2025-11-03@15:42:06 GMT
تلاش کی گنتی: 6235

«سے نوازا گیا»:

(نئی خبر)
    محکمہ اطلاعات سندھ نے چار فلمی منصوبے مکمل کرلیے ہیں جنہیں حتمی شکل دے کر جلد عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ان منصوبوں میں تین دستاویزی فلمیں اور ایک فیچر فلم شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت محکمہ اطلاعات کے کنٹینٹ اینڈ پروڈکشن بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں بورڈ کے اراکین قاضی اسد عابد، اداکارہ ژالے سرحدی، سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن، ڈی جی اطلاعات معز پیرزادہ اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ اطلاعات کے تحت مکمل ہونے والے فلمی منصوبے سندھ...
    ویب ڈیسک :سی آئی اے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) کی تحویل میں نوجوان  کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ سامنے آگیا,مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکت کے الزام پر3 اے ایس آئی سمیت 7 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے، جبکہ لاش کا پوسٹ مارٹم مجسٹریٹ کی نگرانی میں کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے نوجوان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں تھا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا  ذرائع کے مطابق عرفان کو عائشہ منزل سے تین ساتھیوں سمیت حراست میں لیا گیا تھا۔ مقتول کے اہلخانہ...
    متحدہ عرب امارات کی تاریخ کے سب سے بڑے لاٹری انعام، 100 ملین درہم کے جیتنے والے خوش نصیب شخص کے پہلے جذباتی ردِعمل پر مشتمل آڈیو کال منظرِ عام پر آگئی۔ یہ بھی پڑھیں:دنیا کا پہلا امیر ترین ہندوستانی مسلمان کون؟ یو اے ای لاٹری نے جمعرات کی شب اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے یہ آڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں وہ لمحہ سنا جا سکتا ہے جب خوش قسمت رہائشی کو معلوم ہوا کہ وہ راتوں رات کروڑ پتی بن گیا ہے۔ خوش نصیب کی پہلی کال ویڈیو میں ایک مختصر مگر پُرجوش گفتگو سنی جا سکتی ہے۔ لاٹری کے نمائندے شاہ نے جب جیتنے والے کو فون کر کے بتایا کہ ’آپ ہمارے 100 ملین درہم...
    جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان سمیت دو اہم کھلاڑی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔ کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ کپتان ڈیوڈ ملر اور فاسٹ بولر جیرالڈ کوئٹزے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ڈیوڈ ملر پاکستان کے دورے کے لیے ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جو ابھی ری ہیب کے عمل سے گزریں گے۔ دوسری جانب فاسٹ بولر جیرالڈ کوئٹزے نہ صرف ٹی ٹوئنٹی بلکہ ون ڈے سیریز میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔ کوئٹزے رواں ماہ کے آغاز میں نمیبیا کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ ڈیوڈ ملر کی غیر موجودگی میں ڈونوان فریرا ٹی...
    ایک پیغام میں سید علی رضوی نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے عوام مسائل کے گرداب میں ہیں، جب سے لینڈ ریفارمز بل پاس ہوا ہے عوام کا ظلم کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں جیمز اور منرلز والوں پر پابندی لگائی گئی، راستے میں روک کر انہیں اغوا کیا گیا، انہیں ڈرا دھمکایا جا رہا ہے، ہم اس عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے معدنیات سے منسلک تاجروں کے دھرنے میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایک پیغام میں سید علی رضوی نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے عوام مسائل کے گرداب میں ہیں، جب سے لینڈ ریفارمز بل پاس ہوا...
    پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں، تو انہوں نے نام تبدیل کر لیا اور مسلسل کام کر رہی ہیں۔ لیکن اب اس حوالے سے ایک اسپیشل پراسیکیوٹر سیل بنایا گیا ہے۔ یہ سپیشل پراسیکیوٹر سیل ایسے معاملات میں ملوث افراد کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نام بدل کر کام کرنیوالی کالعدم جماعتوں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں، تو انہوں نے نام تبدیل کر لیا اور مسلسل کام کر رہی ہیں۔ لیکن اب اس حوالے سے ایک اسپیشل پراسیکیوٹر سیل بنایا گیا ہے۔ یہ سپیشل پراسیکیوٹر سیل ایسے معاملات میں ملوث افراد...
    خیبر پختونخواہ کے محکمہ تعلیم نے میٹرک کے حالیہ امتحان میں 40 فیصد سے کم نتائج پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ کی جانب سے مردان تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام اسکولوں کی ناقص کارکردگی پر انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس بھی طلب کیا گیا جس میں تمام اسکول سربراہان کو مکمل ریکارڈ اور رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں نتائج بہتر بنانے کے لئے اقدامات کی سفارشات بھی تیار کی جائیں گی۔
    کراچی: ایس آئی یو پولیس کی حراست میں مبینہ تشدد سے عرفان نامی نوجوان دم توڑ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عرفان کو اس کے دیگر تین دوستوں کے ہمراہ بدھ کی صبح عائشہ منزل سے حراست میں لیا گیا تھا، جمعرات کی شام کو عرفان کے چچا کو فون کرکے ایس آئی یو کے دفتر بلاکر عرفان کی موت کے بارے میں بتایا گیا۔ نوجوان کی ہلاکت کے خلاف ورثا نے سی آئی اے سینٹر صدر کے باہر احتجاج کیا اور پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ورثا نے الزام عائد کیا کہ عرفان ایس آئی یو پولیس کے تشدد سے ہلاک ہوا۔ ورثا نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ عرفان کا آبائی تعلق بہاولپور...
    اسلامی ممالک نے اسرائیل کی جانب سے دو متنازع مسودہ قوانین کی منظوری پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، خصوصاً قرارداد 2334، کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ متنازع قوانین کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے پر نام نہاد ’’اسرائیلی خودمختاری‘‘ مسلط کرنا اور غیر قانونی بستیاں قائم کرنا ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل کے یہ اقدامات 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں، بشمول مشرقی یروشلم، کی آبادیاتی ساخت اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی ایک واضح کوشش ہیں، جنہیں عالمی برادری نے بارہا مسترد کیا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف کی مشاورتی رائے میں واضح طور...
    خیبر پختونخوا میں رواں سال کے دوران دہشتگردی کے مختلف واقعات میں 298 پولیس اہلکار اور عام شہری شہید جبکہ 486 زخمی ہوئے ہیں۔ جیو نیوز کو موصول کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 295 دنوں کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں 117 پولیس اہلکار اور181 عام شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کیے گئے2 ہزار 366 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 368 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ1,124 کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح 6 ہزار 181 ملزمان کو مختلف مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق، رواں سال بھتہ خوری کے 1,287 کیسز بھی درج کیے گئے، جن...
    مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ انہیں جمعۃ المبارک سے ایک دن قبل گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے اور نمازِ جمعہ کے لیے مسجد جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ یہ بھی پڑھیں: حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق 4 سالہ نظربندی کے بعد رہا اپنے ویڈیو بیان میں میر واعظ نے کہا کہ وہ حکومت سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ آخر یہ کون سا قانون ہے جس کے تحت عبادت کو جرم بنا دیا گیا ہے اور بنیادی مذہبی و انسانی حقوق زبردستی سلب کیے جارہے ہیں۔ نمک حرام افغان طالبان کا وفد بھارت جا کر مودی کی کشمیر پر حمایت کا اعلان کر چکا ہے۔ آج انکے سوشل میڈیا...
    اسلام آباد:۔ نیشنل بینک آف پاکستان پر مبینہ بدعنوانی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں 4 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کی غیر مجاز فروخت شامل ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے صدر نیشنل بینک کو خط ارسال کرکے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شیئرز کی غیر مجاز فروخت سے قومی خزانے کو 3 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ خط میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مارچ 2024ءمیں نیشنل بینک سے بیرون ملک شیئرز کی فروخت کا ایکسٹرنل آڈٹ سرٹیفکیٹ طلب کیا تھا۔ تاہم نیشنل بینک نے پیپرا قواعد کے برخلاف یو بی ایل کے فائدے میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ نیشنل بینک آف پاکستان پر مبینہ بدعنوانی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں 4 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کی غیر مجاز فروخت شامل ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے صدر نیشنل بینک کو خط ارسال کرکے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شیئرز کی غیر مجاز فروخت سے قومی خزانے کو 3 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔خط میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مارچ 2024ءمیں نیشنل بینک سے بیرون ملک شیئرز کی فروخت کا ایکسٹرنل آڈٹ سرٹیفکیٹ طلب کیا تھا۔ تاہم نیشنل بینک نے پیپرا قواعد کے برخلاف یو بی ایل کے فائدے میں...
    پاکستانی کرکٹرصہیب مقصود کے ساتھ گاڑی فروخت کے دوران بڑا مالی فراڈ پیش آیا، جس کے بعد انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، پنجاب پولیس اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری ویڈیو میں صہیب مقصود نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ نو ماہ قبل انہوں نے اپنی پرانی گاڑی ملتان کے ایک شوروم کے ذریعے فروخت کی۔ خریدار نے 60 لاکھ روپے ادا کیے اور گاڑی لے گیا، جبکہ باقی رقم اور گاڑی کے کاغذات بعد میں دینے کا وعدہ کیا۔ صہیب کے مطابق، میں آٹھ ماہ تک اس شخص سے بقیہ رقم مانگتا رہا، مگر کوئی ادائیگی نہیں ہوئی۔ آخرکار میں نے گاڑی...
    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لیاقت آباد وہ علاقہ ہے جہاں شاید یوسی کے اعتبار سے پیپلز پارٹی کو کبھی پنپنے نہیں دیا گیا، یہاں سے اور لوگوں کو لایا گیا لیکن باصلاحیت اور باکردار لوگوں نے یہاں کی عوام کا مان نہیں رکھا، یہاں کی عوام کا مان رکھا تو پیپلز پارٹی نے رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یہ سال ترقیاتی کاموں کا سال ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 برسوں میں گلی محلوں میں نہیں گیا تھا کیوں کہ یہ ہمارا کام نہیں تھا، جب کام نہیں ہوا تو اب میں گلی محلوں میں بھی جاؤں گا...
    سٹی 42 : پنجاب میں گاڑیوں میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حسان احسن نے کارروائی کیلئے ایس او پیز منظور کر لئے، جن کے تحت غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر والی گاڑی غیر محفوظ اور “ان فِٹ” قرار دی جائے گی۔ اسکے علاوہ گاڑی موقع پر چالان اور قبضے میں لیے جانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ، روٹ پرمٹ اور رجسٹریشن کی تجدید سلنڈر ہٹائے بغیر نہیں ہوگی، خلاف ورزی پر گاڑی پروونشل موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت بند بھی ہو سکے گی، ساتھ ہی غیرمعیاری اور غیرقانونی سلنڈر ضبط کیا جائے گا۔  ...
    بیٹی کی مغربی طرز کی شادی کی ویڈیو وائرل، خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کا ردعمل آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے مشیر ایڈمرل علی شمخانی نے بیٹی کی مغربی طرز کی شادی کی وائرل ویڈیو پر ردعمل دے دیا۔گزشتہ دنوں علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، یہ ویڈیو گزشتہ برس اپریل میں ہونے والی شادی کی تقریب کی ہے۔ویڈیو میں علی شمخانی اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے، نچھاور پھولوں کے درمیان شادی ہال میں داخل ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں، وہ اپنی بیٹی کے ساتھ اسٹیج تک جاتے ہیں، جہاں ان کا داماد اپنی فیملی...
    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں چند روز قبل لاپتا ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) نوشکی، یوسف ریکی کی لاش آج صبح برآمد ہوگئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ افسر کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد فائرنگ کر کے شہید کیا، یہ واقعہ صوبے میں جاری سیکیورٹی چیلنجز کی ایک اور دلخراش مثال ہے جہاں قانون نافذ کرنے والے افسران کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہید ڈی ایس پی یوسف ریکی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نوشکی سے کوئٹہ کی جانب سفر کر رہے تھے جب مستونگ کے علاقے کردگاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا، اغوا کے وقت وہ اپنی ذاتی گاڑی میں...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں چند روز قبل لاپتا ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) نوشکی، یوسف ریکی کی لاش آج صبح برآمد ہوگئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ افسر کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد فائرنگ کر کے شہید کیا، یہ واقعہ صوبے میں جاری سیکیورٹی چیلنجز کی ایک اور دلخراش مثال ہے جہاں قانون نافذ کرنے والے افسران کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہید ڈی ایس پی یوسف ریکی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نوشکی سے کوئٹہ کی جانب سفر کر رہے تھے جب مستونگ کے علاقے کردگاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا، اغوا کے وقت وہ اپنی ذاتی گاڑی میں تنہا...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق این اے 18ہری پور سے بابرنواز خان کو ٹکٹ دینے کافیصلہ کیا گیا ہے،این اے 185ڈی جی خان سے محمود قادر لغاری کومیدان میں اتارا گیا ہے،پی پی 73سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسی طرح پی پی 269مظفر گڑھ سے اقبال خان پتافی ،پی پی 115سے محمد طاہر پرویز، پی پی 116سے رانا احمد شہریار کو مسلم لیگ ن کی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ مزید :
    راولپنڈی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری پر وحشیانہ تشدد کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنڈی کے علاقے گوال منڈی میں 10 افراد نے شہری کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔ اس واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر سٹی پولیس نے رات بھر کریک ڈائون کیا، تشدد میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 6 افراد کو تحویل میں لے لیا گیا۔ سی پی او خالدہمدانی نے کہا کہ واقعہ کی پولیس کو شکایت درج نہیں کرائی گئی تھی، ویڈیو سامنے  آنے پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو...
    سعید احمد: لاہور سے دبئی ایئربلیو پرواز کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ، حادثے کی فائنل انویسٹی گیشن رپورٹ جاری، ایئربلیوکی پرواز 2 اگست 2022 میں لاہور سے دبئی کیلئےروانہ ہوئی تھی۔ پرواز میں 231 مسافر اور 8 کریو ممبر شامل تھے، ٹیک آف کے دوران ایئر ٹریفک کنٹرول آفیسر نے طیارے کے انجن میں آگ کے شعلے دیکھے۔  اے ٹی سی کی جانب سے طیارے کے کپتان سے رابطہ کیا گیا، کپتان نے طیارے کے تمام فنکشن کو معلوم کے مطابق کام کرتا پایا۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار رپورٹ میں بتایا گیا کہ پائلٹ نے احتیاطی تدابیر کے تحت طیارے کو دوبارہ لینڈنگ کی اجازت مانگی، واقعہ سے قبل طیارے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج ٹاکرا 8 فروری کو کولمبو میں ہوگا، جس سے ٹورنامنٹ کا دھواں دھار آغاز ہونے جا رہا ہے۔دوسری جانب بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کپ ٹرافی پاکستان سے وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی بورڈ کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے مؤقف اپنایا ہے کہ وہ ٹرافی چیئرمین پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے نہیں لیں گے۔بھارتی بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھ کر ٹرافی بھارت بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو معاملہ آئی سی سی میں اٹھایا جائے...
    محمود احمد ساغر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام ایک خط میں عالمی ادارے کی توجہ 27 اکتوبر کے یوم سیاہ کی طرف مبذول کرائی ہے جب جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی اور جبری قبضے کے 79سال مکمل ہو جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے خبردار کیا ہے کہ جموں و کشمیر پر بھارت کا مسلسل فوجی قبضہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے سنگین اور مستقل خطرہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے قائم مقام صدر محمود احمد ساغر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام ایک خط میں عالمی ادارے کی توجہ 27 اکتوبر کے یوم سیاہ کی طرف مبذول کرائی ہے جب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان نے افغان حکومت کے ساتھ قطر کے دارالحکومت دوحا میں طے پانے والےفوری جنگ بندی معاہدے کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو مرحلہ وار بنیادوں پر بحال کر دیا ہے۔10 روز قبل سرحدی کشیدگی کے باعث ٹرانزٹ ٹریڈ معطل کر دی گئی تھی جس کے نتیجے میں تقریباً 300 سے زائد تجارتی گاڑیاں مختلف مقامات پر پھنس گئی تھیں۔ اب ابتدائی طور پر چمن کے راستے کارگو آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ (کسٹمز) کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ٹریڈ آپریشن کو تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں ان 9...
    ابوظہبی پولیس نے آن لائن فراڈ کے شکار افراد کو رقوم واپس کردیں ابوظہبی پولیس کے مطابق 140 ملین درہم تقریباً 10 ارب 71 کروڑ 56 لاکھ پاکستانی روپے کی رقم اصل مالکان کو واپس کی گئی۔ ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ 2 سال میں 15 ہزار 642 سائبر فراڈ کیسز کی تحقیقات کی گئیں۔ پولیس کے مطابق عوام کو سستے سونے کے بہانے رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر لوٹا گیا، سستے ہولی ڈے پیکجز کےنام پر بھی عوام کو بیوقوف بنایا گیا۔
    کراچی: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو مرحلہ وار بحال کردیا گیا ہے، جس کے بعد 300 گاڑیوں کی کلیئرنس کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پاکستان نے افغان طالبان حکومت کے ساتھ دوحا میں طے پانے والے ”فوری جنگ بندی“ معاہدے کے تناظر میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 10روز کی معطلی کے بعد مرحلہ وار بنیادوں پر بحال کردیا ہے۔ 10روز قبل تقریباً 300 سے زائد گاڑیاں مختلف مقامات پر پھنس گئی تھیں۔ ابتدائی طور پر چمن کے راستے ٹرانزٹ ٹریڈ آپریشن بحال کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ (کسٹمز) کی جانب سے ایک تفصیلی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کارگو آپریشن کو 3 مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ حکم نامے میں...
    ویب ڈیسک: شدید بارش کے سبب سکول اور کالج بند کرنا پڑ گئے، پروازوں کا شیڈول تہس نہس ہو گیا اور وسیع علاقہ میں ریڈ الرٹ جاری ہو گیا،   گردابی طوفان کا خطرہ بھی لاحق ہو گیا، چوبیس گھنٹے سے مسلسل برس رہی بارش مزید 24 گھنٹے برسنے کا امکان بتایا جا رہا ہے۔  پڑوسی ملک کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں آج شدید بارش نے زندگی کا نظام درہم برہم کر ڈالا، چنئی کے مشہور مرینا بیچ پر بھی موسم کافی خراب ہے اور شمال مشرقی مون سون کی شدت کے سبب ساحل پر تیز ہوائیں چل رہی ہیں، یہاں گردابی طوفان کا خطرہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔  خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر...
    لاہور +شیخوپورہ +فیروز والا(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) نواں کوٹ کے علاقے میں 21 سالہ نوجوان گلے میں کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق مزنگ کا رہائشی 21 سالہ نوجوان نعمان یوسف میڈیکل ریپ کا کام کرتا تھا گزشتہ روز وہ موٹر سائیکل پر دفتر سے گھر واپس آ رہا تھا کہ اچانک اس کے گلے پر کٹی پتنگ کی ڈور پھر گئی۔جس کے نتیجے میں نعمان یوسف کی گردن سے خون کا فوارہ ابل پڑا اور وہ موٹر سائیکل سے نیچے سڑک پر گر گیا۔ نعمان یوسف کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے...
    لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے انتہا پسندوں، بدمعاش اور غیر قانونی رہائشیوں کے لیے پنجاب کی زمین مزید تنگ کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل تیسرا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔ پنجاب حکومت کے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے غیرمعمولی اور تاریخی فیصلے کیے گئے۔ پنجاب حکومت نے لاؤڈ سپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب حکومت نے ہر ضلع میں وِسل بلور سیل قائم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا۔ پنجاب حکومت نے انتہا پسند جماعت اور غیر قانونی مقیم انٹرنیشنل شہریوں کے خلاف پنجاب پولیس ہیلپ لائن  15 میں خصوصی سیل قائم کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)داود انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلبا کے داخلوں کی منسوخی کا معاملہ,عدالت نے درخواست گزار تین طلبا کو امتحانات میں شرکت کی مشروط اجازت دیدی۔عدالت نے درخواست گزاروں کو حلف نامے یونیورسٹی انتظامیہ کو جمع کروانے کی ہدایت کی درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ طلبہ کے امتحانات ہونے والے ہیں،اگر طلبا کو امتحانات میں شرکت کی اجازت نا ملی تو تعلیمی نقصان ہوگا، بغیر کسی انکوائری یا شواہد کے طلبا کے مستقل کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، انضباطی کمیٹی کی سفارشات پر سنڈیکیٹ کے فیصلے سے قبل ہی متاثرہ طلبا کا داخلہ بند کردیا گیا، متاثرہ طلبا کو انضباطی کمیٹی کے روبرو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع تک نہیں دیا گیا، درخواست میں...
    سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 سے منسلک پی این ایس یرموک نے محض 48 گھنٹوں میں 2 مشتبہ کشتیوں سے 2 ٹن کرسٹل میتھ، 350 کلو گرام آئس اور 50 کلو گرام کوکین برآمد کی جن کی مجموعی مالیت 97 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز بنتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ کارروائی سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 سے منسلک پی این ایس یرموک نے کی۔ محض 48 گھنٹوں میں پاکستان نیوی نے...
    شہر قائد کے علاقے لیاری کے 16 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا جس کا مقدمہ اہل خانہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ کا رہائشی نوجوان 16 سالہ یومان مبینہ طور پر سندھ کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا۔ واقعے کا مقدمہ چاکیواڑہ تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کی دفعہ کے تحت مغوی بچے کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اغوا کئے جانے والے 16 سالہ نوجوان یومان کی زنجیروں میں بندھی ہوئی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپ لوڈ کی گئی ہیں۔ نوجوان کو مبینہ طور پر گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں رکھا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبو: سری لنکا نے رواں سال ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ ایل پی ایل ملتوی کر دی۔سری لنکا کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال لنکا پریمیئر لیگ کا انعقاد نہیں ہوگا۔یہ فیصلہ ورلڈکپ کی تیاریوں پر مکمل توجہ دینے کے لیے کیا گیا ہے، ایل پی ایل 2025 کسی اور مناسب ونڈو میں کرائی جائے گی۔ایل پی ایل 2025 کا انعقاد ابتدائی طور پر یکم دسمبر سے 23 دسمبر تک ہونا طے پایا تھا۔آئی سی سی گائیڈ لائنز کے مطابق ورلڈکپ کے لیے تمام وینیوز زبردست حالت میں ہونے لازمی ہوتے ہیں، لیگ ملتوی کرنے کے فیصلے سے گراؤنڈز انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے لیے مدد ملے گی تاکہ میگا ایونٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبو : سری لنکا نے رواں سال ہونے  والی لنکا پریمیئر لیگ ( ایل پی ایل) ملتوی کر دی۔سری لنکا کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  اس سال لنکا پریمیئر لیگ کا انعقاد نہیں ہوگا۔سری لنکا کرکٹ کے مطابق فیصلہ ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاریوں پر مکمل توجہ دینے کے لیے کیا گیا ہے، ایل پی ایل 2025 کسی اور مناسب ونڈو میں کرائی  جائے گی۔ایل پی ایل 2025 کا انعقاد ابتدائی طور پر یکم دسمبر سے 23 دسمبر تک ہونا طے پایا تھا۔آئی سی سی گائیڈ لائنز کے مطابق ورلڈکپ کے لیے تمام وینیوز زبردست حالت میں ہونے لازمی ہوتے ہیں، لیگ ملتوی کرنے کے  فیصلے سے گراؤنڈز انفرااسٹرکچر کی اپ گریڈیشن...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بدل گئے لیکن سابقہ چیف منسٹر کی کابینہ کو دی گئی مراعات تاحال برقرار ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کابینہ کو دی گئی مراعات اب تک برقرار ہیں۔ بیرسٹر گوہر کا عمر ایوب، شبلی فراز کی نشستوں پر الیکشن لڑنے کا اعلانچیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشستوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو آئے ہوئے کئی دن گزار گئے ہیں، اس کے بعد بھی علی امین گنڈاپور کی کابینہ کے وزرا، مشیر اورمعاونین سے مراعات واپس نہیں لی گئیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق سابقہ وزیراعلیٰ...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبے میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد اور اس کے نفاذ کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اجلاس میں یہ طے پایا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ’وِسل بلور سیل‘ قائم کیے جائیں گے، جبکہ انتہا پسند جماعتوں اور غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف فوری کارروائی کے لیے پولیس ہیلپ لائن 15 پر خصوصی سیل فعال کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب کا دھواں چھوڑنے والی چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ عوام کسی بھی انتہا پسند تنظیم یا...
    ہنرمند نوجوانوں کو عالمی روزگار کے مواقع، دیہی خواتین کے لیے آئی ٹی ٹریننگ پروگرام بھی متعارف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت منعقدہ اہم اجلاس میںصوبے کے ہنرمند نوجوانوں کو عالمی منڈی تک پہنچانے کے لیے ’’مریم نواز فری پرواز کارڈ‘‘ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکنیکل ٹریننگ مکمل کرنے والے نوجوانوں کو بیرونِ ملک روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ اجلاس میں اسکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ: اب تک 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد نوجوانوں کو فنی تربیت دی جا چکی ہے۔ ان میں سے 75 ہزار نوجوانوں کو ملک میں روزگار ملا، جبکہ15 ہزار نوجوانوں کو بین الاقوامی اداروں...
    بھارتی صدر دروپدی مُرمو کا سرکاری ہیلی کاپٹر ریاست کیرالہ میں ایک خوفناک حادثے سے دو چار ہوتے ہوتے بچ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیرالہ میں بھارتی صدر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچنا تھا جس کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ایک اسٹیڈیم میں ہیلی پیڈ بنایا گیا تھا۔ بھارتی صدر کے ہیلی کاپٹر نے معمول کے مطابق ہیلی پیڈ پر لینڈنگ کی لیکن جیسے ہی پہیے زمین سے ٹکرائے وہ اندر دھنستے گئے۔ جس کے باعث بھارتی صدر کا ہیلی کاپٹر ایک طرف سے زمین میں دھنس گیا اور ریسکیو ٹیم کو طلب کرنا پڑا۔ موقع پر موجود فائر بریگیڈ اور پولیس اہلکاروں نے دوسری طرف سے ہیلی کاپٹر کو سہارا دیا تاکہ وہ الٹ نہ جائے۔ درجنوں اہلکار...
    بھارتی صدردروپدی مُرمو ریاست کیرالہ کے 4 روزہ دورے کے دوران اس وقت ایک ممکنہ فضائی حادثے سےمحفوظ رہیں جب ان کا ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران اچانک زمین میں دھنس گیا۔ واقعے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، صدر کے لیے عارضی طور پر ایک ہیلی پیڈ اسٹیڈیم میں جلد بازی میں تیار کیا گیا تھا۔ ہیلی کاپٹر نے معمول کے مطابق لینڈنگ کی، مگر جیسے ہی پہیے زمین سے ٹکرائے، وہ نرم مٹی میں دھنس گئے، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹرایک طرف جھک گیا۔ فوری طور پر ریسکیو ٹیم، فائر بریگیڈ، اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور ہیلی کاپٹر کو الٹنے سے بچانے کے لیے اسے سہارا دیا۔...
    لندن: توشہ خانہ میں گھڑی کے معاملے پر پاکستانی نجی ٹی وی چینل نے برطانوی عدالت میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے برطانیہ میں گلیکسی براڈ کاسٹنگ نیٹ ورک یو کے کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ یہ کیس اُس پروگرام سے متعلق تھا جو 17 نومبر 2022 کو نشر ہوا، جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ مریم نواز نے مبینہ طور پر بیوروکریٹس کے ساتھ ملی بھگت سے توشہ خانہ کی گھڑی حاصل کی۔ الزام کے مطابق 10 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی صرف 45 ہزار روپے میں خریدی گئی تھی۔ مریم نواز کا مقدمہ یو کے ہائی کورٹ میں دائر کیا گیا،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل میں محمد حسن معاویہ کی جانب سے علی چنگیز سندھو ایڈووکیٹ کی جانب سے ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں جسٹس اعجاز اسحاق  کو عدالتی کارروائی سے روکنے اور نوکری سے برخاست کرنے کی استدعا کی گئی ہے، کہا گیا کہ جج کی طرف سے بلاسفیمی پٹیشنز میں متعصبانہ رویہ اپنایا گیا۔ ریفرنس کے مطابق سپیشل برانچ اور دیگر اداروں کی طرف سے جمع کروائی گئی رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے، قانونی کارروائی سے روکنے کے لئے دائر درخواست پر ملتوی شدہ سماعت...
    بھارتی صدر دروپدی مورو کے ہیلی کاپٹر کے لینڈ کرتے ہی ہیلی پیڈ کا ایک حصہ  زمین میں دھنس گیا۔ بھارتی صدر اس واقعے میں مکمل طور پر محفوظ رہیں۔ یہ واقعہ بدھ کے روز اُس وقت پیش آیا جب وہ صابری مالا مندر میں حاضری کے لیے کیرالہ پہنچی تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق، صدر کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ اصل میں نیلاکل (پمبا کے قریب) پر ہونی تھی، لیکن خراب موسم کے باعث آخری لمحات میں مقام تبدیل کر کے پرامادم میں کیا گیا۔ حکام کے مطابق، نیا ہیلی پیڈ منگل کی رات دیر گئے راجیو گاندھی انڈور اسٹیڈیم کے اندر تیار کیا گیا تھا، لیکن کنکریٹ مکمل طور پر سیٹ نہیں ہو سکا تھا، اسی لیے ہیلی...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں پولیس نے ایک ہی خاندان کے یرغمال 25 افراد کو بازیاب کراکر رپورٹ پیش کردی۔ ہائیکورٹ میں ایک ہی خاندان کے 25 افراد کو یرغمال بنانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، پولیس نے عملدرآمد رپورٹ جسٹس حسن اکبر کی عدالت میں پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق تمام یرغمال افراد کو علی اصغر جمالی کی زمین سے بازیاب کروایا گیا ہے۔ پولیس نے مین وار اسٹاپ ڈسٹرکٹ بے نظیر آباد میں کارروائی کی۔ یرغمالیوں کو جبری مشقت کے لیے 2 سال سے قید میں رکھا گیا تھا۔ جسٹس حسن اکبر نے دونوں اضلاع  کی پولیس کی  کارکردگی کو سراہا۔ عدالت نے پولیس حکام کو 3 دن میں عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔...
    قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن کا مختلف محکموں میں بھرتی کیلئے تحریری وحتمی نتائج کا اعلان ،محکمہ آبپاشی، ایکسائز، لیبراور پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں بھرتی ہونی ہے،کامیاب امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کردی گئی۔  ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول میں سٹینوگرافر کی 10 آسامیوں کیلئے ہونیوالے امتحان میں 102 امیدوار انگریزی ٹائپنگ ٹیسٹ کیلئے کامیاب قرار پائے۔ محکمہ آبپاشی میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹرز کی 44 آسامیوں کیلئے 44 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا۔ محکمہ آبپاشی گریٹر تھل کینال زون میں ضلعدار کی اسامیوں کے حتمی نتائج بھی جاری کر دیئے گئے ، جن میں دو امیدوار، محسن حیات اور احسن شہزاد کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔...
    رضوان کو ون ڈے کی کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا؟ راشد لطیف نے بڑا دعویٰ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)پاکستان کے سابق کرکٹر راشد لطیف نے محمد رضوان کو ون ڈے کپتانی سے ہٹائے جانے سے متعلق حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شاہین آفریدی کو پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے اور اس سے قبل محمد رضوان ون ڈے ٹیم کی کپتانی کررہے تھے۔ سوشل میڈیا پر سابق کپتان راشد لطیف کا ایک صحافی کو دیا گیا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں راشد لطیف محمد رضوان کو کپتانی سے ہٹائے جانے کی وجہ بتاتے ہوئے...
    توشہ خانہ الزامات میں گھڑی کے معاملے پر پاکستانی ٹی وی چینل نے برطانوی عدالت میں مریم نواز شریف سے معافی مانگ لی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برطانیہ میں ایک اہم قانونی فتح حاصل کرلی، مریم نواز نے یو کے ہائی کورٹ میں ’گلیکسی براڈ کاسٹنگ نیٹ ورک یو کے‘کے نام سے چلنے والے نجی نیوز چینل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ یہ دعویٰ اُس پروگرام کے حوالے سے تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ مریم نواز نے بیوروکریٹس کے ساتھ مبینہ کرپشن کے ذریعے توشہ خانہ کی گھڑی خریدی تھی۔  17 نومبر 2022 کو نشر ہونے والے ٹاک شو میں الزام لگایا گیا تھا کہ مریم نواز نے بیوروکریٹس کے ساتھ بدعنوانی...
    علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر سپرنٹینڈنٹ پولیس سٹی کو توہین  عدالت کا نوٹس جاری  کردیا گیا۔ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ کرانے پر ڈی ایس پی وارث خان نعیم یاسین کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی نے تحریری جواب دیا علیمہ خان کہیں مل نہیں سکیں، عدالت کو بتایا گیا علیمہ خان کل دن بھر اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھیں۔ عدالت نے علیمہ خان کے گارنٹر محمد شریف کے ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے بحق سرکار ضبط کا نوٹس جاری کیا۔ سپرنٹینڈنٹ پولیس اور ڈی ایس پی کو علیمہ خان کے وارنٹ پر ہر صورت تعمیل کرانے کا حکم جاری کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ...
    ملزمان نے بیرون ملک جانے کیلئے جعلی پاسپورٹ پر میڈیکل کروانے کی کوشش کی، ملزمان کو فاطمہ ڈائیگناسٹک سینٹر ملتان سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کو میڈیکل چیک اپ کرواتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 3 جعلی پاسپورٹس برآمد کر لئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاسپورٹس پر میڈیکل کروانے کی کوشش ناکام بنا دی، 2 ملزمان گرفتار کرلیے، گرفتار ملزمان میں محمد احمد اور ابتہہ رانا شامل ہیں، ملزمان نے بیرون ملک جانے کے لئے جعلی پاسپورٹ پر میڈیکل کروانے کی کوشش کی، ملزمان کو فاطمہ ڈائیگناسٹک سینٹر ملتان سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کو میڈیکل چیک اپ کرواتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزمان...
    لاہور: نواں کوٹ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار کے گلے پر ڈور پھرنے سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ نعمان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جو دم توڑ گیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس، پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کے قانون پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔ آر پی اوز، سی...
     نجی پاکستانی ٹی وی چینل 92 نیوز نے توشہ خانہ گھڑی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے برطانوی عدالت میں معافی مانگ لی ہے۔ یہ معافی اُس ہتکِ عزت کے مقدمے کے بعد سامنے آئی ہے جو مریم نواز نے چینل کے خلاف لندن کی ہائی کورٹ میں دائر کیا تھا۔ مقدمہ 17 نومبر 2022 کو نشر ہونے والے پروگرام ’مقابل‘ میں نشر کیے گئے ان الزامات کے حوالے سے دائر کیا گیا تھا، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مریم نواز نے مبینہ طور پر بیوروکریٹس کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے توشہ خانہ سے ایک قیمتی گھڑی محض 45 ہزار روپے میں حاصل کی، جس کی اصل مالیت 10 لاکھ روپے...
    ---فائل فوٹو  پنجاب کے محکمہ پرائس کنٹرول کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبۂ بھر میں گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔محکمۂ پرائس کنٹرول کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 6 لاکھ 38 ہزار 278 مقامات کی چیکنگ کی گئی، 14ہزار 522 گراں فروشوں کو جرمانے، 22 کے خلاف مقدمات درج جبکہ 245 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آٹا نِرخوں کے لیے59 ہزار 22 مقامات کی چیکنگ کی گئی، دوران چیکنگ1ہزار 915 گراں فروشوں کو جرمانہ اور 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔اسی طرح چکن کے گوشت کی قیمتوں پر1ہزار 359 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ،1 کے خلاف مقدمہ درج جبکہ 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پنجاب...
    دنیا کی پہلی ویب میل سروس ہاٹ میل کے بانی صابر بھاٹیہ ایک وقت میں ایک ایسے بولی وُڈ ڈرامے کا حصہ بن گئے، جس میں مرکزی کردار کوئی اور نہیں بلکہ ایشوریا رائے بچن اور سلمان خان تھے۔ ایشوریا، سلمان خان اور صابر بھاٹیہ کا یہ واقعہ آج بھی انٹرنیٹ پر ایک دلچسپ یاد کے طور پر زندہ ہے، جہاں ٹیکنالوجی اور بولی وُڈ کی دنیا ایک رات کے لیے آمنے سامنے آگئی تھیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ سن 2001 کا بتایا جاتا ہے، جب صابر بھاٹیہ نے ایک انٹرویو میں کھل کر کہا کہ وہ ایشوریا رائے سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے میڈیا میں ہلچل مچا دی اور...
    چین میں کھانے کی اشیاء سے انسانی دانت نکلنے کے متعدد واقعات سامنے آنے کے بعد عوام میں شدید حیرت اور غصے کی لہر دوڑ گئی، جبکہ ملک بھر میں فوڈ سیفٹی کے معیارات پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق پہلا واقعہ 13 اکتوبر کو صوبہ جیلن میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے بچے کے لیے ایک اسٹال سے خریدے گئے ساسیجز میں سے تین مصنوعی دانت برآمد کیے، ابتدا میں فروخت کنندہ نے الزام مسترد کردیا، تاہم مقامی مارکیٹ ریگولیٹرز کی مداخلت کے بعد معافی مانگ لی گئی۔ اس کے بعد گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر دونگ گوان...
    لاہور کے علاقے مزنگ میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ 21 سالہ نعمان اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک قاتل ڈور اس کے گلے میں پھر گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی پتنگ سازوں، ڈسٹری بیوٹرز اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نعمان کے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ایک بڑی تبدیلی کے تحت ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے، اور ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سابق کپتان کی برطرفی نے کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ سابق کرکٹر راشد لطیف نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ فیصلہ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کی جانب سے کیا گیا، جنہیں مبینہ طور پر رضوان کا ’مذہبی ماحول‘ پسند نہیں تھا۔ مزید پڑھیں: ون ڈے کرکٹ میں کپتان تبدیل، اب محمد رضوان کو یہ ضرور پوچھنا چاہیے کہ ‘مجھے کیوں نکالا؟’ راشد لطیف نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ کیا صرف اس لیے کہ رضوان نے فلسطین...
    لاہور: الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی الیکشنز پر کام روکتے ہوئے حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات پر غور کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بلدیاتی الیکشنز نئے قانون پر ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا اور گورنر پنجاب نے بھی نئے ایکٹ کی منظوری دے دی، نئے ایکٹ کے نفاذ سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ ہوگیا۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ پرانے ایکٹ کے تحت جاری حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا اور نئے ایکٹ کے تحت ہی بلدیاتی انتخابات کروانے کا...
    امریکا میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار، اداکار اور سماجی کارکن علی ظفر کو پاک امریکن لاء انفورسمنٹ سوسائٹی کی جانب سے ’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘ سے نوازا  گیا ہے۔  یہ اعزاز علی ظفع کو پاکستانی موسیقی اور ثقافت کو دنیا بھر بلخصوص امریکا میں فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کرنے پر دیا گیا ہے۔ ایوارڈ تقریب میں علی ظفر کی فنکارانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے اپنے فن کے ذریعے نہ صرف پاکستانی ثقافتی اقدار کو عالمی سطح پر متعارف کروایا بلکہ ملک کے مثبت تصویر بھی پیش کی۔ علی ظفر کی موسیقی، آرٹ اور سماجی کاموں کو پاکستان کی نرمی اور ہم آہنگی کی علامت قرار دیا گیا۔ تقریب سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">براٹسلاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) سلوواکیا میں وزیراعظم رابرٹو فیکو کو فائرنگ سے زخمی کردینے والے 72 سالہ شہری کو 21 سال قید کی سزا سنادی گئی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حملہ شہر ہینڈلووا میں اْس وقت ہوا جب وزیرِ اعظم عوام سے ملاقات کے بعد نکل رہے تھے۔ حملہ آور نے ان پر فائرنگ کی اور انہیں شدید زخمی کردیا۔ ابتدا میں اسے قتل کی کوشش کے طور پر دیکھا گیا تاہم بعد میں اسے دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر درجہ بند کیا گیا۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم رابرٹو فیکو نے عدالتی کارروائی کے بعد کہا ہے کہ وہ حملہ آور کو معاف کرتے ہیں اور اپنی جانب سے کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کریں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ نے پولیس کانسٹیبلز کی نوکری سے برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت کی، وکلاء کے دلائل مکمل ہوگئے، عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ آر آر ایف اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا، درخواست گزاروں کے مطابق وہ 2012 میں بھرتی ہوئے لیکن 2020 میں دفتر آنے سے روک دیا گیا، 2012 میں 250 اہلکاروں کا ٹیسٹ ہوا تھا، ان میں سے 94 کو فیل قرار دیا گیا تھا، عدالت نے 94 متاثرہ نوجوانوں کی درخواست پر دوبارہ امتحان لینے کا حکم دیا تھا، عدالت نے صرف درخواست گزاروں کا دوبارہ ٹیسٹ لینے کا...
    کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک رن وے کو روزانہ 3 گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد رن وے پر نئے ٹیکسی وے کی تعمیر ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹم (NOTAM) کے مطابق، رن وے7R/25L کو5 نومبر سے 24 نومبر تک ہر روز دوپہر 1 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بند رکھا جائے گا۔ رن وے کی یہ بندش باقاعدہ پروازوں کے لیے ہوگی، تاہم وی وی آئی پی پروازوں یا ہنگامی لینڈنگ کی صورت میں اسے استعمال میں لایا جا سکے گا۔ اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ مسافروں کی سہولت اور پروازوں کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے،...
    اسلام آباد سے تازہ سیاسی بیان میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو “بزدار ٹو” قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا نہیں بلکہ سوچ بدلنے کا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ بدلنے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں رکے گی۔ خیبر پختونخوا نے خود بلٹ پروف گاڑیاں نہیں خریدیں، وفاق نے فراہم کیں تو اعتراض کیا گیا کہ یہ پرانی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ گاڑیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے دی گئیں مگر افسوس کے ساتھ ان پر سیاست کی جا رہی ہے۔ طلال چوہدری کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کے لیے عالمی معیار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 1 میں تیز رفتار پانی کے ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار پانی کا ٹینکر سڑک پر موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا، تصادم اتنا شدید تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ بائیک سوار شخص زخمی حالت میں سڑک پر گر گیا۔واقعے کے فوراً بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، مقامی افراد مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پتھراؤ کرکے ٹینکر کے شیشے توڑ دیے، بعد ازاں گاڑی کو آگ لگا دی،  مشتعل مظاہرین نے کچھ دیر تک سڑک...
    ملزمان سے دو 30 بور کی پستول، گاڑی، چار وائرلیس سیٹ، چار موبائل فون اور تین بلٹ پروف جیکٹ برآمد ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بوٹ بیسن پولیس نے جعلی میجر بن کر شارٹ ٹرم اغواء کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت طلال افسر عرف میجر ظفر اور امام بخش کے نام سے ہوئی، ملزمان سے دو 30 بور کی پستول، گاڑی، چار وائرلیس سیٹ، چار موبائل فون اور تین بلٹ پروف جیکٹ برآمد ہوئی ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔ ملزمان نے مدعی تاج الدین سے دو اقساط میں 80 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کیخلاف تاوان کا مقدمہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2025 کی دوسری سہ ماہی کے دوران پاکستان میں صارفین کی دو کروڑ چون لاکھ سے زائد ویڈیوز کو پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق یہ ویڈیوز کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ہٹائی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل سے جون 2025 کے دوران دنیا بھر میں مجموعی طور پر 18 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ویڈیوز حذف کی گئیں، جو اس عرصے میں اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز کا تقریباً 0.7 فیصد بنتی ہیں۔ ان میں سے 16 کروڑ 39 لاکھ ویڈیوز خودکار نظام کے ذریعے شناخت کی گئیں جبکہ 74 لاکھ سے زائد کو مزید جائزے...
    ---فائل فوٹوز  خیبر پختونخوا حکومت کے وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی 3 بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے اپنا مؤقف دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کو دی گئی تینوں بلٹ پروف گاڑیاں بین الاقوامی ادارے کے زیرِ استعمال رہی ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی بلٹ پروفِنگ مقامی سطح پر نہیں کی گئی بلکہ بین الاقوامی معیار کی ہے، کے پی پولیس کو دی گئی گاڑیاں 15 سال پرانے ماڈل کی ہیں تاہم اِن کی بنیادی افادیت برقرار ہے۔ KP نے وفاق کی دی گئی بلٹ پروف گاڑیاں واپس کردیںپشاور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے... واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نےچند روز قبل کےپی پولیس کو...
    بھارت میں مودی حکومت کی تیسری مدت کے دوران مسلمانوں کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ستمبر کے ایک ماہ میں مختلف ریاستوں سے 6 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے، جو اقلیتوں کی عدمِ تحفظ اور سماجی تقسیم کی گہری ہوتی خلیج کو ظاہر کرتے ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات نے مودی حکومت کی تیسری مدت میں مذہبی ہم آہنگی کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیا ہے۔ ستمبر 2025 کے دوران مختلف ریاستوں مدھیہ پردیش، اتر پردیش، گجرات، اترا کھنڈ اور بہار، سے کم از کم 6 واقعات میڈیا میں رپورٹ ہوئے، جو اس رجحان کے پھیلاؤ اور اقلیتوں کی بڑھتی...
    پشاور: چارسدہ کے علاقے تنگی میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے واقعے پر چار سیاسی جماعتوں کی خواتین اراکین اسمبلی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔ نوٹس جمع کرانے والوں میں پیپلز پارٹی کی شازیہ طہماس، اے این پی کی خدیجہ، جے یو آئی کی ریحانہ اسماعیل، مسلم لیگ (ن) کی افشاں حسین اور سونیا حسین شامل ہیں۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ضلع چارسدہ میں پیش آنے والا یہ افسوسناک واقعہ عوام میں شدید غم و غصے اور بے چینی کا باعث بنا ہے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اس طرح کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ خواتین اراکین اسمبلی...
    سپریم کورٹ کا نیا عوامی سہولت پورٹل فعال کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پورٹل سے عوام کو عدالتی معلومات اور رہنمائی تک آسان رسائی حاصل ہوگی، پورٹل سپریم کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر پبلک پورٹل کے نام سے دستیاب ہے، شہری اب آن لائن کیس کی تفصیلات، درخواستوں کی صورتحال اور شکایات درج کر سکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق اپلیکیشن اسٹیٹس سیکشن کے ذریعے جلد شنوائی کی درخواست، مقدمہ ملتوی کرنے کی درخواست اور ویڈیو لنک درخواست مانیٹر کی جا سکتی ہیں، ہیلپ لائن 1818 کے ذریعے سپریم کورٹ سے براہ راست رابطہ کر کے بھی معلومات لی جا سکے گی، بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے اوور سیز پورٹل بھی فعال کر...
    نیوکراچی پولیس نے ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب دکان پر فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کا مقدمہ دکان کے مالک کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا، مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔ نیو کراچی پولیس نے دکان زم زم کیپ ہاؤس بالمقابل سیکٹر الیون دی صدیق اکبر مسجد ناگن چورنگی کے قریب فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ الزام نمبر 680/2025 شمس الدین ایڈووکیٹ کی مدعیت میں جرم دفعہ 302/34 اور 7 ATA کے تحت دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ مدعی نے ایف آئی آر میں اپنے بیان میں بتایا کہ بروز پیر کو وہ سٹی کورٹ کراچی...
    گھوٹکی میں وکیل کی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ پیپلز پارٹی رہنما شہریار شر، ان کے بیٹے جہانگیر شر اور دیگر کیخلاف درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ مغوی لڑکی کے والدکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کےمتن میں کہا گیا کہ اس کی بیٹی کو سردار شہریار شر اور دیگر نے گھر سے اغوا کیا۔ مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان ان کی قانون کی طالبہ بیٹی کو ہراساں کرتے تھے اور شہریار شر کے خلاف ایک مقدمے میں وکیل مقرر ہونے پر دھمکیاں بھی دیتے رہے۔ دوسر جانب رہنما پیپلز پارٹی شہریار خان کا کہنا ہے کہ وہ وکیل عبیداللّٰہ کی بیٹی کے اغوا کی مذمت کرتے ہیں، کسی کرمنل یا ڈاکوؤں سے...
    ---فائل فوٹو  نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی اے) کے لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کی بازیابی کی درخواست دائر کرنے والی اِن کی اہلیہ بھی لاپتہ ہو گئيں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں دورانِ سماعت درخواست گزار، این سی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی اہلیہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار سے اِن کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے، اِن کا فون بند ہے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ پٹیشنر نے درخواست واپس لینے کے لیے دباؤ کا بتایا تھا، جس مشکوک گاڑی میں اغواء کیا گیا اس کی نمبر پلیٹ جعلی ہے۔جسٹس محمد اعظم خان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ مشکوک نمبر پلیٹ والی گاڑی اسلام...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے کلفٹن، بوٹ بیسن میں شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان خود کو سرکاری ادارے کا افسر ظاہر کرکے تاوان لیتے تھے، ملزمان نے ایک شہری سے 80 لاکھ روپے تاوان لیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے کار، واکی ٹاکی سیٹس، 3 بلٹ پروف جیکٹس، 4 موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرکے ٹیپو سلطان تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
    خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیڈر کے سو سالہ اقتدار سے شیر کا ایک دن کا اقتدار بہتر ہے، اس صوبے اور عوام کی امنگوں کے مطابق وقت گزاروں گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، بانی سے ملاقات کے بعد ہی وزارت داخلہ کے ساتھ بیٹھیں گے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیڈر کے سو سالہ اقتدار سے شیر کا ایک دن کا اقتدار بہتر ہے، اس صوبے اور عوام کی امنگوں کے مطابق وقت گزاروں گا، اپنے صوبے کے عوام کا سر جھکنے نہیں دوں...
    بنگلہ دیش کے سابق چیف جسٹس اے بی ایم خیرالحق نے، جو تقریباً 3 ماہ سے قید میں ہیں، 5 مختلف مقدمات میں ضمانت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ نچلی عدالتوں سے ضمانت نہ ملنے کے بعد انہوں نے اعلیٰ عدلیہ میں ریلیف کے لیے درخواستیں دائر کی ہیں۔ پیر کے روز ان ضمانتی درخواستوں کو ہائی کورٹ کے جج جسٹس اے ایس ایم عبدالمبین اور جسٹس محمد صغیر حسین کی بنچ کی فہرست میں شامل کیا گیا، جنہیں کیس نمبر 1027 سے 1031 تک درج کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت دینے کا مطالبہ خیرالحق کی قانونی ٹیم کے مطابق، ان درخواستوں کی سماعت آئندہ اتوار کو متوقع...
    کراچی: کورنگی کرسچن ٹاؤن میں گھر کی بالکونی میں نومولود بچی کی لاش ملی ہے گھر والوں کا کہنا ہے کہ جس وقت بچی ملی اس میں سانسیں موجود تھی اور ایسا لگ رہا تھا کہ بچی کی ولادت کچھ دیر پہلے ہی ہوئی ہے، انھوں نے بتایا کہ لگتا ہے کہ عقب میں کسی بلند گھر سے بچی کو ان کے گھرکے قریب کچرا کنڈی میں پھینکے کی کوشش کی لیکن بچی کچرا کنڈی میں گرنے کے بجائے ان کے گھر کی بالکونی میں جا گری۔ تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی کرسچن ٹاؤں گلی نمبر ایک میں واقع  گھرکی بالکونی  سے نومولود بچی کی لاش ملی ہے اطلاع ملنے پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے اور ان کیمپوں میں مقیم 85 ہزار افغانوں کو واپس بجھوایا دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹ میں بتایا گیاہے کہ سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپس مکمل طور پر بند کردیے گئے ہیں۔ بند کئے جانے والے کیمپوں میں سے ایک کوئٹہ، 2 پشین، 3 لورالائی، 3 چاغی جبکہ ایک قلعہ ایف اللہ میں واقع تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کیمپس میں مجموعی طور پر 85ہزار مہاجرین مقیم تھے جنہیں اب واپس بجھوادیا گیا ہے، صوبے میں مجموعی طور پر 5 لاکھ کے قریب مہاجرین کو کمشنریٹ میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔دوسری جانب کوئٹہ میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک...
    بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے اور ان کیمپوں میں مقیم 85 ہزار افغانوں کو واپس بجھوایا دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپس مکمل طور پر بند کردیے گئے ہیں۔ بند کئے جانے والے کیمپوں میں سے ایک کوئٹہ، 2 پشین، 3 لورالائی، 3 چاغی جبکہ ایک قلعہ ایف اللہ میں واقع تھا، ان کیمپس میں مجموعی طور پر 85ہزار مہاجرین مقیم تھے جنہیں اب واپس بجھوادیا گیا ہے، صوبے میں مجموعی طور پر 5 لاکھ کے قریب مہاجرین کو کمشنریٹ میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب کوئٹہ میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، بانی سے ملاقات کے بعد ہی وزارت داخلہ کے ساتھ بیٹھیں گے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیڈر کے سو سالہ اقتدار سے شیر کا ایک دن کا اقتدار بہتر ہے، اس صوبے اور عوام کی امنگوں کے مطابق وقت گزاروں گا، اپنے صوبے کے عوام کا سر جھکنے نہیں دوں گا، میرا لیڈر اس سسٹم کا باپ ہے، وزیراعظم کی جانب سے جو ایجنڈا آیا وہ امن و امان کے حوالے سے نہیں تھا، مزمل اسلم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اس نے صوبے کا مقدمہ لڑا۔...
    صوبے میں کوئی سیاسی مقدمہ یا تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری نہیں ہوگی، سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )نومنتخب وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضم شدہ اضلاع کے لیے اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا گیا۔ دوران اجلاس وزیراعلی نے ٹرائبل میڈیکل کالج، ٹرائبل یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز اور شہید ارشد شریف کے نام سے یونیورسٹی آف انویسٹیگیٹیو اینڈ ماڈرن جرنلزم کے قیام کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ تمام اضلاع میں پلے گراونڈز بنانے اور سیف سٹی پراجیکٹ کے آغاز کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں گڈ گورننس روڈ میپ پر پیشرفت، امن و امان کی صورتحال، اور...
    فائرنگ کے واقعے کے بعد کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں دو موٹر سائیکل سوار افراد کو وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کر دیا۔ ریسکیو کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید اسپتال پہنچا دیا گیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں دو موٹر سائیکل سوار افراد کو وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
    ’جیو نیوز‘ گریب کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو  کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید اسپتال پہنچا دیا گیا۔فائرنگ کے واقعے کے بعد کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں دو موٹر سائیکل سوار افراد کو وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
    نجی اداروں کو کنسورشیم بنانے کی اجازت دیدی گئی ہے، بارٹر ٹریڈ کے لین دین کا دورانیہ 90 روز سے بڑھا کر 120روز کر دیا گیا ہے۔ مخصوص اشیا کی فہرست کو ختم کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس کو عام ایکسپورٹ اور امپورٹ پالیسی آرڈرز کیساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے، ان اقدامات سے بارٹر ٹریڈ میکانزم کو زیادہ عملی اور کاروبار دوست بنایا جا سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت تجارت نے بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ میکانزم میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایران سمیت تین ممالک کیساتھ بارٹر ٹریڈ کیلئے مختلف شرائط کو نرم کر دیا گیا ہے، برآمد سے قبل لازمی درآمد کی شرط نرم کرکے بیک وقت درآمد...
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی پر قابو نہ پایا گیا تو پورا خطہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ اور مشترکہ اقدامات نہ کیے تو پورے خطے کا امن شدید خطرے سے دوچار ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والا جنگ بندی معاہدہ ایک مثبت پیش رفت ضرور ہے، مگر اس پر عملدرآمد کی اصل آزمائش آنے والے مہینوں میں ہوگی۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ عربیہ کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، ترک...
    ---فائل فوٹو  اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، مختلف شہروں سے متعدد ملزمان گرفتار کرلیے جبکہ منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ریاض جانے والے مسافر کے سامان سے تقریباً 2 کلو نشہ آور گولیاں جبکہ طارق روڈ کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے ڈیڑھ کلو منشیات برآمد ہوئی۔صوبہ پنجاب میں کارروائیاںاے این ایف کے ترجمان کے مطابق لاہور کینال روڈ پر کوریئر دفتر میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے ایک پارسل سے ایک کلو منشیات برآمد کی، چکلالہ میں کوریئر کے دفتر میں امریکا سے آنے والے پارسل میں موجود کھلونوں سے 14 گرام ویڈ ملی جبکہ...