2025-08-08@11:53:18 GMT
تلاش کی گنتی: 2189
«یوریا کی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے باضابطہ طور پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھاکہ ہم کسی حکومت کو گرانا نہیں چاہتے، علی امین گنڈاپور کے حوالے سے ہمارے تحفظات رہے ہیں، وہ نامناسب زبان استعمال کرتے ہیں اور ان کا رویہ بھی نامناسب ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ جے یو آئی میں علی امین گنڈاپورکےلیے اظہارپسندیدگی نہیں ہے، اگرپی ٹی آئی علی امین کوبطور وزیراعلیٰ ہٹاکرکسی اورکو لاتی ہے تو اس کا خیرمقدم کریں گے، مولانا فضل الرحمان کے پی ٹی آئی میں اندرونی تبدیلی سے متعلق آج کے بیان کا...
کوئٹہ(آئی این پی )وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نہتے مسافروں کا شناخت کی بنیاد پر قتل کس انسانی حق کی جنگ ہے؟ انسانی حقوق کی تنظیموں کو پنجابیوں کے قتل اور ہر دہشت گردی کی برملا مذمت کرنی چاہئے۔ہیومن رائٹس کمیشن کے نمائندہ وفد نے سرفراز بگٹی سے ملاقات کی اور بلوچستان میں امن و امان، انسانی حقوق اور سماجی ترقی کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور ان کی نمائندہ آوازوں کے خلاف کارروائی ریاست کا آئینی اختیار ہے، بلوچستان سے متعلق تصور اور زمینی حقائق میں فرق ہے، انسانی حقوق پر کام کرنے والے اداروں کو بلوچستان کی درست تاریخ اور زمینی حقائق سے مکمل آگاہ ہونا...
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ چاہے کتنا بھی زور لگا لیں عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں جو قافلہ لاہور گیا ہے وہ پرامن طریقے سے وہاں گئے ہیں، اپنا میسج دے رہے ہیں ، یہ ایک قسم سے پنجاب کو جگانے کیلیے بھی ہے، آپ نے دیکھا کہ جگہ جگہ پہ لوگ نکلے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ نے یہ بھی دیکھا کہ جو لوگ نکلے انھوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پولیس نے گرفتار بھی کیا یہ جو ہے حکومت کی فسطائیت ہے لیکن عوام کی محبت آپ دیکھیں کہ...
کراچی کے فریئر ہال کے سامنے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں۔ چوریاں روکنے میں ناکامی پر پولیس نے کمشنر میونسپل کارپوریشن کو سیکیورٹی اقدامات کے لیے خط لکھ دیا۔پولیس کی جانب سے میونسپل کمشنر کو لکھے خط میں کہا گیا کہ فریئر ہال کے علاقے میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں، فریئر ہال میں قائم پتھارے اور اسٹال غیر قانونی ہیں، وہاں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نہیں ہیں۔خط کے متن میں کہا گیا کہ موٹر سائیکل چوری رکوانے کے لیے باقاعدہ پارکنگ ایریا قائم کیا جائے، فریئر ہال کے پارکنگ ایریا میں سٹی وارڈن کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جولائی 2025ء) ترکی کے صدررجب طیب ایردوآن نے کرد باغیوں کے خلاف فتح کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ''ترکی جیت گیا۔ 86 ملین شہری جیت گئے۔ ہمیں معلوم ہے کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔ کسی کو فکر یا سوال کرنے کی ضرورت نہیں۔ ہم یہ سب ترکی کے لیے کر رہے ہیں، اپنے مستقبل کے لیے۔‘‘ ایردوآن نے انقرہ میں اپنی پارٹی کے حامیوں سے خطاب میں یہ سب کہا تاہم وہ PKK کے مستقبل کے حوالے سے کوئی واضح حکمت عملی بیان کرنے سے قاصر رہے۔ کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے باغیوں نے عراقی کردستان میں جمعے کی شب اپنے ہتھیار پھینک دیے۔ یہ ایک علامتی قدم...
بھارت میں 25 کروڑ سے زائد مزدوروں اور کسانوں نے نریندر مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں، مزدور قوانین میں ترمیم، بے روزگاری، اور عوامی اثاثوں کی نجکاری کے خلاف ‘بھارت بند’ کے نام سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا۔ اس ہڑتال نے بھارت میں بینکوں، تعمیراتی کام، صنعتی پیداوار، ڈاک خدمات اور ٹرانسپورٹ جیسے اہم شعبوں کو مکمل طور پر معطل کر دیا۔ لاکھوں افراد نے سڑکوں پر آ کر مرکزی حکومت کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی معیشت کو بڑاجھٹکا،امریکا کیساتھ تجارت پر 10فیصد ٹیرف عائد ہوگا یہ احتجاج 10 مرکزی ٹریڈ یونینوں اور کسان تنظیموں کی مدد سے منظم کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے حکومت کے نئے لیبر کوڈز کو...

وزیر داخلہ کی ہدایت ، چیئرمین سی ڈی اے کی پھرتیاں،، پلاننگ اور انوائرمنٹ ونگ کی نااہلی جناح اسکوائر پراجیکٹ نے ڈپلومیٹک انکلیو کو مشکل میں ڈال دیا ،، سوریج لائن کی بندش ، بحالی کی وجوہات ،ویڈیوز ، تفصیلات سب نیوز پر ۔۔۔۔
وزیر داخلہ کی ہدایت ، چیئرمین سی ڈی اے کی پھرتیاں،، پلاننگ اور انوائرمنٹ ونگ کی نااہلی جناح اسکوائر پراجیکٹ نے ڈپلومیٹک انکلیو کو مشکل میں ڈال دیا ،، سوریج لائن کی بندش ، بحالی کی وجوہات ،ویڈیوز ، تفصیلات سب نیوز پر ۔۔۔۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن )وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے انجنیئرنگ ونگ کے جناح اسکوائر پراجیکٹ کی دن رات مانیٹرنگ بھی کی ،، لیکن اس پراجیکٹ کی خامیاں چند ماہ میں آشکار ہونا شروع ہو گئیں ،، اس ضمن میں انجئیرنگ ونگ ، ٹھکیدار ، پلاننگ ونگ اور انوائرمنٹ ونگ کی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی جناح...
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی—فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست مخالف عناصر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے متعلق تصور اور زمینی حقائق میں فرق ہے، یہ جاننا ناگزیر ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق پر کام کرنے والے اداروں کو بلوچستان کی درست تاریخ اور زمینی حقائق سے مکمل آگاہ ہونا ضروری ہے، ریاست قلات کا الحاق زبردستی نہیں بلکہ رضامندی سے ہوا تھا۔ دہشت گردوں نے بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا، سرفراز بگٹیبے گناہوں کا خون رائیگاں نہیں جائے...
برازیل نے بھارت کے تیار کردہ آکاش میزائل ڈیفنس سسٹم کی خریداری کے مذاکرات منقطع کردیے ہیں اور اس کے بجائے ایک یورپی میزائل نظام کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ بھارت کےلیے ایک بڑا سفارتی اور دفاعی دھچکا ہے، کیونکہ آکاش سسٹم کو بھارتی دفاعی صنعت کا اہم برآمدی پروڈکٹ سمجھا جاتا ہے۔اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق برازیلی فضائیہ نے MBDA نامی یورپی کمپنی کے CAMM-ER میزائل سسٹم کو ترجیح دی ہے، جو 45 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے مقابلے میں بھارتی آکاش میزائل کی رینج صرف 25 سے 30 کلومیٹر تک محدود ہے۔برازیلی حکام کو خدشہ تھا کہ بھارت کی جانب سے پیش کیے جانے والے نظام میں جدید ترین...
جون کے آخر میں اسرائیلی فوجیوں نے محمد یوسف کے ہاتھ پیچھے باندھ کر اُسے مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے مسافر یطا کے قریب ایک فوجی کیمپ میں گھسیٹ کر لے گئے۔ محمد کے ساتھ اُس کی والدہ، بیوی اور دو بہنیں بھی تھیں، جنہیں مسلح اسرائیلی آبادکاروں کے خلاف احتجاج کرنے پر ان کی زمین سے گرفتار کیا گیا۔ یہ آبادکار اکثر فلسطینی زمین پر اپنے مویشی چراتے ہیں تاکہ اپنی بالادستی قائم کر سکیں اور غیرقانونی بستیوں کی بنیاد ڈال سکیں۔ محمد یوسف نے جب مسلح آبادکاروں کو اپنی زمین پر دیکھا تو اپنی کھیتی باڑی بچانے کی کوشش کی، مگر سزا اسے اور اُس کے خاندان کو ملی۔ فوجی کیمپ میں اُنہیں شدید گرمی میں گھنٹوں کھلے...
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی—فائل فوٹو نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی آج 28 برس کی ہو گئیں۔پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر نیوالی ملالہ یوسف زئی 1997 میں سوات کے شہر مینگورہ میں پیدا ہوئیں۔ تعلیم، امن اور خواتین کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنیوالی ملالہ کی آواز کو خاموش کرنے کے لیے دہشت گردوں نے ان پر 9 اکتوبر 2012 کو اسکول سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔کئی روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہونے کے بعد ملالہ ناصرف صحت یاب ہوگئی بلکہ دنیا بھر میں خواتین اور بچوں کی تعلیم کی آواز بھی بن گئی۔ ملالہ یوسف زئی نے تعلیم جیسے اہم موضوع پر بات چیت کی: شہزاد رائےپاکستانی گلوکار...
ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارت کی معروف ٹینس کھلاڑی 25 سالہ رادھیکا یادیو کوان کے والد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رادھیکا نے ملکی و بین الاقوامی سطح پربھارت کی نمائندگی کی تھی، واقعے کے وقت گھرمیں صرف رادھیکا اوران کے والد موجود تھے۔ پولیس کے مطابق رادھیکا کو متعدد گولیاں مارنے کے بعد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئیں۔ اطلاع اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو دی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے والد کوگرفتارکرلیا گیا اوران کے قبضے سے لائسنس یافتہ اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ رادھیکا کی سوشل میڈیا پربڑھتی مصروفیت اورانسٹاگرام ریلزپروقت گزارنا بتایا جا رہا ہے۔...
گورنر سندھ نے اس واقعے کو فتنہ ہندوستان کی پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی مذموم کوشش قرار دیا اور کہا کہ ریاست کی رٹ، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بلوچستان میں نہتے اور معصوم مسافروں کے بے رحمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز بربریت اور سفاکیت قرار دیا ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ شہریوں کو بس سے اتار کر بے دردی سے قتل کرنا ایک ایسا ظلم ہے جو کسی بھی مذہب، قانون یا اخلاقی اصول کے تحت قابلِ قبول نہیں، یہ عمل پاکستان کے پرامن شہریوں کو...
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے عندیہ دیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے لیے چین کا دورہ کر سکتے ہیں۔ یہ بیان انہوں نے ملائیشیا میں منعقدہ دو روزہ علاقائی سلامتی فورم کے اختتام پر دیا، جہاں ان کی چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے پہلی براہِ راست ملاقات ہوئی۔ روبیو نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکا اور چین دو بڑی طاقتیں ہیں، اور ان کے درمیان ہمیشہ کچھ معاملات پر اختلافات رہتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے ممکنہ تعاون کے شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ملاقات کو تعمیری اور مثبت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اختلافات موجود ہیں، مگر دونوں ممالک ان مسائل کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جولائی 2025ء) جرمن چانسلر فریڈرش میرس کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور باویریا میں اس کی ساتھی جماعت کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان کی جانب سے مخلوط حکومت میں شامل جماعت ایس پی ڈی کے نامزد کردہ امیدوار کی حمایت واپس لی جانا اس صورتحال کی وجہ بنی۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اعتدال پسند بائیں بازو کی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) کے قانون ساز ایک ہنگامی اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔ ایس پی ڈی کی نامزد کردہ امیدوار، قانون کی پروفیسر فراؤکے بروسیئس گرسڈورف کو، اسقاط حمل کے بارے میں ان کے خیالات اور...
پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ، پروٹوکول پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور روس نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے اہم پیش رفت کرتے ہوئے پروٹوکول پر دستخط کر دیے ہیں۔ معاہدے کے تحت کراچی میں واقع پاکستان اسٹیل ملز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، جس سے نہ صرف صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی قیادت میں وزارتِ صنعت و پیداوار کے وفد نے روسی حکام کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر ہارون اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل...

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی گوگل کی ریجنل اے آئی ڈویلپر ایکو سسٹم اور کمیونٹیز ٹیم سے ملاقات، پاکستان میں اے آئی کے فروغ ، باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے گوگل کی ریجنل اے آئی ڈویلپر ایکو سسٹم اور کمیونٹیز ٹیم سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے فروغ اور باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گوگل ٹیم نے پاکستان میں گوگل ڈویلپر گروپس (جی ڈی جیز)، کمیونٹی بیسڈ اے آئی منصوبوں اور تعلیم پر مبنی موثر پلیٹ فارم تعلیم آباد جیسے اقدامات کے ذریعے ہونے والے مثبت اثرات سے آگاہ کیا۔جمعہ کووزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر کی این پلس ون ٹیم سے بھی ملاقات ہوئی...
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے اجلاس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ لاہور سے رائیونڈ تک صرف 16 کلومیٹر طویل موٹروے تعمیر کی جائے گی۔تفصیل کے مطابق چیئرپرسن قرۃ العین مری کی زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات پر غور کیا گیا۔چیئرپرسن قرۃ العین مری نے کہا کہ پنجاب میں نئی موٹروے کی تعمیر تب تک نہیں ہونی چاہیے جب تک دیگر صوبوں میں زیر تعمیر موٹروے مکمل نہ ہو جائیں، سینیٹر منظور کاکڑ نے یارک-ژوب روڈ (این 50) کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے پر زور دیا۔این ایچ اے کے حکام نے بتایا کہ لاہور سے رائیونڈ تک 16 کلومیٹر کی موٹروے تعمیر کی جائے گی جس پر قرۃ...
---فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے طالبہ ایمان قتل کیس کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 22 سالہ یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کے پرائیویٹ ہاسٹل میں قتل کے کیس کی سماعت ہوئی۔پولیس نے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ محمد آصف ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا۔ اسلامی یونیورسٹی کے ہوسٹل میں مقیم طالبہ کو گولی مار کر قتل کردیا گیااسلام آباد وفاقی دارالحکومت کے پوش ایریا کے نجی... عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ طالبہ ایمان کے قتل کا مقدمہ 19 اپریل کو تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا۔

کابل جاکر چائےپینے اور دہشتگردوں کیلئے سرحد کھولنے سے نقصان ہوا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریب سے خطاب
کوالالمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کابل جاکر چائےپینے اور دہشتگردوں کیلئے سرحد کھولنے سے نقصان ہوا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو معاشی ترقی کی راہ پر ڈالنا ہمارا عزم ہے،دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ہم ہیں،بھارت نے پلوامہ واقعے کا الزام بھی پاکستان پر لگایا تھا،دنیا پلوامہ واقعہ کی حقیقت جان گئی تو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدل دی۔ نائب وزیراعظم نے کہاکہ پہلگام واقعہ پر پاکستان نے بھارت کو غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی،پہگام واقعہ میں بھارت نے جو اقدامات ہمارے خلاف کئے ہم نے بھی ویسے ہی جواب دیا،سندھ طاس معاہدے کے معاملے پر ہم...
لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے سابق کپتان جو روٹ نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے اس میدان پر تینوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بننے کا اعزاز حاصل کر لیا، انہوں نے 33 میچز میں مجموعی طور پر 2526 رنز بنا کر گراہم گوچ کا 2513 رنز کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بھارت کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کے دوران جو روٹ نے ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے بھارت کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں 3000 رنز مکمل کر لیے، اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے، اسی میچ میں انہوں نے ٹیسٹ کیریئر میں اپنی 103ویں ففٹی پلس اننگز بھی مکمل کی، جس میں 36 سنچریاں اور 67...

تولیدی صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ میں سرمایہ کاری ہی مضبوط قوم کی بنیاد ہے، آصفہ بھٹو زرداری کا یوم آبادی کے موقع پر پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر ماں کی صحت، ہر بچے کا تحفظ اور ہر خاندان کی ترقی ہمارا قومی فرض ہے، ہماری توجہ اس بات پر مرکوز رہنی چاہیے کہ ہر ماں صحت مند ہو، ہر بچہ محفوظ ہو اور ہر خاندان کو ترقی کرنے کا موقع ملے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق خاتون اول نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم آبادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو زچگی کی صحت، بچوں کی فلاح و بہبود اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے سنگین چیلنجز درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تولیدی...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ہیڈ، وزیر اور پارٹی سیکرٹری برائے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن چائنا (این آر ٹی اے) سا شو من کے درمیان جمعرات کو یہاں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ میڈیا تعاون کو وسعت دینے، مشترکہ پروڈکشنز، فیک نیوز کے تدارک، تربیتی پروگراموں اور ثقافتی تبادلے کے نئے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان میڈیا اور ابلاغ کے میدان میں چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ عالمی سطح پر قائم 22 کمپنیوں پر ایرانی تیل کی فروخت میں مدد کرنے پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ پابندی شدہ کمپنیاں ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ میں قائم ہیں۔محکمے نے کہاکہ تیل کی فروخت سے ایران کی طاقتور ترین نیم فوجی تنظیم پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کو مالی فائدہ ہوتا ہے۔ امریکا نے القدس فورس کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہوا ہے۔ محکمہ خزانہ نے کہاکہ القدس فورس ایران سے باہر ایسی کمپنیوں کا استعمال کرتی ہے جو بظاہر کاروبار لیکن درپردہ ایران کے لیے کام کرتی ہیں۔ یہ کمپنیاں امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے ایرانی تیل کی فروخت...

حکومت اور ٹیکس دہندگان پر بجلی کی 10 تقسیم کار کمپنیوں کے بوجھ کوایک سال کے اندر 591 ارب سے کم کرکے 399 ارب روپے پر لانے میں کامیاب ہوئے ہیں، اویس لغاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویڑن) سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر گڈ گورننس اور اصلاحات کے آغاز کے ایک سال کے اندر 591 ارب روپے کے نقصانات کو کم کرکے 399 ارب روپے پر لانے میں کامیاب ہوئے ہیں، مالی سال 2023-24ء کے دوران حکومت کے زیر انتظام 10 تقسیم کار کمپنیوں نے ملک اور ٹیکس دہندگان پر 591 ارب روپے کا بوجھ ڈالا تھا، ایک سالہ اصلاحات کے آغاز سے اس نقصان کو کم کرنے میں تاریخ میں پہلی مرتبہ کامیابی ملی ہے، بورڈ کے اراکین کی تعیناتی کا عمل بھی شفاف بنایا گیا ہے، لیسکو نے بجلی چوری کا بہت...

حکومت معیشت کو مستحکم اور پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے جامع اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات کا عالمی یوم آبادی کی تقریب سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ایسے اہم شعبوں میں اصلاحات متعارف کروا رہی ہے جن میں ٹیکس اصلاحات، توانائی کا استحکام، ریاستی اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری شامل ہیں تاکہ معیشت کو مستحکم اور پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کووزارت قومی صحت خدمات، ضوابط و ہم آہنگی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ عالمی یوم آبادی کی ایک اعلیٰ سطحی قومی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن...
لندن (اوصاف نیوز)سابق وزیراعظم وبانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے بچوں قاسم اور سلیمان خان کی پاکستان آمد سے متعلق حکومتی وزرا کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں جمائمہ نے کہا کہ ان کے بچوں کو اپنے والد سے سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے اب کہا ہے کہ اگر بچے ان سے ملنے کے لیے وہاں جائیں گے تو انہیں بھی گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ جمائمہ کا کہنا تھا کہ یہ کسی جمہوریت یا ایک فعال ریاست میں نہیں ہوتا، یہ سیاست نہیں بلکہ ذاتی...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 591 ارب روپے کا بجلی چوری کی مد میں نقصان اٹھانا پڑا، تقسیم کار کمپنیوں کےنقصانات کم کرکے 399 ارب روپے پر لے آئے ہیں۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت توانائی کےشعبے میں بہتری کیلئے کوشاں ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی میں بہتری لائی گئی ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں میرٹ پر بورڈز ممبران کی تعیناتی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتری کے باعث بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی آئی ہے، حکومتی کوششوں کے باعث شعبہ توانائی میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں، نقصانات کو کم کرکے 151 ارب روپے بچائے ہیں۔ اویس لغاری نے کہا...
کوریا(نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سُک یول کو جمعرات کے روز دوبارہ گرفتار کرکے جیل کے ایک تنہا سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں بنیادی کھانا اور خاکی رنگ کی جیل کی وردی دی گئی ہے، پراسیکیوٹرز نے ان کے خلاف مارشل لا نافذ کرنے کی کوشش کے مقدمے میں نیا وارنٹ حاصل کر لیا تھا۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق سیئول سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے نئے وارنٹ کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ یون شواہد مٹا سکتے ہیں، اس لیے انہیں دوبارہ حراست میں لینا ضروری ہے، یون اس سے قبل 52 دن جیل میں گزار چکے ہیں، اور 4 ماہ قبل تکنیکی بنیادوں پر رہا ہوئے تھے۔ 4 ماہ قبل رہائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سینیٹ کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کے میگا کرپشن اسکینڈل سے جڑے مزید 9 مقدمات میں بری کر دیا گیا۔وفاقی انسداد بدعنوانی عدالت (کراچی) کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے میں استغاثہ کے ناکافی شواہد کی بنیاد پر گیلانی سمیت دیگر شریک ملزمان کو بری کیا گیا۔یہ مقدمات ان 26 مختلف کیسز کا حصہ تھے جو ایف آئی اے نے 2013 اور 2014 کے دوران ٹڈاپ اسکینڈل کے حوالے سے دائر کیے تھے۔ گیلانی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے بطور وزیر اعظم جعلی کمپنیوں کے ذریعے فریٹ سبسڈی کی مد میں اربوں روپے کی خوردبرد کی اور مبینہ طور پر 50...
فائل فوٹو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت کی تبدیلی یا ان کی صحت سے متعلق صرف افواہیں ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ سی ای سی نے کیا تھا، سی ای سی چاہے تو فیصلہ واپس لے سکتی ہے۔ ٹڈاپ کرپشن کیس، 9 مقدمات میں یوسف رضا گیلانی بریکراچی میں اینٹی کرپشن عدالت میں ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم حکومت کا حصہ نہیں اور نہ میں حکومت کا ترجمان ہوں۔انہوں نے کہا کہ 12 سال سے کیس چل رہا تھا، جو پہلے طالبہ تھیں آج بطور پراسیکیوٹر پیش ہوئیں، انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کے فوجیوں نے 13 جولائی 1931ء کو 22 کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے 13 جولائی کو ”یوم شہدائے کشمیر“ کے موقع پر علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کے فوجیوں نے 13 جولائی 1931ء کو 22 کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ شہید ہونے والے یہ افراد ان ہزاروں لوگوں میں شامل تھے جو عبدالقدیر نامی ایک شخص کے خلاف مقدمے کی سماعت کے موقع پر سرینگر سینٹرل جیل کے باہر اکھٹے ہوئے تھے جس نے کشمیری عوام کو ڈوگرہ حکمرانی کے خلاف اٹھ...
یمن ک(اوصاف نیوز) حوثی عسکریت پسند گروپ نے 9 جولائی کو فوٹیج جاری کرتے ہوئے واضع کیا کہ بحرہ احمر میں سرحدی خلاف ورزی کرنیوالے پر اسرائیل جانیوالے جہازکو بحیرہ احمر میں غرق کردیا.جاری ویڈیو میں یونان سے چلنے والے، لائبیریا کے جھنڈے والے جہاز پر حملہ دکھایا گیا ہے۔ یمنی حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی اور امریکی جارحیت روکنے کیلئے ضروری ہے کہ فلسطینیوں کیخلاف استعمال ہونیوالے ساز وسامان کو سمندر میںہی غرق کردیا جائے . انہوں نے ایک تجارتی بحری جہاز پر حملے شروع کئے جب اس نے اسرائیلی بندرگاہ کو استعمال کیا، اور امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو غزہ پر جنگ کی وجہ سے شروع کیے گئے ایران سے منسلک گروپ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) کمپٹیشن کمیشن نے چینی کی قیمتوں کے تعین میں مبینہ گٹھ جوڑ کے کیس کی سماعت کے لیے تاریخیں مقرر کرتے ہوئے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور اس کی رکن ملوں کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ کمیشن نے شوگر کارٹلائزیشن کے کیس میں سماعتیں 4، 5 ، 6 اور 7 اگست کے لیے مقرر کی گئیں ہیں اور فریقین کو سماعتوں کے لیے اپنے نمائندگان نامزد کرنے کی ہدایت کی ہے، جو مقررہ تاریخوں کو متعلقہ شواہد اور دستاویزات کے ہمراہ کمیشن میں اپنی دستیابی یقینی بنائیں۔قبل ازیں مئی میں، کمپٹیشن ایپلٹ ٹربیونل نے 44 ارب روپے کے جرمانے کے خلاف شوگر ملوں اور ایسوسی ایشن کی دائر اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ دوبارہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہورائزن اسکینڈل برطانیہ کے پوسٹ آفس کی تاریخ کا وہ سیاہ باب ہے جس نے نہ صرف سینکڑوں معصوم ملازمین کی زندگیاں تباہ کیں بلکہ پورے نظام انصاف اور ٹیکنالوجی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔1999 میں جاپانی کمپنی فوجتسو کا تیار کردہ کمپیوٹر سسٹم ’ہورائزن‘ برطانیہ بھر کے پوسٹ آفسز میں متعارف کرایا گیا۔ اس سسٹم میں ایسی خامیاں تھیں جو پوسٹ ماسٹروں کے کھاتوں میں غلط طور پر مالی خسارے ظاہر کرتی تھیں۔ لیکن اس خرابی کو تکنیکی مسئلہ ماننے کے بجائے پوسٹ آفس نے ملازمین پر فراڈ، چوری اور بدعنوانی کے الزامات عائد کیے۔اس سسٹم کی وجہ سے 900 سے زائد افراد کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا، کئی افراد کو نوکری سے نکال دیا...
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں تمام تیاریاں دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ انتخابات آئندہ رمضان سے قبل منعقد کیے جا سکتے ہیں۔ چیف ایڈوائزر کے پریس سیکریٹری شفیق الاسلام نے میڈیا بریفنگ میں یہ معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کہاکہ آج قریباً 2 گھنٹے طویل اجلاس میں انتخابی تیاریوں سے متعلق امور پر غور کیا گیا، اور چیف ایڈوائزر نے کئی اہم ہدایات جاری کیں۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: دسمبر میں الیکشن کا مطالبہ کرنے والی ’بی این پی‘ کے زیراہتمام ریلی کا انعقاد شفیق الاسلام کے مطابق پہلی ہدایت امن و امان سے متعلق تھی، جس میں کہا گیا کہ...
وزیراعظم سے ترکیہ کے وزیرخارجہ و وزیردفاع کی ملاقات، ترک کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان اور وزیر دفاع یاشار گلر نے ملاقات کی، جس میں 5 ارب ڈالر کے باہمی تجارت کے ہدف کے حصول کیلئے کوششوں پر زور دیا گیا۔محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اسلام آباد میں ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اور دیگر سینئر حکام بھی...
لاہور( نیو زڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے 2 لاکھ روپے سے زائد کی کیش ٹرانزیکشنز کو ہائی رسک قرار دے کر نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا،فنانس ایکٹ 2025 کے تحت کیش ٹرانزیکشنز پر نئی پابندیاں عائد کر دی گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق2 لاکھ روپے سے زائد کیش جمع کروانے پر خودکار ٹریسنک کی جائے گی، 2 لاکھ روپے سے زائد کیش جمع کروانے پر 20.79 فیصد ٹیکس بھی لاگو ہوگا۔ ایک ہی ٹرانزیکشن میں 2 لاکھ سے زائد کیش جمع کرانے پر رقم سے لیجر میں کریڈٹ بھی نہیں ہوگی، ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی پر ایف بی آر خودکار سسٹم سے نگرانی کرے گا۔مشکوک کیش ٹرانزیکشنز پر متعلقہ بینک ایف بی آر کو رپورٹ بھی کر...
قومی ایئرلائن کی نجکاری کے عمل میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والی 5 کمپنیوں کی اہلیت کا جائزہ لینے کے بعد 4 کمپنیوں کو پہلے مرحلے میں ہی اہل قرار دے دیا ہے۔ ان کمپنیوں کو اب ڈیو ڈیلیجنس کے مرحلے میں پی آئی اے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نجکاری: واحد کمپنی بلیو ورلڈ سٹی نے ریزور سے کم بولی لگادی، معاملہ ملتوی مشیر نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ نے پیشگی قابلیت کمیٹی کی سفارشات پر پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کرنے والی 5 کمپنیوں کی اہلیتی دستاویزات کا جائزہ لیا،...
صدر ٹرمپ کی پیوٹن پر سخت تنقید، روس پر مزید پابندیوں کا عندیہ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(شاہ خالد )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن پر سخت تنقید کرتے ہوئے یوکرین کے لیے امریکی دفاعی ہتھیاروں کی نئی کھیپ کی منظوری دے دی ہے۔ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ماسکو کے خلاف مزید سخت اقتصادی پابندیوں پر بھی غور کر رہے ہیں۔وائٹ ہاوس میں کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے روس-یوکرین جنگ میں ہونے والے انسانی جانوں کے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں پیوٹن سے خوش نہیں ہوں کیونکہ روسی اور یوکرینی فوجی ہزاروں کی تعداد میں مارے...
وفاقی حکومت کا چینی کی درآمد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت چینی درآمد سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چینی کے معیار اور درآمد کے طریقہ کار پر غورکیا گیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی کی درآمد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے کی جائے گی،چینی کی درآمد پر تمام ٹیکسز سے استثنیٰ دیا گیا ہے،پہلے مرحلے میں 2 لاکھ ٹن چینی کے لیے ٹینڈر جاری کیاجائے گا ،ایک ہفتے بعد مزید 1 اعشاریہ5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا دوسرا ٹینڈر ہوگا ،درآمد کی جانے والی چینی موٹے دانے والی...
قومی احتساب بیورو (نیب) نے وفاقی و صوبائی اداروں میں کرپشن کرپٹ پریکٹس کے خلاف آگاہی کمیونٹی بلڈنگ سوسائٹیز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب نے تمام وفاقی صوبائی اداروں کو سی بیز تشکیل دینے کے لیے ٹی او آر جاری کردئیے، اس کا مقصد تمام اداروں میں کرپشن فری پاکستان کی منزل کو حاصل کرنا ہے۔ سرکاری افسران اور ملازمین کو کرپشن کے خلاف آگاہی کو فروغ دینے کے لیے لیکچرز ورکشاپس سیمینار کا اہتمام کیا جائے گا، کرپشن کو ختم کرنے کے لیے دستاویزی معیشت کو فروغ دینے پر زور دیا جائے گا۔
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے واضح طور پر ان خبروں کی تردید کر دی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مخصوص قومیتوں کو ایک لاکھ درہم فیس کے عوض عمر بھر کے لیے گولڈن ویزا جاری کیا جا رہا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق، ایسی تمام رپورٹس بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ آئی سی پی (شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی کی وفاقی اتھارٹی) نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے ان خبروں کو جھوٹا اور غیر قانونی دعویٰ قرار دیا ہے۔ حالیہ دنوں بھارتی میڈیا، بشمول پریس ٹرسٹ آف انڈیا، دی ہندو اور ٹائمز آف انڈیا، نے رپورٹ کیا تھا کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے شہری ایک نئی اسکیم کے تحت تاحیات گولڈن...
پشاور: عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو ہرجانہ کیس میں 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔ سیشن کورٹ میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 11صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے اسفندیار ولی خان کا ہرجانے دعویٰ منظور کر لیا اور پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو ایک ملین (10 لاکھ روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزار کے مطابق شوکت یوسفزئی نے 26/07/2019 کو پریس کانفرنس کے دوران اسفندیار ولی پر الزامات لگائے۔ شوکت یوسفزئی نے اسفندیار ولی پر الزام...
چین(نیوز ڈیسک) چین نے سیاحت کو فروغ دینے اور عالمی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی ویزا پالیسی میں انقلابی نرمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت اب 74 ممالک کے شہری بغیر ویزا کے چین میں 30 دن تک قیام کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چینی حکام کا کہناہےکہ اس فیصلے کا مقصد عالمی سیاحوں کو راغب کرنا، بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینا اور ملکی معیشت کو تقویت دینا ہے۔ نئی ویزا فری پالیسی کے اعلان کے بعد چین میں سیاحوں کی آمد میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ عالمی سطح پر چینی حکومت کے اس اقدام کو مثبت قرار دیا جا رہا ہے اور کئی ممالک نے اسے بین الاقوامی سفر کے...
پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءاور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کو رات گئے سینے میں شدید تکلیف کے باعث پشاور کے ایک ہسپتال کے انٹینسو کیئر یونٹ (پی آئی سی) میں منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز نے ان کی حالت کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے 24 گھنٹے تک نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔شبلی فراز، جو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما ہیں، حال ہی میں سیاسی تناؤ کے درمیان رہے ہیں، جہاں پارٹی کے اندر اور باہر سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان کی صحت کی اس ناگہانی خرابی نے سیاسی حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے، خاص طور پر اس وقت جب پی ٹی آئی احتجاج اور سیاسی تحریکوں کی منصوبہ...
ٹرمپ کی پیوٹن پر سخت تنقید، روس پر مزید پابندیوں کا عندیہ دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن پر سخت تنقید کرتے ہوئے یوکرین کے لیے امریکی دفاعی ہتھیاروں کی نئی کھیپ کی منظوری دے دی ہے۔ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ماسکو کے خلاف مزید سخت اقتصادی پابندیوں پر بھی غور کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے روس-یوکرین جنگ میں ہونے والے انسانی جانوں کے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پیوٹن سے خوش نہیں ہوں کیونکہ روسی اور یوکرینی فوجی ہزاروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(این این آئی)کمیونٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حل کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ منگل کو بھی جاری رہا۔ احتجاجی کیمپ میںمختلف سیاسی جماعتوں اور ملازمین تنظیموں کے رہنمائوں نے احتجاج پر بیٹھے کمیونٹی اساتذہ سے اظہار یکجہتی کیا اورانہیں تعاون کا یقین دلایا۔ کمیونٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر امین خان میانی نے احتجاجی کیمپ سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 24جولائی کو مجھے اور میرے دوسرے اساتذہ کرام کرام کو جائز حقوق کیلئے گرینڈ الائنس کے جلوس سے گرفتار کرکے 9دن تک ہدہ جیل کوئٹہ اور مچھ جیل میں قید رکھا گیا۔ بعد ازاں مذاکرات کے نتیجے میں ہمیں 2جولائی کو رہا کیا گیا ہمارے جائز مطالبے سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوآدم( نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم میں دیور نے چار بچوں کی ماں بیوہ بھابھی کو گولیاں ما کر قتل کرکے فرار۔ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے۔ تفصیل کے مطابق ٹنڈوآدم محمدی کالونی میں ملزم کامران راجپوت نے گالیاں مار کر چالیس سالہ چار بچوں کی ماں اور بیوہ بھابھی ثمینہ اہلیہ کبیر راجپوت کو موقع پر قتل کر کے فرار ہو گیا نعش تین گھنٹوں تک گھر میں پڑی رہی اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے واقع کے مقام پر پہنچ کر نعش کو تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم منتقل کردیا جہاں نعش کا پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی اطلاعات کے مطابق مقتولہ کا شوہرکبیر علی خیرپور میں کھجور کا کاروبار کرتا تھا ایک...
پشاور کی عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو اسفند یار ولی کو 10لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )پشاور کی سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما اسفند یار ولی خان کو دس لاکھ روپے ہرجانہ دینے کا حکم دے دیا۔پشاور کی مقامی عدالت نے اسفندیار ولی کے ہرجانہ دعوی کیس کا فیصلہ جاری کردیا اور عدالت نے فیصلے میں کہا کہ شوکت یوسفزئی نے 26 جولائی 2019 میں اسفندیار ولی پرالزامات لگائے تھے اور کہا کہ اسفندیار ولی نے پختونوں کا سودا کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسفندیار...
قومی ایئر لائن کی نجکاری کیلئے 4 سرمایہ کار کمپنیاں اہل قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )نج کاری کمیشن بورڈ نے قومی ایئر لائن کی نج کاری کیلیے 4 سرمایہ کاروں کو پری کوالیفائی کر لیا۔مشیرِنج کاری محمد علی کی زیرِ صدارت نج کاری کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔نج کاری کمیشن کے اعلامیے کے مطابق بورڈ نے پیشگی کوالیفکیشن کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا، 5 ممکنہ سرمایہ کاروں کے اہلیت کی دستاویزات کا جائزہ لیا گیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مکمل جانچ پڑتال کے بعد 4 سرمایہ کار کمپنیوں کو اہل قرار دیا گیا، کوالیفائی کرنے والے کنسورشیم اب ڈیو ڈیلیجنس مرحلے کی طرف بڑھیں گے۔نج کاری کمیشن کے اعلامیے...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن پر سخت تنقید کرتے ہوئے یوکرین کے لیے امریکی دفاعی ہتھیاروں کی نئی کھیپ کی منظوری دے دی ہے۔ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ماسکو کے خلاف مزید سخت اقتصادی پابندیوں پر بھی غور کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے روس-یوکرین جنگ میں ہونے والے انسانی جانوں کے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پیوٹن سے خوش نہیں ہوں کیونکہ روسی اور یوکرینی فوجی ہزاروں کی تعداد میں مارے جا رہے ہیں، اور روسی صدر کی جانب سے بہت خوش اخلاقی دکھائی جاتی ہے لیکن وہ صرف...
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران کارکردگی اور احتساب پر مبنی نظامِ حکومت متعارف کرانے پر زور دیا ہے ۔ وزارت خزانہ میں وفاقی حکومت کے ڈھانچے کی تنظیم نو سے متعلق کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو پاکستان کے مالیاتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وزیرِاعظم کی زیر نگرانی ایف بی آر میں اصلاحات کے منصوبے پر مکمل عزم کے ساتھ عملدرآمد کر رہی ہے تاکہ ٹیکس وصولی کو بڑھا کر مالیاتی خودکفالت حاصل کی جا سکے اور ایف بی آر کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو آگاہ کیا ہے کہ سالانہ 250 ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی محمد ادریس کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا، وفاقی وزیر برائے توانائی نے کہا کہ جامشورو گرڈ کا کے الیکٹرک کے ساتھ کوئی تعلق ہی نہیں ہے، کے الیکٹرک کا بجلی کا سارا نظام بالکل الگ ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ کے الیکٹرک اب نیشنل گرڈ سے 600 میگاواٹ تک بجلی لے سکتی ہے، اس سے کے الیکٹرک کے پاس 2 ہزار میگاواٹ بجلی ہو جائے گی، متبادل گرڈ کی ضرورت کے حوالے سے پہلے ہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریس نئی ملٹری سروس اسکیم کا بل پیش کردیا،جو ہنگامی صورت حال میں فوج میں تیزی سے بھرتیوں کی اجازت دیتا ہے۔ اس بل کو بعض قدامت پسندوں کی جانب سے لازمی فوجی خدمات کی واپسی کے طور پر دیکھا جارہا ہے ، جسے 2011 ء میں جرمنی میں معطل کر دیا گیا تھا۔جرمن حکومت روس کی علاقائی جارحیت کی وجہ سے یورپ میں سیکوٹی کی بدلتی ہوئی صورت حال کے مدنظر 2026 ء تک ایک نئی ملٹری سروس اسکیم شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوز میگزین ڈیر اسپیگل نے بل کے 50 صفحات پر مشتمل متن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح...
مودی سرکار کے بلند بانگ دعوؤں کے باوجود بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ 86.03 روپے کی سطح تک گر گیا جو گزشتہ دو ماہ میں سب سے بڑی یومیہ گراوٹ ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ 86.50 کی سطح بھی چھو سکتا ہے۔ بھارتی روپے کی قدر میں مسلسل کمی اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ بی جے پی کی مسلسل تیسری حکومت بھی ملکی معیشت کو سنبھالنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ اس گراوٹ کی ایک وجہ امریکی تجارتی پالیسی پر غیر یقینی صورتحال ہے جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھ تعلقات...
کراچی: سولجر بازار پولیس نے یوم عاشور کے موقع پر بریٹو روڈ سے اغوا کی گئی بچی کو بحفاظت بازیاب کیا گیا اور 3 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے سولجر بازار پولیس نے بریٹو سے یوم عاشور کے موقع پر اغوا کی جانے والی بچی کو بحفاظت بازیاب کرالیا اور سولجر بازار پولیس نے بچی کے اغوا کا مقدمہ اس کے والد سید کامل حسین کی مدعیت میں درج کیا تھا۔ پولیس کو مدعی نے بیان دیا تھا کہ وہ حسین ہزارہ گوٹھ کا رہائشی اور رکشا چلاتا ہے، 10 محرم الحرام کو دن 2 بجے کے قریب محرم کے جلوس میں شرکت کے لیے امام بارگاہ بتول زہرہ شاہ خراساں پہنچا اور اپنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پشاور کی سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما اسفند یار ولی خان کو دس لاکھ روپے ہرجانہ دینے کا حکم دے دیا۔پشاور کی مقامی عدالت نے اسفندیار ولی کے ہرجانہ دعویٰ کیس کا فیصلہ جاری کردیا اور عدالت نے فیصلے میں کہا کہ شوکت یوسفزئی نے 26 جولائی 2019 میں اسفندیار ولی پرالزامات لگائے تھے اور کہا کہ اسفندیار ولی نے پختونوں کا سودا کیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسفندیار ولی نے ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا جس پر شوکت یوسفزئی نے مؤقف اختیارکیا کہ انہوں نے اعظم سواتی کے بیان...
اپوزیشن اور عوام دونوں حکومت سے جوابدہی چاہتے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ بہار کو خوف، غربت اور بے یقینی سے نکالنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار میں کاروباری گوپال کھیمکا کے قتل اور پورنیہ میں جادو ٹونا کے شبہ میں پانچ افراد کو زندہ جلانے کے دل دہلا دینے والے واقعے نے ریاست کی نظم و نسق پر گہرے سوالات کھڑے کر دئے ہیں۔ ایک طرف تاجر طبقہ صدمے میں ہے، تو دوسری جانب عوام اور حزب اختلاف کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے بہار کی حکمران جماعت "جے ڈی یو-بی جے پی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی چار خاتون ججز پر باضابطہ طور پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن میں سے دو نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کے اجرا اور دیگر دو نے افغانستان میں امریکی فوج کے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دی تھی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سامنے آیا اور اسے بین الاقوامی عدالتی کارروائیوں کے خلاف ایک جارحانہ ردعمل قرار دیا جا رہا ہے، ان ججز کی عدالتی کارروائیوں نے امریکا اور اس کے اتحادی اسرائیل کو قانونی طور پر نشانہ بنایا تھا، جس پر امریکا نے ان پر اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔پابندیوں کا...

سی ڈی کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ، بورڈ ممبران کی موجیں ہی موجیں، نئی گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار روپے بھی مل رہا ہے ، وزیراعظم کے اخراجات کنٹرول کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے، تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر
سی ڈی کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ، بورڈ ممبران کی موجیں ہی موجیں، نئی گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار روپے بھی مل رہا ہے ، وزیراعظم کے اخراجات کنٹرول کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے، تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سجاد ظہور بھٹی )سی ڈی کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ، بورڈ ممبران کی موجیں ہی موجیں، نئی گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار روپے بھی مل رہا ہے ، وزیراعظم کے اخراجات کنٹرول کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے۔ سب نیوز کو دسیتاب بورڈ میٹنگز دستاویز کے مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی دو جنوری 2025 کی بورڈ میٹنگ کے منٹس...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایشیا پاکستان کا فخر دوسری بڑی لائبریری قرآن مجید وی نیوز

قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس؛ثنا یوسف کی والدہ بتائیں کیا پولیس کی کارروائی سے مطمئن ہیں؟عرفان صدیقی کے سوال پر مقتولہ کی والدہ نے بتا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں عرفان صدیقی نے کہاکہ ثنا یوسف کی والدہ بتائیں کیا پولیس کی کارروائی سے مطمئن ہیں؟اس پر والدہ ثنا یوسف نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی بہت زبردست رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر ثمینہ زہری کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس ہوا، سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی میں مقتولہ ثنا یوسف کے والدین بھی موجود تھے۔ سینیٹر فلک ناز نے کہاکہ ثنا یوسف کے بہت سے خواب تھے ماں باپ کی اکلوتی بیٹی تھی،عرفان صدیقی نے کہاکہ ثنا یوسف کی والدہ بتائیں کیا پولیس کی کارروائی سے مطمئن ہیں؟والدہ ثنا یوسف نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی بہت زبردست رہی ہے۔ ...
یونان میں لیبیا سے 1500 سے زائد تارکین وطن غیرقانونی طور پر یونان کے سب سے بڑے جزیرے کریتی میں داخل ہوگئے جن کا تعلق مختلف ممالک سے بتایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کی بڑی تعداد کے جزیرے پر جمع ہونے کے باعث ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ یونانی کوسٹ گارڈز اور یورپ کی بارڈر پولیس فرونٹیکس نے جزیرہ کریتی کے گردونواح سے مہاجرین کی چھوٹی بڑی کشتیوں کو ریسکیو کر کے انہیں صحیح سلامت کریتی جزیرے کی مختلف بندرگاہوں تک پہنچایا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جزیرے پر اچانک اتنی بڑی تعداد میں تارکینِ وطن کی آمد کے بعد ان کی رہائش کے کوئی خاطر خواہ بندوبست نہیں کیے گئے ہیں۔ لہٰذا ان تارکینِ وطن کو...
سیالکوٹ(نامہ نگار +آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے اور عالم اسلام بندستور خاموش ہے،کوئی تو سدباب کرے،یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں بھارتی قیادت کی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، آج سے 2 ماہ قبل جو ان کے ساتھ ہوا مودی کے چمچے چاٹے ذلیل خوار ہوئے اور ان کا تکبر اور سندور اجڑا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سیالکوٹ میں عاشور کے جلوس میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول قربان ہو گئی، کربلا کے میدان میں آل...
پاکستان میں بہت کم ایسے اہل سیاست ہیں جو لکھنے ،پڑھنے اور علمی و فکری صلاحیتوں میں اپنا منفرد نام رکھتے ہیں ۔معروف سیاسی و سماجی دانشور، مصنف اور کالم نگارقیوم نظامی ایسے ہی لوگوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انھوں نے پیپلز پارٹی میں بھی ایک فعال کردار ادا کیا اور علمی و فکری میدان میں بھی لوگوں کی راہنمائی کی ہے۔ ان کی سیاست کا دور نظریاتی یا دائیں اور بائیں بازو کی سیاست سے جڑی نظریاتی کشمکش کا دور تھا جہاں ان سمیت بہت سے سیاسی کارکنوں نے سیاسی اور جمہوری حقوق سمیت آئین کی بالادستی و حکمرانی کو یقینی بنانے اور ملک کی جمہوری خطوط پر عملی تشکیل میں ایک بڑا اور موثر کردار ادا کیا۔ پاکستان...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے فلائٹ اسٹاف کی جانب سے خفیہ طور پر اداکارہ شردھا کپور اور انکے دوست راہول مودی کی ویڈیو بنانے پر سخت غصے اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے پرائیویسی کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ کریو ممبرز کو اس حوالے سے زیادہ بہتر طور پر معلوم ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ اداکارہ شردھا کپور اور انکے بوائے فرینڈ اور مصنف راہول مودی طیارے میں اکٹھے سفر کر رہے تھے، دونوں ایک ساتھ بیٹھے تھے کہ اس دوران ایک کریو ممبر نے خفیہ طور پر ان کی ویڈیو ریکارڈ کی۔ اس ویڈیو کلپ میں شردھا کپور اور راہول آپس میں بات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شاؤمی، گوگل اور نتھنگ نے طویل عرصے سے مقبولیت کی فہرست میں سرفہرست رہنے والے سام سنگ اسمارٹ فونز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔گزشتہ ہفتے جاری کی گئی ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی تازہ فہرست میں سام سنگ کا کوئی بھی فون ابتدائی تین پوزیشنز حاصل نہیں کر سکا۔رپورٹ کے مطابق، ہفتے کے سب سے زیادہ مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست کچھ یوں ہے:شاؤمی پوکو ایف 7 فائیو جی (نئی انٹری) پہلے نمبر پر، گوگل پکسل 10 پرو فائیو جی (نئی انٹری) دوسرے اور نتھنگ فون (3) فائیو جی (نئی انٹری) تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔سام سنگ گلیکسی اے 56 چوتھے، ون پلس نورڈ 5 فائیو جی (نئی انٹری) پانچویں، جبکہ سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چھٹے...

پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، سویڈن کا اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، سویڈن کا اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز سٹاک ہوم(سب نیوز)پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، سویڈش حکومت نے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ترجمان سویڈش حکومت کا کہنا ہے پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے بعد ویزا سروسز شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، اس سے پاکستانیوں کو مختصر قیام کے لیے سویڈن جانے کی سہولت ملے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آج سے پاکستانی شینگن ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، 90 دن تک کے سویڈن کے دوروں کے لیے پاکستانیوں کی درخواستوں کو موصول...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بلوں میں بے تحاشا اضافے نے جہاں عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، وہیں شوبز ستارے بھی اس عوامی کرب میں آواز اٹھا رہے ہیں, سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بجلی کے بلوں، یونٹ پالیسی اور حکومتی بے حسی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اداکار نے انسٹاگرام پر ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ “ایک عام شہری کبھی میٹر کو گھورتا ہے، کبھی سورج کو اور کبھی اپنے بچوں کو مگر کہیں سے کوئی ریلیف نظر نہیں آتا۔ نعمان اعجاز نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ 200 یونٹس کی پالیسی کو فوری ختم کیا جائے کیونکہ یہ عام شہریوں کے ساتھ...
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مالی سال 2024-25 میں11,76 کیسز کے فیصلے کیے، اس دوران 42 کروڑ 50 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، تاکہ مالیاتی مارکیٹ اور کارپوریٹ سیکٹر میں شفافیت اور دیانتداری کو برقرار رکھا جا سکے۔ سی سی پی کے مطابق فیصلہ کیے گئے کیسز میں 267 پبلک لسٹڈ کمپنیاں شامل تھیں، جن میں منسلک کمپنیوں میں بغیر اجازت سرمایہ کاری میں خلاف ورزیاں، کمزور کارپوریٹ گورننس، اور مالیاتی رپورٹنگ کی خامیاں تھیں، 49 نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ، اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے قوانین کی خلاف ورزی پر 43 کمپنیوں کو جرمانے کیے گئے بروکریج سیکٹر میں ایس ای...

بھارت کی اشتعال انگیزی کا جواب سخت، فوری اور فیصلہ کن ہوگا، آرمی چیف کا نیشنل ڈٰیفینس یونیورسٹی میں خطاب
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کے دفاعی مؤقف کو دہراتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی مہم جوئی، پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش یا خلاف ورزی کا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں قائم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس مکمل کرنے والے مسلح افواج کے افسران سے خطاب کیا۔ یہ بھی پڑھیں: اپنے خطاب میں جنگ کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ جدید دور میں پیچیدہ چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے ذہنی تیاری، عملی...
ریو ڈی جنیرو : چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریو ڈی جنیرو میں 17 ویں برکس سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا ایک صدی کی تیز تبدیلیوں سے گزر رہی ہے اور بین الاقوامی قوانین اور نظم و نسق کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ وسیع مشاورت، مشترکہ تعمیر اور اشتراک پر مبنی عالمی حکمرانی کے تصور نے اس کی قدر اور عملی اہمیت مزید واضح کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ برکس ممالک کو گلوبل ساؤتھ کے “صف اول” دستے کی حیثیت سے خودمختاری کی پاسداری کرتے ہوئے ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اتفاق رائے پیدا کرنے اوریکجہتی...
بیجنگ :”نکی ایشیا” نے ایک مضمون شائع کیا جس کا عنوان تھا: “مسٹر جاپان نے ٹرمپ کو “ڈیڈی” کہنے سے انکار کر دیا، اور یہ صحیح ہے”۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور جاپان تجارتی مذاکرات کر رہے ہیں، لیکن” ایشبا حکومت” کا رویہ توقعات سے زیادہ سخت ہے، اور یہ ایک صحیح اقدام ہے۔ یہ انہوں نے” ایبے حکومت” کے تجربے سے سیکھا ہے، جو ٹرمپ کے سامنے زیادہ جھک گئی تھی، لیکن انہیں کسی فائدے کے بدلے میں کچھ نہیں ملا۔ٹرمپ کو “ڈیڈی” کہنے کا مذاق اس وقت شروع ہوا جب پچھلے مہینے 25 تاریخ کو ہیگ میں نیٹو سمٹ کے دوران ایک صحافی نے ٹرمپ سے اسرائیل اور ایران کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی...
---فائل فوٹو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اقدام قتل، بھتے اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، گلشن اقبال اور ناظم آباد سے گرفتار کرکے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے دو نے پھلوں کے بیوپاری سے ایک کروڑ بھتے کا مطالبہ کیا تھا اور بھتہ نہ دینے پر تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ 2 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار، منشیات کی بھاری مقدار برآمد کراچیجمشید کوارٹرز پولیس نے نشتر روڈ کے قریب... ایس آئی یو نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرکے...
لاہور میں کمسن کار ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے جب کہ حادثے کی ویڈیو ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات پیش آئے حادثے کا مقدمہ فیروز والا تھانہ شادرہ ٹاؤن میں درج کر لیا گیا۔ کمسن بچے کی ڈرائیونگ کرتے ہوئے کچلنے کی ویڈیو ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی، حادثے کے بعد شہریوں نے بچے کی خوب درگت بنا کر پولیس کے حوالے کیا۔ ایکسپریس نیوز نے شہریوں کے ہاتھوں بچے کی درگت بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی۔ کار حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوئے تھے، جاں بحق نوجوان امین اور شدید زخمی...
—فائل فوٹو لاہور میں نیو راوی پل پر کار سوار نے ناکہ توڑ کر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق نیو راوی پُل پر پولیس ناکے پر ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈرائیور نے ناکہ توڑ کر بھاگنے کی کوشش کی۔کار سوار نے ناکے پر کھڑے پولیس کانسٹیبل صدیق کو بھی ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ناکے پر موجود دیگر اہلکاروں نے گھیرا ڈال کر گاڑی کو روکا اور کار ڈرائیور ظفر عباس کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ڈولفن کو سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
بیجنگ(نیوز ڈیسک)یورپی یونین کی جانب سے چینی کمپنیوں پر بڑے طبی آلات کی خریداری پر پابندی کے جواب میں چین نے بھی جوابی اقدام کرتے ہوئے یورپی کمپنیوں پر اسی نوع کی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو وزارت خزانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق 6 جولائی سے یورپی یونین کی کمپنیوں کو چینی حکومت کی طرف سے ان طبی آلات کی خریداری سے خارج کر دیا جائے گا جن کی مالیت 45 ملین یوان (6.3 ملین امریکی ڈالر) سے زیادہ ہو گی۔ وزارت تجارت نے ایک الگ بیان میں کہا کہ چین میں یورپی سرمایہ کاری سے قائم کی گئی کمپنیوں پر یہ پابندیاں لاگو نہیں ہوں گی۔ چین کا یہ اقدام...
10 محرم الحرام کے موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایک منفرد روایت قائم کرتے ہوئے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں خود دیگ تیار کی اور شہریوں میں حلیم کی نیاز تقسیم کی۔ ترجمان کے مطابق، گورنر سندھ نے دیگ کی تیاری کے تمام مراحل میں خود حصہ لیا، جبکہ گورنر ہاؤس کراچی میں بھی ان کی خصوصی ہدایت پر محرم کی مناسبت سے نیاز کے لیے دیگیں پکائی گئیں۔ مزید پڑھیں: 10 محرم الحرام پر اسلام آباد میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات، 4000 سے زائد اہلکار تعینات اس موقع پر شہریوں میں حلیم بطور لنگر تقسیم کی گئی، جسے شہریوں نے عقیدت اور احترام کے ساتھ قبول کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ...
یوم عاشورہ پر پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ یزیدیت کے خلاف امام حسین کا انکار دراصل تاریخ کا سب سے بڑا اعلانِ آزادی تھا۔، سندھ کی دھرتی نے ہمیشہ امام حسینؑ کے پیغام کو دل سے لگایا اور صوبے کے صوفی بزرگوں نے بھی اس پیغام کو محبت، انسانیت، عدل اور آزادی سے جوڑا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم عاشورہ کے موقع پر حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلاؑ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواسہ رسولؑ نے دین کی بقا اور امت کی اصلاح کے لیے عظیم قربانی پیش کی، امام حسینؑ اور انکے 72 جانثاروں نے حق کی سربلندی کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں جو تاریخ...

افغان شہریوں کو جعلی سپانسرشپ پر ای ویزوں کے اجرا کا سکینڈل بےنقاب, وزارت خارجہ اور پی آئی ڈی کے اہلکار بھی ملوث نکلے , گرفتاریاں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) افغان شہریوں کو جعلی سپانسرشپ پر ای ویزوں کے اجرا کا سکینڈل بےنقاب ہوگیا, جعلی ویزوں کے اجرا میں وزارت خارجہ اور پی آئی ڈی کے اہلکار بھی ملوث نکلے. ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ 2 افغان باشندے موقع پر گرفتار کرلیے، 4 کروڑ روپے کی مشکوک رقم بینک اکاؤنٹ میں جمع کی گئی، ویزوں کیلئے جعلی اسپانسرشپ اور شناختی کارڈ استعمال کئے گئے۔مقدمے کے متن کے مطابق گروہ اس دھندے سے ملک کی سالمیت کو بھی خطرے میں ڈال رہا تھا۔ ایران کے سپریم لیڈر جنگ کے بعد منظر عام پر آ گئے تمام ویزے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فرانسیسی حکومت نے 1923 سے نافذ پابندی ختم کرتے ہوئے شہریوں کو دریائے سین میں نہانے کی اجازت دے دی ہے، جہاں گزشتہ برس پیرس اولمپکس کے ایونٹس بھی منعقد ہوئے تھے۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، پابندی ہٹائے جانے کے بعد پیرس کے شہری بڑی تعداد میں دریائے سین کا رخ کرنے لگے۔ نئے انتظامات کے تحت، 31 اگست تک روزانہ ایک ہزار سے زائد افراد کو تین مختلف مقامات سے دریا میں تیراکی کی اجازت دی جائے گی۔شہریوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔ برازیل سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ وکٹوریا، جو اس وقت پیرس میں مقیم ہیں، کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ ایفل ٹاور کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کے سب سے بڑے شہر نیو یارک کے میئر کے انتخاب کے لیے ظہران ممدانی کی مہم کو خصوصاً پاکستان اور برصغیر کے لوگوں کو جو امریکا اور نیو یارک سے بہت مرعوب رہتے ہیں، غور سے مطالعہ کرنا چاہیے۔ میئر کا الیکشن نومبر 2025 میں ہوگا۔ ظہران ممدانی ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی جیت چکے ہیں۔ بلاشبہ، وہ ایک باصلاحیت شخصیت ہیں اور خود کو مسلم ڈیموکریٹ سوشلسٹ (لیفٹ) کہتے ہیں۔ انہوں نے ایک انتہائی کامیاب انتخابی مہم چلائی ہے۔ دیگر سیاستدانوں کی طرح ان کا بھی ایک معاشی ایجنڈا ہے، لیکن یہ کہنا بجا ہوگا کہ ان کا معاشی ایجنڈا دوسروں سے بہتر ہے اور اس کی پیشکش کا انداز اس سے بھی زیادہ پرکشش ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لوساکا (انٹرنیشنل ڈیسک) زامبیا کے معروف ساؤتھ لوانگوا نیشنل پارک میں مادہ ہاتھی کے حملے میں 2غیر ملکی سیاح خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ہتھنی کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں برطانوی خاتون 68 سالہ ایسٹن ٹیلر اور نیوزی لینڈ کی 67 سالہ ایلیسن ٹیلر شامل ہیں۔ پولیس چیف رابرٹسن مویمبا کے مطابق دونوں خواتین ایک سیاحتی گروپ کے ساتھ پارک میں پیدل سیر کر رہی تھیں جب ہاتھی ان کو پیچھے سے آکر کچل دیا۔ قریب ہی موجود گائیڈز نے فائرنگ کر کے اسے روکنے کی کوشش کی، تاہم وہ ناکام رہے۔
چین اور یورپی یونین کو ایک مستحکم دنیا کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنا چاہیئے ، سی ایم جی کا تبصرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :اس سال چین اور یورپی یونین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ ہے، اور عنقریب چین-یورپی یونین سربراہ اجلاس کا انعقاد ہو گا ۔حال ہی میں بیلجیم کے شہر برسلز میں چین یورپی یونین ہائی لیول اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا تیرہواں دور منعقد ہوا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے یورپی یونین کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کی اور جرمنی اور فرانس کا دورہ کیا۔ چینی فریق نے زور دے کر کہا کہ چین اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لوساکا: افریقا کے ایک ملک زیمبیا کے معروف ساؤت لوانگوا نیشنل پارک میں ہتھنی نے حملہ کرکے 2 غیر ملکی خواتین سیاحوں کو مارڈالا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق علاقائی پولیس چیف رابرٹسن مویمبا نے بتایا ہے کہ ہتھنی کے حملے میں ہلاک ہونے والی خواتین سیاحوں کی شناخت برطانوی خاتون 68 سالہ ایسٹن ٹیلر اور نیوزی لینڈ کی 67 سالہ ایلیسن ٹیلر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ دونوں خواتین ایک سیاحتی گروپ کے ساتھ پارک میں پیدل سیر کر رہی تھیں کہ اپنے بچے کے ساتھ موجود ایک مادہ ہاتھی نے انہیں پیچھے سے آکر کچل دیا۔قریب ہی موجود گائیڈز نے فائرنگ کرکے ہتھنی کو روکنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ ہتنھی...
زیمبیا کے معروف ساؤتھ لوانگوا نیشنل پارک میں ایک مادہ ہاتھی کے حملے میں دو غیر ملکی سیاح خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ہتھنی کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں برطانوی خاتون 68 سالہ ایسٹن ٹیلر اور نیوزی لینڈ کی 67 سالہ ایلیسن ٹیلر شامل ہیں۔ پولیس چیف رابرٹسن مویمبا نے بی بی سی کو بتایا کہ دونوں خواتین ایک سیاحتی گروپ کے ساتھ پارک میں پیدل سیر کر رہی تھیں جب ایک مادہ ہاتھی جو اپنے بچے کے ہمراہ تھی، نے ان کو پیچھے سے آکر کچل دیا۔ قریب ہی موجود گائیڈز نے فائرنگ کر کے ہتھنی کو روکنے کی کوشش کی، تاہم وہ ناکام رہے۔ ہتھنی نے دونوں خواتین کو روند...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )عالمی دنیا میں پاکستان کی پذیرائی میں اضافہ بہترین سفارت کاری کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کا پاکستان پر بھر پور اعتماد کا نتیجہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ متعدد عالمی اداروں میں اہم ترین عہدے پاکستان کے پاس ہیں جسکی بڑی وجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور پاکستانی سفارت کاروں کی اقوام عالم میں اعلی سفارت کاری ہے اورپاکستانی سفارت کار عالمی، علاقائی تنظیموں کے اہم عہدوں کے لیے منتخب ہوئے ہیں کچھ عرصہ قبل پاکستان کو دنیا میں امن و سلامتی کے سب سے بڑے فورم اقوام متحدہ کی۔سلامتی کونسل کا صدر منتخب کیا گیا ہےپاکستان سلامتی کونسل میں 2 سال کے لیے منتخب رکن ہے۔جبکہ ایمبیسیڈر آفتاب کھوکھر اس...
یوکرین کیخلاف جنگ میں روس کی شکست قبول نہیں، چین نے یورپی یونین کو آگاہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار کو بتایا ہے کہ بیجنگ روس کی یوکرین کے خلاف جنگ میں شکست کو قبول نہیں کر سکتا، کیوں کہ اس سے امریکا کو چین پر پوری توجہ مرکوز کرنے کا موقع مل جائے گا۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ بات ایک ایسے عہدیدار نے بتائی ، جسے ان مذاکرات پر بریفنگ دی گئی تھی، اور یہ بیجنگ کے اس دعوے کے برعکس ہے کہ وہ اس تنازع میں غیر جانبدار ہے۔یہ بات بدھ کو برسلز میں یورپی...