2025-07-04@10:06:38 GMT
تلاش کی گنتی: 61995
«کی جائیں»:
(نئی خبر)
ذرائع کے مطابق پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد مفتی حبیب اللہ کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں براول دیر بالا بین درہ میں مسلح افراد نے گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں جے یو آئی (ف) براول کے سابق امیر مفتی حبیب اللہ حقانی جاں بحق اور ان کی بیوی شدید زخمی ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد مفتی حبیب اللہ کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ جعمیت علماء اسلام کے مفتی حبیب اللہ حقانی نے جمعیت علمائے اسلام کے پلیٹ فارم سے قومی...
لاہور: پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی اور تناؤ کی وجہ سے دونوں ملکوں کی سرحد بند ہے تاہم دونوں ملکوں میں موجود ایک دوسرے کے شہریوں کی واپسی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور جمعرات کو بھارت سے 46 پاکستانی واپس پہنچے جن میں 35 پاکستانی ہندو شامل ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والا ہندوخاندان گزشتہ برس بھارت گیا تھا تاہم دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باعث بھارتی حکومت پاکستانی ہندو خاندانوں کو واپس بھیج رہی ہے۔ بھارت سے جمعرات کو 46 پاکستانی براستہ واہگہ بارڈر واپس پہنچے، جن میں خواتین اور بچوں سمیت ہندو خاندان بھی شامل تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں پاکستان کے...
بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت سے متعلق بھارت کے معروف ڈرماٹولجسٹ ایرک بورجز کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل شیفالی زری والا 42 برس کی عمر میں اچانک انتقال کرگئیں، جس پر ان کے مداحوں اور شوبز حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد ان کے شوہر پراگ تیاگی نے انہیں فوری طور پر ممبئی کے اندھیری علاقے میں واقع بیلیو ملٹی اسپیشلٹی اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ بھارتی میڈیا کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اداکارہ کی موت کا تعلق اینٹی ایجنگ انجیکشن کے استعمال سے جوڑا جارہا ہے، جو انہوں نے ورت...
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ حملے کے محرکات کے حوالے سے فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے، تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سینئر افسر زخمی اور ایک اہل کار لاپتا ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پولیس ٹیم وانا سے توئے خلہ جا رہی تھی۔ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے جنوبی وزیرستان کے ڈی ایس پی رحمن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا گیا، جہاں اسپتال ذرائع نے...
کابل میں تعینات روسی سفیر نے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی داستاویزات طالبان وزیر خارجہ کے حوالے کردیں۔ روسی سفیر ڈاکٹر ڈمیٹری ژیرنوف نے طالبان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ایک ملاقات میں طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کی دستاویزات پیش کردیں۔ یہ بھی پڑھیے: روس نے طالبان پر سے پابندی اٹھالی، اصل وجہ کیا ہے؟ اس موقع پر طالبان وزیر خارجہ نے روس کی طرف سے اس قدم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دوسرے ممالک کے لیے اچھی مثال قائم کرے گی۔ The Ambassador of the Russian Federation, Mr. Dmitry Zhirnov, called on IEA-Foreign Minister Mawlawi Amir Khan Muttaqi. During the meeting, the Ambassador of Russian Federation officially...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میڈرڈ:یورپ بھر میں شدید اور جان لیوا گرمی کی لہر جاری ہے، جہاں اسپین سے برطانیہ تک درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ (114.8 فارن ہائیٹ) سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ رجحانات برقرار رہے تو 2022 میں گرمی سے ہونے والی 61,672 اموات سے بھی زیادہ جانی نقصان ہو سکتا ہے۔رپورٹ کےمطابق اسپین کے علاقے کاتالونیا میں دو افراد ہلاک جبکہ 20 ہزار سے زائد افراد کو جنگلات میں لگنے والی تیز رفتار آگ کے باعث لاک ڈاؤن میں رکھا گیا ہے۔ اسپین اور انگلینڈ دونوں نے تاریخ کا گرم ترین جون ریکارڈ کیا ہے۔بین الاقوامی رپورٹ کےمطابق شدید گرمی صرف یورپ تک محدود نہیں،...
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سانحہ سوات کے معاملے پر انکوئری ہو رہی ہے، جس کی بھی کوتاہی ہوگی اسے سزا دی جائے گی، کوئی طاقت ور نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر کے پی کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتا اور ہماری حکومت ختم کرنے کی بات کر رہا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سانحہ سوات کے معاملے پر انکوئری ہو رہی ہے، جس کی بھی کوتاہی ہوگی اسے سزا دی جائے گی، کوئی طاقت ور نہیں ہے، تجاوزات جس کی بھی ہوں گی انہیں ختم کیا جائے گا، صوبے میں جہاں پر بھی تجاوزات ہیں ان کے خلاف آپریشن شروع کر رہے...
فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جس دن اپوزیشن کے پاس ایک بھی رکن زیادہ ہوجائے گا صوبائی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لاسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جس دن اپوزیشن کے پاس ایک بھی رکن زیادہ ہوجائے گا صوبائی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لاسکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں گورنر کے پی نے کہا کہ ہم نے تو ابھی تک کوئی سازش کی اور نہ ہی کوئی بیان دیا، وزیراعلیٰ خود ہی دھمکیاں دے رہے ہیں، گنڈا پور نے کہا کہ بجٹ پاس نہیں ہوگا تو اُس کے بعد جو آئینی راستہ ہوتا اُسے ہی اختیار کرتے۔ انہوں نے کہا...
فائل فوٹو کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے کلفٹن میں گھر میں 5 کروڑ روپے کی چوری کے الزام میں گرفتار گھریلو ملازمہ شہناز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔کلفٹن میں گھریلو ملازمہ کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا ملزمہ شہناز و دیگر کے خلاف پانچ کروڑ سے زائد کی چوری کا مقدمہ درج ہے، ملزمہ نے دوران تفتیش چوری کی رقم سے خریدی گئی 12 پراپرٹی، گاڑیاں اور موٹرسائیکلوں کی معلومات دی ہے۔ملزمہ شہناز نے چوری کی رقم سے پنجاب میں بھی گھر خریدا ہے، عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے...
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو تجویز دی ہے کہ یا تو حکومت میں شامل ہو جائے یا عوام میں جا کر الگ حیثیت سے سیاست کرے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اگر کوئی رکن اپنی مرضی سے وفاداری بدلتا ہے تو یہ اس کی صوابدید ہے، مگر پارٹی قیادت کے پاس ایسے اختیارات ہوتے ہیں کہ اگر کوئی مخصوص معاملے پر ووٹ نہ دے تو اس کی رکنیت متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے دباؤ کے بیانیے سے وہ متفق نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کرپشن...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی شرط بتادی۔ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت قدم بڑھائے تو ہو سکتا ہے کہ مذاکرات کی ابتداء ہو جائے، حکومت کی طرف سے سنجیدگی نظر آئی تو ہو سکتا ہے کہ تحریک انصاف بھی ایک قدم آگے بڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر تو یہ ہے کہ سیاسی جماعت کی سیاسی جماعتو ں سے بات کی جائے لیکن موجودہ صورتحال میں سب سے بات ہونی چاہیے۔ رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا کہ دونوں اطراف سے ایک ایک قدم آگے بڑھانا ہو گا، جبکہ دونوں اطراف کو...
اسلام ٹائمز: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری، حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم سمیت لبنان کی برجستہ شخصیات کی جانب سے اس کی شدید مخالفت کی گئی ہے، کیونکہ غیر مسلح ہونا اسرائیل کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔ لہٰذا، وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ جب تک لبنانی سرزمین پر اسرائیلی قبضہ ختم نہیں ہو جاتا، مزاحمت کے ہتھیاروں پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔ خصوصی رپورٹ: لبنان کی پیچیدہ سیاسی صورتحال اور غیر ملکی دباؤ کے باعث "حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے" کے عنوان سے ایک نکاتی منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔ ایک ایسا بحران جس میں ہمیشہ کی طرح جغرافیائی سیاسی تنازعات اور علاقائی تصفیوں کے استعماری فریم...
سانحہ دریائے سوات کی تحقیقاتی رپورٹ میں سارا ملبہ سیاحوں پر ڈال دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز سوات (سب نیوز)سانحہ دریائے سوات کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں ذمہ داری کا سارا ملبہ سیاحوں پر ڈال دیا گیا ہے، کمشنر مالاکنڈ کی جانب سے اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ دریائے سوات کا رخ تعمیراتی کام کے باعث تبدیل کیا گیا تھا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پانی کا بہا ودوسری جانب موڑنے سے جائے حادثہ پر سطحِ آب کم ہوگئی، جس کے باعث سیاح اس مقام تک پہنچ گئے، دوسری جانب حکومتی نمائندے بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس امدادی کارروائی کے لیے ہیلی کاپٹر تو تھا لیکن وہ چھوٹا تھا۔کمشنر ملاکنڈ...
ماہ جون میں تہران میں ایک اسرائیلی حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں دل دہلا دینے والے مناظر ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایران کے حملوں سے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، صیہونی اخبار کا اعتراف تہران ٹائمز و دیگر کی جانب سے نشر کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے 15 جون کو تہران کے قدس اسکوائر پر میزائل حملے کے بعد تباہی مچتی دیکھی جاسکتی ہے۔ اس میں بے گناہ شہری شہید ہوگئے تھے۔ #BREAKING Video of Israeli airstrikes directly targeting a densely populated neighborhood in northern Tehran, hurling cars with passengers inside into the air. pic.twitter.com/K0U52oIZG3 — Tehran Times (@TehranTimes79) July 3, 2025 ...

’’ایک دوسرےکو گالیاں دینے کا نہیں متحد ہونے کاوقت ہے‘‘محمود اچکزئی نے قومی حکومت کیلئے وزیراعظم کو مذاکرات کی پیشکش کر دی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی حکومت بنانے کے معاملے کے سوا اس حکومت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، ایک دوسرےکو گالیاں دینے کا نہیں اس وقت متحد ہونے کی ضرورت ہے۔محمود خان اچکزئی نے قومی حکومت کے قیام کےلیے وزیراعظم کو مذاکرات کی پیشکش کردی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہماری باتوں کو اہمیت نہیں دی گئی، اب یہ حکومت آئین کی دھجیاں بکھیر رہی ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق محمود خان اچکزئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جانبداری سے کام لیا، سپریم کورٹ نے تحریک انصاف سے انتخابی نشان چھینا، یہ حکومت بندوق کی نوک پر آئی ہے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات: سانحہ سوات کی تحقیقات میں مختلف محکموں کی کوتاہی سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔سانحہ سوات کی تحقیقات کرنے والی انسپیکشن ٹیم کے چیئرمین نے پشاور ہائیکورٹ میں محکموں کی کوتاہی کا اعتراف کیا ہے۔چیئرمین انسپیکشن ٹیم نے پشاور ہائیکورٹ کو بتایا کہ دریائے سوات واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، سانحہ سوات کےتمام پہلوسامنےلائے جائیں گے۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سید محمد عتیق شاہ نے کہا کہ غفلت برتنے والوں کا تعین جلد کیاجائے، عدالت نے استفسار کیا کہ سیاحوں کی حفاظت کیلئے کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟عدالت نے سانحہ سوات پرہیلی کاپٹر کی دستیابی اور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔دوسری جانب پراونشل انسپیکشن ٹیم کو کمشنر ملاکنڈ کی جانب سے سانحہ سوات سے متعلق رپورٹ جمع کرادی گئی۔پانچ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے سے ایک دن پہلے کچھ لوگوں نے ملک چھوڑ کر باہر جانے کی پیشکش کی تھی۔ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ عمران خان کو جس دن گرفتار کیا گیا اس سے ایک دن پہلے عمران خان کے پاس کچھ لوگ بھیجے گئے تھے کہ آپ کو صبح گرفتار کر لیا جائےگا، اگر ملک سے جانا چاہتےہیں تو لاہور ایئرپورٹ پر جہاز کھڑا ہے مگر عمران خان نے بیرون ملک جانے سے انکار کیا۔ لوگوں کو خوراک میں ملاوٹ جیسی قبیح برائی کی اہمیت بتاتے ہوئے خطوط...
اسکاٹ لینڈ میں ایک میڈیکل کلینک نے مقامی لوگوں کو بغیر مانگے پیشاب کے نمونے نہ لانے کی درخواست کر دی۔ اسکاٹش کونسل ایبرڈین شائر میں واقع فریزربرگ نامی قصبے کے کلینک سیلٹون سرجری نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ کلینک وافر مقدار میں موجود بغیر مانگے پیشاب کے نمونوں سے بھرچکا ہے جن میں اکثر نمونے مخصوص طبی بوتل کے بجائے عام بوتلوں میں لائے گئے ہیں۔ پوسٹ میں درخواست کی گئی کہ براہ مہربانی لوگ یہ بات جان لیں کہ کلینک اس وقت تک پیشاب کے نمونے قبول نہیں کرے گا جب تک انہیں طلب نہ کیا جائے۔ کلینک اتنظامیہ نے اپنے قواعد میں یہ تبدیلی بڑی مقدار میں جمع کرائے گئے پیشاب کے نمونوں کی وجہ...
پاکستان کے مرکزی بینک کے زر مبادلہ ذخائرِ اس ہفتے تقریباً 40 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، جس کی وجہ حکومت کو ملنے والے کثیرالطرفہ اور تجارتی قرضے ہیں، جنہوں نے زرِ مبادلہ کے ذخائر کو 30 جون 2025 تک 14.51 ارب ڈالر تک پہنچا دیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے مالی سال 25-2024 کے اختتام تک 14 ارب ڈالر کا ہدف عبور ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے بیان کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ حکومتِ پاکستان کو موصول ہونے والے کثیرالطرفہ اور تجارتی قرضوں کی وجہ سے ہوا ہے۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ یہ سنگِ...
گورنر سندھ نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور سفارتخانے کی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے، ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی صحت اور سلامتی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کا دورہ کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے میں حالیہ اسرائیلی جارحیت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ گورنر سندھ نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور سفارتخانے کی تعزیتی کتاب...
جاپان میں ریو ٹٹسوکی نامی ایک خاتون زلزلوں اور سونامی سے متعلق اپنی حیرت انگیز پیش گوئیوں کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ اپنی کتاب The Future as I Saw میں اس نے مستقبل مین آنے والی آفات سے متعلق پیش گوئیاں کی ہیں، یہ کتاب انہوں نے 1999 میں لکھی تھی اور 2011 میں میں جاپان میں آنے والے زلزلے اور سونامی کے متعلق ان کے پیروکاروں کا خیال ہے کہ اس کی انہوں نے اپنی کتاب میں پیش گوئی کی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: جاپانی جزائر میں 2 ہفتوں میں 900 زلزلے، خوف نے جاپانیوں کی نیند اڑا دی ریو نے 2015 میں اس کتاب میں اضافے کیے اور 5 جولائی 2025 کو ایک اور...
ہمارے 26لوگوں کی بحالی تک اسمبلی نہیں جائیں گے،اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد بچھر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد بچھر نے کہا ہے کہ اسپیکر نااہلی کا ریفرنس دائر ہی کر سکتے، پارلیمانی لیڈر اسپیکر کو ریفرنس دے گا پھر اسپیکر آگے دے گا، ہم پر 10، 10 ایف آئی آرزہیں، ریفرنس سے نہیں ڈرتے۔ ہم نے چور کو چور کہا ہے، نعرے لگانے پر پوری اپوزیشن کو خالی کرنا پڑے گا۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر نے کہا ہے کہ اسپیکر نااہلی کا ریفرنس دائر کر سکتا ہے، لیکن اس کا باقاعدہ پارلیمانی طریقہ کار موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف ریفرنس سے اپوزیشن...
بھارت کے ریگستان سے روی کمار اور شانتی بائی نامی جوڑے کی 8 سے 10 روز پرانی لاشیں ملی ہیں جو پاکستان کے شہر گھوٹکی کے رہائشی تھے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق گھوٹکی میں ان کے نمائندے نے روی کمار کے والدین سے بات کی ہے۔ جنھوں نے بتایا کہ روی کا فصل پر پانی لگانے پر اپنے والد سے جھگڑا ہوگیا اور وہ اپنی بیوی لے کر گھر سے ناراض ہوکر چلا گیا تھا۔ راجستھان پولیس کا کہنا ہے کہ ریگستانی علاقے کے ایک مقامی شحص نے پولیس کو لاشوں کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔ بھارتی پولیس نے بی بی سی کو بتایا کہ جس جگہ سے دونوں کی لاشیں ملیں وہ پاکستانی سرحد سے پار تقریباً...
کے بی فیڈر—فائل فوٹو کوٹری کے صنعتی زون کے فضلہ ملے پانی کے کے بی فیڈر میں اخراج کا انکشاف ہوا ہے، یہ پانی کینجھر جھیل میں شامل ہونے کے بعد کراچی کو سپلائی کیا جاتا ہے۔اس حوالے سے ادارۂ تحفظِ ماحولیات سندھ کی ٹیم نے کوٹری انڈسٹریل زون کا دورہ کیا۔ کوٹری بیراج سے آج کے بی فیڈر میں پانی کی فراہمی شروع ہو گیکے بی فیڈر نہر کی لائننگ پر تاحال کام جاری رہنے کے باعث جامشورو میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ ای پی اے انچارج عمران علی عباسی کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران فیکٹریوں کے فلٹر پلانٹ غیر فعال ملے۔انہوں نے بتایا ہے کہ فیکٹریوں کے فضلے ملے پانی کو بغیر ٹریٹمنٹ نہر...
—فائل فوٹو وفاقی حکومت نے عاشورہ پر 5 اور 6 جولائی کو سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔کابینہ ڈویژن نے 9 اور 10 محرم الحرام کو سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کا اطلاق ہفتے میں 5 اور 6 دن کام کرنے والے تمام دفاتر پر ہو گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کیس میں 10 سال قید کی سزا پانے والے پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو بری کردیا۔پی ٹی آئی کے کارکنوں سہیل، اکرم، شاہ زیب اور میرا خان کو انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں سزا سنائی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان اور جسٹس خادم سومرو پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چاروں کارکنوں کو بری کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تھانہ شادمان کو جلانے سمیت 4 مقدمات: 3 گواہوں کا بیان ریکارڈلاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ شادمان کو جلانے سمیت 4 مقدمات کی سماعت کی جس کے دوران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیسلمیر: بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جیسلمیر میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان شادی شدہ جوڑے کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق مقامی حکام نے کہا ہےکہ یہ جوڑا غیر قانونی طور پر سرحد پار کر کے بھارت میں داخل ہوا تھا اور شدید گرمی اور پیاس کے باعث ریگستان میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔جوڑے کی شناخت 17 سالہ روی کمار اور 16 سالہ شانتی بائی کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کا تعلق سندھ کے ضلع گھوٹکی سے تھا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں کی لاشیں ایک درخت کے نیچے سے ملی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ جوڑے کی موت بظاہر 8 سے 10 دن پہلے ہوئی، دونوں کے پاس سے پاکستانی شناختی...
گالیاں دینے، گریبان پکڑنے، حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ لوگوں کو گالیاں دینے ،ہلڑ بازی کرنے، حملہ کرنے اور گریبان پکڑنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، کوئی بھی سیاسی جماعت یہ کرے، میں آئین کے لئے یہ مقدمہ لڑوں گا۔الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی اور حلف کی پاسداری کرنے کا قسم اٹھانا اور پھر اس کی خلاف ورزی کرنا کس زمرے میں آتا ہے؟۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ منتخب ہو کر اسمبلی میں آئین کی پاسداری کا حلف...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں بلدیاتی قانون میں بڑی تبدیلیوں کو حتمی شکل دینے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بلدیاتی قانون میں بڑی تبدیلیوں کو حتمی شکل دینے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں قائمہ کمیٹی برائے بلدیات کا اجلاس ہوا۔ جس میں اہم سفارشات پیش کی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مجوزہ بلدیاتی قانون میں جو تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔ ان میں ضلع سطح پر قائم اتھارٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر کی جگہ اب عوامی نمائندے ہوں گے، جب کہ خواتین اور اقلیتی نمائندوں کا انتخاب بھی براہ راست کرانے کی تجویز پیش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا آنے والوں کے لیے ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کے نئے قانون سے متعلق وارننگ جاری کردی گئی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی امیگریشن ادارے USCIS نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی غیر ملکی تشدد، دہشت گردی، یا افراتفری جیسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کا ویزا یا گرین کارڈ فوری منسوخ کر دیا جائے گا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی کے تحت قانونی و غیر قانونی دونوں اقسام کے امیگرنٹس پر سختی بڑھا دی گئی ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں رہنا کوئی حق نہیں بلکہ ایک اعزاز ہے۔یہ وارننگ ان طلبا کو بھی متاثر کر سکتی ہے جو کیمپس میں مظاہروں یا سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ USCIS کے...
محرم الحرام کے انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے جھنگ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ محرم کے دوران حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، جلوسوں کے مقررہ روٹس میں کسی قسم کی تبدیلی قابل قبول نہیں ہوگی، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے محرم الحرام کے انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے جھنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی، جس میں انتظامی افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے...
سٹی 42 : بلوچستان کے ضلع چاغی کی تحصیل دالبندین میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دالبندین کے علاقے فصیل کالونی میں ایسٹرن بائی پاس کے قریب زور دار دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی چاغی محمد عثمان سدوزئی اور ڈی ایس پی عابد شیرزئی خود جائے وقوعہ پر پہنچے، جہاں انہوں نے جائے حادثہ کا معائنہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یوم عاشورہ پر حکومت پاکستان نے 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اسی مناسبت سے نادار کے تمام دفاتر بند رہیں گے۔ نادرا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 5 اور 6 جولائی 2025 بروز ہفتہ اور اتوار نادرا کے تمام سینٹرز بند رہیں گے، نادرا نے مزید بتایا کہ 24 گھنٹے کام کرنے والے دفاتر 4 اور 5 جولائی کی درمیان شب 12 بجے سے بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ نادرا کے 24 گھنٹے کام کرنے والے تمام دفاتر 6 اور 7 جولائی کی درمیان شب 12 بجے تک بند رہیں گے۔ نادرا کے مطابق اس دوران ادارے کی خدمات پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے دستیاب...
کراچی (نیوز ڈیسک) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے سرکاری طور پر اجرک کی تھیم والی نمبر پلیٹس متعارف کرائی ہے، جو اب صوبے میں تمام رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کے لیے دستیاب ہیں۔ یہ پلیٹیں سندھ کے ثقافتی ورثے کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں اور ذاتی طور پر اور آن لائن دونوں طریقوں سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اہلیت اور درخواست کا عمل جن گاڑیوں کے مالکان نے اپنا ٹیکس ادا کر دیا ہے اور ان کی گاڑیاں اپنے نام پر رجسٹرڈ ہیں وہ درخواست دینے کے اہل ہیں۔ اجرک کی نئی پلیٹیں حاصل کرنے کے دو طریقے ہیں آپشن 1: اپنے قریبی ایکسائز آفس میں جائیں۔ آپشن 2: سرکاری پورٹل excise.gos.pk یا موبائل ایپ کے ذریعے...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے فائلر اور نان فائلرز کے لیے ہر قسم کی بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس وصولی شروع کر دی ہے جہاں حکومت نے نان فائلرز کے لیے بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کی شرح بڑھائی گئی ہے اور بینکوں نے اپنی چارجز میں بھی ہوش ربا اضافہ کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق فائلرز پر 50 ہزار یومیہ سے زیادہ رقم نکلوانے پر صفر اعشاریہ تین فیصد ود ہولدنگ ٹیکس لاگو کر دیا ہے، وہیں بینکوں نے بھی فائلرز اور نان فائلرز کی تخصیص ختم کرنے کا لحاظ رکھے بغیر ٹیکسوں کے علاوہ اپنے شیڈول چارجز بڑھا دیے ہیں۔ بینکوں سے اے ٹی ایم ایف اور کیش کاونٹرز سے...
بھارتی شہر ممبئی کے اسکول میں انگریزی پڑھانے والی ٹیچر کو نازیبا حرکات پر گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول کے سالانہ فنکشن کے لیے طلبا کا ایک ڈانس گروپ بنایا گیا تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اس گروپ کی تیاری کے دوران خاتون ٹیچر نے طالب علم کو نازیبا اشارے کیے اور پھر مختلف مواقع پر متعدد بار جنسی استحصال کیا۔ خاتون ٹیچر کے اس جنسی تعقات استوار کرنے کی کوششوں سے طالب علم پریشان رہنے لگا تھا اور اپنے والدین سے شکایت بھی کی۔ والدین نے بدنامی سے بچنے کے لیے خاموشی اختیار کرتے ہوئے سوچا کہ آخری سال ہے، بچہ جب دسویں پاس کرلے گا تو پھر رابطہ ہی ختم ہوجائے گا۔ تاہم جب طالبعلم کالج پہنچا تو خاتون ٹیچر...
گورنر خیبرپختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں، علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے۔انہوں نے کہا کہ سوات واقعے کی انکوائری چل رہی ہے، جہاں جہاں جس کی غفلت پائی گئی کارروائی کریں گے، سانحہ سوات کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی، دریاں کی تعمیرات کو ختم کیا جائے گا۔علاوہ ازیں پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی...
اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سبیل امام حسینؑ لگانا اور کربلا کے پیاسوں کی یاد میں لوگوں کو پانی پلانا ایک مبارک عمل ہے، جو سنتِ اہل بیتؑ اور شعائرِ حسینی کا مظہر ہے۔ بعض افراد اس سے خوفزدہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نواسۂ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام جنت کا دروازہ ہیں۔ عزاداری، سبیل اور ذکر حسین (ع) جنت جانے کا راستہ ہے۔ سبیل امام حسین مجلس عزاء اور جلوس عزاء پر اعتراض ناقابل قبول ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ...
پنجاب میں ضلع کی سطح پر قائم ہونے والی اتھارٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر کی جگہ عوامی نمائندے ہوں گے، ذرائع کے مطابق مجوزہ بلدیاتی قانون میں خواتین اور اقلیتی نمائندوں کے انتخاب براہ راست کرنے کی تجویز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، مجوزہ بلدیاتی قانون کیلئے بڑی تبدیلیوں کو حتمی شکل دینے کی تیاری شروع کر دی گئی۔ پنجاب میں ضلع کی سطح پر قائم ہونے والی اتھارٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر کی جگہ عوامی نمائندے ہوں گے، ذرائع کے مطابق مجوزہ بلدیاتی قانون میں خواتین اور اقلیتی نمائندوں کے انتخاب براہ راست کرنے کی تجویز ہے۔ تجاویز بلدیاتی انتخابات کیلئے مجوزہ قانون کا جائزہ لیے کیلئے قائمہ کمیٹی برائے بلدیات کے اجلاس میں سامنے...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 جولائی 2025ء ) سینئر سیاستدان محمود خان اچکزئی نے قومی حکومت کے قیام کیلئے وزیراعظم شہبازشریف کو مذاکرات کی پیشکش کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی حکومت کیلئے میں شہبازشریف سے مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔انہوں نے آج یہاں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ آئین کی بحالی اور توڑنے میں گزرنے گئی۔ہماری باتوں کو اہمیت نہ دی گئی اب یہ حکومت آئین کی دھجیاں بکھیر رہی ہے، آئین کہتا ہے جو آئین سے چھیڑ چھاڑ کرے گا وہ سزا کا مستحق ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی سے لاکھ اختلافات لیکن اس کی پارٹی سے بہت زیادتی کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے جانبداری سے کام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حماس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آخری جنگ بندی کی پیش کردہ تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی معاہدے کی بنیادی شرط اسرائیلی فوج کا غزہ سے مکمل انخلاء ہوگی، امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ اسرائیل، حماس کے ساتھ 60 روزہ جنگ بندی کے لئے مطلوبہ شرائط پر آمادہ ہو چکا ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ مصر اور قطر کے ذریعے موصول ہونے والی تازہ پیشکشوں پر غور کر رہی ہے اور ایسی ڈیل کی خواہاں ہے جو جنگ کا خاتمہ...
مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف—فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ سوات میں جو افسوس ناک سانحہ ہوا اس پر کارروائی کی گئی، افسران کو معطل کیا گیا، انکوائری کا نتیجہ آنے کے بعد جو واقعے کا ذمے دار ہو گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔ سانحۂ سوات پر کمشنر مالاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئیسانحۂ سوات پر کمشنر مالاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ پروونشل انسپیکشن ٹیم کو ارسال ہو گئی۔ یہ بات سوات میں مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی بہت زیادہ بات کی جا رہی ہے کہ ہیلی کاپٹر کیوں نہیں پہنچا؟ ہم جس ہیلی کاپٹر...
محمود خان اچکزئی(فائل فوٹو)۔ محمود خان اچکزئی نے قومی حکومت کے قیام کےلیے وزیراعظم کو مذاکرات کی پیشکش کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ قومی حکومت بنانے کے معاملے کے سوا اس حکومت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، ایک دوسرےکو گالیاں دینے کا نہیں اس وقت متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہماری باتوں کو اہمیت نہیں دی گئی، اب یہ حکومت آئین کی دھجیاں بکھیر رہی ہے۔انھو نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جانبداری سے کام لیا، سپریم کورٹ نے تحریک انصاف سے انتخابی نشان چھینا، یہ حکومت بندوق کی نوک پر آئی ہے، شہباز شریف میرے دوست ہیں میری سخت باتوں...
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیئے آنے والے پی ٹی آئی راہنماؤں کو اڈیالہ آمد پر داہگل ناکہ پر روکا گیا تھا، پبلک ٹرانسپورٹ پر گیٹ 5 پہنچے تھے، گیٹ نمبر 5 پر پہنچنے والے پی ٹی آئی راہنماؤں کو پولیس نے فیکٹری ناکہ بھجوا دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ عمران خان سے سیاسی رفقاء کی ملاقات کا دن، کسی بھی سیاسی راہنماء کو ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ عمران خان سے ملاقات کے لئے اکرم عثمان، مریم کلثوم اکرم فیکٹری ناکہ پر انتظار کرتے رہے، پی ٹی آئی راہنما ملک لیاقت علی خان اور تنویر اسلم بھی فیکٹری ناکہ پر انتظار کرتے رہے، ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ پی ٹی آئی راہنماؤں کو اڈیالہ آمد پر داہگل ناکہ...
امریکی سیکیورٹی کنٹریکٹرز نے خوراک لینے آنے والے بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے براہ راست گولیاں برسانے کی تصدیق کردی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی درندگی جاری: اہلخانہ کے لیے کھانا لینے جانے والوں کی مزید 57 لاشیں خالی ہاتھ گھر واپس اے پی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ غزہ میں امدادی مراکز پر تعینات امریکی سکیورٹی کنٹریکٹرز نے خوراک کے لیے جمع بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پر براہِ راست گولیاں چلائیں جب کہ پر اسٹن گرینیڈز اور مرچ اسپرے کا بھی استعمال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں تعینات 2 امریکی کنٹریکٹرز نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سیکیورٹی عملہ غیر تربیت یافتہ اور بھاری اسلحے سے لیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:صوبہ خیبرپختونخوا ( کےپی کے )کے گورنر فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہےکہ صوبائی اسمبلی میں اس وقت اپوزیشن کے پاس 52 یا 54 ارکان ہو چکے ہیں اور جس دن ان کی تعداد حکومت سے زیادہ ہوئی، اسی دن تحریک عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے،یہ ہمارا آئینی حق ہے، ہم کوئی غیر قانونی راستہ نہیں اپنائیں گے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق خیبرپختونخوا کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل پیدا ہو گئی ہے، جب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے عندیہ دیا ہے کہ اگر اپوزیشن کو اسمبلی میں عددی برتری حاصل ہوئی تو وہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کاآئینی حق استعمال کریں گے۔کے پی کے گورنر نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2025ء) مریم نواز حکومت کی پنجاب کے وزرا اور اسپیکر کیلئے قانون میں خصوصی ترمیم، اسپیکر پنجاب اسمبلی کو پورا مہینہ چھٹی کرنے پر بھی 37 ہزار کے بجائے ساڑھے 9 لاکھ روپے تنخواہ ملے گی، وزرا اور ڈپٹی اسپیکر کو بھی چھٹی پر جانے کے باوجود پوری تنخواہ ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزرا،اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کو تنخواہ کے برابر چھٹی الاونس بھی دینے کا فیصلہ، وزرا کی تنخواہوں میں 900 فیصد اضافہ کرنے والی مریم نواز حکومت نے اپنے حکومتی اراکین اور عہدیداروں پر خزانے کے منہ کھول دیے۔ پنجاب میں وزراء کی تنخواہ میں اضافے کے بعد لیو الاؤنس میں بھی اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق...
پشاور: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر کے پی کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتا اور ہماری حکومت ختم کرنے کی بات کر رہا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سانحہ سوات کے معاملے پر انکوئری ہو رہی ہے، جس کی بھی کوتاہی ہوگی اسے سزا دی جائے گی، کوئی طاقت ور نہیں ہے، تجاوزات جس کی بھی ہوں گی انہیں ختم کیا جائے گا، صوبے میں جہاں پر بھی تجاوزات ہیں ان کے خلاف آپریشن شروع کر رہے ہیں۔ سیاسی معاملات پر ان کا کہنا تھا کہ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتا اور ہماری حکومت ختم کرنے کی بات کر رہا ہے، پہلے اس کا نام ویلا...
کراچی: شہر کے مشرقی حصے لانڈھی، ملیر، کورنگی، قائد آباد اور دیگر علاقوں میں یکم جون سے اب تک تواتر کے ساتھ 57 زلزلے آچکے ہیں جو ہلکی نوعیت کے ہیں تاہم اس میں تسلسل کی وجہ سے لوگوں میں بہت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ کراچی کے جن علاقوں میں یہ زلزلے آئے ہیں وہاں کئی برسوں سے بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، کئی چھوٹی بڑی عمارتیں بھی تعمیر ہوچکی ہیں، ان علاقوں میں زمین 15سیںٹی میٹر دھنس چکی ہے، اگرچہ ابھی سائنٹیفک ثبوت نہیں کہ بورنگ اور بلند عمارتوں کی تعمیر کی وجہ سے حالیہ زلزلے آئے ہیں اور زمین دھنس رہی ہےلیکن یہ بات قرین قیاس ہوسکتی...

سائبر مجرموں نے 2025 میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو نشانہ بنانے کے لیے اے آئی ٹولز کی نقل تیار کی: کیسپرسکی
2025 میں، تقریباً 8,500 صارفین، جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (SMBs) سے تعلق رکھتے تھے، ایسے سائبر حملوں کا شکار ہوئے جن میں نقصان دہ یا ناپسندیدہ سافٹ ویئر کو مقبول آن لائن پروڈکٹیویٹی ٹولز کی صورت میں چھپایا گیا تھا۔ سائبر سکیورٹی کمپنی کیسپرسکی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، سب سے زیادہ نقل کیے جانے والے ٹولز میں زوم اور مائیکروسافٹ آفس شامل ہیں، جبکہ چیٹ جی پی ٹی اور ڈیپ سیک جیسے نئے اے آئی پر مبنی ٹولز کو بھی حملہ آور تیزی سے استعمال کر رہے ہیں۔ کیسپرسکی نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے خطرے کی تجزیاتی رپورٹ اور بچاؤ کی حکمت عملی جاری کی ہے۔ کیسپرسکی کے ماہرین نے 12...
آزاد کشمیر کے ضلع حویلی فارورڈ کہوٹہ کی خاموش وادیوں میں گذشتہ اتوار کی سہ پہر ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ یہ دُور افتادہ علاقہ نیلفری چراگاہ کہلاتا ہے جہاں محکمہ جنگلات کی ایک گاڑی اچانک بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ گاڑی میں سوار دو افراد، فاریسٹ آفیسر اور ڈرائیور طاہر راٹھور شدید زخمی ہوگئے۔ وہاں اِردگرد 9 خواتین اور ایک کم سن بچی کے علاوہ کوئی موجود نہ تھا۔ اس وقت ان خواتین نے زخمیوں کو کندھوں پر لاد کر چار کلومیٹر پیدل سفر کر کے ریسکیو کیا۔ پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں نیلفری چراگاہ جیسے کئی علاقے ہیں جہاں مقامی افراد اپنے مال مویشی لے کر جاتے ہیں۔ اس روز وہاں صرف خواتین اور...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ کمیشن کو آئین کی روح اور اسکے تقاضوں کے مطابق کام کرنا چاہیئے، نہ کہ من مانی اصول بنا کر اپوزیشن کو نظرانداز کرے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ریاست بہار میں ووٹر لسٹ کے خصوصی گہرے جائزے (اسپیشل انٹینسیو ری ویزن- ایس آئی آر) کے خلاف آواز اٹھانے والے "انڈیا" اتحاد کے نمائندوں سے من مانی رویہ اختیار کر رہا ہے، جو جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ کانگریس پارٹی کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے اس رویے کو جمہوریت کی بنیادوں کو کمزور کرنے والا قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ہر پارٹی سے صرف دو نمائندوں کو ملاقات کی...
کراچی: ملٹی لیٹرل اور کمرشل قرضوں کی وصولی سے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 27 جون کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 9 کروڑ 11 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 ارب 66 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 72 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 36 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ اسٹیٹ بینک...
اسلام آباد: پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کی پارٹی کی نشستوں کی ملک کی سب سے بڑی عدالت نے بندر بانٹ کی، لوگوں کے ووٹ کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حالت بہت کمزور ہے ہم اس کمزور حالت میں پاکستان کو مشکل میں ڈالنا نہیں چاہتے، لوگوں نے ہماری بات نہیں سنی یہ حکومت آئین کی دھجیاں بکھیر رہی ہے عدلیہ کو تباہ کردیا گیا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پارٹی کی نشستوں کی ملک کی سب سے بڑی عدالت نے بندر بانٹ کی لوگوں کے ووٹ کا مذاق اڑایا جارہا ہے لوگوں کو...
گوئی یانگ(شِنہوا)پاکستانی طبی ماہر سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے چین میں اپنے 6 سالہ قیام کے دوران نہ صرف پیشہ ورانہ طور پر ترقی کی بلکہ ذاتی زندگی میں بھی بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے چین اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی کو بھی قریب سے دیکھا۔ شاہ نے کہا کہ بچپن سے پاک چین دوستی کے بارے میں معلوم تھا لیکن کبھی اندازہ نہیں تھا کہ یہ دوستی چینی معاشرے میں اس قدر گہرائی سے رچی بسی ہوئی ۔ 2018 میں شاہ کو چین کے وسطی شہر ووہان میں واقع ہواژونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تھونگ جی میڈیکل کالج میں پی ایچ ڈی کے لئے سکالرشپ ملی۔ وہ رات کے وقت...
کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 5 اور 6 جولائی (9 اور 10 محرم) کو عاشورہ کے موقع پر وفاقی سطح پر سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق تعطیلات کا اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے محرم الحرام کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تعطیلات کے حوالے 23 دسمبر 2024ء کو جاری کابینہ ڈویژن کے سرکلر کے تحت عاشورہ کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 5 اور 6 جولائی (9 اور 10 محرم) کو عاشورہ کے موقع پر وفاقی سطح پر سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق تعطیلات کا...
اسٹارلنک کو پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے شدید مشکلات، عارضی رجسٹریشن بھی ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسٹارلنک کو پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کے لیے لائسنس حاصل کرنے میں بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ (پی ایس اے آر بی)نے اسٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن ختم کر دی ہے جس کے نتیجے میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کا منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ایس اے آر بی نے 21 مارچ کو اسٹارلنک کو عارضی رجسٹریشن دی تھی لیکن پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے مستقل رجسٹریشن کو لائسنس کے اجرا کی شرط قرار دیا تھا۔اسٹارلنک مستقل رجسٹریشن حاصل...

حکومت نے کتے بلیوں کی خوراک،امپورٹڈ میک اپ، امپورٹڈ پھل، امپورٹڈ کافی سمیت بیشتر امپورٹڈ اشیاء پر ٹیکس کم کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی 2025ء) حکومت نے کتے بلیوں کی خوراک،امپورٹڈ میک اپ، امپورٹڈ پھل، امپورٹڈ کافی سمیت بیشتر امپورٹڈ اشیاء پر ٹیکس کم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فنانس ایکٹ 2025 کے نافذ ہوتے ہی 100 سے زائد اشیا پر ڈیوٹی ٹیکس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، موبائل فون سم کارڈز پر ڈیوٹی 15 سے کم کر کے 12 فیصد اور نئی کاروں، منی وینز پر ڈیوٹی 10 فیصد تک کم کر دی گئی۔ میڈیا کے مطابق ایف بی آر کے باضابطہ جاری نوٹیفکیشن کے تحت یف بی آر کا فنانس ایکٹ 2025 کے نافذ ہوتے ہی درآمدی دودھ، دہی، پنیر، پھلوں سمیت 100 سے...
سوات: دریائے سوات میں پیش آنے والے سانحے پر کمشنر مالاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی انسپیکشن ٹیم کو ارسال کردی گئی ہے، جس میں واقعے کے حوالے سے تفصیلات بتادی گئی ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق زیادہ بارش سے دریائے سوات کی سطح 77 ہزار 782 کیوسک تک تھی اور ابتدائی رپورٹ کے مطابق سیلاب میں 17 سیاح پھنس گئے تھے، جن میں سے 10 سیاحوں کا تعلق سیالکوٹ، 6 کا مردان اور ایک مقامی شخص تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے سوات میں تعمیراتی کام کی وجہ سے پانی کا رخ دوسری جانب کر دیا گیا، پانی کا رخ تبدیل ہونے سے جائے حادثہ پر پانی کی سطح کم تھی اور سیاح وہاں پہنچے۔ مزید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جی ایچ کیو حملہ اور 9 مئی کے سانحات سے متعلق مقدمات کی سماعت ایک بار پھر مؤخر کر دی گئی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی سے متعلق 11 مقدمات اور جی ایچ کیو حملے کے کیس کی سماعت کی، جس میں شیخ رشید، سابق صوبائی وزیر قانون راجا بشارت، شاندانہ گلزار اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے بعد عدالت نے ان مقدمات کی کارروائی 18 جولائی تک ملتوی کر دی۔ دوران سماعت 11 کیسز میں 27 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی گئیں۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ان 11 مقدمات کے چالان فراہم کیے جائیں گے۔...
فائل فوٹو۔ قومی اسمبلی کی پارلیمانی ذیلی کمیٹی کا اجلاس آئی بی سی سی میں منعقد ہوا، جس میں قانون سازوں نے کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کے حالیہ امتحانی پیپرز کے "جزوی افشا" کے دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا اور اصرار کیا کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی امتحان کی مکمل ساکھ کو متاثر کرتی ہے۔کمیٹی کی کنوینر اور رکن قومی اسمبلی سبین غوری کی زیر صدارت اجلاس میں عوامی مسئلے پر گفتگو کی گئی، بالخصوص اے ٹو لیول کے طلباء کے حوالے سے بات چیت کی گئی، جنہیں یونیورسٹی میں داخلے کی آخری تاریخوں کا سامنا ہے۔کیمبرج کی جانب سے متاثرہ سوالات کے لیے مکمل نمبر دینے اور نومبر میں دوبارہ امتحان کی پیشکش کو آخری سال...
قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق—فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی تنخواہ میں اضافے کے معاملے پر ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت سامنے آ گئی۔ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ اسپیکر کی تنخواہ میں اضافے کی سمری وزارتِ پارلیمانی امور تیار کرتی ہے۔ ایاز صادق تنخواہوں میں اضافے پر خواجہ آصف کی تنقید پر ناراضایاز صادق نے کہا کہ وزیر اعظم بے شک میری تنخواہ نہ بڑھائیں، اپنی تنخواہ کا معاملہ وزیر اعظم پر چھوڑ دیا قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق سمری کا تعلق نہ اسپیکر کے آفس سے ہے، نہ ہی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا اس معاملے میں عمل دخل ہوتا ہے۔ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر کی تنخواہ میں اضافے کی سمری...
ایمل ولی خان—فائل فوٹو مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ایمل ولی خان نے خیبر پختون خوا میں صوبائی حکومت کی تبدیلی کی مخالفت کر دی۔اپنے بیان میں ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی ہارس ٹریڈنگ کی ہمیشہ مخالفت کرے گی، جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اپوزیشن کے پاس جس دن بھی ایک ممبر زیادہ ہو تو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں، گورنر کے پی گورنر کے پی نے مزید کہا کہ علیمہ خان تو مائنس بانی پی ٹی آئی بھی کہہ چکی ہیں۔ رہنما اے این پی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے بیانات کارکردگی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔علی امین کو وزیرِ اعلیٰ بنانے والے...

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمدو دیگر اقدامات بارے تبادلہ خیال
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمدو دیگر اقدامات بارے تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبران، سی او ایم سی آئی، ڈی جی انوائرمنٹ، ڈی جی بلڈنگ اینڈ ہاسنگ کنڑول، ڈی جی ورکس، ڈائریکٹر ڈی ایم اے، ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد، بلیو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جولائی 2025ء) مشہور جرمن کوہ پیما ڈیوڈ گوٹلر نے پاکستان کے 8,126 میٹر بلند خطرناک پہاڑ نانگا پربت کی چوٹی سے پیراگلائیڈنگ کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے، جو اس پہاڑ سے پہلی کامیاب پرواز ہے۔ انہیں یہ کامیابی اپنی پانچویں کوشش میں گزشتہ ماہ حاصل ہوئی۔ 47 سالہ گوٹلر نے جمعرات کے روز جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو اسپین سے فون پر بتایا، ''اڑان بھرنا بہت چیلنجنگ تھا، آپ کو ہر لمحہ مکمل ارتکاز کے ساتھ ہوا میں رہنا ہوتا ہے۔ یہ ایک ناقابلِ یقین حد تک خوبصورت پرواز تھی۔‘‘ انہوں نے چوٹی سے بیس کیمپ تک تقریباً 30 منٹ طویل پرواز کو ''جادوئی...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2025ء) 3 سالوں میں ملک میں بے روزگاری کی شرح میں انتہائی تشویش ناک اضافہ، عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد 3 سالوں میں ملک میں بے روزگاری کی شرح میں 250 فیصد اضافہ ہو جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اور معروف ماہر معیشت نے ملک معیشت سے متعلق تشویش ناک انکشاف کیا ہے۔ ڈاکٹر حفیظ پاشا کے مطابق پاکستان میں اس وقت بیروزگاری کی شرح 22 فیصد ہو چکی ہے جو بیروزگاری کے اعتبار سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے جبکہ عمران خان کے دور حکومت میں یہ شرح صرف 6.5 فیصد تھی ۔ دوسری جانب عمران خان حکومت کے ختم ہونے کے بعد ملکی قرضوں میں...
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف جنگ میں غیبی مدد آئی جب کہ ایران اسرائیل سیز فائر اور ایران کی نظر آنے والی کامیابی کے پیچھے بھی وردی ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت علمائے کرام کے ساتھ محرم الحرام میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد سمیت دیگر اہم مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ قیام امن میں علماء کرام نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی تمام مکاتب فکر...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج پھر نئی تاریخ رقم ہوئی ہے اور اس دوران انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی تاریخی سطح بھی عبور کرگیا۔نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی بازارِ حصص نے شاندار رفتار اختیار کرتے ہوئے تاریخی بلندیوں کو چھونا شروع کر دیا ہے، جس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔جمعرات کے روز پی ایس ایکس میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا اور 100 انڈیکس میں 727 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 31 ہزار 071 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔سٹاک مارکیٹ میں شاندار تیزی...

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سیویل کانفرنس کے موقع پر اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، سٹریٹجک شراکت داریوں کو فروغ دینے پر زو
سیویل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سپین کے شہر سیویل میں جاری چوتھی بین الاقوامی کانفرنس برائے فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ (ایف ایف ڈی فور) کے موقع پر مختلف ممالک اور عالمی اداروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کا مقصد ترقیاتی مالیات، تجارت، ماحولیاتی استحکام اور ادارہ جاتی اصلاحات جیسے شعبوں میں پاکستان کی شراکت داریوں کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ وزیر خزانہ نہ صرف کانفرنس کے مرکزی اجلاسوں بلکہ مختلف ضمنی نشستوں، پالیسی مکالموں اور شراکتی گول میز مباحثوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔دو طرفہ ملاقاتوں کے سلسلہ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نیدرلینڈز کے وزیر خزانہ ایلکو ہائینن سے تفصیلی ملاقات کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج مزید اضافہ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 350ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں افاضے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 800روپے کے اضافے سے 3لاکھ 57ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 685روپے بڑھ کر 3لاکھ 6ہزار 069روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 55روپے کے اضافے سے 3ہزار 871روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 47روپے کے اضافے سے 3ہزار 318روپے کی سطح پر آگئی۔ مزیدپڑھیں:بجٹ کے بعد معروف کمپنی نے اپنی تمام گاڑیوں...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کی 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے میں ٹک ٹاکر سمیت 4 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کے خلاف 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں 4 ملزمان کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔ ملزمان میں نمرہ شاہ، شہریار، يسرا اور شہروز شامل ہیں۔ ملزمہ نمرا نے کہا کہ ہمیں پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ تو ٹیٹو کا نشان ہے۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمہ کا میڈیکل کروانے کی ہدایت...
پنجاب حکومت نے چولستان کے تاریخی قلعوں کی بحالی کے لیے خطیر رقم مختص کی ہے۔ پنجاب حکومت نے چولستان کے صحرا میں موجود 7 تاریخی قلعوں کی بحالی کے لیے 2 ارب 90 کروڑ روپے کے بڑے منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں ایک ارب 89 کروڑ روپے جاری کیے جارہے ہیں، جس کے تحت دراوڑ قلعے پر مرمتی کام کا آغاز کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب کا چولستان، لاہور، راولپنڈی کے لیے اہم منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ اس منصوبے کا اعلان جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری فواد ہاشم ربانی نے کیا، جن قلعوں کی مرمت کی جائے گی، ان میں قلعہ دراوڑ، قلعہ جام گڑھ، قلعہ میر گڑھ، قلعہ موج گڑھ، قلعہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پہلوان بابا دین محمد 104 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ترجمان اسپورٹس بورڈ پنجاب نے بابا دین محمد کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔اسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بابا دین محمد نے 1954 میں منیلا ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈیل حاصل کیا تھا۔بابا دین محمد نے 1954 میں ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔پہلوان دین محمد ہی وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے 1955 میں پہلی بار بھارت کو شکست دی تھی۔پنجاب اسپورٹس بورڈ نے بیان میں مزید بتایا ہے کہ بابا دین محمد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کے لیے امریکا نے جس طرح بنکر بسٹر بم کا استعمال کیا اس نے ہندوستانی دفاعی حکمت عملیوں کو ایک نئی تحریک دی ہے حالانکہ ہندوستان پہلے سے ہی بنکر بسٹر بم پر کام کر رہا تھا لیکن اب اس کی رفتار بڑھ گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے دو بڑے پڑوسی چین اور پاکستان ہمیشہ خطرہ پیدا کرتے ہیں، اس لیے بھارت اس محاذ پر کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتا،اس نے اپنا بنکر بسٹر بم بھی تقریباً تیار کر لیا ہے، اسے حتمی شکل دی جا رہی ہے۔امریکا نے بنکر بسٹر بم کو لے جانے کے لیے B2 اسٹیلتھ بم کا استعمال کیا، لیکن بھارت ایسا...
پاکستان دہشت گردوں کیخلاف برسرپیکار ہے،عالمی برادری تعاون کرے،چیئرمین پیپلزپارٹی دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ، ڈیجیٹل پروپیگنڈا ایک پیچیدہ چیلنج ہے ،عالمی کانفرنس سے خطاب چیٔرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں، عالمی برادری دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون کرے، بھارت خطے میں قیام امن کیلئے مذاکرات کرے۔ڈیجیٹل پروپیگنڈا ایک پیچیدہ چیلنج ہے ۔دنیا کیلئے پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور...
خواتین، بچے، بزرگ اور طبی عملے کے افراد شامل ،رہائشی علاقوں اور خیمہ بستیوں پر فضائی حملے ایف16طیارے اور ڈرونز کا استعمال ، زمینی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ، امدادی مراکز پر نشانہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران غزہ میں بمباری اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید114مسلم شہید ہو گئے۔ شہدا میں خواتین، بچے، بزرگ اور طبی عملے کے افراد شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق یکم جولائی کی دوپہر کے بعد غزہ کے جنوبی علاقوں پر شدید حملے شروع ہوئے، جن میں صرف شام6بجے تک خان یونس، رفح اور دیر البلح میں کم از کم30افراد شہید ہو ئے ، رات گئے جاری فضائی حملوں میں مزید20شہریوں کی لاشیں ملبے تلے سے نکالی گئیں، مجموعی طور پر رات تک شہادتوں کی تعداد50ہو...
فضل عباس اور داور حسین کی خلاف ضابطہ تقرری ،ادارے کو مالی دھچکا ، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف 80 لاکھ اور ایک کروڑ 20 لاکھ کے نقصان کی نشاندہی ، من پسند افراد کی تقرریوں پر عوام کا شدید ردعمل ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سندھ کی رپورٹ برائے 2023-24 نے ادارہ امراض قلب کراچی NICVD میں ہونے والی کرپشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سندھ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ادارہ کے سربراہ ڈاکٹر طاہر صغیر نے اپنی نااہلی اور کرپشن کے باعث تباہی کے کنارے پہنچا دیا ہے۔ ادارے کے سربراہ ڈاکٹر طاہر صغیر نے ہیڈ آف سیکورٹی سید فضل عباس کو تمام قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپائنٹ کیا گیا...
ریاض احمدچودھری بلوچستان پر تحقیق کے نام پر دراصل پاکستان کو توڑنے کی حکمتِ عملی تیار کی جا رہی ہے۔نام نہاد اسٹڈی پراجیکٹ درحقیقت غیر ملکی آقاؤں کے سامنے نہ جھکنے والے غیور بلوچوں کی توہین ہے۔بلوچستان کے حقیقی اور اصل باشندے امن، ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں، وہ پاکستانی شہری ہونے پر فخر کرتے ہیں۔ وہ جن مسائل کا سامنا کرتے ہیں، ان کو ریاست اور عوام مل کر بات چیت اور ترقی کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔اس کے برعکس "میر یار بلوچ” جیسے غیر ملکی ایجنڈا پر کام کرنے والے دہشت گردوں کے ڈیجیٹل ترجمان صرف بربادی چاہتے ہیں۔بطور پاکستانی ہمیں صورتحال کو حقیقی تناظر میں پہچاننا ہوگا۔ ففتھ جنریشن ہائبرڈ وارافئیر میں دشمن صرف سرحدوں...
آواز ۔۔۔۔۔۔ ایم سرور صدیقی کئی دہائیاں پہلے ابراہیمی معاہدے کی بازگشت سنائی دی تھی۔ آج بھی اس کا تذکرہ سننے میں آرہاہے۔ موجودہ عالمی منظر نامے کے تناظرمیں امریکی صدر ٹرمپ کی کوشش اور خواہش ہے کہ ابراہم معاہدے کو وسعت دی جائے۔ دنیا کے تین بڑے مذاہب اسلام ، یہودیت اور عیسائی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ برسر ِ پیکار رہے ہیں۔ لیکن یہ تاریخی حقیقت ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام ان تینوں مذاہب کے لئے بڑے محترم وبرگذیدہ سمجھے جاتے ہیں ۔اسی بنیادپر دنیا میں امن کے قیام کیلئے ابراہیم معاہدے کی ضرورت پیش آئی۔ اس کا محرک امریکہ ہے جو پوری دنیا کو کسی نہ کسی انداز میں اپنا دست ِ نگر بنانا چاہتاہے وہ...
اسلام آباد( صغیر چوہدری) اسلام آباد ہائی کورٹ سے سانحہ نو مئی میں سزا پانے والے پی ٹی آئی کے چار کارکنوں کو بڑا ریلیف مل گیا ۔عدالت نے 9 مئی مقدمات میں سزا پانے والے چار مجرمان کو بری کر دیا۔انسداد دہشت گری نے پی ٹی آئی کے چار کارکنان کو 10۔10 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم سومرو اور جسٹس اعظم خان نے مجرمان کی اپیلوں پر سماعت کی دوران سماعت عدالت نے نو مئی کے کیس میں سزا پانے والے مجرم سہیل خان ، شاہزیب ، اکرم اور میرا خان کو بری کر دیا ،سہیل خان اور شاہزیب کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے ایڈوکیٹ بابر اعوان...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جولائی اور اگست میں تعطیلات کا شیڈول جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ہائیکورٹ کے ججز کی جولائی اور اگست کے دوران تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔آفس آرڈر کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر 2 ماہ تعطیلات کے دوران چھٹی نہیں کریں گے جبکہ جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس بابر ستار جولائی میں چھٹی اور اگست میں کیسز سنیں گے۔جسٹس خادم حسین اور جسٹس اعظم خان اگست میں چھٹی اور جولائی میں دستیاب ہوں گے جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر اگست میں چھٹی پر ہوں گے اور جولائی میں دستیاب ہوں گے۔آفس آرڈر کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق یکم جولائی سے 20 جولائی تک دستیاب ہوں گے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ 2025 میں شرکت سے نہیں روکا جائے گا۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں ممالک کسی کھیلوں کے مقابلے میں آمنے سامنے آئیں گے۔بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے بھارتی وزارت کھیل نے پاکستان کی شرکت کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔بھارتی وزیر کھیل نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم کسی بھی ملک کو بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت سے نہیں روکیں گے، کیونکہ یہ کھیل کے عالمی اصولوں کے خلاف ہے۔ تاہم، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا بھارتی کرکٹ ٹیم کو...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاک سوزوکی موٹرز کمپنی نے مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ میں نافذ کیے گئے نئے ٹیکس اقدامات کے تحت اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں نظرثانی کر دی ہے۔ یہ اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔ کمپنی کی جانب سے ڈیلرز کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، نئی قیمتوں میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی)، سیلز ٹیکس اور نیو انرجی وہیکل (این ای وی) لیوی شامل ہے، البتہ ایڈوانس انکم ٹیکس شامل نہیں کیا گیا۔ پاک سوزوکی نے واضح کیا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ صرف حکومتی ٹیکسوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے، اور کمپنی نے اپنی پروڈکشن یا آپریشنل لاگت میں کوئی اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا۔ سوزوکی گاڑیوں...
لاہور(نیوز ڈیسک) شہرمیں چینی کی قیمتیں بڑھنےکاسلسلہ رک نہ سکا۔50روپے مزیداضافےسے50کلوگرام چینی کاتھیلا9ہزارکاہوگیا،ہول سیل میں چینی182اورپرچون میں190سے192روپے فی کلوبکنےلگی۔پیکنگ والی برینڈڈچینی کی قیمت200 روپے فی کلوسےتجاوزکرگئی۔اسی طرح درجہ اول کاگھی560اوردوم520روپےفی کلوگرام فروخت جاری ہے۔ 10کلوآٹا750اور20کلوگرام آٹا1375تک فروخت ہورہاہے۔ مزیدپڑھیں:کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں آج بھی مطلع ابر آلود ہونے سے موسم خوشگوار ہے جبکہ شہر میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہوچکی ہے، تھرپارکر، ننگر پارکر، مٹھی اور ملحقہ علاقوں میں 5 جولائی تک بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں اس دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا جبکہ 8 سے 11 جولائی کے دوران کراچی میں شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔ شہر میں بادلوں کے ڈیرے ہیں جبکہ کہیں کہیں پھوار ہونے سے موسم خواش گوار ہے لیکن بعض علاقوں میں حبس کی کیفیت بھی برقرار ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جولائی اور اگست کے دوران تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جولائی اور اگست میں تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ آفس آرڈر میں کہا گیا کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر 2ماہ تعطیلات کے دوران چھٹی نہیں کریں گے جبکہ جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس بابرستار کی جولائی میں چھٹی ہوگی ، وہ اگست میں کیسز سنیں گے۔ آفس آرڈر میں کہنا ہے کہ جسٹس خادم حسین ، جسٹس اعظم خان اور جسٹس ارباب طاہر اگست میں چھٹی پرہوں گے ،جولائی میں دستیاب ہوں گے۔ آفس آرڈر کے مطابق جسٹس اعجاز اسحاق 21 جولائی سے30اگست تک چھٹی پر ہوں گے اور یکم سے 20...
ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی الیکشن کمیشن پہنچ گئے، انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے ارکان صوبائی اسمبلی پنجاب کے خلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان الیکشن کمیشن پہنچ گئے، انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے ارکان صوبائی اسمبلی پنجاب کے خلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کر دیا۔ ملک احمد نے سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا۔ 27 جون کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کے...
اسپیکر کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت سامنے آ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے کے معاملے پر ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت سامنے آ گئی۔اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے کے معاملے پر ترجمان قومی اسمبلی کا موقف سامنے آ گیا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ تنخواہ میں اضافے کی سمری اسپیکر یا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے نہیں بلکہ وزارتِ پارلیمانی امور نے تیار کی تھی۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر کی تنخواہ میں اضافے کی سمری وزارتِ پارلیمانی امور نے وفاقی کابینہ کو بھیجی تھی، جسے کابینہ نے منظوری دی۔ بعد ازاں نوٹیفکیشن بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:افغان باشندوں پر اسرائیل کے جاسوس ہونے کا الزام،ایران سے ملک بدری میں تیزی آگئی۔اس سال کم از کم 1.2 ملین افغانی باشندوں کو ایران اور پاکستان سے واپس جانے پر مجبور کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر وطن واپسی افغانستان کی نازک صورتحال کو غیر مستحکم کر سکتی ہے۔پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے کہا کہ 1.2 ملین واپس آنے والے افغانوں میں سے آدھے سے زیادہ ایران سے آئے ہیں۔ایرانی حکومت نے 20 مارچ کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے مطابق افغانی رضاکارانہ طور پر نکل جائیں یا بے دخلی کا سامنا کریں۔ایجنسی کے مطابق، ایران نے اس سال 366,000...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اپنی ہی جماعت کے لوگوں کی سیاست کی وجہ سے آج جیل میں ہیں، ہم ان کی طرح گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرتے۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے محرم الحرام کے حوالے سے حکومت سندھ کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سندھ بھر میں 49 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ نے علمائے کرام سے ملاقاتیں کی ہیں تاکہ محرم الحرام پُرامن طریقے سے گزرے۔شرجیل میمن نے چنگ چی رکشوں کے حوالے سے کہا...
—فائل فوٹو سانحۂ سوات پر کمشنر مالاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ پروونشل انسپیکشن ٹیم کو ارسال کردی گئی۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق زیادہ بارشوں سے دریائے سوات کی سطح 77 ہزار 782 کیوسک تک تھی۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق سیلاب میں 17 سیاح پھنس گئے تھے، 10 سیاحوں کا تعلق سیالکوٹ، 6 کا مردان اور ایک مقامی شخص تھا۔دریائے سوات میں تعمیراتی کام کی وجہ سے پانی کا رخ دوسری جانب کر دیا گیا، پانی کا رخ تبدیل ہونے سے جائے حادثہ پر پانی کی سطح کم تھی، سیاح وہاں پہنچے۔متاثرہ سیاح 8 بج کر 31 منٹ پر ہوٹل پہنچے، 9 بج کر 31 منٹ پر دریا میں گئے، ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کی عقب سے...
بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز قلات سے 27 کلومیٹر شمال مغرب کی جانب تھا۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیااور وہ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروںسے باہرنکل آئے۔ زلزلے کے نتیجے میں جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ Post Views: 7
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی افریقہ کے ایئر چیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور فوجی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں معزز شخصیات نے افواج کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے عملی اقدامات پر گفتگو کی، جبکہ عالمی و علاقائی جغرافیائی سیاسی منظرنامے پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں معزز مہمان کو...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ جات کی متفقہ منظوری دے دی گئی۔ جمعرات کو محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 78 واں اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوا جس میں چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ نے بجٹ کے اہم خدوخال پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں مالی سال 25-2024 کے بجٹ استعمال پر اطمینان کا اظہار اورگزشتہ بورڈ میٹنگ کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ کرکٹ کے فروغ کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے والے ریجن کی ہر سال بھرپور حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت عمدہ پرفارمنس والے ریجن کو انعام...
دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے پر کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی معائنہ ٹیم کو ارسال کردی گئی۔ مذکورہ رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت مون سون بارشوں سے دریائے سوات کی سطح 77 ہزار 782 کیوسک تک تھی۔ سیاح 8 بج کر 31 منٹ پر ہوٹل پہنچے، 9 بج کر 31 منٹ پر ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ کے روکنے کے باوجود دریا میں گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 14 منٹ بعد 9 بج کر 45 منٹ پر پانی کی سطح بڑھنے پر ریسکیو کو کال کی گئی۔ ریسکیو اہلکار کال موصول ہونے کے 20 منٹ بعد یعنی 10 بج کر 5 منٹ پر جائے وقوعہ پر پہنچے۔ یہ بھی پڑھیے: سانحہ سوات: ریسکیو...
پاکپتن اسپتال میں 20 نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر محکمۂ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کر لیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بچوں کی ہلاکت دائیوں اور پرائیویٹ اسپتالوں میں آپریشن کے باعث ہوئی، 15 بچے نجی اسپتال میں پیدا ہوئے، جنہیں حالت خراب ہونے پر سرکاری اسپتال لایا گیا 5 بچوں کی ہلاکت دائیوں کے غیر تربیت یافتہ طریقہ استعمال سے ہوئی، 3 نجی اسپتال سیل کر دیے گئے، اسپتال لائے گئے بچوں کی مائیں ان کے ہمراہ نہیں تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آکسیجن کی عدم فراہمی کے کوئی ثبوت نہیں ملے، اسپتال میں آکسیجن کے 45 سلنڈر تھے، بچوں کی آمد، علاج کے وقت کا کلینیکل آڈٹ کروایا گیا
وفاقی محتسب نے ای او بی آ ئی سے نان رجسٹرڈ کمپنیوں کی تفصیلا ت ما نگ لیں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلا م آباد(سب نیوز)وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے ایمپلا ئز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیو شن کے خلا ف بڑ ی تعداد میں شکا یات کا جائزہ لینے کے لئے سینئر ایڈ وا ئزر احمد فا روق کی سر برا ہی میں ایک معا ئنہ ٹیم ای او بی آ ئی کے علا قا ئی دفتر، اسلام آ باد بھیجی۔ ٹیم میں وفاقی محتسب کے رجسٹرار محمد ثاقب خان، کنسلٹنٹ خا لد سیال، انو سٹی گیشن آ فیسر جمیل احمد اور اے ایل او اعجاز حسین شا مل تھے۔ وفاقی محتسب کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں مزید کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 15 بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.91 فیصد سے 11.76 فیصد کر دی گئی۔ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 30 بیسز کی نمایاں کر دی گئی، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 10.90 فیصد سے کم کرکے10.60 فیصد کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلامک سیونگ اکاوٴنٹ میں منافع کی شرح 59 بیسز پوائنٹس کم کر کے موجودہ شرح کو 9.75 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہداء فیملی ویلفیئر اکاوٴنٹ پر منافع 24 بیسز، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع بیسز پوائنٹس کم...