہر باشعور مسلمان کی ذمہ داری ہے، اسرائیل کی ریاست ظلم، نسل کشی، اور بربریت کی علامت بن چکی ہے، دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کا وقت آ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ سید باقر عباس زیدی نے اسرائیل و فلسطین تنازعے پر حالیہ جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل وہ ملک ہے جس نے دنیا میں سب سے زیادہ بین الاقوامی معاہدوں اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزیاں کی ہیں، اس کی...
ویب ڈیسک: محکمہ ریلوے نے دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر ٹرینوں اور مسافروں کے تحفظ کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ ٹرینوں اور ریلوے ٹریکس پر دہشتگردی کے بڑھتے واقعات اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کی روک تھام کے لیے محکمہ ریلوے نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے اور ٹرینوں میں جیمرز کی تنصیب کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ریلوے نیٹ ورک کو دہشتگردانہ حملوں سے محفوظ بنانے کے لیے ہر ٹرین میں تین جیمرز لگانے اور حساس ریلوے روٹس پر سیکیورٹی گشت میں اضافہ کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے رواں ماہ سات اکتوبر کو جعفر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کرتے ہوئے بجلی کے نرخ میں 7 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے مالی سال 2024 تا 2030 کے لیے جمع کرائی گئی ملٹی ایئر ٹیرف کی نظرثانی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا، جس کے مطابق کمپنی کا اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 32.37 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔نیپرا کے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ادارے کا رائٹ آف کلیمز سے متعلق سابقہ فیصلہ برقرار رہے گا۔ یہ فیصلہ کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی...
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے بی سی سی آئی کی جانب سے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے لکھے گئے خط کا جواب دے دیا۔ ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی وصول کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے خط کے جواب میں کہا کہ ٹرافی چاہیے توتقریب منعقد کرتے ہیں، اس میں آکر وصول کرلیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے بھارتی بورڈ کو ٹرافی دینے کی تقریب نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں رکھنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایشین...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے زلفی بخاری کی جائیداد نیلامی کا عمل روکنے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جائیداد نیلامی کے نیب فیصلے کیخلاف زلفی بخاری کی ہمشیرہ کی درخواست پر سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے زلفی بخاری کی بہن سکینہ بخاری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل بابر اعوان نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ نیلامی کا عمل جاری ہے لیکن ہمیں کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ اشتہار جاری ہوا تو اس سے ہمیں نیلامی کا علم ہوا۔ جائیداد کس نے خریدی ہے اس کے کوئی دستاویزات بھی سامنے نہیں آئے۔...
صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو فنانس کرنے والے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح کے 3 ہزار 8 سو افراد کا سراغ لگا لیا گیا ہے، جن میں بڑے بڑے نام، پڑھے لکھے اور مہذب لوگ شامل ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ فنانسرز کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں اور ان کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے گھر سے سونا، چاندی، برانڈیڈ گھڑیاں، کنگن، ہار، انگوٹھیاں اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق اسلام کے نام پر لاکھوں روپے چندے کی صورت میں...
لاہور (نیوز ڈیسک)پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قانون تک عوام کی رسائی آسان بنانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اس منصوبے کے تحت صوبے بھر میں 33 موبائل پولیس اسٹیشنز متعارف کرائے جا رہے ہیں جن میں 7 پنک موبائل اسٹیشنز خاص طور پر خواتین کے لیے مختص ہوں گے۔ ان موبائل اسٹیشنز میں مکمل خواتین عملہ تعینات ہوگا تاکہ وہ خواتین جو روایتی تھانوں میں جانے سے گریز کرتی ہیں، بااعتماد ماحول میں اپنی شکایات درج کرا سکیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ اقدام اسی وژن کا تسلسل ہے جس کے تحت صحت کی سہولیات دہلیز تک پہنچانے کے لیے موبائل کلینکس شروع کیے گئے...
پاکستان انویسٹر فورم جدہ کی ڈیجٹل ریجسٹریشن مہم کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ)پاکستان قونصلیٹ جدہ کے کمرشل قونصلر اور صدر پاکستان انویسٹر فورم جدہ چوہدری محمد شفقت محمود نے جدہ اور مغربی ریجن میں مقیم تمام پاکستانی کاروباری شخصیات، صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی بزنس کمیونٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے اور معیشت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان انویسٹر فورم جدہ (PIFJ) کے انتخابات قریب آ چکے ہیں، اس لیے تمام ارکان اور نئے سرمایہ کار حضرات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ حکومت نے کچے کے علاقوں میں امن اور قانون کی حکمرانی بحال کرنے کے لیے ایک جامع سرینڈر پالیسی جاری کر دی ہے جس کا اطلاق خاص طور پر سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے ندی کنارے کے علاقوں پر ہوگا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس پالیسی کا مقصد واضح ہے کہ ہتھیار ڈال کر اپنے آپ کو قانون کے حوالے کرنے والے عناصر کو سماجی بحالی کے راستے فراہم کیے جائیں، مگر یہ قدم عام معافی کے مترادف ہرگز نہیں سمجھا جائے گا۔حکومتی اعلامیے میں بار بار واضح کیا گیا ہے کہ سرینڈر کرنے والوں کو مقدمات اور قانونی کارروائی کا سامنا رہے گا۔ پالیسی کا مقصد جرم کی سزا کو ختم کرنا نہیں...
سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کا جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا خط منظرعام پر آ گیا ہے۔ یہ خط 17 اکتوبر کو ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ میں مجوزہ ترامیم کے تناظر میں سپریم جوڈیشل کونسل کو ارسال کیا گیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ججز نے جوڈیشل کونسل کے اجلاس سے ایک روز قبل اپنے تحریری کمنٹس اجلاس کے آغاز میں جمع کروائے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: ججز میڈیا پر بات نہیں کر سکیں گے، سپریم جوڈیشل کونسل نے ترمیم شدہ ضابطہ اخلاق جاری کردیا انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اور خراب انٹرنیٹ کے باوجود اپنا مؤقف پیش کرنے کی کوشش کی۔ ججز نے...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کےنام سے اتحاد رجسٹریشن سے متعلقہ جماعتوں کا اظہار لاتعلقی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) الیکشن کمیشن میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے سیاسی اتحاد رجسٹرڈ کروانے کی درخواست سے متعلقہ متعدد جماعتوں نے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ دوران سماعت امن تحریک ، فلاحی تحریک اور ویلفیئر پارٹی نے مؤقف اپنایا کہ انہوں نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی ۔ ممبربلوچستان شاہ محمد جتوئی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کسی کی سماعت کی ۔ چیئرمین پاکستان امن اور فلاحی تحریک کے صدر نے الیکشن کمیشن بینچ کو بتایا انہوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے اتحاد رجسٹر کرنے اور انتخابی نشان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کے استعفوں کے بعد ایک نیا تنازع جنم لے چکا ہے، جہاں قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے والے بیشتر ارکان اب بھی اسمبلی کی سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن کے تمام ارکان نے اپنی اپنی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھجوا دیے ہیں، تاہم ان میں سے کسی ایک کا بھی استعفا تاحال باضابطہ طور پر منظور نہیں کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفے دینے کے باوجود بیشتر چیئرمین اپنی حیثیت کے اختیارات اور مراعات کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان میں سب سے نمایاں مثال سرکاری گاڑیوں کا استعمال ہے، جو...
امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان نایاب معدنیات کا معاہدہ طے پاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان نایاب معدنیات کا معاہدہ طے پاگیا۔ وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ اور آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے معاہدے پر دستخط کردیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر اگلے سال چین کا دورہ کریں گے۔ امید ہے بیجنگ کے ساتھ منصفانہ تجارتی معاہدہ طے پائے گا۔ روس یوکرین جنگ سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ لگتا نہیں کہ یوکرین جنگ جیت پائے گا۔ جنگ بندی ہی مسئلے کا حل ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
شاہین عتیق:جعلی پیروں اور تعویذ کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف حکومت نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 297-اے میں ترمیم کرتے ہوئے جادو ٹونہ کرنے یا اس کی تشہیر پر سخت سزائیں مقرر کر دی ہیں۔ نئے قانون کے تحت جعلی عامل یا جادو ٹونہ کرنے والے کو 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جا سکے گا۔ترمیم کے نفاذ کے بعد جعلی پیروں کو اپنی دکانوں اور بورڈز بھی اُتارنے ہوں گے۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار ذرائع کے مطابق شہریوں نے جعلی پیروں کے خلاف کارروائی کے لیے سیشن کورٹس سے رجوع کرنا شروع...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ میں شمشان گھاٹ سے متعلق کیس میں جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیئے کہ اب تو کابینہ بھی نہیں ہے تو کیسے منظوری ملے گی؟ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے شمشان گھاٹ سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار تیمور خان نے دلائل دیئے کہ خیشگی بالا میں شمشان گھاٹ کے لیے زمین کی نشاندہی کی گئی ہے، جس زمین کی نشاندہی کی گئی ہے وہ محکمہ ٹورازم کی ملکیت ہے، شمشان گھاٹ تک میت لے جانے کے لیے بس کے لیے بھی درخواست دی ہے۔ دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،وفاقی...
پاکستان ڈیجیٹل لٹیروں کے نشانے پر آگیا، جہاں صارفین کو ہر سال 9 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ بین الاقوامی الائنس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کو مالیاتی فراڈ سے 9.3 ارب ڈالر کا سالانہ نقصان ہونے سے جی ڈی پی کا 2.5 فیصد حصہ ضائع ہو رہا ہے۔ ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ عوامی آگاہی ہی مالی اسکیمز سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو مالیاتی فراڈ اور ڈیجیٹل اسکیمز کے باعث ہر سال تقریباً 9.3 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، جو ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا 2.5 فیصد بنتا ہے۔ یہ نقصان آئی ایم ایف کے 7...

دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور عوام ملکر شکست دیں گے،عطا اللہ تارڑ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور عوام مل کر دہشت گردوں کو مکمل شکست دیں گے۔ آئی آر ایس کے زیر اہتمام "دہشت گردی ایک چیلنج" سیمینار سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تو لا الہ الااللہ کے نام پر بنا ہے،یہاں کس کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ اے پی ایس کے بچوں کی قربانی سے دہشتگرد بے نقاب ہوئے، سانحہ اے پی ایس کے بعد قوم کی سوچ میں بڑی تبدیلی آئی،انہوں نے کہاکہ آپریشن رد الفساد سے آپریشن بنیان المرصوص تک فوج نے قربانیاں دے کر دہشت گردی روکی۔حکومت اور فورسز دہشت گردی کے خلاف ایک پیج پر بلکہ...
بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت، تشدد اور امتیازی سلوک نئی بات نہیں، مگر مودی سرکار کے دور میں یہ رجحان خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، جنہیں عالمی سطح پر ایک سخت گیر ہندو قوم پرست لیڈر کے طور پر جانا جاتا ہے، اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے مسلمانوں کے خلاف نفرت کو ایک آزمودہ انتخابی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں۔ جیسے ہی الیکشن قریب آتے ہیں، ہندو انتہا پسند تنظیمیں متحرک ہوجاتی ہیں اور بی جے پی کے حمایتی میڈیا چینلز نفرت انگیز بیانیے کو ہوا دینے لگتے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی بی جے پی حکومت کے زیرِ انتظام ریاستوں میں انتخابات کے دوران...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس میں ایک بڑے تعمیراتی منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے اس کا ایک حصہ منہدم کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس حصے کو گرا کر ایک شاندار اور وسیع بال روم (Ballroom) تعمیر کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف سرکاری تقاریب، عشائیے اور بین الاقوامی مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اندرونی حصے میں جاری یہ تعمیراتی کام ٹرمپ کی ذاتی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت گرائے گئے حصے کا ملبہ ہٹایا جا چکا ہے اور نئی تعمیر کا ڈیزائن بھی حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ...
ماسکو (نیوز ڈیسک )روس نے پیر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکی کی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم پاک افغان سرحد پر جنگ بندی کے اُس معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں جو دوحہ اور انقرہ کے حکام کی ثالثی سے کابل اور اسلام آباد کے درمیان طے پایا‘۔ ماریا زاخارووا نے کہا کہ اسلام آباد اور کابل کا بات چیت کے ذریعے اپنے اختلافات حل کرنے کا عزم دونوں ممالک کے درمیان امن برقرار رکھنے کی بنیاد فراہم کرتا ہے، جو روس کے دوست ہیں،...
کراچی: کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹرپول کی مدد سے ماسی گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم ماسیوں کو ٹرانسپورٹ سروس سمیت تمام سہولیات فراہم کرتا تھا جبکہ دو ساتھی خواتین پہلے ہی گرفتار ہو چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹرپول کی مدد سے ماسی گینگ کے سرغنہ عمران ولد عباس علی کو گرفتار کرلیا، انٹرپول نے ملزم عمران کو سعودی عرب میں گرفتار کیا تھا اور اتوار کو ملزم کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈی ایس پی انویسٹی گیشن بن قاسم شاہنواز میمن نے ایکسپریس کو بتایا کہ کراچی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو خط لکھ کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے خط کا باضابطہ جواب دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے اے سی سی کو خط لکھ کر ایشیا کپ کی ٹرافی وصول کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ جس کے جواب میں محسن نقوی نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارتی بورڈ کو ٹرافی چاہیے تو اس کے لیے ایک باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا جا سکتا ہے، جس میں وہ ٹرافی وصول کر لیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی سی کی جانب سے بھارتی بورڈ کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک غیر معمولی لمحے کے دوران آسٹریلیا کے سفیر اور سابق وزیراعظم کیون رڈ سے کہا: ’مجھے تم پسند نہیں ہو، اور شاید کبھی نہیں ہو گے!‘ یہ جملہ بظاہر سخت تھا، مگر اگلے ہی لمحے کمرہ قہقہوں سے گونج اٹھا جیسے سفارتی دباؤ کا بوجھ اچانک ہلکا ہو گیا ہو۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک آسٹریلوی صحافی نے صدر ٹرمپ سے رڈ کے ماضی میں دیے گئے تنقیدی بیانات کے بارے میں سوال کیا۔ ٹرمپ کو ’گاؤں کا احمق‘ کہنے والے رڈ ٹرمپ کے سامنے 2021 میں کیون رڈ نے ایک انٹرویو میں ٹرمپ کو ’ گاؤں کا احمق‘ اور ’غیر سنجیدہ ذہنی قوت والا‘ قرار دیا تھا۔...
خورشید رحمانی: گھر بیٹھے اسلحہ لائسنس کی تجدید اب نہایت آسان اور سہل ، نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی مدد سے شہری بغیر لائنوں میں لگے، موبائل فون کے ذریعے اپنی اسلحہ لائسنس کی تجدید کروا سکتے ہیں۔ وفاقی اور پنجاب حکومت کی طرف سے جاری شدہ اسلحہ لائسنس کی تجدید اب گھر بیٹھے ممکن ہے۔شہریوں کو صرف اپنے موبائل فون پر پاک آئی ڈی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنی ہوگی۔اس ایپ کے ذریعے درخواست آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہے، جس کے بعد تجدید کا عمل مکمل کیا جائے گا۔اس سہولت سے شہریوں کا وقت اور محنت دونوں بچیں گے اور تجدید کا عمل بھی تیز ہو گا۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب...
پاک فوج کی فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی پر خیبر پختونخوا کے عوام نے رائے کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج نے افغانستان میں جو کارروائی کی ہے یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے، اگر افغان طالبان فتنۃ الخوارج کو ختم نہیں کرتے تو پھر ہماری فوج کی یہ مجبوری ہے وہ ختم کرے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آرمی نے جو حملہ افغانستان میں کیا جتنا جلدی یہ دہشت گردی کا گند صاف کیا جائے گا اتنا اچھا ہوگا، ہم پاک فوج کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ شہریوں نے واضح کیا کہ افغانیوں کو مکمل طور پر پاکستان سے نکال دینا چاہیے بس اب بہت ہوگیا ہے۔
کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے جماعت اسلامی کو کراچی کے حقوق کا سودا کرنے والی جماعت قرار دیتے ہوئے سنگین الزامات عائد کردیے۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن کے بعد جماعت اسلامی کا چندہ بکس بند ہوگیا جس سے یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ جماعت اسلامی والے ہزار گلیوں کے پیسے رکھ کر چھ گلیوں کا افتتاح کرتے ہیں، انکے کئی کونسلر دھندہ کر رہے ہیں، شہر میں ہیجان کی کیفیت ہے، اربوں روپے جماعت اسلامی کے اکاؤنٹ میں پڑے ہیں۔ وزیراعلی سندھ لوکل گورنمنٹ کمیشن کا استعمال کریں اور ان سے حساب لیں۔ انکا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی جماعت المنافقین ہے جو لوگوں کو سہولیات نہیں...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جنیوا میں 151ویں بین الپارلیمانی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عالمی سطح پر انسانی ہمدردی، انصاف، اور پائیدار امن کے فروغ پر زور دیا۔ وہ پاکستانی پارلیمانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں جس میں وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ مملکت بیرسٹر عقیل ملک، چوہدری شہباز بابر، ڈاکٹر شرمیلا فاروقی، منیبہ اقبال اور اعجاز جکھرانی شامل ہیں۔ ایاز صادق نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا اس وقت ریاستی خودمختاری کی پامالی، عالمی اصولوں کی تنزلی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے سنگین چیلنجز سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انسانی ہمدردی کے امور میں غیر جانب داری اور آزادی کے اصولوں پر کاربند...
تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہروں میں 2016 سے 2025 تک پنجاب بھر میں 11 پولیس اہلکار شہید اور 1648 زخمی ہوئے، جن میں 69 مستقل معذور ہوگئے، پولیس ریکارڈ کے مطابق مظاہروں میں 16 شہری جاں بحق اور 54 زخمی ہوئے، جبکہ 97 گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور 2 گاڑیاں جلائی گئیں، اس کے علاوہ متعدد میٹرو بسز اور بس اسٹیشنز پر بھی توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ پولیس کی 10 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی وی نیوز نے مختلف مذہبی سکالرز سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا تحریک لبیک کا احتجاج اسلامی تعلیمات کے مطابق ہوتا ہے؟ وی...
فٹبال کے عالمی سپر اسٹار کرِسٹیانو رونالڈو کے بیٹے رونالڈو جونیئر کو پہلی مرتبہ پرتگال کی انڈر-16 قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ وہ آئندہ ہونے والے ترکیہ کے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پرتگال کی نمائندگی کریں گے، جو 30 اکتوبر سے 4 نومبر تک جاری رہے گا۔ Cristiano Ronaldo Jr has been called up to Portugal’s U16 team for the first time ???????? pic.twitter.com/zjIia4pxV3 — OneFootball (@OneFootball) October 20, 2025 والد کے نقشِ قدم پر بیٹا بھی گامزن رونالڈو جونیئر اس وقت اسپورٹنگ کلب کی جونیئر ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں وہی کلب جہاں سے ان کے والد نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔اسپورٹنگ کے 7 کھلاڑیوں کو اس بار قومی انڈر-16...
—فائل فوٹو سیشن کورٹ اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔علی امین گنڈاپور کی مسلسل غیرحاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔جس کے بعد سیشن کورٹ اسلام آباد نے آئندہ سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کے مالی سال 2024 تا 2030 کے ملٹی ایئر ٹیرف سے متعلق نظرِثانی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا نے اوسط ٹیرف 39.97روپے فی یونٹ سے کم کر کے 32.37 روپے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی بزنس کے متعدد پہلوؤں پر محیط ہے۔ رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا نے اپنا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا ہے جبکہ دیگر معاملات میں نیپرا کی جانب سے نمایاں تبدیلیاں کمپنی کے لیے غیر پائیدار ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ان تبدیلیوں سے تمام اسٹیک ہولڈرز خصوصاً صارفین پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ کے الیکٹرک نیپرا کے فیصلے...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، ٹیکس پیئرز کے وکیل عدنان حیدر نے دلائل مکمل کے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ 31 دسمبر 2021 کے اختتامی سال پر 2022 ٹیکس کا قانون لاگو ہوگا، آپ کا منافع فنانشل اسٹیٹمنٹ سے نکالا جائے گا۔ عدالت نے ایف بی آر حکام کو روسٹرم پر بلا لیا، عدالت نے ایف بی آر حکام سے استفسار کیا کہ ٹیکس 18 ماہ کی اسٹیٹمنٹ پر لگے گا یا 12 ماہ پر؟ ایف بی آر حکام نے جواب دیا کہ اسپیشل ہو یا ریگولر ٹیکس 12 ماہ پر ہی لگتا ہے۔ وکیل عدنان حیدر نے مؤقف اپنایا کہ مجھ پر دسمبر 2021 کی اختتامی اسٹیٹمنٹ پر 2022 کا قانون...
کراچی: قرض اور مالی دباؤ کے شکار سفاک باپ نے اپنی 2 کمسن بیٹیوں کے گلے کاٹ دیے۔ پولیس کے مطابق شہر قائد میں کوثر نیازی کالونی نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں سفاک باپ نے اپنی 2 کمسن بیٹیوں کو گلے کاٹ کر قتل کردیا۔ جاں بحق بچیوں کی شناخت 10 سالہ زینب اور 11 سالہ عالیہ کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس نے ملزم اکبر ولد عبدالستار کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ ملزم قرض دار اور مالی دباؤ کا شکار تھا۔ ملزم کے 6 بچے ہیں، جن میں ایک بیٹا اور 5 بیٹیاں شامل ہیں۔ گرفتاری سے قبل واقعے کی اطلاع ملنے پر پڑوسیوں نے بھی ملزم پر بدترین تشدد کیا، تاہم...
ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے یہ معلومات آزاد جموں و کشمیر کی انتظامیہ کیساتھ شیئر کر دی ہیں اور ان سے ٹی ایل پی رہنماؤں کی گرفتاری میں تعاون مانگا گیا ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹی ایل پی کے حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ان کے سربراہ پہلے ہی حراست میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکام نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی اور ان کے بھائی انس رضوی کا سراغ لگا لیا ہے۔ حکام کے مطابق دونوں مفرور رہنما مریدکے میں ہونیوالے کریک ڈاؤن کے بعد آزاد جموں و کشمیر فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے...
پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی ہے جب کہ اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عدالت نے چھ نومبر کو ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا، عدالت نے پرویز الہی کے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل بھی طلب کرلیے۔ تحریری حکم میں کہا گیا کہ چوہدری پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست پر پراسکیوٹر نے اعتراض عائد کیا، پراسکیوشن کے مطابق چوہدری پرویز الہی گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے تھے، پراسکیوٹر نے کہا کہ ابھی اس مقدمے میں فرد جرم عائد نہیں ہوئی۔ تحریری حکم کے مطابق عدالت سے پراسکیوشن نے بریت کی درخواستوں پر دلائل...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ سے ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کی 9 نشستوں پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار منتخب ہوگئے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے آفیشل نتائج جاری کر دیئے گئے جس میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا۔ حتمی نیتجے کے مطابق ایڈووکیٹ ہارون الرشید 1898 ووٹ لے کر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ملک زاہد اسلم اعوان 1915 ووٹ کے ساتھ سیکرٹری بار منتخب ہوگئے۔ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب سے تینوں نائب صدور بار ایسوسی ایشن عاصمہ جہانگیر گروپ کے منتخب ہوئے جبکہ حامد خان گروپ کے نائب صدر سندھ کی نشست پر ملک خوشحال خان اعوان منتخب ہوئے ہیں۔ فنانس سیکرٹری کی...
فرانس کے سابق صدر نکولا سرکوزی اپنی 2007 کی انتخابی مہم کے لیے لیبیا سے غیر قانونی فنڈنگ کے الزام میں دی گئی سزا کے تحت جیل بھیج دیے گئے۔ وہ جیل جانے والے پہلے فرانسیسی صدر بن گئے۔ سرکوزی نے اپنی سزا اور اپیل کے دوران جیل بھیجنے کے عدالتی فیصلے دونوں کو چیلنج کیا ہے۔ ایلیزے پیلس سے پیرس کی مشہور لا سانتے جیل تک ان کا سفر پورے ملک میں موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: فرانسیسی صدر میکرون نے مستعفی ہونے والے وزیرِاعظم کو دوبارہ عہدے پر مقرر کر دیا صدر ایمانویل میکرون نے گزشتہ ہفتے سرکوزی سے ایلیزے پیلس میں ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ بطور صدر عدلیہ کی آزادی کا احترام...
ڈیرہ اسماعیل خان میں پہلی بار ٹیسٹ ٹیوب بے بی (آئی وی ایف) کی پیدائش عمل میں آئی ہے، جو بانجھ پن کے شکار جوڑوں کے لیے امید کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ سنگِ میل عابدہ انفرٹیلیٹی آئی سی ایس آئی اینڈ میٹرنٹی ہوم سروسز (اے آئی آئی ایم ایس) اور رحمانیہ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کے اشتراک سے کام کرنے والی طبی ٹیم کی انتھک کوششوں سے حاصل ہوا۔ یہ منصوبہ ڈاکٹر انیلا رحمٰن اور ڈاکٹر صبیحہ رحمٰن کی سربراہی میں انجام پایا، جنہوں نے جدید تولیدی ٹیکنالوجی کے ذریعے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔ ڈاکٹر انیلا نے صحافیوں کو بتایا کہ آئی وی ایف کے نتائج...
ویب ڈیسک: جمعیۃ علماء ہند کے تلنگانہ و آندھرا پردیش کے صدر ممتاز عالمِ دین اور سماجی کارکن مولانا حافظ پیر شبیر احمد کا انتقال کرگئے۔ مولانا حافظ پیر شبیر احمد نے متحدہ آندھرا پردیش کی قانون ساز کونسل کے رکن کی حیثیت سے انہوں نے مسلمانوں کے تعلیمی، سماجی اور معاشی مسائل کے حل کے لیے موثر آواز بلند کی۔ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے امیر محمد اظہرالدین نے مولانا حافظ پیر شبیر احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ایک مخلص، باعمل اور انسان دوست عالم دین تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی دین کی خدمت، ملت کی رہنمائی اور انسانیت کی بھلائی کے لیے وقف کر دی تھی۔ ...
ذرائع کے مطابق پنجاب کے رہائشیوں کو اسلحہ لائسنس کے حصول کیلئے صو بے تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب حکومت اسلحہ لائسنس کے اجراء کی پالیسی پر وفاقی حکومت سے رابطے کریگی۔ پنجاب کے رہائشیوں کو وفاق سے جاری ہونیوالے اسلحہ لائسنس کا معاملہ بھی اٹھایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے اسلحہ لائسنس کے اجرا کی پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے رہائشیوں کو اسلحہ لائسنس کے حصول کیلئے صو بے تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب حکومت اسلحہ لائسنس کے اجراء کی پالیسی پر وفاقی حکومت سے رابطے کریگی۔ پنجاب کے رہائشیوں کو وفاق سے جاری ہونیوالے اسلحہ لائسنس کا معاملہ...
شمشان گھاٹ سے متعلق کیس؛ اب تو کابینہ بھی نہیں ہے تو کیسے منظوری ملے گی، پشاور ہائیکورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) پشاور ہائیکورٹ میں شمشان گھاٹ سے متعلق کیس میں جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ اب تو کابینہ بھی نہیں ہے تو کیسے منظوری ملے گی۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار تیمور خان نے دلائل دیے کہ خیشگی بالا میں شمان گھاٹ کے لیے زمین کی نشاندہی کی گئی ہے، جس زمین کی نشاندہی کی گئی ہے وہ محکمہ ٹورازم کی ملکیت ہے، شمان گھاٹ تک میت لے جانے کے لیے بس کے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی ازسرنو اپگریڈیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ سے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ اسٹیڈیم کے تمام پرانے اسٹینڈز کو گراکر ری ماڈلنگ کی جائے گی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا ویو بہتر کرنے کیلئے اسٹینڈز کے باہر نصب جنگلے ختم کیے جائیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے انکلوژرز کا ڈیزائن قذافی اسٹیڈیم سے ملتا جلتا ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں چھتوں کی تنصیب بعد میں کی جائے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی، سی ڈی اے کے تعاون سے اسلام آباد میں نیا اسٹیڈیم بھی تعمیر کر رہا ہے جس کا...
کراچی: ٹیکس فراڈ کیس میں ناقص تفتیش کرنے پر گریڈ 17 کے ایف بی آر افسر کو برطرف کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 12جعلی کمپنیوں کے خلاف 26مارچ 2024ء کو 238ارب 42کروڑ روپے کے ٹیکس فراڈ کا مقدمہ درج ہوا۔ میگا سیلز ٹیکس فراڈ میں آر ٹی او ون کے سینئر آڈیٹر الطاف حسین کھوڑو نے سنگین کوتاہیاں کیں اور مقدمے کے 8روز بعد کسی نامزد ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ کیس کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 55 دن تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری کے لیے اقدامات بروئے کار نہیں لائے گئے۔ سنگین غفلت کے سبب مقدمے میں نامزد 2 ملزمان نے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی۔ رپورٹ کے مطابق سینئر آڈیٹر کا عدالت میں...
لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے والے ارکان تاحال سرکاری گاڑیوں پر قابض ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے تمام اراکین پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے ہیں اور ان کے استعفے اسپیکر کو موصول بھی ہو چکے ہیں، تاہم کسی بھی رکن کا استعفا تاحال منظور نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شب سے مستعفی ہونے کے باوجود اکثر ارکان سرکاری گاڑیوں پر قابض ہیں اور اب تک صرف 2 چیئرمینز نے مستعفی ہونے کے بعد گاڑیاں اسمبلی سیکرٹریٹ کو واپس کی ہیں۔ حافظ فرحت اور اویس ورک کے علاوہ کسی چیئرمین نے مستعفی ہونے کے بعد گاڑیاں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو واپس نہیں...
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے راولپنڈی کے شہریوں کو جدید، سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جب کہ پہلے مرحلے میں چین کے تعاون سے حاصل کی گئی 87 نئی ایئرکنڈیشنڈ الیکٹرک بسیں شہر میں پہنچادیں گئیں۔ صدر سابق جی ٹی ایس اڈے پر الیکٹرک بسوں کے ٹرمینل کا تعمیراتی کام شروع کردیا گیا، ذرائع نے کہا کہ عام شہریوں کے لیے کرایہ صرف 20 روپے فلیٹ ریٹ مقرر کیا جائے گا جب کہ 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے سفری سہولت مکمل طور پر مفت ہوں گی۔ راولپنڈی کے مختلف پوائنٹس پر الیکٹرک بسوں کے اسٹاپ تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہیں، ابتدائی روٹس میں الیکٹرک بسیں روات سے موٹروے...
ویب ڈیسک :نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک کی مالی سال 2024 تا 2030 کے لیے ملٹی ایئر ٹیرف کی نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق نیپرا نے بجلی کا اوسط ٹیرف فی یونٹ 39.97 روپے سے گھٹا کر 32.37 روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیپرا کے فیصلے کا اطلاق کےالیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی بزنس پر ہوگا۔ ترجمان کےالیکٹرک نے بتایا کہ رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا نے اپنا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار ترجمان نے مزید کہا کہ دیگر معاملات میں نیپرا کی جانب سے کی گئی نمایاں تبدیلیاں کمپنی کے لیے غیر...

ٹیکس 18ماہ کی سٹیٹمنٹ پر لگے یا 12ماہ پر؟سپر ٹیکس سے متعلق کیس میں عدالت کا ایف بی آر حکام سے استفسار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستو ں پر سماعت کےد وران عدالت نے ایف بی آر حکام سے استفسار کیاکہ ٹیکس 18ماہ کی سٹیٹمنٹ پر لگے یا 12ماہ پر؟ایف بی آر حکام نے کہاکہ سپیشل ہو یا ریگولر ٹیکس 12ماہ کی سٹیٹمنٹ پر ہی لگتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستو ں پر سماعت ہوئی،ٹیکس پیئرز کے وکیل عدنان حیدر کے دلائل مکمل ہو گئے۔ ٹیکس پیئرز کے وکیل نے کہا کہ ایف بی آر مجھ سے2023کے قانون کے مطابق ٹیکس لے رہا ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ آپ واضح نہیں کر پا رہے کہ کیسے ٹیکس...
سردار عتیق احمد خان نے سنگڑھ بٹھارہ میں ممبر ڈسٹرکٹ کونسلر و صدر یونین کونسل چمیاٹی سردار شوکت افضل عباسی کی رہائش گاہ پر مسلم کانفرنس کے مقامی کارکنان سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان نے دھیرکوٹ، سنگڑھ اور بٹھارہ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مختلف مقامات پر مسلم کانفرنس کے کارکنان اور رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، مرحوم رہنماؤں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور جماعتی امور پر تفصیلی مشاورت کی۔ سردار عتیق احمد خان نے سنگڑھ بٹھارہ میں ممبر ڈسٹرکٹ کونسلر و صدر یونین کونسل چمیاٹی سردار شوکت افضل عباسی کی رہائش گاہ پر مسلم کانفرنس کے مقامی کارکنان سے...
لاہور ( نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اب انتخابات کو 2022ء کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے بجائے نئے قانون کے مطابق کرائے گا جو کہ حال ہی میں پنجاب اسمبلی سے منظور ہوا تھا۔ نئے قانون کے مطابق ہر یونین کونسل (یو سی) میں 9 کونسلرز براہ راست منتخب ہوں گے، یہ انتخابات غیرجماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ پنجاب بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے میدان سے مکمل باہر ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اپنے امیدواروں کو میدان میں لانے میں کامیاب نہیں ہو پائے گی کیونکہ پارٹی کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے ایک خفیہ مگر وسیع سرکاری مہم شروع کر دی ہے، جس کا مقصد اُن لوگوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے جنہیں ٹرمپ اور اُن کے حامی ”ڈیپ اسٹیٹ“ یا ریاست کے اندر ریاست سمجھتے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی “رائٹرز“ کے مطابق، یہ مہم دراصل ایک بین الادارہ جاتی کمیٹی کے ذریعے چلائی جا رہی ہے، جسے ”انٹرایجنسی ویپنائزیشن ورکنگ گروپ“ (Interagency Weaponization Working Group) کہا جاتا ہے۔ اس گروپ میں امریکی خفیہ اداروں، وزارتِ انصاف، دفاع، داخلہ، سی آئی اے، ایف بی آئی، انکم ٹیکس محکمے (IRS)، فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن (FCC) اور وائٹ ہاؤس سمیت درجنوں اداروں کے افسران شامل ہیں۔ رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ گروپ...
گوادر میں جیونی زیرو پوائنٹ پر 5 افغانی باشندوں سمیت 17 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار افراد بغیر سفری دستاویز کے سمندری راستے ایران جا رہے تھے۔حکام نے کہا کہ گرفتار ہونے والے 10 افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔