2025-11-04@09:46:06 GMT
تلاش کی گنتی: 2678

«سرکاری اکاؤنٹ»:

(نئی خبر)
    پاکستان کے معروف اداکار، مزاح نگار اور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے چار برس گزر گئے، لیکن ان کے یادگار جملے اور مزاحیہ انداز آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں۔ 19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہونے والے محمد عمر نے ہالی ووڈ کے مصری نژاد اداکار عمر شریف سے متاثر ہوکر اپنے نام کے ساتھ "شریف” شامل کیا اور یوں محمد عمر سے عمر شریف بن گئے۔ 1980 کی دہائی میں انہوں نے پہلی بار آڈیو کیسٹ کے ذریعے ڈرامے ریلیز کیے، جنہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ عمر شریف نے 70 سے زائد ڈراموں کے اسکرپٹ...
    پاکستان کے سینئر اداکار و کامیڈین کاشف خان نے بھارتی سپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ ماضی میں سلمان خان کےلیے کراچی کے برنس روڈ سے بریانی اور حلیم لے جایا کرتے تھے۔ کاشف خان نے اپنے پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت ممبئی اس قدر آسانی سے آتے جاتے تھے جیسے کراچی کے لوگ ناظم آباد آتے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو کراچی کی بریانی کا خصوصی شوق تھا، جس کی وجہ سے وہ ان کے لیے یہ سوغات لے کر جاتے تھے۔ اداکار نے اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نواب شاہ (نمائندہ جسارت)نواب شاہ میں ضلعی حکومت کی جانب سے غیر قانونی پکوان سینٹرز اور پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف کیے جانے والے چھاپے اور کارروائیاں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی پکوان سینٹرز بدستور چل رہے ہیں، جہاں پکانے کے بعد بچ جانے والا تیل اور دیگر فضلہ کھلے عام نالیوں اور گٹروں میں ڈالا جاتا ہے، جس کی وجہ سے پانی کا بہاؤ رْک جاتا ہے۔ نتیجتاً گلی محلوں میں گندا پانی جمع ہو کر تعفن پھیلانے لگتا ہے، جس سے شہری شدید مشکلات اور صحت کے مسائل کا شکار ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ پکوان سینٹرز نہ صرف نکاسی آب کے نظام کو تباہ کر...
    راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کے لباس میں فرار ہونے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خضدار میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔ خواتین کے لباس میں فرار کی کوشش کرنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا. دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی موجودگی پر موثر کارراوئی کی، علاقے میں ممکنہ دہششت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی...
    ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خواتین کا روپ دھارے دہشت گردوں کی فرار کی کوشش ناکام بنادی۔ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خضدار میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران خواتین کا لباس پہن کر بھاگنے والے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار دہشتگردوں سے ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی تلاش کے لئے کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ قوم کے تعاون سے دہشتگرد عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ Post Views: 2
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خضدار، بلوچستان میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگرد عورتوں کا لباس پہن کر بزدلانہ طریقے سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ یہ دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: خضدار: قبائلی رہنما میر عطا الرحمان مینگل قاتلانہ حملے میں جاں بحق، بیٹا زخمی علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی:۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ایکس ہینڈل کے استعمال سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عمران خان سے ایک بار پھر تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ این سی سی آئی اے نے 21 نکاتی سوال نامہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے کر دیا، ان سے تفتیش سوال نامے کے تحریری جواب کی روشنی میں کی جائے گی۔این سی سی آئی اے نے سوال کیا ہے کہ جیل میں ہونے کے باوجود آپ کا ایکس اکاﺅنٹ فعال کیسے ہے؟ ایک اور سوال میں استفسار کیا گیا کہ آپ کا ایکس (ٹوئٹر) کہاں سے اور کون آپریٹ...
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں حالیہ خودکش دھماکے اور فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا ہے۔ مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ، قتل، اقدامِ قتل اور دیگر سنگین دفعات کے تحت قائم کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ دھماکا: سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی یاد رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز کوئٹہ کے ماڈل ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں ایک خودکش بمبار نے دھماکے کیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوئے۔ سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ ایف سی ہیڈکوارٹر کے...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، بالخصوص ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ کے حوالے سے دوبارہ تفتیش کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نےبانی سے ایک مرتبہ پھر تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا،اس مرتبہ پوچھ گچھ تحریری سوالنامے کےجوابات کی روشنی میں کی جائے گی۔ ذرائع نےبتایاکہ این سی سی آئی اےکی جانب سےبانی پی ٹی آئی کو 21 سوالات پرمشتمل سوالنامہ فراہم کیاجا چکا ہے، سوالنامے میں پوچھا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کا ٹوئٹراکاؤنٹ کہاں سےآپریٹ ہوتا ہےاور اس کو کون استعمال کرتا ہے۔ اداکار سید جبران نے حارث رؤف سے معافی مانگ لی سوالنامےمیں مزیدکہاگیا ٹوئٹر سےکی...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2025ء ) جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ حکومت ابراہیم اکارڈ کی جانب جانے کا سوچے گا بھی مت کیوں کہ یہ ہماری قوم کی ریڈ لائن ہے، ابراہیم اکارڈ کی جانب پیش قدمی ہماری ریڈلائن ہے اگر اسے کراس کیا گیا تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش بھی کی گئی تو قوم کے غیض وغضب کا سامنا کرنا ہوگا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو ایک طرف کرکے جو معاہدہ کیا جائے گا وہ ناپائیدارہوگا کیوں کہ فلسطینی ہی اس معاملے کے اصل فریق ہیں جنہیں شامل کیے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا، جماعت اسلامی کی...
    اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ ایک بار انہوں نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران وقفہ لے کر مغربی طرز کے لباس میں ہی نماز پڑھی تو سیٹ پر موجود ایک اداکارہ نے انہیں ٹوکا اور سوال اٹھایا کہ ان کی نماز کیسے ہوگی؟ یشما گل نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میڈیا میں کام کرنے والوں اور خصوصی طور پر اداکاروں کو مذہبی رجحانات رکھنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے معاملے پر بات کی۔اداکارہ نے کہا کہ اداکاروں کے حوالے سے عام لوگوں میں غلط تاثر پایا جاتا ہے کہ اداکار اچھے لوگ ہوتے ہیں، انہیں لگتا ہے کہ جب سے انہوں نے اداکاری میں کام کرنا شروع کیا...
    واشنگٹن: امریکا میں وفاقی حکومت باضابطہ طور پر بند ہوگئی ہے کیونکہ کانگریس فنڈنگ بل منظور کرنے میں ناکام رہی۔ یہ پہلا حکومتی شٹ ڈاؤن 2019 کے بعد ہوا ہے۔ آدھی رات کے بعد جیسے ہی وقت ختم ہوا، وفاقی اداروں کے ہزاروں ملازمین کو بغیر تنخواہ کے چھٹی پر بھیج دیا گیا جبکہ ضروری خدمات انجام دینے والے ملازمین کو تنخواہ کے بغیر کام جاری رکھنا پڑے گا۔ کچھ محکمے ایسے بھی ہیں جو کانگریس کی سالانہ فنڈنگ پر انحصار نہیں کرتے، اس لیے ان کے ملازمین پر اثر نہیں پڑے گا۔ ریپبلکنز کا موقف ہے کہ ڈیموکریٹس کو سات ہفتوں کے لیے موجودہ فنڈنگ بڑھانے پر رضامند ہونا چاہیے، جبکہ ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ وہ بڑی رعایتوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابراہم اکارڈ کی جانب جانے کا سوچیں بھی مت، یہ ہماری قوم کی ریڈ لائن ہے۔ اگر اسے کراس کیا گیا تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی تو قوم کے غیظ و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔سوشل ایپ پر لائیو خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ فلسطینیوں کو ایک طرف رکھ کر جو معاہدہ کیا جائے گا وہ پائیدار نہیں ہوگا، فلسطینی معاملے کے اصل فریق ہیں اور ان کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکمران ہمیشہ امریکی غلام ہی رہے ہیں، مگر عجیب...
     پاکستان کے معروف کامیڈین لکی ڈیئر انتقال کر گئے۔ گزشتہ ہفتے وہ کومہ میں چلے گئے تھے اور وہ کومے میں تھے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیج اداکار جو کہ تشویشناک حالت میں میو ہسپتال میں زیرِ علاج تھے انتقال کر گئے ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق لکی ڈیئر کے گردے، جگر اور معدہ ناکارہ ہو چکے تھے۔ اداکار 40 سال سے تھیٹر، ٹی وی اور فلم انڈسٹری سے وابستہ تھے، انہوں نے سیکڑوں ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اسٹیج اداکار کے نواسے نے بتایا کہ مرحوم کی نماز جنازہ عصر کے بعد باغبانپورہ میں ادا کی جائے گی۔ لکی ڈیئر کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
    پاکستان تحریک انصاف نے آج صبح کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق اس بزدلانہ کارروائی میں ایف سی اہلکاروں سمیت عام شہری شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے جو کہ ایک نہایت المناک اور دل خراش سانحہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں دھماکا، 10 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی ترجمان نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا کرے۔ بیان میں کہا گیا کہ ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات قومی سلامتی اور عوامی...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2025ء ) پاکستان کے معروف اسٹیج اداکار کامیڈین لکی ڈئیر طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ تفصیلات کے مطابق 60 سالہ لکی ڈئیر کو گزشتہ کچھ عرصہ سے پھیپھڑوں اور ذیابیطس کا مرض لاحق تھا جس کے باعث وہ میو ہسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں ان کی صحت گزشتہ کئی مہینوں سے نازک تھی، اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ شدید بیماری کی وجہ سے لکی ڈیئر چند روز سے کومہ کی حالت میں چلے گئے تھے، ان کے گردے، جگر اور معدہ بھی فعالیت کم کرنے لگے تھے۔(جاری ہے) بتایا جارہا ہے کہ لکی ڈئیر نے تقریباً 40سال سے شوبز کی دنیا میں خدمات انجام دیں اس...
    آزاد کشمیر میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال بڑی حد تک ناکام رہی۔ ریاست کے تینوں ڈویژنز میں کاروباری مراکز جزوی طور پر کھلے رہے اور امن و امان کی مجموعی صورتحال معمول پر رہی۔ مزید پڑھیں: ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار، آزاد حکومت اپنی رٹ قائم کرے، وزیر امور کشمیر امیر مقام میرپور ڈویژن میں حالات مکمل طور پر معمول کے مطابق رہے جبکہ پونچھ اور مظفرآباد ڈویژنز میں بھی شہریوں نے بڑی تعداد میں ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی کال کو نظرانداز کیا۔ تاہم مظفرآباد میں مسلم کانفرنس کے پرامن مارچ پر عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر کی فائرنگ سے مسلم...
    کوئٹہ میں فورسز نے فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا، 6 دہشت گرد جہنم واصل WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ: (آئی پی ایس) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا گاڑی کے ذریعے خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے 6 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملےمیں 2 ایف سی جوان زخمی ہوئے ہیں، حملہ آور بھی ایف سی کی وردی میں ملبوس تھے، سب مارے گئے ہیں، بھارت کے ایجنڈے پر کام کرنے والے شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے رہیں گے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں...
     پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار اور ہدایت کار شہزاد بلا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ شہزاد بلا کئی سالوں سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور دو ماہ قبل ذیابیطس کی پیچیدگیوں کے باعث ان کی ایک ٹانگ کاٹنا پڑی تھی۔ ذرائع کے مطابق ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن اور گردے فیل ہونے کی وجہ سے ان کی حالت بگڑ گئی تھی۔ ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ سینئر اداکار شہزاد بلا نے کئی مشہور کردار ادا کیے جب کہ وہ ولن کے کردار کے لیے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے کئی پاکستانی فلموں اور ٹی وی سیریلز میں اداکاری کی۔ شہزاد بلا کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے دکھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-11-15 سکھر(نمائندہ جسارت )سکھر شہر کی سڑکوں پرآوارہ مویشیوں کا قبضہ،بلدیہ سمیت دیگر متعلقہ ادارے آوارہ مویشیوں کو سڑک پر مٹر گشت سے روکنے میں ناکام ، سکھر شہر کی مصروف ترین شاہراہوں پر آوارہ مویشیوں کی بھرمار دکھائی دیتی ہے سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کے مختلف علاقوں اور اہم شاہراہوں پر آوارہ مویشیوں نے سڑکوں پر قبضہ کرلیا ہے اور آوارہ مویشی سڑکوں پر مٹر گشت کرتے نظر آتے ہیں۔ آوارہ مویشی سڑکوں پر گوبر کرتے اور سڑکوں کو گندا کرتے ہیں۔ اس صورتحال پر شہری و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ آوارہ مویشیوں کا سڑک پر گشت کرنا اور غلاظت پھینکنے کی شکایات میونسپل کارپوریشن کو کر چکے ہیں لیکن میونسپل کارپوریشن کا...
    کراچی: معروف اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ اگر انہیں زندگی بھر کسی ایک اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو وہ فیصل قریشی کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام "ہنسنا منع ہے” میں میزبان تابش ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے مدیحہ امام نے اپنے کیریئر اور ذاتی تجربات سے متعلق دلچسپ واقعات سنائے۔ انہوں نے ترکیہ کے ایک یادگار واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پہلی بار وہاں کام کے سلسلے میں گئیں۔ حلال کھانوں کے حوالے سے خدشات کے باعث زیادہ وقت ہوٹل میں گزارا، تاہم والدہ کے اصرار پر واپسی سے ایک دن قبل گھومنے نکلیں۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے...
    مظفرآباد: کشمیر کے غیور عوام نے مفاد پرست عناصر کی احتجاجی کال کو یکسر مسترد کردیا۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال بری طرح ناکام ہو گئی، بیشتر شہروں میں بازار اور دکانیں کھلی ہیں اور معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔ ذرائع کے مطابق کچھ مفاد پرست عناصر نے ہڑتال کی ناکامی کے پیش نظرامن وامان  کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی، سکیورٹی ادارے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنےکیلئے مصروف عمل ہیں۔ ذرئع کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی اپنے مذموم عزائم کیلئے معمولات زندگی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں...
    ڈاکٹر شمع جونیجو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے تاریخی دورے میں ان کا کردار ریکارڈ کا حصہ ہے اور خواجہ آصف کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ڈاکٹر شمع جونیجو نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ وہ کئی ماہ سے وزیراعظم اور حکومت کے لیے کام کر رہی ہیں، پاک بھارت جنگ کے دوران ان کے پالیسی بریفز اور ایڈوائس محفوظ ہیں۔ وزیراعظم نے انہیں اقوام متحدہ کی تقریر لکھنے کا ٹاسک دیا تھا اور باضابطہ طور پر وفد میں شامل کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ماہ نور بلوچ 53 سال کی ہیں یا نہیں؟ شمع جونیجو اور ریحام خان کے درمیان بحث انہوں نے بتایا کہ انہیں ایڈوائزر کے طور پر سیکیورٹی پاس جاری ہوا، وہ وزیراعظم اور...
    باجوڑ میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جب کہ پاک فوج نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے معصوم بچوں کی جانیں بچالیں۔ رپورٹ کے مطابق باجوڑ کے علاقے لغڑئی میں فتنہ الخوارج کا چھوڑا ہوا بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچے شہید اور 5 زخمی ہوگئے، بارودی مواد پھٹنے کا افسوسناک واقعہ27 ستمبر کو پیش آیا۔ بچے فتنہ الخوارج کے چھوڑے گئے مواد سے کھیل رہے تھے کہ بارودی مواد پھٹ گیا، بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج نے زخمی بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا۔ زخمی بچوں  کا علاج پاک فوج کے ماہر ڈاکٹرز کے زیر نگرانی سی ایم ایچ پشاور میں جاری ہے، پولیس اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوع کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کر لیے۔ یہ سانحہ ثبوت...
    چنئی میں اداکار اور سیاستدان جوزف وجے  کی پارٹی ’ٹی وی کے‘ کی ریلی کے دوران کرور میں ہجوم کے بے قابو ہونے سے  39 افراد ہلاک ہلاکت کے بعد وِجے کے گھر اور دیگر اہم مقامات پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، کیونکہ حکام کو خدشہ ہے کہ عوامی غصہ ان کی جانب بھی جا سکتا ہے۔ 51 سالہ وِجے کی پارٹی ’ٹی وی کے‘ اگلے سال تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے جا رہی ہے، لیکن کرور ریلی میں حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کے باعث انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔ #Watch | Moments after stampede in Vijay's rally, shocking footage emerges On Cam: Crowd rush, chaos and choked@anchoramitaw shares more details with @prathibhatweets pic.twitter.com/Sm9UOp6sJ1 —...
    برطانیہ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ایما واٹسن نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ فلم کی جادوئی دنیا کی ہرمیون گرینجر یعنی ایما واٹسن ایک بار پھر دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ مگر اس بار بات کسی فلم، فیشن یا ایوارڈ کی نہیں بلکہ فلسطین کے حوالے سے ان کے موقف کی ہے۔ ایما نے ایک پوڈکاسٹ میں کھل کر بتایا کہ جب انہوں نے 2022 میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا تھا تو انہیں ’’یہود دشمن‘‘ قرار دیا گیا تھا۔ اداکارہ ایما راٹسن نے مزید کہا کہ اس وقت وہ حیران رہ گئیں کہ انسانیت کی بات کرنے پر انہیں نفرت سے جوڑا...
    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بحرالکاہل میں چین کی تیز رفتار فوجی توسیع کے پیشِ نظر شروع کردہ امریکی منصوبے ’’ریپلیکیٹر‘‘ کو اپنی توقعات کے مطابق کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔ یہ پروگرام 2023 میں نائب وزیر دفاع کیتھلین ہکس نے متعارف کروایا تھا جس کا مقصد ہزاروں چھوٹے، خودکار اور مصنوعی ذہانت سے لیس ڈرونز اور دیگر خودمختار نظام تیز رفتار انداز میں خریدنا اور میدان عمل میں لانا تھا۔ رپورٹ کے اہم نکات: منصوبہ اگست 2025 تک فضائی، زمینی اور بحری سطح پر ہزاروں خودکار نظام فراہم کرنے کا ہدف رکھتا تھا، مگر فنی خامیوں، پروڈکشن کی سست رفتاری اور بلند اخراجات کے باعث یہ اہداف پورے نہ ہو سکے۔ کچھ ڈرونز ناقابلِ اعتماد ثابت ہوئے،...
    اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کے تحت صوبہ بھر کا مالیاتی نظام 15 روز کیلئے بند رہے گا۔ اے جی سندھ کے سرکلر کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ آفس کا مرکزی مالیاتی سروس کا نظام 5 سے 19 اکتوبر تک مکمل طور پر بند رہے گا۔ سرکلر کے مطابق ان ایام میں مالیاتی امور کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوگا۔ اے جی سندھ کی جانب سے ان بندش کے ایام تک زیر التوا تمام بلز اور مالی امور فوری طور پر کلیئر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
    شمالی وزیرستان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 کم سن بچیوں کو افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ضلعی پولیس سربراہ وقار احمد (پی ایس پی) کے مطابق مصدقہ اطلاع پر دیوگر سیدگی، تحصیل غلام خان کے علاقے سے 12 اور 14 سالہ بچیوں کو طورخم بارڈر کے راستے افغانستان منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔ مزید پڑھیں: شادی ختم ہونے پر چپ کیوں رہیں؟ انوشے عباسی نے 6 سال بعد خاموشی توڑ دی پولیس کے مطابق بچیوں کو ایک افغان شہری میاغر کے ذریعے اسمگل کیا جا رہا تھا۔ قریباً 15 سال قبل بچیوں کے والد نے افغانستان کے علاقے تانائی میں ایک...
    اداکار ہمایوں سعید نے شوبز انڈسٹری میں نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرانے کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ہمایوں سعید نے نوجوانوں کو دعوت دی کہ وہ اس تخلیقی میدان کا حصہ بنیں، خواہ وہ کیمرے کے سامنے آکر اداکاری کریں یا پس پردہ ذمہ داریاں سنبھالیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’میں منٹو نہیں ہوں‘ ڈرامے میں استاد اور طالبہ کے رومانس پر ہمایوں سعید کا مؤقف کیا ہے؟ ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ ایسے با صلاحیت نوجوانوں کی تلاش میں ہیں جو تخلیقی عمل میں کسی بھی شکل میں حصہ لینا چاہتے ہیں، اس فہرست میں اسسٹنٹ پروڈیوسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، لائن پروڈیوسر، آرٹ ڈائریکٹر، پروڈکشن...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے بعد زرعی ایمرجنسی میں کچھ نہیں، اس میں دی گئی ریلیف کوئی معنی نہیں رکھتی۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہینے کے بلوں کی معافی کی کوئی اہمیت نہیں، جب تک ڈوبے ہوئے گھرانے دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوتے بل معاف ہونے چاہئیں۔ یہ بھی پڑھیے: نہ ملک سنورا نہ قرضہ اترا سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ ‘قرض اتارو ملک سنوارو’ بھی ایک اسکیم تھی، تاریخی ناکامی اس کا مقدر بنی، اس کی ناکامی کا قصہ پھر کبھی سنائیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پنجاب کو...
    بالی وُڈ اداکار ورون دھون پر ان کی نئی فلم کی پروموشن کے دوران ساتھی اداکار روہیت سراف نے ہنستے ہنستے ’ہراساں کرنے‘ کا الزام لگا دیا۔ ورون دھون اور جھانوی کپور اپنی آنے والی فلم ”سنی سنسکاری کی تُلسی کماری“ کی پروموشن میں مصروف ہیں، جو 2 اکتوبر کو بڑے پردے پر پیش کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں جھانوی کپور، روہت سراف اور سانیا ملہوترا شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں پوری ٹیم نے انڈیا ٹوڈے کنکلیو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے فلم کے حوالے سے گفتگو کے ساتھ اپنی آف اسکرین دوستی اور مزاحیہ واقعات بھی شیئر کیے۔ گفتگو کے دوران روہیت سراف نے ورون پر ”بُلی کرنے“ کا الزام...
    ہالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ایما واٹسن نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ہالی ووڈ کی جادوئی دنیا کی ہرمیون گرینجر یعنی ایما واٹسن ایک بار پھر دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ مگر اس بار بات کسی فلم، فیشن یا ایوارڈ کی نہیں بلکہ فلسطین کے حوالے سے ان کے موقف کی ہے۔ ایما نے ایک پوڈکاسٹ میں کھل کر بتایا کہ جب انہوں نے 2022 میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا تھا تو انہیں ’’یہود دشمن‘‘ قرار دیا گیا تھا۔ اداکارہ ایما راٹسن نے مزید کہا کہ اس وقت وہ حیران رہ گئیں کہ انسانیت کی بات کرنے پر انہیں نفرت سے...
    —فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع نوشکی کے بازار میں پولیس موبائل کے قریب دستی بم کا دھماکا ہوا ہے۔نوشکی پولیس کے مطابق نوشکی بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
    صہیونی فوجی افسر نے کہا ہے کہ میں اب سرکاری طور پر کہہ سکتا ہوں کہ ہم قطر پر حملے میں ناکام رہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت نے سرکاری طور پر دوحہ میں حماس کی قیادت کے خلاف آپریشن میں موجود ایک افسر کا حوالہ دیتے ہوئے پہلی بار اس آپریشن کی ناکامی کی تصدیق کی ہے۔ صہیونی فوجی افسر نے کہا ہے کہ میں اب سرکاری طور پر کہہ سکتا ہوں کہ ہم قطر پر حملے میں ناکام رہے۔ واضح رہے کہ منگل 9 ستمبر کی شام کو اسرائیلی حکومت نے دوحہ میں حماس کی مذاکراتی ٹیم کے اجلاس کے مقام پر 15 لڑاکا طیاروں اور 12 میزائلوں سے حملہ کیا۔ اگرچہ اس حملے میں حماس کے کسی رہنما کو کوئی...
    پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بیٹیوں کے جہیز سے متعلق ایک اہم پیغام دیا ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ایک حالیہ بیان میں اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ والدین بیٹیوں کو مہنگا سونا دینے کے بجائے ان کی تعلیم پر توجہ دیں اور اگر مالی وسائل اجازت دیں تو انہیں جہیز میں گاڑی دیں تاکہ وہ عملی زندگی میں خودمختار ہو سکیں۔ سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر مہنگے زیورات کی کوئی ضرورت نہیں، کیونکہ وہ صرف دکھاوے کے لیے ہوتے ہیں اور وقت کے ساتھ بےکار ہو جاتے ہیں جبکہ حالات کی وجہ سے انہیں پہننا بھی مناسب نہیں ہوتا۔ انہوں نے والدین کو مشورہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میٹا نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فیس بک اور میسنجر پر موجود کروڑوں کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس کو خودکار طور پر ٹین (Teen) اکاؤنٹس میں منتقل کیا جائے گا۔کمپنی کے مطابق یہ اقدام بچوں کو آن لائن زیادہ تحفظ فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے اور اس کے تحت 13 سے 15 سال کی عمر کے تمام صارفین کے اکاؤنٹس پرائیویٹ ہو جائیں گے۔ اس تبدیلی کے بعد والدین بھی یہ نگرانی کر سکیں گے کہ ان کے بچے میٹا کی ایپس کو کس طرح استعمال کر رہے ہیں، جبکہ کم عمر صارفین تک مختلف اقسام کے حساس یا غیر موزوں مواد کی رسائی بھی محدود ہو جائے گی۔میٹا نے...
    ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ہفتے سے پاکستان میں بھی فیس بک اور میسنجر پر ’ٹین اکاؤنٹس‘ کا آغاز کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت کے نئے قلعے: ہزاروں ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر جاری، لاگت کتنی؟ اس اقدام کے تحت نئے اور پہلے سے موجود کم عمر صارفین کے سوشل میڈیا استعمال کو مزید محفوظ اور محتاط بنایا جائے گا۔ میٹا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹین اکاؤنٹس پہلے ہی انسٹاگرام پر دنیا بھر میں متعارف کروائے جا چکا ہے اور اب ہم وہی نظام فیس بک اور میسنجر پر بھی دنیا بھر کے نوجوانوں کے لیے لاگو کر رہے ہیں۔ یہ خصوصی اکاؤنٹس میٹا نے ایک سال قبل...
    سٹی 42 : نامور کامیڈین اداکار لکی ڈئیر کی حالت مزید بگڑ گئی ۔  ڈاکٹرز نے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کر دیا ۔  لکی ڈئیر کے جگر گردے کام کرنا چھوڑ گئے ہیں ، پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا جس کے باعث حالت تشویشناک ہوگئی ۔  اہل خانہ کی جانب سے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی گئی ہے۔ 
    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ مرد ناجائز تعلقات میں ملوث ہونے کے بجائے دوسری شادی کر لیں۔ صائمہ قریشی حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں، جس کی میزبانی عدنان فیصل نے کی۔ اس پوڈکاسٹ میں انہوں نے مردوں کی متعدد شادیوں سے متعلق اپنے بیان کا دفاع کیا۔ یہ بھی پڑھیں: دوسری شادی کی اجازت کیوں نہ دی، شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل انہوں نے کہا کہ مرد افیئر چلانے کے بجائے نکاح کر لیں، کسی کی زندگی برباد نہ کریں۔ مرد کا ایک غلط فیصلہ نسلیں برباد کر سکتا ہے۔ اگر آپ غلط راستے پر چلیں گے تو کل آپ کا گھر اور بچے متاثر ہوں گے، حرام کام...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر تجزیہ کار عامر متین نے کہاہے کہ ’’جو لوگ سب اچھا ہے کی رپورٹ دے رہے ہیں، سب جھوٹ بول رہے ہیں، کیونکہ ورلڈ بنک کی رپورٹ نے پاکستان کے ترقیاتی ماڈل کو ناکارہ اور غلط قرار دے دیا، کیونکہ اسوقت غربت آٹھ سال کی بلند ترین سطح پہ پہنچ چکی ہے، اچھی خبر اب سعودی پاکستان معاہدے کی وجہ سے شاید آجائے مگر کیونکہ ہمارا موجودہ ماڈل ہی غلط ہے اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، 6 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں‘‘  تفصیلات کے مطابق عامر متین نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ آئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر 2025ء ) عالمی بینک کی رپورٹ "ریکلیمِنگ مومینٹم ٹوورڈز پراسپرٹی: پاکستان کی غربت، مساوات اور لچک کا جائزہ" میں مزید انکشاف کیا گیا کہ پاکستان کی ابھرتی ہوئی متوسط طبقہ آبادی، جو کل آبادی کا 42.7 فیصد ہے، ''مکمل معاشی تحفظ حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔‘‘ رپورٹ میں کہا گیا کہ متوسط طبقہ بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہے جیسے کہ محفوظ نکاسیٔ آب، صاف پینے کا پانی، سستی توانائی اور رہائش، جو پاکستان میں "کمزور عوامی خدمات کی فراہمی" کی نشاندہی کرتا ہے۔ ایک تشویشناک حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے 15 سے 24 سال کی عمر کے 37 فیصد نوجوان نہ تو ملازمت کر رہے ہیں اور نہ ہی...
    کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے دعویٰ کیا کہ ملک بے روزگاری، سماجی پولرائزیشن اور آئینی اداروں کی کمزوری جیسے کئی مسائل سے دوچار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ملکارجن کھڑگے نے مودی حکومت پر سفارتی ناکامیوں اور الیکشن کمیشن پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو بین الاقوامی سطح پر جن مسائل کا سامنا ہے، وہ سفارتی ناکامیوں کا نتیجہ ہیں۔ ملکارجن کھڑگے نے پٹنہ میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں کہا کہ ہم ایک ایسے وقت میں مل رہے ہیں جب ہندوستان بین الاقوامی اور قومی دونوں سطحوں پر ایک بہت ہی مشکل دور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 ستمبر 2025ء) عالمی بینک کی رپورٹ "ریکلیمِنگ مومینٹم ٹوورڈز پراسپرٹی: پاکستان کی غربت، مساوات اور لچک کا جائزہ" میں مزید انکشاف کیا گیا کہ پاکستان کی ابھرتی ہوئی متوسط طبقہ آبادی، جو کل آبادی کا 42.7 فیصد ہے، ''مکمل معاشی تحفظ حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔‘‘ رپورٹ میں کہا گیا کہ متوسط طبقہ بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہے جیسے کہ محفوظ نکاسیٔ آب، صاف پینے کا پانی، سستی توانائی اور رہائش، جو پاکستان میں "کمزور عوامی خدمات کی فراہمی" کی نشاندہی کرتا ہے۔ ایک تشویشناک حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے 15 سے 24 سال کی عمر کے 37 فیصد نوجوان نہ تو ملازمت کر رہے ہیں اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی: ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر ڈاسن شناکا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔پاکستان کے خلاف ابو ظبی میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے تیسرے میچ میں سری لنکا کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر ڈاسن شناکا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔آل راؤنڈر داسن شناکا جب بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے تو وہ صرف ایک ہی گیند کھیل پائے، کیونکہ حسین طلعت نے انہیں پہلی ہی گیند پر آؤٹ کر کے واپس پویلین بھیج دیا، ڈاسن شناکا...
    معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل 87 برس کی عمر میں فرانس میں انتقال کر گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل کا فلمی کیریئر چھ دہائیوں پر محیط تھا، جس دوران انہوں نے یورپی سینما اور ہالی ووڈ کی کئی مشہور فلموں میں کام کیا۔ کلاڈیا کارڈینیل 1938 میں تیونس میں پیدا ہوئیں۔ صرف 16 سال کی عمر میں انہوں نے ایک مقامی مقابلہ حسن جیتا، جس کے بعد انہیں وینس فلم فیسٹیول میں شرکت کا موقع ملا۔ وہاں سے ان کے فلمی سفر کا آغاز ہوا اور جلد ہی وہ اٹلی کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شامل ہو گئیں۔ 2002 میں انہیں برلن فلم فیسٹیول میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، جو ان کے فنی خدمات...
    ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف سری لنکا کے سابق کپتان دسن شناکا نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں شناکا صفر پر آؤٹ ہوئے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 بار صفر پر آؤٹ ہوکر روانڈا کے کیون ارکوزےکو پچھے چھوڑا۔ واضح رہے پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی کے امکانات کو بڑی حد تک ختم کر دیا ہے۔
    کوئٹہ: ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی  متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں کئی  مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق مستونگ کے علاقے  دشت میں ٹریک پر دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی  ایک بوگی الٹ گئی  جبکہ 2 بوگیاں پٹری سے اتری ہیں۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہیں۔ زخمیوں کو کوئٹہ لانے کیلئے ایمبولینسیں دشت روانہ کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ آرہی تھی۔
    پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی جب کہ نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے معاملے پر برطانیہ کے محکمہ ڈی ایف ٹی نے نجی ایئرلائن ایئر بلیو کو تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس جاری کر دیا ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے کو طیاروں کی کمی کا سامنا ہے جب کہ ایئر بلیو کے ایئربس 320 طیارے ترکیہ میں ری فیولنگ...
    بلوچستان میں مستونگ کے علاقے دشت میں ٹریک پر دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ریلوے حکام نے جعفر ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کی اور کہا کہ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق دشت میں ٹریک پر دھماکے کے باعث حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے کا شکار بننے والی جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ آرہی تھی۔ Post Views: 1
    کوئٹہ: ٹریک پر دھماکے کے باعث پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار ہو کر پٹڑی سے اتر گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جعفر ایکسپریس کو حادثہ کوئٹہ سے چند کلو میٹر دور ڈیگاری کراس سپیذنٹ ریلوے اسٹیشن اور سریاب ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا جہاں  30سے 45منٹ پہلے دھماکا ہوا تھا۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ انجن سمیت 5کوچز ڈی ریل ہوئی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اب تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ فرنٹیئر کور ( ایف سی ) نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، مسافروں کو ریسکیو کیا جارہا ہے اور امدادی ٹیمیں کوئٹہ سے جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔ دوسری جانب وزیر ریلوے حنیف عباسی...
    فائل فوٹو بلوچستان میں مستونگ کے علاقے دشت میں ٹریک پر دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ریلوے حکام نے جعفر ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کی اور کہا کہ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔حکام کے مطابق دشت میں ٹریک پر دھماکے کے باعث حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق حادثے کا شکار بننے والی جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ آرہی تھی۔
    ذرائع کے مطابق یہ کارروائی دراصل نیتن یاہو کے دفتر میں سے جان بوجھ کر افشا کی گئی تھی، کیونکہ نیتن یاہو کا دفتر اس کارروائی کی ناکامی کا ملبہ موساد اور شن بیٹ کے سربراہوں پر ڈال کر ان پر دباؤ ڈالنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے دفتر پر اسرائیلی حکومت کے حملے کی ناکامی کی وجہ سامنے آگئی ہے، رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی  دراصل حملے سے پہلے ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کے ذریعے افشا ہوئی تھی۔ دوحہ میں حماس کے دفتر پر صیہونی حکومت کے حملے میں فلسطینی مزاحمت کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے میں ناکامی کو دنیا کے تمام لوگوں کے ذہنوں میں انٹیلی جنس اور فوجی ناکامی باور کیا...
    بھارتی سپریم کورٹ نے جیکولین فرنینڈس کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی جانب سے دائر کی گئی وہ درخواست مسترد کر دی ہے جس میں انہوں نے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس کو ختم کرنے کی استدعا کی تھی۔ یہ کیس انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے دائر کیا گیا ہے، جس کا تعلق مبینہ فراڈ اور بھتہ خوری کے الزامات میں گرفتار ملزم سوکیش چندر شیکھر سے جوڑا گیا ہے جوکہ جیکولین کا سابقہ بوائے فرینڈ ہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ جیکولین نے اس سے قبل جولائی میں دہلی ہائی کورٹ سے بھی یہی درخواست کی تھی، جو مسترد...
    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ مالی سال میں 3.6 کھرب روپے کے سیلز ٹیکس خسارے کو مکمل طور پر ختم کرنا ممکن نہیں ہے، اس کی بنیادی وجہ ریٹیل سیکٹر کی غیر رسمی نوعیت اور شدید تقسیم ہے، یہ انکشاف وزیراعظم آفس کو دی گئی حالیہ بریفنگ میں کیاگیا۔ ایف بی آرکے مطابق صرف ریٹیل سیکٹر میں سیلز ٹیکس کاخسارہ 310 ارب روپے ہے، جو مجموعی خسارے کا تقریباً دسواں حصہ بنتا ہے، ایف بی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے مالی سال میں 874 ارب روپے کی وصولی صرف نفاذی اقدامات کے ذریعے ممکن ہوئی۔  روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون نے 15 ستمبر کو ایف بی آر سے...
    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پرکاش راج نے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے معصوم انسانوں کے جانی نقصان پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے پر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے منجھے ہوئے اداکار پرکاش راج نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے اجتماع میں شرکت کی۔ انھوں نے فلسطین کا عالمی شہرت یافتہ رومال اپنے کندھے پر رکھا جو غزہ میں صیہونی ریاست کے خلاف مزاحمت کی علامت بن چکا ہے۔ اداکار پرکاش راج کا کہنا تھا کہ جب دنیا میں کہیں بھی انسانیت لہولہان ہو رہی ہو تو ایسے وقت میں خاموشی بھی جرم بن جاتی ہے اور مودی اسی جرم کے مرتکب ہیں۔ اداکار پرکاش راج نے کہا کہ مودی جی دنیا کو وِشو...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )پنجاب کی سرکاری اراضی پر قبضے کی آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں نئے انکشافات سامنے آگئے رپورٹ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی ٹو میں جمع کروا دی گئی رپورٹ کے مطابق 4 ہزار 907 ایکڑ 4 کنال سرکاری اراضی پر سالوں سے قبضہ مافیا کا راج برقرار ہے.(جاری ہے) محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ قابضین سے جگہ خالی کروانے میں ناکام ہے 3 ہزار 527 ایکڑ اراضی کے معاہدے 2009 سے 2012 میں ختم ہوئے تاہم اراضی واگزار نہ کروائی گئی، 3 ہزار 527 ایکڑ اراضی میں جھنگ، خانیوال اور جہانگیر آباد کے علاقے شامل ہیں. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لائیو اسٹاک محکمہ کو 1ارب 22 کروڑ 87 لاکھ...
    ماضی کے مقبول فلمی ہیرو سعود نے بتایا کہ ان کی اہلیہ جویریہ سعود نے اداکاراؤں کو گود میں اٹھانے پر ان سے شکوہ کیا تھا۔ سعود نے حال ہی میں ’365 نیوز‘ کے پروگرام میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی اداکاری اور ٹی وی کی اداکاری میں بہت فرق ہے، فلم میں کام جلدی کیا جاتا ہے، جب کہ ٹی وی ڈراموں میں ایک ڈائیلاگ بولنے میں بھی بہت وقت لگ جاتا ہے۔ اداکار نے ماضی کے فلمی دور کے چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اُس وقت فلم کی شوٹنگ کے دوران آواز ڈب نہیں کی جاتی تھی بلکہ بعد میں ڈبنگ کرنا پڑتی تھی،...
    دبئی(نیوز ڈیسک)بھارت سے مسلسل چوتھی شکست،پاکستانی بولرز ناکام،دبئی میں گرما گرمی کا ماحول، انڈین کھلاڑیوں نے پھر ہاتھ نہ ملایا، اوپنر فخر زمان مشکوک کیچ پر آوٹ قرار پائے، امپائر نے شک کا فائدہ بولر کو دیا ، فائنل کی ریس میں رہنے کیلئے منگل کو سری لنکا کو شکست دینا ہوگی ، اگلا میچ جمعرات کو بنگلہ دیش سے ہوگا۔پاکستانی بالرز 172رنز کا دفاع نہ کرسکے۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بڑے اسکور کے باوجود پاکستانی بولنگ ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہی اور بھارت نے پاکستان کے خلاف سپر فور کا میچ چھ وکٹ سے جیت لیا اور لگاتار چوتھی کامیابی حاصل سات گیند پہلے حاصل کرلی۔پاکستانی ٹیم آٹھویں بار بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میچ...
    حال ہی میں سینیئر پاکستانی اداکار توقیر ناصر کی سالگرہ کے موقع پر ان کے گھر پر تقریب منعقد کی گئی جس میں انہوں نے اپنے کیرئر سے متعلق سوالوں کے جواب دیے۔ انٹرویو میں توقیر ناصر نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن ان کی اداکاری اور انداز سے متاثر ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: توقیر ناصر کا صبا قمر کو آڈیشن میں مسترد کرنے کا انکشاف توقیر ناصر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ میری نقل کیوں کرتے ہیں لیکن وہ برسوں سے یہ کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے مجھے بتایا کہ اجے دیوگن نے انٹرویوز میں میرا نام بھی لیا ہے جو کہ ایک بڑی بات ہے کیونکہ یہاں لوگ...
    لاہور: ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے اہلکاروں نے لاہور ایئرپورٹ کے بین الاقوامی ہولڈ بیگیج سرچ کاؤنٹر پر بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق بحرین جانے والی پرواز کے ایک مسافر کے گلابی رنگ کے ٹرالی بیگ کو اسکریننگ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا اور تلاشی کے دوران بیگ کے اندر موجود ایک سیاہ ہینڈ کیری کے پچھلے حصے میں نہایت مہارت سے چھپائی گئی 1.6 کلو گرام آئس (میٹھ ایمفیٹامائن) برآمد ہوئی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ملزم کو برآمد شدہ منشیات اور سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے فوری طور پر اے ایس ایف کنٹرول روم...
    چنئی میں ایک بڑے احتجاجی جلوس اور جلسے سے اپنے خطاب میں اداکار پراکش راج نے کہا کہ آج فلسطین میں جو ظلم ہو رہا ہے، اس کی ذمہ داری صرف اسرائیل پر نہیں بلکہ امریکا پر بھی ہے، اور مودی کی خاموشی بھی اتنی ہی مجرمانہ ہے، جب زخم لگے اور ہم خاموش رہیں تو وہ مزید بگڑ جاتا ہے، اسی طرح اگر کسی قوم پر ظلم ہو اور دنیا خاموش رہے تو یہ خاموشی اس زخم کو اور گہرا کر دیتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکاروں اور شخصیات نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی اس ظلم...
    ماضی میں اداکاری کےشعبے لوہا منوانے والی شہناز شیخ اب آرٹ کی دنیا میں بھی اپنا نمایاں مقام بنارہی ہیں۔ شہناز شیخ کے خوبصورت رنگوں ثقافت اور قدرتی امتزاج پر مبنی سولو شو نے شائقین کے دل جیت لیے۔ شائقین میں فیبرک ڈیزائنر بھی شامل تھے۔ ایک ڈیزائنر نے شہناز شیخ کی پینٹنگ سے متاثر ہوکر اپنی ملبوسات کی ڈیزائننگ میں لانےکا عندیہ دیا۔ اوشین آرٹ گیلری میں منعقدہ شہناز شیخ کے دوسرے سولو شو میں 15 قیمتی فن پارے سجائے گئے۔ فن پاروں کی یہ نمائش چار روز تک جاری رہے گی۔ کینوس پر بنائے جانے والے فن پاروں میں قدرتی حسن، پھولوں، پرندوں کو مختلف مکسڈ رنگوں میں ڈھالا گیا۔ اس موقع پر آرٹسٹ شہناز شیخ کا...
    چنئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکاروں اور شخصیات نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی اس ظلم کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ عالمی میڈیا  رپورٹس کے مطابق 19 ستمبر کو چنئی میں ایک بڑے احتجاجی جلوس اور جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں ریاست تامل ناڈو کی مختلف سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں، دانشوروں اور فنکاروں نے شرکت کی، مظاہرے میں معروف اداکار ستھیاراج، پراکش راج اور فلم ساز ویتری ماران سمیت متعدد اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ اداکار پراکش راج نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ اجتماع انسانیت کے لیے آواز بلند کرنے والوں کا ہے،اگر ناانصافی کے خلاف بولنا سیاست ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران اپنی ناکامیوں کو تسلیم کریں اور نظام میں بہتری لائیں۔ صرف ریاست رٹ قائم کرنا ہی نہیں عوام کو بنیادی سہولیات اور حقوق کی فراہمی بھی حکومتوں کی ذمے داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کی مقامی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پروفیسر شکیل روشن سمیت متعدد نمایاں شخصیات نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ تقریب سے امیر صوبہ مولانا ہدایت الرحمن، سابق امیر مو لانا عبدالحق ہاشمی، پروفیسر شکیل روشن اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکمران خوف خدا کرتے ہوئے خلق خدا کو ان کا حق دیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفر آباد (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور سینئر سفارت کار سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاک سعودی اسٹرٹیجک باہمی دفاعی معاہدے کے بعد بھارت کے لیے پاکستان پر فوجی مہم جوئی کرنا انتہائی دشوار ہو گیا ہے اور اگر بھارت نے کوئی حماقت کی تو اسے دو ملکوں کی اجتماعی طاقت سے مقابلہ کرنا پڑے گا۔سردار مسعود خان نے مختلف ٹی وی چینلز کو دئیے گئے انٹرویوز میں بتایا کہ اس سال مئی میں بھارت کی جانب سے پاکستان پر جو بلا جواز جنگ مسلط کی گئی تھی جس کا پاکستان نے دندان شکن جواب دیا اور اس معرکے میں پاک فوج نے اپنی برتری ثابت کی تھی۔انہوں نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے مختلف محکموں کے ہزاروں پنشنرز کا ریکارڈغائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی ) کے چیئرمین نثار کھوڑو کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں کمیٹی کے اراکین قاسم سراج سومرو، طحٰہ احمد سمیت محکمہ خزانہ کے سیکرٹری فیاض جتوئی اور متعدد اضلاع کے ڈسٹرکٹ اکائونٹس افسران نے شرکت کی، اس دوران محکمہ خزانہ کی سال 2024 اور 2025 کی آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے ہزاروں پنشنرز کی فائل گم ہونے کی وجہ سے مشکوک پنشنرز کو پنشن جاری ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پی اے سی نے مشکوک پنشن جاری ہونے سے روکنے کے لیے سندھ...
    کابل: افغانستان کے صوبہ ہلمند سے اطلاعات ملی ہیں کہ پاکستان دشمن دہشتگرد گروہ  فتنۃ الہندوستان کا اہم کمانڈر اور ٹرینر گل رحمان عرف استاد مرید پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں  ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ وہی دہشتگرد تھا جس نے پاکستان کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی اور کئی بڑے دہشتگرد واقعات میں براہ راست ملوث رہا۔ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا نے بھی اس کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ 17 ستمبر 2025 کو پیش آیا۔ گل رحمان عرف استاد مرید  مجید بریگیڈ کا آپریشنل کمانڈر تھا جس نے نہ صرف پاکستان کی سیکورٹی فورسز بلکہ چینی شہریوں، سی...
    شام کی خائن حکومت کے سربراہ احمد الشارع (جولانی) نے کہا تھا کہ اس سال کے اختتام سے قبل ایس ڈی ایف یا قسد کو شامی فوج میں ضم کرنے میں ناکامی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ گروپ کا ایک جنگجو داعش کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے مارا گیا ہے۔ دیرالزور میں قسد اور داعش کے درمیان شدید چھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ اس سے چند گھنٹے قبل شام کی خائن حکومت کے سربراہ احمد الشارع (جولانی) نے کہا تھا کہ اس سال کے اختتام سے قبل ایس ڈی ایف یا قسد کو شامی فوج میں ضم کرنے میں ناکامی کے سنگین نتائج برآمد...
    پاکستان شوبز کے اداکار اور بہترین کامیڈین نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی زندگی میں ایک چیز کا بےحد پچھتاوا ہے۔  ایک حالیہ پروگرام میں اپنی نجی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے ڈرامہ بُلبلے کیلئے مشہور اداکار نبیل ظفر نے کہا کہ انہیں اس بات کا بےحد افسوس اور شدید پچھتاوا ہے کہ وہ اپنے والدین کو ایک لگژری لائف اسٹائل نہ دے سکے۔  نبیل ظفر نے بتایا کہ جب والدین ان کی پرورش کر رہے تھے تو ان کے والد کو بہت محنت کرنی پڑی کیونکہ وہ مالی طور پر مستحکم نہیں تھے اور والد کا انتقال اس وقت ہوا جب انہوں نے انڈسٹری میں قدم رکھا ہی تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری زندگی کی سب...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) حکومت نے ایچ پی وی ویکسین سے متعلق پروپیگنڈہ کرنیوالے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈہ کے معاملے پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایچ پی وی ویکسین سے متعلق پروپیگنڈہ کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بندکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے وزارت صحت نے این سی سی آئی اے کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے کینسر ویکسین مخالف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے، کینسر ویکسین کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے...
    ایشیا کپ میں ایک اور پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی اہم بیٹھک میں کھلاڑیوں نے بلے بازی میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق دبئی میں اتوار کو شیڈول پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی اہم بیٹھک ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ٹیم میٹنگ میں ہر کھلاڑی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بلے بازی میں ناکامی کا اعتراف کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے تسلیم کیا کہ اسٹرائیک کو روٹیٹ کرنا ضروری ہے۔ دوسری جانب بولرز نے کہا کہ بیٹرز کے لیے کنڈیشنز قدرے دشوار ہیں۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ کو سپر فور مرحلے میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنے کا یقین دلایا ہے اور کوچ...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک) اتوار کو پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں کھلاڑیوں نے بلے بازی میں ناکامی کا برملا اعتراف کیا۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی میٹنگ میں ہر کھلاڑی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں نے برملا بلے بازی میں ناکامی کا اعتراف کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ اسٹرائیک کو روٹیٹ کرنا ضروری ہے جبکہ بولرز نے تسلیم کیا کہ بیٹرز کے لیے کنڈیشنز قدرے دشوار ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ کو یقین دلایا کہ سپر فور مرحلے میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے جبکہ کوچ مائیک ہیسن نے ٹیم پر مکمل اعتماد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250920-08-12 کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی ویمن ونگ کے زیر اہتمام خواتین رضاکاروں کے لیے تجہیز و تکفین (جنازے کی تیاری) کی عملی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں خواتین کی میت کو غسل دینے، کفن پہنانے اور دیگر اہم امور کی تفصیلی اور عملی تربیت فراہم کی گئی۔تربیتی پروگرام معروف حج ٹرینر، معلمہ اور قرآن انسٹیٹیوٹ کی استاد نے تجہیز وتکفین کے حوالے سے مکمل تربیت دی ۔ انہوں نے میت کو غسل دینے کا مکمل طریقہ کار اودیگر مراحل سے متعلق وضاحت سے بیان کیا اورعملی مشق بھی کرائی۔اس موقع پر الخدمت کی رضاکار خواتین نے نہ صرف سوالات پوچھے بلکہ خود بھی عملی مشق میں حصہ لے کر اس تربیت سے بھرپور استفادہ کیا۔تقریب...
    ہانگ کانگ کے ایک تعمیراتی منصوبے کے دوران دوسری جنگ عظیم کا ایک پرانا لیکن خطرناک بم دریافت ہوا ہے، جس کے بعد مقامی حکام نے فوری طور پر 6 ہزار سے زائد افراد کے انخلاء کا فیصلہ کیا۔ رپورٹس کے مطابق، زمین سے برآمد ہونے والا یہ بم تقریباً 454 کلوگرام وزنی ہے اور اب بھی فعال اور خطرناک حالت میں موجود ہے، جس کے باعث اس کے پھٹنے کا خدشہ موجود ہے۔ علاقے میں ایمرجنسی صورتحال حکام نے بم کی موجودگی کے پیش نظر متاثرہ علاقے میں موجود 18 رہائشی عمارتوں کو خالی کرانے کا عمل شروع کر دیا ہے، تاکہ شہریوں کی جانوں کو کسی ممکنہ خطرے سے بچایا جا سکے۔ یہ علاقہ اس وقت مکمل...
    ٹرمپ کا روس-یوکرین جنگ بندی کرانے میں ناکامی کا اعتراف، پیوٹن کو ذمہ دار قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کرانے کے دعوں پر ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے انہیں مایوس کیا ہے۔ لندن میں برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ وہ پیوٹن سے قریبی تعلقات کی وجہ سے جنگِ یوکرین ختم کروانے کی توقع رکھتے تھے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے سمجھا تھا یہ سب سے آسان ہوگا کیونکہ میری پیوٹن کے...
    لندن کے ویمبلے ایرینا میں منعقدہ ایک بڑے فنڈریزنگ کنسرٹ ’’ٹوگیدر فار فلسطین‘‘ کے دوران برطانوی اداکار بینڈکٹ کمبربیچ نے معروف فلسطینی شاعر محمود درویش کی نظم پڑھی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کنسرٹ میں شہریوں نے دل کھول کر عطیات دیئے اور 2 ملین ڈالر اکٹھے ہوئے جو فلسطینی امدادی اور فلاحی تنظیموں کو دی جائیں گی۔ تقریب میں اداکار بینڈکٹ کمبربیچ نے جذباتی انداز میں فلسطینی شاعر محمود درویش کی نظم On This Land There Are Reasons to Live کے اشعار پڑھ کر حاضرین کو اشکبار کردیا۔ جس کے بول یہ تھے کہ اس سرزمین پر جینے کی وجوہات ہیں، یہ زمین، زمینوں کی سردار، یہ فلسطین کہلائی اور ہمیشہ فلسطین کہلائے گی، میری زمین، میری محبوبہ، تو...
    عراق کی ترکمانستان سے گیس خریدنے کی کوشش امریکی دباؤ کے باعث ناکام ہوگئی۔  اس معاہدے کے تحت ترکمانستان سے گیس ایران کے راستے عراق پہنچائی جانی تھی تاکہ ملک میں بجلی کی قلت کم ہو سکے، لیکن امریکا نے اس ڈیل کی منظوری دینے سے انکار کر دیا۔ عراقی وزیراعظم کے توانائی امور کے مشیر عادل کریم نے کہا کہ اگر یہ معاہدہ آگے بڑھایا گیا تو عراقی بینکوں اور مالیاتی اداروں پر امریکی پابندیاں لگ سکتی ہیں، اسی لیے فی الحال یہ معاہدہ معطل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عراق پچھلی ایک دہائی سے اپنی بجلی کی بڑی ضرورتیں ایران سے گیس لے کر پوری کر رہا ہے۔ صرف 2024 میں ایران سے 9.5 ارب کیوبک...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا کی جانب سے غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی اور اسرائیلی پابندیاں ہٹانےکے مطالبے پر مبنی قرارداد کو ویٹو کر نے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو انتہائی تاریک لمحہ قرار دیا ہےاور کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی ہر ناکامی اس ادارے کی ساکھ کو مجروح کرتی ہے۔ امریکا نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی اور اسرائیلی پابندیاں ہٹانے کے مطالبے پر مبنی قرارداد کوچھٹی بار ویٹو کر دیا تھا ۔ 15 رکنی کونسل کے 10 منتخب اراکین کی طرف سے پیش کی گئی اس قرارداد...
    بھارت میں اڈانی گروپ کے حصص میں جمعہ کو نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی، جب مارکیٹ ریگولیٹر سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (SEBI) نے امریکی شارٹ سیلر ہنڈن برگ ریسرچ کے الزامات کو مسترد کر دیا۔ ایس ای بی آئی کے فیصلے کے بعد اڈانی گروپ کے مختلف اسٹاکس میں 1 فیصد سے 9.6 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے کینیا کا گوتم اڈانی کی کمپنی سے ملٹی ملین ڈالرز کے ٹھیکے منسوخ کرنے کا اعلان اڈانی ٹوٹل گیس 10 فیصد اضافے کے ساتھ سب سے آگے رہا۔ اڈانی انٹرپرائزز (فلیگ شپ کمپنی) میں 4.3 فیصد اضافہ ہوا۔ اڈانی پاور 7.4 فیصد چڑھ گیا، جو نمایاں ترین گینرز میں شامل رہا۔ جبکہ اڈانی پورٹس میں 2 فیصد...