2025-11-04@00:11:03 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 1628				 
                «ا ئی ٹی پولیس»:
(نئی خبر)
	ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس ایس پی سیکیورٹی کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کی خصوصی ہدایات پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ ڈپلومیٹک انکلیو اور ہائی سیکیورٹی زون کے داخلی راستوں پر اضافی اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ پڑتال کے عمل کو جدید تکنیکی بنیادوں پر مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ ایس ایس پی سیکیورٹی کے مطابق افسران فیلڈ میں موجود رہ کر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ریڈ زون کی کڑی نگرانی جاری ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی ٹیم پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ، گرفتار ملزم زخمی انہوں نے کہا کہ سفارت خانوں، اقوام متحدہ دفاتر اور دیگر سرکاری املاک...
	ایف سی لائن پر دہشتگردوں کا حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق صبح 10 بج کر 5 منٹ پر ایک خودکش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی ایف سی لائن کی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد مبینہ طور پر 5 دہشتگرد اندر گھس آئے، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی جس میں اب تک 4 حملہ آور ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور سمیت کئی دہشتگرد ہلاک کیے جاچکے ہیں۔ واقعے میں پولیس کے ایس ایچ او اور ایلیٹ...
	 کراچی:  کراچی میں آج چُپ تعزیہ کا مرکزی جلوس کچھ دیر میں نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔ جلوس کے سلسلے میں سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔  جبکہ جلوس کی ابتدائی مجلس نشتر پارک میں جاری ہے، جس سے معروف عالم دین علامہ باقر زیدی خطاب کر رہے ہیں۔ جلوس کی قیادت بوطراب اسکاوٹس کر رہے ہیں، جو جلوس کے آغاز سے اختتام تک شرکاء کی منظم رہنمائی کریں گے۔ مرکزی جلوس نشتر پارک سے شروع ہو کر اپنے روایتی راستوں سے گزرتے ہوئے حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ کراچی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہزاروں اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں، مرکزی جلوس (نشتر...
	شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، تاہم پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بھرپور اور بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس کانسٹیبل نظام اللہ شہید اور کانسٹیبل انعام اللہ زخمی ہو گئے۔ حملہ تھانہ میر علی کی حدود میں ایک مشترکہ چیک پوسٹ پر کیا گیا، جہاں تعینات اہلکاروں نے دلیرانہ انداز میں مزاحمت کی۔ فورسز کی جوابی کارروائی نے نہ صرف حملہ آوروں کو پسپا ہونے پر مجبور کیا، بلکہ تین دہشتگردوں کو موقع پر ہی انجام تک پہنچا دیا گیا۔ زخمی دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب ...
	 کوئٹہ:  شہر کے وسطی علاقے جان محمد روڈ پر ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں شہری پر اپنی بہن کے ساتھ مسلسل جنسی زیادتی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔  پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کیس کی تفتیش سیریس کرائم انویسٹی گیشن یونٹ کر رہا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ 22 اگست کو رپورٹ ہوا جب متاثرہ خاتون اور اس کے خاندان کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا بھائی نہ صرف اس کے ساتھ جنسی زیادتی کا مرتکب ہوا بلکہ اسے طویل عرصے سے قابلِ استغراب زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔...
	قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پشاور میں پاکستان سپر لیگ اور بین الاقوامی سطح کے میچز منعقد ہونے چاہییں۔ یہ بھی پڑھیں: فلڈ ریلیف چیریٹی میچ: پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لیجنڈز الیون کو شکست دیدی شاہد آفریدی نے پشاور پولیس لائن کا دورہ کیا اور شہدا کی یادگار پر حاضری دے کر پھول رکھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا اس صوبے اور اس کی سرزمین سے گہرا رشتہ ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس نے قربانیوں اور کارکردگی کے حوالے سے ایک مثال قائم کی ہے۔ شاہد آفریدی نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے چیریٹی میچ کا انعقاد ایک...
	راولپنڈی میں جی ٹی روڈ پر روات ٹی چوک اسلام آباد کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ ہمک کی ٹیم نائٹ پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کے لیے روات ٹی چوک کے قریب موجود تھی کہ اچانک ایک تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑی پولیس موبائل سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ پولیس موبائل اور کار دونوں کو  شدید نقصان پہنچا، حادثے کے نتیجے میں موبائل وین میں سوار پولیس اہلکار  ڈرائیور تحسین موقع پر شہید ہوگئے جبکہ  ساجد نامی اہلکار  شدید زخمی ہوا جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس حکام کا کہنا...
	 کراچی:  شہر قائد کے علاقے قصبہ کالونی کٹی پہاڑی کے قریب میڈیکل اسٹور پر فائرنگ کے نتیجے میں احسان اللہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول احسان اللہ میڈیکل اسٹور کے باہر فون پر بات کر رہا تھا، جب ایک مسلح شخص اس کے قریب آیا اور بلا کسی جھگڑے کے اسے تین گولیاں مار دیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں احسان اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ملزم واردات کے بعد فوراً موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق...
	شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم نجی ٹی وی چینل میں بطور کیمرہ مین ملازمت کرتا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سولجر بازار انویسٹی گیشن پولیس نے اہلیہ کے قتل میں ملوث ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ نے ملزم سے پسند کی شادی کی تھی جس کو گھریلو رنجش پر شوہر نے قتل کیا اور پھر وہ معمول کے مطابق ملازمت پر چلا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ ایک بیٹی کی ماں تھی جس کے شوہر کے ساتھ کافی عرصے سے جھگڑے چل رہے تھے۔ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کی تفتیش کے دوران پولیس نے...
	راولپنڈی(نیوز ڈیسک)جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی سینئر رہنما کنول شوذب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے وارنٹ جاری کیے، اپنے فیصلے میں عدالت نے ملزمہ کو گرفتار کر کے 3 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔  عدالتی حکم کے بعد تھانہ چکلالہ پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما کے گھر پر چھاپا مارا تاہم ان کی گرفتاری نا ہوسکی۔ Post Views: 6
	  راولپنڈی:   راولپنڈی کے قبرستان میں دفنائی گی سات سالہ بچی کی قبر سے مبینہ چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے جب کہ قریب ہی سفید کپڑا اور روئی پڑی ملی، والد نے پولیس کو اطلاع دی جمعہ کی صبح مجسٹریٹ کی نگرانی میں قبر کشائی کرکے پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کو سات سالہ مسماتہ علینہ کے والد ظفر اقبال نے بتایا کہ وہ گتجا چوکی کے علاقے گلی نمبر 19 میں رہائش پذیر ہے 7 سالہ بیٹی علینہ 26 اگست کو فوت ہوئی جس کی تدفین خان کالونی والے قبرستان میں کی، جمعرات کی صبح فاتحہ خوانی کے لیے قبرستان گیا تو بیٹی کی قبر سے چھیڑچھاڑ ہوئی تھی اور کفن ملحقہ...
	گوگل میپس کی ایک ٹیم کو بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور کے ایک گاؤں میں دیہاتیوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی ریاست اترپردیشن کے گاؤں بیرہر میں گوگل میپس کے لیے کام کرنے والی ٹیم، جو ٹیک مہندرا کے ذریعے آؤٹ سورس کی گئی تھی، کیمروں سے لیس ایک گاڑی کے ذریعے گاؤں کی گلیوں کی نقشہ کشی کر رہی تھی۔ ٹیم علاقے کی سڑکوں کی تصویریں لے رہی تھی تاکہ گوگل میپس پر درست نقشہ اپ لوڈ کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل میپ نے پھر دھوکا دیدیا، نیپال جانے والے سائیکلسٹ بھارت میں بھٹک گئے مقامی افراد نے جب کیمرہ فٹ گاڑی دیکھی تو انہیں شک ہوا کہ یہ لوگ چوری کی نیت سے معلومات...
	 راولپنڈی:  تھانہ سٹی پولیس نے خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مقدمے کے مطابق زیر حراست شخص نے بہانے سے ہوٹل میں لے جا کر خاتون سے زیادتی کی اور ویڈیو بنائی، ملزم نے خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ واقعہ کا مقدمہ 2 روز قبل درج کیا گیا تھا، زیر حراست شخص کو تھانہ سٹی پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا گیا ہے، زیر حراست شخص کے دوسرے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔ ایس پی راول سعد ارشد زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔  
	 لاہور:  گلشن راوی میں کوڑے کے ڈرم سے ملنے والی نومولود کی لاش کا معما پولیس نے حل کر لیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی، جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن راوی ملک شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم اپنی والدہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر نومولود کی لاش کو کوڑے دان میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔ ایس پی سدرہ خان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی...
	  اسلام آباد:   انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 4 اکتوبر اور 26 نومبر احتجاج کے مقدمات میں پی ٹی آئی این اے 48 کے صدر سہیل ستی کو مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ سہیل ستی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ڈیوٹی جج عدنان خان نے کیس پر سماعت کی، ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزم کے وکیل انصر کیانی نے عدالت میں کہا کہ یہ مقدمات غیر قانونی اور سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں، یہ ڈسچارج کرنے کا کیس ہے، عدالت ریمانڈ کی استدعا مسترد کرے۔ عدالت نے پولیس کی مزید ریمانڈ کی استدعا پر ملزم کو...
	 کراچی:  انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امن مارچ کے دوران اشتعال انگیز تقاریر اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں گرفتار 20 ملزمان کو جیل بھیج دیا۔  کراچی انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو بنارس چوک پر پی ٹی آئی کے امن مارچ کے دوران اشتعال انگیز تقاریر اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے کی سماعت ہوئی جہاں پولیس نے گرفتار 20 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا۔ عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج بھیجتے ہوئے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر چالان طلب کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے احتجاج کے دوران ریاست مخالف تقاریر اور نعرے بازی کی اور...
	پولیس نے رائے ونڈ میں 30 روپے کی لڑائی پر وحشیانہ قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دی تھی اور ایس پی صدر کو تمام کاروائی کی خود نگرانی کا حکم دیا تھا۔ پولیس کی اسپیشل ٹیم نے ایس ایچ او رائے ونڈ محمد ذکا کی سربراہی میں ملزم شہزاد کو گرفتار کیا، جس پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس پی صدر سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی۔ مرکزی ملزم کی گرفتاری سے متعلق بتایا گیا کہ پولیس ٹیم نے ٹیکنالوجی سمیت دستیاب وسائل بروئے کار لاکر ملزمان کو گرفتار کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران...
	شہر قائد کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں ڈکیتی اور شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو پولیس نے 15 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب رضویہ سوسائٹی میں شہری علی حسن وارثی کو دوران ڈکیتی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ واردات کا مقدمہ الزام نمبر 310/2025 جرم دفعہ 397/34 رضویہ سوسائٹی تھانہ میں درج کیا گیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے شہری پر تشدد اور ڈکیتی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی لیاقت آباد ڈویژن، ایس ڈی پی او ناظم آباد اور ایس ایچ او تھانہ رضویہ سوسائٹی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے سخت احکامات دیے تھے۔ پولیس...
	کراچی میں سی او ڈی فلٹر پلانٹ میں واٹر بورڈ کے لیے نیا تھانہ قائم کردیا گیا ہے، جس کا نام کراچی واٹر اینڈ سپلائی کارپوریشن پولیس اسٹیشن رکھا گیا ہے، اس کے قیام سے شہر قائد میں تھانوں کی تعداد 109 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے 36 نئے تھانے قائم ایس ایس پی ایسٹ کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق واٹر بورڈ کے پہلے ایس ایچ او کے طور پر ارشد اعوان کو تعینات کر دیا گیا ہے، یہ تھانہ خاص طور پر غیرقانونی ہائیڈرنٹس اور واٹر کنکشنز کے خلاف کارروائی کرے گا۔ نیا پولیس اسٹیشن غیرقانونی سب سوائل کنکشنز اور واٹر بورڈ کی زمین پر قبضوں (لینڈ انکروچمنٹ) کے...
	آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کے ایک دیہی علاقے میں پولیس ٹیم پر فائرنگ کے واقعے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ آسٹریلیا کے دیہی علاقے پورےپنکا (Porepunkah) میں پیش آیا جہاں 10 اہلکار سرچ وارنٹ لیکر پہنچی تھی۔ بھاری اسلحے سے لیس اور انتہائی خطرناک ملزم نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور حملے کے بعد جنگل میں بآسانی فرار ہوگیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 59 سالہ ڈیٹیکٹیو اور 35 سالہ سینیئر کانسٹیبل موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اور اہلکار کی ٹانگوں پر گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ وکٹوریہ پولیس کمشنر مائیک بش نے مرنے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ بہادر افسر ڈیوٹی...
	اپر دیر میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنۂ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ حساس اطلاعات کی بنیاد پر یہ آپریشن مختلف علاقوں میں تین روز تک جاری رہا۔ ایس ایس پی اپر دیر کے مطابق کارروائی ہل ٹاپ، دوبانڈو درا، مسالا بانڈا، شاندل باغ، اتن درا، باغ کلے، سنگر اور شندل باغ جیسے دشوار گزار علاقوں میں کی گئی، جو مجموعی طور پر 20 مربع کلومیٹر پر محیط تھے۔ آپریشن کے دوران دو عام شہری شہید جبکہ پولیس اور سی ٹی ڈی کے 10 اہلکار زخمی ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس اور سی ٹی ڈی کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین...
	خیبرپختونخوا کے علاقے اپر دیر میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے 3 روزہ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ 2 شہری شہید ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد ہلاک ایس ایس پی اپر دیر کے مطابق یہ آپریشن ہل ٹاپ، دوبانڈو درا، مسالا بانڈا، شاندل باغ، اتن درا، باغ کلے، سنگر اور شندل باغ کے علاقوں میں کیا گیا جو مجموعی طور پر 20 مربع کلومیٹر پر محیط ہے اور تین روز تک جاری رہا۔ ’اس کارروائی میں پولیس، ایلیٹ فورس اور ریپڈ ریسپانس فورس نے بھی حصہ لیا، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں مقامی کمانڈر ساجداللہ بھی...
	 راولپنڈی:  مری روڈ پر رات گئے ون ویلنگ کے واقعے پر چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی فرحان اسلم نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مری روڈ پر رات 11 بجے کے بعد ون ویلنگ کی شکایت موصول ہوئی، واقعہ رات گئے 11 بجے کے بعد پیش آیا، جب کہ معمول کے مطابق مری روڈ پر ٹریفک ڈیوٹی صرف رات 11 بجے تک جاری رہتی ہے۔ سی ٹی او فرحان اسلم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مری روڈ پر رات کے اوقات میں اضافی اہلکار تعینات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، تاکہ ون ویلنگ جیسے خطرناک کھیل کی بروقت روک تھام کی جا سکے۔...
	  لاہور:   رائیونڈ میں تشدد سے شہری واجد کو قتل جبکہ اس کے دوسرے بھائی راشد کو شدید زخمی کرنے والا درندہ صفت پھل فروش گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے پھل بیچنے کے دوران ریٹ کی معمولی تلخ کلامی پر ساتھیوں کے ہمراہ دونوں بھائیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن رائیونڈ سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کے مطابق ملزم سنگین واردات کے بعد ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم ملزم کو ہیومن انٹیلی...
	 اسلام آباد:  عمران خان سے بہنوں کی ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی نے سی پی او کو درخواست جمع کرادی اور کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈاکٹروں اور بہنوں سے ملنے نہیں دیا جارہا، پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بہنوں کی ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی وکیل تابش فاروق نے سی پی او کو بذریعہ ڈاک درخواست ارسال کردی جس میں سپرنٹنڈنٹ جیل غفور انجم، اے ایس پی زینب سمیت دیگر پولیس افسران  کا نام بھی شامل ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں قواعد کے مطابق سہولیات میسر نہیں، ڈاکٹروں سے بھی ملنے...
	وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور حنیف عباسی کی صدارت میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھر، خصوصاً بلوچستان میں ریلویز لائنز اور ٹرینوں کی سیکیورٹی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریلویز کی اراضی پر تجاوزات کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کیا جائے گا، جس میں نیشنل کونسٹیبلری اور ریلویز پولیس حصہ لیں گی۔ ایف سی بھی انسداد تجاوزات آپریشن میں ریلویز پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ مزید پڑھیں: بلوچستان حکومت اور پاکستان ریلویز کا پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے پر اتفاق وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرینیں چلانے کا...
	اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ شالیمار کے علاقے میں ملزمان نے پولیس ریڈنگ ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ اسلام آباد پولیس کی ٹیم گرفتار ملزم عاصم جہانگیر کو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے جا رہی تھی کہ اچانک گرین ایریا میں چھپے ملزمان نے پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس وین کا ٹائر پھٹ گیا تاہم پولیس اہلکار حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی کارروائی: 380 ملزمان گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے گرفتار ملزم عاصم جہانگیر زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عاصم جہانگیر تھانہ شالیمار...
	 اپر دیر:  خیبرپختونخوا کے علاقے اپر دیر میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرف ہلاک ہوگئے جبکہ 5 پولیس اہلکار زخمی اور ایک شہری شہید ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ اپر دیر کے علاقوں دوبندو، بریکوٹ، سلام کوٹ اور اٹنڈرہ میں دہشت گردوں کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس، سی ٹی ڈی، آر آر ایف اور ایلیٹ فورس کے دستوں نے ایک بڑا اور کامیاب آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر دیر سید محمد بلال کی قیادت میں یہ آپریشن بھرپور حکمت عملی کے تحت کیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں...
	—فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن ان کی تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمٰی خان اڈیالہ جیل راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئیں۔تینوں بہنوں کو پولیس نے گورکھپور ناکے پر روک دیا۔بشریٰ بی بی کے اہل خانہ بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے۔ بشریٰ بی بی کے فیملی ممبران میں مہر النساء اور مبشرہ شیخ شامل ہیں۔اس موقع پر علیمہ خان نے اپنی بہنوں اور کارکنان کے ہمراہ اڈیالہ جیل جانے کی کوشش کی۔ پولیس نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کو فیکٹری ناکے پر روک دیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے نعرے لگائے۔
	 نیویارک:  امریکی شہر نیویارک سٹی کے پرہجوم کلب میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور9 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیویارک سٹی کے علاقے بروکلین میں واقع کلب میں تنازع کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کمشنر جسیکا نے صحافیوں کو بتایا کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ سٹی لاؤنج کے ٹیسٹ میں کراؤن ہائیٹس میں تنازع کے بعد حملہ آوروں نے متعدد ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک سٹی میں یہ بدترین فائرنگ کا واقعہ ہے تاہم افسران اس کی تفتیش کر رہے ہیں اور انہیں لاؤنج کے قریب اسٹریٹ سے آتشیں اسلحہ سمیت 36...
	 راولپنڈی:  ٹیکسلا کے علاقے میں سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کے دوران بدنام زمانہ انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم عامر شاہ مارا گیا۔ ذرائع سی سی ڈی کے مطابق ملزم کے ساتھی موقع سے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے تاہم علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ملزمان کو مشکوک جان کر ناکہ بندی کے دوران سی سی ڈی ٹیم نے روکنے کی کوشش کی تھی۔ سی سی ڈی ٹیم کے روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کی اور دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، اسپتال منتقلی کے دوران ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ سی سی ڈی اہلکار محفوظ رہے۔ ملزم عامر شاہ راولپنڈی اور سرگودھا میں قتل کے 12مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا۔ ملزم نے...
	صحافی خاور حسین کی گولی لگی لاش واقعے کے 3 گھنٹے بعد بھی تاحال گاڑی میں پڑی ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نوٹس کے بعد شہید بینظیرآباد سے فرانزک ٹیم سانگھڑ پہنچ گئی۔پولیس حکام کے مطابق معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلیے فرانزک ٹیم کے اہلکار واقعے کا تمام پہلوؤں سے تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافی خاور حسین کی اہلیہ اور ان کے بچے بھی سانگھڑ پہنچ رہے ہیں۔ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد فیصل بشیر میمن کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے مزید شواہد جمع کیے جارہے ہیں، ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ واقعہ کس طرح پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ...
	پولیس کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں نے رات گئے چیک پوسٹوں پر حملہ کیا تاہم سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بنوں میں چیک پوسٹ پر دہشتگروں کا حملہ ناکام بنادیا۔ پولیس کے مطابق ضلع بنوں کی ولی نور اور سردی خیل چیک پوسٹ پر  دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔ پولیس کا بتانا ہےکہ دہشتگردوں نے رات گئے چیک پوسٹوں پر حملہ کیا تاہم سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار  ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم پولیس نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ 
	 اسلام آباد:  سیشن کورٹ اسلام آباد نے فیصل ایونیو پر احتجاج اور نعرے بازی کے الزام پر گرفتار پی ٹی آئی کے 40 کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں فیصل ایونیو کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاج اور نعرے بازی، سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے گرفتار 40 سے زائد کارکنان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔  جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان الدین نے سماعت کی۔ پولیس نے ملزمان کے 10 دن روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ ملزمان کے وکیل نے کہا کہ جس مقام کو جائے وقوع بنایا گیا ہے وہاں سی سی ٹی وی کیمرے...
	پولیس افسران و جوان 13 سے 15 اگست تک بغیر آرام کیے مسلسل ڈیوٹی پر رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سمیت تمام افسران مسلسل فیلڈ میں موجود رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ تمام تقریبات کیلئے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دے کر عملدرآمد کیا گیا، تمام فورسز، حساس اداروں کے اشتراک سے لاہور کو محفوظ بنایا گیا۔ فیصل کامران کا کہنا تھا کہ حساس مقامات، جلوسوں کے روٹس پر بھاری نفری تعینات رہی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں عرس داتا گنج بخشؒ، یومِ آزادی، چہلم امام حسین علیہ السلام تقریبات بخیر و خوبی مکمل ہو گئیں۔ لاہور پولیس کے بہترین انتظامات کے باعث تمام تقریبات پُرامن اختتام پذیر ہوئیں۔ مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے پولیس کے...
	مرکزی جلوس اندرون شہر حویلی الف شاہ سے برآمد ہوا۔ جو مقررہ راستوں سے ہوتا بھاٹی چوک پہنچا، جہاں سے کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کے شرکاء نے علامہ سید جواد موسوی کی اقتداء میں مسجد کشمیریاں چوک میں نماز ظہرین ادا کی۔ جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس ہائی الرٹ رہی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کا جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ مرکزی جلوس اندرون شہر حویلی الف شاہ سے برآمد ہوا۔ جو مقررہ راستوں سے ہوتا بھاٹی چوک پہنچا، جہاں سے کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کے...
	ہلاک ہو نیوالوں میں افغان شہری دہشتگرد عبداللہ عرف جواد بھی شامل، 18 دہشت گردی کے حملوں میں ملوث تھا غیر ملکی ہینڈلرز اور فنڈنگ کے ساتھ مزید دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا،وفاقی وزیر داخلہ کا خراج تحسین پشاور کے علاقے ریگی للمہ میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی کے حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں افغان شہری دہشت گرد عبداللہ عرف جواد بھی شامل ہے، جو دہشت گردی کے متعدد واقعات میں مطلوب تھا۔عبداللہ عرف جواد پشاور میں 18 دہشت گردی کے حملوں میں ملوث تھا، جن میں 12 پولیس اور ایف سی اہلکار شہید ہوئے تھے، جبکہ کئی دیگر افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ان...
	سٹی 42: آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے  چہلم حضرت امام حسین ؓ کی سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی   ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق  آئی جی پنجاب نے کہا پولیس فورس نے چہلم حضرت امام حسین ؓ کے دوران 644 مجالس، 392 عزاداری جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی،ڈاکٹر عثمان انور نے سی سی پی او لاہور سمیت صوبہ بھر کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز، ٹریفک پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ چہلم حضرت امام حسین ؓ پر صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں حالات پرامن رہے، کسی بھی جگہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز...
	 لاہور:  ہنجر وال انویسٹی گیشن پولیس 8 سالہ بچے کو اغوا کرکے اینٹوں کے وار سے زخمی کرنے والے ملزم کو فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنجر وال انویسٹی گیشن و آپریشن پولیس نے جناح اسپتال سے ملنے والے زخمی بچے کا معمہ حل کردیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس ہنجروال کو زخمی بچے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی جس پر پولیس ٹیم نے اسپتال پہنچی اور بچے کی شناخت عمل میں لائی۔ ایس پی سدرہ خان کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بچے کو اغوا کرنے والے اس کے محلے دار ملزم علی حسن کو گرفتار کیا گیا، ملزم نے بچے کو خالی...
	پشاور کے علاقے ریگی للمہ میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی کے حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں افغان شہری دہشت گرد عبداللہ عرف جواد بھی شامل ہے، جو دہشت گردی کے متعدد واقعات میں مطلوب تھا۔عبداللہ عرف جواد پشاور میں 18 دہشت گردی کے حملوں میں ملوث تھا، جن میں 12 پولیس اور ایف سی اہلکار شہید ہوئے تھے، جبکہ کئی دیگر افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ان حملوں میں ڈی ایس پی سردار حسین سمیت 5 پولیس اہلکار، 2 ایف سی اہلکار اور دیگر جوان نشانہ بنے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کا گروہ پولیس موبائلوں کو نذر آتش کرنے، بھتہ خوری، آئی ای ڈی...
	وفاقی وزیر داخلہ کافتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف ریگی آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس کو زبردست خراج تحسین
	وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے علاقے ریگی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی اور پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی میں 18 مقدمات میں مطلوب انتہائی مطلوب بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، جو ملکی سلامتی کے خلاف مذموم عزائم رکھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی نے دشمن کے ناپاک منصوبے ناکام بنا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا...
	پشاور(نیوز ڈیسک) ریگی للمہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، افغان شہری عبداللہ عرف جواد بھی مارا گیا پشاور کے علاقے ریگی للمہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فتنہ الخوارج کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے 3 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔  سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں افغان شہری اور مطلوب دہشت گرد **عبداللہ عرف جواد** بھی شامل ہے، جو متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔ وہ پشاور میں 18 حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، جن میں 12 پولیس اور ایف سی اہلکار شہید اور کئی دیگر زخمی ہوئے تھے۔ ان حملوں میں ڈی ایس پی سردار حسین سمیت 5 پولیس اہلکار...
	ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے علاقے ریگی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاہےکہ سی ٹی ڈی اور پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی میں 18 مقدمات میں مطلوب انتہائی مطلوب بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا جو ملکی سلامتی کے خلاف مذموم عزائم رکھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی نے دشمن کے ناپاک منصوبے ناکام بنا کر ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔  جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں...
	 اسلام آباد:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے علاقے ریگی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی اور پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی میں 18 مقدمات میں مطلوب انتہائی مطلوب بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، جو ملکی سلامتی کے خلاف مذموم عزائم رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی نے دشمن کے ناپاک منصوبے ناکام بنا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ وزیر داخلہ کا...
	 کراچی:  چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر کراچی میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر بھر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر 11,479 پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیے جائیں گے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، کراچی کی 642 امام بارگاہوں پر 1,113 پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، جبکہ 501 مجالس کی سیکیورٹی کے لیے 2,901 اہلکار تعینات ہوں گے۔ اس کے علاوہ 108 ماتمی جلوسوں کے لیے 7,465 پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔ مرکزی جلوس کے تمام روٹس سے ملحقہ سڑکوں کو مکمل طور پر بند رکھا جائے گا، جبکہ نشتر پارک اور...
	پشاور کے علاقے ریگی للمہ میں سی ٹی ڈی نے ایک مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں میں ایک کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو افغان شہری ہے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا جس میں ایم فور، ایم 16، ایس ایم جی، آئی ای ڈیز اور دیگر ہتھیار شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد 18 مختلف حملوں میں ملوث تھے۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور سہولت کار سمیت ہلاک ابتدائی تحقیقات کے مطابق ان دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے غیر ملکی...
	چیئرمین سی ڈی اے کی چہلم جلوس کیلئے فول پروف سکیورٹی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کہ ہے کہ اسلام آباد میں چہلم کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے علاوہ سکیورٹی اور ٹریفک پلان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا ہےکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔اسلام آباد میں 19 صفر چہلم کے جلوس کے موقع پر تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سخت انتظام کیا جائے۔ اس کے علاوہ جلوس کے روٹس...
	 سٹی42: 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر لاہور پولیس نے سیکیورٹی کے سخت اور مربوط انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق جشنِ آزادی کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ پارکوں، پبلک مقامات اور اہم تنصیبات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔  جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟  بلال صدیق کمیانہ نے واضح کیا کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ون ویلنگ،...
	ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چہلم کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے، جس کے تحت 5 ہزار سے زائد افسران و جوان تعینات ہوں گے۔ جی سکس کا مرکزی جلوس انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا گیا ہے، جس کی سیکیورٹی کے لیے تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز تعینات ہوں گے۔  آپریشنز، انوسٹی گیشن، سی آئی اے، سی ٹی ڈی اور پانچوں ڈویژنز متحرک رہیں گے۔ پلان کے مطابق اندرونی و بیرونی کارڈن، فلینکنگ اور روف ٹاپ ڈیوٹی لگائی گئی ہے جبکہ سنائپرز اور سی ٹی ڈی کمانڈوز کو اہم مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھہں:جشن آزادی پاکستان: اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی...
	اسلام آباد پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے جامع سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے، جس کے تحت 4 ہزار سے زیادہ افسران اور اہلکار شہر کے مختلف مقامات پر تعینات ہوں گے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ پولیس کے مطابق اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکے قائم کیے گئے ہیں جہاں گاڑیوں اور مشکوک افراد کی سخت چیکنگ کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق جشن آزادی تقریبات، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ترجمان کے مطابق سیکیورٹی پلان کے تحت شہر میں ہلڑبازی، ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ جیسے خطرناک اور غیرقانونی اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے...
	—فائل فوٹو جہلم تھانہ سٹی پولیس نے مشین محلے سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی افسر بن کر عوام کو لوٹ رہے تھے۔پولیس کے مطابق تفتیش پر پتہ چلا ملزمان جعلی بے نظیر انکم سپورٹ کے افسر بن کر ایک ایک ہزار روپیہ اور خواتین کے شناختی کارڈ کی تصاویر اپنے موبائل پر بنا رہے تھے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق ضلع گھوٹکی سے ہے، ان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
	آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ مجالس اور جلوسوں کیلئے بھرپور سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں گے، چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر 644 مجالس، 392 عزاداری جلوس برآمد ہونگے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 37 ہزار سے زائد افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں پنجاب پولیس نے سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ مجالس اور جلوسوں کیلئے بھرپور سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں گے، چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر 644 مجالس، 392 عزاداری جلوس برآمد ہونگے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 37 ہزار سے زائد افسران و اہلکار فرائض...
	وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی اُمور رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی اُمور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بانی سے ملاقات نہیں ہو رہی تو پی ٹی آئی توہینِ عدالت کی درخواست دائر کیوں نہیں کرتی؟ آج پولیس نے غلط روکا ہے تو پی ٹی آئی کل عدالت میں درخواست دائر کرے۔یہ بات انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔ پی ٹی آئی کو قائل نہیں کیا جاسکتا، رانا ثناوزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو قائل کیا ہی نہیں جاسکتا، پی ٹی آئی نہ...
	آئی جی کے پی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کسی جگہ موٹروے اور ہائی ویز پر دہشت گرد ناکہ موجود نہیں، ڈی آئی خان سے کوئٹہ سفر کیا جا سکتا ہے کیونکہ سیکیورٹی حالات پہلے سے کافی بہتر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ 11 مئی کو پشاور میں دہشتگردی کا حملہ بروقت ناکام نہ بناتے تو مولانا فضل الرحمان کے جلسے میں بڑی تباہی ہوتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی نے کہا کہ دہشتگردوں کا ہدف جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا جلسہ تھا جنہیں ہدف پر پہنچنے نہیں دیا گیا، یہ رواں سال دہشت گردی کی بڑی کارروائی تھی جو ناکام بنائی گئی۔ یاد رہے...
	سٹی42: پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی کی بہنوں کو حراست میں لے لیا۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان اور نورین خان اپنے  کارکنوں کے ساتھ   تاحال موجود  ہیں۔  پولیس نے داہگل ناکہ پر پہلے کئی کارکنوں  کو حراست میں لیکر قیدی وین میں بٹھا دیا۔ موقع پر موجود صحافیوں کے مطابق  موقع سے 6 کارکنان کو حراست میں لیکر قیدی وین میں بٹھا دیا گیا تھا۔   زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ  بعد میں پولیس نے  علیمہ خان اور نورین خان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے  پہلے سے حراست میں لیے گئے کارکنوں کو قیدی وین سے  نکال کر چھوڑ دیا۔ Waseem Azmet
	بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدت پسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز، سرکاری دفاتر اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 8 ایف سی اہلکار اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ میں لنک بادینی روڈ پر پولیس گاڑی کے گزرنے کے بعد دھماکا ہوا، جس سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 روز میں 47 دہشتگرد ہلاک لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے منگچر میں نامعلوم افراد کی جانب سے 2 راکٹ فائر کیے گئے جو ایف سی کیمپ کے قریب گر کر...
	 لاہور:  سیف سٹی کیمروں کی ٹریسنگ سے لاہور میں آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے قیمتی سامان لوٹنے والا 4 رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا۔ جیل روڈ لاہور سے آن لائن ٹیکسی کا ڈرائیور شہری کا لاکھوں مالیت کا سامان لے کر فرار ہوگیا۔ شہری نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے فوری پولیس کی مدد طلب کی، کال موصول ہوتے ہی سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کی مدد سے ٹریسنگ شروع کی۔ سیف سٹی کی اے آئی بیسڈ ٹیکنالوجی سے ملزمان کی گاڑی کا مکمل روٹ ٹریس کرکے لوکیشن پولیس کو فراہم کی گئی۔ پولیس نے سیف سٹی کی نشاندہی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفتیش میں...
	  کراچی:   مددگار 15 قائد آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان مددگار 15 پولیس کے مطابق کالر نے اطلاع دی کہ اے ٹی ایم مشین کے بوتھ میں ایک شخص موجود ہے اور الارم بج رہا ہے، مددگار 15 فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کر رہا تھا، اے ٹی ایم کو چیک کیا گیا تو مشین کا نچلا گیٹ کھلا ہوا تھا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے علاقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔  ...
	 کراچی:  جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔  جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت کے روبرو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم فردوس کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کے پاس سے ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہیں ملا البتہ ملزم کے پاس ایل ٹی وی لائسنس ہے اور وہ بھی 2016 میں ایکسپائر ہو چکا ہے جبکہ ڈمپر کے مالک کے حوالے سے معلومات کرنی ہے۔ تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ...
	بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) ڈرائیور کے اندھے قتل معہ ڈکیتی کا معمہ حل ہو گیا اور ملوث 3 ملزمان گرفتار، گاڑی برآمد کر کے مقتول کے بچوں کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس تھانہ صدر بوریوالا نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور کے قتل معہ ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے ڈکیتی شدہ گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ۔27 اپریل 2025 کی رات ملزمان واردات کی نیت سے لاری اڈا بوریوالا سے وہاڑی جانے کے لیے سواریاں بن کر ساجد محمود کی گاڑی میں بیٹھے۔ ملزمان نے 515 ای بی کے قریب گاڑی چھینی اور مذاحمت پر ٹیکسی ڈرائیور ساجد...
	 اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر 14اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں امن عامہ ایکٹ سمیت 8دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق  ہوسٹل سٹی میں تقریباً 40 پی ٹی آئی کارکنان دھرنے کے حوالے سے کانفرنس کررہےتھے۔ پولیس چھاپے پر پی ٹی آئی کارکنان بینرز اور ڈنڈوں سے لیس تھے۔ پی ٹی آئی کارکنان نے اشتعال انگیز نعرے بازی شروع کردی۔ مقدمے کے مطابق پی ٹی آئی...
	کراچی، پولیس اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں، 7 کار لفٹرز گرفتار، اسلحہ، گاڑیاں اور مسروقہ سامان برآمد
	 کراچی:  اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) اور درخشاں پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے بعد 3 زخمیوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔  کارروائیوں میں اسلحہ، چوری شدہ گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی کار لفٹنگ گروہ سے بتایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل اورنگی ون ڈویژن اور اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود میں اورنگی ٹاؤن نمبر 11، حوا گوٹھ شراب خانے کے قریب کارروائی کے دوران پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی ڈاکوؤں کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان ایس...
	 کراچی:  سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے سے ملزمان اسلحے کے زور پر پولیس اہلکار سے سرکاری ایس ایم جی اور سیکیورٹی گارڈ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکار سائٹ سپرہائی وے میں ایک فیکٹری پر دیگر سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ تعینات تھا جہاں کار سوار ملزمان نے پتا پوچھنے کے بہانے اہلکار کو قریب بلایا۔ حکام نے بتایا کہ اسلحے کے زور پر اہلکار سے ان کا سرکاری اسلحہ چھینا اور فرار ہوگئے اور ملزمان نے سیکیورٹی گارڈ سے موبائل فون بھی چھین لیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اگست 2025ء) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی پالانٹیر نے جرمن پولیس کے زیر استعمال اپنے سکیورٹی سافٹ ویئرکومکمل طور پر محفوظ قرار دیا ہے۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی پالانٹیر کے ترجمان نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ پالانٹیر کا سافٹ ویئر گوتھم (Gotham) انٹرنیٹ یا بیرونی سرورز سے منسلک نہیں ہے، جس کا مطلب ہے کہ جرمن پولیس کو ڈیٹا پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔ واضح رہے کہ یہ سافٹ ویئر جرمن ریاستوں باویریا، نارتھ رائن ویسٹ فیلیا اور ہیسے میں استعمال ہو رہا ہے، جہاں پولیس مختلف ذرائع سے حاصل شدہ ڈیٹا کا تجزیہ کر کے رابطوں، پیٹرنز اور ممکنہ خطرات کی شناخت کرتی ہے۔ جرمن وزیر داخلہ الیگزانڈر...
	لاہور کے علاقے مناواں میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون مار گرایا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی علاقے میں ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی گئی تھی۔ فورسز نے فوری طور پر ڈرون کو نشانہ بنا کر نیچے گرایا۔ ابتدائی طور پر یہ سرویلنس ڈرون لگتا ہے جس میں کوئی بارود نہیں تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے ڈرون کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
	بنوں (نیوز ڈیسک) بنوں میں بکاخیل تختی خیل میں نامعلوم افراد نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کے حملے میں مینا خان نامی ایف سی اہلکار شہید جب کہ 3 شدید زخمی ہیں۔ پولیس نے شہید اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا۔  واقعے کے بعد ایف سی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ دوسری جانب بنوں ہوید میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ سرچ اینڈ ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کا مقصد علاقے کو دہشت گردی سے پاک کرنا اور دیرپا امن قائم...
	  اسلام آباد:   ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 5 اگست کو احتجاج کے معاملے پر تحریک انصاف کے 16 مرد و خواتین کے خلاف محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے پی ٹی آئی کی 7 خواتین کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا جبکہ 9 مرد کارکنان کو 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کی جانب سے کارکنان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی مقدمہ بنایا گیا ہے یہ ڈسچارجگی کا کیس ہے، کارکنان سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوسکا، تمام کارکنان روڈ پر کھڑے تھے کسی پر تشدد...
	حکومت نے زائرین کو روکنے کیلئے مری آباد (علمدار روڈ) کے داخلے راستے موسیٰ چیک پوسٹ پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔ اسکے علاوہ انٹرنیٹ سروسز بھی معطل ہیں اور سڑک پر کنٹینرز بھی لگائے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے زائرین کو تفتان بارڈر کی طرف جانے سے روکنے کے لئے حکومت نے کوئٹہ پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری مری آباد (علمدار روڈ) کے داخلے راستے موسیٰ چیک پوسٹ پر تعینات کر دیئے۔ اس کے ساتھ ساتھ سڑک کو بند کرنے کے لئے کنٹینرز بھی لائے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے زائرین کے ایران اور عراق کی طرف زمینی سفر پر...
	 فائل فوٹو  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پارلیمنٹ نے نااہل کیے جانے کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس سے سپریم کورٹ تک احتجاجی واک کی کوشش کی ہے، پولیس نے ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی گیٹ پر روک لیا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 نافذ ہے اس کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، ارکان اسمبلی کو سپریم کورٹ کے باہر اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں ہے۔پولیس  نے اتنباہ کیا کہ اگر آپ آگے گئے تو اپ کو گرفتار کر لیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پولیس کے ساتھ مذاکرات کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ سے ہی واپس بلڈنگ میں آگئے، پی ٹی آئی اراکین میں بیرسٹر گوہر، عامر ڈوگر، علی محمد، ثناء اللّٰہ مستی...
	پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ روز گرفتار ہونے والے 12 کارکنوں کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے تمام کارکنوں کی 5،000 روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔  مقدمے میں حلیم عادل شیخ کا نام بھی شامل عدالتی کارروائی کے دوران پیش کیے گئے ریمانڈ پیپر میں ایک نیا انکشاف سامنے آیا کہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا نام بھی مقدمے میں شامل کر دیا گیا ہے۔  حلیم عادل شیخ کا مؤقف پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ جب ایف آئی آر کاٹی گئی تو مجھے حیرت ہوئی کہ اس میں میرا نام شامل نہیں تھا، لیکن آج عدالت میں پیش...
	ملک کے دیگر بڑے شہروں کی طرح کراچی میں بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قید کے 2 برس مکمل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاجی ریلی کے لیے یونیورسٹی روڈ کے حسن اسکوائر کے مقام پر جمع ہوئے، ریلی میں موجود قیادت کے مطابق انہیں پر امن انداز میں مزار قائد تک جانا تھا۔ حسن اسکوائر سے ریلی جیسے آگے بڑھتی گئی پولیس کی بھاری نفری بھی جمع ہوتی گئی، پولیس نے یونیورسٹی روڈ پر ریلی نکالنے کے دوران ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ کرنے سمیت دیگر الزام میں تحریک انصاف کراچی کے 7 رہنماؤں سمیت 550 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کیوں نہ پہنچ سکے؟ یہ...
	 لاہور: ماڈل ٹاون پولیس نے پی ٹی آئی کی پوری ریلی کو روک کر تمام 28 کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں نکالی جانے والی پانچ اگست کی ریلی کی قیادت گجرات سے تعلق رکھنے والے رہنما ندیم بٹ کررہے تھے۔ پولیس نے ریلی کو روک کر اُس میں شریک تمام 28 افراد کو حراست میں لے لیا، گرفتار کیے گئے افراد میں کئی مقدمات میں نامزد مطلوب ملزم ندیم بٹ بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق کارکنان کے ڈالے ، ہاِئی ایس وین اور کاریں بھی قبضہ میں لے لیں جبکہ گرفتار کیے گئے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری کی گئی قیدیوں کی فہرست...
	لاہور‘ شیخوپورہ‘ اسلام آباد‘ پشاور(نیوز رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ نمائندگان نوائے وقت) تحریک انصاف نے اپنے بانی کی رہائی کیلئے مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔ لاہور میں پی ٹی آئی نے پولیس پر لاٹھی چارج کرنے اور 6 اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی سمیت 300 گرفتاریوں کا دعویٰ کیا۔ ماڈل ٹاؤن میں ریلی نکالنے والے تمام 28 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ریلی کی قیادت گجرات سے تعلق رکھنے والے رہنما ندیم بٹ کر رہے تھے۔ گرفتار کئے گئے افراد میں کئی مقدمات میں نامزد مطلوب ندیم بٹ بھی شامل تھا۔ پرویز الٰہی کی ہدایت پر بانی کی رہائی اور یوم استحصال کشمیر کی مشترکہ ریلی نکالی گئی۔ خصوصی نامہ نگار کے مطابق گرفتاری کے بعد پنجاب اسمبلی...
	خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں انویسٹی گیشن انچارج سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کو دستیاب ابتدائی معلومات کے مطابق پشاور میں ورسک روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں انچارج انویسٹیگیشن مچنی گیٹ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کلاشنکوف اور پستول کی فائرنگ کے نتیجے میں انسپکٹر علی حسین سمیت تینوں افراد بدقسمتی سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سجاد حسین ، ڈی ایس پی ورسک سرکل ارباب نعیم حیدر اور ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ مدثر حیات پولیس نفری کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچے اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے...
	پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے مطالبے پر بلوچستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ کوئٹہ، لورالائی، بارکھان اور چمن سمیت دیگر شہروں میں ریلیاں اور جلسے منعقد کیے گئے، جن میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی بھی دیکھنے میں آئی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج: علی امین گنڈاپور ریلی سے خطاب کیے بغیر واپس روانہ، کارکنوں کا اڈیالہ جانے پر اصرار لورالائی میں احتجاج کے دوران صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ہوائی فائرنگ کا استعمال کیا۔ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں لورالائی ٹیچنگ...
	لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور پنجاب پولیس آمنے سامنے آگئے۔ لاہور پولیس نے احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہےذرائع کے مطابق 3 روز کے دوران 500 زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ صبح سے اب تک احتجاج کی کوشش کرنے والے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سمیت 6 ایم پی ایز بھی گرفتار کیے گیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان عدل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تیعنات اور لبرٹی چوک پر بھی کنٹرینرز پہنچا دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ قیدی وینز اور واٹر کینن ایوان عدل کے باہر پہنچا دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق لاہور میں ایوان عدل سے وکلا کی لاہور...
	لاہور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں یومِ سیاہ کے موقع پر احتجاجی سرگرمیوں سے قبل پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اس کے تین سو سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔  پی ٹی آئی لاہور کے صدر امتیاز شیخ نے بتایا کہ لاہور کے تمام حلقوں میں آج یوم سیاہ کے تحت بھرپور احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سمیت کارکنان کو اپنی اپنی حلقہ نشستوں پر احتجاج کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم اس سے قبل ہی پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔  امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس منظم طریقے سے پی ٹی...
	راولپنڈی/لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کے پیش نظر میں وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ضلعی انتظامیہ نے شہر میں 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے، جس کے تحت ہر قسم کی احتجاجی ریلیوں، لاڈ اسپیکر کے استعمال اور مظاہروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی.(جاری ہے)  مری روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی مریڑ چوک، لیاقت باغ، کمیٹی چوک، رحمان آباد، ڈبل روڈ اور فیض آباد جیسے حساس مقامات پر بھی اضافی فورس تعینات کی گئی جب کہ مختلف چوراہوں پر قیدی وین بھی کھڑی کر دی گئی تھیں تاکہ...
	ملک گیر احتجاج کی کال، پی ٹی آئی کا ریحانہ ڈار سمیت کئی کارکنوں کی گرفتاری کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے ملک گیر احتجاجی تحریک کے باضابطہ آغاز کے بعد پارٹی کے ایک رہنما اور متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عمران خان توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق کیس میں5 اگست 2023 سے جیل میں ہیں اور 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں، ان پر 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات کے سلسلے میں دہشت گردی کے الزامات کے تحت دیگر مقدمات بھی زیرِ التوا ہیں۔ عمران...
	عمران خان کی کال پر احتجاج، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025  سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر لاہور میں احتجاج کے دوران پولیس نے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی اور رکن صوبائی اسمبلی شعیب امیر سمیت پارٹی کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق اراکین صوبائی اسمبلی نے شہر میں ریلی نکالی، پولیس نے رکن صوبائی اسمبلی شعیب امیر کو گرفتار کر لیا، اس کے علاوہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی کی بھی گرفتاری کی اطلاع ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی فرخ جاوید مون نے الزام لگایا کہ پولیس نے ہماری گاڑیوں پر ڈنڈے برسائے، شیشے...
	بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر لاہور میں احتجاج کے دوران پولیس نے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی اور رکن صوبائی اسمبلی شعیب امیر سمیت پارٹی کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق اراکین صوبائی اسمبلی نے شہر میں ریلی نکالی، پولیس نے رکن صوبائی اسمبلی شعیب امیر کو گرفتار کر لیا، اس کے علاوہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی کی بھی گرفتاری کی اطلاع ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی فرخ جاوید مون نے الزام لگایا کہ پولیس نے ہماری گاڑیوں پر ڈنڈے برسائے، شیشے توڑے، اراکین صوبائی اسمبلی کو زد وکوب کیا، کپڑے پھاڑ دئیے۔ لاہور میں 6 سے زیادہ ایم پی ایز کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے، زیر حراست رہنماؤں میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر...
	سرگودھا پولیس نے رات گئے شاہ پور میں کریک ڈاون کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی سید شوکت علی شیرازی کو اپنے ساتھیوں شعیب کاظمی اور پومی شاہ سمیت دیگر کو گرفتار کرلیا۔ شوکت علی شیرازی کے بھائی ضامن عباس شیرازی نے پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح آج سرگودھا میں بھی فسطائیت زدہ ماحول کیخلاف احتجاج کی کال دی گئی تھی۔ تاہم سرگودھا پولیس نے رات گئے شاہ پور میں کریک ڈاون کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی سید شوکت علی شیرازی کو اپنے ساتھیوں شعیب کاظمی اور پومی شاہ سمیت دیگر کو گرفتار کرلیا۔ شوکت علی شیرازی...
	نعیم حیدر پنجوتھا نے گجرات میں پارٹی رہنما عرفان بٹ کے گھر پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے دھاوے کی شیئر کردی
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے گجرات میں پارٹی رہنما عرفان بٹ کے گھر پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے دھاوے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ نعیم حیدر پنجوتھا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ آپ حالت دیکھیں محافظوں کی ایسے گیٹ توڑ رہے ہیں جیسے نریندر مودی کا گھر ہے۔ ان کاکہناتھا کہ رہنما تحریک انصاف عرفان بٹ این اے 62گجرات کی رہائش گاہ مالک بٹ ہاؤس سرائے عالمگیر پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کا دھاوا، دروازے توڑ کر داخل ہو گئے۔ یادرہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بانی عمران خان کی قیدکے 2سال مکمل ہونے پر آج ملک بھر میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔  شیخ...
	سرگودھا پولیس نے رات گئے شاہ پور میں کریک ڈاون کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی سید شوکت علی شیرازی کو اپنے ساتھیوں شعیب کاظمی اور پومی شاہ سمیت دیگر کو گرفتار کرلیا۔ شوکت علی شیرازی کے بھائی ضامن عباس شیرازی نے پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح آج سرگودھا میں بھی فسطائیت زدہ ماحول کیخلاف احتجاج کی کال دی گئی تھی۔ تاہم سرگودھا پولیس نے رات گئے شاہ پور میں کریک ڈاون کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی سید شوکت علی شیرازی کو اپنے ساتھیوں شعیب کاظمی اور پومی شاہ سمیت دیگر کو گرفتار کرلیا۔ شوکت علی شیرازی...
	 لاہور:  تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سابقہ مشیر اطلاعات پنجاب مسرت جمشید چیمہ کا گھر پولیس نے چھاپہ مارا، جس پر انہوں نے سخت ردعمل دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام دیتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ رات پولیس نے ہمارے گھر پر ریڈ کیا جہاں انہوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ جمہوریت میں کوئی طبقہ احتجاج کرے اور سرکاری املاک کا نقصان کرے تو ادارے حرکت میں آتے ہیں لیکن یہاں احتجاج شروع بھی نہیں ہوتا اور پہلے ہی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہیں۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پنجاب...
	 راولپنڈی:  پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے تناظر میں وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔  ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت ہر قسم کی احتجاجی ریلیوں، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور مظاہروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مری روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریڑ چوک، لیاقت باغ، کمیٹی چوک، رحمان آباد، ڈبل روڈ اور فیض آباد جیسے حساس مقامات پر بھی اضافی فورس تعینات کی جائے گی جب کہ مختلف چوراہوں پر قیدی وین بھی کھڑی کر دی...
	اکمل خان باری کے گھر پر پولیس کا چھاپا، پچھلے دروازے سے فرار ، چھوٹا بھائی گرفتار جاتی امرا کے مارشل لا میں پرامن احتجاج کی اجازت نہیں دی جا رہی، سینئر رہنما کی گفتگو تحریک انصاف کی جانب سے 5 اگست کو احتجاجی تحریک کے سلسلے میں لاہور میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔پولیس نے تحریک شروع ہونے سے قبل ہی پی ٹی آئی کی قیادت اور اہم رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنے اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔شاہدرہ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اکمل خان باری کے گھر پر چھاپا مارا، تاہم وہ گھر کے پچھلے دروازے سے نکل کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے ان کے چھوٹے بھائی...
	لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے دعویٰ کیاہے کہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے آج 5 اگست کو ملک بھر میں احتجاج ریکارڈ کروایا جارہاہے جس دوران پولیس نے بھی کارروائی کا آغاز کر رکھاہے اور بلوچستان سمیت مختلف شہروں میں گرفتاریاں بھی شروع کر دی ہیں ، اب اطلاعات ہیں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کو دیگر 6 اراکین اسمبلی کے ہمراہ لاہور کے نواحی علاقے سے گرفتار کر لیا گیاہے ۔   پاکستان سٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخی سطح کو چھو لیا  ڈپٹی...