2025-10-21@06:07:06 GMT
تلاش کی گنتی: 495

«برطانیہ نے پاکستان کو»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر ایئر ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ آرمی چیف نے چیف آف ائیراسٹاف اور ائیر فورس کے شاہینوں کو بھارتی ائیر فورس کی جارحیت ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے پاکستان ائیر فورس کو ایک بار پھر دشمن کے متعدد جہاز مار گرانے اور اپنا لوہا منوانے پر بے حد سراہا۔ آرمی چیف نے تینوں سروسز کے مابین بہترین تعاون کو بھی سراہا۔ ملاقات کے دوران اس عزم کو دہرایا گیا کہ کسی کو بھی پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی اور جو بھی...
    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے اور عالمی برادری کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے کی۔ ڈی سی آفس کوئٹہ سے شرکاء اسمبلی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر بھارت مخالف نعرے اور افواجِ پاکستان کے حق میں تحریریں درج تھیں۔ ڈپٹی کمشنر سعد بن اسد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت...
    پاکستانی علاقوں پر بھارتی جارحیت کے بعد کرتارپور راہداری بند کردی گئی ہے۔ دربار انتظامیہ کے مطابق بھارت کی جانب سے آج کوئی بھی یاتری پاکستان نہیں آیا۔ دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی بھارتی یاتری بارڈر ٹرمینل پر نہیں آیا جس کے باعث آج راہداری کے ذریعے کوئی بھی بھارتی سکھ یاتری یہاں نہیں پہنچا دربار کے ذرائع نے بتایا ہے کہ راہداری آج بند ہے، بھارت نے کوئی یاتری بھیجا نہ ہم نے گیٹ کھولے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ نہیں بتا سکتے کہ کب تک راہدی بند رہے گی
    پاک بھارت کشیدگی کے بعد کرتارپور راہداری غیرمعینہ مدت کیلئے بند kartarpur WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز نارووال (سب نیوز)پاکستانی علاقوں پر بھارتی جارحیت کے بعد کرتارپور راہداری بند کردی گئی ہے۔دربار انتظامیہ کے مطابق بھارت کی جانب سے آج کوئی بھی یاتری پاکستان نہیں آیا۔دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی بھارتی یاتری بارڈر ٹرمینل پر نہیں آیا جس کے باعث آج راہداری کے ذریعے کوئی بھی بھارتی سکھ یاتری یہاں نہیں پہنچا۔دربار کے ذرائع نے بتایا ہے کہ راہداری آج بند ہے، بھارت نے کوئی یاتری بھیجا نہ ہم نے گیٹ کھولے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ نہیں بتا سکتے کہ کب تک راہدی بند رہے گی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2001 نہیں کہ کوئی کہہ دے مسلمان دہشت گرد ہیں، اور ہم سن لیں، بھارت نے رات کے اندھیرے میں بچوں کو نشانہ بنایا۔ غیر ملکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حملے کا جواب اپنی مرضی کے مقام اور طریقے سے دے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے بعد چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی خطاب کیا، انھوں نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں چور اور بزدل...
    اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان نے وطن عزیز پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور پاک سر زمین پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین نے فیصلہ کیا ہے کہ ملکی یکجہتی کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کو موخر کیا جائے۔ اس کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تحریک تحفظ آئین نے رات کی تاریکی میں بمباری کو انتہائی بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے حملے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ تحریک تحفظ آئین کے...
     وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کے منہ توڑ جواب پر قومی اسمبلی میں خطاب اور اراکین کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔  وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا  میں اعلیٰ فوجی حکام، وزرا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔  اعلامیہ کے مطابق اجلاس  میں  بھارت کی بلا اشتعال، بزدلانہ اور جنگی اقدام کی صورتحال پر  غور کیا گیا جبکہ اجلاس میں شہدا کے لئے فاتحہ خوانی  اور شہدا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعاکی گئی۔   یہ بھی پڑھیں ’پاکستانی فوج بہت تگڑی ہے‘، سابق بھارتی ائیر مارشل کا پاک فوج کی طاقت کا اعتراف 'رافیل سمیت دیگر جنگی جہازوں کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں مسلح افواج کو مکمل جوابی کارروائی کا اختیار دیدیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری  کردیاگیا،اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں شہدا کیلئے فاتحہ خوانی، اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی گئی،قومی سلامی کمیٹی نے بھارت کی بلااشتعال بزدلانہ اور جنگی اقدام کی صورتحال پر غورکیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 6اور7مئی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے حملہ کیاگیا، بھارتی افواج نے پاکستان کی سرزمین پر میزائل، فضائی اور ڈرون حملے کئے،قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی غیرقانونی اقدامات کی شدید مذمت کی،بھارتی اقدام پاکستان کی...
    سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ بھارتی حملے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس ہے، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے بلااشتعال جنگی جنون میں شہری آبادیوں پر بزدلانہ اور شرمناک حملہ کیا، پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے رات کی تاریکی میں بھارت کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاط میں مذمت کی ہے۔ گورنر پنجاب نے پاک فوج کو بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کو ملک کا تاریخ ساز دفاع کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ...
    پاک فضائیہ نے بھارت کے بزدلانہ حملے پر دشمن کی فوج کو کس طرح دھول چٹائی، اس کی ویڈیوز سامنے آ گئیں۔ بھارتی فضایہ کا تباہ تباہ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ایک تباہ شدہ طیارے کی فوٹیج منظر ِ عام  پر آگئی،  جس سے پاک فضائیہ کا بھارتی جارحیت  پر تاریخ ساز دفاع  ثابت ہوگیا۔ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا  بھرپور جواب  دیتے ہوئے دشمن ملک کی فضائیہ  کا طیارہ مار گرایا ۔ بھارتی فضائیہ کے طیارے   کو اکھنور سیکٹر میں مار گرایا گیا  ۔فوٹیج میں بھارتی فضائیہ کا تباہ شدہ طیارہ بخوبی دیکھا جا سکتا ہے، جو جل کر راکھ ہوگیا۔ بھارتی 6 مہار کا بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ دشمن کے رات کی تاریکی میں...
    ایک بیان میں سید مہدی شاہ نے پاک فضائیہ کی جانب سے منہ توڑ جواب دیکر بھارت کے چھ جنگی جہاز گرانے پر پاک فضائیہ کی کارکاردگی کو سراہا اور شاباش دی جبکہ اٹلری کی جانب سے خاکی ٹیکری پوسٹ تباہ کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے پاکستانی شہروں بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد پر بھارت کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردی، جارحیت اور علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں سید مہدی شاہ نے پاک فضائیہ کی جانب سے منہ توڑ جواب دیکر بھارت کے چھ جنگی جہاز گرانے پر پاک فضائیہ کی کارکاردگی کو سراہا اور شاباش دی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد جدید ترین لڑاکا طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں 1.64 فیصد کمی آگئی ہے، واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز کے دوران کمپنی کے شیئرز کی قدر میں 3.4 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ ماہ ہی فرانس کے ساتھ مزید 26 رافیل ایم جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 5 طیاروں کو مار گرایا جن میں 3 رافیل، ایک سخوئی اور ایک مگ...
    پاکستان کی جانب سے حالیہ دفاعی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے تین رافیل طیاروں سمیت مجموعی طور پر پانچ جنگی طیارے تباہ کیے جانے کے بعد رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن (Dassault Aviation) کے شیئرز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق، یورپی اسٹاک مارکیٹ میں ڈسالٹ کمپنی کے شیئرز منفی رجحان کا شکار ہو گئے ہیں، جسے تجزیہ کار بھارتی فضائیہ کی رافیل طیاروں میں ناکامی سے جوڑ رہے ہیں۔ رافیل طیارے جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل جنگی طیارے تصور کیے جاتے ہیں، جو بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہیں۔ تاہم پاکستان کی جانب سے ان طیاروں کو مؤثر فضائی دفاعی نظام کے تحت نشانہ بنانا اس بات کی علامت...
    پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاک فضائیہ نے دشمن کے دو جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام طیارے محفوظ ہیں اور کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی مسلح افواج مکمل چوکس اور متحرک ہیں، اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔ پاک فضائیہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا اور دشمن کی فضائی برتری کو چیلنج کرتے ہوئے فوری کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق، پاکستانی افواج کی طرف سے فضائی، زمینی اور دفاعی سطح پر...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء) امریکہ کے بعد برطانیہ کی حکومت نے بھی پاک بھارت کشیدگی کے باعث اپنے شہریوں کو پاکستان اور بھارت کا سفر کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام نیسفری انتباہ میں اپنے شہریوں کو پاک بھارت بارڈر اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب سفر کرنے سے خبردار کیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ علاقے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر خطرناک ہو سکتے ہیں۔برطانوی دفتر خارجہ نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس خطے کا سفر ملتوی کر دیں جب تک حالات معمول پر نہ آئیں۔
    اقوام متحدہ /اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاک بھارت ثالثی کیلئے عالمی طاقتیں متحرک ‘پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا جس میں 5 مستقل ارکان سمیت تمام 15 ممبرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی پر کونسل کے ارکان نے سیر حاصل بحث کی ‘ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا بھارتی اقدام مسترد کرتے ہیں‘ تنازع کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے‘ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن اور سلامتی کو سنگین...
    فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیاء کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام آباد سے سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل کی جنوبی ایشیاء کی حالیہ پیشرفت میں روابط کی کوششوں کو سراہا اور کشیدگی میں کمی اور تصادم سے بچنے کی ضرورت کا خیرمقدم کیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پہلگام واقعے پر غیر جانبدار اور معتبر تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ کیا اور کہا بھارت اشتعال انگیز بیان بازی اور جنگ کو ہوا دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ بھی پڑھیے ملائیشیا نے پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ...
    برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے فوجیوں کی خدمات کو فخر کے ساتھ تسلیم کرتا ہے جنہوں نے دوسری جنگ عظیم میں برطانوی فوج کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیں۔ وہ دوسری جنگ عظیم کے اختتام کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر سے ہیروز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے ووکنگ، برطانیہ میں تاریخی مسجد شاہ جہاں میں منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس تقریب میں مقامی معززین، سابق فوجیوں کے خاندانوں کے افراد اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک قابل ذکر تعداد نے بھی شرکت کی۔  پاکستانی ہائی کمشنر کا اس موقع پر یہ بھی کہنا...
    وزیراعظم کی برطانیہ کو پہلگام واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات میں شمولیت کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے جس دوران وزیراعظم پاکستان نے پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے کہا کہ ثبوت فراہم کیے بغیر پہلگام واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں، وزیراعظم نے واقعے کی اعلی سطح شفاف،غیرجانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ کیا اور برطانیہ کوشمولیت کی دعوت دی ۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کی اقتصادی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے، جس میں شہباز شریف نے پہلگام واقعےکی تحقیقات میں برطانیہ کو شمولیت کی دعوت دے دی۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے واقعے کی اعلیٰ سطح پر شفاف، غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ برطانیہ پاکستان اور بھارت سے اپنے دوستانہ سفارتی تعلقات کو استعمال کرے اور خطے میں امن کی کشیدہ صورتحال کو بہتر بنانےمیں اپنا کردار ادا کرے۔وزیراعظم نے برطانوی ہائی کمشنر کو پہلگام واقعے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا اور کوئی ثبوت فراہم کیے بغیر پہلگام واقعہ پاکستان سے جوڑنے کو...
    وزیراعظم نے برطانوی ہائی کمشنر کو پہلگام واقعے کے بعد کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ فوٹو پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے، جس میں شہباز شریف نے پہلگام واقعےکی تحقیقات میں برطانیہ کو شمولیت کی دعوت دے دی۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے واقعے کی اعلیٰ سطح پر شفاف، غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ برطانیہ پاکستان اور بھارت سے اپنے دوستانہ سفارتی تعلقات کو استعمال کرے اور خطے میں امن کی کشیدہ صورتحال کو بہتر بنانےمیں اپنا کردار ادا کرے۔ جارحیت مسلط کی تو دشمن کو منہ توڑ جواب...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، مگر انہیں بروقت اور بھرپور ردعمل کے باعث پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان الرٹ ہے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں فوری اور فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔ اسلام آباد میں ’علاقائی مکالمہ 2025‘ سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے اور امن و خوشحالی ہم سب کا مشترکہ ہدف ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا داعی رہا ہے اور ہم نے کبھی پہل نہیں کی، لیکن بھارت کی جانب...
    بھارت کی جنگی تیاریوں میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اور بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ممکنہ طور پر پاکستان پر محدود فضائی حملوں کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے اتوار کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو مغربی سرحد پر جاری جنگی مشقوں، لڑاکا طیاروں کی تیاری اور فضائی دفاعی نظام کی ہائی الرٹ حالت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق، بھارتی وزیراعظم مودی نے عسکری قیادت کو پاکستان کے خلاف کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام پر کارروائی کی ’’مکمل آزادی‘‘ دے دی ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے تریپاتھی نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی شب بھارت کی پاکستان کی جانب پیشقدمی کی کوشش کو ناکام بنایا اور بھارت کے 4 جدید رافیل طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کیا۔ نجی چینل کے پروگرام میں تفصیلات سامنے آگئیں اینکرنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چار روز پہلے بھارت کے 4 رافیل طیاروں نے پاکستان میں زمینی کارروائی کے لیے امبالا فضائی اڈے سے اڑان بھری، یہ طیارے فضا سے زمین میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس تھے۔ ابھی یہ طیارے 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز ہی کر رہے تھے کہ پاکستان کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے Electronic Warfare Assets کے ذریعے رافیل طیاروں کے آن بورڈ سینسرز جام کر دیے جس سے...
    پاک فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی شب بھارت کی پاکستان کی جانب پیش قدمی کی کوشش کو کیسے ناکام بنایا؟ اور بھارت کے 4 جدید رافیل طیاروں کو کیسے بھاگنے پر مجبور کیا، جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان کے اینکر شہزاد اقبال تفصیل منظرِ عام پر لے آئے۔ذرائع کے مطابق چار روز پہلے بھارت کے 4 رافیل طیاروں نے پاکستان میں زمینی کارروائی کے لیے امبالا فضائی اڈے سے اڑان بھری، یہ طیارے فضا سے زمین میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس تھے۔ابھی یہ طیارے 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز ہی کر رہے تھے کہ پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے Electronic Warfare Assets کے ذریعے رافیل طیاروں کے آن بورڈ سینسرز جام...
    اسلام آباد: بیانیہ کی جنگ میں پاکستان نے بھارت پر بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کیے جانے کے اقدام کے بعد وزارت اطلاعات نے ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے ایسا جواب دیا جس نے بھارتی سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا۔وزارت اطلاعات کی جانب سے ایک ملی نغمہ بھارتی یوٹیوب چینلز پر بطور اشتہار نشر کیا گیا، جس میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی عزم اور دفاع وطن کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی گئی ہے۔ یہ ملی نغمہ بھارتی ناظرین کو براہ راست یوٹیوب پر دکھایا جا رہا ہے۔نغمہ کی اشاعت کے بعد سوشل میڈیا پر زبردست ردعمل سامنے آیا۔ بھارتی صارفین نے اپنی ہی حکومت پر...
    پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کی الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں اس کے پاس پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں۔ غیرملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں ںے بھارت کے حالیہ فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کی اور واضح کیا کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت کی الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں کوئی ثبوت نہیں،بھارت اگر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جواب میں کارروائی کرے گا تو اسے 2019 کی طرح سخت جواب ملے گا، یہ کسی بھی خودمختار ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اپنے دفاع میں کارروائی کرے۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا...
    گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری کا  کہنا ہے کہ مودی سرکار پاکستان کا پانی بند کرنا چاہتی ہے، بھارت کو یہ نہیں پتا کہ کراچی کو تو عادت ہے بغیر پانی کے رہنے کی۔ پانی اور خوں اکٹھا نہیں بہہ سکتا، سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی پر رپورٹ تیار تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کی آبی جارحیت کا چین سمیت دیگر ممالک پر منفی اثر پڑے گا، بھارت کا یکطرفہ اقدام عالمی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی ہوگا، آبی معاہدے کی معطلی پر عالمی ثالثی عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔  کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ...
    میڈیا سے بات چیت میں وزیر مملکت مذہبی امور نے کہا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وفاقی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنگ کی بات کرنے کے بجائے پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش کا خیر مقدم کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ راون کا جو کردار تھا وہی آج نریندر مودی کا ہے، ان کا ڈرامہ فلاپ ہوگیا وہ تو فلم مسٹر انڈیا کے پروڈیوسر سے بھی کمتر نکلے۔ میڈیا سے بات چیت میں کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں اور ملک میں مثالی مذہبی ہم آہنگی ہے لیکن بھارت میں مودی سرکار مسلمانوں پر ظلم کر رہی...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف سے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کی آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔   ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی چیانگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی مضبوط اور ثابت قدم حمایت پر چین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔  چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے درمیان حالیہ ٹیلی فونک گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے 22 اپریل 2025 سے ہندوستان کے اقدامات کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف کو سمجھنے پر چین کا شکریہ ادا...
     اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی ۔2025 )تحریک انصاف کی سیاسی اور کور کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس وقت ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے جبکہ بھارت کی طرف سے مسلسل دھمکیوں کے پیش نظر ملک بھر میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ایسے وقت میں قومی اتحاد اورقابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے ،عمران خان کا واضح پیغام ہے امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہیں سمجھنا چاہیے تحریک انصاف کی سیاسی اور کور کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعدجاری اعلامیہ میں بھارت کی جنگی تیاریوں اور تسلط پسند عزائم کی شدید مذمت کی گئی.(جاری ہے) اعلامیہ میں کہا گیا کہ مودی سرکار کے تحت چلنے والا بھارت نہ صرف پاکستان...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ قوم اپنی مقدس سرحدوں کے دفاع میں متحد ہو سکے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے، ملک کی قیادت ایک خاموش اور غافل حکومت کر رہی ہے جبکہ اس کا سب سے قابل اعتماد رہنما پابند سلاسل ہے۔ وزیراعظم مودی کی قیادت میں، آر ایس ایس کے نظریے کے تحت چلنے...
    پاک فضائیہ نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت کی خاطر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انتہائی پروفیشنل اور مؤثر انداز میں ادا کی ہیں۔ پاکستان ایئر فورس پوری دنیا میں اپنی تکنیکی مہارت اور دلیرانہ شہرت سے جانی جاتی ہے۔ جدید ترین لڑاکا طیاروں سے لیس پاکستان ایئر فورس کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار اور پُر عزم ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت کہہ چکی ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے پر عمل درآمد کو فعال جنگ سمجھا جائے گا، جنگ ہوتی ہے تو خون بہتا ہے، پاکستان کے پاس ایسے دریا نہیں جن کو ہم جوابی طور پر بھارت کے خلاف روکیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کہہ چکے ہیں کہ پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر ماضی میں بھی الزامات عائد کیے گئے، پاکستان نے ماضی سے سبق سیکھا ہے اور آگے بڑھ چکا ہے۔ بلاول بھٹو...
    پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے فیصلے کے تحت 7 ماہ کی حاملہ گوجرانوالہ کی خاتون کو بھارت چھوڑنے کا حکم  ’دے دیا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی بی کی رپورٹ کے مطابق خاتون کے شوہر نے کہا کہ میں کام پر تھا جب مجھے فون آیا، گھر گیا تو سب رو رہے تھے، پولیس اہلکار گھر پر آئے اور کہہ رہے تھے کہ ماریہ کو فوری طور پر اپنے ملک پاکستان واپس جانا پڑے گا۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ میرے ساتھ کیا ہوا ہے۔‘ رپورٹ کے مطابق بھارتی ضلع گورداسپور سے تعلق رکھنے والے سونو یہ بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئے، سونو مسیح نامی نوجوان نے تقریباً ایک سال قبل 8 جولائی 2024 کو پاکستان کے شہر گوجرانوالہ...
    لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ توقع ہے حکومت برطانیہ پاکستان ہائی کمیشن کی سکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ احتجاج کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے مثبت رویے پر فخر ہے، بھارت کے مختلف ممالک میں ہوئی وارداتوں میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، اگر ہمیں ہدف بنایا گیا تو مناسب جواب دیں گے۔لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھارتی شہریوں کی جانب سے ہونے والے احتجاج پر انہوں نے مزید کہا کہ توقع ہے حکومت برطانیہ پاکستان ہائی کمیشن کی سکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔دوسری جانب برطانوی وزارت خارجہ کے عہدیدار ہمیش...
    پاکستان کی حکومت نے برطانیہ  سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر ہونے والے حالیہ پرتشدد واقعات اور پتھراؤ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے۔ اپنے ایک بیان میں لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ توقع ہے حکومت برطانیہ پاکستان ہائی کمیشن کی سکیورٹی کو یقینی بنائے گی، توقع کرتے ہیں کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا  احتجاج کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے مثبت رویے پر فخر ہے، بھارت کے مختلف ممالک میں ہوئی وارداتوں میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، اگر ہمیں ہدف بنایا گیا تو مناسب جواب دیں گے۔ لندن میں پاکستانی ہائی کیمشن کے...
    لاہور: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بات صرف اتنی ہے کہ یہ ساری جو انڈیا کی اندرونی سیاست ہے اس کا نتیجہ ہے، ایک ٹیرراسٹ اٹیک ہوا ہے جس کی سب نے مذمت کی ہے کوئی ان کے پاس ایسی کوئی شہادت یا ثبوت نہیں ہے کہ اس میں پاکستان کا کوئی عمل دخل ہو۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس کے باوجود انھوں نے انتہائی قدم اٹھائے ہیں اور سفارت کار واپس بھیج دیے ہیں، انھوں نے اس سے بھی آگے بڑھ کر بین الاقوامی معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کر دیا، وہ اپنی اندرونی سیاست کھیل رہے ہیں،پاکستان مخالف بیانیہ انڈیا میں...
    بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو ہوگا۔اس حوالے سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو قرض پروگرام کی اگلی قسط جاری کرنے کےلیے مشن کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان سے کیا بات چیت ہوئی؟ آئی ایم ایف کا اعلامیہ جاریآئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔ آئی ایم ایف کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کےلیے رقم کی پہلی قسط جاری کرنے کی منظوری بھی اجلاس میں زیِر بحث آئے گی۔ذرائع کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے رقم کی منظوری ہوئی تو پاکستان کو تقریباً 70 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔
    اسلام آباد:وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ بھارت کو بہت مایوسی ہوئی ،وہ اپناکیس بنانے میں ناکام رہاہے، پاکستانی چینلزپابندی کامطلب یہ ہے کہ پاکستانی بیانیہ چل رہاہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ بھارتی صحافی یہ کہہ رہے ہیں کہ مغرب اور خطے میں ہمارا بیانیہ نہیں چل رہا،بھارت کا بیانیہ بھی ناکام ہوگیا اورخارجہ پالیسی بھی ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ لگتاہے کہ یہ ساراکھیل ہماراپانی روکنے کے لئے کھیلاگیا،بھارت کوئی بھی ایکشن کرے گاتواس کادوگناجواب دیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارت اس وقت دہشت گردی کا پروموٹربناہواہے،ہم بہترین کی امیدرکھتے ہیں مگربدترین کیلئے بھی تیارہیں۔ Post Views: 2
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ) دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھی  بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ "شرم سے پانی پانی " ہو گیا ۔   ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے اعلان کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کرے گا، بھارت کی یہ کوشش صرف اپنی عوام کو بیوقوف بنانے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں، بھارت نے پہلےدریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑ کر سیلابی صورتحال کا تاثر دینا چاہا جبکہ بھارت کی اس کوشش کے نتیجے میں مظفر آباد کے علاقے ڈومیل سے 22 ہزار کیوسک کا ریلہ گزرا ۔ ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...
    پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ  بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ انڈین پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ میں نظر آئیں گی جس کی تصدیق اداکار ناصر چنیوٹی نے بھی کی تھی لیکن پہلگام حملے کے بعد فلم مشکلات کا شکار نظرآتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہانیہ عامر کی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ پنجابی فلم کو مؤخر کر دیا گیا ہے کیونکہ فلم انڈسٹری کے فنکاروں کی تنظیم ’فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز‘ نے ایک بار پھر پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔   View this post on Instagram   A post shared by Telly Creates (@tellycreates) ...
    یہ نہیں ہو سکتا کہ بھارت کسی جنگی جنون میں پاکستان پر الزام تراشی کرے، حملے کی گیدڑ بھبکیاں دے، بین الاقوامی دنیا کو پاکستان کے خلاف اکسائے، بھارتی میڈیا کے احمق اینکرز گلا پھاڑ پھاڑ کے پاکستان کے خلاف زہر اگلیں، آر ایس ایس کے غنڈے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر حملہ کریں، عمارت کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیں، عمارت پر زرد رنگ پھینک دیں (جو آر ایس ایس جیسی دہشتگرد تنظیم کا رنگ ہے ) اور اس سب کو دیکھ کر پاکستان اور پاکستانی خاموش رہیں۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ بھارت کی جانب سے جنگ کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہو  اور ایسے میں  اس ملک میں کوئی صوبائی تفرقہ سر...
    تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جسمیں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: پاک  بھارت تعلقات میں کشیدگی ۔۔۔۔۔۔۔ کیا جنگ ہوگی؟ Tensions in Pakistan-India Relations... Will there be War? مہمان تجزیہ نگار: سید کاشف علی ( صحافی، تجزیہ نگار) میزبان و پیشکش سید انجم رضا خلاصہ گفتگو و اہم نقاط: پہلگام میں دہشت گردی کا واقعہ کے متعلق شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں بھارتی میڈیا  فوری طور پہ پاکستان پہ الزام دھر دینا انتہائی نامناسب طریقہ ہے دہشت گردی کا...
    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین سے 1 اعشاریہ 4 ارب ڈالرز یعنی 10 ارب یوان کی درخواست کی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان نے 30 ارب یوان کی سویپ لائن بڑھا کر 40 ارب یوان کرنے کی درخواست کی ہے۔واشنگٹن میں غیر ملکی ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے چین سے مزید 10 ارب یوان کی درخواست کر دی ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے چین سے 1 اعشاریہ 4 ارب ڈالر یعنی 10 ارب یوان کی درخواست کی ہے، امید ہے پاکستان اس سال کے آخر تک پانڈا بانڈ جاری کردے گا۔انہوں نے کہا کہ چین کی ڈومیسٹک بانڈ مارکیٹ میں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل 2025ء) نائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی اُمور لیاقت بلوچ نے بلوچستان اور اسلام آباد کے چار روزہ دورہ کے بعد لاہور منصورہ میں سیاسی مشاورتی اجلاس اور ہڑتالی کمیٹیوں کے وزٹ کے موقع پر کہا کہ ملک گیر ہڑتال میں تاجر برادری نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی طاقت سے اسرائیلی اور بھارتی ظلم کے خلاف اپنے قومی اور انسانیت کے احترام پر مبنی جذبے کے ذریعے زبردست وابستگی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے 25 کروڑ عوام پوری دُنیا میں انسانوں پر ظلم اور جبر کے خلاف ہیں۔ عالمی برادری فلسطین اور جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کرائے وگرنہ اسلامی ممالک ہی نہیں پوری دُنیا کا امن تباہ رہے...
    شازیہ مری— فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بھارت کی غلط فہمی ہے کہ پاکستان چپ رہے گا۔بھارتی رویے کے خلاف اپنے ردِعمل میں شازیہ مری نے کہا ہے کہ خطے میں بھارت نے ہمیشہ غیر ذمے داری کا ثبوت دیا، بھارت کو پاکستان فوبیا ہو گیا ہے، بھارت سرکار کم عقلی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔شازیہ مری نے کہا ہے کہ 7 لاکھ فوج مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں بٹھا رکھی ہے، وہاں جو واقعہ ہوا اس کی ہم نے شدید مذمت کی، بھارت کی جانب سے بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان پر الزام لگا گیا، لگتا ہے مودی سرکار الزام لگانے کے لیے تیار تھی۔ پہلگام حملہ: بھارتی...
      بھارت جانے والی طویل دورانیے کی پروازوں کی دیگر ملکوں میں لینڈنگ ہونے لگی زیادہ ایندھن استعمال ہونے کے باعث ٹکٹ بھی مہنگے ، بھارتی ایئر لائنز کو شدید دھچکا مودی سرکار کے یکطرفہ جارحانہ اقدامات کے بعد پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے ۔ اپنے ہی غلط فیصلوں سے یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہونے لگا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئر لائنز کو شدید دھچکا پہنچا ہے اور بھارت سے یورپ و امریکا جانے والی پروازوں کے دورانیے میں اضافہ ہوگیا ہے ، جس سے بھارت سے امریکا و یورپ جانے والی پروازوں کے لیے زیادہ ایندھن استعمال ہونے لگا اور نتیجتاً ٹکٹ بھی مہنگے ہو...
    پاکستانی تجزیہ کار احمد احسن نے بھارتی نیوز چینل پر بھارتی تبصرہ نگاروں کو بے نقاب کردیا، کمزور موقف کی دھجیاں اڑا دیں۔احمد حسن کی جانب سے بھارتی تجزیہ نگاروں کو منہ توڑ جواب دینے پر بھارتی سیاستدانوں اور دفاعی تجزیہ کاروں کو سبکی اٹھانا پڑی، جس پر بھارتی اینکر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلگام فالس فلیگ واقعہ، پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بےنقاب کردیاحیران کن طور پر صرف دس منٹ میں 14.30 منٹ پر ایف آئی آر درج ہوجاتی ہے، 10 منٹ کےاندر ایف آئی آر درج ہونا پہلے سے طے منصوبے کا اشارہ دیتی ہے، بھارتی ٹی وی اینکر کو کسی نے نالائق کہا اور کسی...
    پاکستان میں روسی سفارتخانے نے پاکستان سے متعلق سفری انتباہ جاری کیا ہے۔ اسلام آباد میں موجود روسی سفارخانے کے اعلامیہ مطابق روسی شہری پاکستان کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ روسی سفارت خانہ نے کہا کہ کشیدگی کم اور صورتحال مستحکم ہونے تک روسی شہری پاکستان کا سفر نہ کریں۔ اعلامیہ میں مزید کہا کہ ہدایات پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی اور بعض حکام کے جنگجویانہ بیانات کے تناظر میں دی گئی ہیں۔
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے، بھارت کو مشورہ ہے کہ کسی بھی مس ایڈونچر سے باز رہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے، ایسے میں بھارت  خبردار رہے کہ اگر کسی جارحانہ اقدام کی کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور اور دوٹوک جواب دیا جائے گا۔ وزیرِ دفاع نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان نہ صرف تیار ہے بلکہ "دو سو فیصد تیار" ہے کہ اگر بھارت نے کوئی غلط قدم اٹھایا تو اسے اس کا سخت جواب  ہی ملے...
    مودی سرکار کے یکطرفہ جارحانہ اقدامات کے بعد پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ اپنے ہی غلط فیصلوں سے یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہونے لگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئر لائنز کو شدید دھچکا پہنچا ہے اور بھارت سے یورپ و امریکا جانے والی پروازوں کے دورانیے میں اضافہ ہوگیا ہے، جس سے بھارت سے امریکا و یورپ جانے والی پروازوں کے لیے زیادہ ایندھن استعمال ہونے لگا اور نتیجتاً ٹکٹ بھی مہنگے ہو گئے۔ یاد رہے کہ 2019 میں بالاکوٹ حملے کے بعد پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو 700 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔ پاکستانی فضائی حدود بند ہونے...
    پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ایئر لائنز کو شدید جھٹکا دیا ہے۔ بھارتی ایئر لائنز کو اب شمالی امریکا، یورپ، برطانیہ، مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے لیے متبادل اور طویل راستے اختیار کرنے پڑ رہے ہیں، جس کے باعث نہ صرف پروازوں کا دورانیہ بڑھ گیا ہے بلکہ ایندھن کی کھپت اور آپریشنل اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن کے جاری کردہ نوٹم کے مطابق یہ پابندی بھارتی ملٹری طیاروں سمیت ان تمام طیاروں پر عائد ہو گی جو بھارت کی ملکیت ہیں یا بھارتی ایئر لائنز کے تحت آپریٹ ہوتے ہیں، چاہے وہ لیز پر ہی کیوں نہ ہوں۔ مزید پڑھیں: پہلگام حملہ: بھارتی الزامات اور اقدامات کے...
    وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی—فائل فوٹو وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرنا قابل مذمت ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتا ہوں۔سعید غنی کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے چند لمحوں بعد بھارت نے غیرذمے دارانہ طریقے سے پاکستان پر الزام عائد کردیا، بھارت کے پاس ثبوت ہے تو پاکستان کو پیش کریں۔ پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینا جانتا ہے: شازیہ مریپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینا جانتا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے دیر سے سہی لیکن...
    لندن(نیوز ڈیسک) حکومتِ پاکستان اور برطانیہ کی ممتاز تعلیمی درسگاہ یونیورسٹی آف کیمبرج کے درمیان “علامہ اقبال وزیٹنگ فیلوشپ” کے قیام کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس یادداشت کا مقصد کیمبرج یونیورسٹی کے سنٹر فار ساؤتھ ایشین اسٹڈیز میں علامہ اقبال کے نام سے ایک وزیٹنگ فیلوشپ کا باضابطہ آغاز ہے، جو پاکستان کے علمی، ادبی اور فکری ورثے کو فروغ دے گا۔ اس موقع پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، حکومتِ پاکستان اور یونیورسٹی آف کیمبرج کے درمیان ہونے والی مفاہمتی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں یونیورسٹی آف کیمبرج کے پرو وائس چانسلر پروفیسر کمال منیر، سنٹر فار ساؤتھ ایشین...
    دفاعی تجزیہ کاروں نے پہلگام حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا، تجزیہ کاروں نے بھارتی میڈیا کے رویے پر تنقید کی۔بریگیڈیئر ریٹائرڈ احمد سعید منہاس نے کہا کہ بھارت کا فاشسٹ میڈیا بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام دھر رہا ہے، پہلگام حملہ مقبوضہ کشمیر کے 400 کلو میٹر اندر ہوا۔ پاکستان کا پہلگام میں 28 سیاحوں کے قتل پر اظہار افسوس ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی نے کہا ہے کہ ضلع اننت ناگ میں حملے میں سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش ہے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان پر کسی قسم کے حملے کی کوشش ہوئی تو 2019 میں ابھینندن کو چائے پلا کر بھیجا تھا، اب بسکٹ بھی کھلائیں گے۔آرمی چیف نے اوورسیز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکیم کے 67 ہزار عازمین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت کوشاں ہے تاہم سعودی حکومت کی پالیسی تمام ممالک کے لئے یکساں ہے، جب دیگر ممالک کا فیصلہ ہوگا تو پاکستان کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ، وزیرا عظم کی ہدایت پر قائم کمیٹی کی رپورٹ جمع ہو چکی ہے جس کی بھی کوتاہی ہوگی اسے سزا ملے گی ۔ پیر کو یہاں پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام حج 2025 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور مجھے ایک ماہ قبل ہی ملی ہے۔...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو 2 ٹریلین ڈالر تک لے جانے میں شراکت داری کے لیے برطانیہ تیار ہے۔ عالمی بنک کا اندازہ ہے کہ 2047ء تک پاکستان کی معیشت 20 کھرب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ ’لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ‘ سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ دنیا بھر میں فنانشل، بزنس اور ٹریڈ سروسز کا اہم ترین فراہم کنندہ ہے۔ انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو سکے کے دو رخ قرار دیا اور کہا کہ...
    اسلام آباد: پاکستان میں ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو 2 ٹریلین ڈالر تک لے جانے میں شراکت داری کے لیے برطانیہ تیار ہے۔ لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب  کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ دنیا بھر میں فنانشل، بزنس اور ٹریڈ سروسز کا اہم ترین فراہم کنندہ ہے اور وہ پاکستان کی معیشت کو 2 ٹریلین ڈالر کی سطح پر لے جانے میں شراکت داری کے لیے تیار ہے۔ جین میریٹ نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ اس فورم پر...
    برطانیہ پاکستانی معیشت کو 2ٹریلین ڈالر تک لے جانے میں شراکت داری کیلئے تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو 2 ٹریلین ڈالر تک لے جانے میں شراکت داری کے لیے برطانیہ تیار ہے۔لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ دنیا بھر میں فنانشل، بزنس اور ٹریڈ سروسز کا اہم ترین فراہم کنندہ ہے اور وہ پاکستان کی معیشت کو 2 ٹریلین ڈالر کی سطح پر لے جانے میں شراکت داری کے...
    برطانیہ پاکستانی معیشت کو 2 ٹریلین ڈالر تک لے جانے میں شراکت داری کےلئے تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان میں ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو 2 ٹریلین ڈالر تک لے جانے میں شراکت داری کے لیے برطانیہ تیار ہے۔ لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ دنیا بھر میں فنانشل، بزنس اور ٹریڈ سروسز کا اہم ترین فراہم کنندہ ہے اور وہ پاکستان کی معیشت کو 2 ٹریلین ڈالر کی سطح پر لے جانے...
    سندھ لیبر اپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان اسٹیل کے 5744 ملازمین کی برطرفی کے خلاف بڑا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے لیبر کورٹ کا 22 فروری کا فیصلہ معطل کر دیا اور پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ کو 14 مئی کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ نے مذکورہ ملازمین کو برطرف کر کے لیبر کورٹ سے رجوع کیا تھا، جہاں سے انتظامیہ کے حق میں فیصلہ آیا تھا۔ تاہم، ملازمین کی جانب سے فیصلے کو اپیلٹ ٹربیونل میں چیلنج کیا گیا، جس پر ٹربیونل نے لیبر کورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا۔ ملازمین کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار...
    اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر برائے فیتھ اینڈ کمیونیٹیز لارڈ واجد خان نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، انسداد دہشتگردی، سکیورٹی اور کراس بارڈر جرائم کی روک تھام سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 13 سال بعد مذاکرات آج  شروع ہوں گے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مذاہب ، کمیونٹیز اور آبادکاری لارڈ واجد خان نے آج وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے لارڈ واجد خان کا پاکستان میں خیرمقدم کیا اور اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا جو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے ہز میجسٹی کنگ چارلس سوم کے ساتھ ساتھ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان برطانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی تبادلوں اور...
    نوجوان اداکار ابراہیم علی خان نے حال ہی میں فلم فیئر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے پاکستان کے ایک فلم نقاد تیمور اقبال کو ان کی پہلی فلم پر دی گئی تنقیدی رائے کے بعد دھمکی دی تھی۔ ابراہیم کے مطابق نقاد کی جانب سے ان کے جسمانی خدوخال پر ذاتی تبصرہ کیا گیا تھا، جسے انہوں نے ’بیلو دی بیلٹ‘ یعنی حد سے تجاوز کرنے والا سمجھا اور فوری اس پر ردعمل دیا۔          View this post on Instagram                       A post shared by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis) ابراہیم نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ انہیں اس طرح کا...
    وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر نے تحصیل بار پبی اور نوشہرہ بار کی نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی اور اس موقع پر دونوں بارز کی کابینہ نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بارز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن فری بیانیہ والی پی ٹی آئی حکومت نے وزارتوں، پوسٹنگ اور ٹرانسفرز پر رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیارولی نے تحصیل بار پبی اور نوشہرہ بار کی نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی اور اس موقع پر دونوں...
    نوشہرہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبر پختونخوا کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن فری بیانیہ والی پی ٹی آئی حکومت نے وزارتوں، پوسٹنگ اور ٹرانسفرز پر رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیارولی نے تحصیل بار پبی اور نوشہرہ بار کی نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی اور اس موقع پر دونوں بارز کی کابینہ نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بارز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اختیار ولی خان نے نو منتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور وزیر قانون کو خصوصی طور...
    اسلام آباد میں منعقدہ فلسطین اور امت مسلمہ کی ذمہ داری کے عنوان سے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سوال ہوتا ہے کہ اگر ہم ڈٹ گئے اور فلسطینیوں کا ساتھ دیا تو پاکستان کی معیشت کیسے چلے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی حکومت پھٹی ہوئی قمیض کی طرح عجیب ہے، پی ڈی ایم کی حکومت ہے اور اُس کا صدر (میں) اپوزیشن میں ہوں۔ اسلام آباد میں منعقدہ فلسطین اور امت مسلمہ کی ذمہ داری کے عنوان سے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ سوال ہوتا ہے کہ اگر ہم ڈٹ گئے اور فلسطینیوں کا...
    جنگ فوٹو پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ نادرا کی خدمات کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، دنیا کے چند ممالک گھر بیٹھے پاسپورٹ مہیا کرتے ہیں، پاکستان ان میں سے ایک ہے۔پاکستان ہائی کمیشن لندن میں منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف افضل بھٹی کے ساتھ مشترکا پریس کانفرنس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کہ افضال بھٹی اور سید قمر رضا اوور سیز پاکستانیوں اور حکومتِ پاکستان کے درمیان پُل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔افضال بھٹی نے 13 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والی سہ روزہ اوور سیز پاکستانیوں کے کنونشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اوور سیز پاکستانیوں کو...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دنیا بھر کے 100 ملکوں پر ٹیرف عائد ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 3882 پوائنٹس کی کمی ٹیرف کے نفاذ کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس انتہائی تیزی سے نیچے آ گئیں ہیں اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کو نقصان کا سامنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں شیئرز کی قیمتیں 13.22 فیصد تک گر گئیں جبکہ اب تک سب سے کم نقصان ترکی کا دیکھنے میں آیا ہے جس کے شیئرز کی قیمتیں 2 اعشاریہ 8...
    اسلام آباد: امریکا کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے حکمت عملی تیار کرنے پر کام شروع کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت وزارت تجارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں امریکا کی جانب سے 29 فیصد اضافی ٹیرف کے ممکنہ اثرات پر غور کیا گیا۔ حکومت اضافی امریکی ٹیرف پر ٹرمپ انتظامیہ سے بات چیت کرے گی جس کا مقصد ٹیرف میں ممکنہ کمی کی راہ ہموار کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر تجارت جام کمال خان کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پچاس سے زیادہ مختلف کاروباری نمائندوں، بڑے تاجروں، درآمد اور...
    پاکستانی عازمین حج کا پہلا قافلہ یکم مئی کو سعودی عرب پہنچے گا۔ سعودی میڈیا کے مطابق حج آپریشن 30 دن تک جاری رہے گا، 30 مئی کو آخری حج پرواز سعودی عرب پہنچے گی۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پاکستانی عازمین حج کی منتقلی 5 فضائی کمپنیوں کےذریعہ ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سال ایک لاکھ 79ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ Post Views: 1
    سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اپنے عظیم قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ملک اور آئین کی بقاء کیلئے اپنی جدوجہد کو ہمیشہ جاری و ساری رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر و پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی رہنما ثوبیہ مقدم نے کہا ہے کہ پاکستان کے عظیم رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان کیلئے خدمات، جدوجہد اور قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہوں۔ ہم ایک ایسے شخص کو کیسے یاد کریں، کیسے خراج عقیدت پیش کریں جس نے پاکستان میں غریب کو  جینا سکھایا، مزدور کے حقوق کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں اپنا حق لینے کا احساس دلایا۔ میرے الفاظ حق...
    ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان سمیت 40 سے زائد ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندیوں کے نفاذ کو روک دیا۔ یہ فیصلہ امریکی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سفری اسکریننگ کی جانچ کے بعد سامنے آیا۔ یہ متنازع ‘سفری پابندی’ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 جنوری کو جاری کردہ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت تجویز کی گئی تھی، جس کا مقصد امریکہ کو دہشت گردی اور سیکیورٹی خدشات سے محفوظ بنانا تھا۔ تاہم، انتظامیہ کی مقرر کردہ 21 مارچ کی ڈیڈ لائن خاموشی سے گزر گئی، اور بعد میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے تصدیق کی کہ پابندیوں کے نفاذ کے لیے کوئی نئی ٹائم لائن طے نہیں کی گئی۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان ٹیمی بروس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ویزا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر پابندیوں سے متعلق بل فرد واحد کا بیانیہ ہے امریکی حکومت کا نہیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پرپابندیوں سےمتعلق پیش بل سے آگاہ ہیں۔ یہ بل ایک فرد نے پیش کیا ہے یہ امریکی حکومت کا بیانیہ نہیں۔ شفقت علی خان کا کہنا ہے تھا کہ بل پاس ہونے کے لیے امریکی کانگریس کی کئی کمیٹیز سے ہو کر جائے گا، ہمارے امریکا کے ساتھ تعلقات باہمی احترام کے اصول پر مبنی ہیں، ایک دوسرے کے اندرونی معاملات...
    پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی چمکتی ستارہ ہانیہ عامر نے ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ اس بار ان کی غیر معمولی صلاحیتوں کا اعتراف کسی اور نے نہیں بلکہ برطانوی پارلیمنٹ نے کیا ہے۔ ہانیہ عامر کو برطانیہ کی پارلیمنٹ میں ’ریکوگنیشن ایوارڈ‘ سے نوازا گیا، جو ان کی شاندار فنی خدمات اور پاکستانی ثقافت کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے دیا گیا۔ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک اور بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں منعقدہ تقریب میں ہانیہ کو یہ اعزاز دیتے ہوئے پارلیمنٹ کے اراکین نے ان کی محنت اور کامیابیوں کو سراہا۔         View this post on Instagram...
    مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ ہانیہ عامر کو ایوارڈ دینے کی تقریب پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ افضل خان نے منعقد کی، تقریب میں برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔  تقریب کے دوران برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے ہانیہ عامر سے ملاقات بھی کی اور ساتھ ہی انہیں بتایا کہ وہ ان کے بڑے مداح ہیں۔ سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز وائرل ہیں، جن میں اداکارہ نے ایوارڈ ملنے پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔   View this post on Instagram   A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے قابلِ فخر...
    اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم کو بعد از شہادت اعلی ترین سول اعزاز ملنا تاریخی عمل ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کیلئے نشانِ پاکستان کا اعزاز بھٹوازم کے نظرئیے اور جمہوریت کی فتح ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کو نشانِ پاکستان کا اعزاز ملنا ان کی ملک کیلئے خدمات کا اعتراف ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو ان کے حقوق اور سیاسی شعور دیا، سیاست کو ڈرائنگ روم سے سڑک اور ہر گلی میں پہنچانے کا کریڈٹ بھی...
    اسلام آباد(رانا فرحان اسلم)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ روزنامہ نوائے وقت ایک نظریاتی اخبار ہے مرحوم مجید نظامی ایک نڈربیباک اخبار نویس تھے ڈکٹیٹر کے سامنے بھی کلمہ حق کہنے سے نہیں ڈرے نوائے وقت کیساتھ پرانا رشتہ ہے مرحوم مجید نظامی کیساتھ لاہور میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی تقریبات میں ملاقات ہوتی رہی نوائے وقت کی 85ویں سالگرہ کے موقع پر تمام انتظامیہ اور سٹاف کو مبارک بادپیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہارڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصرنے روزنامہ نوائے وقت کی 85سالہ تقریبات کے سلسلہ میں اسلام آباد میں منعقد تقریب میں کیک کاٹنے کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا سردارسیدال خان ناصر نے کہا کہ روزنامہ نوائے وقت ایک نظریاتی اخبار...
    سٹی 42: صدر پاکستان نے پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات عطا کیے 2 ستارہ بسالت، 227 تمغہ بسالت، 82 امتیازی اسناد، 185 آرمی چیف کمانڈیشن کارڈز دیے گئے،23 ہلال امتیاز (ملٹری)، 112 ستارہ امتیاز (ملٹری)، 133 تمغہ امتیاز (ملٹری) تفویض کیے گئے  لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت (شہید) اور سپاہی ثوبان مجید بلوچ (شہید) کو ستارہ بسالت دیا گیا
     اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2025ء) 23 مارچ کو، جیسا کہ پاکستان کی عظیم قوم پاکستان کا قومی دن بڑے فخر کے ساتھ مناتی ہے، اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ اور سفارت خانے کے رہائشی عملے اس پرمسرت موقع پر پاکستان کی حکومت اور قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔(جاری ہے)  پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے، ہم بصیرت والے رہنما اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح اور عظیم پاکستانی فلسفی علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ کئی دہائیوں کے دوران، بحیثیت قوم، پاکستان نے غیر معمولی حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے ثابت قدم، بہادر اور دیانتدار ثابت کیا اور وقت کی کسوٹی پر پورا اترا۔ دونوں قیادتوں...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب منگل کو واپس وطن پہنچ رہے ہیں، 22 سالہ اوپنر ان دنوں لندن میں ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں،وہ جنوری میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہونے کے  بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوگئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق صائم ایوب  پاکستانی ٹرینر حنیف ملک کی زیرنگرانی  بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں، برطانیہ میں ان کے معالجین پیرکومکمل طبی  جائزہ لینے کے بعد اپنی پیشہ ورانہ آرا دیں گے، اگلے روز 25 مارچ کوصائم ایوب وطن واپسی کے لیے رخت سفر باندھیں گے۔ طبی ماہرین کی رائے کی روشنی میں صائم ایوب کے مستقبل کا تعین ہوگا اور اسی تناظر میں 11...
    برطانیہ جانے والے مسافروں کو کل بڑی خوشخبری ملنے کا امکان ہے، جس سے مشکلات میں ریلیف ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں پی آئی اے سمیت پاکستانی ایئرلائنز پر 5 سال سے لگی پابندی کے معاملے پر برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل کو ہوگا۔کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کے کیس پر غور کرے گی ، سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کل برطانوی ایئرسیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئر لائنز پر پابندی ہٹادے گی۔ حکام کا کہنا تھا کہ یورپ کے بعد کل برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئرلائنز کی بحالی کا امکان ہے۔خیال رہے کہ جون 2020 میں یورپ اور برطانیہ نے پی آئی اے کی کمرشل پروازوں پر اپنی...
    کراچی(آئی  این پی)پاک فضائیہ نے جنگ 65کے ہیروایم ایم عالم کی 12ویں برسی پران کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نغمہ جاری کر دیا۔  پاکستان ایئرفورس کی جانب سے ستمبر 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئرکموڈور (ریٹائرڈ)محمد محمود عالم کی 12ویں برسی کے موقع پرپاک فضائیہ نیانہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ائیرکموڈورایم ایم عالم نے1965 کی جنگ میں 1 منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے 5 جیٹ طیاروں کومار گرایا تھا،ان کا یہ ریکارڈ آج تک ناقابل شکست ہے۔ایئرکموڈورایم ایم عالم نیجنگ کیدوران 11 دنوں میں 9 دشمن طیاروں کوتباہ اور2 طیاروں کو نقصان پہنچایا تھا۔پاکستان کیاس بہادربیٹے کو 1965 کی جنگ میں شاندار کارکردگی پر 2 بار ستارہ جرات سے نوازا گیا۔قوم کے یہ ہیرو 18...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں، کوئی تحریک نہیں، کوئی شخصیت نہیں۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ پائیدار استکام کے لیے قومی طاقت کے تمام عناصر کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہوگا، یہ ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کو بہتر گورننس اور مملکت پاکستان کو Hard State بنانے کی ضرورت ہے، ہم کب تک ایک Soft State کے طرز پر بے پناہ جانوں کی قربانی دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم گورننس کے خلا کو کب تک افوج پاکستان اور شہدا کے خون...
    پاکستان میں لگی دہشت گردی کی آگ کو روکا نہ گیا تو یہ سات سمندر پار تک جائیگی، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی خطاب کیا، اور افغانستان سے بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغانستان دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے اور جو آگ پاکستان میں لگی ہے، ہمارے اردگرد کے ممالک یہ نہ سمجھیں کہ وہ اس سے محفوظ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے والوں کا بھی سراغ لگانا ہوگا اور افغانستان میں دہشت گردی کے...
      برطانوی حکومت نے پاکستان کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی  ۔ نجی ٹی وی کے مطابق برطانیہ نے اپنے شہریوں کو بلوچستان، خیبرپختونخوا کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، برطانوی شہری پاکستان افغان سرحدی علاقوں کا سفر نہ کریں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو سندھ میں غیر ضروری سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ برطانوی ایڈوائزری میں کے پی کے کئی شہر اور پورا بلوچستان شامل ہیں۔ Post Views: 1