2025-07-26@12:02:20 GMT
تلاش کی گنتی: 4245

«سے نوازا گیا»:

(نئی خبر)
    وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے 10 جون کو قومی میزانیہ برائے مالی سال 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔ بجٹ تجاویز کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔ جب کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 7 فی صد اضافے کی تجویز ہے۔ بجٹ کا کل حجم 17 ہزار 573 ارب روپے ہے، حکومت کی آمدنی 11 ہزار 72 ارب روپے ہے اور بجٹ کا خسارہ 6,501 ارب روپے ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق حکومتی اخراجات کا تخمینہ 16 ہزار 286 ارب روپے جب کہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 8 ہزار 207 ارب روپے درکار ہوں گے۔ یوں یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ پاکستان کا تقریباً نصف بجٹ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2025ء) مونس الہٰی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اشرافیہ کے لیے بھرپور مراعات اور عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار، دنیا حیران ہے کہ ''لیلا لیگ'' عوام کے سانس لینے پر ٹیکس لگانا کیسے بھول گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے شہباز شریف حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اپنے پیغام میں مونس الہٰی نے کہا کہ "بجٹ 25-26 دیکھ کر دنیا حیران ہے کہ ''لیلا لیگ'' عوام کے سانس لینے پر ٹیکس لگانا کیسے بھول گئی۔ اشرافیہ کے لیے بھرپور مراعات اور عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار۔ بجلی، ادویات، پکانے کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ایئرانڈیا کے جہاز کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لندن کی جانب اڑان بھرنے والا یہ مسافر بردار طیارہ آج انڈیا کے شہر احمد آباد میں گر کر تباہ ہو گیا جس پر عملے کے ارکان سمیت 242 مسافر سوار تھے۔سیکرٹری جنرل نے حادثے کی خبر کو ہولناک قرار دیتے ہوئے اس میں ہلاک ہونے والوں کے عزیزوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انڈیا میں اقوام متحدہ کے دفتر نے بھی اس المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور انڈیا کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا پیغام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی آج ایک اہم قرارداد پر ووٹنگ کرے گی جس میں اسرائیل کے غزہ پر حملے کے خلاف فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسی نوعیت کی قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔ 193 رکنی جنرل اسمبلی میں اس قرارداد کی منظوری کا قوی امکان ہے، حالانکہ اسرائیل نے رکن ممالک کو اس قرارداد کی مخالفت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی ہے۔قرارداد میں نہ صرف حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے بلکہ اسرائیل میں قید...
    مردان سے تعلق رکھنے والا 14 سالہ جواد خان ایک روڈ حادثے میں سر پر شدید چوٹیں لگنے کے بعد پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں داخل کیا گیا تھا تاہم جب اس کے بچنے کی امید باقی نہیں رہی تھی تب اس کے والدین نے اس کے اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: مردان کے عوام صحت کے انقلابی منصوبوں سے محروم قبل ازیں کئی دن اسپتال میں داخل رہنے اور سرجری کے بعد بھی جواد کی حالت میں بہتری نہیں آئی اور ڈاکٹروں کے جواب دینے کے بعد اس کے خاندان نے جسمانی اعضا عطیہ کرکے دوسروں کی زندگیاں بچانے کا فیصلہ کیا۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان توحید ذوالفقار نے وی نیوز کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت کی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ائرپورٹ کے قریب لندن کے لیے اڑان بھرتے ہی گرکر تباہ ہونےوالے ائرانڈیا کے طیارے کا ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔ شہری آبادی پر گر کر تباہ ہونے والے طیاری میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے جن میں سے 200 سے زاید لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق لندن جانے والے ائراندیا کے بوئنگ 787 جہاز میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہری سوار تھے اور جہاز کے پائلٹ نے اڑان بھرتے ہی ’’مے ڈے‘‘ کی کال دی تھی۔ائرانڈیا کی فلائٹ ’اے آئی 171‘ کی سیٹ نمبر ’11 اے‘ پر بیٹھا رامیش ویشواس کمار بچراواڑا...
    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے بجٹ کو دکھاوا قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی بجٹ پر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطا نے اپنے بیان میں کہا کہ بظاہر بجٹ اصل اصلاحات کے بجائے صرف دکھاوے کی تبدیلیوں پر مبنی ہے جس میں عوام کو حقیقی ریلیف تک نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے بجٹ عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گا۔ صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ حال ہی میں اعلیٰ عدلیہ کی تنخواہوں میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا، اب اسپیکر، چیئرمین اور اراکینِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں...
    پشاور: پی ڈی ایم اے نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع  میں کل سے گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ پیر تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو بارش باعث کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے پیشی نمٹنے کے لیے...
    تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماء رحیم کاکڑ کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ عوام و ملازم دشمنی کے سوا کچھ نہیں۔ آج ٹیکس کا بوجھ اشرافیہ پر ڈالا جانا چاہئے تھا، مگر افسوس مسلط حکمرانوں نے عوام پر اضافی بوجھ ڈال کر انکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماء محمد رحیم کاکڑ نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں امیروں کو ریلیف اور غریبوں کو ٹیکس کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ہے۔ غریبوں کے استعمال کی ہر چیز پر حتیٰ کی سولر پینل پر بھاری بھرکم ٹیکس لگا دیا گیا، جو شرمناک عمل ہے۔ جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے جاری...
    لاہور(نیوز ڈیسک) سینئر اداکار راشد محمود کو رحیم یار خان کے علاقے روجھان میں اغوا کر لیا گیا قیمتی سامان چھین لیا گیا گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا گیا ،راشد محمود کے قیمتی ڈاکومنٹس بھی چھین لئے گئے 25 مزیدپڑھیں:فیصد انڈسٹریل کمپنیوں پر سا ئبر حملوں سے ہونے والے نقصانات 50 لاکھ ڈالر سے زائد تک ہوتے ہیں،کیسپرسکی تحقیق
    وزیر اعلیٰ نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اور سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ جبکہ 7 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت سٹی ہسپتال میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے کے دوران فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی، وزیر اعلیٰ نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اور سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ جبکہ 7 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واقعہ گزشتہ رات گئے پیش آیا جہاں پولیس نے ایک اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے ہسپتال میں...
    احمد آباد: ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز AI-171 کے المناک حادثے سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ابتدائی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ ٹیک آف کے محض دوسرے منٹ میں ہی ایک درخت سے ٹکرا کر نیچے آ گرا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کے پائلٹس کو ہنگامی پیغام بھیجنے کا موقع بھی نہ مل سکا، کیونکہ جہاز انتہائی کم بلندی پر ہی قابو سے باہر ہو چکا تھا۔ طیارہ دوپہر 1 بج کر 38 منٹ پر سردار ولبھ بھائی پٹیل ایئرپورٹ، احمد آباد سے فضا میں بلند ہوا تھا۔ ایوی ایشن ٹریکر فلائٹ رادار 24 کے مطابق، ٹیک آف کے...
    احمد آباد: ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز AI-171 کے المناک حادثے سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ابتدائی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔  رپورٹ کے مطابق، بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ ٹیک آف کے محض دوسرے منٹ میں ہی ایک درخت سے ٹکرا کر نیچے آ گرا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کے پائلٹس کو ہنگامی پیغام بھیجنے کا موقع بھی نہ مل سکا، کیونکہ جہاز انتہائی کم بلندی پر ہی قابو سے باہر ہو چکا تھا۔ طیارہ دوپہر 1 بج کر 38 منٹ پر سردار ولبھ بھائی پٹیل ایئرپورٹ، احمد آباد سے فضا میں بلند ہوا تھا۔ ایوی ایشن ٹریکر فلائٹ رادار 24 کے مطابق، ٹیک آف کے ایک منٹ...
    احمد آباد میں گرنے والے مسافر طیارے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں واضح طور پر طیارے کو گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔  احمد آباد: ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز AI 171 آج دوپہر 1:38 بجے احمد آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی، لیکن چند منٹ بعد ہی رہائشی علاقے "میگھانی نگر" پر گر کر تباہ ہو گئی۔  حادثے کے وقت بوئنگ 787 ڈریملائنر طیارے میں 232 مسافر اور 12 عملے کے افراد سوار تھے، جن میں 2 شیرخوار بچے بھی شامل تھے۔ ڈی جی سی اے (DGCA) نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ پرواز کے فوراً بعد "مے ڈے کال" دینے کے بعد ایئرپورٹ کے احاطے سے باہر جا کر کریش ہوا۔ طیارے میں آگ لگ...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 ) خیبر پختونخواحکومت مالی سال2025-26کا 2070ارب روپے کے حجم کا بجٹ 13جون کو پیش کرئے گی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا مالی سال 26-2025کے بجٹ کا ڈرافٹ مکمل کر لیا گیا ہے جسے 13 جون کو پیش کیا جائے گا آئندہ مالی سال کا بجٹ 2070 ارب روپے کا ہو گا بجٹ کی اہم تفصیلات کے مطابق جاری اخراجات کے لیے 1352 ارب روپے مختص کیے جانے اورتنخواہوں کے لیے 680 ارب روپے ، پنشن کے لیے 200 ارب روپے رکھے جائیں گے جبکہ تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )بھارت کی ریاست گجرات میں احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب برطانیہ کے شہر لندن کے لیے اڑان بھرنے والا ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایئرانڈیا کی فلائٹ نمبر اے آئی 171 بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی، انڈیا ٹوڈے کے مطابق طیارے کو حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا.(جاری ہے) طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے، طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے طیارے میں ایئرانڈیا کے کیپٹن سمیت...
    نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی آج ایک اہم قرارداد پر ووٹنگ کرے گی جس میں اسرائیل کے غزہ پر حملے کے خلاف فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے ا مر یکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسی نوعیت کی قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔ 193 رکنی جنرل اسمبلی میں اس قرارداد کی منظوری کا قوی امکان ہےحالانکہ اسرائیل نے رکن ممالک کو اس قرارداد کی مخالفت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی ہے۔قرارداد میں نہ صرف حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی شہر احمد آباد میں ایک مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں 242 مسافر سوار تھے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ ممکنہ طور پر ایئر انڈیا کی پرواز تھی جو احمد آباد سے برمنگھم روانہ ہو رہی تھی، تاہم ٹیک آف کے دوران ہی طیارہ گر گیا۔ جائے حادثہ پر دھوئیں کے گہرے بادل دیکھے گئے ہیں۔
    احمد آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون 2025ء ) لندن جانے والا بھارتی ایئرلائن کا مسافر طیارہ احمد آباد میں گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیک آف کے دوران احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایئر انڈیا کی احمد آباد سے لندن کی پرواز کو حادثہ پیش آیا، یہ واقعہ معمول کی پرواز کے دوران پیش آیا جس کے فوری بعد ہنگامی ردعمل سامنے آیا۔ بتایا گیا ہے کہ احمد آباد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے آگ بجھانے والی پانچ سے زیادہ گاڑیاں حادثے کے مقام پر پہنچادیں، حکام نے تصدیق کی ہے کہ الرٹ کے بعد فائر ٹینڈرز کو تیزی سے متحرک کیا گیا اور ہنگامی ٹیمیں...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)گرین ٹائون میں بیوی کو ٹوکے کے وار سے قتل کرنے والے درندہ صفت شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔(جاری ہے) ایس پی انویسٹی گیشن صدرمعظم علی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گرین ٹائون نے کارروائی کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔ملزم نے گھریلوناچاکی کی بناء پراپنی بیوی کوٹوکے کے وارسے قتل کیا،ملزم قتل کی گھنائونی واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت 13 جون کو مالی سال 26-2025 کے بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے تاہم اندرونی اختلافات کے باعث صورتحال غیر یقینی کا شکار ہو گئی ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض گروہ اور دیگر متعدد اراکین اسمبلی نے بجٹ سے بائیکاٹ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ سابق صوبائی وزیر شکیل خان نے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر بجٹ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر منظور کرایا گیا تو وہ اس کا بائیکاٹ کریں گے، خدشہ ہے کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط پر تیار کیا گیا ہے اور پارٹی کی سینئر قیادت کو اعتماد...
    اس مرتبہ ہم ہتھیار لے کر آئیں گے، میرے مذہب اور آئین نے دفاع کی اجازت دی ہے اگر تم ہمارے سینوں پر گولیاں مارو گے تو ہماری گولیاں تمھاری کمر چیر دیں گی،میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اب جو تحریک شروع ہونے جا رہی ہے اور یہ آر یا پار ہوگی۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک کا پلان اس مرتبہ ہم پبلک نہیں کریں گے، اب میں خندق کھودوں یا سرنگ، میں کسی کو بتاؤں گا ہی نہیں کہ میں کہاں سے آ رہا ہوں، پورے پاکستان سے عوام کو لے کر پہنچیں گے کیوں کہ اس وقت تمام اداروں کا ون پوائنٹ ایجنڈا...
    حکومت نے مقامی آٹو موبائل سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے بجٹ 2025-26 میں اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ان اعلانات کے تحت مقامی گاڑیوں کے انجن کی درآمد پر ڈیوٹی میں 5 فیصد کمی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، مقامی گاڑیوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور سی کے ڈی (CKD) کٹس پر ڈیوٹی 20 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’یہ غریب مکاؤ بجٹ ہے‘، خیبر پختونخوا حکومت وفاقی بجٹ سے غیر مطمئن کیوں؟ حکومت کا مؤقف ہے کہ ان اقدامات کا مقصد گاڑیوں کی مقامی تیاری میں استعمال ہونے والے پرزوں کی لاگت کو کم کر کے پیداواری لاگت میں کمی لانا ہے۔ تاہم گاڑیوں...
    کراچی: شہرقائد میں موٹر سائیکل چوری کرنا لفٹر کا پسندیدہ مشغلہ بن گیا، مئی کے مہینے میں شہریوں کی 3 ہزار 292 موٹر سائیکل چوری کرلی گئیں۔ سٹیزن پولیس لائیژن کمیٹی نے مئی کے مہینے میں ہونے والے جرائم کی وارداتوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں اسٹریٹ کرمنلز نے اسلحے کے زور پر 1 ہزار 489 شہریوں کو قیمتی موبائل سے محروم کیا اور لٹیروں نے اسلحے کے زور پر 702 موٹر سائیکل چھینیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں شہر کے مختلف علاقوں سے 166 گاڑیاں چوری اور 31 گاڑیاں اسلحہ کے زور پر چھینی گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ شہر قائد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا، تنخواہوں میں اضافے اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا،ملکی معاشی ترقی کا سفر شروع ہے، پاکستانی عوام نے قربانیاں دیں۔وزیرِ اعظم نے اسٹاک مارکیٹ کا تاریخ کی بلند ترین سطح، ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ اب ہم سب کو مل کر عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے محنت کرنا ہے، مہنگائی...
    قانون میں ترمیم کر کے این جی اوز کی رجسٹریشن کے طریقہ کار کو تبدیل کیا گیا ہے، جس کے تحت اب پہلے سے رجسٹرڈ خیراتی ادارے دو سال بعد تجدید کروائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے کے پی سزاء ایکٹ اور عطیات جمع کرنے کے حوالے سے قانون میں ترمیم منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے خیبر پختونخوا چیریٹیز ترمیمی بل 2025 پیش کیا۔ قانون میں ترمیم کر کے این جی اوز کی رجسٹریشن کے طریقہ کار کو تبدیل کیا گیا ہے، جس کے تحت اب پہلے سے رجسٹرڈ خیراتی ادارے دو سال بعد تجدید کروائیں گے۔ بل کے تحت اس معاملے کیلیے کمیشن تشکیل دیا...
    کراچی کی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں، اس بجٹ میں صنعتکاروں، سرمایہ داروں اور بااثر طبقے کو ٹیکس ریلیف دے کر نوازا گیا ہے جبکہ عام آدمی پر براہِ راست اور بالواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی کابینہ کا اجلاس مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ حسن ظفر نقوی کے گھر منعقد ہوا جس میں علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ حیات عباس نجفی، آصف رضوی، کاظم عباس، علی نئیر، زین رضوی سمیت دیگر اراکین موجود تھے۔ سربراہی خطاب سے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ حسن ظفر نقوی کہا کہ جو بجٹ پیش...
    ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز شازیہ مری نے وفاقی بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا کہ بجٹ سے ڈائریکشن سیٹ ہوتی ہے کہ آپ کے ریونیو کو حکومت کس طریقے سے خرچ کرے گی، حکومت نے کیا تخمینے لگائے ہیں اور اس کی ترجیعات کیا ہیں، بجٹ سے ان باتوں کا اندازہ ہوتا ہے اور ملکی معیشت کو ایک رخ ملتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وی ایکسکلیوسیو:2013 میں پیپلزپارٹی نے نواز شریف کو وزیر اعظم بنایا، شازیہ مری  اپنے بیان میں کہا ہے کہ مہنگی بجلی سے نجات کا واحد ذریعہ سول پینل تھا جس کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے  اور وہ بھی مفت!معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے ایک منفرد منصوبے کے ذریعے یہ خواب پورا کر دکھایا ہے۔ مارک نے گوگل پکسل، ٹی موبائل اور اپنی کمپنی کرنچ لیبز کے اشتراک سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جس کا نام ہے: SETGUS۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی تصویر کو خلا میں زمین کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ دکھا کر دوبارہ آپ تک پہنچا سکے۔بس آپ کو اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ...
    خیبرپختونخوا اسمبلی نے کے پی سزا ایکٹ اور عطیات جمع کرنے کے حوالے سے قانون میں ترمیم منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے خیبرپختونخوا چیریٹیز ترمیمی بل 2025 پیش کیا۔ قانون میں ترمیم کر کے این جی اوز کی رجسٹریشن کے طریقہ کار کو تبدیل کیا گیا ہے، جس کے تحت اب پہلے سے رجسٹرڈ خیراتی ادارے دو سال بعد تجدید کروائیں گے۔ بل کے تحت اس معاملے کیلیے کمیشن تشکیل دیا جائے گا جو رجسٹریشن کی تجدید کیلیے فیس مقرر کرے گا۔ ترمیم بل کے سیکشن بارہ میں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کے پی سزا ایکٹ 2021 میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا گیا جس کو کثرت رائے...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی بجٹ کو بھونڈا کہہ دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اب ہمارا صبر جواب دے گیا، اب تحریک شروع ہوگئی، سڑکوں پر آئیں گئے. بھونڈا بجٹ پیش کیا گیا ہے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہمارا لیڈر ہے.کسی دوسرے کی بات سننے کی ضرورت نہیں .وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عمران خان کے لیے امریکا میں احتجاج کرنے والوں کی حمایت کا بھی اعلان کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا ہمیں کوئی مارے اور ہم مار کھاتے پھریں، جو بھی بانی پی ٹی آئی کے لیے آواز اٹھا رہا ہے. اس کے ساتھ کھڑے...
    چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے 111 اداروں کو ٹیکس استثنیٰ دینے کے سوال پر جواب دیدیا۔راشد لنگڑیال سے فوجی فرٹیلائزرز، شفا اسپتال اور بار کونسلز سمیت 111 اداروں کو ٹیکس استثنیٰ دینے سے متعلق سوال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں غیر منافع بخش اداروں پر ٹیکس نہیں لگائے جاتے، کوئی بھی ادارہ کمشنر کو خط لکھ کر اپنے غیر منافع بخش ہونے کا ثبوت دے کر ٹیکس سے مستثنیٰ ہوسکتا ہے۔
    ویب ڈیسک :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا گیا، کچھ عناصر ملک کی بہتری پر ناخوش ہیں۔  لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کو مبارکباد دیتی ہوں کہ انہوں نے آئی ایم ایف کے دباؤ کے باوجود وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ خوش آئند ہے اور اس بجٹ سے درمیانے طبقے کو سہارا ملے گا۔  یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری  انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک ایسی مخلوق بھی ہے جو کبھی خوش نہیں ہوتی،...
    وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کا اعلان کرتے ہوئے عوام پر مہنگائی کا نیا پہاڑ گرا دیا۔سال 2025-26 کے  بجٹ میں متعدد روزمرہ استعمال کی درآمدی اشیا اور صنعتی آلات پر ٹیکس عائد کر دیے گئے ہیں جن میں خوردنی اشیا، طبی ساز و سامان، تعمیراتی مشینری، اور بجلی سے چلنے والے آلات شامل ہیں۔ درآمدی ٹماٹر، مٹر، دالیں، کھجور، موسمی، کیک، دودھ، دہی، اور پولٹری جیسے بنیادی خوراکی اجزا پر اب اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔ اس کے علاوہ، سرجیکل آلات، جم کا سامان، ورزشی مشینری، انسولین سرنج، سولر چارجز، سی این جی کٹ، پام آئل، تمباکو، اور تعمیراتی مشینری پر بھی کسٹم ڈیوٹی یا جنرل سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ فنانس بل...
    ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ یہ آئینی درخواست ان کی بہن نادیہ بلوچ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ نے گرفتاری کے خلاف دائر درخواست کو انتظامیہ کے حوالے کر دیا تھا، اور قرار دیا تھا کہ درخواست گزار نے پہلے دستیاب فورم یعنی انتظامیہ سے رجوع نہیں کیا۔ تاہم اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ہائی کورٹ سے قبل انتظامیہ سے رجوع کرنا ضروری نہیں۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کی تنخواہیں بڑھانے کے حوالے سے سوال کا جواب دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال ’’چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کی تنخواہیں بڑھائی گئیں،ان کی تنخواہیں ڈھائی لاکھ سے بڑھ کر ساڑھے 21لاکھ روپے ماہانہ کردی گئیں؟کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہاکہ یہ دیکھیں کہ وزرا، وزرامملکت ، پارلیمنٹیرینز کی تنخواہیں آخری دفعہ کب بڑھی تھیں،کابینہ کے وزرا کی تنخواہوں میں آخری دفعہ اضافہ 2016میں ہوا تھا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بات کرتے ہیں تو وزرا کی بھی بڑھی چاہئے،اگر ہر...
    پیرس/اسٹاک ہوم: معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے انہیں اور دیگر امدادی کارکنوں کو بین الاقوامی پانیوں سے اغوا کر کے زبردستی اسرائیل منتقل کیا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، گریٹا تھنبرگ اب بحفاظت سویڈن واپس پہنچ چکی ہیں، جبکہ دیگر آٹھ کارکنوں کو اسرائیلی حراست میں رکھا گیا ہے کیونکہ انہوں نے رضاکارانہ طور پر اسرائیل چھوڑنے سے انکار کیا تھا۔  ان افراد کو حراست کے جائزے کے لیے ٹریبیونل میں پیش کیا گیا ہے، جیسا کہ انسانی حقوق کی تنظیم "عدالہ" نے بتایا۔ 22 سالہ گریٹا نے پیرس کے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا: "یہ ایک اور دانستہ انسانی حقوق...
    پاکستان میں آئندہ مالی سال 2025 سے 2026 کے لیے وفاقی حکومت نے 175 کھرب  سے زائد کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا جس کے بعد صارفین سیخ پا ہیں کہ بجٹ کے بعد عام آدمی کو ٹیکس کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑے گا اور اب پاکستان میں رہنا مزید مشکل ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین بھی اس حوالے سے مختلف تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ماہر معاشیات شہباز رانا نے کہا کہ بجٹ پڑھ کر مجھے لگا کہ یہ بجٹ پاکستانیوں کے لیے نہیں ہے۔ تنخواہ دار طبقے پر 35 فیصد ٹیکس کے علاوہ 10فیصد جرمانہ بھی ہے گھروں پر بھی ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ بجٹ پڑھ کر مجھے لگا کہ یہ بجٹ پاکستانیوں...
    پشاور: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں ریلیف کے نام پر سیلری کلاس کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وفاقی بجٹ پر ردعمل میں کہا کہ 12 لاکھ سالانہ تنخواہ والوں کیلئے صرف 2 ہزار ماہانہ ریلیف ہے، 18 لاکھ تنخواہ والوں کیلئے صرف تقریباً 4 ہزار ماہانہ ریلیف ہے، 30 لاکھ والے تنخواہ داروں کیلئے صرف 18 ہزار کا ریلیف ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ملک کی مڈل کلاس آبادی مہنگائی اور ٹیکسز کی وجہ سے تباہ حال ہے، اگر مہنگائی کم ہوئی ہے تو غربت کیسے بڑھ گئی، ورلڈ بینک کے مطابق 45 فیصد پاکستانی غربت کی شرح سے نیچے چلے گئے، پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فارم 47 کی طرز پر جعلی ریلیف دیا ہے۔  بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے  وفاقی بجٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح کے مقابلے میں تنخواہوں میں کیا گیا اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے، یہ بجٹ غریب عوام کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول اور بجلی پر ٹیکس میں اضافہ مہنگائی کے ایک نئے طوفان کو جنم دے گا، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے تمام اشیاء ضروریہ مہنگی ہو جاتی ہیں۔ مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ توانائی کے متبادل ذریعہ سولر پینل پر بھی ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے، اب سولر...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )ایف آئی اے کے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل نے عمرہ ویزے کی آڑ میں گداگروں کی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار کو گرفتار کرلیا ۔ملزم محمد عادل کو چھاپہ مار کاروائی کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم عمرہ ویزہ کی آڑ میں انسانی سمگلنگ میں ملوث پایا گیا ہے ملزم نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر متعدد خواتین کو عمرہ ویزے پر سعودی عرب بھجوایا تاہم یہ خواتین مبینہ طور پر گداگری میں ملوث رہیں ۔مذکورہ خواتین نے ویزہ کی معیاد ختم ہونے کے باوجود 10 ماہ تک سعودی عرب قیام کیا جنہیں زائد المعیاد قیام کی بنیاد پر پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کے ڈراپ ہونے پر بھارتی میڈیا کو جھوٹی خبریں پھیلانے لگا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائی جانیوالی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے سابق کپتان بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو دورہ بنگلادیش کے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف آئندہ سیریز سے بھی باہر کرنے کا پلان بنالیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں بدترین کارکردگی اور بنگلادیش کیخلاف سیریز میں ڈراپ کیے جانے کے بعد دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے سلیکشن کمیٹی، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان آغا کی مشاورت سے سینئر کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔...
    لندن کے برٹش پاکستانی میئر صادق خان کو نائٹ ہڈ کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔ برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے صادق خان کو نائٹ ہڈ کے اعزاز سے نوازا، برٹش پاکستانی صادق خان 2016 سے لندن کے میئر ہیں۔ صادق خان تاریخ میں پہلے شخص ہیں جو مسلسل تیسری بار لندن کے میئر منتخب ہوئے ہیں۔ میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ بادشاہ سے نائٹ ہُڈ کا اعزاز لینے پر بے حد فخر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹوٹنگ کے کونسل گھر میں جوان ہوا، کبھی سوچا بھی نہ تھا یہ اعزاز ملے گا۔ Post Views: 4
     ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔  زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کی گہرائی 211 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہِ ہندو کش کا افغان ریجن بتایا گیا ہے، جو زلزلوں کا حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔ اساتذہ کےتبادلوں پرسےپابندی اٹھالی گئی  تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
    لندن (اوصاف نیوز)برٹش پاکستانی سیاستدان اور لندن کے میئر صادق خان کو برطانیہ کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں سے ایک ”نائٹ ہُڈ“ سے نوازا گیا۔ بکھنگم پیلس میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے صادق خان کو یہ اعزاز عطا کیا۔ صادق خان 2016 سے لندن کے میئر کے عہدے پر فائز ہیں، اور وہ برطانوی تاریخ کے پہلے شخص ہیں جو مسلسل تیسری مرتبہ اس اہم ترین شہری منصب پر منتخب ہوئے ہیں۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں نائٹ ہُڈ سے نوازا گیا۔ اعزاز ملنے کے بعد اپنے ردعمل میں صادق خان نے کہا کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ مجھے اس قدر بڑا اعزاز ملے گا۔ یہ میرے لیے بڑے فخر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> سکھر (نمائندہ جسارت)سکھر سبزی منڈی میں قائم معروف سپر اسٹور ایک بار پھر چوروں کی واردات کا نشانہ بن گیا، نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے سگریٹس، قیمتی اشیاء اور دو لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سپر اسٹور پر یہ تیسری مرتبہ چوری کی واردات ہے، جس پر متاثرہ دکاندار ملک عبدالوحید نے اپنی برادری کے افراد کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے سکھر پولیس کی نااہلی کے خلاف شدید احتجاج کیا ، نامعلوم چوروں نے نقب زنی کرتے ہوئے دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء چوری کر لیں۔ چوری ہونے والی اشیاء میں سگریٹس کے قیمتی کارٹن، دیگر گروسری آئٹمز اور دو لاکھ روپے نقدی شامل ہیں۔ واردات کے بعد ملزمان...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی رہنمائی میں پاکستان کا پہلا ملازمین، کسان ، صنعتکار اورعوام دوست بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں  عوام دوست اورمتوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف اوران کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نوازشریف کی رہنمائی اوروزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں بہترین بجٹ پیش کیاگیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کا پہلا ملازمین دوست،کسان دوست،صنعتکار دوست اورعوام دوست بجٹ پیش  کیا گیا جس پر وزیراعظم اور ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںْ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجٹ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا، اللہ...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی اور پارلیمانی رہنماؤں نے وفاقی بجٹ 26-2025 کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے "اشرافیہ نواز، عوام دشمن اور معیشت شکن" قرار دے دیا۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز، سلمان اکرم راجا، شیخ وقاص اکرم اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ غریب سے روٹی چھیننے اور امیر کو مزید نوازنے کی دستاویز ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دکھائی گئی 2.7 فیصد جی ڈی پی گروتھ حقیقت سے دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی صنعت، زراعت اور خوراک کے شعبے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے  ایک ایسا بجٹ پیش کیا ہے جس سے عوام کی زندگیاں مزید اجیرن ہو جائیں گی۔ اس بجٹ میں ای کامرس جیسے ابھرتے ہوئے شعبے پر مزید ٹیکسز عائد کیے گئے ہیں، جس سے نہ صرف نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع محدود ہوں گے بلکہ ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کی کوششوں کو بھی شدید دھچکا لگے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں  تنخواہ دار طبقے پر بلاواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا دیا گیا ہے، جبکہ بڑی کارپوریشنز اور اشرافیہ کو بدستور ریلیف دیا جا رہا ہے، جو...
    معروف سویڈش ماحولیاتی کارکن نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اسے اور میڈلین بحری جہاز کے دیگر مسافروں کو بین الاقوامی پانیوں میں روک کر گرفتار کیا تھا اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے بے دخل کر دیئے حانے کے بعد پیرس پہنچنے پر، گریٹا تھنبرگ نے انسانی حقوق کے ان کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جو قابض اسرائیلی رژیم کے ہاتھوں اغوا ہونے کے بعد تاحال قید ہیں۔ کینیڈین خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق، سویڈن کی ماحولیاتی کارکن کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے نکال دیئے جانے سے قبل، اس نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں "اپنے غیرقانونی داخلے کی تصدیق کرنے والی دستاویز پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا"، ایک ایسی دستاویز کہ...
    ایران میں عام شہریوں پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے 9 جنگجوؤں کو پھانسی دے دی گئی۔ ایرانی عدالت کی ویب سائٹ پر جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ مجرموں کو عدالتی کارروائی، مکمل تحقیقات اور سپریم کورٹ کی منظوری کے بعد تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ ان مجرموں کو پاسداران انقلاب کے نجف بیس کے محافظوں نے 27 جنوری 2018 کو ایران کے مغربی علاقے میں مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران کئی جنگجوؤں نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا جب کہ 3 اہلکار بھی ہلاک ہوگئے تھے اور 9 کو بھاری اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا گیا تھا۔ اُس وقت پاسداران انقلاب کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اور سیکیورٹی فورسز...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں، جہاں میدانی علاقوں میں موسم نہایت گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور کا درجہ حرارت گزشتہ روز 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ تخت بھائی میں درجہ حرارت 41، تیمرگرہ، دیر بالا اور چترال میں 35، کالام میں 29 جبکہ مالم جبہ میں 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو نسبتاً...
    cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
    نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ — فائل فوٹو   نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اقتصادی سروے سے واضح ہوگیا کہ غلط حکومتی پالیسیوں سے کسان رل گیا۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ اقتصادی سروے نے حکومتی معاشی ناکامیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف سیاسی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح بنائیں: لیاقت بلوچجماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سیاسی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح بنائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بڑی فصلوں کی پیداوار میں کمی حکومت کے کسان دشمن اقدامات کا نتیجہ ہے۔لیاقت بلوچ  نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کے اہداف حاصل نہ ہونا ناکام زرعی پالیسیوں...
    مدینہ منورہ !!( نمائندہ نوائے وقت جاوید اقبال بٹ) سعودی  وزارت حج و عمرہ   نے پاکستان حج مشن کے  ڈی جی حج جناب عبدالوہاب سومرو کو حج مشن کے انتہائی جدت پسند اور مستعد سربراہ ہونے اور پاکستان کے حجاج کے لیے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف  پر   سعودی وزیر حج توفیق بن ربعیہ نے بہترین کارکردگی پر   ایکسی لینسی     ایوارڈ سے نوازا  گیا ہے۔ یہ اس سال کا ایک اور تاریخی اور خوبصورت پہلا لمحہ ہے کہ پاکستان حج مشن کے سربراہ  ڈی جی عبدالوھاب   سومرو شاندار انتظامی  حج 2025 کی تکمیل پر خصوصی ایکسی لینسی ایوارڈ کا مستحق ٹھہرایا اور ایوارڈ سے نوازہ گیا۔
    چین میں عوامی فلاح و بہبود کو  مزید بہتر بنانے سے متعلق پالیسی کا تعارف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی ، جس میں نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن ، وزارت تعلیم ، وزارت شہری امور ، وزارت خزانہ ، انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کی وزارت ، اور نیشنل ہیلتھ کمیشن کے متعلقہ ذمہ داران  نے لوگوں کے ذریعہ معاش کی مزید ضمانت اور بہتری کے لئے متعلقہ پالیسیاں متعارف کروائیں۔  اس تعارف میں بتایا گیا کہ  چین نے “لوگوں کے ذریعہ معاش کی مزید ضمانت اور بہتری اور لوگوں کی فوری مشکلات اور توقعات کے حل ” کے بارے میں رائے جاری...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق عون چودھری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے...
    پشاور: صوابی میں دریائے سندھ میں ڈوبنے والے دس افراد کو بچالیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی ہنڈ کے مقام پر دریائے سندھ میں کشتی الٹںے سے دس افراد پانی میں ڈوب گئے جس پر ریسکیو ادارے کی بوٹ فوری طور پر پہنچ گئی اور ڈوبنے والوں کو بچالیا۔ امدادی ادارے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے مطابق غوطہ خوروں کی ٹیموں نے تمام ڈوبنے والوں کو بچالیا ہے۔ اس حوالے سے امدادی ادارے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دریا میں گرنے والے افراد کو بچایا جارہا ہے۔
    — فائل فوٹو پاکستانی سفارتی وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے غیر ضروری جنگ کا سامنا کیا، جنگ کا کوئی جواز نہیں تھا، حملہ بلا اشتعال کیا گیا۔برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ واشنگٹن، نیویارک، لندن اور اب برسلز کا دورہ حقائق اُجاگر کرنے کےلیے کیا گیا، ہمارا پیغام امن کا ہے مگر بغیر کسی کمزوری کے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مین اسٹریم میڈیا نے جنگی جنون کو ہوا دی، بھارتی ایجنڈا قوم پرستی اور تعصب پر مبنی ہے، پہلگام حملے کا کوئی ثبوت آج تک نہیں ملا۔ پاک بھارت کشیدگی: 87 گھنٹے کی جنگ اصل واقعہ نہیں صرف ٹریلر تھا: شیری رحمانانہوں نے کہا کہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جون ۔2025 )پیپلزپارٹی کے راہنما اورسابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ایف آئی اے میں طلبی کے معاملے ایف آئی اے میں تحریری جواب جمع کرا دیا ہے فرحت اللہ بابر نے اپنے جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ ایف آئی اے کے سوال میں 5 جولائی کی 3 ملین کی ٹرانزیکشن کا الزام لگایا گیا. فرحت اللہ بابر کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ 5 جولائی کی تاریخ ابھی آنی ہے، پھر بھی الزام لگایا گیا، جوابات تیار ہوتے ہی واٹس ایپ پر اگلے روز پیشی کا حکم دیا گیا انہوں نے تحریری جواب میں کہا ہے کہ عید کی تعطیلات سے ایک دن پہلے طلبی کی اطلاع دی...
    کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ اجمل شفیع نے عید کے موقع پر تیسرے سمسٹر کے طالب علموں کے آفیشل واٹس ایپ گروپ میں گائے کی تصویر پوسٹ کی تھی جسے بعد ازاں دیگر دو طلباء نے پسند کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری کی انتظامیہ نے عیدالاضحی کے موقع پر گائے کی تصویر شیئر اور لائیک کرنے پر بی ایس سی نرسنگ کے تین طالب علموں کو کلاسوں میں جانے سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر بھاٹیہ کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ طالب علموں اجمل شفیع، عمر فاروق شاہ اور عابد احمد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) عیدالاضحی کے ایام کے دوران بلدیہ اعلیٰ سکھر کی کارکردگی ایک بار پھر عوامی تنقید کی زد میں آگئی ہے۔ حسب سابق عیدالاضحیٰ پر بھی نکاسی آب کے انتظامات ناقص رہے ،جناح میونسپل اسٹیڈیم، جہاں نماز عید کا ایک بڑا اجتماع ہوتا ہے، اس کے اطراف میں بارش یا صفائی کے پانی کے باعث جمع شدہ گندہ پانی شہریوں کے لیے پریشانی کا سبب بنا رہا۔ شہریوں نے شکایت کی کہ اسٹیڈیم روڈ اور اطراف کے علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے نہ تو نکاسی آب کا اھتمام کیا گیا اور نہ ہی پیشگی صفائی کا مؤثر بندوبست کیا گیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو نماز عید کے دوران کیچڑ اور بدبو کا سامنا...
    بھارتی میڈیا کی جانب سے جعلی خبریں پھیلانے کے بعد بین الاقوامی سطح پر انڈین میڈیا کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ عرب ٹائمز آن لائن کے مطابق بھارتی میڈیا اس وقت اعتماد کے معاملے میں شدید بحران کا شکار ہے، وہاں صحافتی معیار انتہائی گر چکا ہے۔ بھارت میں قوم پرستی کے عروج نے بھارتی میڈیا کو جھوٹ اور سنسنی خیزی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی چینلز نے جعلی فوٹیج اور ویڈیو گیمز سے فوجی فتوحات کی جھوٹی خبریں نشر کیں۔ بھارتی میڈیا پر حکومتی بیانیہ اجاگر کرنے اور مخالف آوازوں کو دبانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عرب ٹائمز آن لائن کے مطابق بھارت...
    پاکستان کے حج مشن کو 2025 کے کامیاب حج انتظامات پر سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ایکسلینس ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ ایک خصوصی تقریب میں دیا گیا جو حج کے اختتام پر مکہ مکرمہ میں منعقد ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو نے یہ ایوارڈ پاکستان حج مشن کی جانب سے وصول کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پاکستانی عملے، معاونین اور گروپ لیڈرز کی انتھک محنت اور حکومتی تعاون کا ثمر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا حج کے بہترین انتظامات پر سعودی عرب سے اظہار تشکر ڈائریکٹر جنرل حج کا کہنا تھا کہ ایکسی لینسی ایوارڈ بہترین حکومتی سرپرستی ، معاونین اور حج ناظمین کی بہترین کارکردگی کی بدولت ممکن...
    لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گیا ہے اور سورج  نے آگ کے گولے برسانا شروع کر دیے ہیں۔ عید کے تیسرے روز لاہور میں گرمی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے  جب کہ محکمہ موسمیات نے ریکارڈ ٹوٹنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ صبح سویرے ہی سورج کی تپش نے شہریوں کو بے حال کر دیا  ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ گرمی کی شدت کے باعث پیاس بجھانے کے لیے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران خیبرپختونخوا میں مختلف واقعات میں 55 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122 نے بتایا کہ یہ اموات ٹریفک حادثات، آتش زدگی کے واقعات، ڈوبنے ، اور فائرنگ سے متعلق کیسز سمیت مختلف واقعات کا نتیجہ تھیں، ان واقعات میں زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے ترجمان بلال احمد فیضی کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاحوں اور مقامی آبادیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے، بڑے سیاحتی مقامات پر خصوصی طبی کیمپ قائم کیے گئے، جبکہ صوبہ بھر کے دریاؤں اور ڈیموں پر وقف شدہ واٹر ریسکیو ٹیمیں تعینات کی گئیں۔میڈیاذرائع کے مطابق مردان میں 14 اموات، پشاور میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری نگر : مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے دو اہلکار دو مختلف واقعات میں ہلاک ہو گئے، ایک اہلکار نے خودکشی کی جبکہ دوسرا گزشتہ ماہ زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا، یہ واقعات ایک بار پھر وادی میں تعینات بھارتی فوجیوں کی ذہنی حالت اور حوصلہ شکنی پر سوالیہ نشان بن گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلا واقعہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں پیش آیا جہاں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے سرکاری بندوق سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، گولی چلنے کی آواز سن کر جب دیگر اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو انہوں نے لانس نائیک بنور لال سرن کو خون میں لت پت...
    سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں گاڑی کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سواروں کی ہلاکت کا مقدمہ سرکاری بینک کے افسر کے خلاف درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے ضلع  ٹھٹہ چلیا ٹول پلازہ کے قریب 4 جون بروز بدھ کو تیز رفتار کار نے  موٹر سائیکل سوار افراد کو ٹکر ماری۔ جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر جبکہ دوسرا دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ چار دن بعد 8 جون کو ڈسٹرکٹ ٹھٹہ کے کینجھر جھیل تھانے میں درج کیا گیا، جس میں نیم سرکاری بینک کے ڈپٹی سی ای او کو نامزد کیا گیا ہے۔ حادثے میں جاں بحق شخص قاسم کے بھائی مدعی مقدمہ  پیر بخش کے مطابق، حادثے کے وقت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائنس اور نینو ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور غیر معمولی کارنامہ سرانجام پا گیا، جب برطانیہ کی معروف لافبورو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دنیا کا سب سے چھوٹا وائلن بنا کر سب کو حیران کر دیا۔یہ وائلن نینو ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے اور اتنا چھوٹا ہے کہ اسے عام آنکھ سے تو دیکھا جا سکتا ہے، لیکن اس کی تفصیلات دیکھنے کے لیے مائیکرو اسکوپ درکار ہوگی۔ماہرین کے مطابق یہ ننھا سا وائلن صرف 35 مائیکرون لمبا اور 13 مائیکرون چوڑا ہے۔ یاد رہے کہ ایک مائیکرون ایک میٹر کا 10 لاکھ واں حصہ ہوتا ہے، یعنی یہ وائلن انسانی بال سے بھی پتلا ہے، جن کا قطر اوسطاً 17 سے 180 مائیکرونز...
    اسلام آباد: فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)عاطف اکرام شیخ نے زراعت کے شعبے میں ترقی ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ بڑے پیمانے پر کمی تشویش ناک ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے قومی اقتصادی سروے رپورٹ 25-2024 پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ایک سال میں معاشی محاذ پر بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی کامیابیوں کے اقتصادی سروے میں اس طرح سے عکاسی نہیں ہے، پاکستان نے اچھی معاشی ریکوری کی ہے، حکومت کو اس ریکوری کو استحکام کی جانب لے جانے کی ضرورت ہے۔ عاطف اکرام...
    پنجاب میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی فوری رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلی مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں واقع چھوٹے بڑے ریسٹورنٹ اورشادی ہالوں کی رجسٹریشن کے لئے اقدامات کی ہدایت کر دی ہے- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس میں ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ اجلاس کے دوران ٹیکس بڑھانے کی تمام تجاویز مسترد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ٹیکس نہیں ٹیکس نیٹ ورک بڑھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس بڑھا کر عوام پر بلاوجہ بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، رجسٹریشن کرانے والے کو سزا مل جائے اور ٹیکس چوری کرنے والے مزے کرتے رہیں،...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم جاری مالی سال 25-2024 کے پہلے 9 ماہ میں 76 ہزار 7 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ قومی اقتصادی سروے 25-2024 کے مطابق مارچ کے اختتام تک حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم 76 ہزار 7 ارب روپے ہو گیا ہے، جس میں ملکی قرضوں کا حجم 51 ہزار 518 ارب روپے اور بیرونی قرضوں کا حجم 24 ہزار 489 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ سروے میں بتایا گیا کہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سرکاری قرضوں پر سود کی ادائیگی کا حجم 6 ہزار 439 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، جس میں 5 ہزار 783 ارب روپے ملکی اور 656 ارب روپے بیرونی قرضوں پر...
    سابق سینٹیر شمیم آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ میرا بیٹا عباس آفریدی گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق نہیں ہوا بلکہ اسے سازش کے تحت بم دھماکے میں قتل کیا گیا۔ سابق سینٹر شمیم آفریدی نے کوہاٹ پریس کلب میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ پولیس نے ابھی تک اس حوالے سے میرے ساتھ رابطہ نہیں کیا اور نہ ایف آئی آر درج کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں سیاسی آدمی ہوں اس سے پہلے مجھ پر اور میرے بیٹوں پر کئی قاتلانہ حملے ہوئے،  لیکن ان حملوں میں آج تک کوئی گرفتار نہیں ہوا نہ ان کی شناخت ہوئی۔ شمیم آفریدی نے کہا کہ واقعے والے دن 4 بجے میرے حجرے سے سیکیورٹی ہٹائی گئی جبکہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 جون 2025ء) فلسطینی نواز فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی جانب سے برطانوی پرچم بردار میڈیلین نامی کشتی کو، جس کے ذریعے غزہ پٹی تک امدادی سامان لے جایا جا رہا تھا، اسرائیلی افواج نے آج بروز پیر سمندری سفر کے دوران راستے میں ہی روک لیا۔ اس کشتی پر گریٹا تھنبرگ سمیت بارہ ایکٹیوسٹس سوار تھے۔ یہ کشتی غزہ پٹی تک لے جانے کا مقصد غزہ کے فلسطینی علاقے کی سمندری ناکہ بندی کو توڑنا اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بحران کے شکار فلسطینیوں تک امداد کی فراہمی کو ممکن بنانا تھا۔ اس کشتی پر یورپی پارلیمان کی ایک فلسطینی نژاد رکن ریما حسن بھی موجود تھیں۔ فریڈم فلوٹیلا کولیشن نے اس...
    اسلام آباد(آئی این پی)سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ایف آئی اے میں طلبی کے معاملے ایف آئی اے میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔فرحت اللہ بابر نے اپنے جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ ایف آئی اے کے سوال میں 5 جولائی کی 3 ملین کی ٹرانزیکشن کا الزام لگایا گیا۔ فرحت اللہ بابر کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ 5 جولائی کی تاریخ ابھی آنی ہے، پھر بھی الزام لگایا گیا، جوابات تیار ہوتے ہی واٹس ایپ پر اگلے روز پیشی کا حکم دیا گیا۔انہوں نے تحریری جواب میں کہا ہے کہ عید کی تعطیلات سے ایک دن پہلے طلبی کی اطلاع دی گئی، ذاتی مصروفیات کے باعث 5 جون کو پیش نہ ہو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا باپ اور دو بیٹے سوتے میں ہی موت کی نیند سلا دیے گئےراولپنڈی کے علاقے درکالی سیداں میں رات گئے فائرنگ کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جس نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ جاتلی کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر سوئے ہوئے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کا نشانہ بننے والے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جن میں باپ اور اس کے دو بیٹے شامل ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا جب پورا علاقہ سو رہا تھا۔ حملہ...
    جنیوا: اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق غزہ میں شدید غذائی قلت کے شکار بچوں کی شرح تین گنا بڑھ چکی ہے، خاص طور پر اس وقفے کے بعد جب رواں سال کے آغاز میں جنگ بندی کے دوران امداد کی رسائی ممکن ہوئی تھی۔ یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب فلسطینی علاقے میں امداد کی ترسیل پر عالمی توجہ مرکوز ہے۔ حالیہ ہفتوں میں امدادی مراکز کے قریب فائرنگ کے واقعات سامنے آئے ہیں، خاص طور پر امریکہ کی حمایت سے قائم کیے گئے امدادی نظام کے قریب، جن میں کئی افراد شہید ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں جنگ بندی ٹوٹنے کے بعد اسرائیل نے غزہ کے لیے 11 ہفتوں...
    کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے لاجسٹکس شعبے میں 2 کمپنیوں کو مسابقتی قوانین سے استشنی کی مشروط منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق مسابقتی قوانین کی شرائط سے استشنی جائنٹ وینچر منصوبوں کے لئے دیا گیا،  معاہدوں کا قانونی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے پہلوؤں سے جائزہ لیا گیا۔ لاجسٹکس میں بین لاقوامی سرمایہ کاری اور لاجسٹکس میں جدت آئے گی، کمیشن نے بعض شرائط کے ساتھ شیئر ہولڈر معاہدوں کی اجازت دی۔ منظور شدہ شرائط پر مکمل عملدرآمد لازم قرار دیا گیا ہے۔
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 فارمیٹ میں ایک کپتان کو نامزد کرنے کی تیاری مکمل کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈکوچ مائیک ہیسن کی مشاورت کے بعد تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت سونپے جانے کا امکان ہے۔ آل راؤنڈر آغا سلمان کو دورہ زمبابوے کے دوران کپتان مقرر کیا گیا اور وائٹ بال کپتان محمد رضوان کو آرام کروایا گیا تھا تاہم اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور رضوان کا مستقبل بطور کپتان خطرے میں ہے۔ مزید پڑھیں: بابر، رضوان، شاہین کا مستقبل کیا؟ سابق کرکٹر نے بتادیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان علی...
    راولپنڈی: دارالحکومت کے جڑواں شہر میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی، جس میں باپ کو دو بیٹوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں دل ہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جس میں درکالی سیداں کے مقام پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ  کرکے باپ اور اس کے 2  بیٹوں کو قتل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں والد مشتاق شاہ امجد اور 2 بیٹے عمران شاہ اور رضوان شاہ شامل ہیں۔ واقعہ مبینہ طور پر سابقہ دشمنی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔  بعد ازاں لاشوں کو...
    لاہور: افریقی نر شیر پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر وائرل ہونے کے بعد پنجاب وائلڈ لائف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شیر کو تحویل میں لے لیا جب کہ ملزم فرار ہوگیا۔ وائرل ویڈیو میں ایک نوجوان محمد عثمان ولد محمد شاہد کو شہری علاقے میں غیر قانونی طور پر افریقی نر شیر کو تنگ اور ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب چیف وائلڈ لائف رینجر کی ہدایت پر زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت وائلڈ لائف رینجر گوجرانوالہ نے مقامی پولیس (صدر تھانہ گجرانوالہ) کے تعاون سے چھاپا مارا۔ ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر گجرانوالہ شیخ محمد زاہد کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعا کی۔ اس موقع پر شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور مادرِ وطن کے دفاع کا...
    پشاور: صوبائی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح پشاور میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گزشتہ روز شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں گرمی کی شدت اس سے بھی زیادہ رہی، جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ صوبے کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا، تاہم چترال، بالائی دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ...
    بنوں میں اہم جرگہ منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فتنۃ الخوارج کے تدارک کے لیے انتظامیہ کا مکمل ساتھ دیا جائے گا، فتںہ الخوارج کے حامیوں کو وارننگ دی جائے گی وہ باز نہ آئے تو انہیں قانون کے حوالے کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں پولیس اسٹیشن ڈومیل کے علاقے کم چشمی میں 7 جون کو اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں طاؤس خیل قبیلے کے تقریباً 280 سے 300 مقامی افراد نے شرکت کی۔ جرگے کا مقصد علاقے میں فتنہ الخوارج گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر امن و امان کی صورتحال کو زیرغور لانا تھا۔ جرگے میں ممتاز مقامی رہنماؤں ملک توانی، ملک ناصر اور فرید خان نے بھی شرکت...
    بس بی بی پاک دامن لاہور سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں مجموعی طور پر 82 افراد سوار تھے، جن میں سے 62 افراد بس کے اندر اور 20 افراد بس کی چھت پر سوار تھے۔ اسلام ٹائمز۔ لیہ میں نواں کوٹ کے قریب تیز رفتار زائرین کی بس الٹنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک ہی خاندان کے 38 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب لاہور سے کروڑ لعل عیسن جانے والی بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ بس بی بی پاک دامن لاہور سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں مجموعی طور پر 82 افراد سوار تھے، جن میں سے...
    لیہ: نواں کوٹ کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک ہی خاندان کے 38 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب لاہور سے کروڑ لعل عیسن جانے والی بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ بس بی بی پاک دامن لاہور سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں مجموعی طور پر 82 افراد سوار تھے، جن میں سے 62 افراد بس کے اندر اور 20 افراد بس کی چھت پر سوار تھے۔ حادثے کے بعد میتوں اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل اسپتال فتح پور منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 8 زخمیوں کی...
      منڈی بہاوالدین: ضلع منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال کے نواحی علاقے مراد وال میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز 8 سالہ بچی کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر اغوا اور ریپ کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا، مقتولہ کی لاش آج گنے کے کھیت سے برآمد ہوگئی جس پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ 8 سالہ کرن شہزادی دختر محمد افتخار ہفتے کو شام 3 بجے کے قریب اپنی والدہ سے 50 روپے لے کر قریبی دکان سے چیز لینے کے لیے گھر سے نکلی تھی مگر واپس نہ آئی۔ والدین نے قریبی رشتہ داروں اور اہل علاقہ کے ساتھ مل کر بچی کو ڈھونڈنے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم کوئی سراغ نہیں...
    پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال کے نواحی علاقے مراد وال میں 8 بچی کو اغوا کرنے کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دل دہلا دینے والا واقعہ عید الاضحی کے پہلے روز پیش آیا جہاں 8 سالہ معصوم بچی کرن شہزادی کو اغواء کے بعد مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔ مقتولہ کی لاش عید الاضحی کے اگلے دوسرے روز کماد کے کھیت سے برآمد ہوئی۔ مقتولہ کرن شہزادی دختر محمد افتخار قوم مسلم شیخ عید الاضحی کے پہلے دن 3 بجے کے قریب اپنی والدہ سے 50 روپے لے کر قریبی دکان گئی اور واپس نہ آئی۔ والدین نے قریبی...