2025-10-13@17:32:50 GMT
تلاش کی گنتی: 70867

«کے نقصان»:

(نئی خبر)
    غزہ: اسرائیل نواز جرائم پیشہ گینگ نے معروف صحافی صالح الجعفراوی کو شہید کردیا۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق صالح الجعفراوی غزہ شہر کے علاقے صبرہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد تباہی و بربادی کی رپورٹنگ کرتے ہوئے اسرائیلی حمایت یافتہ گینگز کا نشانہ بنے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سال کے دوران اسرائیلی فوج کے ترجمان اور اسرائیلی سوشل میڈیا انلفوئنسرز کی جانب سے بارہا صحافی صالح الجعفراوی کو دھمکیاں دی گئیں تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں حماس کیخلاف مقامی جرائم پیشہ گروہ کو مسلح کرنا شروع کردیا فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل نواز گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کی...
    منیلا: فلپائن کے مختلف علاقے ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھے۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7ریکارڈ کی گئی۔ خبرایجنسی کے مطابق زلزلے کے دوران متعدد مقامات پر لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ فلپائن میں دو روز میں آنیوالا یہ تیسرا زلزلے کا جھٹکا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل بھی فلپائن کے جنوبی ساحلی علاقوں میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا، زلزلے کے بعد کئی ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی اور قریبی ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو فوراً بلند مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی تاہم بعدازاں انتباہ واپس لے لیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے محکمہ ارضیات نے بتایا کہ زلزلہ منڈاناؤ کے علاقے...
    پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے پس منظر میں پاک فوج نے افغانستان کی متعدد سرحدی پوسٹوں پر قبضہ کرتے ہوئے وہاں پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی انگور اڈہ سیکٹر میں رات گئے شروع کی گئی جو اب بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ مؤثر اور جارحانہ انداز میں کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں افغان فورسز کی متعدد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ کئی اہلکار پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پاک فوج نے افغانستان کی 19 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا جہاں سے پاکستان کے خلاف حملے کیے جاتے تھے۔ پاک فوج کی پیش قدمی دیکھتے...
    سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: اہم آئینی مقدمہ: سپریم کورٹ میں 26ویں ترمیم کے قانونی جواز پر بحث شروع سماعت کے دوران سپریم کورٹ بار کے سابق صدور کے وکیل عابد زبیری نے دلائل پیش کیے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ کیا کسی جماعت کا یہ حق بنتا ہے کہ بینچ ہٹا کر دوسرا بینچ بنایا جائے؟ کیا ہم پابند ہیں کہ بینچ...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پہلے افغان بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، پھر انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔ کراچی میں گذری میٹرنٹی ہوم میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاھ نے کہا کہ وزیر صحت کے ہمراہ گذری کے میٹرنٹی ہوم میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے، 7 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ایک کروڑ چھ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پولیو کا مرض صرف پاکستان اور افغانستان میں ہے، شہید بی بی نے اپنی بیٹی آصفہ بھٹو کو پولیو کے قطرے...
    تہران: ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے غزہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران اپنے عوام پر حملہ کرنے اور دھمکیاں دینے والے ممالک کے ساتھ ایک میز پر نہیں بیٹھ سکتا۔ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کو اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا، تاہم ایرانی صدر اور وزیرِ خارجہ دونوں نے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم ان لوگوں سے بات چیت نہیں کر سکتے جنہوں نے ایرانی عوام پر حملے کیے، ہمیں پابندیوں اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا۔” یاد رہے...
    نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا قائد عمران خان ملٹری آپریشن کے خلاف تھا تو ہم بھی اس کے بالکل خلاف ہیں، ملٹری آپریشن دہشت گردی کا حل نہیں، دنیا بھر میں مذاکرات کی طرف آیا جارہا ہے۔ اپنے انتخاب کے بعد اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے لیڈر پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر کا انتہائی مشکور ہوں، اس نے مجھ  جیسے ادنی کارکن جو مڈل کلاس سے تعلق رکھتا ہے، جس کا نہ کوئی بھائی نہ بچہ سیاست میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے نام کے ساتھ زرداری یا بھٹو نہیں ہے، اپنی محنت کرکے اس عہدے تک پہنچا ہوں، میں اپنے قائد کا اس لئے بھی شکر...
    میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں، نو منتخب وزیر اعلیٰ کے پی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا قائد عمران خان ملٹری آپریشن کے خلاف تھا تو ہم بھی اس کے بالکل خلاف ہیں، ملٹری آپریشن دہشت گردی کا حل نہیں، دنیا بھر میں مذاکرات کی طرف آیا جارہا ہے۔ اپنے انتخاب کے بعد اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے لیڈر پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر کا انتہائی مشکور ہوں، اس نے مجھ جیسے ادنی کارکن جو مڈل کلاس سے تعلق رکھتا ہے، جس کا نہ کوئی...
    قیدیوں کی رہائی کے موقع پر جنوبی غزہ کے نصر اسپتال میں حماس کے نقاب پوش ارکان موجود تھے، جہاں ریڈ کراس کی ٹیمیں بھی پہنچیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت 20 اسرائیلی قیدیوں کو بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کر دیا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس معاہدے کے تحت اسرائیل اپنی جیلوں سے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ یہ معاہدہ دو سال سے جاری جنگ کے خاتمے کی سمت ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ایک پائیدار امن عمل کی بنیاد رکھنا ہے۔ قیدیوں کی رہائی کے موقع پر جنوبی غزہ کے نصر اسپتال میں حماس کے...
    غزہ امن معاہدہ: فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام 20 اسرائیلی یرغمالی رہا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز غزہ امن معاہدے کے تحت فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا جب کہ اسرائیل کی جانب سے 1700 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جارہی ہے۔عرب میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ حماس نے آج مرحلہ وار تمام 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے، پہلے مرحلے میں 7 اورہ دوسرے مرحلے میں 13 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس آج 28 یرغمالیوں کی لاشوں کو بھی اسرائیل کے سپرد کرے گی جب کہ 1700فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں سے بسوں میں سوار ہو کر غزہ اور مغربی...
    ویب ڈیسک: پرائیویٹ حج سکیم کے تحت بکنگ میں چار دن باقی رہ گئے. پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 44 ہزارعازمین کی بکنگ مکمل ہوگئی اور 16 ہزار نشستیں باقی رہ گئی ہیں۔سعودی وزارت حج احکامات کےتحت پرائیویٹ سکیم بکنگ مدت میں اضافہ ممکن نہیں اوروزارت مذہبی امور حج بکنگ میں تیزی کیلئےپرائیویٹ آپریٹرزکو تحریری ہدایت بھی دے چکی ہے۔ 25 روز میں پرائیویٹ حج آپریٹرز تقریباً 23 ہزارعازمین کی بکنگ کرسکے،گزشتہ برس رہ جانےوالے 21 ہزار 654 عازمین کوبھی اگلے سال حج پربھجوایا جائےگا،پرائیویٹ حج سکیم کےتحت بکنگ کا آغاز 19 ستمبر کو کیا گیا تھا۔  پنجاب بار کونسل کے انتخابات قریب آگئے
     علی ساہی :سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کاربن کنٹرول اور ٹریفک مسائل کے حل کے لیے ایک اہم تجویز پیش کر دی۔  ان کے مطابق روزانہ 8 سے 10 لاکھ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں شہر میں داخل ہوتی ہیں جبکہ 4 سے 5 لاکھ گاڑیاں شہر سے باہر جاتی ہیں، جس سے سموگ، ٹریفک جام اور حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سی ٹی او نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ہونے والے حادثات کو مدنظر رکھتے ہوئے تجویز دی ہے کہ قریبی شہروں کو ای بس سروس اور میٹرو ٹرین سے منسلک کیا جائے, پہلے مرحلے میں لاہور سے قصور، ننکانہ صاحب، اور شیخوپورہ کے لیے ای بس سروس کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کا آج ہونے والا انتخاب غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک علی امین کا استعفی منظور نہیں ہوتا وزیراعلی کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مطابق خیبرپختونخوا میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر صوبے کے 30 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ تاہم، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس انتخاب کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کا آج ہونیوالا انتخاب غیر آئینی ہوگا، جب تک علی امین کا استعفی منظور نہیں ہوتا وزیراعلی کا انتخاب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقد ہونے والی غزہ امن سربراہی کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران اُن ممالک کے ساتھ ایک میز پر بیٹھنے کو تیار نہیں جو ایرانی عوام پر حملے اور دھمکیاں دے چکے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ اگرچہ ایران کو اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، تاہم صدر اور وزیر خارجہ دونوں نے اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا، “ہم ان قوتوں کے ساتھ بات چیت نہیں کر سکتے جنہوں نے ایرانی...
    کراچی: ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کوچ مقرر کردیا۔  اس تقرری کے بعد ڈیرن سیمی اب ویسٹ انڈیز کے تینوں فارمیٹس میں کوچ بن گئے، وہ اسے قبل ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کے بھی کوچ تھے۔  بورڈ کے مطابق سیمی یکم اپریل 2025 سے ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، وہ آندرے کولی کی جگہ لیں گے، جو سردست ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کررہے ہیں۔  بطور کھلاڑی انہوں نے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 2 ٹی20 ورلڈ کپ (2012 اور 2016) جتوائے، یہ ویسٹ انڈیز کے لیے تاریخی کامیابیاں تھیں۔  ٹیسٹ ٹیم کا کوچ مقرر ہونے پر ڈیرن سیمی نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنا...
    کراچی: پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 3 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔  یہ کارنامہ انہوں نے اتوار کو لاہور میں جنوبی افریقہ کیخلاف شروع ہونے والی سیریز کے ابتدائی دن انجام دیا، وہ اس کارنامہ سے محض 2 رنز کی دوری پر تھے۔  بابراعظم یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بیٹر کے علاوہ دنیا کے آٹھویں کھلاڑی بنے ہیں، بابر اب تک ٹیسٹ چیمپئن شپ مقابلوں میں 18 نصف سنچریاں اور 8 سنچریاں بھی بناچکے ہیں۔  ان کے علاوہ چیمپئن شپ میں 3000 یا زائد رنز بنانے والوں میں جو روٹ (6080)، بین اسٹوکس (3616)، زیک کرولی (3041)، اسٹیون اسمتھ (4278)، مارنس لبوشین (4225)، ٹریوس ہیڈ (3300) اورعثمان خواجہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر کی تاخیر سے تشخیص خواتین کی جانوں کے ضیاع کی بڑی وجہ ہے،جلد تشخیص والے ممالک میں 90 فیصد سے زائد خواتین صحت یاب ہو جاتی ہیں۔پیرکوپی پی پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے حوالے سے اپنے پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ بریسٹ کینسر پاکستانی خواتین میں سب سے عام مرض بن چکا ہے، ہر نو میں سے ایک پاکستانی خاتون کو زندگی میں بریسٹ کینسر کا خطرہ ہے، پاکستان میں روزانہ سو سے زائد خواتین بریسٹ کینسر سے جاں بحق ہو...
    جسٹس (ر) جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹریبونل کے چیئرمین مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس (ریٹائرڈ) محمد جنید غفار کو کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کا چیئرمین تعینات کردیا۔ کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل ایک قانونی ادارہ ہے جو کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلوں کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کرتا ہے۔ اس سے قبل کمپٹیشن اپلیٹ ٹربیونل کے چئیرمین جسٹس (ر) سجاد علی شاہ 13اگست 2025 کو 68 سال کی عمر مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے تھے جنہیں 25فروری 2025 کو ٹربیونل کا چئیرمین مقرر کیا گیا تھا۔ اپنے مختصر مگر فعال تعیناتی کے دوران انہوں نے ٹربیونل میں زیرِ التوا مقدمات میں سے تقربیاً...
    ’جیو نیوز‘ گریب نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پرچی سے وزیراعلیٰ نہیں بنا، میں محنت کر کے یہاں پہنچا ہوں۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنے لیڈر کا شکر گزار ہوں، میرا تعلق قبائلی ضلع سے ہے۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ میرا تعلق قبائلی اضلاع کے متوسط خاندان سے ہے، میرا نہ والد، نہ بھائی اور نہ رشتہ دار سیاست دان ہیں۔ محمد سہیل آفریدی خبیر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخبعلی امین گنڈاپور ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ محمد سہیل آفریدی خبیرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے جبکہ اپوزیشن نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔خیبر پختونخوا اسمبلی...
    —فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر خیبرپختونختوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کل وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف عدالت جائے گی۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تو کل تک سمجھ رہے تھے کہ استعفیٰ منظور ہوا، اس لیے امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔ ڈاکٹر عباد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرآئینی ہے، ان کے وکیل کہہ رہے ہیں یہ ٹھیک ہے، ہم کہہ رہے ہیں یہ غلط ہے۔ محمد سہیل آفریدی خبیرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخبعلی امین گنڈاپور ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ استعفیٰ منظور ہو گیا اس لیے امیدوار لائے۔محمد سہیل آفریدی خبیرپختونخوا...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2025ء ) گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے صوبے کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی قرار دے دیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب تک علی امین کا استعفی منظور نہیں ہوتا وزیراعلی کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا، نئے وزیر اعلی خیبرپختونخواہ کا نوٹیفکیشن کون گرے گا؟ علی امین گنڈاپور کے استعفے سے مطمئن نہیں ہوں، اطمیناں میرا آئینی حق ہے، علی امین بدھ کو میرے پاس آجائیں، انہیں چائے بھی پلاؤں گا اور استعفی بھی منظور ہو جائے گا۔ قبل ازیں گورنر خیبرپختونخواہ کی طرف سے علی امین گنڈا پور کا استعفی اعتراض کے ساتھ واپس کیا جاچکا ہے، ان کا کہنا تھا...
    بیان میں جموں و کشمیر کو غلط طور پر بھارت کا حصہ قرار دینے کا حوالہ دیا گیا ہے جو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حقائق اور علاقے کی قانونی حیثیت سے متصادم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قانونی ماہرین نے نئی دہلی میں طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ جاری ایک مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں و کشمیر کو بھارت کے اٹوٹ انگ کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے اسے بے بنیاد، گمراہ کن اور کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پہلے ہی بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور...
    معروف اداکارہ سنگیتا بجلانی نے جولائی میں اپنے فارم ہاؤس پر ہونے والی چوری اور توڑ پھوڑ کے واقعے کے بعد اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ لائسنس کی درخواست دی ہے۔ انہوں نے پونے رورل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ سنگھ گل سے ملاقات کر کے کیس کی تحقیقات میں تاخیر پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سنگیتا بجلانی کے فارم ہاؤس میں نامعلوم افراد نے نقدی، ٹی وی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کیں اور گھر کی دیواروں پر فحش گرافٹی بھی کی۔ پولیس کے مطابق چوری ہونے والی نقدی تقریباً 50,000 روپے اور ٹی وی کی قیمت 7,000 روپے بتائی گئی ہے۔ اداکارہ نے واقعے کو ’گہرا تکلیف دہ‘ اور ’ذہنی طور پر صدمہ پہنچانے والا‘ قرار دیا...
    ویب ڈیسک: سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ مکالمے ہوئے، تاہم سماعت کل تک کے  لیے ملتوی کردی گئی۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان نے کی۔  سماعت کے دوران مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل پیش کیے۔ وکیل فروغ نسیم نے مؤقف اختیار کیا کہ مقررہ تاریخ کے بعد ٹیکس نافذ نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقع پر جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ یہ معاملہ آج تک واضح کیوں نہیں ہو سکا؟ ہر بار یہی مسئلہ دوبارہ زیر بحث آ جاتا ہے۔ پنجاب بار کونسل کے انتخابات قریب...
    ذرائع کے مطابق کانگریس کے صدر نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2013ء سے 2023ء کے درمیان دلتوں کے خلاف جرائم میں 46فیصد اور آدیواسیوں کے خلاف جرائم میں 91فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ بی جے پی کی زیرقیادت حکومت ایک جاگیردارانہ ذہنیت کو پروان چڑھا رہی ہے جس سے پسماندہ برادریوں کے خلاف تشدد اور امتیازی سلوک میں اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کانگریس کے صدر نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2013ء سے 2023ء کے درمیان دلتوں کے خلاف جرائم میں 46فیصد اور آدیواسیوں کے خلاف جرائم میں 91فیصد اضافہ...
    سڈنی: آسٹریلیا کی سب سے بڑی ایئرلائن کینٹس (Qantas) نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال ہونے والے بڑے سائبر حملے میں چوری ہونے والا کسٹمر ڈیٹا اب آن لائن شیئر کر دیا گیا ہے۔ اس حملے میں تقریباً 57 لاکھ صارفین کی ذاتی معلومات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ حملہ Salesforce نامی سافٹ ویئر کمپنی کے ذریعے کیا گیا، جس کے تحت Disney، Google، IKEA، Toyota، McDonald’s، Air France اور KLM جیسی بڑی کمپنیوں کا ڈیٹا بھی چوری ہوا تھا۔ ہیکرز ان معلومات کو تاوان کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ کینٹس کے مطابق متاثرہ ڈیٹا میں کسٹمرز کے نام، ای میل پتے، فون نمبر، تاریخِ پیدائش اور سفر کی تفصیلات شامل ہیں، تاہم...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسمبلی محمد سہیل آفریدی نے کہا ہےکہ میں مڈل کلاس کا نمائندہ ہوں،میرے نام کے ساتھ زرداری، شریف نہ بھٹو ہے،پرچی وزیراعلیٰ نہیں بنا، اپنی محنت سے یہاں تک پہنچاہوں۔ خیبرپختونخوااسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہاکہ یہاں تک اپنی محنت سے پہنچا ہوں،پرچی سے وزیراعلیٰ نہیں بنا،میرا بھائی، والد، چچااور داداسیاست میں نہیں،میرے نام کے ساتھ زرداری، شریف نہ بھٹو ہے،پرچی وزیراعلیٰ نہیں بنا، اپنی محنت سے یہاں تک پہنچاہوں،میں مڈل کلاس کا نمائندہ ہوں،ہم نےذات پات، فرقہ واریت اور طبقاتی فرق ختم کرنا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کو بھی  کہنا چاہتا ہوں کہ ہم ابھی بھی آپ سے محبت کرتے ہیں،،مگر اداروں کا کام پارلیمان...
    سعودی عرب کی ویژن 2030 نے مدینہ منورہ کو روحانیت، استدامت اور جدیدیت کے حسین امتزاج میں ڈھال دیا ہے، جہاں مقدس روایات اور مستقبل کی ترقی ہم آہنگ نظر آتی ہیں۔ اس وژن کے تحت مدینہ کو مذہبی و ثقافتی سیاحت کا عالمی مرکز بنانے، معیشت کو وسعت دینے اور شہری زندگی کے معیار کو بلند کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ہر قسم کے ویزا ہولڈر عمرہ کے مناسک ادا کر سکتے ہیں، سعودی عرب کا اعلان گزشتہ برسوں میں شہر کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ ہوٹلوں اور رہائشی سہولتوں کی توسیع کے ساتھ زائرین کی سالانہ گنجائش کو 30 لاکھ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سیاحتی...
    مستعفی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں امن وامان اور دہشتگردی کا مسئلہ ہے، اس کا ایک ہی حل ہے کہ قیدی نمبر 804 (بانی پی ٹی آئی عمران خان) کے ساتھ بیٹھیں۔ کے پی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  سہیل آفریدی کو ایڈوانس مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کو یقین دلاتا ہوں کہ اس سفر میں ان کے ساتھ ہوں، ملک میں انصاف کے لئے جو جنگ ہے ہم ملکر لڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا حکم ہوا،  اسی روز استعفیٰ دے دیا،  جس طرح جمہوریت کے ساتھ ساتھ جان بوجھ کر کیا جارہا ہے، باز آجائیں،  ہماری پارٹی ہماری مرضی ہے،ان کو جمہوریت کا راستہ نہیں...
    خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ،، سہیل آفریدی 90ووٹ لے کرنئے وزیراعلیٰ منتخب،سہیل آفریدی نے صوبائی اسمبلی کے 90ارکان کے ووٹ حاصل کئے ،قائدایوان منتخب ہونے کیلئے 73ووٹ درکارتھے،اپوزیشن جماعتوں کاانتخابی عمل کابائیکاٹ، ،نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا، پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا تھا-
    —فائل فوٹو خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللّٰہ نے کہا ہے کہ ایک وزیراعلیٰ کے ہوتے ہوئے دوسرے کا انتخاب نہیں ہو سکتا۔کے پی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، یہ عمل غیر قانونی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس کا حصہ نہیں بننا چاہتے، علی امین گنڈاپور نے دو دفعہ استعفیٰ دیا ہے۔ آئین کے مطابق جب آپ استعفے دیں تو منظور ہونے کے بعد کابینہ سے ڈی نوٹیفائی ہوگا۔ خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، اسمبلی کا اجلاس شروع، اپوزیشن کا واک آؤٹعلی امین گنڈاپور ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے...
    محمد سہیل آفریدی خبیرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے جبکہ اپوزیشن اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئی۔سہیل آفریدی کو 90 اراکین صوبائی اسمبلی نے منتخب کیا۔خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت جاری ہے۔اسپیکر نے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے عمل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ 5 منٹ تک گھنٹیاں بجائی جائیں گی، غیر حاضر اراکین واپس آجائیں، اندر جو اسمبلی میں ہیں انہیں باہر جانے کی اجازت نہیں۔ اراکین اسمبلی لابی کے گیٹ پر موجود رجسٹرڈ میں اپنے ناموں کا اندراج کریں۔اسپیکر بابر سلیم سواتی نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ جو استعفیٰ علی امین نے 8 اکتوبر کو دیا تھا، اس کے متعلق آج تصدیق ہو رہی ہے، گورنر کا اقدام مکمل...
    اسلام ٹائمز: جب مغرب کی اذان کی صدا بلند ہوئی، ہم سکردو واپس پہنچ چکے تھے۔ دل میں سکون، ذہن میں یادیں اور لبوں پر شکر کا کلمہ۔ یہ پورا دن ایک مطالعاتی سفر کے ساتھ ساتھ روح و عقل کی تجدید کا باعث بھی تھا۔ یتیم بچوں کے چہروں پر خوشی، علماء و محققین کی صحبت سے حاصل ہونے والا علم اور بلتستان کی سرزمین میں سانس لیتی علمی و روحانی وراثت، سب نے مل کر اس سفر کو ایک مقدس تجربہ بنا دیا۔ شگر کی فضاؤں میں تاریخ، عرفان اور انسانیت کی خوشبو گھلی ہوئی تھی اور واپسی پر دل یہی کہہ رہا تھا کہ ایسے اسفار بار بار نصیب ہوں، تاکہ ہم اپنی مٹی کے ان روشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں شروع ہوا، جہاں علی امین گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان نے استعفے کا کہا تو انہوں نے اسی روز اپنے قائد کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری عمل کو تماشا نہ بنایا جائے، جو کچھ گزشتہ دنوں میں ہوا، وہ اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ گزشتہ 19 ماہ کی کارکردگی ریکارڈ پر موجود ہے، جب انہیں حکومت ملی تو خزانے میں صرف 18 دن کی تنخواہوں کے پیسے تھے، جبکہ...
    پنجاب: پہلی بار اینٹوں کے بھٹوں کی ماحولیاتی کمپلائنس رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) محکمہ ماحولیات پنجاب نے موٹروے کے اطراف واقع اینٹوں کے بھٹوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ماحولیاتی کمپلائنس رپورٹ جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ای پی اے کی ٹیموں نے سیاہ دھواں خارج کرنے والے تمام بھٹوں کو مکمل طور پر میپ کر لیا، حکام کے مطابق اب تک کسی بھٹے کو سیل کرنے، مسمار کرنے، جرمانہ عائد کرنے یا ایف آئی آر درج کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ ای پی اے کی ٹیموں نے موٹروے کے گرد 108 بھٹوں کی جامع انسپیکشن مکمل کی...
    امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات کی خبروں کی تصدیق ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کو حال ہی میں کیلیفورنیا کے ساحل سانتا باربرا کے قریب پیری کی یاٹ ’’کاراول‘‘ (Caravelle) پر ایک دوسرے کے ساتھ محبت بھرے لمحات گزارتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 40 سالہ کیٹی پیری اور 53 سالہ جسٹن ٹروڈو یاٹ کے بالائی حصے میں ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور بوسہ لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس سے مہینوں سے گردش کرتی افواہوں کی باضابطہ تصدیق ہوگئی۔ دونوں انتہائی پُرسکون نظر آئے اور اردگرد موجود سیاحوں کی موجودگی سے بالکل بے فکر دکھائی دیے۔...
    نیو دہلی(نیوز ڈیسک)مشہورموسیقار اے آر رحمان نے بالی وڈ کی 2008 کی مشہور فلم جودھا اکبر کے دل کو چھولینے والے گانے خواجہ میرے خواجہ کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے اس کی تیاری اور پس منظر سمیت تفصیلات سے پہلی بار مداحوں کو آگاہ کردیا۔ بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اے آر رحمان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے مشہور گانے خواجہ میرے خواجہ اور فلم سلم ڈاگ ملینیئر کے لیے ملنے والے آسکر ایوارڈ پر بات کی۔ اے آر رحمان نے خواجہ میرے خواجہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انکشاف کیا کہ یہ گانا دراصل فلم جودھا اکبر کے لیے نہیں لکھا گیا تھا جیسا اکثر لوگ سمجھتے ہیں بلکہ...
    کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینیئر غلام محمد صفی نے بھارت اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں جموں و کشمیر سے متعلق دیے گئے بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، پریس کانفرنس میں پیش کیا گیا موقف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے، جو کشمیر کو ایک غیر طے شدہ تنازعہ قرار دیتی ہیں اور اس کے حل کے لیے کشمیری عوام کی آزادانہ رائے شماری کو واحد راستہ تسلیم کرتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کشمیری حریت رہنما عبدالغنی بھٹ آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے...
    وشاکا پٹنم(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے بھارت کے خلاف 331 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرکے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ وشاکا پٹنم کے میدان پر کھیلے گئے اس ہائی اسکورنگ مقابلے میں بھارتی بیٹنگ لائن نے ابتدا میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ اوپنرز سمرتی مندھانا اور پراتیکا راول نے 155 رنز کی دھواں دار شراکت سے بنیاد رکھی۔ سمرتی نے 80 اور پراتیکا نے 75 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ بعد ازاں ہرلین دیول (38)، جمائما روڈریگز (33) اور رچا گھوش (32) نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ بھارتی ٹیم 49 ویں اوور میں 330 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا...
    لاہور: افغان اشتعال انگیزی کے مؤثر اور بھرپور جواب پر پاک فوج کے حق میں خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔ یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی بہادر، مدبر اور جرات مند قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پاک فوج نے مشکل حالات میں جس پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے، وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ایوان نے وزیراعظم شہباز شریف کے اس واضح عزم کی...
    سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان آف جوہر کپ میں برطانیہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، پہلے ہی کوارٹر میں اُن کے کھلاڑیوں نے تین گول کرکے ٹیم کی پوزیشن مضبوط کرلی، ہنری میرکھم نے دو اور جونی ہیبٹ نے ایک گول کیا۔ دوسرے کوارٹر میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے خسارہ کم کیا لیکن اس کے بعد پاکستان جونئیر ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ پاکستان ٹیم ملنے والے پنالٹی اسٹروک سے بھی فائدہ نہیں اُٹھاسکی جو سفیان خان نے ضائع کردیا۔ تیسرے کوارٹر میں کوئی گول نہیں ہوا،...
    غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت 7 اسرائیلی یرغمالیوں کو بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کر دیا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس معاہدے کے تحت اسرائیل اپنی جیلوں سے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ یہ معاہدہ دو سال سے جاری جنگ کے خاتمے کی سمت ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ایک پائیدار امن عمل کی بنیاد رکھنا ہے۔ یرغمالیوں کی رہائی کے موقع پر جنوبی غزہ کے نصر اسپتال میں حماس کے نقاب پوش ارکان موجود تھے، جہاں ریڈ کراس کی ٹیمیں بھی پہنچیں۔ دوسری جانب اسرائیل میں فوجی کیمپ رئیم کے باہر اور تل ابیب کے “یرغمالی چوک” میں...
    لاہور: پنجاب ماحولیاتی تحفظ ادارے (ای پی اے) نے تاریخ میں پہلی بار موٹروے کے اطراف اینٹوں کے بھٹوں کی ماحولیاتی مطابقت (کمپلائنس) رپورٹ جاری کر دی ہے۔ یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کیا گیا، جس کے تحت کالا یا سیاہ دھواں خارج کرنے والے تمام بھٹوں کا مکمل ریکارڈ تیار کیا گیا۔ ای پی اے ٹیموں نے موٹروے کے گرد 108 بھٹوں کی جامع جانچ کی، جن میں سے 71 بھٹے جدید ’’زگ زیگ‘‘ ٹیکنالوجی پر چل رہے ہیں اور سفید دھواں خارج کرتے ہوئے ماحولیاتی اصولوں کے مطابق فعال پائے گئے، جبکہ 37 بھٹے غیر فعال تھے جن سے کسی قسم کا اخراج نہیں ہو رہا تھا۔ ہر بھٹے کی جی...
    سوشل میڈیا اسٹار سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی دنانیر مبین ایک بار پھر ایوارڈ شو کے ریڈ کارپٹ پر پیش آنے والے دلچسپ واقعے کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ ’پاوری ہو رہی ہے‘ وائرل ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی دنانیر اس وقت امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ایک ایوارڈ تقریب میں شریک تھیں، جہاں ریڈ کارپٹ پر چلتے ہوئے وہ اچانک لڑکھڑا گئیں، تاہم انہوں نے توازن بحال کرتے ہوئے خود کو گرنے سے بچا لیا۔ تقریب میں دانانیر نے ہلکے نیلے رنگ کا چمکدار سلکی گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا۔ اس سئ قبل بھی ایک ایوارڈ شو میں دنانیر اس ہی طرح لڑکھڑا کر گِر پڑیں تھیں تب انہیں ساتھی اداکار خوشحال خان...
    (ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ کے انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ کی زیرصدارت اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیاہے، اجلاس میں جے یو آئی ف کے پارلیمانی لیڈرمولانا لطف الرحمان اور اکرم خان درانی بھی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم بھی اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی عمل میں شرکت پر راضی نہیں کرسکے۔قبل ازیں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے استعفوں پر اعتراض اٹھا دیا تھا، گورنر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے مبینہ دو استعفے موصول ہوئے جس میں کیے گئے دستخظ میں مشابہت...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوااسمبلی ڈاکٹر عباداللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہ ہو تو نیا انتخاب غیرآئینی ہے،ہم اس غیر آئینی عمل کا حصہ نہیں بن سکتے۔ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا بائیکاٹ کردیا۔ خیبرپختونخوااسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہ علی امین گنڈاپور کو اب بھی وزیراعلیٰ مانتا ہوں،یہ غیرآئینی اقدام ہے، واک آؤٹ کر رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ کے اظہار خیال کے دوران ایوان میں شور شرابہ ہوا۔ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا بائیکاٹ کردیا۔ بانی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،علی امین گنڈاپور مزید :
    خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا،،شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ صبح 10 بجے ہو گی۔پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی سمیت 4 امیدوار میدان میں آگئے، تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان، پیپلزپارٹی کے ارباب زرک اور ن لیگ کے سردار شاہجہان بھی شامل ہیں۔اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد وزیراعلی کی دوڑ سے باہر ہوگئے، اپوزیشن جماعتوں میں کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہو سکا، پی ٹی آئی اپنے وزیراعلیٰ کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کیلئے متحرک ہوگئی، تحریک انصاف نے ن لیگ اور اے این پی سے تعاون مانگ لیا۔پی ٹی آئی وفد کی وفاقی وزیر امیر مقام اور اے این پی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں، دونوں جماعتوں...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2025ء ) اپوزیشن جماعتوں نے نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حزب اختلاف کی جانب سے فیصلہ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا، اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ استعفیٰ ابھی تک قبول نہیں ہوا ، یہ کیسے ہوسکتا ہے ایک وزیر اعلیٰ کے ہوتے ہوئے دوسرے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جائے؟ حکومت کے پاس اکثریت ہے تھوڑا صبر کرلیں۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی، خیبرپختونخواہ کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے مجموعی طور پر...
    وفاقی وزارتِ داخلہ نے ملک میں مقیم پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان باشندوں کے مستقبل کے حوالے سے اہم پالیسی فیصلوں کے لیے آج اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔وزارت داخلہ کے اس ہنگامی اجلاس میں 13 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی قانونی حیثیت، قیام یا واپسی کے متعلق حتمی حکمت عملی طے کیے جانے کا امکان ہے۔وزارتِ داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اس اجلاس میں نادرا، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے حکام، ڈی جی ایف آئی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور حساس اداروں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی او آر کارڈ ہولڈرز افغان باشندوں کی...
    اسرائیلی وزیراعظم آفس نے بتایا کہ فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد چھوڑ دیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم آفس کی ترجمان شوش بڈروشن نے بتایا کہ ہمیں جیسے ہی اس خبر کی تصدیق ملے گی کہ اسرائیلی یرغمالیوں کا گروپ اسرائیل کی حدود میں داخل ہوگیا ہے اس کے فوراً بعد فلسطینی قیدیوں کو روانگی کے لیے تیار بسوں میں سوار کروادیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ وہ پُرامید ہیں کہ غزہ میں قید یرغمالیوں کو پیر کی صبح رہا کردیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ ہمارے 20 زندہ یرغمالیوں کو ایک ساتھ رہا کرکے ریڈ کراس بھیجا جائے گا۔ اطلاعت کے...
    وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہیئے۔ موجودہ موقف اور جدوجہد کامیابی تک جاری رہے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس جنگ میں کامیابی حاصل کریں گے۔ گزشتہ اقتدار کے دوران عمران خان کے حکم پر اسی دن استعفیٰ بھی دے دیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: گورنر خیبر پختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر اسی دن استعفیٰ دیا تھا،...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ  بانی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، بانی پی ٹی آئی ہمارے بچوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ چاہتے ہیں ملک میں قانون کی بالادستی ہو، ملک میں جمہوریت کے ساتھ مذاق ہو رہا ہے۔ ان کاکہناتھا کہ تنخواہ دینے کے بعد بھی خزانے میں اربوں روپے موجود ہیں،گورنر فیصل کریم کنڈی کے حلقے کیلئے ترقیاتی فنڈز دیئے، علی امین گنڈاپور کاکہناتھا کہ بانی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،بانی پی ٹی آئی ہمارے بچوں کے مستقبل کی جنگ لڑ...
    مریدکے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی نے انتشار پسند گروہ کو منتشر کر دیا۔ جب انتشار پسندوں کو منتشر کرنے کی کارروائی شروع ہوئی تو تحریک لبیک پاکستان (TLP) کے کارکنوں نے پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کیا۔ بعد ازاں انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا۔ نتیجتاً قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی جان کے دفاع میں محدود کارروائی کرنا پڑی۔ جانی نقصان پولیس / رینجرز شہید: 1 (ایس ایچ او) زخمی: 48 (جن میں سے 17 گولی لگنے سے زخمی ہوئے) یہ بھی پڑھیے اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدے کے بعد کون سا...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،مارکیٹ کھلتے ہی 15 سو سے زائدپوائنٹس کی مندی سے کاروبار کا آغاز ہوا ہے، مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 63 ہزار اور 62 ہزار پوائنٹس کی دو حدیں گنوا بیٹھی ہے،واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 98 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز...
    وزیراعلیٰ کے انتخاب سے پہلے بڑی ہلچل، علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ پر اعتراض WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے استعفوں پر اعتراض اٹھا دیا۔ گورنر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے مبینہ دو استعفے موصول ہوئے۔ جس میں کیے گئے دستظ میں مشابہت نہیں رکھتے۔ اس وقت میں پشاور سے باہر ہوں لہذا وزیر اعلی 15 اکتوبر دوپہر تین بجے گورنر ہاوس آجائے تاکہ مبینہ استفعوں کی آئین کے مطابق تصدیق ہوسکے۔ دوسری جانب علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہ ہوا لیکن خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے میدان...
    وزیراعلیٰ کے انتخاب کامعاملہ، اپوزیشن جماعتوں کا انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس) خیبرپختونخوا کے اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ کے انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔ اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ کی زیرصدارت اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔ اجلاس میں جے یو آئی ف کے پارلیمانی لیڈرمولانا لطف الرحمان اور اکرم خان درانی بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم بھی اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی عمل میں شرکت پر راضی نہ کرسکے۔ قبل ازیں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے استعفوں پر اعتراض اٹھا دیا...
    اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) نے سعودی عرب کی افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی اپیل کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اندرونی و بیرونی مسائل پر غور کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیرِاعلیٰ کو اقتدار کی منتقلی میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ اسلام آباد میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر ہونے والے ٹی ٹی اے پی کے اجلاس میں اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سلمان اکرم راجا، اسد قیصر، محمد زبیر، علامہ احمد رضوی، ساجد ترین، زین...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) 1997 کے تحت سزا یافتہ قیدی کسی بھی قسم کی عام یا خصوصی معافی یا رعایت کے قانونی طور پر حقدار نہیں ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 21-ایف واضح طور پر دہشت گردوں کو کسی بھی قسم کی معافی یا سزا میں کمی کے حق سے خارج کرتی ہے، اس حوالے سے کسی تشریح یا نرمی کی کوئی گنجائش نہیں۔ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس نجم الدین منگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 2023 اور 2024 میں دائر کی گئی متعدد آئینی درخواستوں پر...
    غزہ امن معاہدہ: فلسطینی قیدیوں کے بدلے پہلے مرحلے میں 7 اسرائیلی یرغمالی رہا، ریڈ کراس کے سپرد WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز غزہ امن معاہدے کے تحت آج 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 1700 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے ریڈ کراس کی گاڑیاں غزہ کے علاقے دیرالبلاح پہنچ گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں سے بسوں میں سوار ہو کر روانہ ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 7 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا ہے، رہائی...
    اسرائیل کے دورے سے واپسی پر پاک افغان جنگ معاملے کو دیکھوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن:(آئی پی ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ممکنہ جنگ کی اطلاعات سنی ہیں، جسے وہ اسرائیل سے امریکا واپسی پر اس معاملے کو غور سے دیکھیں گے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں کئی جنگیں روک چکے ہیں اور اس بار بھی ایک اور کوشش کریں گے۔ ائیر فورس ون میں امریکا سے اسرائیل جاتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے ابھی سننے کو ملا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کوئی جنگ ہو رہی...
    حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اپنے تحویل میں لیے ہوئے 7 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے، ان یرغمالیوں کو ریڈکراس کے حوالے کیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے یرغمالیوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ کراس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق سات اسرائیلی مغویوں کو ان کی تحویل میں دے دیا گیا ہے، جنہیں اب غزہ پٹی میں اسرائیلی دفاعی فورسز اور انٹیلی جنس سروس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ مزید مغویوں کی منتقلی بھی جلد متوقع ہے جنہیں ریڈ کراس کے ذریعے حوالے کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں جنگ بندی برقرار، اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی تیاری بین الاقوامی کمیٹی...
    تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںہفتہ وار تجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع:   طوفان الاقصیٰ کے دو سال تجزیہ نگار:  آغائے شیخ علی قمی (ایران) میزبان: سید انجم رضا پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو موضوعات و سوالات: کیا اسرائیل اپنے اہداف تک پہنچ سکا؟ غزہ کی دو سالہ جنگ ، امت اسلامی اور اسلامی حکومتوں کا کیا کردار رہا ؟ مستقبل میں اسرائیل کے خلاف موجودہ عالمی رائے عامہ کے کیا اثرات مرتب ہو...
    اترپردیش کے ضلع سیتاپور کے ایک شخص نے اپنی بیوی پر حیران کن الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ رات کے وقت ’ناگن‘ میں تبدیل ہو جاتی ہے اور اسے ڈسنے کی کوشش کرتی ہے۔ مذکورہ شخص، معراج جس کا تعلق تحصیل محمود آباد کے گاؤں لوڈھاسا سے ہے، اس نے یہ شکایت سرکاری سطح پر منعقدہ عوامی شکایتی پروگرام کے دوران رپورٹ کی۔ معراج کا کہنا ہے کہ اُس کی بیوی نسیمن، ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے اور رات کے وقت سانپ کی مانند حرکتیں کرتی ہے۔ اُس نے مزید دعویٰ کیا کہ بیوی اسے مارنے کی کوشش کر چکی ہے، اور ایک موقع پر اُسے کاٹ بھی چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اشتہار دیکھو پھر...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیشن کورٹ لاہور میں  امیر بالاج قتل کیس کی سماعت کے دوران بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت خارج کی، تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی آج تک عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی جب کہ  عقیل عرف گوگی بٹ عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل سی سی ڈی رحیم یار خان کے مبینہ پولیس مقابلے میں خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ ہلاک ہوگیا تھا۔ذرائع نے کہا تھا کہ طیفی بٹ کو لاہور منتقل کیا جا...
    ہیلیون پاکستان کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں اہم کردار ،، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سہولت اور شفافیت میں اضافہ ہو گیا- آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ کے مطابق ہیلیون پاکستان کی 2024 میں معیشت میں 27 ارب روپے کی شراکت نمایاں ،، آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ حکومتی و کاروباری شخصیات کی موجودگی میں برطانوی ہائی کمیشن میں پیش کی گئی،، ہیلیون پاکستان کی معاونت سے ملک بھر میں 6,600 نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے،، صحت سہولیات، روزگار اور مقامی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار رہا ،، وفاقی وزیر سرمایہ کاری کا کہنا ہے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں-طویل مدتی شراکت داری کو فروغ...
    فاشسٹ مودی نے بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی آزادیِ رائے کو جرم بنا دیا ،،آر ایس ایس کے ہاتھوں غاصب مودی نے تعلیمی اداروں کو انتہا پسندی کا گڑھ بنا دیا،،بھارت میں فاشسٹ مودی حکومت کے دور میں نہ صرف اقلیتیں بلکہ تعلیمی ادارے بھی ہندوتوا انتہا پسندی کی لپیٹ میں ہیں،،- بھارت میں نریندر مودی کے اقتدار کے دوران ہندوتوا نظریے کی سرپرستی نے تعلیم جیسے مقدس شعبے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،، طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا کے مطابق پونڈیچری یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی میں ملوث پروفیسروں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر جب طلباء نے آواز بلند کی، تو پولیس نے احتجاجی طلباء پر بہیمانہ تشدد کیا، خواتین کے ساتھ بدسلوکی...
    سیشن کورٹ لاہور میں  امیر بالاج قتل کیس کی سماعت کے دوران بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت خارج کی، تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی آج تک عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی جب کہ  عقیل عرف گوگی بٹ عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا۔
    پاکستانی ہائی کمشنر یو کے نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کی لپیٹ میں ہے جس سے بچاؤ کے لیے کلائمیٹ فنانسنگ پاکستان کا حق ہے۔  عالمی جریدے رائٹرز میں ایک آرٹیکل میں پاکستانی ہائی کمشنر یو کے ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ طوفانی بارشیں ،تباہ کن سیلاب ،گرمی کی شدید لہر اور پگھلتے گلیشیئرز سے بچاؤ کیلئے اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔ پاکستان کے تباہ کن سیلاب ظاہر کرتے ہیں کہ ہمیں مناسب اور موثر موسمیاتی مالیات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب آئے ہیں، دنیا نے کینیڈا اور یونان کی جھلسا دینے والی گرمی کا بھی مشاہدہ کیا ہے۔ عالمی آب و ہوا کے بحران کی بڑھتی ہوئی علامات ذمہ داروں کو غیر متناسب طور پر متاثر...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے 4 امیدواروں میں مقابلہ ہے جب کہ اپوزیشن  جماعتیں انتخابی عمل کے بائیکاٹ پر غور کررہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس طلب کیا گیا ہے، جہاں صوبے کے نئے قائدِ ایوان کے لیے 4 امیدوار میدان میں ہیں۔ وزارتِ اعلیٰ کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سہیل آفریدی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا لطف الرحمان، مسلم لیگ (ن) کے سردار شاہجہان یوسف اور پیپلز پارٹی کے ارباب زرک مدِمقابل ہیں۔ اسمبلی کے کل ارکان کی تعداد 145 ہے، جن میں سے 73 ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار وزارتِ اعلیٰ کے منصب پر فائز ہوگا۔ موجودہ ایوان میں...
    محکمہ ماحولیات پنجاب نے موٹروے کے اطراف واقع اینٹوں کے بھٹوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ماحولیاتی کمپلائنس رپورٹ جاری کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ای پی اے کی ٹیموں نے سیاہ دھواں خارج کرنے والے تمام بھٹوں کو مکمل طور پر میپ کر لیا۔ حکام کے مطابق اب تک کسی بھٹے کو سیل کرنے، مسمار کرنے، جرمانہ عائد کرنے یا ایف آئی آر درج کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں ماحولیاتی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید گاڑیاں متعارف ای پی اے کی ٹیموں نے موٹروے کے گرد 108 بھٹوں کی جامع انسپیکشن مکمل کی جن میں سے 71 بھٹے جدید زِگ زَیگ ٹیکنالوجی پر کام...
    غزہ(نیوز ڈیسک)غزہ امن معاہدے کے تحت آج 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے ریڈ کراس کی گاڑیاں غزہ کے علاقے دیرالبلاح پہنچ گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی قیدی اسرایئلی جیلوں سے بسوں میں سوار ہو رہے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جانا ہے، 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے۔ حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جبکہ خان یونس میں اسرائیلی یرغمالیوں کی...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہوتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کا سامنا ہے جسے حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ ختم ہوگئی ہے،غزہ کیلئے’’بورڈ آف پیس‘‘ جلد قائم کیا جائے گا، غزہ میں جنگ بندی برقرار رہے گی، یرغمالیوں کی رہائی مقررہ وقت سے کچھ پہلے ممکن ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو نے بہت اچھا کام کیا، قطر کو بھی کریڈٹ ملنا چاہئے، یوکرین جنگ ختم نہ ہوئی تو یوکرین کوٹوماہاک میزائل بھیج سکتا ہوں، پاکستان اور بھارت کی جنگ ٹیرف کی مدد...
    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آ رہی ہے، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار 57 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1432 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 63 ہزار 98 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ جاری ہے۔ائیر فورس ون میں امریکا سے اسرائیل روانگی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کا تفصیلی جائزہ امریکا واپس جا کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ جنگیں ختم کرنے کے ماہر ہیں اور اس بار بھی ایک اور کوشش کریں گے، جیسا کہ ماضی میں انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو ٹیرف کے ذریعے روک دیا تھا۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے لاکھوں جانیں بچائیں۔ نوبل انعام کے حوالے سے ان کا...
    انہوں نے کہا کہ مجھے ایک کیس کا پتہ چلا ہے جس میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے اتنے جعلی مقابلے کئے کہ وہ ترقی کرتے کرتے ڈی آئی جی بن گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معروف کشمیری پنڈت ڈاکٹر سندیپ ماوا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فورسز ترقیاں اور انعامات حاصل کرنے کے لئے جعلی مقابلوں میں بے گناہ لوگوں کو قتل کرتی رہی ہیں جن کو بہت جلد بے نقاب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سندیپ ماوا کو سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ کل رات میں کچھ فائلیں پڑھ رہا تھا اور مجھے پتہ لگا ہے کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 اکتوبر 2025ء) مصنوعی ذہانت دنیا بھر میں لاکھوں جسمانی معذور افراد کی زندگی کو تبدیل کر سکتی ہے۔ ان دنوں انڈیا کے ساحلی شہر گوا میں منعقدہ ٹیکنالوجی کے میلے نے ثابت کیا ہے کہ کس طرح مصنوعی ذہانت سے کام لے کر معذور افراد کو اپنی روزمرہ زندگی پر بااختیار بنایا جا سکتا ہے۔پرپل فیسٹ نامی اس میلے میں ایسے آلات نمائش کے لیے پیش کیے گے ہیں جنہیں جسمانی معذور افراد کے تجربات کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔ ان میں بات چیت کرنے میں مددگار سکرین ریڈرز، ایڈاپٹیو ڈیش بورڈ اور موقع پر الفاظ کو تحریری صورت دینے والے آلات ناصرف معذور افراد کو دوسروں سے رابطوں میں...
    مشہور کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی (KBC) سیزن 17 میں حالیہ دنوں بچوں کے خصوصی ایڈیشن کا آغاز کیا گیا ہے، جہاں کمسن اور ذہین بچے اپنی معلومات اور حاضر جوابی سے ناظرین کو متاثر کر رہے ہیں۔ تاہم، ایک تازہ قسط میں نشر ہونے والا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس میں ایک کم عمر امیدوار نے نہ صرف میزبان امیتابھ بچن سے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا بلکہ اپنی غیر ضروری خود اعتمادی (اوور کانفیڈنس) کے باعث کوئی انعام جیتے بغیر مقابلے سے باہر ہو گیا۔ حالیہ قسط میں شامل ہونے والا بچہ اشیت بھٹ، جو کہ گاندھی نگر (گجرات) سے تعلق رکھتا ہے اور پانچویں جماعت کا طالب علم ہے، ابتدا سے ہی...
    تحریک لبیک کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مرکزی رہنما سید احمد شاہ بخاری کو بھی سینے میں گولی لگی ہے، جس کی وجہ سے وہ جانبر نہیں ہو سکے۔ پولیس اور ٹی ایل پی کے غزہ ملین مارچ کے شرکاء کے درمیان مرید کے کے علاقے میں تصادم جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان ایک بار پھر مرید کے میں تصادم ہوا ہے جس میں ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا انسپکٹر شہزاد شہید ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب تحریک لبیک کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مرکزی رہنما سید احمد شاہ بخاری کو بھی سینے میں گولی لگی ہے، جس کی وجہ سے وہ جانبر نہیں ہو سکے۔ پولیس اور...
    سعودی عرب کے انسانی ہمدردی کے منصوبے ’مسام‘ کے تحت گزشتہ ہفتے یمن کے مختلف علاقوں سے 815 دھماکا خیز آلات کو کامیابی سے ناکارہ بنایا گیا۔ منصوبے کی تازہ رپورٹ کے مطابق، ناکارہ بنائے گئے مواد میں 748 غیر پھٹے گولے، 56 ٹینک شکن بارودی سرنگیں، 6 اینٹی پرسنل مائنز اور 5 دیسی ساختہ بم (IEDs) شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب: پرنس سطام بن عبدالعزیز یونیورسٹی کی عالمی درجہ بندی میں 250 درجے ترقی پروجیکٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر اسامہ الغصابی نے بتایا کہ 2018 میں منصوبے کے آغاز سے اب تک 518,633 بارودی سرنگیں اور دھماکا خیز آلات صاف کیے جا چکے ہیں۔ یہ خطرناک مواد بے ترتیب انداز میں بچھایا گیا تھا، جو عام شہریوں خصوصاً بچوں، خواتین...
    کیلیفورنیا کے ساحلی شہر سانتا باربرا میں مشہور گلوکارہ کیٹی پیری اور سابق کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کو ایک کشتی پر ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے اور بوس و کنار کرتے دیکھا گیا ہے جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات کی خبروں کو تقویت ملی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دونوں کو ایک خوشگوار دوپہر ایک ساتھ گزارتے دیکھا جا سکتا ہے جو ان افواہوں کی تصدیق کرتی نظر آتی ہیں جو کئی ماہ سے زیرِ گردش تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: جسٹن ٹروڈو کی کینیڈین پارلیمنٹ سے ’چنچل‘ اخراج کی تصویر وائرل یہ مناظر اس وقت سامنے آئے ہیں جب کچھ روز قبل رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں کے درمیان دوری...
    ویب ڈیسک :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کا معاملہ پھر لٹک گیا،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے ان کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس بھجوا دیا۔ گورنر خیبر پختونخواہ نے ایکس (سابقہ ٹویٹر)پرکہاہے کہ دونوں استعفوں میں دستخط مختلف اور غیر مشابہہ ہیں ،گورنر نے علی امین گنڈاپور کو 15 اکتوبر کو دوپہر 3 بجے گورنر ہاؤس بلالیا ہے ۔دوسری طرف گورنر کی جانب سے استعفے پر اعتراض پر علی امین گنڈاپور نے ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ گورنر نے پہلے 8 اکتوبر کا استعفیٰ موصول ہونے کی بھی تصدیق کردی،میں اپنے دونوں استعفوں پر ہونے والے دستخطوں کی تصدیق کرتا ہوں۔ فلپائن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخوا میں سیاسی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفوں پر موجود غیر مشابہ دستخطوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے استعفے واپس کر دیے ہیں۔ گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنر کو 8 اور 11 اکتوبر 2025 کو وزیرِاعلیٰ کے دفتر سے 2 استعفے موصول ہوئے، جن پر دستخط مختلف اور غیر مشابہ پائے گئے۔اس پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیرِاعلیٰ کو 15 اکتوبر دوپہر 3 بجے گورنر ہاؤس طلب کر لیا ہے تاکہ استعفوں کی اصل حیثیت کی تصدیق کی جا سکے۔ عمران خان کے نامزد امیدوار کی کامیابی کیلئے بھرپور کوشش کروں گا، علی امین گنڈاپور فیصل کریم...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغانستان کے عوام اب طالبان حکومت کے پیچھے نہیں کھڑے، اب اگر انہوں نے پھر ایسا کوئی کام کیا تو بھرپور جواب ملے گا۔ نجی ٹی وے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ پاک فوج کے بھرپور جواب کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ رک گیا ہے اورپاک فوج نے افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، 200 سے زائد افغان طالبان ہلاک ہوئے ہیں، اپنی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کا وزیر خارجہ بھارت میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف بیان دیتا ہے، اسی رات پاکستان پر دہشت گردوں سے مل کر افغان طالبان حملہ کرتے ہیں، افغانستان کی سرزمین...
    پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکانِ خیبرپختونخوا اسمبلی نے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ووٹ دینے کا حلف اٹھا لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں پارٹی کے تمام ارکانِ اسمبلی نے شرکت کی، جہاں ان سے سہیل آفریدی کے حق میں ووٹ دینے کا حلف لیا گیا۔ صوبائی صدر جنید اکبر نے بتایا کہ بیرونِ ملک موجود 9 ارکان بھی واپس پہنچ چکے ہیں، اور تمام ارکان بانیِ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ کامیابی کے بعد اسمبلی فلور پر اپنی پہلی تقریر میں بانیِ پی ٹی آئی کے مؤقف کو ہی اپنا مؤقف بناؤں گا۔ ...
    آسٹریلیا نے ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اتوار کے روز کھیلے گئے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں آسٹریلیا کو فتح کے لیے 331 رنز کا ہدف دیا گیا، جو اُس نے 6 گیندیں باقی رہتے حاصل کرلیا۔ کپتان الیسا ہیلی نے 142 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیے: ویمنز ورلڈ کپ 2025، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ایلیس پیری نے 47 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلتے ہوئے کم گارتھ کے ساتھ مل کر ٹیم کو ہدف تک پہنچایا۔ اس جیت کے ساتھ آسٹریلیا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ ختم ہوچکی ہے اور خطہ معمول پر آرہا ہے۔ وہ آج اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ سے خطاب کریں گے، جہاں ان کا پُرجوش استقبال متوقع ہے۔ مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ آئندہ ہفتے مصر جائیں گے، غزہ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کا امکان ٹرمپ کی ثالثی سے ہونے والی جنگ بندی چوتھے روز میں داخل ہوگئی ہے اور اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی شروع ہوچکی ہے۔ دوسری جانب، شرم الشیخ میں آج ہونے والے امن سربراہی اجلاس میں 20 سے زائد عالمی رہنما شریک ہوں گے۔ اجلاس کی صدارت صدر ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کریں گے۔ مزید پڑھیں: غزہ جنگ بندی کا معاہدہ طے پا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی حکومت نے گرم موسم میں ضرورت مندوں کی مدد کے لیے ایک کمیونٹی فریزر منصوبہ متعارف کرایا ہے۔شہر کے مختلف مقامات پر عوامی استعمال کے لیے فریزر نصب کیے گئے ہیں جن میں مفت خوراک اور ٹھنڈے مشروبات رکھے گئے ہیں، تاکہ مشکلات کا سامنا کرنے والے افراد بلا جھجک اپنی ضرورت کی اشیاء حاصل کر سکیں۔یہ منصوبہ مقامی فلاحی اداروں اور شہری رضاکاروں کے تعاون سے چلایا جا رہا ہے، جو باقاعدگی سے ان فریزرز میں کھانے پینے کی اشیاء دوبارہ بھرتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد مزدوروں اور کم آمدنی والے خاندانوں جیسے کمزور طبقوں میں بھوک اور پانی کی کمی کو کم کرنا ہے۔مہم کے تحت شہریوں کو ترغیب دی جا رہی ہے کہ...
    کچھ عرصہ قبل ایک رشتہ آیا جسے گھر والوں کے کہنے پر قبول کر لیا اور پھر بیٹی کی شادی بھی ہوگئی، میں سندھ کے شہر حیدر آباد میں کام کرتا ہوں اور میرے بیوی بچے کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن میں رہائش پذیر ہیں، میں ہر 15 روز بعد کراچی آتا ہوں اور دو روز کے بعد پھر واپس چلا جاتا ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیگاری غیرت کے نام پر دوہرا قتل: سردار شیر باز ضمانت پر رہا، مرکزی ملزم اب بھی مفرور محمد سلیم کی عمر کم و بیش 65 برس ہے، ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کے باپ ہیں، محنت مزدوری کے لیے گھر سے دور حیدر آباد جاتے ہیں ’بیٹیوں کا باپ ہونا کوئی آسان تھوڑی ہوتا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی ختم کرانے کے لیے اقدامات کریں گے۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ میری آٹھویں جنگ ہوگی جسے میں حل کروں گا۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ جاری ہے۔ میں واپس آ کر اس پر توجہ دوں گا۔ میں جنگیں ختم کرنے اور امن قائم کرنے میں اچھا ہوں، اور یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں نے لاکھوں زندگیاں بچائی ہیں۔ مزید پڑھیں: امن نوبیل انعام 2025: صدر ٹرمپ پر سبقت پانے والی ماریا کورینا کون ہیں؟ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہفتہ اور اتوار...